تو ہم نقشہ حل کر رہے تھے بھئی۔ دو صورتیں گزر گئیں بھئی: مکیلات، موزونات اور معدودات متقاربہ کی ساری صورتیں گزر گئیں، معدودات غیر متقاربہ کی بھی ساری صورتیں گزر گئیں بھئی۔ اب ہم مذروعات متفاوتہ، وہ جو مذروعات غیر متقاربہ ہیں بھئی اس کا حل کرتے ہیں بھئی۔ یہ مذروعات غیر متقاربہ ہیں مولانا، مثلاً قدیم زمانے میں کپڑا ہوتا تھا میں نے بتایا ہاتھ سے بنا جاتا تھا تو لہٰذا اس کے سارے گز ایک جیسے نہیں ہوتے تھے، کہیں اچھا بن گیا کہیں ذرا ہاتھ ہل گیا تو زیادہ اچھا نہیں ہے بھئی۔ اسی طرح زمین ہے مولانا، زمین بھی اگر سڑک کے کنارے ہے تو اس کا ہر گز ایک دوسرے کے برابر نہیں، جو سڑک کے قریب جو ہوں گے ٹکڑے وہ زیادہ مہنگے، جو پیچھے ہوں گے وہ ذرا سستے ہوں گے بھئی۔ تو یہ مذروعات غیر متقاربہ میں سے ہوا بھئی۔
اب بھئی پہلی صورت یہ نقشے میں جو ذکر ہو رہی ہے، پہلی صورت کون سی ہے؟ جب ہر فرد یا ہر پیمانے کی قیمت تو ذکر ہے لیکن کل مقدار ذکر نہیں ہے۔ مثلاً ایک شخص تھا بھئی اس کے پاس وہ قدیم کپڑا ہے وہ اس کو بیچ رہا ہے اور بیچتے ہوئے کیا کہتا ہے؟ یہ کپڑا میں نے آپ کو کتنے میں بیچا؟ سو روپے میں یہ کپڑا میں نے آپ کو بیچا ہر گز کتنے کا؟ بیس روپے کا۔ کل مقدار ذکر کی کتنے گز ہیں؟ نہیں، کل مقدار اس نے ذکر نہیں کی بھئی، کپڑے کی بات کر رہا ہوں پیسوں کی بات نہیں کر رہا بھئی، کپڑے کی اس نے کل مقدار ذکر نہیں کی کہ کتنے گز ہے البتہ ہر گز کی قیمت ذکر کر دی۔ تو پھر وہی ضابطہ لگنا چاہیے کہ جب کُلّ کی اضافت ایسی چیز کی طرف ہو جس کا منتہیٰ معلوم نہ ہو تو وہ کتنے کو شامل ہو گا؟ ادنیٰ اور اقل کو، کیونکہ ادنیٰ اور اقل ایک وہ معلوم ہے اور کل کتنے ہیں وہ مجہول ہیں تو لہٰذا معلوم اس سے لے لیں گے بھئی مراد، تو ایک میں بیع یہاں صحیح ہونی چاہیے۔ لیکن فقہائے کرام فرماتے ہیں ایک میں بھی بیع صحیح نہیں، ایک گز میں بھی بیع صحیح نہیں۔ کیوں نہیں صحیح؟ وجہ یہ کہ یہ مذروعات غیر متقاربہ ہیں یعنی اس کے سارے افراد ایک جیسے نہیں ہیں مختلف ہیں، تو اگر ایک میں بھی بیع کو جائز قرار دے دیں تو اس صورت میں مشتری کہے گا مجھے اچھی والی جگہ سے کاٹ کر دو اور بائع کیا چاہے گا؟ خراب والی جگہ سے اس کو کاٹ کر حوالے کرے۔ تو جھگڑا آئے گا یا نہیں آئے گا بھئی؟ لہٰذا اس وجہ سے بیع ہی فاسد ہو گی، بیع کو کیا قرار دے دیا؟ فاسد۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
اچھا اگلی بھئی کیا صورت ذکر ہوئی ہے نقشے کے اندر؟ جب کل مقدار ذکر کر دی لیکن ہر ذراع کی قیمت ذکر نہیں کی۔ مثلاً ایک شخص کے پاس وہی کپڑا ہے وہ اسے بیچ رہا ہے، اس نے کہا یہ پانچ گز کپڑا میں نے آپ کو سو روپے میں بیچ دیا۔ کتنے گز؟ یہ پانچ گز کپڑا میں نے آپ کو سو روپے میں بیچ دیا۔ تو کل مقدار کتنی ہوئی کپڑے کی؟ پانچ گز، وہ ذکر کر دی لیکن ہر گز کتنے کا ہے وہ اس نے ذکر کیا؟ نہیں، وہ ذکر نہیں کیا۔ تو لہٰذا اب یہاں تین صورتیں بن سکتی ہیں: ہو سکتا ہے کپڑا برابر نکلے پورے پانچ گز، پھر تو بیع صحیح ہو گئی۔ لیکن اگر کپڑا کم یا زیادہ نکلتا ہے پھر؟ کہتے ہیں اگر کپڑا کم نکل آئے، اس نے پانچ گز کہے تھے کتنے نکل آئے؟ چار گز نکل آئے بھئی، کپڑا کم نکلا تو اس صورت میں کتنے پیسے دینے پڑیں گے؟ پورے دینے پڑیں گے مشتری کو بھئی، چاہے چار گز نکل آیا چاہے تین گز نکلا چاہے دو گز نکلا چاہے ایک گز نکلا مولانا، اس کو کتنے دینے پڑیں گے؟ پورے پیسے دینے پڑیں گے۔ البتہ اس کو اختیار ہو گا لینا چاہتے ہو تو لے لو، نہیں لینا چاہتے تو نہ لو بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ لینا چاہتے ہو تو لے لو، نہیں لینا چاہتے تو نہ لو بھئی۔
بھئی کیوں؟ کپڑا تو کم نکل آیا ہے پیسے کیوں نہیں کم ہو رہے؟ وجہ یہ مولانا آپ کو ضابطہ لکھوایا تھا باقاعدہ کہ پیسے، ثمن کس کے مقابلے میں آتے ہیں؟ اصل اور عین کے مقابلے میں آتے ہیں وصف کے مقابلے میں نہیں آتے، اور یہ ذراع کپڑے کے اندر کیا ہے؟ وصف ہے، تو وصف میں کمی آئی تو پیسوں میں کمی آئے گی؟ نہیں، وصف کم ہونے سے پیسے کم نہیں ہوتے، ضابطہ لکھوایا تھا آپ کو بھئی: مَا یَتَعَیَّبُ بِالتَّبْعِیْضِ وَالتَّشْقِیْصِ فَالزِّیَادَۃُ وَالنُّقْصَانُ فِیْہِ وَصْفٌ بھئی۔ ہاں آپ نے کہا ذراع میں اصل بننے کی بھی صلاحیت ہے لیکن وہ تب اصل بنے گا نا جب ہر ذراع کی قیمت ذکر کرے گا۔ بتلایا تھا یا نہیں لکھوایا تھا یا نہیں بھئی میں نے؟ اس میں اصل بننے کی صلاحیت ہے اور وہ اصل کا قائم مقام بن جاتا ہے کس وقت بنتا ہے؟ جب ہر ذراع کی قیمت ذکر کرے، اور یہاں اس نے ہر ذراع کی قیمت ذکر کی ہے؟ نہیں، اس نے صرف کل مقدار ذکر کی ہے اور کل پیسے ذکر کر دیے ہیں بس مولانا، اب یہ وصف ہے تو وصف ہی شمار ہے بھئی اور اصل یہاں نہیں بن سکتا۔ تو لہٰذا کپڑا کم نکلا تو کیا کرنا پڑے گا مشتری کو؟ ثمن پورے ہی دینے پڑیں گے، ثمن کے اندر کسی قسم کی کمی نہیں ہو گی، لیکن ساتھ اختیار بھی ہو گا بھئی اس کا ارادہ تو پانچ گز لینے کا تھا اور کپڑا تو کیا ہوا؟ چار نکل آیا یا ایک گز نکل آیا یا دو گز نکل آیا، تو لہٰذا اب اختیار ہے لینا چاہتے ہو تو پورے سو روپے دے کر یہ لے لو اور اگر نہیں لینا چاہتے تو چھوڑ دو۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
اور اگر کپڑا زیادہ نکل آیا، پانچ کے بجائے چھ گز نکلا یا سات نکلا یا آٹھ نکلا یا دس نکلا مولانا، اب کیا کریں گے بھئی؟ کپڑا زیادہ ہوا تو کیا ثمن بڑھیں گے؟ نہیں، کیونکہ یہ ذراع بڑھ رہے ہیں اور ذراع تو وصف ہے اور وصف کے بڑھنے سے ثمن نہیں بڑھتے۔ لہٰذا جتنا بھی زیادہ نکل آئے مشتری کو وہی پیسے دے کر اس کو لے لے گا اور بائع کو کوئی اختیار نہیں ہے کہ روک لے کپڑے کو، سارا کا سارا کپڑا کس کا ہو جائے گا؟ مشتری کا انہیں پیسوں میں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو بائع کو کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ روک لے اب بیع کو۔
یہ تو وہ صورت تھی جب کل مقدار ذکر کی لیکن ہر ذراع کی قیمت ذکر نہیں کی۔ اگلی صورت جو آ رہی ہے نقشے کے اندر: کل مقدار بھی ذکر کرتا ہے اور ہر ذراع کی قیمت بھی۔ اب مولانا اب کیا ہو گا؟ ذراع اصل بن جائے گا۔ کیوں؟ کیونکہ ذراع کے اندر اصل بننے کی بھی صلاحیت ہے، اور جب ہر ذراع کی قیمت اس نے باقاعدہ ذکر کر دی کل مقدار کے ساتھ ساتھ تو اب یہ کیا بن جائے گا؟ اصل، اور اصل کے بڑھنے سے کیا ہوتا ہے؟ ثمن بڑھتے ہیں اور اصل کم ہو تو ثمن بھی کم ہوتے ہیں۔ اب آسان ہے مسئلہ آپ کے لیے نکالنا بھئی۔ ایک آدمی نے دوسرے کے ہاتھ وہ کپڑا بیچا، کیا کہتا ہے؟ یہ پانچ گز کپڑا ہے میں نے آپ کو سو روپے میں بیچا، آپ کے ہاتھ پر سو روپے میں بیچا، ہر گز کتنے کا ہے؟ بیس روپے کا ہے۔ اب کپڑے کو ماپا تو برابر نکل آیا تو بیع صحیح جھگڑا ہی کوئی نہیں۔ اچھا اگر کم نکل آیا بھئی چار گز یا تین گز نکل آیا، تین گز نکل آیا تو کیا کریں گے اب کتنے میں لے گا مشتری؟ تین گز کے پیسے شمار کر لیں گے ساٹھ روپے میں مشتری لے گا، لیکن ساتھ ساتھ اس کو اختیار بھی ہے چھوڑنا چاہے تو چھوڑ دے۔ کیوں بھئی یہ اختیار ہم نے کیوں دیا اسے؟ کیونکہ ہو سکتا ہے اس کی ضرورت ہی اس سے پوری نہیں ہو رہی بھئی تو لہٰذا اس کو اختیار ہے چھوڑنا چاہے تو چھوڑ دے۔ یہ تو تھی کمی والی صورت۔ اور اگر زیادہ نکل آئے تو؟ مثلاً چھ گز نکل آیا کپڑا، اب کتنے میں لینا پڑے گا؟ ایک سو بیس۔ اب اصل بن چکا ہے مولانا گز لہٰذا اب گز بڑھے تو پیسے بھی بڑھ گئے، تو یہ ایک سو بیس روپے میں لینا چاہے تو لے لے لیکن ساتھ ہی اس کو اختیار بھی ہے کہ چھوڑنا چاہو تو چھوڑ دو۔ کیوں؟ بھئی اسے کپڑا تو زیادہ مل رہا ہے اس کا فائدہ تو ہو رہا ہے لیکن ساتھ نقصان بھی ہو رہا ہے بیس روپے بھی زیادہ دینے پڑ رہے ہیں لہٰذا اس کو کیا دے دیں گے؟ اختیار دے دیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
اب نقشے میں اگلی ہے کیا بھئی؟ مذروعات متقاربہ۔ آج کل کے کپڑے کا مسئلہ آ گیا مولانا، آج کل کپڑا مشین پہ جو بنتا ہے سارا ایک جیسا ہوتا ہے۔ لہٰذا اب کسی نے آج کل کے کپڑے میں سے دوسرے کو کیا کہا؟ یہ کپڑا میں نے آپ کو سو روپے میں بیچا، پہلی صورت بناؤ بھئی جب ہر ذراع کی قیمت ذکر ہو رہی ہے بس، ہر گز کتنے کا؟ بیس روپے کا۔ کل مقدار نہیں ذکر کی کتنے گز کپڑا ہے پانچ ہے چھ ہے سات نہیں، صرف کیا ذکر کیا اس کا؟ صرف اس کا ریٹ ذکر کر رہا ہے اس کی قیمت ذکر کر رہا ہے ہر فرد کی مولانا، کہتا ہے یہ کپڑا میں نے آپ کے ہاتھ سو روپے کا بیچا ہر ذراع کتنے کا؟ بیس روپے کا۔ تو وہی ضابطہ لگے گا مولانا کہ جب کُلّ کی اضافت ایسی چیز کی طرف ہو جائے جس کا منتہیٰ معلوم نہ ہو تو وہ ادنیٰ اور اقل کو شامل ہو گا اور وہ کتنا ہے؟ ایک ہے، لہٰذا یہاں بھی بیع کتنے میں جائز ہو گی؟ ایک ذراع میں جائز ہو گی مولانا۔ سمجھ میں آیا؟ کیونکہ اب جھگڑا نہیں وہ کہیں سے بھی کاٹ کر دے دے ایک جیسا کپڑا ہے۔ بشرطیکہ، ایک شرط بڑھاؤ، بشرطیکہ وہ ایک گز کاٹنے سے کپڑے کا نقصان نہ ہوتا ہو۔ اگر ایک گز کاٹ لیتے ہیں تو بائع کے کسی کام کا ہی نہیں رہتا پھر، اب اس سے کسی کا سوٹ ہی نہیں بن سکتا اب کون اس سے لے گا بھئی؟ تو اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر اس صورت میں ایک گز میں بھی نہیں ہو گی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو مذروعات متقاربہ میں جب صرف ہر ذراع کی قیمت ذکر کی جائے تو پھر ایک ذراع میں کیا ہو جائے گی بیع؟ صحیح ہو جائے گی بشرطیکہ وہ ایک گز کاٹنے سے باقی کپڑے کو نقصان نہ ہوتا ہو۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
دوسری صورت نقشے میں کیا ہے؟ جب کل مقدار ذکر کرتا ہے لیکن ہر ذراع کی قیمت ذکر نہیں کرتا، یہ وہی حکم ہے جو اوپر والے میں بیان ہوا: اگر برابر نکلے تو بیع صحیح، اگر کم نکلے تو ثمن پورے ہی دینا پڑیں گے لیکن ساتھ ساتھ کیا ہو گا؟ خیار ہو گا، وصف میں کمی آئی ہے تو اس سے ثمن نہیں کم ہوں گے تو پورے پیسے دے کر لے اور ساتھ خیار، اور اگر زیادہ نکل آیا تو کس کا؟ مشتری کا ہوا بائع کو کسی قسم کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ چوتھی صورت کیا تھی نقشے کے اندر آخری صورت جو آ رہی ہے؟ کل مقدار بھی ذکر کرتا ہے ان کے اندر اور ہر فرد کی قیمت بھی ذکر کرتا ہے ہر ذراع کی قیمت بھی ذکر کرتا ہے۔ تو اس صورت کے اندر بھئی اگر برابر نکلے تو بیع صحیح، مثلاً کیا کہہ کر کپڑا بیچا: یہ کپڑا میں نے آپ کے ہاتھ بیچا پانچ گز کپڑا ہے سو روپے میں ہر گز کتنے کا؟ بیس، تو کل مقدار بھی ذکر کی پانچ گز اور ہر گز کی قیمت بھی ذکر کی بیس روپے۔ اب برابر نکلا تو بیع صحیح، اگر کم نکلا تو ثمن بھی کم ہوں گے لیکن ساتھ ساتھ مشتری کو اختیار بھی ہو گا، اور اگر زیادہ نکلا تو ثمن بھی زیادہ ہوں گے اور ساتھ ساتھ مشتری کو اختیار بھی ہو گا۔ اچھی طرح سب کو یہ مسائل سمجھ میں آ گئے بھئی؟ جی۔
اچھا چلیے اب ذرا قدوری میں دیکھیے بھئی صاحب قدوری یہی مسائل بیان کریں گے۔ آپ نے مجھے بتلانا ہے بھئی اب کہ یہ کس قبیل کا مسئلہ بیان ہو رہا ہے، مذروعات کا ہے، مکیلات کا ہے، موزونات کا ہے، معدودات متقاربہ کا ہے، غیر متقاربہ کا ہے، اب آپ بتاتے جائیے۔ کہتے ہیں: وَمَنْ بَاعَ، مل گئی عبارت بھئی؟ جی۔ وَمَنْ بَاعَ صُبْرَۃَ طَعَامٍ کُلُّ قَفِیْزٍ بِدِرْہَمٍ جَازَ الْبَیْعُ فِیْ قَفِیْزٍ وَاحِدٍ عِنْدَ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ رَحِمَہُ اللّٰہُ وَبَطَلَ فِی الْبَاقِیْ إِلَّا أَنْ یُّسَمّٰی جُمْلَۃُ قُفْزَانِہَا۔ اور جس نے بیچا، صُبْرَۃ کہتے ہیں ڈھیر کو مولانا، ڈھیر بھئی۔ طَعَام بھئی غلہ بھئی، گندم کو میں نے بتلایا مراد غلہ ہے ہر قسم کا۔ وَمَنْ بَاعَ صُبْرَۃَ طَعَامٍ، اور جس نے گندم کا ڈھیر بیچا کس ریٹ پر بھئی؟ کُلُّ قَفِیْزٍ بِدِرْہَمٍ۔ یہ کون سی صورت ہے؟ اچھا گندم کا ڈھیر بیچا یہ کس قبیل سے ہے بھئی؟ مکیلات کے قبیل سے، اور اس کی کون سی صورت ذکر ہو رہی ہے؟ جب صرف کس چیز کو ذکر کیا جا رہا ہے؟ ہر فرد کی قیمت کو، لہٰذا کتنے میں ہونی چاہیے؟ ایک میں۔ یہی فرما رہے ہیں: جَازَ الْبَیْعُ فِیْ قَفِیْزٍ وَاحِدٍ عِنْدَ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ رَحِمَہُ اللّٰہُ، بیع جائز ہے ایک قفیف میں، قفیف پیمانہ ہے بھئی وہ برتن خاص جس میں ماپتے ہیں بھئی گندم، ایک قفیف میں امام صاحب کے نزدیک، وَبَطَلَ فِی الْبَاقِیْ، اور باقی کے اندر بیع کیا ہو جائے گی؟ باطل ہو جائے گی۔ إِلَّا أَنْ یُّسَمّٰی جُمْلَۃُ قُفْزَانِہَا، مگر یہ کہ وہ ذکر کر دے جُمْلَۃُ قُفْزَانِہَا سارے کے سارے قفیف، تمام قفیف کی مقدار وہ کیا کر دے؟ ذکر کر دے کہ یہ کتنے قفیف ہے یہ ڈھیر کتنے قفیف ہے پچاس ہے ساٹھ قفیف ہے، یہ بھی ساتھ ذکر کیا ہو۔ جی۔
وَقَالَ أَبُوْ یُوْسُفَ رَحِمَہُ اللّٰہُ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَہُ اللّٰہُ یَصِحُّ فِی الْوَجْہَیْنِ۔ اور صاحبین رَحِمَہُمَا اللّٰہُ فرماتے ہیں کہ صحیح ہو جائے گی فِی الْوَجْہَیْنِ بیع دونوں صورتوں میں۔ کون سی دو صورتیں؟ ہاں تمام قفیفوں کی مقدار ذکر کرے یا ذکر نہ کرے، دونوں صورتوں میں بیع صحیح ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔ وہ فرماتے ہیں ٹھیک ہے کل مقدار مجہول ہو جاتی ہے اگر ذکر نہ کرے لیکن کوئی حرج نہیں دونوں وہیں پر ہیں ماپ کر کیا کر لیں گے اس جہالت کو دور کر لیں گے، اس لاعلمی کو دور کر لیں گے۔
وَمَنْ بَاعَ قَطِیْعَ غَنَمٍ، اور جس نے بیچا بھیڑ بکریوں کا ریوڑ۔ غَنَم اور شَاۃ ان کا ایک معنی ہے۔ آگے شَاۃ کا لفظ بھی آ رہا ہے مولانا کُلُّ شَاۃٍ۔ غَنَم اور شَاۃ ایک معنی ہے، بھیڑ بکری دونوں پر بولا جاتا ہے مذکر مؤنث ہر قسم پر۔ اور قَطِیْع کہتے ہیں ریوڑ کو، ریوڑ، گلہ۔ اور جس نے بیچا بھیڑ بکریوں کا ریوڑ بھئی کُلُّ شَاۃٍ بِدِرْہَمٍ، کس طریقے پر بیچا؟ ہر بھیڑ بکری کتنے کی ہے؟ ایک درہم کے بدلے ہے۔ جی مولانا بھیڑ بکریاں بیچیں یہ کون سی قسم ہوئی؟ معدودات غیر متقاربہ، اور صرف قیمت ذکر کر رہا ہے ہر بھیڑ بکری کی کل مقدار ذکر نہیں کر رہا۔ اب کیا حکم لگائیں گے؟ ایک میں بیع صحیح ہونی چاہیے تھی لیکن اس میں بھی کیا ہے؟ فاسد۔ کیا جھگڑا کیا آئے گا؟ اگر ہم کہیں ایک میں بیع صحیح ہو گئی تو پھر مشتری چاہے گا میں اچھی سی بکری نکالوں اور بائع چاہے گا میں اسے ردی سی دوں، جھگڑا آئے گا۔ وَمَنْ بَاعَ قَطِیْعَ غَنَمٍ کُلُّ شَاۃٍ بِدِرْہَمٍ، اور جس نے بیچا بکریوں کا ریوڑ ہر بکری جو ہے ایک درہم کے عوض میں، ایک درہم کے بدلے میں، فَالْبَیْعُ فَاسِدٌ فِیْ جَمِیْعِہَا، تو بیع فاسد ہے ان سب کے اندر یعنی کسی ایک میں بھی نہیں ہو گی۔
وَکَذٰلِکَ مَنْ بَاعَ ثَوْبًا مُذَارَعَۃً، اور اسی طرح جس شخص نے بیچا کپڑے کو، مُذَارَعَۃً مولانا ذَارَعَ یُذَارِعُ مُذَارَعَۃً بھئی باب مُفَاعَلَۃ ہے، ذَارَعَ کا معنی ہے گزوں کے حساب سے بیچنا۔ کس حساب سے بیچنا؟ گزوں کے حساب سے، یعنی کپڑے کو بیچا ہے گن کر نہیں بیچ رہا، تھان یا اس کے ٹکڑے نہیں بیچ رہا بلکہ اس کو کس اعتبار سے بیچ رہا ہے؟ گزوں کے حساب سے۔ اور اسی طرح ہے یعنی بیع فاسد ہے جس شخص نے بیچا کسی کپڑے کو گزوں کے حساب سے کُلُّ ذِرَاعٍ بِدِرْہَمٍ ہر ذراع کو ایک درہم کے بدلے وَلَمْ یُسَمِّ جُمْلَۃَ الذُّرْعَانِ اور اس نے ذکر نہیں کیا تمام ذراعوں کو، پورے ذراع کتنے ہیں اس کو اس نے ذکر نہیں کیا۔ بھئی کس کو بیچ رہا ہے؟ کپڑے کو، تو کس قبیل سے ہوا؟ مذروعات، کون سے مذروعات؟ غیر متقاربہ، کیونکہ قدیم زمانے میں ایک جیسا کپڑا سارا ایک جیسا ایسا تو بہت مشکل تھا ہاتھ سے بنتا تھا بھئی۔ تو یہ مذروعات غیر متقاربہ کی بات ہو رہی ہے اور کون سی صورت ذکر ہو رہی ہے؟ نقشے کے اندر پہلی یعنی دوسری صورت جو بنتی تھی کہ ہر ذراع کی قیمت تو ذکر کر رہا ہے لیکن کل ذراع ذکر نہیں کر رہا۔ تو کیا حکم بتلایا تھا وہاں؟ بیع فاسد۔ وہی بتلا رہے ہیں کہ وَکَذٰلِکَ اور اسی طرح ہے یعنی جیسے پیچھے بیع فاسد ہم نے بتلائی تھی یہاں بھی بیع فاسد ہے جو کپڑے کو گزوں کے حساب سے بیچتا ہے کُلُّ ذِرَاعٍ بِدِرْہَمٍ ہر ذراع ایک درہم کے بدلے وَلَمْ یُسَمِّ جُمْلَۃَ الذُّرْعَانِ اور تمام ذراع کو یعنی کل مقدار کو ذکر نہیں کرتا۔
وَمَنِ ابْتَاعَ صُبْرَۃَ طَعَامٍ عَلٰی أَنَّہَا مِائَۃُ قَفِیْزٍ بِمِائَۃِ دِرْہَمٍ فَوَجَدَہَا أَقَلَّ مِنْ ذٰلِکَ۔ جی وَمَنِ ابْتَاعَ، اِبْتَاعَ یَبْتَاعُ کے معنی ہیں خریدنے کے مولانا۔ بَاعَ کا لفظ آتا ہے اس سے مراد ہوتا ہے بیچنا یہاں، لیکن اِبْتَاعَ کا لفظ آئے تو اس کا کیا ترجمہ کرنا ہے آپ نے؟ خریدنا۔ وَمَنِ ابْتَاعَ صُبْرَۃَ طَعَامٍ، اور جس شخص نے خریدا غلے کا ڈھیر عَلٰی أَنَّہَا، عَلٰی شرط کے لیے آیا، اس شرط پر کہ أَنَّہَا مِائَۃُ قَفِیْزٍ بِمِائَۃِ دِرْہَمٍ کہ ایک سو قفیف ہیں کتنے کے بدلے میں؟ سو درہم کے عوض میں۔ اچھا غلے کا ڈھیر کون سی قسم ہے مولانا کس قبیل سے ہے؟ مکیلات، اور کون سی صورت ذکر ہو رہی ہے؟ مِائَۃُ قَفِیْزٍ بِمِائَۃِ دِرْہَمٍ کون سی صورت ہے؟ بھئی نقشے کے اندر جو تیسری اور چوتھی دونوں صورتوں کا ایک ہی حکم میں نے بتلایا تھا، کل مقدار ذکر کر دے تو اس کے بعد اب ہر فرد کی قیمت ذکر کرے یا ذکر نہ کرے، کیونکہ جب کل مقدار ذکر کر دی اور کل پیسے ذکر کر دیے تو ہر قفیف کی قیمت خود بخود نکل آئی بھئی تقسیم کر دیں گے۔ تو جس نے غلے کا ڈھیر خریدا اس شرط پر کہ أَنَّہَا مِائَۃُ قَفِیْزٍ بِمِائَۃِ دِرْہَمٍ کہ یہ ایک سو قفیف ہیں ایک سو درہم کے بدلے میں، فَوَجَدَہَا أَقَلَّ مِنْ ذٰلِکَ تو اس نے اس کو کم پایا اس مقدار سے، کَانَ الْمُشْتَرِیْ بِالْخِیَارِ تو مشتری کو اختیار ہے إِنْ شَاءَ أَخَذَ الْمَوْجُوْدَ بِحِصَّتِہٖ مِنَ الثَّمَنِ اگر چاہے تو لے لے اس موجود کو اس کے حصے کے بقدر ثمن میں سے، یعنی اس کے جتنے پیسے بنتے ہیں اتنے میں چاہے تو لے لے، وَإِنْ شَاءَ فَسَخَ الْبَیْعَ اور چاہے تو بیع کو کیا کر دے؟ فسخ کر دے۔ کم نکلے، اس نے کیا کہا تھا؟ سو قفیف کتنے کے بدلے؟ سو درہم کے بدلے۔ کتنے نکلے؟ نوے قفیف نکلے، تو اتنے ہی پیسے ان کے کتنے بنتے ہیں؟ نوے درہم دے کر لے لے اور چاہے تو فسخ کر دے۔ بھئی یہ اختیار کیوں دیا گیا اسے؟ کیونکہ ہو سکتا ہے اس کی ضرورت اس سے پوری نہ ہو بھئی، تو اس پہ صفقہ عقد تقسیم ہو گیا، اسے چاہئیں تھے سو بھئی اور اب اسے دس آگے جا کر لینے پڑیں گے۔
وَإِنْ وَجَدَہَا أَکْثَرَ مِنْ ذٰلِکَ، اور اگر اس نے اس سے زیادہ پایا ان کو بھئی، یعنی سو کے بجائے کتنے نکل آئے؟ ایک سو دس، پھر کیا حکم تھا؟ بھئی بیع سو کی ہوئی ہے تو سو قفیف لے لے گا باقی کس کے ہو گئے؟ بائع کے پاس رہ جائیں گے۔ تو کہتے ہیں: وَإِنْ وَجَدَہَا أَکْثَرَ مِنْ ذٰلِکَ اور اگر اس سے زیادہ پایا فَالزِّیَادَۃُ لِلْبَائِعِ تو وہ زائد جو ہے کس کے لیے ہے؟ بائع کے لیے ہے۔ چلیے مولانا، ہٰذَا ہُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰہُ أَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔