Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-048

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 145
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
کِتَابُ الْبُیُوْعِ۔ جی مولانا، یہ بُیُوْعٌ جمع ہے بَیْعٌ کی بھئی۔ بُیُوْعٌ جمع ہے کس کی؟ بَیْعٌ کی بھئی، بَیْعٌ کی۔ اس کتاب کے اندر بھئی خرید و فروخت سے متعلقہ مسائل بتلائے جائیں گے بھئی، خرید و فروخت۔ اچھا بھئی، بَیْعٌ کا لغوی معنی ہے، جی یہ کچھ باتیں ہیں ابتداء میں بھئی یہ لکھ لیجئے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ بڑے ضروری مسائل ہیں بھئی، آپ دن رات خرید و فروخت کرتے ہیں، چیزیں خریدتے ہیں، بیچتے ہیں، کون سی بیع صحیح ہے، جائز ہے، کون سی جائز نہیں ہے، آپ کو علم ہونا چاہیے بھئی۔ جی، بُیُوْعٌ جمع ہے بَیْعٌ کی۔ بَیْعٌ کا لغوی معنی ہے تَمْلِیْکُ شَیْءٍ بِشَیْءٍ۔ تَمْلِیْکٌ بھئی، مَلَّکَ یُمَلِّکُ تَمْلِیْکًا بھئی، مَالِکٌ سے ہے بھئی، چھوٹا کاف ہے، تَمْلِیْکُ شَیْءٍ بِشَیْءٍ، یعنی ایک چیز کے بدلے دوسری چیز کا مالک بنانا۔ ایک چیز کے بدلے دوسری چیز کا مالک بنانا۔ یہ تھا مولانا بَیْعٌ کا لغوی معنی۔ عرف کے اندر بھئی، لوگوں کے عرف میں لوگ بیع کسے کہتے ہیں بھئی؟ تو عرف میں بیع کہتے ہیں تَمْلِیْکُ مَالٍ بِمَالٍ۔ ایک مال کے بدلے دوسرے مال کا مالک بنانا۔ ایک مال کے بدلے دوسرے مال کا مالک بنانا۔ اور شریعت میں تَمْلِیْکُ مَالٍ بِمَالٍ بِالتَّرَاضِیْ، ضاد کے ساتھ ہے، تاء دو نقطوں والی، بِالتَّرَاضِیْ، رضامندی سے ہے بھئی، رِضًا سے، بِالتَّرَاضِیْ، یعنی ایک مال کے بدلے دوسرے مال کا مالک بنانا باہمی رضامندی سے۔ باہمی رضامندی سے۔ بات سمجھ میں آئی بھئی؟ شریعت میں کیا ہے؟ صرف ایک مال کے بدلے دوسرے مال کا مالک بنانا ہی نہیں بلکہ باہمی رضامندی کا ہونا بھی ضروری ہے، باہمی رضامندی بھئی۔ یعنی دونوں راضی بھی ہوں خرید و فروخت کرنے والے بھئی۔ بھئی آپ نے الحمد للہ کون سی، باہمی رضامندی بھی ہو بھئی، بات سمجھ میں آئی بھئی؟ باہمی رضامندی بھی ہو۔ یا یوں کریں بھئی تعریف جو ہے، شرعاً تعریف کیا لکھ کے آپ نے؟ تَمْلِیْکُ مَالٍ بِمَالٍ بِالتَّرَاضِیْ۔ تَمْلِیْکُ الْمَالِ، الف لام داخل کر دیں بھئی، تَمْلِیْکُ الْمَالِ بِالْمَالِ، دوسرے پر بھی الف لام داخل کر دیں۔ تو شرعاً کیا تعریف ہوئی بھئی؟ تَمْلِیْکُ الْمَالِ بِالْمَالِ بِالتَّرَاضِیْ۔ سمجھ میں آیا؟ کیونکہ مال سے بھی ہر مال نہیں مراد بھئی، وہ مال جو شریعت کی نظر میں مال ہے وہ مراد ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ بعض چیزیں دنیا والوں کی نظر میں مال ہیں لیکن شریعت کی نظر میں مال نہیں ہیں، جیسے خنزیر ہے، شراب ہے۔ اب یہ کافروں کے نزدیک مال ہے لیکن مسلمانوں کے نزدیک مال نہیں۔ چنانچہ اسی لیے خنزیر اور شراب اس میں مسلمان کے لیے تملیک بھی جائز نہیں یعنی کسی دوسرے کو بھی مالک نہیں بنا سکتا، تملک بھی جائز نہیں یعنی خود بھی مالک نہیں۔ کوئی مسلمان شراب خریدتا ہے؟ نہیں بھئی، مالک بن ہی نہیں سکتا۔ کسی کے پاس سرکہ رکھا ہوا تھا وہ شراب بن گیا مسلمان کا، اب وہ اس کو بیچنا چاہتا ہے؟ نہیں، بیچ بھی نہیں سکتا کیونکہ مسلمان کے لیے شراب کی نہ تملیک جائز ہے اور نہ تملک جائز ہے۔ تملیک کا کیا معنی؟ دوسرے کو مالک بنانا، اور تملک کا کیا معنی؟ خود مالک بننا بھئی۔ بات سمجھ میں آئی؟ تو اب شراب اور خنزیر مال تو ہیں لیکن شریعت کی نظر میں یہ مال نہیں ہیں بھئی۔ اور دونوں خرید و فروخت کرنے والوں کی پھر اس میں باہمی رضامندی بھی ہو بھئی، تو یہ شرعاً بیع ہے مولانا۔ اچھا، آگے لکھیے مولانا کہ بیع تملیک کا نام ہے۔ بیع تملیک کا نام ہے۔ وَالتَّمْلِیْکَاتُ أَرْبَعَۃُ أَنْوَاعٍ، جلدی جلدی لکھیے بھئی، وَالتَّمْلِیْکَاتُ أَرْبَعَۃُ أَنْوَاعٍ: تَمْلِیْکُ الْعَیْنِ بِالْعِوَضِ، ضاد کے ساتھ، عِوَضٌ ضاد کے ساتھ، تَمْلِیْکُ الْعَیْنِ بِالْعِوَضِ بَیْعٌ، سارا، تَمْلِیْکُ الْعَیْنِ بِالْعِوَضِ بَیْعٌ، وَبِلَا عِوَضٍ ہِبَۃٌ، ہِبَۃٌ دو آنکھوں والی ہاء، باء اور گول تاء۔ وَتَمْلِیْکُ الْمَنْفَعَۃِ بِعِوَضٍ إِجَارَۃٌ، إِجَارَۃٌ لکھنا آتا ہے بھئی؟ جی، إِجَارَۃٌ۔ وَبِلَا عِوَضٍ عَارِیَۃٌ۔ لکھ لی بھئی عبارت؟ جی۔ دیکھیے کیا عبارت ذکر ہوئی بھئی؟ التَّمْلِیْکَاتُ أَرْبَعَۃُ أَنْوَاعٍ۔ بھئی بیع تملیک ہے، تملیک جانتے ہو یا نہیں جانتے؟ ابھی بتلایا تھا میں نے، کیا معنی ہے تملیک کا؟ کسی دوسرے کو چیز کا مالک بنانا۔ بھئی بیع میں بھی کیا ہوتا ہے؟ دوسرے کو ایک چیز کا مالک بنانا۔ بھئی نوٹ آپ کے پاس تھے، آپ نے دکاندار کو ان کا کیا بنا دیا؟ مالک۔ ایک چیز اس سے لی تو ان نوٹوں کا مالک اس کو بنا دیا، اور دکاندار نے کیا کیا؟ آپ کو اپنے اس سامان کا مالک بنا دیا، تو یہ تملیک ہے۔ اب تملیکات یاد رکھنا چار ہیں مولانا، یہ بڑی قیمتی عبارت میں نے آپ کو لکھوائی بھئی۔ کہتے ہیں التَّمْلِیْکَاتُ أَرْبَعَۃُ أَنْوَاعٍ، تملیکات کل کتنی ہیں؟ چار انواع ہیں مولانا اس کی۔ نمبر ایک: تَمْلِیْکُ الْعَیْنِ بِالْعِوَضِ بَیْعٌ۔ عَیْنٌ کہتے ہیں چیز کو مولانا، عَیْنٌ کیا کہتے ہیں، کسے؟ چیز کو بھئی، عَیْنٌ۔ اچھا عَیْنٌ اس لیے کہتے ہیں کہ یہ تعیین سے متعین ہو جاتی ہے۔ کیا ہوتی ہے؟ تعیین سے متعین ہو جاتی ہے بھئی۔ عَیْنٌ کس کو کہتے ہیں؟ چیز کو کہتے ہیں، اور عَیْنٌ کیوں کہتے ہیں؟ کیونکہ تعیین سے متعین ہو جاتی ہے۔ بھئی کوئی چیز پڑی ہے آپ اس کو متعین کریں گے تو متعین ہو گئی یا نہیں ہو گئی بھئی؟ جی، متعین، یہ والی چیز مراد ہے، متعین، تو یہ تعیین سے کیا ہو جاتی ہے؟ متعین۔ بھئی میرے پاس دس کتابیں ہیں بھئی، ہر ایک عَیْنٌ ہے، میں آپ کو کہتا ہوں میں یہ کتاب آپ کو بیچتا ہوں، تو متعین ہو گئی یا نہیں ہو گئی بھئی؟ متعین۔ تو اسی لیے عَیْنٌ کہتے ہیں چیز کو بھئی کہ تعیین سے کیا ہو جاتی ہے؟ متعین ہو جاتی ہے۔ تو تَمْلِیْکُ الْعَیْنِ بِالْعِوَضِ، کسی چیز کا مالک بنانا بِالْعِوَضِ کس کے بدلے میں؟ عوض کے بدلے میں، بَیْعٌ یہ کیا ہے؟ بیع۔ بھئی کسی کو کسی چیز کا مالک بنائیں لیکن بدلے میں اس سے بھی کوئی چیز لیں، عوض لیں اس سے تو یہ کیا کہلاتا ہے؟ بیع کہلاتا ہے، چاہے نام بیع کا نہ لیں مولانا پھر بھی یہ کیا ہے دراصل؟ بیع ہے، کیونکہ بیع میں ایک شخص ایک چیز کا مالک بنتا ہے تو دوسرا دوسری چیز کا مالک بنتا ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا بیع کے اندر مولانا کہ ایک تو ایک چیز کا مالک بن رہا ہے دوسرا کسی چیز کا مالک نہیں بن رہا۔ تو بیع کے اندر کیا ہوتے ہیں؟ دونوں شخص کیا ہوتے ہیں چیزوں کے؟ مالک۔ تو دونوں طرف سے عوض آتا ہے بھئی، یہ بیع ہے۔ وَبِلَا عِوَضٍ ہِبَۃٌ، اور بغیر کسی عوض کے دوسرے کو کسی چیز کا مالک بنائیں یہ بیع نہیں ہے مولانا، یہ ہبہ ہے۔ یہ کیا ہے؟ ہبہ۔ اردو میں جسے آپ تحفہ کہتے ہیں بھئی۔ تحفے میں بھی کیا کرتے ہیں؟ دوسرے کو کسی چیز کا مالک بنا دیتے ہیں۔ اپنے ساتھی کے لیے قلم لے آئے کہ یہ لیں میری طرف سے تحفہ ہے، آپ نے اسے مالک بنایا یا نہیں بنایا؟ بنایا، لیکن کوئی عوض لیا؟ نہیں بھئی، عوض نہیں لیا، یہ تحفہ ہے، یہ ہبہ ہے۔ ہاں اگر ایک چیز بھی آپ نے اس سے لے لی عوض کے طور پر، یہ بیع بن گئی مولانا۔ کیا بن گئی؟ بیع بن گئی۔ تو دیکھو بیع کے اندر اور ہبہ کے اندر دوسرے کو کسی چیز کا کیا بنایا جاتا ہے؟ مالک بنایا جاتا ہے بھئی۔ کبھی کبھار کسی چیز کا مالک نہیں بنایا جاتا صرف اس کے نفع کا مالک بنایا جاتا ہے۔ کیا کیا جاتا ہے؟ نفع کا مالک بنایا جاتا ہے۔ بھئی آپ کا ایک مکان ہے، آپ کیا کرتے ہیں؟ کسی دوسرے کو کرائے پر دیتے ہیں ایک سال کے لیے، تو آپ بتائیے آپ نے مکان کا مالک اس آدمی کو بنا دیا یا صرف اس مکان کا جو نفع تھا، فائدہ تھا یعنی رہائش وہ دی ہے اس کو؟ نفع، فائدہ دیا۔ صرف رہائش ہم نے اس کو دی ہے مکان کا مالک نہیں بنایا۔ اب آپ بتائیے یہاں تَمْلِیْکُ الْعَیْنِ ہے یا تَمْلِیْکُ الْمَنْفَعَۃِ ہے؟ تَمْلِیْکُ الْمَنْفَعَۃِ، نفع کا مالک بنایا جا رہا ہے۔ یا مولانا آپ جیسے دکان پر جاتے ہیں موٹر سائیکل کرائے پر لیتے ہیں، اب اس نے آپ کو موٹر سائیکل کا مالک بنا دیا یا اس سے تھوڑی دیر نفع اٹھانے کا مالک بنایا ہے؟ نفع اٹھانے کا۔ سمجھ میں آیا؟ یہ جو ہے کرائے پر دینا یہ اجارہ کہلاتا ہے۔ کیا کہلاتا ہے؟ اجارہ کہلاتا ہے۔ تو دیکھا وَتَمْلِیْکُ الْمَنْفَعَۃِ بِعِوَضٍ، اور نفع کا مالک بنانا کس کے بدلے میں؟ عوض کے بدلے میں، إِجَارَۃٌ یہ کیا ہے؟ اجارہ ہے، اجارہ۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔ إِجَارَۃٌ، اجارہ الف کے ساتھ بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔ تو اجارہ میں کیا کیا جاتا ہے؟ عَیْنٌ کا مالک یا مَنْفَعَۃٌ کا مالک؟ مَنْفَعَۃٌ کا۔ اور عوض لیتے ہیں یا عوض نہیں لیتے؟ عوض لیتے ہیں۔ لیکن اگر نفع کا مالک بنایا اور عوض نہیں لیا، اب یہ عاریت کہلائے گا۔ کیا کہلائے گا؟ عاریت۔ اسی لیے آگے کہا وَبِلَا عِوَضٍ اور بغیر عوض کے نفع کا مالک بنانا عَارِیَۃٌ یہ کیا ہے؟ عاریت ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ آپ نے اپنے ساتھی کو اپنی موٹر سائیکل دے دی، ضرورت تھی کسی کام کے لیے بھئی ایک گھنٹے کے لیے مجھے چاہیے، آپ نے کہا یہ لو موٹر سائیکل لے جاؤ۔ اب یہ موٹر سائیکل کا مالک اسے بنایا ہے آپ نے یا اس کے نفع اس کے حوالے کیے ہیں؟ نفع کا مالک بنا دیا، اور عوض کوئی لیا یا ویسے ہی بھئی بِلا عوض؟ بِلا عوض، یہ عاریت کہلاتا ہے۔ کیا کہلاتا ہے؟ عاریت کہلاتا ہے، عاریت بھئی۔ جیسے گھروں میں بھی ہوتا ہے مولانا، برتن وغیرہ کیا کر لیتے ہیں؟ ایک گھر والے دوسرے گھر سے ضرورت کے موقع پر کبھی لے لیتے ہیں، یہ سارے کیا کہلاتی ہیں؟ عاریت۔ تو تملیکات کل کتنی ہوئیں؟ چار ہوئیں بھئی۔ تَمْلِیْکُ الْعَیْنِ بِالْعِوَضِ ہو تو یہ کیا ہے؟ اس کا نام کیا ہے؟ بیع۔ سب کی آواز مجھے نہیں آ رہی بھئی، تَمْلِیْکُ الْعَیْنِ ہو بِالْعِوَضِ کے ساتھ بدلے ہو تو یہ کیا ہے؟ بیع۔ اور تَمْلِیْکُ الْعَیْنِ ہو اور بِلا عوض ہو تو یہ کیا ہے؟ یہ ہبہ ہے بھئی، تحفہ۔ اور اگر تَمْلِیْکُ الْمَنْفَعَۃِ بِعِوَضٍ ہو تو یہ کیا ہے؟ اجارہ، جسے آپ اردو میں کرائے پر دینا کہتے ہیں۔ اور اگر تَمْلِیْکُ الْمَنْفَعَۃِ بِلَا عِوَضٍ ہو تو یہ کیا ہے؟ عاریت ہے۔ تفصیل سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی، یہ سب کو یاد ہو بھئی، قیمتی بات ہے بھئی۔ اب یاد رکھیے آگے آپ کو بتلائیں گے بھئی کہ بیع کے اندر دو آدمی ہوتے ہیں ہمیشہ، ایک چیز فروخت کرنے والا ہے، ایک چیز خریدنے والا ہے بھئی بیع کے اندر۔ تو یہ آپس میں بھئی جو قول کرتے ہیں، ایک کہتا ہے میں نے یہ کتاب آپ کو بیچ دی، دوسرا کہتا ہے یہ کتاب میں نے آپ سے خرید لی، مثلاً بھئی بیس روپے کی بات ہوئی تھی، بیس میں بھئی۔ تو دونوں طرف سے قول آیا مولانا، تو جو پہلے قول کرتا ہے، پہلے بات کرتا ہے اس کو کہتے ہیں ایجاب۔ چاہے چیز خریدنے والا پہلے کہے، چاہے بیچنے والا کہے، پہلے قول کو کیا کہیں گے؟ ایجاب کہیں گے، اور دوسرے کے قول کو قبول کہیں گے۔ مثلاً بھئی میں آپ کے پاس آیا آپ کی کتاب خریدنے بھئی۔ میں ہوں خریدنے والا، آپ ہیں بیچنے والے۔ میں نے آ کر کہا مولانا یہ کتاب میں نے آپ سے بیس روپے میں خرید لی۔ آپ نے کہا یہ کتاب میں نے آپ کو بیس روپے میں بیچ دی۔ جی بتلائیے بھئی ایجاب کرنے والا کون ہے یہاں پر؟ مشتری ہے یا بائع ہے؟ جی؟ بھئی جس نے، میں نے بتلایا جو پہلے قول کرتا ہے وہ کیا ہے؟ ایجاب۔ وہ پہلا قول وہ ایجاب کہلاتا ہے چاہے بیچنے والا کرے وہ قول چاہے لینے والا، دونوں طرف سے جس کی طرف سے بھی قول آ جائے۔ اور دوسرے کے قول کو پھر کیا کہیں گے؟ قبول کہیں گے۔ تو بیع کے اندر ایجاب و قبول ہوتا ہے مولانا۔ کیا ہوتا ہے؟ ایجاب و قبول۔ اب یہ بات بھی یاد رکھیے ایجاب کو ایجاب کیوں کہتے ہیں بھئی؟ إِیْجَابٌ کا معنی ہے إِثْبَاتٌ، اثبات۔ تو یہ بھی چونکہ دوسرے کے لیے قبول کا اثبات کرتا ہے، قبول ثابت کرتا ہے اس لیے اسے ایجاب کہتے ہیں۔ ایجاب کو ایجاب کیوں کہتے ہیں؟ کیونکہ إِیْجَابٌ کا معنی ہے اثبات۔ تو یہ چونکہ دوسرے کے لیے قبول ثابت کرتا ہے اس لیے اسے ایجاب کہتے ہیں۔ اچھا بھئی اب دیکھیے کتاب پر مولانا۔ کِتَابُ الْبُیُوْعِ۔ ترکیب کیا ہو گی مولانا؟ ہٰذَا کِتَابُ الْبُیُوْعِ۔ دوسری ترکیب بھئی؟ کِتَابُ الْبُیُوْعِ ہٰذَا۔ تیسری ترکیب بھئی؟ اِقْرَأْ کِتَابَ الْبُیُوْعِ بھئی۔ اَلْبَیْعُ یَنْعَقِدُ بِالْإِیْجَابِ وَالْقَبُوْلِ۔ بیع منعقد ہو جاتی ہے بِالْإِیْجَابِ وَالْقَبُوْلِ کس کے ساتھ بھئی؟ ایجاب اور قبول کے۔ جب ایجاب بھی پایا جائے اور قبول بھی پایا جائے تو بیع ہو گئی مولانا، بیع ہو گئی۔ إِذَا کَانَا، کَانَا تثنیہ کا صیغہ ہے مولانا، جب یہ دونوں ہوں بِلَفْظِ الْمَاضِیْ، جب یہ دونوں ہوں یعنی ایجاب اور قبول بِلَفْظِ الْمَاضِیْ کس کے ساتھ بھئی؟ ماضی کے لفظ، ماضی کے صیغوں کے ساتھ ہوں تو پھر بیع منعقد ہو گی مولانا، بیع منعقد ہو گی ماضی کے صیغوں۔ یاد رکھیے مولانا حال کے صیغے کے ساتھ بھی بیع منعقد ہو جاتی ہے۔ حال کے صیغے کے ساتھ بھی کیا ہو جاتی ہے بیع؟ منعقد ہو جاتی ہے۔ بھئی مستقبل سے نہیں ہو گی۔ آپ نے ایک ساتھی کو کہا یہ کتاب میں آپ کو بیس روپے میں بیچوں گا، اس نے کہا یہ کتاب میں آپ سے بیس روپے میں خریدوں گا، بیع ہوئی؟ نہیں، یہ تو صرف وعدہ ہو رہا ہے، یہ کہہ رہا ہے میں بیچ دوں گا دوسرا کہتا ہے میں خریدوں گا، تو مستقبل سے وعدہ۔ اچھا، یا ایک دوسرے کو کہتا ہے یہ کتاب مجھے اپنی بیچ دو، دوسرا کہتا ہے بھئی یہ کتاب تم مجھ سے خرید لو، بیع ہوئی؟ نہیں بھئی یہ تو حکم دے رہے ہیں ایک دوسرے کو بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو مستقبل کے صیغوں کے ساتھ بیع نہیں ہوتی۔ ہاں حال کے صیغے کے ساتھ بیع ہو جاتی ہے، مثلاً اردو میں میں کہتا ہوں یہ کتاب میں آپ کو بیچتا ہوں، آپ کیا کہتے ہیں؟ یہ کتاب میں آپ سے خریدتا ہوں، یہ حال کے صیغے ہیں، بیع ہو گئی مولانا۔ یا ماضی کے صیغے استعمال کرتا ہوں، یہ کتاب میں نے آپ کو بیچ دی، آپ نے کہا یہ کتاب میں نے آپ سے خرید لی، ماضی کے صیغے ہوئے تو بھی بیع ہو گئی۔ تو بھئی پھر یہ صاحب کتاب نے صرف ماضی کے لفظ کی قید کیوں لگائی؟ حال کا کیوں نہیں کہا؟ وجہ یہ ہے مولانا کہ آپ جانتے ہیں عربی کے اندر حال کے لیے کوئی الگ صیغہ نہیں آتا، بلکہ وہی مضارع کا صیغہ ہے کبھی حال کے معنی میں اور کبھی استقبال کے معنی میں۔ تو اردو میں تو حال کا الگ ہے، مستقبل الگ ہے، لیکن عربی کے اندر حال اور استقبال دونوں کیا ہیں؟ ایک ہی صیغہ ہے، اسی سے حال کا بھی ارادہ کرتے ہیں اسی سے مستقبل کا بھی ارادہ کرتے ہیں۔ لہٰذا وہاں پتہ ہی نہیں چلے گا ایک آدمی کہتا ہے أَبِیْعُ ہٰذَا الْکِتَابَ، سمجھ میں آیا؟ مثلاً أَبِیْعُ ہٰذَا الْکِتَابَ بِخَمْسِیْنَ رُوْبِیَّۃً، دوسرا کہتا ہے أَشْتَرِیْ ہٰذَا الْکِتَابَ بِخَمْسِیْنَ رُوْبِیَّۃً۔ بھئی ہو سکتا ہے أَبِیْعُ سے وہ یہ نہیں معنی لے رہا میں بیچتا ہوں بلکہ کیا معنی لے رہا ہے؟ میں بیچوں گا، اور خریدنے والا کیا ارادہ لے رہا ہے؟ میں خریدوں گا، کیونکہ دونوں معنی صحیح ہیں، میں بیچتا ہوں یہ بھی ترجمہ أَبِیْعُ کا صحیح ہے، میں بیچوں گا یہ بھی معنی صحیح ہے۔ اسی طرح أَشْتَرِیْ کے بھی دونوں معنی صحیح ہیں، میں خریدتا ہوں یا میں خریدوں گا۔ تو حال کا معنی بھی صحیح اور مستقبل کا معنی بھی صحیح، لہٰذا اسی لیے یہاں کیا قید لگا دی انہوں نے؟ ماضی، کیونکہ مضارع کے اندر پتہ نہیں کہ حال ہے یا استقبال۔ ہاں اگر دونوں کی نیت مضارع بولتے ہیں اور دونوں کی نیت حال کی ہے پھر بھی بیع ہو جائے گی۔ پھر بھی بیع کیا ہو گی؟ ہو جائے گی، سمجھ میں آیا؟ جی۔ تو پھر اگر مضارع بولے تو وہاں نیت کا ہونا ضروری ہے مولانا، جبکہ ماضی کے اندر تو یہ ہو گئی مولانا، سمجھ میں آیا؟ خود ہی دلالت کر رہا ہے یہاں نیت کی ضرورت نہیں ہے۔ کہتے ہیں اَلْبَیْعُ یَنْعَقِدُ بِالْإِیْجَابِ وَالْقَبُوْلِ، بیع منعقد ہو جاتی ہے ایجاب اور قبول کے ساتھ، إِذَا کَانَا جب یہ دونوں ہوں، کون دونوں بھئی؟ ایجاب اور قبول، بِلَفْظِ الْمَاضِیْ ماضی کے لفظ کے ساتھ بھئی۔ وَإِذَا أَوْجَبَ أَحَدُ الْمُتَعَاقِدَیْنِ الْبَیْعَ اور جب ایجاب کر دے دو عقد کرنے والوں میں سے ایک بھئی الْبَیْعَ بیع کا۔ وَإِذَا أَوْجَبَ جب ایجاب کر دے أَحَدُ الْمُتَعَاقِدَیْنِ دو عقد کرنے والوں میں سے ایک، دیکھا کیا کہا؟ دو عقد کرنے والوں میں سے کوئی ایک ایجاب کر دے، یہ نہیں کہا اگر بائع ایجاب کر دے یا کون کر دے؟ مشتری، کیونکہ میں نے بتلایا ایجاب کرنے والا بائع بھی ہو سکتا ہے اور ایجاب کرنے والا مشتری بھی ہو سکتا ہے، بات سمجھ میں آئی بھئی؟ اچھا بیع و شراء میں یہ بھی یاد رکھیں مولانا، یاد رکھو بَیْعٌ کا معنی خریدنے کے بھی آتے ہیں اور بَیْعٌ کا معنی بیچنے کے بھی آتے ہیں۔ اسی طرح شِرَاءٌ اور اِشْتِرَاءٌ کا معنی خریدنے کے بھی آتے ہیں اور بیچنے کے بھی آتے ہیں بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ دونوں لفظ بَیْعٌ اور شِرَاءٌ یہ اضداد میں سے ہیں۔ کس میں سے ہیں؟ اضداد، ضِدٌّ سے ہے ضِدٌّ، یعنی ان کے دونوں معنی ہیں ضدین بھئی۔ خریدنے کی ضد کیا ہے؟ بیچنا، اور بَیْعٌ کے دونوں معنی ہیں، خریدنا بھی اور بیچنا بھی۔ اِشْتِرَاءٌ کا معنی خریدنا بھی اور بیچنا بھی۔ اگر آپ کہتے ہیں نہیں بھئی شِرَاءٌ کا معنی خریدنا، بَیْعٌ کا معنی صرف بیچنا، نہیں بھئی نہیں، دونوں کے دونوں معنی آتے ہیں۔ ہاں زیادہ استعمال کس میں ہوتا ہے؟ بَیْعٌ ہوتا ہے بیچنے میں اور شِرَاءٌ اور اِشْتِرَاءٌ کس کے اندر؟ خریدنے میں۔ تو کہتے ہیں وَإِذَا أَوْجَبَ أَحَدُ الْمُتَعَاقِدَیْنِ الْبَیْعَ جب ایجاب کر دے دو عقد کرنے والوں میں سے کوئی ایک الْبَیْعَ بیع کا بھئی، بیع کا ایجاب کر دے، فَالْآخَرُ بِالْخِیَارِ تو دوسرے کو اختیار ہے إِنْ شَاءَ اگر وہ چاہے قَبِلَ فِی الْمَجْلِسِ قبول کر لے مجلس کے اندر وَإِنْ شَاءَ رَدَّہٗ اور چاہے تو اسے رد کر دے۔ چاہے تو اسے کیا کر دے؟ رد کر دے، رد کر دے۔ چلیے مولانا، ہٰذَا ہُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰہُ أَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔
167 approved lectures · 48 of 167