Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-044

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 172
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
بَابُ الْقِرَانِ۔ اَلْقِرَانُ أَفْضَلُ عِنْدَنَا مِنَ التَّمَتُّعِ وَالْإِفْرَادِ، وَصِفَةُ الْقِرَانِ أَنْ يُهِلَّ بِالْعُمْرَةِ وَالْحَجِّ مَعًا مِنَ الْمِيقَاتِ وَيَقُولَ عَقِيبَ الصَّلَاةِ: اَللَّهُمَّ إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَيَسِّرْهُمَا لِي وَتَقَبَّلْهُمَا مِنِّي۔ فَإِذَا دَخَلَ مَكَّةَ ابْتَدَأَ بِالطَّوَافِ فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعَةَ أَشْوَاطٍ يَرْمُلُ فِي الثَّلَاثَةِ الْأُوَلِ مِنْهَا وَيَمْشِي فِيمَا بَقِيَ عَلَى هِينَتِهِ وَسَعَى بَعْدَهَا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ۔ بَابُ الْقِرَانِ۔ یاد رکھیے حج تین قسم پر ہے بھئی، حج تین قسم پر ہے: نمبر ایک حج افراد ہے، نمبر دو حج قران اور نمبر تین حج تمتع بھئی، تمتع۔ حج افراد کرنے والے کو مفرد کہتے ہیں، حج قران کرنے والے کو قارن کہتے ہیں اور حج تمتع کرنے والے کو متمتع کہتے ہیں بھئی، متمتع کہتے ہیں۔ مفرد، قارن اور متمتع۔ ابھی تک صاحب قدوری نے آپ کو جو حج کا طریقہ بتلایا وہ حج افراد والے کا ہے یعنی مفرد کا ہے۔ حج افراد کا طریقہ آپ کو انہوں نے بتلا دیا بھئی۔ حج افراد کا کیا طریقہ تھا؟ کہ میقات سے احرام حاجی باندھتا ہے جبکہ میقات سے باہر کا ہو اور یوں کہتا ہے لَبَّيْكَ بِالْحَجِّ، اور یہ شخص جب مکہ مکرمہ پہنچتا ہے تو پہلے ایک طواف کرتا ہے یہ طواف قدوم کہلاتا ہے، اور اس طواف کے اندر وہ پہلے تین چکروں میں رمل بھی کرے گا، وہ میں نے بتلایا تھا کندھوں کو ہلاتا ہوا پہلوان کی طرح جو چال ہے وہ چلے گا، اور اضطباع بھی کرے گا یعنی دائیں کندھے کو کیا رکھے گا؟ ننگا رکھے گا، اضطباع کرے گا۔ اور پھر اس طواف کے بعد بھئی طواف پورا ہوا دو رکعت نماز طواف کے لیے پڑھی، اس کے بعد پھر صفا مروہ کے درمیان سات چکر لگائے گا یہ سعی ہے۔ پھر اس کے بعد مکہ ہی میں مقیم رہے گا یہاں تک کہ یوم الترویہ یعنی آٹھویں ذوالحجہ کو منیٰ چلا جائے گا، وہاں پانچ نمازیں پوری کرے گا یعنی ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور اگلے دن کی فجر۔ اگلے دن کی فجر پڑھی تو یہ یوم عرفہ ہے، اور یاد رکھیے میں نے بتلایا تھا یہ پانچ نمازیں منیٰ میں پڑھنا یہ سنت ہے واجب نہیں۔ تو اب نوویں کی جب فجر پڑھ لی تو یہ یوم عرفہ ہے اب عرفات چلا جائے گا۔ عرفات کے اندر وقوف یہ فرض ہے حج کے اندر، اور وقوف کا وقت شروع ہوتا ہے ظہر کے بعد اور اگلے دن کی فجر تک یہ وقت رہتا ہے۔ اس دوران ایک لمحے کے لیے بھی کوئی عرفات آ جائے اس کا یہ رکن فرض جو ہے اس کا ادا ہو جائے گا۔ پھر عرفات کے اندر ہی بھئی ظہر اور عصر کی نماز اکٹھی ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ ظہر کے وقت میں پڑھ لی جائے گی۔ پھر جب مغرب ہو جائے سورج غروب ہو جائے، غروب آفتاب تک رہنا یہ بھی واجب ہے، جب سورج غروب ہو جائے اب واپس چل پڑے مزدلفہ آ جائے۔ نماز مغرب کی نہیں پڑھنی ابھی، مزدلفہ پہنچ کر عشاء کے وقت میں مغرب اور عشاء کی نماز کیا کی جائے گی؟ اکٹھی پڑھ لی جائے گی، البتہ یہاں اقامت ایک ہی ہوگی۔ پھر یہاں پر رات گزارے گا حاجی، یہ ہمارے نزدیک واجب ہے عِنْدَ الْأَحْنَافِ بھئی۔ پھر فجر کی نماز پڑھ کر یہاں پر کچھ دیر وقوف کرے اور طلوع آفتاب سے پہلے پہلے اب منیٰ روانہ ہو جائے، یہ آج عید کا دن ہے یوم النحر ہے دسویں ذوالحجہ ہے۔ اب آئے گا اس دن آ کر کیا کرے گا؟ رمی جمار کرے گا جمرہ عقبہ پہ کنکریاں وہاں جا کر مارے گا، کنکریاں مارے گا اور اس کے بعد پھر کیا کرے گا؟ بال کیا کر لے گا؟ حلق کروا لے گا بال منڈوا لے یا تقصیر کروا لے بال چھوٹے کروا لے گا اور حلال ہو جائے گا بھئی، حلال ہو جائے گا۔ سمجھ میں آیا؟ لیکن بیوی ابھی بھی حلال نہیں۔ اب یہ جو قربانی کے تین دن ہیں انہی میں طواف زیارت کرے گا بھئی، یہ طواف بھی فرض ہے لیکن اس طواف میں چونکہ وہ سعی پہلے کر چکا ہے اس طواف کے اندر وہ رمل بھی نہیں کرے گا اور اضطباع بھی نہیں ہے۔ اور اب کیا ہوا؟ اب بیوی بھی حلال ہو گئی بھئی، بیوی بھی حلال ہو گئی۔ اور اس حج افراد کرنے والے پر قربانی بھی نہیں ہے، ہاں کرنا چاہے تو کر سکتا ہے لیکن واجب نہیں ہے۔ پھر اس کے بعد کیا کرے گا؟ گیارہویں تاریخ آئی تو اس میں تینوں جمرات کی رمی کرے گا۔ بارہویں تاریخ کو بھی تینوں جمرات کی رمی کرے گا، چنانچہ میں نے بتلایا تھا کہ پتھر کہاں سے لے آئے کنکریاں کہاں سے لے آئے؟ مزدلفہ سے لے آئے، کہیں سے بھی اٹھا سکتا ہے لیکن مزدلفہ سے لے آئے بھئی سمجھ میں آیا یہ بہتر ہے۔ اور اس کے بعد بھئی تیرہویں تاریخ کی جو رمی ہے وہ ضروری نہیں ہے، اگر حاجی نہیں کرنا چاہتا تو اس دن کی طلوع فجر سے پہلے پہلے کہاں چلا جائے؟ مکہ چلا جائے، لیکن اگر طلوع فجر وہیں ہو گئی تو اب اس دن کی رمی بھی ضروری ہو گئی اب پھر تینوں جمرات پر کیا کرے گا؟ کنکریاں مارے گا بھئی۔ یہ تھے حج کے افعال، اور پھر جب واپس گھر آنے لگتا ہے تو پھر طواف وداع یا طواف صدر کرنا پڑے گا، یہ بھی رخصتی کا طواف ہے بھئی بیت اللہ کو الوداع کہہ رہا ہے، یہ بھی واجب ہے بھئی۔ یہ تھے حج افراد کے افعال بھئی۔ دوسری قسم کیا ہے؟ حج تمتع، حج تمتع۔ یاد رکھنا حج تمتع اور حج قران کے اندر حج کے ساتھ ساتھ عمرہ بھی کیا جاتا ہے۔ کیا کیا جاتا ہے؟ عمرہ بھی کیا جاتا ہے بھئی۔ حج افراد میں طواف بھی کیا تھا اور سعی بھی کی تھی اور عمرہ بھی طواف اور سعی ہی کا نام ہے، لیکن حج افراد میں جو طواف اور سعی کی تھی وہ حج کے لیے تھی بھئی، طواف قدوم تھا پہلے اور اس کے بعد کیا تھی؟ حج کے لیے سعی تھی۔ عمرے میں بھی اسی طرح ہوتا ہے بھئی انسان احرام باندھتا ہے، طواف کرتا ہے، اس طواف میں اضطباع بھی ہوتا ہے رمل بھی کرتا ہے اور طواف کے بعد بھئی وہ دو رکعت نماز پڑھی طواف کے لیے، پھر اس کے بعد صفا مروہ میں سات چکر لگائے، پھر اس کے بعد بس بال منڈوائے یا بال چھوٹے کروا لیے عمرہ ختم ہوا اب حلال ہو جائے بھئی، حلال ہو گیا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ عمرہ ہے۔ تو حج قران اور حج تمتع میں عمرہ بھی ہوتا ہے اور حج بھی ہوتا ہے، تو ان دونوں پر یہ جو متمتع اور قارن ہیں ان پر قربانی بھی واجب ہے۔ حج افراد والے پر تو قربانی نہیں تھی لیکن متمتع اور قارن پر قربانی واجب ہے۔ کیوں؟ وجہ یہ کہ اللہ نے ایک سفر میں دو عبادتیں نصیب فرمائیں تو بطور شکر کے اب قربانی کرے گا، اسے کہتے ہیں دم قران اور دم تمتع۔ یاد رکھنا یہ جو دم قران اور دم تمتع ہے یا حج افراد والا ویسے ہی قربانی کر لیتا ہے یہ عام قربانی کی طرح ہیں ان کا گوشت وہ خود بھی کھانا چاہے تو کیا کر سکتا ہے؟ کھا سکتا ہے، لیکن اگر حج میں اس سے کوئی کوتاہی ہوئی کوئی چیز چھوٹ گئی کوئی واجب رہ گیا جس کی وجہ سے اس پر دم آیا تو وہ جو دم والی قربانی ہے اس کا گوشت وہ خود نہیں کھا سکتا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ کیونکہ یہ جو باقی قربانیاں تھیں یہ تو بطور شکر کے ہیں یہ تو قربانی ہے، اور جبکہ کوئی واجب وغیرہ چھوٹا تو وہ تو کفارہ ہے اور کفارے کا جو جانور ذبح کیا ہے اس کا گوشت وہ خود نہیں کھا سکتا۔ تو قران اور تمتع دونوں کے اندر کیا کیا جاتا ہے؟ عمرہ اور حج۔ اب تمتع کا طریقہ سن لو بھئی۔ حج تمتع بھی اسی طرح ہوگا بس پہلے عمرہ ہوگا پھر اس کے بعد حج ہوگا۔ حاجی سب سے پہلے کیا کرے گا؟ میقات سے احرام باندھے گا اور کہے گا لَبَّيْكَ بِالْعُمْرَةِ، کیا کہے گا؟ لَبَّيْكَ بِالْعُمْرَةِ، یہاں سے عمرے کا احرام باندھے گا بس۔ اس کے بعد چلا بھئی مکہ مکرمہ پہنچا، یہاں آ کر وہ طواف کرے گا جیسے عمرے کے لیے کیا جاتا ہے بھئی، اس طواف کے پہلے تین چکروں میں رمل کرے گا اور اس طواف کے اندر وہ اضطباع بھی کرے گا بھئی، اضطباع۔ اس کے بعد بھئی سعی کرے گا، یہ متمتع کی بات کر رہا ہوں، سعی کرنے کے بعد عمرہ پورا ہوا اب بال منڈوا لے گا یا چھوٹے کروا لے گا اور عمرہ مکمل ہوا حلال ہو گیا بھئی۔ اب عام کپڑے پہن لے اور مکہ مکرمہ ہی میں رہے گا یہاں تک کہ آٹھویں یا نوویں ذوالحجہ کو اب حج کا احرام باندھے گا اور وہیں حرم سے ہی باندھ لے گا۔ کیا کرے گا؟ حرم سے ہی باندھ لے گا۔ عمرہ پہلے کر لیا تھا یہ حلال ہو گیا بھئی عام کپڑے پہن لیے بھئی، اب آٹھویں یا نوویں کو پھر کیا کرے گا؟ وہیں حرم سے ہی مکہ سے ہی احرام باندھ لے گا حج کا بھئی اور اب باقی افعال سارے اسی طرح کرے گا بھئی۔ کیا کرے گا؟ باقی افعال سارے اسی طرح کرے گا۔ کیا کرے گا؟ جائے گا وقوف عرفہ کرے گا، پھر اس کے بعد مزدلفہ آئے گا رات گزارے گا، پھر منیٰ کے اندر آئے گا بھئی رمی جمار کرے گا اور اس کے بعد کیا کرے گا؟ طواف زیارت کرے گا۔ اور چونکہ ابھی اس نے حج کی سعی نہیں کی بھئی، وہ جو پہلی سعی تھی وہ تو کس کی تھی؟ عمرے کی، تو اس طواف جو طواف زیارت ہے اس طواف کے بعد سعی بھی کرے گا۔ اور میں نے بتایا تھا جس طواف کے بعد سعی ہو اس طواف میں اضطباع بھی ہوگا یعنی چادر اس طرح اوڑھے کہ دایاں کندھا کیا ہو جائے؟ ننگا ہو جائے اور اس کے پہلے تین چکروں میں رمل بھی کرے گا، اور رمل کے بعد پھر اب طواف مکمل جب ہو جائے گا پھر جائے گا مولانا سعی کرے گا صفا مروہ کے درمیان، صفا مروہ کے درمیان۔ اب کیا کرے گا؟ اور قربانی بھی کرے گا اس دن کیونکہ کیا کیا ہے اس نے؟ حج تمتع کیا ہے تو قربانی بھی کرے گا اور حلال ہو جائے گا بھئی، بال چھوٹے کروائے گا یا منڈوا لے گا اور حلال ہو جائے گا۔ ترتیب سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو کیا فرق ہوا حج افراد اور تمتع میں؟ تمتع کے اندر عمرہ پہلے کیا پھر حلال ہوا پھر حج کا احرام وہیں مکہ سے باندھا وقوف عرفہ سے پہلے پہلے بھئی۔ صورت سمجھ میں آئی؟ اور اس پر قربانی بھی واجب ہے، یہ فرق آ گیا بھئی۔ تیسرا طریقہ یہ ہے حج قران بھئی۔ اس میں میقات سے احرام باندھتا ہے باہر سے آنے والا اور کہتا ہے لَبَّيْكَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ مَعًا بھئی، حج اور عمرے دونوں کا اکٹھا وہ احرام باندھتا ہے۔ حج افراد والے نے صرف کس کی نیت کی تھی؟ حج کی۔ متمتع نے میقات سے کس کی نیت کی ہے؟ عمرہ کی۔ اور قران والا دونوں کی نیت کرے گا، دونوں کی نیت کرے گا۔ چنانچہ یہ بعینہ اسی طرح ہے جیسے متمتع تھا صرف فرق یہ کہ متمتع نے آ کر جیسے عمرہ کیا تھا یہ بھی کیا کرے گا؟ عمرہ کرے گا، پھر جیسے متمتع نے حج کے افعال سرانجام دیے تھے یہ بھی وہ سارے افعال سرانجام دے گا، متمتع نے جیسے قربانی کی تھی دم تمتع یہ اسی طرح دم قران کرے گا یہ بھی قربانی کرے گا بھئی۔ ہاں فرق یہ ہے کہ حج تمتع میں وہ عمرہ کر کے حلال ہو جاتا تھا، عام کپڑے پہن لیتا تھا اور پھر وقوف عرفہ سے ایک دن پہلے یا وقوف عرفہ والے دن کیا کر لیتا تھا؟ حج کا احرام باندھتا تھا، لیکن حج قران کے اندر حلال نہیں ہوگا۔ عمرہ کر لے گا اور عمرہ کر کے حلال نہیں ہوگا، بال نہیں منڈوائے گا، بال چھوٹے نہیں کروائے گا، اسی طرح حالت احرام میں ہی مکہ میں رہے گا اب حج کا انتظار کرے بھئی۔ کیا کرے گا؟ حج کا انتظار کرے گا پھر باقی افعال سارے اسی طرح کر کے آخر میں حلال ہو جائے گا۔ ترتیب سمجھ میں آ گئی؟ ہاں، تو یہاں یوں کرے گا شروع میں: وہاں پر کیا کیا تھا بھئی تمتع میں؟ پہلے گیا تھا عمرہ کر کے حلال ہو گیا، پھر اس کے بعد کیا کیا تھا؟ حج کا احرام باندھا تھا اور طواف زیارت کے بعد کیا کی تھی؟ سعی۔ یہاں یوں کرے گا: جب پہلے پہنچے گا پہلے ایک طواف کرے گا اور پھر سعی کرے گا یہ ہو گیا عمرہ، پھر ایک اور طواف کرے گا اور سعی کرے گا یہ طواف قدوم ہے اور یہ سعی حج کی سعی ہے۔ کیا ہے؟ حج کی سعی ہے، لہذا اب اس پر طواف زیارت کے بعد سعی نہیں ہے بھئی کیونکہ حج والی سعی اس نے کیا کر لی؟ پہلے کر لی۔ اسی طرح اگر تمتع والے نے بھی حج کی سعی پہلے ہی کر لی تو اس پر بھی طواف زیارت کے بعد سعی نہیں، وہ سعی پہلے بھی کر سکتا ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اور متمتع پر طواف قدوم بھی نہیں آیا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو کیا ترتیب ہوئی تمتع کی؟ پہلے طواف، پھر سعی، عمرہ مکمل ہوا حلال ہو جائے گا۔ اور احرام باندھ لے گا جب حج کا تو سعی پہلے سے ہی کرنا چاہتا ہے تو پہلے ہی کر لے اور اگر سعی طواف زیارت کے بعد کرنا چاہتا ہے تو طواف زیارت کے بعد کر لے۔ اور حج قران کے اندر کیا ہے؟ پہلے سعی اور طواف کیا یہ کیا ہے؟ عمرہ، لیکن اب حلال نہیں ہونا، پھر ایک اور طواف کرے گا ایک اور سعی کرے گا، یہ جو دوسرا طواف ہے یہ طواف قدوم ہے بھئی یعنی بیت اللہ کے پاس آنے پر جو کیا کیا جاتا ہے؟ طواف کیا جاتا ہے یہ سنت ہے آپ نے پڑھا تھا، اور پھر اس کے بعد کیا کرے گا؟ سعی کرے گا یہ حج کی سعی ہے، باقی افعال سارے اسی طرح سرانجام دے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو متمتع عمرے کے بعد حلال ہو جاتا ہے لیکن قارن عمرے کے بعد حلال نہیں ہوتا۔ تو چنانچہ حج کی آپ نے تین قسموں کا آپ کو پتہ لگ گیا: پہلی قسم کیا ہے؟ حج افراد، ثانی حج تمتع، ثالث حج قران۔ یاد رکھنا حج تمتع اور حج قران حج افراد سے افضل ہیں کیونکہ حج تمتع میں بھی دو عبادتیں ہیں، حج قران میں بھی دو عبادتیں ہیں اور حج افراد میں صرف حج ہے ایک عبادت، اور دو عبادتیں ایک عبادت سے کیا ہیں؟ افضل ہیں۔ پھر تمتع اور قران میں سے قران افضل ہے مولانا اس لیے کہ حج تمتع میں انسان عمرے کے بعد حلال ہو کر راحت حاصل کر لیتا ہے جبکہ حج قران میں کیا ہوتا ہے؟ درمیان میں حلال نہیں ہوتا بلکہ دونوں احراموں سے حج کے افعال پورے کر کے پھر حلال ہوتا ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو ہمارے نزدیک سب سے افضل کیا ہے؟ حج قران ہے بھئی۔ تو یہ تین اقسام حج ہیں مولانا۔ دیکھیے بھئی اب بَابُ الْقِرَانِ ہم شروع کریں گے بھئی۔ اور یہ بھی یاد رکھنا یہ حج تمتع اور حج قران ہے یہ صرف آفاقی کے لیے جائز ہیں بھئی یعنی جو میقات سے باہر کا باشندہ ہو۔ ہاں جو شخص میقات کے اندر رہتا ہے یا حرم کے اندر یعنی مکہ میں رہتا ہے تو ان کے لیے صرف حج افراد وہ کر سکتے ہیں حج تمتع اور حج قران نہیں کر سکتے بھئی۔ بعض علماء نے لکھا ہے کہ کر سکتے ہیں لیکن اس صورت میں ان کو قربانی کرنا پڑے گی بھئی، دم لازم آئے گا گنہگار ہوں گے بھئی، ان کے لیے صرف کون سا حج ہے؟ حج افراد ہے بھئی۔ بَابُ الْقِرَانِ۔ یہ باب ہے مولانا حج قران کے بیان میں۔ قران قَرْنٌ سے ہے، قَرْنٌ کا معنی ہوتا ہے ملانا، ملانا۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ، يَرْحَمُكَ اللَّهُ، يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ۔ قران کا معنی ہوتا ہے ملانا، تو اس نے بھی کیا کیا حاجی نے؟ عمرے کو کس کے ساتھ ملا دیا؟ حج کے ساتھ ملا دیا ہے، احرام۔ اَلْقِرَانُ أَفْضَلُ عِنْدَنَا مِنَ التَّمَتُّعِ وَالْإِفْرَادِ۔ حج قران ہمارے نزدیک افضل ہے حج تمتع اور حج افراد سے۔ وَصِفَةُ الْقِرَانِ اور قران کی صفت یہ ہے یعنی طریقہ یہ ہے أَنْ يُهِلَّ بِالْعُمْرَةِ وَالْحَجِّ مَعًا مِنَ الْمِيقَاتِ۔ أَهَلَّ يُهِلُّ إِهْلَالًا کا معنی ہے آواز بلند کرنا، نعرہ لگانا بھئی۔ چونکہ حاجی بھی کیا کرتا ہے؟ اللہ کا نام اللہ کا ذکر بلند آواز سے کرتا ہے، تلبیہ بلند آواز سے پڑھتا ہے بھئی لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، اسی لیے يُهِلَّ کہا، لیکن یہاں مراد ہے احرام باندھنا۔ کیا مراد ہے؟ احرام۔ اور قران کی صفت یہ ہے اس کا طریقہ یہ ہے أَنْ يُهِلَّ بِالْعُمْرَةِ وَالْحَجِّ مَعًا مِنَ الْمِيقَاتِ کہ احرام باندھے عمرے اور حج کا اکٹھا میقات سے وَيَقُولَ عَقِيبَ الصَّلَاةِ اور کہے نماز کے بعد۔ بھئی احرام کا طریقہ پڑھا تھا، کیا کرے گا؟ غسل کرے گا اور اس کے بعد کیا کرے گا؟ دو چادریں باندھ لے گا اور پھر کیا کرے گا؟ خوشبو وغیرہ لگانا ہے لگا لے، پھر اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھے گا احرام کی اور پھر کیا کہے گا؟ وہ دعا پڑھے گا، تلبیہ پڑھے گا بھئی سمجھ میں آیا نیت کرے گا بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو اس کے بعد پھر وہ دعا پڑھے گا اور تلبیہ وغیرہ پڑھے گا بھئی۔ وَيَقُولَ عَقِيبَ الصَّلَاةِ اور نماز کے بعد کہے گا: اَللَّهُمَّ إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَيَسِّرْهُمَا لِي وَتَقَبَّلْهُمَا مِنِّي۔ اے اللہ میں ارادہ کرتا ہوں حج اور عمرے دونوں کا پس آپ ان دونوں کو میرے لیے آسان فرما دیجیے اور مجھ سے ان کو قبول فرما لیجیے، میری طرف سے انہیں قبول فرما لیجیے۔ فَإِذَا دَخَلَ مَكَّةَ، تو کیا بتلایا قران کا طریقہ مولانا؟ جانے والا پہلے کیا کرے گا؟ ایک طواف اور سعی یہ کیا ہے عمرہ، پھر ایک طواف اور سعی یہ طواف دوسرا کون سا ہے طواف قدوم حج والا اور سعی کون سی ہے حج کی۔ وہی بتلانے لگے ہیں: فَإِذَا دَخَلَ مَكَّةَ ابْتَدَأَ بِالطَّوَافِ جب داخل ہو مکہ میں تو ابتدا کرے گا طواف سے فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعَةَ أَشْوَاطٍ يَرْمُلُ فِي الثَّلَاثَةِ الْأُوَلِ مِنْهَا پس چکر لگائے گا بیت اللہ کے سات چکر، سات ایسے چکر کہ يَرْمُلُ فِي الثَّلَاثَةِ الْأُوَلِ مِنْهَا کہ رمل کرے گا ان میں سے پہلے تین چکروں میں وَيَمْشِي فِيمَا بَقِيَ عَلَى هِينَتِهِ اور چلے گا باقی چکروں میں عَلَى هِينَتِهِ اپنے آرام پر یعنی آہستہ چلے گا اطمینان سے وَسَعَى بَعْدَهَا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ اور سعی کرے گا اس طواف کے بعد بھئی کس میں؟ صفا اور مروہ کے درمیان۔ وَهَذِهِ أَفْعَالُ الْعُمْرَةِ اور یہ عمرے کے افعال ہیں۔ ثُمَّ يَطُوفُ بَعْدَ السَّعْيِ طَوَافَ الْقُدُومِ پھر طواف کرے گا سعی کے بعد کون سا طواف؟ طواف قدوم وَيَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِلْحَجِّ اور سعی کرے گا پھر صفا اور مروہ کے درمیان حج کے لیے كَمَا بَيَّنَّاهُ فِي حَقِّ الْمُفْرِدِ جیسے کہ ہم نے بیان کیا تھا کس کے حق میں؟ مفرد کے حق میں یعنی وہ جو حج افراد کرنے والا تھا۔ فَإِذَا رَمَى الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ پس جب رمی کر لے گا جمرے کی یوم النحر کے دن یعنی عید والے دن دسویں ذوالحجہ کو ذَبَحَ شَاةً أَوْ بَقَرَةً أَوْ بَدَنَةً تو ذبح کرے ایک بھیڑ بکری بھئی کوئی ذبح کر لے أَوْ بَقَرَةً یا کیا کر لے گائے بیل وغیرہ کوئی ذبح کر لے أَوْ بَدَنَةً۔ بَدَنَةٌ یاد رکھیے اونٹ یا اونٹنی کو کہتے ہیں بھئی، بَدَنَةٌ، جمع اس کی بُدُنٌ آتی ہے بُدُنٌ۔ تو بَدَنَةٌ کہتے ہیں اونٹ یا اونٹنی کو، گائے بیل پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے بھئی، گائے بیل پر بھی، لیکن یہاں پر گائے بیل نہیں مراد کیونکہ بَقَرَةً کا الگ خود ذکر آ گیا بھئی، سمجھ میں آیا؟ تو بَدَنَةً سے یہاں مراد اونٹ یا اونٹنی ہے۔ تو ذبح کرے بھیڑ بکری یا گائے بیل أَوْ بَدَنَةً یا اونٹ یا اونٹنی ذبح کرے أَوْ سُبْعَ بَدَنَةٍ یا بدنے کا ساتواں حصہ۔ بھئی گائے میں کتنے لوگ شریک ہو سکتے ہیں؟ سات۔ اسی طرح اونٹ میں بھی کتنے شریک ہو سکتے ہیں؟ سات بھئی۔ تو وہ ساتواں حصہ کر لے قربانی یعنی سات مل کر ایک اونٹ ذبح کر لیں۔ أَوْ سُبْعَ بَدَنَةٍ یا بدنے کا ساتواں حصہ أَوْ سُبْعَ بَقَرَةٍ یا گائے بیل کا ساتواں حصہ، فَهَذَا دَمُ الْقِرَانِ پس یہ جو ہے دم قران ہے اور میں نے بتایا یہ وہ حاجی خود بھی کھا سکتا ہے۔ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَا يَذْبَحُ، اچھا بھئی اب بتلانے لگے ہیں اگر حاجی بیچارے کے پاس کوئی قربانی کا جانور ہی نہیں اس کو ملا ہی نہیں یا اتنی استطاعت ہی نہیں تھی نہیں خرید سکا بھئی پھر کیا کرے گا؟ کہتے ہیں بھئی پھر دس روزے رکھنا پڑیں گے اس حاجی کو۔ قربانی کے بدلے کیا کرنا پڑے گا اب؟ دس روزے۔ اور یہ دس روزے تین جو ہیں ایام حج میں ہونے چاہئیں، ایام حج میں یعنی قربانی کے دن سے پہلے پہلے چاہے اکٹھے رکھ لے چاہے الگ الگ رکھے لیکن دسویں ذوالحجہ سے پہلے پہلے یہ تین ہونے چاہئیں۔ اور باقی سات جب وہ حج کر لے گا گھر پہنچ جائے تو وہاں اطمینان سے سات روزے رکھ لے، یا چاہے تو حج سے فارغ ہو کر اگر مکہ میں بھی اس نے رکھ لیے تو مکہ میں بھی سات روزے رکھ سکتا ہے، تو دس روزے رکھنا پڑیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اور یہ پہلے تین روزے کس میں ہونا ضروری؟ ایام حج کے اندر۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ حج کے اندر، اور ایام حج کیا ہیں؟ آگے آپ کو بتلائیں گے بھئی کہ ایام حج شروع ہو جاتے ہیں رمضان گزرتے ہی شوال، ذیقعدہ اور ذوالحجہ کے دس دن ہیں بھئی، تو ان کے اندر اندر کیا کر لے؟ تین روزے رکھ لے قربانی کے دن سے پہلے پہلے۔ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَا يَذْبَحُ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ پس اگر نہ ہو اس کے لیے کوئی ایسا جانور جسے وہ ذبح کرے تو روزے رکھے تین دن فِي الْحَجِّ کس میں؟ حج کے اندر، آخِرُهَا يَوْمُ عَرَفَةَ جس کا آخر کیا ہو؟ یوم عرفہ ہو، یعنی آخری روزہ یوم عرفہ والے دن ہونا چاہیے۔ لیکن یہ ضروری نہیں ہے پہلے بھی رکھ سکتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ مؤخر کرتا چلا جائے آخری تین دنوں میں کیا کر لے روزہ رکھ لے، یہ بہتر ہے کہ ہو سکتا ہے اس دوران کہیں سے قربانی کا بندوبست ہو جائے بھئی اس امید پر کیا کرتا رہے مؤخر، ورنہ پہلے بھی رکھنا چاہے تو پہلے رکھ سکتا ہے ہاں ایام حج ہونا ضروری ہیں بھئی۔ تو ان ایام کا آخر جو ہے وہ یوم عرفہ ہونا چاہیے۔ فَإِنْ فَاتَهُ الصَّوْمُ اگر یہ روزے اس سے فوت ہو گئے بھئی۔ پہلے بھئی بتلایا تین تو ہر حال میں پہلے رکھنے ہیں اگر یہ تین نہ رکھ سکا فوت ہو گئے یہاں تک کہ قربانی والا دن آ گیا، اس نے ابھی کوئی بھی نہیں رکھا تھا یا ایک رکھا تھا یا دو رکھے تھے تین پورے نہیں کیے تھے قربانی والا دن آ گیا تو اب عِنْدَ الْأَحْنَافِ اب اس کو قربانی ہی کرنا پڑے گی، اب روزہ بعد میں نہیں رکھ سکتا۔ بعد میں قضا کر لے ان تین کی؟ نہیں بھئی اب کیا کرنا پڑے گی؟ قربانی ہی کرنا پڑے گی۔ تو کہتے ہیں فَإِنْ فَاتَهُ الصَّوْمُ پس اگر اس سے روزہ فوت ہو گیا حَتَّى يَدْخُلَ يَوْمُ النَّحْرِ یہاں تک کہ داخل ہو گیا قربانی کا دن لَمْ يُجْزِهِ إِلَّا الدَّمُ تو کافی نہیں ہے اس کے لیے مگر قربانی ہی، صرف قربانی ہی کافی اب ہوگی بھئی۔ ثُمَّ يَصُومُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ إِذَا رَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ پھر روزے رکھے گا سات دن جب وہ لوٹ آئے اپنے گھر والوں کے پاس، فَإِنْ صَامَهَا بِمَكَّةَ بَعْدَ فَرَاغِهِ مِنَ الْحَجِّ جَازَ پس اگر روزے اس نے رکھ لیے ان ایام کے مکہ میں ہی بَعْدَ فَرَاغِهِ مِنَ الْحَجِّ حج سے اپنے فارغ ہونے کے بعد جَازَ تو یہ بھی جائز ہے۔ فَإِنْ لَمْ يَدْخُلِ الْقَارِنُ بِمَكَّةَ وَتَوَجَّهَ إِلَى عَرَفَاتٍ فَقَدْ صَارَ رَافِضًا لِعُمْرَتِهِ بِالْوُقُوفِ۔ بھئی ہم نے تو کیا بتلایا کہ حج قران والا ایک طواف اور سعی کرے گا عمرے کی پھر ایک طواف اور سعی کرے گا کس کی؟ حج کی۔ بھئی کیونکہ دو عبادتیں اس نے کرنی ہیں تو عمرے کے طواف اور سعی دونوں تو اس پر ضروری ہیں، اسی طرح طواف قدوم تو چلو سنت ہے لیکن اس کے ساتھ جو سعی ہے وہ تو حج کی ہے وہ واجب ہے، اور وہ سعی بتلایا پہلے بھی ہو سکتی ہے اگر چھوٹ جائے تو بعد میں بھی طواف زیارت کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ تو اب ایک حاجی پہنچا مثلاً فرض کرو اسے بڑی تاخیر ہو گئی تھی وہ سیدھا کہاں چلا گیا؟ سیدھا عرفات چلا گیا بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ مثلاً پہنچا ہی اسی دن فرض کر لو، تو کہتے ہیں بھئی اب جو ہے بعد میں آ کر یہ عمرہ نہیں کر سکتا کیونکہ عمرے اور حج میں ترتیب ضروری ہے پہلے عمرہ ہو اور پھر کیا ہو؟ حج۔ اب عمرہ کرے گا تو پہلے حج ہو جائے گا اور بعد میں عمرہ ہو جائے گا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو لہذا اب اس شخص کا عمرہ چھوٹ گیا مولانا۔ عمرہ اس نے چونکہ چھوڑ دیا ہے تو اب عمرہ چھوڑنے کی وجہ سے اس پر قربانی واجب ہے مولانا، کیا کرنا پڑے گی؟ ایک قربانی کرنا پڑے گی کس وجہ سے؟ عمرے کو چھوڑنے کی وجہ سے، اور اس عمرے کی اس پر قضا بھی ضروری ہوگی اس کو بعد میں قضا بھی کرے گا۔ اور قران اس کا ختم ہوا مولانا کیونکہ قران میں تو حج سے پہلے کیا ضروری تھا؟ عمرہ، اور یہاں ہوا نہیں تو اس کا قران ختم ہوا مولانا، اور جب قران نہیں تو اب قران کی قربانی بھی اس پر نہیں ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں فَإِنْ لَمْ يَدْخُلِ الْقَارِنُ بِمَكَّةَ پس اگر داخل نہیں ہوا حج قران کرنے والا مکہ میں وَتَوَجَّهَ إِلَى عَرَفَاتٍ اور وہ متوجہ ہوا عرفات کی طرف فَقَدْ صَارَ رَافِضًا لِعُمْرَتِهِ، رَافِضٌ کا معنی چھوڑنے والا، رَفَضَ يَرْفُضُ کے معنی ہوتے ہیں چھوڑ دینا، فَقَدْ صَارَ رَافِضًا لِعُمْرَتِهِ بِالْوُقُوفِ تو وہ ہو گیا چھوڑنے والا اپنے عمرے کو بِالْوُقُوفِ کس کی وجہ سے؟ وقوف کی وجہ سے یعنی وقوف عرفہ کی وجہ سے وَسَقَطَ عَنْهُ دَمُ الْقِرَانِ اور اس سے قران کا دم کیا ہو جائے گا؟ ساقط ہو جائے گا کیونکہ اسے دو قربانیوں کی توفیق نہیں ملی بھئی، وَعَلَيْهِ دَمٌ لِرَفْضِ الْعُمْرَةِ اور اس پر دم لازم ہے عمرے کو چھوڑنے کی وجہ سے وَعَلَيْهِ قَضَاؤُهَا اور اس پر قَضَاؤُهَا أَيْ قَضَاءُ الْعُمْرَةِ بھئی ہا ضمیر کس کو راجع ہے؟ عمرے کو، اور اس پر عمرے کی قضا بھی ہے۔ بَابُ التَّمَتُّعِ۔ یہ باب ہے حج تمتع کے بیان میں بھئی۔ تمتع کا معنی ہے نفع اٹھانا، اس حاجی نے بھی نفع اٹھایا ایک سفر میں کتنی عبادتوں کا؟ دو عبادتوں کا بھئی۔ بَابُ التَّمَتُّعِ تو یہ باب ہے تمتع کے بیان میں۔ اَلتَّمَتُّعُ أَفْضَلُ مِنَ الْإِفْرَادِ عِنْدَنَا تمتع افضل ہے افراد سے ہمارے نزدیک بھئی۔ ہاں اب صاحب قدوری آپ کو بتلائیں گے تمتع کی ایک تفصیل میں نے بتا دی۔ صاحب قدوری آپ کو ایک فائدہ اور بھی بتلائیں گے کہ تمتع دو قسم پر ہے بھئی، دو قسم پر نہیں یوں کہیں کہ متمتع دو قسم پر ہے، کون؟ متمتع دو قسم پر ہے: ایک وہ متمتع جو اپنے ساتھ قربانی کا جانور لے چلتا ہے یہیں سے لے گیا قربانی کا جانور، اور ایک وہ ہے جو اپنے ساتھ قربانی کا جانور نہیں لے کر جاتا۔ میں نے جو آپ کو حج تمتع کا طریقہ بتلایا یہ اس حاجی کا طریقہ ہے جو اپنے ساتھ قربانی کا جانور نہیں لے کر جاتا۔ اگر متمتع اپنے ساتھ قربانی کا جانور لے جائے، قربانی کا جانور، تو یاد رکھنا سارا کچھ اسی طرح ہے صرف فرق یہ ہے کہ بغیر جانور کے لیے ہوئے جو حج تمتع کرتا تھا وہ عمرہ کر کے حلال ہو جاتا تھا، کیا کرتا تھا؟ لیکن اگر اپنے ساتھ قربانی کا جانور لے کر گیا ہے تو یہ عمرہ کر کے اب حلال نہیں ہوگا بلکہ انتظار کرے جب حج کر لے پورا تو اس کے بعد دونوں احراموں سے اکٹھا ہی کیا ہوگا؟ حلال، بس یہ فرق ہے۔ فرق سمجھ میں آیا بھئی؟ کہ درمیان میں اب حلال نہیں ہوگا۔ سمجھ میں آئی بات بھئی؟ اور متمتع نے ذکر کیا ہدی کو بھئی، ہدی وہ قربانی کا جانور جو حرم میں لے جایا جاتا ہے بھیجا جاتا ہے بھئی۔ حج قران والا بھی قربانی کا جانور لے جا سکتا ہے یہاں سے لے جانا چاہے لیکن اس کو ذکر نہیں کیا کیونکہ اس کے احکام میں کوئی فرق نہیں، قربانی کا جانور یہاں سے لے جائے یا یہاں سے نہ لے کر جائے دونوں صورتوں میں ایک جیسا رہتا ہے، لیکن تمتع میں فرق آیا کہ اگر قربانی کا جانور نہیں لے کر گیا تو عمرہ کر کے حلال ہو جائے گا اور اگر جانور ساتھ لے کر گیا ہے تو پھر حلال نہیں ہوگا حالت احرام میں ہی رہے گا۔ تو کہتے ہیں وَالْمُتَمَتِّعُ عَلَى وَجْهَيْنِ متمتع کتنی قسم پر ہے؟ دو قسم پر ہے: مُتَمَتِّعٌ يَسُوقُ الْهَدْيَ ایک وہ متمتع ہے جو ہدی کو لے جاتا ہے۔ سَاقَ يَسُوقُ کا معنی ہوتا ہے جانور کو پیچھے سے ہانکنا بھئی، پیچھے سے ہانکنا یہ کہلاتا ہے سَوْقٌ اور آگے سے اس کو کھینچنا یہ کہلاتا ہے قَوْدٌ، یہ قَوْدٌ کہلاتا ہے بھئی۔ تو ایک ہے سَائِقٌ ایک ہے قَائِدٌ۔ سَائِقٌ وہ ہے جو پیچھے سے جانور کو ہانکتا ہے یعنی جانور آگے ہے وہ شخص پیچھے ہے اس کو ہانک کر لے جا رہا ہے اس کو کیا کہیں گے؟ سَائِقٌ۔ اور آدمی آگے ہے اور جانور پیچھے ہے اس کو کھینچ کر لے جا رہا ہے اس کو کہتے ہیں قَائِدٌ بھئی۔ اسی سے قائد بھی ہے وہ بھی کیا ہے؟ قوم کے آگے چلتا ہے اور ساری قوم اس کے پیچھے چلتی ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہاں بھی سَوْقٌ کا لفظ ذکر کیا بھئی یہ بہتر ہے کہ جانور کو آگے رکھے اور خود پیچھے ہو، مراد لے جانا ہے بس جیسے بھی لے جائے لیکن یہ بہتر ہے۔ تو کہتے ہیں وَالْمُتَمَتِّعُ عَلَى وَجْهَيْنِ متمتع دو قسم پر ہے: مُتَمَتِّعٌ يَسُوقُ الْهَدْيَ ایک وہ متمتع ہے جو لے جاتا ہے ہدی کو۔ ہدی کہتے ہیں حرم میں بھیجا جانے والا قربانی کا جانور، حرم میں قربانی کے لیے جو جانور لے جایا جائے اس کو کیا کہا جاتا ہے؟ ہدی کہا جاتا ہے، هَدْيٌ، هَدْيٌ۔ تو کہتے ہیں مُتَمَتِّعٌ يَسُوقُ الْهَدْيَ ایک وہ متمتع ہے جو قربانی کا جانور لے جاتا ہے وَمُتَمَتِّعٌ لَا يَسُوقُ الْهَدْيَ اور ایک وہ متمتع ہے جو ہدی نہیں لے جاتا۔ وَصِفَةُ التَّمَتُّعِ أَنْ يَبْتَدِئَ مِنَ الْمِيقَاتِ اور تمتع کا طریقہ یہ ہے مولانا کہ أَنْ يَبْتَدِئَ مِنَ الْمِيقَاتِ کہ کہاں سے ابتدا کرے؟ میقات سے فَيُحْرِمَ بِالْعُمْرَةِ تو احرام باندھے گا کس کا؟ عمرہ کا۔ سمجھ میں آیا؟ لَبَّيْكَ بِالْعُمْرَةِ کہے گا جبکہ قران میں وہ کیا کہتا تھا؟ لَبَّيْكَ بِالْعُمْرَةِ وَالْحَجِّ۔ وَيَدْخُلَ مَكَّةَ اور مکہ میں داخل ہوگا فَيَطُوفَ لَهَا پس طواف کرے گا وہ عمرے کے لیے وَيَسْعَى اور سعی کرے گا وَيَحْلِقَ اور حلق کروا لے گا أَوْ يُقَصِّرَ یا بال چھوٹے کروا لے گا وَقَدْ حَلَّ مِنْ عُمْرَتِهِ اور تحقیق حلال ہو گیا وہ اپنے عمرے سے، عمرہ پورا ہوا اب حلال ہو گیا۔ وَيَقْطَعُ التَّلْبِيَةَ إِذَا ابْتَدَأَ بِالطَّوَافِ۔ بھئی تلبیہ کب یہ چھوڑے گا یہ جو متمتع ہے؟ کہتے ہیں بھئی جب طواف شروع کرے تو اس وقت کیا کر دے؟ تلبیہ اب بند کر دے۔ تو وَيَقْطَعُ التَّلْبِيَةَ اور تلبیہ کو قطع کر دے گا إِذَا ابْتَدَأَ بِالطَّوَافِ جب ابتدا کرے گا طواف کی وَيُقِيمُ بِمَكَّةَ حَلَالًا اور مقیم رہے گا مکہ میں حلال ہو کر۔ فَإِذَا كَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ پس جب آ جائے یوم الترویہ یعنی آٹھویں ذوالحجہ أَحْرَمَ بِالْحَجِّ مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ تو احرام باندھ لے حج کا کس سے؟ مسجد الحرام سے، مسجد الحرام سے بھئی۔ مسجد الحرام سے باندھنا افضل ہے ضروری نہیں ورنہ مکہ میں حرم میں کہیں بھی ہو جہاں بھی ہو وہیں سے کیا کر لے؟ احرام باندھ لے بھئی۔ اور یوم الترویہ کہا یوم الترویہ کے دن نہیں ضروری بھئی پہلے بھی باندھنا چاہے تو پہلے بھی احرام باندھ سکتا ہے بھئی، بلکہ پہلے باندھنا افضل ہے مولانا، سمجھ میں آیا؟ تو کہتے ہیں جب آ جائے یوم الترویہ تو احرام باندھ لے گا حج کا مسجد الحرام سے وَفَعَلَ مَا يَفْعَلُهُ الْحَاجُّ الْمُفْرِدُ اور کرے گا وہ جو کرتا ہے مفرد حاجی حج افراد والا وَعَلَيْهِ دَمُ التَّمَتُّعِ اور اس پر اب کیا ہے؟ دم تمتع ہے، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ مَا يَذْبَحُ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ پس اگر نہ پائے کوئی ایسا جانور جسے وہ ذبح کرے تو روزے رکھے گا تین دن حج میں وَسَبْعَةً إِذَا رَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ اور سات روزے رکھے گا جب واپس اپنے گھر والوں کے پاس آ جائے۔ وَإِنْ أَرَادَ الْمُتَمَتِّعُ أَنْ يَسُوقَ الْهَدْيَ، یہ دوسری قسم شروع ہو گئی مولانا۔ وَإِنْ أَرَادَ الْمُتَمَتِّعُ أَنْ يَسُوقَ الْهَدْيَ أَحْرَمَ اور اگر ارادہ ہو متمتع کا ہدی کو لے جانے کا أَحْرَمَ تو کیا کرے؟ احرام باندھے، اور یہ افضل ہے مولانا جانور لے کر جانا، تو أَحْرَمَ احرام باندھ لے گا وَسَاقَ هَدْيَهُ اور ہانکے گا اپنے قربانی کے جانور کو۔ فَإِنْ كَانَتْ بَدَنَةً قَلَّدَهَا بِمَزَادَةٍ۔ یاد رکھیے قربانی کا جو جانور لے جایا جاتا ہے اگر مثلاً اونٹ یا اونٹنی انسان لے کر جائے تو اس پر علامت لگائی جاتی ہے تاکہ دیکھنے والوں کو پتہ لگ جائے یہ قربانی کا جانور ہے حرم کی طرف جو لے جایا جا رہا ہے، تو اگر کہیں گم ہو جائے راستے میں تو پھر کیا کر دیا جائے؟ واپس کر دیا جائے، یا کہیں پر یہ جانور پانی وغیرہ پینے کے لیے کسی جگہ پہ پہنچیں تو کوئی ان کو بھگائے نہ بلکہ ان کا احترام کرے کہ یہ تو کون سا جانور ہے؟ قربانی کا، تو روکے نہ اس کو پانی وغیرہ سے بھئی۔ تو اونٹ کو اگر لے جایا جائے تو اس پر تین طریقے ہیں بھئی: یا تو اس پر کیا کر دیا جائے گا؟ اس کے اوپر کپڑا ڈال دیا جاتا ہے بھئی، اس کو تَجَلُّلٌ کہتے ہیں، سمجھ میں آیا؟ تَجَلُّلٌ بھئی اوپر کپڑا وغیرہ ڈال دیا جاتا ہے جھول جس کو کہتے ہیں اردو میں بھئی جھول ڈال دی جاتی ہے۔ یا پھر کیا کیا جاتا ہے؟ اس کے گلے میں کوئی چمڑے کا ٹکڑا وغیرہ لٹکا دیتے ہیں یا پرانا جوتا وغیرہ لٹکا دیتے ہیں تاکہ پتہ لگے علامت کے طور پر بھئی، اسے تَقْلِيدٌ کہتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں؟ تَقْلِيدٌ۔ قِلَادَةٌ ہار کو کہتے ہیں، تَقْلِيدٌ کا معنی گلے میں کوئی چیز ڈالنا، تو یہاں بھی پرانا چمڑا یا پرانا جوتا وغیرہ کوئی چیز کیا کی ہے اس کے گلے میں لٹکا دی علامت ہے لوگوں کو پتہ چل جائے جس سے بھئی۔ اور ایک تیسرا طریقہ ہے إِشْعَارٌ بھئی۔ إِشْعَارٌ کا لغوی معنی تو ہے علامت لگانے کے، إِشْعَارٌ، لیکن اصطلاح شریعت میں إِشْعَارٌ اسے کہتے ہیں کہ اونٹ کے کوہان کو نیزے وغیرہ کے ذریعے کچھ زخمی کر دیا جاتا ہے کھال تھوڑی سی اس کی نیزے سے زخمی کر دی جاتی ہے پھاڑ دی جاتی ہے اور اس کے کوہان کو خون آلود کر دیا جاتا ہے خون اس پر لگا دیا جاتا ہے، اس سے بھی دیکھنے والوں کو کیا ہے؟ پتہ چل جاتا ہے کہ یہ کون سا جانور ہے؟ قربانی کا جانور ہے۔ لیکن یہ إِشْعَارٌ صرف اونٹ میں ہے گائے بیل یا بکری میں نہیں ہے بھئی۔ تو اونٹ میں علامت کے تین طریقے ہو گئے: یا تو إِشْعَارٌ ہوگا کوہان کو زخمی کریں گے، یا کیا ہوگا؟ تَجَلُّلٌ ہوگا اس پر جھول ڈال دی جائے گی، یا پھر کیا ہوگا؟ تَقْلِيدٌ ہوگا گلے میں کوئی چیز ڈال دی جائے گی۔ اور اگر قربانی کا جو جانور لے جایا جا رہا ہے وہ گائے بیل وغیرہ ہیں تو اس صورت میں إِشْعَارٌ جائز نہیں ہے اب دو طریقے رہ گئے بھئی، کون کون سے؟ تَجَلُّلٌ اور تَقْلِيدٌ بھئی۔ اور اگر بھیڑ بکری وغیرہ لے کر جا رہا ہے تو اس میں کوئی بھی چیز مسنون نہیں ہے بھئی، نہ إِشْعَارٌ نہ تَجَلُّلٌ اور نہ تَقْلِيدٌ بھئی، کیونکہ بکری بیچاری بھئی کمزور جانور ہے جو بھی چیز ڈالیں گے اس پر بوجھ ہوگی اس کو تکلیف ہوگی۔ سمجھ میں آیا؟ ہاں کوئی ویسے کوئی چھوٹی موٹی رسی گلے میں باندھ دیتا ہے اس طرح کی کوئی چیز کوئی دھاگہ وغیرہ جس سے پتہ لگے کہ یہ کیا ہے قربانی کا جانور ہے، اس طرح کی ہلکی سی چیز کوئی باندھ دے وہ ٹھیک ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اب یاد رکھنا یہ جو إِشْعَارٌ ہے یہ سنت ہے ثابت ہے بھئی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ قربانی کے جانور لے گئے تو ان کے کوہان کو زخمی فرمایا آپ نے بھئی۔ لیکن امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے روایت آتی ہے کہ إِشْعَارٌ مکروہ ہے بھئی۔ تو بھئی إِشْعَارٌ کیسے مکروہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے فرما دیا حالانکہ سنت سے ثابت ہے احادیث وغیرہ میں ذکر آیا ہے؟ تو علماء جواب دیتے ہیں کہ نہیں بھئی امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ مطلق إِشْعَارٌ کو مکروہ نہیں کہتے بھئی بلکہ چونکہ ان کے زمانے میں لوگ إِشْعَارٌ میں مبالغہ کرتے تھے بھئی، جانور کے کوہان کو بہت زیادہ زخمی کر دیا کرتے تھے اس لیے انہوں نے اس إِشْعَارٌ کو مکروہ قرار دیا جو ان کے زمانے والے کرتے تھے ورنہ فِي نَفْسِهِ إِشْعَارٌ کے مکروہ ہونے کے وہ قائل نہیں بلکہ اس کے سنت ہونے کے قائل ہیں۔ کئی جوابات علماء نے دیے بس یہ ایک جواب آپ یاد رکھیں کافی ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ کہ اس زمانے میں لوگوں نے کیا کرنا شروع کر دیا؟ مبالغہ۔ بھئی وہ تو علامت ہے تھوڑی سی بس کھال پھاڑ دو اس کی کاٹ دو خون نکل آئے کچھ وہ خون اس کے کوہان پر مل دو، لیکن لوگ زیادہ ہی مبالغہ کرتے تھے طریقہ تو آتا نہیں تھا تو خوب اس کے کوہان کو زخمی کر دیتے اندر گوشت تک زخم پہنچتا تھا ہڈی تک زخم پہنچ جاتا تھا بیچارے کے، تو امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے اس وجہ سے اس کو کیا فرما دیا؟ مکروہ بھئی۔ تو فَإِنْ كَانَتْ بَدَنَةً قَلَّدَهَا بِمَزَادَةٍ أَوْ نَعْلٍ وَأَشْعَرَ الْبَدَنَةَ، اگر وہ بدنہ ہو بھئی یعنی کیا ہو؟ اونٹ مراد ہے، اونٹ بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اونٹ یا گائے بیل بھی یہاں مراد بھئی، فَإِنْ كَانَتْ بَدَنَةً اگر وہ اونٹ ہو یا گائے بیل وغیرہ میں سے کوئی ہو قَلَّدَهَا بِمَزَادَةٍ تو گلے میں ڈال دے اس کے مَزَادَةٌ بھئی۔ مَزَادَةٌ کہتے ہیں توشہ دان بھئی، وہ چمڑے کا تھیلا جس میں سامان سفر رکھا جاتا ہے۔ اسی طرح وہ مشکیزہ جس میں سفر میں انسان پانی ساتھ لے کر چلتا اس کو بھی کیا کہتے تھے؟ مَزَادَةٌ کہتے تھے مَزَادَةٌ۔ لیکن یہاں وہ نہیں مراد کہ مشکیزہ لٹکا دے، کوئی چمڑے کا ٹکڑا وغیرہ کیا کر دے اس کے گلے میں لٹکا دے، سمجھ میں آیا؟ أَوْ نَعْلٍ یا کیا لٹکا دے؟ کوئی پرانا جوتا وغیرہ۔ وَأَشْعَرَ الْبَدَنَةَ اور اشعار کرے گا بدنے کا یعنی یہاں اونٹ مراد ہے عِنْدَ أَبِي يُوسُفَ وَمُحَمَّدٍ رَحِمَهُمَا اللَّهُ، صاحبین رحمہما اللہ کے نزدیک اشعار کرے گا بھئی یعنی یہ جائز ہے یہ سنت ہے۔ اور اشعار کسے کہتے ہیں؟ کہتے ہیں وَهُوَ أَنْ يَشُقَّ سَنَامَهَا مِنَ الْجَانِبِ الْأَيْمَنِ کہ زخم لگا دے، سَنَامٌ کہتے ہیں کوہان کو، اس بدنے کے کوہان کو مِنَ الْجَانِبِ الْأَيْمَنِ کس جانب سے؟ دائیں جانب سے، اور بعض نے اسی طرح لکھا ہے بائیں جانب سے تو بس علامت ہے بھئی، جی۔ وَلَا يُشْعِرُ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ اور اشعار نہ کرے کس کے نزدیک؟ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک۔ میں نے بتایا انہوں نے کیوں مکروہ قرار دیا؟ کیونکہ اس زمانے کے لوگ کیا کرتے تھے؟ مبالغہ کرتے تھے۔ فَإِذَا دَخَلَ مَكَّةَ طَافَ وَسَعَى جب داخل ہو جائے مکہ میں طواف کرے اور سعی کرے وَلَمْ يَحْلِلْ۔ یہ آپ کے نسخوں میں کیا ہے لفظ؟ لَمْ يَحْلِلْ ہی ہے؟ جی، لَمْ يَحْلِلْ بھی ٹھیک ہے لَمْ يَتَحَلَّلْ بھی ٹھیک ہے۔ وَلَمْ يَحْلِلْ اور حلال نہیں ہوگا حَتَّى يُحْرِمُ بِالْحَجِّ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ یہاں تک کہ کیا ہو؟ احرام باندھ لے گا حج کا یوم الترویہ یعنی آٹھویں ذوالحجہ کو بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو حَتَّى يُحْرِمُ پڑھیں گے یہاں پر اس لیے کہ حَتَّى یہاں غایہ انتہا بتلانے کے لیے نہیں آ رہا، حلال نہ ہو یہاں تک کہ حج کا احرام باندھ لے کیا معنی حج کا احرام باندھ کے اب حلال ہو جائے؟ یہ معنی ہے؟ نہیں بھئی یہ معنی نہیں ہے، تو یہاں يُحْرِمُ پڑھیں گے بھئی۔ فَإِنْ قَدَّمَ الْإِحْرَامَ قَبْلَهُ جَازَ، بھئی آٹھویں کو حج کا احرام باندھ لے اگر اس احرام کو اس پر مقدم کر دیا اس سے پہلے احرام باندھ لیا جَازَ یہ بھی جائز ہے۔ وَعَلَيْهِ دَمُ التَّمَتُّعِ اور اس شخص پر کیا واجب ہے؟ دم تمتع واجب ہے مولانا کیونکہ دو عبادتیں اللہ نے نصیب فرمائیں ایک سفر میں۔ فَإِذَا حَلَقَ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَدْ حَلَّ مِنَ الْإِحْرَامَيْنِ پس جب حلق کر لے بال منڈوا لے یا چھوٹے کروا لے یوم النحر قربانی والے دن فَقَدْ حَلَّ مِنَ الْإِحْرَامَيْنِ تو تحقیق یہ حلال ہو گیا دونوں احراموں سے عمرے اور حج دونوں۔ وَلَيْسَ لِأَهْلِ مَكَّةَ تَمَتُّعٌ وَلَا قِرَانٌ اور نہیں جائز مکہ والوں کے لیے حج تمتع اور نہ حج قران وَإِنَّمَا لَهُمُ الْإِفْرَادُ خَاصَّةً اور ان کے لیے تو حج افراد ہی ہے خاص طور پر۔ وَإِذَا عَادَ الْمُتَمَتِّعُ إِلَى بَلَدِهِ بَعْدَ فَرَاغِهِ مِنَ الْعُمْرَةِ، بھئی یاد رکھو یہ متمتع اس نے عمرہ کر لیا اب حلال ہو کر کیا ہے مکہ میں رہ رہا ہے، اگر کچھ وقت تھا اس نے کہا چلو بھئی میں گھر چلا جاتا ہوں چکر لگا آتا ہوں بھئی، بھئی اشہر حج تو شروع ہو چکے ہیں شوال سے اسی میں وہ کسی وقت چلا گیا تھا بھئی، تو اب کہتے ہیں اگر یہ گھر آیا تو اس کا تمتع کیا ہو جائے گا؟ باطل ہو جائے گا۔ لیکن اگر یہ ہدی لے کر گیا تھا، قربانی کا جانور ساتھ لے کر گیا تھا پھر اس کا تمتع باطل نہیں اس لیے کیونکہ ابھی بھی وہ حالت احرام میں ہوگا کیونکہ درمیان میں حلال ہونا تو اب اس کے لیے جائز نہیں تو اب حالت احرام میں ہے واپس جانا ضروری ہے تو اب اس کا حج تمتع باطل نہیں پھر آ جائے واپس بھئی۔ وَإِذَا عَادَ الْمُتَمَتِّعُ إِلَى بَلَدِهِ بَعْدَ فَرَاغِهِ مِنَ الْعُمْرَةِ اور جب لوٹ آئے تمتع کرنے والا اپنے شہر کو بعد اپنے فارغ ہونے کے عمرے سے وَلَمْ يَكُنْ سَاقَ الْهَدْيَ اور وہ قربانی کا جانور بھی نہیں لے گیا تھا بَطَلَ تَمَتُّعُهُ تو اس کا تمتع کیا ہو جائے گا؟ باطل۔ وَمَنْ أَحْرَمَ بِالْعُمْرَةِ، اچھا بھئی اب آپ کو یہ بتلا رہے ہیں صاحب قدوری کہ ایک آدمی احرام باندھ لیتا ہے اشہر حج سے بھی پہلے، یعنی شوال سے بھی پہلے اس نے احرام باندھ لیا ہے اور گیا عمرے کے لیے ہے تو کیا یہ حج تمتع کر سکتا ہے؟ صاحب قدوری فرما رہے ہیں یہ عمرے کے سفر کے لیے گیا ہے اگر عمرے کا اکثر طواف، اکثر حصہ طواف کا اشہر حج سے پہلے ہو گیا تو اس صورت میں یہ تمتع نہ ہوا کیونکہ اکثر حصہ طواف کا حج کے دنوں سے پہلے پایا گیا حالانکہ تمتع میں جو عمرہ کیا جاتا ہے وہ کن دنوں میں کیا جاتا ہے؟ حج کے دنوں میں۔ اور اکثر حصہ کا کیا معنی؟ یعنی سات چکر کل ہیں طواف میں تو چار چکر کیا کر چکا ہے وہ؟ پہلے لگا چکا ہے اور تین بعد میں لگا رہا ہے تو اکثر حصہ پہلے ہوا۔ اور اگر اکثر حصہ طواف کا اس نے ایام حج کے شروع ہونے کے بعد کیا یعنی اس سے پہلے صرف دو یا تین چکر لگائے تھے اور باقی چار چکر کس میں لگائے؟ اشہر حج میں، تو یہ متمتع ہے، یہ کیا ہے؟ متمتع۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں وَمَنْ أَحْرَمَ بِالْعُمْرَةِ قَبْلَ أَشْهُرِ الْحَجِّ اور جس نے احرام باندھا عمرے کا اشہر حج سے پہلے، حج کے مہینوں سے پہلے فَطَافَ لَهَا پس طواف کیا اس نے عمرے کے لیے أَقَلَّ مِنْ أَرْبَعَةِ أَشْوَاطٍ چار چکروں سے کم چکر لگائے، دیکھا چار اکثر ہیں اس سے کم لگائے، ثُمَّ دَخَلَتْ أَشْهُرُ الْحَجِّ پھر داخل ہو گئے حج کے مہینے فَتَمَّمَهَا پھر اس نے اس عمرے کو کیا کیا؟ مکمل کیا وَأَحْرَمَ بِالْحَجِّ اور احرام باندھ لیا حج کا كَانَ مُتَمَتِّعًا تو یہ کیا ہوا؟ متمتع ہوا۔ فَإِنْ طَافَ لِعُمْرَتِهِ قَبْلَ أَشْهُرِ الْحَجِّ پس اگر اس نے طواف کر لیا تھا اپنے عمرے کا قَبْلَ أَشْهُرِ الْحَجِّ حج کے مہینوں سے پہلے ہی أَرْبَعَةَ أَشْوَاطٍ فَصَاعِدًا چار چکر یا اس سے زیادہ ثُمَّ حَجَّ مِنْ عَامِهِ ذَلِكَ پھر اس نے حج کیا اپنے اسی سال میں لَمْ يَكُنْ مُتَمَتِّعًا تو اب یہ متمتع نہیں کیونکہ اکثر طواف کس میں پایا گیا؟ اشہر حج سے پہلے پایا گیا۔ عَامٌ سال کو کہتے ہیں اس میم کو مشدد نہ پڑھنا بھئی مِنْ عَامِهِ ذَلِكَ۔ وَأَشْهُرُ الْحَجِّ شَوَّالٌ وَذُو الْقَعْدَةِ وَعَشْرٌ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ۔ اور حج کے مہینے جو ہیں وہ شوال ہے، ذوالقعدہ ہے اور دس دن ہیں کس میں سے؟ ذوالحجہ میں سے دس دن ہیں بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اچھا، چلو مہینوں کے نام آئے آپ کو ایک اور فائدہ بتلا دوں بھئی۔ اسلامی مہینوں کے نام یاد ہیں آپ کو بھئی؟ محرم، صفر، ربیع الاول، ربیع الثانی، آگے کیا ہے؟ جمادی الاول، جمادی الاول سارے لوگ یوں پڑھتے ہیں مولانا، غلط ہے! اصل لفظ ہے جُمَادَى، جُمَادَى۔ سمجھ میں آیا؟ اور جُمَادَى موصوف ہے الْأُولَى آگے اس کی صفت ہے، اور جُمَادَى کا لفظ مؤنث ہے تو صفت الْأُولَى بھی کیا آئے گی؟ مؤنث۔ رَبِيعُ الْأَوَّلِ، رَبِيعُ الثَّانِي، رَبِيعٌ کا لفظ مذکر ہے تو صفت الْأَوَّلُ، الثَّانِي وہ بھی کیا آئی؟ مذکر، لیکن جُمَادَى کا لفظ کیا ہے؟ مؤنث، تو اس کی صفت أُولَى آئے گی بھئی اور الثَّانِيَةُ، جُمَادَى الْأُولَى، جُمَادَى الثَّانِيَةُ۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ بڑی غلطی کرتے ہیں بھئی عام لوگ سب لوگ بھئی، کیا پڑھتے ہیں؟ جمادی الاول! جمادی تو لفظ ہی نہیں ہے، اگر لفظ بھی ہو یاء پر ضمہ عربی میں آتا ہی نہیں ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ قاضی پر کبھی ضمہ آیا یاء پر؟ نہیں۔ رفع کیا ہوتا ہے؟ تقدیری۔ تو پھر یہ دوسری غلطی یہ پھر ہو گئی مولانا، ایک لفظ غلط پڑھا پھر اس پر اعراب بھی کیا کر دیا؟ یاء ضمہ پڑھ دیا بھئی! تو لفظ ہے مولانا جُمَادَى، تو پڑھیں گے جُمَادَى الْأُولَى اور جُمَادَى الثَّانِيَةُ۔ جُمَادَى مؤنث ہے معرفہ ہے تو صفت کیا آئے گی؟ مؤنث اور معرفہ الْأُولَى، جُمَادَى الْأُولَى اور جُمَادَى الثَّانِيَةُ مؤنث اور معرفہ آئے گی بھئی۔ اچھا بھئی تو حج کے مہینے جو ہیں شوال ہے، ذوالقعدہ ہے اور دس دن ہیں ذوالحجہ میں سے۔ فَإِنْ قَدَّمَ الْإِحْرَامَ بِالْحَجِّ عَلَيْهَا جَازَ إِحْرَامُهُ وَانْعَقَدَ حَجُّهُ۔ اگر مقدم کر دیا کسی نے اپنے حج کے احرام کو ان مہینوں پر تو بھی اس کا احرام جائز ہے۔ بھئی یاد رکھو ایک آدمی رمضان میں یا رمضان سے بھی پہلے حج کا احرام باندھ کر چل پڑا تو کیا یہ درست ہے؟ کہتے ہیں بھئی احرام حج کے لیے شرط ہے بھئی، حج کے افعال حج کے دنوں میں ہونے چاہئیں احرام پہلے سے بھی باندھ لے تو بھی یہ جائز ہے۔ تو کہتے ہیں فَإِنْ قَدَّمَ الْإِحْرَامَ بِالْحَجِّ عَلَيْهَا اگر حج کا احرام مقدم کر دیا ان مہینوں پر تو پھر بھی اس کا احرام جائز ہے وَانْعَقَدَ حَجُّهُ اور اس کا حج منعقد ہو جائے گا۔ وَإِذَا حَاضَتِ الْمَرْأَةُ عِنْدَ الْإِحْرَامِ۔ بھئی عورت ہے اس کو حیض آ گیا بھئی جب اس نے احرام باندھنا تھا، کیا کرنا تھا؟ احرام باندھنا تھا تو حیض آ گیا، کہتے ہیں کوئی حرج نہیں غسل کرے اور احرام پہن لے یعنی کہ نیت کر لے کیونکہ عورت کا احرام تو وہی کپڑے ہیں بھئی، اور یہ سارے حج کے افعال کرتی چلی جائے لیکن طواف نہیں کرے گی بھئی، طواف نہیں کرے گی کیونکہ طواف مسجد میں ہوتا ہے اور اس حالت کے اندر مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں۔ تو باقی تمام افعال وقوف بھی کرے، رمی جمار بھی کرے، سعی بھی کرے ساری چیزیں جائز ہیں اس کے لیے بھئی۔ اچھا بھئی تو کہتے ہیں طواف بعد میں کرے گی بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ طواف زیارت تو فرض ہے بھئی وہ بعد میں کرے گی۔ وَإِذَا حَاضَتِ الْمَرْأَةُ عِنْدَ الْإِحْرَامِ جب حائضہ ہو جائے عورت احرام کے وقت اغْتَسَلَتْ تو غسل کر لے وَأَحْرَمَتْ اور احرام باندھ لے وَصَنَعَتْ كَمَا يصْنَعُ الْحَاجُّ اور اسی طرح کرے گی جیسے کہ حاجی کرتے ہیں غَيْرَ أَنَّهَا لَا تَطُوفُ بِالْبَيْتِ علاوہ اس کے کہ وہ طواف نہیں کرے گی بیت اللہ کا حَتَّى تَطْهُرَ یہاں تک کہ کیا ہو جائے؟ پاک، جب پاک ہو جائے پھر طواف کرے بھئی۔ وَإِذَا حَاضَتْ بَعْدَ الْوُقُوفِ بِعَرَفَةَ وَبَعْدَ طَوَافِ الزِّيَارَةِ۔ بھئی ایک عورت ہے وہ آخر میں جا کے اس کو حیض آیا، وقوف عرفہ بھی کر چکی ہے طواف زیارت بھی، حج کے افعال پورے کر چکی ہے اب حائضہ ہو گئی، لیکن رخصتی سے پہلے تو طواف وداع بھی واجب ہے بھئی طواف صدر جس کو کہتے ہیں، تو کہتے ہیں بھئی عورت کے لیے رخصت ہے اس مسئلے میں وہ کیا کر سکتی ہے؟ اب طواف وداع کو چھوڑ سکتی ہے جب حائضہ ہو جائے تو ویسے ہی چل پڑے بھئی۔ تو کہتے ہیں وَإِذَا حَاضَتْ بَعْدَ الْوُقُوفِ جب حائضہ ہو جائے عورت وقوف عرفہ کے بعد وَبَعْدَ طَوَافِ الزِّيَارَةِ اور طواف زیارت کے بعد بھئی انْصَرَفَتْ تو لوٹ جائے پھر جائے مِنْ مَكَّةَ مکہ سے وَلَا شَيْءَ عَلَيْهَا لِتَرْكِ طَوَافِ الصَّدْرِ اور اس پر کوئی چیز نہیں ہے یعنی کوئی قربانی واجب نہیں ہے کوئی دم واجب نہیں ہے لِتَرْكِ طَوَافِ الصَّدْرِ طواف صدر کو چھوڑنے کی وجہ سے یعنی وہ طواف وداع کو چھوڑنے کی وجہ سے۔ چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 44 of 167