Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-057

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 174
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
وَمَنْ بَاعَ نَخْلًا أَوْ شَجَرًا فِيهِ ثَمَرَةٌ فَثَمَرَتُهُ لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَهَا الْمُبْتَاعُ، وَيُقَالُ لِلْبَائِعِ اقْطَعْهَا وَسَلِّمِ الْمَبِيعَ۔ وَمَنْ بَاعَ ثَمَرَةً لَمْ يَبْدُ صَلَاحُهَا أَوْ قَدْ بَدَا جَازَ الْبَيْعُ، وَوَجَبَ عَلَى الْمُشْتَرِي قَطْعُهَا فِي الْحَالِ، فَإِنْ شَرَطَ تَرْكَهَا عَلَى النَّخْلِ فَسَدَ الْبَيْعُ۔ اچھا بھئی، گزشتہ سبق میں آپ نے کچھ ضابطے پڑھے تھے نئے بھئی۔ ایک ضابطہ یہ پڑھا تھا کہ جو چیزیں عُرْفاً کسی چیز کے اندر ساتھ شمار کی جاتی ہیں، عُرْف سے کیا مراد ہے بھئی؟ عام لوگ بھئی۔ کیا مراد ہے؟ عام لوگ۔ عام لوگوں کے اندر اسے بھی شامل سمجھا جاتا ہے ایک چیز کو، اس کو علیحدہ سے ذکر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟ نہیں۔ لہٰذا جب کسی نے کہا میں نے آپ کے ہاتھ گھر بیچا اپنا، تو عمارت بھی داخل ہوئی یا نہیں ہوئی؟ ہوئی۔ صحن بھی داخل ہوا یا نہیں ہوا؟ ہوا۔ کیونکہ یہ چیزیں گھر کے اندر داخل شمار ہوتی ہیں عُرْف میں۔ لہٰذا جو چیز داخل شمار ہوتی ہے اس کو علیحدہ سے ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ دوسرا ضابطہ آپ نے یہ پڑھا تھا کہ وہ چیز جو لگی رہنے کے لیے ہو، وہ بھی خود بخود داخل ہو جائے گی، اس کو بھی علیحدہ ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور جو چیز لگی رہنے کے لیے نہیں ہے بلکہ علیحدہ کرنے کے لیے ہے یا علیحدہ ہے وہ اس کے اندر بَیْع کے اندر داخل نہیں ہو گی۔ جیسے ایک آدمی نے ایک زمین بیچی، تو اس کے اندر اگر درخت لگے ہوئے ہیں تو درخت لگے رہنے کے لیے ہوتے ہیں یا یہ ان کو ہٹاتے رہتے ہیں بھئی؟ لگے رہنے کے لیے ہوتے ہیں۔ تو ان کا اِتِّصَال کون سا ہے؟ اِتِّصَالِ قَرَار ہے، لہٰذا یہ بھی بَیْع میں داخل ہو گئے۔ لیکن اس کے برعکس اگر کسی نے زمین بیچی اس میں فصل ہے، اب آپ مجھے بتائیے فصل لگے رہنے کے لیے ہوتی ہے یا اتارنے کے لیے؟ اتارنے کے لیے۔ لہٰذا وہ بَیْع میں داخل ہو گی؟ نہیں، وہ بَیْع میں داخل نہیں ہو گی اِلَّا یہ کہ اس کو بھی ذکر کرے ساتھ بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ذکر کرے بھئی۔ اچھا، اسی طرح ایک آدمی نے ایک درخت، درخت بیچے بھئی، ان پر کیا لگے ہوئے تھے؟ پھل۔ اب پھل لگے رہنے کے لیے ہوتے ہیں یا اتارنے کے لیے؟ اتارنے کے لیے ہیں۔ لہٰذا وہ پھل بَیْع میں داخل ہوں گے؟ نہیں بھئی، بلکہ اگر ذکر کرے گا تو پھر داخل ہوں گے ورنہ نہیں۔ سمجھ میں آیا؟ کیونکہ یہاں پھلوں کا جو اِتِّصَال ہے درخت کے ساتھ وہ اِتِّصَالِ قَرَار نہیں۔ سمجھ میں آیا؟ خود بخود کب داخل ہو گا جب کون سا اِتِّصَال پایا جائے؟ اِتِّصَالِ قَرَار ہو یعنی ساتھ ہی رہے۔ اب اسی پر ایک اور مسئلہ بتائیں۔ ایک آدمی نے اپنا گھر بیچا کسی پر بھئی۔ اب وہ آیا بھئی اور کہتا ہے بھئی یہ جو گھر کے اندر جتنا سامان پڑا ہے یہ بھی میرا ہو گیا۔ بھئی یہ کیوں آپ کا ہوا؟ کہتا ہے آپ نے مجھے گھر بیچا ہے اور یہ ساری چیزیں گھر کے اندر پڑی ہیں لہٰذا یہ بھی کیا ہوئیں؟ میری ہوئیں۔ آپ کیا کہیں گے مولانا؟ سامان جو پڑا ہوتا ہے وہ ساتھ ہی لگا رہنے کے لیے ہوتا ہے یا اس کو ہٹاتے ہیں ادھر ادھر کرتے ہیں؟ ہٹاتے ہیں۔ اِتِّصَال ہے؟ وہاں تو سرے سے اِتِّصَال ہی نہیں ہے مولانا۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو وہ تو ویسے رکھا ہوا تھا۔ بیچا ہم نے گھر ہے، سامان نہیں بیچا، وہ داخل نہیں ہوا بَیْع کے اندر۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ہاں وہ الگ ہے اگر ساتھ ذکر کر دے کہ اس سامان سمیت بیچتا ہوں۔ اچھا بھئی، تو کہتے ہیں: وَمَنْ بَاعَ نَخْلًا، نَخْل کہتے ہیں کھجور کے درخت کو اور شَجَر عام ہے، ہر درخت کو کہتے ہیں۔ وَمَنْ بَاعَ نَخْلًا أَوْ شَجَرًا، اور جس نے بیچا ایسا کھجور کا درخت أَوْ شَجَرًا یا کوئی اور درخت فِيهِ ثَمَرَةٌ، جس کے اندر کیا ہے؟ پھل ہے، فَثَمَرَتُهُ لِلْبَائِعِ، تو اس کا پھل کس کے لیے ہے؟ بَائِع کے لیے ہے، یعنی پھل بَیْع کے اندر داخل نہیں ورنہ تو مُشْتَرِی کا ہو جاتا۔ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَهَا الْمُبْتَاعُ، مگر یہ کہ اس کی شرط ٹھہرا دے، شرط لگا دے، کون شرط لگا دے؟ مُبْتَاع، خریدنے والا۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا اِبْتَاعَ يَبْتَاعُ کا کیا ترجمہ کرنا؟ خریدنا۔ تو مُبْتَاع خریدنے والا۔ مگر یہ کہ خریدنے والا اس کی شرط لگا دے۔ مثلاً وہ کہتا ہے، کیسے شرط لگاتا ہے بھئی؟ کہ میں ان درختوں کو پھلوں سمیت خریدتا ہوں آپ سے، تو اب تو مولانا داخل ہو جائیں گے۔ تو پھل داخل نہیں ہوئے مولانا۔ ایک آدمی نے کیا کیا؟ درخت بیچے ہیں تو پھل داخل ہوئے بَیْع کے اندر؟ نہیں، پھل بَیْع میں داخل نہیں ہوئے۔ وہ کس کے ہیں ابھی بھی؟ بَائِع کے، اور درخت کس کے ہو گئے؟ مُشْتَرِی کے۔ لہٰذا بَائِع کو کہا جائے گا چلو بھئی اب اپنے پھل اتارو اور لے جاؤ اور درختوں کو فارغ کرو۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ وَيُقَالُ لِلْبَائِعِ، اور بَائِع سے کہا جائے گا: اقْطَعْهَا، ان پھلوں کو کیا کرو؟ کاٹ لو، وَسَلِّمِ الْمَبِيعَ، اور مَبِیْع کو کیا کرو؟ سپرد کرو بھئی مُشْتَرِی کے۔ اپنا پھل اتارو اور مَبِیْع کس کے سپرد کر دو؟ مُشْتَرِی کے سپرد کر دو بھئی۔ وَمَنْ بَاعَ ثَمَرَةً لَمْ يَبْدُ صَلَاحُهَا أَوْ قَدْ بَدَا جَازَ الْبَيْعُ، اور جس نے بیچا ایسا پھل کہ جو لَمْ يَبْدُ صَلَاحُهَا، کہ جو کارآمد نہ ہوئے ہوں، جی، یا ہو گئے ہوں، جَازَ الْبَيْعُ، تو بَیْع کیا ہے؟ جائز ہے بھئی۔ بھئی بُدُوِّ صَلَاح، لَمْ يَبْدُ صَلَاحُهَا، بُدُوِّ صَلَاح، صَلَاح کا ظاہر ہونا۔ بُدُوّ کا کیا معنی؟ ظاہر ہونا۔ اور صَلَاح۔ بُدُوِّ صَلَاح کا لفظ ہے مولانا، یہ اصطلاح یاد رکھنا۔ بُدُوِّ صَلَاح کا کیا معنی؟ ہمارا اور شَوَافِع کا اختلاف ہے۔ اَحْنَاف اور معنی کرتے ہیں بُدُوِّ صَلَاح کا، شَوَافِع اور معنی کرتے ہیں۔ ہمارے نزدیک بُدُوِّ صَلَاح کا معنی یہ ہے کہ پھل فساد سے محفوظ ہو جائے۔ تھوڑا سا پھل بن گیا، فساد سے محفوظ ہو گیا مولانا، ہم کہیں گے بُدُوِّ صَلَاح ہو گیا بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ بھئی آپ جانتے ہیں یا نہیں بھئی، پھل، سب سے پہلے کیا آتا ہے درختوں کے اوپر؟ پھول آتے ہیں مولانا۔ تو کیا پھول آتے ہی اب پکا ہو گیا، یہ پکی ہو گئی بات کہ زبردست پھل آئیں گے؟ نہیں بھئی، بلکہ بیماری آ جاتی ہے، سارے ہی پھول کیا ہو جاتے ہیں؟ ختم بھئی۔ اچھا، پھر ان پھولوں سے کیا بنتے ہیں؟ وہ پھل بنے گا ننھا مننا چھوٹا، چھوٹے چھوٹے لگے ہوں گے بھئی، لیکن ابھی بھی وہ محفوظ نہیں۔ ہاں تھوڑے سے معمولی سے جب ذرا بن جائیں گے، تھوڑے سے بڑے ہو گئے، اب کیا کہیں گے؟ کیا ہو گیا؟ بُدُوِّ صَلَاح بھئی۔ اب جب کچھ بن جائے تو پھر عموماً بیماری وغیرہ، کوئی آفت آ جائے وہ تو الگ بات ہے بھئی، تو عموماً پھر بیماری نہیں آتی۔ تو یہ پھل والے جو جن کا کام یہ ہے ان کو اندازہ ہوتا ہے بھئی کہ یہ پھل اب کیا ہے؟ اب جو بن چکا ہے یہ ضرور بڑا ہو گا۔ حالانکہ جب شروع میں پھول آئے تھے اس وقت کوئی پتہ نہیں تھا، لیکن اب جب کچھ تھوڑے تھوڑے پھل بن گئے ہیں اب کیا ہو جاتا ہے؟ اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ اب خراب ہونے والے نہیں بلکہ یہ کیا ہوں گے؟ یہ بڑے ہوں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو جن کا یہ کام ہو، کاشتکار وغیرہ اور جو باغ والے ہیں ان کو اندازہ ہوتا ہے۔ تو بس ہمارے نزدیک بُدُوِّ صَلَاح کا کیا معنی؟ کہ پھل فساد سے محفوظ ہو جائے، تھوڑا سا پھل بن جائے یعنی۔ جبکہ شَوَافِع کے نزدیک بُدُوِّ صَلَاح کا معنی ہے پھل کا پک جانا اور اس میں مٹھاس کا آ جانا۔ پھل کا پک جانا اور اس میں مٹھاس کا آ جانا۔ یہ معنی یاد رہے گا؟ جی۔ یہ آگے آنے والی کتابوں میں بھی آپ کے کام آئے گا، یہ معنی ہمیشہ یاد رکھنا۔ ہمارے نزدیک بُدُوِّ صَلَاح کا کیا معنی؟ کہ پھل فساد سے محفوظ ہو جائے۔ اور شَوَافِع کے نزدیک بُدُوِّ صَلَاح کا کیا معنی؟ کہ پھل پک جائے اور اس میں مٹھاس آ جائے بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَمَنْ بَاعَ ثَمَرَةً، اور جس نے بیچا ایسا پھل لَمْ يَبْدُ صَلَاحُهَا، کہ جس کی صَلَاح ظاہر نہ ہوئی ہو، أَوْ قَدْ بَدَا، یا ظاہر ہو گئی ہو، جَازَ الْبَيْعُ، بَیْع کیا ہے؟ جائز۔ بھئی ہمارے نزدیک بُدُوِّ صَلَاح ہو یا بُدُوِّ صَلَاح نہ ہو، پھل کا بیچنا جائز ہے۔ کیا بات ہوئی؟ ہمارے نزدیک بُدُوِّ صَلَاح ہو یا بُدُوِّ صَلَاح نہ ہو، پھل کا بیچنا جائز ہے۔ ہاں کچھ پھل ضرور بنا ہو، یہ نہیں صرف پھول ہی پھول بیچ رہا ہے بھئی۔ پھول بیچ رہا ہے پھر تو پھل کا ایک وجود ہی نہیں ہے، ایک چیز کا وجود ہی نہیں ہے آپ اسے بیچ کہاں سے رہے ہیں بھئی؟ تھوڑا بہت پھل کیا ہو؟ بن گیا ہو، تو اس کو بیچنا جائز ہے، باقی بُدُوِّ صَلَاح ہو یا بُدُوِّ صَلَاح نہ ہو۔ تو یہ بَیْع جائز ہوئی، وَوَجَبَ عَلَى الْمُشْتَرِي قَطْعُهَا فِي الْحَالِ، اور واجب ہے مُشْتَرِی پر ان پھلوں کا کاٹنا فی الحال۔ بھئی مسئلہ کیا بتلایا؟ ہمارے نزدیک بُدُوِّ صَلَاح ہو یا بُدُوِّ صَلَاح نہ ہو، دونوں صورتوں میں پھل کو بیچنا جائز ہے، اور بیچنا تو جائز ہو گیا لیکن بیچتے ساتھ ہی مُشْتَرِی پر کیا واجب ہو جائے گا؟ کہ ان کو فوراً کیا کر لے؟ کاٹ لے، اتار لے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا کہا: وَوَجَبَ عَلَى الْمُشْتَرِي قَطْعُهَا فِي الْحَالِ، واجب ہے مُشْتَرِی پر ان کا کاٹنا فی الحال۔ فَإِنْ شَرَطَ تَرْكَهَا عَلَى النَّخْلِ فَسَدَ الْبَيْعُ، اگر اس نے شرط لگا دی ان پھلوں کے چھوڑنے کی درختوں پر، فَسَدَ الْبَيْعُ، تو بَیْع کیا ہو جائے گی؟ فَاسِد ہو جائے گی۔ بھئی مُشْتَرِی نے کہا یہ پھل میں نے آپ سے، سارے باغ کے جو پھل ہیں میں نے آپ سے ایک لاکھ روپے میں خرید لیے مگر شرط یہ ہے کہ یہ پھل پکنے تک ان درختوں پر لگا رہے گا۔ شرط سمجھ میں آ رہی ہے؟ جی۔ بھئی بَیْع کا تقاضا کیا ہے؟ تو یہ شرط جو اس نے لگائی یہ مُقْتَضَائے عَقْد کے خلاف ہے۔ عَقْد اس کا تقاضا نہیں کرتا۔ عَقْد تو تقاضا کرتا ہے بھئی درخت تو کس کے ہیں؟ بَائِع کے، اس نے صرف کیا بیچا ہے؟ پھل۔ تو اب پھلوں کا مالک کون بن گیا؟ مُشْتَرِی۔ تو درخت ہیں بَائِع کے اور پھل ہیں مُشْتَرِی کے، تو اب مُشْتَرِی کو چاہیے فوراً پھل اتارے، بَائِع کے درختوں کو فارغ کر دے اپنی چیز سے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ورنہ تو اگر پھل لگا رہے گا تو پھر تو بَائِع بیچارے کے درخت مشغول ہو گئے مُشْتَرِی کی چیز کے ساتھ۔ تو لہٰذا مُشْتَرِی پر کیا واجب ہے؟ کہ خریدتے ہی فوراً کیا کرے؟ ان کو اتارے بھئی، ان کے اتارنے کا انتظام کرے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ لیکن اگر وہ شرط لگا دیتا ہے کہ پکنے تک لگے رہیں گے، تو بَیْع کیا ہو جائے گی؟ فَاسِد ہو جائے گی، اس لیے کہ بَائِع کی مِلْک کیا ہو گئی؟ مشغول ہو گئی کس چیز کے ساتھ؟ مُشْتَرِی کی چیز کے ساتھ، مُشْتَرِی کی مِلْک کے ساتھ بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اپنی چیز ہے تو کاٹ کر اب لے جاؤ بھئی، بَائِع بیچارے کے درختوں کو اپنے مشغول کیا ہے یہ درست نہیں بھئی۔ تو لہٰذا جب بھی پھل کی بَیْع ہو گی مُشْتَرِی پر کیا واجب ہو گا؟ پھل کاٹنا اور اس کو لے جانا۔ اگر وہ شرط لگا دے کہ لگا رہے پھل، آپ کیا حکم لگا دیں گے فوراً؟ بَیْع فَاسِد ہو جائے گی۔ لیکن میں اور طریقہ بتلا دیتا ہوں، پھر ٹھیک ہو جائے گا مسئلہ۔ کیسے؟ عَقْد کے اندر شرط نہ لگائے، بلکہ کیا کرے؟ عَقْد مُطْلَق کرے۔ وہ کہتا ہے یہ سارے باغ کا پھل میں نے آپ کو ایک لاکھ میں بیچا۔ وہ کیا کہے؟ میں نے یہ سارا پھل ایک لاکھ میں خریدا۔ اب عَقْد کے اندر شرط تھی؟ نہیں تھی، بَیْع صحیح ہو گئی۔ اب اس کو کہے بھئی آپ اجازت دے دیں تو پھل لگے رہیں پکنے تک۔ تو وہ کیا کرے گا؟ بڑی خوشی سے اجازت دے دیتا ہے۔ اب اگر وہ اجازت دے دیتا ہے تو اب جائز ہو گیا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ بَیْع کے اندر شرط تھی؟ نہیں بھئی، بعد میں اجازت لے لی، اس نے اجازت دے دی تو اب معاملہ صحیح ہو گیا۔ لیکن اگر اس نے اجازت نہ دی تو پھر فوراً کاٹنا پڑے گا بھئی۔ فَإِنْ شَرَطَ تَرْكَهَا عَلَى النَّخْلِ، اگر شرط لگائی ان پھلوں کو چھوڑنے کی ان درختوں پر، فَسَدَ الْبَيْعُ، تو بَیْع فَاسِد ہو جائے گی۔ وَلَا يَجُوزُ أَنْ يَبِيعَ ثَمَرَةً وَيَسْتَثْنِيَ مِنْهَا أَرْطَالًا مَعْلُومَةً۔ جائز نہیں ہے کہ پھل بیچے اور اِسْتِثْنَاء کرے اس میں سے کچھ معلوم رِطْلوں کا۔ أَرْطَال جمع ہے رِطْل کی، رِطْل، طَا کے ساتھ۔ رِطْل، یاد رکھو مولانا، ایک رِطْل تقریباً چونتیس تولے کا ہوتا ہے۔ کتنے کا؟ چونتیس تولے، یعنی تقریباً قریب قریب نصف سیر کے قریب یہ بن جاتا ہے آج کل۔ آج کل کا جو سیر رائج ہے تقریباً نصف۔ بھئی ایک سیر میں یاد رکھنا ہوتے ہیں اسی تولے۔ ایک سیر میں کتنے تولے ہیں؟ اسی تولے ہیں۔ اور تو نصف سیر میں کتنے ہوئے؟ چالیس تولے ہوئے، اور یہ رِطْل کتنے کا ہے؟ تقریباً میں نے کہا، پورا نہیں بتا رہا، تقریباً کتنا ہے؟ چونتیس تولے بھئی، پونے چونتیس تولے۔ تو یہ رِطْل۔ بھئی ایک آدمی نے پھل بیچے اور کچھ معلوم رِطْلوں کا اپنے لیے اِسْتِثْنَاء کر لیا۔ مثلاً میرے پاس ایک درخت تھا، اس پر پھل آیا، اچھا، پھل ابھی چھوٹا چھوٹا تھا، بُدُوِّ صَلَاح تو نہیں ہوا، اور میں اس کو بیچ دیتا ہوں۔ کس طرح بیچتا ہوں؟ خریدنے والے سے کہتا ہوں: اس درخت کا سارا پھل میں آپ کے ہاتھ بیچتا ہوں مگر دس کلو پھل میرا ہو گا اس میں سے۔ سارا پھل بیچا مگر کچھ معلوم مقدار کا کیا کر لیا؟ اِسْتِثْنَاء کر لیا، اس کو نکال لیا بھئی کہ اس میں سے کتنا میرا ہو گا؟ دس کلو۔ تو یہ سارا پھل میں نے آپ کو بیچا، یا اس سارے باغ کا پھل میں نے آپ کو بیچا مگر اس میں سے اتنی مقدار میری ہو گی۔ سمجھ میں آیا؟ تو کہتے ہیں یہ جائز نہیں ہے بھئی۔ یہ جائز نہیں ہے۔ کیوں نہیں جائز بھئی؟ کیا وجہ ہے؟ کہتے ہیں ہو سکتا ہے سارا پھل ہی اتنا بنے۔ بیماری آ گئی، آفت آ گئی، سمجھ میں آیا، آندھی آ گئی مولانا، اولے پڑ گئے، کچھ ہوا، سارا پھل چلا گیا، اب جب سارا اکٹھا کیا تو بنا ہی دس کلو۔ اور وہ دس کلو آپ لے گئے، اس بیچارے کے لیے کچھ بچا؟ نہیں بھئی۔ لہٰذا معلوم مقدار کا اِسْتِثْنَاء صحیح نہیں۔ بات سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ہاں یوں بیچ سکتے ہو: اس سارے باغ کا پچھتر فیصد پھل میں آپ کو اتنے میں بیچتا ہوں، پچیس فیصد میرا ہو گا اور پچھتر فیصد آپ کا ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اب تو جتنا بھی نکلے گا اس میں سے پچیس فیصد آپ کا ہو جائے گا اور پچھتر فیصد اس کا۔ سارا پھل تباہ ہوا، دس کلو صرف آیا، تو بھی وہ خالی ہاتھ رہے گا؟ نہیں۔ پچھلی صورت میں تو وہ خالی ہاتھ رہ گیا تھا، سارا آپ لے گئے تھے۔ اب کیا صورت ہو گی؟ پچھتر فیصد اس کا اور پچیس فیصد آپ کا، یعنی ڈھائی کلو آپ کا ہو جائے گا اور ساڑھے سات کلو اس کا ہو جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو کہتے ہیں: وَلَا يَجُوزُ أَنْ يَبِيعَ ثَمَرَةً وَيَسْتَثْنِيَ مِنْهَا أَرْطَالًا مَعْلُومَةً، اور جائز نہیں ہے کہ بیچے پھل کو اور اِسْتِثْنَاء کر لے، یعنی نکال لے اس میں سے کچھ معلوم رِطْلوں کو۔ وَيَجُوزُ بَيْعُ الْحِنْطَةِ فِي سُنْبُلِهَا وَالْبَاقِلَّاءِ فِي قِشْرِهَا، اور جائز ہے گندم کی بَیْع، حِنْطَة کس کو کہتے ہیں؟ گندم۔ جائز ہے گندم کی بَیْع فِي سُنْبُلِهَا، اس کے خوشوں کے اندر۔ گندم کی بَیْع اس کے خوشوں میں جائز ہے۔ وَالْبَاقِلَّاءِ، اور لوبیے کی بَیْع فِي قِشْرِهَا، اس کے چھلکے میں۔ لوبیے کی بَیْع کس کے اندر؟ بھئی لوبیہ کس کے اندر ہوتا ہے پہلے بھئی؟ چھلکے میں ہوتا ہے بھئی، سمجھ میں آیا اس کی پھلیاں وغیرہ ہوتی ہیں، تو اس کے اندر بھئی اس کو بیچتا ہے، جائز ہے۔ اسی طرح گندم کی بَیْع بھی، گندم بھئی یہ تو جو آپ دیکھتے ہیں یہ تو صاف گندم ہے، پہلے گندم کس کے اندر ہوتی ہے؟ آپ نے فصل دیکھی ہو گی، خوشوں میں ہوتی ہے۔ ان خوشوں سمیت گندم کو بیچتا ہے، خوشوں میں ہے بھئی خشک، تو جائز ہے یا نہیں؟ ہمارے نزدیک جائز ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ جائز ہے۔ اچھا، بَاقِلَّاء کس کو کہتے ہیں؟ لوبیے کو۔ بھئی آپ نے کتاب کے شروع میں پڑھا تھا بھئی، سمجھ میں آیا بھئی، یہ كِتَابُ الطَّهَارَةِ کے اندر مسئلہ آیا تھا کہ وضو جائز نہیں ایسے پانی کے ساتھ جس پر کوئی غیر غالب آ جائے تو اس کو اس کی طبیعت سے نکال دے جیسے شربت ہیں، سرکہ ہے، شوربہ ہے، وَمَاءِ الْبَاقِلَّا، اور کس کا پانی؟ لوبیے کا پانی۔ وہاں لفظ آیا تھا بَاقِلَّا، اور یہ ہے بَاقِلَّاء بھئی، سمجھ میں آیا؟ تو یہ دونوں طرح آیا ہے، یہ لوبیے کو کہتے ہیں بھئی، بَاقِلَّاء لفظ بھی ہے اور بَاقِلَّا بھی ہے بھئی۔ تو لوبیے کی بَیْع فِي قِشْرِهَا اس کے چھلکے میں۔ وَمَنْ بَاعَ دَارًا دَخَلَ فِي الْبَيْعِ مَفَاتِيحُ أَغْلَاقِهَا، اور جس نے گھر بیچا تو داخل ہو جائیں گی بَیْع کے اندر، کیا داخل ہو جائیں گی بَیْع میں؟ مَفَاتِيحُ أَغْلَاقِهَا۔ أَغْلَاق جمع ہے غَلَق کی مولانا، تالے کو کہتے ہیں۔ مَفَاتِيح جمع ہے مِفْتَاح کی بھئی۔ مَفَاتِيح کس کی جمع؟ مِفْتَاح، چابی کو کہتے ہیں۔ أَغْلَاق جمع ہے غَلَق کی، تالے کو کہتے ہیں۔ تو داخل ہو جائیں گی بَیْع کے اندر اس کے تالوں کی چابیاں۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ایک آدمی نے گھر بیچا۔ اب آپ مجھے بتائیے مولانا، تالے جو تھے، گھر کے تالے وہ بھی بَیْع کے اندر داخل ہوئے یا داخل نہیں ہوئے؟ جی؟ بھئی یاد رکھو تالے کبھی بھی بَیْع میں داخل نہیں ہوں گے بھئی۔ کیسے آپ کہتے ہو؟ تالے تک وہ اپنے اتار کر لے جاتے ہیں۔ لیکن عام تالوں کی بات کر رہا ہوں یہ جو الگ چائنہ کے تالے آپ دیکھتے ہیں بھئی، یہ داخل نہیں ہیں کیونکہ یہ الگ چیز ہے مولانا۔ ہاں بعض تالے وہ ہیں جو انہی کے دروازوں کے اندر لگے ہوئے ہوتے ہیں مولانا۔ وہ کس میں داخل ہیں؟ وہ بَیْع میں داخل ہو جاتے ہیں بھئی۔ جب وہ تالے داخل ہو گئے تو ان کی چابیاں بھی داخل ہوں گی کیونکہ چابیوں کے بغیر ان کا کوئی فائدہ ہے؟ نہیں بھئی۔ مسئلہ سمجھ میں آیا؟ تو جو الگ تالے ہیں وہ نہیں داخل ہوں گے بھئی۔ جب کوئی گھر بیچتا ہے یہ نہیں آپ کو سارے گھر میں کمروں پہ تالے لگا کر دے گا نئے بہترین، نہیں بھئی نہیں، وہ تالے لے جائے گا اپنے۔ ہاں جو دروازوں کے اندر لگے ہیں، وہ اتارنا چاہتا ہے بھئی؟ نہیں بھئی، یہ کیا ہیں؟ داخل ہوتے ہیں بھئی یہ اس کے اندر بَیْع کے اندر، اور ان کی چابیاں بھی دینی پڑیں گی، چابیاں بھی بَیْع میں داخل ہیں۔ جو چیز، بس میں نے بتا دیا، ضابطہ بتلا دیا کہ عُرْف میں جو چیزیں داخل سمجھی جاتی ہیں وہ داخل ہیں بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ ضابطہ بتلا دیا اب آپ خود ہر ایک کا حکم نکال سکتے ہیں بھئی۔ پنکھے کہاں داخل ہوتے ہیں بھئی؟ پنکھے داخل ہوتے ہیں گھروں کی بَیْع میں؟ نہیں، پنکھے کہاں داخل ہوتے ہیں بھئی۔ ہاں ذکر کر دے الگ سے ساتھ تو پھر وہ الگ بات ہے، بغیر ذکر کے داخل نہیں، وہ جاتے ہوئے اپنے پنکھے، اے سی وغیرہ سارا کچھ لے کر جائیں گے بھئی۔ وَمَنْ بَاعَ دَارًا دَخَلَ فِي الْبَيْعِ مَفَاتِيحُ أَغْلَاقِهَا، جس نے گھر بیچا داخل ہو جائیں گی بَیْع کے اندر اس کے تالوں کی چابیاں۔ وَأُجْرَةُ الْكَيَّالِ وَنَاقِدِ الثَّمَنِ عَلَى الْبَائِعِ وَأُجْرَةُ وَزَّانِ الثَّمَنِ عَلَى الْمُشْتَرِي۔ اچھا بھئی، بھئی میں نے آپ کو یہ گندم کا ڈھیر بیچا سو قَفِیْز کا بھئی۔ یہ ڈھیر نظر آ رہا ہے بھئی آپ کو؟ جی۔ یہ گندم کا ڈھیر میں نے آپ کو سو درہم کے بدلے، سو قَفِیْز گندم ہے کتنے کے بدلے میں بیچی؟ سو درہم کے بدلے میں بیچ دی بھئی۔ اچھا، اب یہ گندم میں نے آپ کے حوالے کرنی ہے۔ تو آپ کے حوالے میں گندم ویسے ہی کر دوں گا یا ماپ کر آپ کے حوالے کروں گا؟ ماپ کر۔ ماپ کر حوالے کروں گا بھئی۔ کیا کروں گا؟ ماپ کر۔ بھئی آپ نے میرے ساتھ سو قَفِیْز کی بات کی ہے تو میرا کام ہے یا نہیں سو قَفِیْز دوں آپ کو؟ جی۔ تو لہٰذا یہ ماپنا کس کی ذمہ داری؟ بَائِع کی یا مُشْتَرِی کی؟ بَائِع کی۔ بَائِع کی ذمہ داری ہے کہ مَبِیْع حوالے کر رہا ہے تو پورا پورا مَبِیْع حوالے کرے، اس میں کسی قسم کی کمی نہ ہو۔ تو پورا مَبِیْع حوالے کرنا ذمہ داری ہے بَائِع کی، لہٰذا اور پورے کا پتہ کس سے چلے گا؟ ماپنے سے۔ کس سے پتہ چلے گا؟ ماپنے سے۔ لہٰذا اس ماپنے والا اب کوئی بلانا پڑے گا بھئی۔ میں تو مثلاً سو قَفِیْز کو چھوڑیں چلو ہو سکتا ہے کوئی ماپ لے خود ہی، پانچ سو قَفِیْز پڑے ہیں بھئی، اب اس کو کون ماپے؟ تو اس کے لیے مزدور چاہیے یا نہیں چاہیے؟ مزدور بلوائیں گے وہ ماپے گا اس کو بھئی۔ تو لہٰذا اب اس مزدور کی مزدوری کون دے گا؟ بَائِع۔ بھئی ذمہ داری کس کی تھی کہ پورا مَبِیْع دے؟ بَائِع کی۔ لہٰذا اس مزدور کی مزدوری بھی کس کے ذمے؟ بَائِع کے۔ تو كَيَّال کہتے ہیں ماپنے والا، كَيْل سے ہے كَيَّال، ماپنے والا۔ تو ماپنے والے کی مزدوری کس کے سر پر؟ بَائِع پر۔ اچھا، اسی طرح ثَمَن پرکھنے کی اجرت بھی بَائِع پر ہے۔ ثَمَن پرکھنے کی اجرت بھی بَائِع پر ہے۔ دیکھو، میں نے آپ کے حوالے سو قَفِیْز کرنے ہیں اور آپ بدلے میں مجھے دیں گے سو درہم بھئی۔ اب یہ درہم جو ہے یہ ہوتا ہے چاندی کا۔ اب اس کو پرکھنے کے لیے کسی کو بلوانا پڑے گا بھئی، وہ تولے گا کہ درہم پورے ہیں، پورے وزن والے ہیں یا پورے وزن والے نہیں ہیں، اور درہم صحیح چاندی کے ہیں یا صحیح چاندی کے نہیں ہیں۔ تو اس کے پرکھنے کے لیے کسی کو بلوانا پڑے گا بھئی جو ماہر ہو گا۔ تو اس کے پیسے کس پر ہیں؟ صاحبِ کتاب بتلا رہے ہیں بھئی دیکھیے بھئی: وَأُجْرَةُ الْكَيَّالِ، اور ماپنے والے کی اجرت، وَنَاقِدِ الثَّمَنِ، اور ثَمَن کو پرکھنے والے کی، نَاقِد کا معنی پرکھنے والا، سمجھ میں آیا کہ وزن پورا ہے یا وزن پورا نہیں، چاندی کس قسم کی ہے اس میں۔ وَنَاقِدِ الثَّمَنِ، اور ثَمَن کو پرکھنے والے کی اجرت جو ہے عَلَى الْبَائِعِ، کس پر ہے؟ بَائِع پر ہے مولانا، بَائِع پر ہے بھئی۔ اچھا، بھئی دیکھو، آپ کے ذمے تھا مجھے سو درہم دیں۔ اب آپ نے مجھے سو درہم دے دیے۔ اب میں درہموں کو کسی آدمی کے ذریعے پرکھوا رہا ہوں، دیکھو بھئی کوئی عیب دار درہم تو اس نے مجھے نہیں دیے، وزن ان کا کم تو نہیں، یا ان کے اندر کم تو نہیں ہے چاندی۔ تو یہ اب میں درہموں میں کیا چیز دیکھ رہا ہوں؟ عیب کو۔ کس کو دیکھ رہا ہوں؟ عیب کو کہ کوئی عیب تو نہیں ہے کہیں۔ تو اب یہ ذمہ داری مُشْتَرِی کی نہیں ہے بلکہ کس کی ذمہ داری ہے؟ بَائِع کی۔ سمجھ میں آیا؟ وہ عیب دیکھ رہا ہے، تو مُشْتَرِی کا کام ہے اس میں عیب تلاش کر کے دے بھئی؟ جی؟ نہیں، وہ خود اس کو چیز ملی ہے تو وہ دیکھ رہا ہے، تو لہٰذا اب کیا کرنا پڑے گا؟ وہ بَائِع کے ذمے ہے۔ ہاں البتہ جب درہم یہ دے رہا تھا مجھے، درہم کا خاص وزن ہوتا ہے۔ خاص وزن ہوتا ہے۔ تو اس کے وزن کے لیے ایک آدمی کو بلانا پڑے گا جو ان کو وزن کر کے دیکھے گا یہ درہم صحیح ہیں یا نہیں بھئی، سمجھ میں آیا یہ درہم پورے وزن والا ہے یا نہیں۔ وہ بھئی، وہ مُشْتَرِی کی ذمہ داری ہے۔ کس کی ذمہ داری ہے؟ مُشْتَرِی کی۔ بھئی مجھے پورے پورے وزن والے درہم دینا یہ مُشْتَرِی کی ذمہ داری ہے یا نہیں؟ جیسے میری ذمہ داری تھی کہ پورے سو قَفِیْز اس کے حوالے کروں، اسی طرح اس کی بھی ذمہ داری ہے کہ سو درہم پورے وزن والے میرے حوالے کرے۔ تو جو جس کی ذمہ داری اس کے پیسے اور مزدوری بھی اس پر آئے گی۔ تو لہٰذا درہموں کو وزن کرنے والے کے پیسے کس پر آئیں گے؟ مُشْتَرِی پر بھئی۔ دیکھیے، کہتے ہیں: وَأُجْرَةُ الْكَيَّالِ وَنَاقِدِ الثَّمَنِ عَلَى الْبَائِعِ، اور ماپنے والے اور ثَمَن کو پرکھنے والے کی اجرت جو ہے بَائِع پر ہے، وَأُجْرَةُ وَزَّانِ الثَّمَنِ عَلَى الْمُشْتَرِي، اور ثَمَن کو، وَزَّان کہتے ہیں وزن کرنے والا، اور ثَمَن کے وزن کرنے والے کی اجرت عَلَى الْمُشْتَرِي، کس پر ہے؟ مُشْتَرِی پر ہے، مُشْتَرِی پر۔ بھئی ہدایہ وغیرہ کتابوں میں لکھا ہے کہ ثَمَن کو پرکھنے والے کی اجرت مُشْتَرِی پر ہے۔ ہدایہ وغیرہ میں کیا لکھا ہے مولانا؟ ثَمَن کو پرکھنے والے کی اجرت کس پر؟ مُشْتَرِی پر۔ اور یہ کیا فرما رہے ہیں صاحبِ قدوری؟ کس پر ہے؟ بَائِع پر ہے۔ تو بظاہر تعارض لگتا ہے، دو قولوں میں مقابلہ لگ رہا ہے، یہاں کچھ اور ہے وہاں کچھ اور۔ تو علماء فرماتے ہیں نہیں بھئی کوئی تعارض نہیں ہے ان دونوں میں، دونوں کا محل الگ ہے، سمجھ میں آیا؟ صاحبِ ہدایہ جو فرما رہے ہیں کہ کس پر ہے مزدوری؟ مُشْتَرِی پر، ثَمَن کو پرکھنے کے پیسے مُشْتَرِی پر ہیں، وہ ہے حوالے کرنے سے پہلے، حوالے کرنے سے پہلے۔ اور صاحبِ قدوری فرما رہے ہیں کہ کس پر ہیں پیسے؟ بَائِع پر، یہ حوالے کرنے کے بعد۔ حوالے کرنے کے بعد۔ دیکھو بھئی، آپ ہیں مُشْتَرِی، آپ کا کام ہے مجھے پورے وزن والے دیں درہم، اور عیب دار دیں یا صحیح دیں؟ صحیح دیں۔ تو وزن کے لیے وزن کرنے والے کو بلانا پڑے گا اور پرکھنے کے لیے پرکھنے والے کو بلوانا پڑے گا، کیونکہ آپ کا کام ہے کہ آپ مجھے، میں نے مَبِیْع ٹھیک طرح آپ کو دے دیا تو اب ثَمَن بھی کیا کریں؟ ٹھیک طرح میرے حوالے کریں، اس میں عیب نہ ہو۔ تو لہٰذا ثَمَن کے ٹھیک ہونے یا عیب دار ہونے کا پتہ کون بتلائے گا؟ پرکھنے والا۔ تو اس کی مزدوری، اس کے پیسے کس کے ذمے؟ مُشْتَرِی کے ذمے۔ اس کا فرض بنتا ہے کہ مجھے ٹھیک چیز دے، خراب چیز نہ دے۔ ہاں جب اس نے بَائِع کو ثَمَن دے دیے، اب بَائِع اس کو پھر پرکھوا رہا ہے، تو اب کس پر ہے ذمہ داری؟ بَائِع پر ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو دونوں قولوں کا محل الگ۔ صاحبِ ہدایہ کا قول کب ہے؟ جبکہ ابھی حوالے نہیں کیا، حوالے سے پہلے جو پرکھنا ہے۔ اور صاحبِ قدوری کے قول کا محل کب ہے؟ جب حوالے کر دے بھئی۔ وَمَنْ بَاعَ سِلْعَةً بِثَمَنٍ قِيلَ لِلْمُشْتَرِي ادْفَعِ الثَّمَنَ أَوَّلًا فَإِذَا دَفَعَ قِيلَ لِلْبَائِعِ سَلِّمِ الْمَبِيعَ۔ چلیے بس کریں مولانا، بس بھئی، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 57 of 167