بَابُ صَدَقَةِ الْغَنَمِ۔ لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ أَرْبَعِينَ شَاةً صَدَقَةٌ، فَإِذَا كَانَتْ أَرْبَعِينَ شَاةً سَائِمَةً وَحَالَ عَلَيْهَا الْحَوْلُ فَفِيهَا شَاةٌ إِلَى مِائَةٍ وَعِشْرِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا شَاتَانِ إِلَى مِائَتَيْنِ۔
بَابُ صَدَقَةِ الْغَنَمِ بھئی، بھیڑ بکری کی زکوٰۃ بھئی۔ گزشتہ سبق میں آپ نے پڑھا تھا بھئی اونٹوں کی زکوٰۃ کے بارے میں اور گائے بھینس وغیرہ کی زکوٰۃ کے بارے میں۔ آج بھیڑ بکری کی زکوٰۃ کے بارے میں ہم پڑھیں گے بھئی۔ یاد رکھیے غَنَمٌ کا لفظ بھی شَاةٌ کی طرح ہے۔ جیسے شَاةٌ کس کو کہتے تھے؟ بھیڑ بکری دونوں کو یہ شامل ہے، اسی طرح غَنَمٌ بھی بھیڑ بکری دونوں پر بولا جاتا ہے بھئی۔ یہاں آپ کو ایک قیمتی ادبی نکتہ بتلاؤں بھئی، لکھ لیجیے بھئی یہ آپ کے کبھی کام آئے گا بھئی، بڑا قیمتی نکتہ بھئی۔
اچھا یاد رکھیے شَاةٌ اور غَنَمٌ بھیڑ اور بکری دونوں کے لیے بولا جاتا ہے۔ شَاةٌ کا لفظ جب بولا جائے تو اس سے بھیڑ اور بکری دونوں مراد ہوتے ہیں، اسی طرح غَنَمٌ کا لفظ بھی بھئی اس سے بھی بھیڑ اور بکری دونوں، تو یہ دونوں کو شامل ہے۔ اگر صرف بکرے بکری کی جو جنس ہے اس کے لیے لفظ چاہیے تو وہ ہے مَاعِزٌ، ذا کے ساتھ ہے بھئی، اس کی جمع آتی ہے مَعْزٌ۔ تو مَعْزٌ کا لفظ کس پر بولا جاتا ہے؟ صرف اب بکرا بکری بھئی، بھیڑ کو ہم نے الگ کر دیا نکال دیا۔ یہ مذکر مؤنث دونوں کو شامل ہوا بھئی، بکری بکرے کی جو جنس جیسے انسان مولانا مرد پہ بھی بولا جاتا ہے اور عورت پر بھی، مذکر پر بھی اور مؤنث پر بھی، تو اسی طرح یہ لفظ ہے بھئی۔
اچھا بھئی ابھی تک ہم نے کس کو علیحدہ کیا ہے؟ بھیڑ کو نکال دیا۔ پہلے تو شَاةٌ کا لفظ اور غَنَمٌ کا لفظ بھیڑ اور بکری دونوں کی جنسوں کو شامل تھا، مذکر کو بھی اور مؤنث کو بھی۔ اب ہم نے بھیڑ وغیرہ کو نکال دیا ان کی جنس، اور صرف بکرا بکری یہ والی جنس جو ہے یہ مذکر ہو یا مؤنث کہتے ہیں مَاعِزٌ یا مَعْزٌ کہیں گے بھئی۔ پھر اس میں اگر فرق کرنا ہو آپ نے، صرف مذکر بولنا ہو بکرا، تو اس کو عربی میں کہتے ہیں تَيْسٌ۔ تا دو نقطوں والی بھئی اور سین ہے آخر میں جیسے تیس لکھتے ہیں آپ اس طرح لکھنا ہے۔ تا دو نقطوں والی، یا اور سین، تا پر فتحہ ڈالیں گے بھئی، تَيْسٌ۔ یہ صرف کس کو کہتے ہیں؟ بکرا۔ اور صرف بکری کے لیے عربی میں لفظ ہے عَنْزٌ، عین، نون، ذا، عَنْزٌ۔
اچھا بھئی شَاةٌ میں کیا کیا شامل تھے، شَاةٌ اور غَنَمٌ میں؟ بھیڑ اور بکری دونوں کی جنسیں شامل تھیں چاہے مذکر ہوں چاہے مؤنث۔ پھر اس کے بعد میں نے بتایا تھا بکرا بکری ان کے لیے کیا لفظ ہے؟ مَعْزٌ اور مَاعِزٌ کا بھئی۔ اور اب صرف بھیڑ اور دنبے کے لیے کیا لفظ ہے؟ تو ان کے لیے بھی یہ لفظ یاد رکھیں، وہ ہے ضَأْنٌ، ضاد، الف، نون بھئی، الف کے اوپر ہمزہ ڈال دیں، ضَأْنٌ۔ ضَأْنٌ کا لفظ دنبے اور بھیڑ مذکر مؤنث دونوں پر بولا جاتا ہے بھئی۔ پھر صرف مذکر کے لیے لفظ چاہیے ان میں سے تو وہ ہے كَبْشٌ، چھوٹا کاف، با اور شین، كَبْشٌ۔ کس کو کہتے ہیں؟ دنبہ جو مذکر ہے بھئی۔ اور اگر اسی کی جنس میں سے مؤنث کے لیے لفظ چاہیے تو وہ ہے نَعْجَةٌ، نون، عین، جیم، گول تا، نَعْجَةٌ۔ تو دنبے کو کیا کہتے ہیں؟ كَبْشٌ، اور بھیڑ کو؟ نَعْجَةٌ۔ اور ایک وہ دنبہ ہوتا ہے بھئی وہ بڑی دم ہوتی ہے جس کی چربی والی بھئی، اس کو خَرُوفٌ کہتے ہیں، خا، را، واؤ، فا۔ مذکر ہو تو خَرُوفٌ، مؤنث ہو تو خَرُوفَةٌ۔ ہاں کبھی ضَأْنٌ کا لفظ بھی بول دیا جاتا ہے ساروں پر بھئی۔
لکھ لیے بھئی سارے الفاظ؟ تو دیکھو پہلے شروع میں کیا تھا؟ شَاةٌ اور غَنَمٌ کا لفظ، یہ بھیڑ بکری دونوں جنسوں پر بولا جاتا ہے اور دونوں جنسوں میں سے چاہے مذکر ہو یا مؤنث ہو بھئی ساروں کو شامل ہوا، سب پر بولا جاتا ہے۔ پھر ان میں سے صرف بکرے کی جو جنس ہے مذکر اور مؤنث دونوں اس کے لیے کیا لفظ ہے؟ مَاعِزٌ اور مَعْزٌ۔ اچھا اس کے بعد پھر ان میں بھی بکرے میں مذکر جو ہے اس کے لیے تَيْسٌ کا لفظ، اور صرف مؤنث بکری کے لیے عَنْزٌ۔ اور دنبے اور بھیڑ کے لیے مذکر مؤنث دونوں کے لیے عربی میں کیا لفظ ہے؟ ضَأْنٌ بھئی، ضاد، الف، نون، الف کے اوپر ہمزہ بھی ڈالنی ہے ضَأْنٌ۔ اور پھر ان میں سے صرف مذکر کے لیے کیا لفظ ہے؟ كَبْشٌ، اور مؤنث کے لیے نَعْجَةٌ، اور وہ بڑی دم والا جو ہے اس کے لیے خَرُوفٌ، اور مؤنث کے لیے خَرُوفَةٌ بھئی۔ ہاں کبھی میں نے بتایا ضَأْنٌ کا لفظ سب پر بول دیا جاتا ہے۔
بَابُ صَدَقَةِ الْغَنَمِ، یہ باب ہے بھئی بھیڑ بکریوں کی زکوٰۃ کے بیان میں۔ لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ أَرْبَعِينَ شَاةً صَدَقَةٌ، نہیں ہے چالیس بکریوں سے کم میں زکوٰۃ۔ انتالیس بکریاں ہیں ایک آدمی کے پاس، سال گزر گیا تو ان میں زکوٰۃ نہیں ہے بھئی۔ لیکن جب چالیس پوری ہو جائیں تو پھر اب زکوٰۃ آئے گی۔ تو کہتے ہیں لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ أَرْبَعِينَ شَاةً صَدَقَةٌ، نہیں ہے چالیس بکریوں سے کم میں زکوٰۃ۔ فَإِذَا كَانَتْ أَرْبَعِينَ شَاةً سَائِمَةً وَحَالَ عَلَيْهَا الْحَوْلُ فَفِيهَا شَاةٌ، پس جب چالیس بکریاں ہو جائیں اس حال میں کہ وہ سائمہ ہوں بھئی یعنی سال کا اکثر حصہ باہر چرتی ہوں اور نیز ان کو کس کے لیے رکھا ہو دودھ یا نسل بڑھانے کے لیے، وَحَالَ عَلَيْهَا الْحَوْلُ اور ان پر ایک سال گزر جائے، فَفِيهَا شَاةٌ تو ان میں ایک بھیڑ بکری ہے۔ شَاةٌ کا لفظ آ رہا ہے بھئی، بھیڑ بکری دونوں کو کہا جاتا ہے، تو ان بھیڑ بکریوں میں چاہے بھیڑیں ہوں چاہے بکریاں ہوں ان کو ملایا جائے گا بھئی، ایک ہی جنس شمار کریں گے۔ ایک آدمی کے پاس بیس بکریاں ہیں بیس بھیڑیں ہیں بھئی تو یہ کیا شمار ہوں گی؟ ایک ہی جنس شمار ہوں گی بھئی، شات ہیں ساری۔ تو فَفِيهَا شَاةٌ تو ان چالیس میں ایک شات ہے یعنی ایک بھیڑ ایک بکری دینی پڑے گی إِلَى مِائَةٍ وَعِشْرِينَ ایک سو بیس تک۔ ایک سو بیس تک ایک ہی بکری ہے چالیس سے ایک سو بیس۔
فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا شَاتَانِ، پس جب بڑھ جائے ایک یعنی ایک سو اکیس ہو جائیں، فَفِيهَا شَاتَانِ تو اس میں دو بھیڑ بکریاں ہیں، دو بھیڑیں دے دے یا دو بکریاں دے دے، بس دو افراد دے دے ان میں سے إِلَى مِائَتَيْنِ کہاں تک بھئی؟ دو سو تک۔ دو سو تک یہی دو بکریاں یا دو بھیڑیں ہیں۔
فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً، پس جب ایک بڑھ جائے یعنی دو سو سے ایک بھی بڑھ گئی، دو سو ایک ہوئیں، فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ تو اب اس میں تین بکریاں ہیں یا تین بھیڑ بکریاں ہیں۔ فَإِذَا بَلَغَتْ أَرْبَعَمِائَةٍ فَفِيهَا أَرْبَعُ شِيَاهٍ۔ بھئی دو سو ایک پہ کتنی تھیں؟ تین۔ اب تین سو ننانوے تک یہی تین بکریاں ہیں۔ ہاں جیسے ہی چار سو پوری ہوں گی اب ان کے اندر چار بکریاں۔ فَإِذَا بَلَغَتْ أَرْبَعَمِائَةٍ فَفِيهَا أَرْبَعُ شِيَاهٍ، پس جب یہ پہنچ جائیں چار سو تک تو ان میں چار ہیں بھیڑیں یا چار بکریاں بھئی۔ ثُمَّ فِي كُلِّ مِائَةٍ شَاةٌ، پھر ہر سو کے اندر ایک بھیڑ بکری ہے: چار سو میں کتنی تھیں؟ چار، اب اس سے اوپر ہر سو میں: پانچ سو میں پانچ، چھ سو میں چھ، سات سو میں سات۔
وَالضَّأْنُ وَالْمَعْزُ سَوَاءٌ۔ دیکھا وہ آ گیا فائدہ جو میں نے آپ کو کچھ الفاظ لکھوائے تھے! ضَأْنٌ کس کو کہتے ہیں؟ بھیڑ دنبے، مَعْزٌ کس کو کہتے ہیں؟ بکرا بکری کی جنس بھئی مذکر ہو یا مؤنث، اسی طرح ضَأْنٌ بھی مولانا مذکر ہو یا مؤنث۔ اور بھیڑ دنبے اور بکرے بکری جو ہیں سَوَاءٌ یہ برابر ہیں، ایک ہی جنس شمار کریں گے بھئی۔
بَابُ زَكَاةِ الْخَيْلِ۔ یہ باب ہے گھوڑوں کی زکوٰۃ کے بیان میں۔ إِذَا كَانَتِ الْخَيْلُ سَائِمَةً ذُكُورًا وَإِنَاثًا وَحَالَ عَلَيْهَا الْحَوْلُ فَصَاحِبُهَا بِالْخِيَارِ۔ جب گھوڑے ہوں، یاد رکھو خَيْلٌ گھوڑے کو کہتے ہیں لیکن ایک گھوڑے کو نہیں کہتے، گھوڑوں کی جماعت کو کہتے ہیں۔ کئی گھوڑے ہوں تو پھر کہیں گے خَيْلٌ۔ إِذَا كَانَتِ الْخَيْلُ سَائِمَةً ذُكُورًا وَإِنَاثًا، جب گھوڑے سائمہ ہوں ذُكُورًا وَإِنَاثًا مذکر اور مؤنث۔ بھئی مذکر اور مؤنث باقی پہلے تو کبھی یہ قید نہیں لگائی تھی اونٹوں وغیرہ میں اور ان چیزوں میں بھئی، بکریوں میں بھی نہیں تھی، گائے بھینس، کہتے ہیں یاد رکھو گھوڑے صرف مذکر ہوں تو پھر ان میں زکوٰۃ ہے ہی نہیں۔ اسی لیے قید لگا دی کیا ہونا چاہیے؟ مذکر اور مؤنث ہوں۔
جب گھوڑے سائمہ ہوں مذکر اور مؤنث وَحَالَ عَلَيْهَا الْحَوْلُ اور ان پر سال گزر جائے، فَصَاحِبُهَا بِالْخِيَارِ تو ان کے مالک کو اختیار ہے: إِنْ شَاءَ أَعْطَى مِنْ كُلِّ فَرَسٍ دِينَارًا، چاہے تو دے دے ہر گھوڑے کی طرف سے ایک دینار۔ سو گھوڑے تھے تو کتنے دے دے؟ سو دینار، ہر گھوڑے کی طرف سے ایک دینار۔ وَإِنْ شَاءَ قَوَّمَهَا فَأَعْطَى عَنْ كُلِّ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ خَمْسَةَ دَرَاهِمَ، اور اگر چاہے تو ان کی قیمت لگائے، پس دے دے ہر دو سو درہم میں سے خَمْسَةَ دَرَاهِمَ کتنے دے دے؟ پانچ دراہم دے دے بھئی۔ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ اصل میں کیا تھا؟ مِائَتَيْنِ دِرْهَمٍ، دو سو بھئی۔
وَلَيْسَ فِي ذُكُورِهَا مُنْفَرِدَةً زَكَاةٌ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، اور نہیں ہے ان گھوڑوں کے مذکر میں مُنْفَرِدَةً اس حال میں کہ یہ اکیلے ہوں، یعنی اکیلے مذکر گھوڑے ہوں کوئی بھی ان میں مادہ نہ ہو تو ان میں زکوٰۃ نہیں ہے عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ امام اعظم ابو حنیفہ رَحِمَهُ اللَّهُ کے نزدیک۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللَّهُ: لَا زَكَاةَ فِي الْخَيْلِ، وَلَا شَيْءَ فِي الْبِغَالِ وَالْحَمِيرِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ لِلتِّجَارَةِ۔ اور صاحبین رَحِمَهُمَا اللَّهُ فرماتے ہیں کہ گھوڑوں میں زکوٰۃ نہیں ہے، وہ سرے سے زکوٰۃ اس میں مانتے ہی نہیں۔ ہر ایک کی اپنی دلیلیں ہیں مولانا، بغیر دلیل کے یہ بات نہیں ہے، قرآن اور حدیث ہی سے دلیلیں ہیں ساری بھئی۔ ہاں ابھی آپ مسائل جان لیں، آگے ان شاء اللہ دلیلیں بھی آ جائیں گی ساری دلیلیں آپ کے سامنے آئیں گی۔
تو وہ فرماتے ہیں گھوڑوں میں زکوٰۃ نہیں ہے۔ وَلَا شَيْءَ فِي الْبِغَالِ وَالْحَمِيرِ، اور کچھ بھی نہیں ہے، بِغَالٌ جمع ہے بَغْلٌ کی، بَغْلٌ کہتے ہیں خچر کو۔ حَمِيرٌ جمع ہے حِمَارٌ کی، گدھے کو کہتے ہیں۔ نہیں ہے خچروں اور گدھوں میں زکوٰۃ، کچھ بھی نہیں ہے ان میں، إِلَّا أَنْ تَكُونَ لِلتِّجَارَةِ مگر یہ کہ یہ کس لیے ہوں؟ تجارت کے لیے۔ بھئی تجارت کے لیے ہوں تو پھر وہ تجارت کے اعتبار سے مال تجارت ہوئے ان پر زکوٰۃ آئے گی۔ اور یہ تو سب جانوروں میں یہی حکم ہے، یہ جو گزشتہ جانوروں جتنوں کی زکوٰۃ آپ نے پڑھ بھی لی ان کو بھی اگر کسی نے کس لیے خریدا ہے؟ تجارت کے لیے، تو پھر ان کے اندر یہ والا حساب نہیں لگانا بلکہ پھر کیا کرنا پڑے گا؟ تجارت والا حساب یعنی چالیسواں حصہ دینا پڑے گا۔ وہاں یہ نہیں کہنا بکریاں ایک آدمی نے خریدیں تجارت کے لیے ہیں تو اب آپ یہ نہ کہیں یہ سائمہ بکریاں ہیں ان کے اندر کیا ہو گا چالیس میں ایک ہے، ایک سو بیس میں دو ہیں، نہیں! وہ پھر ایک بھی بکری ہوئی تجارت کے لیے خریدی ہے تو اس کا حساب لگاؤ گے اور اس میں سے کتنا دینا پڑے گا؟ چالیسواں حصہ یعنی ہر چالیس میں سے ایک روپیہ بھئی۔
وَلَيْسَ فِي الْفُصْلَانِ وَالْحُمْلَانِ وَالْعَجَاجِيلِ زَكَاةٌ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٍ رَحِمَهُمَا اللَّهُ۔ فُصْلَانٌ جمع ہے فَصِيلٌ کی، فَصِيلٌ کس کو کہتے تھے؟ جی اونٹنی کے بچے کو۔ حُمْلَانٌ یا حِمْلَانٌ یہ جمع ہے حَمَلٌ کی، کیا لکھا ہے بھئی اوپر نیچے؟ أَوْلَادُ الْغَنَمِ، بھیڑ بکری کی اولاد کو کہتے ہیں چاہے بکری کی ہو چاہے بھیڑ کی ہو، اس کو حَمَلٌ کہتے ہیں بھئی میم پر بھی فتحہ ہے۔ عَجَاجِيلُ بھئی، نیچے لکھا ہوا ہے جَمْعُ عُجُولٍ، یہ کس کی جمع ہے؟ عُجُولٌ کی، اور یاد رکھیے عُجُولٌ جمع ہے عِجْلٌ کی، اور عِجْلٌ کس کو کہتے ہیں؟ بچھڑے کو کہتے ہیں بھئی، گائے کا جو بچہ ہے یا بھینس کا جو بچہ ہے اس کو عِجْلٌ کہتے ہیں، اس کی جمع آتی ہے عُجُولٌ، اور عُجُولٌ کی جمع کیا آتی ہے؟ عَجَاجِيلُ۔ اور نہیں ہے گائے بھینس کے بچوں میں اور اسی طرح بھیڑ بکری کے بچوں میں اور اسی طرح اونٹنی کے بچوں میں زَكَاةٌ ان میں زکوٰۃ نہیں ہے عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٍ طرفین رَحِمَهُمَا اللَّهُ کے نزدیک۔
بھئی ایک آدمی ہے اس کے پاس بہت سارے اونٹ ہیں بھئی، لیکن جب سال ختم ہوا، سال گزر گیا، جب سال پورا ہوا تو سال پورا ہونے سے پہلے ہی جو بڑے اونٹ تھے وہ ہلاک ہو گئے اور صرف بچے رہ گئے، تو اب ان کے اندر زکوٰۃ ہو گی یا نہیں؟ کہتے ہیں ان کے اندر زکوٰۃ نہیں۔ اسی طرح بکریاں تھیں، سال کا جب ختم ہوا بکریاں ساری مر چکی ہیں درمیان میں ہی، صرف کیا رہ گئے ہیں؟ چھوٹے چھوٹے ان کے بچے ہیں بہت سارے، ان میں نہیں ہے بھئی زکوٰۃ۔ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَعَهَا كِبَارٌ، مگر یہ کہ ان کے ساتھ بڑی بھی ہوں۔ سو اونٹ کے بچے ہیں تو پھر ان کے اندر زکوٰۃ نہیں، لیکن اگر ایک بھی ان میں بڑا ہوا تو پھر کیا آ جائے گی؟ زکوٰۃ آ جائے گی۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ رَحِمَهُ اللَّهُ: تَجِبُ فِيهَا وَاحِدَةٌ مِنْهَا، اور امام ابو یوسف رَحِمَهُ اللَّهُ فرماتے ہیں کہ ان سب میں بھی زکوٰۃ واجب ہے، وَاحِدَةٌ مِنْهَا انہی میں سے ایک، انہی بچوں میں سے کیا کر دیں گے ایک دے دیں گے۔
وَمَنْ وَجَبَ عَلَيْهِ مُسِنٌّ فَلَمْ يُوجَدْ أَخَذَ الْمُصَدِّقُ أَعْلَى مِنْهَا وَرَدَّ الْفَضْلَ۔ اچھا آپ نے پڑھا بھئی ایک جانور جو واجب ہو رہا ہے وہ صورت بتلانے لگے ہیں۔ مثلاً اونٹوں کی زکوٰۃ کا مسئلہ تھا وہاں پر ایک شخص پر حقہ واجب ہو رہا ہے۔ کیا واجب ہو رہا ہے؟ حقہ آ رہا ہے، لیکن اب تلاش کیا اونٹوں میں کوئی حقہ ہے ہی نہیں۔ زکوٰۃ لینے والا آ گیا بیت المال کی طرف سے جو آدمی مقرر تھا، سال پورا ہو گیا وہ زکوٰۃ لینے آیا، اب تلاش کیا تم پر حقہ واجب ہوتا ہے، حقہ دیکھا کوئی بھی نہیں مل رہا، تو پھر کیا کریں؟ کہتے ہیں بھئی حقے سے اوپر والا لے لے۔ حقے سے اوپر کیا تھا؟ جذعہ، جذعہ لے لے، لیکن حقے کی قیمت تو تھی کم اور جذعے کی قیمت تو زیادہ، یہ تو ایک سال اس سے بڑا ہے، تو جتنی زیادہ قیمت ہے وہ واپس کر دے۔ وہ کیا کر دے؟ وہ دے دے اور وہ بڑا جانور لے جائے بھئی۔ مثلاً حقہ تھا ایک لاکھ کا اور جذعہ ہے ایک لاکھ بیس ہزار کا، تو جذعہ لے لے اور بیس ہزار واپس کر دے اور اسے لے جائے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
اسی طرح گائے بھینس کے اندر آپ نے پڑھا تھا کیا تھا؟ تیس ہوں تو تبیع یا تبیعہ آئے گا اور چالیس ہوں تو مسن یا مسنہ۔ اب ایک آدمی پر مسنہ آیا بھئی، لیکن تلاش کیا تو مسنہ ملتا نہیں، تو پھر زکوٰۃ لینے والا کیا کر لے گا؟ اس سے بڑا جانور لے لے اور جو زائد قیمت بنتی ہے وہ اسے واپس کر دے، یا چھوٹا جانور لے لے اور جو پیسے کم ہیں وہ بھی ساتھ وصول کر لے۔ مثلاً وہ حقے والی صورت بناؤ بھئی: حقے کی قیمت کتنی تھی؟ ایک لاکھ۔ اب ایک صورت تو یہ تھی کہ اس سے جذعہ لے لے، اور حقہ تھا ایک لاکھ کا اور جذعہ ہے ایک لاکھ بیس ہزار کا، تو اس نے جذعہ لیا ہے اور لینا تو کیا چاہیے تھا؟ حقہ، تو کتنے پیسے زیادہ آ رہے ہیں؟ بیس ہزار اس کو واپس کر دے، صدقہ لینے والا مالک کو بیس ہزار دے دے۔ دوسری صورت یہ ہے نچلے والا جانور لے لو اس سے، حقے سے نیچے کیا ہے؟ بنت لبون، بنت لبون لے لیا اور بنت لبون تو صرف ستر ہزار کا ہے، تو کتنا فرق آیا؟ تیس ہزار، تو بنت لبون بھی لے لے مالک سے اور ساتھ تیس ہزار روپے بھی لے لے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہی سب میں اسی طرح ہے۔
وَمَنْ وَجَبَ عَلَيْهِ مُسِنٌّ، اور جس پر واجب ہوا مسن، فَلَمْ يُوجَدْ پس وہ پایا نہیں گیا بھئی، أَخَذَ الْمُصَدِّقُ أَعْلَى مِنْهَا وَرَدَّ الْفَضْلَ، تو لے لے گا صدقہ وصول کرنے والا اس سے اعلیٰ جانور کو یعنی اس سے جو بڑا ہے، وَرَدَّ الْفَضْلَ اور جو زائد ہے وہ واپس کر دے گا، أَوْ أَخَذَ دُونَهَا یا لے لے گا اس سے نیچے والا، اس سے ادنیٰ درجے والا، وَأَخَذَ الْفَضْلَ اور ساتھ زائد بھی لے لے گا۔ صورت سب کو سمجھ میں آ رہی ہے؟ وَيَجُوزُ دَفْعُ الْقِيَمِ فِي الزَّكَاةِ، اور جائز ہے بھئی قیمت کا دے دینا زکوٰۃ کے اندر۔
وَلَيْسَ فِي الْعَوَامِلِ وَالْحَوَامِلِ وَالْعَلُوفَةِ زَكَاةٌ، اور عوامل، حوامل اور علوفہ میں زکوٰۃ نہیں ہے بھئی۔ عَوَامِلُ وہ جانور جن کو کام کاج کے لیے رکھا ہے بھئی، کھیتی باڑی کے لیے اور کاموں کے لیے بہت سے جانور رکھے ہوئے ہیں تو ان پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ حَوَامِلُ بوجھ اٹھانے کے لیے بھئی رکھے ہوئے ہیں یا سواری وغیرہ کے لیے رکھے ہوئے ہیں بہت سارے گھوڑے بھئی، ان میں بھی زکوٰۃ نہیں ہے، یا اونٹ رکھے ہیں سواری کے لیے رکھے ہیں بھئی۔ وَالْعَلُوفَةِ، عَلُوفَةٌ عَلَفٌ سے ہے، عَلَفٌ چارے کو کہتے ہیں، چارہ۔ بھئی جانور کے لیے جو اس کی خوراک لائی جاتی ہے گھر پر بھئی وہ گھاس وغیرہ چیز، یہ کیا کہلاتی ہے؟ چارہ کہلاتی ہے۔ تو علوفہ جانور وہ جانور جن کو گھروں پر چارہ کھلایا جاتا ہے، گھر پر لا کر گھاس وغیرہ کھلائی جاتی ہے، یہ کیا کہلاتے ہیں؟ علوفہ، ان میں بھی زکوٰۃ نہیں ہے۔
وَلَا يَأْخُذُ الْمُصَدِّقُ خِيَارَ الْمَالِ وَلَا رُذَالَتَهُ، اور صدقہ لینے والا نہیں لے گا خِيَارَ الْمَالِ بہترین مال، سب سے اعلیٰ مال نہیں لے گا صدقے والا، وَلَا رُذَالَتَهُ اور نہ ادنیٰ درجے کا۔ بھئی صدقہ لینے والا آیا، اب اس نے لینا ہے مثلاً کتنا بنتا ہے؟ ایک حقہ لینا ہے، حقہ بنتا ہے اس آدمی پر، تو اب یہ نہ کرے کہ سب سے اعلیٰ درجے کا حقہ لے لے، اور یہ بھی درست نہیں ہے کہ سب سے گھٹیا درجے کا لے لے، بلکہ کس قسم کا لے؟ متوسط درجے کا لے۔
چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔