وَمَنِ اشْتَرَى ثَوْبًا عَلَى أَنَّهُ عَشَرَةُ أَذْرُعٍ بِعَشَرَةِ دَرَاهِمَ، أَوْ أَرْضًا عَلَى أَنَّهَا مِائَةُ ذِرَاعٍ بِمِائَةِ دِرْهَمٍ، فَوَجَدَهَا أَقَلَّ مِنْ ذَلِكَ فَالْمُشْتَرِي بِالْخِيَارِ، إِنْ شَاءَ أَخَذَهَا بِجُمْلَةِ الثَّمَنِ وَإِنْ شَاءَ تَرَكَهَا۔
وَمَنِ اشْتَرَى ثَوْبًا، اچھا بھئی! صورتِ مسئلہ یہ ہے کہ ایک آدمی نے کپڑا بیچا دوسرے کے ہاتھ پر۔ اچھا بھئی! اردو میں بھی تعبیر سے بڑا اثر پڑتا ہے۔ میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں، یہ میرے پاس کپڑا پڑا ہے، میں یہ آپ کو دینا چاہتا ہوں، بیچنا چاہتا ہوں۔ فرض کریں آپ کے سامنے ایک آدمی ہے، آپ اسے کپڑا بیچنا چاہتے ہیں، کیا کہیں گے آپ بھئی؟ اس کو کیا جملہ کہیں گے اردو میں؟ جی؟ میں نے آپ کو یہ کپڑا سو روپے میں بیچا۔ میں نے آپ کو بیچا یہ کپڑا؟ کپڑے کو بیچا یا اس آدمی کو بیچ رہا ہے بھئی؟ میں نے یہ کپڑا آپ کو سو روپے میں بیچا۔ ہاں تو آپ کو نہ کہیں بھئی، آپ پر بیچا کہیں۔ ہمیشہ تعبیر کس سے کریں؟ آپ پر بیچا۔ یہ کپڑا میں نے آپ پر بیچا، یا یوں کہہ لو آپ کے ہاتھ بیچا۔ سمجھ میں آیا؟ تعبیر کیا کیا کرو ہمیشہ؟ آپ کے ہاتھ۔ یہ کپڑا میں نے آپ کے ہاتھ پر بیچا، یا آپ پر بیچا۔ اب مولانا کہیں بھی اشتباہ نہیں آئے گا، ورنہ بعض جگہ پھر مسئلہ میں اشتباہ آ جاتا ہے اردو میں بھئی۔ آپ کو بیچا؟ آدمی کو بیچ رہا ہے بھئی؟ تو وہاں کیا کہو ہمیشہ؟ آپ پر بیچا، آپ کے ہاتھ بیچا۔ عادت بنا لو اس کو اپنی۔ یا اس سے بھی کوئی بہتر تعبیر ملتی ہے تو اور اچھی بات ہے بھئی۔
جی، اور ایک اور بات یاد رکھیں، عبارت کی بات، قیمتی بات ہے بھئی۔ عبارت کے اندر بَیْع کی بات آئے گی تو ساتھ بَا بھی آئے گی مولانا، بَا۔ اور یہ بَا ہمیشہ ثَمَن پر داخل ہوتی ہے۔ یہ بَا عربی کے اندر ہمیشہ کس پر داخل ہوتی ہے؟ ثَمَن پر داخل ہوتی ہے بھئی۔ یہ عام، چند عام باتیں ذکر کر رہا ہوں جو ہر جگہ آپ کو کام آئیں گی بَیْع کے اندر بھئی۔ بَا آتی ہے، اور یہ بَا عربی میں کس پر داخل ہوتی ہے؟ ثَمَن پر۔ مثلاً میں آپ کو کہتا ہوں بھئی، یہ کپڑا میں نے آپ پر پانچ روپے میں بیچا۔ یہ کپڑا میں نے آپ پر پانچ روپے میں بیچا۔ عربی میں کیا کہیں گے؟ بِعْتُ هَذَا الثَّوْبَ مِنْكَ بِخَمْسِ رُبِيَّاتٍ۔ بِعْتُ هَذَا الثَّوْبَ مِنْكَ بِخَمْسِ رُبِيَّاتٍ۔ اب دیکھیے مولانا، عبارت کے اندر بَا آئی ہے یا نہیں آئی بھئی؟ بِخَمْسِ، یہ خَمْسَة پر جو بَا داخل ہو رہی ہے، بَیْع کے اندر یہ ہمیشہ آئے گی بھئی۔ اور یہ بَا ہمیشہ ثَمَن پر داخل ہوتی ہے۔ آپ سے اب عبارت میں کوئی پوچھ لے بھئی، ثَمَن کیا چیز ہے؟ کپڑا ثَمَن ہے یا یہ پانچ روپے ثَمَن ہیں؟ آپ فوراً کیا کہیں گے؟ پانچ روپے۔ پانچ روپے، کیسے پتہ چلا آپ کو؟ بَا سے بھئی۔ بعض چیزیں تو ہیں ہی ثَمَن، وہاں تو پتہ لگ جائے گا یہ روپے تو ہیں ہی ثَمَن، سونا چاندی تو ہے ہی ثَمَن۔ بعض اوقات دونوں طرف سے سامان ہوتا ہے۔ ایک آدمی نے دوسرے کو کپڑا دیا ہے اور دوسرے سے موبائل لے لیا ہے، خرید لیا ہے، تو اب ایک طرف کپڑا ہے، ایک طرف موبائل ہے، بھئی کس چیز کو ہم ثَمَن بنائیں؟ ثَمَن کے حکم الگ۔ کس چیز کو مَبِیْع بنائیں؟ مَبِیْع کے احکام الگ ہیں بھئی۔ تو اس کا ضابطہ میں نے آپ کو بتلا دیا، جس پر بَا داخل ہو رہی ہے اس کو کیا بنا لیں گے؟ ثَمَن بھئی، اور دوسرے کو مَبِیْع بنا لیں گے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو یہ بَا ہمیں بتلائے گی بھئی کہ یہ ثَمَن ہے اور پھر ثَمَن والے احکام وہاں آ جائیں گے بھئی۔
تو لہٰذا اب آپ مجھے بتائیے مولانا، میں آپ سے کہتا ہوں: بِعْتُ هَذَا الْكِتَابَ مِنْكَ بِالْقَلَمِ۔ بِعْتُ هَذَا الْكِتَابَ مِنْكَ بِالْقَلَمِ۔ کیا ترجمہ کریں گے؟ بِعْتُ هَذَا الْكِتَابَ، کیا؟ میں نے یہ کتاب بیچی، مِنْكَ، آپ پر بھئی، آپ کے ہاتھ، بِالْقَلَمِ، قلم کے بدلے۔ اس بَا کا ترجمہ بھی اردو میں کیا کرنا ہے؟ کے بدلے میں، کے عوض میں۔ کس کے عوض میں؟ قلم کے عوض میں، قلم کے بدلے میں بھئی۔ ترجمہ سمجھ میں آ رہا ہے بھئی؟ تو یہ بَا بھی جب آئے گی بَاعَ وغیرہ کے ساتھ بھئی تو بدلے میں، عوض میں، یہ لفظ ساتھ لانا ہے آپ نے۔ ترجمے میں غور کرنا، میں بھی لے کر آؤں گا بھئی، آپ وہاں نوٹ کرتے جائیں بھئی، آہستہ آہستہ آپ کو عادت ہو جائے گی، خود بھی کوشش کریں ہمیشہ اسی طرح ترجمہ کریں۔ یہ بَا عوض کے لیے آتی ہے بھئی۔ اچھا، تو کیا جملہ تھا بھئی؟ بِعْتُ هَذَا الْكِتَابَ مِنْكَ بِالْقَلَمِ۔ اچھا بھئی، مَبِیْع کیا چیز ہے؟ کتاب۔ اور ثَمَن کیا ہے؟ قلم۔ آپ کو کیسے پتہ چلا؟ بَا کس پر داخل ہوئی؟ قلم پر، اور بَا تو داخل ہوتی ہے ثَمَن پر، معلوم ہوا یہ قلم کیا ہے؟ ثَمَن ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔
اچھا، اسی طرح عَلَى کا لفظ آئے گا۔ دیکھو یہ جو ابھی عبارت میں نے پڑھی تھی: وَمَنِ اشْتَرَى ثَوْبًا عَلَى، یہ شرط کے لیے آتا ہے۔ کس لیے؟ شرط کے لیے۔ اس کا ترجمہ کریں گے: اس شرط پر۔ اس شرط پر۔ جگہ جگہ آئے گا یہ مولانا، یہ یاد رکھو بھئی یہ ترجمے میں یہ چیزیں آپ کو کام آئیں گی بھئی۔ اس شرط پر۔ عَلَى شرط کے لیے آئے گا۔ بات سمجھ میں آئی؟ اسی طرح یاد رکھو، بَاعَ اور اِشْتَرَى کا صلہ مِنْ آئے گا۔ میں کہتا ہوں میں نے آپ سے چیز خریدی، میں کیا کہوں گا؟ اِشْتَرَيْتُ مِنْكَ۔ میں نے آپ سے چیز خریدی، اِشْتَرَيْتُ مِنْكَ۔ اچھا، یہ مِنْ کس پہ داخل ہوا؟ جس سے چیز خریدی گئی، شِرَاء میں آیا تو مِنْ کس پہ داخل ہوا؟ جس سے چیز خریدی گئی ہے، یعنی بَائِع پر داخل ہوا۔ کس پر داخل ہوا؟ بَائِع پر داخل ہوا۔ اور بَاعَ کے اندر یہ مِنْ جو ہے مُشْتَرِی پر داخل ہوتا ہے۔ مثلاً میں کہتا ہوں: بِعْتُ مِنْكَ۔ بِعْتُ مِنْكَ، کیا ترجمہ کریں گے؟ میں نے آپ کو بیچا؟ پھر وہی ترجمہ! میں نے آپ پر بیچا، یا یوں کہو میں نے آپ کے ہاتھ بیچا۔ میں نے آپ کے ہاتھ بیچا۔ معلوم ہوا بیچنے والا میں ہوں، اور مِنْ جس پر داخل ہوا، مِنْكَ کا كَ، وہ کون ہے بھئی؟ وہ مخاطب وہ مُشْتَرِی ہے۔ وہ کون ہے؟ مُشْتَرِی۔ تو یہ مِنْ عبارتوں میں بَاعَ کے ساتھ اکثر آئے گا، آپ نے وہاں ترجمے میں پریشان نہیں ہونا۔ بِعْتُ مِنْكَ کا اب آرام سے ترجمہ کر لیں، کیا ترجمہ کریں گے؟ میں نے آپ کے ہاتھ پر بیچا، ترجمہ یہ کر لیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ قیمتی باتیں ہر جگہ کام آئیں گی۔ اب ایک اور عبارت بناؤ بھئی، اس کا ترجمہ ذرا کریں: بَاعَ زَيْدٌ مِنْ عَمْرٍو كِتَابًا۔ بَاعَ زَيْدٌ مِنْ عَمْرٍو كِتَابًا۔ بیچنے والا کون؟ زید۔ اور مِنْ عَمْرٍو، بھئی مُشْتَرِی کون؟ کس پر بیچا؟ عمرو پر۔ کس نے بتلایا آپ کو؟ مِنْ نے۔ کس چیز نے بتلایا؟ مِنْ نے۔ کس نے بتلایا؟ مِنْ نے۔ کس کے ہاتھ پر بیچا وہ کون ہے؟ جس پر مِنْ داخل ہوا، اور وہ عمرو ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟
اچھا، اب دیکھیے مولانا ترجمہ۔ ترجمہ ان قوانین کے مطابق: وَمَنِ اشْتَرَى ثَوْبًا، اور جس شخص نے خریدا کسی کپڑے کو، عَلَى، اس شرط پر کہ أَنَّهُ عَشَرَةُ أَذْرُعٍ بِعَشَرَةِ دَرَاهِمَ، کہ یہ دس گز ہے دس درہم کے عوض میں۔ دس گز ہے دس درہم کے عوض میں۔ یہ عوض میں کس کا ترجمہ کر رہا ہوں؟ بَا کا۔ اور یہ اس شرط پر یہ کس کا ترجمہ میں نے کیا؟ عَلَى کا۔ تو کہتے ہیں: وَمَنِ اشْتَرَى ثَوْبًا، اور جس شخص نے کوئی کپڑا خریدا، عَلَى، اس شرط پر کہ أَنَّهُ عَشَرَةُ أَذْرُعٍ، کہ یہ دس گز ہے، بِعَشَرَةِ دَرَاهِمَ، دس درہم کے عوض میں، أَوْ أَرْضًا، یا کسی نے زمین خریدی، عَلَى، اس شرط پر أَنَّهَا مِائَةُ ذِرَاعٍ بِمِائَةِ دِرْهَمٍ، کہ یہ سو ذِرَاع زمین ہے سو درہم کے بدلے میں، فَوَجَدَهَا أَقَلَّ مِنْ ذَلِكَ، جی تو اس نے اس زمین یا کپڑے کو کم پایا اس مقدار سے جو اس نے ذکر کی تھی۔ کیا مسئلہ ہو گا بھئی؟ ادھر دیکھو بھئی سارے۔ کسی نے کسی کو کپڑا بیچا، کیا کہا؟ یہ دس گز کپڑا ہے، کتنے درہم کے عوض؟ دس درہم کے عوض میں۔ یا یہ زمین دس گز زمین ہے دس درہم کے عوض میں۔ اب وہ زمین برابر نکلی پھر تو مسئلہ ٹھیک۔ اگر کم نکلی وہ زمین یا کپڑا، کیا حکم لگائیں گے آپ؟ جی، بھئی یہ کس میں سے ہے؟ پہلے تو مسئلہ ادھر بات وہ نقشے کی طرف جایا کرو۔ یہ کپڑا یا یہ زمین کس قبیل سے ہے؟ مَذْرُوْعَاتِ غَيْرِ مُتَقَارِبَة میں سے ہے، اور مَذْرُوْعَاتِ غَيْرِ مُتَقَارِبَة کے اندر صرف کیا بیان ہو رہا ہے؟ ہر فرد کی قیمت یا کل مقدار بیان ہوئی؟ جی؟ کل مقدار۔ صرف کل مقدار بیان ہوئی ہے، اس نے کہا ہے دس گز ہے کتنے کے بدلے میں؟ دس درہم کے بدلے میں۔ تو دس گز اس نے بیان کیے، ہر گز کتنے کا ہے یہ اس نے بیان کیا؟ نہیں کیا۔ اب اگر کپڑا کم نکلتا ہے تو پورے ثَمَن دے کر لینے پڑیں گے۔ کیونکہ یہ ذِرَاع ہے اور ذِرَاع مَذْرُوْعَات کے اندر کیا ہوتا ہے؟ وَصْف، اور وَصْف میں کمی سے ثَمَن کے اندر کمی نہیں ہوتی۔ تو لہٰذا وَصْف میں کمی آ گئی لیکن ثَمَن میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ مُشْتَرِی لینا چاہے تو کتنے میں لینا پڑے گا؟ پورے پیسے دے کر لینے پڑیں گے۔ اور ساتھ ساتھ اختیار بھی ہے، چھوڑنا چاہے تو چھوڑ دے بھئی۔ اور اگر زیادہ نکلا تو؟ جی؟ تو وہ مُشْتَرِی کا ہو گیا اور بَائِع کو کوئی اختیار ہے؟ نہیں، کوئی اختیار نہیں۔ وَصْف زیادہ نکل آیا بھئی اس سے کیا ہوا بھئی، چیز تو وہی ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یہ وہی صورتیں ہیں جو نقشے میں میں نے آپ کو ساری لکھوا دی تھیں۔
فَوَجَدَهَا أَقَلَّ مِنْ ذَلِكَ، تو اس نے اسے کم پایا اس مقدار سے، فَالْمُشْتَرِي بِالْخِيَارِ، تو مُشْتَرِی کو اختیار ہے، إِنْ شَاءَ أَخَذَهَا بِجُمْلَةِ الثَّمَنِ، کم نکلے ہیں لیکن اگر چاہے تو اس کو لے لے پورے ثَمَن کے بدلے میں، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَهَا، اور چاہے تو اسے چھوڑ دے۔ وَصْف میں کمی آئی لیکن وَصْف میں کمی سے ثَمَن کے اندر کمی نہیں ہوتی۔ وَإِنْ وَجَدَهَا أَكْثَرَ مِنَ الذِّرَاعِ الَّذِي سَمَّاهُ، اور اگر اس نے اس کو پایا زیادہ ان ذِرَاعوں سے جو اس نے ذکر کیے تھے، فَهِيَ لِلْمُشْتَرِي وَلَا خِيَارَ لِلْبَائِعِ، تو یہ مُشْتَرِی کے لیے ہے اور بَائِع کو کوئی اختیار نہیں بھئی۔ مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟
وَإِنْ قَالَ بِعْتُكَهَا عَلَى أَنَّهَا مِائَةُ ذِرَاعٍ بِمِائَةِ دِرْهَمٍ كُلُّ ذِرَاعٍ بِدِرْهَمٍ فَوَجَدَهَا نَاقِصَةً فَهُوَ بِالْخِيَارِ۔ وَإِنْ قَالَ، اور اگر یوں کہا: بِعْتُكَهَا، میں نے تیرے ہاتھ بیچا یہ کپڑا یا یہ زمین، عَلَى، اس شرط پر أَنَّهَا مِائَةُ ذِرَاعٍ، کہ یہ کتنا ہے؟ سو ذِرَاع ہے، بِمِائَةِ دِرْهَمٍ، سو درہم کے بدلے میں، كُلُّ ذِرَاعٍ بِدِرْهَمٍ، ہر ذِرَاع کتنے کے بدلے میں ہے؟ ایک درہم کے بدلے ہے۔ دیکھا، اب کل مقدار بھی ذکر کر دی اس نے اور ہر ذِرَاع کی قیمت بھی ذکر کر دی۔ برابر نکلے تو پھر تو مسئلہ ہی کوئی نہیں، اس کو ذکر نہیں کیا۔ فَوَجَدَهَا نَاقِصَةً، کم یا زیادہ نکلے وہ بیان کر رہے ہیں۔ فَوَجَدَهَا نَاقِصَةً، تو کیا کیا اس صورت کو؟ بھئی جن صورتوں میں برابر نکلتا تھا صاحبِ کتاب اس کو ذکر نہیں کریں گے کیونکہ بات ظاہر ہے، بَیْع تو اس صورت میں کیا ہو جائے گی؟ صحیح ہو جائے گی۔ کم یا زیادہ نکلے گا تو مسئلہ پھر بدلے گا، تو وہ اب ذکر کر رہے ہیں: فَوَجَدَهَا نَاقِصَةً، اس نے اس کو کم پایا۔ کیا مسئلہ ہو گا؟ ادھر دیکھو بھئی۔ اس نے کل مقدار بھی ذکر کی ہے اور ہر ذِرَاع کی قیمت بھی ذکر کی ہے۔ اب کم نکل آیا، کیا حکم لگائیں گے؟ جتنے ذِرَاع کم اتنے ہی ثَمَن بھی کم ہو جائیں گے، اور ساتھ ساتھ اختیار بھی۔ اور اگر کپڑا زیادہ نکلا؟ جتنے گز زیادہ اتنے ہی ثَمَن بھی زیادہ، لیکن ساتھ ساتھ اختیار بھی ہے۔ یہی بات کر رہے ہیں: فَوَجَدَهَا نَاقِصَةً، تو اس کو کم پایا، فَهُوَ بِالْخِيَارِ، تو اسے اختیار ہے، إِنْ شَاءَ أَخَذَهَا، اگر چاہے تو اس کو لے لے بِحِصَّتِهَا مِنَ الثَّمَنِ، اس کے حصے کے عوض میں ثَمَن میں سے۔ یعنی ثَمَن میں سے اس کے حصے میں جو بنتے ہیں وہ دے دے۔ یعنی نوے گز نکلا ہے تو کتنے دے دے؟ سو گز کی مثلاً بات ہوئی تھی، نوے نکل آیا تو نوے دے دے، ستر نکلا ہے تو ستر درہم دے دے بھئی، ساٹھ گز نکلا ہے تو ساٹھ درہم۔ تو اس کے حصے کے بقدر جو ہے ثَمَن میں سے وہ اس کے ساتھ لے لے، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَهَا، اور چاہے تو اسے چھوڑ دے۔ وَإِنْ وَجَدَهَا زَائِدَةً، اور اگر اس کپڑے یا زمین کو زائد پایا، كَانَ الْمُشْتَرِي بِالْخِيَارِ، تو مُشْتَرِی کو اختیار ہے، إِنْ شَاءَ أَخَذَ الْجَمِيعَ، چاہے تو کیا کرے؟ سارے کو لے لے كُلَّ ذِرَاعٍ بِدِرْهَمٍ، کس طریقے پر لے لے؟ ہر ذِرَاع ایک درہم کے بدلے میں لے لے۔ یعنی ایک سو دس نکلا ہے تو ایک سو دس دے دے، ایک سو بیس ہے تو ایک سو بیس۔ وَإِنْ شَاءَ فَسَخَ الْبَيْعَ، اور اگر چاہے تو بَیْع کو فَسْخ کر دے۔
اب بتائیے مولانا، اب وہ نقشہ اچھی طرح ذہن میں ہے؟ جی؟ ادھر دیکھو سارے بھئی۔ کتاب پہ کوئی نہ دیکھے، مجھے مسئلہ بتاؤ بھئی، پتہ لگتا ہے بَیْع میں آپ کتنے ماہر ہوئے ہیں بھئی۔ ایک آدمی کے پاس ایک گٹھڑی ہے۔ یہ تھان اس نے دوسرے آدمی کے ہاتھ بیچے اور یہ کہا بھئی، اس نے کہا دوسرے آدمی کو: یہ گٹھڑی میں نے آپ کو بیچی، اس کے اندر دس تھان ہیں سو درہم کے بدلے میں۔ یہ گٹھڑی میں نے آپ کو بیچی، اس کے اندر دس تھان ہیں سو درہم کے بدلے میں، اور ہر تھان کتنے درہم کا ہے؟ دس درہم کا ہے۔ تو اب دیکھیے آپ مولانا، کل مقدار بھی ذکر کر دی اس نے اور ہر فرد کی قیمت بھی ذکر کر دی۔ سب سے پہلے تو آپ مجھے یہ بتائیں یہ کس قبیل سے ہے؟ جی؟ مَذْرُوْعَات میں سے نہ بناؤ بھئی، اب یہ مَعْدُوْدَات کے قبیل سے ہے، تھان بیچ رہا ہے، سمجھ میں آیا بھئی؟ تھان بیچ رہا ہے، تھان کے اندر تو کپڑا پتہ ہوتا ہے اتنا کپڑا ہے، تو اب وہ اس کو تعداد کے اعتبار سے بیچ رہا ہے کہ اتنے تھان پڑے ہیں اور کتنے میں دے رہا ہوں آپ کو؟ سو درہم میں، اور ہر تھان کتنے کا ہے؟ دس درہم کا۔ اچھا، معلوم ہوا یہ کس میں سے ہے؟ مَعْدُوْدَات میں سے۔ اور مَعْدُوْدَات بھی کون سے؟ مُتَقَارِبَة یا غَيْرِ مُتَقَارِبَة؟ جی؟ کون سے؟ قدیم زمانے کا مسئلہ چل رہا ہے بھئی ابھی۔ غَيْرِ مُتَقَارِبَة ہیں مولانا، سمجھ میں آئی بات بھئی؟ ہاں، غَيْرِ مُتَقَارِبَة۔ اور تو ضروری بھی نہیں ہے مولانا، اس زمانے کے اندر بھی ہو، کپڑے ہزار قسم کے ہیں، دس تھان ہیں، دس کے دس تھان الگ قسم کا کپڑا ہے۔ صورت سمجھ میں آئی؟ ہاں، اگر ایک ہی قسم کا سارے تھان ہوں، پھر مسئلہ بدل جائے گا۔ آج کے زمانے میں ہوں اور ایک ہی قسم کے ہوں، پھر تو ایک جیسا ہو جائے گا، پھر یہ مَعْدُوْدَاتِ مُتَقَارِبَة میں ہو جائے گا۔ لیکن اگر آج کے زمانے میں ہے اور تھان الگ الگ کپڑوں کے ہیں، یا قدیم زمانے کے اندر وہ ہاتھ سے بنتے تھے کپڑے میں ہی کچھ نہ کچھ فرق ہوتا تھا، تو یہ مَعْدُوْدَات کس قبیل سے ہوا؟ غَيْرِ مُتَقَارِبَة میں سے۔ اب حکم آپ مجھے بتا دیں۔ اس نے کل قیمت بھی ذکر کر دی، اس نے ہر فرد کی قیمت بھی اس نے ذکر کر دی، تو کیا مسئلہ ہو گا؟ یا تو برابر نکلیں گے، تو بَیْع کیا ہو گئی؟ اس کو یہ ذکر نہیں کریں گے کیونکہ یہ تو بات ظاہر ہے۔ دس کپڑے ہی نکلے تو ٹھیک ہے بھئی۔ کپڑے، تھان نکل آتے ہیں آٹھ یا سات، تو یہ تو کم ہو گئے۔ یا زیادہ نکل آتے ہیں مولانا، کتنے؟ گیارہ یا بارہ۔ اب کیا کریں گے؟ اگر کم نکل آئے تو کیا حکم ہے؟ ثَمَن بھی کم ہو گئے۔ مثلاً کتنے تھان نکلے؟ آٹھ تھان نکل آئے بھئی، تو کتنے درہم دے دے گا؟ اسی درہم۔ اور ساتھ ساتھ اختیار بھی ہو گا اسے، لینا چاہے تو لے لے، چھوڑنا چاہے تو چھوڑ دے۔ اور اگر تھان زیادہ نکل آئے مولانا، گیارہ یا بارہ تھان نکل آئے، اب کیا حکم لگائیں گے؟ جی؟ کیا کریں گے؟ نقشہ یاد ہے؟ کیا مسئلہ تھا اگر بکریاں بیچیں کسی نے، ایک سو دس بکریاں نکل آئیں بھئی؟ ہاں، اس نے کہا تھا یہ سو بکریاں ہیں سو درہم کے اندر ہیں، ہر بکری ایک درہم کی ہے۔ بکریاں کتنی نکل آئیں؟ ایک سو دس نکل آئیں۔ کیا حکم پڑھا تھا آپ نے؟ جی؟ پیسے زیادہ دینے پڑیں گے؟ بَیْع فَاسِد ہو جائے گی بھئی۔ کیوں فَاسِد ہو گی؟ ہاں، دیکھا، شاباش! تو یہ بَیْع فَاسِد ہو گئی۔ کیوں فَاسِد ہوئی؟ کیونکہ مَبِیْع مَجْہُوْل ہو گیا۔ بَیْع ہوئی ہے کتنے تھانوں کی؟ دس کی، اور نکلے ہیں گیارہ یا بارہ یا تیرہ۔ معلوم ہوا مَبِیْع ہے دس تھان، ایک تھان زائد ہے۔ اب کون سا تھان زائد ہے مولانا؟ ایک تھان تو نکالنا پڑے گا بھئی۔ تو مُشْتَرِی چاہے گا کہ جو سب سے ردی ہے وہ میں بَائِع کے پاس رہنے دوں، اچھے والے سارے لے لوں۔ اور بَائِع چاہے گا کہ میں ان میں سے جو اچھا والا ہے اس کو اپنے پاس روک لوں اور باقی دس اس کے حوالے کر دوں۔ تو مَبِیْع مَجْہُوْل ہوا، جھگڑا آئے گا مولانا، لہٰذا بَیْع کیا ہو گئی؟ فَاسِد۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو آپ نے اس طرح غور کرنا ہے ہر چیز کے اندر بھئی۔
جی دیکھیے بھئی: وَلَوْ قَالَ، اور اگر یوں کہا کسی نے: بِعْتُ مِنْكَ، دیکھا وہ مِنْ آ گیا مولانا، بِعْتُ مِنْكَ، میں نے بیچا آپ کے ہاتھ هَذِهِ الرِّزْمَةَ، رِزْمَة کہتے ہیں گٹھڑی کو مولانا۔ میں نے بیچا آپ کے ہاتھ هَذِهِ الرِّزْمَةَ، اس گٹھڑی کو، عَلَى، اس شرط پر أَنَّهَا عَشَرَةُ أَثْوَابٍ، کہ یہ کتنے کپڑے ہیں؟ دس کپڑے ہیں، بِمِائَةِ دِرْهَمٍ، کتنے کے بدلے میں؟ سو درہم کے بدلے میں، كُلُّ ثَوْبٍ بِعَشَرَةٍ، ہر کپڑا کتنے کے عوض میں ہے؟ دس درہم کے عوض میں ہے، فَإِنْ وَجَدَهَا نَاقِصَةً، اگر اس نے انہیں کم پایا، جَازَ الْبَيْعُ بِحِصَّتِهِ، تو جائز ہے بَیْع اس کے حصے کے بقدر۔ کپڑے تھان کم ہیں تو ثَمَن بھی اسی کے حصے کے بقدر کم ہو جائیں گے اور اس میں بَیْع جائز ہو گئی۔ لیکن ساتھ بتایا مُشْتَرِی کو کیا ہو گا؟ اختیار بھی ہو گا۔ بین السطور نیچے لکھا ہوا ہے: وَلِلْمُشْتَرِي الْخِيَارُ، مُشْتَرِی کو خِیَار ہے۔ وَإِنْ وَجَدَهَا زَائِدَةً، اور اگر اس نے انہیں زیادہ پایا، فَالْبَيْعُ فَاسِدٌ، تو بَیْع کیا ہو گی؟ فَاسِد۔ نیچے کیا لکھا ہے؟ لِجَهَالَةِ الْمَبِيعِ، مَبِیْع مَجْہُوْل ہونے کی وجہ سے بھئی۔
وَمَنْ بَاعَ دَارًا دَخَلَ بِنَاؤُهَا فِي الْبَيْعِ وَإِنْ لَمْ يُسَمِّهِ۔ جی، یہاں تک وہ ختم ہوئے مسئلے بھئی جن کا میں نے نقشہ بنوایا تھا بھئی۔ اب آپ کو کچھ اور ضابطوں کے تحت مسائل بتلا رہے ہیں بھئی۔ وَمَنْ بَاعَ دَارًا، اور جس نے دَار بیچا، گھر بیچا، دَخَلَ بِنَاؤُهَا، تو داخل ہو جائے گی اس گھر کی عمارت فِي الْبَيْعِ، کس کے اندر؟ بَیْع کے اندر۔ بِنَاء کس کو کہتے ہیں عربی میں بھئی؟ عمارت کو کہتے ہیں، بلڈنگ کو کہتے ہیں بھئی۔ دَخَلَ بِنَاؤُهَا، داخل ہو جائے گی اس گھر کی عمارت، اس گھر کی بلڈنگ فِي الْبَيْعِ، کس کے اندر؟ بَیْع کے اندر، وَإِنْ لَمْ يُسَمِّهِ، اگرچہ وہ اس کو ذکر نہ کرے۔ اگرچہ وہ اس کو ذکر نہ کرے۔ بھئی ایک آدمی نے دوسرے کو اپنی کوٹھی بیچی مولانا۔ اب وہ کوٹھی جب اس نے بیچ دی، اب وہ آیا کوٹھی پر قبضے کے لیے، کہتا ہے بھئی دیکھو، جس نے بیچی ہے وہ اسے کہتا ہے: یہ کوٹھی میں نے آپ کو بیچی ہے لیکن صحن آپ کا نہیں ہے، صحن میرا ہی ہے، وہ نہیں میں نے آپ کے ہاتھ بیچا۔ وہ نہیں بیچا۔ تو ہم اس کو کہیں گے بھئی کوٹھی کے اندر عمارت بھی داخل ہوتی ہے، جب آپ نے لفظِ کوٹھی کہہ دیا تو کوٹھی کے اندر عمارت کے ساتھ صحن ہوتا ہے یا نہیں ہوتا بھئی؟ جی؟ ہوتا ہے۔ صحن ساتھ ہوتا ہے بھئی۔ تو عُرْف کے، ضابطہ یہ ہے کہ ایک چیز کے اندر عُرْفاً جو چیزیں شامل ہوتی ہیں عام لوگوں کے عُرْف کے اعتبار سے، عام لوگ اس کو اس میں شامل سمجھتے ہیں، تو اس کو ذکر نہ بھی کریں وہ پھر بھی کیا ہوتی ہے؟ بَیْع کے اندر داخل ہو جاتی ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو کوٹھی صرف عمارت کا نام ہے یا صرف صحن کا نام ہے یا دونوں کا نام ہے؟ دونوں کا۔ یہ دونوں کا نام ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ ہاں اگر یوں کہتا ہے، کوٹھی ہے، لیکن وہ یہ نہیں کہتا یہ کوٹھی میں نے آپ کے ہاتھ بیچی، کہتا ہے یہ عمارت میں نے آپ کے ہاتھ بیچی۔ یا صرف یوں کہتا ہے یہ بلڈنگ بیچی۔ یا صرف یوں کہتا ہے بھئی یہ صحن میں نے آپ کے ہاتھ بیچا۔ تو اب صحن کی بات ہوئی ہے، بلڈنگ کی بات نہیں ہوئی۔ صحن کے اندر بلڈنگ داخل ہو جاتی ہے؟ نہیں بھئی، تو اس صورت میں وہ داخل نہیں۔ لیکن جب وہ کوٹھی کہہ رہا ہے یا وہ گھر کہہ رہا ہے، تو گھر کے اندر عُرْف کے اندر بھئی گھر کے اندر جو جو چیزیں شامل ہوتی ہیں وہ خود بخود اس میں کیا ہو جائیں گی؟ داخل ہو جائیں گی۔ یا کسی نے کسی کے ہاتھ گھر بیچا۔ اب گھر بیچنے کے بعد کہتا ہے، بَیْع ہو گئی، کہتا ہے بھئی یہ گھر میں نے بیچا آپ کو لیکن یہ جو دروازے کے پاس غسل خانہ اور بیت الخلا ہیں، یہ میں نے نہیں بیچے بھئی۔ میں نے باقی گھر آپ کو بیچا ہے بھئی۔ وہ کہے گا آپ نے گھر کی بات کی تھی اور گھر کے اندر بیت الخلا اور غسل خانہ داخل ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے بھئی؟ داخل ہوتے ہیں بھئی۔ تو ان کو ذکر کرنے کی ضرورت، وہ کہے گا بھئی میں نے کب ذکر، میں نے کوئی بَیْع میں کہا تھا غسل خانہ اور بیت الخلا بھی بیچ رہا ہوں؟ کہتے ہیں بھئی آپ کے ذکر کی کوئی ضرورت نہیں تھی، یہ خود بخود اس میں کیا ہو جاتے ہیں؟ داخل ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کوٹھی بیچی، کہتا ہے بھئی صرف یہ بلڈنگ آپ کی ہے، صحن نہیں آپ کا۔ کیوں بھئی صحن کیوں نہیں میرا؟ میں نے صحن کا کوئی نام لیا تھا بَیْع کے اندر؟ تو ہم اسے کیا کہیں گے بھئی؟ صحن کا نام ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ تو ویسے ہی اس کے اندر داخل ہوتا ہے، اس کو ذکر نہ بھی کرو یہ پھر بھی داخل ہو جاتا ہے بھئی۔ ضابطہ سب کو سمجھ میں آیا؟ جو چیز عُرْف کے اندر ایک چیز کے ساتھ سمجھی جاتی ہے، اس میں داخل ہوتی ہے، اس کو علیحدہ سے ذکر کرنے کی ضرورت نہیں، وہ خود بخود اس میں داخل ہو جائے گی۔ یا مثلاً بھئی، ایک آدمی نے دوسرے کو سائیکل بیچی۔ سائیکل، یا یوں کہیں موٹر سائیکل بیچی بھئی۔ موٹر سائیکل بیچنے کے بعد اب وہ کہتا ہے لاؤ دو۔ وہ کہتا ہے ٹھہرو ذرا میں ذرا پلاس وغیرہ لے آؤں، یہ میں نے اس کے دونوں ٹائر مجھے، یہ میں نے نہیں بیچے آپ کو۔ دونوں ٹائر نہیں بیچے بھئی، باقی موٹر سائیکل بیچی ہے۔ کہتا ہے کیوں نہیں بیچے آپ نے؟ کہتا ہے میں نے کوئی ٹائروں کا نام لیا تھا؟ جی؟ تو وہ جواب میں کہے گا بھئی موٹر سائیکل کے اندر یہ چیزیں داخل ہوتی ہیں، ان کو کبھی علیحدہ سے ذکر کیا ہی نہیں۔ تو جب یہ عُرْف میں اس کے اندر داخل ہیں اور شامل سمجھی جاتی ہیں تو ان کو علیحدہ سے ذکر کرنے کی کوئی ضرورت بھی نہیں۔ ہاں اگر عُرْف میں داخل نہیں سمجھی جاتیں تو پھر اس صورت میں وہ بَیْع کے اندر بھی داخل نہیں۔ لہٰذا اس نے موٹر سائیکل پر ایک عمدہ قسم کا ایک تالا لگایا ہوا ہے بھئی۔ وہ الگ تالا نہیں ملتا بھئی؟ وہ تار والا۔ وہ بڑا قیمتی قسم کا اس نے لگایا تھا۔ موٹر سائیکل بیچ دی، اب دینے لگا تو کہتا ہے بھئی میں ذرا اپنا تالا اتار لوں۔ وہ کہتا ہے بھئی تالا کہاں سے اتارتے ہو؟ تالا تو ساتھ ہی آئے گا۔ کہتا ہے نہیں بھئی نہیں، تالا ساتھ نہیں آئے گا بھئی۔ آپ کیا کہیں گے مولانا؟ جی؟ آپ مجھے بتائیں، عُرْف میں موٹر سائیکل کہیں تو وہ تالا ساتھ داخل ہوتا ہے؟ نہیں۔ ہاں دیکھا، فوراً خود فیصلہ کر لیا آپ نے۔ تالا کبھی ساتھ شامل نہیں ہوتا۔ موٹر سائیکل کا اپنا تالا لاک وغیرہ ہوتا ہے، لیکن یہ جو آپ نے علیحدہ سے خرید کر ساتھ لگایا ہے یہ اس کے اندر کبھی داخل نہیں سمجھا جاتا۔ ضابطہ سب کو سمجھ میں آ گیا؟ جی۔ تو کہتے ہیں بھئی: وَمَنْ بَاعَ دَارًا، اور جس نے گھر بیچا، دَخَلَ بِنَاؤُهَا فِي الْبَيْعِ، تو داخل ہو جائے گی اس کی عمارت بھی بَیْع کے اندر، وَإِنْ لَمْ يُسَمِّهِ، اگرچہ وہ اس کو ذکر نہ کرے۔
وَمَنْ بَاعَ أَرْضًا دَخَلَ مَا فِيهَا مِنَ النَّخْلِ وَالشَّجَرِ فِي الْبَيْعِ وَإِنْ لَمْ يُسَمِّهِ۔ یہاں سے ایک اور ضابطہ سمجھ لو بھئی۔ وہ چیز جس کا اِتِّصَال اِتِّصَالِ قَرَار والا ہو، زمین کی بَیْع کے ساتھ وہ بھی بَیْع میں داخل شمار ہو گی۔ ایک چیز ہے وہ لگی ہی رہنے کے لیے ہے مولانا، اس کو کہیں گے اِتِّصَالِ قَرَار۔ کیا کہیں گے؟ اِتِّصَالِ قَرَار۔ دیکھو درخت زمین میں اگایا جاتا ہے، کس لیے ہوتا ہے؟ لگا ہی رہتا ہے بھئی۔ کیا ہے؟ لگا ہی رہتا ہے۔ اور ایک چیز وہ ہے جو ساتھ لگے رہنے کے لیے نہیں ہوتی، اس کو پھر الگ کر دیا جاتا ہے۔ مثلاً فصل ہے۔ فصل کاشت کی جاتی ہے، ہر سال کئی فصلیں کاشت ہوتی ہیں، لیکن کیا وہ لگی ہی رہتی ہے یا پکتے ساتھ ہی اس کو اتار دیتے ہیں؟ اتار دیتے ہیں۔ تو وہ لگے رہنے کے لیے ہوتی ہے یا اتارنے کے لیے ہوتی ہے؟ اتارنے کے لیے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو درخت ہوتے ہی لگے رہنے کے لیے ہیں اور فصل ہوتی ہی اتارنے کے لیے ہے۔ لہٰذا اب ایک آدمی نے اپنی زمین بیچی۔ جب زمین بیچی تو اس کے اندر جو درخت ہیں، کھجور کے ہیں یا کوئی اور ہیں، پھل دار ہیں، غیر پھل دار ہیں، وہ سارے بھی کیا ہو جائیں گے؟ بَیْع کے اندر داخل ہو جائیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ کیونکہ ان کا اِتِّصَال کون سا ہے؟ اِتِّصَالِ قَرَار ہے بھئی۔ کیا ہے؟ اِتِّصَالِ قَرَار ہے، یہ لگے رہنے کے لیے ہوتے ہیں بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اور اگر کسی نے زمین بیچی اور اس کے اندر فصل لگی ہوئی تھی، اب آپ مجھے بتائیے، فصل بَیْع میں داخل ہو جائے گی یا داخل نہیں ہو گی؟ نہیں ہو گی۔ یہ داخل نہیں ہو گی۔ یہ الگ ہے مولانا، اس نے تو اتر جانا ہے، تو یہ بَیْع کے اندر شمار نہیں ہو گی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ہاں بھئی۔ اب آپ مجھے مسئلہ بتلائیے۔ میرے پاس ایک باغ ہے مولانا۔ وہ باغ میں نے کسی پر بیچ دیا، اور پھل پک کر اوپر درختوں پر تیار لگا ہے بھئی۔ اب آپ کیا فیصلہ کریں گے بھئی؟ باغ میں نے بیچا، تو درخت بیچے، یوں کہو درخت بیچے، تو کیا پھل داخل ہوں گے بَیْع کے اندر یا داخل نہیں ہوں گے؟ نہیں ہوں گے۔ جی؟ نہیں ہوں گے۔ کیوں نہیں ہوں گے؟ بھئی پھل لگے رہنے کے لیے ہوتے ہیں یا اتارنے کے لیے ہوتے ہیں؟ اتارنے کے لیے۔ ابھی ضابطہ میں نے بتایا جو چیز اِتِّصَالِ قَرَار ہے وہ داخل ہو جائے گی، جس میں اِتِّصَالِ قَرَار نہیں ہے وہ داخل نہیں ہو گی بھئی۔ دیکھیے بھئی۔
وَمَنْ بَاعَ أَرْضًا، اور جس نے کوئی زمین بیچی، دَخَلَ، تو داخل ہو جائیں گے مَا فِيهَا، وہ جو اس کے اندر ہیں، تو داخل ہو جائے گی بَیْع کے اندر وہ چیز جو اس زمین میں ہے۔ بھئی کیا چیز ہے؟ کہتے ہیں: مِنَ النَّخْلِ وَالشَّجَرِ، یعنی کہ نَخْل کہتے ہیں کھجور کے درخت کو، شَجَر عام ہے بھئی، عام درختوں کو کہتے ہیں۔ تو داخل ہو جائیں گے اس میں کھجور اور درخت وغیرہ دوسرے فِي الْبَيْعِ، کس کے اندر داخل ہوں گے؟ بَیْع میں داخل ہو جائیں گے، وَإِنْ لَمْ يُسَمِّهِ، اگرچہ وہ اس کو ذکر نہ کرے۔ وَلَا يَدْخُلُ الزَّرْعُ فِي بَيْعِ الْأَرْضِ إِلَّا بِالتَّسْمِيَةِ، اور داخل نہیں ہو گی، زَرْع کھیتی کو کہتے ہیں، فصل۔ اور داخل نہیں ہو گی فصل فِي بَيْعِ الْأَرْضِ، زمین کی بَیْع میں، إِلَّا بِالتَّسْمِيَةِ، مگر ذکر کر دینے سے۔ ذکر کر دے گا تو داخل ہو گی، کہ زمین فصل سمیت بیچ رہا ہے، صورت سمجھ میں آئی؟ تو پھر داخل ہو گی ورنہ نہیں۔ چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔