Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-064

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 167
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
وَمَنِ اشْتَرَى عَبْدًا فَأَعْتَقَهُ أَوْ مَاتَ عِنْدَهُ ثُمَّ اطَّلَعَ عَلَى عَيْبٍ رَجَعَ بِنُقْصَانِهِ، فَإِنْ قَتَلَ الْمُشْتَرِي الْعَبْدَ أَوْ كَانَ طَعَامًا فَأَكَلَهُ ثُمَّ اطَّلَعَ عَلَى عَيْبِهِ لَمْ يَرْجِعْ عَلَيْهِ بِشَيْءٍ فِي قَوْلِ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، وَقَالَا يَرْجِعُ بِنُقْصَانِ الْعَيْبِ۔ صُوْرَتِ مَسْئَلَہ یہ مولانا: بھئی دیکھو آپ نے پڑھا ہے اگر کوئی شَخْص کوئی چیز خریدے اور اس میں اسے کسی عَیْب کا پتہ چلے جو بَائِع کے پاس سے آیا ہے، تو شَرِیْعَت نے اسے اِخْتِیَار دیا ہے کہ وہ اس چیز کو کیا کر سکتا ہے؟ واپس کر سکتا ہے، واپس کر سکتا ہے۔ تو اب بھئی ایک آدمی ہے، اس نے دوسرے سے کوئی غُلَام خریدا اور غُلَام اس کے پاس آ کر مر گیا۔ غُلَام کیا ہوا؟ اس کے پاس آیا، چند دن بعد وہ غُلَام مر گیا، فَوْت ہو گیا۔ مرنے کے بعد اس کو عَیْب کا پتہ چلا۔ یا مولانا عَیْب کا پہلے ہی پتہ لگ گیا، لیکن اب واپس کرنے کا سوچ ہی رہا تھا کہ میں لے کر جاؤں اس کو واپس کروں، اتنے میں وہ غُلَام مر گیا۔ تو غُلَام میں عَیْب کا پتہ چلا اور عَیْب کے بعد وہ فَوْراً مر گیا، یا مرنے کے بعد کیا ہوا؟ کسی عَیْب کا پتہ چلا بھئی۔ اب کیا کریں گے بھئی؟ کیا رُجُوْع بِالنُّقْصَان کر سکتا ہے یا نہیں بھئی؟ غُلَام تو واپس ہو نہیں سکتا، غُلَام تو ختم ہوا مولانا، حالانکہ مَسْئَلَہ تو یہ تھا کہ مَبِیْع واپس کرے اور اپنے پیسے لے لے، لیکن اب تو غُلَام مر گیا، تو کیا اب رُجُوْع بِالنُّقْصَان کر سکتا ہے یا نہیں؟ فُقَہَائے کِرَام فرماتے ہیں بھئی کہ وہ رُجُوْع بِالنُّقْصَان کر سکتا ہے، رُجُوْع بِالنُّقْصَان کرے گا، جائے گا بھئی کہ تم نے مجھے عَیْب والا غُلَام فروخت کیا تھا بھئی۔ تو اب پھر بھئی رُجُوْع بِالنُّقْصَان کیسے کرے گا بھئی؟ کیا طَرِیْقَہ میں نے بتلایا تھا؟ مَثَلاً اس نے یہ غُلَام اس کو بیچا تھا ایک لاکھ میں بھئی، ایک لاکھ میں۔ اور اس غُلَام کے اندر عَیْب کا پتہ لگ گیا، اب کیا کریں گے مرنے کے بعد؟ رُجُوْع بِالنُّقْصَان کیسے کیا جائے گا؟ میں نے صُوْرَت بتلائی تھی: بھئی یہ جو ایک لاکھ روپے میں خریدا ہے یہ ایک لاکھ قِیْمَت ہے یا ثَمَن ہے؟ یہ ثَمَن ہے۔ اب جا کر تَاجِروں کے ہاں پتہ کریں گے اس طرح کا غُلَام ہو تو اس کی کیا قِیْمَت ہوتی ہے؟ تَاجِروں نے بتایا بھئی اس طرح کا غُلَام تو پچاس ہزار کا ہوتا ہے۔ کتنے کا ہوتا ہے؟ پچاس ہزار۔ پھر اس عَیْب کا بتلایا بھئی اگر یہ پچاس ہزار والے غُلَام میں یہ والا عَیْب آ جائے تو وہ کتنے کا ہوتا ہے؟ انہوں نے بتایا پھر تو یہ کتنے کا ہو جاتا ہے؟ چالیس ہزار کا ہو جاتا ہے بھئی۔ تو کتنا فَرْق پڑا مولانا؟ بھئی بیس فِیْصَد فَرْق پڑ گیا، یَعْنِی پچاس میں سے دس حِصّے ہیں تو سو میں سے کتنے ہوں گے؟ بیس ہو جائیں گے بھئی۔ تو بیس فِیْصَد فَرْق پڑ گیا، مَعْلُوْم ہوا بیس فِیْصَد اب وہ اس سے واپس لے لے گا۔ رُجُوْع بِالنُّقْصَان کتنے کے ساتھ کرے گا؟ بیس فِیْصَد، تو ایک لاکھ میں سے کتنے واپس لے لے گا اس سے بھئی؟ بیس ہزار واپس لے لے گا۔ صُوْرَت سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ اچھا سمجھ میں آیا؟ تو رُجُوْع بِالنُّقْصَان کرے گا اگرچہ غُلَام مر چکا ہے پھر بھی رُجُوْع بِالنُّقْصَان کر رہا ہے، کیوں؟ کیونکہ غُلَام کے مرنے میں کوئی اس کا دَخْل تھا؟ اس کا کوئی دَخْل نہیں، بھئی خریدنے والے کا کوئی دَخْل نہیں تھا بھئی۔ اگر اس کا دَخْل ہوتا تو پھر تو رُجُوْع بِالنُّقْصَان کی ہم اِجَازَت بھی نہ دیتے۔ مَثَلاً دیکھو: ایک آدمی ہے وہ غُلَام خرید کر لایا اور غُلَام کو اس نے خود ہی قَتْل کر دیا۔ اب وہ بھی غُلَام مرا ہے مولانا، لیکن اب بتاؤ بھئی مُشْتَرِی کے فِعْل کا دَخْل ہے یا نہیں اس کے مرنے میں؟ دَخْل ہے، مُشْتَرِی نے ہی تو مارا ہے اس کو، لِہٰذَا اب رُجُوْع بِالنُّقْصَان نہیں کر سکتا۔ لیکن پہلی صُوْرَت میں وہ خود مرا تھا تو مُشْتَرِی کے فِعْل کا کوئی دَخْل تھا؟ نہیں تھا، تو وہاں ہم نے کیا حُکْم لگایا؟ رُجُوْع بِالنُّقْصَان کر سکتا ہے۔ مَسْئَلَہ سمجھ میں آیا کہ نہیں آیا بھئی؟ خاموش نہ بیٹھا کریں، جَوَاب دیا کریں مجھے پتہ چلے مَسْئَلَہ سمجھ میں آیا یا نہیں بھئی۔ اب مجھے بتائیے مولانا اگر کسی شَخْص کا غُلَام اس کے پاس آ کر مر گیا تو اب اس غُلَام کے مرنے میں کوئی اس کا دَخْل ہے؟ نہیں ہے۔ جب دَخْل نہیں ہے، بعد میں عَیْب کا پتہ چلا تو رُجُوْع بِالنُّقْصَان کر سکتا ہے یا نہیں کر سکتا؟ کر سکتا ہے۔ اور اگر اس نے اس کو خود قَتْل کیا مُشْتَرِی نے تو اب اس کے فِعْل کا کیا آ گیا؟ دَخْل آ گیا، لِہٰذَا اب رُجُوْع بِالنُّقْصَان نہیں کر سکتا۔ تیسری صُوْرَت مولانا: ایک آدمی غُلَام کو خرید کر لایا اور خریدنے کے بعد اس نے اسے آزاد کر دیا۔ کیا کیا؟ آزاد کر دیا غُلَام کو، جاؤ میری طَرَف سے تم آزاد ہو۔ آزاد کرنے کے بعد اس میں کسی عَیْب کا اس کو پتہ چلا بھئی، اب آپ بتائیے رُجُوْع بِالنُّقْصَان کر سکتا ہے یا نہیں کر سکتا؟ جی؟ نہیں کر سکتا؟ کیوں؟ رُجُوْع بِالنُّقْصَان آپ نے کہا نہیں کر سکتا، کیوں نہیں کر سکتا؟ جی، اس کے فِعْل کا دَخْل آ رہا ہے مولانا، کیا آ رہا ہے؟ فِعْل کا دَخْل۔ لیکن یاد رکھو، ابھی مَسْئَلَہ آپ پڑھیں گے کہ رُجُوْع بِالنُّقْصَان کر سکتا ہے، بلکہ یہاں دو صُوْرَتیں بنتی ہیں مولانا: اس نے آزاد ویسے ہی کر دیا، یا اس کو کہا بھئی بَدَل لے کر آؤ، میں تجھے آزاد کرتا ہوں لیکن جاؤ ایک لاکھ روپیہ لا کر مجھے دو، تم آزاد ہو جاؤ۔ تو ایک صُوْرَت ہے مُفْت میں آزاد کرتا ہے، ایک کیا کرتا ہے اس سے؟ بدلے میں پیسے لیتا ہے بھئی، پیسے لے کر آؤ اتنے بھئی۔ تو دونوں مَسْئَلوں میں فَرْق ہو جائے گا مولانا: اگر مُفْت آزاد کیا تو اس صُوْرَت کے اندر وہ رُجُوْع بِالنُّقْصَان کر سکتا ہے، اگر پیسوں کے بدلے آزاد کیا ہے تو پھر رُجُوْع بِالنُّقْصَان نہیں کر سکتا۔ بھئی کیوں؟ ابھی آپ نے ہمیں ضَابِطَہ بتایا تھا کہ اگر مُشْتَرِی کے اپنے فِعْل کا دَخْل ہو تو پھر وہ رُجُوْع بِالنُّقْصَان نہیں کر سکتا، جیسے قَتْل کرتا تھا تو اس کا اپنا فِعْل تھا لِہٰذَا رُجُوْع بِالنُّقْصَان نہیں کر سکتا تھا، اور یہاں پر بھی جب آزاد کیا تو مُشْتَرِی کے فِعْل کا دَخْل ہے یا نہیں؟ خود بخود آزاد ہو گیا یا مُشْتَرِی نے آزاد کیا ہے؟ مُشْتَرِی نے آزاد کیا ہے، تو اس کے فِعْل کا دَخْل آ گیا، پھر رُجُوْع بِالنُّقْصَان کیسے کر سکتا ہے؟ تو جَوَاب یہ مولانا کہ یہ جو اِعْتَاق ہے ہم یہاں یوں کہیں گے کہ یہ مَوْت کی طرح ہے۔ کس کی طرح ہے؟ مَوْت کی طرح ہے، بغیر پیسوں کے آزاد کیا یہ مَوْت ہی کی طرح ہے۔ بھئی مَوْت کی طرح کیسے ہے؟ اس میں تو بندہ ختم ہو جاتا تھا، اس میں آزاد ہے! کہتے ہیں بھئی جیسے مَوْت سے مِلْکِیَّت ختم ہو جاتی تھی، غُلَام مرا تو اب مِلْکِیَّت آپ کی ہے یا ختم ہو گئی مولانا؟ مِلْکِیَّت ختم ہو گئی۔ غُلَام کے مرتے ہی مِلْکِیَّت کیا ہو گئی؟ ختم بھئی، اب تو انسان ہی نہیں رہا، غُلَام ہی نہیں رہا، مِلْکِیَّت کون سی؟ تو جیسے مَوْت سے مِلْکِیَّت ختم ہو جاتی ہے کسی چیز میں، اسی طرح جب اس کو آزاد کر دیا تو اس میں بھی مِلْکِیَّت کیا ہو گئی؟ ختم ہو گئی۔ تو بغیر مَال کے یہ جو مُفْت آزاد کرنا ہے یہ مَوْت کی طرح ہے، یَعْنِی جیسے مَوْت سے مِلْکِیَّت ختم ہو جاتی ہے اس سے بھی مِلْکِیَّت کیا ہو جاتی ہے؟ ختم۔ جب غُلَام کو آزاد کر دیا اب آپ کی مِلْکِیَّت اس میں ہے؟ نہیں، اب آپ کی مِلْکِیَّت نہیں، آزاد ہو گیا مولانا۔ ایک دَفْعَہ آزاد کر دو پھر کبھی وہ آزادی واپس نہیں ہو سکتی مولانا، کوئی صُوْرَت نہیں، ایک دَفْعَہ آزادی اس کو مل گئی اب وہ آزادی آپ فَسْخ کرنا چاہتے ہیں؟ نہیں بھئی نہیں، آزادی میں کبھی بھی فَسْخ نہیں آ سکتا۔ تو یہ بھی یوں ہی سمجھیں گے مولانا کہ گویا یہ مَوْت کی طرح ہے، اور مَوْت کی طرح کس لِحَاظ سے ہے میں نے کیا بتلایا؟ کہ مِلْکِیَّت ختم ہو گئی، جیسے مَوْت مرتے ہی کیا ہو جاتی ہے؟ مِلْکِیَّت ختم، یہاں بھی مِلْکِیَّت ختم ہو گئی، لِہٰذَا یہ مَوْت کی طرح ہوا، اور مَوْت کے اندر تو کیا کرتا تھا؟ رُجُوْع بِالنُّقْصَان کرتا تھا تو یہاں بھی کیا کرے گا؟ رُجُوْع بِالنُّقْصَان کرے گا۔ اسی طرح ایک آدمی ہے، وہ کوئی کھانے کی چیز لے کر آیا۔ کھانے کی چیز لانے کے بعد اس نے اسے کھا لیا، چاہے سارا کھایا چاہے تھوڑا کھایا، کھا لیا۔ کھانے کے بعد اس کو اس میں عَیْب کا پتہ چلا مولانا، تو کیا رُجُوْع بِالنُّقْصَان کر سکتا ہے یا رُجُوْع بِالنُّقْصَان نہیں کر سکتا؟ جی؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، رُجُوْع بِالنُّقْصَان نہیں کر سکتا، رُجُوْع بِالنُّقْصَان نہیں کر سکتا۔ کیوں نہیں کر سکتا؟ کہتے ہیں اس لیے کہ کھانے سے اس کا مَقْصُوْد اس نے حَاصِل کر لیا۔ اس نے بھی کس لیے خریدا تھا؟ کھانے کے لیے، مَقْصُوْد ہی اس میں کھانا تھا اس کا اور مَقْصُوْد اس نے حَاصِل کر لیا ہے، اس کو کھا لیا ہے، لِہٰذَا اب رُجُوْع بِالنُّقْصَان نہیں کرے گا۔ بھئی جس چیز کو جس مَقْصَد کے لیے خریدا تھا جب وہ مَقْصَد ہی اس سے پورا کر لیا، اب کس چیز کا رُجُوْع بِالنُّقْصَان کرتے ہو؟ صُوْرَت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ وَمَنِ اشْتَرَى عَبْدًا اور جس نے کسی غُلَام کو خریدا فَأَعْتَقَهُ پس اس کو کیا کر دیا؟ آزاد کر دیا، أَوْ مَاتَ یا مر گیا عِنْدَهُ اس کے پاس بھئی، مُشْتَرِی کے پاس وہ مر گیا۔ دیکھا دونوں کو اکٹھا ایک ہی حُکْم میں، آزاد کرنے کا بھی وہی حُکْم ہے جو مَوْت کا ہے۔ تو کہتے ہیں اس نے اسے آزاد کر دیا یا اس کے پاس مر گیا ثُمَّ اطَّلَعَ عَلَى عَيْبٍ پھر یہ مُشْتَرِی مُطَّلِع ہوا کسی عَیْب پر رَجَعَ بِنُقْصَانِهِ تو یہ کیا کرے گا؟ نُقْصَان کے ساتھ رُجُوْع کرے گا، عَیْب کے نُقْصَان کے ساتھ۔ فَإِنْ قَتَلَ الْمُشْتَرِي الْعَبْدَ اور اگر، یہ دوسری صُوْرَت آ گئی، پس اگر قَتْل کر دیا مُشْتَرِی نے غُلَام کو أَوْ كَانَ طَعَامًا یا وہ خریدی ہوئی چیز کیا تھی؟ کھانا تھا، طَعَام تھا فَأَكَلَهُ بھئی تو مُشْتَرِی نے کیا کیا اسے؟ کھا لیا۔ میں نے بتلایا چاہے کُلّ کھائے یا تھوڑا کھائے، سارا کھائے یا تھوڑا کھائے، اس لیے کہ طَعَام شَیْءِ وَاحِد شُمَار ہوتی ہے ساری بھئی، تھوڑی بھی کھا لی تو بس کھا لی گویا۔ تو اس نے اسے سارا کھا لیا یا تھوڑا ثُمَّ اطَّلَعَ عَلَى عَيْبِهِ پھر اس کے عَیْب پر مُطَّلِع ہوا لَمْ يَرْجِعْ عَلَيْهِ بِشَيْءٍ بھئی تو وہ رُجُوْع نہیں کرے گا بَائِع پر بِشَيْءٍ کسی چیز کے ساتھ بھی فِي قَوْلِ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ اِمَام اَبُوْ حَنِیْفَہ رَحِمَہُ اللّٰہ کے قَوْل میں، ان کے نزدیک کسی چیز کے ساتھ بھی رُجُوْع نہیں کرے گا بھئی۔ وَقَالَا، یہ تَثْنِیَہ کا صِیْغَہ ہے، اور صَاحِبَیْن فرماتے ہیں يَرْجِعُ بِنُقْصَانِ الْعَيْبِ کہ رُجُوْع کرے گا عَیْب کے نُقْصَان کے ساتھ بھئی۔ عَیْب کے نُقْصَان کے ساتھ کیا کرے گا؟ رُجُوْع کرے گا۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ نیچے لکھا ہوا ہے مولانا: الْخِلَافُ إِنَّمَا هُوَ فِي الْأَكْلِ لَا غَيْرُ۔ اِخْتِلَاف کس کے اندر ہے مولانا؟ صِرْف کھانے کے مَسْئَلے میں اِخْتِلَاف ہے، قَتْلِ عَبْد کے اندر تو دونوں کا یہ اِتِّفَاق ہے مولانا، صَاحِبَیْن کا بھی اور اِمَام صَاحِب کا بھی۔ جیسے غُلَام کو قَتْل کرے تو رُجُوْع بِالنُّقْصَان کر سکتا ہے؟ نہیں کر سکتا، صَاحِبَیْن بھی فرماتے ہیں غُلَام کو قَتْل کیا ہے تو اپنے فِعْل کا دَخْل آ گیا لِہٰذَا رُجُوْع بِالنُّقْصَان نہیں، ہاں کھانے کے مَسْئَلے میں اِمَام صَاحِب نے فرمایا تھا رُجُوْع نہیں کر سکتا، صَاحِبَیْن فرماتے ہیں رُجُوْع کر سکتا ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ جی، اور صَاحِبَیْن کے قَوْل پر ہی فَتْوٰی ہے مولانا۔ وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا فَبَاعَهُ الْمُشْتَرِي ثُمَّ رُدَّ عَلَيْهِ بِعَيْبٍ۔ دیکھو بھئی یہ تَفْصِیْلِی مَسْئَلَہ ذرا غَوْر سے سمجھ لو اسے بھئی: بھئی میں نے آپ کو ایک موبائل فروخت کیا، آپ نے اس موبائل کو پھر آگے فروخت کر دیا، تو وہ جو مُشْتَرِیِ ثَانِی تھا، بھئی میں ہوا بَائِعِ اَوَّل، پہلے میں نے بیچا، پھر کس نے بیچا آگے؟ آپ نے آگے بیچا تو آپ کون ہوئے؟ بَائِعِ ثَانِی ہوئے۔ اور وہ جو آگے خریدار ہے وہ مُشْتَرِی ہے مولانا۔ لیکن دیکھا جائے تو مُشْتَرِی آپ بھی ہیں کیونکہ آپ نے بھی مجھ سے خریدا تھا، تو آپ مُشْتَرِیِ اَوَّل ہیں اور وہ مُشْتَرِیِ ثَانِی۔ تو میں صِرْف بَائِعِ اَوَّل ہوں، میں کیا ہوں؟ بَائِعِ اَوَّل۔ اور وہ جو تیسرا ہے وہ صِرْف مُشْتَرِیِ ثَانِی ہے، جب کہ آپ بھئی جنہوں نے مجھ سے خریدا ہے اور آگے بیچا ہے، آپ مُشْتَرِیِ اَوَّل بھی ہیں اور بَائِعِ ثَانِی بھی ہیں۔ صُوْرَت سمجھ میں آ رہی ہے؟ اب اس شَخْص کے پاس جو مُشْتَرِیِ ثَانِی تھا اس کو اس موبائل میں کسی عَیْب کا پتہ چلا کہ یہ خرابی ہے اس کے اندر بھئی، اس نے وہ موبائل آپ کو واپس کر دیا یَعْنِی بَائِعِ ثَانِی کو کیا کر دیا وہ؟ واپس کر دیا۔ تو کیا اب یہ بَائِعِ ثَانِی اس کو بَائِعِ اَوَّل کو واپس کر سکتا ہے یا نہیں کر سکتا؟ کیونکہ یہ عَیْب تو کہاں سے آیا دَرَاَصْل؟ بَائِعِ اَوَّل سے ہی چلا ہے، تو کیا وہ اس عَیْب کی وَجْہ سے اب بَائِعِ اَوَّل کو واپس کر سکتا ہے یا واپس نہیں کر سکتا؟ اس سے پہلے ایک اور چیز سمجھ لو بھئی: یاد رکھو آپ کو شَرِیْعَت نے خِیَار دیا ہے کہ آپ کوئی چیز خریدتے ہیں اور پتہ چلتا ہے اس میں کوئی عَیْب ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ واپس کر سکتے ہیں۔ لیکن اس واپس کرنے کے اندر میں نے بتایا بَائِع کی رضامندی یا قَاضِی کا فَیْصَلَہ ضَرُوْرِی ہے۔ لیکن اگر آپ نے ایک چیز کو آگے بیچ دیا مولانا، بیچ دیا، تو اب آپ اس کو واپس نہیں کر سکتے۔ کیا کیا؟ آگے بیچ دیا تو اب آپ واپس نہیں کر سکتے، کیونکہ اب اس چیز کے ساتھ غَیْر کا حَقّ وَابَسْتَہ ہو گیا، اب اس کا مَالِک کون بن چکا ہے؟ وہ مُشْتَرِیِ ثَانِی بن چکا ہے، تو غَیْر کا حَقّ کیا ہو چکا ہے اس کے ساتھ؟ وَابَسْتَہ ہو گیا، تو گویا آپ مَبِیْع کو روکنے والے بن گئے بھئی۔ شَرِیْعَت نے تو آپ کو اِخْتِیَار دیا تھا کہ عَیْب کی وَجْہ سے کیا کر دو؟ واپس کر دو، لیکن جب آپ نے آگے اس کو بیچ دیا تو غَیْر کا حَقّ کیا ہوا اس چیز کے ساتھ؟ وَابَسْتَہ ہو گیا، غَیْر اس کا مَالِک بن گیا، تو گویا آپ خود اس چیز کو روکنے والے ہیں اپنے پاس، آپ حَابِس بن گئے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ واپس اب نہیں کر سکتے، تو رکاوٹ کس نے ڈالی واپسی کے اندر بھئی، اس بَائِعِ اَوَّل نے ڈالی ہے یا آپ نے ڈالی ہے بھئی مُشْتَرِی نے؟ مُشْتَرِیِ اَوَّل نے ڈالی ہے بھئی۔ صُوْرَت سمجھ میں آ گئی؟ تو جب چیز کو آگے بیچ دے تو پھر اس کو واپس نہیں کر سکتا، واپس نہیں کر سکتا۔ اسی طرح میں نے ابھی جو صُوْرَت بنائی تھی: میں نے موبائل آپ کو بیچا، آپ نے موبائل آگے بیچ دیا، تو میں ہوا بَائِعِ اَوَّل، وہ جو آخری آدمی ہے وہ ہوا مُشْتَرِیِ ثَانِی، اور درمیان والا شَخْص جو ہے وہ بَائِعِ ثَانِی بھی ہے اور مُشْتَرِیِ اَوَّل بھی ہے۔ اب وہ جو مُشْتَرِیِ ثَانِی تھا اس نے وہ چیز آپ کو واپس کر دی، تو کیا آپ مجھے واپس کر سکتے ہیں یا مجھے واپس نہیں کر سکتے؟ یَعْنِی بَائِعِ اَوَّل کو واپس کر سکتے ہیں یا واپس نہیں کر سکتے؟ تو اس میں یاد رکھو وہ جو مُشْتَرِیِ ثَانِی مُشْتَرِیِ اَوَّل کو چیز واپس کر رہا ہے اس میں دو صُوْرَتیں ہیں: یا تو اس مُشْتَرِیِ اَوَّل نے، آپ ہیں بھئی، آپ نے اپنی مرضی سے کیا کیا؟ اس چیز کو واپس لے لیا، تو اب آپ مجھے واپس نہیں کر سکتے۔ اور اگر قَاضِی کے فَیْصَلے کے ذریعے واپس ہوئی ہے چیز آپ کو، تو اب آپ مجھے بھی کیا کر سکتے ہیں؟ واپس کر سکتے ہیں۔ صُوْرَت سمجھ میں آئی؟ میں نے چیز بیچی عَمْرَو کو، عَمْرَو نے چیز آگے بیچی کس کو؟ بَکْر کو۔ اب بَکْر کے پاس چیز میں عَیْب کا پتہ چلا اور یہ عَیْب چلا ہے بَائِعِ اَوَّل سے، تو بَکْر وہ چیز کس کو واپس کرتا ہے؟ عَمْرَو کو۔ اگر عَمْرَو کو واپس کرتا ہے عَمْرَو کی رضامندی سے: بَکْر نے آ کر عَمْرَو سے کہا بھئی اس موبائل میں عَیْب ہے اس کو واپس لو، عَمْرَو نے کہا لاؤ بھئی دے دو، اپنی رضامندی سے چیز واپس کر لی۔ بھئی جب رضامندی سے واپس چیز لی ہے تو اب مجھے واپس نہیں کر سکتا، یَعْنِی بَائِعِ اَوَّل کو واپس نہیں کر سکتا۔ لیکن اگر قَاضِی نے فَیْصَلَہ کیا تھا بھئی: بَکْر چیز لایا، عَمْرَو سے کہا بھئی یہ اپنا موبائل لو اس کے اندر عَیْب ہے، عَمْرَو کہتا ہے نہیں بھئی یہ عَیْب میرے پاس سے نہیں آیا میں واپس نہیں لوں گا۔ وہ فَوْراً قَاضِی کے پاس چلا گیا، دو گَوَاہ پیش کر دیے بھئی، قَاضِی نے فَیْصَلَہ کر دیا، بَیْع فَسْخ کر دی۔ تو لِہٰذَا اب چیز واپس ہوئی ہے عَمْرَو کو، لیکن اس کی رِضَا سے یا قَاضِی کے فَیْصَلے سے؟ قَاضِی کے فَیْصَلے سے۔ جب قَاضِی کے فَیْصَلے سے واپس ہوئی ہے تو اب یہ کیا کر سکتا ہے؟ مجھے بھی وہ چیز واپس کر سکتا ہے۔ صُوْرَت سمجھ میں آ گئی؟ بھئی یہ کیا وَجْہ ہے؟ اپنی رضامندی سے لیتا ہے تو واپس نہیں کر سکتا، قَاضِی کے فَیْصَلے سے واپس ہوئی ہے تو اب کیا کر سکتا ہے؟ واپس کر سکتا ہے! وَجْہ یہ ہے مولانا کہ قَاضِی جب کوئی فَیْصَلَہ کرتا ہے تو وہ سب کے حَقّ میں اسی طرح شُمَار ہوتا ہے، کیونکہ قَاضِی کو وِلَایَتِ عَامَّہ، سارے لوگوں پر وِلَایَت حَاصِل ہے مولانا، بادشاہ کی طَرَف سے وہ مُقَرَّر ہے، اللّٰہ کا حُکْم ہے بھئی قَاضِی مُقَرَّر ہونا چاہیے۔ تو لِہٰذَا وہ سب کے فَیْصَلے کر رہا ہے، بھئی سب پر اگر اس کا فَیْصَلَہ نَافِذ نہیں تو قَاضِی بننے کا کوئی فائدہ ہوا؟ نہیں، تو سب پر اس کو وِلَایَت حَاصِل ہوتی ہے بھئی، سب پر اس کا فَیْصَلَہ نَافِذ ہوتا ہے۔ اب مجھ سے موبائل کس نے خریدا تھا؟ عَمْرَو نے، عَمْرَو سے آگے کس نے خریدا تھا؟ بَکْر نے۔ اب بَکْر پہلے گیا عَمْرَو کے پاس، عَمْرَو نے کہا میں نے کوئی عَیْب والی چیز نہیں فروخت کی، میں نے تمہیں ٹھیک موبائل فروخت کیا تھا۔ وہ قَاضِی کے پاس چلا گیا، قَاضِی نے بلوا لیا دوسرے کو بھی بھئی، اور بَکْر سے کہا بھئی تمہارا دَعْوٰی یہ ہے کہ یہ عَیْب کہاں سے آیا ہے؟ عَمْرَو کے پاس سے، بھئی میری بات تو وہ نہیں کرے گا بَکْر، بَکْر تو صِرْف اپنے بَائِع کی بات کرے گا۔ بَکْر کو کہتا ہے بھئی تم کہتے ہو تمہارے پاس یہ عَیْب کس کے پاس سے آیا ہے؟ عَمْرَو کے پاس سے، لاؤ بھئی دو گَوَاہ پیش کرو۔ اس نے دو گَوَاہ پیش کر دیے۔ قَاضِی کہے گا بھئی میں عَمْرَو اور بَکْر کے درمیان جو بَیْع ہے اس کو فَسْخ کرتا ہوں، چیز واپس کس کو دے دو؟ عَمْرَو کو دے دو اور عَمْرَو اس کے ثَمَن اس کو کیا کر دے؟ واپس کر دے۔ تو قَاضِی نے اس بَیْعِ ثَانِی کو فَسْخ کر دیا۔ کیا کر دیا؟ بَیْعِ ثَانِی کو فَسْخ کر دیا، تو یہ مَسْئَلَہ یوں ہو گیا جیسے اگلی بَیْع ہوئی ہی نہیں۔ جب اگلی بَیْع آپ نے کی ہی نہیں، چیز اب کس کے پاس ہے؟ مُشْتَرِیِ اَوَّل کے پاس ہے، عَمْرَو کے پاس ہے، اور عَمْرَو نے اس چیز کو آگے بیچا ہے؟ اب آپ بتائیے مجھے: بھئی وہ بَیْع جو تھی اس بَیْع کو تو قَاضِی نے کیا کر دیا؟ فَسْخ کر دیا، وہ گویا ہوئی ہی نہیں، تو اب اس نے آگے چیز کو بیچا ہے؟ نہیں، یوں سمجھیں گے گویا آگے چیز کو بیچا ہی نہیں۔ اور جب چیز کو آگے نہیں بیچا، اس کو عَیْب کا پتہ لگے یہ چیز واپس کر سکتا ہے یا نہیں کر سکتا بَائِع کو؟ کر سکتا ہے مولانا۔ اس نے یوں سمجھیں گے میرے سے موبائل لیا ہے، اب اس نے آگے نہیں بیچا، اس کو خود ہی اس کے اندر عَیْب کا پتہ لگ گیا اور اس عَیْب کی وَجْہ سے اب مجھے واپس کرنا چاہتا ہے تو کیا کر سکتا ہے؟ واپس کر سکتا ہے۔ صُوْرَت سمجھ میں آ گئی؟ تو اگلی بَیْع گویا ہے ہی نہیں، فَسْخ ہو گئی، ختم ہو گئی مولانا۔ ہاں اگر اگلی بَیْع مَوْجُوْد ہوتی تو یہ مجھے چیز واپس کر سکتا تھا؟ ابھی میں نے مَسْئَلَہ بتلایا تھا تھوڑی دیر پہلے آپ کو کہ جب مُشْتَرِی چیز آگے فروخت کر دے تو اس کا خِیَارِ عَیْب کیا ہو جاتا ہے؟ ختم ہو جاتا ہے مولانا، وہ خود رکاوٹ بن گیا مَبِیْع کی واپسی میں، اب تو اس نے آگے کسی کو بیچ دیا ہے واپس کہاں سے کرے گا بھئی؟ لِہٰذَا جب مُشْتَرِی چیز کو آگے بیچ دے تو چیز واپس نہیں کر سکتا۔ اور ابھی جب قَاضِی نے فَیْصَلَہ کر دیا، اگلی بَیْع ختم ہوئی تو اس نے آگے چیز کو بیچا ہے؟ نہیں بیچا، جب چیز کو بیچا ہی نہیں ہے تو کیا کر سکتا ہے؟ مجھے واپس کر سکتا ہے۔ لیکن اگر اس نے اپنی رضامندی سے وہ چیز واپس لی مُشْتَرِیِ ثَانِی سے: اس عَمْرَو نے مجھ سے موبائل خرید کر کس کو بیچا تھا؟ بَکْر کو، بَکْر لایا لو بھئی عَمْرَو اس کے اندر عَیْب ہے واپس لو بھئی، عَمْرَو نے کہا لاؤ بھئی دے دو یہ لو اپنے پیسے لے جاؤ بھئی۔ اب اس نے کیا کیا مولانا؟ اپنی رضامندی سے اس سے چیز واپس لی ہے۔ تو مولانا یاد رکھو اس کا جو فَیْصَلَہ ہے عَمْرَو کا اور بَکْر کا، کیا ان کی اپنی ذَات تک ہے یا ان کو بھی ساروں پر فَیْصَلَہ کرنے کا اِخْتِیَار ہے؟ ان کو صِرْف اپنی ذَات پر وِلَایَت ہے، ہر ایک پر وِلَایَت حَاصِل نہیں ہے۔ تو یہ اپنے درمیان جو کر رہے ہیں مولانا، اپنے طور پر تو یہ اس کو فَسْخ کر رہے ہیں، لیکن بَاقِی لوگوں کے حَقّ میں یوں شُمَار ہو گا جیسے گویا ایک نئی بَیْع ہو رہی ہے۔ بَاقِی لوگوں کے حَقّ میں کیا شُمَار ہو گا؟ ایک نئی بَیْع ہو رہی ہے بھئی۔ صُوْرَت سمجھ میں آ رہی ہے؟ بَکْر نے کیا کیا تھا؟ موبائل خریدا تھا، اب اس کو کیا کر رہا ہے؟ واپس کر رہا ہے، وہ اس کو دے گا موبائل اور یہ اس کو اس کے پیسے دے دے گا۔ یہ دونوں تو آپس میں کہتے ہیں یہ ہم کیا کر رہے ہیں؟ بَیْع کر رہے ہیں یا فَسْخ کر رہے ہیں؟ فَسْخ کر رہے ہیں، ان کو اپنی ذَات پہ وِلَایَت ہے، ان کے حَقّ میں تو یہ فَسْخ ہی ہے، لیکن بَاقِی لوگوں کے اِعْتِبَار سے جتنے بھی ہیں ان پر تو ان کا فَیْصَلَہ نَافِذ نہیں، ان کو وِلَایَت ان پر حَاصِل نہیں۔ تو اب میں دیکھ رہا ہوں میں تیسرا ہوں، اور جتنے بھی لوگ ہیں ان کے حَقّ میں یہ ایک بَیْعِ جَدِیْد ہو رہی ہے، کیونکہ دیکھو بَکْر کیا دے گا؟ موبائل، اور یہ عَمْرَو اس کو کیا دے گا؟ ثَمَن دے گا، پیسے دے گا۔ تو دیکھو دونوں طَرَف سے عِوَض آ گیا، ایک طَرَف سے ثَمَن آ گئے ایک طَرَف سے مَبِیْع آ گیا، تو جب بھی ایسی صُوْرَت پائی جائے اس کو کیا سمجھا جاتا ہے؟ بَیْع، تو ہم یوں سمجھیں گے یہ ایک بَیْع ہو رہی ہے۔ ایک بَیْع وہ ہوئی تھی جب عَمْرَو نے کس کو بیچا تھا؟ بَکْر کو وہ چیز بیچ دی تھی، اور اب یہ دوسری بَیْع ہے بَکْر واپس کس کو بیچ رہا ہے؟ عَمْرَو کو، ہم یوں سمجھیں گے۔ وہ دونوں کہہ رہے ہیں یہ فَسْخ ہے، لیکن ہم کہتے ہیں یہ فَسْخ نہیں۔ ہاں قَاضِی نے جب فَسْخ کیا تھا قَاضِی کو سب پہ وِلَایَت ہے تو سب کے لیے گویا یہ بَیْع کیا ہو گئی؟ فَسْخ، لیکن جب یہ خود آپس میں اپنی رضامندی سے چیز واپس کر رہا ہے تو اب اس کو فَسْخ شُمَار نہیں کیا جائے گا بلکہ کیا سمجھا جائے گا؟ ایک نئی بَیْع ہو رہی ہے مولانا۔ تو یہ ایک نئی بَیْع ہو گئی، لِہٰذَا اب یہ عَمْرَو اس موبائل کو، اس چیز کو مجھے واپس نہیں کر سکتا۔ کیوں نہیں کر سکتا واپس؟ کیونکہ آپ نے پڑھا تھا ضَابِطَہ، کیا پڑھا تھا؟ بھئی مُشْتَرِی جب ایک چیز کو آگے بیچ دیتا تھا اس کو واپسی کا اِخْتِیَار ہوتا تھا؟ نہیں، جب ایک دَفْعَہ بیچنے پر اِخْتِیَار نہیں ہوتا تھا، یہاں تو چیز آگے دو دَفْعَہ بک چکی ہے: ایک دَفْعَہ عَمْرَو نے کس کو بیچی؟ بَکْر کو، اور دوبارہ بَکْر نے پھر کس کو بیچ دی؟ عَمْرَو کو۔ تو یہاں تو دو بَیْع آ گئیں، یہاں تو بَطَرِیْقِ اَوْلٰی کیا ہے؟ چیز واپس نہیں کر سکتا۔ ایک دَفْعَہ چیز آگے بکتی تھی تو اس کا خِیَارِ عَیْب کیا ہو جاتا تھا؟ ختم ہو جاتا تھا، تو یہاں پر تو کتنی دَفْعَہ چیز بکی؟ دو دَفْعَہ۔ مَسْئَلَہ سمجھ میں آیا؟ اچھی طرح؟ دوبارہ سن لو بھئی اب مُخْتَصَر لَفْظوں میں: ایک شَخْص نے دوسرے سے ایک چیز خریدی اور پھر اسے کیا کر دیا؟ آگے بیچ دیا، پھر اس مُشْتَرِیِ ثَانِی نے وہ چیز مُشْتَرِیِ اَوَّل کو عَیْب کی وَجْہ سے واپس کی۔ اب اس واپسی کی دو صُوْرَتیں ہیں: یا تو مُشْتَرِیِ اَوَّل کی رضامندی سے واپس کر دی ہو گی یا قَاضِی کے فَیْصَلے سے۔ اگر قَاضِی کے فَیْصَلے سے چیز واپس ہوئی ہے تو گویا یہ بَیْعِ ثَانِی ہوئی ہی نہیں، اسی کو قَاضِی نے فَسْخ کر دیا ہے مولانا، تو لِہٰذَا اب اس کو اِخْتِیَار ہے کہ یہ اس مَبِیْع کو واپس کر سکتا ہے کسے؟ بَائِعِ اَوَّل کو۔ لیکن اگر بھئی وہ چیز مُشْتَرِیِ اَوَّل نے اپنی رضامندی سے واپس لی ہے تو پھر اس کو ہم کیا سمجھیں گے کہ یہ فَسْخ نہیں ہوا بلکہ بَیْعِ ثَانِی ہوئی ہے، تو دو بَیْع آ گئیں، لِہٰذَا اب یہ اس کو واپس نہیں کر سکتا۔ چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 64 of 167