كِتَابُ الزَّكَاةِ۔ اَلزَّكَاةُ وَاجِبَةٌ عَلَى الْحُرِّ الْمُسْلِمِ الْبَالِغِ الْعَاقِلِ إِذَا مَلَكَ نِصَابًا كَامِلًا مِلْكًا تَامًّا وَحَالَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ۔ وَلَيْسَ عَلَى صَبِيٍّ وَلَا مَجْنُونٍ وَلَا مُكَاتَبٍ زَكَاةٌ۔ وَمَنْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ مُحِيطٌ بِمَالِهِ فَلَا زَكَاةَ عَلَيْهِ۔
اچھا بھئی آج ہم زکوٰۃ کے بارے میں پڑھیں گے بھئی، زکوٰۃ۔ یاد رکھیے زکوٰۃ کا معنی عربی زبان میں زیادتی اور پاک کرنے کے ہیں بھئی۔ لغت میں زکوٰۃ کسے کہتے ہیں؟ زیادتی کو اور پاک کرنا۔ اصطلاحی تعریف یہ آپ کے کِتَابُ الزَّكَاةِ جہاں لکھا ہوا ہے اس کے ساتھ لکھی ہوئی ہے بھئی: هِيَ تَمْلِيكُ مَالٍ مَخْصُوصٍ لِشَخْصٍ مَخْصُوصٍ بھئی۔ مالک بنانا ہے مال مخصوص کا ایک شخص مخصوص کو بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ زکوٰۃ وہ مخصوص مال بھئی وہ جو نکالنا پڑتا ہے جب مال نصاب کو پہنچتا ہو اور اس پر پورا سال گزر جائے تو اس میں سے اڑھائی فیصد کے حساب سے کیا کیا جاتا ہے؟ زکوٰۃ دی جاتی ہے، وہ مال نکالا جاتا ہے اور مخصوص شخص یعنی فقراء کو، فقیر کو دیا جاتا ہے بھئی، محتاج کو۔
تو عربی زبان میں زکوٰۃ کا کیا معنی ہے؟ زیادتی اور پاک کرنا۔ تو زکوٰۃ کی وجہ سے بھی مال بڑھتا ہے بھئی، اللہ کے راستے میں مال دیا ہے تو اس سے مال بڑھے گا، برکت ہو گی اس میں بھئی، اور پاک کرنا، زکوٰۃ کی ادائیگی سے بھی مال پاک ہو جاتا ہے بھئی۔
تو کہتے ہیں اَلزَّكَاةُ وَاجِبَةٌ عَلَى الْحُرِّ الْمُسْلِمِ الْبَالِغِ الْعَاقِلِ إِذَا مَلَكَ نِصَابًا كَامِلًا مِلْكًا تَامًّا۔ زکوٰۃ واجب ہے عَلَى الْحُرِّ کس پر ہے؟ آزاد پر ہے بھئی، غلام پر نہیں ہے۔ الْمُسْلِمِ اور وہ کیا ہو آزاد؟ مسلمان ہونا چاہیے بھئی، لہٰذا کافر مرتد وغیرہ پر نہیں ہے۔ الْعَاقِلِ عاقل ہو بھئی، مجنون پر زکوٰۃ نہیں ہے بھئی۔ تو جب کوئی شخص آزاد ہے، مسلمان ہے، عاقل بالغ ہے، إِذَا مَلَكَ نِصَابًا كَامِلًا جب وہ مالک بن جائے کامل نصاب کا بھئی، کامل نصاب کا۔ بھئی نصاب کیا ہے بھئی؟ نصاب آپ نے پڑھا ہے سنا ہے بھئی کہ کم از کم کتنی چاندی ہو؟ ساڑھے باون تولے چاندی ہو، اور سونے کا نصاب کتنا ہے؟ ساڑھے سات تولے سونا بھئی۔ تو ساڑھے باون تولے چاندی یا ساڑھے سات تولے سونا ہو یا ان کے بقدر مال ہو روپے وغیرہ یا مال تجارت ہو اور اس پر ایک سال پورا گزر جائے تو اس صورت میں اس میں سے زکوٰۃ ادا کریں گے بھئی۔
تو إِذَا مَلَكَ نِصَابًا كَامِلًا، جب یہ شخص حر مسلم بالغ عاقل جو ہے جب وہ مالک ہو کس کا مالک ہو؟ نصاب کامل کا، اور نصاب بتایا چاندی میں کتنا ہے؟ ساڑھے باون، اور سونے میں ساڑھے سات تولے بھئی، اس نصاب کامل کا وہ مالک بن جائے۔ مِلْكًا تَامًّا بھئی، اور مالک کس قسم کا بنے، کس قسم کی ملک آئے اس کی؟ تام ملک ہو، پوری ملکیت ہو بھئی، یعنی ملک بھی ہو اور قبضہ بھی ہو بھئی۔ لہٰذا اگر ملک پائی جائے، قبضہ نہیں پایا جا رہا تو اس صورت میں اس میں زکوٰۃ نہیں ہے بھئی۔ مثلاً مبیعہ خریدا، ایجاب و قبول کرتے ہی یہ شخص کیا بن جاتا ہے بھئی؟ مشتری مبیعہ کا مالک بن جاتا ہے لیکن ابھی قبضہ نہیں، تو اس کو نکال دیا بھئی، مِلْكًا تَامًّا کی قید کے ذریعے قبل القبض جو مبیعہ ہے اسے نکال دیا۔
دوسری صورت، یہ تو کیا صورت بنائی ہم نے؟ کہ ملکیت ہے لیکن قبضہ نہیں۔ دوسری صورت: قبضہ ہو اور ملکیت نہ ہو، مثلاً بھئی غلام ہے، غلام کے پاس مال ہوتا ہے، قبضہ اس کا ہے لیکن مالک وہ نہیں ہے، مالک کون ہے؟ وہ غلام کا آقا مالک ہے بھئی۔ اور اسی طرح جو مقروض ہے بھئی، اس کے پاس بھی مال ہے، قبضہ تو ہے لیکن یہ مال تو یوں سمجھیں گے گویا مالک ہی نہیں ہے اس کا کیونکہ کس میں چلا جائے گا یہ مال تو؟ قرضے کی ادائیگی میں، اس پر قرضہ بھی اتنا ہے بھئی۔ تو ملک تام کی قید لگائی، معلوم ہوا ملک بھی ہونی چاہیے اور قبضہ بھی ہونا چاہیے بھئی۔
وَحَالَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ، یہ شرط ہے مولانا کہ حَالَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ اور اس پر ایک سال گزر جائے بھئی۔ وَحَالَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ، اور اس نصاب پر ایک سال گزر جائے بھئی، اس مال پر کیا ہو؟ ایک سال گزر جائے بھئی۔ یاد رکھیے سال کی ابتدا میں اور سال کے آخر میں نصاب ہونا چاہیے پورا، درمیان میں اگر کچھ کم بھی ہو جائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مثلاً ایک شخص سال کے شروع میں نصاب کا مالک تھا، درمیان سال میں مال کم ہو گیا، نصاب سے کم ہوا، لیکن آخر سال میں پھر مال بڑھ گیا اور نصاب سے زائد ہو گیا تو اب اول اور آخر کے اعتبار سے سال کے اول میں بھی اور سال کے آخر میں بھی نصاب پورا ہے، تو یوں سمجھیں گے پورا سال اس پر گزرا ہے لہٰذا اب اس کو کیا کرنا پڑے گی؟ زکوٰۃ دینا پڑے گی بھئی۔ سمجھ میں آئی بات بھئی؟ لیکن اگر سارا مال چلا جائے درمیان سال کے، سال کے درمیان سارا مال ختم ہوا، پھر اس کے بعد اور مال آیا تو اس صورت میں جب نیا مال آئے گا پھر وہاں سے نصاب کا مالک جب بن جائے گا پھر نیا سال وہاں سے شمار شروع کر دیں گے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اب پچھلا حساب ختم بھئی کیونکہ سارا مال ختم ہو گیا تھا تو اب اول آخر کو نہیں دیکھیں گے بلکہ اب پھر نئے سرے سے حساب شروع ہو گا۔
اور یہ بھی یاد رکھیے بھئی گھر کے سامان میں زکوٰۃ نہیں ہے، گھر کا سامان جتنا بھی زیادہ ہو، کروڑوں روپے کا ہی کیوں نہ ہو اس پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ زکوٰۃ یاد رکھیے صرف سونے، چاندی، کرنسی جو ہو گی روپیہ پیسہ وہ، اور مال تجارت ان میں آئے گی زکوٰۃ بھئی۔ کن کن چیزوں میں؟ سونا، چاندی، روپیہ پیسہ کرنسی جو ہے، اور مال تجارت۔ گھر کے سامان میں نہیں ہے بھئی، میں نے بتلایا جتنا بھی ہو۔
ایک آدمی ہے اس کے پاس تھوڑی سی چاندی ہے، تھوڑا سا سونا ہے، کچھ روپے ہیں، کچھ مال تجارت ہے بھئی، تو یاد رکھیے ان ساروں کو آپس میں ملائیں گے بھئی، اور اس سارے کی قیمت اگر ساڑھے باون تولے چاندی یا ساڑھے سات تولے سونے تک پہنچ جائے، جس تک بھی پہلے پہنچ جائے، بس یوں سمجھیں گے کہ اس کے پاس نصاب پورا ہے لہٰذا اب زکوٰۃ دینا پڑے گی بھئی، چالیسواں حصہ زکوٰۃ کے طور پر ادا کرے گا یعنی اڑھائی فیصد۔ چالیس میں سے ایک روپیہ یا سو میں سے اڑھائی روپے یہ اس کو زکوٰۃ دینا پڑے گی۔ تو یہ ضروری نہیں چاندی الگ ساڑھے باون تولے ہو تو اس میں زکوٰۃ آئے گی، سونا الگ ساڑھے سات تولے ہو تو پھر زکوٰۃ آئے گی، نہیں۔ اگر صرف چاندی ہے پھر تو ساڑھے باون تولے سے پہلے اس میں زکوٰۃ نہیں، صرف چاندی ہے، کرنسی ایک پیسہ نہیں اس کے پاس، ایک روپیہ نہیں ہے بھئی، مال تجارت ذرہ سا بھی نہیں ہے، صرف چاندی ہے اور سونا بھی نہیں، کرنسی بھی نہیں، مال تجارت بھی نہیں، اب چاندی ہے صرف تو چاندی کا نصاب تو کتنا ہے؟ ساڑھے باون تولے، تو ساڑھے باون تولے چاندی ہو جائے گی تو یہ اب نصاب پورا ہوا اب زکوٰۃ آئے گی، اس سے کم ہو تو زکوٰۃ نہیں۔ اگر صرف سونا ہے، نہ اس کے پاس چاندی کا کوئی ذرہ ہے، نہ اس کے پاس کوئی روپیہ پیسہ ہے، نہ اس کے پاس مال تجارت ہے، صرف سونا ہے، تو سونے کا نصاب دیکھیں گے وہ کتنا ہے؟ ساڑھے سات تولے، تو ساڑھے سات تولے میں زکوٰۃ آئے گی بھئی۔ لیکن اگر دو چیزیں ہوئیں: سونا اور چاندی، یا تین ہوئیں: سونا، چاندی اور کرنسی، یا چاروں ہوئیں: سونا، چاندی، کرنسی اور مال تجارت، تو پھر ساروں کو ملا کر ان کی قیمت لگائی جائے گی بھئی۔ دو ہوں تو دونوں کی قیمت لگا لیں گے، تین ہیں تو تینوں کی قیمت لگا لیں گے، اور سارے پیسے ملا کر دیکھیں گے ساڑھے باون تولے چاندی یا ساڑھے سات تولے سونے تک اس کی قیمت پہنچتی ہے یا نہیں پہنچتی بھئی۔ تو جس تک قیمت پہنچے گی نصاب پورا ہو جائے گا اور پھر وہ اس میں سے زکوٰۃ ادا کرے گا۔
اور یاد رکھیے یہ بھی اہم قیمتی بات آپ کو بتلاؤں: بھئی آپ کام کرتے ہیں اور آپ نے آٹھ دس گاڑیاں رکھی ہوئی ہیں کرائے پر دیتے ہیں، لوگوں کو کرائے پر گاڑیاں دیتے ہیں، تو یاد رکھیے وہ چیزیں جو کرائے پر دینے کے لیے رکھی ہیں ان میں زکوٰۃ نہیں ہے بھئی۔ وہ مال تجارت نہیں بھئی، وہ گاڑیاں خرید و فروخت کے لیے ہیں یا صرف کرائے پر دینے کے لیے؟ کرائے پر، تو یہ مال تجارت میں نہیں۔ تو جو چیز کرائے پر دینے کے لیے ہو وہ جتنا بھی سامان ہو اس کے اندر زکوٰۃ نہیں ہے۔ ہاں اگر آپ کا شوروم ہے، آپ نے گاڑیاں بیچنے کے لیے بھئی خریدتے ہیں اور بیچتے ہیں تو اب جتنی گاڑیاں ہیں وہ سارا کیا ہے؟ مال تجارت ہے، اس کے اندر زکوٰۃ آئے گی اور چالیسواں حصہ دینا پڑے گا بھئی۔
اسی طرح یاد رکھیے آپ نے ایک سامان خریدا اور وہ سامان گھر کے لیے خریدا ہے، یا آپ کی شادی ہونے لگی ہے مولانا آپ نے خوب سامان اکٹھا کر لیا بھئی شادی کے لیے اکٹھا کیا اور پھر ارادہ بعد میں بنا کہ اس کو تجارت میں ہی کیوں نہ لگا دوں، اس کو بیچ دیتا ہوں، تو یاد رکھیے یہ اب بھی مال تجارت نہیں ہے کیونکہ اس کو آپ نے کس نیت سے خریدا تھا؟ اپنے استعمال کے لیے، گھر کے لیے خریدا تھا تو یہ مال تجارت نہیں بھئی۔ مال تجارت وہ ہے جسے خریدا ہی کس نیت سے گیا ہو؟ تجارت کی نیت سے خریدا گیا ہو وہ مال تجارت ہے، اور یہ چیزیں تو آپ نے تجارت کی نیت سے نہیں خریدی تھیں، خریدی اپنے استعمال کے لیے تھیں، بعد میں ان کی تجارت کا ارادہ بن گیا کہ ان کو بیچ دیتے ہیں تو اب بھی یہ مال تجارت نہیں لہٰذا ان پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے بھئی۔
تو بھئی قرض مثلاً آپ نے کسی کے پیسے دینے ہیں تو اب آپ کے پاس جو مال ہے وہ نصاب سے زائد ہے، اس پر زکوٰۃ آتی ہے مثلاً ساڑھے باون تولے چاندی سے اس کی قیمت زیادہ ہے تو اس پر زکوٰۃ آئے گی مولانا، لیکن اگر آپ پر قرض اتنا ہے کہ وہ قرض اگر اس میں سے نکال دیں تو نصاب کے بقدر مال نہیں بچتا تو اب آپ پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ مثلاً آپ کے پاس پانچ لاکھ روپے ہیں لیکن آپ پر قرضہ کتنا ہے؟ چار لاکھ پچانوے ہزار مثلاً قرضہ ہے آپ پر، تو پانچ لاکھ آپ کے پاس مال ہے اور قرضہ کتنا ہے چار لاکھ پچانوے ہزار، یہ قرضہ اگر ادا کر دیا جائے تو کتنا مال بچے گا آپ پر؟ صرف پانچ ہزار، اور پانچ ہزار سے تو نصاب پورا نہیں ہوتا، تو لہٰذا اب آپ پر زکوٰۃ نہیں ہے بھئی۔ مسئلہ سب کو سمجھ میں آ گیا؟
اور یہ تو تھا جو آپ پر قرضہ ہے جس نے زکوٰۃ دینی ہے اس پر قرضہ ہے۔ اگر اس نے کسی سے قرضہ وصول کرنا ہے بھئی تو اس قرضے پر بھی زکوٰۃ آئے گی بھئی۔ اس قرضے پر بھی زکوٰۃ آئے گی۔ مثلاً آپ کے پاس اس وقت صرف پانچ ہزار روپے ہیں، نصاب پورا نہیں، لیکن آپ نے لوگوں سے پانچ لاکھ روپے وصول کرنے ہیں تو اس پانچ لاکھ کی زکوٰۃ دینا پڑے گی۔ اب اس کی یہ صورت ہے کہ جتنا مال وہ جو قرضے میں سے وصولی ہوتی جائے تو جب نصاب کے بقدر وصولی ہو جایا کرے اس میں سے کیا کر دیا کریں؟ زکوٰۃ ادا کر دیا کریں جب سال گزر چکا ہے، تو اس میں سے اس کے بقدر زکوٰۃ ادا کر دیا کریں، ایک صورت یہ ہے۔ اور جتنے سال گزریں گے گزشتہ سالوں کی بھی ساری زکوٰۃ دینا پڑے گی بھئی۔ ایک قرضہ ایسا تھا جو آپ کو پانچ سال بعد وصول ہوا، ایک آدمی نے آپ کے پانچ لاکھ روپے دینے تھے اور یہ پیسے اس نے کتنے عرصے بعد دیے؟ پانچ سال بعد دیے، تو پانچ سال کی زکوٰۃ دینا پڑے گی آپ کو بھئی۔ وہ کیسے حساب لگائیں گے؟ مثلاً حساب لگایا تو پانچ لاکھ میں فرض کرو، پانچ لاکھ میں تو ہو جائے گا حساب، ایک لاکھ میں کتنے بن گئے؟ ڈھائی ہزار، اور پانچ لاکھ میں؟ ساڑھے بارہ ہزار۔ ساڑھے بارہ ہزار زکوٰۃ آپ پر آ گئی، یہ پہلے ایک سال کی ہے، تو اس میں سے ساڑھے بارہ ہزار نکال دیے ایک طرف کر دیے۔ باقی کتنے رہ گئے؟ چار لاکھ ساڑھے ستاسی ہزار بھئی۔ اب پھر اس میں سے ایک سال کا حساب لگا لو، اڑھائی فیصد نکال لو بھئی، وہ اب ساڑھے بارہ ہزار سے تھوڑا سا کم ہو جائے گا معمولی سا، وہ بھی نکال لیے۔ اس طرح ہر ایک سال کی زکوٰۃ نکالتے جائیں گے، پیسے کم ہوتے جا رہے ہیں جو جو آپ نکالتے جا رہے ہیں بھئی، تو سارے کی کیا کر دے؟ زکوٰۃ، صورت سمجھ میں آ رہی ہے کہ نہیں آ رہی بھئی؟ تو پانچ سال کی زکوٰۃ نکال لیں گے اس طرح بھئی، وہ ادا کرنا پڑے گی۔
سمجھ میں آیا؟ اور میں نے صورت ذکر کر دی بھئی: ایک صورت تو یہ ہے ابھی وہ آپ کو مال ملا نہیں ہے، اس نے پانچ لاکھ دینے ہیں، آپ یہیں سے کیا کر دیتے ہیں؟ سال پورا ہو چکا ہے تو آپ کے پاس جو مال موجود ہے اسی میں اس کا بھی حساب کر کے زکوٰۃ دے دیتے ہیں پھر تو زکوٰۃ ہو گئی ٹھیک ہے ادا ہو گئی۔ دوسری صورت کیا ہے؟ کہ جتنا جتنا وصول ہوتا جا رہا ہے جب بھی وہ نصاب تک پہنچے اسی کے بقدر اس میں سے کیا کر دیا کریں؟ زکوٰۃ ادا کر دیا کریں، پچاس ہزار موصول ہو گئے سال گزر چکا تھا اب اس پچاس ہزار میں سے حساب لگا کر دے دو بھئی زکوٰۃ۔ یا تیسری صورت یہ ہے کہ پیسہ آپ کو عرصے کے بعد ملتا ہے تو اکٹھا ملتا ہے سارا، تو اب گزشتہ جتنے سالوں تک وہ رکا ہوا تھا اس میں سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوئی تھی وہ زکوٰۃ اب کیا کر دیں؟ ادا کر دیں۔
اور زکوٰۃ جلدی ادا کرنی چاہیے یاد رکھو بھئی، زندگی کا کوئی پتہ نہیں ہوتا تو یہ انسان کے ذمے رہ جاتی ہے زکوٰۃ، تو جتنی جلدی ہو سکے۔ ہاں تاخیر کرے گا زکوٰۃ کی ادائیگی میں تو گنہگار ہو گا، لیکن سر سے ٹلے گی نہیں، یہ زکوٰۃ آپ پر ہے، زندگی میں جس وقت بھی انسان دے گا ادا ہو جائے گی بھئی۔ مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟ ایک شخص پر آج زکوٰۃ واجب ہوئی ہے وہ ادا نہیں کرتا بھئی، مؤخر کرتا رہتا ہے تو گنہگار ہوتا جا رہا ہے بھئی، بیس سال بعد جا کے اب وہ زکوٰۃ ادا کرتا ہے تو بیس سال بعد بھی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی بھئی۔ مسئلہ سب کو سمجھ میں آ گیا بھئی؟
اور یہ بھی یاد رکھیے زکوٰۃ کی ادائیگی کے وقت زکوٰۃ کی نیت کرنا ضروری ہے۔ زکوٰۃ کی ادائیگی کے وقت کیا کرنا؟ زکوٰۃ کی نیت کرنا۔ بھئی آپ فقیر کو پیسے دینے لگے ہیں وہ زکوٰۃ کے تو دل میں نیت ہونی چاہیے یہ میں کس چیز کا مال دے رہا ہوں؟ زکوٰۃ کا مال دے رہا ہوں، تو ادائیگی کے وقت نیت ضروری۔ اگر ادائیگی کے وقت نیت نہیں کی تو جس وقت مال سے نکالی تھی زکوٰۃ اس وقت نیت ضروری تھی۔ مثلاً دیکھو بھئی آپ نے حساب لگایا اپنے مال میں سے اور زکوٰۃ کی نیت سے اس میں سے پیسے نکال لیے، یہ زکوٰۃ کے پیسے ہو گئے نکال کر آپ نے الگ رکھ دیے۔ اب بھئی وہ پیسے اٹھائے اور ادائیگی کے وقت خیال ہی نہیں کیا بھئی، زکوٰۃ کی نیت ہی نہیں دل میں بس پیسے دے دیے کسی محتاج کو، تو زکوٰۃ ادا ہو گئی۔ کیوں؟ کیونکہ یہ مال جب آپ نے علیحدہ کیا تھا کس نیت سے علیحدہ کیا تھا؟ زکوٰۃ کی نیت سے، تو اب ادائیگی کے وقت نیت نہ بھی ہو کوئی حرج نہیں بھئی۔ تو معلوم ہوا زکوٰۃ کی نیت ادائیگی کے وقت ضروری ہے یا مال سے زکوٰۃ کو الگ کرتے وقت اس زکوٰۃ کی نیت ضروری ہے بھئی۔
اور فقیر اور محتاج کو دیتے ہوئے زکوٰۃ کہنا ضروری نہیں بھئی کہ یہ زکوٰۃ کا مال تمہیں میں دے رہا ہوں بھئی۔ ہاں ویسے دے دے بھئی یہ رکھو یہ آپ میری طرف سے پیسے آپ رکھ لیں، ویسے دے دیں بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ بلکہ زکوٰۃ کے نام سے دو گے کسی کو تو معزز آدمی ہے کوئی مثلاً، البتہ بیچارے کے پاس مال ختم ہے، اب آپ اس کی مدد کرنا چاہتے ہیں زکوٰۃ کے مال سے تو کہیں یہ نہ ہو وہ برا محسوس کرے، تو آپ کو یہ ویسے نام لینے کی ضرورت نہیں ہے، ویسے ہی دے دینا چاہیے بھئی۔ ہاں دل میں آپ کی نیت ہو یا مال علیحدہ کرتے وقت آپ کی نیت تھی۔ بلکہ کسی کو زکوٰۃ بھئی زکوٰۃ دی اور یہ کہا لو بھئی میری طرف سے آپ یہ انعام رکھیں، آپ نے یہ کام کیا بڑا اچھا کام کیا، یہ لو بھئی یہ میری طرف سے انعام رکھو بھئی، یہ بھی درست ہے، زکوٰۃ ادا ہو جائے گی بھئی۔ تو جو بھی کہہ کر دیں گے البتہ بس دل میں نیت ہونی چاہیے زکوٰۃ کی۔ مسائل سمجھ میں آ گئے بھئی؟
کہتے ہیں وَلَيْسَ عَلَى صَبِيٍّ وَلَا مَجْنُونٍ وَلَا مُكَاتَبٍ زَكَاةٌ، اور نہیں ہے بچے پر اور نہ مجنون پر اور نہ مکاتب پر زکوٰۃ۔ مکاتب کسے کہتے ہیں بھئی؟ جس کے ساتھ آقا نے عقد کتابت کیا ہے، عقد کتابت کسے کہتے ہیں؟ کہ آقا نے مثلاً کہا اتنے عرصے میں اتنا مال لے آؤ تو تم آزاد ہو، تو ان دونوں کے درمیان جو عقد ہوا یہ عقد کتابت کہلاتا ہے۔ کیا کہلاتا ہے؟ عقد کتابت۔ تو یہ غلام اب مکاتب بن گیا اور میں نے بتلایا تھا یہ اب آزاد آدمی کی طرح ہے، آقا اس سے خدمت نہیں لے سکتا، یہ جائے گا تجارت کاروبار کرے گا، ملازمت کرے جو بھی کرے گا پیسے کما کر لائے گا اور آقا کو دے گا۔
وَمَنْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ مُحِيطٌ بِمَالِهِ فَلَا زَكَاةَ عَلَيْهِ، اور وہ شخص جس کے اوپر دین تھا ایسا دین مُحِيطٌ جو احاطہ کرنے والا ہے بِمَالِهِ اس شخص کے مال کا۔ جس شخص پر ایسا دین ہے جس نے اس کے مال کا احاطہ کیا ہوا ہے فَلَا زَكَاةَ عَلَيْهِ تو اس شخص پر زکوٰۃ نہیں ہے بھئی۔ میں نے بتلا دیا ابھی بھئی وہی مسئلہ بیان ہو رہا ہے، میں نے کہا کسی پر اگر اتنا قرض ہو کہ فرض کرو اگر قرض ادا کریں تو اتنا مال بچتا ہی نہیں جو نصاب کو پہنچتا ہو تو اس صورت میں اس شخص پر زکوٰۃ نہیں ہے، جیسے وہ مثال میں نے ذکر کی کہ ایک شخص کے پاس پانچ لاکھ روپے مال ہے بھئی اور اس پر قرضہ چار لاکھ پچانوے ہزار ہے، اب وہ چار لاکھ پچانوے ہزار اگر فرض کرو ادا کریں گے تو اس کے پاس کتنا بچے گا؟ پانچ ہزار، تو اب تو نصاب پورا ہی نہیں ہوتا قرض کی ادائیگی کے بعد، تو اس شخص پر زکوٰۃ نہیں ہے بھئی، یوں سمجھیں گے اس کے پاس صرف پانچ ہزار روپے ہیں بھئی۔ تو اس کو دین محیط کہتے ہیں، کیا کہتے ہیں؟ دین محیط بھئی کہ جس نے احاطہ کر لیا اس کے سارے مال کا اور اتنا بھی مال نہیں بچتا کہ نصاب کو پہنچے بھئی، تو فَلَا زَكَاةَ عَلَيْهِ اس پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
وَإِنْ كَانَ مَالُهُ أَكْثَرَ مِنَ الدَّيْنِ زَكَّى الْفَاضِلَ إِذَا بَلَغَ نِصَابًا، اور اگر اس کا مال زیادہ ہے دین سے، ایک آدمی ہے اس کے پاس مثلاً دس لاکھ روپے ہیں اور قرضہ اس پر پانچ لاکھ روپے ہے بھئی، تو اب دس لاکھ میں سے وہ قرضہ کم کر دیں بھئی۔
کتنا رہ گیا مال؟ قرضہ ادا کر دے گا بھئی تو پانچ لاکھ باقی بچیں گے اس کے پاس، تو زکوٰۃ اس پر کتنے مال کی واجب ہوئی؟ صرف پانچ لاکھ کی زکوٰۃ واجب ہو گی۔ یہی بات کر رہے ہیں: وَإِنْ كَانَ مَالُهُ أَكْثَرَ مِنَ الدَّيْنِ، اور اگر اس شخص کا مال دین سے زیادہ تھا، زَكَّى الْفَاضِلَ تو وہ زکوٰۃ دے گا زائد مال کی إِذَا بَلَغَ نِصَابًا جب وہ نصاب کو پہنچتا ہو۔ اگر نصاب کو نہیں پہنچتا زائد مال تو پھر اس میں زکوٰۃ نہیں۔
وَلَيْسَ فِي دُورِ السُّكْنَى وَثِيَابِ الْبَدَنِ وَأَثَاثِ الْمَنْزِلِ وَدَوَابِّ الرُّكُوبِ وَعَبِيدِ الْخِدْمَةِ وَسِلَاحِ الِاسْتِعْمَالِ زَكَاةٌ۔ اور نہیں ہے، دُورٌ جمع ہے دَارٌ کی، سُكْنَى رہائش، رہنے کے گھروں میں، رہائش کے گھروں میں زکوٰۃ نہیں ہے بھئی۔ وَثِيَابِ الْبَدَنِ، اور بدن کے کپڑے، یہ جو آپ کپڑے پہنتے ہیں جتنے بھی لباس ہوں بھئی، سو لباس ہی کیوں نہ ہوں آپ کے پاس ان کے اندر بھی زکوٰۃ نہیں۔ رہنے کے گھروں میں بھی زکوٰۃ نہیں، آپ نے سو گھر بنائے ہوئے ہیں جگہ جگہ پر بھئی ان کے اندر بھی زکوٰۃ نہیں۔ وَأَثَاثِ الْمَنْزِلِ، گھر کے سامان کے اندر بھی زکوٰۃ نہیں ہے، اگرچہ وہ مال کروڑوں تک ہی کیوں نہ پہنچتا ہو، وہ استعمال کا سامان ہے بھئی اس میں زکوٰۃ نہیں۔ وَدَوَابِّ الرُّكُوبِ، سواری کے جانوروں کے اندر بھی زکوٰۃ نہیں، لہٰذا آپ نے بھئی سو گھوڑے رکھے ہوئے ہیں سواری کے لیے، ان کے اندر بھی زکوٰۃ نہیں۔ سو گاڑیاں آپ نے رکھی ہوئی ہیں اپنے استعمال کے لیے، ان کے اندر بھی زکوٰۃ نہیں بھئی۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوب وسیع حلال رزق نصیب فرمائے بھئی۔ وَعَبِيدِ الْخِدْمَةِ، عَبِيدٌ جمع ہے عَبْدٌ کی، اور خدمت کے غلاموں کے اندر بھی زکوٰۃ نہیں ہے۔ ایک آدمی ہے اس کے ہزاروں غلام ہیں اتنا مالدار ہے، لیکن یہ غلام تجارت کے لیے اس نے نہیں رکھے ہوئے بلکہ کس لیے ہیں؟ خدمت کے لیے ہیں، تو ان میں زکوٰۃ نہیں ہے۔ وَسِلَاحِ الِاسْتِعْمَالِ، اور استعمال کے اسلحے کے اندر بھی زکوٰۃ نہیں ہے بھئی۔ وَسِلَاحِ الِاسْتِعْمَالِ زَكَاةٌ، اور نہیں ہے استعمال کے اسلحے کے اندر زکوٰۃ۔
وَلَا يَجُوزُ أَدَاءُ الزَّكَاةِ إِلَّا بِنِيَّةٍ، اور جائز نہیں ہے زکوٰۃ کو ادا کرنا مگر نیت کے ساتھ۔ زکوٰۃ میں کیا ضروری ہے؟ نیت۔ لیکن کب؟ کہتے ہیں بِنِيَّةٍ مُقَارِنَةٍ لِلْأَدَاءِ، ایسی نیت جو ملی ہوئی ہو ادا کے ساتھ۔ ادائیگی کے ساتھ ملی ہوئی ہو، کیا معنی؟ یعنی جب مال کی ادائیگی کر رہے ہیں، فقیر کو جب مال دے رہے ہیں اس کے ساتھ کیا ملی ہونی چاہیے؟ نیت، اس وقت نیت ہونی چاہیے۔ میں نے بتلایا تھا یا نہیں بھئی کس وقت ضروری ہے؟ ادائیگی کے وقت نیت کر لے یا جب مال کو الگ کر رہا تھا تو اس وقت نیت کر لے بھئی۔ تو وہی بات بیان کر رہے ہیں کہ جائز نہیں ہے زکوٰۃ کی ادائیگی مگر یہ کہ ایسی نیت کے ساتھ ہو جو ملی ہوئی ہے کس کے ساتھ؟ ادائیگی کے ساتھ، جب دے رہا ہے پیسے فقیر کو اس وقت نیت ہے بھئی۔ أَوْ مُقَارِنَةٍ لِعَزْلِ مِقْدَارِ الْوَاجِبِ، یا ایسی نیت ہے جو ملی ہوئی ہے، عَزْلٌ کا معنی جدا کرنا، الگ کرنا، لِعَزْلِ مِقْدَارِ الْوَاجِبِ واجب مقدار کے جدا کرنے کے ساتھ۔ واجب مال کے جدا کرنے کے ساتھ نیت ملی ہوئی ہے۔
دیکھو بھئی ایک آدمی ہے اس کے پاس دس لاکھ روپے کا مال ہے سارا بھئی، سونا چاندی وغیرہ کرنسی اور سامان تجارت ملا کر کتنا بنتا ہے؟ دس لاکھ روپے بنتے ہیں۔ اب اس نے کیا کیا؟ حساب لگایا بیٹھا اور کتنی زکوٰۃ بنی اس پر؟ پانچ لاکھ میں کتنی بنائی تھی؟ ساڑھے بارہ ہزار، تو دس لاکھ میں کتنی ہو گئی؟ پچیس ہزار روپے اس نے نکال لیے اور یہ نکالتے وقت، علیحدہ کرتے وقت اس نے نیت کی بھئی زکوٰۃ کی کہ یہ کس نیت سے میں علیحدہ کر رہا ہوں؟ زکوٰۃ کی، تو یہ نیت کافی ہے بھئی۔ تو یہی بات کر رہے ہیں: أَوْ مُقَارِنَةٍ یا ایسی نیت ہو جو ملی ہوئی ہو لِعَزْلِ مِقْدَارِ الْوَاجِبِ اس واجب مقدار کے الگ کرتے وقت بھئی، یعنی اس پر کتنی زکوٰۃ واجب ہو رہی تھی؟ پچیس ہزار، تو یہ واجب مقدار یعنی یہ جو پچیس ہزار ہے اس کے جدا کرنے کے ساتھ کیا ملی ہوئی ہو؟ نیت ملی ہوئی ہو۔
اچھا بھئی کیا بیان کیا صاحب کتاب نے؟ نیت کب ہو ضروری ہے؟ ادائیگی کے وقت یا زکوٰۃ کو مال سے علیحدہ کرتے وقت نیت ضروری ہے بھئی۔ ایک اور باریک بات آپ کو بتلاؤں بھئی: ایک آدمی نے مال علیحدہ کرتے وقت بھی نیت نہیں کی اور ادائیگی کے وقت بھی نیت نہیں کی اور فقیر کو دے دیے پیسے بھئی۔ یوں سمجھو بھئی ایک آدمی نے فقیر کو ویسے ہی پانچ ہزار دے دیے پکڑ کر، زکوٰۃ کی کوئی نیت نہیں، علیحدہ تو اس نے کیے ہی نہیں تھے جیب میں ویسے ہی پڑے تھے اس نے پانچ ہزار نکالے اور فقیر کو دے دیے بھئی۔ تو نہ ادائیگی کے وقت زکوٰۃ کی نیت ہے اور نہ علیحدہ کرتے وقت زکوٰۃ کی نیت، لیکن اب بھی زکوٰۃ کی نیت کر سکتا ہے جب تک فقیر کے پاس وہ آپ کے پیسے موجود ہیں۔ ابھی آپ نے دے دیے ہیں، وہ ابھی نکل رہا تھا آپ کو خیال آیا بھئی میں نے پیسے تو اتنے دے دیے ہیں کیوں نہ میں اس میں کیا نیت کر لوں؟ زکوٰۃ کی نیت کر لوں۔ تو جب تک اس کے پاس وہ پیسے موجود ہیں آپ زکوٰۃ کی نیت کر لیتے ہیں تو زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔ لیکن اگر وہ آپ کے دیے ہوئے پیسے خرچ کر چکا ہے پھر زکوٰۃ کی نیت کرنا صحیح نہیں ہے۔ مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟ دیکھو آپ کے پاس ایک آدمی آیا، اس نے آپ کے سامنے آ کر اپنی حاجت بیان کی میں بڑا غریب ہوں، مجھے پیسوں کی سخت ضرورت ہے، آپ کو اس پر ترس آیا، آپ کے پاس جیب میں پانچ ہزار روپے تھے آپ نے وہ جیب سے پیسے نکالے اس کو دے دیے۔ ویسے ہی دے دیے بطور مدد کے، زکوٰۃ کی کوئی نیت کی آپ نے؟ نہیں کی۔ تو بغیر نیت کے دے دیے ہیں تو ابھی بھی زکوٰۃ کی نیت کر سکتے ہیں بشرطیکہ اس نے یہ آپ کے دیے ہوئے نوٹ اور پیسے ابھی خرچ نہ کیے ہوں۔ جب خرچ کر لیے ہوں پھر نیت صحیح نہیں ہے۔ خرچ سے پہلے پہلے آپ نیت کر لیتے ہیں تو زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔
وَمَنْ تَصَدَّقَ بِجَمِيعِ مَالِهِ وَلَا يَنْوِي الزَّكَاةَ سَقَطَ فَرْضُهَا عَنْهُ، اور جس نے صدقہ کر دیا اپنے سارے مال کو اور نیت نہیں کی زکوٰۃ کی تو ساقط ہو جائے گا اس کا فرض اس سے۔ اس کا فرض اس سے کیا ہو جائے گا؟ ساقط ہو جائے گا۔ صورت مسئلہ یہ: ایک آدمی کے پاس پانچ لاکھ روپے تھے اور ان پانچ لاکھ پر سال گزر چکا ہے، اس پر زکوٰۃ واجب ہو گئی ہے۔ سال سے پہلے تو زکوٰۃ نہیں واجب ہوتی، سال گزر چکا ہے تو اب اس پر کیا واجب ہو چکی؟ زکوٰۃ۔ اب اس کو ضروری ہے کہ اس میں سے پیسے حساب لگائے اور زکوٰۃ فقراء کو دے بھئی۔ اس نے کیا کیا؟ سارا ہی مال کیا کیا فقیروں کو دے دیا بھئی۔ تو اس صورت کے اندر وہ جو فرض تھا اس سے ساقط ہو گیا۔ فرض کیا ہوا؟ ساقط ہو گیا۔ بھئی مال دیتے وقت بھی اس نے نیت نہیں کی، بس ویسے ہی محتاجوں غریبوں میں اس نے اپنا سارا مال تقسیم کر دیا، ختم کر دیا بالکل۔ تو اب مال ہی نہیں رہا، اور زکوٰۃ تو واجب تھی کس کی وجہ سے؟ مال کی وجہ سے، جب مال بالکل ختم ہو گیا تو وہ زکوٰۃ بھی ساقط ہو جائے گی جب یہ صدقہ کرے بھئی۔
بَابُ زَكَاةِ الْإِبِلِ۔ یہ باب ہے بھئی اونٹوں کی زکوٰۃ کے بیان میں۔ کیا ترکیب کریں گے بھئی اس کی؟ هَذَا بَابُ زَكَاةِ الْإِبِلِ۔ دوسری ترکیب: بَابُ زَكَاةِ الْإِبِلِ هَذَا۔ تیسری ترکیب: اِقْرَأْ بَابَ زَكَاةِ الْإِبِلِ۔ إِبِلٌ اونٹ کو کہتے ہیں بھئی، اونٹ۔
یاد رکھیے اونٹ عجیب جانور ہے، اس کی بڑی خصوصیات ہیں بھئی، بڑی خصوصیات۔ عرب کے ہاں یہ سب سے قیمتی مال شمار ہوتا تھا بھئی، ان کا گزارہ ہی ان اونٹوں کے ساتھ تھا۔ تو سینکڑوں سینکڑوں اونٹ ہوتے تھے ایک ایک آدمی کے پاس، ہزاروں اونٹ بھئی، جتنا مالدار ہوتا اتنے اونٹ زیادہ ہوتے اس کے پاس۔ تو اس جانور کی بڑی خصوصیات ہیں جو علماء نے ذکر کی ہیں۔ مثلاً ایک خصوصیت اس کی یہ ہے کہ یہ بڑا ہی فرمانبردار ہوتا ہے، حتیٰ کہ ایک چھوٹے سے بچے کو، دو سال کے بچے کو بھی اگر آپ اس کی مہار پکڑا دیں گے وہ اس کو لے کر چلے گا یہ بڑے اطمینان سے فرمانبرداری سے اس کے پیچھے چلے گا جدھر بھی وہ لے کر جائے بھئی۔ بڑا فرمانبردار جانور۔
دوسری خصوصیت، ایک یہ خصوصیت ہے اس کی کہ یہ نو نو دس دس دن تک پانی پیے بغیر زندہ رہتا ہے بھئی۔ عرب اس کو کئی کئی دن بعد پانی پلاتے تھے، پانی ملتا ہی نہیں تھا بھئی۔ تو یہ ان کے سفر میں بہترین کام آتا تھا، کئی دن تک اس کو پانی پلانے کی ضرورت ہی نہیں، اور وہ تو صحرائی علاقہ ہے وہاں تو پانی ملتا ہی نہیں تھا بھئی، تو اس کی وجہ سے ان کے لیے سفر ممکن ہوتے تھے بھئی ورنہ بہت مشکل پیش آتی بھئی۔ تو نو نو دس دس دن تک بھئی پانی نہیں پلاتے تھے اس کو، دسویں دن نوویں دن پانی پلاتے تھے۔
اس کی ایک اور عجیب خصوصیت یہ ہے کہ اس کو بٹھا کر اس پر سامان لاد دیا جاتا ہے اور یہ اس سامان کو لے کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ اور کوئی جانور ایسا نہیں ہے، آپ کسی بھی جانور کو دیکھ لیں اس کو کھڑا کر کے اس پہ سامان بوجھ لادیں گے، اس پر بٹھا کر اگر بوجھ لاد دیا وہ کھڑا ہی نہیں ہو سکتا پھر بھئی۔ آپ تجربہ کر کے دیکھ لیں، گھوڑے پر بوجھ لاد دیں اور اس کو بٹھا دیں بھئی وہ کھڑا ہی نہیں ہو سکتا۔ اور اونٹ پر جتنا بھی بوجھ لاد دیں بٹھا کر، اسے بٹھا کر ہی بوجھ لادتے ہیں، وہ اس کو آرام سے لے کر کھڑا ہو جائے گا۔ وجہ اس کی لمبی گردن ہے بھئی، اس لمبی گردن کے زور پر وہ کیا کر لیتا ہے؟ کھڑا ہو جاتا ہے، سامان کو اٹھا لیتا ہے۔ تو یہ عجیب خصوصیت ہے اس جانور کی۔
اور عرب اس کو خشکی کا جہاز کہتے تھے بھئی، خشکی کا جہاز۔ اونٹ کے اوپر وہ ایک چھوٹا سا کمرہ سا بنا لیتے کپڑوں وغیرہ کا اور اس کے اندر پورا چھوٹا سا کمرہ ہوتا اور اس کے اندر بیٹھے رہتے مزے سے اور اونٹ سفر کرتا رہتا چلتا بھئی۔
اس کی ایک اور خصوصیت علماء نے یہ بیان کی ہے کہ سُهَيْلٌ ایک ستارہ ہے بھئی، سہیل ستارے کی طرف یہ نہیں دیکھتا بھئی۔ یہ سال کے چند ہفتے سال میں دکھائی دیتا ہے سہیل ستارہ اور جنوب کی طرف ہوتا ہے آسمان پر بھئی۔ اونٹ اس کی طرف نہیں دیکھتا بھئی، کوئی زور بھی لگا لے اونٹ اس کی طرف نہیں دیکھتا۔ اگر سہیل ستارے پر اس کی نظر پڑ جائے تو کہتے ہیں یہ شدید بیمار ہو جاتا ہے یا مر جاتا ہے بھئی، تو اس کی طرف نہیں دیکھتا سہیل ستارے کی۔
تو بڑی خصوصیات ہیں بھئی، یہ تو میں نے چند ایک ذکر کیں، علماء نے بہت سی خصوصیات اس کی ذکر کی ہیں۔ تو جیسے اس کی اپنی خصوصیات ہیں اسی طرح اس کے نام کی بھی بڑی خصوصیات ہیں بھئی۔ اس کے نام بھی عجیب ہیں بھئی، اس کے دو نام مشہور ہیں بھئی: ایک إِبِلٌ، ایک جَمَلٌ۔ إِبِلٌ کا لفظ عربی میں بے مثال لفظ ہے بھئی۔ امام سیبویہ فرماتے ہیں إِبِلٌ بروزن فِعِلٌ ہے۔ کیا وزن ہے إِبِلٌ کا؟ فِعِلٌ، اور پورے کلام عرب میں اس وزن پر اور کوئی لفظ نہیں آیا۔ تو عجیب لفظ ہے یہ فِعِلٌ وزن پر ہے جس پر پورے کلام عرب میں اور کوئی لفظ نہیں آیا۔ بعض علماء نے دو تین لفظ اور بعد میں بڑھائے لیکن یہ جواب کہتے ہیں دیا جا سکتا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ اصل میں فِعِلٌ نہیں تھے کوئی اور وزن تھا پھر فِعِلٌ وزن بنا لیا گیا ان کا۔ تو امام سیبویہ فرماتے ہیں فِعِلٌ وزن پر پورے کلام عرب میں اور کوئی لفظ نہیں آیا۔
اسی طرح اس کا دوسرا نام جَمَلٌ ہے، جَمَلٌ۔ جَمَلٌ کا لفظ بھی بڑا بے مثال لفظ ہے بھئی عربی کے اندر۔ عربی میں کبھی ایسا ہوتا ہے ایک لفظ کی جمع آتی ہے پھر اس جمع کی آگے جمع آتی ہے۔ تو جَمَلٌ کا جو لفظ ہے اس کی پے در پے چھ مرتبہ جمع آتی ہے بھئی، اور پورے کلام عرب میں اس کی اور کوئی نظیر نہیں ہے بھئی کہ ایک لفظ کی جمع آئی، پھر اس کی آگے جمع کی جمع آئی، پھر جمع کی جمع کی جمع آئی، تو پھر اس سے آگے یہاں تک چھ تک سلسلہ جاتا ہے بھئی۔
مثلاً لکھ لیجیے بھئی جمع میں لکھوا دیتا ہوں، یہ بڑا قیمتی ادبی نکتہ ہے بھئی: جَمَلٌ کی جمع آتی ہے أَجْمُلٌ۔ أَجْمُلٌ کی جمع ہے أَجْمَالٌ۔ أَجْمَالٌ کی جمع ہے جَامِلٌ۔ جَامِلٌ کی جمع ہے جِمَالٌ۔ جِمَالٌ کی جمع ہے جِمَالَةٌ۔ اور جِمَالَةٌ کی جمع ہے جِمَالَاتٌ۔ تو کتنی جمعیں ہو گئیں دیکھو بھئی؟ چھ جمعیں ہو گئیں: جَمَلٌ کی کیا جمع آئی؟ أَجْمُلٌ، أَجْمُلٌ کی جمع أَجْمَالٌ، أَجْمَالٌ کی جمع جَامِلٌ، جَامِلٌ کی جمع جِمَالٌ، جِمَالٌ کی جمع جِمَالَةٌ، اور جِمَالَةٌ کی جمع جِمَالَاتٌ، جیسے کہ امام سیوطی نے ذکر کیا ہے اپنی کتاب مزہر اللغات کے اندر بھئی۔ تو یہ بھی عجیب لفظ ہے بھئی، تو اس کے نام کی بھی خصوصیات ہیں اونٹ کے اور اس کی اپنی بھی خصوصیات ہیں بھئی۔
اچھا یہ آگے باب شروع ہو رہا ہے اونٹ کی زکوٰۃ کا باب ہے بھئی۔ یاد رکھیے آگے اونٹ کی زکوٰۃ کا بیان ہو گا، اس کے بعد آگے گائے بھینس وغیرہ کی زکوٰۃ کا بیان ہو گا، اس سے اگلا باب ہے بھیڑ بکری کی زکوٰۃ کا بیان، اور اس کے بعد گھوڑوں کی زکوٰۃ کا بیان بھئی۔ تو انہی جانوروں میں زکوٰۃ ہے بھئی، اور جانوروں میں زکوٰۃ نہیں ہے بھئی۔ ہاں اگر وہ دوسرے جانور تجارت کی غرض سے رکھے ہوں تو پھر ان میں تجارتی مال ہونے کے اعتبار سے زکوٰۃ آئے گی۔
تو اونٹوں کے اندر، گائے بھینس کے اندر، بھیڑ بکری کے اندر زکوٰۃ آئے گی۔ يَرْحَمُكَ اللَّهُ۔ ان میں زکوٰۃ آئے گی سال کے گزرنے پر بھئی جب یہ نصاب کو پہنچیں۔ لیکن اس کے ساتھ شرط ہے بھئی، یہ پہلی سطر کے آخر میں آ رہا ہے سَائِمَةً بھئی۔ مل گیا لفظ سب کو؟ سائمہ ہونا ضروری ہے بھئی۔ ان جانوروں کا سائمہ ہونا ضروری ہے بھئی۔ سائمہ کسے کہتے ہیں؟ یاد رکھیے سائمہ وہ جانور ہے جو سال کا اکثر حصہ چر کر گزاریں بھئی۔ جو سال کا کیا کریں اکثر حصہ؟ چر کر گزاریں، یعنی انہیں گھر پر نہ کھلایا جاتا ہو چارہ لا کر۔ تو لہٰذا اب آپ مجھے بتائیے بھئی: ایک جانور ہے وہ چھ مہینے باہر چرتا ہے اور چھ مہینے اس کو گھر پر چارہ لا کر کھلاتے ہیں، تو یہ سائمہ ہے یا سائمہ نہیں بھئی؟ سائمہ نہیں، کیونکہ ہم نے کیا قید لگائی؟ سال کا اکثر حصہ، تو یہ تو اکثر حصہ نہیں بلکہ نصف چرتا ہے اور نصف گھر پر رہتا ہے، تو سال کا اکثر حصہ باہر چر کر گزارے وہ سائمہ ہے۔
دوسری شرط سائمہ کے اندر یہ ہے کہ ان جانوروں کو دودھ کے لیے یا نسل بڑھانے کے لیے رکھا گیا ہو۔ یہ قید ضرور یاد رکھنا بھئی۔ اور اگر دودھ یا نسل بڑھانے کے لیے نہیں رکھا بلکہ گوشت کھانے کے لیے یا سواری وغیرہ کے لیے رکھا ہے تو یہ سائمہ نہیں ہیں۔ لکھ لیا بھئی؟ تو بھئی زکوٰۃ ان میں آئے گی اونٹ میں اور گائے بھینس بکری وغیرہ میں، لیکن ان کا سائمہ ہونا ضروری۔ اور سائمہ کسے کہتے ہیں جس میں کتنی شرطیں ہوں؟ دو شرطیں ہوں۔ پہلی شرط کیا ذکر کی میں نے؟ سال کا اکثر حصہ باہر چرتے ہوں، گھر پر چارہ نہیں کھلایا جاتا ان کو۔ اور دوسری شرط کیا ذکر کی کہ ان کو کس لیے رکھا گیا ہو؟ دودھ ان سے حاصل کرنے کے لیے یا ان کی نسل بڑھانے کے لیے رکھا ہوا ہے، اور اگر ان کو گوشت کھانے کے لیے رکھا ہے کہ ان سے گوشت کھائیں گے بھئی ذبح کریں گے یا ان کو سواری کے لیے رکھا ہے تو پھر یہ سائمہ نہیں ہیں بھئی۔
آگے بھئی اب ذرا کاپی پر ایک نقشہ بنائیں، اونٹوں کی زکوٰۃ میں لکھوا دوں بھئی، نقشے سے آپ کو یاد کرنے میں آسانی ہو گی بھئی۔ جلدی جلدی لکھنا بھئی۔ ایک صاف ورقے پر لکھنا ہے بھئی ذرا کم از کم آدھا صفحہ یا پونا صفحہ تو ضرور لگے گا۔
اچھا پہلے اونٹ کے بچوں کے نام یاد رکھیے: یاد رکھیے اونٹ کے بچے کو عربی میں فَصِيلٌ کہتے ہیں، صاد کے ساتھ فَصِيلٌ۔ اونٹ کا بچہ کیا کہلاتا ہے؟ فَصِيلٌ۔ اور جب اس کا ایک سال پورا ہو جائے تو اب یہ بِنْتُ مَخَاضٍ کہلائے گا، ضاد ہے آخر میں بِنْتُ مَخَاضٍ کہلائے گا جب مؤنث ہو۔ اگر مذکر ہے تو اِبْنُ مَخَاضٍ کہلائے گا۔ اور جب دو سال پورے ہو جائیں اور کون سا سال شروع ہو؟ تیسرا سال جب چل رہا ہے، اب یہ کہلائے گا بِنْتُ لَبُونٍ یا اِبْنُ لَبُونٍ۔ اور جب تین سال پورے ہو گئے چوتھا سال چل رہا ہے، چوتھا سال شروع ہے، تو اب یہ حِقَّةٌ، حا، قاف دو نقطوں والا اور گول تا بھئی، حِقَّةٌ لکھ لیا بھئی؟ حا، قاف دو نقطوں والا۔
اور گول تا، حِقَّةٌ یا حِقٌّ کہلائے گا۔ اور جب چار سال پورے ہو جائیں پانچواں سال شروع ہو جائے تو اب یہ جَذَعَةٌ، ذال کے ساتھ ہے، جیم، ذال، عین، گول تا، اب یہ جَذَعَةٌ کہلائے گا یا جَذَعٌ کہلائے گا۔
لکھ لیا نام بھئی؟ تو اونٹ کا بچہ عربی میں کیا کہلاتا ہے؟ فَصِيلٌ کہلاتا ہے، اور جب ایک سال پورا ہو جائے یعنی دوسرے سال والا ہو تو اب یہ کیا کہلاتا ہے؟ بِنْتُ مَخَاضٍ، مَخَاضٍ میم پر فتحہ پڑھنا، یہ مؤنث ہو، مذکر ہو تو کیا کہلاتا ہے؟ اِبْنُ مَخَاضٍ۔ اور جب تیسرا سال شروع ہو جائے تو اب یہ کیا کہلاتا ہے؟ بِنْتُ لَبُونٍ مؤنث ہو، اور مذکر ہو تو اِبْنُ لَبُونٍ۔ اور آگے چوتھا سال شروع ہو جائے تو اب یہ کیا کہلاتا ہے؟ مؤنث ہو تو حِقَّةٌ، مذکر ہو تو حِقٌّ کہلاتا ہے۔ اور اگر پانچواں سال جب شروع ہو جائے تو اب کیا کہلاتا ہے؟ مؤنث ہو تو جَذَعَةٌ اور مذکر ہو تو جَذَعٌ کہلاتا ہے۔
اب یوں کیجیے لکھیے بھئی درمیان میں صفحے کے زَكَاةُ الْإِبِلِ، نیچے ایک نقشہ بنانا ہے بھئی اس کے نیچے، زَكَاةُ الْإِبِلِ۔ اب نیچے تین خانے بنا لیں بھئی، صفحے کے اوپر سے نیچے کی طرف لائنیں کھینچنی ہیں اور تین خانے کل بن جائیں بھئی صفحے کے۔ تین خانے بنا لو بھئی، کھلے کھلے ہوں ذرا بھئی۔ دو لائنیں کھینچو گے تو تین خانے پورے ہو جائیں گے بھئی۔ بنا لیے خانے بھئی؟
اب پہلے خانے میں لکھنا ہے بھئی، لیکن پہلے خانے کو چھوڑ دیں پہلی سطر خالی، دوسرے خانے میں اس کے سامنے لکھیں: ایک سو بیس سے زائد۔ بھئی دوسرے خانے میں پہلی سطر میں لکھیں: ایک سو بیس سے زائد۔ جلدی لکھو بھئی کیا اشتباہ ہے اس میں، کیا مشکل ہے؟ ایک سو بیس سے زائد لکھ لیا؟ اس کے نیچے لکیر بھی کھینچ دیں۔ اگلے تیسرے خانے میں لکھیں: ایک سو پچاس سے زائد۔ اس کے نیچے بھی لکیر کھینچیں۔ اچھا اب آ جائیں پہلے خانے میں بھئی، پہلے خانے میں پھر لکھ دو: ابتدا سے۔ لکھ لیا؟ اس کے نیچے بھی لکیر کھینچ لیں، اب نیچے زکوٰۃ کا حساب شروع ہونے لگا ہے۔
پانچ لکھیں پہلے خانے میں، اسی خانے کے اندر اسی کے سامنے پانچ سے تھوڑا فاصلہ کر کے شَاةٌ لکھ دیں، شَاةٌ۔ شَاةٌ گول تا کے ساتھ آتی ہے بھئی۔ لکھ لیا؟ اچھا اب پانچ کے نیچے لکھو دس، دس کے نیچے لکھو پندرہ، پندرہ کے نیچے بیس، بیس کے نیچے پچیس، پچیس کے نیچے چھتیس، چھتیس کے نیچے چھیالیس، چھیالیس کے نیچے لکھیں اکسٹھ، اکسٹھ کے نیچے لکھیںچھہتر، چھہتر کے نیچے لکھیں اکانوے۔
لکھ لیا بھئی؟ اچھا پانچ کے سامنے کیا لکھا تھا؟ شَاةٌ، پانچ اونٹ ہوں گے تو ایک شَاةٌ یعنی بھیڑ بکری دینا پڑے گی۔ دس کے سامنے لکھیں شَاتَانِ، تثنیہ ہے شَاتَانِ۔ لکھ لیا؟ دو بکریاں ہو گئیں دس میں۔ آگے نیچے کیا ہے؟ پندرہ، پندرہ کے سامنے لکھیں ثَلَاثُ شِيَاهٍ۔ یہ پہلے خانے میں لکھ رہے ہیں آپ سارا کچھ۔ ثَلَاثُ شِيَاهٍ، شین، یا، الف اور ہا گول، شِيَاهٍ یہ شَاةٌ کی جمع ہے بھئی، ثَلَاثُ شِيَاهٍ، پندرہ میں کتنی بکریاں ہو گئیں؟ تین بکریاں۔ بیس کے سامنے لکھیں أَرْبَعُ شِيَاهٍ۔ لکھ لیا؟ پچیس کے سامنے لکھیں بِنْتُ مَخَاضٍ، ضاد کے ساتھ ہے بھئی بِنْتُ مَخَاضٍ۔ چھتیس کے سامنے لکھیں بِنْتُ لَبُونٍ۔ چھیالیس کے سامنے لکھیں حِقَّةٌ۔ لکھ لیا سب نے؟ اکسٹھ کے سامنے لکھیں جَذَعَةٌ، ذال کے ساتھ، گول تا ہے ساتھ۔ چھہتر کے سامنے لکھیں بِنْتَا لَبُونٍ، الف بھی ساتھ ملاؤ تثنیہ ہے بِنْتَا لَبُونٍ۔ یہ اصل میں کیا تھا؟ بِنْتَانِ لَبُونٍ، تثنیہ کا نون اضافت کی وجہ سے گر گیا تو بِنْتَا لَبُونٍ۔ اکانوے کے سامنے لکھیں حِقَّتَانِ۔ اچھا اب اس کے نیچے لکھ دیں: ایک سو بیس تک بھئی۔
بس بھئی اگلے خانے میں آ جائیں۔ دوسرے خانے میں لکھیں پانچ، ایک سو بیس جس خانے پر آپ نے لکھا تھا بھئی ایک سو بیس سے زائد اس کے نیچے اب لکھنا ہے، اسی پانچ کے سامنے والی لکیر میں لکھنا ہے آپ نے پانچ، اور اس کے آگے بھی تھوڑی دور لکھ دیں شَاةٌ۔ اچھا پانچ کے نیچے لکھیں دس، دس کے نیچے لکھیں پندرہ، پندرہ کے نیچے لکھیں بیس، بیس کے نیچے لکھیں پچیس، پچیس کے نیچے لکھیں تیس۔ لکھ لیے بھئی؟ اچھا پانچ کے سامنے کیا لکھا؟ شَاةٌ۔ دس کے سامنے لکھیں شَاتَانِ۔ پندرہ کے سامنے وہی لکھیں ثَلَاثُ شِيَاهٍ۔ بیس کے سامنے لکھیں أَرْبَعُ شِيَاهٍ۔ پچیس کے سامنے لکھیں بِنْتُ مَخَاضٍ، ضاد کے ساتھ۔ تیس کے سامنے لکھیں حِقَّةٌ۔
اچھا تو دیکھو بھئی ایک سو بیس سے اوپر کا حساب چل رہا ہے۔ تیس میں ایک حقہ ہو گا مولانا تیس میں۔ تو یہ کون سا حساب چل رہا ہے، شروع سے ہے یا ایک سو بیس سے اوپر ہے؟ ایک سو بیس سے اوپر۔ تو ایک سو بیس تھے اور یہ والے تیس ہو گئے کل کتنے ہو گئے؟ ایک سو پچاس۔ اور ایک سو بیس میں کیا تھا آخر میں؟ دو حقے تھے۔ ایک سو بیس میں کتنے تھے؟ دو حقے تھے، اور یہ تیس کے اندر بھی ایک حقہ آ گیا، تو کل ایک سو پچاس میں کتنے حقے ہو گئے؟ تین حقے ہو گئے۔ تو نیچے لکھ لیجیے: تو ایک سو پچاس میں تین حقے ہوئے۔
اچھا اب آخری خانے میں لکھیے بھئی، ایک سو پچاس سے زائد جس پر لکھا تھا آپ نے بھئی۔ پانچ لکھیے اس کے آگے لکھیے شَاةٌ۔ دس کے نیچے لکھ لیجیے پندرہ، اس کے نیچے بیس، بیس سے نیچے لکھیے پچیس، پچیس سے نیچے لکھیے چھتیس، چھتیس سے نیچے لکھیے چھیالیس۔ لکھ لیا بھئی؟ اچھا پانچ کے آگے کیا لکھا آپ نے؟ شَاةٌ۔ دس کے آگے لکھیے شَاتَانِ۔ پندرہ کے سامنے لکھیے ثَلَاثُ شِيَاهٍ۔ بیس کے سامنے لکھیے أَرْبَعُ شِيَاهٍ۔ پچیس کے آگے لکھیے بِنْتُ مَخَاضٍ۔ چھتیس کے سامنے لکھیے بِنْتُ لَبُونٍ۔ چھیالیس کے سامنے لکھیے حِقَّةٌ۔ تو ایک سو پچاس میں کتنے حقے تھے؟ تین، اور یہ چھیالیس جمع کرو کتنے ہو گئے؟ ایک سو چھیانوے۔ تو ایک سو چھیانوے میں چار حقے ہو جائیں گے بھئی۔ ایک سو چھیانوے میں چار حقے ہیں دو سو تک بھئی۔
لکھ لیا سارا؟ اب دیکھیے سمجھیے اس کو ذرا۔ دیکھو پانچ اونٹ ہوں تو ان میں ایک شات دینی، ایک بکری زکوٰۃ کے طور پر دینی پڑے گی پھر اس صورت میں بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ بکری دے دے یا بکری کی قیمت دے دے بھئی اگر بکری نہیں ہے تو، یہ زکوٰۃ کے طور پر بھئی۔ اور نو تک اسی طرح ہے: چھ ہوں پھر بھی ایک بکری ہے، سات ہوں پھر بھی، آٹھ ہوں پھر بھی، نو ہوں پھر بھی، تو اس صورت میں ایک ہی بکری ہے۔ ہاں جب دس ہو گئے تو دس میں کتنی ہیں؟ دو بکریاں، دو بکریاں دے دے اور یا چاہے تو ان کی قیمت دے دے ان کے برابر بھئی۔ اور پندرہ میں بھئی، تو یہ چودہ تک اسی طرح ہیں: گیارہ میں بھی اسی طرح دو بکریاں ہیں، بارہ میں بھی، تیرہ میں بھی، چودہ میں بھی، لیکن جب پندرہ ہو جائیں گے تو اب کتنی بکریاں ہو جائیں گی؟ تین بکریاں۔ انیس تک اسی طرح ہے بھئی، بیس ہو جائیں گے تو کیا ہیں؟ چار بکریاں، چوبیس تک اسی طرح ہے بھئی۔ پچیس ہو جائیں گی تو کتنے؟ اب ایک بِنْتُ مَخَاضٍ دینا پڑے گی بھئی۔
دیکھو بِنْتُ مَخَاضٍ ہے، اس کے نیچے بِنْتُ لَبُونٍ ہے، اس کے نیچے حِقَّةٌ ہے، اس کے نیچے جَذَعَةٌ ہے، سارے مؤنث کے نام چل رہے ہیں۔ یاد رکھیے اس زکوٰۃ کے اندر مادہ اونٹنی دینی پڑے گی بھئی، مذکر نہیں، اس لیے کہ مادہ کی قیمت زیادہ ہوتی ہے اور مذکر کی قیمت کم ہوتی ہے۔ ہاں اگر کوئی ایسا مذکر ہے جو اسی مادہ کے برابر ہے اس کی قیمت تو پھر وہ بھی دے سکتے ہیں، یا پیسے دینا چاہیں اس کے بدلے تو پیسے بھی دے سکتے ہیں بھئی۔
اچھا تو پچیس میں کیا ہے؟ ایک بنت مخاض۔ بنت مخاض کس کو کہتے تھے؟ جو دوسرے سال میں چل رہی ہو، دوسرا سال شروع ہو جس کا۔ پینتیس تک اسی طرح ہے، چھتیس کے اندر پھر کیا دینا پڑے گا؟ بِنْتُ لَبُونٍ دینا پڑے گا جس کا تیسرا سال شروع ہو۔ پینتالیس تک اسی طرح ہے، چھیالیس ہو جائیں تو پھر اس میں ایک حِقَّةٌ دینا پڑے گا بھئی یعنی جس کا چوتھا سال شروع ہو بھئی۔ ساٹھ تک اسی طرح ہے، اکسٹھ ہو جائیں گے تو پھر اس کے اندر جَذَعَةٌ دینا پڑے گا یعنی جس کا پانچواں سال شروع ہو بھئی جو پانچویں سال میں ہو۔ پچہتر تک اسی طرح ہے، چھہتر ہو گئے تو اب کیا کرنا پڑے گا؟ دو بنت لبون، بِنْتَانِ لَبُونٍ تھا اصل میں نون اضافت سے گر گیا، دو بنت لبون اب ہوں گے۔ اور بنت لبون کس کو کہتے تھے؟ جس کا تیسرا سال شروع ہو بھئی، تو تیسرے سال والی دو مادہ اونٹنیاں دینی پڑیں گی بھئی۔ یہ نوے تک ہے بھئی، اکانوے ہو جائیں تو پھر دو حقے دینے پڑیں گے بھئی۔ ایک سو بیس تک اسی طرح ہیں: بانوے میں بھی دو حقے، تریانوے، چورانوے، پچانوے، چھیانوے، ایک سو بیس تک دو ہی حقے ہیں، زیادتی نہیں ہو گی۔
ہاں ایک سو بیس کے بعد جب زیادتی ہو پھر حساب شروع سے ہو گا بھئی: پانچ ہو جائیں گے یعنی ایک سو پچیس ہو جائیں گے تو پھر پانچ کے اندر ایک بکری، تو ایک سو پچیس میں کل کتنے ہوئے؟ دو حقے اور ایک بکری۔ دس ہوئے یعنی ایک سو تیس ہو گئے تو اب دو حقے اور دو بکریاں بھئی۔ اچھا پندرہ میں یعنی ایک سو پینتیس کے اندر دو حقے اور تین بکریاں۔ ایک سو چالیس کے اندر دو حقے اور چار بکریاں۔ اچھا اس سے آگے ہے پچیس، تو ایک سو بیس اور پچیس کتنے ہو گئے؟ ایک سو پینتالیس۔ ایک سو پینتالیس میں بھئی دو حقے اور ایک بنت مخاض بھئی۔ یہ ایک سو انچاس تک اسی طرح ہے۔ ایک سو پچاس جیسے ہی ہوئے فوراً کتنے حقے بن گئے؟ تین حقے بن گئے بھئی۔
اس ایک سو پچاس کے بعد پھر حساب شروع کریں گے: تین حقے تو ہیں ہی ہیں، اس سے اوپر جو ہو رہے ہیں اس میں پانچ اونٹوں میں ایک بکری ہے، دس میں دو ہیں، پندرہ میں تین، بیس میں چار۔ ایک سو پچاس اور بیس کتنے ہو گئے؟ ایک سو ستر، معلوم ہوا ایک سو ستر ہوں کسی کے پاس اونٹ تو کیا دینے پڑیں گے؟ تین حقے اور چار بکریاں۔ اچھا پچیس ہو گئے بھئی تو اس میں ایک بنت مخاض ہے، چھتیس ہو گئے تو اس میں ایک بنت لبون ہے، چھیالیس ہو گئے تو اس میں ایک حقہ۔ تو چھیالیس اور ایک سو پچاس کتنے ہوئے؟ ایک سو چھیانوے، معلوم ہوا ایک سو چھیانوے ہوئے تو کل کتنے حقے بن گئے؟ چار حقے ہو گئے اب بھئی۔ یہ دو سو تک اسی طرح ہے، کس تک؟ دو سو تک، یعنی کہ چھیالیس سے لے کر پچاس تک۔ یعنی کل دو سو ہو گئے تو کل دو سو اونٹوں میں کتنے حقے دینے پڑیں گے؟ چار۔ اس کے بعد پھر حساب نئے سرے سے شروع ہو گا اور یہ جو آخری خانے میں تھا ایک سو پچاس سے زائد، یہ حساب اب بار بار چلے گا بس۔
چھیالیس پہ حقہ آ رہا ہے تو اسی طرح حساب چلتا رہے گا، چھیالیس سے پچاس تک ایک حقہ آ جایا کرے گا۔ اب آپ مجھے بتلائیے بھئی: دو سو میں کتنے حقے تھے؟ چار۔ ڈھائی سو میں؟ پانچ۔ تین سو میں؟ چھ۔ ساڑھے تین سو میں؟ سات۔ چار سو میں؟ آٹھ۔ ساڑھے چار سو میں؟ نو۔ اور پانچ سو میں؟ دس۔ یہ آخری خانے والا حساب چلے گا بار بار بھئی۔ یہ تو میں نے پورا پورا حساب کیا، اگر بیچ میں مثلاً تین سو دس ہیں تو تین سو کا تو پورا پورا حساب ہو جائے گا بھئی اور یہ جو دس کے اندر آخری خانے میں دس کے آگے کیا لکھا ہے؟ دو بکریاں۔ تو ذرا تین سو میں بناؤ کتنے حقے بنتے ہیں: دو سو میں تھے چار، ڈھائی سو میں پانچ، تین سو میں چھ۔ تو تین سو میں چھ حقے ہوئے اور دس کے اندر دو بکریاں، تو چھ حقے اور دو بکریاں۔ حساب سمجھ میں آیا بھئی؟ کون سا خانہ بار بار چلے گا؟ یہ آخری، ایک سو پچاس سے جو اوپر والے پچاس تھے یعنی ایک سو اکاون سے دو سو تک ان میں جو حساب چلا اب یہی حساب ہر پچاس میں چلتا جائے گا بھئی۔
اچھا اب آئیے کتاب پر بھئی۔ کہتے ہیں بھئی لَيْسَ فِي أَقَلَّ، یہ غیر منصرف ہے بھئی أَقَلَّ پڑھنا بھئی، ایک وزن فعل ہے اس کے اندر اور ایک وصفیت ہے۔ کہتے ہیں لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ خَمْسِ ذَوْدٍ مِنَ الْإِبِلِ صَدَقَةٌ۔ یاد رکھیے ذَوْدٌ کہتے ہیں اونٹوں کا ریوڑ۔ ذَوْدٌ کسے کہتے ہیں؟ اونٹوں کا ریوڑ جس میں تین سے دس تک اونٹ ہوں وہ ریوڑ ذود کہلاتا ہے۔ تین سے دس: چار ہیں تو یہ بھی ذود ہے، پانچ ہیں تو یہ بھی ذود ہے، تو تین سے دس تک پر اس کا اطلاق ہوتا ہے بھئی۔ تو ذود کیا کہا بھئی؟ ذود کس کو کہتے ہیں؟ اونٹوں کا ریوڑ۔ کم از کم کتنے اونٹ ہوں تو ذود کہلائیں گے؟ تین ہوں، کم از کم کتنے ہوں؟ تین، زیادہ سے زیادہ کتنے ہیں؟ دس۔ تو کم سے کم تین اونٹ ہوں اور یہ کہہ رہے ہیں خَمْسِ ذَوْدٍ پانچ ذود ہوں، تو ایک ذود میں تین، تو پانچ ذود ہوئے تو کتنے؟ پندرہ! معلوم ہوا پندرہ میں زکوٰۃ آئے گی، حالانکہ ہم نے کیا لکھا؟ پانچ میں ایک بکری آ جائے گی بھئی۔ تو یاد رکھیے ذَوْدٌ کا لفظ جو ہے یہ اسم جمع ہے جس کا اطلاق کس پر ہوا میں نے کیا بتلایا؟ تین سے لے کر دس تک ہے، لیکن جب اس کی طرف کوئی عدد مضاف ہو جائے، اس سے پہلے کوئی عدد آ جائے تو یہ فرد کے معنی میں ہو جائے گا بھئی۔ کس معنی میں ہو جائے گا؟ فرد کے معنی میں، اب کیا کہنا چاہتے ہیں؟ لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ خَمْسِ أَفْرَادٍ بھئی، پانچ افراد ہوں، پانچ اونٹ ہوں بھئی۔ اب وہ جماعت والا ترجمہ نہیں کرنا ذود کا بلکہ فرد والا۔ ضابطہ سمجھ میں آیا سب کو؟ اشکال ختم ہوا کہ نہیں ہوا بھئی؟ ختم ہو گیا بھئی۔
تو کہتے ہیں لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ خَمْسِ ذَوْدٍ مِنَ الْإِبِلِ صَدَقَةٌ، نہیں ہے پانچ سے کم اونٹوں کے اندر صدقہ یعنی زکوٰۃ نہیں ہے۔ صدقہ کا لفظ زکوٰۃ پر بھی بولا جاتا ہے جو واجب ہے اور خیرات وغیرہ جو انسان ویسے دیتا ہے اس پر بھی بھئی۔ فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا، پس جب اونٹ پہنچ جائیں پانچ کی تعداد کو سَائِمَةً اس حال میں کہ وہ کیا ہوں؟ سائمہ۔ کیا معنی؟ سال کا اکثر حصہ چر کر گزارتے ہوں اور ان کو کس لیے رکھا گیا ہو؟ دودھ حاصل کرنے کے لیے یا ان کی نسل بڑھانے کے لیے۔ گوشت کھانے کے لیے یا سواری وغیرہ کے لیے نہ ہو ورنہ یہ سائمہ نہیں ہے بھئی۔ تو اگر گوشت کھانے کے لیے رکھا ہے پھر ان میں زکوٰۃ نہیں ہے بھئی، سمجھ میں آئی بات بھئی؟ یا سواری کے لیے رکھا ہے تو بھی ان میں زکوٰۃ نہیں کیونکہ ضروری ہے کہ سائمہ ہونے چاہئیں۔ ہاں اگر بیچنے کے لیے رکھا ہوا ہے پھر تو کس میں چلے جائیں گے؟ مال تجارت میں، لیکن اس میں بھی میں نے بتلایا تھا کہ ویسے ہی مال تجارت نہیں بنے گا، اونٹ رکھے ہوئے ہیں آپ کے پاس بہت سارے اونٹ ہو گئے اب آپ کا بیچنے کا ارادہ بن گیا، یہ مال تجارت نہیں بنا۔ مال تجارت تو کس کو کہتے ہیں؟ جس کو خریدا ہی کس نیت سے گیا ہے؟ بیچنے کے لیے، تجارت کی نیت سے، تو وہ مال تجارت۔ تو جب پہنچ جائیں پانچ کی تعداد کو سَائِمَةً اس حال میں کہ یہ باہر چراگاہ میں چرنے والے ہوں وَحَالَ عَلَيْهَا الْحَوْلُ۔
اور ان پر سال بھی گزر جائے، فَفِيهَا شَاةٌ تو ان میں ایک بکری ہے۔ میں نے بتایا تھا شَاةٌ کا لفظ بھیڑ بکری دونوں پر بولا جاتا ہے، تو اس میں ایک بھیڑ بکری ہے إِلَى تِسْعٍ کہاں تک بھئی؟ نو تک۔ فَإِذَا كَانَتْ عَشْرًا جب یہ دس ہو جائیں فَفِيهَا شَاتَانِ تو ان میں دو بکریاں ہیں۔ وہی حساب جو میں نے آپ کو لکھوایا ہے وہی اب یہ تفصیل سے اپنے لفظوں میں بیان کر رہے ہیں، تو اس میں دو بکریاں ہیں إِلَى أَرْبَعَ عَشْرَةَ کہاں تک بھئی؟ چودہ تک۔ فَإِذَا كَانَتْ خَمْسَ عَشْرَةَ فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ، جب یہ پندرہ ہو جائیں تو ان میں تین بکریاں ہیں۔ شِيَاهٌ جمع ہے شَاةٌ کی بھئی۔ خَمْسَ عَشْرَةَ شین کو ساکن پڑھنا چاہیے بھئی۔ اکیلا عَشَرَةٌ ہو تو پھر شین پر فتحہ پڑھتے ہیں عَشَرَةٌ، لیکن یہ جب اس طرح مرکب آ جائے تو پھر شین کو ساکن پڑھنا چاہیے بھئی۔ خَمْسَ عَشْرَةَ فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ، جب پندرہ ہو جائیں تو ان میں تین بکریاں ہیں إِلَى تِسْعَ عَشْرَةَ کہاں تک؟ انیس تک۔ فَإِذَا كَانَتْ عِشْرِينَ جب بیس ہو جائیں فَفِيهَا أَرْبَعُ شِيَاهٍ تو اس میں چار بکریاں ہیں إِلَى أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ چوبیس تک۔
فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ فَفِيهَا بِنْتُ مَخَاضٍ، جب یہ پچیس تک پہنچ جائیں تو ان کے اندر ایک بنت مخاض ہے۔ کیا ہے ایک؟ بنت مخاض۔ بنت مخاض کس کو کہتے ہیں؟ نیچے لکھا ہوا ہے: هِيَ الَّتِي طَعَنَتْ فِي الثَّانِيَةِ، جو شروع ہو کس کے اندر؟ دوسرے سال میں، یعنی جس کا دوسرا سال شروع ہو جائے۔ مَخَاضٌ یاد رکھیے حمل کو کہتے ہیں۔ کس کو کہتے ہیں؟ حمل۔ بِنْتُ مَخَاضٍ حاملہ کی بیٹی، یعنی ایک سال کی یہ ہو چکی ہے اور عادتاً اب اس کی جو ماں تھی مادہ وہ اب دوبارہ حاملہ ہو چکی ہو گی، تو اسی لیے اس کا کیا نام رکھا؟ بِنْتُ مَخَاضٍ رکھا۔ تو اس میں بنت مخاض ہے إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ پینتیس تک۔
فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَثَلَاثِينَ فَفِيهَا بِنْتُ لَبُونٍ، جب یہ پہنچ جائیں چھتیس تک تو اس میں کیا ہے ایک؟ بنت لبون ہے۔ لَبُونٌ لَبَنٌ سے ہے دودھ کو بھئی، تو یہ اب تیسرے سال میں شروع ہے۔ بھئی دوسرے سال میں جب شروع تھا تو کیا نام تھا بنت مخاض کیونکہ عادتاً بھئی عموماً اس کے جو جنم دینے والی ہے مادہ وہ اب دوبارہ حاملہ ہو گی۔ اب ایک سال گزر گیا، اب اس نے وہ جنم دے دیا ہو گا، اب لبون ہو گی دودھ والی ہو گی بھئی۔ تو اس لیے اس کا نام بِنْتُ لَبُونٍ رکھا۔ تو اس میں ایک بنت لبون ہے إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ کہاں تک؟ پینتالیس تک۔
فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَأَرْبَعِينَ، جب پہنچ جائیں چھیالیس تک، فَفِيهَا حِقَّةٌ تو اس میں ایک حقہ ہے بھئی، جس کا کون سا سال شروع ہو؟ چوتھا سال شروع ہو بھئی۔ اس کو حقہ کیوں کہتے ہیں؟ اس لیے کہ حق ہو گیا ہے اس پر سواری کرنا اور سامان لادنا۔ پہلے تو چھوٹا تھا بچہ تھا لیکن اب کیا ہو چکا ہے؟ حق یعنی مناسب ہو گیا ہے اس پر سواری کرنا اور سامان لادنا، اس لیے اس کو حِقَّةٌ کہا جاتا ہے۔ إِلَى سِتِّينَ یہ کہاں تک ہے حقہ آئے گا؟ ساٹھ تک۔
فَإِذَا بَلَغَتْ إِحْدَى وَسِتِّينَ، جب یہ اکسٹھ کو پہنچ جائیں، فَفِيهَا جَذَعَةٌ تو اس کے اندر ایک جذعہ ہے۔ بھئی جذعہ کو جذعہ کیوں کہتے ہیں، جس کا کون سا سال ہو بھئی؟ پانچواں سال شروع ہو، جَذَعَةٌ کہتے ہیں اس کو۔ بھئی یہ دانتوں میں کوئی خاص علامت ہوتی ہے اس کی وجہ سے جذعہ کہتے ہیں، جیسے آپ قربانی کے لیے بکرے خریدنے جاتے ہیں تو دانتوں کو دیکھتے ہیں یا نہیں دیکھتے؟ سال کے ہو چکے ہوں تو اس کے دانتوں میں ایک خاص علامت سے خاص قسم کے دانت ان کو دیکھا جاتا ہے، تو یہاں بھی پانچواں سال جب شروع ہے تو اس کے دانتوں میں کوئی خاص دانت ہوتے ہیں وہ ہوں گے اس کے بھئی۔ تو اس میں ایک جذعہ ہے إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ کہاں تک؟ پچہتر تک۔
فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَسَبْعِينَ، جب یہ چھہتر کو پہنچ جائیں، فَفِيهَا بِنْتَا لَبُونٍ تو اس کے اندر دو بنت لبون ہیں إِلَى تِسْعِينَ نوے تک۔ وَإِذَا كَانَتْ إِحْدَى وَتِسْعِينَ، اور جب یہ اکانوے ہو جائیں، فَفِيهَا حِقَّتَانِ تو اس میں دو حقے ہیں إِلَى مِائَةٍ وَعِشْرِينَ کہاں تک؟ ایک سو بیس تک۔
ثُمَّ تُسْتَأْنَفُ الْفَرِيضَةُ، پھر فریضہ نئے سرے سے شروع کیا جائے گا، فَيَكُونُ فِي الْخَمْسِ شَاةٌ مَعَ الْحِقَّتَيْنِ، تو پانچ میں ایک شات ہو گی ساتھ دو حقوں کے۔ تو یہ ایک سو بیس سے اوپر کا حساب ہے اس لیے ایک دفعہ آپ کو بتا دیا کہ شات ہو گی کس کے ساتھ؟ دو حقوں کے ساتھ، اب دو حقے نہیں ذکر کریں گے آپ خود سمجھتے جائیں کہ دو حقے بھی ساتھ ہیں۔ وَفِي الْعَشْرِ شَاتَانِ، اور دس کے اندر دو بکریاں۔ وَفِي خَمْسَ عَشْرَةَ ثَلَاثُ شِيَاهٍ، اور پندرہ میں تین بکریاں ہوں گی۔ وَفِي عِشْرِينَ أَرْبَعُ شِيَاهٍ، اور بیس میں چار بکریاں ہوں گی۔ وَفِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ بِنْتُ مَخَاضٍ، اور پچیس کے اندر بنت مخاض ہو گا إِلَى مِائَةٍ وَخَمْسِينَ کہاں تک؟ ایک سو پچاس تک۔ فَيَكُونُ فِيهَا ثَلَاثُ حِقَاقٍ، تو جب ایک سو پچاس کو پہنچ جائے تو اس میں تین حقے ہیں۔ معلوم ہوا بنت مخاض ایک سو انچاس تک ہے۔ کہاں تک ہے؟ ایک سو انچاس تک۔ ہاں جب ایک سو پچاس ہو گئے تو اس میں تین حقے ہو گئے۔
ثُمَّ تُسْتَأْنَفُ الْفَرِيضَةُ، پورے ایک سو پچاس ہو گئے تھے اب پھر نئے سرے سے فریضہ شروع کیا جائے گا: فَفِي الْخَمْسِ شَاةٌ، پانچ میں ایک بکری ہے، وَفِي الْعَشْرِ شَاتَانِ، اور دس میں دو بکریاں، وَفِي خَمْسَ عَشْرَةَ ثَلَاثُ شِيَاهٍ، اور پندرہ میں تین بکریاں ہیں، وَفِي عِشْرِينَ أَرْبَعُ شِيَاهٍ، اور بیس کے اندر چار بکریاں، وَفِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ بِنْتُ مَخَاضٍ، اور پچیس میں بنت مخاض ہے، ساتھ ساتھ کیا چل رہے ہیں؟ تین حقے بھی ہیں، وَفِي سِتٍّ وَثَلَاثِينَ بِنْتُ لَبُونٍ، اور چھتیس کے اندر بنت لبون ہے۔ فَإِذَا بَلَغَتْ مِائَةً وَسِتًّا وَتِسْعِينَ فَفِيهَا أَرْبَعُ حِقَاقٍ إِلَى مِائَتَيْنِ، پس جب وہ پہنچ جائیں ایک سو چھیانوے تک تو اس میں چار حقے ہیں إِلَى مِائَتَيْنِ کہاں تک؟ دو سو تک۔
پھر ثُمَّ تُسْتَأْنَفُ الْفَرِيضَةُ أَبَدًا، دو سو کے بعد پھر نئے سرے سے فریضہ شروع ہو گا ہمیشہ، كَمَا تُسْتَأْنَفُ فِي الْخَمْسِينَ الَّتِي بَعْدَ الْمِائَةِ وَالْخَمْسِينَ، جیسے کہ شروع ہوا تھا ان پچاس کے اندر الَّتِي بَعْدَ الْمِائَةِ وَالْخَمْسِينَ جو کس کے بعد آئے تھے؟ ایک سو پچاس کے بعد جو پچاس آئے تھے بھئی۔
وَالْبُخْتُ وَالْعِرَابُ سَوَاءٌ بھئی۔ بختی اونٹ اور عربی اونٹ بھئی۔ عِرَابٌ جمع ہے عَرَبِيٌّ کی بھئی۔ عربی مفرد کو کہتے ہیں عَرَبِيٌّ انسانوں میں، اور جمع کو کہتے ہیں عَرَبٌ۔ کیا کہتے ہیں؟ عَرَبٌ۔ اور جانوروں میں فرق کرنے کے لیے مفرد کو کہتے ہیں عَرَبِيٌّ اور جمع کو کیا کہیں گے؟ عِرَابٌ بھئی۔ بھئی دو قسم کے اونٹ ہیں: ایک بختی اونٹ کہلاتا ہے، ایک عربی اونٹ کہلاتا ہے۔ بختی اونٹ وہ ہے جس کی پشت پر دو کوہان ہوتے ہیں۔ دو کوہان والا اونٹ دیکھا ہے آپ نے یا نہیں دیکھا بھئی؟ تو اونٹ کی پشت پر عموماً ایک کوہان ہوتا ہے لیکن ایک خاص نسل ہے اس کی پشت پر دو کوہان ہوتے ہیں، وہ کیا کہلاتا ہے؟ بختی اونٹ۔ تو بختی اور عربی اونٹ سَوَاءٌ برابر ہیں۔ کیا ہیں؟ برابر ہیں، یعنی ان کو ایک جیسا ہی شمار کریں گے۔ ایک آدمی کے پاس کچھ بختی اونٹ ہیں کچھ عربی، ایک جیسے ہیں بھئی، شمار میں سارے اونٹ ہی شمار ہوں گے، فرق نہیں کریں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو ایک آدمی کے پاس چار بختی اونٹ ہیں اور چار ہی عربی اونٹ ہیں، تو یہ نہ کہے ایک کا بھی نصاب پورا نہیں ہو رہا، نہیں بلکہ دونوں کو کیا کریں گے؟ ملائیں گے، چار اور چار کتنے ہوئے؟ آٹھ ہو گئے، اور آٹھ میں کیا آتی تھی؟ ایک بکری آتی تھی، وہ آ جائے گی۔
بَابُ صَدَقَةِ الْبَقَرِ۔ یہ باب ہے صدقۂ بقر کے بیان میں۔ بَقَرٌ کہتے ہیں بھئی گائے بیل کو، اور اسی طرح بھینس بھی اس میں داخل ہو جائے گی بھئی۔ بَقَرٌ کہتے ہیں گائے بیل کو بھئی۔ بَقَرٌ اس کے ساتھ کبھی تا بھی ملاتے ہیں: بَقَرَةٌ۔ یہ مفرد میں تا ملا دیتے ہیں، جمع کے لیے تا کو ختم کر دیتے ہیں بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اسم جنس ہے بھئی۔ تو بَقَرَةٌ یہ تا آتی ہے ایک بتلانے کے لیے، تا کا معنی یہ نہیں مؤنث کے ترجمہ کریں بَقَرَةٌ گائے اور بَقَرٌ کا ترجمہ آپ کریں بیل کے، نہیں نہیں ایسا نہیں ہے۔ بَقَرَةٌ یہ تا کس لیے آئی ہے؟ افراد، وحدت بتلانے کے لیے ایک فرد مراد ہے، اور بَقَرَةٌ بیل بھی ہو سکتا ہے ایک بیل، اور بَقَرَةٌ ایک گائے بھی ہو سکتی ہے۔
بھئی ان کی زکوٰۃ کا مسئلہ بڑا آسان ہے، دیکھیے کہتے ہیں: لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ صَدَقَةٌ، نہیں ہے تیس سے کم گائے بیل کے اندر زکوٰۃ بھئی، تیس سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔ فَإِذَا كَانَتْ ثَلَاثِينَ سَائِمَةً وَحَالَ عَلَيْهَا الْحَوْلُ فَفِيهَا تَبِيعٌ أَوْ تَبِيعَةٌ، پس جب تیس ہو جائیں اس حال میں کہ سائمہ بھی ہوں، کیا ہوں؟ سائمہ ہونا ضروری، اور ان پر ایک سال گزر جائے، فَفِيهَا تَبِيعٌ تو ان کے اندر ایک تبیع ہے یعنی مذکر بچہ، کون سا مذکر بچہ؟ جس کا دوسرا سال شروع ہو، ایک سال کا ہو چکا ہو۔ اس کو تَبِيعٌ کہتے ہیں مولانا۔ مذکر ہو تو تَبِيعٌ، مؤنث ہو تو تَبِيعَةٌ۔ بھئی اونٹوں کی زکوٰۃ میں صرف مؤنث ذکر کیے تھے کہ بنت مخاض دیں گے، جذعہ دیں گے، حقہ دیں گے، بنت لبون، لیکن گائے بیل کی زکوٰۃ میں مذکر بچہ بھی دے سکتے ہیں اور مؤنث بھی دے سکتے ہیں۔ اسی لیے کہا جب تیس ہو جائیں اور ان پر ایک سال گزر جائے فَفِيهَا تَبِيعٌ أَوْ تَبِيعَةٌ اس میں ایک مذکر بچہ ہو گا یا مؤنث جس کا دوسرا سال شروع ہو۔
وَفِي أَرْبَعِينَ، اور چالیس کے اندر، چالیس ہو جائیں تو اس میں مُسِنٌّ أَوْ مُسِنَّةٌ۔ مسن کس کو کہتے ہیں؟ جس کا تیسرا سال شروع ہو بھئی۔ مُسِنٌّ مذکر ہو أَوْ مُسِنَّةٌ یا مؤنث ہو بھئی جس کا تیسرا سال شروع ہو۔
بس بھئی گائے بیل کی زکوٰۃ کا حساب ختم ہوا۔ تیس ہوں گے تو اس میں کیا دیں گے؟ تبیع یا تبیعہ یعنی جس کا دوسرا سال شروع ہو، اور چالیس ہو جائیں تو اس میں مسن یا مسنہ یعنی جس کا تیسرا سال شروع ہو۔ اب جتنا عدد اوپر چلتا جائے وہی تیس اور چالیس کا حساب لگاتے جائیں۔ تیس میں کیا تھا؟ تبیع یا تبیعہ، چالیس میں کیا تھا؟ مسن یا مسنہ۔ اچھا پچاس ہو گئے بھئی، پچاس میں زیادہ سے زیادہ ایک ہی نصاب بن رہا ہے چالیس والا۔ دو ہی نصاب ہیں نا تیس اور چالیس، اس میں بڑے سے بڑا کون سا نصاب بن رہا ہے؟ چالیس، بس چالیس والا ایک نصاب، معلوم ہوا اس کے اندر بھی کیا ہے پچاس میں؟ ایک مسن یا مسنہ، وہی چالیس والا حکم ہے بھئی ایک ہی نصاب بن رہا ہے نا چالیس والا، تو ایک مسن یا مسنہ۔
اچھا ساٹھ کر لو، ساٹھ میں کتنے نصاب بنتے ہیں؟ دو، کون سے؟ چھوٹے والے دو نصاب بن رہے ہیں، تو لہٰذا تیس کے اندر ایک تبیع یا تبیعہ تھا تو ساٹھ کے اندر دو مرتبہ تیس ہوئے تو لہٰذا اس میں دو تبیع یا تبیعہ ہو جائیں گے۔ ستر میں؟ ایک تیس والا نصاب بن رہا ہے ایک چالیس والا، تو ایک تبیع یا تبیعہ اور ایک مسن یا مسنہ۔ اچھا اسی میں؟ چالیس والے دو نصاب بن رہے ہیں لہٰذا دو مسن یا مسنہ۔ اچھا آگے نوے، نوے کے اندر؟ تین نصاب بن رہے ہیں بھئی تیس والے پورے پورے، لہٰذا اس میں کیا کرو؟ تین تبیع یا تبیعہ دے دو تین عدد بھئی۔ سو کے اندر؟ دو تیس والے نصاب ایک چالیس والا نصاب بھئی، تو اس کے اندر کیا کریں گے؟ دو تبیعے اور ایک مسنہ دے دیں گے بھئی۔ اچھا ایک سو دس کے اندر بھی اسی طرح رہے گا، بدلے گا کچھ؟ ہاں ایک سو دس میں بدلے گا بھئی: دو چالیس والے اور ایک تیس والا نصاب بھئی، تو دو مسنے اور ایک تبیعہ۔ ایک سو بیس کے اندر؟ تین چالیس والے نصاب بھی بن رہے ہیں اور دیکھو تو چار تیس والے بھی بن رہے ہیں، تو جہاں ایسا ہو جائے وہاں آپ کو اختیار ہے: چاہیں تو کون سا نصاب چھوٹے کا اعتبار کریں تو وہ تیس والے چار بنتے ہیں تو چار تبیعے دے دیں، اور چاہیں تو آپ کس کا اعتبار کر لیں؟ چالیس والے نصاب کا، وہ تین بن رہے ہیں تو تین مسنے دے دیں بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ آسان ہے بھئی۔
تو کہتے ہیں وَفِي أَرْبَعِينَ مُسِنٌّ أَوْ مُسِنَّةٌ، چالیس کے اندر ایک مسن یا مسنہ ہے۔ فَإِذَا زَادَتْ عَلَى الْأَرْبَعِينَ وَجَبَ فِي الزِّيَادَةِ بِقَدْرِ ذَلِكَ۔ تو تیس کے اندر کیا آیا بھئی؟ ایک تبیع یا تبیعہ، چالیس میں کیا آیا؟ ایک مسن یا مسنہ، اور آگے ساٹھ پر جا کر پھر دو چھوٹے نصاب بنتے تھے، تو یہ چالیس سے لے کر ساٹھ تک کیا اس کے اندر بھی کچھ آئے گا یا نہیں بھئی؟ تو صاحبین فرماتے ہیں اس کے اندر کچھ نہیں آئے گا بھئی، اس کے اندر کچھ نہیں: چالیس کے اندر کیا تھا؟ ایک مسن یا مسنہ، اکتالیس میں بھی وہی، بیالیس میں بھی وہی، پینتالیس میں بھی وہی، پچاس میں بھی وہی، پچپن میں بھی وہی، انسٹھ میں بھی ایک مسن یا مسنہ ہے، ساٹھ جیسے ہی ہوں گے اب کیا ہو جائیں گے؟ دو تبیعے آ جائیں گے۔ جبکہ امام صاحب فرماتے ہیں نہیں، یہ جو چالیس سے زائد ہیں ان کے اندر بھی کیا کرنا پڑے گا؟ ہر ایک کا حساب لگائیں گے اور چالیسواں حصہ بطور زکوٰۃ کے ادا کرنا پڑے گا جبکہ سال گزر جائے اور سائمہ ہوں بھئی۔
تو کہتے ہیں فَإِذَا زَادَتْ عَلَى الْأَرْبَعِينَ، جب چالیس سے بڑھ جائیں، وَجَبَ فِي الزِّيَادَةِ بِقَدْرِ ذَلِكَ تو واجب ہو گا زیادہ کے اندر اسی کے بقدر إِلَى سِتِّينَ ساٹھ تک عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ امام صاحب کے نزدیک: فَفِي الْوَاحِدَةِ رُبُعُ عُشْرِ مُسِنَّةٍ، ایک کے اندر بھئی، چالیس کے ساتھ ایک ملاؤ کتنے ہو گئے؟ اکتالیس۔ اچھا تو چالیس سے ایک اوپر ہوا تو اس میں کتنا آئے گا؟ رُبُعُ عُشْرِ مُسِنَّةٍ۔ عُشْرٌ کہتے ہیں دسویں حصے کو۔ عشر کس کو کہتے ہیں؟ دسویں حصے کو۔ اچھا دسویں حصے کا چوتھا حصہ دینا پڑے گا، آسان لفظوں میں یوں کہیں چالیسواں حصہ دینا پڑے گا۔
دیکھو فرض کرو یہ جو اکتالیس گائے ہیں، چالیس میں تو کیا آ گیا؟ ایک مسن یا مسنہ آ گیا، یہ ایک گائے اوپر زائد ہے۔ امام صاحب فرماتے ہیں اس کا ربع عشر دینا پڑے گا یعنی دسویں حصے کا چوتھا حصہ۔ فرض کرو یہ وہی چالیسواں حصہ بنتا ہے، دیکھو فرض کرو یہ جو گائے ہے یہ ہے دو سو روپے کی، یا چلو دو سو ریال کی لگا لو، یا چلو دو سو ڈالر کی لگا لو، چلو کویت کی کرنسی لگاؤ وہ مہنگی ہے بھئی، دو سو دینار کی ہے یہ گائے۔ کتنے کی ہے؟ دو سو دینار کی یہ گائے ہے۔ اب اس میں سے بھی زکوٰۃ دینی ہے بھئی۔ اس کا ذرا دسواں حصہ نکالو، دو سو کا دسواں حصہ، دو سو کے دس حصے کرو ایک حصہ کتنا بنا؟ بیس کا، یہ بیس یہ دسواں حصہ ہے۔ اس کا اب ذرا چوتھا حصہ نکالو، بیس کے چار حصے کرو کتنے بنے؟ پانچ۔ تو یہ ہے ربع عشر بھئی، یہ کیا ہے؟ دسویں کا بھی چوتھا حصہ۔ تو یہ دو سو کا چالیسواں حصہ ہی تو بن گیا! پانچ کو ذرا دس دفعہ کرو کتنے؟ پچاس، بیس دفعہ کرو سو، تیس دفعہ کرو ایک سو پچاس، چالیس دفعہ کیا تو دو سو، چالیسواں حصہ بنا یا نہیں بنا؟ وہی بات ہے بھئی۔
تو یہ ربع عشر مسنہ دینا پڑے گا، وَفِي الِاثْنَيْنِ نِصْفُ عُشْرِ مُسِنَّةٍ بھئی، اور دو ہو گئیں یعنی بیالیس تو یہ جو دو زائد ہیں ان کے اندر نِصْفُ عُشْرِ مُسِنَّةٍ بھئی۔ کتنا دینا پڑے گا؟ مسنہ کا نصف عشر۔ اوہو اس گائے کی قیمت نہیں لگانی بھئی، مسنہ کی لگانی ہے مسنہ! سمجھ میں آیا بھئی؟ مسنہ کی قیمت لگاؤ، مسنہ کتنے کا ہے؟ وہ دو سو کا بنتا ہے جس کا کون سا سال شروع ہوا ہے؟ تیسرا، اس گائے کی قیمت نہیں لگانی بلکہ کس کی قیمت لگانی ہے؟ مسنہ کی، مسنہ کا چالیسواں حصہ دیں۔ بھئی چالیس گائے میں کیا تھا؟ ایک مسنہ تھا، تو معلوم ہوا ہر گائے کی طرف سے کتنا ہوا؟ چالیسواں حصہ، تو لہٰذا یہاں بھی اسی طرح: ایک گائے ہے تو مسنہ کا چالیسواں حصہ، دو ہوئیں تو دو دفعہ چالیسواں حصہ کر لو، یہ بن گیا پہلے تھا ربع عشر اب کیا بن گیا؟ نصف عشر۔ دو ربع ہوں تو یہ کتنے بن جاتے ہیں؟ نصف بن جاتے ہیں بھئی۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے کہ مشکل ہو گئی؟ سب کو آ گئی؟ نصف عشر مسنہ۔ دیکھو دوبارہ حساب لگا لو بھئی: فرض کرو دو گائے ہیں میرے پاس اور مسنہ کتنے دینار کا ہوتا ہے؟ فرض کرو وہی والی قیمت لگاؤ، مسنہ کتنے کا تھا؟ دو سو دینار کا ہے۔ اب اس کا دسواں حصہ نکالو: بیس دینار، اب اس کا نصف کرو عشر کا: دس دینار۔ تو ایک گائے میں تھے پانچ دینار، دو میں کتنے ہو گئے؟ دس، اسی کو بڑھا دیا۔
اچھا وَفِي الثَّلَاثِ ثَلَاثَةُ أَرْبَاعِ عُشْرِ مُسِنَّةٍ، اور تین کے اندر عشر کا تین چوتھائی بھئی، ترجمہ آخر سے کرو: مسنہ کے عشر کا تین چوتھائی۔ وہی صورت بن گئی، بھئی مسنہ کتنے کا تھا؟ دو سو دینار، اس کا عشر نکالو: بیس دینار، اس کے چار حصے کرو ایک حصہ کتنے کا؟ پانچ، تو چار میں سے تین حصے کر لو کتنے بن گئے؟ پندرہ، یہ ہے تین چوتھائی۔ تو دیکھو اسی حساب سے بڑھتا جا رہا ہے بھئی، پانچ پانچ بڑھتے جا رہے ہیں۔ وَفِي الثَّلَاثِ ثَلَاثَةُ أَرْبَاعِ عُشْرِ مُسِنَّةٍ، اور تین گائے کے اندر جو ہے مسنہ کے دسویں حصے کا تین چوتھائی ہو گا۔
وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ رَحِمَهُ اللَّهُ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُ اللَّهُ: لَا شَيْءَ فِي الزِّيَادَةِ حَتَّى تَبْلُغَ سِتِّينَ۔ صاحبین رَحِمَهُمَا اللَّهُ فرماتے ہیں کہ زیادہ کے اندر کوئی چیز نہیں، یعنی چالیس سے اوپر امام صاحب تو فرما رہے ہیں مسنہ کا چالیسواں حصہ ہر ایک میں دیتا جائے، یہ فرما رہے ہیں کہ کوئی چیز زیادہ کے اندر نہیں ہے حَتَّى تَبْلُغَ سِتِّينَ یہاں تک کہ یہ کہاں تک پہنچ جائیں؟ ساٹھ تک۔ فَيَكُونُ فِيهَا تَبِيعَانِ أَوْ تَبِيعَتَانِ، جب ساٹھ تک پہنچے تو کتنے نصاب ہوئے تیس والے؟ دو، ایک میں تھا تبیعہ تو اس میں کتنے ہوں گے؟ دو، تو اس میں دو تبیعے ہوں گے یا تبیعتان مؤنث ہوں گے۔ وَفِي سَبْعِينَ مُسِنَّةٌ وَتَبِيعٌ، ستر کے اندر ایک مسنہ ہو گا اور ایک تبیع کیونکہ دو نصاب ہیں: ایک تیس والا ہے اس میں تبیع آیا، ایک چالیس والا ہے تو ایک مسنہ۔ وَفِي ثَمَانِينَ مُسِنَّتَانِ، اور اسی کے اندر دو مسنے ہیں۔ وَفِي تِسْعِينَ ثَلَاثَةُ أَتْبِعَةٍ، اور نوے کے اندر تین تبیعے ہیں۔ وَفِي مِائَةٍ تَبِيعَتَانِ وَمُسِنَّةٌ، اور سو کے اندر دو تبیعے اور ایک مسنہ ہے۔ وَعَلَى هَذَا يَتَغَيَّرُ الْفَرْضُ فِي كُلِّ عَشْرٍ مِنْ تَبِيعٍ إِلَى مُسِنَّةٍ، اور اسی طرح فرض بدلتا جائے گا ہر دس کے اندر تبیعے سے مسنہ کی طرف۔
وَالْجَوَامِيسُ وَالْبَقَرُ سَوَاءٌ۔ جَوَامِيسُ جمع ہے جَامُوسٌ کی، بھینس کو کہتے ہیں۔ اور بھینسیں اور گائے بیل جو ہیں سَوَاءٌ یہ برابر ہیں، یعنی ان کا ایک ہی حکم ہے۔ اب ایک آدمی کے پاس انتیس بھینسیں ہیں، انتیس گائے ہیں، وہ کہتا ہے ایک کا بھی نصاب پورا نہیں، نہیں بھئی ان دونوں کا ایک ہی حکم ہے، دونوں کو ملا لیں گے۔ اور جب ملایا تو کتنے بن گئے؟ اٹھائون بن گئے، اور اٹھائون کے اندر کیا ہے؟ ایک مسنہ ہے، تو ایک مسنہ دیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ایک مسنہ دیں گے۔ تو اگر دونوں کو ملا کر نصاب بنایا ہے، تو اگر گائے زیادہ ہیں تو گائے میں سے دینا پڑے گا مسنہ کس کا ہو؟ گائے کا بچہ، اور اگر بھینسیں زیادہ ہیں تو مسنہ کس میں سے ہونا چاہیے؟ بھینس میں سے ہونا چاہیے۔
چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔