Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-059

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 149
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
بَابُ خِيَارِ الشَّرْطِ۔ خِيَارُ الشَّرْطِ جَائِزٌ فِي الْبَيْعِ لِلْبَائِعِ وَالْمُشْتَرِي، وَلَهُمَا الْخِيَارُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَمَا دُونَهَا، وَلَا يَجُوزُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى، وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللَّهُ تَعَالَى يَجُوزُ إِذَا سَمَّى مُدَّةً مَعْلُومَةً۔ اچھا بھئی، آج ہم خِیَارِ شَرْط کے بارے میں پڑھیں گے بھئی، خِیَارِ شَرْط بھئی۔ بھئی اس سے پہلے آپ خِیَارِ اِیْجَاب اور خِیَارِ قَبُوْل کے بارے میں پڑھ چکے ہیں بھئی۔ خِیَارِ اِیْجَاب کس کو کہتے ہیں مولانا؟ بھئی خِیَارِ اِیْجَاب، اگر ذہن میں نہ ہو پھر سن لیں بھئی۔ آپ نے پڑھا بَیْع کے لیے اِیْجَاب اور قَبُوْل ضروری ہے بھئی۔ اب ایک شخص نے اِیْجَاب کیا، مثلاً میری یہ کتاب ہے میں آپ کو بیچنا چاہتا ہوں، میں نے کہا یہ کتاب میں نے آپ کے ہاتھ دس روپے میں بیچی، دس روپے میں۔ ابھی آپ نے قَبُوْل نہیں کیا بھئی، اب اپنے ساتھی سے آپ مشورہ کر رہے ہیں کہ میں لے لوں یا نہ لوں، تو مجھے اس دوران شریعت نے اختیار دیا ہے، میں چاہوں تو اپنے اِیْجَاب کو کیا کروں؟ واپس لے لوں۔ یہ نہیں کہ ایک دفعہ کہہ دیا ہے تو بس اب گیا یا مسئلہ ہاتھ سے نکل گیا، نہیں بھئی۔ آپ کے قَبُوْل سے پہلے پہلے مجھے پورا اختیار ہے، میں کیا کہہ دیتا ہوں؟ نہیں بھئی نہیں، میں کتاب نہیں بیچنا چاہتا۔ میں کتاب نہیں بیچتا۔ بس مولانا خِیَار ختم ہوا۔ تو یہ خِیَارِ اِیْجَاب تھا جس کو میں نے استعمال کیا اور اپنے اِیْجَاب کو کیا کر دیا؟ ختم کر دیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اور آپ کو شریعت نے خِیَارِ قَبُوْل دیا ہے بھئی مُشْتَرِی کو۔ کیا جب میں نے کہا یہ کتاب میں نے آپ کے ہاتھ بیچی تو آپ پر قَبُوْل کرنا ضروری ہوا تھا؟ نہیں۔ آپ کی مرضی ہے قَبُوْل کریں یا قَبُوْل نہ کریں، تو یہ خِیَارِ قَبُوْل ہے مولانا، آپ کو حاصل ہے۔ آپ چاہیں تو قَبُوْل کر لیں، آپ چاہیں تو کیا کر دیں؟ رد کر دیں بھئی۔ تو یہ خِیَارِ قَبُوْل۔ سمجھ میں آیا؟ اسی طرح خِیَارِ شَرْط ہے مولانا، خِیَارِ رُؤْیَت ہے، خِیَارِ عَیْب ہے بھئی۔ تو علماء نے لکھا ہے بھئی کہ یہ خِیَارَات کی تعداد سترہ تک پہنچتی ہے بھئی۔ کتنے قسم کے خِیَارَات ہوتے ہیں بَیْع کے اندر؟ سترہ۔ مختلف قسم کے خِیَارَات ہیں جو سترہ تک ہیں مولانا، سترہ۔ ان میں سے یہ تین جو ہیں: خِیَارِ شَرْط اس کا بھی باب آپ پڑھیں گے، اس کے بعد اگلا باب آپ پڑھیں گے خِیَارِ رُؤْیَت کا، اس سے اگلا باب پڑھیں گے خِیَارِ عَیْب کا۔ تو ان سترہ میں سے ان تین کو فقہاء اپنی کتابوں میں ذکر کرتے ہیں بھئی۔ وجہ یہ کہ ان کے مسائل زیادہ ہیں، بحثیں زیادہ ہیں، یہ اہم ہیں تو ان کی بحث کو، ان کو مستقل بابوں کی صورت میں ذکر کرتے ہیں۔ جبکہ خِیَارِ اِیْجَاب وہ تو مختصر سی چیز تھی بھئی، خِیَارِ قَبُوْل کیا تھا؟ ان کی اتنی زیادہ بحثیں وغیرہ نہیں، جبکہ ان کی بحثیں ہیں زیادہ، یہ اہم ہیں تو ان تین کو ذکر کرتے ہیں بھئی۔ پھر ان تین میں سے بھی سب سے پہلے کس کو ذکر کرتے ہیں؟ خِیَارِ شَرْط کو، اس کے بعد کس کو ذکر کرتے ہیں؟ خِیَارِ رُؤْیَت کو، اس کے بعد ذکر کرتے ہیں خِیَارِ عَیْب کو ذکر کرتے ہیں بھئی۔ خِیَارِ عَیْب۔ بھئی یہ ترتیب بھی ان کے اندر اس کی بھی وجہ ہے۔ وجہ یہ کہ خِیَارِ شَرْط جو ہے وہ اِبْتِدَائے حُکْم سے مَانِع ہے مولانا، اِبْتِدَائے حُکْم سے۔ اور خِیَارِ رُؤْیَت جو ہے وہ تَمَامِ حُکْم سے مَانِع ہے۔ اور خِیَارِ عَیْب جو ہے وہ لُزُوْمِ حُکْم سے مَانِع ہے۔ کیا بات لکھوائی میں نے بھئی؟ یہ اہم بات ہے بھئی، یاد رکھنا ہمیشہ بھئی۔ چلو جلدی جلدی سب لکھ لو بھئی یہ بات، اہم بات ہے۔ اچھا: خِیَارِ شَرْط کو پہلے ذکر کریں گے کیونکہ وہ مَانِع ہے اِبْتِدَائے حُکْم سے۔ پھر خِیَارِ رُؤْیَت کو ذکر کریں گے کیونکہ وہ مَانِع ہے تَمَامِ حُکْم سے۔ اور اس کے بعد خِیَارِ عَیْب کو ذکر کریں گے کیونکہ وہ مَانِع ہے لُزُوْمِ حُکْم سے۔ لکھ لیا بھئی؟ جی۔ سب سے پہلے کس کو ذکر کریں گے؟ خِیَارِ شَرْط کو، کیونکہ وہ مَانِع ہے کس چیز سے؟ اِبْتِدَائے حُکْم سے۔ اس کے بعد کس کو ذکر کریں گے؟ خِیَارِ رُؤْیَت کو، کیونکہ وہ مَانِع ہے تَمَامِ حُکْم سے۔ اور تیسرے نمبر پر خِیَارِ عَیْب کو ذکر کریں گے کیونکہ وہ مَانِع ہے لُزُوْمِ حُکْم سے بھئی۔ بھئی بَیْع کا حُکْم کیا ہے؟ بَیْع کا حُکْم بھئی مِلْکِیَّت حاصل ہونا، تَصَرُّف کا حق ملنا، یہ بَیْع کا حُکْم ہے۔ مِلْکِیَّت کا حاصل ہونا، تَصَرُّف کا حق ملنا، یہ بَیْع کا حُکْم ہے بھئی۔ لکھ لیا بھئی؟ جی۔ اچھا، اب ان باتوں کو ذرا سمجھو بھئی۔ بھئی بَیْع کا حُکْم کیا ذکر ہوا بھئی؟ مِلْکِیَّت۔ بھئی میں نے آپ سے کتاب خریدی، میں نے کہا یہ کتاب آپ سے میں نے سو روپے میں خریدی، آپ نے کہا یہ کتاب میں نے آپ کے ہاتھ سو روپے میں بیچی۔ اِیْجَاب بھی ہوا قَبُوْل بھی ہوا، فوراً کیا حُکْم آ گیا؟ مِلْکِیَّت آ گئی، میں اس کتاب کا کیا بن گیا؟ مالک بن گیا۔ مجھے اس کتاب میں اب تَصَرُّف کا حق حاصل ہو گیا ہے۔ اب میں کیا کر سکتا ہوں بھئی؟ ان کو پیسے دے کر کتاب لی، اب اس کتاب کو میں چاہے کسی کو ہدیہ کروں، چاہے میں اس کتاب کو آگے بیچوں، جو بھی کروں، اب مجھے اس کتاب میں تَصَرُّف کرنے کا اختیار مل گیا۔ تو بَیْع کا حُکْم کیا ہے؟ اس سے کیا حاصل ہوتی ہے؟ مِلْکِیَّت حاصل ہوتی ہے، تَصَرُّف کرنے کا حق۔ بھئی یہ بَیْع کرنے سے پہلے میں اس کتاب کو بیچنا چاہتا یا کسی کو تحفے میں دینا چاہتا تو دے سکتا تھا؟ نہیں۔ پہلے مجھے اس میں تَصَرُّف کرنے کا حق نہیں تھا، لیکن بَیْع کرنے کے بعد اب مجھے کیا ہوا؟ تَصَرُّف کرنے کا حق مل گیا، میں اس کا مالک بن گیا۔ تو بَیْع کا کیا حُکْم ہے؟ مِلْکِیَّت کا آنا اور تَصَرُّف کا حق حاصل ہونا، یہ بَیْع کا حُکْم ہے بھئی۔ تو یاد رکھیے جو خِیَارِ شَرْط ہے یہ اِبْتِدَائے حُکْم سے مَانِع ہے۔ حُکْم کیا تھا؟ مِلْکِیَّت، تَصَرُّف کا حق ملنا۔ تو خِیَارِ شَرْط اس حُکْم کو آنے ہی نہیں دیتا، ابتدا سے ہی اس کو روک لیتا ہے۔ بھئی دیکھو، یاد رکھو یہ بات مولانا کہ خِیَارِ شَرْط وَضَع ہے فَسْخ کے لیے ہمارے نزدیک۔ اہم بات ہے اس باب کی مولانا۔ ہاں یہ کچھ مشکل باتیں آ رہی ہیں لیکن بس یہ نوٹ کرو ابھی ساری حل ہو جائیں گی اِنْ شَاءَ اللّٰہُ بھئی۔ خِیَارِ شَرْط ہمارے نزدیک فَسْخ کے لیے وَضَع کیا گیا ہے۔ بھئی دیکھو خِیَارِ شَرْط کہتے کس کو ہیں؟ آپ پہلے پڑھ چکے ہیں، میں پہلے بتلا چکا ہوں لیکن پھر سن لو۔ مثلاً میں ایک چیز آپ کے ہاتھ بیچتا ہوں یا آپ سے کوئی چیز خریدتا ہوں، لیکن ساتھ ہی کیا کہتا ہوں کہ بھئی یہ چیز میں نے آپ کے ہاتھ بیچی لیکن مجھے تین دن تک اختیار ہے، اگر میں چاہوں تو بَیْع کو کیا کر سکتا ہوں؟ فَسْخ کر سکتا ہوں۔ بَیْع کو میں فَسْخ کر سکتا ہوں۔ صورت سمجھ میں آئی؟ آپ میرے پاس آئے تھے، آپ نے مجھ سے کہا یہ میں آپ کی کتاب خریدنا چاہتا ہوں، آپ نے بڑا زور لگایا بھئی۔ میں نے کہا ٹھیک ہے بھئی یہ کتاب میں نے آپ کے ہاتھ بیچی لیکن اس شرط پر بیچتا ہوں کہ مجھے اختیار ہے میں سوچوں گا اس بارے میں بھئی، تین دن تک مجھے اختیار ہے، تین دن میں چاہوں تو میں بَیْع کو کیا کر سکتا ہوں؟ فَسْخ کر سکتا ہوں۔ یا آپ کو میں نے مجبور کیا بھئی یہ چیز خرید لو۔ آپ نے کیا کہا کہ یہ چیز تو میں خریدتا ہوں لیکن مجھے تین دن تک اختیار ہے، تین دن میں میں کیا کر سکتا ہوں بَیْع کو؟ فَسْخ کر سکتا ہوں۔ تو یہ جو خِیَارِ شَرْط ہے اس کو وَضَع کیا گیا ہے فَسْخ کے لیے، یعنی جس کو یہ خِیَار ہو گا وہ بَیْع کو فَسْخ کرنا چاہے تو فَسْخ کر سکتا ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ فَسْخ کر سکتا ہے۔ اور یہ آگے پڑھیں گے آپ زیادہ سے زیادہ تین دن تک جائز ہے، تین دن سے زیادہ کی اجازت نہیں۔ آپ نے خِیَار رکھا ہے، تین دن کے اندر آپ چاہیں تو بَیْع کی اجازت دے دیں، بَیْع کو جائز رکھیں، اور آپ چاہیں تو بَیْع کو فَسْخ کر دیں۔ جس کو خِیَار ہے اس کو اجازت دینے کا بھی حق ہے بَیْع کی اور اس کو بَیْع کو فَسْخ کرنے کا بھی حق ہے۔ یہ بات سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو معلوم ہوا خِیَارِ شَرْط کو کس کے لیے وَضَع کیا گیا ہے؟ بَیْع کو فَسْخ کرنے کے لیے۔ لہٰذا آپ مجھ سے یہ کتاب لے گئے اور اس شرط پر آپ نے خریدی کہ آپ کو کتنے دن کا اختیار ہے؟ تین دن کا اختیار ہے، اب ان تین دن کے اندر آپ کو کیا اختیار کہ بَیْع کو فَسْخ کرنا چاہیں تو فَسْخ کر سکتے ہیں۔ لیکن تین دن تک بھئی آپ نے مجھے کوئی اطلاع نہیں دی، کیا حکم لگائیں گے؟ بَیْع لَازِم ہو گئی۔ بَیْع کیا ہو گئی؟ لَازِم۔ بھئی یہ تھا فَسْخ کا اختیار، آپ نے اس اختیار کو استعمال کیا؟ نہیں۔ جی؟ نہیں کیا۔ آپ نے اس خِیَار کو استعمال نہیں کیا، تین دن تک آپ کو فَسْخ کرنے کا اختیار تھا لیکن آپ نے بَیْع فَسْخ نہیں کی، اب بَیْع کیا ہو گئی؟ لَازِم۔ اب آپ واپس کرنا چاہیں بھی تو واپس نہیں کر سکتے۔ ہاں بَائِع کی مرضی ہے بعد میں بھی واپس لے لے وہ الگ بات ہے، لیکن اگر بَائِع کہتا ہے نہیں بھئی میں تو واپس نہیں لوں گا اب، تو اب آپ واپس نہیں کر سکتے کیونکہ آپ کو خِیَار کتنے دن کا تھا؟ تین دن تک کا، فَسْخ کرنا چاہتے تو فَسْخ کر سکتے تھے، آپ نے تین دن تک اس اختیار کو استعمال نہیں کیا تو بَیْع کیا ہو گئی؟ لَازِم ہو گئی۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یہ معنی ہے بھئی کہ اس خِیَار کو کس لیے وَضَع کیا گیا ہے؟ فَسْخ کے لیے، تو آپ کو جب تک یہ خِیَار ہے آپ کیا کر سکتے ہیں؟ فَسْخ، اور جب مدت گزر گئی تو اب وہ اختیار باقی رہا؟ اب آپ فَسْخ کر سکتے ہیں؟ اب نہیں کر سکتے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ ہے خِیَارِ شَرْط مولانا، یہ مُشْتَرِی بھی رکھ سکتا ہے، بَائِع بھی رکھ سکتا ہے۔ اب بات چل رہی تھی کہ پہلے خِیَارِ شَرْط کو ذکر کریں گے بھئی۔ تو خِیَارِ شَرْط کو کیوں ذکر کریں گے؟ اس لیے کہ یہ اِبْتِدَائے حُکْم کو روکتا ہے۔ آپ مجھ سے کتاب لے گئے، میں نے کتاب آپ کے ہاتھ بیچی، آپ لے گئے اور آپ نے کیا کہا کہ تین دن کا مجھے اختیار ہے، تو خِیَارِ شَرْط کے ساتھ آپ نے کتاب خرید لی کہ تین دن میں اگر میرا ارادہ نہ ہوا لینے کا تو میں کیا کروں گا؟ کتاب واپس کر دوں گا آپ کو۔ میں نے کہا ٹھیک ہے بھئی لے جاؤ۔ تو اب کتاب تو آپ لے گئے لیکن خِیَارِ شَرْط ہے مولانا بیچ میں، اور خِیَارِ شَرْط اِبْتِدَائے حُکْم سے مَانِع ہے، یعنی حُکْم کو آنے ہی نہیں دیتا، اس کی ابتدا ہی نہیں ہونے دیتا۔ حُکْم کیا تھا بَیْع کا؟ مِلْکِیَّت کا حاصل ہونا۔ تو کیا اب آپ مالک بن گئے اس کتاب کے؟ جی؟ نہیں بھئی۔ دیکھو بَیْع ہوئی تھی، بَیْع کے بعد یہ مِلْکِیَّت آ رہی تھی لیکن خِیَارِ شَرْط نے اس مِلْکِیَّت کو ابتدا سے ہی کیا کر دیا؟ روک دیا، آنے ہی نہیں دیا، اس کی ابتدا ہی نہیں ہونے دی اس نے بھئی۔ مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟ بَیْع کے بعد کیا آنی چاہیے تھی؟ مِلْکِیَّت آنی چاہیے تھی، آپ کو تَصَرُّف کا حق ملنا چاہیے تھا، لیکن خِیَارِ شَرْط نے اس حُکْم کو ابتدا سے ہی روک دیا، اس کی ابتدا ہی نہیں ہونے دی، یعنی مِلْکِیَّت آپ کی آئی ہی نہیں بھئی، آپ کو اس میں تَصَرُّف کا حق حاصل ہی نہیں۔ مثلاً اب اگر آپ مجھ سے سائیکل خرید کر لے کر گئے تھے بھئی، اور کہا تین دن تک میں سوچوں گا، اور خِیَارِ شَرْط آپ نے اپنے لیے گویا رکھ لیا، تو خِیَارِ شَرْط کی وجہ سے کیا اب آپ سائیکل کے مالک بنے؟ نہیں۔ حالانکہ اِیْجَاب بھی ہو چکا ہے، قَبُوْل بھی ہو چکا ہے لیکن حُکْم نہیں آیا، آپ مالک نہیں بنے، لہٰذا آپ کو اس میں تَصَرُّف کا حق بھی نہیں ہے۔ لیکن آپ نے کیا کام شروع کیا؟ سائیکل لے گئے، اب اس کو چلاتے پھر رہے ہیں۔ تو آپ کا یہ چلانا، معلوم ہوا آپ سائیکل لینے پر راضی ہو چکے ہیں، اب خِیَار کیا ہو جائے گا؟ ختم ہو جائے گا بھئی۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ آپ کو تَصَرُّف کا حق نہیں تھا کہ آپ استعمال کرنا شروع کر دیں بھئی اس کو، لیکن آپ نے اس چیز کو کیا کیا؟ استعمال کرنا شروع کر دیا، معلوم ہوا آپ بَیْع پر کیا ہو چکے؟ راضی ہو چکے ہیں، آپ نے گویا اجازت دے دی ہے جبھی تو وہ چیز استعمال کرنا شروع کر دی ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو خِیَارِ شَرْط مَانِع ہے کس چیز سے؟ اِبْتِدَائے حُکْم سے، یعنی ابتدا سے مِلْکِیَّت کو آنے ہی نہیں دیتا، تَصَرُّف کے حق کو آنے ہی نہیں دیتا، اس سے مَانِع ہے، اس کو روکنے والا ہے۔ جبکہ خِیَارِ رُؤْیَت وہ تَمَامِ حُکْم سے مَانِع ہے۔ کیا لکھوایا تھا میں نے آپ کو؟ تَمَامِ حُکْم سے مَانِع، یعنی حُکْم آ بھی جاتا ہے لیکن پورا نہیں ہوتا۔ بھئی میں نے آپ سے ایک سائیکل خریدی ہے جسے میں نے ابھی دیکھا نہیں، تو مجھے شریعت نے خِیَارِ رُؤْیَت دے دیا۔ دیکھنے کے بعد اگر مجھے پسند نہ آئے تو میں کیا کر سکتا ہوں؟ عیب وغیرہ کی بات نہیں ہو رہی بھئی، بغیر عیب کے بس مجھے پسند نہیں آئی دیکھتے ہی تو میں کیا کر سکتا ہوں؟ واپس کر سکتا ہوں۔ یہ کیا کہلاتا ہے؟ خِیَارِ رُؤْیَت۔ تو یاد رکھو بھئی بغیر دیکھے کوئی چیز لے تو خِیَارِ رُؤْیَت حاصل ہوتا ہے اور خِیَارِ رُؤْیَت تَمَامِ حُکْم سے مَانِع ہے، یعنی جب میں نے بغیر دیکھے چیز خرید لی، اِیْجَاب بھی ہوا، قَبُوْل بھی ہوا تو بَیْع ہو گئی مولانا اور حُکْم آ گیا۔ کون سا حُکْم آیا؟ مِلْکِیَّت آ گئی اور تَصَرُّف کا حق آ گیا لیکن ابھی پورا نہیں ہوا۔ پوری طرح نہیں آیا یوں کہو، مِلْکِیَّت آ رہی ہے لیکن پوری طرح نہیں، تَصَرُّف کا حق آ رہا ہے لیکن پوری طرح نہیں، وہ حُکْم پورا نہیں آیا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اور خِیَارِ عَیْب جو ہے وہ لُزُوْمِ حُکْم سے مَانِع ہوتا ہے۔ مثلاً میں نے آپ سے ایک چیز خریدی، اِیْجَاب بھی ہوا، قَبُوْل بھی ہوا، وہ چیز میں لے گیا بھئی۔ چند دن بعد مجھے پتہ چلا اوہو اس کے اندر تو یہ عیب ہے، معلوم ہوا اس نے مجھے عیب دار چیز فروخت کی تھی، شریعت نے مجھے حق دیا کہ میں اس عیب کی وجہ سے اس چیز کو واپس کر دوں۔ یہ کیا کہلاتا ہے؟ خِیَارِ عَیْب کہلاتا ہے مولانا، خِیَارِ عَیْب کہلاتا ہے بھئی۔ اور اب دیکھو مولانا، تو یہ خِیَارِ عَیْب کی وجہ سے میں چیز واپس کر سکتا ہوں، تو بھئی بَیْع میں جب اِیْجَاب ہو گیا، قَبُوْل ہو گیا تو بَیْع کو تو لَازِم ہو جانا چاہیے تھا، اب ٹوٹنا نہیں چاہیے تھا، لیکن عیب کی وجہ سے میں کیا کر سکتا ہوں وہ چیز آپ کو واپس کر سکتا ہوں۔ تو گویا کہ خِیَارِ عَیْب مَانِع ہے لُزُوْمِ حُکْم سے۔ کس سے؟ لُزُوْمِ حُکْم سے۔ یعنی مِلْکِیَّت کی ابتدا بھی ہوئی، تَصَرُّف کی ابتدا بھی ہوئی اور وہ پورے بھی ہو گئے، پوری مِلْکِیَّت آ گئی، پورا تَصَرُّف کا حق آ گیا لیکن لَازِم نہ رہا، جب عیب کا پتہ چلے آپ کیا کر سکتے ہیں؟ واپس۔ بھئی جب آپ مالک بن گئے، تَصَرُّف کا حق آپ کو مل گیا ہے تو وہ تو کیا ہونا چاہیے؟ لَازِم ہونی چاہیے بَیْع، اب آپ کو واپس کرنے کا اختیار ہونا چاہیے؟ نہیں بھئی، سمجھ میں آیا؟ تو آپ اس کو ختم کر سکتے ہیں خِیَارِ عَیْب کی وجہ سے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو خِیَارِ شَرْط کو وَضَع کس کے لیے کیا گیا ہے؟ بَیْع کو فَسْخ کرنے کے لیے۔ تو اس کو اختیار کرے گا تو بَیْع فَسْخ کر سکتا ہے، اس کو استعمال نہیں کیا اور مدت گزر گئی تو بَیْع خود بخود فَسْخ نہیں ہو گی بلکہ کیا ہو جائے گی؟ لَازِم ہو جائے گی بھئی۔ اور سب سے پہلے خِیَارِ شَرْط کو ذکر کریں گے، کیوں؟ پہلے خِیَارِ شَرْط کو کیوں ذکر کریں گے؟ کیونکہ وہ اِبْتِدَائے حُکْم سے مَانِع ہے، دوسرا اس کا مالک نہیں بنے گا۔ پھر اس کے بعد خِیَارِ رُؤْیَت کو ذکر کریں گے، کیوں بھئی؟ کیونکہ وہ تَمَامِ حُکْم سے مَانِع ہے، حُکْم آ جاتا ہے اس کی ابتدا تو ہو جاتی ہے لیکن پورا نہیں ہوتا۔ پھر اس کے بعد خِیَارِ عَیْب کو ذکر کریں گے، حُکْم کی ابتدا بھی ہو جاتی ہے، پورا بھی ہو جاتا ہے لیکن لَازِم نہیں رہتا، عیب کی وجہ سے بَیْع کو توڑ دیا جاتا ہے اور وہ چیز واپس کر دی جاتی ہے۔ تو یہ اس طرح اختیار ہوتا ہے۔ دیکھیے مولانا: خِيَارُ الشَّرْطِ جَائِزٌ فِي الْبَيْعِ لِلْبَائِعِ وَالْمُشْتَرِي، خِیَارِ شَرْط جائز ہے بَیْع کے اندر بَائِع کے لیے بھی اور مُشْتَرِی کے لیے بھی۔ وَلَهُمَا الْخِيَارُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَمَا دُونَهَا، اور ان دونوں کو بھئی خِیَار ہو گا تین دن کا فَمَا دُونَهَا یا اس سے کم کا۔ تین دن یا تین سے کم۔ مثلاً آپ نے کہا ایک گھنٹے تک مجھے اختیار ہے میں اپنے ایک ساتھی سے مشورہ کر لوں بھئی، یا دو گھنٹے کا، جتنے کا بھی رکھنا چاہیں لیکن تین دن کا ہونا چاہیے یا تین دن سے کم کا بھئی، تین دن سے زیادہ نہیں۔ وَلَا يَجُوزُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، اور اس سے زیادہ کا جائز نہیں ہے عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللَّهُ تَعَالَى يَجُوزُ، اور صاحبین فرماتے ہیں کہ اس سے زیادہ بھی جائز ہے، کب جائز ہے؟ إِذَا سَمَّى مُدَّةً مَعْلُومَةً، جبکہ وہ ذکر کر دیں، مقرر کر لیں کوئی معلوم مدت بھئی، مہینے تک ہے، دو مہینے تک ہے، تین مہینے تک ہے، مدت مقرر ہونی چاہیے بھئی۔ یہ نہیں کہ چند دنوں تک مجھے اختیار ہے بھئی، چند دنوں یہ کوئی مقررہ ہوئی بات؟ نہیں بھئی، مقررہ مدت ہونا چاہیے بھئی۔ تو صاحبین فرماتے ہیں جائز ہے اس سے زیادہ بھی جبکہ کوئی معلوم مدت جو ہے ذکر کر دیں، مقرر کر لیں۔ وَخِيَارُ الْبَائِعِ يَمْنَعُ خُرُوجَ الْمَبِيعِ مِنْ مِلْكِهِ فَإِنْ قَبَضَهُ الْمُشْتَرِي فَهَلَكَ بِيَدِهِ فِي مُدَّةِ الْخِيَارِ ضَمِنَهُ بِالْقِيمَةِ۔ بھئی آپ نے یہاں تک پڑھا بھئی یہ خِیَار کون رکھ سکتا ہے بھئی خِیَارِ شَرْط؟ دونوں، بَائِع بھی رکھ سکتا ہے اور مُشْتَرِی بھی۔ اچھا، صورتِ مسئلہ یہ ہے: میں نے آپ کو سائیکل بیچی۔ میں نے کیا کہا؟ یہ سائیکل میں نے آپ کے ہاتھ بیس روپے میں فروخت کی۔ آپ نے سائیکل خرید لی لیکن میں نے ساتھ خِیَار بھی اپنے لیے رکھ لیا کہ مجھے اختیار ہے اگر دو دن تک میں چاہوں تو بَیْع کو کیا کر سکتا ہوں؟ فَسْخ کر سکتا ہوں بھئی، یہ سائیکل واپس آپ سے لے سکتا ہوں۔ تو خِیَار کس نے رکھا؟ بَائِع نے۔ تو جب بَائِع خِیَار رکھے تو یاد رکھیے مَبِیْع اس کی مِلْک سے نہیں نکلا۔ مَبِیْع اس کی مِلْک سے نہیں نکلا۔ لہٰذا سائیکل آپ لے گئے تھے، آپ نے اپنے پاس گھر میں سائیکل کھڑی کی اور رات کو کوئی چور آیا سائیکل اٹھا کر لے گیا، یا مولانا آگ لگی وہ سائیکل جل گئی۔ تو اب آپ پر ضَمَان آئے گا مولانا۔ کیا آئے گا؟ ضَمَان آئے گا۔ کتنا ضَمَان آئے گا؟ بھئی آپ کی اور میری بَیْع ہوئی تھی ہزار روپے میں مثلاً۔ آپ کی میری بَیْع کتنے میں ہوئی تھی؟ ہزار روپے میں بَیْع ہوئی تھی۔ اب آپ بتائیے ضَمَان کتنا آئے گا ان پر بھئی، مُشْتَرِی پر کتنا ضَمَان آئے گا جبکہ خِیَار بَائِع نے رکھا تھا اور بَائِع جب خِیَار رکھے تو چیز اس کی مِلْکِیَّت سے نہیں نکلتی، ابھی بھی مالک کون؟ بَائِع ہے، اور وہ چیز ہلاک کس کے پاس ہو گئی؟ مُشْتَرِی نے اس کی اجازت سے قبضہ کیا تھا لیکن چیز اس کے پاس ہلاک ہو گئی، اب اس پر لازمی بات ہے ضَمَان آئے گا۔ اب وہ ضَمَان کتنا ہو گا بھئی؟ جی؟ یہ جو آپ کے اور میرے درمیان پیسے طے ہوئے تھے ہزار، اس کو کہتے ہیں ثَمَن۔ ایک ہے ثَمَن، ایک ہے قِیْمَت، دونوں میں فرق کا پتہ ہے؟ ثَمَن کس کو کہتے ہیں؟ جو بَائِع اور مُشْتَرِی کے درمیان طے ہو جائیں وہ ثَمَن کہلاتے ہیں، اور جو بازار کے اندر اس کا نرخ ہے، بازار کے اندر اس کا ریٹ ہے وہ کیا کہلاتا ہے؟ قِیْمَت کہلاتا ہے مولانا۔ ہم دونوں نے تو اس کے ثَمَن کتنے مقرر کیے ہیں؟ ہزار۔ لیکن بازار میں ہو سکتا ہے اس جیسی سائیکل چھ سو کی ہو، یا ہو سکتا ہے اس جیسی سائیکل پندرہ سو کی ہو، تو کم بھی ہو سکتا ہے بازار والا نرخ، زیادہ بھی ہو سکتا ہے اور برابر بھی ہو سکتا ہے۔ تو ثَمَن اپنی مرضی سے مقرر کرتے ہیں۔ مثلاً سائیکل تو ہے چھ سو والی لیکن آپ کو چونکہ پسند بہت تھی تو آپ اسے ہزار میں بھی خرید لیتے ہیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یا سائیکل تو ہے پندرہ سو کی لیکن مجھے پیسوں کی شدید ضرورت ہے میں کتنے میں آپ کو دے رہا ہوں؟ ہزار میں۔ سمجھ میں آیا؟ تو ثَمَن کم بھی ہو سکتے ہیں اور زیادہ بھی اور برابر بھی ہو سکتے ہیں۔ تو اب وہ سائیکل آپ کے پاس ہلاک ہو گئی تو یاد رکھیے فقہائے کرام فرماتے ہیں اس صورت میں مُشْتَرِی پر ضَمَان آئے گا لیکن ضَمَان ثَمَن کا نہیں آئے گا بلکہ قِیْمَت کا آئے گا۔ کس کا ضَمَان آئے گا؟ قِیْمَت کا ضَمَان آئے گا بھئی۔ بھئی کیوں قِیْمَت والا ضَمَان کیوں آئے گا؟ وجہ؟ بھئی دیکھو جب خِیَار بَائِع نے رکھا تھا تو مَبِیْع اس کی مِلْک سے نکلا؟ نہیں۔ تو مُشْتَرِی اس کا مالک نہیں بنا۔ ابھی مُشْتَرِی مالک نہیں بنا کہ وہ سائیکل ختم ہو گئی، مَبِیْع ختم ہوا۔ جب مَبِیْع ختم ہوا تو بَیْع کیا ہو گئی؟ ختم ہو گئی۔ بھئی میں نے کیا بتلایا تھا مَبِیْع ختم ہو جائے تو بَیْع کیا ہو جایا کرتی ہے؟ ختم۔ تو بَیْع ختم ہو گئی۔ جب بَیْع ختم ہو گئی تو اب اس پر ثَمَن آئے؟ بھئی ثَمَن تو تھے بَیْع کی وجہ سے اور بَیْع ہی ختم ہو گئی تو ثَمَن بھی نہیں آئیں گے بلکہ اب کیا دینا پڑے گی؟ قِیْمَت۔ اگر بَیْع ہوئی ہوتی پوری پھر تو ثَمَن آتے لیکن بَیْع پوری ہوئی تھی؟ مَبِیْع بَائِع کی مِلْک سے نکلا تھا؟ نہیں۔ تو بَیْع پوری نہیں ہوئی اور اس سے پہلے ہی کیا ہو گیا؟ مَبِیْع ختم، جب مَبِیْع ختم تو بَیْع بھی ختم، اور بَیْع کی وجہ سے کیا آنے تھے؟ ثَمَن آنے تھے تو وہ ثَمَن بھی چلے گئے، اب کیا دینا پڑیں گی؟ قِیْمَت دینا پڑے گی بھئی۔ مسئلہ سب کو سمجھ میں آ گیا بھئی؟ تو کہتے ہیں: وَخِيَارُ الْبَائِعِ يَمْنَعُ خُرُوجَ الْمَبِيعِ مِنْ مِلْكِهِ، اور بَائِع کا اختیار بھئی یہ روک دیتا ہے مَبِیْع کو نکلنے سے مِنْ مِلْكِهِ اس کی مِلْکِیَّت سے، یعنی مَبِیْع بَائِع کی مِلْکِیَّت سے نہیں نکلتا۔ فَإِنْ قَبَضَهُ الْمُشْتَرِي، پس اگر مُشْتَرِی نے کیا کر لیا؟ اس پر قبضہ کر لیا یعنی بَائِع کی اجازت سے، فَهَلَكَ بِيَدِهِ، پس ہلاک ہوا بِيَدِهِ اس کے قبضے میں، اس کے قبضے کے اندر ہی وہ چیز کیا ہو گئی؟ ہلاک ہو گئی فِي مُدَّةِ الْخِيَارِ، کس کے اندر؟ مدتِ خِیَار کے اندر اندر، ضَمِنَهُ بِالْقِيمَةِ، تو وہ ضَامِن ہو گا کتنے کے ساتھ؟ قِیْمَت کے ساتھ۔ مدتِ خِیَار کے اندر اندر بھئی! اگر مدتِ خِیَار گزر چکی ہے پھر کیا حکم لگائیں گے؟ بھئی مدتِ خِیَار تھے دو دن۔ دو دن کے اندر اس نے مجھے کہا کہ میں بَیْع فَسْخ کرتا ہوں؟ نہیں کہا۔ بھئی چوتھے دن جا کے سائیکل مثلاً جلی ہے، اس نے دو دن کے اندر مجھے بتلایا؟ دو دن کا خِیَار تھا، بَائِع نے خِیَار رکھا تھا، کس نے رکھا تھا؟ بَائِع نے کیا کہا تھا؟ مجھے دو دن کا اختیار ہے بَیْع کو فَسْخ کرنے کا۔ میں نے دو دن میں آپ کو اطلاع نہیں دی کہ میں بَیْع فَسْخ کرتا ہوں، میں نے فَسْخ کا حق استعمال نہیں کیا، فوراً کیا حکم لگا دیں گے؟ بَیْع لَازِم ہو گئی۔ بَیْع کیا ہو گئی؟ لَازِم ہو گئی، معلوم ہوا بَیْع ہو چکی ہے، اب آپ اس کے کیا بن چکے؟ مالک بن چکے ہیں مولانا، اور اب آپ کے پاس سائیکل ہلاک ہوئی ہے تو اب آپ کو ثَمَن دینے پڑیں گے بھئی۔ کیا دینے پڑیں گے؟ ثَمَن، بَیْع ہو چکی ہے۔ مسئلہ سب کو سمجھ میں آیا بھئی؟ وَخِيَارُ الْمُشْتَرِي لَا يَمْنَعُ خُرُوجَ الْمَبِيعِ مِنْ مِلْكِ الْبَائِعِ إِلَّا أَنَّ الْمُشْتَرِيَ لَا يَمْلِكُهُ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللَّهُ تَعَالَى يَمْلِكُهُ، فَإِنْ هَلَكَ بِيَدِهِ هَلَكَ بِالثَّمَنِ۔ اچھا، یہ تو وہ صورت تھی جب خِیَار بَائِع نے رکھا تھا۔ اگر خِیَار مُشْتَرِی نے رکھا تو اب یاد رکھیے مولانا مَبِیْع بَائِع کی مِلْک سے نکل جائے گا۔ آپ نے مجھ سے سائیکل خریدی اور خِیَار آپ نے رکھا، آپ نے کہا مجھے اختیار ہے دو دن تک میں کیا کر سکتا ہوں؟ بَیْع کو فَسْخ کرنا چاہوں تو فَسْخ کر سکتا ہوں۔ میں نے کہا ٹھیک ہے آپ لے جائیں یہ سائیکل بھئی۔ آپ سائیکل لے گئے مولانا۔ تو خِیَار کس نے رکھا؟ بَائِع نے یا مُشْتَرِی نے؟ مُشْتَرِی نے۔ بَائِع خِیَار رکھتا تھا تو مَبِیْع اس کی مِلْک سے نکلتا تھا؟ نہیں نکلتا تھا، لیکن مُشْتَرِی جب خِیَار رکھے تو مَبِیْع بَائِع کی مِلْک سے نکل جاتا ہے، اب بَائِع اس کا مالک نہیں رہا بھئی۔ اچھا، بَائِع تو مالک نہیں رہا، کیا مُشْتَرِی اس کا مالک بن گیا یا نہیں بنا؟ اس میں اختلاف ہے۔ امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بھئی وہ مالک نہیں بنا بھئی۔ امام صاحب کیا فرماتے ہیں؟ وہ مالک نہیں بنا، مُشْتَرِی مالک نہیں بنا بھئی۔ اور صاحبین فرماتے ہیں کہ مَبِیْع جب بَائِع کی مِلْک سے نکل گیا تو ضروری ہے کہ اب مُشْتَرِی کے بارے میں ہم کیا کہیں کہ وہ اس کا مالک بن گیا۔ خِیَار کس نے رکھا؟ مُشْتَرِی نے۔ مَبِیْع بَائِع کی مِلْک سے نکلا یا نہیں نکلا؟ بَائِع کی مِلْک سے نکل گیا۔ اس بات میں تو اتفاق ہے کہ مَبِیْع بَائِع کی مِلْک سے نکل گیا۔ اب آگے مُشْتَرِی اس کا مالک بنا یا مالک نہیں بنا؟ صاحبین فرماتے ہیں مالک بن گیا، امام صاحب فرماتے ہیں مالک نہیں بنا بھئی۔ دلیل بھی یاد رکھو۔ امام صاحب فرماتے ہیں کہ بھئی ابھی بَیْع کا حُکْم تَصَرُّف نہیں آیا۔ ثَمَن کس کے پاس ہے مولانا؟ ابھی تو مُشْتَرِی کے پاس ہی ہیں بھئی۔ اس نے کیا کہا تھا؟ دو دن تک مجھے اختیار ہے بھئی، بَیْع ہو گئی ہے بھئی، میں لے لوں گا نہیں تو کیا کر لوں گا؟ دو دن تک آپ کو اطلاع دے دوں گا اگر میں نے بَیْع فَسْخ کرنی ہوئی، تو چیز میں لے لوں گا نہیں تو دو دن کے اندر واپس کر دوں گا بھئی۔ اب دیکھو ثَمَن ہے مُشْتَرِی کے پاس، اور مَبِیْع کے بارے میں بھی ہم کیا کہہ رہے ہیں؟ صاحبین کیا فرما رہے ہیں؟ کہ مُشْتَرِی اس کا مالک بن گیا۔ تو امام صاحب فرماتے ہیں نہیں بھئی یہ بات درست نہیں ہے۔ اس لیے کہ یہ عَقْدِ مُعَاوَضَة ہے۔ بَیْع کیا ہے؟ عَقْدِ مُعَاوَضَة ہے جس کے اندر دونوں طرف سے عوض دیا جاتا ہے چیز کا، اور عَقْدِ مُعَاوَضَة کی بنیاد کس پر ہوتی ہے؟ مُسَاوَات، برابری ہونی چاہیے، لیکن یہاں پر کیا ہو رہا ہے؟ دونوں عِوَضَیْن، دونوں بَدَلَیْن ایک ہی شخص کی مِلْک میں داخل ہو گئے۔ ثَمَن کا مالک بھی کون ہے ابھی؟ مُشْتَرِی۔ اور مَبِیْع کا مالک بھی آپ کس کو قرار دے رہے ہیں؟ مُشْتَرِی کو۔ تو بَدَلَیْن ایک ہی آدمی کی مِلْک میں جمع ہو گئے حالانکہ مُسَاوَات ہونی چاہیے تھی، ایک چیز کا مالک ایک بنتا ہے تو دوسری چیز کا مالک دوسرے کو۔ تو بَدَلَیْن ایک ہی آدمی کی مِلْک میں جمع ہو جائیں گے عَقْدِ مُعَاوَضَة میں جو کہ جائز نہیں بھئی، شریعت میں اس کی کوئی نظیر نہیں بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ خِیَار کس نے رکھا تھا؟ مُشْتَرِی نے۔ تو مَبِیْع بَائِع کی مِلْک سے تو نکل گیا۔ صاحبین فرماتے ہیں مُشْتَرِی اس کا مالک بھی بن گیا۔ امام صاحب فرماتے ہیں مالک نہیں بنا۔ امام صاحب کی دلیل یہ ہے کہ اگر مالک قرار دے دیا جائے تو اس صورت میں کیا خرابی لَازِم آئے گی؟ کہ عَقْدِ مُعَاوَضَة میں بَدَلَیْن کیا ہو جائیں گے؟ ایک ہی آدمی کی مِلْک میں جمع ہو جائیں گے جو کہ درست نہیں ہے بھئی کہ دونوں چیزیں ایک ہی، دونوں کا ہی مالک بن جائے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جبکہ امام صاحب کیا فرماتے تھے؟ مالک نہیں بنے گا۔ صاحبین فرماتے ہیں نہیں، مالک بن جائے گا۔ صاحبین کی دلیل یہ ہے کہ اگر مَبِیْع ہم یہ کہیں بَائِع کی مِلْک سے نکل گیا، تو لازماً کیا کہنا پڑے گا؟ کس کی مِلْک میں داخل ہو گیا؟ مُشْتَرِی کی مِلْک میں داخل ہو گیا۔ اگر مُشْتَرِی کی مِلْک میں بھی اس کو داخل نہ مانیں جیسے کہ آپ فرماتے ہیں، تو اس صورت کے اندر تو زَوَالِ شَیْء لَا اِلٰی مَالِک لَازِم آئے گا۔ کیا لَازِم آئے گا؟ جی کیا لَازِم آئے گا بھئی؟ زبان سے دہرایا کرو بھئی: زَوَالِ شَیْء لَا اِلٰی مَالِک لَازِم آئے گا۔ اس بات پر تو اتفاق تھا، خِیَار مُشْتَرِی نے رکھا تو مَبِیْع بَائِع کی مِلْک سے نکل گیا، معلوم ہوا بَائِع اس کا مالک نہیں۔ جب بَائِع مالک نہیں تو لازماً کس کو مالک قرار دینا پڑے گا؟ مُشْتَرِی کو مالک قرار دینا پڑے گا۔ اور اگر مُشْتَرِی کو مالک قرار نہ دیا جائے تو اس صورت میں کیا خرابی لَازِم آتی ہے؟ زَوَالِ شَیْء لَا اِلٰی مَالِک لَازِم آتا ہے، اور شریعت میں اس کی کوئی نظیر کوئی مثال نہیں ہے کہ ایک چیز مَمْلُوْک بھی ہو اور اس کا کوئی مالک بھی نہ ہو۔ مَمْلُوْک بھی ہے، اب آپ کہہ رہے ہیں بَائِع کی مِلْک سے بھی نکل گئی، مُشْتَرِی بھی اس کا مالک نہیں بنا، تو ایک چیز مَمْلُوْک ہے اور کوئی اس کا مالک نہیں ہے بھئی۔ دلیلیں سمجھ میں آئیں بھئی؟ دوبارہ سن لو مسئلہ بھئی۔ یاد رکھو خِیَارِ شَرْط بَائِع بھی رکھ سکتا ہے، خِیَارِ شَرْط مُشْتَرِی بھی رکھ سکتا ہے۔ خِیَارِ شَرْط اگر بَائِع رکھے گا تو مَبِیْع اس کی مِلْک سے نہیں نکلتا مولانا، مَبِیْع اس کی مِلْک سے نہیں نکلتا۔ لیکن اس دوران اگر مدت کے اندر مُشْتَرِی نے اس پر قبضہ کیا اور وہ چیز اس کے پاس ہلاک ہو گئی تو اس پر ضَمَان آئے گا، لیکن ضَمَان کیا آئے گا؟ قِیْمَت آئے گی۔ ثَمَن کیوں نہیں آئیں گے؟ کیونکہ ابھی بَیْع پوری نہیں ہوئی تھی اور مَبِیْع ہلاک ہو گیا اور مَبِیْع ہلاک ہو جائے تو بَیْع کیا ہو جاتی ہے؟ ختم ہو جاتی ہے۔ جب بَیْع ختم ہو گئی تو اب ثَمَن کہاں سے آئیں؟ ثَمَن تو تب آتے جب کہ بَیْع کیا ہو جاتی؟ پوری ہو جاتی۔ تو بَیْع ختم ہوئی تو ثَمَن بھی نہیں آئیں گے، اب کیا آئے گی ضَمَان بھئی؟ قِیْمَت آئے گی۔ جبکہ دوسری صورت خِیَار کون رکھتا ہے بھئی؟ مُشْتَرِی خِیَار رکھتا ہے بھئی۔ تو اس صورت میں بھئی مَبِیْع بَائِع کی مِلْک سے نکل جاتا ہے۔ امام صاحب بھی فرماتے ہیں مَبِیْع بَائِع کی مِلْک سے نکل گیا، صاحبین بھی کیا فرماتے ہیں مَبِیْع بَائِع کی مِلْک سے نکل گیا۔ لیکن کیا یہ مَبِیْع مُشْتَرِی کی مِلْک میں داخل ہوا یا داخل نہیں ہوا؟ اس میں اختلاف ہے۔ امام صاحب فرماتے ہیں یہ مُشْتَرِی کی مِلْک میں بھی داخل نہیں، کیونکہ اگر یہ مُشْتَرِی کی مِلْک میں داخل ہو جائے تو اس صورت میں کیا خرابی لَازِم آتی ہے؟ کہ عَقْدِ مُعَاوَضَة کے اندر دونوں بَدَلَیْن ایک ہی شخص کی مِلْک میں جمع ہو جائیں گے، اور شریعت میں اس کی کوئی مثال نہیں ہے بھئی کہ عَقْدِ مُعَاوَضَة ہو اور اس میں دونوں بَدَلَیْن کیا ہیں؟ ایک ہی آدمی کی مِلْک میں جمع ہو جائیں بھئی۔ عَقْدِ مُعَاوَضَة کی بنیاد تو مُسَاوَات پر ہے، ایک اس چیز کا مالک بن رہا ہے تو دوسرے کو دوسری چیز کا مالک بننا چاہیے۔ جبکہ صاحبین فرماتے ہیں کہ نہیں، مُشْتَرِی اس کا مالک بن جائے گا، اگر مُشْتَرِی کو مالک قرار نہ دیا جائے تو اس صورت میں دیکھو بَائِع کی مِلْک سے بھی نکل گئی اور مُشْتَرِی بھی اس کا مالک نہیں تو زَوَالِ شَیْء لَا اِلٰی مَالِک لَازِم آئے گا، یعنی کوئی چیز مَمْلُوْک بھی ہو اور اس کا کوئی مالک بھی نہ ہو، اور شریعت میں اس کی کوئی نظیر کوئی مثال نہیں ہے بھئی کہ ایک شے مَمْلُوْک بھی ہے اور اس کا کوئی مالک نہیں، آپ کہہ رہے ہیں بَائِع کی مِلْک سے بھی نکل گئی وہ بھی مالک نہیں اور مُشْتَرِی کی مِلْک میں داخل نہیں ہوئی تو وہ بھی مالک نہیں، تو چیز تو ہے مَمْلُوْک اور مالک اس کا کوئی بھی نہیں بھئی۔ دیکھیے مولانا: وَخِيَارُ الْمُشْتَرِي لَا يَمْنَعُ خُرُوجَ الْمَبِيعِ مِنْ مِلْكِ الْبَائِعِ، اور مُشْتَرِی کا خِیَار وہ منع نہیں کرتا، روکتا نہیں ہے مَبِیْع کو نکلنے سے بَائِع کی مِلْک سے، إِلَّا أَنَّ الْمُشْتَرِيَ لَا يَمْلِكُهُ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، مگر یہ کہ مُشْتَرِی جو ہے اس کا مالک نہیں بنتا امام صاحب کے نزدیک۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللَّهُ، اور صاحبین فرماتے ہیں: يَمْلِكُهُ، مُشْتَرِی کیا ہے اس کا؟ مالک بن جاتا ہے۔ فَإِنْ هَلَكَ بِيَدِهِ، پس اگر ہلاک ہو جائے وہ چیز اس کے قبضے میں، هَلَكَ بِالثَّمَنِ، تو ہلاک ہو گی بھئی کس کے بدلے میں؟ ثَمَن کے بدلے میں ہلاک ہو گی مولانا، کیونکہ چیز اس کی مِلْک میں ختم ہوئی ہے تو اب اس کو کیا دینا پڑے گا ضَمَان کے طور پر؟ ثَمَن دینے پڑیں گے بھئی۔ مسئلہ سب کو سمجھ میں آ گیا بھئی؟ چلیے مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 59 of 167