Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-034

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 168
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
بَابُ الشَّهِيدِ۔ اَلشَّهِيدُ مَنْ قَتَلَهُ الْمُشْرِكُونَ أَوْ وُجِدَ فِي مَعْرَكَةٍ وَبِهِ أَثَرُ الْجِرَاحَةِ أَوْ قَتَلَهُ الْمُسْلِمُونَ ظُلْمًا وَلَمْ يَجِبْ بِقَتْلِهِ دِيَةٌ فَيُكَفَّنُ وَيُصَلَّى عَلَيْهِ وَلَا يُغْسَلُ۔ وَإِذَا اسْتُشْهِدَ الْجُنُبُ غُسِّلَ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ وَكَذَلِكَ الصَّبِيُّ، وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللَّهُ: لَا يُغْسَلَانِ۔ شہید کے بارے میں آج ہم پڑھیں گے مولانا، شہید بھئی۔ اَلشَّهِيدُ مَنْ قَتَلَهُ الْمُشْرِكُونَ، شہید وہ شخص ہے جسے قتل کر دیا ہو مشرکین نے، مشرکوں نے قتل کر دیا بھئی، أَوْ وُجِدَ فِي مَعْرَكَةٍ، یا وہ میدان جنگ میں پایا گیا بھئی، وَبِهِ أَثَرُ الْجِرَاحَةِ، اور اس پر زخم کا کوئی نشان تھا بھئی۔ میدان جنگ میں پایا گیا بھئی، مشرکین سے جنگ تھی اور میدان جنگ میں بعد میں یہ شخص ملا اور اس پر زخم کا نشان تھا۔ أَوْ قَتَلَهُ الْمُسْلِمُونَ ظُلْمًا، یا مسلمانوں نے اس کو ظلماً قتل کر دیا ہو بھئی۔ مسلمانوں نے کیا کیا ہو؟ ظلماً اسے قتل کر دیا ہو بھئی۔ وَلَمْ يَجِبْ بِقَتْلِهِ دِيَةٌ، اور واجب نہ ہوتی ہو اس کے قتل سے دیت بھئی۔ دیت آپ جانتے ہو بھئی؟ آپ آگے آ جائے گا مسائل آ جائیں گے تفصیل سے اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص دوسرے کو قتل کرتا ہے تو کیا کیا جائے گا بھئی؟ تو وہاں آپ کو بتلائیں گے اگر جان بوجھ کر قتل کیا ہے اور ایسی چیز سے قتل کیا ہے جس کے ذریعے قتل کیا جاتا ہے، مثلاً بندوق سے گولی مار دی، یا مولانا تلوار سے قتل کیا، یا کسی چھری وغیرہ سے مار دیا، خنجر سے مار کر قتل کر دیا، تو ان صورتوں کے اندر یہ قتل ہے جان بوجھ کر، قتل عمد ہے، ارادے کے ساتھ جان بوجھ کر قتل۔ اس صورت میں اس قاتل سے قصاص لیا جائے گا بھئی۔ کیا کیا جائے گا؟ قصاص۔ لیکن اگر یہ قتل غلطی سے ہوا، مثلاً میں نے جیسے ذکر کیا تھا ایک شخص نے شکار پر گولی چلائی اور وہ گولی شکار کو لگنے کے بجائے غلطی سے پیچھے کھڑے ہوئے ایک آدمی کو لگی، تو اب یہ قتل جان بوجھ کر نہیں ہے، غلطی سے ہے، تو اس کو قتل خطا کہتے ہیں اور اس صورت کے اندر قصاص نہیں آتا بلکہ قاتل سے دیت لی جائے گی بھئی۔ قاتل سے کیا کیا جائے گا؟ دیت لی جائے گی، اور وہاں تفصیل بھی آ جائے گی یہ دیت صرف قاتل پر نہیں آتی بلکہ اس کے سارے خاندان، سارے قبیلے والوں کو دینا پڑے گی بھئی۔ سارے قبیلے والے دیں گے بھئی اور تین سال کے اندر دینا ہوتی ہے بھئی۔ دیکھو کتنا کھلا وقت دے دیا بھئی تین سال کے اندر، اور یہ سو اونٹ ہیں بھئی سو اونٹ، اور سارے قبیلے والے دیں گے تو گویا یوں سمجھو ہر شخص پر تھوڑا تھوڑا سا مال آ جائے گا قبیلے کے ہر شخص پر۔ تو اب شہید کی بات چل رہی ہے، کہتے ہیں أَوْ قَتَلَهُ الْمُسْلِمُونَ ظُلْمًا، یا مسلمانوں نے اسے ظلماً قتل کیا ہو، وَلَمْ يَجِبْ بِقَتْلِهِ دِيَةٌ، اور اس کے قتل کی وجہ سے دیت بھی واجب نہ ہوتی ہو۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ دیت تو کس میں آئے گی مثلاً؟ قتل خطا وغیرہ میں آئے گی، تو یہ جو قتل خطا وغیرہ میں اس صورت میں تو پھر اس شخص کا یہ حکم نہیں ہے مولانا جس کے قتل کی وجہ سے کیا آتی ہو؟ دیت آتی ہو، اس کا یہ حکم نہیں ہے بھئی۔ تو یہ شہید جو ہے فَيُكَفَّنُ وَيُصَلَّى عَلَيْهِ، اس کو کفن دیا جائے گا، وَيُصَلَّى عَلَيْهِ اور اس پر نماز پڑھی جائے گی، وَلَا يُغْسَلُ اور غسل نہیں دیا جائے گا۔ مسئلہ آپ کو پتہ چل گیا بھئی جسے کافروں نے قتل کیا ہے یا میدان جنگ میں وہ قتل کیا ہوا ملا اور اس پر زخم کا نشان بھی ہے بھئی، یا مسلمانوں نے اس کو کیا کیا ہے؟ ظلماً قتل کیا ہے، یا کسی کو مثلاً بھئی آج کل تو عام ہے کسی کو ڈاکو مار جاتے ہیں، کوئی شخص کوئی دوسرا ویسے ہی بلاوجہ گولیاں مار کر چلا گیا، یہ سارے اس کے اندر داخل ہو گئے بھئی۔ لہٰذا ان کو اب کیا کیا جائے گا؟ غسل نہیں دیا جائے گا، ہاں البتہ کفن دیا جائے گا اور نماز جنازہ پڑھی جائے گی بھئی۔ وَإِذَا اسْتُشْهِدَ الْجُنُبُ غُسِّلَ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، اور جب شہید ہو جائے جنبی، حالت جنابت میں کوئی شخص شہید ہو گیا۔ دیکھو عربی میں شہید ہونے، کوئی شہید ہو جائے تو کہتے ہیں مثلاً زید شہید ہو گیا تو کیسے کہیں گے؟ اُسْتُشْهِدَ زَيْدٌ۔ کیسے کہیں گے؟ اُسْتُشْهِدَ زَيْدٌ۔ ہاں یہ اُسْتُشْهِدَ پڑھتے ہیں بھئی، شَهِدَ نہ کہنا شَهِدَ زَيْدٌ، شَهِدَ کا تو معنی حاضر ہونا یا گواہی دینا، اُسْتُشْهِدَ زَيْدٌ۔ تو کہتے ہیں وَإِذَا اسْتُشْهِدَ الْجُنُبُ، اور جب شہید ہو جائے جنبی یعنی حالت جنابت میں کوئی شخص شہید ہو جائے، غُسِّلَ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، تو غسل دیا جائے گا اسے امام اعظم ابو حنیفہ رَحِمَهُ اللَّهُ کے نزدیک۔ وَكَذَلِكَ الصَّبِيُّ، اور اسی طرح بچہ ہے۔ بھئی امام صاحب کیا فرماتے ہیں اگر کوئی جنابت میں شہید ہو جائے تو کیا کیا جائے گا؟ اسے غسل، عام شہید کو تو غسل نہیں دیا جاتا لیکن اس کو غسل دیا جائے گا، اور اسی طرح بچہ ہے یعنی اگر بچہ شہید ہو جائے تو اس کو بھی کیا کیا جائے گا؟ غسل دیا جائے گا۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللَّهُ: لَا يُغْسَلَانِ، اور امام ابو یوسف اور امام محمد رَحِمَهُمَا اللَّهُ فرماتے ہیں ان دونوں کو بھی غسل نہیں دیا جائے گا۔ وَلَا يُغْسَلُ عَنِ الشَّهِيدِ دَمُهُ وَلَا يُنْزَعُ عَنْهُ ثِيَابُهُ وَيُنْزَعُ عَنْهُ الْفَرْوُ وَالْحَشْوُ۔ اور دھویا نہیں جائے گا شہید سے اس کے خون کو بھئی، شہید سے اس کے خون کو نہیں دھویا جائے گا، اسی طرح خون لگا ہوا ہو۔ وَلَا يُنْزَعُ عَنْهُ ثِيَابُهُ، اور اتارے نہیں جائیں گے اس سے اس کے کپڑے بھئی، انہی کپڑوں میں کیا کیا جائے گا؟ دفن کیا جائے گا، خون بھی اسی طرح لگا ہو، کپڑے بھی اسی طرح پہنے ہوں جن میں شہید ہوا ہے۔ ہاں البتہ اگر کپڑوں سے زائد کوئی چیز پہنی ہے تو وہ اتار لی جائے گی، چنانچہ وہ ذکر کر رہے ہیں: وَيُنْزَعُ عَنْهُ الْفَرْوُ وَالْحَشْوُ بھئی۔ فَرْوٌ کہتے ہیں پوستین کو، پوستین۔ پوستین جانتے ہو کہ نہیں جانتے بھئی؟ بھئی کئی جانوروں کی کھالوں کو بطور لباس کے بنا کر پہن لیا جاتا ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ قمیص کے اوپر سردی سے بچنے کے لیے وہ چمڑے کی جو جیکٹ وغیرہ بنا لیتے ہیں بھئی تو یہ پوستین ہے، یہ جو کھال سے دباغت دینے کے بعد جو کپڑا بنایا جائے وہ پوستین کہلاتا ہے بھئی۔ تو وہ پوستین اگر پہنی ہوئی ہے یہ زائد چیز ہے بھئی، لہٰذا اس کو اتارا جائے گا۔ اور حَشْوٌ یاد رکھنا، حَشْوٌ وہ چیز جسے دوسری چیزوں میں بھرا جاتا ہے۔ حَشْوٌ کس کو کہتے ہیں؟ وہ چیز جسے دوسری چیزوں میں بھرا جاتا ہے، جیسے روئی ہے۔ روئی کو کیا کیا جاتا ہے؟ رضائی میں بھی بھرتے ہیں، تکیے میں بھی بھرتے ہیں، اسی طرح بھئی یہ جیکٹ وغیرہ میں بھی کیا کرتے ہیں؟ روئی بھئی خاص طریقے سے آپ نے اگر دیکھا ہو کھول کر کبھی تو ان کے اندر بھی روئی کو انہوں نے باقاعدہ کیا کیا ہوتا ہے؟ بھرا ہوتا ہے طریقے سے سلائی وغیرہ کر کے بھئی۔ تو یہ روئی مولانا، لیکن حَشْوٌ سے اب یہاں روئی نہیں مراد بلکہ وہ کپڑا مراد ہے جس کے اندر روئی کو بھرا گیا ہو، یعنی سردی کے لیے کوئی ایسا لباس تیار کیا ہو وہ اس نے پہنا ہوا تھا۔ یا جنگ کے اندر کیا ہوتا تھا؟ بھئی تلواروں سے لڑائی ہوتی تھی تو موٹی چیزیں پہن لیتے تھے تاکہ تلوار کا زخم فوری نہ لگے، کچھ نہ کچھ تلوار کے زخم سے حفاظت ہو جائے۔ تو وہ لوہے کا لباس بھی پہنتے تھے جسے زرہ کہتے تھے اور اس کے علاوہ ریشمی کپڑے بھی استعمال کیے جاتے تھے کیونکہ ریشمی کپڑے پر بھی تلوار پھسل جاتی ہے، اس کو کاٹتی نہیں ہے بھئی۔ تو لہٰذا یہ جو شہید ہونے والا ہے اگر اس نے پوستین پہنی ہوئی ہے یعنی جانور کا چمڑا وغیرہ پہنا ہوا ہے جسم پر یا حشو ہے یعنی وہ کپڑا جس کے اندر روئی وغیرہ بھری ہے وہ پہنا ہوا ہے، وَالْخُفُّ یا کیا ہے؟ موزے ہیں، وَالسِّلَاحُ ہتھیار ہیں، اسلحہ ہے، تو یہ چیزیں اس سے اتار لی جائیں گی بھئی۔ تو کہتے ہیں وَيُنْزَعُ عَنْهُ الْفَرْوُ وَالْحَشْوُ وَالْخُفُّ وَالسِّلَاحُ، اور اتار دیا جائے گا اس سے پوستین کو اور وہ کپڑے جن میں روئی وغیرہ بھری ہو وَالْخُفُّ اور موزے وَالسِّلَاحُ اور ہتھیار، اسلحے کو اس سے اتار لیا جائے گا بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو جنگ کے اندر یہ موٹی چیز وغیرہ یا لوہے کا لباس پہنا جاتا تھا تاکہ تلوار وغیرہ کے زخم سے قدرے حفاظت ہو سکے بھئی تلوار سے۔ اور میں نے بتلایا ریشمی کپڑا بھی جسم پر اوپر ڈال لیتے اور ریشمی کپڑے پر تلوار پھسل جاتی ہے، کاٹتی نہیں ہے۔ اللہ! اس پر ایک واقعہ یاد آیا بھئی آپ کو سنا دوں بھئی۔ سلطان صلاح الدین ایوبی بھئی، آپ نے نام سنا ہو گا بھئی، ایک عظیم مجاہد گزرے ہیں، ایک عظیم کمانڈر گزرے ہیں جنہوں نے عیسائیوں وغیرہ سے صلیبی جنگیں لڑی تھیں بھئی۔ عیسائی اپنی پوری طاقت سے اکٹھے ہو کر آ گئے تھے لیکن سلطان صلاح الدین ایوبی نے انہیں عبرتناک شکستوں سے دوچار کیا۔ ایک مرتبہ بھئی صلیبیوں کا، عیسائیوں کا بہت بڑا بادشاہ بھئی جو ان کا کمانڈر تھا، اس نے سلطان صلاح الدین ایوبی کو پیغام بھیجا۔ چنانچہ اس نے سلطان صلاح الدین ایوبی کو ملاقات کا پیغام بھیجا بھئی کہ آپ ہمارے پاس آئیں بھئی، ہم دونوں میں ذرا ملاقات ہو جائے۔ سلطان صلاح الدین ایوبی بھئی انہوں نے پیغام قبول کر لیا کہ ہاں میں آؤں گا۔ چنانچہ سلطان صلاح الدین ایوبی مقررہ دن ملاقات کے لیے گئے بھئی۔ اس انگریز بادشاہ نے کیا کیا تھا کہ جس راستے سے سلطان نے آنا تھا بھئی تو اپنے لشکر کے جو بڑے بڑے ماہر تلوار والے، نیزوں والے، نشانہ باز تھے اور جن کو مہارت تھی لڑائی وغیرہ کے اندر، اور مضبوط اور قوی اونچے اونچے قد والے ان ساروں کو راستے کے دونوں طرف کھڑا کر دیا اور کہا جب مسلمانوں کا کمانڈر آئے تو تم نے آپس میں اپنی مہارت دکھانی ہے تاکہ اس پر خوب رعب پڑ جائے کہ کیسے کیسے ماہر لوگ ہیں، تلوار باز ہیں ان کے پاس اور کیسے زبردست فوجی ہیں تاکہ اس پر رعب پڑ جائے ہمارا بھئی۔ چنانچہ بھئی سلطان صلاح الدین ایوبی آیا بھئی اور بڑے وقار کے ساتھ اطمینان سے چلتا ہوا آ رہا ہے۔ ادھر ادھر فوجی عجیب و غریب کرتب دکھا رہے ہیں، اپنی بے انتہا مہارت دکھا رہے ہیں بھئی، تلواریں گھما رہے ہیں آپس میں ادھر ادھر نیزے بھئی، نیزہ بازی دکھا رہے ہیں۔ سلطان بڑے وقار سے بھئی اطمینان سے، ایک کی طرف بھی توجہ نہیں کی، بڑے اطمینان سے چلتا چلتا آرام سے پہنچ گیا۔ دربار ہو گا، بڑا دربار لگا ہو گا بھئی، اس کے بھی بڑے بڑے کمانڈر سارے بیٹھے ہوئے ہیں، ساروں نے اسلحہ لگایا ہوا ہے بہترین قسم کا اسلحہ۔ مسلمان بیچارے جو تھے وہ تو آپ کو پتہ ہے اپنے جذبۂ جہاد کے ذریعے لڑتے ہیں، نہ ان کے پاس اتنا اسلحہ تھا نہ کچھ۔ سلطان کا لباس بھی عام سادہ اور معمولی تھا، اسی لباس میں وہ پہنچا۔ اس کے بڑے بڑے کمانڈر بیٹھے ہیں خوب چمکدار نئے بھئی، انہوں نے پورے جسم کو ڈھانپا ہوتا تھا لوہے کے اندر کہ کہیں بھی تلوار وغیرہ نہ لگ سکے بھئی، دیکھ کر انسان پر رعب طاری ہو جاتا تھا۔ لیکن سلطان نے کسی کی طرف ذرہ بھر توجہ نہیں کی، سیدھا چلا گیا آرام سے بھئی ان کے بادشاہ کے پاس بیٹھ گیا۔ باتیں ہوتی رہیں، جب باتیں ختم ہو گئیں، سلطان صلاح الدین ایوبی اسی طرح اٹھا واپس چلنے کے لیے، دو چار پانچ قدم چلا۔ میں نے بتایا انہوں نے ریشمی کپڑے اپنے اوپر ڈالے ہوتے تھے بھئی، اس سے ایک دم آگے بڑھے، ریشمی رومال اس کے پاس تھا، وہ ریشمی رومال اس سے چھین لیا بھئی۔ ریشمی رومال چھین لیا اور اسے یوں ہوا میں اچھالا اور پھر اگلے ہی لمحے ایک دم نیام سے تلوار نکالی اور بجلی کی طرح چمکی اور ہوا میں گھوم گئی تلوار بھئی، اور اگلے ہی لمحے ساروں نے حیرت انگیز منظر دیکھا کہ وہ رومال جو ہوا میں اچھالا تھا سلطان نے وہ دو ٹکڑے ہو کر زمین پر گر گیا بھئی۔ ریشمی کپڑا کوئی کاٹ سکتا ہے بھئی؟ عام کپڑا بھی نہیں ہے وہ تو تلوار کے ساتھ چلا جائے گا کٹے گا نہیں، لیکن سلطان نے ایسا زبردست وار کیا کہ وہ ریشمی رومال ہوا میں ہی دو ٹکڑے ہو گیا بھئی۔ اسے کاٹ کر تیزی سے سلطان انگریزوں کے اس بادشاہ کی طرف مڑا اور کہنے لگا اگر تمہارے فوجیوں اور کمانڈروں میں سے کوئی اس طرح کر سکتا ہے تو اسے سامنے لے کر آؤ! ان کی تو زبانیں ہی بند ہو گئیں بھئی، ایسا کر سکتا ہے؟ حیران رہ گئے۔ بھئی جو بادشاہ ہوتا ہے، سلطان بادشاہ تھا بھئی مسلمانوں کا، تو یہ بادشاہ جو ہوتا ہے وہ تو سب سے آرام طلب ہوتا ہے۔ سمجھ میں آیا؟ ہاں بادشاہ تو اس کے لیے تو ہر طرف راحتیں ہی راحتیں، ہر چیز میں راحت ہوتی ہے تو وہ تو سب سے آرام طلب ہوتا ہے، تو ان پہ اتنا رعب طاری ہو گیا کہ ان کے خلیفہ کا یہ حال ہے تو باقیوں کا کیا حال ہو گا بھئی! سلطان بھئی وہ واپس مڑا اور کہنے لگا اگر تمہارے فوجیوں میں سے، تمہارے کمانڈروں میں سے کوئی ایک بھی ایسا کر سکتا ہے تو اسے سامنے لاؤ بھئی! پھر یہ کہہ کر جواب کا بھی انتظار نہیں کیا، پھر واپس مڑا اور چل پڑا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کر سکتا۔ عجیب مسلمانوں کی جرات ہوتی تھی اور عجیب مولانا اللہ تعالیٰ نے ان کو ہمت دی تھی۔ آج مسلمان کمزور ہو گئے دین سے دور ہونے کی بنا پر بھئی۔ البتہ اہل حق کی جماعت آج بھی ہے، آپ دیکھ رہے ہیں کفر کے ساتھ جگہ جگہ برسر پیکار ہیں بھئی، اس زمانے کے اندر یہ بڑی ہمت کی بات ہے بھئی۔ وَمَنِ ارْتُثَّ غُسِّلَ، وَالِارْتِثَاثُ أَنْ يَأْكُلَ أَوْ يَشْرَبَ أَوْ يُدَاوَى أَوْ يَبْقَى حَيًّا حَتَّى يَمْضِيَ عَلَيْهِ وَقْتُ صَلَاةٍ وَهُوَ يَعْقِلُ۔ اِرْتِثَاثٌ مولانا، وَمَنْ أُرْتُثَّ، اِرْتِثَاثٌ ہے اِرْتِثَاثٌ۔ ارتثاث اسے کہتے ہیں کہ کسی شخص کو مثلاً میدان جنگ سے اٹھا کر لایا گیا، زخمی تھا لیکن ابھی تھوڑی سی زندگی اس میں باقی تھی، اور وہ منافع زندگی میں سے کوئی نفع حاصل کر لیتا ہے، یہ کیا کہلاتا ہے؟ ارتثاث کہلاتا ہے۔ میدان جنگ سے شدید زخمی اٹھا کر لایا گیا ہے، شدید زخمی ہے لیکن اس میں ابھی کچھ زندگی کی رمق باقی ہے، کچھ دیر زندہ رہتا ہے اور منافع زندگی میں سے کوئی نفع حاصل کر لیتا ہے، کوئی زندوں والا کام کر لیتا ہے تو یہ کیا کہلاتا ہے؟ ارتثاث بھئی۔ وَمَنْ أُرْتُثَّ غُسِّلَ، جس نے منافع زندگی میں سے کوئی نفع حاصل کر لیا یا جسے اٹھا کر لایا گیا زندگی کی ایک رمق باقی تھی، یا یہ ترجمہ کر لیں وَمَنْ أُرْتُثَّ غُسِّلَ، جو مرتث ہے ارتثاث والا اس کو کیا کیا جائے گا؟ غسل دیا جائے گا بھئی۔ اور ارتثاث کا کیا معنی بتلایا میں نے؟ کہ منافع زندگی میں سے کوئی نفع حاصل کر لے یا یوں کہیں زندوں والا کوئی کام کر لیتا ہے۔ دیکھیے خود بتا رہے ہیں کیا کرے گا: وَالِارْتِثَاثُ، اور ارتثاث یہ ہے أَنْ يَأْكُلَ کہ کچھ کھا لے۔ کیا کر لے؟ اسے اٹھا کر لائے اس نے کچھ کھا لیا، یا کسی کو مسلمانوں نے یا ڈاکوؤں نے ظلماً قتل کیا تھا اور وہ کچھ دیر زندہ رہا اور اس نے کچھ کھا لیا۔ أَوْ يَشْرَبَ، یا کچھ پیا۔ تو کھانا اور پینا یہ تو زندوں کا کام ہے تو دیکھو زندوں والا کام کیا۔ أَوْ يُدَاوَى، یا اس کا کچھ علاج معالجہ کیا گیا۔ أَوْ يَبْقَى حَيًّا، یا وہ زندہ رہا حَتَّى يَمْضِيَ عَلَيْهِ وَقْتُ صَلَاةٍ یہاں تک کہ اس پر کسی نماز کا وقت گزر گیا، یعنی کسی ایک نماز کا وقت اس پر گزر جائے اور وہ زندہ رہے وَهُوَ يَعْقِلُ اس حال میں، یہ واؤ حالیہ ہے، اس حال میں کہ وہ عقل رکھتا ہو، یعنی حالت عقل میں اس پر کیا ہو ایک نماز کا وقت گزر جائے۔ ایک تو وہ ہے بالکل بے ہوش ہے بھئی اس کو ہوش ہی کوئی نہیں، نہیں اس کا یہ حکم نہیں بھئی، وہ بتلایا عقل ہو اس کی قائم ہو بھئی۔ یا اسی طرح مولانا سو گیا، کچھ نیند کر لی، یہ سونا یہ بھی دراصل کس کا کام ہے؟ زندوں کا کام ہے بھئی۔ یا کوئی مثلاً کوئی خرید و فروخت کر لیتا ہے تو یہ بھی کس کا کام ہے؟ زندوں کا کام ہے، تو یہ سب ارتثاث ہیں مولانا۔ أَوْ يُنْقَلَ مِنَ الْمَعْرَكَةِ حَيًّا، یا اس کو نقل کیا گیا، منتقل کیا گیا میدان جنگ سے اس حال میں کہ وہ زندہ تھا، یعنی حالت حیات میں اس کو میدان جنگ سے منتقل کر دیا گیا بھئی، تو یہ بھی ارتثاث ہے۔ لیکن یہ یاد رکھیے ایک شخص کو میدان جنگ سے اٹھا کر لائے اور وہ کچھ دیر زندہ رہا لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ اس کا انتقال ہو گیا تو یہ مرتث نہیں مولانا، یہ بھی وہ شہید ہی ہے۔ مرتث کا پیچھے حکم بیان کر دیا بھئی کہ اس کو غسل دیا جائے گا، شہید کے بارے میں تو کیا بتلایا تھا؟ غسل نہیں دیا جائے گا۔ لیکن ارتثاث والے کو کیا کیا جائے گا؟ غسل دیا جائے گا۔ اور اس میں یہ بھی ذکر کیا أَوْ يُنْقَلَ مِنَ الْمَعْرَكَةِ حَيًّا، یا اس کو منتقل کیا گیا میدان جنگ سے اس حال میں کہ وہ زندہ تھا۔ لیکن میں نے بتلایا اگر جنگ ختم ہونے سے پہلے پہلے اس کا انتقال ہوا تو پھر یہ مرتث نہیں ہے، لہٰذا یہ شہید ہی ہے اور اس کو کیا کیا جائے گا؟ غسل نہیں دیا جائے گا۔ وَمَنْ قُتِلَ فِي حَدٍّ أَوْ قِصَاصٍ غُسِّلَ وَصُلِّيَ عَلَيْهِ، اور جس کو قتل کر دیا گیا کسی حد کے اندر یا قصاص کے اندر، غُسِّلَ تو کیا کیا جائے گا؟ اسے غسل دیا جائے گا۔ حد میں کسی کو قتل کر دیا گیا، آپ جانتے ہیں شادی شدہ اگر زنا کر لے تو اس کی سزا رجم ہے، اسے سنگسار کیا جائے گا پتھر مار مار کر ختم کر دیا جائے گا، تو دیکھو یہ حد میں قتل کیا گیا ہے۔ یا قصاص میں مارا گیا، کسی نے دوسرے کو جان بوجھ کر آلۂ قتل سے قتل کیا تھا تو قصاصاً اس کو بھی کیا کر دیا گیا؟ قتل کر دیا گیا۔ تو لہٰذا اس صورت میں بھئی اب یہ ظلماً قتل نہیں ہوئے، ہم نے تو کہا مارنے والے تو ان کو مسلمان ہی ہیں لیکن یہ قتل ظلماً نہیں ہے بھئی، تو لہٰذا غُسِّلَ وَصُلِّيَ عَلَيْهِ ان کو غسل دیا جائے گا اور ان پر نماز پڑھی جائے گی۔ وَمَنْ قُتِلَ مِنَ الْبُغَاةِ أَوْ قُطَّاعِ الطَّرِيقِ لَمْ يُصَلَّ عَلَيْهِ، اور جس کو قتل کیا گیا باغیوں میں سے، کس میں سے؟ باغیوں میں سے، أَوْ قُطَّاعِ الطَّرِيقِ یا ڈاکوؤں میں سے، لَمْ يُصَلَّ عَلَيْهِ تو اس پر نماز نہیں پڑھی جائے گی بھئی۔ قَاطِعُ الطَّرِيقِ یہ ڈاکو کو کہتے ہیں عربی میں بھئی، قُطَّاعٌ جمع ہے بھئی۔ تو ڈاکوؤں میں سے کسی کو قتل کریں۔ قَاطِعٌ قطع کرنے والا، کاٹنے والا، ڈاکو بھی کیا کرتے ہیں؟ ایک آدمی مثلاً سفر پہ جا رہا ہے، راستے میں آ کر راستہ کاٹ کر اسے لوٹ لیتے ہیں، تو یہ قاطع الطریق کنایہ ہے ڈاکو کو کہتے ہیں۔ اور میں نے آپ کو مسئلہ بتلایا تھا کہ باغی اور ڈاکو کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی، لیکن کب؟ جب اسی وقت لڑائی کے اندر بھئی بغاوت کی لڑائی لڑ رہے ہیں اس وقت اس کو قتل کر دیا گیا، یا ڈاکو کو ڈاکہ ڈالتے ہوئے قتل کیا گیا تو اب ان کی نماز جنازہ نہیں ہو گی بھئی، نہیں پڑھی جائے گی۔ لیکن اگر اس وقت قتل نہیں کیا گیا، اس کے بعد ڈاکہ ڈالنے کے بعد کچھ عرصہ رہا پھر اس کو قتل کیا گیا تو اس صورت میں کیا کیا جائے گا؟ نماز جنازہ پڑھائی جائے گی بھئی۔ تو یاد رکھیے بھئی شہید کا باب آپ نے پڑھا بھئی۔ تو شہید جو ہے وہ دو قسم پر ہے مولانا: ایک شہید حقیقی ہے، ایک شہید اخروی بھئی۔ کتنی قسم پر ہے؟ دو قسم پر: ایک شہید حقیقی ہے اور ایک شہید اخروی ہے۔ شہید حقیقی وہ ہے جو دنیاوی اعتبار سے بھی شہید ہے، اخروی اعتبار سے بھی شہید ہے۔ اور دوسری قسم کیا ہے؟ شہید اخروی، یعنی دنیاوی اعتبار سے شہید نہیں۔ یہ معنی نہیں شہید ہی نہیں ہے، ہے تو شہید لیکن شہید پر جو دنیاوی احکام آتے ہیں وہ احکام اس پر نہیں آئیں گے۔ حقیقی شہید تو وہ ہے دنیاوی اعتبار سے بھی شہید کے احکام اس پر آئیں گے اور اخروی اعتبار سے بھی وہ شہید ہے۔ لیکن دوسرا کیا بتلایا میں نے؟ صرف اخروی شہید ہے، یعنی شہید کے جو دنیاوی احکام ہیں وہ اس پر لاگو نہیں ہوں گے۔ شہید کا دنیاوی حکم کیا تھا؟ کہ اس کے کپڑے نہیں اتاریں گے، اس سے خون نہیں دھوئیں گے، اسے غسل نہیں دیں گے۔ تو لہٰذا یہ جو ارتثاث والا ہے یہ شہید تو ہے، بھئی بیچارہ لڑ رہا تھا، لڑنے کے بعد جہاد کر رہا تھا بھئی، بعد میں کچھ وقت زندہ رہا اور پھر انتقال ہوا تو یہ بھی تو شہید ہے، لیکن یہ شہید کون سا ہے؟ اخروی کہیں گے اس کو، دنیاوی احکام جو ہیں وہ اس پر لاگو نہیں ہوں گے کہ غسل نہ دیا جائے بلکہ کیا کیا جائے گا؟ غسل دیا جائے گا بھئی۔ بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْكَعْبَةِ۔ یہ باب ہے مولانا کعبہ کے اندر نماز کے بارے میں۔ بیت اللہ کے اندر کوئی شخص نماز پڑھتا ہے بھئی، خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کا کیا حکم؟ کہتے ہیں اَلصَّلَاةُ فِي الْكَعْبَةِ جَائِزَةٌ فَرْضُهَا وَنَفْلُهَا، نماز جائز ہے کعبہ کے اندر فرض بھی اور نفل بھی۔ فرض نماز بھی کعبہ کے اندر پڑھنا جائز اور نفل نماز پڑھنا بھی جائز بھئی۔ خانہ کعبہ کے اندر چلا گیا بھئی اور اس کے اندر نماز پڑھ رہا ہے بھئی، اور یاد رکھیے کہ پھر اندر اب جس طرف بھی منہ کر لے درست ہے کیونکہ ہر طرف کیا ہے؟ خانہ کعبہ ہی ہے، تو جس طرف بھی رخ کر کے نماز پڑھنا چاہے پڑھ سکتا ہے بھئی۔ فَإِنْ صَلَّى الْإِمَامُ فِيهَا بِجَمَاعَةٍ، پس اگر نماز پڑھائے امام اس کے اندر جماعت کے ساتھ، صورت مسئلہ یہ ہے بھئی: خانہ کعبہ کے اندر بھئی چند آدمی مل گئے اب جماعت کروانا چاہتے ہیں بھئی۔ تو کہتے ہیں بھئی جیسے مرضی نماز پڑھ لیں، مثلاً ایک کا رخ ایک طرف ہے، دوسرے کا دوسری طرف ہے، تیسرے کا تیسری طرف ہے، تو نماز سب کی ہو جائے گی۔ امام کی اقتدا کر رہے ہیں اور رخ دوسری طرف ہے بھئی تو نماز ہو جائے گی کیونکہ رخ کس کی طرف کرنا ضروری تھا؟ خانہ کعبہ کی طرف، اور ہر طرف خانہ کعبہ ہے لہٰذا نماز ہو جائے گی۔ البتہ وہ صورت جس کے اندر مقتدی امام سے آگے ہو جائے اس صورت میں اس کی نماز نہیں ہو گی۔ اس کی نماز نہیں ہو گی، مثلاً دیکھو بھئی امام کا رخ تھا شمال کی طرف، مقتدی نے اپنا رخ کر لیا جنوب کی طرف، بالکل اس کے الٹ کر لیا، پھر بھی ٹھیک ہے۔ امام کا رخ ہے شمال کی طرف مثلاً، مقتدی نے رخ کر لیا مشرق کی طرف بھئی امام کی ایک جانب کو، پھر بھی درست ہے اس لیے کیونکہ یہ امام سے آگے نہیں۔ لیکن اگر مقتدی ایسی جگہ کھڑا ہوا کہ اس کی پشت امام کے چہرے کی طرف تھی، اس کی پشت کیا تھی؟ امام کے چہرے کی طرف، جب امام کے چہرے کی طرف اس کی پشت ہے تو معلوم ہوا یہ امام سے آگے ہو گیا۔ یہ کیا ہوا؟ امام سے آگے ہوا، اور جو امام سے آگے بڑھ جائے اس کی نماز نہیں ہوتی، لہٰذا وہ شخص جس کی پشت امام کے چہرے کی طرف ہو گی اس کی نماز نہیں ہو گی، باقی سب کی نماز ہو جائے گی بھئی۔ حتیٰ کہ جس نے اپنا چہرہ امام کے چہرے کی طرف کر لیا بھئی اس کی بھی نماز ہو جائے گی، کیونکہ اس کو آگے ہونا نہیں کہتے بھئی۔ آگے ہونا کس کو کہیں گے؟ جدھر کو میرا منہ ہے ادھر کو ہی زید کا بھی منہ ہو اور مجھ سے اب آگے ہے تو اب اس کی پشت کس کی طرف ہو گئی؟ میری طرف ہو جائے گی، تو اس کو کہیں گے زید مجھ سے آگے ہے۔ لیکن اگر اس کا چہرہ بھی میری طرف ہے، میرا چہرہ اس کی طرف ہے تو کسی کو آگے نہیں کہہ سکتے بھئی ہم۔ فَإِنْ صَلَّى الْإِمَامُ فِيهَا بِجَمَاعَةٍ، پس اس میں نماز پڑھائے اگر جماعت کے ساتھ، فَجَعَلَ بَعْضُهُمْ ظَهْرَهُ إِلَى ظَهْرِ الْإِمَامِ جَازَ، پس کر دی ان میں سے بعض نے اپنی پشت امام کی پشت کی طرف، جَازَ تو یہ جائز ہے۔ وَمَنْ جَعَلَ مِنْهُمْ وَجْهَهُ إِلَى وَجْهِ الْإِمَامِ جَازَ وَيُكْرَهُ، اور ان میں سے جس نے اپنے چہرے کو امام کے چہرے کی طرف کر لیا جَازَ تو یہ بھی جائز ہے وَيُكْرَهُ اور مکروہ ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ مکروہ ہے اس لیے کہ ایک دوسرے کی طرف منہ ہو گیا، ایک دوسرے کی طرف رخ ہو گیا نماز میں تو یہ تو کیا ہو جائے گا؟ سجدہ وغیرہ رکوع وغیرہ ایک دوسرے کی طرف ہو جائیں گے لہٰذا اس لیے کیا ہے؟ مکروہ ہے بھئی۔ وَمَنْ جَعَلَ مِنْهُمْ ظَهْرَهُ إِلَى وَجْهِ الْإِمَامِ لَمْ تَجُزْ صَلَاتُهُ، اور جس نے کیا اپنی پشت کو امام کے چہرے کی طرف تو اس کی نماز جائز نہیں ہے۔ وَإِذَا صَلَّى الْإِمَامُ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ تَحَلَّقَ النَّاسُ حَوْلَ الْكَعْبَةِ وَصَلَّوْا بِصَلَاةِ الْإِمَامِ، فَمَنْ كَانَ مِنْهُمْ أَقْرَبَ إِلَى الْكَعْبَةِ مِنَ الْإِمَامِ جَازَتْ صَلَاتُهُ إِذَا لَمْ يَكُنْ فِي جَانِبِ الْإِمَامِ۔ یہ تو مسئلہ تھا خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کا۔ اب ذکر کر رہے ہیں مسجد الحرام کے اندر کوئی نماز پڑھتا ہے بھئی۔ کہاں پڑھتا ہے؟ مسجد الحرام کے اندر۔ بھئی وہ مسجد جس کے اندر خانہ کعبہ ہے وہ مسجد الحرام کہلاتی ہے بھئی جہاں طواف وغیرہ ہوتا ہے، تو اس مسجد الحرام میں نماز پڑھتے ہیں تو یاد رکھیے امام جماعت کرواتا ہے، اب بیت اللہ کے چاروں جانب لوگ کھڑے ہیں دائرہ بنا کر بھئی، صفیں آپ نے دیکھی ہیں یا نہیں تصاویر میں بھئی؟ بیت اللہ کے اردگرد چاروں طرف گول دائرے کی صورت میں لوگ کھڑے ہوتے ہیں صفیں بنا کر۔ تو اس صورت میں یاد رکھیے اگر کوئی شخص امام سے بڑھ کر بیت اللہ کے قریب ہو، مثلاً امام ہے بیت اللہ سے پانچ گز کے فاصلے پر اور ایک شخص بیت اللہ سے صرف ایک فٹ کے فاصلے پر ہے یعنی سجدہ اس کا وہاں بن رہا ہے، یا یوں کہہ لو امام ہے پانچ گز کے فاصلے پر اور وہ شخص ہے بیت اللہ سے ڈیڑھ گز کے فاصلے پر، کتنے فاصلے پر؟ ڈیڑھ گز کے فاصلے پر، تو کہتے ہیں بھئی اس شخص کی بھی نماز ہو جائے گی بشرطیکہ یہ اس جانب میں نہ کھڑا ہو جس طرف امام ہے۔ بیت اللہ کے جس جانب میں امام کھڑا ہے اس جانب کوئی بیت اللہ کے زیادہ قریب ہو گیا امام سے تو معلوم ہوا وہ امام سے آگے بڑھ گیا، اور جو امام سے آگے بڑھ جائے اس کی نماز نہیں ہوتی۔ ہاں دوسری طرف سے ایک آدمی زیادہ قریب ہے تو وہ تو امام والی جانب ہی نہیں ہے تو وہاں ہم یہ نہیں کہیں گے کہ یہ امام سے آگے بڑھ گیا۔ لہٰذا بیت اللہ کے چار اطراف میں سے وہ طرف جس طرف امام کھڑا ہے اس طرف کوئی شخص اس سے آگے نہیں ہو گا، باقی اطراف کے اندر بیت اللہ تک صفیں جائز ہیں مولانا، بیت اللہ تک صفیں بنانا جائز ہے۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ لہٰذا اسی لیے اب اگر آپ تصاویر وغیرہ کبھی دیکھیں بیت اللہ کے گرد جماعت کی تو غور کرنا اس پر بھئی: جس طرف امام کھڑا ہو گا اس طرف امام سے آگے ساری جگہ خالی ہو گی بھئی، باقی اطراف میں خالی نہیں ہو گی بیت اللہ تک وہ آگے تک صفیں چلی گئی ہوں گی، امام سے کافی آگے بن جاتے ہیں لیکن امام کی جانب میں نہیں ہوتے بھئی۔ تو یہی بات کر رہے ہیں: وَإِذَا صَلَّى الْإِمَامُ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، اور جب نماز پڑھائے امام مسجد الحرام کے اندر، تَحَلَّقَ النَّاسُ حَوْلَ الْكَعْبَةِ، تو حلقہ بنا لیں، دائرہ بنا لیں لوگ بیت اللہ کے گرد بھئی، خانہ کعبہ کے گرد حلقہ بنا لیں گے، وَصَلَّوْا بِصَلَاةِ الْإِمَامِ، اور نماز پڑھیں گے امام کی نماز کے ساتھ۔ فَمَنْ كَانَ مِنْهُمْ أَقْرَبَ إِلَى الْكَعْبَةِ مِنَ الْإِمَامِ، پس ان میں سے جو کوئی زیادہ قریب ہوا کعبہ کے امام سے، جَازَتْ صَلَاتُهُ اس کی نماز جائز ہے إِذَا لَمْ يَكُنْ فِي جَانِبِ الْإِمَامِ جب وہ امام کی جانب میں نہ ہو۔ وَمَنْ صَلَّى عَلَى ظَهْرِ الْكَعْبَةِ جَازَتْ صَلَاتُهُ، اور جس شخص نے نماز پڑھی بھئی بیت اللہ کی چھت پر، جَازَتْ صَلَاتُهُ تو اس کی نماز جائز ہے۔ بیت اللہ کی چھت بھئی، اس پر نماز پڑھتا ہے تو یہ بھی جائز ہے مولانا۔ بیت اللہ صرف اس کمرے کا نام نہیں ہے، اس کمرے سے لے کر زمین سے وہ آسمانوں تک یہ ساری فضا کس کے حکم میں ہے؟ بیت اللہ کے حکم میں ہے۔ لہٰذا ایک شخص قریب کے ایک پہاڑ پر کھڑا ہو کر بیت اللہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتا ہے، اب دیکھا جائے بیت اللہ تو وہ نیچے ہے لیکن پھر بھی فقہائے کرام کیا فرماتے ہیں؟ اس کی نماز ہو جائے گی، اس لیے کہ بیت اللہ صرف اس کمرے کا نام نہیں بلکہ یہ ساری فضا آسمانوں تک یہ کس کے حکم میں ہے؟ بیت اللہ کے حکم میں ہے بھئی۔ تو بیت اللہ کی چھت پر بھی لہٰذا نماز جائز ہو جائے گی بھئی۔ البتہ یہ مکروہ تحریمی ہے مولانا اس لیے کہ سوء ادب ہے، خلاف ادب ہے بھئی کہ بیت اللہ کی چھت پر چڑھا جائے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 34 of 167