Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-051

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 161
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
وَیَجُوْزُ الْبَیْعُ بِثَمَنٍ حَالٍّ وَمُؤَجَّلٍ إِذَا کَانَ الْأَجَلُ مَعْلُوْمًا وَمَنْ أَطْلَقَ الثَّمَنَ فِی الْبَیْعِ کَانَ عَلٰی غَالِبِ نَقْدِ الْبَلَدِ فَإِنْ کَانَتِ النُّقُوْدُ مُخْتَلِفَۃً فَالْبَیْعُ فَاسِدٌ إِلَّا أَنْ یُّبَیَّنَ أَحَدُہَا۔ جی، بیع کے مسائل چل رہے تھے بھئی۔ گزشتہ سبق میں میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ اب صاحب کتاب آپ کو مبیع اور ثمن کے بارے میں کچھ احکام بتلائیں گے۔ اور پھر ان میں سے ثمن کے حال پہلے بتلائیں گے، ثمن کے احوال، اور مبیع کے احوال بعد میں بتلائیں گے۔ مبیع کے احوال بعد میں بتلائیں گے۔ تو سب سے پہلے جو حکم بتلایا تھا وہ عام تھا بھئی: وَالْأَعْوَاضُ الْمُشَارُ إِلَیْہَا اور وہ عوض جن کی طرف کیا کیا گیا ہو؟ اشارہ کیا گیا ہو، سامنے ایک چیز پڑی ہے وہاں پر مقدار کو ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے بس، بغیر مقدار کے اگر کہتا ہے یہ پورا ڈھیر میں نے آپ کو گندم کا ایک ہزار روپے میں بیچا اور بیع ہوئی تو یہ بیع کیا ہے؟ صحیح ہے۔ مقدار کا جاننا ضروری نہیں ہے کیونکہ چیز سامنے پڑی ہوئی ہے مولانا۔ اور ثمن کے اندر بھئی، ثمن کے اندر پھر ضابطہ بتلایا بھئی کہ اگر ثمن سامنے پڑے ہیں بھئی اس کا تو حکم گزر گیا، مبیع اور ثمن دونوں میں سے کوئی بھی چیز سامنے پڑی ہو تو اس کی مقدار ذکر کرنا ضروری نہیں ہے۔ لیکن اگر ثمن مطلق ہوں مولانا تو پھر اس صورت میں اس کی مقدار اور صفت کا معلوم ہونا ضروری ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں وَالْأَثْمَانُ الْمُطْلَقَۃُ لَا تَصِحُّ إِلَّا أَنْ تَکُوْنَ مَعْرُوْفَۃَ الْقَدْرِ وَالصِّفَۃِ۔ اور مطلق ثمن جو ہیں اس کے ساتھ بیع صحیح نہیں مولانا۔ مطلق جو ثمن ہے اس کے ساتھ بیع صحیح نہیں ہے۔ مطلق ثمن کیا معنی بھئی؟ یعنی اس کی صفت ذکر نہ کرے یا اس کی مقدار ذکر نہ کرے بھئی۔ مقدار ذکر نہ کرے بھئی۔ بھئی کوئی آپ چیز لینا چاہتے ہیں تو ثمن کی صفت بھی ذکر ہونی چاہیے یعنی میں کس کے ذریعے، روپوں کے ذریعے یہ لے رہا ہوں چیز روپے میں، یا ڈالر میں لے رہا ہوں، یا ریال میں لے رہا ہوں، یا دینار میں، کس چیز کے ساتھ وہ ذکر کرنا ضروری بھئی۔ یہ چیز میں نے آپ سے سو میں خرید لی، بھئی سو کیا چیز ہے؟ روپے ہیں، ریال ہیں یا دینار ہیں بھئی؟ تو لہٰذا یہ ذکر کرنا ضروری کہ روپے ہیں بھئی، صفت ذکر کرنا ضروری۔ اور مقدار کا ذکر کرنا بھی ضروری، کتنے ہیں بھئی؟ سو ہیں، صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں وَالْأَثْمَانُ الْمُطْلَقَۃُ لَا تَصِحُّ اور مطلق ثمن جو ہیں صحیح نہیں ہیں إِلَّا أَنْ تَکُوْنَ مَعْرُوْفَۃَ الْقَدْرِ وَالصِّفَۃِ مگر یہ کہ وہ معروف القدر اور معروف الصفت ہوں، یعنی ان کی مقدار بھی معلوم ہو اور ان کی صفت بھی معلوم ہو۔ وَیَجُوْزُ الْبَیْعُ بِثَمَنٍ حَالٍّ وَمُؤَجَّلٍ اور جائز ہے بیع ثمن حالی کے ساتھ بھی یعنی نقد کے ساتھ بھی۔ آپ سے میں ایک کتاب خریدتا ہوں اور نقد پیسے آپ کو دیتا ہوں مولانا، یہ بیع بھی صحیح۔ وَمُؤَجَّلٍ، مُؤَجَّلٌ أَجَلٌ سے ہے جس کے اندر کوئی مدت مقرر کی گئی ہو مولانا، سمجھ میں آیا؟ یعنی جس کو ہم ادھار کہتے ہیں بھئی ادھار۔ اور ادھار ثمن کے ساتھ بھی بیع کرنا جائز ہے۔ میں نے آپ سے کیا کیا؟ آپ سے کتاب خریدی، یہ کتاب میں نے آپ سے سو روپے میں خریدی ایک ماہ بعد میں اس کے پیسے دوں گا، آپ نے کہا یہ کتاب میں نے آپ کو سو روپے میں بیچ دی بھئی۔ تو اب مولانا یہ میں نے نقد خریدی ہے یا ادھار خریدی ہے؟ ادھار خریدی ہے تو یہ بیع بھی جائز ہے، جائز ہے۔ تو یہی بات کہہ رہے ہیں وَیَجُوْزُ الْبَیْعُ بِثَمَنٍ حَالٍّ وَمُؤَجَّلٍ اور جائز ہے بیع نقد ثمن کے بدلے میں بھی وَمُؤَجَّلٍ اور ادھار ثمن کے بدلے بھی إِذَا کَانَ الْأَجَلُ مَعْلُوْمًا جبکہ مدت معلوم ہو۔ یہ شرط بڑی ضروری ہے مولانا، عام طور پر بیوع ہوتی ہیں ادھار چیز لی جاتی ہے لیکن مدت مقرر نہیں کی جاتی بھئی، مدت کا مقرر کرنا ضروری ہے۔ ادھار کوئی چیز لی جائے تو کیا کرنا ضروری ہے بھئی؟ مدت۔ آپ نے اپنے ساتھی سے کوئی چیز خریدی اور آپ نے کہا بھئی پیسے کیا کروں گا؟ ایک ماہ، مدت مقرر ہونی چاہیے، پیسے میں دس دن بعد دوں گا، پندرہ دن بعد دوں گا، مہینے بعد دوں گا، دو ماہ بعد دوں گا یا تین ماہ کے بعد دوں گا، مدت مقرر ہونا ضروری ہے۔ اگر مدت مقرر نہ کی تو یہ بیع فاسد ہو جائے گی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ مثلاً میں نے آپ سے کتاب خریدی اور آپ نے مجھے کہا بھئی کہ یہ کتاب میں آپ کو بیچتا ہوں کتنے میں؟ سو روپے میں بیچتا ہوں پیسے آپ بعد میں کسی وقت دے دیجئے گا۔ میں نے کہا میں نے سو روپے میں یہ کتاب خرید لی ٹھیک ہے۔ کیا حکم لگائیں گے بیع کے اوپر بھئی؟ بیع فاسد ہو گئی، مدت مقرر کی؟ نہیں، بس صرف یہ کہا بعد میں دے دوں گا بھئی، یہ درست نہیں ہے۔ تو بیع کے اندر یہ کہہ دینا بھئی بعد میں پیسے دے دوں گا، یا دوسرا کہتا ہے بھئی جب آپ کے پاس پیسے ہو جائیں تو دے دینا آپ مجھے، میرا آپ پر اعتبار ہے آپ مجھے جب پیسے ہو جائیں دے دینا، یا کہتا ہے بھئی یہ میرا مال پڑا ہوا ہے یہ جب بک جائے گا تو میں کیا کر دوں گا آپ کے پیسے دے دوں گا، نہیں بھئی یہ چیز درست نہیں ہے بھئی، اس سے تو جھگڑا آئے گا بھئی بعد میں۔ ایک چاہے گا، مشتری چاہے گا میں سال بعد جا کے پیسے ادا کروں اور بائع کیا چاہے گا؟ مجھے دس دن بعد ہی پیسے مل جائیں، تو جھگڑا آئے گا بھئی۔ اور آپ نے ضابطہ پڑھا ہے کہ ہر وہ بیع جو کہاں تک لے جانے والی ہے؟ جھگڑے تک لے جائے وہ بیع فاسد ہے۔ تو لہٰذا ادھار بیچنا صحیح ہے لیکن اس کے اندر اہم ترین چیز جس کا آپ نے خیال رکھنا ہے وہ کیا؟ مدت مقرر ہونی چاہیے۔ ہاں مدت مقرر کر لی اب بیع صحیح ہو گئی۔ اب مدت کا وہ وقت آ گیا آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں ادا کرنے کے لیے، آپ کو وہ تھوڑی مدت اور دے دیتا ہے تو ٹھیک ہے مولانا۔ اب جتنی مزید مدت آپ کو دیتا رہے بھئی بیع کیا ہو گئی تھی؟ ٹھیک ہو گئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ تو وہ صورت ہے جب بیع کے اندر ہی شرط لگا دی تھی کہ پیسے میں کیا کروں گا؟ بعد میں دوں گا، بھئی بعد میں کیا ہوتا ہے؟ یوں کہو مہینے بعد دوں گا یا دو مہینے بعد، یہ بیع کے اندر شرط۔ ایک ہے بیع ہو جائے، آپ نے کہا یہ کتاب میں نے آپ کو سو روپے میں بیچی، میں نے کہا میں نے یہ کتاب آپ سے سو روپے میں خرید لی، اب کوئی ادھار کی بات ہوئی؟ نہیں۔ جب ادھار کی بات نہیں ہوئی تو مدت مقرر کرنا ضروری ہوا؟ نہیں۔ تو بیع صحیح ہو گئی یا صحیح نہیں ہوئی؟ بیع صحیح ہو گئی۔ اب میں آپ سے کہتا ہوں بھئی پیسے یوں کرنا میں آپ کو کچھ عرصے کے بعد دے دوں گا، یا آپ مجھے کہہ دیتے ہیں بھئی میں کہتا ہوں ابھی پیسے نہیں ہیں آپ کہتے ہیں جب مرضی آپ کیا کرنا پیسے دے دینا، اب کیا حکم لگائیں گے؟ او ہو! ایک دفعہ بیع صحیح ہو چکی دوبارہ اب فاسد نہیں ہو گی۔ سمجھ میں آیا؟ بیع ہونے کے بعد اب آگے بات چیت چل رہی ہے آپ راضی ہیں بھئی پیسے بعد میں دے دینا کوئی مدت بھی مقرر نہیں ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ بیع کیا ہو چکی تھی؟ صحیح ہو چکی۔ وہ پہلی صورت الگ تھی کہ شروع سے ہی بات کس چیز کی چل رہی ہے؟ ادھار کی چل رہی ہے کہ بیع ہم کون سی کرنے والے ہیں؟ ادھار بیع کرنے والے ہیں اور اس میں پھر مدت مقرر نہیں کی تو پھر کیا ہو جائے گی؟ فاسد۔ تو یہ جو بیع ہوئی تھی یہ تو ادھار بیع نہیں ہوئی یہ تو بیع کیا ہوئی تھی؟ نقد ہوئی تھی۔ اگر بائع مجھے مدت نہ دیتا تو مجھے ابھی ادائیگی کرنی پڑے گی مولانا۔ صورت سمجھ میں آئی؟ تو یہ بیع ہونے کے بعد اب وہ اپنی مرضی سے کیا کر رہا ہے مجھے وقت دے رہا ہے، بیع صحیح ہو چکی ہے، اس کا حق ہے بھئی پیسے ابھی وصول کر لے اس کا حق ہے کہ مجھے کیا کرے؟ مدت دے دے کچھ۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔ تو بیع کے اندر جب مدت کی بات چل رہی ہے تو تعیین ضروری، لیکن بیع کے اندر نہیں مدت کا ذکر، بیع ہے نقد، بعد میں وہ مدت دے دیتا ہے تو پھر تعیین ضروری نہیں۔ اسی طرح یاد رکھو آپ کوئی چیز خریدتے ہیں بیچتے ہیں، دکاندار کے پاس کوئی چیز لینے گئے، دکاندار بھئی کہتے ہیں بھئی نقد لینی ہے تو یہ چیز سو روپے کی ہے، ادھار لینی ہے مہینے بعد پیسے دو گے تو یہ چیز ایک سو بیس کی ملے گی آپ کو۔ ایسا ہوتا ہے یا نہیں ہوتا بھئی؟ ہوتا ہے، ایسا ہوتا ہے بھئی، جو چیز نقد لیں گے وہ اس کو فوری چونکہ پیسے مل جائیں گے اس لیے وہ کچھ سستی دے گا اور دوسرے میں اس کو انتظار کرنا پڑے گا تو وہ کیا کرے گا؟ مہنگی۔ یہ جائز ہے مولانا، نقد سستی دینا اور ادھار مہنگی دینا، یہ بیع صحیح۔ لیکن بیع کرتے وقت تعیین ہونی چاہیے کہ اس وقت یہ جو ہم بیع کر رہے ہیں یہ نقد ہے یا ادھار، سمجھ میں آیا؟ چیز اس طرح دینا صحیح نہیں ہے کہ اگر نقد دے دو گے تو کتنے؟ نقد ہے تو میں کتنے میں بیچتا ہوں؟ سو میں اور اگر ادھار ہے تو کتنے میں؟ ایک سو بیس میں، تو کوئی ایک تعیین ہوئی؟ نہیں بھئی پہلے سے تعیین ضروری بیع کون سی ہونے والی ہے؟ نقد ہونے لگی ہے نقد پیسے دو گے چلو بھئی میں نے آپ کو سو روپے میں بیچی، اس نے کہا میں نے آپ سے سو روپے میں خرید لی۔ یا پہلے تعیین یہ ادھار میں خرید لیتا ہوں ٹھیک ہے مہینے بعد پیسے دے دوں گا، لو بھئی میں نے آپ کو ایک سو بیس میں بیچی، اس نے کہا میں نے آپ سے ایک سو بیس میں خرید لی۔ سمجھ میں آیا؟ تو جب مدت مقرر ہو جائے تو اب بیچنے والا پیسوں کا مطالبہ مدت سے پہلے نہیں کر سکتا۔ ایک مہینے کی مدت مقرر ہوئی ہے تو ایک مہینے سے پہلے مطالبہ نہیں کر سکتا۔ تو یہ معنی ہے وَیَجُوْزُ الْبَیْعُ بِثَمَنٍ حَالٍّ وَمُؤَجَّلٍ اور جائز ہے بیع نقد ثمن کے بدلے میں بھی وَمُؤَجَّلٍ اور ادھار ثمن کے بدلے بھی إِذَا کَانَ الْأَجَلُ مَعْلُوْمًا جبکہ مدت کیا ہو؟ معلوم ہو۔ اور یاد رکھیے مولانا یہ مدت مقرر کرنا یہ صرف ثمن کے اندر ہے، مبیع کے اندر مدت مقرر کرنا صحیح نہیں ہے بھئی۔ آپ نے اپنے ساتھی کو مولانا سائیکل بیچ دی بھئی، یہ سائیکل آپ کو میں نے آٹھ سو روپے میں بیچی، اس نے کہا میں نے یہ سائیکل آپ سے آٹھ سو روپے میں خرید لی، لیکن آپ نے کیا شرط لگا دی بھئی؟ ایک مہینے بعد دوں گا یہ سائیکل، ایک مہینہ میں اس پر ٹیوشنیں پڑھاؤں گا۔ نہیں بھئی یہ درست نہیں بھئی، وہ مالک ہو چکا آپ کون ہیں اس کی سائیکل ایک مہینے تک استعمال کرنے والے؟ فوراً حوالے کریں۔ تو مبیع کے اندر مدت مقرر کرنا، مبیع معین کے اندر۔ ہاں بعض اوقات مبیع کے اندر بھی مدت آتی ہے لیکن وہ غیر متعین کے اندر آتی ہے، سمجھ میں آیا؟ سائیکل جو آپ نے بیچی متعین تھی یا غیر متعین؟ متعین تھی۔ لیکن کبھی کبھار مبیع میں مدت آتی ہے آگے آئے گا بَیْعُ السَّلَمِ کہتے ہیں، مثلاً آپ دکاندار کے پاس جاتے ہیں اور اس کو کیا کہا؟ آرڈر دے دیا بھئی مجھے اتنے من گندم چاہیے یہ لو بھئی پیسے لے لو، سمجھ میں آیا؟ سیزن کے اندر فلاں مہینے کے اندر فلاں تاریخ کو کیا چاہیے مجھے؟ اتنے من گندم چاہیے، پیسے ابھی دے دیے اور مبیع کب ملے گا آپ کو؟ چھ ماہ کے بعد مثلاً ملے گا، تو بھئی یہ بیع صحیح ہے۔ لیکن کیا وہ گندم متعین ہے؟ جی؟ نہیں، کوئی متعین گندم ہے کہیں پڑی ہوئی ہے جو وہ دے گا آپ کو؟ نہیں بھئی خاص قسم بس آپ نے بتلا دی فلاں قسم کی گندم ہو اور اتنے من، اب وہ کہیں سے بھی وہ گندم لے آئے گا اور آپ کے حوالے کر دے گا۔ صورت سمجھ میں آئی؟ تو اس میں مبیع متعین نہیں تھا، لیکن جب مبیع متعین ہو تو وہاں پر مدت کا متعین کرنا صحیح نہیں ہے بھئی، جیسے یہاں پر تھا سائیکل متعین تھی، کتاب متعین تھی یا کوئی اور چیز موبائل وغیرہ بیچ رہے ہیں وہ متعین تھا اب آپ اس کو کہتے ہیں بھئی کب دوں گا؟ ایک مہینے بعد دوں گا یا دس دن بعد دوں گا یا ہفتے بعد دوں گا، نہیں بھئی مبیع معین کے اندر مدت کا مقرر کرنا جائز نہیں بھئی۔ وَمَنْ أَطْلَقَ الثَّمَنَ فِی الْبَیْعِ کَانَ عَلٰی غَالِبِ نَقْدِ الْبَلَدِ۔ اور جس نے مطلق چھوڑا ثمن کو۔ صورت مسئلہ یہ ہے، صورت مسئلہ سمجھو بھئی۔ ایک شہر ہے ایک بستی ہے جو پاکستان اور ہندوستان کی سرحد پر ہے۔ وہاں پر پاکستانی روپے بھی چلتے ہیں اور ہندوستانی روپے بھی چلتے ہیں، فرض کرو ایک ایسی بستی ہے یا کوئی بھی ایسی جگہ ہے جہاں کئی کرنسیاں چلتی ہیں۔ تو ایک بستی ہے وہاں پاکستانی روپے بھی چلتے ہیں اور ہندوستانی روپے بھی چلتے ہیں۔ اب ایک آدمی نے دوسرے سے کوئی چیز خریدی کہ یہ چیز میں نے آپ سے سو روپے میں خریدی، اس نے کہا یہ میں نے چیز آپ کو سو روپے میں فروخت کر دی بھئی۔ اب یہ ذکر نہیں کیا کون سے روپے ہیں، روپے تو پاکستانی بھی ہیں روپے تو ہندوستانی بھی ہیں بھئی۔ تو کہتے ہیں بھئی اس صورت کے اندر جو شہر میں غالب نقدی چلتی ہے، اب تو دیکھو بھئی جھگڑے کی صورت آ گئی دیکھا جائے تو۔ ہندوستانی روپیہ ہے مہنگا، مثلاً پاکستانی ڈیڑھ سو دو تو ہندوستانی سو ملتے ہیں، صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو ہندوستانی روپیہ مہنگا ہے پاکستانی روپیہ سستا اس کے مقابلے میں۔ تو اس صورت میں اب تعین نہیں کی اس نے اور بیع کتنے روپے میں ہوئی ہے؟ سو روپے میں۔ بائع کیا چاہے گا مجھے کون سے روپے ملنے چاہئیں؟ ہندوستانی ملنے چاہئیں، اور مشتری کیا چاہے گا میں کون سے دے دوں؟ پاکستانی دوں وہ سستے پڑ رہے ہیں مجھے بھئی۔ تو جھگڑا آیا مولانا، سمجھ میں آیا؟ تو یہ جھگڑے والی صورت ہے۔ لیکن اگر کوئی ترجیح دینے والی چیز ہو تو پھر فیصلہ ہو جائے گا۔ مثلاً شہر کے اندر بھئی اکثر بھئی نوے فیصد پچانوے فیصد پاکستانی روپے چلتے ہیں، تھوڑے بہت ہندوستانی بھی چل جاتے ہیں لیکن بڑے قلیل ہیں۔ تو جب غالب نقدی جو ہے پھر اگر کسی نے مطلق ثمن چھوڑ دیے اس کی صفت ذکر نہیں کی کہ پاکستانی روپے ہیں یا ہندوستانی، تو کون سی نقدی مراد لی جائے گی؟ غالب نقدی، اس شہر میں جو زیادہ چلنے والی ہے زیادہ رائج ہے اس کا اعتبار کیا جائے گا بھئی۔ کیونکہ شہر کے اندر پچانوے فیصد جو معاملات ہوتے ہیں پاکستانی روپے سے ہوتے ہیں تو معلوم ہوا یہ بھی اس نے معاملہ کس روپے میں کیا ہو گا؟ پاکستانی میں، اگر ہندوستانی میں کیا ہوتا تو پہلے سے کیا کرتا اس کو؟ بیان کر دیتا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اور اگر یہ تو وہ صورت تھی کہ ایک کرنسی زائد چلتی ہے، اور اگر کوئی بھی زائد نہیں چلتی برابر چلتی ہیں، ہندوستانی بھی اسی طرح کثرت سے استعمال ہوتا ہے پاکستانی بھی اسی طرح کثرت سے دونوں استعمال ہوتے ہیں عام بھئی، بالکل عام دونوں استعمال ہوتے ہیں کثرت کے ساتھ۔ تو اب مولانا اب جھگڑے کا فیصلہ کرنے والی کوئی چیز نہیں ہے، کوئی چیز ایسی نہیں جو ترجیح جس کے ذریعے ہم دے سکیں کون سی کرنسی مراد ہے۔ تو اب مولانا جھگڑا آ گیا اور جس بیع کے اندر جھگڑا آئے وہ کیا ہو جاتی ہے؟ فاسد۔ دیکھو اب بائع چاہے گا مجھے تو ہندوستانی ہی ملیں اور مشتری کیا چاہے گا میں کون سے دوں؟ پاکستانی ہی دوں بھئی، تو جھگڑا آئے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یہ وہ صورت تھی جب پیسوں کی مالیت مختلف ہو، ہندوستانی روپے کی مالیت زیادہ اور پاکستانی روپے کی مالیت کم تھی۔ اور اگر دونوں کی فرض کرو برابر ہو، سو پاکستانی دو تو سو ہی ہندوستانی ملتے ہیں، اب کوئی حرج نہیں ہے مولانا۔ اب چاہے کسی کا رواج کم ہو کسی کا رواج زیادہ اس سے کوئی جھگڑا نہیں کیونکہ مالیت برابر ہے، جب مالیت برابر ہے تو مشتری چاہے پاکستانی روپے دے دے چاہے ہندوستانی دے دے دونوں چلتے ہیں بھئی وہ ٹھیک ہو جائے گی۔ وَمَنْ أَطْلَقَ الثَّمَنَ فِی الْبَیْعِ اور جس نے مطلق چھوڑ دیا ثمن کو بیع کے اندر کَانَ عَلٰی غَالِبِ نَقْدِ الْبَلَدِ تو وہ شہر کی غالب نقدی پر محمول ہو گا۔ فَإِنْ کَانَتِ النُّقُوْدُ مُخْتَلِفَۃً اور اگر نقدیاں مختلف تھیں، نقدیاں کیا تھیں؟ مختلف، یعنی ان کی مالیت مختلف تھی، فَالْبَیْعُ فَاسِدٌ تو بیع کیا ہو جائے گی؟ فاسد۔ یہ کون سی صورت ہے؟ جبکہ ان کا رواج کیا ہو؟ برابر ہو۔ رواج برابر ہے جتنی کثرت سے پاکستانی چلتی ہے اتنی کثرت سے ہندوستانی اور مالیت دونوں کی مختلف ہے بھئی۔ إِنْ کَانَتِ النُّقُوْدُ مُخْتَلِفَۃً اگر نقود کیا ہوں؟ مختلف۔ اس مختلف سے کیا مراد ہے؟ مالیت۔ کیا مراد ہے؟ مالیت مراد ہے، اگر ان کی مالیت مختلف ہے اور دونوں میں سے کسی کا بھی رواج ایک دوسرے سے زیادہ نہیں تو اس صورت میں بیع کیا ہو جائے گی؟ فاسد ہو جائے گی۔ صورتیں بھی سمجھ میں آ رہی ہیں یا ویسے ہی ہم چل رہے ہیں بھئی؟ تو کہتے ہیں فَالْبَیْعُ فَاسِدٌ تو پس بیع فاسد ہے إِلَّا أَنْ یُّبَیَّنَ أَحَدُہَا مگر یہ کہ ان میں سے کسی ایک کو بیان کر دیا جائے بھئی، بیع کرتے ہوئے کیا کر دیا جائے؟ ایک کو بیان کر دیا جائے پھر بیع صحیح ہو جائے گی، پھر تو جھگڑا نہیں بھئی۔ وَیَجُوْزُ بَیْعُ الطَّعَامِ وَالْحُبُوْبِ کُلِّہَا مُکَایَلَۃً وَّمُجَازَفَۃً وَّبِإِنَاءٍ بِعَیْنِہٖ لَا یُعْرَفُ مِقْدَارُہٗ أَوْ بِوَزْنِ حَجَرٍ بِعَیْنِہٖ لَا یُعْرَفُ مِقْدَارُہٗ۔ اور جائز ہے بَیْعُ الطَّعَامِ غلے کی بھئی بیع بھئی۔ طَعَامٌ بھئی عرف کے اندر بھئی اہل عرب کے عرف میں اس کا اطلاق گندم پر ہوتا ہے۔ کس پر؟ گندم پر، طَعَامٌ کا لفظ آئے گا اور اس سے کیا مراد ہو گی؟ گندم بھئی۔ وَیَجُوْزُ بَیْعُ الطَّعَامِ اور جائز ہے غلے کی بیع وَالْحُبُوْبِ کُلِّہَا اور سارے دانوں کی بھئی۔ دانے بھئی یہ دالیں ہیں مولانا یہ ساری دالیں وغیرہ جو مختلف قسم کی ہیں، چاول ہیں، یہ سارے اس میں آ گئے۔ تو جائز ہے گندم کی بیع وَالْحُبُوْبِ کُلِّہَا اور سارے دانوں کی بیع مُکَایَلَۃً کیل کے ساتھ بھی بھئی وَمُجَازَفَۃً اور اندازے سے بھی بھئی۔ کیل جانتے ہو یا نہیں بھئی؟ بھئی دیکھو آپ چیزیں خریدتے ہیں بھئی، چیزیں خریدتے ہیں بعض چیزیں وزن کر کے خریدتے ہیں بعض چیزیں ماپ کر خریدی جاتی ہیں۔ مثلاً آپ چینی لینے جاتے ہیں بھئی دکاندار کیا کرتا ہے؟ تول کر، وزن کر کے آپ کو ایک کلو دو کلو تین کلو جتنی ضرورت ہے دے دیتا ہے۔ بعض چیزیں وزن نہیں کی جاتیں بھئی ان کو کیا کیا جاتا ہے؟ ماپا جاتا ہے۔ آپ دودھ لینے جاتے ہیں مولانا دودھ والا کیا کرتا ہے؟ وزن کر کے دیتا ہے یا وہ ایک برتن کو بھر کر ماپ کر دیتا ہے بھئی؟ ماپ کر بھئی، سمجھ میں آیا؟ وہ برتن بنا ہو گا ایک لیٹر والا اور جتنے لیٹر آپ کو چاہیے اتنے برتن بھر کے آپ کو دے دے گا بھئی، وزن کبھی بھی نہیں کرے گا۔ تو اس کو کہتے ہیں کیل بھئی۔ کیا کہتے ہیں؟ کیل کہتے ہیں، ماپنا، ماپنا۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ کچھ چیزوں کو کیسے بیچا جاتا ہے؟ وزن کر کے، اور کچھ چیزوں کو؟ ماپ کر بھئی۔ اچھا اور یہ جو گندم وغیرہ ہے ان کے لیے بھی بھئی، ان کو آج کل تو تولتے ہیں دیہات وغیرہ میں اب بھی استعمال ہے، ان کا بھی ایک پیمانہ ہوتا ہے خاص، ایک خاص برتن ہوتا ہے بڑا سا ذرا بھئی اور اس کو بھر بھر کر فی پیمانے کے حساب سے قیمت لگا کر بیچا جاتا ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو اس کو بھی بیچا۔ اسی طرح قدیم زمانے کے اندر یہ دالیں وغیرہ ساری اسی طرح بکتی ہوں گی بھئی، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو کہا ہے گندم کی بیع وَالْحُبُوْبِ، حُبُوْبٌ حَبٌّ کی جمع ہے دانے کو کہتے ہیں، اور سارے دانوں کی بیع مُکَایَلَۃً کیل کر کے بھی بیچنا ان کی بیع ان کی صحیح ہے وَمُجَازَفَۃً اور اندازے کے ساتھ بھی۔ بھئی دیکھو آپ کے پاس گندم پڑی ہوئی ہے کافی ساری، ایک آدمی خریدنے آیا بھئی اس نے کہا بھئی مجھے پانچ، وہ پیمانہ مثلاً قفیف کہلاتا ہے۔ گندم کا پیمانہ کیا کہلاتا ہے؟ قَفِیْزٌ کہلاتا ہے، آگے آ جائے گا اس کا ذکر وغیرہ بھئی بار بار آئے گا۔ اس نے آ کر آپ سے کہا بھئی مجھے پانچ قفیف گندم دے دو، آپ فوراً وہ پیمانہ اٹھائیں گے اور اس کو پانچ مرتبہ بھر بھر کر اس کے برتن میں ڈال دیں گے۔ تو دیکھو یہ آپ نے گندم بیچی، دانے بیچے، دال وغیرہ بیچی اور کس طریقے پر بیچی؟ کیل کر کے، کیا کر کے؟ ماپ کر بیچی بھئی۔ اور ایک صورت ہے اندازے کے ساتھ بیچنا بھئی، اندازے کے ساتھ بیچنا۔ گندم کا ڈھیر آپ کے پاس مثلاً مولانا پڑا ہوا ہے بھئی آپ اس کو بیچتے ہیں، تو ایک شخص خریدنے آیا بھئی پانچ قفیف مجھے مثلاً گندم چاہیے۔ آپ کہتے ہیں بھئی یہ جو ڈھیر پڑا ہوا ہے سامنے یہ تقریباً پانچ قفیف ہو گا لگ بھگ۔ کتنا ہو گا؟ پانچ قفیف کے لگ بھگ ہو گا تو یہ ڈھیر آپ کیا کریں یہ میں آپ کو اتنے روپے میں بیچتا ہوں۔ صورت سمجھ میں آئی؟ تو دیکھو اندازے کے ساتھ بیچی، ماپ کر بیچ دی یا اندازے سے ہی بیچ دی بھئی؟ اندازے کے، یہ ساری گندم میں آپ کو بیس روپے میں بیچتا ہوں اس نے کہا میں آپ سے خریدتا ہوں بھئی، تو اندازے سے بیچی، ماپا نہیں ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ تو یہ بھی صحیح ہے بھئی۔ وَیَجُوْزُ بَیْعُ الطَّعَامِ وَالْحُبُوْبِ کُلِّہَا مُکَایَلَۃً کیل کر کے بھی صحیح ہے وَمُجَازَفَۃً اور اندازے کے ساتھ بھی صحیح ہے وَبِإِنَاءٍ بِعَیْنِہٖ اور کسی معین برتن کے ساتھ بھی، ایسا معین برتن لَا یُعْرَفُ مِقْدَارُہٗ جس کی مقدار معروف نہیں، جس کی مقدار کا پتہ نہیں بھئی۔ بھئی آپ گندم بیچ رہے تھے ایک آدمی آیا بھئی اس نے کہا مجھے بھئی پانچ قفیف گندم چاہیے۔ آپ نے کہا بھئی وہ جو برتن پیمانہ ہوتا ہے وہ تو میرے پاس نہیں ہے اس وقت۔ ہاں یہ بالٹی پڑی ہوئی ہے، یہ بالٹی میں تمہیں فی بالٹی دس روپے کی بھر کر دوں گا بھئی جتنی بالٹیاں چاہئیں۔ اب پتہ نہیں ہے اس بالٹی کے اندر پورا قفیف آتا ہے یا سوا قفیف آتا ہے یا ڈیڑھ آتا ہے یا ایک قفیف سے بھی کچھ کم آتا ہے، لیکن برتن سامنے پڑا ہوا ہے۔ تو کیا اس طرح بیع صحیح ہے یا بیع صحیح نہیں؟ کہتے ہیں اس طرح بھی بیع صحیح ہے۔ جب کیا ہو کسی معین برتن کے ساتھ بیچا جا رہا ہے اگرچہ اس برتن کی مقدار کا پتہ نہیں لیکن وہ سامنے موجود ہے، اسی وقت کیا کرے گا؟ ماپ کر دے دے گا اس کو وہ بھی راضی ہے یہ بھی راضی ہے، کوئی جھگڑے کا امکان ہے؟ نہیں ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ کوئی جھگڑے کا امکان نہیں، دکاندار نے صاف کہہ دیا بھئی میرے پاس یہ پڑا ہے اگر یہ لیتے ہو تو یہ اتنے میں دے رہا ہوں، تو جھگڑے کا کوئی امکان نہیں۔ یا اسی طرح بھئی آپ چینی لینے گئے بھئی دکاندار سے کہا پانچ کلو چینی دے دو۔ دکاندار نے کہا بھئی اس وقت وہ میرا سیر والا باٹ تو میرے پاس موجود نہیں ہے، ہاں یہ اینٹ پڑی ہوئی ہے بھئی۔ یہ کیا ہے؟ اینٹ۔ یہ اینٹ پڑی ہوئی ہے اس کے برابر چینی میں تمہیں تیس روپے کی دوں گا جتنی چاہیے بھئی۔ آپ نے کہا مجھے قبول ہے بھئی ٹھیک ہے۔ تو اب کوئی جھگڑے کی صورت ہے؟ نہیں بھئی۔ تو لہٰذا کسی ایسے برتن میں ماپ کر دینا جس کی مقدار معروف نہیں یا کسی ایسی اینٹ کے ساتھ وزن کر کے دینا جس کی مقدار کا پتہ نہ ہو جبکہ بائع نے مشتری کو بتلا دیا دونوں راضی ہیں تو یہ بیع صحیح ہو جائے گی بھئی۔ یہ معنی ہے وَبِإِنَاءٍ بِعَیْنِہٖ اور ایسے معین برتن کے ساتھ بھی لَا یُعْرَفُ مِقْدَارُہٗ جس کی مقدار معلوم نہ ہو أَوْ بِوَزْنِ حَجَرٍ بِعَیْنِہٖ اور ایسے معین پتھر کے وزن کے ساتھ لَا یُعْرَفُ مِقْدَارُہٗ جس کی مقدار معلوم نہ ہو بھئی، کیونکہ جھگڑے کا امکان نہیں ہے مولانا یہاں پر، مشتری راضی ہے تو لے لے راضی نہیں تو نہ لے۔ پتھر سامنے پڑا ہوا ہے ہاتھ سے اندازہ خود ہی کر لے جتنا بھی ہے لینا چاہتا ہے لے لے نہیں لینا نہ لے، بالٹی سامنے پڑی ہوئی ہے جس میں اس نے ماپ کر دینا ہے کوئی جھگڑے کی صورت نہیں۔ ہاں بَیْعُ السَّلَمِ کے اندر آگے آپ مسئلہ پڑھیں گے بھئی اس میں ایسا جائز نہیں۔ بَیْعُ السَّلَمِ ابھی بتائی تھی آپ دکاندار کے پاس گئے یہ لو دس ہزار روپے مجھے چھ ماہ کے بعد اتنے من گندم چاہیے۔ پیسے ابھی دے رہے ہیں گندم کب ملے گی؟ چھ ماہ بعد۔ مثلاً آپ نے کہا تھا بھئی چھ ماہ بعد مجھے سو قفیف گندم دے دینا، کتنے قفیف؟ سو۔ دکاندار کہنے لگا بھئی میرے پاس تو قفیف نہیں، ہاں یہ بالٹی پڑی ہے یہ بالٹی کیا کروں گا تمہیں سو دفعہ بھر کے دے دوں گا یا ڈیڑھ سو دفعہ چلو یہ چھوٹی ہے تو میں ڈیڑھ سو دفعہ تمہیں بھر کر دے دوں گا دس ہزار میں۔ وہ کہتا ہے ٹھیک ہے۔ اب کیا حکم لگائیں گے مولانا؟ جی؟ کیا جھگڑے کا امکان نہیں ہے؟ جھگڑے کا کوئی امکان ہے؟ مجھے بتائیں نا آپ سے مسئلہ پوچھ رہا ہوں۔ جھگڑے کا امکان بظاہر کوئی نہیں کیونکہ مشتری بھی راضی ہے بائع بھی راضی، برتن سامنے پڑا ہے مرضی ہے لے نہ لے، لیکن مولانا راضی ہو بھی جائیں تو یہ بیع صحیح نہیں ہے۔ کیوں نہیں صحیح؟ وجہ یہ کہ بالٹی کی کتنی مقدار ہے کچھ پتہ ہے؟ اور اس نے ماپنا آج ہے یا چھ مہینے بعد؟ چھ مہینے کے اندر بالٹی اگر گم ہو گئی ٹوٹ گئی تو پھر بعد میں جھگڑا آئے گا یا نہیں آئے گا بھئی؟ آئے گا۔ تو لہٰذا فوری طور پر ہے تو پھر بیع ٹھیک ہے کیونکہ اب جھگڑے کا امکان نہیں، اور اگر بَیْعُ السَّلَمِ کر رہے ہیں بعد میں وہ ماپ کر دے گا تو اتنی مدت میں ہو سکتا ہے بالٹی کیا ہو جائے؟ ٹوٹ جائے گم ہو جائے، تو جھگڑے کا امکان آ گیا یا نہیں آ گیا؟ یا اسی طرح ایک اینٹ رکھی ہے مولانا اس نے کہا بھئی چھ مہینے بعد مجھے سو کلو چینی چاہیے، اس نے کہا بھئی کلو کا باٹ تو میرے پاس نہیں ہاں یہ اینٹ پڑی ہے یہ میں تمہیں سوا سو تول کر دے دوں گا اس کے مقابل بھئی۔ اب کہتے ہیں یہ بیع بھی صحیح نہیں، کیوں؟ کیونکہ اس نے کب تول کر دینی ہے چیز؟ چھ مہینے بعد تول کر، ابھی تو اس کے پاس ہے ہی نہیں بات ہی یہی چل رہی ہے چھ مہینے بعد اس نے چیز لا کر دینی ہے، اب تو چھ مہینے کے اندر بھئی ہو سکتا ہے یہ اینٹ کیا ہو؟ گم ہو جائے ٹوٹ جائے کچھ ہو جائے بھئی، تو لہٰذا اب جھگڑے کا امکان آ گیا اور جس بیع کے اندر جھگڑے کا آ جائے امکان وہ کیا ہو جاتی ہے؟ جھگڑے تک جو لے جانے والی ہے وہ بیع فاسد بھئی۔ یہاں تک مسئلہ سب کو سمجھ میں آ گیا بھئی؟ جی۔ چلیے مولانا، ہٰذَا ہُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰہُ أَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔
167 approved lectures · 51 of 167