Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-025

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 159
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
فَإِنْ قَدَرَ عَلَى الْقِيَامِ وَلَمْ يَقْدِرْ عَلَى الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ لَمْ يَلْزَمْهُ الْقِيَامُ وَجَازَ أَنْ يُصَلِّيَ قَاعِدًا يُومِئُ إِيمَاءً فَإِنْ صَلَّى الصَّحِيحُ بَعْضَ صَلَاتِهِ قَائِمًا ثُمَّ حَدَثَ بِهِ مَرَضٌ أَتَمَّهَا قَاعِدًا يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ۔ اچھا مولانا مریض کی نماز کے مسائل پڑھ رہے تھے ہم بھئی۔ کسی کو مرض لاحق ہو جائے تو نماز کیسے پڑھے گا؟ صاحب قدوری نے آپ کو بتلایا تھا بھئی کہ اگر کھڑے ہونے کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھے، رکوع اور سجدہ کرے بھئی۔ اور اگر رکوع اور سجدہ کرنے کی بھی طاقت نہ ہو تو پھر سر کے اشارے سے کیا کر لے؟ نماز پڑھ لے۔ رکوع کا بھی سر سے اشارہ کرے اور سجدے کا بھی سر سے اشارہ کرے، لیکن سجدے کا اشارہ زیادہ ہو یعنی سجدے کے اندر سر کو ذرا زیادہ جھکائے رکوع کی بہ نسبت بھئی۔ اور اگر بیٹھنے کی بھی طاقت نہ ہو تو پھر سیدھا لیٹ جائے بھئی، پاؤں قبلے کی طرف کرے اور کمر کے پیچھے کوئی اونچے تکیے وغیرہ اس طرح رکھ دیے جائیں کہ وہ قریب بیٹھنے کے ہو جائے تاکہ چہرہ کس طرف ہو جائے اس کا؟ قبلہ رخ ہو جائے۔ اور اگر مریض میں کچھ طاقت ہے تو پاؤں سیدھے قبلے کی طرف بھی نہ پھیلائے بلکہ پاؤں سمیٹے گھٹنوں کو کھڑا کر لے بھئی۔ طریقہ سمجھ میں آ رہا ہے بھئی؟ اور اگر اتنی طاقت بھی نہیں ہے کہ اس کو بٹھایا جائے بھئی، وہ کمر کے پیچھے تکیے رکھے جائیں زیادہ تو تکلیف ہوتی ہے اس کو، تو پھر اس صورت میں صرف کیا کیا جائے؟ اس کے سر کے نیچے ذرا اونچا تکیہ رکھ دیا جائے تاکہ چہرہ آسمان کی طرف نہ رہے بلکہ کس طرف ہو جائے؟ قبلے کی طرف ہو جائے اور اس طرح پھر وہ سر کے اشارے سے نماز پڑھے بھئی۔ اور اگر اس طرح سیدھا لیٹنے کے بجائے بھئی وہ پہلو کے بل لیٹتا ہے اور چہرہ قبلے کی طرف کر لیتا ہے تو یہ صورت بھی ٹھیک ہے لیکن بہتر کیا ہے؟ وہ پہلا طریقہ ہے بھئی۔ اور اگر سر سے اشارے کی بھی طاقت نہ ہو تو پھر اس صورت میں آنکھوں کے ذریعے یا بھنووں کے ذریعے یا دل کے ذریعے اشارہ نہ کرے بلکہ نماز ہی کو کیا کر دے؟ مؤخر کر دے، مؤخر کر دے۔ اور میں نے آپ کو بتلایا تھا اگر اس حالت پر جب سر سے بھی اشارہ کرنے کی طاقت نہیں، اس حالت میں اگر پانچ سے زائد نمازیں اس کی قضا ہو جائیں تو پھر اب اس پر قضا بھی نہیں۔ پانچ قضا ہوئی ہیں یا پانچ سے کم قضا ہوئی ہیں اور پھر ٹھیک ہو گیا پھر تو ان ساروں کی قضا کرنا پڑے گی جو نمازیں رہ گئیں، لیکن اگر پانچ سے زیادہ نمازیں قضا ہوئیں اس حالت میں یعنی ایک دن رات سے وہ زیادہ اس حالت میں رہا تو اب یہ جو نمازیں رہ گئیں یہ بالکل معاف ہو گئیں، ان کی قضا بھی اس پر نہیں ہے بھئی۔ دس دن رہتا ہے، پندرہ دن رہتا ہے، بیس دن اس حالت میں رہتا ہے ساری نمازیں کیا ہیں؟ معاف ہیں بھئی۔ فَإِنْ قَدَرَ عَلَى الْقِيَامِ وَلَمْ يَقْدِرْ عَلَى الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، اور اگر وہ قادر ہے بھئی قیام پر وَلَمْ يَقْدِرْ عَلَى الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ اور رکوع اور سجدے پر قادر نہیں ہے، لَمْ يَلْزَمْهُ الْقِيَامُ، تو اس پر قیام بھی لازم نہیں۔ بھئی ایک آدمی ہے بیماری کی وجہ سے وہ رکوع اور سجدہ نہیں کر سکتا، قیام تو کر سکتا ہے لیکن رکوع اور سجدہ نہیں کر سکتا، تو کہتے ہیں اب اس پر قیام بھی لازم نہیں ہے مولانا بلکہ کیا کر سکتا ہے؟ بیٹھ کر نماز پڑھے بھئی۔ وَجَازَ أَنْ يُصَلِّيَ قَاعِدًا يُومِئُ إِيمَاءً، اور یہ بھی جائز ہے کہ بیٹھ کر نماز پڑھے يُومِئُ إِيمَاءً اشارہ کرے بھئی، اشارے سے۔ تو بھئی جس میں کھڑے ہونے کی طاقت تو تھی لیکن رکوع اور سجدے کی طاقت نہیں ہے بھئی، اس سے تکلیف ہوتی ہے اس کو بے انتہا، تو اب اس کے لیے جائز ہے مولانا دونوں صورتیں جائز ہیں: چاہے تو قیام کو بھی چھوڑ دے اور کس طرح پڑھے نماز؟ بیٹھ کر پڑھے اور اشارے سے رکوع اور سجدہ کرے، اور چاہے تو کھڑے ہو کر کیا کرے؟ کھڑے ہو کر سر کے اشارے سے بھئی رکوع اور سجدہ کر لے بھئی۔ اور بیٹھ کر پڑھنا افضل ہے یاد رکھیے مولانا: وَجَازَ أَنْ يُصَلِّيَ قَاعِدًا يُومِئُ إِيمَاءً مولانا، سمجھ میں آیا؟ اوپر لکھا ہوا ہے بین السطور وَهُوَ أَفْضَلُ مِنْ إِيمَائِهِ قَائِمًا، کھڑے ہو کر اشارہ کرنے سے افضل ہے کہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھے۔ فَإِنْ صَلَّى الصَّحِيحُ بَعْضَ صَلَاتِهِ قَائِمًا ثُمَّ حَدَثَ بِهِ مَرَضٌ أَتَمَّهَا قَاعِدًا يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ وَيُومِئُ إِيمَاءً إِنْ لَمْ يَسْتَطِعِ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ۔ بھئی ایک آدمی تھا، نماز اس نے اس حالت میں شروع کی کہ وہ صحیح تھا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ صحیح تھا، نماز شروع کر دی، ایک رکعت پڑھی تھی کہ اسے مرض لاحق ہو گیا، مرض لاحق ہو گیا۔ مثلاً مولانا کوئی رگ چڑھ گئی اس کی اب بڑی تکلیف میں ہے اب کھڑا نہیں ہو سکتا، تو بھئی باقی نماز اسی طرح، یہ نہیں کہ نئے سرے سے نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں بھئی، اسی نماز کو اب وہ بیٹھ کر کیا کر لے؟ پورا کر لے بھئی۔ رکوع اور سجدہ بیٹھ کر کر سکتا ہے تو کر لے، اگر رکوع اور سجدہ بیٹھ کر نہیں کر سکتا تو پھر کیا کر لے؟ اسی نماز کو پورا کرے بیٹھ کر اور اشارے کے ساتھ بھئی۔ جب شروع کی تھی تندرست تھا درمیان میں مرض لاحق ہوا تو اسی نماز پر باقی کی بنا کر سکتا ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ جیسے مولانا تندرست تھا، تندرست کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی نماز صحیح تھی یا نہیں تھی بھئی؟ اقتداء صحیح تھی۔ تو جیسے وہاں اقتداء صحیح تھی یہاں بھی بعد والی نماز کی بنا پہلے والی نماز پر صحیح ہے بھئی۔ پہلے کیا تھا؟ تندرست تھا، بعد میں کیا ہوا؟ مریض ہوا تو بیٹھ کر نماز پڑھی۔ تو آپ نے مسئلہ پڑھا ہے ایک آدمی تندرست ہو نماز پڑھا رہا ہے اور پیچھے مقتدی کیا ہے؟ وہ قیام پر قادر نہیں ہے تو اس کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے اقتداء صحیح ہے۔ تو جہاں جہاں مسئلہ پڑھا تھا اقتداء صحیح تھی وہیں بنا بھی صحیح ہوگی، جہاں اقتداء صحیح نہیں تھی وہاں بنا بھی صحیح نہیں۔ لہذا اس کا عکس کرو ذرا: ایک آدمی تھا بھئی وہ رکوع اور سجدے پر قادر نہیں تھا، نماز جب اس نے شروع کی رکوع اور سجدے پر قادر نہیں، سر سے اشارے سے رکوع اور سجدہ کر رہا ہے، درمیان نماز میں وہ ٹھیک ہو گیا، تو اب باقی نماز اس کو رکوع اور سجدے کے ساتھ بھئی قیام کے ساتھ پڑھنا پڑے گی۔ تو اب آپ بتائیے شروع کی نماز تھی اشارے کے ساتھ بعد والی نماز ہے رکوع اور سجدے کے ساتھ، تو کیا اب بنا کر سکتا ہے یا نہیں کر سکتا؟ اسی مسئلے کی طرف جائیں بھئی: امام اگر صرف اشارے سے پڑھا سکتا ہے اور مقتدی رکوع اور سجدہ کر سکتے ہیں تو آپ نے پڑھا تھا اقتداء صحیح نہیں، تو یہاں پر بھی بنا صحیح نہیں کیونکہ شروع جب کی تھی صرف اشارے پر قادر تھا بعد میں رکوع اور سجدے پر قادر ہوا، تو اس رکوع اور سجدے والے حصے کی بنا اشارے والے حصے پر صحیح نہیں بلکہ نئے سرے سے نماز پڑھے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو کہتے ہیں فَإِنْ صَلَّى الصَّحِيحُ بَعْضَ صَلَاتِهِ قَائِمًا، پس اگر پڑھی ایک صحیح آدمی نے اپنی کچھ نماز کھڑے ہو کر، ثُمَّ حَدَثَ بِهِ مَرَضٌ، پھر پیش آیا اسے کوئی مرض، مثلاً میں نے بتلایا کوئی رگ وغیرہ چڑھ گئی یا اور کوئی مرض لاحق ہوا، أَتَمَّهَا قَاعِدًا، وہ پورا کرے اس نماز کو بیٹھ کر، يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ، رکوع اور سجدہ کرے، بیٹھ کر رکوع اور سجدہ کرے، وَيُومِئُ إِيمَاءً إِنْ لَمْ يَسْتَطِعِ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، یا اشارہ کرے اگر وہ رکوع اور سجدے کی استطاعت بھی نہیں رکھتا، أَوْ مُسْتَلْقِيًا إِنْ لَمْ يَسْتَطِعِ الْقُعُودَ، یا لیٹ کر پڑھے بھئی اگر وہ بیٹھنے کی بھی طاقت نہیں رکھتا بھئی۔ وَمَنْ صَلَّى قَاعِدًا يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ لِمَرَضٍ، اور جس نے نماز پڑھی بھئی بیٹھ کر رکوع اور سجدہ کرتا ہے کسی مرض کی وجہ سے، ثُمَّ صَحَّ، پھر نماز کے بیچ میں ہی کیا ہوا؟ صحیح ہو گیا۔ پہلے بیٹھ کر پڑھ رہا ہے رکوع اور سجدے کے ساتھ پھر اس کے بعد صحیح ہو گیا تو کہتے ہیں بَنَى عَلَى صَلَاتِهِ قَائِمًا، تو بنا کرے گا وہ اپنی نماز پر ہی کھڑے ہو کر بھئی۔ پہلے بیٹھ کر پڑھ رہا تھا اب کیا کر لے؟ کھڑے ہو کر باقی رکعتیں پڑھ لے، پوری کر لے نماز۔ ہاں اگر پہلے اشارے سے کر رہا تھا پھر رکوع اور سجدے پر قادر ہوا تو پھر نئے سرے سے نماز پڑھنا پڑے گی۔ دیکھیے خود بتلا رہے ہیں بھئی: فَإِنْ صَلَّى بَعْضَ صَلَاتِهِ بِإِيمَاءٍ، پس اگر پڑھی اس نے کچھ نماز اپنی اشارے کے ساتھ، ثُمَّ قَدَرَ عَلَى الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، پھر وہ قادر ہو گیا رکوع اور سجدوں پر، اسْتَأْنَفَ الصَّلَاةَ، نئے سرے سے نماز پڑھے بھئی۔ وَمَنْ أُغْمِيَ عَلَيْهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فَمَا دُونَهَا قَضَاهَا إِذَا صَحَّ وَإِنْ فَاتَتْهُ بِالْإِغْمَاءِ أَكْثَرُ مِنْ ذٰلِكَ لَمْ يَقْضِ۔ اور وہ شخص أُغْمِيَ عَلَيْهِ کہ اس پر بے ہوشی طاری ہو گئی خَمْسَ صَلَوَاتٍ پانچ نمازوں تک فَمَا دُونَهَا یا اس سے کم بھئی، پانچ نمازیں یا اس سے کم ہوئیں، قَضَاهَا، تو ان کی کیا کرے گا؟ قضا کرے گا إِذَا صَحَّ جب صحیح ہو جائے تندرست ہو جائے۔ وَإِنْ فَاتَتْهُ بِالْإِغْمَاءِ أَكْثَرُ مِنْ ذٰلِكَ، اور اگر فوت ہو گئیں اس سے بِالْإِغْمَاءِ بے ہوشی کی وجہ سے أَكْثَرُ مِنْ ذٰلِكَ اس سے زیادہ یعنی پانچ سے زیادہ نمازیں اس کی فوت ہو گئیں، لَمْ يَقْضِ، تو اب ان کی قضا بھی نہیں کرے گا، نمازیں کیا ہو گئیں؟ معاف ہو گئیں مولانا، یعنی چھ نمازیں فوت ہوئی ہیں بے ہوشی میں یا چھ سے زیادہ تو اب قضا بھی اس پر نہیں، نمازیں معاف ہو گئیں۔ جی یہاں تک مسائل سمجھ میں آئے بھئی؟ طالب علم: استاذ جی وہ تھوڑا دوبارہ سمجھا دیں جو مسئلہ ابھی آپ نے بتایا کہ اس کو اس پر قیاس کر لیں بنا پر اور اقتداء پر۔ استاذ: بھئی دیکھو بَابُ الْجَمَاعَةِ نکالیں ذرا آپ بھئی۔ دیکھیے یہاں آیا تھا بھئی، بتلایا تھا کس کی اقتداء کس کے پیچھے صحیح ہے: وَلَا الْقَارِئُ خَلْفَ الْأُمِّيِّ، یہیں سے ایک سطر نیچے آ رہا ہے وَيُصَلِّي الْقَائِمُ خَلْفَ الْقَاعِدِ، کھڑے ہونے والا نماز پڑھے گا خَلْفَ الْقَاعِدِ کس کے پیچھے؟ بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے۔ مطلب امام بیٹھا ہوا ہے رکوع اور سجدہ کر رہا ہے اور دوسرے کھڑے ہو کر کر رہے ہیں بھئی تو یہ اقتداء صحیح ہے۔ تو یہاں جیسے اقتداء صحیح ہے اسی طرح وہاں بنا بھی صحیح ہوگی: پہلے کیا تھا؟ بیٹھ کر پڑھ رہا تھا، پھر کیا ہوا؟ صحیح ہو گیا اب قیام کر رہا ہے، تو جیسے یہاں پر اقتداء صحیح تھی وہاں پر بنا بھی صحیح ہے۔ بھئی دیکھو یہاں امام کون ہے؟ بیٹھ کر نماز پڑھا رہا ہے، اور اس کے پیچھے مقتدی کون ہے؟ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہا ہے، اور اقتداء صحیح ہے یا صحیح نہیں ہے؟ صحیح ہے۔ تو یہاں اقتداء صحیح، تو وہاں پر بھی پہلے بیٹھ کر نماز پڑھ رہا ہے اب اس کے بعد کیا ہوا تندرست ہوا کھڑے ہو کر باقی نماز پوری کرنا چاہتا ہے تو وہاں پر بھی بنا صحیح ہوگی۔ اسی طرح وَلَا يُصَلِّي الَّذِي يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ خَلْفَ الْمُومِي، اور نماز نہیں پڑھ سکتا وہ شخص جو رکوع اور سجدہ کرتا ہے خَلْفَ الْمُومِي کس کے پیچھے بھئی؟ اشارے سے نماز پڑھنے والے کے پیچھے۔ امام اشارے سے نماز پڑھتا ہے اور مقتدی رکوع اور سجدے پر قادر ہے تو بتلایا تھا یہ اقتداء صحیح نہیں۔ تو جیسے یہاں اقتداء صحیح نہیں وہاں بنا بھی صحیح نہیں ہوگی: پہلے اشارے سے پڑھ رہا ہے اور بعد میں صحیح ہو گیا بیچ میں رکوع اور سجدے پر قادر ہو گیا تو اسی نماز پر بنا نہیں کر سکتا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ بَابُ سُجُودِ التِّلَاوَةِ۔ یہ باب ہے مولانا سجود تلاوت، سجدہ تلاوت کے بیان میں، تلاوت کے سجدوں کے بیان میں۔ فِي الْقُرْآنِ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَجْدَةً، قرآن کے اندر چودہ سجدے ہیں بھئی، چودہ سجدے بھئی جہاں پر سجدہ واجب ہو جاتا ہے مولانا۔ وہ کون کون سی سورتوں میں ہیں؟ بتلا رہے ہیں آپ کو بھئی: فِي آخِرِ الْأَعْرَافِ، سورہ اعراف کے آخر میں ہے، وَفِي الرَّعْدِ، اور سورہ رعد میں ہے، وَفِي النَّحْلِ، اور سورہ نحل میں ہے، وَفِي بَنِي إِسْرَائِيلَ، اور سورہ بنی اسرائیل میں ہے، وَمَرْيَمَ، اور سورہ مریم میں ہے، وَالْأُولَى فِي الْحَجِّ، اور پہلا سجدہ فِي الْحَجِّ سورہ حج میں ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ سورہ حج میں پہلا بھئی۔ سورہ حج میں دو جگہیں آتی ہیں بھئی سجدے کی بھئی لیکن ہمارے نزدیک کون سی جگہ پر سجدہ ہے؟ پہلی جگہ پر سجدہ ہے، پہلی بھئی۔ جی جبکہ امام شافعی رحمہ اللہ دوسری جگہ فرماتے ہیں بھئی۔ وَالْفُرْقَانِ، اور سورہ فرقان کے اندر ہے ایک سجدہ، وَالنَّمْلِ، اور سورہ نمل کے اندر، وَالٓمٓ تَنْزِيلُ بھئی ایک اس سورت کے اندر ہے، وَصٓ بھئی سورہ ص کے اندر ہے، وَحٰمٓ السَّجْدَةِ، حم السجدہ کے اندر ہے، وَالنَّجْمِ وَالِانْشِقَاقِ وَالْعَلَقِ، اور سورہ نجم میں، سورہ انشقاق میں اور سورہ علق میں بھئی۔ یہ چودہ سجدے ہیں بھئی، یہاں پر جب آیت سجدہ تلاوت کر لی تو اب سجدہ تلاوت کرنا پڑے گا بھئی، یہ واجب ہوا۔ تو کہتے ہیں وَالسُّجُودُ وَاجِبٌ فِي هٰذِهِ الْمَوَاضِعِ عَلَى التَّالِي وَالسَّامِعِ سَوَاءٌ قَصَدَ سَمَاعَ الْقُرْآنِ أَوْ لَمْ يَقْصِدْ۔ تو سجدے واجب ہیں ان جگہوں میں عَلَى التَّالِي تلاوت کرنے والے پر، تَالِي تلاوت کرنے والا، تلاوت کرنے والے پر بھی وَالسَّامِعِ اور سننے والے پر بھی، سَوَاءٌ قَصَدَ سَمَاعَ الْقُرْآنِ أَوْ لَمْ يَقْصِدْ برابر ہے کہ اس نے قرآن سننے کا ارادہ کیا ہو یا نہ کیا ہو بھئی۔ بھئی ایک آدمی آیت سجدہ جو ہے اس کی تلاوت کرتا ہے، دوسرا آدمی پاس بیٹھا ہوا اپنے کام میں مشغول ہے اس نے ارادہ ہی نہیں کیا اس کے سننے کا، لیکن ارادے کی بات نہیں ہے مولانا، جب سن لے گا تو تلاوت کرنے والے پر بھی سجدہ واجب ہوا اور سننے والے پر بھی سجدہ واجب ہوا۔ اور یاد رکھیے مولانا سجدہ تلاوت کے لیے وہی شرائط ہیں جو نماز کے لیے ہیں بھئی، نماز کے لیے۔ جیسے نماز میں وضو ضروری تھا، قبلہ رخ ہونا ضروری تھا، کپڑوں کا، جگہ کا، بدن کا پاک ہونا ضروری تھا، یہ تمام چیزیں سجدہ تلاوت کے لیے بھی شرط ہیں مولانا۔ اور سجدہ تلاوت کا کیا طریقہ ہے بھئی؟ جی؟ یاد رکھو سجدہ تلاوت کا طریقہ یہ ہے کہ کھڑا ہو جائے، کھڑے ہو کر اللّٰهُ أَكْبَرُ کہتا ہوا سجدے میں چلا جائے اور پھر کم از کم تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى سجدے میں پڑھے اور پھر اللّٰهُ أَكْبَرُ کہہ کر کھڑا ہو جائے۔ افضل یہ طریقہ ہے، افضل یہ۔ اگر بیٹھ جاتا ہے التحیات کی شکل میں اور پھر اللّٰهُ أَكْبَرُ کہہ کر سجدے میں جاتا ہے اور تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى پڑھتا ہے اور پھر اللّٰهُ أَكْبَرُ کہہ کر بیٹھ جاتا ہے تو اس طرح بھی ٹھیک ہے مولانا، لیکن افضل صورت کیا ہے کہ کھڑے ہو کر اللّٰهُ أَكْبَرُ کہہ کر سجدے میں جائے اور پھر اللّٰهُ أَكْبَرُ کہہ کر کھڑا ہو جائے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اور اس میں آگے بتلائیں گے آپ کو تشہد وغیرہ بھی نہیں ہے، سلام بھی نہیں ہے، بس اللّٰهُ أَكْبَرُ کہا سجدے میں گئے اور اللّٰهُ أَكْبَرُ کہہ کر اٹھ گئے، بس بھئی سجدہ تلاوت ہو گیا بھئی۔ نیز یاد رکھو مولانا اگر آیت سجدہ تلاوت کی اور سجدہ تلاوت نہیں کیا تو وہ ذمے میں باقی ہے، ادا کرنا پڑے گا بھئی، ساری زندگی کے اندر جب بھی ہو ادا کرنا پڑے گا بھئی۔ تو وہ جتنی کرتا جائے گا وہ جمع ہوتے جائیں گے بھئی، جتنی مرتبہ سجدہ تلاوت رہتا جائے وہ جمع ہوتے جائیں گے لہذا ادا فوراً کرنا چاہیے بھئی، انسان بعض اوقات بعد میں بھول جاتا ہے بھئی۔ اور یہ بھی یاد رکھیے مولانا حیض و نفاس کی حالت میں عورت اگر آیت سجدہ سنے تو اس پر سجدہ تلاوت واجب نہیں ہے بھئی۔ ہاں جنابت کی حالت میں کوئی شخص سنتا ہے تو اس پر سجدہ تلاوت واجب ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ غسل وغیرہ کر کے اسے پھر کیا کرنا پڑے گا؟ سجدہ تلاوت کرنا پڑے گا بھئی، لیکن حیض و نفاس کی حالت میں عورت سن لیتی ہے تو اس پر بعد میں بھی سجدہ تلاوت واجب نہیں ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں وَالسُّجُودُ وَاجِبٌ فِي هٰذِهِ الْمَوَاضِعِ، اور سجدے واجب ہیں مولانا ان جگہوں کے اندر بھئی، عَلَى التَّالِي وَالسَّامِعِ تلاوت کرنے والے پر بھی اور سننے والے پر بھی، سَوَاءٌ قَصَدَ سَمَاعَ الْقُرْآنِ أَوْ لَمْ يَقْصِدْ برابر ہے کہ اس نے قرآن سننے کا ارادہ کیا ہو یا نہ کیا ہو۔ فَإِذَا تَلَا الْإِمَامُ آيَةَ السَّجْدَةِ سَجَدَهَا وَسَجَدَ الْمَأْمُومُ مَعَهُ۔ جی تو سمجھ میں آیا بھئی تلاوت کرنے والے پر بھی واجب اور سننے والے پر بھی واجب، لہذا آیت سجدہ بہتر یہ ہے کہ آہستہ آواز میں پڑھے بھئی تاکہ جتنے بیٹھے ہوئے ہیں ان پر واجب نہ ہو جائے بھئی۔ اچھا جی تو کہتے ہیں فَإِذَا تَلَا الْإِمَامُ، جب تلاوت کرے امام آيَةَ السَّجْدَةِ آیت سجدہ کی، سَجَدَهَا، تو کیا کرے؟ سجدہ تلاوت کر لے، وَسَجَدَ الْمَأْمُومُ مَعَهُ، اور سجدہ کر لے مقتدی بھی اس کے ساتھ بھئی۔ امام کے ساتھ بھئی جب امام سجدہ کرتا ہے تو مقتدی بھی کیا کرے گا؟ سجدہ کرے گا کیونکہ مقتدی پر کیا ضروری ہے؟ امام کی اقتداء ضروری ہے، تو امام سجدہ کر رہا ہے یہ بھی سجدہ کرے گا۔ فَإِنْ تَلَا الْمَأْمُومُ لَمْ يَلْزَمِ الْإِمَامَ وَلَا الْمَأْمُومَ السُّجُودُ۔ اور اگر مقتدی نے تلاوت کی تو لازم نہیں ہے امام پر بھی وَلَا الْمَأْمُومَ اور اس مقتدی پر بھی السُّجُودُ سجدے بھئی، سجدہ تلاوت اس پر واجب نہیں۔ بھئی ایک شخص امامت کروا رہا ہے، پیچھے جو مقتدی کھڑا ہے اس نے کسی آیت سجدہ کی تلاوت کر دی مولانا، تو یاد رکھیے نہ تو امام پر سجدہ واجب ہوا اور نہ ہی اسی مقتدی پر بھی۔ اوروں پر تو واجب ہی نہیں، اس مقتدی جس نے تلاوت کی اس پر بھی واجب نہیں سجدہ تلاوت کہ نماز کے بعد کر لے، نہیں بھئی۔ وجہ یہ کہ اس حالت میں اس کو قراءت سے روکا گیا ہے، جب کسی کی اقتداء کی جائے نماز کے اندر مولانا تو مقتدی قراءت کرتا ہے؟ نہیں بھئی، اس کو ممنوع ہے شرعاً اس کو روکا گیا ہے کہ قراءت نہیں کر سکتے، لہذا اس حالت کے اندر جبکہ وہ روکا گیا ہے اس کو اس کی تلاوت کا اعتبار نہیں مولانا، لہذا اب اس کی وجہ سے اس پر سجدہ بھی نہیں آئے گا بھئی۔ وَإِنْ سَمِعُوا وَهُمْ فِي الصَّلَاةِ آيَةَ سَجْدَةٍ مِنْ رَجُلٍ لَيْسَ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ لَمْ يَسْجُدُوهَا فِي الصَّلَاةِ وَسَجَدُوهَا بَعْدَ الصَّلَاةِ۔ اور صورت آئی بھئی: بھئی ایک طرف جماعت ہو رہی ہے، دو چار آدمی جماعت کروا رہے ہیں اور پاس ہی ایک شخص نے آیت سجدہ تلاوت کی بھئی۔ تو مسئلہ آپ نے پڑھ لیا کہ تلاوت کرنے والے پر بھی سجدہ واجب ہوتا ہے اور سننے والوں پر بھی واجب ہوتا ہے۔ تو اب انہوں نے نماز کے اندر آیت سجدہ جو ہے سنی ہے، تو کیا ان پر سجدہ تلاوت آیا یا نہیں؟ کہتے ہیں بھئی ان پر بھی سجدہ تلاوت واجب ہو گیا سننے والوں پر بھی، لیکن نماز کے اندر نہیں کریں گے سجدہ تلاوت بلکہ نماز کے بعد کریں گے۔ اگر نماز میں کر بھی لیا پھر بھی کیا کرنا پڑے گا؟ بعد میں کرنا پڑے گا بھئی، بعد میں۔ وَإِنْ سَمِعُوا، اور اگر سنا انہوں نے، یہ جو جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں، وَهُمْ فِي الصَّلَاةِ اور وہ کس میں تھے؟ نماز میں تھے، آیت سجدہ سنی اور وہ نماز میں تھے۔ اچھا آگے آ رہا ہے آيَةَ سَجْدَةٍ، یہ مفعول ہے وَإِنْ سَمِعُوا کے لیے: اگر ان نماز پڑھنے والوں نے سنا وَهُمْ فِي الصَّلَاةِ نماز کے اندر بھئی کس چیز کو سنا؟ آيَةَ سَجْدَةٍ آیت سجدہ کو سنا مِنْ رَجُلٍ ایک ایسے آدمی سے لَيْسَ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ جو ان کے ساتھ نماز میں شریک نہیں ہے بھئی، لَمْ يَسْجُدُوهَا فِي الصَّلَاةِ تو وہ سجدہ نہیں کریں گے نماز کے اندر، وَسَجَدُوهَا بَعْدَ الصَّلَاةِ اور سجدہ کریں گے اس کا بھئی کس کے بعد؟ نماز کے بعد بھئی۔ یاد رکھیے مولانا خارج نماز کا سجدہ نماز میں نہیں کیا جا سکتا، کس کا؟ خارج نماز کا سجدہ نماز میں نہیں کیا جا سکتا۔ اور اسی طرح نماز کا سجدہ بھی خارج نماز میں نہیں کیا جا سکتا۔ نماز میں آیت سجدہ پڑھی تو اسی نماز کے اندر سجدہ کرے گا مولانا، اور اگر نماز میں اس نے نہیں کیا تو بعد میں بھی نہیں کر سکتا۔ سلام پھیر دیا، ختم کی نماز بھئی، بعد میں اس کو کسی وقت یاد آیا کہ بھئی نماز میں تو میں نے آیت سجدہ پڑھی تھی اور سجدہ تلاوت نہیں کیا تھا، تو اب مولانا یہ بعد میں ادا نہیں کر سکتا۔ گنہگار ہے، توبہ اور استغفار کرے، اب ادا کی کوئی صورت نہیں ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ ہاں اگر نماز کے اندر بھئی آیت سجدہ پڑھتے ہی وہ رکوع میں چلا گیا اور رکوع کے اندر کس کی نیت کر دی؟ سجدہ تلاوت کی بھی نیت کر لی تو رکوع میں ہی ادا ہو جائے گا۔ اور اگر رکوع میں نہیں کی نیت پھر سجدے میں چلا گیا تو وہ خود بخود ادا ہو گیا، اب نیت کی ضرورت بھی نہیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو نماز کے اندر خود بخود سجدہ تلاوت ادا ہو جائے گا بشرطیکہ کیا کر لے؟ رکوع میں نیت کر لے یا نیت بھی نہ کرے بلکہ جب سجدے میں جائے گا تو خود بخود بغیر نیت ہی کے ادا ہو جائے گا۔ ہاں اگر آیت سجدہ پڑھ کے رکوع میں نہیں گیا بلکہ آگے ہی تلاوت کرتا چلا گیا، کرتا چلا گیا، پھر اس کے بعد جا کر اب رکوع اور سجدے میں جا رہا ہے تو اب خود بخود ادا نہیں ہوگا مولانا کیونکہ آگے چلا گیا کافی آیت سجدہ سے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ خود بخود نہیں ہوگا بھئی، ہاں باقاعدہ خود نیت کے ساتھ کرے گا تو پھر ہو جائے گا۔ فَإِنْ سَجَدُوهَا فِي الصَّلَاةِ لَمْ تُجْزِئْهُمْ وَلَمْ تَفْسُدْ صَلَاتُهُمْ۔ بھئی پیچھے کیا مسئلہ بتلایا؟ ایک آدمی نماز سے باہر ہے اس نے کیا کیا ہے؟ آیت سجدہ تلاوت کی ہے تو جو نماز پڑھ رہے ہیں وہ نماز کے اندر سجدہ نہیں کریں گے۔ فَإِنْ سَجَدُوهَا فِي الصَّلَاةِ، اگر انہوں نے کیا کر لیا؟ نماز کے اندر ہی سجدہ کر لیا، لَمْ تُجْزِئْهُمْ، تو یہ ان کو کافی نہیں بھئی، یہ سجدہ کافی نہیں بلکہ نماز کے بعد پھر کیا کرنا پڑے گا؟ سجدہ کرنا پڑے گا۔ وَلَمْ تَفْسُدْ صَلَاتُهُمْ، اور ان کی نماز بھی فاسد نہیں ہوگی مولانا۔ یہ جو سجدہ کیا ہے یہ ادا بھی نہیں ہوا اور نماز بھی فاسد نہیں ہوئی۔ یہ نہ کہیں کہ بھئی انہوں نے سجدہ کیا یہ تو نہیں کرنا چاہیے تھا تو ان کی نماز ہی فاسد ہو گئی، نہیں بھئی، اس سجدے کی وجہ سے نماز فاسد نہیں ہوگی اس لیے کیونکہ سجدہ بھی کس کی جنس میں سے ہے؟ نماز کی جنس میں سے ہے بھئی۔ وَمَنْ تَلَا آيَةَ سَجْدَةٍ خَارِجَ الصَّلَاةِ وَلَمْ يَسْجُدْهَا حَتَّى دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ فَتَلَاهَا وَسَجَدَ لَهُمَا أَجْزَأَتْهُ السَّجْدَةُ عَنِ التِّلَاوَتَيْنِ۔ اب صورت اور آئی مولانا: ایک آدمی ہے اس نے آیت سجدہ تلاوت کی اور ابھی سجدہ نہیں کیا، پھر وہیں پر، مجلس نہیں بدلی اس نے مولانا، پھر وہیں پر کھڑا ہوا اور نماز کی نیت باندھ لی۔ نماز کے اندر پھر اس نے وہی آیت دوبارہ پڑھی، تو کہتے ہیں اب نماز کے اندر سجدہ کر لے تو یہ دونوں سجدوں کی طرف سے کیا ہو گیا؟ کافی ہو گیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ ایک آدمی نے ایک جگہ بیٹھے ہوئے کیا کیا؟ آیت سجدہ تلاوت کی اور پھر وہیں پر کھڑے ہو کر نماز شروع کر دی اور نماز میں پھر وہی آیت پڑھی، اب اس پر سجدہ تلاوت کر لیا تو کیا ہوا؟ دونوں تلاوتوں سے کافی ہو گیا جو خارج صلاۃ میں کی تھی اور جو داخل صلاۃ میں، ایک ہی سجدے سے دونوں ہو گئے۔ سمجھ میں آیا؟ وجہ یہ ہے مولانا کہ ایک ہی مجلس ہو، ایک ہی جگہ بیٹھ کر آدمی ایک ہی آیت سجدہ کو سو دفعہ بھی پڑھ لے تو ایک ہی سجدہ کرنا پڑے گا، جتنی دفعہ مرضی پڑھ لے بھئی۔ ایک شخص ہے ایک مقام کو یاد کر رہا ہے بھئی، آیت سجدہ کو وہیں بیٹھا ہوا اس کو پڑھتا جا رہا ہے، پڑھتا جا رہا ہے تو کتنے سجدے کرنے پڑیں گے آخر میں؟ ایک ہی کرنا پڑے گا کیونکہ مجلس نہیں بدلی۔ ہاں مجلس بدل جائے تو سجدے بھی زیادہ ہو جائیں گے۔ سمجھ میں آیا؟ اب یہاں سے اٹھا مولانا دوسرے کمرے میں جا کر بیٹھ گیا اور وہاں پھر اس نے کیا کیا؟ وہی آیت سجدہ پڑھ رہا ہے لیکن مجلس بدلی یا نہیں بدلی؟ بدل گئی، تو اب اس جگہ جتنے پڑھے تھے اس کے لیے کیا کرے گا؟ ایک سجدہ، اور جتنی مرتبہ بھی وہاں دوسری جگہ پڑھ لے ان کے لیے بھی کیا کر لے گا؟ ایک سجدہ، بشرطیکہ ایک ہی آیت کو بار بار پڑھ رہا ہے۔ الگ الگ سجدوں کے مقام پڑھ رہا ہے تو پھر تو کیا کرنا پڑے گا؟ ہر ایک کے لیے الگ سجدہ کرنا پڑے گا۔ اور ایک قیمتی بات آپ کو بتلاؤں بھئی: ایک کمرے کا ایک ہی حکم ہے، ایک ہی مجلس شمار ہوتی ہے مولانا۔ لہذا کمرے کے اندر آپ نے ایک جگہ آیت سجدہ تلاوت کی ایک کونے میں، پھر دوسرے کونے میں جا کر وہی آیت سجدہ پڑھی، پھر تیسرے کونے میں جا کر وہی آیت سجدہ پڑھی، پھر چوتھے کونے میں جا کر وہی آیت سجدہ پڑھی تو سارے کمرے کا ایک ہی حکم ہے، یہ مجلس واحد ہی شمار ہوگا، لہذا کتنے سجدے کرنا پڑیں گے؟ ایک ہی سجدہ۔ اسی طرح اگر گھر چھوٹا ہے اس صحن وغیرہ کا بھی یہی حکم ہے چھوٹے صحن کا۔ ہاں اگر بڑا گھر ہے تو پھر اس صورت میں ایک حکم نہیں ہوگا۔ اسی طرح مسجد کا بھی ایک ہی حکم ہے: بھئی مسجد میں آپ نے دیکھا ہوگا رمضان کے اندر بھئی کہ ٹہلتے ہوئے قرآن یاد کر رہے ہیں حفاظ بھئی، سمجھ میں آیا؟ تو اب دیکھو ہر ہر قدم پر مجلس بدل رہی ہے اور آیت سجدہ کو وہ بار بار پڑھ رہا ہے بھئی یاد کر رہا ہے، تو آپ اس پر کیا حکم لگائیں گے؟ ایک ہی مجلس شمار ہوگی اور کتنے سجدے آئیں گے؟ ایک ہی سجدہ آئے گا، بشرطیکہ درمیان میں کوئی اور کام نہ کرنے لگے۔ اگر درمیان میں کوئی اور کام کرنے لگ پڑا اب یوں سمجھیں گے مجلس بدل گئی چاہے کمرہ بھی وہی ہو، مسجد وہی ہو۔ مثلاً آپ ایک کونے کے اندر بیٹھے ہوئے تھے آیت سجدہ آپ نے پڑھی بھئی، پھر درمیان میں بھئی کھانا آ گیا آپ کھانا کھانے لگ پڑے، پھر اب آپ نے اسی جگہ پر بیٹھے بیٹھے کیا شروع کر دی؟ وہی آیت سجدہ شروع کر دی، تو اب کیا سمجھیں گے؟ کمرہ بھی وہی ہے مجلس بھی وہی ہے لیکن درمیان میں اور فعل آیا یا نہیں آیا؟ اب یوں سمجھیں گے مجلس بدل گئی، ایک مجلس میں بھی پڑھا دوسری میں بھی پڑھا لہذا کتنے سجدے آئے؟ دو آئے۔ تو اسی طرح مسجد کے اندر بھی یہی حکم ہے اگر وہ قرآن پڑھ رہا ہے تو ٹہلتے ہوئے جتنی دفعہ بھی اس ایک آیت سجدہ کو وہ پڑھتا چلا جاتا ہے وہ مجلس واحد کے حکم میں ہے ایک سجدہ آئے گا، لیکن درمیان میں اگر وہ کسی سے باتیں کرنے لگ پڑا تو اب ہم کیا سمجھیں گے؟ مجلس بدل گئی اب دو ہو جائیں گے۔ پھر درمیان میں کسی سے بات کر لی مولانا، ہم پھر سمجھیں گے مجلس بدل گئی کتنے سجدے آ جائیں گے؟ تین۔ تو جتنی دفعہ مجلس بدلنے کا حکم آتا جائے گا اتنے ہی سجدے بھی بڑھ جائیں گے۔ مسئلہ سب کو سمجھ میں آیا بھئی؟ تو یہ قیمتی مسئلہ میں نے آپ کو بتلایا بھئی، یہ اکثر شبہ ہوتا ہے، اب ایک کمرے کا، ایک چھوٹے صحن کا اور مسجد کا حکم آپ کو پتہ لگ گیا بھئی۔ اسی طرح مولانا یاد رکھیے سننے والے کا بھی حکم ہے: پڑھنے والے کی مجلس بدلے تو سجدے بڑھتے ہیں، بڑھتے ہیں یا نہیں بڑھتے؟ سننے والے کی مجلس بھی بدل رہی ہو تو اس کے بھی سجدے بڑھتے جائیں گے۔ مثلاً ایک حافظ قرآن مولانا ایک جگہ بیٹھا ہوا ہے آیت سجدہ کو بار بار پڑھ رہا ہے، تو جتنی دفعہ بھی یہ پڑھ لے اس پر کتنے سجدے آئیں گے؟ ایک۔ لیکن ایک شخص ہے سن رہا ہے ساتھ بیٹھا ہوا، وہ بھی جب تک اس کی مجلس نہیں بدلی اس پر بھی کتنے سجدے؟ ایک۔ لیکن وہ درمیان میں پھر کسی سے بات شروع کر دیتا ہے، پھر درمیان میں تھوڑی دیر بعد پھر کسی سے بات شروع کر دیتا ہے، یا وہ مولانا اٹھ کر باہر جاتا ہے کمرے سے پھر آ جاتا ہے پھر کسی کام سے جاتا ہے پھر واپس آ جاتا ہے تو اس کی مجلس بدلتی جا رہی ہے۔ تو اگرچہ ہے وہ سننے والا لیکن سننے سے بھی تو کیا ہوتا ہے؟ سجدہ تلاوت واجب ہوتا ہے، تو جتنی دفعہ اس کی مجلس بدلے گی سننے والے کی اس پر اتنے ہی سجدے واجب ہیں۔ وَمَنْ تَلَا آيَةَ سَجْدَةٍ، اور جس نے تلاوت کی آیت سجدہ کی، خَارِجَ الصَّلَاةِ، نماز سے باہر، وَلَمْ يَسْجُدْهَا، اور سجدہ تلاوت نہیں کیا، حَتَّى دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ، یہاں تک کہ نماز میں داخل ہوا، فَتَلَاهَا، پس تلاوت کی اسی آیت سجدہ کی، وَسَجَدَ لَهُمَا، اور ان دونوں کے لیے کیا کر لیا اس نے؟ ایک سجدہ کر لیا، أَجْزَأَتْهُ السَّجْدَةُ عَنِ التِّلَاوَتَيْنِ، تو کافی ہے اسے ایک ہی سجدہ عَنِ التِّلَاوَتَيْنِ دو تلاوتوں سے۔ میں نے بتلایا یہ کون سی صورت ہے؟ جبکہ اس شخص کی مجلس نہ بدلی ہو بھئی۔ وَإِنْ تَلَاهَا فِي غَيْرِ الصَّلَاةِ فَسَجَدَهَا ثُمَّ دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ فَتَلَاهَا سَجَدَهَا ثَانِيًا۔ اور اگر اس نے تلاوت کی بھئی، ہا ضمیر راجع ہے کس کو؟ آیت سجدہ کو، اور اگر اس نے تلاوت کی آیت سجدہ کی فِي غَيْرِ الصَّلَاةِ نماز کے علاوہ میں یعنی نماز سے باہر، فَسَجَدَهَا پس اس کا کیا کر لیا؟ سجدہ بھی کر لیا، ثُمَّ دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ پھر کس میں داخل ہوا؟ نماز میں، فَتَلَاهَا پس اس نے تلاوت کی اسی آیت سجدہ کو، سَجَدَهَا ثَانِيًا بھئی تو پھر کیا کرے گا؟ سجدہ کرے گا ثَانِيًا دوسری مرتبہ، وَلَمْ تُجْزِئْهُ السَّجْدَةُ الْأُولَى اور کافی نہیں ہے اس شخص کے لیے پہلا سجدہ، پہلا سجدہ کافی نہیں ہے۔ سمجھ میں آیا؟ ایک اور مسئلہ آپ کو بتلاؤں بھئی: دیکھو ابھی آپ کو میں نے تفصیل بتلائی ایک جگہ پر بیٹھ کر ایک مجلس میں ایک ہی آیت سجدہ کو جتنی دفعہ بھی پڑھ لیا جائے کتنے سجدے واجب ہوتے ہیں؟ ایک سجدہ۔ اور یہ بھی آپ کو اختیار ہے مولانا: آپ چاہیں تو پہلی مرتبہ آیت کو پڑھتے ہی سجدہ کر لیں۔ ایک جگہ بیٹھے ایک آیت سجدہ پڑھی اور فوراً کیا کر لیا؟ سجدہ کر لیا، پھر وہیں پر بیٹھے ہیں اب پڑھتے جا رہے ہیں، وہ پہلا سجدہ ہی سب کے لیے کافی ہے مولانا۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ کیونکہ مجلس وہی ہے اور ایک سجدہ آتا ہے اس صورت میں۔ اور چاہے تو پڑھنے کے بعد آخر میں کیا کر لے؟ سجدہ کر لے، جب مرضی کر لے: شروع میں کر لے، درمیان میں کر لے، آخر میں کر لے بھئی۔ تو ایک مرتبہ پڑھنے کے بعد بھی کیا تو کافی ہے، درمیان میں کیا تو بھی کافی ہے اور سب سے آخر میں کیا تو بھی کافی ہے۔ اب ایک شخص ہے مولانا ابھی مسئلہ گزرا: نماز سے باہر اس نے کیا کیا؟ آیت سجدہ تلاوت کی، پھر نماز کے اندر بھی وہی آیت سجدہ تلاوت کی، تو پہلے اس نے سجدہ نہیں کیا تھا تو نماز کے اندر کیا کر لے؟ سجدہ کر لے اور یہ دونوں سے کافی ہو جائے گا۔ حالانکہ ضابطہ تو یہ تھا کہ نماز سے باہر کا سجدہ نماز میں نہیں ہوتا اور نماز کا جو سجدہ ہے وہ نماز سے باہر نہیں ہوتا، یہ ضابطہ بتلایا تھا، لیکن یہاں چونکہ مجلس ایک ہے لہذا یہاں ہو جائے گا، اور اس لیے بھی کہ نماز کی حالت قوی ہے۔ نماز میں کیا ہے؟ قوی حالت ہے مولانا۔ تو اب ایک نماز سے باہر سجدہ اس پر واجب تھا، اسی مجلس میں نماز کے اندر بھی وہی آیت تلاوت کی تو لہذا اب نماز میں سجدہ کیا وہ قوی حالت میں ہے تو لہذا اب وہ والا سجدہ بھی اسی کے ضمن میں گویا آ گیا۔ لیکن اگر کیا کیا؟ نماز سے پہلے آیت سجدہ تلاوت کی اور پھر کیا کر لیا؟ سجدہ بھی کر لیا، اب نماز کے اندر کیا کر رہا ہے؟ دوبارہ وہی آیت اسی جگہ پر پڑھ رہا ہے تو وہ پہلا سجدہ کافی نہیں۔ حالانکہ ویسے تو ایک ہی جگہ پڑھو تو پہلا ہی سجدہ سب سے کیا ہو جاتا ہے؟ کافی، لیکن یہاں کافی نہیں ہوگا، وجہ یہ کہ نماز والی حالت قوی ہے اور پہلی حالت ضعیف ہے، اور قوی تو ضعیف کو اپنے ضمن میں لے سکتا ہے لیکن ضعیف قوی کو اپنے ضمن میں نہیں لے سکتا بھئی۔ اسی لیے کہا: وَإِنْ تَلَاهَا فِي غَيْرِ الصَّلَاةِ، اگر اس نے آیت سجدہ تلاوت کی نماز کے علاوہ میں یعنی نماز سے باہر، فَسَجَدَهَا پس اس کا سجدہ بھی کر لیا، ثُمَّ دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ پھر وہیں پر وہ کس میں داخل ہوا؟ نماز میں داخل ہوا یعنی وہیں پر مجلس وہی تھی، فَتَلَاهَا پس پھر اس نے تلاوت کی کس کی؟ آیت سجدہ کی، سَجَدَهَا ثَانِيًا تو دوبارہ سجدہ تلاوت کرے گا، وَلَمْ تُجْزِئْهُ السَّجْدَةُ الْأُولَى اور سجدہ اولی اسے کافی نہیں۔ وَمَنْ كَرَّرَ تِلَاوَةَ سَجْدَةٍ وَاحِدَةٍ فِي مَجْلِسٍ وَاحِدٍ أَجْزَأَتْهُ سَجْدَةٌ وَاحِدَةٌ۔ اور جس نے دہرایا بھئی سجدہ واحدہ کی تلاوت کا اس نے تکرار کیا مولانا یعنی بار بار اسے دہرایا فِي مَجْلِسٍ وَاحِدٍ ایک ہی مجلس کے اندر، أَجْزَأَتْهُ سَجْدَةٌ وَاحِدَةٌ، کافی ہے اس کے لیے ایک ہی سجدہ کافی ہے، ایک مجلس میں جتنی دفعہ بھی دہرا لے۔ وَمَنْ أَرَادَ السُّجُودَ۔ ہاں طریقہ بتلا رہے ہیں مولانا: وَمَنْ أَرَادَ السُّجُودَ، اور جو ارادہ کرے سجدے کا، كَبَّرَ، تو کیا کرے؟ تکبیر کہے گا، وَلَمْ يَرْفَعْ يَدَيْهِ، اور ہاتھوں کو نہیں اٹھائے گا بھئی۔ نماز کے شروع میں جیسے بھئی اللّٰهُ أَكْبَرُ کہتے ہوئے کیا کرتے ہیں؟ ہاتھوں کو کانوں کی لو تک اٹھاتے ہیں بھئی، تو یہ نہیں کرے گا بھئی۔ وَسَجَدَ، اور کیا کر لے؟ تکبیر کہے، ہاتھوں کو نہ اٹھائے وَسَجَدَ اور سجدہ کر لے، ثُمَّ كَبَّرَ، اور پھر تکبیر کہے، وَرَفَعَ رَأْسَهُ، اور اپنے سر کو اٹھائے بھئی سجدے سے یعنی سجدے سے اٹھ جائے، وَلَا تَشَهُّدَ عَلَيْهِ وَلَا سَلَامَ، اور نہ ہی اس پر تشہد ہے اور نہ سلام ہے بھئی۔ اور میں نے بتایا بہتر طریقہ کیا ہے کس طرح کیا جائے؟ کھڑے ہو کر بھئی، کھڑے ہو کر۔ اور یہ بھی یاد رکھیے بھئی بعض اوقات انسان تلاوت کرتا ہے تو ساری سورت کی تلاوت کر لیتا ہے اور آیت سجدہ کو بعض لوگ اس وجہ سے چھوڑ دیتے ہیں کہ پھر کیا کرنا پڑے گا؟ سجدہ۔ یہ درست نہیں ہے مولانا، درست نہیں ہے، مکروہ ہے منع ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ یہ تو گویا سجدے کا انکار ہو گیا بھئی کہ آپ ساری سورت پڑھتے ہیں اور اس آیت کو کیا کر دیتے ہیں؟ چھوڑ دیتے ہیں، تو یہ درست نہیں ہے بھئی اس کو بھی ساتھ پڑھنا چاہیے۔ ہاں اکیلی، ساری سورت کو چھوڑ دیتا ہے اور صرف کس کو پڑھتا ہے؟ آیت سجدہ کو، یہ ٹھیک ہے مولانا۔ چلیے بس مولانا هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 25 of 167