وَمَنْ بَاعَ سِلْعَةً بِثَمَنٍ قِيلَ لِلْمُشْتَرِي ادْفَعِ الثَّمَنَ أَوَّلًا، فَإِذَا دَفَعَ قِيلَ لِلْبَائِعِ سَلِّمِ الْمَبِيعَ۔ وَمَنْ بَاعَ سِلْعَةً بِسِلْعَةٍ أَوْ ثَمَنًا بِثَمَنٍ قِيلَ لَهُمَا سَلِّمَا مَعًا۔
بھئی بَیْع کے مسائل چل رہے ہیں بھئی۔ بَیْع کے اندر بھئی آپ نے پڑھا اِیْجَاب اور قَبُوْل ہو جائے تو بَیْع کیا ہو جایا کرتی ہے؟ لَازِم۔ اب کسی کو فَسْخ کرنے کا اختیار ہے؟ نہیں بھئی، اِلَّا یہ کہ خِیَارِ شَرْط ہو، یا اس چیز میں کوئی عیب نکل آئے، یا مولانا اس چیز کو بَیْع سے پہلے دیکھا ہی نہ ہو۔ اچھا، تو اِیْجَاب اور قَبُوْل ہو گیا مولانا۔ میں نے آپ سے آپ کی سائیکل ہزار روپے میں مثلاً خرید لی۔ میں نے اِیْجَاب کیا اور آپ نے کیا کر لیا؟ قَبُوْل کر لیا۔ اب میں آپ سے کہتا ہوں لاؤ بھئی سائیکل۔ اِیْجَاب و قَبُوْل ہوتے ہی آپ نے پڑھا ہے بھئی کیا ہوتا ہے؟ بَیْع لَازِم ہوئی، مُشْتَرِی کیا ہوا؟ فوراً مالک بن گیا مَبِیْع کا۔ اب وہ سائیکل آپ کی نہیں رہی بلکہ اس سائیکل کا مالک کون بن چکا؟ میں بن چکا، مُشْتَرِی بن چکا۔ اب میں نے آپ سے کیا کہا؟ وہ سائیکل میرے حوالے کرو، میں مالک ہوں اس کا۔ اور آپ کہتے ہیں نہیں، پہلے پیسے میرے حوالے کرو۔ تو کیا کیا جائے گا؟ تو فقہائے کرام لکھتے ہیں مولانا کہ پہلے پیسے دیے جائیں، اس کے بعد وہ کیا کر دے؟ مَبِیْع حوالے کر دے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟
وجہ اس کی کیا ہے؟ وجہ یہ ہے مولانا کہ مَبِیْع تَعْیِیْن سے مُتَعَیَّن ہو جاتا ہے لیکن ثَمَن تَعْیِیْن سے مُتَعَیَّن نہیں ہوتے بھئی۔ مَبِیْع کیا ہوتا ہے؟ تَعْیِیْن سے مُتَعَیَّن، بھئی وہ تو مَبِیْع ہے وہ تو مُعَیَّن ہی ہو گا، البتہ ثَمَن جو ہیں وہ تَعْیِیْن سے مُتَعَیَّن نہیں ہوتے۔ یہ میں نے آپ کو پہلے بھی بتلایا تھا بھئی کہ ثَمَن جو ہیں تَعْیِیْن سے مُتَعَیَّن نہیں ہوتے۔ لہٰذا میں نے آپ سے سائیکل خریدی ہے اور ہزار روپیہ یہاں سامنے رکھا تھا، میں نے کہا اس ہزار کے بدلے میں نے کیا کیا تم سے سائیکل خرید لی۔ اچھا، ابھی سائیکل انہوں نے میرے حوالے نہیں کی کہ وہ سائیکل ان کے پاس ختم ہو گئی، جل گئی یا ٹوٹ گئی، آپ کیا حکم لگائیں گے فوراً؟ بَیْع ختم ہو گئی۔ کیونکہ بَیْع کس چیز کی ہوئی تھی؟ سائیکل کی، اور اس کا وجود ہے؟ نہیں۔ جب مَبِیْع ہی ختم ہو گیا تو جس چیز کی بَیْع ہوئی تھی وہی نہ رہا تو اب بَیْع کہاں سے باقی رہی؟ لہٰذا کیا حکم لگائیں گے فوراً؟ بَیْع کیا ہو گئی؟ ختم ہو گئی۔ لیکن ثَمَن ختم ہو جائیں تو بَیْع ختم نہیں ہوتی بھئی، بلکہ وہ مُشْتَرِی کے ذمہ میں باقی رہتے ہیں۔ لہٰذا میں نے پیسے ہزار سامنے رکھے تھے اور آپ سے بَیْع ہو گئی، میں نے کہا یہ ہزار لے لو، اس ہزار کے بدلے میں نے آپ سے سائیکل خریدی، آپ نے قَبُوْل کر لیا بھئی۔ اب بھئی سائیکل کا مالک میں بن گیا۔ سائیکل کا مالک میں بن گیا لیکن اس ہزار کے مالک ابھی آپ نہیں۔ یہ تَعْیِیْن سے بھی مُتَعَیَّن نہیں ہوئے۔ لہٰذا میں کیا کرتا ہوں؟ وہ والا ہزار کا نوٹ اٹھاتا ہوں جیب میں ڈالتا ہوں، دوسرا ہزار نکال کر آپ کے حوالے کر دیتا ہوں۔ آپ کیا حکم لگائیں گے؟ ٹھیک ہے یا غلط ہے بھئی؟ ٹھیک ہے بھئی۔ کیونکہ ثَمَن جو ہیں وہ بَیْع کے اندر مُتَعَیَّن نہیں ہوتے۔ اگرچہ مُشَارٌ إِلَيْهِ کیوں نہ ہوں۔ اب دیکھو یہاں مُشَارٌ إِلَيْهِ تھے، پیسے میں نے سامنے رکھے تھے کہ ان ہزار کے بدلے، لیکن پھر بھی یہ تَعْیِیْن سے مُتَعَیَّن نہیں۔ لہٰذا اگر یہ جو ہزار روپے پڑے ہوئے تھے جن کی طرف میں نے باقاعدہ اشارہ بھی کر دیا، اگر یہ جل گئے آپ کے حوالے کرنے سے پہلے، آپ کیا حکم لگائیں گے؟ بَیْع ختم ہو گئی یا میرے ذمہ ہزار باقی ہیں؟ میرے ذمہ ہزار باقی ہیں۔ معلوم ہوا یہ تَعْیِیْن سے مُتَعَیَّن نہیں ہوئے۔ سمجھ میں آیا؟ ورنہ تو بَیْع کو کیا ہونا چاہیے تھا؟ ختم ہو جانا چاہیے تھا کیونکہ ایک عوض ہی نہ رہا بھئی، وہ چیز جو دینی تھی وہی نہ رہی تو بَیْع کہاں سے باقی رہتی بھئی۔ تو مَبِیْع مُتَعَیَّن ہوتا ہے لیکن ثَمَن تَعْیِیْن کریں تو بھی مُتَعَیَّن نہیں۔
اچھا، یہ بات بھی سمجھ میں آ گئی تو اب یہ بھی یاد رکھیں بھئی جیسے ہی اِیْجَاب و قَبُوْل ہوتا ہے مُشْتَرِی مَبِیْع کا مالک بن گیا لیکن بَائِع ثَمَن کا مالک بنا ہے؟ نہیں۔ بَائِع ثَمَن کا مالک نہیں۔ تو یہ ہمارے درمیان عَقْدِ مُعَاوَضَة ہو رہا ہے بھئی۔ کس قسم کا عَقْد ہے مولانا؟ عَقْدِ مُعَاوَضَة بھئی، عوض ہے دونوں دے رہے ہیں یا نہیں؟ وہ مجھے کیا دیں گے؟ سائیکل۔ اور میں کتنے پیسے دوں گا؟ ہزار۔ تو دونوں طرف سے عوض آ رہا ہے، اس کو کیا کہتے ہیں؟ عَقْدِ مُعَاوَضَة۔ اور عَقْدِ مُعَاوَضَة کی بنیاد مُسَاوَات پر ہوتی ہے بھئی، برابری ہونی چاہیے۔ عَقْدِ مُعَاوَضَة کی بنیاد کس پر ہوتی ہے؟ مُسَاوَات اور برابری پر ہوتی ہے۔ لہٰذا جیسے ہی بَیْع ہوئی تھی مُشْتَرِی کیا بن گیا تھا؟ مَبِیْع کا مالک بن گیا تھا، تو مَبِیْع کے اندر مُشْتَرِی کا حق مُتَعَیَّن ہو گیا۔ مَبِیْع کے اندر مُشْتَرِی کا حق مُتَعَیَّن ہو گیا لیکن بَائِع کا کوئی حق یہ جو ثَمَن ہیں ان کے اندر مُتَعَیَّن ہوا؟ نہیں۔ ان کے اندر مُتَعَیَّن نہیں۔ تو لہٰذا مُسَاوَات کا تقاضا یہ ہے کہ ثَمَن اب اس کے حوالے کیے جائیں اور حوالے کرنے کے بعد وہ مالک بن جائے گا تو اب مولانا مُسَاوَات آ گئی بھئی۔ کیا آ گئی؟ مُسَاوَات۔ مُشْتَرِی کس کا مالک بنا تھا؟ مَبِیْع کا۔ اور بَائِع ثَمَن کا مالک نہیں۔ لہٰذا مُشْتَرِی کا حق تو مُتَعَیَّن ہوا، لہٰذا اب مُسَاوَات کا تقاضا یہ ہے کہ بَائِع کا حق بھی کیا ہونا چاہیے؟ مُتَعَیَّن، اور وہ مُتَعَیَّن کس صورت میں ہوتا ہے؟ اشارہ کرنے سے ہو جاتا ہے؟ نہیں بھئی، بلکہ جب تک اس کے حوالے نہ کریں اس وقت تک مُتَعَیَّن نہیں۔ تو ثَمَن جب اس کے حوالے کر دیں گے اب وہ ان کا مالک ہوا تو ان میں اس کا حق مُتَعَیَّن ہو گیا، اب برابری آ گئی۔ سمجھ میں آئی صورت؟ تو لہٰذا پہلے مَبِیْع وصول کرے مُشْتَرِی یا بَائِع کو پہلے ثَمَن حوالے کرے؟ ثَمَن حوالے کرے۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ مُسَاوَات کا تقاضا یہ ہے، مُشْتَرِی کا حق مَبِیْع میں مُتَعَیَّن ہو چکا ہے تو اب بَائِع کا بھی حق مُتَعَیَّن ہونا چاہیے اور بَائِع کا حق کیسے مُتَعَیَّن ہو گا کہ مُشْتَرِی ثَمَن اس کے حوالے کر دے۔ تو پہلے یہ ثَمَن اس کے حوالے کر دے پھر وہ مَبِیْع اس کے حوالے کر دے۔
یہی بات بتلا رہے ہیں: وَمَنْ بَاعَ سِلْعَةً بِثَمَنٍ، اور جس نے بیچا سامان کو، سِلْعَة کس کو کہتے ہیں؟ سامان بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ جس نے بیچا کوئی سامان بِثَمَنٍ کسی ثَمَن کے بدلے میں، قِيلَ لِلْمُشْتَرِي، تو کہا جائے گا مُشْتَرِی سے: ادْفَعِ الثَّمَنَ أَوَّلًا، پہلے ثَمَن حوالے کر دو۔ فَإِذَا دَفَعَ، پس جب وہ حوالے کر دے، قِيلَ لِلْبَائِعِ، تو اب بَائِع سے کہا جائے گا: سَلِّمِ الْمَبِيعَ، کیا کرو؟ مَبِیْع سپرد کر دو۔ یہ ضروری نہیں ہے مولانا، دو آدمی آپس میں بَیْع کر رہے ہیں وہ چاہے بَیْع کے بعد پہلے مَبِیْع حوالے کر دے یہ بعد میں کیا کرے ثَمَن دے دے۔ لیکن اگر دونوں میں اختلاف آتا ہے تو حق کیا ہے؟ کیا ہونا چاہیے پہلے؟ ثَمَن۔ پھر اب ضروری ہے اب ثَمَن حوالے کرے۔ یہ اختلاف کی صورت میں ہے ورنہ عام حالات میں اپنی مرضی سے چاہے مَبِیْع پہلے دے دے ثَمَن بعد میں لے۔
وَمَنْ بَاعَ سِلْعَةً بِسِلْعَةٍ أَوْ ثَمَنًا بِثَمَنٍ قِيلَ لَهُمَا سَلِّمَا مَعًا۔ اچھا، تو سِلْعَة ہے سامان۔ سِلْعَة کا کیا ترجمہ کیا؟ سامان۔ اچھا، سامان۔ اور ثَمَن، یاد رکھو ثَمَن تین چیزیں ہیں: سونا، چاندی اور یہ کرنسی نوٹ۔ سونا، چاندی اور کرنسی نوٹ مولانا، یہ ثَمَن ہیں۔ ان کو بنایا ہی ثَمَن کے طور پر گیا ہے، ثَمَن کے طور پر بنایا گیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو سونے چاندی کی تخلیق ہی ثَمَن کے طور پر ہوئی۔ جبکہ ان کے علاوہ باقی چیزیں جو ہیں وہ کس میں آ گئیں؟ سِلْعَة میں آ گئیں، سامان کے اندر۔ تو یہ تو وہ صورت تھی مولانا، پہلی صورت جو میں نے بتائی، ایک طرف سے تھا سامان یعنی سونے، چاندی اور کرنسی کے علاوہ کوئی چیز تھی یعنی سائیکل تھی، وہ نہ سونا ہے نہ چاندی ہے اور نہ کرنسی۔ جبکہ میری طرف سے کیا تھے؟ ہزار روپے تھے تو وہ ثَمَن تھے بھئی۔ تو ایک طرف سامان تھا اور ایک طرف ثَمَن۔ اگر دونوں طرف سامان ہو، مثلاً میں آپ سے آپ کی کتاب خریدتا ہوں اور بدلے میں قلم دیتا ہوں، تو دونوں طرف سے کیا آیا؟ اس طرف سے بھی سِلْعَة اور اس طرف سے بھی سِلْعَة، دونوں طرف سامان آیا۔ یا تیسری صورت یہ ہے، آپ مجھے ریال دیتے ہیں اور میں آپ کو روپے دیتا ہوں بھئی۔ تو اس طرف سے بھی ثَمَن، اس طرف سے بھی ثَمَن۔ تو کل کتنی صورتیں ہوئیں؟ تین۔ پہلی صورت کیا؟ ایک طرف سِلْعَة ہو دوسری طرف ثَمَن۔ دوسری صورت دونوں طرف کیا ہوں؟ سِلْعَة۔ تیسری صورت دونوں طرف کیا ہوں؟ ثَمَن ہوں۔ تو پہلی صورت بھئی جس کے اندر ایک طرف سِلْعَة تھا دوسری طرف ثَمَن، وہاں پر کیا حکم بتلایا تھا؟ پہلے ثَمَن حوالے کرے اس کے بعد کیا کیا جائے گا؟ مَبِیْع حوالے کیا جائے گا۔ اور اگر دونوں طرف سامان ہے، تو اب دونوں کو کہا جائے گا اکٹھے ایک دوسرے کے حوالے کرو۔ مثلاً میں نے آپ سے کتاب لی اور آپ کو کیا دیا؟ قلم۔ تو بَیْع ہوتے ہی کتاب کا مالک کون بن گیا؟ مُشْتَرِی۔ اور قلم کا مالک بَیْع ہوتے ہی کون بن گیا؟ بَائِع بھئی۔ مثلاً دیکھو میں نے آپ سے کہا، اس قلم کے بدلے مجھے اپنی کتاب دے دیں بھئی، سمجھ میں آیا؟ تو آپ راضی ہوئے ہم دونوں نے اِیْجَاب و قَبُوْل کیا بھئی۔ اب میں ہوں مُشْتَرِی اور آپ کون ہیں؟ بَائِع۔ آپ نے کیا دی ہے مجھے؟ کتاب۔ اور میں نے کیا دیا ہے؟ قلم۔ اب دونوں طرف سِلْعَة آ گیا، سامان آ گیا بھئی۔ دونوں طرف کہیں ثَمَن ہیں؟ نہیں۔ ثَمَن ہو تو وہ تَعْیِیْن سے مُتَعَیَّن نہیں ہے، لیکن یہاں تو دونوں طرف سِلْعَة ہے اور وہ تو کیا ہے؟ تَعْیِیْن سے مُتَعَیَّن ہو جاتا ہے۔ لہٰذا بَیْع ہوتے ہی مُشْتَرِی اس کتاب کا مالک بن گیا اور بَیْع ہوتے ہی بَائِع اس قلم کا مالک بن گیا۔ تو دونوں کا حق مُتَعَیَّن ہو گیا۔ اور عَقْد یہ ہے عَقْدِ مُعَاوَضَة، اور اس کی بنیاد بھی کس پر ہے؟ عَقْدِ مُعَاوَضَة کی بنیاد کس پر ہے؟ مُسَاوَات پہ ہے، برابری ہونی چاہیے دونوں طرف سے۔ اب آپ بتائیے برابری آ چکی ہے یا نہیں آئی؟ برابری آ چکی ہے۔ میں کتاب کا مالک بنا ہوں تو آپ کس چیز کے؟ قلم کے مالک۔ تو برابری تو آ گئی۔ پچھلی صورت میں کیا تھا؟ مُشْتَرِی سائیکل کا مالک تو بنا تھا لیکن بَائِع وہ ہزار روپے کا مالک جب تک حوالے نہ کریں وہ مالک نہیں بنا تھا، تو وہاں صورت تقاضا کر رہی تھی کہ اب ثَمَن پہلے دے دیے جائیں۔ لیکن یہاں پر ایک طرف ہے کتاب ایک طرف قلم ہے اور دونوں کا حق مُتَعَیَّن ہو گیا تو مُسَاوَات ہے مولانا۔ لہٰذا اب اگرچہ میں مُشْتَرِی ہوں لیکن مجھے یہ نہیں کہا جائے گا یہ قلم پہلے حوالے کرو۔ کیونکہ مُسَاوَات تو پہلے سے ہی ہے۔ میں کتاب کا مالک بنا ہوں تو آپ کس کے مالک بن چکے ہیں؟ قلم کے مالک بن چکے ہیں۔ لہٰذا اب دونوں کو کہا جائے گا اکٹھے ایک دوسرے کے حوالے کرو بھئی۔ ایک کتاب حوالے کرے تو دوسرا قلم حوالے کرے۔ اسی طرح اگر تیسری صورت تھی، دونوں طرف ثَمَن ہیں۔ آپ مجھے دے رہے ہیں ریال، ہزار ریال دیں گے، مثلاً میں آپ کو سولہ ہزار روپے دوں گا۔ اب بھئی دونوں طرف ثَمَن ہیں اور آپ بتائیے ثَمَن تَعْیِیْن سے مُتَعَیَّن ہوتے ہیں؟ نہیں۔ معلوم ہوا کسی کا بھی حق دوسرے کی چیز کے اندر مُتَعَیَّن نہیں۔ تو مُسَاوَات اب بھی ہے مولانا۔ جب مُسَاوَات ہے تو اب بھی کیا کہا جائے گا؟ اکٹھا حوالے کریں، پھر مُسَاوَات برقرار رہے گی۔ اگر ایک کو کہہ دیں یہ پہلے دے تو مُسَاوَات رہے گی برقرار؟ نہیں رہے گی۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟
وَمَنْ بَاعَ سِلْعَةً بِسِلْعَةٍ، اور جس نے بیچا کوئی سامان کسی سامان کے بدلے میں، أَوْ ثَمَنًا بِثَمَنٍ، یا ثَمَن کس کے بدلے میں؟ ثَمَن کے بدلے میں، قِيلَ لَهُمَا، تو ان دونوں سے کہا جائے گا: سَلِّمَا مَعًا بھئی، کہ تم دونوں کیا کرو؟ اکٹھے ایک دوسرے کے حوالے کرو بھئی۔ چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔