Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-032

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 166
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
بَابُ الْجَنَائِزِ۔ إِذَا احْتُضِرَ الرَّجُلُ وُجِّهَ إِلَى الْقِبْلَةِ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ وَلُقِّنَ الشَّهَادَتَيْنِ، وَإِذَا مَاتَ شَدُّوا لَحْيَيْهِ وَغَمَّضُوا عَيْنَيْهِ، فَإِذَا أَرَادُوا غَسْلَهُ وَضَعُوهُ عَلَى سَرِيرٍ وَجَعَلُوا عَلَى عَوْرَتِهِ خِرْقَةً وَنَزَعُوا ثِيَابَهُ وَوَضَّؤُوهُ وَلَا يُمَضْمَضُ وَلَا يُسْتَنْشَقُ ثُمَّ يُفِيضُونَ الْمَاءَ عَلَيْهِ۔ بَابُ الْجَنَائِزِ بھئی۔ جی اب مولانا نماز جنازہ کے بارے میں بتلائیں گے بھئی، نماز جنازہ۔ اور اسی طرح اس سے پہلے جب کوئی شخص مرنے لگے تو کیا کیا جائے اور پھر اس میت کو غسل کیسے دیا جائے اور اس کو کفن کیسے دیا جائے یہ بھی ساتھ ہی بیان کریں گے بھئی۔ تو یاد رکھیے جَنَائِزُ جمع ہے جَنَازَةٌ یا جِنَازَةٌ کی مولانا۔ جَنَازَةٌ وَجِنَازَةٌ بھئی جیم کے فتحہ کے ساتھ بھی یہ لفظ آیا ہے اور جیم کے کسرہ کے ساتھ بھی آیا ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو میت کو کہتے ہیں جَنَازَةٌ وَجِنَازَةٌ، میت کو۔ علامہ ابو سعود بھئی ان کا ایک عجیب ادبی نکتہ بیان کروں جو ان سے کسی نے پوچھا کہ حضرت مَا الْفَرْقُ بَيْنَ الْجَنَازَةِ وَالْجِنَازَةِ؟ جَنَازَةٌ اور جِنَازَةٌ دونوں میں کیا فرق ہے؟ فرمایا: اَلْعَالِي لِلْعَالِي وَالسَّافِلُ لِلسَّافِلِ، اوپر والا اوپر والے کے لیے ہے، نیچے والا نیچے والے کے لیے ہے۔ عجیب جواب دیا مولانا: اَلْعَالِي لِلْعَالِي وَالسَّافِلُ لِلسَّافِلِ۔ یعنی جو اوپر والا ہے جَنَازَةٌ، جیم پر کیا آ رہا ہے؟ فتحہ، یہ اوپر والی چیز کے لیے ہے یعنی میت کے لیے۔ اور جو جِنَازَةٌ جہاں جیم کے نیچے کسرہ آ رہا ہے وہ نیچے والی چیز یعنی اس چارپائی کے لیے ہے جس پر میت پڑی ہے۔ تو چارپائی نیچے ہوتی ہے تو وہاں کیا لفظ آ گیا، اس کے لیے کیا استعمال کریں گے؟ جِنَازَةٌ، اور میت اس کے اوپر ہے تو اس کے لیے فتحہ والا لفظ کیا استعمال کریں گے؟ جَنَازَةٌ بھئی۔ تو بہرحال ایک دوسرے پر بھی اطلاق ہو جاتا ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تو چارپائی پر بھی دونوں لفظ بول دیے جاتے ہیں اور میت پر بھی دونوں لفظ بول دیے جاتے ہیں لیکن علامہ ابو سعود نے یہ باریک فرق اس میں بیان کیا بھئی۔ تو کہتے ہیں إِذَا احْتُضِرَ الرَّجُلُ، جب موت آ جائے آدمی کی، کسی آدمی کی جب موت آ جائے بھئی، موت کا وقت آ جائے۔ موت کا وقت آ جائے کیسے بھئی؟ علامات لکھی ہیں علماء نے اس کی بھئی کہ سانس اکھڑ جائے مولانا، سانس تیز تیز چلنے لگے، ٹانگیں ڈھیلی پڑ جائیں بھئی وہ ان کو کھڑا نہیں رکھ سکتا، اور ناک جو ہے ناک کچھ ٹیڑھی ہو جاتی ہے، پچک جاتی ہے، تھوڑی سی دب جاتی ہے، کنپٹیاں جو ہیں اندر کی طرف دھنس جاتی ہیں، تو سمجھ جاؤ کہ اس شخص کا آخری وقت ہے مولانا۔ اس وقت زور زور سے اس کے پاس کلمہ پڑھنا شروع کر دو بھئی۔ تو اس کے پاس زور زور سے کلمہ پڑھنا شروع کر دو تاکہ وہ بھی آپ سے سن کر کلمہ پڑھ لے بھئی اور اس کا آخری کلام کیا بن جائے؟ کلمہ بن جائے، تو اس طرح یقیناً یہ اس کے لیے بڑی سعادت کی بات ہو جائے گی بھئی۔ لیکن اس مرنے والے کو نہیں کہنا بھئی کلمہ پڑھو، کلمہ پڑھو بھئی۔ یہ وقت بڑا شدید ہوتا ہے مولانا، اتنا سخت ہے اتنا سخت ہے کہ انسان بیان نہیں کر سکتا بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ کہتے ہیں موت اتنی سخت ہے جیسے روایات میں آتا ہے کہ جیسے ایک نازک ریشمی کپڑے کو ایک کانٹوں والی شاخ پر ڈال دیا جائے بھئی اور پھر اس کو کھینچا جائے، تو اس طرح روح بدن کے ایک ایک حصے سے جدا ہوتی ہے، تو جیسے وہ کپڑا کھینچیں گے مولانا وہ تار تار ہو جائے گا، ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا، پھٹ جائے گا بالکل، اسی طرح اسی شدت کے ساتھ روح بدن سے نکلتی ہے بھئی۔ حضرت عیسیٰ عَلَيْهِ السَّلَامُ بھئی مردوں کو زندہ کرتے تھے اللہ کے حکم سے، ایک مردے کو زندہ کیا اور اس سے پوچھا کس حال میں ہو؟ کہنے لگا کہ تین سو سال ہو چکے ہیں مجھے مرے ہوئے، تین سو سال، لیکن موت کے وقت جو سختی آئی تھی، جو تکلیف ہوئی تھی وہ تکلیف آج تک میں نہیں بھول سکا بھئی، اتنی شدید بھئی، اتنی سخت۔ تو لہٰذا اس موقع پر بھئی اب مرنے والے کو نہیں کہنا کلمہ پڑھو، کلمہ پڑھو بھئی، وہ اتنی تکلیف میں ہے نہ معلوم اس کے منہ سے کیا بات نکل جائے بھئی، بس اس کے پاس زور زور سے کلمہ پڑھو۔ اور جب وہ ایک دفعہ کلمہ پڑھ لے تو بس کافی ہے مولانا، اب بار بار یہ نہیں ضروری کہ وہ پڑھتا ہی چلا رہے بھئی، بس مقصد تو یہ ہے کہ آخری بات اس کی کیا ہونی چاہیے؟ کلمہ ہو بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی آخری بات؟ ہاں اگر درمیان میں پھر اس نے کوئی اور بات کر دی تو پھر پڑھو مولانا تاکہ اس کا آخری کلام کیا بن جائے؟ کلمہ بن جائے بھئی، وہ پھر پڑھ لے اس کو۔ اور اسی طرح سورۂ یٰسین سے بھی بھئی موت کی سختی کم ہوتی ہے، لہٰذا اس کے پاس سورۂ یٰسین پڑھنی چاہیے یا کسی سے پڑھوا دے انسان بھئی، سورۂ یٰسین پڑھنی چاہیے۔ اور یہ بھی یاد رکھیں بھئی اگر مرتے وقت خدانخواستہ مرنے والے کے منہ سے کوئی کفریہ بات نکل گئی بھئی تو اس کا کوئی خیال نہ کرنا اور نہ کسی کو بتلانا بھئی، بلکہ یوں سمجھنا کہ موت کی شدت کی وجہ سے اس کی عقل ٹھکانے نہیں رہی بھئی۔ میں نے بتلایا بڑا شدید تکلیف کا وقت ہے بھئی، تو یوں سمجھیں گے کہ اس کی عقل ٹھکانے نہیں رہی، عقل خراب ہو گئی تھی، اور عقل جب خراب ہو جائے اس وقت کی ہر غلطی تو معاف ہے، اس پر پھر اس کا پوچھا نہیں جاتا جب انسان کی عقل ہی ٹھیک نہیں رہی۔ تو لہٰذا یہ کسی کو بھی بتانے کی ضرورت نہیں نہ اس کا خیال کرے، بس اللہ سے اس کی مغفرت کی اسی طرح دعا انسان کرتا رہے بھئی۔ اور جب وہ شخص مر جائے تو اس کے بعد بھئی اس کے پاس بھئی کوئی جنابت کی حالت میں ہو جسے نہانے کی حاجت ہے یا حیض و نفاس والی کوئی عورت ہے وہ نہ رہے، اس کے پاس سے ہٹ کے چلی جائے بھئی۔ اور اسی طرح جب تک میت کو غسل نہ دے دیا جائے اس کے پاس قرآن شریف نہ پڑھا جائے بھئی۔ ہاں غسل دے دیا اس کے بعد آپ کیا کر سکتے ہیں؟ اس کے پاس قرآن پڑھ سکتے ہیں بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو کہتے ہیں إِذَا احْتُضِرَ الرَّجُلُ وُجِّهَ إِلَى الْقِبْلَةِ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ، جب موت کا وقت آ جائے، جب موت آ جائے کسی آدمی کی، وُجِّهَ إِلَى الْقِبْلَةِ تو متوجہ کر دیا جائے اس کو قبلے کی طرف، یعنی قبلے کی طرف اس کا منہ کر دیا جائے۔ بھئی جب آدمی کو موت آئے تو افضل یہ ہے مولانا، مسنون طریقہ یہ ہے کہ اس کو دائیں پہلو پر لٹا دو قبلہ رخ کر کے بھئی۔ یا یہ بھی ٹھیک ہے مولانا کہ سیدھا لیٹ جائے اور پاؤں قبلے کی طرف ہو جائیں اس کے اور سر کے نیچے کوئی تھوڑا تکیہ وغیرہ اونچا رکھ دو تاکہ چہرہ آسمان کی طرف نہ ہو بلکہ قبلہ رخ ہو جائے چہرہ۔ اور اگر ان باتوں سے میت کو تکلیف ہوتی ہے کہ آپ اس کو ہلاتے ہیں یا کچھ، تو پھر جس حال پہ بھی ہے اسی حال پر کیا کرو اسے؟ چھوڑ دو بھئی۔ تو کہتے ہیں إِذَا احْتُضِرَ الرَّجُلُ وُجِّهَ إِلَى الْقِبْلَةِ، جب آدمی کی موت آ جائے تو اس کو متوجہ کر دیا جائے قبلے کی طرف یعنی قبلہ رخ کر دیا جائے، عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ دائیں پہلو پر، وَلُقِّنَ الشَّهَادَتَيْنِ اور تلقین کی جائے اسے شہادتین کی۔ یعنی أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ بھئی یہ دو شہادتیں جو ہیں ان کی تلقین کی جائے، میں نے بتلایا اس کے پاس کلمہ پڑھا جائے تاکہ آخری کلام یہ ہو جائے اس کا بھئی۔ وَإِذَا مَاتَ، اور جب وہ مر جائے بھئی، شَدُّوا لَحْيَيْهِ، تو باندھ دیں اس کے دونوں جبڑوں کو۔ لَحْيَةٌ داڑھی کو بھی کہتے ہیں اور یہ جبڑے کو بھی مولانا، اور جبڑے دو ہیں مولانا: ایک اوپر والا جبڑا اور ایک نیچے، اوپر والی ہڈی ہے یہ اوپر والے دانت جس میں ہیں اور ایک نیچے والی ہڈی ہے، تو دو جبڑے ہیں بھئی۔ تو لَحْيَتَيْنِ تثنیہ تھا، نون اضافت کی وجہ سے آپ نے پڑھا ہے کہ اضافت کی وجہ سے نون تثنیہ گر جاتا ہے تو لَحْيَتَيْهِ ہوا، ہا ضمیر ساتھ آئی بھئی۔ تو شَدُّوا لَحْيَتَيْهِ، باندھ دیں اس کے دونوں جبڑوں کو، وَغَمَّضُوا عَيْنَيْهِ، اور اس کی دونوں آنکھوں کو بند کر دیں۔ بھئی جبڑوں کو باندھ دو بھئی، مرنے کے بعد پھر جسم خشک ہو جاتا ہے، اکڑ جاتا ہے مولانا، تو پھر اگر منہ کھلا رہ گیا تو اسی حالت پر رہے گا بھئی۔ تو لہٰذا جب مر جائے تو اب اس کے منہ کو باندھ دیا جائے۔ اس کا طریقہ کیا ہے؟ ایک پٹی لے کر ٹھوڑی کے نیچے سے گزار کر سر کے اوپر گرہ دے کر باندھ دو بھئی تاکہ منہ بند ہو جائے، بند رہے، ٹھیک حالت میں رہے۔ اس کی آنکھیں بند کر دی جائیں مولانا، اور اسی طرح پاؤں کے دونوں انگوٹھوں کو بھی کسی پٹی کے ذریعے آپس میں باندھ دیں تاکہ پاؤں سیدھے رہیں بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی اور یہ باندھتے وقت، یہ ٹھوڑی باندھتے وقت، آنکھیں بند کرتے وقت اور پاؤں کے انگوٹھے باندھتے وقت جو شخص یہ باندھ رہا ہے اسے بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ یہ پڑھتا رہے بھئی۔ کیا پڑھتا رہے؟ بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ یہ پڑھتا رہے اور باندھتا رہے بھئی۔ فَإِذَا أَرَادُوا غَسْلَهُ، پس جب اس کو غسل دینے کا ارادہ کریں۔ اس کو غَسْلَهُ پڑھنا مولانا، غُسْلَهُ نہیں پڑھنا۔ وجہ یہ کہ صاحب جوہرہ نے ضابطہ ذکر کیا ہے مولانا۔ صاحب جوہرہ یہ شارح ہیں مولانا، انہوں نے شرح لکھی ہے قدوری کی، قدیم شرح ہے مولانا سینکڑوں سال قدیم شرح۔ انہوں نے بیان کیا جہاں غسل جمعہ کی بحث آتی ہے وہاں انہوں نے بیان کیا بھئی۔ تو وہاں چونکہ ضرورت نہیں پڑی میں نے ضابطہ آپ کے سامنے ذکر نہیں کیا، یہاں اب بتانا ضروری ہے اس کے سوا چارہ نہیں۔ انہوں نے ضابطہ یہ ذکر کیا کہ غسل کے لفظ کی جب اضافت کی جائے، اگر اس کی اضافت غیر مغسول کی طرف ہو تو غُسْلٌ پڑھیں، اور اگر مغسول کی طرف اضافت ہو تو غَسْلٌ پڑھیں۔ کیا ضابطہ ذکر ہوا؟ یہ غَسَلَ کے مادے کی، اس لفظ کی اضافت ہو جائے کس کی طرف؟ غیر مغسول کی طرف تو کیا لفظ پڑھیں گے؟ غُسْلٌ، غین کے ضمہ کے ساتھ۔ اور اگر مغسول کی طرف ہو تو پھر کیا پڑھیں گے؟ غَسْلٌ پڑھیں گے غین کے فتحہ کے ساتھ۔ دیکھو مولانا مثال سے بات سمجھ میں آئے گی۔ آپ کے سامنے لکھا ہوا ہے غَسَلَ، غسل کا مادہ ہے اور آگے الْجُمُعَةُ ہے، جمعے کا لفظ ہے مضاف الیہ۔ اب بتائیے مولانا غَسْلُ الْجُمُعَةِ پڑھیں گے یا غُسْلُ الْجُمُعَةِ پڑھیں گے؟ غُسْلُ الْجُمُعَةِ پڑھیں گے۔ کیوں؟ کیونکہ غُسْلٌ ہے مضاف اور الْجُمُعَةُ ہے مضاف الیہ، اور میں نے بتلایا تھا کہ غسل کے مادے کی جب اضافت ہو جائے کس کی طرف؟ غیر مغسول۔ بھئی جمعے کو دھویا جاتا ہے؟ یہ مغسول ہے؟ تو اضافت مغسول کی طرف ہوئی یا غیر مغسول کی طرف؟ غیر مغسول۔ یہ جمعہ تو وقت ہے مولانا، اس وقت میں غسل کیا جاتا ہے، تو یہ مغسول چیز کی طرف اضافت نہیں ہوئی بلکہ کس کی طرف ہو گئی؟ غیر مغسول کی طرف اضافت ہوئی، لہٰذا اس صورت میں کیا پڑھا جاتا ہے؟ غُسْلٌ کا لفظ پڑھا جاتا ہے، غُسْلُ الْجُمُعَةِ۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اچھا دوسری مثال مولانا، غسل کا مادہ ہے اور اس کی اضافت ہے میت کی طرف بھئی۔ کس کی طرف؟ میت کی طرف اضافت ہے مولانا۔ اب کیا پڑھیں گے بھئی؟ غُسْلُ الْمَيِّتِ یا غَسْلُ الْمَيِّتِ؟ غَسْلُ الْمَيِّتِ بھئی۔ غَسْلُ الْمَيِّتِ کیوں؟ کیونکہ اس کی اضافت کس کی طرف ہو رہی ہے؟ مغسول کی طرف جس کو دھویا جائے گا، تو لہٰذا اس صورت میں کیا پڑھا جاتا ہے؟ غَسْلُ الْمَيِّتِ۔ اچھا اسی طرح اب آپ بتائیے غَسْلُ الْجَنَابَةِ ہو گا یا غُسْلُ الْجَنَابَةِ؟ جنابت مغسول ہے یا غیر مغسول ہے؟ غیر مغسول ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ غیر مغسول ہے تو لہٰذا کیا پڑھیں گے؟ غُسْلُ الْجَنَابَةِ، جنابت کا غسل۔ اچھا اب آپ بتائیے غَسْلُ الثَّوْبِ پڑھوں گا یا غُسْلُ الثَّوْبِ پڑھوں گا؟ غَسْلُ الثَّوْبِ، کیونکہ ثوب کیا ہے؟ مغسول، اور جب مغسول کی طرف اضافت ہو تو کیا پڑھتے ہیں؟ غَسْلٌ پڑھتے ہیں۔ تو ضابطہ کیا ذکر ہوا؟ کہ اگر غسل کے مادے کی اضافت کس کی طرف ہو؟ غیر مغسول کی طرف ہو تو کیا پڑھا جائے گا؟ غُسْلٌ کا لفظ بھئی غین کا ضمہ پڑھیں گے، اور اگر اس کی اضافت کس کی طرف ہو؟ مغسول کی طرف، پھر کیا پڑھا جائے گا؟ غَسْلٌ کا لفظ پڑھا جائے گا مولانا۔ فَإِذَا أَرَادُوا، اب آپ بتائیے مولانا یہاں غَسْلَهُ پڑھیں گے یا غُسْلَهُ پڑھیں گے؟ غَسْلَهُ، کیونکہ ہا ضمیر میت کو راجع ہے۔ فَإِذَا أَرَادُوا غَسْلَهُ، جب اس میت کو غسل دینے کا ارادہ کریں، وَضَعُوهُ عَلَى سَرِيرٍ، تو رکھ دیں اس کو ایک تختے پر بھئی، وَجَعَلُوا عَلَى عَوْرَتِهِ خِرْقَةً، اور ڈال دیں اس کے ستر پر، اس کی شرمگاہ پر خِرْقَةً کوئی ٹکڑا کپڑے کا۔ بھئی کپڑے کا ٹکڑا ڈال دیں ناف سے لے کر گھٹنوں تک، اس کو ڈھانپ دیں بھئی، سمجھ میں آیا؟ اس کے بعد وَنَزَعُوا ثِيَابَهُ، اور اس کے کپڑے اتاریں بھئی۔ تو وہ شرمگاہ ظاہر کرنا آپ جانتے ہیں جائز نہیں، میت کے ساتھ بھی اسی طرح اس کی بھی شرمگاہ کی طرف دیکھنا جائز نہیں، تو پہلے اس پر کپڑا ڈال دیں بھئی ناف سے لے کر گھٹنوں تک، اس کے بعد کپڑے اتارے جائیں بھئی۔ اچھا تفصیل پہلے مجھ سے سمجھ لو مولانا، اس کے بعد پھر کتاب کی طرف جاتے ہیں بھئی۔ بھئی غسل دیتے ہوئے میت کو سب سے پہلے یہ ہے کہ اس میت کو تختے پر لٹایا بھئی اور اس پر کپڑا ڈال دیا ہے، اب آہستہ آہستہ اس کے تھوڑا سا پیٹ کو ملا جائے نرمی کے ساتھ، اور پھر کوئی نجاست نکلے یا نہ نکلے پھر اس کو استنجا کروایا جائے۔ استنجا کس کے ساتھ ہو گا؟ مٹی کے ڈھیلوں کے ساتھ، تین یا پانچ کے ساتھ استنجا کروا دیں، نجاست نکلے یا نہ نکلے استنجا کروایا جائے۔ اور پھر اس کے بعد پانی سے استنجا کروائے، لیکن ہاتھ نہیں لگانا مولانا، بلکہ ہاتھ پر ایک کپڑے کی تھیلی چڑھا لیں گے بھئی، دستانہ بس، سمجھ میں آیا بھئی؟ تو کپڑے کی ایک تھیلی بنا لیتے ہیں اسے دستانہ کہیں گے ہم۔ تو یہ تھیلی چڑھائی، اس کے ذریعے اس کو کیا کروا دیا؟ استنجا کروا دیا۔ اچھا اس کے بعد اب ہم اسے وضو کروائیں گے بھئی۔ اور یاد رکھیے وضو کرواتے ہوئے اس کو کلی نہیں کروانی، ناک میں پانی نہیں ڈالنا بھئی، کیونکہ کلی کروائیں گے پھر باہر پانی نکال سکتے ہیں بھئی؟ پھر تو نہیں باہر نکال سکتے۔ ناک میں پانی ڈالیں گے تو باہر نکال سکتے ہیں پھر بھئی؟ نہیں نکال سکتے، لہٰذا کلی نہیں کروانی، ناک میں پانی نہیں ڈالنا بھئی۔ ہاں یوں کر سکتے ہیں کہ کوئی کپڑا یا روئی تر کر کے اس کے دانتوں اور مسوڑھوں پر پھیر دیں، اور اسی طرح کوئی روئی یا کپڑا تر کر کے اس کے ناک میں پھیر دیں وہاں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر مرنے والا جنابت کی حالت میں تھا تو پھر یہ ضروری ہے، یہ کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ غسل میں فرض تھا یا نہیں ناک میں پانی ڈالنا اور کلی کرنا؟ فرض تھا۔ تو یہ تو فرض ہے غسل میں اور مرنے والا بھی کس حالت میں تھا؟ جنابت کی حالت میں، تو یہ اس کے لیے بھی ضروری ہے لیکن اب چونکہ کلی کروا نہیں سکتے، ناک میں پانی ڈال نہیں سکتے ورنہ تو وہ پانی نکلے گا نہیں باہر، لہٰذا اس صورت میں ضروری ہے کہ کیا کیا جائے؟ روئی یا گیلا کپڑا لے کر کیا کیا جائے؟ اس کے دانتوں اور مسوڑھوں پر اس کو مل دیا جائے اور اس کے ناک میں بھی گیلا کپڑا لگا دیا جائے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ پھر اس کے بعد بھئی استنجا بھی کروا دیا، اچھا یہ گیلا کپڑا بھی لگا دیا، اب بھئی اس کو وضو کروائیں گے، وضو کے صرف فرائض پورے کروا دیں بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ فرائض پورے کروا دیں گے: چہرہ دھو دیں گے اور پھر اس کے بعد بازو، اسی طرح اس کو مسح کروائیں گے اور اس کے پاؤں دھلوا دیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ دھلوا دیں گے۔ اس کے بعد مولانا اب اس پر پانی ڈالا جائے گا بھئی، پانی بہائیں گے اس کے اوپر۔ ہاں لیکن یہ یاد رکھنا مولانا یہ پانی ڈالتے وقت یا اسی طرح وضو کے وقت اگر خطرہ ہے، بلکہ خطرہ کیا ہے، ضروری ہے، یوں کرو اس کے ناک میں بھی تھوڑی سی روئی رکھ دو، اس کے منہ میں بھی تھوڑی سی روئی رکھ دو اور کانوں میں بھی روئی رکھ دو تاکہ پانی اندر نہ جائے بھئی۔ اب اس کو غسل دیں گے مولانا کہ اس کو پہلے بائیں پہلو پر لٹا دیں گے۔ کیا کریں گے؟ بھئی ہم نے جب بائیں پہلو پر لٹایا تو اوپر کون سا پہلو آ گیا؟ دایاں پہلو آ گیا، اب دائیں سے ابتدا کرتے ہیں ہر کام کی بھئی، سمجھ میں آیا؟ ہر اچھے کام کی ابتدا کس سے کرتے ہیں؟ دائیں طرف سے کرتے ہیں، تو میت میں بھی ہم نے اس کی دائیں طرف کو پہلے دھونا ہے، تو لہٰذا ضروری ہے کہ اس کو کس پہلو پہ لٹاؤ؟ بائیں پہلو پر، تو بایاں پہلو نیچے ہوا، دایاں پہلو اوپر آ گیا۔ اب مولانا تین دفعہ اس پر پانی ڈالیں گے بھئی سارے بدن پر تین دفعہ تاکہ اچھی طرح نیچے تک پانی پہنچ جائے بھئی۔ پھر اس کے بعد اب اس کو کس پہلو پر لٹائیں گے؟ اب دائیں پہلو پر اس کو لٹا دیں گے تو بایاں پہلو اس کا اوپر آ گیا، اب اس پر بھی تین دفعہ پانی ڈالیں گے اچھی طرح تاکہ نیچے تک پانی پہنچ جائے بھئی۔ اچھا نیچے تک پانی پہنچ جائے، اس کے بعد اب کہتے ہیں میت کو بٹھا دو، تھوڑا سا اوپر کرو اس کو اور اپنے ساتھ ٹیک لگوا دو تاکہ گرے نہ۔ اپنے ساتھ ٹیک لگوا کے اب اس کے پیٹ کو آہستہ آہستہ ملا جائے بھئی تاکہ اگر کوئی نجاست وغیرہ خارج ہونی ہے وہ خارج ہو جائے اس کے بدن سے بھئی۔ تو نجاست اگر کوئی خارج ہو اس کو دھو دے، اور اب دوبارہ وضو کروانے کی اور غسل کی حاجت نہیں دوبارہ، سمجھ میں آیا؟ اس نجاست کو دھو دے، اس کو صاف کر دے بھئی۔ اچھا اس کے بعد مولانا اب اس کو پھر بائیں پہلو پر لٹا کر کافور ملا ہوا پانی تین دفعہ اس کے بدن پر ڈال دیں۔ بائیں پہلو پر لٹایا تو کون سا پہلو اوپر آیا؟ دایاں پہلو۔ تو کافور مولانا یہ خوشبودار درخت سے نکلنے والا سفید رنگ کا شفاف مادہ ہوتا ہے جسے دواؤں وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں اور مردوں کو میت کو لگاتے ہیں بھئی۔ تو یہ کافور میں پانی ملایا ہوا ہو، یہ اس کے بدن پر ڈال دیا جائے بھئی۔ تو کتنی دفعہ پانی آ گیا میت پر؟ تین دفعہ اس پر پانی بہا دیا بھئی۔ پہلے دائیں طرف ڈالا تھا تین دفعہ تو یہ ایک دفعہ ہم نے دھو دیا گویا، دوسری مرتبہ بائیں طرف وہ بھی تین مرتبہ پانی ڈال دیا تو یہ دو دفعہ دھویا بھئی، اور تیسری مرتبہ اب پھر مولانا تیسری مرتبہ ڈالا تو تین مرتبہ پانی اس پر، اس کے پیٹ کو ملا ہے اور اس کو دھویا ہے اس کے بعد پھر تیسری دفعہ دھو لیں گے اس کو بھئی، لیکن وضو وغیرہ دوبارہ کروانے کی ضرورت نہیں۔ پھر اس کے بعد مولانا کپڑے وغیرہ کسی سے خشک کر کے اب اس کو کفن پہنایا جائے گا، تفصیل آگے آ جائے گی، یہاں تک کر لیں بھئی۔ تو کہتے ہیں فَإِذَا أَرَادُوا غَسْلَهُ، جب اس کو غسل دینے کا ارادہ کریں، وَضَعُوهُ عَلَى سَرِيرٍ، تو رکھ دیں اس کو تختے کے اوپر، وَجَعَلُوا عَلَى عَوْرَتِهِ خِرْقَةً، اور اس کی شرمگاہ پر کوئی کپڑا ڈال دیں، وَنَزَعُوا ثِيَابَهُ، اور اس کے کپڑے اتار دیں، وَوَضَّؤُوهُ، اور اس کو وضو کروائیں بھئی۔ میں نے بتلایا پہلے استنجا کروائیں پہلے ڈھیلے سے اور پھر پانی وغیرہ سے۔ وضو کروائیں گے، وَلَا يُمَضْمَضُ وَلَا يُسْتَنْشَقُ، اور کلی نہ کروائی جائے گی اور ناک میں بھی پانی نہیں ڈالا جائے گا بھئی۔ ثُمَّ يُفِيضُونَ الْمَاءَ عَلَيْهِ، پھر بہائیں گے پانی اس کے اوپر، پھر پانی اس کے اوپر بہائیں بھئی۔ اچھا اور میں نے بتلایا پانی بہانے سے پہلے کیا کرے؟ ناک، منہ اور کان میں روئی رکھ دیں گے بھئی تاکہ پانی اندر نہ جائے۔ وَيُجَمَّرُ سَرِيرُهُ وِتْرًا۔ ہاں بھئی جس تختے پر اس کو غسل دینا ہے اس کو تین دفعہ دھونی دے دی جائے۔ تو کہتے ہیں وَيُجَمَّرُ سَرِيرُهُ وِتْرًا، تین دفعہ جو ہے دھونی دی جائے گی۔ دھونی دینا جانتے ہیں یا نہیں جانتے بھئی؟ جی بھئی انگارے وغیرہ آگ کے کوئلے جلا کر بھئی پھر اس پر کوئی خوشبو وغیرہ ڈال دی جاتی ہے خاص قسم کی تو پھر وہ اس کا دھواں دیا جاتا ہے اس چیز کو بھئی، اس کو کیا کہتے ہیں؟ دھونی دینا، دھواں دینا خوشبودار بھئی۔ تو کہتے ہیں وَيُجَمَّرُ سَرِيرُهُ وِتْرًا، اور دھونی دی جائے گی اس کے تختے کو وِتْرًا طاق مرتبہ بھئی، تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ ہو گیا وغیرہ بھئی۔ وَيُغْلَى الْمَاءُ بِالسِّدْرِ، اور ابالا جائے گا پانی، ابالا جائے پانی بِالسِّدْرِ بیری کے ساتھ، یعنی بیری کے پتوں کے ساتھ پانی ابالا جائے گا۔ بیری کے پتے پانی میں ڈال کر اس کو ابالا جائے بھئی۔ اس سے کہتے ہیں صفائی اچھی طرح حاصل ہوتی ہے۔ بیری کے پتوں کو جب پانی میں ابال لیا جائے تو اس پانی سے بدن اچھی طرح صاف ہوتا ہے۔ نیز میت بھی کہتے ہیں جلدی خراب نہیں ہوتی، لاش جلدی نہیں گلتی تو کچھ اس سے فائدہ ہوتا ہے۔ تو کہتے ہیں وَيُغْلَى الْمَاءُ بِالسِّدْرِ، ابالا جائے پانی کو بیری کے ساتھ یعنی بیری کے پتوں کے ساتھ، أَوْ بِالْحُرْضِ، یا مولانا اشنان کے ساتھ۔ حُرْضٌ اشنان یہ ایک بوٹی ہے جس سے صابن کی طرح کام لیا جاتا تھا بھئی، یہ صابن کی طرح صفائی اس سے حاصل کی جاتی تھی۔ أَوْ بِالْحُرْضِ، یا کس کے ذریعے؟ اشنان کے ذریعے۔ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فَالْمَاءُ الْقَرَاحُ۔ قَرَاحٌ قاف کا فتحہ ہے، پس اگر یہ نہ ہوں مولانا، بھئی بیری کے پتے یا حرض نہیں ہیں، فَالْمَاءُ الْقَرَاحُ، تو پھر کس کے ساتھ دھویا جائے گا؟ خالص پانی کے ساتھ بھئی، خالص پانی کے ساتھ۔ وَيُغْسَلُ رَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ بِالْخِطْمِيِّ، اور دھویا جائے گا اس کے سر کو وَلِحْيَتُهُ اور اس کی داڑھی کو بِالْخِطْمِيِّ۔ خِطْمِيٌّ یہ ایک بوٹی کا نام ہے مولانا جس سے صفائی، بال وغیرہ خوب نرم ہو جاتے تھے، اردو میں اسے گل خیرو کہتے ہیں بھئی، گل خیرو۔ یہ اردو میں بھئی نام لکھا ہوا ہے بین السطور بھئی؟ ہاں یہ اردو میں اس کا نام ہے، یہ بوٹی ہے بھئی، اس سے بال نرم ہو جاتے ہیں، صاف ہو جاتے ہیں خوب اچھی طرح بھئی۔ ہاں یہ بات تو رہ گئی تھی مولانا میں نے جب غسل کا طریقہ بیان کیا، تو وہاں پر بھئی وضو کروانے کے بعد اب کیا کیا جائے؟ اس کے سر اور داڑھی کو کس کے ساتھ دھویا جائے؟ گل خیرو کے ساتھ بھئی، سمجھ میں آیا؟ یا اسی طرح صابن وغیرہ سے بھی دھویا جا سکتا ہے بھئی۔ ثُمَّ يُضْجَعُ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْسَرِ، پھر لٹایا جائے اس کو بائیں پہلو پر، فَيُغْسَلُ بِالْمَاءِ وَالسِّدْرِ، تو دھویا جائے اس کو پانی اور بیری کے پتوں کے ساتھ، حَتَّى يُرَى، یہاں تک کہ معلوم ہو جائے أَنَّ الْمَاءَ قَدْ وَصَلَ إِلَى مَا يَلِي التَّحْتَ مِنْهُ، کہ پانی تحقیق پہنچ گیا ہے اس جگہ تک جو ملی ہوئی ہے اس کے نیچے بھئی، یعنی اس کے نیچے تک پانی پہنچ جائے بھئی۔ ثُمَّ يُضْجَعُ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ، پھر اس کو لٹایا جائے گا اس کے دائیں پہلو پر۔ دیکھا پہلے بائیں پہلو پر لٹائیں گے تاکہ جب بائیں پہلو پر لٹائیں گے تو دایاں پہلو اوپر ہو جائے گا تو دایاں پہلو پہلے دھویا جائے گا، پھر اب دائیں پہلو پر لٹایا تو اب بائیں جانب اس کی اوپر آ گئی اب اس کو دھویا جائے گا۔ تو کہتے ہیں ثُمَّ يُضْجَعُ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ، پھر اس کو لٹایا جائے گا اس کے دائیں پہلو پر، فَيُغْسَلُ بِالْمَاءِ، پس دھویا جائے گا اس کو پانی کے ساتھ، حَتَّى يُرَى، یہاں تک کہ معلوم ہو جائے أَنَّ الْمَاءَ قَدْ وَصَلَ إِلَى مَا يَلِي التَّحْتَ مِنْهُ، کہ پانی تحقیق پہنچ چکا ہے اس حصے کو جو اس سے نیچے ملا ہوا ہے یعنی اس کے نیچے تک پانی پہنچ گیا ہے۔ ثُمَّ يُجْلِسُهُ وَيُسْنِدُهُ إِلَيْهِ، پھر کیا کرے بھئی؟ میت کو بٹھائے، وَيُسْنِدُهُ إِلَيْهِ، اور اس کو ٹیک لگوا دے إِلَيْهِ اپنے ساتھ بھئی۔ اپنے ساتھ کیا کر دے غسل دینے والا؟ ہاں ورنہ تو وہ گر جائے گی بھئی میت، تو لہٰذا اس کو بٹھائے اور اپنے ساتھ ٹیک لگوا دے، وَيَمْسَحُ بَطْنَهُ مَسْحًا رَفِيقًا، اور ملے بھئی اس کے پیٹ کو مَسْحًا رَفِيقًا نرمی سے بھئی، نرمی سے ملنا۔ فَإِنْ خَرَجَ مِنْهُ شَيْءٌ غَسَلَهُ، پس اگر اس سے کوئی پاخانہ وغیرہ بھئی نجاست خارج ہوئی، غَسَلَهُ اس کو کیا کر لے؟ دھو لے بھئی، وَلَا يُعِيدُ غَسْلَهُ، اور پھر اس کے غسل کو نہ لوٹائے۔ میں نے بتایا بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ پیٹ کو کیا کیا؟ نرمی سے ملا، تو اب یہ جو اگر نجاست خارج ہوئی ہے تو اس نجاست کی وجہ سے وہ جو پہلے دھویا ہے یا وضو کروایا اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو صاحب قدوری نے دو مرتبہ دھونے کا ذکر کیا: ایک دائیں پہلو پر دھویا اور پھر بائیں پہلو پر۔ میں نے تین ذکر کیے بھئی، سمجھ میں آیا؟ علماء نے ذکر کیا ہے بھئی کہ تین مرتبہ اس طرح دھونا مسنون ہے مولانا، اور تیسری مرتبہ کب دھوئیں گے؟ تیسری دفعہ جب یہ اس کے پیٹ کو ملا ہے اس کو بٹھایا ہے اس کے بعد تیسری دفعہ اس پر پانی ڈالیں گے اور کافور ملا ہوا میں نے بتلایا ڈال دیں گے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ یہ اگر آپ دیکھنا چاہیں آپ کے حاشیہ نمبر تین میں بھی ذکر ہے بھئی، چلیے یہ بعد میں دیکھ لیجیے گا۔ ثُمَّ يَنْشُفُهُ فِي ثَوْبٍ، پھر اس کو خشک کر لے کسی کپڑے میں۔ نَشَفَ يَنْشُفُ کا معنی ہوتا ہے پونچھنا، خشک کرنا، تاکہ کفن گیلا نہ ہو بھئی اس لیے اس کو خشک۔ ثُمَّ يَنْشُفُهُ فِي ثَوْبٍ، پھر اس کو پونچھ لے، خشک کر لے کسی کپڑے میں، وَيُدْرَجُ فِي أَكْفَانِهِ، اور لپیٹ دیا جائے اپنے کفنوں میں۔ اب اس کو کیا پہنائے جائیں گے بھئی؟ اب اس کو کفن پہنایا جائے گا تو لپیٹ دیا جائے، ڈال دیا جائے اس کو اپنے کفنوں میں۔ وَيُجْعَلُ الْحَنُوطُ، حَنُوطٌ حا کا فتحہ ہے، وَيُجْعَلُ الْحَنُوطُ عَلَى رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ۔ حَنُوطٌ یہ ایک عطر کا نام ہے مولانا، خوشبو ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ عطر، کوئی بھی خوشبو ہو سکتی ہے بھئی۔ وَيُجْعَلُ الْحَنُوطُ عَلَى رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ، اور حنوط خوشبو یعنی عطر کو لگا دیا جائے عَلَى رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ اس کے سر پر اور اس کی داڑھی پر۔ وَالْكَافُورُ عَلَى مَسَاجِدِهِ، اور کافور لگا دیا جائے عَلَى مَسَاجِدِهِ اس کے سجدے کی جگہوں پر۔ مَسَاجِدُ جمع ہے مَسْجِدٌ کی مولانا، وہ سجدہ جس پر انسان کرتا ہے جن اعضاء پر۔ سجدہ بھئی، جو جو چیزیں سجدے میں نیچے لگتی ہیں: ناک، پیشانی، دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو ان پر کیا لگا دے؟ کافور لگا دے۔ اور میں نے بتلایا کافور کسے کہتے ہیں؟ ایک خوشبودار درخت ہے اس سے نکلنے والا ایک سفید رنگ کا شفاف مادہ ہے جسے دواؤں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور میت وغیرہ کو بھی لگاتے ہیں، تو یہ کافور خوشبو ہے بھئی، تو یہ اس کے سجدوں کی جگہوں پر لگا دے۔ وَالسُّنَّةُ أَنْ يُكَفَّنَ الرَّجُلُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ۔ اچھا آگے کفن کا ذکر آ رہا ہے بھئی۔ یاد رکھیے میں نے بتلایا، پہلے ذکر کر دیا کسی کے اگر مرتے وقت کفریہ کلمہ منہ سے نکل گیا تو اس کا خیال نہیں کرنا بلکہ یوں سمجھیں گے کہ موت کی شدت کی وجہ سے اس کی عقل چلی گئی تھی، اور جب عقل چلی جائے تو اس صورت میں ہر چیز معاف ہے بھئی۔ تو کسی کو ذکر بھی نہیں کرنا اور اس کے بارے میں خیال بھی نہیں کرنا کہ اس کی موت کفر پہ ہوئی ہے، نہیں نہیں ایسا نہیں سمجھنا بلکہ کیا سمجھیں گے؟ موت کس حالت میں ہوئی ہے؟ ایمان ہی کی حالت میں ہوئی ہے، اور اس کے لیے بخشش کی دعا کرتے رہیں گے۔ اسی طرح یاد رکھو بھئی اگر غسل دیتے وقت کوئی اس میں کوئی خرابی دیکھ لی بھئی غسل دیتے ہوئے، مثلاً چہرہ کالا ہو گیا ہے اس کا میت کا، یا چہرہ بگڑ گیا ہے عجیب بن گیا ہے کہ انسان کو دیکھ کر خوف آتا ہے، یا اس طرح کی کوئی علامت دیکھی تو اس کا بھی چرچا نہ کرے بھئی، کسی کو نہ بتلائے غسل دینے والا۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ کسی کو نہ بتلائے، یہ جائز نہیں ہے کسی کے سامنے ذکر کرنا۔ لیکن اگر مرنے والا وہ اعلانیہ گناہ کیا کرتا تھا بھئی، مثلاً کوئی گانا بجانے والا تھا، یا کوئی عورت تھی گانا بجانے والی، یا ناچنے والی تھی یا طوائف تھی وغیرہ، تو پھر لوگوں کو بتانا چاہیے تاکہ لوگ کیا کریں؟ آئندہ ان کاموں سے بچیں اور توبہ کریں بھئی۔ تو ورنہ ویسے کوئی بری علامت دیکھے تو نہیں بتانی چاہیے کسی کو۔ ہاں اگر کوئی اچھی علامت دیکھی تو بتانا مستحب ہے مولانا، بتانا چاہیے بھئی، مثلاً چہرے پر رونق تھی، نورانیت تھی، مسکراہٹ تھی وغیرہ، یہ چیزیں دیکھے تو پھر بتانی چاہئیں بھئی۔ بات سمجھ میں آئی بھئی؟ تو یہ غسل کا طریقہ یہاں تک سارا بیان، اور یہ یاد رکھنا مولانا غسل کا یہ طریقہ مسنون ہے جو تفصیل کے ساتھ میں نے بیان کیا۔ اگر کوئی اس طریقے پر غسل نہیں دیتا بلکہ سارے بدن کو ایک دفعہ دھو دیتا ہے تو یہ بھی کافی ہے، فرض ادا ہو گیا بھئی۔ یہ جو تفصیل بیان ہوئی وضو کروائیں، استنجا پہلے پھر وضو کروانا ہے اس کے بعد مولانا اس کے سر کو دھونا ہے اور اس کے بعد پھر اس کے اوپر پانی بہانا ہے، یہ مسنون طریقہ ہے۔ اگر کیا کیا کسی شخص نے؟ سارے بدن کو ایک دفعہ دھو دیا تو اس صورت میں بھی کیا ہو گا؟ فرض ادا ہو جائے گا بھئی۔ اچھا اب بھئی کفن کی تفصیل آ رہی ہے۔ وَالسُّنَّةُ أَنْ يُكَفَّنَ الرَّجُلُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ: إِزَارٌ وَقَمِيصٌ وَلِفَافَةٌ، اور سنت یہ ہے کہ کفن دیا جائے آدمی کو تین کپڑوں کے اندر۔ تین کپڑے وہ کون کون سے ہیں؟ إِزَارٌ ایک ازار ہے، وَقَمِيصٌ اور ایک قمیص ہے، وَلِفَافَةٌ اور لفافہ بھئی، تین کپڑوں میں۔ یاد رکھیں تفصیل بھئی، کیسے پہنائیں گے، کیا ہو گا کفن بھئی؟ یاد رکھیے کتنے کپڑے ذکر ہوئے؟ تین: ازار، قمیص اور لفافہ۔ ازار جو ہے، ازار سر سے لے کر پاؤں تک کپڑا ہو گا بھئی۔ کہاں سے کہاں تک؟ سر سے لے کر پاؤں تک کپڑا ہو گا بھئی، سر بھی ڈھانپا جائے اور پاؤں بھی ڈھانپے جائیں۔ بھئی ازار کی کیا بات میں نے ذکر کی، ازار کہاں سے کہاں تک ہو؟ سر سے پاؤں تک ہو بھئی، اور چوڑائی اتنی ہو کہ دونوں طرف سے میت پر ڈالیں تو میت اس میں اچھی طرح چھپ جائے بھئی، سمجھ میں آیا؟ لپیٹا جا سکے اس پر۔ اور قمیص، قمیص کا طریقہ یہ ہے مولانا کہ میت کی گردن سے لے کر پاؤں تک، کہاں سے لے کر؟ گردن سے لے کر پاؤں تک اس سے دگنا کپڑا لے لو لمبائی میں۔ تو دیکھو فرض کرو مولانا میت کا قد ہے گردن سے لے کر پاؤں تک ڈیڑھ گز، تو اس سے دگنا کپڑا لو، کتنا بھئی؟ تین گز کپڑا لے لو۔ اس تین گز لمبے کپڑے کو درمیان سے موڑو تو ڈیڑھ گز ایک طرف ہوا، ڈیڑھ گز دوسری طرف، دو تہیں بن گئیں یا نہیں بن گئیں؟ اور جہاں سے موڑا ہے وہاں پر تھوڑا سا بیچ میں سے کاٹنا ہے یہاں سے میت کا سر ہم نے گزارنا ہے۔ الگ نہیں کرنے دونوں حصے مولانا، بلکہ کیا کرنا ہے؟ ہاں یہ جو ڈیڑھ گز کی دو تہیں بن گئیں یہ جہاں سے وہ موڑا ہے اس جگہ پر تھوڑا سا کاٹ دینا ہے، یہاں سے اب میت کا سر نکال لیں گے اور ایک حصہ اوپر کی طرف میت کے آ جائے گا دو تہوں میں سے اور ایک حصہ نیچے کی طرف آ جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ قمیص کہلاتی ہے مولانا، اس میں بازو وغیرہ نہیں ہیں، ہے سیدھا ہی کپڑا، البتہ صورت ہم نے کس کی دے دی؟ قمیص کی دے دی کہ درمیان میں چاک لگا کر اس کو پہنا دیں گے اور ایک حصہ میت کے نیچے آ جائے گا اور ایک حصہ میت کے اوپر آ جائے گا اور اتنا ہو کہ بھئی آرام سے قدموں کو ڈھانپ لے بھئی، قدموں تک آ جائے۔ تو ازار کتنا تھا؟ سر سے لے کر پاؤں تک ڈھانپ لے سارے کو۔ اور قمیص کہاں سے کہاں تک ہے؟ گردن سے لے کر پاؤں تک نیچے کی جانب بھی اور اوپر کی جانب بھی۔ اور لفافہ یہ سب سے اوپر آتا ہے اور یہ ازار سے لمبا ہو تاکہ میت اس میں اچھی طرح ہم ڈھانپ لیں اور اوپر کی طرف بھی باندھ لیں گے اور قدموں کی طرف بھی باندھ لیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ بھئی قد سے کچھ اوپر ہو، اوپر گرہ لگانی ہے بھئی، باندھنا ہے ہم نے، اسی طرح پاؤں کی طرف بھی باہر کچھ نکلا ہوا ہو لمبا ہو وہاں بھی ہم نے گرہ لگانی ہے۔ تفصیل سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یہ کفن ہے مولانا۔ طالب علم: جی یہ لفافہ جو ہے سر سے اوپر تک، اوپر ہی ڈھانپنا ہے کہ سارا اوپر لپیٹنا ہے؟ استاذ: بھئی ڈھانپنا ہے بھئی اوپر گرہ لگانی ہے۔ دیکھو سب سے پہلے نیچے وہ لفافہ جو لمبا کپڑا ہے ازار سے بھی ایک ہاتھ لمبا ہے مولانا، سب سے پہلے اس کو نیچے بچھا دیا۔ اس کے بعد اس کے اوپر ازار بچھا دیں گے۔ کیا کریں گے؟ ازار بچھا دیں گے، سب سے نیچے لفافہ، اس کے اوپر ازار۔ اس کے بعد اس کے اوپر قمیص کیا کریں گے؟ بھئی قمیص کا آدھا حصہ بچھا لیں گے، آدھا حصہ اب سر کی طرف رکھ دیا۔ اب میت کو لائے، اس کپڑے کے اوپر رکھ دیا مولانا۔ اور پھر سب سے اوپر کیا ہے؟ قمیص ہے، اس سے نیچے کیا ہے؟ ازار ہے، اس سے نیچے کیا ہے؟ لفافہ ہے۔ اب قمیص بھئی آدھی بچھی ہوئی ہے اور آدھی کس طرف پڑی ہے؟ سر کی جانب، تو اب وہاں آرام سے بھئی میت کے سر کی طرف سے اس کو پہنا دیں گے اور پھر یہ ایک حصہ اوپر میت پہ ڈال دیں گے بھئی قمیص کا۔ سب سے پہلے اوپر کیا آ گئی؟ قمیص۔ پھر اس کے بعد نیچے کیا تھا؟ ازار، اب ازار دونوں طرف سے لپیٹ دیں گے میت کے اوپر۔ پھر اس کے بعد سب سے باہر کیا تھا؟ لفافہ، اب اس کو اچھی طرح لپیٹ دیں گے میت کے اوپر اور دونوں طرف باہر کی طرف کیا کر دیں گے؟ گرہ لگا دیں گے۔ اور اگر کھلنے کا خطرہ ہے تو درمیان سے بھی کیا کر سکتے ہیں؟ گرہ لگا سکتے ہیں کسی پٹی وغیرہ کے ذریعے۔ تو سر کی طرف جو کنارہ ہے اس کو بھی کسی پٹی وغیرہ سے باندھ دیں گے، پاؤں کی طرف بھی پٹی وغیرہ سے باندھ دیں گے، اور اگر درمیان سے کھلنے کا خطرہ ہے تو وہاں بھی پٹی سے باندھ دیں گے۔ تفصیل سب کو سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ تو کہتے ہیں وَالسُّنَّةُ أَنْ يُكَفَّنَ الرَّجُلُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ، سنت یہ ہے کہ کفن دیا جائے آدمی کو تین کپڑوں میں: إِزَارٌ وَقَمِيصٌ وَلِفَافَةٌ، ایک ازار اور قمیص اور لفافہ۔ فَإِنِ اقْتَصَرُوا عَلَى ثَوْبَيْنِ جَازَ، اور اگر اکتفا کر لیا دو کپڑوں پر تو یہ بھی جائز ہے۔ قمیص نہیں پہنائی مولانا، صرف ازار اور لفافے پر اکتفا کر لیا یہ بھی جائز ہے۔ ہاں مسنون یہ ہے کہ تین کپڑے ہونے چاہئیں۔ لیکن اس سے کم دیں یہ درست نہیں مولانا، ہاں اگر مجبوری ہے تو پھر تو ٹھیک ہے جائز ہے۔ وَإِذَا أَرَادُوا لَفَّ اللِّفَافَةِ عَلَيْهِ، جب ارادہ کریں لفافے کو اس پر لپیٹنے کا، کس کے لپیٹنے کا ارادہ کریں؟ لفافے کا۔ بھئی سب میں اسی طرح کرنا ہے، پہلے بائیں طرف سے ڈالنا ہے پھر کس طرف سے ڈالنا ہے؟ دائیں طرف سے، تاکہ دائیں جانب اوپر رہے کپڑا بھئی، دائیں جانب والا۔ تو کہتے ہیں فَإِذَا أَرَادُوا لَفَّ اللِّفَافَةِ عَلَيْهِ ابْتَدَأُوا بِالْجَانِبِ الْأَيْسَرِ، جب ارادہ کریں لفافے کو لپیٹنے کا میت پر تو ابتدا کریں بائیں جانب سے، فَأَلْقَوْهُ عَلَيْهِ پس اس کو اس کے اوپر ڈال دیں، ثُمَّ بِالْأَيْمَنِ پھر کس طرف سے؟ دائیں طرف سے۔ تو دیکھو اب کون سی جانب اوپر آ گئی؟ دائیں جانب اوپر آ گئی۔ فَإِنْ خَافُوا أَنْ يَنْتَشِرَ الْكَفَنُ عَنْهُ عَقَدُوهُ، اور اگر یہ خوف ہو کہ کھل جائے گا کفن میت سے، عَقَدُوهُ تو کیا کریں اس کو؟ باندھ دیں بھئی، گرہ لگا دیں۔ وَتُكَفَّنُ الْمَرْأَةُ فِي خَمْسَةِ أَثْوَابٍ، اور عورت کو کفن دیا جائے گا پانچ کپڑوں کے اندر: إِزَارٌ وَقَمِيصٌ وَخِمَارٌ وَخِرْقَةٌ تُرْبَطُ بِهَا ثَدْيَاهَا وَلِفَافَةٌ۔ عورت کے پانچ کپڑے ہیں مولانا کفن کے: ایک ازار ہے اسی طرح سر سے لے کر پاؤں تک، وَقَمِيصٌ اور ایک کیا ہے؟ قمیص، وہی کرتا ہے مولانا گردن سے لے کر پاؤں تک جو نیچے کی جانب بھی آئے گا اوپر کی جانب بھی، وَخِمَارٌ خمار اوڑھنی ہے، دوپٹہ مولانا جسے سربند بھی کہتے ہیں، یہ تقریباً ڈیڑھ گز کا کپڑا یہ اس کے سر پر بھی ڈال دیا جاتا ہے اور عورت کے بال جو ہیں مولانا اس کے دو حصے کر دیے جاتے ہیں: ایک حصہ دائیں طرف سینے پر ڈال دیا اور ایک حصہ بائیں طرف سینے پر ڈال دیا اس اوڑھنی میں لپیٹ کر۔ اوڑھنی سر پر رکھی اور پھر نیچے کی طرف بالوں کو اس میں لپیٹ دیا اور ایک حصہ کس طرف ڈال دیا؟ دائیں طرف، اور ایک حصہ اس کے اوپر بائیں طرف سینے پر ڈال دیا۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ خمار ہے، یہ ایک چیز زیادہ ہے۔ وَخِرْقَةٌ اور ایک کپڑا ہو، کپڑے کا ٹکڑا تُرْبَطُ بِهَا ثَدْيَاهَا کہ باندھ دیا جائے گا اس کے ساتھ اس کے پستانوں کو۔ ثَدْيَاهَا تثنیہ ہے ثَدْيٌ کی، ثَدْيَانِ نون اضافت کی وجہ سے گر گیا بھئی۔ تو یہ کپڑا ہے مولانا سینہ بند جس کو کہتے ہیں، یہ ہو گا بھئی بغلوں سے لے کر گھٹنوں تک بھئی۔ بغلوں سے لے کر کہاں تک؟ گھٹنوں تک ایک کپڑا ہو گا جس میں اس کو لپیٹا جائے گا بھئی۔ وَلِفَافَةٌ اور پانچواں کپڑا کیا ہے؟ لفافہ، جو میں نے بتلایا سب سے اوپر ہوتا ہے اور سب سے لمبا کپڑا ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں فَإِنِ اقْتَصَرُوا عَلَى ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ جَازَ، اور اگر اکتفا کیا تین کپڑوں پر عورت کے اندر تو یہ بھی جائز ہے۔ کون سے تین کپڑے ہیں بھئی؟ ازار، خمار اور لفافہ۔ وَيَكُونُ الْخِمَارُ فَوْقَ الْقَمِيصِ تَحْتَ اللِّفَافَةِ، اور جو اوڑھنی ہے، جو دوپٹہ ہے فَوْقَ الْقَمِيصِ وہ قمیص کے اوپر ہو گا، تَحْتَ اللِّفَافَةِ اور لفافے کے نیچے ہو گا بھئی۔ وَيُجْعَلُ شَعْرُهَا عَلَى صَدْرِهَا، اور ڈال دیے جائیں گے اس کے بال اس کے سینے پر۔ اس کے سینے پر اس کے بال ڈال دیے جائیں گے اس خمار میں لپیٹ کر بھئی، نصف ایک جانب اور نصف دوسری جانب۔ عورت کے کفن، بھئی مرد کے کفن میں سب سے پہلے ہم نے کیا بچھایا تھا؟ لفافہ، اور اس کے اوپر کیا بچھایا تھا؟ ازار، اس کے بعد اس کے اوپر کیا آیا تھا؟ قمیص آئی تھی بھئی۔ تو عورت کے اندر بھی یہی ترتیب ہے، البتہ کرتا جب عورت کو وہ پہنا دیا اس کے بعد اس کو وہ اوڑھنی پہنا دی جائے گی سر پر اور پھر اس میں بالوں کو لپیٹ کر اس کے سینے پر ڈال دیا جائے گا۔ اس کے بعد بھئی اب اس کے اوپر کیا آیا؟ ازار آ جائے گا اسی طرح، ازار کے اوپر کیا آ جائے گا؟ لفافہ۔ اچھا ایک چیز رہ گئی نا، کیا؟ وہ خرقہ رہ گیا بھئی، وہ سینہ بند رہ گیا، وہ کہاں پر ہو گا بھئی؟ تو اس کے بارے میں یاد رکھیے بھئی خرقہ ازار سے اوپر ہو۔ خرقہ ازار کے اوپر ہو، یعنی ازار کے بعد ہو۔ معلوم ہوا سب سے پہلے کیا ہے؟ قمیص ہے، قمیص کے بعد کیا ہے؟ خمار ہے، خمار کے بعد کیا ہو گا؟ ازار، اور ازار کے اوپر کیا آ جائے گا؟ خرقہ آ جائے گا، اور خرقے کے اوپر پھر کیا آ جائے گا؟ لفافہ۔ ترتیب سمجھ میں آئی کہ نہیں؟ دوبارہ سنو، سب سے پہلے کیا ہے؟ قمیص، قمیص کے اوپر خمار بھئی وہ سر پہ جو پہنا، قمیص کے بعد خمار، خمار کے بعد وہی ازار، ازار کے اوپر کیا آ جائے گا؟ وہ خرقہ آ جائے گا مولانا وہ سینہ بند، اور اس کے بعد سب سے اوپر کیا آئے گا؟ لفافہ آ جائے گا۔ تو میں نے کیا ترتیب بتلائی؟ سینہ بند کو ازار کے نیچے ہونا چاہیے یا اوپر ہونا چاہیے؟ اوپر ہونا چاہیے۔ لیکن اگر سینہ بند ازار سے نیچے رکھا یہ بھی جائز، یا سب سے اوپر رکھا لفافے سے بھی اوپر رکھا پھر بھی جائز ہے مولانا۔ وَلَا يُسَرَّحُ شَعْرُ الْمَيِّتِ وَلَا لِحْيَتُهُ، اور کنگھی نہ کیے جائیں میت کے بال بھئی، وَلَا لِحْيَتُهُ اور نہ اس کی داڑھی کو۔ سَرَّحَ يُسَرِّحُ کا معنی کنگھی کرنا۔ کنگھی کی حاجت نہیں مولانا میت کو، یہ تو زینت کے لیے ہے مولانا اور میت کو زینت کی حاجت نہیں۔ وَلَا يُقَصُّ ظُفْرُهُ وَلَا يُقَصُّ شَعْرُهُ، اور نہ کاٹے جائیں اس کے ناخن اور نہ اس کے بال بھئی۔ بال اور ناخن نہیں کاٹے جائیں گے میت کے مولانا، یاد رکھنا یہ درست نہیں ہے۔ اگر کسی نے کاٹ دیے ہیں تو میت کے ساتھ ہی رکھ دو کفن کے اندر، ساتھ ہی دفن کریں بھئی۔ وَتُجْمَرُ الْأَكْفَانُ قَبْلَ أَنْ يُدْرَجَ فِيهَا وِتْرًا، اور دھونی دی جائے گی کفنوں کو قبل اس میں میت کو لپیٹنے کے تین مرتبہ۔ تُجْمَرُ بھی پڑھ سکتے ہیں تُجَمَّرُ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وَتُجَمَّرُ الْأَكْفَانُ، اور دھونی دی جائے گی کفنوں کو قَبْلَ أَنْ يُدْرَجَ فِيهَا قبل اس کے کہ میت کو اس میں لپیٹا جائے وِتْرًا طاق بھئی، تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ اس کو دھونی دے دی جائے گی بھئی۔ کوئی خوشبودار دھواں وغیرہ اگربتی وغیرہ لگا لی بھئی، اس کے ذریعے خوب اچھی طرح کر دیں۔ فَإِذَا فَرَغُوا مِنْهُ صَلَّوْا عَلَيْهِ، جب اس تکفین سے فارغ ہو جائیں بھئی، صَلَّوْا عَلَيْهِ تو پھر کیا پڑھیں اس پر؟ نماز جنازہ پڑھیں گے بھئی۔ چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 32 of 167