وَإِنْ نَامَ فَاحْتَلَمَ أَوْ جُنَّ أَوْ أُغْمِيَ عَلَيْهِ أَوْ قَهْقَهَ اسْتَأْنَفَ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ وَإِنْ تَكَلَّمَ فِي صَلَاتِهِ سَاهِيًا أَوْ عَامِدًا بَطَلَتْ صَلَاتُهُ وَإِنْ سَبَقَهُ الْحَدَثُ بَعْدَ مَا قَعَدَ قَدْرَ التَّشَهُّدِ تَوَضَّأَ وَسَلَّمَ وَإِنْ تَعَمَّدَ الْحَدَثَ فِي هٰذِهِ الْحَالَةِ أَوْ تَكَلَّمَ أَوْ عَمِلَ عَمَلًا يُنَافِي الصَّلَاةَ تَمَّتْ صَلَاتُهُ۔
وَإِنْ نَامَ، اور اگر سو گیا بھئی نماز پڑھنے والا نماز میں، وَإِنْ نَامَ اگر کوئی سو گیا، فَاحْتَلَمَ، پس اسے احتلام ہو گیا، أَوْ جُنَّ، یا مجنون ہو گیا بھئی کوئی شخص نماز کے اندر، جنون بھئی آ گیا اس پر بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ جنون آیا، دیوانہ ہوا، أَوْ أُغْمِيَ عَلَيْهِ، یا وہ بے ہوش ہوا مولانا، أَوْ قَهْقَهَ، یا قہقہہ لگایا، اسْتَأْنَفَ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ، تو نئے سرے سے کرے گا وضو بھی اور نماز بھی۔ وضو بھی نئے سرے سے کرے اور نماز بھی دوبارہ لوٹائے بھئی۔
وَإِنْ تَكَلَّمَ فِي صَلَاتِهِ سَاهِيًا أَوْ عَامِدًا بَطَلَتْ صَلَاتُهُ۔ اور اگر کلام کیا نماز کے اندر بھئی، سَاهِيًا، بھول کر، أَوْ عَامِدًا، یا جان بوجھ کر، بَطَلَتْ صَلَاتُهُ، تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی بھئی۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا مولانا نماز کے اندر بات چیت کرنے سے نماز باطل ہو جائے گی چاہے جان بوجھ کر بات کرے چاہے بھولے سے کرے بھئی۔
وَإِنْ سَبَقَهُ الْحَدَثُ بَعْدَ مَا قَعَدَ قَدْرَ التَّشَهُّدِ تَوَضَّأَ وَسَلَّمَ۔ اور اگر پیش آ جائے حدث بھئی، بَعْدَ مَا قَعَدَ، جی۔ ایک آدمی ہے بھئی نماز پڑھ رہا ہے اور نماز پڑھتے ہوئے تشہد کی مقدار وہ بیٹھ چکا ہے، یعنی آخری فرض کو بھی اس نے کیا کر لیا ہے؟ پورا کر لیا ہے۔ اب اس کے بعد اسے حدث لاحق ہوا مولانا، اس کا وضو ٹوٹ گیا۔ تو کہتے ہیں بھئی سلام کے ساتھ میں نے آپ کو بتلایا تھا سلام کے ساتھ نکلنا نماز سے واجب ہے، تو لہذا یہ شخص اب جس کا وضو ٹوٹ گیا ابھی اس نے سلام نہیں پھیرا، اسے چاہیے کہ واپس جائے، وضو کرے، وضو کر کے آئے اور پھر اسی طرح آ کر بیٹھے اور سلام پھیر دے بھئی۔ پھر اس کی نماز کیا ہو جائے گی؟ پوری ہو جائے گی۔ یہی بات بتلا رہے ہیں بھئی: وَإِنْ سَبَقَهُ الْحَدَثُ بَعْدَ مَا قَعَدَ قَدْرَ التَّشَهُّدِ، اور اگر پیش آ جائے حدث بھئی بعد اس کے کہ جب وہ بیٹھا تھا تشہد کی مقدار، تَوَضَّأَ، تو وضو کرے، وَسَلَّمَ، اور سلام پھیرے بھئی۔
وَإِنْ تَعَمَّدَ الْحَدَثَ فِي هٰذِهِ الْحَالَةِ أَوْ تَكَلَّمَ أَوْ عَمِلَ عَمَلًا يُنَافِي الصَّلَاةَ تَمَّتْ صَلَاتُهُ۔ وَإِنْ تَعَمَّدَ الْحَدَثَ، اور اگر اس نے جان بوجھ کر وضو توڑا، فِي هٰذِهِ الْحَالَةِ، اس حالت کے اندر بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تشہد کی مقدار بیٹھ چکا تھا اب اس نے جان بوجھ کر وضو توڑا، أَوْ تَكَلَّمَ، یا اس نے کوئی کلام کیا، أَوْ عَمِلَ عَمَلًا يُنَافِي الصَّلَاةَ، یا عمل کیا ایسا عمل جو نماز کے منافی ہو، تَمَّتْ صَلَاتُهُ، تو اس کی نماز کیا ہوئی؟ پوری ہو گئی بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ نماز پوری ہو گئی بھئی۔ یاد رکھیے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک بھئی نماز سے اپنے فعل کے ذریعے، کسی عمل کے ذریعے نماز سے نکلنا یہ ضروری ہے نماز میں۔ نماز ختم کرے تو کس کے ذریعے کرے؟ اپنے کسی، خُرُوجٌ بِصُنْعِ الْمُصَلِّي، مصلی نماز پڑھنے والے کے کسی عمل کے ذریعے نماز سے نکلنا ضروری ہے۔ جیسے سلام پھیرتا ہے وہ اپنی مرضی سے اور نماز کیا کر لیتا ہے؟ پوری کر لیتا ہے۔ اسی طرح اگر وہ کوئی ایسا عمل کر دیتا ہے اپنے ارادے سے کرتا ہے مثلاً کیا ذکر کیا؟ کلام کر لیتا ہے بھئی، یا کوئی ایسا عمل کرتا ہے جو نماز کے منافی ہے مثلاً کوئی چیز پاس پڑی ہے اٹھائی اور کھا لی بھئی، یا وضو جان بوجھ کر اس حالت میں توڑتا ہے تو اپنے ارادے کے ساتھ نماز کو پورا کرنا لازم آیا، اسی لیے انہوں نے کیا کہا کہ نماز کیا ہو جائے گی؟ پوری ہو جائے گی بھئی، یعنی صحیح ہو جائے گی۔ یہ معنی ہے وَإِنْ تَعَمَّدَ الْحَدَثَ فِي هٰذِهِ الْحَالَةِ، اور اگر جان بوجھ کر حدث لاحق کیا اس حالت میں، أَوْ تَكَلَّمَ، یا کلام کیا، أَوْ عَمِلَ عَمَلًا يُنَافِي الصَّلَاةَ، یا کوئی ایسا عمل کیا جو نماز کے منافی ہے، تَمَّتْ صَلَاتُهُ، تو اس کی نماز پوری ہوئی۔
وَإِنْ رَأَى الْمُتَيَمِّمُ الْمَاءَ فِي صَلَاتِهِ بَطَلَتْ صَلَاتُهُ۔ اور اگر دیکھا، مُتَيَمِّمٌ تیمم کرنے والا، اگر دیکھا تیمم کرنے والے نے پانی کو، يَرْحَمُكَ اللّٰهُ، اور اگر دیکھا تیمم کرنے والے نے پانی کو فِي صَلَاتِهِ اپنی نماز کے اندر، بَطَلَتْ صَلَاتُهُ، تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تیمم کر کے ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا بھئی، تیمم کر کے بھئی نماز کے دوران ہی اس کو کیا ہوا؟ پانی نظر آ گیا یا یوں کہیں یہ پانی کے استعمال پر قادر ہو گیا۔ کیا ہوا؟ یا تو پانی تھا ہی نہیں پانی مل گیا، نظر آ گیا بھئی، یا یوں کہیں کہ اب پانی کے استعمال پر کیا ہو گیا؟ قادر ہو گیا۔ تو پانی بھی دیکھے اور اس کے استعمال پر قادر بھی ہو، یہ نہ ہو کہ پانی کے استعمال پر قادر ہی نہیں ہے بھئی۔ تو پانی کو اس نے دیکھ لیا اس حالت کے اندر، بَطَلَتْ صَلَاتُهُ، اس کی نماز باطل ہو جائے گی۔
وَإِنْ رَآهُ۔ اچھا یہاں سے اب آگے آخر تک مولانا وَإِنْ رَآهُ سے لے کر آخر تک یہ بارہ مسائل ہیں مولانا۔ مسائل اثنا عشر کہتے ہیں مولانا، اثنا عشرہ مسائل بھئی، بارہ مسائل ہیں بھئی، جن میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک نماز باطل ہو جائے گی جبکہ صاحبین فرماتے ہیں نماز پوری ہو جائے گی۔ سمجھ میں آیا؟ یہ آپ کو یاد ہونے چاہئیں بارہ مسائل بھئی۔ وَإِنْ رَآهُ، اور اگر پانی کو اس نے دیکھا، تیمم کرنے والے نے پانی کو دیکھا، بَعْدَ مَا قَعَدَ قَدْرَ التَّشَهُّدِ، بعد اس کے کہ جب وہ بیٹھا تھا تشہد کی مقدار۔ اتنی مقدار بیٹھنے کے بعد اس تیمم والے نے پانی دیکھا اور وہ اس پر قادر بھی ہے، ایک صورت۔ دوسری: أَوْ كَانَ مَاسِحًا فَانْقَضَتْ مُدَّةُ مَسْحِهِ، یا وہ مسح کرنے والا تھا پس پوری ہو گئی اس کی مدت مسح۔ پوری ہو گئی اس کی مدت مسح۔ بھئی دیکھیے آپ نے پڑھا تھا مقیم موزوں پر کتنا عرصہ مسح کر سکتا ہے؟ ایک دن ایک رات، اور یہ کب سے شروع ہوگا؟ جب اسے حدث لاحق ہو جائے۔ تو اب ایک آدمی نے وضو کیا، موزے پہنے اور اس کو مثلاً عصر کے وقت حدث لاحق ہوا، تو اب مولانا مسح کی مدت شروع ہو گئی، اگلے دن عصر تک یہ چلے گی مدت۔ اب اگلے دن عصر کے وقت یہ جب نماز پڑھ رہا تھا تو عین اس وقت مدت پوری ہوئی جب یہ تشہد پڑھ چکا تھا بھئی۔ تشہد پڑھ چکا ہے۔ جی تو یہ دوسری صورت ہو گئی۔
پہلی صورت کیا تھی؟ ساروں کا حکم آخر میں بتلائیں گے، بارہ مسائل ہیں مولانا۔ پہلی صورت کیا تھی کہ تیمم کرنے والے نے پانی کو کب دیکھا؟ تشہد کی مقدار بیٹھ چکا تھا بھئی تو اس نے پانی کو دیکھا اور قادر ہے اس کے استعمال پر۔ أَوْ كَانَ مَاسِحًا، یا وہ نماز پڑھنے والا جو تھا وہ مسح کرنے والا تھا یعنی موزوں پر، فَانْقَضَتْ مُدَّةُ مَسْحِهِ، پس تشہد کے بعد کیا ہوئی ہے؟ اس کی مدت مسح پوری ہو گئی۔ أَوْ خَلَعَ خُفَّيْهِ بِعَمَلٍ قَلِيلٍ، یا اتار دیے اس نے اپنے موزے عمل قلیل سے بھئی، عمل قلیل سے۔ بھئی وہ پاؤں پر کھجلی وغیرہ کر رہا تھا اس سے موزہ اتر گیا عمل قلیل سے، تھوڑا سا ہلایا موزے کو وہ پاؤں سے ہی اتر گیا بھئی۔ تو یہ تیسری صورت ہوئی مولانا، تشہد کے بعد کیا کیا؟ عمل قلیل کے ذریعے موزے اتار دیے۔ أَوْ كَانَ أُمِّيًّا فَتَعَلَّمَ سُورَةً، یا وہ ان پڑھ تھا بھئی، فَتَعَلَّمَ سُورَةً، سیکھ لی اس نے کوئی سورت بھئی تشہد کی مقدار کے بعد بھئی۔ ان پڑھ تھا لیکن تشہد کے بعد کیا ہوا؟ کوئی سورت اس نے سیکھ لی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ کوئی شخص پاس بیٹھا ہوا قرآن پڑھ رہا تھا اونچی آواز سے تو کوئی سورت اسے کیا ہو گئی؟ یاد ہو گئی اس وقت میں۔ أَوْ عُرْيَانًا فَوَجَدَ ثَوْبًا، یا وہ ننگا تھا تو اس نے کپڑا پا لیا۔ کس وقت کی بات ہو رہی ہے؟ تشہد کے بعد بھئی۔ جی کتنی صورتیں ہو گئیں بھئی؟ گنتے بھی جاؤ۔ وَإِنْ رَآهُ ایک صورت، أَوْ كَانَ مَاسِحًا دو صورتیں، أَوْ خَلَعَ خُفَّيْهِ تین، أَوْ كَانَ أُمِّيًّا چار، أَوْ عُرْيَانًا پانچ۔ أَوْ مُومِيًا فَقَدَرَ عَلَى الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، یا وہ اشارے سے نماز پڑھنے والا تھا پس وہ قادر ہو گیا رکوع اور سجدے پر۔ کب قادر ہوا ہے؟ تشہد کے بعد۔ کتنی ہوئیں بھئی؟ چھ۔
أَوْ تَذَكَّرَ أَنَّ عَلَيْهِ صَلَاةً قَبْلَ هٰذِهِ، یا اسے یاد آیا کہ اس پر ایک اور نماز ہے اس سے پہلے بھئی۔ اس سے پہلے کیا ہے اس پر؟ ایک اور نماز ہے بھئی۔ یاد رکھو وہ شخص جس کی عمر بھر میں پابندی سے نمازیں پڑھ رہا ہے، نماز کوئی اس کی آج تک قضا نہیں ہوئی اسے صاحب ترتیب کہا جاتا ہے۔ کیا کہا جاتا ہے؟ صاحب ترتیب کہا جاتا ہے بھئی۔ اور یہ بڑی فضیلت کی بات ہے کوئی شخص صاحب ترتیب ہو مولانا، یعنی اس کی کبھی نماز ہی کوئی نہیں رہی آج تک جب سے بالغ ہوا ہے، جب سے اس پر نمازیں فرض ہوئیں۔ اب یہ صاحب ترتیب جو ہے اس کے لیے ضروری ہے اگر اس کی کوئی نماز قضا ہو جائے تو ضروری ہے کہ اگلی نماز پڑھنے سے پہلے وہ قضا شدہ پڑھے اور پھر وقتی نماز پڑھے۔ کیا ضروری ہے؟ پہلے قضا شدہ پڑھے پھر وقتی نماز۔ مثلاً بھئی اس کی فجر کی نماز قضا ہو گئی، اب وہ آج ظہر کی نماز پڑھنا چاہتا ہے وہ پڑھ بھی لے اس کی نماز نہیں ہوگی مولانا۔ لہذا اسے پہلے کیا کرنا پڑے گا؟ فجر کی قضا کرے گا اور پھر اس کے بعد ظہر کی پڑھے گا۔ ہاں اگر ظہر کا وقت ہی اتنا آخری وقت رہ گیا مولانا کہ اب اگر فجر پڑھتا ہے تو ظہر بھی قضا ہو جائے گی، پھر مولانا ظہر پڑھ سکتا ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی ہے بھئی؟ اگر فجر پڑھتا ہے پھر تو ظہر بھی کیا ہو جائے گی؟ قضا۔ تو اس صورت میں پھر پہلے ظہر کی پڑھ لے اور پھر اس کے بعد قضا۔ تو لہذا بھئی مسئلہ کیا ہوا کہ جب صاحب ترتیب کے ذمہ کوئی قضا نماز ہو تو جب تک اس کی قضا نہیں کر لے گا اگلی وقتی نماز وہ نہیں پڑھ سکتا بھئی۔ تو یہ صاحب ترتیب کی بات ہے کہ أَوْ تَذَكَّرَ أَنَّ عَلَيْهِ صَلَاةً قَبْلَ هٰذِهِ، یا اسے یاد آیا کہ اس پر ایک اور نماز بھی ہے اس سے پہلے۔ بھئی اگر بھول گیا تھا، فجر کی نماز قضا ہوئی اور وہ بھول گیا اور اس نے ظہر کی پڑھ لی پھر تو بھولنے کی وجہ سے اب ظہر کی ہو جائے گی، اب فجر کی یاد آئی تو بعد میں قضا کر لے۔ لیکن نماز کے بیچ میں اس کو یاد آیا مولانا، اور کس وقت آیا؟ تشہد کی مقدار کے بعد یاد آیا کہ بھئی میری تو فجر کی نماز باقی ہے۔ کتنی صورتیں ہوئیں؟ سات صورتیں۔ تو ساتویں صورت یہ ہوئی مولانا أَوْ تَذَكَّرَ أَنَّ عَلَيْهِ صَلَاةً قَبْلَ هٰذِهِ، یا یاد آیا اسے کہ اس پر ایک نماز ہے اس سے پہلے۔
أَوْ أَحْدَثَ الْإِمَامُ الْقَارِئُ فَاسْتَخْلَفَ أُمِّيًّا، یا حدث لاحق ہوا ایسے امام کو جو قاری تھا پس اس نے خلیفہ بنایا، اپنا قائم مقام بنایا أُمِّيًّا ان پڑھ کو بھئی۔ پہلے جو امامت کروا رہا تھا وہ کس قسم کا ہے؟ قاری ہے، پڑھا ہوا ہے، لیکن اب اس کو حدث لاحق ہوا، وضو ٹوٹ گیا، تو کس وقت وضو ٹوٹا؟ تشہد کی مقدار کے بعد، پس اس نے اپنا نائب کس کو بنا دیا؟ ان پڑھ کو، امی کو۔ أَوْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، یا سورج طلوع ہو گیا فجر کی نماز میں۔ کس وقت طلوع ہوا بھئی؟ تشہد کی مقدار کے بعد۔ أَوْ دَخَلَ وَقْتُ الْعَصْرِ فِي الْجُمُعَةِ، یا داخل ہو گیا عصر کا وقت جمعہ کی نماز میں بھئی۔ کس وقت داخل ہوا؟ تشہد کی مقدار کے بعد، سب کے ساتھ تعلق ہے اس کا بھئی۔ أَوْ كَانَ مَاسِحًا عَلَى الْجَبِيرَةِ فَسَقَطَتْ عَنْ بُرْءٍ۔ جَبِيرَةٌ کس کو کہتے ہیں بھئی؟ وہ جو ہڈی وغیرہ ٹوٹ جائے تو اس کے اوپر کیا کیا جاتا ہے؟ پٹی باندھی جاتی ہے، پہلوان وغیرہ جو ہوتے ہیں لکڑی رکھ کر پھر اوپر پٹی باندھتے ہیں اسے جبیرہ کہتے ہیں، مراد پٹی ہے مولانا پٹی بھئی، کوئی پٹی زخم پر باندھی ہوئی ہے۔ اور آپ نے پڑھا تھا پٹی پر مسح کر سکتا ہے، جتنی مدت تک زخم ٹھیک نہیں ہوتا کرتا رہے اس پر مسح۔ لیکن اگر وہ پھر کھل جائے تو اگر زخم ابھی ٹھیک نہیں ہوا تو کوئی حرج نہیں اور اگر زخم ٹھیک ہو چکا ہے تو پھر تو مسح ختم ہوا بھئی۔ تو لہذا اب أَوْ كَانَ مَاسِحًا عَلَى الْجَبِيرَةِ، یا وہ نماز پڑھنے والا وہ مسح کرنے والا تھا پٹی پر، فَسَقَطَتْ عَنْ بُرْءٍ، پس وہ گر گئی عَنْ بُرْءٍ زخم کے ٹھیک ہونے پر۔ زخم نیچے ٹھیک ہو چکا تھا بھئی، تشہد کی مقدار کے بعد پٹی کھل گئی گر گئی اور دیکھا تو زخم ٹھیک ہو چکا ہے۔ أَوْ كَانَتْ مُسْتَحَاضَةً فَبَرِئَتْ، یا کوئی عورت کیا تھی؟ مستحاضہ تھی جسے ہر وقت خون آنے کی بیماری ہے، فَبَرِئَتْ، پس وہ ٹھیک ہو گئی۔ کس وقت ٹھیک ہوئی؟ تشہد کی مقدار کے بعد۔
ان ساری صورتوں میں، یہ بارہ صورتیں بنتی ہیں بھئی، بَطَلَتْ صَلَاتُهُمْ فِي قَوْلِ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ، نماز باطل ہو گئی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک بھئی۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک نماز کیا ہوئی؟ باطل ہو گئی۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللّٰهُ تَمَّتْ صَلَاتُهُمْ فِي هٰذِهِ الْمَسَائِلِ، اور صاحبین فرماتے ہیں نماز پوری ہو گئی ان مسائل کے اندر بھئی۔ تو یہ بارہ مسائل ہیں مولانا، بارہ مسائل۔ اور امام صاحب کے نزدیک میں نے بتلایا تھا نماز سے خُرُوجٌ بِصُنْعِ الْمُصَلِّي یہ فرض ہے مولانا، نماز پڑھنے والا اپنے ارادے سے کیا کرے نماز کو ختم کرے، اور یہاں اس کے ارادے کے ساتھ نماز ختم ہوئی ہے؟ نہیں بھئی، یہ وہ صورتیں ہیں کہ اس کے ارادے کا اس میں دخل نہیں ہے اور اس صورت میں یہ چیزیں اس کو پیش آئیں، تو امام صاحب فرماتے ہیں یہ اسی طرح ہے جیسے نماز کے بیچ میں یہ چیزیں پیش آ گئیں، اور نماز کے بیچ میں یہ چیزیں پیش آئیں تو نماز باطل ہو جایا کرتی ہے، تو اب تشہد کے بعد بھی پیش آئیں تو نماز کیا ہو جائے گی؟ باطل ہو جائے گی۔ صورت سمجھ میں آئی؟ امام صاحب کیا فرماتے ہیں کہ خُرُوجٌ بِصُنْعِ الْمُصَلِّي، نماز پڑھنے والے کا اپنے ارادے سے نماز سے نکلنا فرض ہے، ضروری ہے مولانا، اور یہاں خُرُوجٌ بِصُنْعِ الْمُصَلِّي ہے؟ وہ اپنے فعل کے ذریعے اپنے ارادے سے نماز سے نکلا ہے؟ نہیں، اپنے ارادے سے نماز ختم نہیں کی بھئی، ان عوارض میں سے کوئی اسے پیش آ گیا تو اب یہ یوں ہی سمجھا جائے گا جیسے نماز کے بیچ میں یہ چیز پیش آئی ہے اور نماز کے بیچ میں ان میں سے کوئی چیز پیش آئے تو نماز کیا ہو جایا کرتی ہے؟ باطل ہو جاتی ہے، ٹوٹ جاتی ہے تو یہاں بھی ایسا ہی ہوگا۔ جبکہ صاحبین فرماتے ہیں بھئی کہ یہ چیزیں تشہد کے بعد پیش آئی ہیں اور ارکان صلاۃ سارے پورے ہو چکے ہیں تو ہم یوں ہی سمجھیں گے گویا یہ چیزیں سلام کے بعد پیش آئی ہیں، نماز پوری ہو گئی۔ نماز کیا ہے؟ پوری ہو گئی۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟
بَابُ قَضَاءِ الْفَوَائِتِ۔ یہ باب ہے فوت شدہ نمازوں کی قضا کے بیان میں بھئی، فوت شدہ نمازوں کی قضا بھئی۔ وَمَنْ فَاتَتْهُ صَلَاةٌ قَضَاهَا إِذَا ذَكَرَهَا۔ اور وہ شخص کہ فوت ہو جائے اس کی کوئی نماز تو قَضَاهَا اس کی قضا کر لے إِذَا ذَكَرَهَا جب اسے یاد آئے بھئی۔ جب بھی نماز قضا ہو گئی کسی کی، یاد آتے ہی کیا کرے اس کی؟ قضا کرے مولانا۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ فوراً نماز قضا ہو جائے اس کی قضا فوراً کرنا ضروری ہے۔ اگر ایک شخص اس کی قضا نہیں کرتا کہ بھئی چلو شام کو کر لوں گا یا کل میں اس کی قضا کر لوں گا مولانا تو اس کو دوہرا گناہ ہوگا مولانا: ایک تو نماز قضا کی اور پھر یاد آنے پر اس کو فوراً لوٹایا بھی نہیں بھئی۔ تو کہتے ہیں وَمَنْ فَاتَتْهُ صَلَاةٌ قَضَاهَا إِذَا ذَكَرَهَا، اور وہ شخص جس کی کوئی نماز فوت ہو جائے وہ اسے قضا کرے إِذَا ذَكَرَهَا جب اسے یاد آئے، وَقَدَّمَهَا عَلَى صَلَاةِ الْوَقْتِ، اور اسے مقدم کر دے وقتی نماز پر۔ صاحب ترتیب ہے مولانا تو کیا کرنا چاہیے اسے؟ وقتی نماز پر مقدم کرے گا۔ إِلَّا أَنْ يَخَافَ فَوْتَ صَلَاةِ الْوَقْتِ، مگر یہ کہ اسے خوف ہے وقتی نماز کے فوت ہو جانے کا۔ صورت میں نے بتلا دی فجر کی فوت ہوئی ہے اور اسے ظہر سے پہلے پڑھنا چاہیے لیکن اگر ظہر کے بھی فوت ہونے کا خطرہ ہے، وقت اتنا تھوڑا رہ گیا ہے، فَيُقَدِّمُ صَلَاةَ الْوَقْتِ عَلَى الْفَائِتَةِ، تو مقدم کر لے وقتی نماز کو فوت شدہ نماز پر بھئی، ثُمَّ يَقْضِيهَا، پھر کیا کر لے اس کی قضا۔ پہلے وقتی پڑھ لے اور پھر فوت شدہ نماز کی قضا۔
وَمَنْ فَاتَتْهُ صَلَوَاتٌ رَتَّبَهَا فِي الْقَضَاءِ كَمَا وَجَبَتْ فِي الْأَصْلِ۔ اچھا بھئی صاحب ترتیب ہے اس کی دو، تین یا چار یا پانچ نمازیں فوت ہو گئیں مولانا۔ کتنی نمازیں فوت ہوئیں؟ پانچ تک بھئی نمازیں فوت ہو جائیں تو اب کیا ضروری ہے اس کے ذمہ بھئی، کیا مسئلہ ہوا ابھی آپ کو بتلایا؟ وقتی نماز سے پہلے پڑھے گا ان کو اور ان میں بھی ترتیب ضرور رکھے گا مولانا: فجر پہلے پڑھے گا، پھر ظہر، پھر عصر، پھر مغرب اور پھر عشاء بھئی۔ یہ معنی ہے وَمَنْ فَاتَتْهُ صَلَوَاتٌ رَتَّبَهَا فِي الْقَضَاءِ، جس کی کئی نمازیں فوت ہو جائیں تو ترتیب سے پڑھے گا ان کو قضا کے اندر بھی، كَمَا وَجَبَتْ فِي الْأَصْلِ، جیسے کہ اصل میں واجب ہوئی تھیں۔ بھئی اصل میں کیا ترتیب تھی ان میں؟ پہلے فجر پھر ظہر پھر عصر تھی، اسی طرح یہاں بھی۔ إِلَّا أَنْ تَزِيدَ الْفَوَائِتُ عَلَى خَمْسِ صَلَوَاتٍ فَيَسْقُطُ التَّرْتِيبُ فِيهَا۔ ہاں اگر فوت شدہ نمازیں پانچ سے بڑھ گئیں مولانا تو اب وہ صاحب ترتیب نہ رہا۔ چھ نمازیں فوت ہو گئیں مولانا اب وہ صاحب ترتیب نہیں، اب وقتی نماز پہلے پڑھے چاہے قضا پڑھے جیسے مرضی۔ لیکن پانچ ہیں یا پانچ سے کم نمازیں ہیں تو پھر اس صورت کے اندر ابھی وہ صاحب ترتیب ہے تو وقتی سے پہلے قضا پڑھنی پڑے گی اسے۔ لیکن اگر پانچ سے زیادہ ہو جائیں یعنی چھ قضا ہو جائیں تو اب وہ صاحب ترتیب نہیں رہا، جب صاحب ترتیب نہیں رہا اب کیا کر سکتا ہے بھئی؟ وقتی نماز پہلے پڑھ سکتا ہے، ان کو بعد میں بھی قضا کر سکتا ہے اور پھر ان میں بھی ترتیب ضروری نہیں ہے بھئی، پہلے چاہے ظہر کی قضا کر لے پھر فجر کی قضا کر لے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو کتنی نمازیں قضا ہوئیں تو صاحب ترتیب ہونے سے خارج ہوا؟ چھ نمازیں، کتنی؟ چھ نمازیں۔ إِلَّا أَنْ تَزِيدَ الْفَوَائِتُ عَلَى خَمْسِ صَلَوَاتٍ، مگر یہ کہ بڑھ جائیں فوت شدہ نمازیں پانچ نمازوں پر، فَيَسْقُطُ التَّرْتِيبُ فِيهَا، تو ترتیب اس میں کیا ہو جائے گی؟ ساقط ہو جائے گی، ترتیب ختم ہوئی بھئی، اب جیسے مرضی پڑھے۔ ترتیب ختم بھئی۔ یہاں تک مسائل سمجھ میں آئے بھئی؟ جی۔ ہاں یہ پانچ چھ جو قضا ہوئی ہیں ان کو پڑھ لے گا مولانا پھر صاحب ترتیب ہو جائے گا، پھر کیا ہو جائے گا؟ صاحب ترتیب ہو جائے گا۔
بَابُ الْأَوْقَاتِ الَّتِي تُكْرَهُ فِيهَا الصَّلَاةُ۔ یہ باب ہے ان اوقات کے بیان میں کہ مکروہ ہے ان کے اندر نماز بھئی۔ یہ باب ہے ان اوقات کے بیان میں الَّتِي تُكْرَهُ فِيهَا کہ مکروہ ہے ان میں الصَّلَاةُ نماز بھئی۔ بھئی میں نے آپ کو بتلایا تھا تین اوقات ایسے ہیں بھئی: جب سورج طلوع ہو رہا ہو، جب عین سر کے اوپر ہو سورج، اور جب سورج غروب ہو رہا ہو۔ ان تین اوقات میں نماز پڑھنا مکروہ ہے بھئی، جائز نہیں۔ لَا تَجُوزُ الصَّلَاةُ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، جائز نہیں ہے نماز بھئی سورج کے طلوع ہوتے وقت، وَلَا عِنْدَ غُرُوبِهَا، اور نہ سورج کے غروب ہوتے وقت۔ بھئی شَمْسٌ کا لفظ عربی میں مؤنث استعمال ہوتا ہے بھئی، اسی لیے عِنْدَ غُرُوبِهَا مؤنث کی ضمیر کس کو لوٹ آئی؟ شمس کو، عِنْدَ غُرُوبِهَا۔
بھئی کس وقت طلوع میں کتنی دیر تک نماز جائز نہیں اور غروب میں کس وقت نماز جائز نہیں؟ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ جب سورج طلوع ہوتا ہے اس وقت گول ٹکیا کی طرح نظر آتا ہے، آرام سے اس پر نظر جم جاتی ہے۔ تھوڑی دیر بعد آہستہ آہستہ بھئی وہ اونچا بلند بھی ہوتا ہے اور اس میں شدت بھی آ جاتی ہے کہ پھر اس پر نظر جمانا ممکن نہیں رہتا۔ تو اتنا اونچا ہو جائے بھئی کہ اس پر نظر نہ ٹھہر سکے، آنکھیں چندھیانے لگیں مولانا، اس کے بعد جب اب آنکھیں چندھیانے لگی ہیں اب تھوڑا سا اونچا ہو چکا ہے مولانا چند گز تو اب نماز پڑھ لے بھئی، اس سے پہلے نہ پڑھے۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ اسی طرح سورج غروب ہوتے وقت بھئی اس وقت بھی آنکھیں اس پر نہیں ٹھہرتیں، لیکن بالکل جب کنارے کے قریب ہو گیا اب پھر مولانا وہ پھر گول ٹکیا کی طرح دکھائی دے گا اور اس پر نظر جما سکتے ہیں آپ، یہ مولانا مکروہ وقت شروع ہو گیا۔ کیا ہوا؟ مکروہ وقت، اس وقت نماز جائز نہیں ہے مولانا۔ تو سورج طلوع ہوتے وقت بھی جب تک آنکھیں اس سے چندھیانے نہ لگیں اس وقت تک، اور مغرب کے وقت بھئی اس سے پہلے پہلے بھئی نماز پڑھ لے بھئی۔
تو کہتے ہیں لَا تَجُوزُ الصَّلَاةُ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَلَا عِنْدَ غُرُوبِهَا، اور نماز جائز نہیں ہے سورج کے طلوع ہوتے وقت اور نہ اس کے غروب ہوتے وقت بھئی، إِلَّا عَصْرَ يَوْمِهِ، مگر اسی دن کی عصر کی نماز۔ اسی دن کے عصر کی۔ بھئی یاد رکھو یہ تین اوقات ہیں، ان تین اوقات کے اندر کوئی وقتی نماز بھی نہیں پڑھ سکتا، کوئی قضا نماز بھی نہیں پڑھ سکتا، نماز جنازہ بھی نہ پڑھے اس وقت، سجدہ تلاوت بھی نہ کرے بھئی۔ ہاں اسی دن کے عصر کی نماز سورج کے غروب ہوتے وقت پڑھ سکتا ہے بھئی۔ اسی دن، مطلب آج کے عصر کی نماز آج جب سورج غروب ہو رہا ہے آپ سے کسی وجہ سے تاخیر ہو گئی نہیں پڑھ سکے تو اب آپ یہ نہ کہیں بھئی یہ تو مکروہ وقت ہو گیا شروع اس کے اندر نماز نہیں پڑھی جا سکتی، اسی دن کی عصر کی آپ پڑھ سکتے ہیں بھئی۔ یہ معنی إِلَّا عَصْرَ يَوْمِهِ، مگر اسی دن کے عصر کی نماز۔ وَلَا عِنْدَ قِيَامِهَا فِي الظَّهِيرَةِ، جی اور نہ ہی سورج کے قیام کے وقت، فِي الظَّهِيرَةِ ظہر کے وقت میں بھئی۔ سورج کا جب قیام یعنی سورج جب عین سر پر کھڑا ہو بھئی۔ تیسرا وقت یہ آیا بھئی، پہلے طلوع والا آ گیا، غروب والا آ گیا، اب یہ عین جب سر پر ہو۔ وَلَا عِنْدَ قِيَامِهَا، اور نہ اس وقت جب سورج کھڑا ہو فِي الظَّهِيرَةِ ظہر میں یعنی عین سر پر ہو۔ وَلَا يُصَلِّي عَلَى جَنَازَةٍ وَلَا يَسْجُدُ لِلتِّلَاوَةِ، اور نہ پڑھے جنازے پر بھی بھئی یعنی نماز جنازہ بھی نہ پڑھے اس وقت، وَلَا يَسْجُدُ لِلتِّلَاوَةِ، اور سجدہ تلاوت بھی نہ کرے۔
وَيُكْرَهُ أَنْ يَتَنَفَّلَ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ، اور مکروہ ہے نفل پڑھنا فجر کی نماز کے بعد، حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے بھئی۔ نفل آپ پڑھنا چاہتے ہیں فجر کی نماز کے بعد بھئی، فجر کی نماز کے بعد یاد رکھو قضا نمازیں تو آپ پڑھ سکتے ہیں لیکن نفل نہیں پڑھ سکتے بھئی۔ ہاں سورج جب طلوع ہو جائے اور اتنا اونچا ہو جائے جو میں نے ابھی ذکر کیا کہ اس سے آنکھیں چندھیانے لگیں تو اب نفل پڑھ سکتا ہے، اب نفل پڑھے بھئی۔ یہ معنی ہے وَيُكْرَهُ أَنْ يَتَنَفَّلَ، اور مکروہ ہے نفل پڑھنا فجر کی نماز کے بعد یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، وَبَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ، اور اسی طرح عصر کی نماز کے بعد، حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے۔ عصر کی نماز سے پہلے پہلے آپ نفل پڑھ لیں مولانا جتنے پڑھنے ہیں، عصر کی نماز پڑھنے کے بعد اب نفل نہیں پڑھنے چاہئیں بھئی یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے۔ جب سورج غروب ہو جائے مغرب کی نماز پڑھیں اور پھر جتنے مرضی نفل پڑھتے رہیں۔ جی تو کون سے دو وقت ہوئے جن میں نفل پڑھنا مکروہ ہے مولانا؟ نماز فجر کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے تک، اس میں جو وقت ہے آپ کہیں بھئی اس میں میں نفل پڑھ لیتا ہوں نہیں بھئی، اسی طرح عصر کی نماز کے بعد سورج کے غروب ہونے تک بھئی۔
وَلَا بَأْسَ بِأَنْ يُصَلِّيَ فِي هٰذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ الْفَوَائِتَ وَيَسْجُدَ لِلتِّلَاوَةِ وَيُصَلِّيَ عَلَى الْجَنَازَةِ۔ اور کوئی حرج نہیں ہے، وَلَا بَأْسَ کوئی حرج نہیں ہے، بِأَنْ يُصَلِّيَ کہ نماز پڑھے فِي هٰذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ ان دو وقتوں کے اندر الْفَوَائِتَ فوت شدہ، یعنی قضا نمازیں اس وقت میں پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ وَيَسْجُدَ لِلتِّلَاوَةِ، اور کوئی حرج نہیں ہے کہ سجدہ تلاوت کرے، وَيُصَلِّيَ عَلَى الْجَنَازَةِ، اور کوئی حرج نہیں ہے کہ نماز جنازہ پڑھے بھئی۔ جی مسائل سمجھ میں آ رہے ہیں بھئی سارے؟ جی تو ان اوقات میں فوت شدہ نمازیں بھی پڑھ سکتا ہے، سجدہ تلاوت بھی کر سکتا ہے، نماز جنازہ بھی پڑھ سکتا ہے، ہاں نفل نہیں پڑھ سکتا بھئی۔
وَلَا يُصَلِّي رَكْعَتَيِ الطَّوَافِ۔ اور اسی طرح وَلَا يُصَلِّي رَكْعَتَيِ، اصل میں تھا رَكْعَتَيْنِ، نون اضافت کی وجہ سے گر گیا، رَكْعَتَيِ الطَّوَافِ طواف کی دو رکعتیں۔ اور نہ پڑھے طواف کی دو رکعتیں بھئی۔ بھئی ان دو وقتوں کے اندر بھئی، فجر کی نماز کے بعد طلوع شمس تک اور عصر کی نماز کے بعد غروب آفتاب تک بھئی، اس وقت میں طواف کی دو رکعتیں بھی نہ پڑھے بھئی۔ طواف جانتے ہو یا نہیں جانتے بھئی؟ بھئی حج عمرے کے لیے انسان جاتا ہے بھئی، بَيْتُ اللّٰهِ کا طواف کرنا پڑتا ہے، اس کے گرد سات چکر لگائیں۔ حجر اسود سے شروع ہوتا ہے چکر اور حجر اسود پر ہی ختم ہوتا ہے، تو سات چکر انسان لگا لے تو یہ ایک طواف کہلاتا ہے، اور ہر طواف کے ساتھ پھر دو رکعت پڑھنی پڑتی ہیں بھئی۔ تو یہ ہے رَكْعَتَيِ الطَّوَافِ بھئی، طواف کی دو رکعتیں بھئی۔ جتنے چاہیں آپ طواف کر سکتے ہیں بھئی لیکن ہر طواف میں کتنے چکر ہیں؟ سات چکر بھئی۔ تو سات چکروں کے بعد ایک طواف مکمل ہوا اب اس کی دو رکعتیں پڑھنی ہیں آپ نے، یا آپ نے تین چار اکٹھے طواف کر لیے بھئی اب ان کے چار طواف ہیں تو آٹھ رکعتیں پڑھنی پڑیں گی، تو ان وقتوں میں نہ پڑھیں بھئی، نماز فجر کے بعد طلوع آفتاب سے پہلے اور نماز عصر کے بعد غروب آفتاب سے پہلے بھئی نہ پڑھے۔ یہ معنی ہے وَلَا يُصَلِّي رَكْعَتَيِ الطَّوَافِ، اور نہ پڑھے طواف کی دو رکعتیں۔
وَيُكْرَهُ أَنْ يَتَنَفَّلَ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ بِأَكْثَرَ مِنْ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ وَلَا يَتَنَفَّلُ قَبْلَ الْمَغْرِبِ۔ اور مکروہ ہے کہ نفل پڑھے فجر کے طلوع ہو جانے کے بعد بھئی۔ نفل پڑھنا مکروہ ہے فجر کے طلوع ہو جانے کے بعد، کیا معنی فجر کے طلوع ہو جانے کے بعد؟ صبح صادق ہونے کے بعد۔ کس کے بعد؟ صبح صادق ہو گئی بھئی اس کے بعد نفل پڑھنا مکروہ ہے بِأَكْثَرَ مِنْ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فجر کی دو رکعتوں سے زیادہ بھئی۔ بھئی فجر کی کتنی سنتیں ہیں؟ دو۔ یاد رکھو یہ سنتیں بھی نفل ہیں لیکن حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے چونکہ ان پر پابندی سے عمل فرمایا تو ان کو اب ہم کیا کہتے ہیں؟ سنت کہتے ہیں، تو یہ بھی نفل ہے۔ تو یہ والے دو نفلوں کے علاوہ، ان دو سنتوں کے علاوہ، فجر کی دو سنتوں کے علاوہ اور نفل پڑھنا، بھئی پہلے تو مسئلہ بتلایا تھا فجر کی نماز کے بعد کا، اب اس سے پہلے کا مسئلہ بتلا رہے ہیں، کہتے ہیں اس سے پہلے بھی نفل پڑھنا مکروہ ہے بھئی۔ جب صبح صادق ہو جائے، صبح صادق سے لے کر آفتاب کے طلوع ہونے تک اس سارے وقت کے اندر نفل پڑھنا مکروہ ہیں بھئی۔ صرف وہ دو سنتیں پڑھے گا اور دو فجر کے فرض پڑھ لے گا۔ ہاں قضا نمازیں پڑھنا چاہتا ہے وہ پڑھ سکتا ہے، چیزیں ذکر ہو گئیں اور جو چیزیں پڑھ سکتا ہے، نفل نہ فجر سے پہلے درست ہیں اور نہ فجر کے بعد بھئی۔ تو فجر کی دو سنتیں پڑھ لے۔
وَلَا يَتَنَفَّلُ قَبْلَ الْمَغْرِبِ۔ اور اسی طرح نفل نہ پڑھے مغرب کی نماز سے پہلے بھئی۔ مغرب کی اذان ہو گئی مولانا، آپ اب نفل پڑھنا چاہتے ہیں، نہیں بھئی مغرب کا مستحب وقت بڑا تھوڑا ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو اب آپ نفل پڑھیں گے تو مغرب کی نماز میں تاخیر ہوگی تو یہ درست نہیں ہے، پہلے مغرب پڑھ لے اس کے بعد جتنے نفل پڑھنا چاہتا ہے پڑھتا رہے بھئی۔ اور یاد رکھیے یہ فجر کی جو دو سنتیں ہیں ان کی بڑی تاکید آئی ہے بھئی، بڑی تاکید آئی ہے۔ چنانچہ علماء فرماتے ہیں ایک شخص جماعت میں شامل ہونے کے لیے آیا، ابھی فجر کی اس نے سنتیں نہیں پڑھیں بھئی، تو اس کو سنتیں پہلے پڑھنی چاہئیں اور پھر فجر کی نماز میں شامل ہونا چاہیے۔ اگر امام نماز شروع کر چکا ہے اور ابھی تک اس نے سنتیں نہیں پڑھیں تو بھی اگر اس کو امید ہے کہ ایک رکعت مجھے مل جائے گی تو کیا کرنا چاہیے؟ فجر کی سنتیں پہلے پڑھ لے پھر کیا کرے جماعت کے اندر شامل ہو جائے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ اور اگر اتنا وقت بھی نہیں ہے کہ اگر اب میں فجر کی سنتیں شروع کروں گا تو دونوں رکعتیں نکل جائیں گی بھئی، تو اب ان کو چھوڑ دے نماز میں شامل ہو جائے، لیکن بعد میں ان کی قضا کرے مولانا۔ یاد رکھو مولانا سنتوں کی قضا نہیں ہے مولانا لیکن یہ فجر کی دو سنتیں ان کی تاکید بہت زیادہ آئی ہے احادیث وغیرہ میں، اس لیے ان کی قضا پڑھنی چاہیے بھئی۔ تو پھر قضا کب پڑھے گا بھئی؟ فجر کی نماز کے بعد تو بتلایا درست نہیں۔ سورج جب طلوع ہو جائے اور اتنا بلند ہو جائے کہ اس پر آنکھیں نہ جمیں تو اب کیا کر لے؟ دو سنتیں پڑھ لے اور دوپہر سے پہلے پہلے پڑھ لے بھئی۔ دوپہر سے پہلے پڑھ لیں تو ٹھیک، دوپہر کے بعد پھر قضا نہیں۔ اسی طرح فجر کی نماز رہ جائے بھئی، انسان کوئی دیر سے آنکھ کھلے اس کی بھئی، سورج طلوع ہو چکا ہے، اب فجر کی نماز پڑھنا چاہتا ہے تو اگر دوپہر سے پہلے پہلے پڑھتا ہے، سمجھ میں آیا بھئی؟ دوپہر سے پہلے فجر کی نماز پڑھتا ہے تو ساتھ سنتیں بھی پڑھے بھئی، سنتیں بھی قضا کرے اور فجر کی نماز بھی قضا۔ اور اگر دوپہر سے بھی وقت گزر گیا تو اب صرف فرضوں کی قضا ہوگی، سنتوں کی قضا نہیں ہوگی۔ مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟ یہ ہمیشہ یاد رکھنا بھئی۔ چلیے بس مولانا هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔