گزشتہ سبق میں آپ نے پڑھا تھا مولانا کہ چیزیں کتنی قسم پر ہیں؟ چار قسم پر ہیں، یا کس قبیل سے ہوں گی؟ سب کی آواز آئے، مجھے کوئی لڑکا خاموش بیٹھا ہوا ہرگز نہ دکھائی دے بھئی۔ یہ میں تکرار کرواتا ہوں مجھے پتہ ہے آپ کو یاد ہو گیا ہو گا لیکن میں بار بار تکرار کرواتا ہوں بھئی، تکرار سے چیز یاد ہو جاتی ہے اچھی طرح۔ آپ بھی جب سبق یاد کرنے بیٹھیں خاموشی سے منہ بند کر کے بیٹھے ہوں بس صرف نظر ڈال رہے ہیں ایسا کبھی نہ کریں، سبق اونچا اونچا زبان سے پڑھیں، زبان سے پڑھنے سے چیز جلدی یاد ہوتی ہے اور دیر تک یاد رہتی ہے۔
میں نے بتلایا تھا آپ کو چیزیں چار قسم پر ہیں بھئی: اول مکیلات، ثانی موزونات، ثالث معدودات، رابع مذروعات۔ پھر میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ ان میں سے جو معدودات اور مذروعات ہیں کتنی قسم پر ہیں؟ دو دو قسم پر ہیں: اول متقاربہ اور غیر متقاربہ۔ تو کل کتنی قسمیں ہوئیں؟ چھ قسمیں ہو گئیں مولانا۔ ایک ایک مثال بتلاتے جاؤ: مکیلات کی کیا مثال ہے؟ دودھ ہے اور گندم ہے۔ اچھا موزونات کی کیا مثال ہے؟ چینی۔ کوئی اور مثال؟ چاول ہو گئے چلیے جی ٹھیک ہے آج کل بیچے جاتے ہیں وزن کر کے۔ معدودات کی کوئی مثال بتاؤ بھئی؟ انڈے ہیں اور بکری ہے اور کیلے اور مالٹے ہیں۔ سیب گن کے بیچے جاتے ہیں بھئی؟ تول کے، پھر آپ کیسے کہہ رہے ہیں؟ اچھا جی مذروعات کی کوئی مثال ذکر کرو؟ کپڑا ہے اور زمین ہے بھئی، زمین۔ تو متقارب کس کو کہتے ہیں؟ جس کے افراد کیا ہیں ایک دوسرے کے قریب قریب ہیں ایک جیسے۔
پھر میں نے آپ کو دو مقدمے لکھوائے تھے۔ مقدمہ اولیٰ کیا تھا؟ کہ اگر لفظ کُلّ کی اضافت کی جائے کسی ایسی چیز کی طرف جس کا منتہیٰ معلوم نہ ہو تو وہ کس کو شامل ہو گا؟ ادنیٰ اور اقل کو، اور وہ کتنا ہے؟ ایک ہے، کیونکہ ایک معلوم ہے اور کل تو مجہول ہے پتہ ہی نہیں کتنے ہیں بھئی۔ اچھا اور مقدمہ ثانیہ میں نے کیا لکھوایا تھا؟ کہ دو چیزیں ہیں یہاں پر: ایک کیا ہے؟ اصل اور عین، اصل کہتے ہیں یا عین کہتے ہیں، دوسری کیا چیز ہے؟ وصف بھئی۔ پھر آپ نے پڑھا تھا ثمن کس کے مقابلے میں آتے ہیں؟ اصل اور عین کے مقابلے میں آتے ہیں جبکہ وصف کے مقابلے میں ثمن نہیں ہوتے مولانا، ثمن نہیں ہوتے۔
پھر آپ نے یہ پڑھا تھا مولانا کہ قلت اور کثرت جو ہے مکیلات اور موزونات میں کیا ہے؟ اصل ہے، اور ذراع مذروعات کے اندر کیا ہے؟ وصف ہے۔ بھئی کیسے پتہ چلا کہ یہ وصف ہے؟ فقہا نے ضابطہ بیان فرما دیا۔ کیا ضابطہ بیان ہوا؟ مَا یَتَعَیَّبُ بِالتَّبْعِیْضِ وَالتَّشْقِیْصِ فَالزِّیَادَۃُ وَالنُّقْصَانُ فِیْہِ وَصْفٌ وَمَا لَیْسَ کَذٰلِکَ فَالزِّیَادَۃُ وَالنُّقْصَانُ فِیْہِ أَصْلٌ بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ جو چیز حصے کرنے سے، ٹکڑے ٹکڑے کرنے سے جس میں عیب آ جائے اس میں کمی بیشی وصف ہے، اور جو چیز ایسی نہ ہو اس میں کمی بیشی اصل ہے۔ پھر آپ کو یہ بتلایا تھا کہ بھئی ذراع ہے تو وصف لیکن اس میں اصل بننے کی صلاحیت بھی ہے، کیوں؟ اس لیے کہ اصل وہ ہوتا ہے کہ اصل کے بڑھنے سے چیز بڑھتی ہے، تو یہاں پر بھی ذراع کے بڑھنے سے کپڑا کیا ہے؟ بڑھ رہا ہے، ذراع کے بڑھنے سے زمین بڑھ رہی ہے بھئی۔ تو معلوم ہوا اس میں اصل بننے کی بھی صلاحیت ہے اور یہ کبھی اصل بن جاتا ہے، اصل کے قائم مقام ہو جاتا ہے کس وقت؟ جب کہ ہر ذراع کی قیمت ذکر کر دی جائے، جب ہر ذراع کی قیمت الگ سے ذکر کر دی جائے۔
تو یہ تھے دو مقدمات۔ اس کے بعد مسائل شروع ہو رہے تھے تو میں نے بتلایا تھا یہاں دو چیزیں ہیں: ایک کیا؟ کل مقدار کا ذکر کرنا، اور دوسری چیز ہے ہر پیمانے یا ہر فرد کی قیمت ذکر کرنا۔ تو کبھی یہ دونوں ذکر ہوں گے، کبھی دونوں میں سے ایک ذکر ہو گا، کبھی کوئی ایک بھی نہیں ذکر ہو گا، تو کل کتنی صورتیں ہوئی تھیں؟ چار۔ پہلی صورت کیا تھی کہ دونوں میں سے ایک بھی ذکر نہ ہو۔ اس کا حکم متن میں گزر گیا تھا وَالْأَعْوَاضُ الْمُشَارُ إِلَیْہَا کے تحت بھئی، اس میں بتلا دیا تھا کہ جب نہ کل مقدار ذکر ہو اور نہ ہر پیمانے کی قیمت ذکر ہو تو اس صورت میں بیع کیا ہو جائے گی؟ صحیح ہو جائے گی۔ دوسری صورت کیا تھی کہ صرف کس کو ذکر کیا جائے؟ ہر فرد کی قیمت ذکر کی جائے۔ تیسری صورت کیا تھی کہ صرف کسے ذکر کیا جائے؟ صرف کل مقدار ذکر کی جائے، ہر فرد کی قیمت ذکر نہ کی جائے۔ چوتھی صورت کیا تھی؟ دونوں کو ذکر کیا جائے یعنی کل مقدار بھی ذکر ہو اور ہر فرد کی قیمت بھی ذکر ہو بھئی۔
تو ان تین کے لیے بھئی میں نے نقشہ بنوایا تھا۔ جی تو شے کی نوع، سب سے پہلے کن تین کا اکٹھا حکم بیان ہوا؟ ہاں مکیلات، موزونات اور معدودات متقاربہ۔ ان کو بیچتے ہوئے ہر پیمانے یا ہر فرد کی قیمت تو کسی نے ذکر کر دی لیکن کل مقدار ذکر نہیں کی، تو اس صورت کے اندر کتنے کے اندر بیع ہو گی؟ صرف ایک فرد کے اندر، ایک پیمانے کے اندر مولانا۔ کیوں؟ کیونکہ وہ مقدمہ اولیٰ میں جو میں نے ضابطہ لکھوایا تھا بھئی وہ ضابطہ لگے گا کہ جب کُلّ کی اضافت ایسی چیز کی طرف ہو جس کا منتہیٰ معلوم نہ ہو تو وہ کتنے کو شامل ہو گا؟ ادنیٰ اور اقل کو شامل ہو گا بھئی، تو صرف ایک پیمانے میں بیع صحیح ہوئی۔
دوسرا مسئلہ تھا، تیسری صورت کیا تھی؟ کل مقدار ذکر کی جائے، اور چوتھی صورت کیا تھی؟ کل مقدار بھی اور ہر پیمانے کی قیمت بھی ذکر کی جائے، دونوں کا ایک ہی حکم ہے اکٹھا میں نے لکھوا دیا تھا بھئی۔ کہ مثلاً بھئی ایک آدمی نے مکیلات، موزونات یا معدودات متقاربہ میں سے کوئی چیز بیچی اور کل مقدار ذکر کر دی اس نے، یا کل مقدار کے ساتھ ہر پیمانے کی قیمت بھی ذکر کر دی، سمجھ میں آیا بھئی؟ تو دونوں صورتوں میں مبیع اس مقدار کے برابر نکلے گا یا کم نکلے گا یا زیادہ، تین صورتیں ہو سکتی ہیں۔ اگر برابر نکلا پھر تو جھگڑا ہی نہیں بیع کیا ہو گئی؟ صحیح ہو گئی۔ لیکن اگر مبیع کم نکلا، مثلاً گندم کا ڈھیر تھا اس کو بیچا یہ سو قفیف گندم ہے، گندم کم نکل آئی نوے قفیف نکل آئی، کیا حکم لگائیں گے؟ جتنے قفیف کم اتنے ہی ثمن میں بھی کمی ہو جائے گی لیکن ساتھ ساتھ مشتری کو اختیار ہے کہ چاہے تو چیز کو کیا کر دے؟ واپس کر دے، بیع کو چھوڑ دے، بیع کو فسخ کر دے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو نوے قفیف نکلے ہیں تو یہ سو قفیف سو درہم کے تھے تو نوے قفیف کتنے کے بن جائیں گے؟ نوے درہم کے بن جائیں گے، تو چاہے تو ان کو نوے درہم کے بدلے لے لے اور چاہے تو کیا کر دے؟ چھوڑ دے، کیونکہ ہو سکتا ہے اس کو پورے سو کی ضرورت ہو تو اب اس کو علیحدہ کہیں اور سے لینے پڑیں گے۔ اسی طرح اگر وہ مبیع کیا ہوتا ہے زائد نکل آتا ہے، اس نے کہے تھے سو قفیف اور نکلے کتنے؟ ایک سو دس نکل آئے تو کیا حکم لگائیں گے؟ اَلزَّائِدُ لِلْبَائِعِ، زائد کس کا ہے؟ بائع کا، کیونکہ بیع کتنے کی ہوئی ہے؟ بیع سو کی ہوئی ہے بس، باقی کی تو بیع ہی نہیں ہوئی تو وہ سو لے لے دس بائع کے رہ گئے چھوڑ دے۔ یہ تینوں کا حکم ہے مکیلات کا بھی، موزونات کا بھی اور معدودات متقاربہ کا بھی۔
اچھا اس کے بعد حکم پڑھا تھا ہم نے معدودات غیر متقاربہ۔ اس میں بھئی پہلی صورت کے اندر، معدودات غیر متقاربہ کی کوئی مثال بیان کرو بھئی؟ موبائل، کون سا موبائل؟ نیا یا استعمال شدہ؟ استعمال شدہ۔ نیا ہو تو وہ کون سا ہے؟ متقاربہ ہے، اور پرانا استعمال شدہ ہو تو وہ غیر متقاربہ۔ اسی طرح موٹر سائیکلیں ہیں نئی ہوں تو پھر یہ کیا ہیں؟ متقاربہ، اور استعمال ہو جائے ایک دفعہ چاہے تھوڑی ہو چاہے زیادہ ہو تو یہ کیا بن گئیں؟ غیر متقاربہ، کیونکہ اب ہر ایک میں فرق ہے ہر ایک کی الگ قیمت لگے گی اور نئی ہو تو ساروں کی ایک ہی قیمت ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
اب بھئی تو یہ موبائل جو استعمال شدہ ہیں ان کو کوئی بیچتا ہے ڈھیر پڑا ہوا ہے، کہتا ہے یہ سارے موبائل میں نے آپ کو کتنے میں بیچے؟ مثلاً ایک لاکھ میں بیچ دیے، نہیں کیا بتلایا تھا؟ ہر فرد کی قیمت بھی ساتھ ذکر کرتا ہے، یہی صورت تھی پہلی صورت؟ ہاں ہر فرد کی قیمت ٹھیک ہے یہی صورت ہے: کُلُّ جَوَّالٍ بِخَمْسِ مِائَۃٍ، ہر موبائل کتنے کا ہے؟ پانچ سو کا مولانا۔ اب کیا حکم لگائیں گے؟ وہ کُلُّ والا ضابطہ لگاؤ: کُلُّ جَوَّالٍ، کُلّ کی اضافت کس کی طرف ہوئی؟ ایسی چیز کی طرف جس کی انتہا کا پتہ نہیں ہے، کتنے موبائل ہیں کوئی پتہ ہے کل؟ پتہ ہی نہیں ہے۔ تو لہٰذا کتنے میں بیع ہونی چاہیے؟ ادنیٰ میں ہو گی، ایک میں بیع جائز ہو جانی چاہیے لیکن یہاں فقہا فرماتے ہیں ایک کے اندر بھی جائز نہیں، بیع فاسد ہو جائے گی۔ کیوں نہیں ہو گی ایک میں بھی؟ جھگڑا آئے گا کیونکہ موبائل مختلف قسم کے ہیں، اگر ہم کہیں ایک کے اندر بیع ہو گئی تو اب مشتری کیا چاہے گا؟ سب سے اچھا والا نکال لے، اور بائع کیا چاہے گا؟ سب سے ردی والا اس کے حوالے کر دے۔ تو جھگڑا آئے گا لہٰذا بیع کیا ہوئی؟ فاسد ہو گئی۔
دوسری صورت تھی مولانا کہ کل مقدار ذکر کرتا ہے ہر فرد کی قیمت ذکر نہیں کرتا۔ مثلاً کیا کہتا ہے یہ کتنے موبائل ہیں؟ سو موبائل ہیں ایک لاکھ روپے کے، استعمال شدہ ہیں۔ اچھا اب موبائل گنے تو یا تو برابر نکلیں گے یا کم نکلیں گے یا زیادہ، تینوں کا حکم میں بتلا دیتا ہوں: برابر نکلے پھر تو جھگڑا ہی نہیں بیع صحیح ہو گئی۔ اگر کم نکلے پھر بیع فاسد، زیادہ نکلے تو بھی بیع فاسد۔ بھئی کم نکلے تو بیع کیوں فاسد ہوئی؟ کیونکہ ثمن مجہول ہو جائیں گے۔ ثمن مجہول کس طرح ہوں گے بھئی؟ بھئی دیکھو انہوں نے کل مقدار ذکر کی تھی کتنے موبائل ہیں؟ سو، اور کتنے کے بدلے؟ ایک لاکھ کے بدلے۔ تو سو موبائل ہیں ایک لاکھ کے بدلے تو ہر موبائل کتنے کا ہے؟ ہر ایک موبائل ایک ہزار کا تو نہیں ہے، کوئی اچھا ہے کوئی ادنیٰ ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا اب موبائل نکلے نوے، تو ہم نے نوے کے پیسے دینے ہیں لیکن نوے کے کتنے پیسے بنیں گے؟ نوے کے پیسوں کا تبھی پتہ چل سکتا تھا جب وہ جو دس کم ہیں وہ بھی ہوتے تو پھر بھئی۔ وہ دس ہوتے تو پتہ لگتا ان دس کی یہ قیمت بنتی ہے تو کل میں سے یہ منفی کر دو تو ان نوے کی قیمت نکل آئے گی، لیکن وہ دس تو ہیں ہی نہیں تو ان کی قیمت کہاں سے ہم نکالیں؟ جب ان کی قیمت نہیں نکال سکتے تو ان نوے کی قیمت کا بھی پتہ نہیں چلے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ معدودات غیر متقاربہ کا حکم چل رہا ہے۔ اور اگر موبائل کیا ہوئے؟ زیادہ نکلے تو پھر کیا ہو گا؟ بیع فاسد۔ کیوں فاسد ہو گی؟ کیونکہ موبائل مختلف قسم کے ہیں جھگڑا ہو گا۔ اب ہم کہتے ہیں بیع ہوئی ہے سو کی اور موبائل نکلے ایک سو دس، تو مشتری کیا چاہے گا؟ اچھے والے نکال لے اور جو دس ردی ہیں وہ چھوڑ دے، جبکہ بائع کیا چاہے گا؟ اچھے والے روک لے اور ردی والے دے دے۔ تو لہٰذا جھگڑا آئے گا، تو ان ایک سو دس میں سے کن سو کی بیع ہوئی ہے وہ مجہول ہو گئے لہٰذا بیع کیا ہوئی؟ فاسد ہوئی۔
چوتھی صورت کا حکم مولانا: جب کل تعداد بھی ذکر کر دے اور ہر فرد کی قیمت بھی ذکر کر دے۔ اب یہی موبائل ہیں اس نے کہا یہ سو موبائل ہیں ایک لاکھ روپے میں، ہر موبائل کتنے کا ہے؟ ایک ہزار کا۔ اب اس نے قیمت بتلا دی کہ ہر موبائل کتنے کا ہے؟ ایک ہزار۔ تھا نہیں ہر ایک درحقیقت کوئی کم ہے کوئی زیادہ لیکن اس نے کہہ دیا کہ ہر ایک کتنے کا ہے؟ ایک ہزار کا اس نے کہہ دیا بھئی۔ اب مولانا وہی تین صورتیں: یا برابر نکلیں گے یا کم نکلیں گے یا زیادہ۔ اگر برابر نکلے تو بیع صحیح جھگڑا ہی کوئی نہیں۔ اور اگر کم نکلے تو؟ وہ تو پچھلی صورت میں تھا قیمت کا پتہ ہی نہیں چل رہا تھا اب تو اس نے ہر ایک کی کیا بتلا دی ہے؟ قیمت بتلا دی ہے، تو لہٰذا موبائل نوے نکلے تو کتنے کے ہو جائیں گے؟ ہر ایک ہزار کا ہے تو یہ نوے کتنے کے ہوئے؟ نوے ہزار کے ہو گئے، تو یہ بیع صحیح ہو جائے گی۔ نوے موبائل نوے ہزار دے کر چاہے تو لے لے اور چاہے تو چھوڑ دے، رد کر دے۔ چھوڑ کیوں دے بھئی؟ اس لیے کہ اس کو ہو سکتا ہے کتنے چاہئیں ہوں پورے سو۔ اور اگر زیادہ نکلے تو؟ بیع فاسد، کیونکہ پھر وہی جھگڑا آئے گا وہ سو اچھے والے نکالے گا ردی والے چھوڑے گا اور جبکہ بائع کیا چاہے گا؟ اچھے والے روک لوں اور ردی دے دوں۔ چلیے مولانا، ہٰذَا ہُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰہُ أَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔