وَمَنْ بَاعَ صُبْرَۃَ طَعَامٍ کُلُّ قَفِیْزٍ بِدِرْہَمٍ جَازَ الْبَیْعُ فِیْ قَفِیْزٍ وَاحِدٍ عِنْدَ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ رَحِمَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی وَبَطَلَ فِی الْبَاقِیْ إِلَّا أَنْ یُّسَمّٰی جُمْلَۃُ قُفْزَانِہَا وَقَالَ أَبُوْ یُوْسُفَ رَحِمَہُ اللّٰہُ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَہُ اللّٰہُ یَصِحُّ فِی الْوَجْہَیْنِ۔
کِتَابُ الْبَیْعِ چل رہی ہے مولانا۔ بُیُوْع کے مسائل آپ پڑھ رہے ہیں بھئی۔ آپ نے اب تک پڑھا کہ بیع ایجاب و قبول سے منعقد ہوتی ہے، اور پہلے جو قول کرتا ہے وہ کیا کہلاتا ہے؟ ایجاب، اور دوسرے نمبر پر جو قول کرے وہ قبول کہلاتا ہے۔ اور جب ایجاب اور قبول ہو جائیں تو بیع لازم ہو جاتی ہے اور بائع فوراً اس، مشتری، مشتری فوراً اس چیز کا کیا بن جاتا ہے؟ مالک بن جاتا ہے، اگرچہ ابھی اس کا قبضہ نہیں لیکن وہ مالک بن چکا ہے۔ اب دونوں میں سے کسی کو بھی بیع فسخ کرنے کا اختیار نہیں۔ ہاں البتہ دو وجہ سے اختیار ہے بھئی، ایک کیا کون سا خیار ہے اس کو؟ ایک خیار عیب ہے اور ایک خیار رویت ہے۔ اور اسی طرح اگر خیار شرط رکھا ہو کسی نے اپنے لیے کہ مجھے تین دن تک فسخ کرنے کا اختیار ہے۔
پھر یہ مسئلہ بھی آپ نے پڑھا تھا کہ مبیع یا ثمن میں سے جو چیز مُشَارٌ إِلَیْہِ ہے، سامنے موجود ہے، اس کی طرف اشارہ کر دیا جائے تو اب اس کی مقدار ذکر کرنا ضروری نہیں، بیع پھر ویسے بھی جائز ہو جائے گی۔ اور ثمن کا بیع کے اندر مطلق ہونا صحیح نہیں، اس کی مقدار بھی ذکر ہو اور اس کا وصف بھی ذکر ہونا چاہیے جبکہ اور بھی کرنسیاں وہاں چلتی ہوں۔
اس کے بعد آپ نے یہ بھی مسئلہ پڑھا تھا بھئی کسی چیز کو نقد بیچنا بھی صحیح اور ادھار بیچنا بھی صحیح، لیکن ادھار کے اندر کیا چیز ضروری ہے؟ مدت کا متعین ہونا ضروری ہے۔ یہ کہہ دے جب پیسے آ جائیں گے میں دے دوں گا، وہ دوسرا یا یہ دوسرا کہہ دے بیچنے والا کہتا ہے جی جب آپ کے پاس پیسے آئیں تو کیا کرنا پیسے دے دینا، نہیں بھئی مدت کا متعین ہونا ضروری ہے، ورنہ تو جھگڑا آئے گا مولانا۔ کیا آئے گا؟ جھگڑا۔ بھئی بائع چاہے گا مجھے اب جلد سے جلد پیسے مل جائیں، مشتری چاہے گا کہ میں جتنے سے جتنا دیر کر سکوں دیر سے دوں بھئی۔ تو مدت متعین ہونا ضروری۔ اور میں نے آپ کو یہ مسئلہ بھی بتلایا تھا کوئی چیز نقد بیچی تو سستی بیچی، ادھار بیچتا ہے تو مہنگی، یہ بھی صحیح ہے۔ لیکن طے ہونا چاہیے بیع کے وقت کہ نقد بیچ رہا ہے یا ادھار۔ دوسرے کو بتا دیں نقد لو گے تو سو کی، ادھار لو گے تو ایک سو بیس کی۔ اب آپ کون سی بیع کرنا چاہتے ہیں؟ نقد کرنا چاہتے ہیں تو سو، اور اگر ادھار کرنا چاہتے ہیں تو ایک سو بیس، تو پہلے سے طے ہونا چاہیے بھئی، سمجھ میں آیا کون سی بیع ہونے لگی ہے۔
جی اور یہ مسئلہ بھی پڑھا تھا بھئی آپ نے کہ کسی نے ثمن کو مطلق چھوڑ دیا ایسی بستی میں جہاں اس جیسی، وہ ایسے علاقے میں جہاں اور بھی اس جیسی کرنسی چلتی ہو، جیسے روپے ذکر کیے تو کون سی نقدی شمار ہو گی؟ جو غالب نقدی ہو وہ شمار ہو گی، غالب نقدی۔ اور اگر غالب کوئی بھی نہیں ہے، مالیت مختلف ہے اور غالب کوئی ایک بھی نہیں ہے تو بیع کیا ہو جائے گی؟ فاسد، کیونکہ اب جھگڑا آئے گا۔
اور یہ مسئلہ بھی آپ نے پڑھا تھا کہ ہر قسم کے غلے اور دانوں کی بیع کیل کر کے ماپ کر بھی صحیح ہے اور اندازے کے ساتھ بھی صحیح ہے۔ ماپ کر کیسے بیع، کیسے میں نے مثال ذکر کی تھی؟ ایک آدمی آیا بھئی اور اس نے کیا کہا کہ مجھے دس قفیف کیا دے دو؟ گندم کے دے دو۔ آپ نے دس قفیف اس کو ماپ کر اس کے تھیلے میں ڈال کر دے دیے۔ یہ اب بیع ہوئی کس طریقے پر ہوئی؟ باقاعدہ ماپ کر۔ ایک ہے کبھی اندازے سے ہو جاتی ہے بھئی آپ کے پاس گندم پڑی ہے ایک آدمی خریدنے آتا ہے کہ اتنی گندم چاہیے بھئی، آپ کہتے ہیں بھئی میرے پاس تو وہ پیمانہ نہیں ہے لیکن یہ اندازاً اتنی ہے، اندازاً تقریباً اتنی ہو گی۔ تو اب آپ بتائیے مولانا ماپا یا اندازہ ہی لگایا؟ اندازہ لگایا۔ یہ بیع بھی صحیح ہے کیونکہ جھگڑے کا خطرہ نہیں بھئی، وہ دیکھ رہا ہے بھئی راضی ہوتا ہے راضی ہو جائے، نہیں ہوتا تو نہ ہو بھئی۔
اسی طرح اگر کسی معین برتن کے ساتھ بھئی بیع کر لی لیکن اس کی مقدار کا پتہ نہیں ہے تو بھی بیع صحیح ہو جائے گی۔ آدمی آیا اس نے آپ سے کہا مجھے پانچ قفیف گندم دے دو، آپ کہتے ہیں بھئی قفیف تو پیمانہ اس وقت میرے پاس نہیں ہے ٹوٹ گیا ہے یا گم ہو گیا ہے، ہاں یہ بالٹی پڑی ہوئی ہے۔ یہ اتنے اتنے میں ایک بالٹی آپ کو دوں گا جتنی چاہیے۔ اب پتہ نہیں اس بالٹی میں کتنا ایک قفیف آتا ہے یا سوا آتا ہے یا پونا آتا ہے لیکن اس کے سامنے ہے چیز بھئی۔ تو جھگڑے کا کوئی امکان نہیں۔ اسی طرح بھئی اگر وزن کا باٹ گم ہو گیا بھئی دکاندار کے پاس وہ کہتا ہے بھئی یہ وزن کا باٹ تو نہیں ہے ہاں یہ اینٹ ہے، اس اینٹ کے برابر یہ چیز لیتے ہو تو اتنے کی ملے گی۔ تو اس میں یہ بھی جائز ہے مولانا، یہ بھی جائز ہے۔ ہاں آپ کو میں نے بتایا تھا بَیْعُ السَّلَمِ کے اندر ایسا جائز نہیں بھئی، کیونکہ بَیْعُ السَّلَمِ میں اس چیز کا ماپنا یا ادا کرنا یا وزن کرنا بعد میں ہو گا بڑی مدت کے بعد، اور ہو سکتا ہے اس دوران یہ چیز کیا ہو؟ یہ بالٹی یا اینٹ کیا ہو جائے؟ گم ہو جائے۔ اب گم ہو گئی اب ان کی مقدار کا کوئی پتہ تھا؟ مقدار کا تو پتہ ہی نہیں تھا تو لہٰذا جھگڑا آئے گا، وہ کہے گا کم تھی، وہ کہے گا نہیں زیادہ تھی دوسرا کہے گا۔
تو کہتے ہیں آگے بھئی: وَمَنْ بَاعَ صُبْرَۃَ طَعَامٍ کُلُّ قَفِیْزٍ بِدِرْہَمٍ جَازَ الْبَیْعُ فِیْ قَفِیْزٍ وَاحِدٍ۔ جی یہاں سے اہم مسائل کچھ بتلا رہے ہیں بھئی۔ اس مقام پر میری ایک تقریر ہے مولانا، بڑی قیمتی تقریر ہے، وہ لکھ لیجیے سارے بھئی، ان شاء اللہ بڑی مفید ہو گی بھئی۔ اس سے آگے یہ مولانا اس تقریر سے ان شاء اللہ قدوری کا پورا ایک صفحہ حل ہو جائے گا اور باقاعدہ آپ کے سامنے کوئی صورت آئے آپ آرام سے اس کا حکم نکال سکیں گے بھئی۔ لکھیے بھئی سارے بھئی۔ کتاب پر نہیں آئے گا بھئی، کاپی میں لکھنا ہے بھئی۔
اچھا بھئی، چیزیں چار قسم پر ہیں: مکیلات، چھوٹا کاف ہے مولانا، مکیلات، موزونات، زا کے ساتھ ہے، موزونات، معدودات، مذروعات، ذال کے ساتھ ہے، مذروعات۔ کتنی قسم پر ہیں بھئی؟ چار۔ اول مکیلات، ثانی موزونات، ثالث معدودات، رابع مذروعات بھئی۔ دیکھو مکیلات، کچھ چیزیں آپ ماپ کر لیتے ہیں بھئی۔ دودھ لینے گئے آپ تو دودھ وہ وزن کر کے دیتا ہے، گن کے دیتا ہے، لمبائی ناپ کے دیتا ہے یا ماپ کر برتن مخصوص برتن بھر کر دیتا ہے؟ ماپ کر دیتا ہے، مخصوص برتن ہے وہ لیٹر والا بھئی، وہ آپ کو بھر کر دیتا ہے، یہ مکیلات میں سے ہے۔ کچھ چیزیں موزونات میں سے ہیں، وزن کیا جاتا ہے ان کو بھئی، جیسے آپ چینی لینے گئے تو دکاندار کیا کرے گا؟ ایک کلو یا دو کلو تول کر دے گا۔ کچھ چیزیں معدودات ہیں مولانا، گن کر بیچی جاتی ہیں، جیسے انڈے بھئی۔ آپ لینے گئے ایک درجن لیتے ہیں یا دو درجن، گن کر بھئی۔ کچھ چیزیں ناپ کر، ناپ کر مولانا بیچی جاتی ہیں، آپ کپڑا لینے گئے بھئی دکاندار کیا کرتا ہے؟ گز کے ذریعے اس کو ناپ کر بیچتا ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔
آگے لکھیے بھئی: پھر معدودات اور مذروعات دو قسم پر ہیں: متقاربہ اور غیر متقاربہ۔ قاف دو نقطوں والا ہے مولانا، متقاربہ اور غیر متقاربہ۔ تو کل کتنی قسم کی چیزیں ہو گئیں مولانا؟ چھ۔ چھ قسم پر ہو گئیں بھئی۔ مکیلات موزونات تو اسی طرح دو، معدودات کی دو قسمیں اور مذروعات کی بھی دو قسمیں، تو یہ چھ قسم پر ہو گئیں چیزیں بھئی۔
اچھا بھئی، اب آگے دو مقدمات لکھ لیجیے مولانا۔ مسئلے سے پہلے دو مقدمات کا سمجھنا ضروری ہے، یا مسائل سے پہلے دو مقدمات کا سمجھنا ضروری ہے۔ مقدمہ اولیٰ، اولیٰ لکھنا آتا ہے بھئی؟ لام یا بھئی، یا کے اوپر کھڑی زبر، مقدمہ اولیٰ: جب لفظ کُلّ کی اضافت، کُلّ لفظ جانتے ہو یا نہیں بھئی؟ چھوٹے کاف کے ساتھ، جب لفظ کُلّ کی اضافت ایسی چیز کی طرف ہو جس کا منتہیٰ معلوم نہ ہو تو وہ ادنیٰ و اقل کو شامل ہو گا، تو وہ ادنیٰ اور اقل کو شامل ہو گا، یعنی ایک کو، عِنْدَ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ وَالصَّاحِبَیْنِ رَحِمَہُمُ اللّٰہُ۔
یہاں تک لکھ لیا بھئی؟ جی۔ اب اس ضابطے کو سمجھ بھی لو بھئی۔ یاد رکھو جب لفظ کُلّ کی اضافت ایسی چیز کی طرف کر دی جس کا منتہیٰ، جس کی انتہا معلوم نہیں ہے تو وہ کس کو شامل ہو گا؟ ادنیٰ اور اقل یعنی ایک کو۔ بھئی ایک دکاندار نے بیچا بھئی گندم کا ڈھیر پڑا ہوا ہے، بیچتا ہے آپ پر بھئی، آپ کے ہاتھ بیچ رہا ہے، کیا کہتا ہے؟ یہ گندم کا ڈھیر ہے، یہ میں آپ کو بیچتا ہوں کُلُّ ذِرَاعٍ، کُلُّ قَفِیْزٍ بِدِرْہَمٍ۔ کُلُّ قَفِیْزٍ بِدِرْہَمٍ، ہر قفیف کتنے کا ہے؟ ایک درہم۔ یہ گندم پڑی ہے یہ میں آپ کو بیچتا ہوں ہر قفیف ایک درہم کا۔ تو کُلّ کی اضافت ہوئی مولانا۔ کُلّ، کُلُّ قَفِیْزٍ، کُلّ کی کیا ہوئی؟ اضافت ہوئی۔ کس کی طرف؟ قفیف کی طرف۔ اور جس کا منتہیٰ، جس کی انتہا معلوم نہیں۔ کتنے قفیف ہیں مولانا؟ دس ہیں، بیس ہیں، تیس ہیں، چالیس ہیں، کچھ پتہ ہے؟ نہیں۔ تو انتہا کا پتہ نہیں۔ تو جب بھی لفظ کُلّ کی اضافت ایسی چیز کی طرف ہو جائے جس کی انتہا کا پتہ نہیں تو وہ ادنیٰ اور اقل کو شامل ہو گا، ادنیٰ سب سے کم جو ہے اور کم فرد اقل مقدار کو، اور وہ کتنی ہے؟ ایک بھئی، ایک۔ معلوم ہوا یہ بیع درست نہیں ہے مولانا، صرف ایک قفیف میں بیع درست ہے بس۔ کیونکہ اس نے کیا کہا تھا؟ دکاندار نے کیا کہا تھا؟ کُلُّ قَفِیْزٍ بِدِرْہَمٍ، ہر قفیف، تو کُلّ لفظ کُلّ کی اضافت ہوئی اور کس چیز کی طرف ہوئی؟ قفیف کی طرف۔ اور قفیف کی کوئی انتہا یہاں پتہ ہے کتنے قفیف ہیں؟ نہیں۔ تو ایسے موقع پر یہ کتنے کو شامل ہوتا ہے؟ ادنیٰ اور اقل کو، ادنیٰ مقدار کو، اور ادنیٰ سب سے کم مقدار کتنی ہے؟ ایک ہے بھئی، ایک پیمانہ بس۔ تو لہٰذا کتنے میں بیع صحیح ہو گی؟ ایک قفیف میں، ایک پیمانے، ایک قفیف میں بیع صحیح ہے بس۔ ضابطہ سب کو سمجھ میں آ گیا؟ جی۔
مقدمہ ثانیہ لکھیے بھئی۔ جلدی جلدی لکھو ذرا بھئی۔ ایک ہے اصل اور ایک ہے وصف۔ دو چیزیں ہیں مولانا یہاں، ایک اصل اور ایک وصف۔ اصل اور عین کے مقابلے میں تو ثمن آتے ہیں مگر وصف کے مقابلے میں ثمن نہیں آتے۔ جی، الگ سطر میں لکھیے نئی لائن میں بھئی۔ قلت و کثرت، یاد رکھو کوئی چیز لکھتے ہوئے کاپی کے بالکل شروع سے شروع نہیں کرتے بھئی اور نہ بالکل آخری کنارے تک لکھتے ہیں، دونوں طرف کچھ تھوڑی سی جگہ چھوڑ دیتے ہیں۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تھوڑی تھوڑی جگہ دونوں طرف ایک انچ پونا انچ جگہ ضرور چھوڑا کریں، یہ تحریر کا اصول بنا لیں اپنے۔ اور تحریر مسلسل نہ لکھا کریں، اس کے پیرے بنا لیا کریں، دو چار سطروں کے بعد پھر نیا پیرا شروع کیا بھئی۔ اور پھر پیرے کے شروع کے اندر بھی تھوڑی سی جگہ مزید خالی چھوڑ دی جاتی ہے۔ آپ کتابوں میں دیکھ لیں بھئی اسی طرح سے عبارت حسین معلوم ہوتی ہے، اس کو پڑھنا، پڑھنا آسان ہو جاتا ہے بھئی، حصے بن جاتے ہیں اس کے۔
اچھا، تو قلت و کثرت یعنی کیل اور وزن مکیلات اور موزونات میں اصل ہیں، جبکہ ذراع وصف ہے مذروعات میں، ذراع ذال کے ساتھ آئے گا، جبکہ ذراع وصف ہے مذروعات میں۔ کیونکہ ضابطہ ہے: مَا یَتَعَیَّبُ، تا دو نقطوں والی بھئی، مَا یَتَعَیَّبُ بِالتَّبْعِیْضِ، تَبْعِیْض میں بھی مولانا تا دو نقطوں والی ہے، با ہے، عین ہے، یا ہے، ضاد ہے، بَعْض سے ہے بَعْض۔ مَا یَتَعَیَّبُ بِالتَّبْعِیْضِ وَالتَّشْقِیْصِ، تَشْقِیْص میں بھی مولانا تا کون سی ہے؟ دو نقطوں والی بھئی، ادھر سن لو بھئی، تا دو نقطوں والی ہے، پھر شین ہے، پھر قاف دو نقطوں والا ہے، پھر یا ہے، پھر صاد ہے، وَالتَّشْقِیْصِ۔ لکھ لیا بھئی؟ جی۔ فَالزِّیَادَۃُ وَالنُّقْصَانُ، فا الف کے ساتھ لکھیں اور لام کے ساتھ زِیَادَۃ بھئی، فَالزِّیَادَۃُ وَالنُّقْصَانُ فِیْہِ وَصْفٌ وَمَا لَیْسَ کَذٰلِکَ فَالزِّیَادَۃُ وَالنُّقْصَانُ فِیْہِ أَصْلٌ۔ لکھ لیا بھئی؟ جی۔
جو چیز حصے بخرے کرنے سے عیب دار ہو جائے، ترجمہ مولانا اس کا، حصے بخرے کرنے سے، حصے کرنا بھئی حصے کرنا وہی معنی ہے، وہ چیز، جو چیز حصے بخرے کرنے سے عیب دار ہو جائے تو اس میں کمی اور بیشی وصف ہے، کمی اور زیادتی وصف ہے، تو اس میں کمی اور زیادتی وصف ہے، اور جو چیز ایسی نہ ہو اس میں کمی بیشی، اور کمی اور زیادتی اصل ہے، اس میں کمی اور زیادتی اصل ہے۔ ترجمہ لکھ لیا بھئی؟ جی۔
آگے لکھیے: پھر یاد رکھیے ذراع کے دو اعتبار ہیں: ایک اعتبار سے وصف ہے تو دوسرے اعتبار سے اصل بھی بنتا ہے، کیونکہ ذراع کے زیادہ ہونے سے چیز بھی زیادہ ہوتی ہے۔ معلوم ہوا ذراع میں اصل بننے کی صلاحیت بھی ہے اور یہ اصل کے قائم مقام بن جاتا ہے جب ہر ذراع کی قیمت ذکر کر دی جائے۔ دونوں مقدمے ختم ہوئے۔ لکھیے بھئی لکھیے۔
اچھا بھئی، اوپر کیا ذکر ہوا تھا؟ چیزیں کتنی قسم پر ہیں؟ چار، اور پھر ان میں معدودات اور مذروعات دو دو قسم پر ہیں تو کل کتنی قسمیں ہو گئیں؟ چھ۔ جی اب آگے لکھیے الگ سطر میں: پھر یہ چھ قسم کی چیزیں جو ہیں انہیں بیچتے ہوئے کل مقدار ذکر ہو گی یا نہیں، اسی طرح ہر پیمانے یا ہر فرد کی قیمت ذکر ہو گی یا نہیں، تو کل چار صورتیں بن گئیں۔ پہلی صورت کہ نہ تو کل مقدار ذکر ہو اور نہ ہر پیمانے یا ہر فرد کی قیمت۔ دوسری صورت: کل مقدار تو ذکر نہیں، کل مقدار تو ذکر نہ ہو مگر ہر پیمانے کی قیمت ذکر ہو۔ تیسری صورت: کل مقدار تو ذکر ہو مگر ہر پیمانے کی قیمت ذکر نہ ہو۔ چوتھی صورت: کل مقدار بھی ذکر ہو، چوتھی صورت لکھ لی بھئی؟ جی، پوری، کل مقدار بھی ذکر ہو اور ہر پیمانے یا ہر فرد کی قیمت بھی ذکر ہو، اور ہر فرد یا ہر پیمانے کی قیمت بھی ذکر ہو۔
چار صورتیں لکھ لیں بھئی؟ جی۔ الگ سطر میں لکھیے: ان میں سے پہلی صورت کا حکم متن میں وَالْأَعْوَاضُ الْمُشَارُ إِلَیْہَا لَا یَحْتَاجُ إِلٰی مَعْرِفَۃِ مِقْدَارِہَا فِیْ جَوَازِ الْبَیْعِ میں بیان کر دیا گیا۔ تو چیزیں چاہے، تو چیزیں ان چھ قسموں میں سے جس قبیل کی بھی ہوں، تو چیزیں ان چھ قسموں میں سے جس قسم کی بھی ہوں سب کا یہی حکم ہے، جبکہ باقی تین صورتوں کا حکم ذیل میں دیے گئے نقشے سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔
اچھا بھئی، اب آپ نے ایک نقشہ بنانا ہے۔ چار خانے بھئی بنائیں آگے بھئی۔ صفحے کے اوپر اگر جگہ ہے تو کافی ذرا سات آٹھ لائنوں کی جتنی، سات آٹھ لائنیں جگہ ہے تو یہیں پر آ جائے گا نہیں تو اگلے صفحے پہ بنا لیں بھئی۔ چار لائنیں کھینچیں بھئی چار خانے بنائیں بھئی۔ عین صفحے کے وسط میں ایک لکیر کھینچیں اوپر سے نیچے کی طرف، پھر اس کے دونوں طرف دو دو پھر ایک ایک لکیر کھینچو تو چار ہو جائیں گے پورے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ چار خانے کیسے بنے؟ صفحے کے درمیان میں ایک لکیر لگا لو تو دیکھو اب صفحہ تقسیم ہو گیا ایک طرف آدھا ہے دوسری طرف بھی آدھا، پھر ایک ایک لائن اور درمیان میں دونوں طرف لگا لو تو چار حصے برابر بن گئے۔
اچھا بھئی، پہلے خانے میں لکھو بھئی: شے کی نوع۔ دوسرے خانے میں لکھیں: جب ہر پیمانے یا ہر فرد کی قیمت ذکر کی جائے، یعنی پہلی صورت، ٹھہریں پہلی صورت نہیں یہ کون سی صورت ہے؟ یعنی دوسری صورت۔ اگلے خانے میں لکھیں بھئی: جب کل مقدار ذکر کی جائے، یعنی تیسری صورت۔ اگلے خانے میں لکھیں: جب کل مقدار بھی ذکر ہو اور ہر پیمانے کی قیمت بھی، یعنی چوتھی صورت۔ لکھ لیا بھئی؟ جی۔ چاروں خانوں کے اوپر ایک ایک عبارت آ گئی مولانا، اب اس کے نیچے لکیر کھینچ دیں یہ عنوان تھا اس خانے کا، ہر خانے کا عنوان اوپر ہم نے لکھ دیا بھئی۔ اب اس کے نیچے لکیر کھینچیں مولانا۔
جی اب لکھیے بھئی شے کی نوع کے نیچے لکھیے بھئی اسی خانے کے اندر لکیر سے نیچے: مکیلات، موزونات، معدودات متقاربہ۔ اکٹھے ہی لکھنے ہیں سارے بھئی چاہے ایک سطر میں آ جائیں چاہے دو میں آ جائیں۔ ان تینوں کا اکٹھا حکم بیان ہو گا۔ مکیلات، موزونات، معدودات متقاربہ۔ لکھ لیا بھئی؟ جی۔ اگلے خانے میں اس کے سامنے لکھو بھئی: صرف ایک فرد یا ایک پیمانے میں بیع صحیح ہو گی۔ اگلے بھئی، آگے جو عبارت آپ نے لکھنی ہے وہ دونوں خانوں میں ملا کر لکھنی ہے، سمجھ میں آیا؟ اگلے خانے کون کون سی صورت والے ہیں؟ تیسری صورت اور چوتھی۔ تیسری اور چوتھی کا ایک ہی حکم ہے تو لکھتے جانا اگلے خانے کے اندر بھی لکھتے چلے جانا، دو خانوں کے اندر دو لائنوں میں لکھ سکیں یا تین میں لکھ سکیں لیکن دونوں خانوں میں لکھتے جائیں مسلسل لکیر پر بھئی: اگر مبیع مذکورہ مقدار کے برابر نکلے تو بیع صحیح ہے، اور اگر کم نکلے تو جتنے، جتنی مقدار ہو گی، نہیں یا یوں لکھیں تو بیع، یا یوں اسی طرح رہنے دیں تو جتنی مقدار ہے اس میں بیع صحیح ہوئی اور اسی کے بقدر ثمن دینے پڑیں گے مگر ساتھ ساتھ مشتری کو خیار بھی ہو گا چاہے تو بیع کو رد کر دے۔ اور اگر مبیع زائد نکلے، اگر مبیع مذکورہ مقدار سے زائد نکلے، ایک ہی خانے میں لکھ رہے ہیں یا دو میں؟ دو میں۔ دو میں لکھو ابھی ایک میں لکھا ہو تو آپ نے پتہ نہیں چھ سات لائنیں بھر دی ہوں گی، دو میں لکھتے تو یہ تین لائنیں ہو جاتیں یا چار بھئی۔ کیا لکھا بھئی؟ اور اگر مبیع مذکورہ مقدار سے زائد نکلے تو جتنی مقدار ذکر ہوئی تھی اس میں بیع صحیح ہو گئی اور زائد مقدار بائع کی ہے۔ لکھ لیا بھئی؟ جی۔ ہاں بھئی یہ دیکھا یہ مکیلات، موزونات اور معدودات متقاربہ تینوں کا حکم آ گیا تینوں صورتوں والا بھئی۔
اب بھئی اگلی صورت ہے معدودات متفاوتہ، پھر پہلے خانے میں آ جائیں۔ نیچے لکھنا ہے بھئی اس کے سامنے پھر ہم نے حکم بھی لکھنا ہے۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ اس طرح نہ لکھنا کہ اس کے آگے اگلے خانوں میں سے کوئی لکھائی آ رہی ہو، خالی ہوں آخر تک تینوں خانے ایسی لائن میں لکھو نیچے کر کے ذرا، ایک لائن بلکہ درمیان میں خالی چھوڑ دو۔ معدودات غیر متقاربہ۔ لکھ لیا بھئی؟ جی۔ اگلے خانے میں لکھو مولانا: بیع فاسد ہو گی۔ لکھ لیا بھئی؟ جی۔ اگلے خانے میں لکھیں: اگر مبیع مذکورہ مقدار کے برابر ہو، یہ دونوں خانوں میں لکھنا ہے؟ نہ الگ الگ اب لکھنا ہے، اب دونوں میں نہیں لکھنا بس وہ صرف پہلے والے میں تھا کہ دونوں میں اکٹھا لکھنا تھا کیونکہ دونوں کا حکم ایک تھا۔ اگر مبیع مذکورہ مقدار کے برابر ہو تو بیع صحیح، اور اگر کم یا زیادہ ہو تو بیع فاسد ہے۔ اگلے خانے میں لکھیں مولانا چوتھی صورت کا حکم: اگر مبیع مذکورہ مقدار کے برابر ہو تو بیع صحیح ہے، اور اگر زیادہ ہو تو بیع فاسد ہے، اور اگر کم ہو تو جتنی مقدار ہے، جتنی تعداد ہے اتنے میں بیع ہو گئی اور اسی کے بقدر ثمن ادا کرنے پڑیں گے لیکن ساتھ ساتھ مشتری کو بیع کو فسخ کرنے کا اختیار بھی ہو گا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ مشتری کو بیع فسخ کرنے کا اختیار بھی ہو گا۔
جی معدودات غیر متقاربہ تینوں صورتوں کا حکم سمجھ میں آ گیا بھئی؟ جی۔ اچھا اب الگ بھئی مذروعات غیر متقاربہ کا حکم آئے گا پہلے خانے میں آ جاؤ: مذروعات غیر متقاربہ۔ لکھ لیا بھئی؟ پہلے خانے میں کیا لکھا؟ مذروعات غیر متقاربہ۔ اگلے خانے میں اس کے سامنے لکھو بھئی: بیع فاسد ہو گی۔ یہ تو اوپر بھی لکھا ہے معدودات غیر متقاربہ۔ بیع فاسد ہو گی۔ کیا لکھا ہے اوپر بھئی؟ اوپر جو پہلا خانہ تھا شے کی نوع اس میں بھی یہی لکھا تھا۔ کیا لکھا تھا؟ معدودات غیر متقاربہ۔ مذروعات غیر متقاربہ؟ معدودات غیر متقاربہ۔ بھئی سب سے پہلے اوپر آیا تھا مکیلات، موزونات اور معدودات متقاربہ۔ اگلا کیا تھا؟ معدودات غیر متقاربہ۔ اب کیا آ رہا ہے؟ مذروعات غیر متقاربہ۔ اچھا اس کے پہلے خانے میں کیا لکھا آگے؟ بیع فاسد۔ بیع فاسد ہو گی۔ اگلے خانے میں لکھو اس کے سامنے مولانا: اگر مبیع مذکورہ مقدار کے برابر ہو تو بیع صحیح، یہ تیسرے خانے میں لکھ رہے ہیں آپ بھئی، اگر مبیع مذکورہ مقدار کے برابر ہو تو بیع صحیح۔ اگر مبیع مذکورہ مقدار سے کم ہو، سے کم نکلے، اگر مبیع مذکورہ مقدار سے کم نکلے تو بیع، تو مشتری کو پورے ثمن دے کر وہ لینا ہو گا، مقدار کم ہونے سے ثمن میں کمی نہیں ہو گی، البتہ ساتھ ساتھ مشتری کو اختیار ہو گا بیع کو فسخ کرنا چاہے تو فسخ کر سکتا ہے، البتہ اگر مشتری چاہے تو بیع کو فسخ کر سکتا ہے۔ اور اگر مبیع زائد نکلے تو سارا مبیع مشتری ہی کا ہو گا، تو سارا مبیع مشتری کا ہو گا اور پیسے زائد نہیں دینا پڑیں گے، جو طے ہوئے تھے وہی دے گا اور بائع کو واپس لینے کا، وہ چیز یا وہ زائد چیز واپس لینے کا کوئی اختیار نہیں، اور بائع کو وہ مبیع یا وہ زائد چیز واپس لینے کا کوئی اختیار نہیں، اور بائع کو وہ مبیع یا اس کی زائد مقدار واپس لینے کا کوئی اختیار نہیں۔
جی یہ تیسرے خانے میں آپ نے لکھا بھئی۔ اب چوتھے خانے میں لکھیں بھئی: اگر مبیع مذکورہ مقدار کے برابر ہو تو بیع صحیح، اور اگر کم نکلے یا زیادہ نکلے، اور اگر کم نکلے، زیادہ والی صورت آگے لکھ لینا، اور اگر کم نکلے تو اتنے ہی ثمن میں بھی کمی ہو جائے گی، تو اتنی ہی ثمن میں بھی کمی ہو جائے گی اور ساتھ ساتھ مشتری کو بیع فسخ کرنے کا اختیار بھی ہو گا۔ اور اگر مبیع زیادہ نکلے تو جتنا زیادہ ہو گا اسی کے بقدر زائد پیسے، زائد ثمن دینے پڑیں گے، تو جتنا زائد ہو گا اسی کے بقدر زائد ثمن ادا کرنے پڑیں گے، البتہ ساتھ ساتھ مشتری کو بیع فسخ کرنے کا اختیار بھی ہو گا۔
جی یہ لکھ لیا بھئی؟ اب اگلے پھر آ جائیں پہلی سطر میں بھئی: مذروعات متقاربہ۔ اگلے خانے میں لکھیں بھئی: بیع ایک ذراع میں صحیح ہو گی بشرطیکہ ایک ذراع جدا کرنے سے، ایک ذراع کاٹ لینے سے کپڑے کو نقصان نہ پہنچتا ہو۔ اگلے خانے میں لکھیں بھئی، بلکہ اگلے خانے میں کیا لکھنا ہے بھئی وہ دو نشان ڈال دیں یعنی اوپر والا جو حکم ہے وہی یہاں پر بھی ہے۔ اس کے اوپر جو حکم تھا بھئی، اوپر کیا تھا؟ اسی خانے میں اوپر دیکھو، جو غیر متقاربہ کا حکم تھا وہی اس کا بھی حکم ہے۔ یا لکھ لو آگے بھئی: اس کا وہی حکم ہے جو مذروعات غیر متقاربہ کا ہے۔ لکھ لیا بھئی؟ جی۔ اگلے خانے میں بھی یہی لکھ لو: اس کا بھی وہی حکم ہے جو مذروعات غیر متقاربہ کا ہے۔
جی لکھ لیا بھئی؟ نقشہ مکمل ہو گیا بھئی۔ چلیے بس مولانا، باقی پھر اس کو کل حل کرواؤں گا آپ کو بھئی، بڑا قیمتی نقشہ بڑی قیمتی بحث بھئی، بہت سے مسائل اس سے حل ہو جائیں گے بھئی۔ چلیے مولانا، ہٰذَا ہُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰہُ أَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔