اچھا بھئی کل میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ بیع چار قسم پر ہے۔ ایک بیع صحیح ہے، وہ جو اصلا بھی صحیح ہے، ذات کے اعتبار سے بھی صحیح ہے اور وصف کے اعتبار سے بھی صحیح ہے، یعنی اس میں کسی لحاظ سے بھی خرابی نہیں، فساد نہیں۔ دوسری بیع باطل ہے، بیع باطل وہ ہے جو اصلا ہی صحیح نہ ہو مولانا۔ اصلا صحیح نہ ہونے کا کیا معنی؟ یعنی کہ مبیعہ مال ہی نہ ہو، یا مال تو ہو لیکن کون سا مال ہو؟ مال غیر متقوم ہو۔
پہلی صورت کیا تھی؟ مبیعہ سرے سے مال ہی نہ ہو جیسے مردار ہے۔ اب یہ مردار مال نہیں مولانا، کوئی بھی اس کو مال نہیں سمجھتا۔ اور جیسے آزاد آدمی بھئی، کوئی ایک آدمی دوسرے آزاد کو پکڑ کر فروخت کر دیتا ہے کہ لو بھئی یہ غلام ہے۔ تو بھئی یہ تو آزاد آدمی ہے اور آزاد آدمی مال ہے؟ نہیں، آزاد آدمی مال نہیں مولانا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو یہاں مبیعہ سرے سے مال ہی نہیں ہے تو بیع کو کیا کہیں گے ہم؟ بیع باطل۔ اور بیع باطل آپ نے پڑھا ملکیت کا فائدہ نہیں دیتی، مشتری اس میں مالک نہیں بنتا، جب مالک نہیں بنا تو اسے کسی بھی لحاظ سے اس میں تصرف کرنے کا حق بھی حاصل نہیں۔
تو یہ تو وہ صورت تھی کہ مبیعہ مال ہی نہ ہو۔ دوسری صورت بیع باطل کی کہ مبیعہ مال تو ہے لیکن کون سا مال ہے؟ مال غیر متقوم ہے۔ میں نے بتلایا تھا بھئی مال غیر متقوم کس کو کہتے ہیں؟ وہ مال، وہ چیز جو دوسرے مذاہب والوں کے نزدیک تو مال شمار ہوتی ہے لیکن ہمارے نزدیک وہ مال شمار نہیں ہوتی، شریعت نے اس سے نفع اٹھانے کو منع کر دیا، حرام قرار دے دیا، جیسے شراب ہے اور خنزیر ہے۔ ہمارے ہاں یہ دونوں حرام ہیں ہماری شریعت میں بھئی، لیکن کفار کیا کرتے ہیں؟ ان کے نزدیک یہ مال ہے، اس کو خریدتے بھی ہیں، بیچتے بھی ہیں، جمع بھی کرتے ہیں، تو ان کے نزدیک یہ مال ہے۔ تو یہ ہے تو مال مولانا، لیکن یہ کون سا مال ہے؟ مال غیر متقوم ہے مولانا۔
اور اس پر میں نے آپ کو ایک ضابطہ بھی لکھوایا تھا کہ ہر وہ چیز جو نجس العین ہو اور حرام ہو اس کی بیع جائز نہیں سوائے کس کے؟ سرقین یعنی گوبر کے بھئی، اور وہاں بھی اجازت کس وجہ سے دی گئی؟ ضرورت۔ وہ نجس العین ہے مولانا، حرام ہے، لیکن وہاں ضرورت کی بنا پر کہ لوگوں کو اس کی حاجت بہت زیادہ ہے بھئی، دیہات وغیرہ میں اسی کے ذریعے آگ جلاتے ہیں بھئی اور کھاد کے طور پر بھی مٹی کے ساتھ ملاتے ہیں بھئی، تو ضرورت کی بنا پر بھئی۔
تو بیع باطل کا یہ مسئلہ ہوا۔ تو یہ جو مال غیر متقوم ہے، اس کی تو شریعت نے اسے نجس قرار دے دیا ہے، حرام قرار دے دیا ہے بھئی۔ تو اگر اس کا بیچنا جائز ہو جائے پھر تو مبیعہ تو مقصود ہوتا ہے مولانا۔ کیا ہوتا ہے؟ مقصود۔ بھئی جب میں پیسے دے کر ایک چیز لے رہا ہوں تو معلوم ہوا وہ چیز میری مقصود ہے، مجھے اس کی ضرورت ہے، تو میں نے اس کو عزت دی۔ چیز کو عزت دی یا نہیں دی بھئی؟ جی۔ جب کوئی چیز خریدی جا رہی ہے وہ مبیعہ بن گئی تو مقصود بن گئی، اور مقصود کیا ہوتا ہے؟ عزت والی چیز ہے معلوم ہوا بھئی۔ اسے میں نے قیمت دے دی بھئی، دیکھو مال کے بدلے میں اس کو خرید رہا ہوں، اہمیت دے دی اس کو میں نے۔ اور شریعت نے تو یہ شراب، خنزیر وغیرہ کی اہانت کا حکم دیا ہے، ان کی عزت کا حکم نہیں دیا بھئی۔ لہذا کوئی شراب، خنزیر مسلمان بیچتا ہے یا خریدتا ہے تو بیع باطل ہے۔
اور ان کے اندر مولانا یاد رکھو میں نے ایک ضابطہ بھی لکھوایا تھا کہ ان کے اندر مثلا شراب ہے، نہ تملیک خمر جائز ہے اور نہ تملک خمر جائز ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ اسی طرح خنزیر۔ تملیک کا کیا معنی؟ دوسرے کو مالک بنانا۔ تملک کا کیا معنی؟ خود مالک بننا۔ تو خود مالک بن بھی نہیں سکتا اور دوسرے کو مالک بنا بھی نہیں سکتا۔ ہاں مسلمان کی ملک میں شراب ہو سکتی ہے، کیسے مثال میں نے ذکر کی تھی؟ اس کے پاس کیا پڑا تھا؟ انگور کا رس پڑا تھا، پڑے پڑے وہ شراب میں تبدیل ہو گیا۔ تو اس انگور کے رس کا مالک کون تھا؟ مسلمان۔ تو یہ چیز پہلے سے ہی اس کی ملک میں ہے، اور اب شراب جو بن گیا تو یہ بھی کس کی ملک ہے؟ مسلمان کی۔ تو مسلمان کی ملک میں شراب ہو تو سکتی ہے لیکن وہ اس کا مالک بنے، اس پر اس کی نئی ملک آئے، مثلا کسی سے خرید رہا ہے تو وہ کسی اور کی ملک سے کس کی ملک میں داخل ہو رہی ہے؟ مسلمان کی، یہ نہیں جائز مولانا۔ یا مسلمان کی ملک میں یہ جو رس شراب بن گیا تھا اس کو اب وہ بیچنا چاہتا ہے تو یہ دوسرے کو مالک بنانا چاہتا ہے تو تملیک آئی مولانا، اور تملیک خمر بھی جائز نہیں۔ تو مسلمان کی ملک میں خمر آ تو گئی تھی لیکن کیا خمر پر اس کی ملک آئی یا اس سے پہلے رس پر ہی اس کی ملک آ گئی تھی؟ اس سے پہلے رس پر ہی ملک آ گئی تھی، شراب پہ نہیں آئی بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو ویسے نہ تملیک خمر جائز اور نہ تملک خمر جائز ہے۔
اس کے بعد بیع فاسد کے بارے میں میں نے آپ کو بتلایا تھا۔ بیع فاسد وہ جو اصل کے اعتبار سے تو صحیح ہے، ذات کے اعتبار سے صحیح ہے یعنی مبیعہ مال تو ہے، لیکن اس کے وصف میں کیا آ گئی؟ وصف میں فساد آ گیا مولانا، مثلا کوئی ایسی شرط لگا دی جو مقتضائے عقد کے خلاف ہے، تو یہ مولانا، مثلا دیکھو میں آپ کو سائیکل بیچ رہا ہوں اور کہتا ہوں بھئی یہ سائیکل آپ کے ساتھ بیع کر لی لیکن میں نے شرط لگا دی ایک ہفتے تک میں استعمال کروں گا، بائع نے اپنے لیے شرط لگا دی۔ تو یہ شرط فاسد ہے مولانا۔ اب دیکھو وہ سائیکل مال ہے، اصل کے اعتبار سے بیع صحیح، لیکن وصف کے اعتبار سے کیا آ گئی اس میں؟ خرابی آ گئی، فساد آ گیا کہ بائع نے کیا کہہ دیا؟ ایک ہفتے تک میں استعمال کروں گا۔ بھئی آپ کیسے یہ شرط لگا رہے ہیں بھئی؟ بیع ہوتے ہی مالک مشتری بن چکا ہے، لہذا اب چیز کو کیا کرنا چاہیے؟ اس کے حوالے کرنا چاہیے۔
تو بیع فاسد کے اندر میں نے آپ کو بتلایا تھا بھئی یہ اصلا تو صحیح ہے لیکن وصفا صحیح نہیں۔ تو جب یہ اصلا صحیح ہے تو جب مشتری مبیعے پر قبضہ کر لے گا، کیا کرے گا؟ قبضہ کرے گا، کس کی اجازت سے؟ بائع کی۔ جب بائع کی اجازت سے مبیعے پر قبضہ کر لے گا تو مالک بن جائے گا۔ کیا بن جائے گا؟ مالک بن جائے گا۔ لیکن یاد رکھو مالک تو بن گیا لیکن اس چیز میں چونکہ اس نے بیع فاسد کی ہے اور بیع فاسد کو توڑنا ضروری ہے ورنہ گنہگار ہیں دونوں بھئی، توڑنا ضروری ہے۔ لہذا اب مالک تو بن گیا لیکن اس چیز کو استعمال میں لانا یا اس سے نفع اٹھانا یہ اس کے لیے جائز نہیں۔ حتی کہ اگر اس سائیکل کو مشتری اب آگے بیچتا ہے، یہ سائیکل جو اس نے بیع فاسد کے ذریعے خریدی ہے اس کو کیا کرنا چاہتا ہے؟ آگے بیچتا ہے اور نفع کماتا ہے، مثلا آٹھ سو کی خریدی تھی مجھ سے، آگے کتنے کی بیچی؟ ہزار کی بیچی، تو کتنا نفع کمایا؟ دو سو۔ یہ نفع بھی اس کے لیے جائز نہیں مولانا، اس کو صدقہ کرنا چاہیے۔ سمجھ میں آیا؟ کیونکہ یہ سائیکل اس کو کون سی بیع کے ذریعے حاصل ہوئی ہے؟ بیع فاسد کے ذریعے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو شرعا یہ بیع میں خرابی آ گئی تو اب اس کو توڑنا، ختم کرنا ضروری ہے اور اس چیز کو استعمال میں لانا یا نفع اٹھانا اس کے لیے جائز نہیں، حتی کہ اگر اس چیز کو آگے بیچ کر نفع کماتا ہے تو وہ نفع بھی اس کے لیے حلال نہیں ہے بھئی۔ ہاں آگے جس نے خریدی ہے اس کے لیے جائز ہے اس سے نفع اٹھانا کیونکہ اس نے تو بیع فاسد سے نہیں خریدی، اس نے تو صحیح بیع کے ذریعے خریدی ہے۔ یہاں تک مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟
اچھا، اور یاد رکھو بیع فاسد کے اندر قیمت آیا کرتی ہے، ثمن نہیں آتے۔ بیع فاسد میں کیا آیا کرتی ہے؟ قیمت۔ میں نے اس کو سائیکل بیچی تھی اور شرط لگائی تھی کہ ایک ہفتہ میں استعمال کروں گا، یہ بیع کون سی ہوئی؟ بیع فاسد۔ اور ثمن اس کے اور میرے بیچ طے ہوئے تھے پانچ سو روپے۔ تو یہ بیع فاسد ہوئی، جب یہ سائیکل پر قبضہ کر لے گا تو یہ اس کا مالک تو بن جائے گا اور اب مجھے پیسے دینے پڑیں گے تو کیا اب وہ مجھے ثمن دے گا یا قیمت دے گا؟ قیمت دینی پڑے گی، ثمن نہیں۔ ثمن اور قیمت کا فرق جانتے ہو یا نہیں بھئی؟ ثمن وہ جو بائع اور مشتری میں طے ہو جائیں اور قیمت وہ جو بازار میں اس کا ریٹ ہے وہ کیا کہلاتا ہے؟ قیمت کہلاتی ہے وہ۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو اب میرے اور اس کے درمیان تو سائیکل کے ثمن پانچ سو طے ہوئے تھے، تو ثمن نہیں آئیں گے قیمت آئے گی، تو بازار جا کر ذرا تاجروں سے ریٹ پوچھیں گے بھئی اس سائیکل کا کیا ریٹ ہے بھئی؟ وہ ہمیں بتائیں گے بھئی یہ سائیکل تو سات سو کی ہے بھئی، اس کا ریٹ کتنا بنتا ہے؟ سات سو۔ کوئی سات سو بتائے گا، کوئی چھ سو نوے بتائے گا، کوئی چھ سو اسی، تاجروں کے ریٹ قریب قریب ہی ہوں گے تقریبا بھئی۔ تو وہ قیمت آ جائے گی مولانا، معلوم ہوا اتنی قیمت ہے بھئی۔
بھئی یہ کیا وجہ ہے؟ قیمت کیوں آتی ہے بیع فاسد میں؟ وجہ یہ ہے مولانا کہ یہ بیع شرعا فاسد ہے، شرعا جائز ہی نہیں ہے۔ بیع جائز ہوتی تو ثمن آتے، بیع جائز ہی نہیں تو ثمن کہاں سے آئیں بھئی؟ دیکھو ایک مثال سے بات سمجھ میں آ جائے گی۔ سائیکل کے مسئلے کو ایک طرف رکھو، نکال دو ذہن سے۔ میں یہاں بیٹھا ہوں، سائیکل پر آیا، سائیکل میں نے ایک طرف کھڑی کی، اب آپ کے ساتھ بیٹھا ہوں گفتگو کر رہا ہوں۔ اچانک ایک آدمی آیا، آدمی نے میری سائیکل اٹھائی اور دریا میں پھینک دی۔ تو اس کو ضمان دینا پڑے گا یا نہیں دینا پڑے گا؟ ضمان دینا پڑے گا، اس نے میری چیز خراب کی ہے۔ اب میں اس کو کہتا ہوں لاؤ بھئی ثمن نکالو۔ کیا کہوں گا اس کو میں؟ ثمن نکالو یا قیمت نکالو کہوں گا؟ قیمت کہوں گا۔ ثمن کیوں نہیں کہتا؟ ثمن تو طے ہی نہیں ہوئے ہمارے درمیان، کوئی بات ہوئی ہے خرید و فروخت والی؟ نہیں۔ تو ثمن تو یہاں ہیں ہی نہیں، یہاں تو قیمت کی بات ہی چل سکتی ہے، ثمن کی تو یہاں بات ہو ہی نہیں سکتی، لہذا مجھے اب کیا کہنا پڑے گا اسے؟ قیمت دو۔ تو بیع فاسد بھی اسی طرح ہے، شرعا جائز ہی نہیں، گویا کہ ہوئی ہی نہیں۔ جب ایک بیع ہوئی ہی نہیں ہے تو وہاں ثمن آتے ہیں یا قیمت آتی ہے؟ قیمت۔ جہاں بیع ہوئی ہو وہاں ثمن آتے ہیں، جہاں بیع ہی نہیں ہوئی وہاں کیا آیا کرتے ہیں؟ قیمت۔ تو گویا کہ یوں ہوا شرعا جائز نہیں، یہ بیع ہوئی ہی نہیں، تو یہاں ثمن کہاں سے آئیں؟ لہذا کیا دینی پڑے گی؟ قیمت۔ مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟
اور بھئی اس کے اندر کیا بتلایا آپ کو؟ ثمن آیا کرتے ہیں یا قیمت آتی ہے؟ قیمت آتی ہے۔ تو بھئی ایک طرف آ رہا ہے اس میں قیمت آئے گی، دوسری طرف کہہ رہے ہیں بھئی اس کو توڑنا واجب ہے، ہر حال میں کیا کیا جائے گا؟ مبیعہ واپس کیا جائے گا اور ثمن لے لیے جائیں گے بائع سے۔ تو مطلب یہ ہے قیمت کے آنے کا بھئی ویسے تو اس بیع کو توڑنا ضروری ہے۔ یہ نہیں کہ مبیعے پر جیسے ہی قبضہ کیا مشتری کیا بن گیا اس کا؟ مالک، اب اس کو کیا دینی پڑے گی؟ قیمت، یہ مطلب نہیں ہے اس عبارت کا۔ مطلب یہ ہے کہ قیمت اس وقت، اول تو یہ ہے کہ اسی مبیعے کو کیا کیا جائے؟ واپس کیا جائے، لیکن اگر وہ مبیعہ واپس اب نہیں ہو سکتا، کوئی ایسی صورت پیش آ جائے تو پھر اس صورت میں عوض تو دینا ہی ہے، تو پھر ثمن نہیں عوض دیں گے بلکہ کیا دیں گے؟ قیمت۔ سمجھ میں آیا؟ مثلا میں نے آپ سے ایک چیز خریدی بیع فاسد کے ساتھ، تو اب اولا تو یہ ضروری ہے کہ ہم دونوں کیا کر دیں؟ اس بیع کو فسخ کریں۔ اور اگر میں فسخ نہیں کرتا اس سے پہلے ہی کوئی ایسا مسئلہ پیش آیا کہ اب چیز واپس ہی نہیں ہو سکتی، مثلا وہ چیز میرے پاس ختم ہو گئی، ضائع ہو گئی، اب واپسی ممکن ہے؟ واپسی تو ممکن نہ رہی بھئی۔ چیز جل گئی، دریا میں ڈوب گئی میرے پاس، تو اب کیا کرنا پڑے گا؟ عوض دینا ہے یا نہیں دینا بھئی؟ اس نے مجھے مفت تو نہیں دی تھی، لیکن اب ثمن نہیں دوں گا عوض بلکہ کیا دوں گا؟ قیمت۔ یا مولانا میں نے اس چیز کو آگے بیچ دیا۔ جب آگے بیچ دیا تو اگلا مشتری اس کا مالک بن گیا، اب میں اس کو واپس کر سکتا ہوں؟ نہیں۔ تو جب کوئی ایسی بات ہو جائے کہ چیز واپس نہ کی جا سکے تو پھر اس صورت میں کیا دینی پڑتی ہے؟ قیمت دینی پڑتی ہے، ورنہ پہلی صورت تو کیا ہے؟ بیع کو ختم کر کے اسی مبیعے کو واپس کیا جائے۔
اچھا، چوتھی قسم تھی بھئی بیع موقوف۔ بیع موقوف بھئی میں نے بتلایا تھا بیع فضولی کو کہتے ہیں، فضولی، کہ ایک آدمی دوسرے کی چیز اجازت کے بغیر فروخت کر دے تو یہ بیع مالک کی اجازت پر موقوف ہے مولانا۔ اگرچہ خریدنے والا چیز پر قبضہ بھی کیوں نہ کر لے پھر بھی مالک نہیں بنتا، بلکہ کیا کرنا پڑے گا؟ مالک سے اجازت لینی پڑے گی، اور مالک اجازت دے دے گا تو بیع صحیح، مالک نے اجازت نہیں دی تو بیع ختم۔ اور یہ بھی میں نے آپ کو بتلایا تھا مالک کے اجازت دینے کے لیے ضروری ہے کہ مبیعہ بھی قائم ہو اور دونوں عقد کرنے والے بھی اپنی حالت پر ہوں یعنی زندہ ہوں، اہلیت ہو ان میں بھئی۔ یہ مسئلہ پڑھا تھا یاد ہے کہ نہیں بھئی؟ تو یہ بیع موقوف کہلاتی ہے۔ یہ چار قسمیں ہیں بھئی۔
پھر ایک اور قیمتی بات یاد رکھنا۔ بیع صحیح کے اندر بیع ہوتے ہی مشتری کیا بن جاتا ہے؟ مالک بن جاتا ہے، ایجاب و قبول ہوتے ہی مالک بن گیا۔ میں نے آپ کو ایک موبائل فروخت کیا اور ایجاب اور قبول ہو گیا، موبائل ابھی میرے پاس ہے ہاتھ میں، لیکن ایجاب و قبول ہوتے ہی آپ کیا بن گئے اس موبائل کے؟ مالک بن گئے۔ تو بیع صحیح میں عقد ہوتے ہی مشتری اس مبیعے کا کیا بن جاتا ہے؟ مالک، بشرطیکہ وہ خیار شرط وغیرہ نہ ہو بھئی، کسی نے خیار اپنے لیے نہ رکھا ہو، عام بیع ہو رہی ہو۔ خیار شرط رکھا ہے پھر تو اتنے دن کا اختیار ہوتا ہے دو دن یا تین دن تک کا بھئی۔ تو عام بیع کے اندر عقد ہوتے ہی مشتری مبیعے کا مالک بن جاتا ہے۔ اور بیع باطل کے اندر کب مالک بنے گا بھئی؟ بیع باطل تو بالکل اصلا ہی نہیں صحیح، وہاں تو کبھی بھی مالک نہیں بنتا، چاہے قبضہ بھی کر لے چیز پر، مالک نہیں بنتا بھئی۔ اور بیع فاسد میں کب مالک بنتا ہے؟ جب بائع کی اجازت سے اس پر کیا کر لے؟ قبضہ کر لے، تب مالک بنتا ہے، قبضے سے پہلے مالک نہیں بنتا بھئی۔ یہ ضرور یاد رکھنا ہمیشہ۔ اور بیع موقوف کے اندر کب مالک بنے گا؟ جب مالک اجازت دے گا۔ چیز پر قبضہ کر لے پھر بھی مالک نہیں۔ بیع باطل کے اندر بھی چیز پر قبضہ کر لے پھر بھی مالک نہیں۔ تو بیع باطل میں تو مالک بن ہی نہیں سکتا جبکہ بیع موقوف میں قبضہ کر لے تو بھی مالک نہیں لیکن اگر مالک اجازت دے دے تو پھر کیا بن جائے گا؟ پھر مالک بن جائے گا۔ یہاں تک ضابطے سمجھ میں آ گئے بھئی؟
جی، اب دیکھیے ذرا کتاب پر بھئی۔ بَابُ الْبَيْعِ الْفَاسِدِ، یہ باب ہے بیع فاسد کا، یعنی بیع فاسد کے بیان میں ہے بھئی۔ مصنف رحمہ اللہ صاحب قدوری جو ہیں انہوں نے عنوان دیا بیع فاسد کا، لیکن اس باب کے اندر وہ بیع فاسد کے ساتھ ساتھ بیع باطل کو بھی ذکر کریں گے۔ تو اشکال ہوتا ہے بھئی عنوان تو آپ نے اے صاحب قدوری فاسد کا دیا تو اس میں تو صرف کس کو ذکر کرنا چاہیے؟ بیع فاسد کو، لیکن آپ ساتھ ساتھ کس کو ذکر کرتے ہیں؟ بیع باطل کو بھی ذکر کر رہے ہیں۔ تو جواب یاد رکھنا مولانا، یہ جو اوپر فاسد آیا اس سے وہ اصطلاحی بیع فاسد نہیں مراد جو ابھی میں نے تعریف بتائی بھئی کہ جو اصلا تو صحیح ہو لیکن وصفا صحیح نہ ہو، یہاں فاسد کا لغوی معنی مراد ہے یعنی خرابی، وہ بیع جس کے اندر کیا ہو؟ خرابی ہو۔ تو یہ عام ہوا مولانا، بیع باطل کو بھی شامل ہے اور بیع فاسد کو بھی، کیونکہ دونوں کے اندر کیا ہوتی ہے؟ خرابی ہوتی ہے۔ بیع باطل میں اصل کے اعتبار سے خرابی ہوتی ہے جبکہ بیع فاسد کے اندر وصف کے اعتبار سے کیا ہوتی ہے؟ خرابی۔ تو یہاں جو عنوان آیا بَابُ الْبَيْعِ الْفَاسِدِ، اس بیع فاسد سے کیا وہ اصطلاحی بیع فاسد مراد ہے یا لغوی معنی کے اعتبار سے ہے بھئی؟ لغوی معنی، فاسد کا عربی میں معنی خراب بھئی، تو خراب بیع جس میں خرابی ہو بھئی۔ تو لہذا ہر بیع باطل وہ بیع فاسد ہے یعنی اس میں خرابی ہے، لیکن ہر بیع فاسد بیع باطل نہیں ہے بھئی۔ اعتراض اور اس کا جواب سمجھ میں آیا بھئی؟ تو فساد مولانا دونوں میں ہے، بیع باطل میں بھی فساد ہے، بیع فاسد میں بھی فساد ہے۔ البتہ فرق یہ کہ بیع باطل میں فساد کس کے اندر ہے؟ اصل میں، ذات کے اندر ہی بھئی کیا ہے؟ فساد ہے، اور بیع فاسد کے اندر وصف میں فساد ہے۔
تو کہتے ہیں: إِذَا كَانَ أَحَدُ الْعِوَضَيْنِ أَوْ كِلَاهُمَا مُحَرَّمًا فَالْبَيْعُ فَاسِدٌ۔ جب ہو دونوں عوضوں میں سے کوئی ایک أَوْ كِلَاهُمَا یا دونوں عوض۔ بھئی ایک طرف سے کیا آتا ہے؟ ایک طرف سے ثمن آئیں گے، دوسری طرف سے مبیعہ، تو یہ دونوں کیا ہیں ایک دوسرے کا؟ عوض۔ جب دونوں عوضین میں سے کوئی ایک یا دونوں عوضین مُحَرَّمًا حرام ہوں فَالْبَيْعُ فَاسِدٌ تو بیع کیا ہے؟ فاسد ہے۔ كَالْبَيْعِ بِالْمَيْتَةِ أَوْ بِالدَّمِ أَوْ بِالْخَمْرِ أَوْ بِالْخِنْزِيرِ، جیسے مردار کی بیع اور خون کی بیع اور شراب کی بیع اور خنزیر کی بیع۔
مردار کی بیع، یہ کون سی ہے مولانا؟ یہ بیع باطل ہے مولانا، کیونکہ یہ مال ہی نہیں ہے اور بیع تو کہتے ہی کس کو تھے؟ مُبَادَلَةُ الْمَالِ بِالْمَالِ، تو یہ تو مال ہی نہیں ہے، اس پہ تو بیع کی تعریف ہی نہیں صادق آ رہی، تو یہ بیع باطل ہے، اصل کے اعتبار، ذات کے اعتبار سے ہی نہیں صحیح۔ أَوْ بِالدَّمِ یا خون کی بیع مولانا، یہ کون سی بیع ہے؟ یہ بھی بیع باطل ہے مولانا، کیا ہے؟ بیع باطل۔ تو یہ دونوں مولانا مال ہی نہیں ہیں، خون یہ سرے سے مال ہی نہیں ہے، مردار یہ مال ہی نہیں ہے۔ أَوْ بِالْخَمْرِ أَوْ بِالْخِنْزِيرِ، یا کس کی بیع بھئی؟ شراب کی یا خنزیر کی۔ یہ بتائیے مال ہیں یا مال نہیں؟ مال ہیں لیکن کون سا مال ہے؟ مال غیر متقوم ہیں، اور میں نے ضابطہ لکھوایا تھا جو چیز نجس العین اور حرام ہو اس کی بیع کیا ہے؟ فاسد۔ تو یہ مال غیر متقوم ہیں۔
اب اس میں یاد رکھنا دو صورتیں بنتی ہیں۔ شراب اور خنزیر کی بیع میں دو صورتیں بنیں گی۔ ایک صورت یہ کہ اس کو مبیعہ بنایا جائے، ایک صورت یہ کہ اس کو ثمن بنایا جائے۔ جب یہ مبیعہ بنے گا تو بیع باطل ہو جائے گی، اور جب اس کو ثمن بنائیں گے تو بیع فاسد ہو جائے گی۔ سمجھ میں آ رہا ہے مسئلہ کہ نہیں بھئی؟ بھئی بیع کے اندر ایک مبیعہ ہوتا ہے اور ایک کیا ہوتے ہیں؟ ایک ثمن ہے۔ یاد رکھو یہ جو سونا، چاندی، درہم، دینار، کرنسی، یہ ثمن ہی ہیں، یہ ہمیشہ کیا ہیں؟ ثمن، ان کو بنایا ہی ثمن کے طور پر گیا ہے، ان کی تخلیق ہی کس طور پر ہوئی ہے؟ ثمن کے طور پر ہوئی ہے۔
اور یہ بھی یاد رکھو مولانا بیع کے اندر مبیعہ مقصود ہوتا ہے اور ثمن وسیلہ اور ذریعہ ہوتے ہیں۔ بیع کے اندر مبیعہ کیا ہوتا ہے؟ مقصود۔ بھئی ذرا مشکل بات ہے میں دہرا رہا ہوں آپ بھی ساتھ ساتھ دہرایا کریں بھئی۔ بیع کے اندر مبیعہ کیا ہوتا ہے؟ مقصود ہوتا ہے، اور وسیلہ وہ چیز جس کے ذریعے مقصود تک پہنچا جائے۔ مثلا کنویں کے اندر پانی ہے، میں رسی کے ذریعے ڈول لٹکاتا ہوں اور پانی نکالتا ہوں، تو مقصود کیا ہے؟ پانی مقصود، اور یہ رسی اور ڈول کیا ہے؟ وسیلہ اور ذریعہ ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ وسیلہ اور ذریعہ ہیں، ان کے ذریعے مقصود تک پہنچا جاتا ہے۔ تو یہ جو ثمن ہیں یہ وسیلہ ہیں، ان کے ذریعے کس تک پہنچا جاتا ہے؟ مقصود تک پہنچا جاتا ہے۔ میں دکان پر جاتا ہوں، اسے سو روپیہ دیتا ہوں اور اس کی چینی خریدتا ہوں، تو دیکھو یہ سو روپے ذریعہ ہوئے اور مقصود کیا ہوا؟ چینی بھئی۔ تو یہ ثمن ذریعہ ہوتے ہیں ان کے ذریعے مبیعے تک پہنچا جاتا ہے اور مبیعہ ہوتا ہے مقصود بھئی۔ کیا ہوتا ہے؟ مقصود ہوتا ہے، اور مقصود جو ہے وہ معلوم ہوا اس کی اہمیت ہے، اس کی عزت ہے مولانا۔ سمجھ میں آیا؟ اہمیت ہے تو میں خرید رہا ہوں ورنہ خریدتا بھئی؟ نہیں بھئی۔
تو جب ہم کسی چیز کو مبیعہ بناتے ہیں تو گویا ہم نے اس کو عزت دے دی کیونکہ اس کو ہم نے مقصود بنا لیا۔ جب بھی ہم کسی چیز کو کیا بناتے ہیں؟ مبیعہ بناتے ہیں تو گویا ہم نے اس کو کیا دے دی؟ عزت دے دی۔ کیسے عزت دی؟ کہ ہم نے اسے کیا بنا لیا؟ مقصود بنا لیا، اور مقصود تو کیا ہوتا ہے؟ معزز ہوتا ہے، محترم ہوتا ہے بھئی۔ تو جب بھی کسی چیز کو مبیعہ بنا لیا وہ کیا بن گیا؟ مقصود، گویا آپ نے اسے کیا دے دی؟ عزت دے دی۔ اور شراب اور خنزیر ان کو عزت نہیں دینی کیونکہ شریعت نے ان کی اہانت کا حکم دیا ہے، ان کو عزت دینے کا حکم نہیں دیا۔ لہذا شراب اور خنزیر کے اندر دو صورتیں بنتی ہیں بھئی۔
ایک صورت یہ کہ اس کو مبیعہ بنایا جائے، ایک صورت یہ کہ اس کو ثمن بنا لیں۔ بھئی اگر اس کو مبیعہ بنایا تو مبیعہ تو کیا ہوتا ہے؟ مقصود، اور اس کو کیا دی جاتی ہے؟ عزت۔ اور شراب اور خنزیر کو تو شریعت نے نجس العین اور حرام قرار دیا ہے، تو لہذا جب بھی ان کو مبیعہ بنائیں گے بیع باطل ہو جائے گی۔ بیع کیا ہو جائے گی؟ باطل ہو جائے گی۔ ہاں اگر اس کو ثمن بنائیں گے تو بیع صرف فاسد ہو گی، باطل نہیں ہو گی۔ یہاں تک بات سب کو سمجھ میں آ گئی؟ خلاصہ کلام یہ ہوا مولانا کہ بیع کے اندر مبیعہ مقصود ہوتا ہے اور ثمن جو ہوتے ہیں وسیلہ ہوتے ہیں، اور مقصود کیا ہوا کرتا ہے؟ معزز ہے، اس کو عزت دی ہے ہم نے، لیکن شراب اور خنزیر جو ہیں شریعت نے ان کو عزت دینے کا حکم نہیں دیا بلکہ ان کی اہانت کرنے کا حکم دیا ہے۔ لہذا جب یہ مبیعہ بنیں گے تو یہ بیع کیا ہو جائے گی؟ باطل ہو جائے گی، کیونکہ شریعت نے اجازت نہیں دی ان کو عزت دینے کی تو بیع سرے سے کیا ہو جائے گی؟ باطل ہو جائے گی۔ ہاں ان کو اگر ہم ثمن بنائیں تو ثمن تو ذریعہ ہے، مقصود نہیں ہے اصل، تو پھر اس صورت میں بیع کیا ہو جائے گی؟ فاسد۔
اب دیکھو بناتے ہیں اس کو مبیعہ یا اس کو ثمن، کون سی صورت ہے؟ بھئی دیکھو ایک شخص دوسرے سے شراب پیسوں کے بدلے خریدتا ہے، یا سونے کے بدلے، یا چاندی کے بدلے، یا درہم کے بدلے، یا دینار کے بدلے۔ تو اب یہ پیسے یا سونا یا چاندی یا درہم یا دینار جو بھی دے رہا ہے، اس کو ہم کہیں گے ثمن، کیونکہ ان کو بنایا ہی کس لیے گیا ہے؟ ثمن کے لیے، وہ بنے ہی ثمن کے طور پر ہیں، اور شراب کو کیا قرار دینا پڑے گا؟ جی؟ شراب کو کیا قرار دینا پڑے گا؟ مبیعہ قرار دینا پڑے گا۔ تو شراب مبیعہ بن گئی اور مقصود بن گئی، اور مقصود کیا ہوتا ہے؟ معزز ہے، عزت ہے اس کی، اور شریعت نے تو ہمیں کیا کیا ہے اس سے؟ منع کیا ہے، ان کو عزت نہیں دینی، تو ہم کیا حکم لگا دیں گے؟ بیع ہی کیا ہو گئی؟ باطل ہو گئی۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟
تو یہ وہ صورت تھی مولانا جس کے اندر شراب کو مبیعہ ہی بنا سکتے ہیں، ثمن بنانے کی کوئی صورت نہیں ہے کیونکہ دوسری طرف کرنسی ہے یا سونا ہے یا چاندی ہے یا درہم ہے یا دینار ہے، ان کو تو ہم مبیعہ بنا ہی نہیں سکتے۔ لیکن بعض اوقات ایسی صورت ہو جاتی ہے کہ جہاں شراب کو ثمن بنایا جا سکتا ہے۔ وہ کیسے؟ کہ ایک شخص دوسرے سے شراب خریدتا ہے اور بدلے میں سونا، چاندی یا پیسے نہیں دیتا، کوئی اور چیز دے دیتا ہے، گندم دے دی، چاول دے دیے، کوئی چیز موبائل دے دیا، سائیکل دے دی، کوئی بھی چیز دے دیتا ہے۔ اب مولانا ایک طرف ہے شراب، دوسری طرف کیا چیز ہے؟ کوئی چیز ہے۔ تو دونوں طرف چیز آ گئی اور چیز کے اندر کیا ہوتی ہے مبیعہ بننے کی؟ صلاحیت۔ بھئی وہ کرنسی وغیرہ ان میں تو وہ تو مبیعہ بن ہی نہیں سکتے لیکن یہ چیز کیا بن سکتی ہے؟ یہ تو مبیعہ بن سکتی ہے مولانا۔ تو اب اس صورت میں جب ایک طرف شراب ہو اور دوسری طرف کیا ہو؟ کوئی اور چیز ہے، کوئی سامان وغیرہ ہے، تو ہم یوں کہیں گے کہ گویا یہ سامان مبیعہ ہے اور شراب ثمن ہے۔ شراب کیا ہے؟ ثمن ہے۔
صورت سمجھ میں آ گئی؟ اس صورت میں تو پیسوں کو مبیعہ بنانا ممکن ہی نہیں تھا کیونکہ وہ تو ہوتے ہی کیا ہیں؟ ثمن۔ لیکن اب دوسری طرف سے سامان آ رہا ہے اور سامان تو کیا بن سکتا ہے؟ مبیعہ بن سکتا ہے۔ تو فقہائے کرام کی کوشش ہوتی ہے کسی بھی معاملے کو جس حد تک ٹھیک کیا جا سکتا ہو وہ اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں، سمجھ میں آیا؟ تو یہاں پر بھی بھئی اب اگر شراب کو کیا بنائیں؟ ایک طرف شراب ہے ایک طرف سامان، اگر شراب کو کیا بنا دیں؟ مبیعہ بنائیں تو بیع کیا بن جاتی ہے؟ باطل ہو جاتی ہے، اور شراب کو اگر ثمن بنا دیں تو بیع کیا رہتی ہے؟ فاسد۔ تو فقہاء کی کوشش ہوتی ہے معاملے کو جتنا بہتری کی طرف لے جایا جا سکے لے جائیں بھئی۔ تو یہاں زیادہ سے زیادہ بہتری یہ ممکن تھی کہ بیع کو باطل سے نکال کر کس میں لے آؤ؟ فاسد میں، اس سے زیادہ بہتری ممکن ہی نہیں تھی۔ لہذا ہم یوں کہیں گے کہ گویا کہ یہ بیع فاسد ہوئی ہے۔ کیا ہوئی ہے؟ بیع فاسد ہوئی ہے، اور اس سامان کو ہم قرار دے دیں گے مبیعہ اور شراب کو کیا قرار دے دیں گے؟ ثمن قرار دے دیں گے۔
تو اس سامان کے اندر تو بیع فاسد ہوئی اور شراب کے اندر بیع باطل ہو گئی۔ سامان میں کیا ہو گئی بیع؟ فاسد ہو گئی، اور شراب میں کیا ہو گئی بیع؟ باطل ہو گئی مولانا۔ یعنی ہم یوں سمجھیں گے کہ وہ شخص اس سے یہ سامان خریدنا چاہتا تھا لیکن بدلے میں شراب ذکر کر دی، اور شراب میں تو مسلمان کے لیے نہ تملیک جائز ہے اور نہ تملک جائز ہے، تو لہذا شراب کے بدلے اب جو ہے اس سامان کی قیمت اس کو دے دے گا بھئی، شراب تو نہیں دے سکتا۔ تو شراب کے اندر بیع کو کیا قرار دے دیا؟ باطل قرار دے دیا، یعنی یہ شخص اس شراب کا مالک نہیں ہوا۔ یہ ثمن کے طور پر گویا اس نے ذکر کیا تھا کس کو؟ شراب کو۔ بھئی اس نے ثمن کے طور پر نہیں ذکر کیا، جس طرح مرضی ذکر کر دے لیکن ہم کیا سمجھیں گے؟ گویا سامان کیا ہے؟ مبیعہ، اور شراب کیا ہے؟ ثمن، کیونکہ اسی صورت میں بیع تھوڑی ٹھیک ہو جاتی ہے ورنہ تو پھر بیع باطل ہو جاتی ہے۔ تو سامان کو ہم قرار دے دیں گے مبیعہ اور شراب کو کیا قرار دے دیں گے؟ ثمن۔ یوں سمجھیں گے وہ شخص جو شراب دے رہا ہے وہ گویا اس سامان کو خریدنا چاہتا تھا، سامان کو خریدنے کے لیے اس نے ثمن کیا ذکر کیے ہیں؟ شراب، اور شراب میں تو نہ تملیک جائز ہے اور نہ تملک جائز، تو گویا ایک چیز وہ خرید رہا ہے لیکن ثمن اس نے ذکر ہی نہیں کیے۔ شراب کالعدم ہو گئی، تو سامان خرید رہا ہے اور ثمن ذکر نہیں کیے، اور جب ثمن ذکر نہ کریں وہاں کیا آیا کرتی ہے؟ قیمت، تو اس چیز کی قیمت دے دے گا بھئی۔ کیا کرے گا؟ قیمت دے گا۔ اور نفس شراب کے اندر وہ بیع باطل ہے لہذا خریدنے والا اس کا مالک نہیں بنا۔ صورت سمجھ میں آ گئی اچھی طرح؟
میں نے آپ کو ایک ضابطہ بتایا تھا کہ عبارتوں کے اندر بیع کے ساتھ با کا لفظ آتا ہے، اور یہ کس پر داخل ہوتی ہے؟ ثمن پر یا مبیعے پر؟ جی؟ ثمن پر۔ بھول گئے ضابطہ، اتنا قیمتی ضابطہ بھی آپ لوگ بھول گئے، عجیب بات ہے بھئی۔ سارا باب ہی بیع کا چل رہا ہے آپ کو یہ بھی نہیں پتا۔ با ہمیشہ کس پر داخل ہوتی ہے؟ ثمن پر داخل ہوتی ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ عبارت میں جہاں کہیں با آ جائے بیع کے ساتھ آپ فورا سمجھ جاؤ یہ کس پہ داخل ہو رہی ہے؟ ثمن پر، جس پر داخل ہوئی ہے وہ ثمن ہے۔ مثلا میں نے کہا، کیا صورت بنائیں؟ بِعْتُ الْكِتَابَ بِخَمْسِ رُبِّيَّاتٍ۔ آپ سے کوئی پوچھے ثمن کیا چیز ہے؟ آپ فورا کیا کہیں گے؟ پانچ روپے۔ کیوں بھئی؟ کیونکہ وہ تو بنے ہی ثمن کے طور پر ہیں، نیز عبارت میں بھی اس پر کیا داخل ہوئی ہے؟ با۔ تو یہاں تو پتا لگ رہا تھا، بعض جگہ پتا نہیں چلتا، مثلا میں کہتا ہوں، کیا صورت بنائیں؟ بِعْتُ الْكِتَابَ بِجَوَّالٍ، بِالْجَوَّالِ، بِعْتُ الْكِتَابَ بِالْجَوَّالِ، جوال موبائل بھئی، میں نے کتاب کو موبائل کے بدلے بیچا۔ اب آپ سے پوچھے بھئی دونوں طرف سامان ہے، کون سی چیز مبیعہ ہے اور کون سی ثمن بھئی؟ آپ فورا کیا کہیں گے؟ کتاب مبیعہ ہے اور موبائل ثمن۔ بھئی آپ کو کیسے پتا چلا، اس کا عکس کیوں نہیں کیا، کتاب کو کیوں نہیں ثمن بنایا؟ آپ کہیں گے بھئی ضابطہ ہے کہ با کس پر داخل ہوتی ہے؟ ثمن پر داخل ہوتی ہے، اور یہاں با جوال پر داخل ہو رہی ہے معلوم ہوا جوال کیا ہے؟ ثمن ہے۔
اچھا، کیا بات چل رہی تھی بھئی؟ ہاں، تو شراب کی بات چل رہی ہے بھئی۔ تو یہاں پر بھی عبارت کے اندر یاد رکھنا جب ایک طرف سامان ہے ایک طرف شراب ہے، چاہے با شراب پر داخل ہو چاہے دوسری چیز پر، کوئی حرج نہیں، ہم دونوں صورتوں میں کیا کریں گے؟ ایک طرف سامان ہے ایک طرف شراب ہے تو ہم دونوں صورتوں میں کیا کہیں گے؟ شراب کو ثمن بنانا ہے اور دوسری چیز کو مبیعہ۔ تو دوسری چیز کے اندر بیع ہوئی فاسد اور شراب کے اندر بیع ہوئی باطل بھئی۔ تو گویا وہ دوسری چیز اس نے بیع فاسد سے خریدی ہے اور ثمن ذکر ہی نہیں کیے تو قیمت دینی پڑے گی، اور نفس شراب کے اندر تو بیع باطل ہے کیونکہ اس میں نہ تملیک جائز ہے اور نہ تملک جائز ہے لہذا دوسرا اس کا مالک نہیں بنے گا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ہاں، تو شراب اور خنزیر کے اندر کل کتنی صورتیں ہوئیں؟ دو صورتیں بھئی۔ پہلی صورت وہ جو میں نے ذکر کی تھی ایک طرف ہو شراب اور ایک طرف ہو کرنسی، وہاں تو طے ہے کہ بیع باطل ہی ہے۔ جبکہ دوسری صورت یہ ہوئی کہ ایک طرف شراب ہے اور ایک طرف سامان، تو اس صورت میں بیع فاسد ہے، یعنی اس چیز کے اندر بیع فاسد اور شراب کے اندر بیع باطل ہی ہے۔
أَوْ بِالْخَمْرِ أَوْ بِالْخِنْزِيرِ، اور اسی طرح خمر اور خنزیر کی بیع۔ وَكَذَلِكَ إِذَا كَانَ الْمَبِيعُ غَيْرَ مَمْلُوكٍ، اور اسی طرح جب مبیعہ غیر مملوک ہو یعنی کوئی اس کا مالک نہ ہو كَالْحُرِّ جیسے آزاد آدمی ہے، تو آزاد آدمی کی بیع بھی باطل ہے کیونکہ یہ مال ہی نہیں اور بیع تو کہتے ہی کس کو تھے؟ مُبَادَلَةُ الْمَالِ بِالْمَالِ بھئی۔
وَبَيْعُ أُمِّ الْوَلَدِ وَالْمُدَبَّرِ وَالْمُكَاتَبِ فَاسِدٌ، اور اسی طرح مولانا ام ولد، مدبر اور مکاتب ان کی بیع فاسد ہے یعنی باطل ہے مولانا۔ ان کی بیع میں فساد ہے، کون سا فساد ہے؟ اصل کے اندر ہی خراب ہے ان کی بیع، باطل ہے بھئی۔ اچھا بھئی ام ولد جانتے ہو؟ مدبر جانتے ہو؟ مکاتب؟ یاد رکھو یہ تین لفظ بھئی، ام ولد، مدبر، مکاتب بار بار آئیں گے بھئی۔ دیکھو ام ولد وہ باندی جس سے آقا کی اولاد ہو اور آقا کہے بھی یہ میری اولاد ہے، یہ کیا کہلاتی ہے؟ ام ولد۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ بس بھئی سمجھ لو لکھنے کا وقت نہیں ہے بس، میں بار بار تکرار کروا دوں گا یاد ہو جائے گا پھر خود بھی تکرار کر لینا بھئی۔
بھئی ایک آدمی نے ایک باندی خریدی، باندی خریدنے کے بعد اس مالک کا اس باندی سے بچہ ہوا، اولاد ہوئی، اور اولاد ہونے کے بعد آقا نے یہ بھی کہہ دیا، مالک نے یہ بھی کہہ دیا یہ میرا بیٹا ہے، یہ میری اولاد ہے، بس مولانا اب یہ عورت، یہ باندی ام ولد بن گئی، یعنی آقا کے بچے کی ماں۔ ام ولد کا کیا معنی ہے؟ بچے کی ماں یعنی آقا کے بچے کی ماں۔ اور یاد رکھو یہ جو ام ولد ہے اس کو آقا آگے نہیں بیچ سکتا۔ آقا کے مرنے، مالک کے مرنے کے بعد یہ عورت آزاد ہو جائے گی۔ کیا ہو جائے گی؟ آزاد ہو جائے گی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو اگر اس کو آگے بیچ دے گا پھر تو اس بیچاری کا حق آزادی ضائع ہو جاتا ہے بھئی، لہذا اس کو آگے بیچنا جائز نہیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی ام ولد کس کو کہتے ہیں؟ بھئی دیکھو اب مجھے صورت بتاؤ، ایک آدمی ہے اس نے ایک باندی خریدی، اس باندی سے اس کا ایک بیٹا ہوا تو یہ مالک کے لیے کیا بن گئی؟ جی؟ بیٹا ہوا فورا ہی ام ولد بن گئی اس کی؟ نہیں، آقا کہے بھی یہ میری اولاد ہے، جب تک یہ نہیں کہتا وہ ام ولد نہیں بنے گی بھئی۔ صورت سمجھ میں آئی؟ تو آقا یہ دعوی بھی کر دے یہ میری اولاد ہے اس سے، اب مولانا ام ولد بن جائے گی۔ بھئی عام عورت کے ساتھ انسان نکاح کرتا ہے تو اس کے بعد اس سے جو بھی اولاد پیدا ہوتی ہے وہ اسی شخص کی شمار ہوتی ہے، وہاں انسان کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہوتی یہ میری اولاد، لیکن باندی کے اندر یاد رکھو وہاں کیا کرنا پڑتا ہے؟ کہنا پڑتا ہے کہ یہ میری اولاد ہے، کسی کے سامنے ذکر کر دے، کہہ دے، بول دے ایک دفعہ بس مولانا، کیا بن جائے گی فورا؟ ام ولد۔ کہنے سے پہلے ام ولد نہیں بھئی۔
تو یہ ام ولد بن گئی، اور ام ولد کا کیا حکم ہے بھئی؟ یہ ہے تو عام باندیوں کی طرح اس سے خدمت وغیرہ لے سکتا ہے لیکن ایک بات کہ اس نے آقا کے مرنے کے بعد ہر حال میں آزاد ہونا ہے، اب کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا سکتی اس میں بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو لہذا اس کی بیع جائز نہیں مولانا ورنہ تو اس کا حق آزادی کیا ہوتا ہے؟ ضائع۔ بھئی کسی اور کے ہاتھ بیچے گا تو اس کی تو ام ولد نہیں تو آزاد ہو گی؟ نہیں۔ تو لہذا اس کا بیچنا ہی منع ہے، اس نے مرنے کے بعد ہر حال میں آزاد ہونا ہے، اب آزادی اس کا حق بن گیا بھئی۔ اچھا تو یہ ام ولد ہے۔
ایک ہے مدبر۔ مدبر وہ غلام ہے جسے آقا کہہ دے میرے مرنے کے بعد تو آزاد۔ یہ کیا کہلاتا ہے؟ مدبر بھئی، یہ مدبر کہلاتا ہے۔ جب ایک غلام کو ایک دفعہ مدبر بنا دیا اب آپ کسی صورت میں اس کی تدبیر کو ختم نہیں کر سکتے، آقا کے مرنے کے بعد اس نے ہر حال میں کیا ہونا ہے؟ آزاد ہونا ہے۔ تو یہ ہے تو عام غلام کی طرح اس سے خدمت وغیرہ لے سکتے ہیں لیکن اس کی تدبیر کو ہم ختم نہیں کر سکتے۔ آقا جب بھی مرے گا، چاہے ابھی مر جائے چاہے بیس سال بعد مرے، مرنے کے بعد یہ غلام کیا ہو جائے گا؟ آزاد ہو جائے گا۔ تو مدبر کی بھی بیع جائز نہیں، کیوں نہیں جائز مولانا؟ وہی وجہ ہے، کیا ہو گا؟ اس کا حق آزادی ختم ہو گا، حق آزادی ضائع ہو گا، لہذا اس کی بیع بھی جائز نہیں۔
ایک ہے مکاتب۔ مکاتب وہ غلام ہے جسے آقا مثلا کہہ دیتا ہے کہ بھئی دو سال کے اندر تم پانچ لاکھ روپے کما کر لے آؤ تو تم آزاد ہو۔ کیا کہہ دیتا ہے؟ تم میرے پاس بھئی پانچ لاکھ روپے لے آؤ تو تم آزاد ہو بھئی۔ یہ مکاتب بن گیا، اب غلام بھی راضی ہو گیا ٹھیک ہے۔ تو یہ جو پیسے طے ہوئے اس کو کہتے ہیں بدل کتابت۔ کیا کہتے ہیں؟ بدل کتابت۔ اب آقا اس کو، یہ جو عقد ہوا ہے ان دونوں کے درمیان غلام اور آقا میں، آقا اس کو ختم نہیں کر سکتا۔ اس مدت کے اندر اگر وہ پیسے لے آتا ہے تو کیا ہو جائے گا؟ آزاد ہو جائے گا، اور اگر وہ نہ لا سکا تو یہ عقد ختم ہو جائے گا اور پھر وہ پہلے کی طرح غلام بن جائے گا۔
مسئلہ سمجھ میں آیا مکاتب کس کو کہتے ہیں؟ جسے آقا کہہ دے مثلا کہ پانچ لاکھ روپے لے آؤ تو تم کیا ہو؟ آزاد ہو۔ یہ جو ان دونوں میں عقد ہوا یہ کون سا عقد ہے؟ عقد کتابت ہے، اور یہ جو پیسے طے ہوئے یہ کیا کہلاتے ہیں؟ بدل کتابت کہلاتے ہیں، اور آقا اس عقد کو ختم کر سکتا ہے، فسخ کر سکتا ہے؟ نہیں کر سکتا۔ ہاں غلام چاہے تو ختم کر سکتا ہے، کیسے؟ آ کر کہہ دیتا ہے بھئی میرے بس میں نہیں ہے میں اتنے پیسے نہیں کما سکتا، اپنے عجز کا اظہار کر دے، عقد کتابت کیا ہوا؟ ختم، وہ عام غلام بن گیا اب پھر بھئی۔ ام ولد اور مدبر میں وہ پھر عام غلام نہیں بن سکتا لیکن یہاں کیا ہے؟ پھر عام غلام بن سکتا ہے۔ تو یہ ہے عقد کتابت مولانا۔ اور یاد رکھیے آقا نے کیا کہا تھا، کیا عقد کیا ہے اس مکاتب کے ساتھ؟ مثلا اتنے پیسے لے آؤ تو تم آزاد ہو۔ اب آقا اس سے خدمت نہیں لے سکتا۔ ام ولد اور مدبر سے تو خدمت لیتا تھا لیکن اس سے خدمت نہیں لے سکتا، یہ اب آزاد آدمی کی طرح اس کو اپنی ذات کا قبضہ حاصل ہو گیا۔ ان دونوں کو تو اپنی ذات کا قبضہ حاصل نہیں لیکن اسے اپنی ذات کا قبضہ حاصل ہے، لہذا آقا اس سے اب خدمت نہیں لے سکتا۔ اسے اپنی ذات کا قبضہ ہے، یہ جائے گا کام شام شروع کرے گا، کوئی کاروبار کرتا ہے یا کوئی ملازمت کرتا ہے یا جو بھی کرتا ہے اور پیسے اکٹھے کرنا شروع کر دے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو لہذا اس مکاتب کی بیع بھی باطل ہے، کیوں بھئی؟ اس کا حق آزادی ضائع ہو گا۔ بھئی اس نے پیسے کما کر لا کر دینے ہیں اور پھر آزاد ہونا ہے، اگر ہم اس کو بیچ دیں تو اگلا آقا اس کی اجازت دے گا؟ نہیں بھئی، تو اس کا حق آزادی ختم ہوتا ہے لہذا اس کا بھی بیچنا صحیح نہیں بھئی۔
وَبَيْعُ أُمِّ الْوَلَدِ وَالْمُدَبَّرِ وَالْمُكَاتَبِ فَاسِدٌ، اور ام ولد اور مدبر اور مکاتب کی بیع فاسد ہے۔ ام ولد کس کو کہتے ہیں ذرا دہرا لو مولانا۔ وہ باندی جس نے آقا کے بچے کو جنم دیا اور آقا نے بھی کہہ دیا، تسلیم کر لیا کہ یہ میری اولاد ہے، یہ ام ولد بن گئی۔ اور اس کا کیا حکم ہے؟ آگے نہیں بیچ سکتا، ہاں اور اس نے آقا کے مرنے کے بعد ہر حال میں آزاد ہونا ہے، اور اس سے خدمت لے سکتا ہے یا نہیں؟ لے سکتا ہے۔ اچھا دوسرا ہے مدبر، کسے کہتے ہیں؟ وہ غلام جسے آقا نے کیا کہا میرے مرنے کے بعد تو آزاد، اس نے ہر حال میں آزاد ہونا ہے۔ اور اس سے خدمت لے سکتا ہے یا نہیں؟ خدمت لے سکتا ہے۔ تیسرا مکاتب جسے آقا نے کیا کہا اتنے پیسے لے آؤ تو تم آزاد ہو، اس سے خدمت لے سکتا ہے؟ نہیں، اسے اپنی ذات کا قبضہ حاصل ہو جاتا ہے، یہ جائے گا اور پیسے کما کر لائے گا بھئی۔ اور آقا اس عقد کو فسخ کر سکتا ہے؟ نہیں۔ اچھا، مدبر جس کو کہا تھا کہ تو میرے مرنے کے بعد آزاد ہے، کیا اس تدبیر کو آقا ختم کر سکتا ہے؟ ختم نہیں کر سکتا۔ اسی طرح عقد کتابت کو بھی ختم نہیں کر سکتا آقا، ہاں غلام کر سکتا ہے کہ آ کر کہہ دے میں عاجز آ گیا میں نہیں اتنے پیسے لا سکتا، تو اس سے خدمت بھی آقا نہیں لے سکتا۔
وَلَا يَجُوزُ بَيْعُ السَّمَكِ فِي الْمَاءِ قَبْلَ أَنْ يَصْطَادَهُ، اور جائز نہیں ہے مچھلی کی بیع، سمک کہتے ہیں مچھلی کو، اور جائز نہیں ہے مچھلی کی بیع فِي الْمَاءِ کس کے اندر؟ پانی میں، قَبْلَ أَنْ يَصْطَادَهُ قبل اسے شکار کرنے کے۔ اسے شکار کرنے سے پہلے پانی کے اندر اس مچھلی کی بیع جائز نہیں۔ بھئی آپ دریا کے کنارے کھڑے ہیں، آپ کا ساتھی آپ کے پاس آیا بھئی، پانی صاف اور شفاف ہے اور بڑی بڑی مچھلیاں نظر آ رہی ہیں، آپ نے ساتھی سے کہا لو بھئی یہ دیکھو بھئی یہ سو مچھلیوں کے قریب دیکھ رہے ہو، یہ ساری میں نے آپ کو صرف سو روپے میں بیچ دیں، نکالو بھئی سو روپے دے دو فورا۔ بھئی یہ کیا بات ہے بھئی؟ آپ کہاں سے ان مچھلیوں کے مالک بن گئے جو ان کو بیچتے ہیں بھئی؟ تو آپ تو مالک ہی نہیں ہیں لہذا ان کا بیچنا بھی جائز نہیں۔
ہاں اگر آپ کا اپنا تالاب ہے اس میں مچھلیاں رکھی ہوئی ہیں ان کو بیچنا چاہتے ہیں تو پھر بھی یاد رکھو جب تک ان کو باہر نہ نکال لیں ان کا بیچنا جائز نہیں ہے بھئی۔ وہ جو مچھلیاں تھیں دریا میں اس کے تو آپ مالک ہی نہیں ہیں سرے سے لہذا وہاں تو بیع باطل ہو گئی۔ البتہ اگر آپ کے اپنے تالاب میں مچھلیاں ہیں تو ان کو بیچے گا بغیر پکڑے تو پھر بیع فاسد ہو گی، باطل نہیں ہو گی، فاسد ہو گی۔ وجہ یہ کہ آپ کے لیے بھی ان مچھلیوں کو پکڑنا آسان کام نہیں، اور ضابطہ ہے مولانا ہمیشہ یاد رکھنا انسان جس چیز کے سپرد کرنے پر آسانی سے قادر نہ ہو اس میں بیع فاسد ہے۔ انسان جس چیز کو، ضابطہ لکھ لو بھئی: جس چیز کو آسانی سے سپرد کرنے پر انسان قادر نہ ہو اس میں بیع فاسد ہے۔
اب آپ بتائیے مولانا آپ کا اپنا تالاب ہے اس کے اندر مچھلیاں ہیں آپ ان کو بیچ دیتے ہیں ایجاب و قبول ہو جاتا ہے یہ بیع کون سی ہے؟ بیع فاسد۔ کیوں فاسد ہے؟ کیونکہ آپ ان مچھلیوں کو آسانی سے سپرد کرنے پر قادر نہیں ہیں بھئی، آسانی سے سپرد نہیں کر سکتے، پکڑنے کے لیے آپ کو لنگوٹ باندھنا پڑے گا بھئی، پانی میں اترنا پڑے گا، جال سے اس کو پکڑیں گے اور پھر حوالے کریں گے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ آسانی سے حوالے کی یا مشکل سے بھئی؟ مشکل سے بھئی۔ تو بس یہ یاد رکھو یہ تو کوئی جال منگوائیں گے، جال لے کر کسی کو بلوائیں گے، وہ جال کے ذریعے پکڑیں گے، نکالیں گے تو آسانی سے نہیں دے سکتے۔ ہاں اگر اتنا تھوڑا پانی ہے، تھوڑا سا پانی ہے بھئی وہیں پہ ہاتھ ڈال کے پکڑ لیتے ہیں بھئی، پھر تو ٹھیک ہے مولانا اب کیا ہے؟ آپ اس کے سپرد کرنے پر قادر ہیں، تو دیکھو ضابطہ یاد رکھو مسئلہ خود نکال لو بھئی۔
تو یہی بات بتلا رہے ہیں: وَلَا يَجُوزُ بَيْعُ السَّمَكِ فِي الْمَاءِ قَبْلَ أَنْ يَصْطَادَهُ، اور جائز نہیں ہے مچھلی کی بیع پانی کے اندر قبل اس کے کہ اسے شکار کرے۔ وَلَا بَيْعُ الطَّائِرِ فِي الْهَوَاءِ، اور جائز نہیں ہے بھئی پرندے کی بیع ہوا کے اندر۔ پرندے کی بیع ہوا کے اندر جائز نہیں۔ بھئی اوپر پرندے اڑ رہے تھے آپ نے اپنے ساتھی کو کہا یہ جو بیس پرندے دیکھ رہے ہو اڑ رہے ہیں سارے میں نے آپ کو صرف سو روپے میں بیچ دیے، لاؤ بھئی نکالو سو روپے۔ بھئی آپ مالک ہی نہیں ہیں کہاں سے چیز بیچ رہے ہو بھئی؟ تو یہ بیع کیا ہوئی؟ باطل ہوئی، سمجھ میں آیا؟ بعض علماء نے لکھا ہے بھئی اگر وہ آپ کے پرندے ہیں اور واپس آنے والے ہیں تو پھر بیع صحیح ہے مولانا، جیسے کبوتر ہیں آپ کے اپنے پالے ہوئے ہیں اور واپس آ جاتے ہیں پھر سے۔
وَلَا يَجُوزُ بَيْعُ الْحَمْلِ فِي الْبَطْنِ، چلیے بس کریں مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔