Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-049

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 168
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
کِتَابُ الْبُیُوْعِ۔ اَلْبَیْعُ یَنْعَقِدُ بِالْإِیْجَابِ وَالْقَبُوْلِ إِذَا کَانَا بِلَفْظِ الْمَاضِیْ وَإِذَا أَوْجَبَ أَحَدُ الْمُتَعَاقِدَیْنِ الْبَیْعَ فَالْآخَرُ بِالْخِیَارِ إِنْ شَاءَ قَبِلَ فِی الْمَجْلِسِ وَإِنْ شَاءَ رَدَّہٗ فَأَیُّہُمَا قَامَ مِنَ الْمَجْلِسِ قَبْلَ الْقَبُوْلِ بَطَلَ الْإِیْجَابُ۔ بھئی بیع میں نے آپ کو بتلایا تھا یہ تملیک کا نام ہے جس میں ایک چیز کا دوسرے کو کیا بنا دیا جاتا ہے؟ مالک۔ اور تملیکات کل کتنی ہیں؟ چار تملیکات ہیں۔ تَمْلِیْکُ الْعَیْنِ بِالْعِوَضِ، یہ کیا کہلاتی ہے؟ بھئی کسی چیز کے عوض میں دوسرے کو مالک بنانا کسی چیز کا، یہ کیا کہلاتا ہے؟ یہ بیع کہلاتی ہے۔ اور اگر بغیر عوض کے کسی کو کسی چیز کا مالک بنایا جائے، یہ کیا کہلاتا ہے؟ ہبہ کہلاتا ہے۔ اور اگر کسی دوسرے کو نفع کا، کسی چیز کے نفع کا مالک بنایا جائے عوض کے بدلے، تو یہ کیا کہلاتا ہے؟ اجارہ۔ اور اگر بغیر عوض کے نفع کا مالک بنایا جائے تو یہ عاریت کہلاتا ہے، عاریت کہلاتا ہے۔ اور بتلایا تھا آپ کو کہ بیع کے اندر ایجاب اور قبول ہوتا ہے۔ ایجاب جو ہے جو شخص پہلے کلام کرے وہ کیا کہلاتا ہے؟ ایجاب کہلاتا ہے، اور جو شخص بعد میں کہے، کلام کرے وہ کیا کہلاتا ہے؟ قبول کہلاتا ہے۔ لہٰذا ایجاب کرنے والا بائع نہیں بلکہ ہو سکتا ہے کبھی بائع ہو اور کبھی مشتری ہو، اور قبول کرنے والا پھر دوسرا ہو جائے گا بھئی۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ مثلاً ایک شخص کو آپ اپنی کتاب بیچنے لگے، آپ نے کہا یہ کتاب میں نے آپ کو بیس روپے میں بیچ دی۔ اب پہلے کلام آپ کا ہوا لہٰذا آپ یہ ایجاب ہوا، اور دوسرا کیا کہتا ہے؟ میں نے قبول کیا یا میں نے آپ سے بیس روپے میں یہ کتاب خرید لی، یہ کیا کہلائے گا؟ قبول۔ اور اگر پہلے اس نے بات شروع کی تھی، اس نے کہا بھئی یہ کتاب میں نے آپ سے بیس روپے میں خرید لی، آپ نے کہا میں نے آپ کو بیچ دی، تو اب وہ ایجاب کرنے والا اور آپ کیا ہیں؟ قبول۔ تو جو پہلے کلام کرے بھئی وہ کیا کہلائے گا؟ ایجاب۔ اور إِیْجَابٌ کا معنی ہے إِثْبَاتٌ، اثبات، کسی چیز کو ثابت کرنا۔ تو ایجاب بھی چونکہ دوسرے کے لیے کیا ثابت کر دیتا ہے؟ قبول کو۔ دوسرے کے لیے کیا ثابت کرتا ہے؟ قبول کو ثابت کر دیتا ہے، اس لیے ایجاب کو ایجاب کہتے ہیں کہ یہ اثبات کرتا ہے قبول کا دوسرے کے لیے۔ تو کہتے ہیں اَلْبَیْعُ یَنْعَقِدُ بِالْإِیْجَابِ وَالْقَبُوْلِ، بیع منعقد ہو جاتی ہے ایجاب اور قبول کے ساتھ۔ ایجاب اور قبول جب دونوں ہو جائیں تو بیع کیا ہو جائے گی؟ منعقد ہو جائے گی، إِذَا کَانَا بِلَفْظِ الْمَاضِیْ جب یہ دونوں کس کے ساتھ ہوں؟ ماضی کے لفظ کے ساتھ ہوں دونوں مولانا، سمجھ میں آیا بھئی؟ میں نے بتلایا تھا حال کے صیغے کے ساتھ بھی بیع ہو جائے گی۔ آپ پہلے میں نے کیا صیغہ استعمال کیا تھا؟ آپ نے دوسرے کو کہا میں نے یہ کتاب آپ کو بیس روپے میں بیچ دی، ماضی، اور اس نے کیا کہا تھا؟ میں نے آپ سے یہ کتاب بیس روپے میں خرید لی، ماضی کے ساتھ۔ لیکن اگر حال کا صیغہ استعمال کر لے پھر بھی ہو جائے گی، مثلاً کیا کہتا ہے؟ آپ نے کہا یہ کتاب میں آپ کو بیس روپے میں بیچتا ہوں، اور وہ کہتا ہے یہ کتاب میں آپ سے بیس روپے میں خریدتا ہوں، حال کے ساتھ بھی بھئی تو بھی بیع ہو جائے گی مولانا۔ بیع کیا ہے؟ ہو جائے گی۔ تو پھر صاحب کتاب نے صرف ماضی کی قید کیوں لگائی؟ وجہ یہ ہے مولانا کہ عربی کے اندر آپ جانتے ہیں بھئی دو ہی قسم کے صیغے ہیں، یا ماضی ہے یا مضارع ہے۔ وہی مضارع جو ہے حال کا بھی معنی اس میں آتا ہے اور استقبال۔ جبکہ اردو میں تو حال کے لیے الگ صیغہ ہے، مستقبل کے لیے الگ صیغہ ہے۔ مستقبل میں ہو گا تو اردو میں یوں کہیں گے یہ کتاب میں آپ کو بیس روپے میں بیچوں گا، سمجھ میں آیا؟ حال میں آئے گا میں بیچتا ہوں اور مستقبل میں آئے گا بیچوں گا۔ تو اردو میں تو حال اور استقبال الگ الگ ہیں، لیکن عربی کے اندر حال اور استقبال کے لیے ایک ہی صیغہ ہے۔ لہٰذا اب کوئی شخص وہاں مضارع کا صیغہ استعمال کرے گا تو پتہ نہیں چلے گا مولانا کہ اس کا حال کا ارادہ ہے یا حال کا ارادہ نہیں یا مستقبل کا ارادہ ہے اس کا۔ تو ہاں اگر عربی کے صیغے استعمال کرتا ہے، ایک کہتا ہے أَبِیْعُ، دوسرا کہتا ہے أَشْتَرِیْ بھئی، اور نیت دونوں کی حال کی ہے پھر بھی بیع ہو جائے گی۔ پھر بھی بیع کیا ہو جائے گی؟ ہو جائے گی۔ ہاں ماضی ہو پھر تو شک و شبہ ہی نہیں۔ ہاں مضارع کے صیغے ہوں تو پھر کس کو دیکھنا پڑے گا؟ نیت پر دارومدار ہو گا بھئی، اسی لیے انہوں نے ماضی کی قید بڑھا دی۔ سمجھ میں آیا؟ دیکھیے مولانا بیع کریں گے، کتاب میرے سامنے پڑی ہے ایک، میں نے آپ سے کہا یہ کتاب میں آپ کو بیس روپے میں بیچتا ہوں یا یہ کتاب میں نے آپ کے ہاتھ بیس روپے میں بیچ دی، آپ نے کیا کہا؟ یہ کتاب میں نے آپ سے بیس روپے میں خرید لی۔ بس مولانا، ایجاب و قبول ہوتے ہی بیع ہو گئی۔ بیع نام ہی کس چیز کا تھا؟ ایجاب و قبول۔ ایجاب و قبول ہوا بیع ہو گئی، بیع ہوتے ہی آپ اس کے مالک بن گئے۔ اب میں چاہوں نہ بیچوں، نہ دوں، نہیں، شرعاً یہ میرے لیے بالکل نہیں صحیح بھئی۔ بیع ہو گئی مولانا، سمجھ میں آیا؟ اور بیع جب ہو جائے اس کے بعد کسی کو کسی قسم کا اختیار نہیں رہتا۔ اب خریدار اس چیز کا مالک بن چکا۔ خریدار کیا ہو چکا اس چیز کا؟ مالک بن چکا ہے۔ لیکن اب یہ نہیں فوراً کتاب اٹھائے چل پڑے، اٹھا کر چل پڑے میں مالک بن گیا کتاب کا، بھئی پہلے پیسے دے دو۔ مالک آپ بن گئے ہیں لیکن آپ کے ذمے بھی کیا چیز آ گئی؟ پیسے آ گئے، پیسے دو اور کتاب لے جاؤ۔ ہاں وہ پیسے دیتا ہے اور میں کتاب نہیں دیتا، نہیں بھئی یہ میرے لیے جائز نہیں۔ بیع کیا ہو چکی ہے؟ منعقد ہو چکی ہے اور وہ اس چیز کا مالک بن چکا ہے۔ لہٰذا ایک دفعہ جب بیع ہو جائے، ایجاب اور قبول ہو جائیں تو اس کے بعد بیچنے والے کی نیت بدل جاتی ہے، وہ کہتا ہے میں نہیں دینا چاہتا، یا خریدار کی نیت بدل جاتی ہے وہ کہتا ہے میں نہیں لینا چاہتا، نہیں، اب کوئی اختیار نہیں بھئی، یہ ایجاب و قبول سے پہلے سوچنے کی بات تھی۔ اب میں آپ کو کہتا ہوں لاؤ بھئی بیس روپے دو اپنی کتاب لے جاؤ، آپ کہتے ہیں نہیں بھئی نہیں میرا ارادہ نہیں ہے لینے کا۔ بھئی کیسے ارادہ نہیں ہے؟ بیع ہو چکی ہے، اب آپ اس کے کیا بن چکے ہیں؟ مالک۔ آپ کو اب بیع کو فسخ کرنے کا اختیار نہیں ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔ تو یہ شرعاً طریقہ یاد رکھو بیع کا۔ لوگ عموماً اس طرح کر لیتے ہیں اور پھر بعد میں کہتے ہیں نہیں لینی بھئی۔ کیسے نہیں لینی؟ آپ کو کس نے اختیار دیا بھئی؟ سمجھ میں آیا؟ ہاں آپس میں دونوں کی رضامندی ہو جائے تو پھر تو وہ تو الگ بات ہے، لیکن ایک راضی ہے دوسرا نہیں راضی تو پھر یہ صحیح نہیں ہے۔ اچھا یہ تھی مولانا عام بیع، عام بیع، اس میں ایجاب و قبول ہوتا ہے۔ لیکن آپ اور میں آج کل جو بیوعات کرتے ہیں وہ یہ والی بیع نہیں ہوتی۔ وہ بَیْعُ التَّعَاطِیْ کہلاتی ہے بھئی۔ کیا کہلاتی ہے؟ تَعَاطِیْ، تَعَاطِیْ۔ تاء دو نقطوں والی، عین، الف، تَعَا، اور طاء، یاء، تَعَاطِیْ، بَیْعُ التَّعَاطِیْ۔ بَیْعُ التَّعَاطِیْ عملی بیع کو کہتے ہیں، اس میں ایجاب و قبول نہیں ہوتے مولانا۔ بَیْعُ التَّعَاطِیْ کس کو کہتے ہیں بھئی؟ عملی بیع، اس میں ایجاب و قبول نہیں بھئی، عمل ہوتا ہے بس۔ بھئی آپ دکان پہ گئے، دکان پر گئے، آپ نے چینی کا پیکٹ پڑا ہوا تھا ایک کلو والا، آپ نے آرام سے اٹھایا، لفافے میں ڈالا اور چینی کے مثلاً ایک کلو کے جتنے پیسے بنتے تھے تیس، پینتیس، چالیس جتنے بھی بنتے تھے وہ اس کے سامنے رکھے اور اس نے پیسے اٹھا کر اپنے دراز میں ڈال لیے، آپ چینی اٹھا کر آ گئے۔ ایجاب ہوا؟ آپ منہ سے کچھ بولے بھئی؟ نہیں۔ قبول اس نے کیا؟ نہیں، ایجاب و قبول نہیں ہوا، لیکن یہ عملی بیع ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اس میں ایجاب و قبول نہیں ہوتا۔ چیز کی قیمت کا پتہ ہے آپ نے چیز اٹھا لی، یا قیمت کا پتہ نہیں بھی ہے آپ نے بس پیسے رکھ دیے بھئی اتنے میں میں نے یہ چیز لے لی، وہ رضامند ہے پیسے اٹھا کر رکھ لیے اس نے۔ بس اس کا اٹھا کر چیز کو لے لینا، آپ کا مبیع کو لے لینا اور اس کا پیسوں کو لے لینا معلوم ہوا وہ کیا ہے اس پر؟ راضی ہے، یہ بھی بیع ہو گئی مولانا۔ تو یہ بَیْعُ التَّعَاطِیْ ہے، یہ کیا ہے؟ بَیْعُ التَّعَاطِیْ ہے۔ اور ہماری تقریباً ساری بیوع یہی ہیں بھئی، بَیْعُ التَّعَاطِیْ والی۔ سمجھ میں آیا؟ ہم دکان وغیرہ جہاں کہیں جاتے ہیں وہاں ایجاب و قبول آپ نے کبھی کیا بھئی؟ نہیں۔ ایجاب و قبول تو بڑا ہی کم ہو گا کہیں، ہوتا تو ہے لیکن بڑا قلیل ہوتا ہے۔ تو زیادہ تر کون سی بیع کرتے ہیں ہم؟ بَیْعُ التَّعَاطِیْ کرتے ہیں۔ کہتے ہیں وَإِذَا أَوْجَبَ أَحَدُ الْمُتَعَاقِدَیْنِ الْبَیْعَ فَالْآخَرُ بِالْخِیَارِ، اور جب ایجاب کر لے دو عقد کرنے والوں میں سے کوئی ایک الْبَیْعَ بیع کا، ایجاب کر لے، فَالْآخَرُ بِالْخِیَارِ تو دوسرے کو اختیار ہے إِنْ شَاءَ اگر وہ چاہے قَبِلَ فِی الْمَجْلِسِ وَإِنْ شَاءَ رَدَّہٗ، اگر چاہے تو قبول کر لے اس مجلس میں اور اگر چاہے تو اس کو رد کر دے۔ بھئی میں نے آپ سے کہا تھا بھئی یہ کتاب میں نے آپ کو بیس روپے میں بیچی۔ ایجاب آ گیا مولانا، ابھی قبول آیا آپ کی طرف سے؟ قبول نہیں آیا۔ لیکن کیا اب آپ پر قبول لازم ہو گیا ہے؟ نہیں بھئی، آپ کو اختیار ہے۔ آپ کو اختیار ہے، آپ چاہیں تو کیا کر لیں؟ اس کو قبول کر لیں، چاہیں تو کیا کہیں؟ رد کر دیں، نہیں بھئی میں نہیں لیتا۔ سمجھ میں آئی صورت؟ تو قبول کر لیا تو بیع ہو گئی، رد کر دیا تو ایجاب ختم ہو گیا مولانا۔ ایجاب کیا ہوا؟ ختم۔ اچھا جب میں نے ایجاب کیا تو آپ کو کس چیز کا اختیار ہے؟ قبول کا۔ کس چیز کا اختیار ہے؟ قبول کا۔ یہ خیار قبول کہلاتا ہے۔ کیا کہلاتا ہے؟ خیار قبول کہلاتا ہے، آپ کو اختیار ہے چاہیں تو چیز لے لیں چاہیں تو نہ لیں۔ لیکن ایک دفعہ جب رد کر دیا، پھر اس کے بعد آپ کہتے ہیں، پہلے آپ نے کہا نہیں بھئی نہیں میں نے نہیں لینی، پھر آپ کہتے ہیں اچھا بھئی میں نے چیز آپ سے بیس روپے میں لے لی۔ اب آپ کیا حکم لگائیں گے؟ بیع ہو گئی یا نہیں ہوئی؟ نہیں بھئی نہیں، اب نہیں ہو گی۔ بھئی بیع کے لیے کیا چیزیں چاہئیں؟ ایجاب و قبول۔ میں نے تو ایجاب کر دیا تھا لیکن آپ نے خود ہی میرے ایجاب کو کیا کر دیا؟ رد کر دیا، نہیں بھئی میں نے نہیں لینی۔ جیسے ہی آپ نے یہ کہا فوراً ایجاب ختم ہو گیا۔ اب آپ کہہ رہے ہیں اچھا بھئی میں نے آپ سے کتاب بیس روپے میں خرید لی، اب یہ آپ کی طرف سے ایجاب آیا۔ کیا آیا؟ ایجاب آ گیا کیونکہ اب آپ شروع کرنے والے ہیں بات کو، اور اب میری طرف سے کیا ہے؟ اختیار ہے قبول کروں یا قبول نہ کروں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو مجلس کے اندر بھئی، مجلس تک، تو دوسرے کو خیار قبول ہوتا ہے مولانا بیع کے اندر۔ کیا ہوتا ہے؟ خیار قبول ہوتا ہے، اس کو اختیار ہوتا ہے قبول کرنا چاہے، چاہے رد کرنا چاہے۔ اور مجلس تک ہوتا ہے مولانا، مجلس ختم ہو گئی تو پھر نہیں۔ میں نے آپ سے کہا یہ کتاب میں نے آپ کو بیس روپے میں بیچ دی۔ آپ نے کوئی جواب نہیں دیا، تین دن بعد میرے پاس آئے بھئی میں نے آپ سے وہ کتاب بیس روپے میں خرید لی۔ اب جھگڑ رہے ہیں بھئی آپ نے ایجاب کیا تھا، میں نے اس کو کوئی رد کیا تھا؟ رد تو نہیں کیا تھا، ایجاب آپ کی طرف سے تھا میں اب اس کو قبول کر رہا ہوں بیع ہو گئی۔ نہیں بھئی نہیں یہ تو پھر بڑا جھگڑا پڑ جائے گا بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو آپ کو خیار قبول صرف مجلس تک ہے، مجلس کے اندر بھئی جب تک ہیں یہاں۔ قبول کرنا ہے قبول کر لو، جیسے ہی مجلس سے آپ اٹھیں گے وہ ایجاب خود بخود ختم ہو جائے گا، یا میں اٹھوں گا ایجاب خود بخود کیا ہو گا؟ ختم ہو جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ تو یہ نہیں یہ ایجاب ساری عمر لٹکا ہی رہے گا میرے سر پہ بھئی جب آپ چاہیں قبول کر لیں، نہیں، مجلس کے اندر۔ آپ نے کوئی جواب نہیں دیا جیسے ہی آپ اٹھے فوراً ایجاب کیا ہو گیا؟ ختم ہو گیا۔ یا جس نے ایجاب کیا تھا وہی اٹھ گیا، فوراً ایجاب کیا ہو گیا؟ ختم ہو گیا۔ اور مجلس کا لفظ آ رہا ہے مولانا کتاب میں، مجلس کے اندر، لیکن یاد رکھ لو مجلس سے مجلس نہیں مراد، حالت مراد ہے۔ کیا مراد ہے؟ حالت مراد ہے۔ بھئی یہاں بیٹھے ہوئے ہیں گپ شپ لگا رہے ہیں بھئی تو دوستوں کے ساتھ بیٹھے گپ شپ لگا رہے ہیں، ایک نے کہا بھئی یہ کتاب میں نے آپ کو بیس روپے میں بیچی، دوسرے نے کوئی جواب ہی نہیں دیا، لگا ہوا ہے اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگا رہا ہے، لگا رہا ہے۔ دو گھنٹے بعد کہتا ہے ہاں بھئی میں نے آپ سے کیا کیا وہ کتاب بیس روپے میں خرید لی۔ نہیں مولانا نہیں، ایجاب باطل ہو چکا، حالت بدل گئی۔ حالت کیسے بدلی؟ بھئی اگر آپ کو چیز خریدنے میں دلچسپی تھی، لینی تھی تو اسی وقت لیتے۔ اگر درمیان میں آدمی کوئی ایسا کام کر لے جو اعراض پہ دلالت کرے، کس پہ دلالت کرے؟ اعراض پہ، یعنی ایک چیز سے منہ موڑ رہا ہے، توجہ ہی نہیں دے رہا اس کو ضرورت نہیں ہے بھئی، تو کوئی ایسا فعل کر لے جو اعراض پہ دلالت کرے تو ایجاب کیا ہو جائے گا؟ باطل۔ مثلاً میں نے آپ سے جب کہا تھا یہ کتاب میں نے آپ کو بیس روپے میں بیچی، آپ نے میری بات کی پرواہ ہی نہیں کی بھئی، اسی وقت موبائل نکالا اپنے دوست کا نمبر ملایا اب ٹیلی فون پہ اس سے گپ شپ ہو رہی ہے۔ بھئی اگر آپ کو پسند ہوتا تو فوراً کیا کرتے؟ بیع کو قبول کرتے، لیکن آپ نے قبول نہیں کیا بلکہ کیا شروع کر دیا؟ کسی کے ساتھ باتیں، معلوم ہوا آپ کو سودا پسند نہیں ہے یہ بھئی۔ تو کوئی ایسا کام کر لے جو اعراض پہ دلالت کرے، یعنی یہ اس کو پسند نہیں ہے، تو ایجاب خود بخود کیا ہو جائے گا؟ ختم ہو جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو مجلس سے کیا مراد ہے؟ حالت۔ کوئی ایسا کام کر لے جو کس پہ دلالت کرے؟ اعراض پر دلالت کرے، سمجھ میں آیا؟ ہاں اگر اس کی بجائے آپ یوں کرتے، میں نے کہا یہ کتاب میں نے آپ کو بیس روپے میں بیچ دی، آپ اپنے دوست کے ساتھ اب باتیں کر رہے ہیں لیکن کیا باتیں کر رہے ہیں؟ اس سے مشورہ کر رہے ہیں بھئی یہ لینی چاہیے کتاب مجھے نہیں لینی چاہیے آپ کا کیا مشورہ ہے وغیرہ، اس بارے میں باتیں ہو رہی ہیں۔ تو یہ کوئی اعراض پہ دلالت کر رہا ہے؟ نہیں، یہ تو آپ مشورہ کر رہے ہیں یہ اعراض پہ دلالت نہیں۔ کوئی اور کام شروع کرتے ہیں تو وہ اعراض پہ دلالت کرے گا، لیکن اگر اسی کے بارے میں مشورہ کرتے ہیں تو یہ اعراض نہیں ہے لہٰذا اب خیار قبول ابھی بھی آپ کو ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔ اچھا بھئی، لہٰذا دو آدمی چلتے ہوئے بیع کرتے ہیں بھئی۔ آپ اور آپ کا ساتھی چل رہے ہیں بھئی راستے میں، چلتے چلتے ایک نے ایجاب کیا دوسرے نے تھوڑی آگے جا کر کیا کر لیا؟ قبول۔ اب آپ یہ نہ کہیں مجلس بدل رہی ہے، ہر ہر قدم پہ کیا ہو رہی ہے جگہ ہماری؟ جگہ بدل رہی ہے یا نہیں ہر قدم پہ؟ تو ایجاب والا کہتا ہے بھئی میں نے پانچ قدم دس قدم پیچھے ایجاب کیا تھا تو نے یہاں آ کر قبول کیا لہٰذا کوئی مجھے قبول نہیں ہے۔ نہیں بھئی حالت تو ایک ہی ہے یا نہیں بھئی؟ اس نے کوئی ایسا کام کیا جو اعراض پہ دلالت کرے؟ نہیں بھئی، لہٰذا اب صحیح ہے۔ جی، وَإِذَا أَوْجَبَ أَحَدُ الْمُتَعَاقِدَیْنِ الْبَیْعَ جب ایجاب کر دے دو عقد کرنے والوں میں سے کوئی ایک بیع کا فَالْآخَرُ بِالْخِیَارِ تو دوسرے کو اختیار ہے إِنْ شَاءَ اگر وہ چاہے قَبِلَ فِی الْمَجْلِسِ قبول کر لے مجلس کے اندر بھئی، مجلس سے کیا مراد ہے میں نے بتلایا؟ حالت مراد ہے بھئی، وَإِنْ شَاءَ رَدَّہٗ اور اگر چاہے تو اسے رد کر دے اس کو اختیار ہے۔ اور ایجاب کرنے والے کو بھی اختیار، اچھا یہ کیا کہلاتا تھا مولانا؟ یہ جو دوسرے کو اختیار ہے قبول کرنے کا یہ کیا کہلاتا ہے؟ خیار قبول، یہ کیا ہے؟ خیار قبول، اختیار ہے اس کو کس چیز کا؟ قبول کرنے کا۔ اسی طرح جب تک ابھی اس نے قبول نہیں کیا ایجاب کرنے والے کو خیار ایجاب ہے، وہ چاہے تو اپنی بات سے پھر سکتا ہے۔ میں نے کیا کہا تھا آپ سے؟ یہ کتاب میں نے آپ کو بیس روپے میں بیچ دی، آپ اپنے ساتھی سے ابھی مشورہ کر رہے تھے میں نے اچانک کہا نہیں بھئی نہیں میں کوئی بیع نہیں کرنا چاہتا۔ بس مولانا ایجاب کیا ہو گیا؟ باطل، کیونکہ ابھی آپ نے قبول، ہاں اگر قبول کر لیتے پھر مجھے کوئی اختیار نہیں، میں نے تو اپنی بات واپس لی ہے کوئی آپ کی بات کو رد کیا ہے؟ نہیں بھئی۔ تو جب تک دوسرا قبول نہ کر لے ایجاب کرنے والے کو بھی کیا ہوتا ہے؟ اختیار ہوتا ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ شریعت کے مسائل میں بڑی آسانیاں، آسان باتیں ہو رہی ہیں مولانا، سمجھ میں آیا بھئی؟ کوئی مشکل بات نہیں ہے۔ وَإِنْ شَاءَ رَدَّہٗ اگر چاہے تو اس کو رد کر دے، فَأَیُّہُمَا قَامَ مِنَ الْمَجْلِسِ پس ان دونوں میں سے جو بھی اٹھ گیا مجلس سے، ایجاب کے بعد جو بھی مجلس سے اٹھ گیا قَبْلَ الْقَبُوْلِ قبول سے پہلے بَطَلَ الْإِیْجَابُ تو ایجاب کیا ہو جائے گا؟ باطل بھئی۔ کیوں؟ باطل کیوں ہو گا؟ کیونکہ اس کا یہ کھڑا ہو جانا، اٹھ جانا یہ اعراض کی دلیل ہے، اگر اسے سودا پسند ہوتا تو اٹھتا نہ بلکہ کیا کر لیتا؟ قبول کر لیتا، بیع پوری کر لیتا۔ فَإِذَا حَصَلَ الْإِیْجَابُ وَالْقَبُوْلُ لَزِمَ الْبَیْعُ، جب حاصل ہو جائے ایجاب اور قبول یعنی جب ایجاب اور قبول دونوں آ جائیں لَزِمَ الْبَیْعُ بیع کیا ہو جاتی ہے؟ لازم ہو جاتی ہے۔ کیا ہو جاتی ہے؟ لازم ہو جاتی ہے، لازم ہو جاتی ہے، اب کسی ایک کو بھی بیع کو فسخ کرنے کا اختیار نہیں۔ تو لَزِمَ الْبَیْعُ بیع لازم ہو جاتی ہے وَلَا خِیَارَ لِوَاحِدٍ مِّنْہُمَا اور ان دونوں میں سے کسی ایک کو بھی کوئی اختیار نہیں، ان دونوں میں سے کسی ایک کو بھی اختیار نہیں إِلَّا مِنْ عَیْبٍ أَوْ عَدَمِ رُؤْیَۃٍ مگر کسی عیب سے، عیب کی وجہ سے أَوْ عَدَمِ رُؤْیَۃٍ یا عدم رویت کی وجہ سے، نہ دیکھنے کی وجہ سے۔ یاد رکھو مولانا آج کل تو آپ چیز خریدتے ہیں دکاندار جیسے ہی چیز آپ کو دیتا ہے پیسے جیب میں ڈالتا ہے اس کا رویہ بدل جاتا ہے بھئی۔ اب آپ خرابی ہے اس چیز کے اندر آپ واپس کرنا چاہتے ہیں اس کی نگاہیں ہی بدل جاتی ہیں بھئی، چیز واپس نہیں کرتا۔ نہیں بھئی، شریعت کے اندر یاد رکھو آپ کسی سے کوئی چیز خریدیں اور اس کے اندر پھر آپ کو پتہ لگے اس میں تو یہ خرابی ہے یہ عیب ہے تو شریعت نے آپ کو اختیار دیا ہے آپ وہ چیز اس شخص کو واپس کریں اپنے پیسے واپس لے لیں۔ یہ جو اختیار شریعت نے عیب کی وجہ سے واپس کرنے کا دیا یہ خیار عیب کہلاتا ہے۔ کیا کہلاتا ہے؟ خیار عیب کہلاتا ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ جی۔ تو آج کل ہم مسلمانوں میں عجیب مولانا بڑا دکھ ہوتا ہے دیکھ کر کیا حالت آ گئی ہے بھئی۔ آپ نے چیز خرید لی پیسے دے دیے ابھی دکان میں ہی کھڑے ہیں وہیں آپ کو عیب کا پتہ لگ جائے، وہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وہ چیز واپس کر لے بھئی۔ یورپ وغیرہ میں، امریکہ میں عجیب قانون ہے مولانا۔ وہاں آپ کوئی چیز خرید لیں ایک مہینے تک آپ کو اختیار ہے واپس کرنے کا۔ عیب کی وجہ سے نہیں، عیب کی وجہ سے تو کر ہی سکتے ہیں واپس، ایک مہینہ چیز استعمال کی آپ لے جا کر واپس کریں بھئی مجھے اب یہ چیز نہیں پسند آئی۔ بھئی ایک مہینہ آپ نے استعمال کی ہے! بھئی میں نے ایک مہینہ استعمال کی ہے لیکن مجھے پسند نہیں آئی۔ کوئی خرابی اس میں؟ نہیں کوئی خرابی نہیں ہے مجھے پسند نہیں آئی۔ حکومت کی طرف سے قانون ہے وہ چیز اس کو واپس لینی پڑے گی۔ چنانچہ وہاں جو بھی کوئی چیز بناتا ہے پہلی کوشش یہ ہوتی ہے کہ اعلیٰ سے اعلیٰ بناؤں اور تاکہ کوئی مجھے واپس نہ کرے، کوئی خرابی اس کے اندر کوئی نہ رہ جائے تاکہ کوئی لوگ ورنہ تو مجھے آرام سے واپس کر دیں گے۔ اور یہاں پر کوشش دیکھتے ہیں بھئی چیز چلنے لگ پڑی ہے لوگ لینے لگ پڑے ہیں تو اب چیز گھٹیا کر دو تاکہ نفع بڑھ جائے۔ اللہ! تو شریعت نے بھی اختیار دیا بھئی آپ کوئی چیز خریدتے ہیں کسی سے اور اس میں عیب ملتا ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں وہ چیز؟ واپس۔ یہ کیا کہلاتا ہے؟ خیار عیب۔ کیا کہلاتا ہے؟ خیار عیب۔ یا اسی طرح مولانا آپ نے کوئی چیز خریدی لیکن دیکھی نہیں تھی۔ آپ کے ساتھی نے آپ کو بتایا تھا بھئی میرے پاس ایک موٹر سائیکل ہے بڑی اعلیٰ ہے اس قسم کی ہے اس قسم کی ہے، آپ نے اس سے ایجاب و قبول کیا بیع ہو گئی۔ اچھا بیع ہو گئی مولانا اب آپ کو بھی نہیں اختیار اسے بھی نہیں، لیکن آپ کو ایک اختیار شریعت نے اور دیا۔ ایک تو خیار عیب دیا شریعت نے اگر عیب کوئی پتہ لگ جائے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ واپس۔ ایک خیار رویت بھی دیا مولانا، رُؤْیَۃٌ کا معنی دیکھنا، دیکھنا۔ ایک چیز بغیر دیکھے جب کوئی آدمی خرید لیتا ہے شریعت اسے خیار رویت دیتی ہے، اب دیکھنے کے بعد پسند نہ آئی تو اب واپس کر دو۔ وہ کہے گا نہیں بھئی بیع ہو چکی ہے ایجاب و قبول ہوا ہے اور قدوری میں ہم نے پڑھا تھا کہ ایجاب اور قبول ہو جائے تو بیع کیا ہو جاتی ہے؟ لازم، کوئی اس کو فسخ نہیں کر سکتا۔ آپ کہیں گے بھئی آگے وہیں پر اگلی سطر میں کیا آیا تھا؟ أَوْ عَدَمِ رُؤْیَۃٍ، خیار رویت۔ بھئی چیز دیکھی نہ ہو دیکھنے کے بعد پسند نہ آئے تو آدمی کیا کر سکتا ہے اسے؟ واپس۔ کوئی عیب نہیں تھا آپ کو بس پسند نہیں آئی بس آپ کیا کر سکتے ہیں؟ واپس کر سکتے ہیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا بیع جب لازم ہو جائے تو کسی ایک کو بھی اختیار نہیں ہوتا مگر دو خیار ہیں جو ہر ایک کو حاصل ہوتے ہیں، کون سے؟ ایک خیار عیب، دوسرا خیار رویت۔ خیار رویت، اگر چیز آپ نے بیع سے پہلے دیکھی تھی مولانا، وہ موٹر سائیکل آپ نے بیع سے ایک دن پہلے دیکھ لی تھی اب وہ خیار رویت نہیں ہے آپ کو، اب تو آپ کیا کر چکے؟ اس چیز کو پہلے سے ہی دیکھ چکے ہیں، صورت سمجھ میں آئی؟ کوئی ایسی چیز خریدیں جو آپ نے دیکھی نہیں تھی، یا وہ موٹر سائیکل آپ نے سال پہلے دیکھی تھی بھئی اب تو کتنی حالت اس کی بدل گئی ہو گی۔ تو لہٰذا اگر چیز پہلے دیکھی ہوئی ہے تو پھر خیار رویت آپ کو نہیں ہے، ہاں صرف کیا رہ جائے گا؟ خیار عیب رہ جائے گا۔ اور اگر وہ چیز پہلے نہیں دیکھی تو پھر کیا آ جائے گا؟ خیار عیب کے ساتھ ساتھ خیار رویت بھی آ جائے گا، پسند آئے تو رکھ لیں نہ آئے پسند تو واپس کر دیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اسی طرح یاد رکھو مولانا آگے آئے گا خیار شرط بھئی۔ کیا آئے گا؟ خیار شرط آئے گا بھئی۔ خیار شرط یہ ہے، آگے پورا اس کا باب آ جائے گا، آپ کسی کے ساتھ بیع کرتے ہیں کوئی چیز خریدتے ہیں لیکن آپ کو پتہ نہیں ہے کہ یہ چیز میں خرید رہا ہوں یہ میرے لیے مفید ہے یا نہیں اس کاروبار کے اندر۔ اب کیا کریں؟ میں خرید لیتا ہوں کہیں بعد میں نقصان نہ اٹھاؤں میرے کسی کام کی نہ ہو، تو اس کے لیے پھر مولانا آپ فسخ کا اختیار رکھ سکتے ہیں، لیکن یہ زیادہ سے زیادہ تین دن تک ہے بس تین دن سے زیادہ نہیں۔ اچھا یہ زیادہ سے زیادہ کتنے دن تک ہے؟ تین دن تک ہے۔ آپ نے کوئی مشینری خریدی، آپ نے کہا یہ میں نے آپ سے کتنے میں خرید لی؟ ایک لاکھ روپے میں خرید لی، اس نے کیا کہا میں نے آپ کو یہ ایک لاکھ روپے میں بیچ دی۔ ایجاب و قبول تو ہوا مولانا لیکن آپ نے اس سے پہلے سے بات کر لی تھی کہ بھئی مجھے تو ان چیزوں کا پتہ نہیں ہے میں اپنے ساتھیوں سے بھی مشورہ کروں گا لہٰذا مجھے تین دن تک اختیار ہے میں بیع کو فسخ کرنا چاہوں تو کیا کر سکتا ہوں؟ فسخ کر سکتا ہوں۔ یا وہ بیچ رہا ہے آپ کو چیز، بیٹھے بیٹھے بات چیت شروع ہوئی اس نے کہا ایک لاکھ میں آپ کو دیتا ہوں لیکن مجھے پتہ نہیں ہے یہ چیز پتہ نہیں لاکھ کی میں صحیح دے رہا ہوں آپ کو یا یہ ہو سکتا ہے دو لاکھ کی نہ ہو، تو میں تمہیں ایک لاکھ میں بیچتا تو ہوں لیکن میں کیا کروں گا اپنے ساتھیوں سے مشورہ، یہ بیچنے والا کہہ رہا ہے تین دن تک مجھے اختیار ہے میں بیع کو کیا کر سکتا ہوں؟ فسخ کر سکتا ہوں۔ تو بیع کو فسخ کرنے کا اختیار بائع بھی اپنے پاس رکھ سکتا ہے اور مشتری بھی رکھ سکتا ہے، اور یہ کتنے دن تک ہو سکتا ہے زیادہ سے زیادہ؟ تین دن تک بس اس سے زیادہ نہیں، اور کیا کہلاتا ہے یہ؟ خیار شرط۔ کیا کہلاتا ہے؟ خیار شرط۔ تو کتنی قسم کے خیار یہاں آ گئے مولانا؟ تین قسم کے خیار۔ ایک خیار شرط کی وجہ سے بھی بیع فسخ کر سکتا ہے آدمی، خیار عیب کی وجہ سے بھی فسخ کر سکتا ہے اور خیار رویت کی وجہ سے بھی بیع کو فسخ کر سکتا ہے، تو تین خیار ہیں مولانا۔ لیکن صاحب قدوری نے صرف دو کیوں ذکر کیے؟ إِلَّا مِنْ عَیْبٍ أَوْ عَدَمِ رُؤْیَۃٍ، خیار شرط کا ذکر کیوں نہیں کیا انہوں نے؟ وجہ یہ مولانا کہ خیار شرط خود لگانا پڑتا ہے خود رکھنا پڑتا ہے خود بخود نہیں آتا، جبکہ یہ دونوں چیزیں تو ہر بیع میں کیا ہو جاتی ہیں خود بخود آ جاتی ہیں، سمجھ میں آئی بات؟ خیار عیب تو خود بخود آ جائے گا، اگر چیز نہیں دیکھی ہوئی آپ نے تو خیار رویت بھی خود بخود، یعنی ان دونوں کے ذکر کی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ خیار شرط کی کیا ہوتی ہے؟ ضرورت۔ سمجھ میں آیا؟ تو ان دونوں میں سے بھی اگر خیار عیب تو ضرور آ جائے گا البتہ خیار رویت اگر آپ نے چیز دیکھی ہوئی ہے تو پھر نہیں آئے گا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ کبھی ایسا ہوتا ہے خیار عیب بھی نہیں آتا مولانا۔ وہ کیسے؟ دیکھنے سے عیب کا خیار تو باطل نہیں ہوتا، چیز دیکھی ہو تو خیار رویت تو باطل ہو گیا اب چیز خریدنے کے بعد آپ کو پسند آئے یا نہ پسند آئے خیار رویت آپ کو حاصل ہے؟ خیار رویت کی وجہ سے واپس نہیں کر سکتے۔ پھر؟ او ہو نہیں بھئی، آپ کو میں ایک چیز بیچ رہا ہوں مثلاً موبائل آپ کو بیچ رہا ہوں میں اپنا، میں نے آپ کو کہا، آپ نے کہا بھئی اس میں کوئی عیب تو نہیں ہے؟ میں نے کہا بھئی چیز آپ کے سامنے ہے آپ خود اس کو اچھی طرح چیک کر لیں میں بعد میں کسی عیب کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ آپ نے کہا ٹھیک ہے۔ تو دیکھو بیع کے وقت ہی میں نے کیا کر دیا تھا ہر عیب سے اپنے آپ کو بری کر دیا تھا کہ میں کسی چیز کا ذمہ دار نہیں اور آپ کو واضح لفظوں میں بتا دیا، یہ نہیں کہ دل میں رکھا میں ہر عیب سے بری، آپ کو بتا دیا بھئی چیز آپ کے سامنے ہے آپ دیکھیں میں کسی عیب کا ذمہ دار نہیں ہوں مولانا۔ اب خیار عیب بھی حاصل نہیں ہو گا۔ خیار شرط تو لگایا ہی نہیں، خیار رویت تو ہے ہی نہیں کیونکہ بیع سے پہلے ہی آپ چیز کو دیکھ رہے ہیں اور خیار عیب بھی کیا ہو جائے گا؟ ختم ہو جائے گا مولانا وہ نہیں حاصل ہو گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔ تو کہتے ہیں إِلَّا مِنْ عَیْبٍ أَوْ عَدَمِ رُؤْیَۃٍ، مگر کسی عیب کی وجہ سے یا عدم رویت کی وجہ سے۔ چلیے بس مولانا، ہٰذَا ہُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰہُ أَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔
167 approved lectures · 49 of 167