Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-021

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 165
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
بَابُ الْجَمَاعَةِ۔ وَالْجَمَاعَةُ سُنَّةٌ مُؤَكَّدَةٌ وَأَوْلَى النَّاسِ بِالْإِمَامَةِ أَعْلَمُهُمْ بِالسُّنَّةِ فَإِنْ تَسَاوَوْا فَأَقْرَؤُهُمْ فَإِنْ تَسَاوَوْا فَأَوْرَعُهُمْ فَإِنْ تَسَاوَوْا فَأَسَنُّهُمْ وَيُكْرَهُ تَقْدِيمُ الْعَبْدِ وَالْأَعْرَابِيِّ وَالْفَاسِقِ وَالْأَعْمَى وَوَلَدِ الزِّنَا فَإِنْ تَقَدَّمُوا جَازَ وَيَنْبَغِي لِلْإِمَامِ أَنْ لَا يُطَوِّلَ بِهِمُ الصَّلَاةَ۔ اچھا بھئی گزشتہ سبق میں نماز کے مسائل چل رہے تھے، نماز کے مسائل بھئی۔ نماز کے فرائض بھی ذکر ہوئے، واجبات بھی ذکر ہوئے۔ واجبات بھی بھئی۔ اچھا بھئی، بھئی نماز کے فرائض یاد ہیں بھئی؟ جی۔ اچھا مجھے مسئلہ تو ایک بتلاؤ ذرا، ایک آدمی نماز پڑھ رہا ہے اور دوسری رکعت میں ایک سجدہ وہ بھول گیا کرنا بھئی، ایک کیا اس نے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ بھولے سے رہ گیا، بھولے سے رہ گیا، جان بوجھ کر اس نے نہیں چھوڑا بھئی۔ تو کیا مسئلہ ہوگا بھئی؟ بھولے سے رہ گیا اس سے۔ جی؟ شاباش! فرض چھوٹ گیا مولانا، فرض۔ یہ تو فرض تھا اور فرض چاہے بھولے سے رہے چاہے جان کے رہے بھئی، جب رہ گیا تو نماز ہی نہیں ہوئی بھئی۔ سجدہ سہو سے بھی اب نہیں ہوگی۔ ہاں سورہ فاتحہ پڑھنا بھول گیا بھئی، اب؟ واجب چھوٹا، سجدہ سہو کرے گا۔ اور میں نے بتایا چار رکعت والی ہے تو پہلی دو میں ہے، باقی دو آخری دو رکعتوں کے اندر تو فرضوں کے اندر، فرضوں کے اندر آخری دو رکعتوں کے اندر تو فاتحہ کا پڑھنا ضروری بھی نہیں ہے، آپ خاموش بھی کھڑے رہیں تو بھی کافی ہے، سُبْحَانَ اللّٰهِ پڑھ لیں تین مرتبہ یہ بھی کافی ہے، لیکن بہتر یہ ہے فاتحہ ہی پڑھے بھئی۔ بَابُ الْجَمَاعَةِ۔ آج بھئی جماعت کے بارے میں بتلائیں گے۔ پہلے انفرادی نماز کے مسائل ذکر ہو گئے، منفرد نماز پڑھ رہا ہو بھئی۔ کہتے ہیں وَالْجَمَاعَةُ سُنَّةٌ مُؤَكَّدَةٌ، جماعت جو ہے سنت مؤکدہ ہے، یعنی جس کی بڑی تاکید آئی ہے احادیث میں بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ بڑی تاکید آئی ہے بھئی۔ تو یہ سنت مؤکدہ اس کو کہتے ہیں، جماعت جو ہے سنت مؤکدہ ہے۔ وَأَوْلَى النَّاسِ بِالْإِمَامَةِ أَعْلَمُهُمْ بِالسُّنَّةِ۔ اچھا، بھئی امامت کس کو کروانا افضل ہے، بہتر ہے، کس کو امام بنایا جائے بھئی؟ کہتے ہیں بھئی جو سب سے زیادہ مسائل کا جاننے والا ہو، بڑا عالم ہو اس کو کیا بنانا چاہیے؟ امام بھئی۔ اگر سارے ہی برابر ہیں علم کے اندر، سارے ہی بڑے فقہاء ہیں بھئی، بڑے علماء ہیں، پھر کیا کیا جائے؟ کہتے ہیں اگر سارے برابر ہوں تو جو سب سے اچھا قاری ہو بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ قرآن کی سب سے اچھی تلاوت کرتا ہے، حروف کو صحیح مخارج کے ساتھ ادا کرتا ہے بھئی۔ اگر قراءت بھی سب کی برابر ہے تو کہتے ہیں ان میں جو سب سے زیادہ متقی اور پرہیزگار ہے بھئی، اس کو کیا کرنا چاہیے؟ امام بنانا چاہیے بھئی۔ اور اگر تقوی کے اندر بھی سارے برابر ہیں، سارے ہی بڑے متقی اور پرہیزگار ہیں، پھر کس کو امام بنایا جائے؟ تو کہتے ہیں ان میں جو سب سے زیادہ عمر والا ہو اس کو کیا کیا جائے؟ امام بنایا جائے۔ دیکھیے بھئی۔ وَأَوْلَى النَّاسِ بِالْإِمَامَةِ، اور لوگوں میں سب سے زیادہ بہتر، سب سے زیادہ لائق امامت کے کون ہے؟ أَعْلَمُهُمْ، جو ان میں سب سے زیادہ علم رکھتا ہے۔ کون سا علم؟ عِلْمٌ بِالسُّنَّةِ مراد ہے بھئی، سنت کا علم یعنی شریعت کا علم رکھتا ہے، مسائل معلوم ہیں اس کو نماز وغیرہ کے بھئی۔ تو أَعْلَمُهُمْ بِالسُّنَّةِ، جو سب سے زیادہ سنت کو جاننے والا ہو، کیا مراد ہے بھئی اس سے؟ شریعت کو، مسائل کو جاننے والا۔ فَإِنْ تَسَاوَوْا، اگر سارے برابر ہوں، فَأَقْرَؤُهُمْ، تو ان میں جو سب سے اچھا قاری ہے۔ فَإِنْ تَسَاوَوْا، اگر برابر ہوں اس کے اندر بھی تو فَأَوْرَعُهُمْ، تو جو ان میں سب سے زیادہ متقی اور پرہیزگار ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ متقی اور پرہیزگار بھئی۔ فَإِنْ تَسَاوَوْا، اگر برابر ہوں اس کے اندر بھی، فَأَسَنُّهُمْ، تو جو ان میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ ہے، سب سے زیادہ عمر والا ہے بھئی۔ وَيُكْرَهُ تَقْدِيمُ الْعَبْدِ وَالْأَعْرَابِيِّ وَالْفَاسِقِ وَالْأَعْمَى وَوَلَدِ الزِّنَا۔ اور مکروہ ہے آگے کرنا غلام کو مولانا۔ غلام کو آگے کرنا امامت کے لیے یہ کیا ہے؟ مکروہ ہے۔ اسی طرح وَالْأَعْرَابِيِّ، دیہاتی مولانا۔ بھئی غلام کو آگے کرنا مکروہ ہے، کیوں مکروہ ہے بھئی؟ اس لیے کہ اس کا، غلام کا زیادہ وقت تو آقا کی خدمت میں بسر ہوتا ہے، اس کی خدمت کاموں وغیرہ میں لگا رہتا ہے تو تحصیل علم کا موقع اسے کم ہی ملتا ہے بھئی، تو اسے امام بنانا مکروہ ہے مولانا۔ اسی طرح مقدم کرنا اعرابی، اعرابی کہتے ہیں بھئی دیہاتی کو، دیہاتی کو۔ اس لیے کہ دیہاتیوں پر جہالت زیادہ غالب ہوتی ہے بھئی۔ وَالْفَاسِقِ، اور اسی طرح مکروہ ہے مقدم کرنا فاسق کو بھئی، فاسق کو بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ فاسق شخص کو بھی، اس لیے کہ وہ تو دینی امور کی پرواہ ہی نہیں کرتا بھئی۔ وَالْأَعْمَى، اسی طرح اندھا ہے مولانا، نابینا ہے، اس کو بھی امامت کے لیے آگے کرنا، امام بنانا مکروہ ہے بھئی۔ بھئی اس کو کیوں مکروہ ہے؟ کہتے ہیں اس لیے کہ یہ اندھا ہے، اس کو پاکی ناپاکی کا صحیح طور پر پتہ نہیں چلتا بھئی۔ وَوَلَدِ الزِّنَا، اور اسی طرح جو وَلَدُ الزِّنَا ہے، جو زنا سے پیدا ہوا ہے اس کو بھی امامت کے لیے آگے کرنا مکروہ ہے، کیونکہ اس کی بھی تعلیم و تربیت پر کوئی توجہ دینے والا نہیں ہوتا اور نیز لوگ بھی پسند نہیں کرتے بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ تو ان سب کو لوگ پسند نہیں کرتے بھئی۔ وَيُكْرَهُ تَقْدِيمُ الْعَبْدِ وَالْأَعْرَابِيِّ وَالْفَاسِقِ وَالْأَعْمَى وَوَلَدِ الزِّنَا، اور مکروہ ہے آگے کرنا غلام کو اور دیہاتی کو اور فاسق کو اور اندھے کو اور وَلَدُ الزِّنَا کو۔ لیکن اگر غلام ایسا ہے مولانا کہ عالم ہے بڑا، تمام مسائل وغیرہ جانتا ہے، یا اعرابی ایسا ہے، یا اعمى یا وَلَدُ الزِّنَا ایسا ہے تو پھر ان کو کیا کیا جا سکتا ہے؟ پھر امام بنایا جائے گا بھئی، پھر مکروہ بھی نہیں ہے بھئی۔ اندھا بھی ایسا ہے بڑا عالم ہے بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ ناپاکی پاکی کا خوب خیال رکھنے والا ہے تو پھر مکروہ بھی نہیں ہے۔ فَإِنْ تَقَدَّمُوا جَازَ، پس اگر یہ خود آگے ہو جائیں، جَازَ، تو بھی جائز ہے، یعنی نماز ہو جائے گی مولانا، نماز کیا ہے؟ نماز ہو جائے گی۔ تو نماز ہو جاتی ہے مولانا، نیک شخص ہو آگے یا گنہگار ہو نماز ہو جاتی ہے بھئی۔ وَيَنْبَغِي لِلْإِمَامِ أَنْ لَا يُطَوِّلَ بِهِمُ الصَّلَاةَ۔ اور مناسب ہے امام کے لیے کہ وہ لمبی نہ کروائے لوگوں کو نماز بھئی۔ طَوَّلَ يُطَوِّلُ تَطْوِيلًا، لمبی کرنا نماز بھئی۔ امام کو مولانا مختصر نماز پڑھانی چاہیے۔ لمبی لمبی تلاوتیں کر کے خوب لمبی جماعت کروائے، یہ نہیں بھئی، مناسب نہیں ہے، اس لیے کہ پیچھے جو نماز پڑھنے والے ہیں ان میں ہر قسم کے لوگ ہوتے ہیں، کوئی بیمار ہوتا ہے، کوئی ضعیف ہے، بوڑھا ہے، کسی کی کوئی اور حاجت وغیرہ ہے، تو لہذا نماز مختصر ہونی چاہیے بھئی۔ ہاں اکیلا کوئی نماز پڑھ رہا ہے پھر جتنی مرضی لمبی قراءت کرے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ ہمارے اسلاف میں بہت سے بزرگوں کے بارے میں آتا ہے ایک ایک رکعت میں پورا قرآن ختم کر لیا کرتے تھے، پورا قرآن ایک رکعت میں، بعض دو رکعتوں میں پورا قرآن ختم کر لیا کرتے تھے۔ لیکن جب جماعت کروائے بھئی، یاد رکھو جہاں بھی جماعت کرواؤ مختصر نماز کرواؤ بھئی۔ وَيَنْبَغِي لِلْإِمَامِ أَنْ لَا يُطَوِّلَ بِهِمُ الصَّلَاةَ، اور مناسب ہے امام کے لیے کہ وہ طویل نہ کروائے لوگوں کو نماز۔ وَيُكْرَهُ لِلنِّسَاءِ أَنْ يُصَلِّينَ وَحْدَهُنَّ بِجَمَاعَةٍ۔ اور مکروہ ہے عورتوں کے لیے کہ وہ نماز پڑھیں اکیلی جماعت کے ساتھ۔ یعنی اکیلی عورتیں اپنی جماعت کروائیں یہ مراد ہے بھئی۔ اکیلی عورتیں کیا ہوں؟ اپنی جماعت۔ بھئی اکیلی عورتیں ہیں تو الگ الگ نماز پڑھنی چاہیے بھئی، ان کو جماعت کروانا مکروہ ہے بھئی۔ اور یاد رکھو فقہ کی کتابوں میں مکروہ کا لفظ آ جائے تو اس سے مکروہ تحریمی مراد ہوتا ہے۔ مکروہ دو قسم پر ہے بھئی: ایک مکروہ تحریمی ہے، ایک مکروہ تنزیہی ہے بھئی، مکروہ تنزیہی۔ سمجھ میں آیا؟ مکروہ تحریمی وہ ہے جو حرام کے قریب ہے مولانا، اور مکروہ تنزیہی وہ ہے جو حلال کے قریب ہے زیادہ بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو مکروہ تحریمی حرام کے قریب ہے مولانا۔ وَيُكْرَهُ لِلنِّسَاءِ، اور مکروہ ہے عورتوں کے لیے، أَنْ يُصَلِّينَ وَحْدَهُنَّ، کہ وہ ساری اکیلی نماز پڑھیں، بِجَمَاعَةٍ، جماعت کے ساتھ۔ فَإِنْ فَعَلْنَ، پس اگر وہ کر لیں ایسا، وَقَفَتِ الْإِمَامَةُ وَسْطَهُنَّ، تو کھڑی ہو امام جو ہے ان کے بیچ میں۔ ان کی امام کیا ہے ان کے بیچ میں کھڑی ہو مولانا۔ الْإِمَامُ لفظ ہونا چاہیے تھا بھئی، الْإِمَامَةُ بغیر تا کے ہونا چاہیے تھا۔ تو امام کیا کرے ان کی بھئی؟ ان کے درمیان کھڑی ہو بھئی۔ بھئی جیسے ہمارے ہاں مرد نماز پڑھاتے ہیں، جماعت کرواتے ہیں، آپ دیکھتے ہیں امام پہلی صف کے بیچ میں کھڑا ہوتا ہے یا آگے کھڑا ہوتا ہے؟ آگے کھڑا ہے۔ لیکن عورتیں اول تو ان کی نماز ہی پسندیدہ نہیں ہے اکیلی جماعت کروائیں، لیکن اگر کرواتی ہیں، مکروہ تو ہے لیکن امام کہاں کھڑی ہو ان کی؟ صف کے بیچ میں ہی کھڑی ہو بھئی، آگے نہ ہو، پہلی صف کے اندر ہی درمیان میں کھڑی ہو جائے بھئی۔ تو کہتے ہیں فَإِنْ فَعَلْنَ، پس اگر وہ کر لیں یعنی جماعت کروا لیں تو وَقَفَتِ الْإِمَامَةُ وَسْطَهُنَّ، تو ان کی امام کھڑی ہو جائے ان کے بیچ میں، كَالْعُرَاةِ، جیسے کہ ننگے ہوتے ہیں۔ دیکھو مولانا مسلمانوں کی ایک جماعت تھی مثلاً بھئی، ان کو کسی نے قید کر لیا اور سب کے کپڑے بھی چھین لیے، اب وہ وہاں پر جماعت کروانا چاہتے ہیں تو کیا طریقہ ہے؟ تو بتلایا مولانا کہ ان کے اندر بھی بھئی امام جو ہے آگے نہ کھڑا ہو بلکہ صف کے درمیان میں ہی کھڑا ہو بھئی۔ تو كَالْعُرَاةِ، جیسے کہ ننگے ہوتے ہیں بھئی، یعنی جیسے ان کی جماعت ہوتی ہے اسی طرح یہ بھی کروائیں گی بھئی۔ وَمَنْ صَلَّى مَعَ وَاحِدٍ أَقَامَهُ عَنْ يَمِينِهِ۔ اور جس شخص نے نماز پڑھی کسی ایک کے ساتھ بھئی تو أَقَامَهُ، کھڑا کرے اسے، عَنْ يَمِينِهِ، اپنے دائیں طرف بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ بھئی دو آدمی جماعت میں، صرف دو آدمی ہیں: ایک امام ہے، ایک مقتدی ہے۔ تو پھر اس طرح جماعت نہیں ہوگی کہ امام آگے کھڑا ہو جائے اور مقتدی پیچھے کھڑا ہو جائے، یہ طریقہ نہیں۔ ہاں اس طرح بھی کر لے تو نماز تو ہو جائے گی لیکن یہ سنت طریقہ نہیں بھئی۔ بلکہ کیا طریقہ ہے جب صرف ایک ہی مقتدی ہو؟ تو اس کو اپنے دائیں جانب کھڑا کرے۔ امام کھڑا ہو اور مقتدی کو اپنے دائیں جانب کھڑا کر لے بھئی۔ یا تو اس کو بالکل برابر میں کھڑا کر لے یا تھوڑا سا پیچھے ہو جائے مولانا کہ مقتدی کے پاؤں کی انگلیاں امام کے پاؤں کی ایڑی کے پاس آ جائیں بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی تو اس طرح جماعت کروائے پھر بھئی۔ کیسے کھڑے ہوں گے بھئی؟ کر کے دکھاؤ بھئی آپ دونوں سب کو بھئی۔ امام کون ہے بھئی آپ میں سے؟ چلو بھئی یہ اس طرف امام ہے دیکھو بھئی۔ دیکھو برابر بھی آ سکتے ہیں، برابر آ جاؤ بھئی پہلے ذرا۔ ہاں آگے نہیں نکلنا مقتدی نے، ہاں برابر آ سکتا ہے۔ یا مولانا کیا کر لے؟ ہاں تھوڑا سا پیچھے ہو جائے اس سے۔ اب یہ مولانا اس طرح نماز کروائیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ چلیے بیٹھیے۔ ہاں یہ تھا صرف ایک مقتدی ہو، جب دو ہو جائیں پھر باقی نمازوں میں جیسے ہوتا ہے امام آگے ہوگا اور وہ دونوں پیچھے ہوں گے۔ اور دو میں بھی میں نے بتا دیا بھئی کہ ایک مقتدی ہے تو اس کو کھڑا تو دائیں طرف ہونا چاہیے لیکن اگر وہ پیچھے کھڑا ہو گیا بالکل یا بائیں طرف کھڑا ہو گیا مولانا، دائیں کے بجائے بائیں طرف، پھر بھی نماز بہرحال ہو جائے گی۔ تو کہتے ہیں وَمَنْ صَلَّى مَعَ وَاحِدٍ، اور جس نے نماز پڑھی ایک کے ساتھ بھئی، ایک مقتدی کے ساتھ، أَقَامَهُ عَنْ يَمِينِهِ، تو کھڑا کرے اس کو اپنی دائیں طرف۔ وَإِنْ كَانَا اثْنَيْنِ، اور اگر مقتدی دو تھے، تَقَدَّمَهُمَا، تو وہ مقدم ہو جائے گا ان دونوں پر۔ امام کیا ہوگا؟ مقدم ہو جائے گا ان دونوں پر، آگے ہو جائے گا، ان کے برابر نہیں کھڑا ہوگا۔ وَلَا يَجُوزُ لِلرِّجَالِ أَنْ يَقْتَدُوا بِامْرَأَةٍ أَوْ صَبِيٍّ۔ اور جائز نہیں ہے مردوں کے لیے کہ وہ اقتداء کریں کسی عورت کی یا کسی بچے کی۔ سمجھ میں آیا؟ عورت کو امام بناتے ہیں بھئی یا بچے کو امام بناتے ہیں، یہ نہیں بھئی، جائز نہیں ہے مردوں کے لیے۔ وَيَصُفُّ الرِّجَالُ ثُمَّ الصِّبْيَانُ ثُمَّ الْخُنْثَى ثُمَّ النِّسَاءُ۔ اور صف بنائیں مرد بھئی۔ سب سے پہلے صف کون بنائیں گے؟ پہلے مردوں کی صفیں آ جائیں گی۔ ثُمَّ الصِّبْيَانُ، پھر بچے بھئی وہ صف بنائیں گے۔ ثُمَّ الْخُنْثَى، پھر خنثى بھئی جس کا نہ مرد ہونے کا پتہ چلتا ہے اور نہ عورت ہونے کا پتہ چلتا ہے، پھر ان کی صف ہوگی۔ ثُمَّ النِّسَاءُ، پھر کس کی صف ہوگی؟ عورت کی۔ بھئی عورت کے لیے تو، عورت کو تو جماعت کے لیے مسجد میں آنا ہی نہیں چاہیے بھئی، سمجھ میں آیا؟ جماعت کے لیے نہیں آنا چاہیے، گھر پر ان کا نماز پڑھنا افضل ہے بھئی، افضل۔ تو گھر پر ان کا نماز پڑھنا افضل ہے، جماعت کے لیے نہیں آنا چاہیے، لیکن اگر آ جائیں بھئی تو ان کی صف آخر میں ہوگی مولانا۔ فَإِنْ قَامَتِ امْرَأَةٌ إِلَى جَنْبِ رَجُلٍ مُشْتَرِكَانِ فِي صَلَاةٍ وَاحِدَةٍ فَسَدَتْ صَلَاتُهُ۔ اچھا بھئی مثلاً گھر پر نماز پڑھ رہے ہیں، اب عورت ہے وہ اپنے اس کے ساتھ ایک دو محرم ہیں، اب نماز پڑھنا چاہتے ہیں جماعت کے ساتھ تو کیا کریں گے؟ کہتے ہیں بھئی اگر وہ عورت جماعت کے اندر امام کے پیچھے محرم کے ساتھ کھڑی ہوئی، کسی مرد کے ساتھ کھڑی ہو گئی مولانا، سمجھ میں آیا؟ تو اس مرد کی نماز فاسد ہو جائے گی۔ سمجھ میں آیا؟ تو عورت جماعت کی نماز میں ایک امام کے پیچھے ہے مولانا اور آگے اگلی کتابوں میں کچھ شرائط بھی ذکر ہو جائیں گی، وہ شرائط پوری ہوں گی، پوری ہو جائیں تو مرد کی نماز کیا ہو جاتی ہے؟ فاسد ہو جاتی ہے بھئی۔ تو عورت کو مردوں کے برابر نہیں کھڑا ہونا چاہیے بھئی۔ تو عام مساجد میں تو یہ مسئلہ زیادہ پیش نہیں آتا مولانا، اس لیے میں نے گھر کی مثال ذکر کی۔ گھر میں اگر ایسا کرتے ہیں تو مرد کے برابر کھڑی ہوئی، ساتھ اس کے خاوند کھڑا ہے یا بھئی کھڑا ہے ایک امام کے پیچھے بھئی تو نماز ہی، وہ مرد کی نماز نہیں ہوئی بھئی۔ ہاں مَسْجِدُ الْحَرَامِ میں یہ کبھی کبھار پیش آ جاتا ہے بھئی، مَسْجِدُ الْحَرَامِ بَيْتُ اللّٰهِ میں بھئی۔ وہاں پر بھی عورتوں کے الگ حلقے بنے ہوتے ہیں بھئی، آڑ وغیرہ کھڑی کی ہوتی ہے تو نماز کے وقت عورتوں کو، عورتیں اس میں چلی جاتی ہیں بھئی۔ لیکن بعض اوقات کوئی رش زیادہ ہوتا ہے عورت درمیان میں رہ گئی بھئی، تو وہ درمیان میں ہی نماز شروع کر دیتی ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ درست نہیں مولانا، جو اس کے ساتھ مرد ہیں ان کی نماز نہیں ہوتی بھئی، نہیں ہوتی۔ فَإِنْ قَامَتِ امْرَأَةٌ إِلَى جَنْبِ رَجُلٍ، اگر کھڑی ہوئی کوئی عورت کسی مرد کے پہلو میں، مُشْتَرِكَانِ فِي صَلَاةٍ وَاحِدَةٍ، دونوں مشترک تھے ایک ہی نماز میں، ایک ہی نماز پڑھ رہے ہیں بھئی امام کے پیچھے، فَسَدَتْ صَلَاتُهُ۔ صَلَاتُهُ بھئی کس کی نماز؟ ہا ضمیر کون سی ساتھ ہے، مذکر کی یا مؤنث کی؟ مذکر کی۔ تو دیکھا فَسَدَتْ صَلَاتُهُ، اس مرد کی نماز کیا ہو جائے گی؟ فاسد ہو جائے گی۔ وَيُكْرَهُ لِلنِّسَاءِ حُضُورُ الْجَمَاعَةِ۔ دیکھا وہی بات آ گئی، اور مکروہ ہے عورتوں کے لیے حاضر ہونا جماعت میں۔ جماعت میں حاضر ہونا عورتوں کے لیے مکروہ ہے، پسندیدہ نہیں بھئی۔ ان کی نماز گھر پر افضل ہے بھئی، جب گھر پہ افضل ہے تو جماعت میں آنے کا کیا مقصد ہے بھئی؟ جب بتلا دیا فضیلت آپ کو گھر پہ ملے گی۔ جماعت میں تو ہم کس لیے شریک ہوتے ہیں بھئی؟ کیونکہ ہمارے لیے فضیلت کس میں ہے؟ جماعت میں۔ جب ان کی فضیلت گھر پہ ہے تو گھر پر ہی نماز پڑھنی چاہیے۔ وَلَا بَأْسَ بِأَنْ تَخْرُجَ الْعَجُوزُ فِي الْفَجْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ۔ اور کوئی حرج نہیں ہے کہ نکلے الْعَجُوزُ بوڑھی عورت فِي الْفَجْرِ فجر میں وَالْمَغْرِبِ اور مغرب میں وَالْعِشَاءِ اور عشاء میں عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ امام صاحب کے نزدیک بھئی۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک بھئی بوڑھی عورت اگر جماعت میں شرکت کرنا چاہتی ہے تو کوئی حرج نہیں ہے بھئی، وہ آ سکتی ہے لیکن کون سی نمازوں میں آ جائے؟ فجر، مغرب اور عشاء بھئی، تاکہ تاریکی ہو، تاریکی میں آئے تاریکی میں چلی جائے۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ يَجُوزُ خُرُوجُ الْعَجُوزِ فِي سَائِرِ الصَّلَوَاتِ۔ اور جبکہ صاحبین فرماتے ہیں جائز ہے نکلنا بوڑھی کا تمام نمازوں میں۔ وہ تمام نمازوں میں کیا کر سکتی ہے؟ بوڑھی عورت آ سکتی ہے بھئی۔ وَلَا يُصَلِّي الطَّاهِرُ خَلْفَ مَنْ بِهِ سَلَسُ الْبَوْلِ۔ بھئی ایک آدمی ہے وہ تندرست ہے، ٹھیک ہے، پاک ہے، اور ایک اور آدمی ہے وہ اسے سَلَسُ الْبَوْلِ کی بیماری ہے۔ میں نے کیا بتلایا تھا؟ سَلَسُ الْبَوْلِ کا کیا معنی؟ جس کا مسلسل پیشاب جاری ہے، پیشاب کے قطرات نکلتے رہتے ہیں۔ تو اب یہ پاک شخص یہ اس سَلَسُ الْبَوْلِ والے کے پیچھے نماز پڑھنا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے، درست ہے یا درست نہیں؟ کہتے ہیں درست نہیں ہے مولانا، اس لیے کہ پاک ہے ایک آدمی اس کی حالت قوی ہے اور دوسرے کو بیماری ہے مولانا وہ سَلَسُ الْبَوْلِ کی تو اس کی حالت ضعیف ہوئی، ادنی ہوئی، تو قوی حالت والے کی نماز ادنی کے پیچھے درست نہیں ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں وَلَا يُصَلِّي الطَّاهِرُ خَلْفَ مَنْ بِهِ سَلَسُ الْبَوْلِ، اور نہ نماز پڑھے پاک شخص خَلْفَ مَنْ اس شخص کے پیچھے بِهِ سَلَسُ الْبَوْلِ کہ جسے سَلَسُ الْبَوْلِ پیشاب کے قطرات کی بیماری ہو۔ وَلَا الطَّاهِرَةُ خَلْفَ الْمُسْتَحَاضَةِ، اور پاک عورت مستحاضہ کے پیچھے نماز نہ پڑھے بھئی۔ پاک عورت مستحاضہ کے پیچھے نماز نہ پڑھے، اس کو تو مرض ہے بھئی ہر وقت خون جاری ہے۔ وَلَا الْقَارِئُ خَلْفَ الْأُمِّيِّ۔ امی کہتے ہیں بھئی ان پڑھ کو بھئی جس نے کسی سے تعلیم حاصل نہ کی ہو۔ بھئی امی ان پڑھ کو کہتے ہیں بھئی، لیکن یاد رکھیے یہاں پر جو آیا قاری اور امی، امی کا یہاں یہ معنی نہیں ہے کہ ان پڑھ ہو بھئی اور قاری کا وہ معنی مراد نہیں ہے جو آپ بولتے ہیں بھئی جس نے علم تجوید پڑھا ہو بھئی، بہترین قرآن پڑھ سکتا ہو اسے کیا کہتے ہیں؟ قاری کہتے ہیں آپ بھئی، نہیں۔ قاری سے مراد یہاں وہ شخص ہے جو اتنی تلاوت پر قادر ہو جس سے نماز ہو جاتی ہے بھئی۔ اتنا قرآن اسے یاد ہے جس سے کیا ہو جاتی ہے؟ نماز ہو جاتی ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ سورہ فاتحہ یاد ہے، کوئی ایک چھوٹی سورت یاد ہے بس، یہ کیا کہلائے گا؟ قاری کہلائے گا بھئی۔ اور امی سے وہ شخص مراد ہے جسے اتنا قرآن بھی یاد نہ ہو بھئی کہ جس سے کیا ہو جاتی ہے؟ نماز ہو جاتی ہے۔ بات سمجھ میں آئی سب کو بھئی؟ قاری سے کیا مراد ہے؟ وہ شخص جسے اتنا قرآن یاد ہو جس سے نماز ہو جاتی ہے، اور امی سے کیا مراد ہے؟ جسے اتنا قرآن یاد نہ ہو بھئی جس سے نماز ہو جاتی ہے۔ تو چنانچہ اب ایک شخص قاری ہے اور دوسرا امی ہے تو اس قاری کی نماز امی کے پیچھے نہیں بھئی، یہ قاری امی کے پیچھے نماز نہیں پڑھے گا بھئی، یہ درست نہیں بھئی کیونکہ اس کی حالت قوی ہے، امی کی حالت ضعیف ہے اور قوی حالت والے کی نماز ضعیف کے پیچھے درست نہیں ہے بھئی۔ ایک قاری ہے ایک امی ہے بھئی تو سمجھ میں آیا؟ تو قاری کی نماز امی کے پیچھے درست نہیں کیونکہ قاری کی حالت قوی ہے اور دوسرے کی ضعیف ہے اور قوی حالت والے کی نماز ضعیف کے پیچھے درست نہیں۔ وَلَا الْقَارِئُ خَلْفَ الْأُمِّيِّ، اور نہ قاری نماز پڑھے خَلْفَ الْأُمِّيِّ امی کے پیچھے۔ وَلَا الْمُكْتَسِي خَلْفَ الْعُرْيَانِ، اور نہ کپڑے پہننے والا ننگے کے پیچھے۔ ایک آدمی ہے بھئی اس کے پاس کپڑے نہیں ہیں، ایک کے پاس کپڑے ہیں بھئی۔ اب جو کپڑے پہنے ہوئے ہے وہ پیچھے مقتدی بنتا ہے، دوسرے کو امام بناتا ہے، یہ درست نہیں ہے مولانا۔ کیونکہ کپڑے پہننے والے کی حالت کیا ہے؟ قوی ہے بھئی، نماز میں ضروری تھا یا نہیں ستر عورت بھئی؟ تو مکتسی جس نے کپڑے پہنے ہوئے ہوں۔ تو وَلَا الْمُكْتَسِي خَلْفَ الْعُرْيَانِ، اور نہ کپڑے پہننے والا نماز پڑھے خَلْفَ الْعُرْيَانِ ننگے کے پیچھے۔ وَيَجُوزُ أَنْ يَؤُمَّ الْمُتَيَمِّمُ الْمُتَوَضِّئِينَ، اور جائز ہے کہ امامت کروائے تیمم کرنے والا وضو کرنے والوں کی۔ بھئی ایک شخص تیمم کر کے آیا ہے، کیا وہ، باقی لوگوں نے وضو کیا ہے، کیا یہ تیمم کرنے والا وضو کرنے والوں کو نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں پڑھا سکتا؟ تو بتلایا پڑھا سکتا ہے مولانا۔ بھئی اس کا عذر ہے یہ وضو نہیں کر سکتا بھئی، پانی تو موجود ہے مثلاً لیکن وضو نہیں کر سکتا، یا سرے سے پانی اس وقت نہیں ہے۔ اس وقت پانی ہی نہیں ہے، جنہوں نے وضو کیا تھا پہلے کیا تھا اور اس نے اب تیمم کیا ہے تو یہ امامت کروا سکتا ہے بھئی، اس لیے کہ تیمم بھی کیا ہے؟ وضو کا نائب ہے، طہارت مطلقہ ہے، وضو ہی کی طرح اس سے کیا ہوتی ہے؟ پاکی حاصل ہوتی ہے۔ وَيَجُوزُ أَنْ يَؤُمَّ الْمُتَيَمِّمُ الْمُتَوَضِّئِينَ، اور جائز ہے کہ امامت کروائے تیمم کرنے والا وضو کرنے والوں کی۔ اسی طرح وَالْمَاسِحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ، جائز ہے اس کا عطف بھی کس پر ہے؟ مُتَيَمِّمٌ پر ہے۔ اور جائز ہے کہ امامت کروائے کون بھئی؟ الْمَاسِحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ، وہ شخص جو مسح کرنے والا ہے موزوں پر کس کی؟ الْغَاسِلِينَ، دھونے والے، وہ جو پاؤں دھونے والے ہیں مولانا۔ بھئی نماز میں حاضر ہوئے، ایک شخص ہے وہ موزوں پر مسح کر کے آیا ہے اور باقیوں نے پاؤں دھوئے ہیں، تو کیا یہ موزوں پر مسح کرنے والا ان سے ادنی حالت میں ہے، یہ ان کی امامت نہیں کروا سکتا؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، یہ بھی کیا ہے؟ اس کو بھی پوری طہارت حاصل ہے، یہ ان کی امامت کروا سکتا ہے۔ یہ معنی ہے وَالْمَاسِحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ، اور موزوں پر مسح کرنے والا یہ امامت کروا سکتا ہے الْغَاسِلِينَ پاؤں دھونے والوں کو۔ وَيُصَلِّي الْقَائِمُ خَلْفَ الْقَاعِدِ۔ بھئی ایک شخص ذرا بیمار ہے، کھڑا نہیں ہو سکتا بھئی کسی وجہ سے، ضعف وغیرہ کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھتا ہے۔ بیٹھ کر بھئی رکوع اور سجدہ کر لیتا ہے بیٹھے بیٹھے ہی۔ اب ایک شخص بیٹھا ہوا ہے تو یہ قیام پر قادر نہیں اور باقی قیام پر قادر ہیں وہ کھڑے ہو سکتے ہیں، تو کیا اس کی حالت ادنی ہو گئی، یہ ان کو امامت نہیں کروا سکتا؟ کہتے ہیں نہیں بھئی نہیں، یہ کیا کر سکتا ہے؟ ان کو امامت کروا سکتا ہے بھئی۔ وَيُصَلِّي الْقَائِمُ خَلْفَ الْقَاعِدِ، اور نماز پڑھے کھڑے ہونے والا بیٹھنے والے کے پیچھے۔ وَلَا يُصَلِّي الَّذِي يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ خَلْفَ الْمُومِي۔ اچھا بھئی اب دوسری صورت آ گئی بھئی۔ باقی لوگ رکوع اور سجدہ کر سکتے ہیں، ایک آدمی اتنا بیمار ہے کہ وہ رکوع اور سجدہ ہی نہیں کر سکتا تو وہ اشارے سے کرتا ہے رکوع اور سجدہ، کیا کرتا ہے؟ اشارے سے۔ تو کیا یہ لوگ جو رکوع اور سجدے پر قادر ہیں یہ اس کو امام بنا لیں، اس کے پیچھے نماز درست ہے؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، ان کی حالت قوی ہے بھئی یہ رکوع اور سجدہ کر سکتے ہیں اور وہ تو صرف اشارے سے رکوع اور سجدہ کرتا ہے تو لہذا ان کو اس اشارہ کرنے والے کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔ وَلَا يُصَلِّي الَّذِي يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ، اور نماز نہ پڑھے وہ شخص جو رکوع اور سجدہ کرتا ہے، خَلْفَ الْمُومِي، اشارے سے نماز پڑھنے والے کے پیچھے۔ مُومِي اشارہ کرنے والا بھئی۔ وَلَا يُصَلِّي الْمُفْتَرِضُ خَلْفَ الْمُتَنَفِّلِ۔ فرض پڑھنے والا نفل پڑھنے والے کے پیچھے نماز نہ پڑھے بھئی۔ بھئی ایک ساتھی ہے آپ کا مولانا وہ نفل پڑھنے لگا، آپ نے کہا بھئی ٹھہرو میں نے بھی ابھی نماز نہیں پڑھی جماعت کروا دو۔ اس نے کہا بھئی میں تو جماعت پڑھ چکا ہوں، میں نفل پڑھنے لگا ہوں۔ آپ نے کہا چلو بھئی آپ نفل کی نیت کر لینا امام بن جاؤ اور میں پیچھے فرض پڑھوں گا آپ کے پیچھے اقتداء کروں گا۔ یہ درست نہیں ہے مولانا، اس لیے کہ فرض جو پڑھ رہا ہے اس کی حالت قوی ہے اور جو نفل پڑھ رہا ہے اس کی حالت اس سے کم ہے اور قوی حالت والے کی نماز کم والے کے پیچھے درست نہیں۔ نیز مولانا اقتداء آپ کر رہے ہیں تو اقتداء کے اندر تو اشتراک ضروری ہے کہ ایک ہی نماز پڑھ رہے ہوں بھئی یا حالت قوی ہو کم از کم بھئی۔ وَلَا يُصَلِّي الْمُفْتَرِضُ خَلْفَ الْمُتَنَفِّلِ، اور نماز نہ پڑھے فرض پڑھنے والا خَلْفَ الْمُتَنَفِّلِ نفل پڑھنے والے کے پیچھے۔ وَلَا مَنْ يُصَلِّي فَرْضًا خَلْفَ مَنْ يُصَلِّي فَرْضًا آخَرَ۔ اچھا بھئی یہ تو تھا ایک کی حالت قوی ایک کی حالت ضعیف بھئی یا ادنی ہے، اگر دونوں کی حالت ہی قوی ہے لیکن نمازیں الگ الگ ہیں بھئی۔ نمازیں الگ الگ ہیں بھئی، آپ کا ساتھی پڑھنے لگا عصر کی نماز، آپ نے کیا کہا؟ میری ظہر کی رہتی ہے چلو میں آپ کی اقتداء میں ظہر پڑھ لوں گا آپ امامت کروا دو۔ تو امام صاحب کون سی نماز پڑھ رہے ہیں؟ عصر کی، اور مقتدی ظہر کی۔ یہ درست نہیں ہے مولانا کیونکہ اقتداء جب کر رہے ہیں تو اشتراک ضروری ہے اور یہاں اشتراک نہیں بھئی، دونوں کی نماز ایک نہیں۔ تو وَلَا مَنْ يُصَلِّي، اور نہ وہ شخص جو نماز پڑھتا ہے، فَرْضًا، کوئی فرض، خَلْفَ مَنْ يُصَلِّي فَرْضًا آخَرَ، ایسے شخص کے پیچھے جو کوئی اور فرض پڑھ رہا ہے، فَرْضًا آخَرَ کوئی دوسرا فرض پڑھ رہا ہے۔ وَيُصَلِّي الْمُتَنَفِّلُ خَلْفَ الْمُفْتَرِضِ، اور نماز پڑھ سکتا ہے نفل پڑھنے والا فرض پڑھنے والے کے پیچھے۔ بھئی فرض والے کی حالت قوی ہے، نفل والے کی حالت ضعیف ہے مولانا، تو اب قوی والا امام بنتا ہے اور پیچھے آپ نے بھئی ظہر کی نماز آپ پڑھنے لگے، آپ کا ساتھی ہے اس سے کہا بھئی جماعت کروا لیتے ہیں تاکہ جماعت کی فضیلت مل جائے، اس نے کہا میں تو ظہر کی نماز پڑھ چکا ہوں، آپ نے کہا چلو بھئی آپ نفلوں کی نیت کر لینا، تو یہ درست ہے مولانا۔ وَيُصَلِّي الْمُتَنَفِّلُ خَلْفَ الْمُفْتَرِضِ، اور نفل پڑھنے والا پڑھ سکتا ہے فرض پڑھنے والے کے پیچھے۔ وَمَنِ اقْتَدَى بِإِمَامٍ ثُمَّ عَلِمَ أَنَّهُ عَلَى غَيْرِ طَهَارَةٍ أَعَادَ الصَّلَاةَ۔ اور جس نے اقتداء کی کسی امام کی پھر اسے پتہ چلا کہ وہ غیر طہارت پر تھا تو وہ نماز کو لوٹا لے۔ بھئی دیکھو مولانا آپ نے ایک شخص کے پیچھے، ایک شخص کی اقتداء میں نماز ادا کر لی ظہر کی بھئی۔ بعد میں امام صاحب کو پتہ چلا بھئی کہ میرے کپڑوں پر تو خون لگا تھا، نجاست لگی ہوئی تھی، نماز ہی نہیں ہوئی، یا بھئی میرا تو وضو ہی نہیں تھا مجھے یاد ہی نہیں رہا۔ اس نے سب کو بتا دیا بھئی کہ اپنی اپنی نماز کیا کر لیں؟ دہرا لیں بھئی۔ اب ایک آدمی کہتا ہے نہیں بھئی امام صاحب کا وضو ہو یا نہ ہو میرا تو تھا۔ سمجھ میں آیا؟ میری تو نماز ہو گئی۔ کہتے ہیں نہیں بھئی نہیں، جب امام کی نہیں ہوئی تو آپ کی بھی نماز نہیں ہوئی، آپ اسی کی تو اقتداء کر رہے تھے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو دہرانی پڑے گی بھئی۔ یہ معنی ہے وَمَنِ اقْتَدَى بِإِمَامٍ، اور جس نے پیروی کی کسی امام کی، اقتداء کی کسی امام کی، ثُمَّ عَلِمَ، پھر اسے پتہ چلا، أَنَّهُ عَلَى غَيْرِ طَهَارَةٍ، کہ امام جو تھا وہ طہارت پر نہیں تھا، أَعَادَ الصَّلَاةَ، تو اعادہ کرے گا نماز کا۔ وَيُكْرَهُ لِلْمُصَلِّي۔ اب کچھ مکروہات صلاۃ ذکر کرنے لگے ہیں بھئی۔ کہتے ہیں وَيُكْرَهُ لِلْمُصَلِّي أَنْ يَعْبَثَ بِثَوْبِهِ أَوْ بِجَسَدِهِ، اور مکروہ ہے نماز پڑھنے والے کے لیے کہ وہ کھیلے اپنے کپڑوں کے ساتھ أَوْ بِجَسَدِهِ یا اپنے جسم کے ساتھ بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ نماز پڑھ رہا ہے مولانا، سوٹ پہنا ہوا ہے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں کبھی ایک طرف سے قمیص صحیح کر رہا ہے کبھی دوسری طرف سے قمیص صحیح کر رہا ہے بھئی، کبھی اس طرف کاٹن تو نہیں خراب ہو رہی بھئی پھر سیٹ کرتا ہے ادھر، نہیں بھئی مولانا یہ کپڑوں کے ساتھ کھیلتا ہے۔ یا بدن میں اسی طرح مولانا ایک شخص ہے لگا ہوا ہے بھئی پھر اپنی داڑھی پر ہاتھ پھیرتا ہے نماز کے اندر سیٹ کر رہا ہے، پھر بار بار کر رہا ہے، نہیں بھئی یہ درست نہیں ہے بھئی۔ تو نہ اپنے کپڑوں کے ساتھ اور نہ اپنے بدن کے ساتھ۔ اور مکروہ ہے نمازی کے لیے کہ وہ کھیلے اپنے کپڑوں کے ساتھ أَوْ بِجَسَدِهِ یا اپنے بدن کے ساتھ۔ عَبَثٌ کا معنی ہوتا ہے بیکار کام کرنا بھئی جس کا کوئی فائدہ نہیں، بالکل۔ کوئی حاجت پیش آ جائے تو تھوڑی بہت حرکت کی اجازت تو ہے بھئی۔ وَلَا يَقْلِبُ الْحَصَى۔ حَصَى کہتے ہیں کنکریاں، کنکریاں۔ وَلَا يَقْلِبُ الْحَصَى، اور کنکریوں کو نہ الٹے پلٹے بھئی، إِلَّا أَنْ لَا يُمْكِنَهُ السُّجُودُ عَلَيْهِ، مگر یہ کہ ممکن نہ ہو اس کے لیے ان پر سجدہ کرنا، فَيُسَوِّيهِ مَرَّةً وَاحِدَةً، تو برابر کر لے ان کو ایک مرتبہ بھئی۔ بھئی کنکریاں پڑی ہوئی ہیں ان کو بلاوجہ ہاتھ لگا رہا ہے، چھیڑ رہا ہے بھئی یا التحیات میں بیٹھا ہوا ہے یا سجدے میں جانے لگا ہے۔ ہاں اگر ایسی پڑی ہیں ان پر آپ نے سجدہ کرنا ہے اور بغیر برابر کیے سجدہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے، تکلیف ہوتی ہے تو پھر کیا کر لے؟ ایک آدھ دفعہ ان کو ہاتھ سے سیدھا کر لے بھئی۔ وَلَا يَقْلِبُ الْحَصَى، اور نہ الٹے پلٹے کنکریوں کو مگر یہ کہ ممکن نہ ہو سجدہ کرنا ان پر تو ان کو برابر کر دے مَرَّةً وَاحِدَةً ایک مرتبہ۔ وَلَا يُفَرْقِعُ أَصَابِعَهُ، اور انگلیاں نہ چٹخائے بھئی۔ انگلیاں چٹخانا جانتے ہو یا نہیں بھئی؟ بھئی یہ انگلیوں کو پیچھے کی طرف موڑو تو ان سے آواز آتی ہے بھئی۔ وہ پٹاخے بجتے ہیں یا نہیں بجتے بھئی؟ یہ انگلیاں چٹخانا، نماز میں اس طرح انگلیاں چٹخانا مکروہ ہے بھئی۔ بلکہ یہ تو نماز سے باہر بھی درست نہیں ہے مولانا، سمجھ میں آیا؟ مجلس وغیرہ میں بیٹھ کر اس طرح نہ کرے بھئی یہ آداب مجلس کے خلاف ہے بھئی، نماز سے خارج بھی پسندیدہ نہیں ہے۔ اچھا تو کہتے ہیں وَلَا يُفَرْقِعُ أَصَابِعَهُ، اور نہ اپنی انگلیوں کو چٹخائے۔ وَلَا يُشَبِّكُ، اور تشبیک بھی نہ کرے مولانا۔ شَبَكَةٌ کہتے ہیں جال کو عربی میں۔ تشبیک بھئی یہ انگلیاں، دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کرو، یہ ایک جال سا بن گیا یا نہیں بھئی؟ جی؟ یہ اس کو تشبیک کہتے ہیں مولانا، یہ بھی نہ کرے بھئی نماز کے اندر بھئی۔ وَلَا يَتَخَصَّرُ، اور تَخَصُّر بھی نہ کرے نماز میں بھئی۔ بھئی اوپر لکھا ہوا ہے التَّخَصُّرُ وَضْعُ الْيَدَيْنِ عَلَى الْخَاصِرَةِ، تخصر دونوں ہاتھوں کا رکھنا ہے کولہوں پر۔ دونوں ہاتھوں کا کولہوں پر رکھنا بھئی یہ دیکھو اس طرح دونوں طرف ہاتھ رکھے ہیں بھئی دیکھا؟ اس کو کیا کہتے ہیں؟ تَخَصُّر کہتے ہیں دونوں ہاتھوں کا کولہوں پر رکھنا بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو دائیں ہاتھ کو دائیں طرف رکھا اور بائیں ہاتھ کو بائیں طرف کولہے پر رکھا، یہ تخصر ہوا اور یہ مکروہ ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تو کہتے ہیں نماز سے باہر بھی یہ مکروہ ہے مولانا، باہر بھی بھئی۔ اس لیے کہ ابلیس کو جب جنت سے نکالا گیا تھا تو وہ اسی طرح نکلا تھا، دونوں ہاتھ کولہوں پر رکھے ہوئے نکلا بھئی۔ وَلَا يَسْدُلُ ثَوْبَهُ، اور اپنے کپڑے کا سَدْل بھی نہ کرے بھئی۔ سدل کا معنی ہوتا ہے کپڑا لٹکانا۔ سمجھ میں آیا؟ وہ کیسے بھئی؟ کہ سر یا کندھے پر چادر ڈال لیتا ہے بھئی اور سیدھی نیچے لٹکا لی بھئی۔ حالانکہ چادر کا تو یہ ہے ایک سائیڈ کو کیا کر لیا جاتا ہے؟ دوبارہ گھما کر کندھے پر ڈال لیا جاتا ہے۔ لیکن کندھے پر یا سر پر چادر ڈالی ہے اور اس کے دونوں کنارے سیدھے نیچے کو لٹک رہے ہیں، یہ کیا ہے؟ سدل ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ پسندیدہ نہیں مولانا۔ چاہے چھوٹا رومال ہی کیوں نہ ڈالا ہو بھئی، سر پر آپ ڈال لیتے ہیں تو سیدھا لٹکانا مکروہ ہے مولانا، اس کو کیا کر لے؟ ایک کنارے کو گھما کر کندھے پر ڈال لے بھئی، لپیٹ لے اس کو بھئی جیسے چادر کو لپیٹتے ہیں۔ وَلَا يَسْدُلُ ثَوْبَهُ، اور کپڑے کا سدل بھی نہ کرے بھئی، کپڑے کو نہ لٹکائے بھئی۔ وَلَا يَكُفُّهُ، اور اسے سمیٹے بھی نہ۔ كَفَّ يَكُفُّ کا معنی ہوتا ہے روکنا کسی چیز کو، سمیٹنا بھئی، تو یہاں سمیٹنا مراد ہے بھئی، روکنا اس کا معنی ہے۔ کپڑے کو سمیٹے بھی نہ بھئی۔ بھئی آپ نے سوٹ پہنا ہوا ہے اور اب نماز پڑھ رہے ہیں، نماز کے اندر کبھی ایک طرف سے سوٹ سمیٹ رہے ہیں کبھی دوسری طرف سے کہ ادھر سے مٹی نہ لگ جائے کہیں ادھر سے مٹی نہ لگ جائے بھئی، تو یہ مکروہ ہے مولانا نماز کے اندر۔ وَلَا يَعْقِصُ شَعْرَهُ بھئی۔ اور بھئی جوڑا جانتے ہو یا نہیں جوڑا؟ بھئی وہ عورتیں جو ہیں عورتیں، وہ اپنے سر پر سارے بالوں کو اکٹھا کر کے گیند سا بنا لیتی ہیں بھئی چوٹی کے اوپر بھئی اور اس کو باندھ دیتی ہیں، یہ کیا کہلاتا ہے؟ جوڑا کہلاتا ہے بھئی۔ تو سمجھ میں آیا بھئی؟ تو یہ جوڑا بنانا بھی مکروہ بھئی، سمجھ میں آیا؟ کبھی جوڑا بنا کے آپ نماز پڑھنے لگیں بھئی۔ آج کل جوڑے کی طرح ویسے ہی بھئی بال اوپر کر کے چوٹی پر کیا کر لیے اوپر باندھ لیے بھئی، تو یہ بھی اسی کی طرح ہو گیا۔ تو یہ نماز میں اس طرح کے بال بنا کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ بھئی نماز کے اندر اس طرح باندھتا ہے پھر تو نماز ہی ٹوٹ گئی کیونکہ عمل کثیر لازم آئے گا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ ہاں اس طرح کے بال پہلے بنا لیے اب نماز پڑھ رہا ہے، یہ مکروہ ہے مولانا۔ یہ معنی وَلَا يَعْقِصُ شَعْرَهُ، اور اپنے بالوں کا جوڑا نہ بنائے بھئی، یعنی پہلے سے بنا ہو اور اس کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہے۔ وَلَا يَلْتَفِتُ يَمِينًا وَشِمَالًا، اور متوجہ نہ ہو مولانا دائیں اور بائیں بھئی۔ نماز میں دائیں بائیں نہ دیکھے مولانا، سمجھ میں آیا بھئی؟ دائیں بائیں نہ دیکھے بھئی۔ ہاں کسی ضرورت شدیدہ کی بنا پر اگر آنکھ کے کناروں سے ادھر ادھر دیکھ لیتا ہے، چہرہ نہیں موڑتا تو کوئی حرج نہیں بھئی، سمجھ میں آیا؟ اس لیے کہ روایات میں آتا ہے حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نماز پڑھاتے ہوئے آنکھ کے کناروں کے ذریعے بعض اوقات صحابہ پر نظر رکھتے تھے کہ میرے صحابہ میرے پیچھے کیا کر رہے ہیں بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو ضرورت کی بنا پر کناروں سے، چہرہ نہ مڑے بھئی۔ سینہ مڑ گیا پھر تو نماز ہی ٹوٹ گئی۔ وَلَا يَلْتَفِتُ يَمِينًا وَشِمَالًا، اور نہ متوجہ ہو دائیں طرف اور بائیں طرف۔ وَلَا يُقْعِي كَإِقْعَاءِ الْكَلْبِ، اور نہ بیٹھے کتے کے بیٹھنے کی طرح بھئی۔ جیسے کتا بیٹھتا ہے اس طرح نماز میں نہ بیٹھے بھئی۔ وہ کیسے بیٹھنا ہے؟ کہتے ہیں بھئی کہ انسان اپنی سرین کے بل بیٹھ جائے اور دونوں گھٹنے کھڑے کر کے سینے کے ساتھ ملا لے بھئی۔ دونوں گھٹنے کھڑے کر کے کس کے ساتھ ملا لے؟ سینے کے ساتھ ملا لے اور ہاتھوں کو زمین پر رکھ دے مولانا۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ کیسے ہوگا بھئی؟ کر کے دکھاؤ بھئی سب کو۔ دیکھیے بھئی۔ ہاں ہاں ٹھیک ہے، گھٹنوں کو سینے کے ساتھ ملاؤ اچھی طرح، ہاں ہاتھ نیچے رکھو بھئی۔ دیکھو بھئی، یہ إِقْعَاءٌ ہے كَإِقْعَاءِ الْكَلْبِ مولانا۔ سمجھ میں آیا؟ سرین کے بل انسان بیٹھے اور دونوں گھٹنے، پاؤں زمین پر ہیں اور گھٹنے جوڑ کر کس کے ساتھ ملا لے؟ سینے کے ساتھ اور ہاتھوں کو زمین پر رکھا، یہ إِقْعَاءُ الْكَلْبِ ہے مولانا۔ تو یہ نہ کرے بھئی۔ ہاں انسان مجبوری ہے، تکلیف ہے، بیمار ہے، پھر جس طرح مرضی بیٹھ کر نماز پڑھ لے، لیکن ویسے اس طرح کرنا مکروہ ہے بھئی۔ وَلَا يَرُدُّ السَّلَامَ بِلِسَانِهِ، اور سلام کا جواب نہ دے اپنی زبان کے ساتھ بھئی۔ آپ کا ساتھی آیا اس نے کہا آپ نماز پڑھ رہے تھے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ، آپ نے کہا وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ۔ بس مولانا آپ کی نماز ٹوٹ گئی بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ نماز میں کلام کرو چاہے بھولے سے کرو چاہے جان بوجھ کر کرو، فوراً نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ تو سلام کا جواب نہ دے اپنی زبان کے ساتھ، وَلَا بِيَدِهِ۔ بھئی آپ کا ساتھی آیا بھئی اس کو تو پتہ نہیں چلا اس نے سلام کیا آپ کو بھئی، آپ نماز پڑھ رہے تھے آپ نے زبان سے تو جواب نہیں دیا ہاں ہاتھ اٹھا کر اس کو کہا بھئی، سلام کا جواب دیا مولانا۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ مکروہ ہے مولانا، مکروہ بھئی۔ زبان سے دیا پھر تو نماز ہی ٹوٹ گئی۔ سمجھ میں آیا؟ ہاتھ سے نہ دے بھئی جواب ہاتھ اٹھا کر۔ اسی طرح سر کے ذریعے جواب دے دیا، یہ بھی مکروہ ہے مولانا۔ تو کہتے ہیں وَلَا يَرُدُّ السَّلَامَ بِلِسَانِهِ وَلَا بِيَدِهِ، اور سلام کا جواب نہ دے اپنی زبان کے ساتھ وَلَا بِيَدِهِ اور نہ اپنے ہاتھ کے ساتھ۔ وَلَا يَتَرَبَّعُ إِلَّا مِنْ عُذْرٍ، اور تَرَبُّع بھی نہ کرے یعنی مُتَرَبِّع بھی نہ بیٹھے۔ مُتَرَبِّع چوکڑی مار کر بیٹھنا بھئی، دیکھ رہے ہیں بھئی؟ چوکڑی مار کر بیٹھنا۔ سمجھ میں آیا؟ جس کو چوکڑی مار کر بیٹھنا عربی میں کہتے ہیں مُتَرَبِّع۔ اسی طرح اس کو کہتے ہیں چار زانو بیٹھنا بھئی یہ بھی لفظ استعمال ہوتا ہے، اسی طرح آلتی پالتی مار کر بیٹھنا یہ بھی اسی کے لیے استعمال ہوتا ہے، تو یہ چوکڑی مار کر بیٹھنا۔ تو کہتے ہیں تربع بھی نہ کرے، چوکڑی مار کر بھی نہ بیٹھے إِلَّا مِنْ عُذْرٍ مگر کسی عذر سے۔ عذر کی صورت میں جیسے مرضی بیٹھے مولانا مکروہ بھی نہیں ہے۔ وَلَا يَأْكُلُ وَلَا يَشْرَبُ، اور کھائے اور پیے بھی نہ بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ نماز میں کوئی چیز کھاتا ہے پیتا ہے نماز ٹوٹ جائے گی، چاہے ایک معمولی سے بھئی چنے کے دانے کے آدھے ٹکڑے سے بھی چھوٹا تھا وہ بھئی کھا لے گا نماز ٹوٹ جائے گی۔ صورت سمجھ میں آئی؟ ٹوٹ جائے گی۔ ہاں اگر منہ کے اندر ہی دانتوں میں کوئی خوراک کا ذرہ پھنسا ہوا تھا اور اسے نماز کے اندر نگل لیا تو فقہاء فرماتے ہیں کہ اگر وہ چنے کے دانے کے برابر ہو یا اس سے زیادہ ہو تو نماز ٹوٹ گئی، اور اس سے کم ہو تو نماز نہیں ٹوٹی بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ جی۔ فَإِنْ سَبَقَهُ الْحَدَثُ۔ اگر پیش آ جائے حدث مولانا۔ بھئی صورت یہ بتلا رہے ہیں مولانا، بھئی ایک آدمی ہے وہ نماز پڑھ رہا ہے بھئی، نماز پڑھتے پڑھتے اس کا وضو ٹوٹ گیا اب کیا کرے بھئی؟ کہتے ہیں بھئی اگر نماز پڑھتے ہوئے کسی کا وضو ٹوٹ جائے تو پھر جائے، واپس لوٹ جائے، جا کر وضو کرے اور وضو کر کے آئے اور جہاں سے جس رکن سے نماز چھوٹی تھی دوبارہ وہیں سے کیا کر دے پڑھنا شروع کر دے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ یہ نہیں کہ وضو ٹوٹا اب سلام پھیر دے، سلام نہیں بھئی۔ وضو ٹوٹا وہیں سے واپس مڑ گیا، سیدھا گیا وضو کیا اور پھر سیدھا آ گیا۔ سمجھ میں آیا؟ درمیان میں کسی سے بات نہیں کرنی مولانا، بات کی تو نماز ختم بھئی۔ سیدھا آیا اور پھر کیا کیا؟ وہیں سے نماز، اب آ کر پھر نیت باندھ کے اللّٰهُ أَكْبَرُ بھئی نئی نماز نہیں شروع کر رہے، وہی نماز ہے ابھی چل رہی ہے، سمجھ میں آیا بھئی؟ اسی لیے میں نے کہا واپس جا رہے ہیں وضو کر کے آ رہے ہیں تو درمیان میں کسی سے بات نہیں کرنی۔ اگر کسی سے بات کر لی تو پھر اسی نماز کو جاری نہیں رکھ سکتے بلکہ پھر کیا کرنا پڑے گا؟ نئے سرے سے نماز پڑھنا پڑے گی بھئی۔ آ کر پھر مثلاً دو رکعت آپ پڑھ چکے تھے، مغرب کی تین رکعت پڑھ رہے ہیں دو پڑھ چکے تھے ایک باقی ہے کہ وضو ٹوٹ گیا، آپ جائیں سیدھا وضو کر کے پھر آ کر کیا کر لیں وہیں سے نماز پوری کر لیں باقی نماز۔ اس کو کہتے ہیں بنا کرنا، کیا کرنا؟ بنا کرنا، اسی نماز پر بنا کرنا۔ تو جب شخص کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ کیا کرے؟ اسی نماز پر بنا کر سکتا ہے لیکن درمیان میں کسی سے کلام نہیں کرنا بھئی۔ تو یہ صرف پھر کر جائے گا اور وضو کر کے آئے گا، درمیان میں کوئی اور کام بھی نہیں کرنا۔ یوں سمجھیں کہ گویا من وجہ ابھی بھی نماز میں ہے۔ تو نماز میں کسی سے بات کرو ٹوٹ جاتی ہے یا نہیں ٹوٹ جاتی؟ کھایا پیا کچھ تو پھر ٹوٹ جاتی ہے یا نہیں بھئی؟ ٹوٹ جاتی ہے۔ تو یہاں بھی کوئی ایسا کام نہیں کرنا، بس سیدھا جانا ہے اور وضو کر کے آنا ہے اور اسی نماز پر کیا کر لے؟ بنا کر لے یعنی بقیہ کو پورا کر لے۔ لیکن افضل یہ ہے پھر نئے سرے سے پڑھے، افضل کیا ہے؟ نئے سرے سے۔ یہ تو تھا اگر ایک اکیلا آدمی تھا یا مقتدی تھا۔ لیکن اگر امام ہو بھئی پھر وہ کیا کرے؟ بھئی کہتے ہیں وہ تو سب کی جماعت کروا رہا ہے، اب پھر کے جائے گا لوگ انتظار کریں گے اس کا، تو وہ اپنا خلیفہ بنا دے، اپنا نائب کسی کو بنائے بھئی۔ اسی لیے کہتے ہیں امام کے پیچھے عالم ہی کو کھڑا ہونا چاہیے تاکہ اگر کسی وجہ سے اس کا وضو ٹوٹتا ہے وہ واپس مڑتا ہے تو اپنے پیچھے کھڑے ہوئے عالم کو آرام سے ہاتھ پکڑ کر کیا کر دے گا؟ اپنی جگہ پر آگے کر دے گا۔ اب بقیہ نماز وہ پوری کروائے گا۔ یہ نہیں کہ اب جو دوسرا آگے ہوا ہے وہ پھر نئے سرے سے شروع ہو جائے گا بلکہ اسی سے آگے کیا کروا دے گا نماز کو پورا کروا دے۔ اور جو امام تھا جس نے اپنا جانشین بنا دیا ہے، یہ امام جائے مولانا سیدھا جا کر وضو کرے اور پھر آ کر اب مقتدی کے طور پر پیچھے شریک ہو جائے گا اور مثلاً دو رکعتیں پڑھ چکا تھا اب بقیہ دو کو کیا کر لے گا؟ پورا کر لے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ فَإِنْ سَبَقَهُ الْحَدَثُ انْصَرَفَ وَتَوَضَّأَ، اگر حدث پیش آ جائے تو پھر جائے، لوٹ جائے وَتَوَضَّأَ اور وضو کرے وَبَنَى عَلَى صَلَاتِهِ اور بنا کرے اپنی نماز پر یعنی اسی نماز پر، إِنْ لَمْ يَكُنْ إِمَامًا، اگر یہ امام نہ تھا۔ فَإِنْ كَانَ إِمَامًا، اگر یہ شخص امام تھا، اسْتَخْلَفَ، پھر کیا کرے گا؟ کسی کو خلیفہ، اپنا قائم مقام بنائے گا بھئی، وَتَوَضَّأَ، اور پھر وضو کرے گا، وَبَنَى عَلَى صَلَاتِهِ، اور بنا کرے گا اپنی اس نماز پر، مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ، جب تک کہ اس نے کسی سے کوئی کلام نہ کیا ہو۔ وَالِاسْتِئْنَافُ أَفْضَلُ، اور نئے سرے سے پڑھنا افضل ہے۔ اسْتِئْنَافٌ کیا معنی؟ نئے سرے سے پڑھنا بھئی۔ چلیے مولانا بس بھئی هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 21 of 167