Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-068

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 183
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
وَلَا يَجُوزُ الْبَيْعُ بِإِلْقَاءِ الْحَجَرِ وَالْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ وَلَا يَجُوزُ بَيْعُ ثَوْبٍ مِنْ ثَوْبَيْنِ وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا عَلَى أَنْ يُعْتِقَهُ الْمُشْتَرِي أَوْ يُدَبِّرَهُ أَوْ يُكَاتِبَهُ أَوْ بَاعَ أَمَةً عَلَى أَنْ يَسْتَوْلِدَهَا فَالْبَيْعُ فَاسِدٌ۔ بھئی کل ہم نے بیع مزابنہ وغیرہ کو شروع کیا تھا بھئی۔ یاد رکھیے یہ چند وہ بیوع ذکر کر رہے ہیں صاحب قدوری جو زمانہ جاہلیت میں رائج تھیں، یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے سے پہلے عرب میں یہ بیوع رائج تھیں، لیکن شریعت میں کیا کر دیا گیا ان سے؟ منع کر دیا گیا بھئی۔ تو سب سے پہلے بیع مزابنہ کے بارے میں ہم نے پڑھا تھا بھئی۔ بیع مزابنہ کس کو کہتے تھے؟ کہ ایک شخص کو کھجور وغیرہ کی فوری ضرورت ہوئی تو وہ کسی دوسرے کے پاس جاتا جس کے پاس کھجوریں موجود ہوتیں اور اس سے کھجوریں لے لیتا اور کیا کہتا بدلے میں کہ میرے درختوں پر تقریبا اتنی ہی تیار کھجور ہے وہ جب پک جائے گی تو تم لے لینا بھئی۔ تو میں نے بتلایا تھا یہ بیع مزابنہ کہلاتی ہے اور یہ درست نہیں ہے کیونکہ اس میں سود لازم آتا ہے۔ سود کس طرح بھئی؟ بتلایا تھا بھئی کہ جب جنس اور کیل پایا جائے بھئی، کیا پایا جائے؟ جنس اور کیل یا وزن پایا جائے، تو یہاں پر بھی جنس ایک ہے، ایک طرف بھی کھجور ہے دوسری طرف بھی کھجور ہے، اور کیل یا وزن بھی پایا جائے، تو یہاں ایک طرف بھی مثلا کیل ہے اور دوسری طرف بھی کیل ہے۔ تو اس صورت کے اندر برابری ضروری ہے، زیادتی کی اجازت نہیں، بالکل دونوں طرف سے کھجوریں کیا ہونی چاہئیں؟ برابر۔ اور اب آپ بتائیے یہ جو اس نے کہا کہ یہ جو آپ دس من مجھے کھجور دے رہے ہیں میرے بھی درختوں پر اتنی ہی کھجور تقریبا لگی ہوئی ہے، تو کیا یہ درختوں پر جو لگی ہے بالکل اتنی ہی ہے یا محض اندازے سے کہہ رہا ہے بھئی؟ اندازے سے۔ تو اندازے کی بات یہاں نہیں چلے گی مولانا، اس کی اجازت نہیں ہے بلکہ بالکل برابری ضروری ہے ماپ کر۔ نیز دوسرے اس صورت میں ادھار بھی جائز نہیں ہوتا بھئی، اور یہاں پر کیا خرابی ہے؟ ادھار کی بھی۔ تو کمی بیشی بھی آ گئی اور ادھار بھی آ گیا، تو یہ درست نہیں مولانا، سود آیا بھئی۔ اور اسی طرح میں نے آپ کو بیع محاقلہ کے بارے میں بھی بتلایا تھا بھئی، یہی مزابنہ اگر غلے میں ہو تو کیا کہلاتی ہے؟ محاقلہ۔ تو مزابنہ ہے پھلوں کے اندر اور محاقلہ ہے غلے کے اندر بھئی۔ وَلَا يَجُوزُ الْبَيْعُ بِإِلْقَاءِ الْحَجَرِ، اور جائز نہیں ہے بیع بھئی القاء حجر کے ساتھ بھئی۔ بیع القاء حجر بھئی، یاد رکھیے یہ بھی جاہلیت کی ایک بیع تھی بھئی، زمانہ جاہلیت کی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے سے پہلے عرب کے اندر رائج تھی۔ وہ کس طرح ہوتی کہ مثلا بائع اور مشتری کے درمیان بھئی بھاؤ تاؤ ہو رہا ہے، بات چیت چل رہی ہے بھئی اتنے کی دے دو چیز، اتنے کی دے دو مثلا، سمجھ میں آیا بھئی؟ اس دوران اگر مشتری مبیعے پر مثلا کپڑا وغیرہ یا کوئی چیز ہے اس پر پتھر رکھ دیتا بس، تو بیع لازم سمجھی جاتی تھی۔ بیع کیا ہو گئی؟ لازم، چاہے دوسرا بائع جو ہے وہ اب راضی ہو یا راضی نہ ہو، بیع کیا سمجھی جائے گی؟ لازم۔ تو بیع کا لازم ہونا معلق ہو جاتا القاء حجر کے ساتھ، پتھر رکھنے کے ساتھ بھئی۔ جیسے ہی پتھر رکھا فورا کیا سمجھا جاتا؟ بیع لازم ہو گئی، بس ہو گئی بھئی، بائع چاہے راضی ہو راضی نہ ہو بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ تھی بیع بالقاء الحجر، پتھر رکھ دیتا یا کوئی کنکری وغیرہ۔ اور ایک اسی طرح بیع ملامسہ تھی بھئی۔ بیع ملامسہ اس کو کہتے تھے کہ بائع اور مشتری کے درمیان مثلا کپڑے کے سلسلے میں خرید و فروخت کی بات چیت چل رہی ہے، تو بائع کہتا تھا مشتری سے بھئی کہ کپڑا آپ کے سامنے ہے، دیکھ سکتے ہو، بات چیت کر سکتے ہو لیکن اسے ہاتھ نہیں لگا سکتے، اگر ہاتھ لگایا تو بیع کیا ہو جائے گی؟ لازم ہو جائے گی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اس کو کیا کہتے تھے؟ بیع ملامسہ بھئی۔ تو یہ بھی درست نہیں ہے مولانا۔ پتا نہیں کس قسم کا کپڑا ہے بعد میں پسند آتا ہے یا پسند نہیں آتا، ہاتھ لگا تو بس بیع لازم ہو گئی بھئی۔ یا بعض علماء نے اس کی یہ صورت لکھی ہے کہ بائع مثلا اندھیرے میں کپڑا لے آتا، رات کے وقت کپڑا لے آیا اور مشتری سے کہتا کہ بھئی اس کپڑے کو آپ ہاتھ سے چھو سکتے ہیں، ہاتھ سے چھو کر دیکھ لو پسند آتا ہے تو خرید لو پسند نہیں آتا تو نہ خریدو، دیکھنے کی اجازت نہیں، آپ کو بعد میں خیار رویت حاصل نہیں ہو گا، بس ہاتھ لگا لیا تو یہ آپ کا ہاتھ لگانا ہی کس کے قائم مقام ہے؟ رویت، دیکھنے کے قائم مقام ہے بس۔ تو اس کو کیا کہتے تھے؟ بیع ملامسہ۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو اندھیرے میں کپڑا خریدا، اب دیکھا نہیں ہے پتا نہیں کس قسم کا کپڑا ہے صرف ہاتھ لگایا ہے، دیکھنے کے بعد پتا نہیں پسند آتا ہے یا پسند نہیں آتا۔ اور ایک بیع منابذہ بھئی۔ بیع منابذہ یہ بھی کپڑے وغیرہ میں ہوتی کہ مثلا کپڑے میں یا اور سامان میں، تو بھاؤ تاؤ ابھی چل رہا ہے، بات چیت ہو رہی ہے بھئی کہ بائع کیا کر دیتا؟ کپڑے کو مشتری کی طرف اچھال دیتا، پھینک دیتا۔ نَبَذَ کا کیا معنی آتا ہے؟ پھینکنا۔ تو مشتری کی طرف اچھال دیتا، پھینک دیتا، بس مولانا بیع لازم ہو گئی، بیع ہو گئی بس۔ سمجھ میں آیا؟ مشتری کو چاہے پسند ہو یا پسند نہ ہو۔ یا بعض اوقات مشتری کے پاس بھی کپڑا ہے مولانا، بائع نے اپنا کپڑا مشتری کی طرف پھینک دیا، مشتری نے اپنا کپڑا بائع کی طرف پھینک دیا، بیع کیا ہو گئی؟ لازم ہو گئی۔ تو یہ درست نہیں، اسلام میں منع کیا گیا، پتا نہیں بھئی بعد میں کپڑا پسند آتا ہے یا پسند نہیں آتا بھئی۔ اسی طرح مولانا ایک بیع حصاۃ تھی، حا، صاد، الف، گول تا، لکھ لیجیے نام مولانا۔ حا، صاد، الف، گول تا، بیع حصاۃ۔ اسی طرح ایک کیا تھی؟ بیع حصاۃ۔ حصاۃ کنکری کو کہتے ہیں۔ کنکری جانتے ہو یا نہیں جانتے بھئی؟ چھوٹا پتھر کا ٹکڑا بھئی۔ بیع حصاۃ بھی یہ کہ مشتری جو ہے، بائع کے کپڑے پڑے ہوتے کافی سارے سامنے بھئی، مشتری کہتا بھئی میں یہ کنکری پھینکوں گا جس کپڑے پر پڑ گئی وہ دس درہم میں میرا، بائع کہتا ٹھیک ہے بھئی۔ اب وہ کنکری پھینکتا جس کپڑے پر بھی وہ کنکری لگ جاتی وہ دس درہم میں کیا ہوتا؟ يَرْحَمُكَ اللَّهُ، وہ دس درہم میں لے لیتا بھئی۔ یہ بھی درست نہیں مولانا، سمجھ میں آیا؟ کیونکہ یہ تو لاٹری کے مثل ہوا، پتا نہیں کس قسم کے کپڑے پر کنکری لگتی ہے، اعلی کپڑے پر لگ گئی پھر تو نفع ہوا، اگر گھٹیا سے کپڑے پر لگ گئی پھر تو نقصان ہوا بھئی، دس درہم دے رہا ہے ہو سکتا ہے وہ صرف دو درہم والا کپڑا ہو، تو یہ لاٹری کی طرح ہوا، جوا ہوا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو یہ تھی بیع حصاۃ۔ بعض علماء نے لکھا ہے بھئی کہ یہ بیع القاء حجر اسی کو بیع حصاۃ کہتے تھے بھئی۔ اسی کو کیا کہتے تھے؟ بیع حصاۃ۔ اور بیع القاء حجر میں نے بیان کیا کس کو کہتے تھے؟ اگر مشتری کیا کر دیتا اس چیز کے اوپر؟ پتھر رکھ دیتا تو بیع لازم سمجھی جاتی، اسی کو کہتے ہیں بیع حصاۃ کہتے تھے، یعنی اگر اس نے پتھر رکھ دیا یا کوئی کنکری وغیرہ رکھ دی تو بیع کیا سمجھی جاتی تھی؟ لازم سمجھی جاتی تھی۔ بعضوں نے بیع منابذہ کے بارے میں لکھا ہے کہ یہی بیع حصاۃ ہے۔ منابذہ میں نبذ پھینکنا ہوتا ہے نا، تو اس کے اندر بھی مشتری کیا کرتا تھا؟ کنکری پھینکتا تھا۔ میں نے اور صورت بھی بتلا دی کہ کپڑے کو یا اس سامان کو ایک دوسرے کی طرف پھینک دیتے تو بیع لازم سمجھی جاتی تھی بھئی۔ تو دیکھیے یہ ساری بیوع مولانا، تو دیکھو بیع القاء حجر کی ایک تعریف میں نے کر دی کہ پتھر رکھ دیتا تھا اوپر، ملامسہ کیا کرتا تھا؟ چھو لیا تو بیع کیا ہو گئی؟ لازم ہو گئی۔ دوسری صورت میں نے کیا بتلائی؟ کہ رات کو کپڑا لے آتا اور کہتا تھا کہ لمس کر سکتے ہو دیکھنے کی اجازت نہیں، یہ دیکھنے کے قائم مقام ہو گا بعد میں پسند آئے یا نہ آئے بھئی، بعد میں کچھ نہیں کر سکتے بیع لازم ہو جائے گی۔ اور اس کے بعد بیع منابذہ کی کیا صورت تھی؟ کہ بائع اور مشتری دونوں کے پاس کپڑا ہوتا یا کوئی اور سامان ہوتا دونوں ایک دوسرے کی طرف اچھال دیتے تو بیع کیا سمجھی جاتی؟ لازم، یا صرف بائع کے پاس مثلا سامان ہے وہ بیچ رہا ہے درہموں کے بدلے وہ مشتری کی طرف سامان کو اچھال دیتا، پھینک دیتا اس کی طرف تو کیا سمجھا جاتا بیع کو؟ لازم۔ اور اس کے بعد بیع حصاۃ بتلائی میں نے آپ کو کہ جس میں کنکری پھینکتا تھا بھئی، جس کپڑے پر لگ جاتی مثلا وہ دس درہم کی بات ہوئی ہے تو دس درہم میں اس کا ہو جاتا۔ پھر اس کے بعد میں نے یہ بھی بتایا بعض علماء کیا فرماتے ہیں کہ یہی بیع بالقاء الحجر اسی کو کیا کہتے تھے؟ بیع حصاۃ، بعض نے کہا بیع منابذہ ہی کو کیا کہتے تھے؟ بیع حصاۃ کہتے تھے۔ تو کئی تفسیریں میں نے آپ کو بتلا دیں اس کی بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ جاہلیت کی بیوع تھیں مولانا۔ تو ان سب سے روکا گیا مولانا، کیونکہ یہ سب جوئے کی طرح ہیں۔ کس کی طرح ہیں؟ جوئے کی طرح، کیونکہ بیع کو معلق کر دیا ان افعال میں سے کسی فعل پر۔ بھئی جیسے جوئے کے اندر ایک فعل پر ہار جیت کو معلق کیا جاتا ہے، آج کل آپ دیکھتے ہیں بھئی جوا بے انتہا پھیل گیا ہے بھئی، اللہ تعالی سب کی حفاظت فرمائے حرام سے بھئی۔ حرام سے مولانا اپنے آپ کو بچاؤ، ایک لقمہ حرام کو بھی اپنے پیٹ میں نہ جانے دو بھئی۔ آپ حرام سے اپنے آپ کو بچائیں گے اللہ وہیں پر آپ کے لیے حلال کا بندوبست فرما دیں گے بھئی۔ حرام سے اپنے آپ کو بچاؤ بھئی۔ تو آج کل جوا آپ دیکھتے ہی ہیں بھئی کرکٹ میں کتنا جوا لگتا ہے، باؤلر گیند کرانے لگا ہے بھئی اس گیند پر چوکا لگے گا یا نہیں لگے گا، چلو بھئی اسی پہ شرط لگ گئی۔ چوکا لگ گیا تو مثلا اتنے پیسے میں دوں گا، نہ لگا تو تم اتنے پیسے دینا، لگتا ہے یا نہیں جوا بھئی؟ تو دیکھو ہار جیت کو معلق کر دیا کس پر؟ چوکے پر، تو ایک فعل پر ایک کام کو معلق کر دینا یہ جوا ہے مولانا۔ تو ان بیوع کے اندر بھی آپ دیکھ لیں مولانا بیع کو معلق کر دیا کس چیز پر؟ القاء حجر پر، یا چھونے پر، یا پھینکنے پر، یا کنکری مارنے پر بھئی، تو یہ سارے کیا ہیں؟ کس کی طرح ہیں؟ جوئے کی طرح ہیں بھئی۔ وَلَا يَجُوزُ بَيْعُ ثَوْبٍ مِنْ ثَوْبَيْنِ، اور جائز نہیں ہے ایک کپڑے کی بیع دو میں سے۔ دو کپڑوں میں سے ایک کی بیع جائز نہیں ہے مولانا۔ صورت سنو بھئی: بائع کے پاس دو کپڑے پڑے ہوئے ہیں، اس نے مشتری سے کہا میں نے ان دو کپڑوں میں سے ایک کپڑا آپ کو دس درہم میں بیچ دیا، مشتری نے کہا میں نے منظور کیا بھئی۔ تو دیکھو کتنے کپڑے بیچے؟ دو میں سے ایک کپڑا بیچا مولانا، اور یہ بیع جائز نہیں۔ وجہ یہ کہ کپڑے دو ہیں مولانا تو مبیعہ متعین ہوا یا مبیعہ ابھی مجہول ہے؟ مجہول ہے، پتا نہیں کون سا کپڑا ہے، حالانکہ بیع کے باب میں آپ کو میں نے ضابطہ بتلایا تھا کہ تعیین مبیعہ ضروری ہے، مبیعے کی تعیین ہونی چاہیے مبیعہ مجہول نہیں ہونا چاہیے بھئی۔ تو یہاں اس نے کہا دو میں سے ایک بیچا، کون سا بیچا بھئی؟ کوئی متعین کیا؟ نہیں کیا، لہذا یہ بیع صحیح نہیں کیونکہ مبیعہ مجہول ہے مولانا۔ ہاں اگر مشتری کو تعیین کا اختیار دے دیا پھر صحیح ہو جائے گا: ان دو کپڑوں میں سے ایک کپڑا میں نے آپ کو دس درہم میں بیچا جونسا آپ چاہیں پسند کر لیں۔ اب تو یہ اس کو کیا دے دیا؟ خیار تعیین دے دیا کہ جس کو تم تعیین کرنا چاہو کر سکتے ہو، تو پھر صحیح ہو جائے گا مولانا، اب وہ ان میں سے جس کو چاہے اختیار کر لے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ خیار تعیین کے ساتھ صحیح ہے، بغیر خیار تعیین کے صحیح نہیں۔ تو کہتے ہیں: وَلَا يَجُوزُ بَيْعُ ثَوْبٍ مِنْ ثَوْبَيْنِ، اور جائز نہیں ہے دو کپڑوں میں سے ایک کپڑے کی بیع۔ وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا عَلَى أَنْ يُعْتِقَهُ الْمُشْتَرِي۔ بھئی میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ بیع کے اندر اگر شرط لگا دی جائے تو بیع کیا ہو جایا کرتی ہے؟ فاسد ہو جاتی ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ لیکن مسئلے کے اندر تھوڑی تفصیل ہے آج وہ تفصیل آ گئی بھئی۔ لکھ لیجیے مولانا، جلدی لکھیے بھئی: بیع کے اندر شرط لگائی جائے تو تین صورتیں بنتی ہیں۔ پہلی صورت بھئی کہ بیع بھی صحیح ہو گی اور شرط بھی صحیح۔ دوسری صورت بیع بھی فاسد اور شرط بھی فاسد۔ تیسری صورت بیع صحیح اور شرط فاسد۔ تین صورتیں لکھ لیں بھئی؟ سمجھ میں آیا بھئی؟ بیع کے اندر شرط لگائی جائے تو کتنی صورتیں بنتی ہیں؟ تین صورتیں بنتی ہیں: پہلی صورت کیا ہے کہ بیع بھی صحیح ہو گی اور شرط بھی صحیح، دوسری صورت کیا ہو گی کہ بیع بھی فاسد اور شرط بھی فاسد، اور تیسری صورت کہ بیع صحیح ہو گی اور شرط فاسد ہو جائے گی مولانا۔ اب یہ کون کون سی جگہیں ہیں بھئی؟ پہلی صورت میں مثلا کوئی ایسی شرط لگائی کہ جس کا عقد تقاضا کر رہا ہو، مثلا مشتری کے مالک بننے کی شرط، یا ایسی شرط لگائی کہ بظاہر تو شرط ہے مگر درحقیقت مبیعے کا وصف بیان ہو رہا ہے، مثلا غلام کو خریدا اس شرط پر کہ یہ باورچی ہو۔ دوسری صورت کیا تھی مولانا؟ بیع بھی فاسد اور شرط بھی فاسد، کہ مثلا کوئی ایسی شرط لگائی جائے جو مقتضائے عقد کے خلاف ہو اور اس میں بائع یا مشتری یا مبیعے کا نفع ہو جبکہ مبیعہ غلام یا باندی ہو۔ تیسری صورت بھئی کون سی تھی؟ بیع صحیح اور شرط فاسد، مثلا کوئی ایسی شرط لگائی جو مقتضائے عقد کے خلاف ہو اور اس میں کسی کا بھی نفع نہ ہو، مثلا اس شرط پر مبیعہ بیچا کہ مشتری اسے آگے فروخت نہیں کرے گا۔ بس بھئی اب سمجھ لو بھئی۔ میں نے آپ کو بتلایا بھئی بیع کے اندر جب شرط لگائی جائے تو یہ تین صورتیں بنتی ہیں۔ پہلی صورت یہ کہ بیع بھی صحیح ہو گی اور شرط بھی صحیح ہو گی، مثلا کوئی ایسی شرط لگائی جو مقتضائے عقد کے خلاف نہ ہو، مقتضائے عقد کے مطابق ہو۔ مثلا میں نے آپ کو ایک کتاب بیچی اور شرط لگائی بھئی میں یہ کتاب آپ کو اس شرط پر بیچتا ہوں کہ آپ اس کے مالک بن جائیں گے بھئی۔ کیا بن جائیں گے؟ مالک۔ تو بھئی ہوتا ہی یہ ہے جب کوئی چیز خریدتا ہے تو اس کا کیا بن جایا کرتا ہے؟ مالک ہی تو بنتا ہے، تو یہ شرط کیا ہے؟ مقتضائے عقد کے مطابق ہے، یہ جو بیع ہو رہی ہے یہ بھی یہی تقاضا کر رہی ہے کہ اس شخص کو کیا ہونا چاہیے؟ مالک بننا چاہیے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو ایسی شرط لگانا جو مقتضائے عقد کے مطابق ہو تو شرط بھی صحیح اور بیع بھی صحیح، ٹھیک ہے وہ شرط صحیح ہے یہ خریدے گا تو کیا بن جائے گا؟ مالک بن جائے گا۔ یا مولانا دوسری صورت کہ شرط بھی فاسد اور بیع بھی فاسد، یعنی کوئی ایسی شرط لگانا جو مقتضائے عقد کے خلاف ہو اور اس کے اندر بائع یا مشتری یا مبیعے کا فائدہ ہو جبکہ مبیعہ کس میں سے ہو؟ غلام یا باندی۔ دیکھو اب تینوں کی مثالیں میں ذکر کرتا ہوں۔ بائع کے فائدے کی مثال: بائع نے بھئی ایک سائیکل دوسرے شخص کو فروخت کی اس شرط پر کہ ایک ہفتے تک میں استعمال کروں گا پھر دوں گا تمہیں، بیچ آج رہا ہے اور دے گا کب؟ ایک ہفتے بعد۔ تو اب آپ بتائیے اس شرط میں کس کا فائدہ ہے؟ بائع کا فائدہ ہے بھئی ایک ہفتے تک سائیکل اس کے پاس رہے گی اس سے نفع اٹھائے گا۔ یا کسی کو گھر بیچا یہ گھر میں آپ کو بیچتا ہوں اس شرط پر کہ ایک سال تک اس میں میں رہوں گا، تو اس میں بھی کس کا فائدہ ہے؟ بائع کا فائدہ ہے بھئی، بیع ہوتے ہی مالک کون بن گیا؟ مشتری، تو گھر مشتری کے حوالے ہونا چاہیے اور بائع اس کے اندر کیا کہتا ہے؟ ایک سال تک رہوں گا، تو اس شرط کے اندر بائع کا فائدہ ہوا۔ تو دیکھو یہ شرط مقتضائے عقد کے خلاف ہے، عقد تو یہ تقاضا کرتا ہے مبیعہ فورا کس کے حوالے ہونا چاہیے؟ مشتری کے حوالے ہونا چاہیے، اور نیز اس کے اندر کس کا فائدہ؟ بائع کا۔ دوسری مثال اب سنو جس میں مشتری کا فائدہ ہے: مشتری نے کپڑا خریدا بائع سے اور شرط لگائی اس شرط پر کپڑا خریدتا ہوں کہ اس کا مجھے سوٹ بنا کر دو گے۔ بھئی خرید کیا رہا ہے؟ کپڑا، اور شرط کیا لگا رہا ہے اس کا کیا بنا کر دو گے؟ سوٹ۔ اب آپ بتائیے مولانا اس شرط میں کس کا فائدہ ہے؟ مشتری کا فائدہ ہے، تو لہذا اس صورت میں آپ کیا حکم لگائیں گے؟ بیع فاسد، شرط بھی فاسد، تو یہ بیع فاسد ہو گئی۔ تیسری مولانا جبکہ مبیعے کا فائدہ ہو اسی کے اندر بھئی، دوسری صورت کے اندر میں نے کہا تھا یا بائع کا فائدہ ہو گا یا مشتری کا فائدہ ہو یا مبیعے کا۔ دیکھو یہ مبیعے کا فائدہ صرف غلام یا باندی کی صورت میں آئے گا۔ ایک آدمی دوسرے کو کوئی غلام بیچتا ہے اور شرط لگاتا ہے اس شرط پہ بیچتا ہوں یہ غلام تمہیں کہ تم اس کو آزاد کر دو گے۔ کیا کرو گے؟ آزاد کر دو گے۔ اب آپ بتائیے مولانا اس شرط کے اندر کس کا فائدہ ہے؟ غلام کا، مبیعے کا فائدہ ہے۔ یا اس شرط پر غلام بیچتا ہوں کہ تم اسے مدبر بناؤ گے یا مکاتب بناؤ گے، اس میں بھی کس کا فائدہ ہے؟ غلام کا، مبیعے کا فائدہ ہے۔ یا اس شرط پر باندی بیچی کہ تم اسے ام ولد بناؤ گے، اس میں کس کا فائدہ ہے؟ باندی کا فائدہ ہے، ام ولد نے کیا ہونا ہوتا ہے آقا کے مرنے کے بعد؟ آزاد، تو باندی کا فائدہ اس کی آزادی کا امکان پیدا ہو گیا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو لہذا جب کوئی ایسی شرط لگائی جو مقتضائے عقد کے خلاف ہو، یہ جتنی شرطیں ذکر ہوئیں یہ کیا ہیں؟ مقتضائے عقد کے خلاف، اور اس میں بائع کا یا مشتری کا یا مبیعے کا فائدہ ہے۔ تیسری صورت کیا تھی؟ کہ شرط تو فاسد اور بیع صحیح مولانا۔ مثلا کوئی ایسی شرط لگائی جو مقتضائے عقد کے تو خلاف ہے لیکن اس میں کسی کا فائدہ نہیں ہے۔ بائع کا فائدہ بھی نہیں، مشتری کا بھی فائدہ نہیں، اور مبیعہ بھی غلام یا باندی نہیں ہے بھئی، اس کا بھی نہیں فائدہ۔ مثلا ایک شخص دوسرے کو ایک گاڑی بیچتا ہے اور شرط لگاتا ہے میں گاڑی اس شرط پر آپ کو بیچتا ہوں کہ اس گاڑی کو آپ نے اپنے پاس رکھنا ہے آگے کسی کو بیچنا نہیں، یہ بڑی اعلی گاڑی ہے یہ آپ ہی کے لائق میں سمجھتا ہوں کسی اور کو اس کے لائق نہیں سمجھتا بھئی۔ تو دیکھو اب شرط لگا دی، اور بتلائیے مولانا اس شرط میں بائع کا فائدہ ہے؟ نہیں۔ مشتری کا کوئی فائدہ ہے؟ نہیں۔ مبیعے کا فائدہ ہو سکتا تھا لیکن مبیعہ تو غلام یا باندی نہیں ہے بھئی۔ لہذا یہ ایسی شرط ہے جو مقتضائے عقد کے تو خلاف ہے اور اس میں کسی کا فائدہ بھی نہیں، تو ایسی صورت میں آپ کیا حکم لگائیں گے؟ بیع صحیح ہے اور شرط فاسد، بس گاڑی خرید لو اب آپ کی مرضی آگے بیچنا چاہتے ہو بیچو بھئی، شرط فاسد۔ یا مولانا ایک آدمی دوسرے کو کچھ کھانے کی چیز فروخت کرتا ہے، بڑا زبردست قسم کا کھانا تیار کیا، یہ لو بھئی یہ میں سو روپے میں آپ کو بیچتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ آپ نے خود کھانا ہے کسی اور کو کھانے نہیں دینا، یہ آپ کے لیے میں اسپیشل بنوا کر لایا ہوں۔ تو آپ فورا کیا حکم لگائیں گے؟ بیع صحیح، شرط فاسد، کیونکہ اس شرط کے اندر کسی کا فائدہ نہیں ہے۔ مشتری کا تو کوئی فائدہ ہے نہیں بھئی وہ خود بھی کھا لے جب وہ مالک بن جائے گا اس کی مرضی ہے، کوئی اس کو زیادہ فائدہ ہو رہا ہے، کوئی نیا فائدہ؟ نہیں بھئی، اس کی تو مرضی ہے وہ خود بھی کھا سکتا ہے کسی اور کو بھی کھلا سکتا ہے۔ تو لہذا اب آپ یہ حکم نہ لگائیں کہ کوئی اور نہیں کھا سکتا یا یہ نہ کہیں بیع فاسد ہو گئی بلکہ بیع صحیح ہے اور شرط فاسد، چاہے تو خود کھا لے چاہے تو کسی اور کو کھلا دے۔ دیکھیے بھئی اب کتاب پر بھئی: وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا، اور جس نے بیچا کسی غلام کو عَلَى، عَلَى کس لیے آیا کرتا ہے؟ شرط کے لیے، اس شرط پر کہ أَنْ يُعْتِقَهُ الْمُشْتَرِي کہ اس کو آزاد کر دے گا مشتری أَوْ يُدَبِّرَهُ یا اسے مدبر بنائے گا أَوْ يُكَاتِبَهُ یا اسے مکاتب بنائے گا، أَوْ بَاعَ أَمَةً یا کسی نے کوئی باندی بیچی عَلَى اس شرط پر أَنْ يَسْتَوْلِدَهَا کہ وہ مشتری اسے کیا بنائے گا؟ ام ولد بنائے گا، فَالْبَيْعُ فَاسِدٌ تو بیع ان صورتوں میں فاسد ہے، کیونکہ کس کا نفع آیا؟ مبیعے کا۔ وَكَذَلِكَ لَوْ بَاعَ عَبْدًا عَلَى أَنْ يَسْتَخْدِمَهُ الْبَائِعُ شَهْرًا، اور اسی طرح بھئی اگر بیچا کسی نے کوئی غلام عَلَى اس شرط پر أَنْ يَسْتَخْدِمَهُ الْبَائِعُ شَهْرًا کہ خدمت لے گا اس سے بائع ایک مہینے تک۔ کون خدمت لے گا؟ بائع، تو کس کا فائدہ ہوا؟ بائع کا۔ أَوْ دَارًا، اس کا عطف یہ جو پیچھے عَبْدًا گزرا لَوْ بَاعَ عَبْدًا اس کی جگہ دَارًا لگا دیں مولانا، لَوْ بَاعَ دَارًا، اور اسی طرح اگر کسی نے کوئی گھر بیچا عَلَى اس شرط پر أَنْ يَسْكُنَهَا الْبَائِعُ مُدَّةً مَعْلُومَةً کہ رہائش رکھے گا اس کے اندر بائع ایک معلوم مدت تک بھئی، مثلا چھ مہینے یا سال جتنی بھی مدت متعین کی، کہ اس کے اندر ایک معلوم مدت تک بائع رہے گا، تو اس میں کس کا فائدہ بھئی؟ بائع کا۔ أَوْ عَلَى یا مولانا اس شرط پر چیز بیچی کہ أَنْ يُقْرِضَهُ الْمُشْتَرِي دِرْهَمًا کہ قرضہ دے گا مشتری اس بائع کو دِرْهَمًا کتنا؟ ایک درہم مثلا۔ ایک چیز آدمی دوسرے کو بیچتا ہے بھئی یہ گاڑی میں آپ کو بیچ رہا ہوں لیکن اس شرط پر کہ آپ مجھے ایک لاکھ روپیہ قرض کے طور پر دیں گے مولانا۔ اب آپ بتائیے کس کا نفع ہے اس میں؟ بائع کا، اور لہذا جب بھی ایسی شرط لگائی جائے جس میں کسی ایک کا نفع ہو تو بیع بھی فاسد اور شرط بھی فاسد۔ أَوْ عَلَى أَنْ يُقْرِضَهُ الْمُشْتَرِي دِرْهَمًا، یا اس شرط پر کہ قرضہ دے گا اسے مشتری ایک درہم، أَوْ عَلَى أَنْ يُهْدِيَ لَهُ یا اس شرط پر کہ مشتری اسے کوئی ہدیہ دے گا۔ بائع نے کہا بھئی میں آپ کو اپنی یہ گاڑی بیچتا ہوں اس شرط پر کہ یہ اپنا موبائل آپ مجھے ہدیے کے طور پر دے دیں گے، تو کس کا نفع آیا؟ بائع کا، لہذا آپ فورا کیا حکم لگا دیں؟ بیع بھی فاسد اور شرط بھی فاسد۔ وَمَنْ بَاعَ عَيْنًا عَلَى أَنْ لَا يُسَلِّمَهَا إِلَى رَأْسِ الشَّهْرِ فَالْبَيْعُ فَاسِدٌ۔ اور جس نے کوئی معین چیز بیچی بھئی عَلَى اس شرط پر أَنْ لَا يُسَلِّمَهَا کہ وہ سپرد نہیں کرے گا، حوالے نہیں کرے گا وہ چیز إِلَى رَأْسِ الشَّهْرِ مہینے کے پہلے دن تک بھئی، فَالْبَيْعُ فَاسِدٌ تو بیع کیا ہے؟ فاسد۔ یاد رکھیے عربی میں رَأْسُ الشَّهْرِ، رَأْسُ الْعَامِ، عام سال کو کہتے ہیں، رَأْسُ الشَّهْرِ یا رَأْسُ الْعَامِ کا لفظ آئے مولانا اس کا معنی ہوتا ہے: رَأْسُ الشَّهْرِ آئے تو مہینے کا پہلا دن، رَأْسُ الْعَامِ آئے تو سال کا پہلا دن بھئی، مہینے کا سر یعنی پہلا دن بھئی۔ کسی نے کوئی معین چیز بیچی اس شرط پر کہ بھئی اسے مہینے کے پہلے دن تک حوالے نہیں کرے گا فَالْبَيْعُ فَاسِدٌ تو بیع فاسد ہے۔ بھئی یعنی مدت متعین کر دی۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا بھئی ذہن میں ہو یا نہ ہو بہرحال یاد رکھیے گا آئندہ بھی، بھئی ثمن کے اندر تو مدت متعین کرنا ٹھیک ہے، میں آج دے دوں گا پیسے شام کو یا میں کل دے دوں گا یا پرسوں دے دوں گا، مدت متعین کرنا ٹھیک۔ لیکن مبیعہ معین کے اندر مدت کا متعین کرنا صحیح نہیں۔ بھئی ایک چیز متعین ہے، موجود ہے، کس چیز کی مدت متعین کرتے ہو؟ فورا کیا کرو؟ حوالے کر دو، سمجھ میں آیا؟ تو اس میں مدت نہیں متعین کر سکتے، فورا دے دو۔ ہاں یہ ہے آپ کی چیز دوسری جگہ پڑی ہوئی ہے آپ کہتے ہیں بھئی میں منگوا رہا ہوں آپ کو مل جائے گی بھئی، وہ الگ چیز ہے مولانا۔ ایک ہے چیز ویسے موجود ہے پھر کیا متعین کر رہا ہے؟ مدت کہ فلاں دن کو آپ کو ملے گی بھئی، نہیں یہ مبیعے کے اندر مدت متعین کرنا صحیح نہیں بھئی۔ وَمَنْ بَاعَ عَيْنًا، اور جس نے کوئی معین چیز بیچی اس شرط پر کہ وہ اسے حوالے نہیں کرے گا مہینے کے پہلے دن تک تو بیع فاسد ہے، اور مہینے کا پہلا دن بطور مثال کے کہا بھئی کوئی بھی مدت متعین کر لی جائے صحیح نہیں۔ وَمَنْ بَاعَ جَارِيَةً أَوْ دَابَّةً إِلَّا حَمْلَهَا فَسَدَ الْبَيْعُ۔ اور جس نے کوئی باندی بیچی یا دَابَّةً یا کوئی جانور بیچا بھئی إِلَّا حَمْلَهَا علاوہ اس کے حمل کے فَسَدَ الْبَيْعُ تو بیع کیا ہو جائے گی؟ فاسد۔ بھئی آپ نے گزشتہ سبق میں پڑھا تھا کہ حمل کی بیع کیا ہے؟ فاسد، حمل کی بیع صحیح نہیں، جائز نہیں۔ کیوں؟ کیونکہ حمل مشکوک الوجود تھا بھئی۔ اور ضابطہ یاد رکھیے مولانا جس چیز کی علیحدہ بیع صحیح نہیں اس کا استثناء کرنا بھی صحیح نہیں۔ اب ایک شخص باندی بیچ رہا ہے یا جانور بیچ رہا ہے اور وہ جانور کا پیٹ پھولا ہوا ہے، وہ کہتا ہے بھئی اس کا حمل ہے تو میں یہ جانور آپ کو بیچتا ہوں اس کا حمل نہیں، یہ حمل جب بچہ پیدا ہو جائے کیا کرنا پڑے گا مجھے؟ واپس کرنا پڑے گا، مجھے دینا پڑے گا۔ تو آپ کیا حکم لگا دیں گے فورا؟ بیع فاسد۔ کیوں؟ کیونکہ ضابطہ بتلایا جس چیز کی اکیلی بیع صحیح نہیں، اکیلے حمل کی بیع صحیح تھی؟ نہیں، کیونکہ حمل تو کیا تھا؟ مشکوک الوجود۔ تو جب اکیلے حمل کی بیع صحیح نہیں تو بیع میں سے اس کو نکالنا اور اس کا استثناء کرنا بھی صحیح نہیں۔ یہ تو اس چیز کے اندر تبعا داخل ہو گیا، جب جانور بیچ رہے ہیں تو حمل بھی تبعا داخل ہو گیا وہ بھی ساتھ ہی بک گیا مولانا، اس کا استثناء کرنا صحیح نہیں۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو یہ ایسی شرط لگا رہا ہے جو مقتضائے عقد کے خلاف ہے بھئی، عقد تو یہ تقاضا کر رہا ہے جانور بیچ رہا ہے تو کیا ہونا چاہیے؟ ساتھ حمل کو بھی شامل ہونا چاہیے۔ تو یہ معنی ہے: وَمَنْ بَاعَ جَارِيَةً، اور جس نے بیچا کسی باندی کو أَوْ دَابَّةً یا کسی جانور کو إِلَّا حَمْلَهَا علاوہ اس کے حمل کے فَسَدَ الْبَيْعُ تو بیع کیا ہو جائے گی؟ فاسد ہو جائے گی۔ چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 68 of 167