بَابُ خِيَارِ الْعَيْبِ۔ إِذَا اطَّلَعَ الْمُشْتَرِي عَلَى عَيْبٍ فِي الْمَبِيعِ فَهُوَ بِالْخِيَارِ، إِنْ شَاءَ أَخَذَهُ بِجَمِيعِ الثَّمَنِ وَإِنْ شَاءَ رَدَّهُ، وَلَيْسَ لَهُ أَنْ يُمْسِكَهُ وَيَأْخُذَ النُّقْصَانَ۔ وَكُلُّ مَا أَوْجَبَ نُقْصَانَ الثَّمَنِ فِي عَادَةِ التُّجَّارِ فَهُوَ عَيْبٌ۔
اچھا بھئی، آج ہم خِیَارِ عَیْب کے بارے میں پڑھیں گے بھئی، خِیَارِ عَیْب بھئی۔ بھئی میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ بھئی اگر آپ کوئی چیز خرید لیتے ہیں اور خریدنے کے بعد آپ کو اس میں کسی عَیْب کا پتہ چلتا ہے کہ بھئی یہ تو اس بیچنے والے نے مجھے عَیْب دَار چیز بیچی ہے، تو شَرِیْعَت نے آپ کو کیا حَقّ دیا ہے؟ کہ آپ اس چیز کو کیا کر سکتے ہیں؟ واپس کر سکتے ہیں اس عَیْب کی وَجْہ سے۔ تو یہ اِخْتِیَار کیا کہلاتا ہے؟ یہ خِیَارِ عَیْب کہلاتا ہے، خِیَارِ عَیْب۔
لیکن یاد رکھیے مولانا، خِیَارِ عَیْب کے اندر ضَرُوْرِی ہے کہ آپ کو پہلے اس عَیْب کا پتہ نہ ہو۔ اگر آپ کو پہلے، بَیْع سے پہلے اس عَیْب کا پتہ تھا، پھر کیا کر لیا اس چیز کو؟ خرید لیا، تو مولانا اب خِیَارِ عَیْب آپ کو حَاصِل نہیں، اس عَیْب کی وَجْہ سے آپ اس چیز کو واپس نہیں کر سکتے، کیونکہ آپ کو عَیْب کا پتہ تھا، پھر بھی آپ خرید رہے ہیں، مَعْلُوْم ہوا آپ اسی عَیْب پر رضامند ہو چکے ہیں بھئی۔ تو عَیْب پر مُطَّلِع ہونے کے بعد اس کو خریدنا رضامندی کی عَلَامَت ہے، اب خِیَارِ عَیْب نہیں ہو گا، یَعْنِی اس عَیْب کی وَجْہ سے واپس نہیں کر سکتے۔ ہاں کوئی اور عَیْب مل جاتا ہے بھئی، نیا عَیْب پتہ لگ جاتا ہے جو پہلے سے مَوْجُوْد تھا اور آپ کو مَعْلُوْم نہیں تھا، اس کی وَجْہ سے کیا کر سکتے ہیں؟ واپس کر سکتے ہیں۔
اچھا، تو کیا مَسْئَلَہ پڑھا آپ نے بھئی؟ آپ کو چیز میں عَیْب کا پتہ چلے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ بَیْع کو فَسْخ کر سکتے ہیں بھئی۔ اچھا، اور آپ نے پڑھا تھا خِیَارِ عَیْب مَانِع ہے کس چیز سے؟ لُزُوْمِ بَیْع سے۔ کیا مَعْنٰی لُزُوْمِ بَیْع کا؟ یَعْنِی بَیْع لَازِم نہیں ہے، دَائِم نہیں ہے۔ آپ نے چیز خرید لی، آپ نے اس کو اِسْتِعْمَال کرنا بھی شُرُوْع کر دیا، لیکن ایک آدھ دن ہی اِسْتِعْمَال کیا تھا مَثَلاً، آپ کو عَیْب کا پتہ چلا بھئی اس میں تو یہ خرابی ہے، اس نے مجھے خراب چیز فروخت کی ہے۔ تو اب آپ کیا کر سکتے ہیں؟ وہ چیز واپس کر سکتے ہیں، بَیْع کو فَسْخ کر سکتے ہیں۔ تو دیکھو بَیْع کی اِبْتِدَاء بھی ہوئی تھی، وہ تَامّ بھی ہو گئی تھی بَیْع پوری، لیکن لَازِم نہیں، اب دَائِم نہیں، آپ چاہیں تو فَسْخ کر سکتے ہیں بھئی۔ مَعْنٰی سمجھ میں آیا بھئی کہ خِیَارِ عَیْب کیا ہے؟ مَانِع ہے کس چیز سے؟ لُزُوْمِ بَیْع سے۔ اب آپ کو عَیْب پتہ چلا تو یہ بَیْع لَازِم نہیں ہے، آپ اس کو فَسْخ کرنا چاہیں تو فَسْخ کر سکتے ہیں، اگرچہ بَیْع کی اِبْتِدَاء بھی ہوئی تھی، وہ تَامّ بھی ہو گئی تھی، لیکن لَازِم نہیں ہے بھئی۔
اور یہ بھی یاد رکھیں، اَہَمّ بات یاد رکھنا اس بَاب میں کہ خِیَارِ عَیْب میں جب آپ چیز واپس کرنا چاہتے ہیں عَیْب کی وَجْہ سے تو بَائِع کی رضامندی ضَرُوْرِی ہے بھئی۔ بَائِع کی رضامندی ضَرُوْرِی ہے۔ بھئی بَائِع رضامند ہو گا تو چیز آپ سے واپس لے لے گا۔ اگر بَائِع رضامند نہیں بھئی، کہتا ہے نہیں بھئی میرے پاس سے یہ عَیْب نہیں آیا، تو اب آپ کو قَاضِی کے پاس جانا پڑے گا۔ تو خِیَارِ عَیْب کی صُوْرَت میں چیز واپس کرتے وَقْت یا تو بَائِع کی رضامندی ضَرُوْرِی ہے یا قَاضِی کا فَیْصَلَہ ضَرُوْرِی ہے۔ اگر وہ رضامند ہے واپس لینے پر تو ٹھیک ہے، اگر نہیں لیتا پھر کس کے پاس جانا پڑے گا؟ قَاضِی کے پاس، اور قَاضِی کے فَیْصَلے سے واپسی ہو گی اس چیز کی بھئی۔ صُوْرَت سمجھ میں آ گئی؟ مَعْلُوْم ہوا اگر وہ رَاضِی نہیں تو آپ خود بَیْع کو فَسْخ نہیں کر سکتے، بلکہ کس کی ضَرُوْرَت پڑے گی آپ کو؟ قَضَائے قَاضِی کی، قَاضِی کے فَیْصَلے کی ضَرُوْرَت پڑے گی۔
یہ وہ صُوْرَت ہے جب کہ آپ چیز پر قَبْضَہ کر چکے تھے، لے جا چکے تھے۔ مَثَلاً میں نے آپ سے ایک سائیکل خریدی اور سائیکل خریدنے کے بعد میں نے آپ سے وُصُوْل بھی کر لی، اس پر قَبْضَہ بھی کر لیا سائیکل پر۔ اب مجھے اس سائیکل کے اندر ایک عَیْب کا پتہ چلا اور یہ سائیکل میں آپ کو واپس کرنا چاہتا ہوں، بَیْع کو فَسْخ کرنا چاہتا ہوں، تو کیا میں اکیلا ایسا کر سکتا ہوں؟ نہیں، بلکہ بَائِع کی رضامندی بھی ضَرُوْرِی ہے۔ آپ رضامند ہوں گے تو بَیْع فَسْخ ہو گی ورنہ بَیْع فَسْخ نہیں ہو گی۔ دوسری صُوْرَت پھر کیا ہے اگر آپ نہیں رضامند تو مجھے کس کے پاس جانا پڑے گا؟ قَاضِی کے پاس، اور پھر قَاضِی اس بَیْع کو کیا کر دے گا؟ فَسْخ کر دے گا بھئی، فَسْخ کر دے گا۔
یہ تو وہ صُوْرَت ہے جب کہ وہ چیز، وہ مَبِیْع مُشْتَرِی نے اس پر قَبْضَہ کر لیا تھا، لے گیا تھا اس کو۔ اگر قَبْضے سے پہلے عَیْب کا پتہ چل گیا، مَثَلاً میں نے آپ سے سائیکل خریدی، ابھی آپ سے لی نہیں ہے، وُصُوْل نہیں کی، اس پر ابھی میں نے قَبْضَہ نہیں کیا کہ قَبْضے سے پہلے ہی مجھے پتہ لگ گیا۔ اِیْجَاب و قَبُوْل تو ہو چکا ہے مولانا، لیکن ابھی صِرْف قَبْضَہ نہیں کیا، مجھے پتہ لگا اس کے اندر کیا ہے؟ عَیْب ہے۔ اب مولانا قَبْلَ الْقَبْضِ بَائِع کی رضامندی بھی ضَرُوْرِی نہیں ہے، میں اکیلا ہی کیا کر سکتا ہوں؟ بَیْع کو فَسْخ کر سکتا ہوں۔ مَسْئَلَہ سمجھ میں آیا؟ قَبْلَ الْقَبْضِ مُشْتَرِی اکیلا ہی کیا کر سکتا ہے بَیْع کو؟ فَسْخ کر سکتا ہے، بَائِع کی رضامندی ضَرُوْرِی نہیں۔ لیکن بَعْدَ الْقَبْضِ بَائِع کی رضامندی یا قَاضِی کا فَیْصَلَہ ضَرُوْرِی ہے بھئی۔
تو کہتے ہیں بَابُ خِيَارِ الْعَيْبِ یہ بَاب ہے خِیَارِ عَیْب کا۔ إِذَا اطَّلَعَ الْمُشْتَرِي عَلَى عَيْبٍ جب مُطَّلِع ہو جائے مُشْتَرِی عَیْب پر فِي الْمَبِيعِ کس کے اندر؟ مَبِیْع کے اندر۔ جب مُشْتَرِی مُطَّلِع ہو عَیْب پر مَبِیْع کے اندر فَهُوَ بِالْخِيَارِ تو اس کو خِیَار ہے، إِنْ شَاءَ أَخَذَهُ بِجَمِيعِ الثَّمَنِ وَإِنْ شَاءَ رَدَّهُ چاہے تو اس کو لے لے سارے ثَمَن کے بدلے میں اور چاہے تو اسے واپس کر دے۔
بھئی میں نے آپ سے سائیکل ہزار روپے میں مَثَلاً خریدی تھی۔ اب خریدنے کے بعد میں لایا اس کو تو اس میں مجھے عَیْب کا پتہ چلا۔ اب میں کیا کرنا چاہتا ہوں؟ آپ کو کہتا ہوں بھئی اس سائیکل کے اندر یہ خرابی ہے، اس کا یہ وَصْف کم ہے، لِہٰذَا اب یوں کرو بھئی مجھے تین سو روپے مجھے دے دو واپس بھئی، یہ سائیکل سات سو کی ہونی چاہیے بھئی۔ میں عَیْب، جو نُقْصَان آیا ہے، کمی آئی ہے اس کے اندر وہ آپ سے وُصُوْل کرنا چاہتا ہوں بھئی۔ ایسا کر سکتا ہوں یا نہیں کر سکتا بھئی؟ نہیں کر سکتا۔ جی؟ نہیں کر سکتا، بھئی ایسا میں نہیں کر سکتا۔ ابھی تو مَسْئَلَہ بتلایا مَتْن کے اندر: چاہے تو سارے ثَمَن کے بدلے لے۔ میں اب سائیکل رکھنا چاہتا ہوں تو کیا کرنا پڑے گا؟ سارے ثَمَن کے بدلے لینا پڑے گا۔ اور نہیں تو کیا کر دوں؟ واپس کر دوں۔ یہ نہیں کر سکتا کہ وہ عَیْب آیا ہے اس عَیْب کی وَجْہ سے جو وَصْف میں کمی آئی ہے تو میں کیا کر لوں؟ رُجُوْع بِالنُّقْصَان کر لوں، جو نُقْصَان آیا ہے جو کمی آئی ہے وہ میں وُصُوْل کر لوں بھئی، ایسا نہیں کر سکتا۔
کیوں نہیں کر سکتا ایسا؟ جی؟ شاباش! بھئی ضَابِطَہ میں نے لکھوایا تھا: ثَمَن کس کے مُقَابَلے میں آتے ہیں؟ اَصْل کے مُقَابَلے میں آتے ہیں، وَصْف کے مُقَابَلے میں نہیں آتے۔ تو یہاں وَصْف میں کمی آئی ہے، تو اس کے مُقَابَلے میں ثَمَن نہیں، اب ثَمَن میں کمی نہیں آئے گی بلکہ ثَمَن پورے ہی رہیں گے۔ صُوْرَت سمجھ میں آ گئی، ضَابِطَہ کہ ثَمَن صِرْف کس کے مُقَابَلے میں آتے ہیں؟ اَصْل کے مُقَابَلے میں، وَصْف کے مُقَابَلے میں ثَمَن نہیں آتے۔ تو اَصْل کے مُقَابَلے میں ثَمَن آتے ہیں، وَصْف کے مُقَابَلے میں نہیں آتے، اور یہاں وَصْف میں کمی آئی ہے تو ثَمَن پر کوئی اَثَر نہیں پڑے گا۔ لینا چاہے تو انہی پیسوں میں لے، واپس کرنا چاہے تو واپس کر دے۔
وَلَيْسَ لَهُ أَنْ يُمْسِكَهُ وَيَأْخُذَ النُّقْصَانَ، اور یہ جَائِز نہیں اس کے لیے کہ اس چیز کو روک لے، أَمْسَكَ يُمْسِكُ کے مَعْنٰی روکنا، کہ مُشْتَرِی کیا کر لے؟ مَبِیْع کو اپنے پاس روک لے وَيَأْخُذَ النُّقْصَانَ اور نُقْصَان لے لے بھئی، جو کمی آئی ہے اس کو وُصُوْل کر لے۔ میں نے ابھی بتلایا ایسا نہیں کر سکتا بھئی۔ صُوْرَت سمجھ میں آ بھی رہی ہے کہ نہیں سمجھ میں آ رہی بھئی؟ سمجھ میں آ رہی ہے۔
اچھا بھئی، اب عَیْب کہتے کس کو ہیں؟ صَاحِبِ کِتَاب بتلا رہے ہیں، کہتے ہیں وَكُلُّ مَا أَوْجَبَ نُقْصَانَ الثَّمَنِ فِي عَادَةِ التُّجَّارِ فَهُوَ عَيْبٌ۔ ہر وہ چیز، أَوْجَبَ بَمَعْنٰی أَثْبَتَ کے ہے، ہر وہ چیز جو ثَابِت کرے ثَمَن کے نُقْصَان کو فِي عَادَةِ التُّجَّارِ تَاجِروں کی عَادَت میں فَهُوَ عَيْبٌ وہ کیا ہے؟ عَیْب ہے۔ بھئی عَیْب کی کیا تَعْرِیْف انہوں نے ذِکْر کی بھئی؟ وہ چیز جس سے تَاجِروں کے ہاں چیز کی قِیْمَت کم ہو جاتی ہے وہ کیا کہلاتی ہے؟ عَیْب کہلاتی ہے۔ ہر وہ چیز جس کی وَجْہ سے تَاجِروں کے ہاں مَبِیْع کی قِیْمَت کم ہو جایا کرتی ہے وہ کیا کہلاتی ہے؟ عَیْب کہلاتی ہے۔ سمجھ میں آیا؟ اور جس چیز سے مَبِیْع کی قِیْمَت پر کوئی اَثَر نہ پڑتا ہو وہ مَعْلُوْم ہوا عَیْب نہیں ہے بھئی۔ وہ عَیْب نہیں ہے بھئی۔ صُوْرَت سمجھ میں آ گئی؟ اب آپ کے سامنے کوئی چیز ذِکْر ہو مولانا کہ یہ عَیْب ہے یا عَیْب نہیں، آپ کے لیے پرکھنا بڑا آسان ہو گیا۔ آپ غَوْر کریں، دیکھیں گے، پوچھیں گے، پتہ کر لیں گے بھئی اس سے تَاجِروں کے ہاں قِیْمَت پر اَثَر پڑتا ہے یا نہیں، قِیْمَت کم ہوتی ہے یا قِیْمَت کم نہیں ہوتی۔ جس سے قِیْمَت کم ہو جایا کرتی ہے مَعْلُوْم ہوا وہ کیا ہے؟ عَیْب، اور جس سے قِیْمَت پر کوئی اَثَر نہیں پڑتا مَعْلُوْم ہوا وہ عَیْب بھی نہیں ہے۔
وَالْإِبَاقُ وَالْبَوْلُ فِي الْفِرَاشِ وَالسَّرِقَةُ عَيْبٌ فِي الصَّغِيرِ مَا لَمْ يَبْلُغْ، فَإِذَا بَلَغَ فَلَيْسَ ذَلِكَ بِعَيْبٍ حَتَّى يُعَاوِدَهُ بَعْدَ الْبُلُوغِ۔ إِبَاق، إِبَاق کا مَعْنٰی ہے بھاگ جانا، بھاگ جانا۔ بھئی قَدِیْم زمانے میں غُلَام ہوا کرتے تھے بھئی، غُلَام۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ جنگیں ہوتی تھیں یا ویسے کوئی زور آور قَبِیْلے ہوتے تھے، کمزوروں پر حَمْلَہ کرتے اور ان ساروں کو پکڑ کر اپنا غُلَام بنا لیا کرتے، ان کی خرید و فروخت ہوتی بھئی، جیسے چیزیں بیچی جاتی ہیں اس طرح غُلَاموں کو، انسانوں کو بیچا جاتا تھا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اس کے بعد اِسْلَام کی بَرَکَت تھی کہ یہ غُلَامِی ختم ہو گئی۔ اِسْلَام نے کیا کیا بھئی؟ ہر جگہ غُلَاموں کے ساتھ، غُلَاموں کو تو انسان سمجھا ہی نہیں جاتا تھا بھئی، اتنا ظُلْم ہوتا تھا کہ بَیَان نہیں کیا جا سکتا بھئی۔ اِسْلَام نے آ کر بھئی بتلایا بھئی غُلَاموں کے ساتھ نِیْک سُلُوْک کرو، خَیَال رکھو بھئی، ان کو وہی کھلاؤ جو خود کھاتے ہو، ان کو وہی پہناؤ جو خود پہنتے ہو، اور پھر ان کے لیے بھئی مُخْتَلِف طَرِیْقوں سے بھئی بتلایا گیا بھئی اس کَفَّارَے کے اندر بھی غُلَام آزاد کرنا ہے، اس کَفَّارَے کے اندر بھی کیا کرنا ہے؟ غُلَام آزاد کرنا ہے۔ تو طَرِیْقَہ، راستہ اِسْلَام نے بنا دیا بھئی، غُلَام آزاد کرنا بڑا ثَوَاب ہے، اس کی بڑی فَضِیْلَت ہے۔ تو اس طرح مولانا آہستہ آہستہ کیا ہوا؟ وہ غُلَاموں کو آزاد کرنے کا سِلْسِلَہ شُرُوْع ہوا اور رفتہ رفتہ کیا ہوا؟ آہستہ آہستہ یہ دنیا سے بالکل ہی ختم ہو گیا بھئی۔
تو غُلَام بھئی، تو وہ غُلَام جو تھے، خریدا جاتا غُلَاموں کو اور وہ خِدْمَت وَغَیْرَہ کا کام سرانجام دیتے تھے۔ تو کبھی کوئی غُلَام کیا کرتا؟ آقا سے بھاگ گیا بھئی۔ اس کو کہتے تھے إِبَاق، بھاگ جانا۔ کیا کہتے تھے؟ إِبَاق، بھاگ جانا، أَبَقَ يَأْبِقُ سے۔ تو بھاگ جانا، بھئی ایک غُلَام ہے وہ بھاگ جایا کرتا ہے بھئی خِدْمَت سے، تو کیا یہ عَیْب ہے یا عَیْب نہیں؟ کہتے ہیں یہ عَیْب ہے۔ بھئی آقا کو تَکْلِیْف ہوئی یا نہیں ہوئی بھئی؟ اب اسے تَلَاش کرنا پڑے گا یا نہیں تَلَاش کرنا پڑے گا؟ سمجھ میں آیا؟ اور تَاجِروں کے ہاں بھی یہ عَیْب ہے مولانا۔ اگر غُلَام خرید رہا ہے کوئی اور اسے پتہ لگتا ہے یہ تو کس قِسْم کا غُلَام ہے؟ جو اَکْثَر بھاگ جایا کرتا ہے، تو اس کے وہ اتنے پیسے نہیں دے گا جتنے دوسرے غُلَام کے دے گا، مَعْلُوْم ہوا اس سے کیا ہو جاتی ہے؟ قِیْمَت بھی کم ہو جاتی ہے۔
تو کہتے ہیں وَالْإِبَاقُ بھاگ جانا، وَالْبَوْلُ فِي الْفِرَاشِ اور بستر میں پیشاب کر دینا بھئی۔ اچھا بھئی، بستر میں پیشاب کر دینا۔ وَالسَّرِقَةُ اور چوری کرنا عَيْبٌ فِي الصَّغِيرِ یہ صَغِیْر کے اندر عَیْب ہیں۔ یہ صَغِیْر کے اندر کیا ہیں؟ عَیْب ہیں۔ بھئی دیکھو آپ نے غُلَام خریدا جو چھوٹا ہے، صَغِیْر ہے۔ لیکن اس غُلَام کی عَادَت کیا ہے؟ یہ اَکْثَر کیا کرتا ہے؟ بھاگ جاتا ہے، دس بارہ سال کا مَثَلاً خریدا وہ بھاگ جاتا ہے، یا کیا کرتا ہے؟ بستر پر پیشاب کر دیتا ہے، تو آپ کتنے بستر بدلو گے روزانہ بھئی؟ تو اب کیا یہ عَیْب شُمَار ہو گا یا نہیں؟ اس کی وَجْہ سے اب اس غُلَام کو واپس کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ تو کہتے ہیں یہ کیا شُمَار ہو گا؟ عَیْب شُمَار ہو گا۔ اسی طرح چوری کر لیتا ہے بھئی، تو یہ عَیْب ہے یا عَیْب نہیں مولانا؟ تو کہتے ہیں یہ کیا ہے؟ عَیْب ہے۔
تو یہی بات کر رہے ہیں وَالْإِبَاقُ وَالْبَوْلُ فِي الْفِرَاشِ وَالسَّرِقَةُ عَيْبٌ فِي الصَّغِيرِ، بھاگ جانا اور بستر میں پیشاب کرنا اور چوری کرنا یہ عَیْب ہے فِي الصَّغِيرِ کس کے اندر؟ چھوٹے بھئی، صَغِیْر کے اندر یَعْنِی جو ابھی بَالِغ نہیں ہے، مَا لَمْ يَبْلُغْ جب تک کہ وہ بَالِغ نہ ہو جائے۔ فَإِذَا بَلَغَ پس جب وہ بَالِغ ہو جائے فَلَيْسَ ذَلِكَ بِعَيْبٍ تو پھر یہ چیزیں عَیْب نہیں حَتَّى يُعَاوِدَهُ بَعْدَ الْبُلُوغِ یہاں تک کہ انہیں پھر دہرا لے وہ بَالِغ ہو جانے کے بعد۔ کیا کر لے؟ دہرا لے۔
دیکھو یہاں ایک ضَابِطَہ یاد رکھنا بھئی: سَبَب کے بدلنے سے مُسَبَّب بدل جاتا ہے بھئی۔ قیمتی ضَابِطَہ ہے مولانا اس مَسْئَلے کے سمجھنے کے لیے بھئی: سَبَب کے بدلنے سے مُسَبَّب بدل جاتا ہے۔ سَبَب کے بدلنے سے مُسَبَّب بدل جاتا ہے۔ دیکھو آپ نے ایک غُلَام بچہ خریدا بھئی، بارہ تیرہ سال کا ہے مَثَلاً ابھی بَالِغ نہیں ہوا، اور اس بچے کے بھاگ جانے کی عَادَت ہے بھئی۔ جس سے خریدا اس کے پاس بھی بھاگ جاتا تھا، اب آپ کے پاس آیا تو اب یہاں بھی یہ بھاگ گیا، بھاگ گیا بھئی۔ تو اب بھاگا ہے تو یہ وہی عَیْب شُمَار ہو گا، کیونکہ جس سے خریدا اس کے پاس بھی یہ کیا کرتا تھا؟ بھاگتا تھا، مَعْلُوْم ہوا یہ عَیْب وہیں پر پایا جا رہا تھا، وہیں سے یہ عَیْب آیا ہے، یہاں آ کر نیا عَیْب پَیْدَا نہیں ہوا۔ بھئی اگر وہاں کبھی بھی نہیں بھاگا، یہاں آ کر آپ کے پاس اس نے بھاگنا شُرُوْع کیا، پھر تو ہم یہ نہیں کہیں گے اس نے عَیْب دَار چیز فروخت کی، عَیْب دَار غُلَام فروخت کیا بھئی، کیونکہ پہلے کبھی بھاگا تھا؟ نہیں، یہ عَیْب وہاں پر پایا جا رہا تھا؟ نہیں، یہ عَیْب تو اب اس میں پَیْدَا ہوا ہے، پہلے تو کبھی وہ بھاگا ہی نہیں۔ تو صُوْرَت یہ ہے کہ اس کے پاس بھی بھاگا تھا، اب آپ کے پاس بھی بھاگا ہے، مَعْلُوْم ہوا یہ پہلے سے ہی اس میں عَیْب تھا، تو اس نے عَیْب والا غُلَام آپ کو فروخت کیا، لِہٰذَا اب وہی عَیْب ہے تو آپ چیز واپس کر سکتے ہیں، غُلَام کو کیا کر سکتے ہیں؟ واپس کر سکتے ہیں۔
اسی طرح اس کے پاس بھی بھئی، بَائِع کے پاس بھی اس نے بستر پر پیشاب کیا تھا، یہاں بھی کیا کرتا ہے؟ بستر پر پیشاب، مَعْلُوْم ہوا یہ وہی عَیْب ہے، تو اس نے کس قِسْم کا غُلَام فروخت کیا ہے آپ کو؟ عَیْب والا، لِہٰذَا آپ واپس کر سکتے ہیں۔ تیسری صُوْرَت مولانا: اس کے پاس بھی چوری کی تھی، یہاں پر بھی چوری کی ہے، مَعْلُوْم ہوا یہ عَیْب وہیں سے آیا ہے، تو اس نے کس قِسْم کا غُلَام فروخت کیا ہے؟ عَیْب والا فروخت کیا ہے، اور اب آپ اس عَیْب کی وَجْہ سے کیا کر سکتے ہیں؟ اسے واپس کر سکتے ہیں۔
دوسری صُوْرَت: یہ تو صَغِیْر کی مِثَال تھی مولانا۔ دوسری صُوْرَت کہ آپ نے بڑے غُلَام کو خریدا، بَالِغ کو۔ وہ بَالِغ غُلَام جو تھا وہ اس کے پاس بھی بھاگتا تھا، آپ کے پاس بھی بھاگا، مَعْلُوْم ہوا یہ وہی عَیْب ہے، واپس کر سکتے ہیں۔ وہی بَالِغ غُلَام وہاں پر بھی بستر پر پیشاب کیا تھا اس نے، یہاں بھی کر دیا، مَعْلُوْم ہوا یہ وہی عَیْب ہے وہیں سے آیا ہے، کیا کر سکتے ہیں؟ واپس کر سکتے ہیں۔ بھئی وہاں بَالِغ غُلَام، اس کے پاس بھی چوری کی تھی یہاں بھی چوری کی، مَعْلُوْم ہوا یہ وہی عَیْب ہے، آپ کیا کر سکتے ہیں؟ اسے واپس کر سکتے ہیں۔
تیسری صُوْرَت یہ کہ غُلَام آپ نے جو اس سے خریدا، بَالِغ غُلَام خریدا یا آپ کے پاس آ کر بَالِغ ہوا مولانا، یا مَثَلاً بَالِغ غُلَام خریدا۔ اس کے پاس بھی اس نے چوری کی تھی لیکن وہ چوری بَالِغ ہونے سے پہلے کی تھی، اب آپ کے پاس بھی اس نے چوری کی ہے لیکن یہ چوری اس نے بَالِغ ہونے کے بعد کی ہے۔ تو کیا یوں سمجھا جائے گا یہ وہی عَیْب ہے یا نیا عَیْب ہے؟ کہتے ہیں بھئی یہ وہ عَیْب شُمَار نہیں ہو گا۔ بَالِغ ہونے سے پہلے جو چوری کی تھی اس کا سَبَب اور تھا، بَالِغ ہو جانے کے بعد جو چوری کی ہے اس کا سَبَب اور ہے، یوں سمجھیں گے یہ وہ والا عَیْب نہیں ہے بلکہ نیا عَیْب اس کے اندر آ گیا، نیا عَیْب آ گیا۔
بھئی نیا عَیْب کیسے؟ وہاں بھی چوری کی تھی یہاں بھی چوری کی ہے، چیز تو ایک ہی ہے! کہتے ہیں نہیں بھئی، چیز ایک نہیں ہے۔ اَصْل میں سَبَب بدلا تو مُسَبَّب بھی بدل گیا۔ جب وہاں اس نے چوری کی تھی اس وَقْت وہ چھوٹا تھا مولانا، چھوٹا۔ اور چھوٹا جو چوری کرتا ہے اس کا سَبَب ہوتا ہے بے پروائی۔ کیا سَبَب ہوتا ہے؟ بے پروائی، چھوٹا ہے پرواہ نہیں کرتا کسی کی چیز اٹھا لی لے گیا بھئی۔ لیکن بڑا ہونے کے بعد اب تو اسے سمجھ آ گئی ہے ہر چیز کی، اب وہ چوری کرتا ہے مَعْلُوْم ہوا اس کے اندر بَاطِنِی خَبَاثَت ہے، اس کے اندر کیا ہے اس میں؟ یہ خَبَاثَتِ بَاطِنِی اس کے اندر مَوْجُوْد ہے مولانا۔ تو بَائِع کے پاس جو اس نے چوری کی تھی حَالَتِ صِغَر میں اس کا سَبَب کیا تھا؟ لاپروائی، وہ صِغَر میں تھی۔ اور یہاں آ کر چوری کی ہے بَالِغ ہو جانے کے بعد، اور اس کا سَبَب کیا ہے؟ خَبَاثَتِ بَاطِنِی ہے۔ تو دونوں کا سَبَب ایک ہے یا الگ الگ ہیں؟ الگ الگ، اور سَبَب کے بدلنے سے مُسَبَّب بھی کیا ہو جاتا ہے؟ بدل جاتا ہے۔ تو وہاں سَبَب تھا لاپروائی تو اس کی وَجْہ سے جو مُسَبَّب یَعْنِی چوری آئی وہ اور تھی، اور یہاں پر سَبَب کیا ہے؟ خُبْثِ بَاطِنِی، اور اس خُبْثِ بَاطِنِی کی وَجْہ سے آگے مُسَبَّب کیا آیا؟ چوری جو کی، کیا آیا؟ چوری۔ تو خُبْثِ بَاطِن ہے سَبَب اور چوری ہے مُسَبَّب۔ لاپروائی ہے سَبَب اور چوری ہے مُسَبَّب۔ تو یہاں پر سَبَب کیا ہے؟ خُبْثِ بَاطِنِی، اور اس کی وَجْہ سے مُسَبَّب کیا آیا؟ چوری۔ تو مُسَبَّب بَظَاہِر دیکھنے میں تو ایک ہیں، لیکن میں نے ضَابِطَہ لکھوا دیا: سَبَب بدلے گا تو مُسَبَّب بھی بدل جائے گا، مَعْلُوْم ہوا وہ اور چوری ہے، یہ اور چوری ہے۔ صُوْرَت سمجھ میں آ گئی؟
اسی طرح بستر کے اندر پیشاب کرنا: صَغِیْر جو پیشاب کرتا ہے بستر میں اس کا سَبَب ہوتا ہے مثانے کی کمزوری۔ چھوٹا ہے، مثانہ کمزور ہے تو نیند میں پیشاب نکل گیا بھئی۔ تو صَغِیْر کے اندر بستر پر پیشاب کا سَبَب کیا ہے؟ مثانے کی کمزوری، جب کہ کَبِیْر کے اندر یہ بیماری ہے کوئی، یہاں مثانے کی کمزوری نہیں ہے بلکہ کیا ہے؟ کوئی بیماری ہے۔ تو وہاں بستر پر پیشاب کا سَبَب کیا تھا؟ مثانے کی کمزوری، وہاں سَبَب اور تھا، یہاں کیا ہے کَبِیْر کے اندر؟ سَبَب کیا ہے؟ بیماری ہے، تو اس کا سَبَب بیماری، اس کا سَبَب مثانے کی کمزوری، تو دونوں میں سَبَب الگ الگ۔ جب سَبَب الگ ہے تو مُسَبَّب بھی الگ۔ تو وہاں بستر پر پیشاب کیا تھا صِغَر میں وہ اور تھا، اور یہاں بستر پر پیشاب کیا کِبَر میں یہ اور ہے، یہ دونوں ایک چیز نہیں، مَعْلُوْم ہوا یہ عَیْب وہاں سے نہیں آیا مولانا، وہ اور چیز تھی یہ اور چیز ہے۔
اچھا، تیسری بات بھاگ جانا: بھاگ جانا بھی اسی طرح ہے مولانا۔ صَغِیْر کے اندر بھاگنا کیوں ہے؟ بھئی بے پروائی ہے، کھیل کود کی مَحَبَّت ہے، اس لیے وہ کیا کر دیتا ہے؟ اَکْثَر بھاگ جاتا ہے، بھاگ جاتا ہے۔ اور کَبِیْر، بڑا غُلَام ہے پھر بھاگتا ہے، یہ بھی مولانا خُبْثِ بَاطِن کی وَجْہ سے ہے، کس کی وَجْہ سے؟ خُبْثِ بَاطِن۔ تو بتلائیے مولانا صَغِیْر میں بھاگ جانے کا سَبَب کیا؟ لاپروائی اور کھیل کود کی مَحَبَّت ہے۔ اور کَبِیْر کے اندر بھاگ جانے کا سَبَب کیا؟ خُبْثِ بَاطِنِی۔ مَعْلُوْم ہوا اس کا نَفْس شَرِیْر ہے مولانا، شَرِیْر آدمی ہے یہ۔ تو وہاں إِبَاق اور ہے کیونکہ اس کا سَبَب اور تھا، یہاں إِبَاق اور ہے کیونکہ اس کا سَبَب اور ہے۔ صَغِیْر کے اندر إِبَاق اور ہے، کَبِیْر کے اندر إِبَاق کچھ اور کیونکہ دونوں کا سَبَب الگ ہے۔ لِہٰذَا اگر بَائِع کے پاس وہ بھاگا تھا چھوٹا تھا، اور آپ کے پاس بھاگا ہے بڑا ہے، تو کیا کہیں گے وہی عَیْب آیا ہے یا یہ نیا عَیْب ہے بھئی؟ نیا عَیْب ہے بھئی، یہ عَیْب وہاں سے نہیں آیا۔ وہاں إِبَاق تو تھا لیکن وہ اور إِبَاق تھا، وہ صِغَر میں تھا، یہاں کِبَر میں ہے تو یہ اور إِبَاق ہے، وہاں سے نہیں آیا۔ ضَابِطَہ سب کو سمجھ میں آ گیا بھئی؟
تو کہتے ہیں وَالْإِبَاقُ وَالْبَوْلُ فِي الْفِرَاشِ، اب مَسْئَلَہ دیکھنا، عِبَارَت پہ تَوَجُّہ رکھنا، تو میں نے بتلایا یہاں تین صُوْرَتیں ہیں: بھئی آپ نے غُلَام صَغِیْر خریدا ہے، اس کے پاس اس نے سَرِقَہ کیا تھا یا بھاگا تھا یا بَوْل فِي الْفِرَاشِ کیا تھا صِغَر میں، اور آپ کے پاس بھی بھئی اس نے کیا کیا ہے؟ سَرِقَہ کیا ہے یا بھاگا ہے یا بَوْل فِي الْفِرَاشِ کیا ہے، آپ کیا کہیں گے وہی عَیْب ہے یا الگ عَیْب ہے؟ اس کے پاس صِغَر میں کیا تھا، آپ کے پاس بھی صِغَر میں کیا ہے: وہی عَیْب ہے، شاباش! اس کے پاس بھی کِبَر میں کیے تھے ان میں سے کوئی کام اور آپ کے پاس بھی کِبَر میں کیا بھئی: وہی عَیْب ہے۔ اس کے پاس صِغَر میں کیا تھا، آپ کے پاس کِبَر میں کیا بھئی: جی؟ نیا عَیْب ہے، شاباش بھئی۔
تو کہتے ہیں وَالْإِبَاقُ وَالْبَوْلُ فِي الْفِرَاشِ وَالسَّرِقَةُ عَيْبٌ فِي الصَّغِيرِ، بھاگ جانا اور بستر میں پیشاب کرنا وَالسَّرِقَةُ اور چوری کرنا عَيْبٌ فِي الصَّغِيرِ یہ عَیْب ہے صَغِیْر کے اندر یَعْنِی نابالغ کے اندر مَا لَمْ يَبْلُغْ جب تک وہ بَالِغ نہ ہو جائے۔ فَإِذَا بَلَغَ جب وہ بَالِغ ہو جائے فَلَيْسَ ذَلِكَ بِعَيْبٍ تو پھر یہ عَیْب نہیں ہے حَتَّى يُعَاوِدَهُ بَعْدَ الْبُلُوغِ یہاں تک کہ کیا کر لے؟ اس کو پھر کر لے کس کے بعد؟ بَالِغ ہو جانے کے بعد۔
کیا مَطْلَب بَالِغ ہو جانے کے بعد پھر کر لے؟ دیکھو: میں نے زَیْد سے ایک غُلَام خریدا ہے اور بَالِغ غُلَام خریدا ہے، کس قِسْم کا؟ بَالِغ غُلَام خریدا ہے۔ تو یہ غُلَام بَالِغ زَیْد ہی کے پاس ہوا ہے، لیکن زَیْد کے پاس اب اس نے چوری کی تھی یا یہ بھاگا تھا یا اس نے بستر میں پیشاب کیا تھا، تو اب وہی عَیْب یہاں ہم شُمَار کریں گے یا نہیں کریں گے؟ کہتے ہیں آپ دیکھ لو، زَیْد کے پاس اس کی دو حَالَتیں ہیں: پہلے صَغِیْر تھا پھر کیا ہو گیا تھا؟ بَالِغ ہو گیا تھا۔ اگر صِغَر میں وہاں اس نے کیا کیا تھا؟ چوری کی تھی یا بھاگا تھا یا بستر میں پیشاب کیا تھا اور پھر بَالِغ ہو گیا، تو وہ عَیْب ختم ہو گئے۔ عَیْب کیا ہو گئے؟ ختم ہو گئے۔ اب آپ کے پاس کرتا ہے تو وہ شُمَار نہیں ہوں گے، کیونکہ وہاں تو صِغَر میں یہ کام کیے تھے اور یہاں پر کس میں کر رہا ہے؟ کِبَر میں۔ لیکن اگر زَیْد کے پاس بَالِغ ہونے کے بعد اس نے پھر یہ کام کیے، بَالِغ ہو جانے کے بعد پھر إِبَاق بھاگنا پایا گیا یا بستر میں پیشاب پایا گیا یا چوری کرنا پایا گیا، تو اب مولانا اس نے وہی دوبارہ کیے ہیں وہاں پر، تو اب آپ کے پاس بھی کرتا ہے تو گویا وہیں سے کس قِسْم کی چیز آئی ہے؟ عَیْب والی۔ مَسْئَلَہ سمجھ میں آیا بھئی؟ یہ صُوْرَت ہے مولانا کہ حَتَّى يُعَاوِدَهُ بَعْدَ الْبُلُوغِ یہاں تک کہ وہ ان کو پھر کر لے بَالِغ ہو جانے کے بعد۔ وَالْبَخَرُ وَالذَّفَرُ، چلیے بس کرتے ہیں مولانا، بس بھئی، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔