Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-065

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 166
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا فَبَاعَهُ الْمُشْتَرِي ثُمَّ رُدَّ عَلَيْهِ بِعَيْبٍ فَإِنْ قَبِلَهُ بِقَضَاءِ الْقَاضِي فَلَهُ أَنْ يَرُدَّهُ عَلَى بَائِعِهِ الْأَوَّلِ وَإِنْ قَبِلَهُ بِغَيْرِ قَضَاءِ الْقَاضِي فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَرُدَّهُ عَلَى بَائِعِهِ الْأَوَّلِ۔ وَمَنِ اشْتَرَى عَبْدًا وَشَرَطَ الْبَائِعُ الْبَرَاءَةَ مِنْ كُلِّ عَيْبٍ فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَرُدَّهُ بِعَيْبٍ وَإِنْ لَمْ يُسَمِّ جُمْلَةَ الْعُيُوبِ وَلَمْ يَعُدَّهَا۔ گزشتہ سَبَق میں بھئی مَسْئَلَہ ہم پڑھ رہے تھے، میں نے آپ کو بتلایا تھا بھئی شَرِیْعَت نے آپ کو اِخْتِیَار دیا ہے آپ کوئی چیز خریدتے ہیں، اس کے اندر کوئی عَیْب پاتے ہیں جو بَائِع کے پاس سے آیا ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ اس چیز کو واپس کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اس چیز کو آگے بیچ دیتے ہیں اب وہ آپ کا واپسی کا اِخْتِیَار ختم ہو گیا۔ کیوں، اِخْتِیَار کیوں ختم ہوا؟ کیونکہ اس مَبِیْع کی واپسی میں آپ خود رکاوٹ بن گئے۔ کیا بن گئے؟ خود رکاوٹ بنے، شَرِیْعَت نے تو آپ کو اِخْتِیَار دے دیا تھا کہ بھئی عَیْب آئے تو کیا کر دو اسے؟ واپس کر دو، لیکن آپ نے جب آگے اس کو، آپ اسے بیچ چکے ہیں تو اب رکاوٹ آپ بنے ہیں، لِہٰذَا اب واپس نہیں کر سکتے۔ اچھا، اب ایک خَاص صُوْرَتِ مَسْئَلَہ آپ کو بتلائی تھی بھئی کہ ایک آدمی نے دوسرے کو ایک چیز بیچی اور دوسرے نے آگے تیسرے کو وہ چیز بیچ دی، پھر تیسرے نے اس کے اندر کوئی عَیْب پایا، اس نے دوسرے کو وہ چیز واپس کر دی، تو کیا یہ دوسرا اب پہلے کو واپس کر سکتا ہے یا واپس نہیں کر سکتا؟ صُوْرَت سمجھ میں آئی بھئی؟ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ تیسرے نے جو دوسرے کو واپس کی ہے یہ دوسرے کی رضامندی سے کی ہے یا قَاضِی کے فَیْصَلے کے ذریعے کی ہے؟ اگر اس کی رضامندی سے واپس کی ہے تو مَسْئَلَہ اور ہے، اگر قَاضِی کے فَیْصَلے سے واپس کی ہے تو مَسْئَلَہ اور ہے۔ بھئی دیکھو مَسْئَلَہ تو یہ ہونا چاہیے کہ اس نے ایک دَفْعَہ چیز آگے بیچ دی ہے، چیز واپس ہی نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن یہاں اگر وہ چیز اس نے قَاضِی کے ذریعے واپس کروائی ہے، مَثَلاً تیسرا دوسرے کے پاس لے آیا کہ بھئی یہ چیز تم نے جو مجھے بیچی ہے عَیْب والی ہے واپس لو، وہ کہتا ہے نہیں بھئی میں نے کوئی عَیْب والی چیز نہیں بیچی، وہ قَاضِی کے پاس چلا جاتا ہے، گَوَاہ پیش کر دیتا ہے کہ اس نے مجھے کس قِسْم کی چیز بیچی ہے؟ عَیْب والی چیز۔ قَاضِی ان دونوں کے درمیان بَیْع کو فَسْخ کر دے گا، گویا بَیْع ہوئی ہی نہیں، اس دوسرے نے چیز کو آگے بیچا ہی نہیں۔ اور جب چیز کو بیچا ہی نہیں ہے تو گویا یوں ہے کہ اس نے پہلے سے خریدی ہے اور اب اس کو واپس کرنا چاہتا ہے، تو لِہٰذَا یہ کیا کر سکتا ہے؟ واپس کر سکتا ہے، کیونکہ اس دوسرے نے تو گویا کہ آگے بیچی ہی نہیں۔ جب کہ وہ دوسری صُوْرَت جس کے اندر اس نے اپنی رضامندی سے چیز واپس لے لی، دوسرے نے کیا کیا؟ اپنی رضامندی سے چیز واپس لے لی، اب مولانا دوسرے نے تو تیسرے کے ساتھ جو ہے بَیْع فَسْخ کی ہے۔ کیا کی ہے؟ فَسْخ کی ہے، لیکن یہ ان دونوں کے حَقّ میں تو فَسْخِ بَیْع ہے لیکن بَاقِی سب لوگوں کے حَقّ میں یہ کیا ہے؟ جَدِیْد بَیْع ہے۔ ان کو اپنے نَفْس پر وِلَایَت ہے، دوسرے کسی اور پر ان کو وِلَایَت حَاصِل نہیں۔ تو یہ آپس میں جو مُعَامَلَہ کر رہے ہیں یہ کہہ رہے ہیں ہم فَسْخ کر رہے ہیں، ٹھیک ہے بھئی ایک بَیْع ہوئی تھی تم دونوں کیا کر رہے ہو اسے؟ فَسْخ کر رہے ہو، لیکن بَاقِی سب کے اِعْتِبَار سے دیکھا جائے تو یہ دوسرا کیا کرے گا؟ دوسرا اس سے چیز لے لے گا واپس اور اس کے ثَمَن اسے دے دے گا، تو دیکھو مولانا ایک طَرَف سے چیز آئی ایک طَرَف سے ثَمَن آئے، بَیْع بن گئی یا نہیں بن گئی؟ بن گئی، تو ہر بَاقِی فَرْد کے اِعْتِبَار سے یہ کیا بن گئی؟ بَیْع بن گئی، بَیْعِ جَدِیْد مولانا۔ تو گویا صُوْرَت یوں ہوئی کہ پہلے نے بیچی تھی دوسرے کو، دوسرے نے کس کو بیچ دی؟ تیسرے کو، اور تیسرے نے پھر واپس کس کو بیچ دی؟ دوسرے کو۔ تو بھئی جب دوسرا آگے بَیْع کر دیتا تھا تو چیز واپس ہو سکتی تھی؟ نہیں، جب ایک بَیْع سے چیز واپس نہیں ہو سکتی تھی اب تو دو بَیْع پائی جا رہی ہیں تو اب بَطَرِیْقِ اَوْلٰی واپس نہیں کر سکتا۔ صُوْرَت بھی سمجھ میں آ رہی ہے کہ نہیں سمجھ میں آئی بھئی؟ سب کو سمجھ میں آ گئی؟ تو ضَابِطَہ کیا ہوا کہ اگر ایک شَخْص چیز کو بیچے اور خریدنے والا پھر آگے چیز کو بیچ دے، پھر وہ چیز اس کے پاس واپس آ جائے: اگر قَضَائے قَاضِی سے واپس آئی ہے تو یہ پہلے کو کیا کر سکتا ہے؟ واپس کر سکتا ہے، لیکن اگر اس کی اپنی رضامندی سے واپس آئی ہے تو واپس نہیں کر سکتا۔ یہی صُوْرَت بتلا رہے ہیں وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا اور جس نے کسی غُلَام کو بیچا فَبَاعَهُ الْمُشْتَرِي پھر مُشْتَرِی نے اسے بیچ دیا، اس نے بیچا تھا مُشْتَرِی کو اور مُشْتَرِی نے اسے آگے بیچ دیا، ثُمَّ رُدَّ عَلَيْهِ بِعَيْبٍ پھر وہ چیز واپس لوٹائی گئی بھئی مُشْتَرِی پر کسی عَیْب کی وَجْہ سے، فَإِنْ قَبِلَهُ بِقَضَاءِ الْقَاضِي پس اگر اس نے اسے قَاضِی کے فَیْصَلے کی وَجْہ سے قَبُوْل کیا ہے بھئی فَلَهُ أَنْ يَرُدَّهُ عَلَى بَائِعِهِ الْأَوَّلِ تو اس کے لیے جَائِز ہے کہ یہ اس کو لوٹا دے بھئی کس پر؟ بَائِعِ اَوَّل پر۔ وَإِنْ قَبِلَهُ بِغَيْرِ قَضَاءِ الْقَاضِي اور اگر اس نے اسے قَبُوْل کیا ہے قَاضِی کے فَیْصَلے کے بغیر ہی یَعْنِی اپنی رضامندی سے فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَرُدَّهُ عَلَى بَائِعِهِ الْأَوَّلِ تو اس کے لیے جَائِز نہیں ہے کہ اس کو کس پر لوٹا دے؟ بَائِعِ اَوَّل پر، کیونکہ دَرْحَقِیْقَت یہاں کتنی بَیْع ہو چکیں؟ دو بھئی، وہ جو دوسری بَیْع تھی یہ تو اس کو فَسْخ کہتے ہیں لیکن ہمارے نزدیک وہ کیا شُمَار ہو گی؟ تیسری بَیْع شُمَار ہو گی۔ وَمَنِ اشْتَرَى عَبْدًا، صُوْرَت یہ ہے بھئی: میں نے آپ کو پہلے بھی بتلایا تھا کہ آپ کوئی چیز خریدیں اور اس میں کوئی عَیْب پائیں تو شَرِیْعَت نے کیا اِخْتِیَار دیا؟ کہ آپ وہ چیز واپس کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر بیچنے والے نے آپ سے کہہ دیا بھئی یہ چیز آپ کے سامنے ہے، اچھی طرح دیکھ لو، میں کسی عَیْب کا ذِمَّہ دَار بعد میں نہیں ہوں گا بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو بعد میں کسی چیز کا ذِمَّہ دَار نہیں ہوں گا بھئی، تو بَرَاءَت کی شَرْط پر اس نے بَیْع کر لی مولانا تو یہ دُرُسْت ہے مولانا۔ اب بعد میں کوئی عَیْب آپ کو پتہ بھی لگے آپ واپس نہیں کر سکتے، کیونکہ اس نے اسی وَقْت کیا کہا تھا کہ میں کس شَرْط پر بیچتا ہوں؟ کسی عَیْب کا میں بعد میں ذِمَّہ دَار نہیں ہوں گا بھئی۔ یہ مَعْنٰی ہے وَمَنِ اشْتَرَى عَبْدًا اور جس نے کوئی غُلَام خریدا وَشَرَطَ الْبَائِعُ الْبَرَاءَةَ مِنْ كُلِّ عَيْبٍ اور شَرْط لگائی بَائِع نے بَرَاءَت کی ہر عَیْب سے کہ میں ہر عَیْب سے بَرِی ہوں یَعْنِی میں کسی عَیْب کا ذِمَّہ دَار نہیں ہوں، فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَرُدَّهُ بِعَيْبٍ تو مُشْتَرِی کے لیے جَائِز نہیں ہے کہ اس کو واپس کرے کس کی وَجْہ سے؟ عَیْب کی وَجْہ سے، یَعْنِی مُشْتَرِی کو حَقّ نہیں ہے کہ اس کو کسی عَیْب کی وَجْہ سے واپس کرے وَإِنْ لَمْ يُسَمِّ جُمْلَةَ الْعُيُوبِ اگرچہ اس نے ذِکْر نہیں کیے سارے عُیُوْب۔ بَائِع نے صِرْف یہ کہا تھا میں کسی عَیْب کا ذِمَّہ دَار نہیں، تو کوئی اس نے عُیُوْب شُمَار کروائے تھے کہ اس اس عَیْب کا میں ذِمَّہ دَار نہیں؟ نہیں۔ وَإِنْ لَمْ يُسَمِّ جُمْلَةَ الْعُيُوبِ اگرچہ اس نے سارے عُیُوْب نہ ذِکْر کیے ہوں وَلَمْ يَعُدَّهَا اور ان کو شُمَار بھی نہ کیا ہو، پھر بھی واپس نہیں کر سکتا بھئی۔ یہاں تک بات سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ بَابُ الْبَيْعِ الْفَاسِدِ۔ یہاں مولانا کچھ باتیں ہیں لکھ لیجیے بھئی۔ جلدی جلدی لکھیے بھئی، جلدی لکھیے۔ اللّٰہ، اللّٰہ۔ بَیْع چار قِسْم پر ہے، بَیْع چار قِسْم پر ہے: بَیْعِ صَحِیْح، بَیْعِ صَحِیْح، بَیْعِ بَاطِل طَا کے ساتھ بھئی، بَیْعِ بَاطِل، بَیْعِ فَاسِد، اور بَیْعِ مَوْقُوْف، اور بَیْعِ مَوْقُوْف۔ بَیْعِ صَحِیْح وہ ہے جو اَصْل کے اِعْتِبَار سے بھی صَحِیْح ہو اور وَصْف کے اِعْتِبَار سے بھی صَحِیْح ہو۔ بَیْعِ صَحِیْح وہ ہے جو اَصْل کے اِعْتِبَار سے بھی دُرُسْت ہو اور وَصْف کے اِعْتِبَار سے بھی دُرُسْت ہو، یَعْنِی جَائِز ہو بھئی، یَعْنِی جَائِز۔ اور بَیْعِ بَاطِل وہ ہے، بَیْعِ بَاطِل وہ ہے جو اَصْل یَعْنِی ذَات کے اِعْتِبَار سے ہی دُرُسْت نہ ہو، جو اَصْل یَعْنِی ذَات کے اِعْتِبَار سے ہی دُرُسْت نہ ہو، کیونکہ مَبِیْع مَال ہی نہیں، کیونکہ مَبِیْع مَال ہی نہیں، یا مَال تو ہے مگر مَالِ غَیْرِ مُتَقَوِّم ہے، یا مَال تو ہے مگر مَالِ غَیْرِ مُتَقَوِّم ہے۔ غَیْرِ مُتَقَوِّم لکھنا آتا ہے بھئی مُتَقَوِّم؟ مِیْم دو نقطوں والی تَا قَاف دو نقطوں والا وَاؤ مِیْم، مِیْم تَا قَاف وَاؤ مِیْم اور وَاؤ پر شَدّ ڈال دیں بھئی، مُتَقَوِّم۔ یا مَال تو ہے مگر غَیْرِ مُتَقَوِّم ہے، اس لیے یہ مِلْکِیَّت کا فائدہ نہیں دیتی، اس لیے یہ مِلْکِیَّت کا فائدہ نہیں دیتی، تو مُشْتَرِی کو تَصَرُّف کا حَقّ بھی حَاصِل نہیں ہوتا، تو مُشْتَرِی کو تَصَرُّف کا حَقّ بھی حَاصِل نہیں ہوتا۔ اب الگ سَطْر لکھیے بھئی: بَیْعِ فَاسِد وہ ہے، بَیْعِ فَاسِد وہ ہے، یاد رکھو جب بھی لکھیں مولانا دونوں کناروں سے کچھ جگہ چھوڑ کر لکھا کریں بھئی، کاغذ کے دونوں طَرَف بھئی، صَفْحے کے دونوں جَانِب تھوڑی سی جگہ چھوڑ دیا کریں ایک ایک انچ کے لگ بھگ یا پونا انچ۔ جب کہ بَیْعِ فَاسِد وہ ہے جو ذَات اور اَصْل کے اِعْتِبَار سے تو جَائِز ہے، جو ذَات اور اَصْل کے اِعْتِبَار سے تو جَائِز ہو لیکن وَصْف کے اِعْتِبَار سے جَائِز نہ ہو بھئی، لیکن وَصْف کے اِعْتِبَار سے جَائِز نہ ہو، مَثَلاً بَیْع کے اندر کوئی ایسی شَرْط لگا دینا، مَثَلاً بَیْع کے اندر کوئی ایسی شَرْط لگا دینا جو مُقْتَضَائے عَقْد کے خِلَاف ہو، جو مُقْتَضَائے عَقْد کے خِلَاف ہو، مُقْتَضٰی میں قَاف دو نقطوں والا آئے گا اور ضَاد آئے گا بھئی، جو مُقْتَضَائے عَقْد کے خِلَاف ہو۔ تو بَیْعِ فَاسِد کے اندر جب مَبِیْع پر قَبْضَہ کر لے، قَبْضَہ کر لے تو مُشْتَرِی کو مِلْکِیَّت تو حَاصِل ہو جاتی ہے، مِلْکِیَّت تو حَاصِل ہو جاتی ہے لیکن مُشْتَرِی کے لیے اس چیز میں تَصَرُّف کرنا جَائِز نہیں، لیکن مُشْتَرِی کے لیے اس چیز میں تَصَرُّف کرنا جَائِز نہیں یَعْنِی اسے اِسْتِعْمَال وَغَیْرَہ کرنا دُرُسْت نہیں، یَعْنِی اسے اِسْتِعْمَال وَغَیْرَہ کرنا دُرُسْت نہیں بھئی، اور اس بَیْع کو ختم کرنا وَاجِب ہے، اور اس بَیْع کو ختم کرنا وَاجِب ہے، اور اس بَیْع میں ثَمَن نہیں آتے بلکہ قِیْمَت آتی ہے، ثَمَن نہیں آتے بلکہ قِیْمَت آتی ہے کیونکہ شَرْعاً یہ بَیْع فَاسِد ہے، کیونکہ شَرْعاً یہ بَیْع فَاسِد ہے۔ بَیْعِ مَوْقُوْف: بَیْعِ مَوْقُوْف جو ہے مَثَلاً بَیْعِ فُضُوْلِی، بَیْعِ فُضُوْلِی ضَاد کے ساتھ ہے بھئی۔ بھئی بَیْعِ فُضُوْلِی یاد ہے یا نہیں یاد آپ لوگوں کو بھئی؟ کسے کہتے تھے بَیْعِ فُضُوْلِی؟ ہاں، کسی غَیْر کی چیز کو کوئی شَخْص اٹھا کر فروخت کر دے مولانا، یہ کیا کہلاتی ہے؟ بَیْعِ فُضُوْلِی مولانا۔ تو یہ آپ کو بتلایا تھا یہ بَیْع مَوْقُوْف رہے گی مولانا کیونکہ چیز غَیْر کی ہے، تو یہاں بَیْع مَالِک کی اِجَازَت پر مَوْقُوْف ہو گی، تو یہاں بَیْع مَالِک کی اِجَازَت پر مَوْقُوْف ہو گی: اگر وہ اِجَازَت دے دے تو بَیْع ہو جائے گی اور اگر رَدّ کر دے تو بَیْع ختم ہوئی، تو بَیْع ختم ہوئی۔ لکھ لیا بھئی؟ اب الگ سَطْر میں لکھیے: بَیْعِ صَحِیْح کے اندر، بَیْعِ صَحِیْح کے اندر عَقْد ہوتے ہی مُشْتَرِی مَبِیْع کا مَالِک بن جاتا ہے، عَقْد ہوتے ہی مُشْتَرِی کیا بن جاتا ہے؟ مَبِیْع کا مَالِک بن جاتا ہے اگرچہ ابھی قَبْضَہ نہ کیا ہو، اگرچہ ابھی قَبْضَہ نہ کیا ہو۔ اور بَیْعِ بَاطِل کے اندر مُشْتَرِی سرے سے اس چیز کا مَالِک ہی نہیں بنتا، اور بَیْعِ بَاطِل میں مُشْتَرِی سرے سے اس چیز کا مَالِک ہی نہیں بنتا اگرچہ اس پر قَبْضَہ بھی کر لے، اگرچہ اس پر قَبْضَہ بھی کر لے۔ اور بَیْعِ فَاسِد کے اندر، اور بَیْعِ فَاسِد کے اندر جب بَائِع کی اِجَازَت سے مَبِیْع پر قَبْضَہ کر لے گا، جب بَائِع کی اِجَازَت سے مَبِیْع پر قَبْضَہ کر لے گا تو اس کا مَالِک بن جائے گا، تو اس کا مَالِک بن جائے گا۔ جب کہ بَیْعِ مَوْقُوْف میں، جب کہ بَیْعِ مَوْقُوْف میں مُشْتَرِی مَبِیْع کا مَالِک نہیں بنتا جب تک مَالِک اِجَازَت نہ دے، جب تک مَالِک اِجَازَت نہ دے اگرچہ چیز پر قَبْضَہ بھی کر لے، اگرچہ چیز پر قَبْضَہ بھی کر لے۔ یہاں تک بات سمجھ میں آئی بھئی؟ جی اب اس کو ذرا سمجھ بھی لو جو میں نے لکھوایا ہے بھئی، پھر تھوڑا سا اور بھی لکھنا ہے ابھی آپ نے بھئی۔ پہلے اس کو سمجھ لیں بھئی: میں نے بتلایا بَیْع کتنی قِسْم پر ہے؟ چار قِسْم پر ہے: ایک بَیْعِ صَحِیْح ہے، ایک بَیْعِ بَاطِل ہے، ایک بَیْعِ فَاسِد ہے اور ایک بَیْعِ مَوْقُوْف ہے۔ بَیْعِ صَحِیْح کس کو کہتے ہیں؟ جو اَصْل کے اِعْتِبَار سے بھی صَحِیْح ہو اور وَصْف کے اِعْتِبَار سے بھی صَحِیْح ہو۔ اَصْل کے اِعْتِبَار سے صَحِیْح ہونے کا مَعْنٰی یہ ہے کہ مَبِیْع مَال ہو مولانا۔ مَبِیْع کیا ہونا چاہیے؟ مَال ہونا چاہیے بھئی، مَال ہونا چاہیے۔ اور وَصْف کے اِعْتِبَار سے صَحِیْح ہونے کا یہ مَعْنٰی کہ اس کے اندر کوئی فَسَاد والا وَصْف بھی نہ آیا ہو مولانا، کسی صُوْرَت میں اس میں فَسَاد نہ آئے۔ بَعْض اَوْقَات بَیْع میں فَسَاد آ جاتا ہے، مَثَلاً مولانا آپ کی ایک سائیکل ہے، آپ اپنے ساتھی کو بیچتے ہیں تو عَقْد کرتے ہی وہ شَخْص کیا ہوا؟ اس سائیکل کا مَالِک بن گیا بھئی۔ لیکن آپ نے بَیْع میں شَرْط لگا دی تھی میں سائیکل تو آپ کو بیچتا ہوں لیکن ایک ہفتے تک میرے پاس ہی رہے گی، عَقْد فَاسِد ہو گیا مولانا۔ کیونکہ عَقْد کا تَقَاضَا کیا تھا؟ کہ بھئی عَقْد ہو گیا ہے، مُشْتَرِی مَالِک بن گیا ہے، چیز فَوْراً اس کے حَوَالے کرو، اب چیز اس کی ہے، ایک ہفتے تک آپ اس سے نَفْع اٹھانا چاہتے ہیں ایسی شَرْط لگائی، لِہٰذَا عَقْد کیا ہو گیا؟ فَاسِد۔ تو یہ شَرْط مُقْتَضَائے عَقْد کے خِلَاف ہے۔ عَقْد تو کیا تَقَاضَا کرتا تھا کہ یہ چیز کس کی ہو چکی؟ مُشْتَرِی کی، فَوْراً اس کے حَوَالے کی جائے، لیکن آپ نے ایک شَرْط بیچ میں لگا دی، اور یہ شَرْط مُقْتَضَائے عَقْد کے مُطَابِق ہے یا اس کے خِلَاف ہے؟ اس کے خِلَاف ہے، عَقْد تو کیا تَقَاضَا کر رہا تھا کہ فَوْراً دے دی جائے بھئی، تو یہ مُقْتَضَائے عَقْد کے خِلَاف ہوئی لِہٰذَا عَقْد فَاسِد ہوا۔ تو لِہٰذَا اگر اس قِسْم کی کوئی شَرْط وَغَیْرَہ بھی نہیں ہے، کہیں سے بَیْع میں فَسَاد نہیں آ رہا تو بَیْع اَصْلاً بھی صَحِیْح، وَصْفاً بھی صَحِیْح، تو یہ کیا کہلاتی ہے؟ بَیْعِ صَحِیْح کہلاتی ہے، یہ جَائِز ہے شَرْعاً بھئی۔ اور دوسری میں نے بتلایا بَیْعِ بَاطِل ہے۔ بَیْعِ بَاطِل وہ ہے جو اَصْلاً ہی صَحِیْح نہ ہو مولانا، یَعْنِی مَبِیْع سرے سے مَال ہی نہ ہو۔ مَال ہی نہ ہو، مَثَلاً مُرْدَار ہے۔ مُرْدَار ہے، مُرْدَہ بکری ایک جگہ پڑی ہے مولانا، ایک شَخْص اسے اٹھا کر بیچتا ہے، بھئی یہ تو مُرْدَار ہے یہ تو مَال ہی نہیں ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ مُرْدَہ بکری ہے، مَال ہی نہیں، کوئی اسے مَال سمجھتا ہے بھئی؟ نہیں، اسے کوئی بھی مَال نہیں سمجھتا بھئی۔ مَال مَالَ يَمِيلُ سے ہے مولانا جس کی طَرَف طَبِیْعَت مَائِل ہوتی ہے مولانا، اس میں نَفْع ہوتا ہے۔ تو یہ مَال نہیں مولانا، اس کو تو لوگ اٹھا کر پھینک دیتے ہیں بھئی۔ تو اب یہ مُرْدَہ بکری جو ہے مَال نہیں ہے، ایک آدمی اس کو اٹھا کر بیچتا ہے تو آپ کیا حُکْم لگائیں گے یہ کون سی بَیْع ہے؟ بَیْعِ بَاطِل ہے کیونکہ مَبِیْع سرے سے مَال ہی نہیں ہے۔ یا مولانا آگے دیکھیے: مَال تو ہے لیکن مَالِ غَیْرِ مُتَقَوِّم ہے۔ مَال تو ہے لیکن مَالِ غَیْرِ مُتَقَوِّم ہے بھئی۔ یہ لکھ لیجیے مولانا: مَالِ غَیْرِ مُتَقَوِّم۔ مَالِ غَیْرِ مُتَقَوِّم وہ چیز ہے جو دوسرے مَذَاہِب والوں کے نزدیک تو مَال ہے، جو دوسرے مَذَاہِب والوں کے نزدیک تو مَال ہے لیکن ہماری شَرِیْعَت نے، لیکن ہماری شَرِیْعَت نے اس سے نَفْع اٹھانے کو حَرَام قَرَار دے دیا ہے، اس سے نَفْع اٹھانے کو حَرَام قَرَار دے دیا ہے، جیسے شَرَاب اور خِنْزِیْر، جیسے شَرَاب اور خِنْزِیْر۔ چلیے بس بھئی، لکھ لیا بھئی؟ تو دیکھو یہ مَالِ غَیْرِ مُتَقَوِّم ہیں: دیکھو شَرَاب اور خِنْزِیْر دوسرے مَذَاہِب والے مولانا ان چیزوں کو بیچتے ہیں یا نہیں بیچتے بھئی؟ بیچتے ہیں، ان کے نزدیک یہ مَال ہے، خرید و فروخت ان کی ہوتی ہے، لیکن شَرَاب اور خِنْزِیْر ہماری شَرِیْعَت نے ان کو حَرَام قَرَار دے دیا بھئی، حَرَام قَرَار دے دیا، یہ نَجَس ہیں مولانا اور ان سے نَفْع اٹھانا جَائِز نہیں، تو ان کا نہ بیچنا جَائِز اور نہ خریدنا جَائِز بھئی۔ خِنْزِیْر اور خَمْر میں یاد رکھو مولانا نہ تَمْلِیْک جَائِز ہے نہ تَمَلُّک جَائِز ہے، نہ خود انسان ان کا مَالِک بن سکتا ہے نہ دوسرے کو اس کا مَالِک بنا سکتا ہے بھئی۔ یہ بھی ضَابِطَہ یاد رکھنا مولانا، یہ ضَابِطَہ بھی: خَمْر اور خِنْزِیْر میں نہ تَمْلِیْک جَائِز ہے، تَمْلِیْک کا مَعْنٰی دوسرے کو مَالِک بنانا مَلَّكَ يُمَلِّكُ تَمْلِيكًا، اور تَمَلُّک کا مَعْنٰی ہے خود مَالِک بننا۔ لکھ لو بھئی یہ لَفْظ لکھ لو بھئی جلدی جلدی: خَمْر اور خِنْزِیْر میں نہ تَمْلِیْک جَائِز ہے اور نہ تَمَلُّک جَائِز ہے، چھوٹے کَاف ہیں دونوں میں بھئی، مِلْکِیَّت والا کَاف۔ خَمْر اور خِنْزِیْر میں نہ تَمْلِیْک جَائِز ہے نہ تَمَلُّک جَائِز ہے۔ تَمْلِیْک کا کیا مَعْنٰی بتلایا میں نے؟ دوسرے کو مَالِک بنانا، اور تَمَلُّک کا کیا مَعْنٰی ہے؟ خود مَالِک بننا۔ تو مُسَلْمَان کے لیے نہ تَمْلِیْکِ خَمْر جَائِز ہے نہ تَمَلُّکِ خَمْر جَائِز ہے بھئی۔ دیکھو ایک آدمی ہے بھئی، مُسَلْمَان ہے، اس کے پاس انگور کا رس پڑا تھا، وہ رس پڑے پڑے شَرَاب میں تَبْدِیْل ہو گیا۔ بھئی اس انگور کے رس کا مَالِک کون تھا؟ مُسَلْمَان۔ تو اب اس شَرَاب کا مَالِک بھی کون ہے؟ مُسَلْمَان۔ لیکن یہ مُسَلْمَان کہتا ہے بھئی یہ تو اب شَرَاب بن گئی، چلو میں کسی کو دے دیتا ہوں بھئی کسی دوسرے شَخْص کو، غَیْرِ مُسْلِم کو دے دیتا ہوں۔ نہیں مولانا، نہیں دے سکتا، کیونکہ مُسَلْمَان کے لیے تَمْلِیْکِ خَمْر جَائِز نہیں، کسی دوسرے کو اس کا مَالِک بنا دے یہ جَائِز نہیں۔ تو جب دوسرے کو دے گا چاہے پیسوں کے ساتھ دے چاہے مُفْت کے اندر دے، دوسرے کو مَالِک بنا رہا ہے یا نہیں؟ مُسَلْمَان کے لیے یہ تَمْلِیْکِ خَمْر جَائِز نہیں۔ ایک صُوْرَت یہ۔ دوسری صُوْرَت مولانا مَثَلاً کوئی غَیْرِ مُسْلِم سے مُسَلْمَان کوئی شَرَاب خریدتا ہے، شَرَاب کیا کرتا ہے؟ خریدتا ہے کہ میں اس سے چلو آگے پھر سرکہ بنا لوں گا بھئی، نمک وَغَیْرَہ چیزیں ڈالوں گا، کچھ عَرْصَہ رکھوں گا تو شَرَاب سرکے میں بدل جاتی ہے کچھ عَرْصَہ پڑی رہے، تو میں اس سے سرکہ بنا لوں گا۔ تو اب وہ ذِمِّی سے شَرَاب خریدتا ہے کسی غَیْرِ مُسْلِم سے، تو آپ فَوْراً کیا فَتْوٰی لگائیں گے؟ نہیں خرید سکتا۔ کیوں نہیں خرید سکتا؟ تَمَلُّک جَائِز نہیں ہے مُسَلْمَان کے لیے کہ خود مَالِک بن جائے۔ جب اس سے خریدے گا تو مُسَلْمَان کیا بنے گا؟ مَالِک، تو خود مَالِک بن بھی نہیں سکتا، کسی کو بنا بھی نہیں سکتا۔ ہاں وہ جو صُوْرَت تھی اس کے پاس پہلے تھا انگور کا رس، پھر انگور کے رس سے کیا بن گیا؟ شَرَاب، وہاں پہلے سے مِلْکِیَّت ہے، شَرَاب بننے کے بعد مِلْکِیَّت نہیں آ رہی، وہ تو جب انگور کا رس تھا اس وَقْت سے ہی مُسَلْمَان کیا ہے اس کا؟ مَالِک ہے، تو اب جب شَرَاب بن گئی وہ تو اب بھی کیا ہے مُسَلْمَان اس کا؟ مَالِک، تو یہ شَرَاب کا مَالِک اب بنا ہے یا پہلے سے مَالِک بنا ہوا تھا؟ پہلے سے تھا، وہاں نہ تَمْلِیْک ہے اور نہ تَمَلُّک ہے بھئی، ورنہ ویسے نہ تَمْلِیْکِ خَمْر جَائِز نہ تَمَلُّکِ خَمْر۔ تو یہ جو خِنْزِیْر اور شَرَاب ہیں یہ نَجَس ہیں مولانا، اور ضَابِطَہ ہے کہ جو چیز نَجِسُ الْعَيْنِ اور حَرَام ہو، لکھ لیں یہ ضَابِطَہ بھی مولانا: جو چیز نَجِسُ الْعَيْنِ اور حَرَام ہو اس کی بَیْع جَائِز نہیں۔ جو چیز حَرَام اور نَجِسُ الْعَيْنِ ہو، جو چیز نَجِسُ الْعَيْنِ اور حَرَام ہو اس کی بَیْع جَائِز نہیں، اس کی بَیْع جَائِز نہیں سِوَائے سَرْقِیْن کے یَعْنِی گوبر کے۔ سِوَائے سَرْقِیْن بھئی، سِیْن رَا، عربی لَفْظ بھی لکھ لیں بھئی کام آ جائے گا کبھی یاد رہ جائے گا آپ کو، سِیْن رَا قَاف دو نقطوں والا یَا نُوْن، اور سِیْن پر فَتْحَہ بھی ڈالو مولانا، سَرْقِیْن، سَرْقِیْن یَعْنِی کہ گوبر بھئی، ضَرُوْرَت کی وَجْہ سے، ضَرُوْرَت کی وَجْہ سے۔ ضَابِطَہ لکھ لیا بھئی؟ کیا ضَابِطَہ ہوا؟ کہ جو چیز حَرَام ہے نَجَس ہے اس کی بَیْع جَائِز نہیں ہے مولانا سِوَائے کس کے؟ سِوَائے سَرْقِیْن یَعْنِی گوبر کے۔ ہاں گوبر وہ نَجَس ہے مولانا، لیکن پھر بھی فُقَہَائے کِرَام فرماتے ہیں اس کی بَیْع جَائِز ہے بھئی، کیونکہ اس کی ضَرُوْرَت پڑتی ہے بھئی، اس کے ذریعے آگ جلائی جاتی ہے، اس سے لوگ کھاد وَغَیْرَہ بناتے ہیں، تو اس کی حَاجَت ضَرُوْرَت زِیَادَہ پیش آتی ہے تو اس کی اِجَازَت ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ کھاد وَغَیْرَہ مٹی میں ملا کر کھاد بنا لی جاتی ہے۔ جی تو بات چل رہی تھی غَیْرِ مُتَقَوِّم کی بھئی۔ میں نے بتلایا غَیْرِ مُتَقَوِّم کس کو کہتے ہیں؟ وہ چیز جو دوسرے مَذَاہِب والوں کے نزدیک تو مَال ہے لیکن ہماری شَرِیْعَت میں مَال نہیں شُمَار، اس کی کوئی قِیْمَت نہیں۔ تو مَال تو ہے لیکن غَیْرِ مُتَقَوِّم ہے یَعْنِی کوئی اس کی قِیْمَت نہیں، ہماری شَرِیْعَت نے اس کی کوئی قِیْمَت نہیں رکھی بھئی۔ تو یہ شَرَاب وَغَیْرَہ اور خِنْزِیْر مَال ہیں لیکن کون سا مَال ہیں؟ غَیْرِ مُتَقَوِّم ہیں مولانا، غَیْرِ مُتَقَوِّم ہیں۔ تو لِہٰذَا ان کی بَیْع بھی کیا ہے؟ بَاطِل ہے، بَاطِل بَیْع ہے، کیونکہ میں نے کیا لکھوایا تھا ضَابِطَہ کہ بَیْعِ بَاطِل کس کو کہتے ہیں؟ جو ذَات کے اِعْتِبَار سے صَحِیْح نہیں ہے، یَعْنِی مَبِیْع سرے سے مَال ہی نہ ہو یا مَال تو ہو لیکن کون سا مَال ہو؟ غَیْرِ مُتَقَوِّم۔ سرے سے مَال ہی نہیں ہے جیسے مُرْدَہ بکری بیچی، بھئی مُرْدَہ بکری مَال ہی نہیں ہے اس کو بیچتے کیسے ہو؟ اس سے سرے سے بَیْع ہی نہیں ہوئی، لِہٰذَا مُشْتَرِی اس کا مَالِک بھی نہیں۔ اسی طرح بھئی مَال تو ہے لیکن غَیْرِ مُتَقَوِّم ہے، شَرَاب یا خِنْزِیْر ہے اس کو بیچ دیتا ہے، اب مولانا یہ بَیْع کون سی ہوئی؟ بَیْعِ بَاطِل ہوئی، اور بَیْعِ بَاطِل کے اندر مَالِک بنتا ہے دوسرا؟ نہیں، تو مُشْتَرِی سرے سے اس کا مَالِک ہی نہیں، یوں سمجھیں گے گویا بَیْع ہوئی ہی نہیں ان کی مولانا۔ صُوْرَت سمجھ میں آ گئی؟ یہ بَیْعِ بَاطِل ہے جو اَصْلاً ہی صَحِیْح نہیں ہوتی، ذَات کے اِعْتِبَار سے بالکل کسی بھی لِحَاظ سے ٹھیک نہیں ہے، تو اس کے اندر مُشْتَرِی مَالِک بھی نہیں بنتا بھئی۔ مَبِیْع مَال ہی نہیں ہو تو بَیْع کہاں سے ہوتی ہے؟ بَیْع تو نام ہی کس چیز کا تھا؟ مُبَادَلَةُ الْمَالِ بِالْمَالِ، مَال کے بدلے مَال کا مُبَادَلَہ ہو مولانا تو یہ کیا کہلاتی تھی؟ بَیْع۔ اور مُرْدَہ بکری مَال ہے؟ نہیں۔ شَرَاب اور خِنْزِیْر ہماری شَرِیْعَت میں مَال ہے؟ نہیں، تو مَال ہی نہیں ہے سرے سے، تو بَیْع میں تو ضَرُوْرِی تھا دونوں طَرَف سے مَال ہونا چاہیے۔ دوسری بَیْعِ فَاسِد ہے مولانا، جو اَصْلاً تو صَحِیْح ہو یَعْنِی مَبِیْع مَال تو ہے، لیکن اس کے وَصْف میں کیا آ گیا؟ کوئی فَسَاد آ گیا، کوئی خرابی آ گئی مولانا تو یہ بَیْع فَاسِد ہو گئی بھئی۔ میں نے ایک صُوْرَت ذِکْر کر دی بھئی: ایک چیز بیچتا ہے اور شَرْط لگا دیتا ہے ایک ہفتے تک یا ایک مہینے تک میں اِسْتِعْمَال کروں گا، بَائِع شَرْط لگا دیتا ہے بیچنے والا۔ بھئی یہ کیسی شَرْط تم نے لگائی؟ بَیْع کیا تَقَاضَا کرتی ہے؟ بَیْع ہوتے ہی کون مَالِک بن جاتا ہے؟ مُشْتَرِی، لِہٰذَا مُشْتَرِی کے حَوَالے کرنی چاہیے فَوْراً چیز، یہ اپنے نَفْعے کے لیے تم شرطیں لگاتے ہو بھئی، بَیْع فَاسِد ہو گئی، بَیْع فَاسِد ہو گئی۔ تو بَیْع جب فَاسِد ہو گئی تو اب مولانا اگر مُشْتَرِی بَائِع کی اِجَازَت سے چیز پر قَبْضَہ کر لیتا ہے، بھئی یہ شَرْط لگائی ایک آدمی نے دوسرے کو سائیکل بیچی اور اس کو کیا کہا؟ یہ سائیکل میں تمہیں بیچتا ہوں ایک ہزار روپے میں لیکن اس شَرْط پر کہ ایک ہفتے تک میں اِسْتِعْمَال کروں گا، دوسرے نے کہا مجھے قَبُوْل ہے۔ آپ کیا حُکْم لگائیں گے یہ کون سی بَیْع ہوئی؟ بَیْعِ فَاسِد ہو گئی بھئی، بَیْعِ فَاسِد۔ اب بھئی بَیْعِ فَاسِد ہوئی اور اب اس نے ایک ہفتے بعد سائیکل اس کے حَوَالے کر دی مولانا، مُشْتَرِی نے کیا کر لیا؟ مَبِیْع پر قَبْضَہ کر لیا، کس کی اِجَازَت سے کیا ہے؟ بَائِع کی اِجَازَت سے، تو اب یہ اس کا مَالِک بن گیا مولانا۔ کیا بن گیا؟ مَالِک، لیکن اس کے لیے اس چیز کو اِسْتِعْمَال کرنا، اس میں تَصَرُّف کرنا کسی قِسْم کا جَائِز نہیں کیونکہ کون سی بَیْع کے ذریعے یہ چیز اس نے حَاصِل کی ہے؟ بَیْعِ فَاسِد کے ذریعے، اور اس بَیْع کو توڑنا وَاجِب ہے، ضَرُوْرِی ہے دونوں کے لیے کہ کیا کریں اس بَیْع کو؟ ختم کریں، توڑ دیں مولانا۔ صُوْرَت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ کیونکہ شَرْعاً بَیْع جَائِز نہیں بھئی، تو تَصَرُّف کرنا اس کے لیے جَائِز نہیں ہے، اِسْتِعْمَال کرنا، اس کو واپس کرنا چاہیے، توڑ دینا چاہیے بَیْع کو بھئی۔ چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 65 of 167