Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-017

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 175
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
كِتَابُ الصَّلَاةِ۔ أَوَّلُ وَقْتِ الْفَجْرِ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ الثَّانِي وَهُوَ الْبَيَاضُ الْمُعْتَرِضُ فِي الْأُفُقِ وَآخِرُ وَقْتِهَا مَا لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ، وَأَوَّلُ وَقْتِ الظُّهْرِ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ وَآخِرُ وَقْتِهَا عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ تَعَالٰى إِذَا صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَيْهِ سِوٰى فَيْءِ الزَّوَالِ، وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللّٰهُ إِذَا صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَهُ۔ آج ہم کتاب الصلاۃ شروع کر رہے ہیں بھئی۔ اس سے پہلے صاحب قدوری نے آپ کو نجاستوں سے پاکی کا طریقہ سکھلا دیا بھئی۔ نجاست چاہے وہ حکمی ہو یا حقیقی ہو سارا بیان ہو گیا، وضو غسل وغیرہ کا طریقہ، کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ۔ اب نماز کے بارے میں بیان کریں گے جو کہ سب سے اہم ترین عبادت ہے، تو اس لیے طہارت کے بعد اب صلاۃ ذکر کر رہے ہیں بھئی۔ تو سب سے پہلے نمازوں کے اوقات ذکر کریں گے آج بھئی۔ کہتے ہیں أَوَّلُ وَقْتِ الْفَجْرِ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ الثَّانِي، فجر کی نماز کا اول وقت جو ہے إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ الثَّانِي جب فجر ثانی طلوع ہو جائے بھئی۔ فجر ثانی کیا ہو جائے؟ طلوع ہو جائے۔ بھئی آپ نے سنا ہو گا صبح کاذب اور صبح صادق بھئی۔ تو اول وقت یہ فجر ثانی جب طلوع ہو جائے یعنی جب صبح صادق طلوع ہو جائے بھئی۔ یاد رکھو اگر کبھی آپ افق کا، افق کہتے ہیں بھئی آسمان کا جو کنارہ ہے زمین کے ساتھ جو ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے، مشرق کی طرف آپ افق کا مشاہدہ کریں بھئی تو صبح بھئی فجر کے وقت بھئی سب سے پہلے اس طرف رات تھی پہلے تاریکی چھائی ہوئی تھی پھر اس طرف تھوڑی سی روشنی دکھائی دے گی بھئی۔ اور یہ روشنی جو ہو گی ستون کی طرح ہو گی بھئی جیسے ستون سیدھا کھڑا ہوتا ہے اسی طرح بھئی سفید کچھ روشنی نظر آئے گی۔ اسے صبح کاذب کہتے ہیں بھئی، کیا کہتے ہیں؟ صبح کاذب کہتے ہیں۔ سارا کنارہ افق کا روشن نہیں ہو گا بلکہ یہ کس کی طرح ہو گی؟ ستون کی طرح بھئی۔ اسے صبح کاذب کہتے ہیں یا فجر اول کہتے ہیں اور یہ کچھ دیر کے لیے یہ روشنی رہے گی پھر اسی طرح اندھیرا چھا جاتا ہے بھئی۔ پھر اس کے کچھ دیر کے بعد بھئی پھر آسمان کے اس کنارے پر مشرق کی طرف پھر روشنی پھیلنا شروع ہوتی ہے اور یہ روشنی چوڑائی کی صورت میں ہوتی ہے یعنی سارا کنارہ کیا ہو جاتا ہے؟ روشن ہو جاتا ہے۔ پہلے کس کی طرح تھی؟ ستون کی طرح بھئی، اور یہ کس طرح ہو گی؟ چوڑائی میں سارا کنارہ بھئی، اور پھر دوبارہ سیاہی نہیں آئے گی اب روشنی بڑھتی ہی چلی جائے گی آہستہ آہستہ۔ یہ ہے صبح صادق مولانا، یہ ہے فجر ثانی بھئی۔ بات سمجھ میں آئی بھئی؟ تو فجر کی نماز کا اول وقت یہ صبح صادق سے شروع ہوتا ہے صبح کاذب سے نہیں ہوتا بھئی۔ مسئلہ سب کو سمجھ میں آ گیا بھئی؟ یہی بات بیان کر رہے ہیں بھئی، کہتے ہیں أَوَّلُ وَقْتِ الْفَجْرِ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ الثَّانِي، فجر کی نماز کا اول وقت جو ہے جب فجر ثانی طلوع ہو جائے۔ بھئی فجر ثانی کیا معنی؟ خود صاحب کتاب آپ کو بتلا رہے ہیں بھئی، کہتے ہیں وَهُوَ الْبَيَاضُ الْمُعْتَرِضُ فِي الْأُفُقِ، وہ سفیدی ہے جو معترض ہو چوڑائی میں ہو پھیلی ہوئی ہو فِي الْأُفُقِ۔ افق کس کو کہتے ہیں بھئی؟ آسمان کا کنارہ بھئی، سمجھ میں آیا جو زمین کے ساتھ ملا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ تو آسمان کے کناروں میں پھیلی ہوئی سفیدی ہوتی ہے اور میں نے بتلایا یہ پھر بڑھتی ہی چلی جاتی ہے جبکہ صبح کاذب کیا تھی وہ روشنی تھوڑی دیر ہوئی اور پھر ختم ہو گئی پھر تاریکی چھا جاتی ہے۔ تو یہ اول وقت ہے فجر کا یعنی فجر کا وقت شروع ہو گیا مولانا۔ جیسے ہی چوڑائی میں تھوڑی سی روشنی نظر آئی بھئی فجر کا وقت شروع ہو گیا۔ وَآخِرُ وَقْتِهَا مَا لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ، اور اس فجر کی نماز کا آخری وقت جو ہے جب تک سورج طلوع نہ ہو جائے۔ جب سورج طلوع ہو جائے گا فجر کا وقت کیا ہوا؟ ختم ہو گیا۔ سورج کا تھوڑا سا کنارہ بھی نکل آیا بس بھئی فجر کا وقت کیا ہوا؟ ختم ہو گیا۔ تو یہ نہیں کہ پورا سورج نکلے گا پھر ختم ہو گا، نہیں بھئی تھوڑا سا کنارہ نکل آیا نظر آنے لگ پڑا بس فجر کا وقت ختم ہوا۔ تو کہتے ہیں وَآخِرُ وَقْتِهَا، اور فجر کی نماز کا آخری وقت جو ہے مَا لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ جب تک سورج طلوع نہ ہو جائے۔ وَأَوَّلُ وَقْتِ الظُّهْرِ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ، اور ظہر کی نماز کا اول وقت جو ہے جب سورج ڈھل جائے۔ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ جب سورج کیا ہو؟ ڈھل جائے۔ بھئی دیکھیں سورج جو ہے مشرق سے نکلتا ہے اور آہستہ آہستہ بلند ہوتا جاتا ہے اور پھر ایک وقت آتا ہے یہ عین سر کے اوپر آ جاتا ہے اور پھر کس طرف چلنا شروع کر دیتا ہے؟ مغرب کی طرف بھئی۔ پہلے بلندی کی طرف تھا اب مغرب کی طرف سفر یعنی نیچے اترائی کا سفر شروع ہو گیا اس کا۔ تو یہ جو سورج عین سر پر جس وقت آ جاتا ہے بھئی اس سے جب آگے نکل جائے تو ہم کہیں گے سورج ڈھل گیا بھئی۔ سورج کیا ہوا؟ ڈھل گیا بھئی۔ تو پہلے سورج مشرق سے نکلا تھا تو سائے کس طرف تھے؟ مغرب کی طرف، پھر یہ سر پر آ جائے گا اور پھر یہ جب مغرب کی طرف جائے گا تو سایہ کس طرف آ گیا؟ مشرق کی طرف۔ تو بس یہ سایہ عین جب کس طرف آ جائے؟ مشرق کی طرف آ جائے بھئی معمولی سا بھی بس تو ہم کیا کہیں گے؟ سورج ڈھل گیا ہے۔ تو یہ ظہر کی نماز کا وقت شروع ہو گیا، جیسے ہی سورج کو زوال ہوا فوراً وقت ظہر کا شروع ہو گیا۔ تو کہتے ہیں وَأَوَّلُ وَقْتِ الظُّهْرِ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ، اور ظہر کی نماز کا پہلا وقت جو ہے جب سورج ڈھل جائے، وَآخِرُ وَقْتِهَا اور اس کا آخری وقت عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ امام صاحب کے نزدیک إِذَا صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَيْهِ جب ہو جائے ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ سایہ ہر چیز کا، ظِلّ کہتے ہیں سائے کو بھئی، جب ہو جائے سایہ ہر چیز کا مِثْلَيْهِ اس کے دو مثل مولانا۔ مِثْلَيْنِ تھا یہ مولانا تثنیہ نون اضافت کی وجہ سے گر گیا مِثْلَيْهِ۔ اس کے دو مثل ہو جائے یعنی دوگنا ہو جائے سِوٰى فَيْءِ الزَّوَالِ علاوہ فئی زوال کے بھئی۔ فَيْء بھی سائے کو کہتے ہیں، زوال کے سائے کے علاوہ اس کا سایہ کتنا ہو جائے اس کے دو مثل ہو جائے۔ بھئی دیکھو سائے کے دو نام آ گئے، ایک ظِلّ اور ایک فَيْء۔ سورج کا سایہ زوال کے بعد جو ہے یہ فئی کہلاتا ہے اور زوال سے پہلے ظل کہلاتا ہے بھئی۔ اچھا تو دو نام یہاں پر آئے مولانا ایک ظل اور ایک فئی۔ ظل وہ سایہ جو زوال سے پہلے پہلے ہو بھئی وہ کیا کہلاتا ہے؟ ظل کہلاتا ہے۔ اور فئی وہ سایہ جو زوال کے بعد ہو مولانا وہ فئی کہلاتا ہے۔ لیکن زوال کے بعد بھی کبھی کبھار ظل کہہ دیتے ہیں بھئی، سمجھ میں آیا؟ تو امام صاحب فرماتے ہیں بھئی جب ہر چیز کا سایہ اس کے دوگنا ہو جائے علاوہ زوال کے سائے کے تو یہ ظہر کا آخری وقت ہے، اس کے بعد اب ظہر کا وقت کیا ہو گیا؟ ختم ہو گیا، عصر کا وقت شروع ہو گیا۔ جبکہ صاحبین رحمہما اللہ فرماتے ہیں جبکہ ہر چیز کا سایہ اس کے ایک مثل ہو جائے فئی زوال کے علاوہ۔ بھئی دیکھو مثال سے بات سمجھ میں آئے گی، آپ ایک لکڑی سیدھی زمین میں گاڑ دیں بھئی، مثلاً وہ لکڑی ہے چار فٹ کی بھئی۔ اب سورج مشرق سے نکلے گا تو اس لکڑی کا سایہ مغرب کی جانب ہو گا اور کافی لمبا ہو گا، سورج جوں جوں بلند ہوتا جائے گا سایہ چھوٹا ہوتا جائے گا، ایک وقت آئے گا کہ عین سر پر سورج آ جائے گا۔ اس وقت لکڑی کا جو سایہ ہے یہ فئی زوال کہلاتا ہے بھئی۔ کیا کہلاتا ہے؟ عین جب سورج سر پر آ جائے اس وقت جو اس لکڑی کا سایہ ہو گا وہ کیا کہلائے گا؟ فئی زوال بھئی۔ اب آپ اس کی پیمائش کر لیں مولانا، مثلاً چار فٹ کی لکڑی تھی اس وقت سایہ ہے مثلاً چار انچ بھئی، سایہ چھوٹا ہو گا بھئی، کتنا سایہ ہے؟ چار انچ کا۔ اب یہ جیسے ہی یہ سایہ مشرق کی طرف ہوا فوراً کیا کہیں گے ہم؟ سورج ڈھل گیا ہے سورج کو زوال آ گیا بھئی، اب کون سا وقت شروع ہو گیا؟ ظہر کا وقت۔ اور اب ظہر کا وقت چلتا رہے گا جب تک کہ اس لکڑی کا سایہ اس کے دو مثل ہو جائے علاوہ فئی زوال کے۔ تو یہ لکڑی تھی مثلاً زمین سے اوپر چار فٹ ہے بھئی، زمین سے اوپر کتنی ہے؟ چار فٹ، اور اس سے دوگنا سایہ ہو جائے کتنا ہو گیا؟ آٹھ فٹ، اور ساتھ وہ فئی زوال کو بھی جمع کرو کتنا ہو گیا؟ آٹھ فٹ چار انچ۔ تو اس لکڑی کا سایہ اس سے دوگنا ہو جائے علاوہ فئی زوال کے، تو فئی زوال کے علاوہ دوگنا ہو اور ساتھ وہ بھی ملاؤ، تو جب اس لکڑی کا سایہ آٹھ فٹ چار انچ ہو جائے گا یہ ظہر کا آخری وقت ہے، یہ ختم ہوا مولانا اس سے آگے وقت بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی سب کو؟ تو فئی زوال کے علاوہ کا یہ مطلب ہے یعنی اس کے علاوہ دوگنا ہو، ورنہ تو آٹھ فٹ بھی سایہ کیا ہو گیا تھا دوگنا لیکن ابھی ظہر کا وقت باقی ہے فئی زوال کو ہم نے جمع نہیں کیا اس کے ساتھ، وہ بھی جمع کر دو تو کتنا ہو گیا؟ آٹھ فٹ چار انچ۔ تو ابھی یہ آٹھ فٹ سے لے کر چار انچ تک ابھی سایہ اور لمبا ہو گا اتنا وقت ابھی بھی باقی ہے، پھر جب آٹھ فٹ چار انچ ہو جائے سایہ تو ہم کیا کہیں گے؟ ظہر کا وقت یہ پورا ہو گیا۔ مسئلہ سب کو سمجھ میں آ گیا بھئی؟ تو کہتے ہیں وَآخِرُ وَقْتِهَا عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ تَعَالٰى، اور ظہر کی نماز کا آخری وقت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک بھئی إِذَا صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَيْهِ سِوٰى فَيْءِ الزَّوَالِ، جب ہو جائے سایہ ہر چیز کا اس کے دو مثل علاوہ فئی زوال کے، علاوہ زوال کے سائے کے۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللّٰهُ إِذَا صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَهُ۔ یہ تو امام صاحب کا قول تھا وہ کیا فرماتے ہیں فئی زوال کے علاوہ کتنا ہو جائے سایہ؟ دو مثل ہو جائے دوگنا ہو جائے، لیکن صاحبین فرماتے ہیں نہیں فئی زوال کے علاوہ ایک مثل ہو جائے بس یہ کیا ہے ظہر کا آخری وقت ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ جلدی ہو جائے گا ذرا۔ تو وہ فرماتے ہیں إِذَا صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَهُ، جب ہو جائے ہر چیز کا سایہ اس کے ایک مثل بھئی اور ساتھ وہ فئی زوال بھی ہو جائے گا بھئی۔ وَأَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ إِذَا خَرَجَ وَقْتُ الظُّهْرِ عَلَى الْقَوْلَيْنِ۔ مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو بھئی عصر کا وقت جب سایہ دو مثل ہو جائے علاوہ فئی زوال کے تو اس وقت عصر کا وقت پھر اس کے بعد شروع ہو جائے گا بھئی۔ اور صاحبین فرماتے ہیں جب ایک مثل ہو جائے علاوہ فئی زوال کے تو پھر ظہر کا وقت ختم ہو جائے گا بھئی۔ تو عصر کی نماز مولانا کس وقت پڑھی جاتی ہے بھئی آج کل؟ بھئی یہ کتنا سایہ ہوتا ہے اس وقت؟ دو مثل ہوتا ہے بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ دو مثل ہوتا ہے۔ لیکن ایک مثل کے بعد بھی اگر آپ پڑھنا چاہیں کسی مجبوری وغیرہ کی وجہ سے تو پڑھ سکتے ہیں بھئی اس وقت بھی۔ ہاں بہتر یہ ہے کہ اسی وقت پڑھی جائے لیکن مثلاً اگر آپ سفر میں ہیں یا کہیں ہیں اور ایک مثل کے بعد جو ہے مثلاً گاڑی کہیں رک جاتی ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں وہاں پر؟ عصر کی نماز پڑھ سکتے ہیں بھئی۔ بہتر تو یہ کہ اس وقت میں ہو لیکن ایک مثل کے بعد بھی جائز ہے بھئی۔ وَأَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ إِذَا خَرَجَ وَقْتُ الظُّهْرِ عَلَى الْقَوْلَيْنِ، اور عصر کی نماز کا اول وقت جو ہے إِذَا خَرَجَ وَقْتُ الظُّهْرِ جب نکل جائے ظہر کی نماز کا وقت عَلَى الْقَوْلَيْنِ دونوں قولوں پر۔ دونوں قولوں کے مطابق بھئی جب ظہر کا وقت نکل جائے بھئی تو پھر کیا ہو گا؟ عصر کا وقت شروع ہو گا بھئی دونوں قولوں کے مطابق، یعنی امام صاحب کے نزدیک کب شروع ہو گا عصر کا وقت؟ دو مثل ہونے کے بعد، اور صاحبین کے نزدیک؟ ایک مثل ہونے کے بعد۔ ہاں اس کے بعد شروع ہو جائے گا۔ مسئلہ سمجھ میں آیا؟ وَآخِرُ وَقْتِهَا مَا لَمْ تَغْرُبِ الشَّمْسُ، اور آخری وقت جو ہے عصر کی نماز کا جب تک کہ سورج غروب نہ ہو جائے۔ سورج غروب ہو جائے گا تو عصر کی نماز کا وقت ختم ہوا بھئی۔ بھئی یاد رکھو عصر کی نماز کا وقت شروع ہو جائے تو پھر ایک وقت آتا ہے، بھئی سورج پر ویسے ہم نظریں نہیں جما سکتے لیکن عین صبح کے وقت جب سورج نکلتا ہے اس وقت آپ آرام سے سورج کو دیکھنا چاہیں تو اس پر نظریں جما کر اسے دیکھ سکتے ہیں لیکن تھوڑی دیر بعد آہستہ آہستہ اس میں تیزی آ جاتی ہے پھر اس پر نظر جمانا ممکن نہیں رہتا۔ اسی طرح شام کے وقت بھی ہوتا ہے بھئی، سورج پر نظریں جمانا ممکن نہیں ہوتا لیکن پھر جوں جوں بالکل کنارے کے قریب ہو جاتا ہے سورج تو ایک وقت آتا ہے کہ اب اس پر آرام سے نظریں ٹھہر جاتی ہیں، اس کا رنگ سرخی مائل اور زرد ہو جاتا ہے بھئی۔ تو یہ وقت جب سورج کا رنگ بدل جائے اس پر آنکھیں جماؤ تو آنکھیں نہ چندھیائیں بلکہ نظر جم سکے اس پر ٹھہر سکے تو یہ وقت ہے تو ابھی عصر کا لیکن اس وقت نماز پڑھنا مکروہ ہے بھئی، تو اس سے پہلے پہلے نماز پڑھی جائے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ اسی طرح جب سورج طلوع ہو رہا ہو تو اس وقت بھی درست نہیں ہے بھئی نماز کا پڑھنا، جب وہ سورج بلند ہو جائے اس پر نظر نہ جمتی ہو تو اس وقت پھر نماز وغیرہ پڑھ سکتا ہے کوئی نفل پڑھنا چاہتا ہے یا قضا نمازیں پڑھنا چاہتا ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تین وقت ایسے ہیں مولانا اس وقت کوئی نماز جائز نہیں ہے، ایک جب سورج طلوع ہو رہا ہو، ایک سورج جب غروب ہو رہا ہو، اور ایک جب سورج عین سر کے اوپر ہو۔ ان تین اوقات کے اندر کوئی نماز پڑھنا جائز نہیں ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ ان وقتوں میں قضا نماز بھی نہیں بھئی صحیح، اور سجدہ تلاوت بھی نہیں صحیح، نوافل بھی نہیں صحیح، سنتیں بھی نہیں صحیح بھئی، ان میں نہیں پڑھنی چاہئیں بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ ہاں ان کے علاوہ جو باقی اوقات ہیں ان میں بعض اوقات ایسے ہیں جن میں نوافل یا سنتیں تو مکروہ ہیں لیکن قضا پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے۔ مثلاً جب فجر طلوع ہو گئی تو سورج نکلنے تک نوافل وغیرہ نہ پڑھے بھئی، اس وقت نوافل نہیں درست بھئی۔ ہاں قضا نمازیں پڑھ سکتا ہے اس وقت میں، فجر ثانی سے لے کر کب تک؟ طلوع شمس تک۔ اس وقت میں صرف بھئی وہ دو سنتیں پڑھے اور دو فجر کے فرض پڑھے بھئی اور نوافل وغیرہ نہ پڑھے بھئی۔ ہاں اگر قضا نمازیں پڑھنا چاہتا ہے وہ پڑھ سکتا ہے بھئی، سجدہ تلاوت کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔ اسی طرح جب عصر کی نماز پڑھ لے تو عصر کی نماز کے بعد بھئی نوافل پڑھنا درست نہیں بھئی، نوافل نہ پڑھے اس وقت۔ ہاں قضا نمازیں پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے لیکن کب تک؟ جب تک سورج کا رنگ ابھی بدلا نہ ہو اس سے پہلے پہلے تک۔ تو کہتے ہیں بھئی وَآخِرُ وَقْتِهَا مَا لَمْ تَغْرُبِ الشَّمْسُ، اور عصر کی نماز کا آخری وقت جب تک کہ سورج غروب نہ ہو جائے۔ وَأَوَّلُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ، اور مغرب کی نماز کا اول وقت جو ہے جب سورج غروب ہو جائے۔ سورج غروب ہوتے ہی مغرب کی نماز کا وقت شروع ہوا، وَآخِرُ وَقْتِهَا مَا لَمْ يَغِبِ الشَّفَقُ، اور اس کا آخری وقت کون سا ہے؟ جب تک کہ شفق غائب نہ ہو جائے بھئی۔ مغرب کی نماز کا آخری وقت کون سا ہے؟ جب تک شفق غائب نہ ہو جائے بھئی۔ بھئی شفق کس چیز کا نام ہے؟ دیکھیے بھئی، کہتے ہیں وَهُوَ الْبَيَاضُ الَّذِي يُرٰى فِي الْأُفُقِ بَعْدَ الْحُمْرَةِ، شفق وہ سفیدی ہے جو دکھائی دیتی ہے فِي الْأُفُقِ افق میں آسمان کے کنارے میں بَعْدَ الْحُمْرَةِ سرخی کے بعد۔ بھئی جب سورج غروب ہو جاتا ہے تو آسمان کا یہ کنارہ سرخ رہتا ہے تھوڑی دیر تک، اس کے بعد پھر سفیدی آ جاتی ہے کچھ بھئی، تو کچھ دیر تک پھر یہ سفیدی رہتی ہے پھر یہ سفیدی بھی ختم ہو جاتی ہے اور تاریکی چھا جاتی ہے بھئی کنارہ سیاہ ہو جاتا ہے۔ ترتیب سمجھ میں آئی؟ سورج غروب ہونے کے بعد بھئی یہ آسمان کا کنارہ مغرب کی طرف پہلے کس طرح دکھائی دے گا؟ سرخ، پھر تھوڑی دیر تک یہ رہے گا اس کے بعد سفیدی، پھر یہ سفیدی کافی دیر تک رہتی ہے پھر سفیدی ختم ہو جائے گی اور سیاہی تاریکی چھا جائے گی بھئی۔ تو اب یہ جو افق پر سرخی یا سفیدی تھی اسے شفق کہتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں؟ شفق۔ صاحبین، آگے ذکر ہو رہا ہے قول بھئی، صاحبین فرماتے ہیں شفق اس سرخی کا نام ہے۔ شفق کس چیز کا نام؟ سرخی کا نام ہے، تو مغرب کی نماز اس وقت تک پڑھے جب تک کہ شفق غائب نہ ہو جائے تو معلوم ہوا تھوڑا سا وقت ہے۔ بھئی وہ سرخی چند منٹوں کے لیے ہی ہوتی ہے بھئی۔ تو وہ کہتے ہیں شفق اس سرخی کا نام ہے تو جب یہ شفق ختم ہو جائے گی مغرب کی نماز کا وقت بھی ختم ہو جائے گا۔ جبکہ امام صاحب فرماتے ہیں کہ شفق اس سرخی کا نام نہیں ہے بلکہ کس کا نام ہے؟ سفیدی کا نام ہے، سرخی کے بعد سفیدی آتی ہے اور وہ کافی دیر تک رہتی ہے، وہ فرماتے ہیں اس کا نام شفق ہے اور جب تک یہ شفق یہ سفیدی ختم نہیں ہوتی اس وقت تک مغرب کی نماز کا وقت ہے، جب یہ ختم ہو جائے گی تو مغرب کی نماز کا وقت ختم ہو جائے گا۔ سمجھ میں آیا؟ اور اسی پر فتویٰ ہے مولانا۔ تو امام صاحب کے قول کو پسند کیا بھئی علماء نے زیادہ اسی کی طرف گئے ہیں کہ شفق کس چیز کا نام ہے؟ سفیدی کا نام ہے اور یہ سفیدی کافی دیر تک رہتی ہے سورج ڈوبنے کے بعد تقریباً کوئی گھنٹے بعد جا کر ختم ہوتی ہے۔ گھنٹہ یا اس سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے بھئی ڈیڑھ گھنٹے تک بعض اوقات تب جا کر ختم ہوتی ہے اور اس کے بعد پھر عشاء کا وقت شروع ہوتا ہے۔ تو لہذا اس وقت میں بھی اگر کوئی مغرب کی نماز پڑھتا ہے تو ادا کہیں گے اسے قضا نہیں۔ ہاں یہ بہتر نہیں ہے پڑھنی تو کس وقت چاہیے؟ اول وقت میں پڑھنی چاہیے جب ابھی سرخی ہے، لیکن اگر مجبوری کی وجہ سے کبھی تاخیر بھی ہو جائے تو یہ نہ سمجھیں کہ میری مغرب کی نماز قضا ہو گئی ہے بلکہ اس وقت کے اندر کیا کر لیں؟ ادا کر لیں، یہ ادا ہے قضا نہیں ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں وَأَوَّلُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَآخِرُ وَقْتِهَا مَا لَمْ يَغِبِ الشَّفَقُ، اول وقت مغرب کا جب سورج غروب ہو جائے اور اس کا آخری وقت جو ہے جب تک شفق غائب نہ ہو جائے۔ بھئی شفق کس کو کہتے ہیں اب دو قول ذکر کر رہے ہیں، وَهُوَ الْبَيَاضُ الَّذِي يُرٰى فِي الْأُفُقِ بَعْدَ الْحُمْرَةِ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ، امام صاحب کے نزدیک وہ سفیدی ہے الَّذِي يُرٰى جو کہ دکھائی دیتی ہے فِي الْأُفُقِ افق میں آسمان کے کنارے میں بَعْدَ الْحُمْرَةِ کس کے بعد؟ سرخی کے بعد۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللّٰهُ، صاحبین فرماتے ہیں هُوَ الْحُمْرَةُ، شفق کیا ہے؟ وہ سرخی ہے جی۔ تو ان کے نزدیک معلوم ہوا اس قول کے مطابق مغرب کا وقت بڑا قلیل ہے اور امام صاحب کے مطابق طویل ہے قدرے بھئی۔ وَأَوَّلُ وَقْتِ الْعِشَاءِ إِذَا غَابَ الشَّفَقُ، اور عشاء کا اول وقت جو ہے جب شفق غائب ہو جائے بھئی۔ وَآخِرُ وَقْتِهَا مَا لَمْ يَطْلُعِ الْفَجْرُ الثَّانِي، اور عشاء کی نماز کا آخری وقت بھئی مَا لَمْ يَطْلُعِ الْفَجْرُ الثَّانِي جب تک کہ فجر ثانی طلوع نہ ہو جائے، جب تک صبح صادق طلوع نہ ہو جائے اس وقت تک عشاء کی نماز کا وقت ہے بھئی۔ مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟ لیکن نصف لیل سے پہلے پڑھنی چاہیے عشاء کی نماز بھئی، نصف لیل سے پہلے بھئی۔ وَأَوَّلُ وَقْتِ الْوِتْرِ بَعْدَ الْعِشَاءِ بھئی۔ بھئی یہ تو فرض نمازوں کا بیان ہوا ساتھ ایک نماز واجب بھی ہے بھئی وتر اب اس کا بھی بتلا رہے ہیں، وَأَوَّلُ وَقْتِ الْوِتْرِ بَعْدَ الْعِشَاءِ، اور وتر کی نماز کا اول وقت جو ہے عشاء کے بعد ہے، عشاء کی نماز کے بعد بس۔ سمجھ میں آیا؟ یعنی عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد وتر پڑھے جائیں گے اس سے پہلے نہیں۔ تو جب عشاء کی نماز پڑھ لے گا تو فوراً وتر اب پڑھ سکتا ہے اس کے بعد بھئی، یہ وقت شروع ہو گیا اس کا۔ وَآخِرُ وَقْتِهَا مَا لَمْ يَطْلُعِ الْفَجْرُ، اور اس کا آخری وقت جو ہے جب تک کہ فجر طلوع نہ ہو جائے بھئی۔ یہ تو ان کے اوقات تھے نمازوں کے اوقات بھئی، ان اوقات میں پڑھی جائیں گی تو یہ ادا ہیں قضا نہیں بھئی۔ اب مستحب اوقات کون سے ہیں بھئی کہ جن میں ادا کرنا پسندیدہ ہے بہتر ہے بھئی ثواب زیادہ ہے وہ بتلا رہے ہیں۔ وَيُسْتَحَبُّ الْإِسْفَارُ بِالْفَجْرِ وَالْإِبْرَادُ بِالظُّهْرِ فِي الصَّيْفِ۔ اور مستحب ہے، مستحب کس کو کہتے ہیں بھئی کون سا عمل؟ وہ عمل جس کے کرنے پر تو ثواب لیکن نہ کرنے پر گناہ کوئی نہ ہو وہ کیا کہلاتا ہے؟ مستحب جی، یعنی پسندیدہ ہے بہتر ہے۔ وَيُسْتَحَبُّ الْإِسْفَارُ، إِسْفَار کا معنی روشن کرنا، أَسْفَرَ يُسْفِرُ إِسْفَار کا معنی روشن کرنا، اور مستحب ہے روشن کرنا بِالْفَجْرِ فجر میں بھئی۔ نماز فجر روشنی کر کے پڑھنا افضل ہے۔ بھئی اول جب افق پر صبح صادق کو آپ نے دیکھ لیا بھئی، صبح صادق بھئی وہ روشنی پھیل گئی افق پر تو تاریکی چھائی ہوتی ہے ہر طرف بس وہ کنارہ ہلکا سا سفید ہو گیا بھئی، تو فجر کی نماز کا وقت شروع ہو گیا لیکن پسندیدہ کیا ہے اس وقت پڑھے یا جب ذرا کچھ روشنی ہو جائے بھئی؟ جب روشنی تھوڑی سی ہو جائے تو یہ مستحب ہے مولانا۔ اور مستحب ہے اسفار بھئی روشن کرنا بِالْفَجْرِ فجر کی نماز میں، وَالْإِبْرَادُ اور ٹھنڈا کرنا بِالظُّهْرِ اور ظہر کی نماز کو ذرا ٹھنڈا کرنا فِي الصَّيْفِ گرمیوں کے اندر بھئی۔ صَيْف گرمیوں کو کہتے ہیں۔ وَتَقْدِيمُهَا اور اس کو مقدم کرنا فِي الشِّتَاءِ سردیوں میں بھئی۔ بھئی گرمیوں کے اندر ظہر کی نماز ذرا تھوڑی سی دیر سے پڑھنی چاہیے جب سورج کی تپش کم ہو جائے بھئی۔ سورج کی تپش کیا ہو؟ کم ہو جائے۔ عین سر پہ سورج ہو گا بھئی اس کی تپش عروج پر ہو گی پھر تھوڑی دیر کے بعد جب وہ ڈھل جائے گا تو اچھا خاصا فرق پڑ جاتا ہے اس کی تپش میں بھئی، تو تھوڑی سی تاخیر ہو یعنی۔ یہ معنی ہے وَالْإِبْرَادُ بِالظُّهْرِ کا کیا معنی؟ ظہر کو ذرا تھوڑا ٹھنڈا کر کے پڑھنا۔ تو سمجھ میں آیا؟ مثلاً اب سورج ڈھلتا ہے بارہ سوا بارہ بجے بھئی لیکن نماز کتنے بجے ہم جا کر پڑھتے ہیں؟ ڈیڑھ بجے جا کر پڑھتے ہیں تو یہ تاخیر کی کچھ شدت میں اس کے کمی آ جاتی ہے۔ اور ٹھنڈا کرنا ظہر کو فِي الصَّيْفِ گرمیوں کے اندر تو گرمیوں میں اس طرح کرے، وَتَقْدِيمُهَا فِي الشِّتَاءِ اور سردیوں میں کیا کرے ذرا؟ مقدم کرے۔ وَتَأْخِيرُ الْعَصْرِ مَا لَمْ تَتَغَيَّرِ الشَّمْسُ، اور عصر کو مؤخر کرنا مستحب ہے مَا لَمْ تَتَغَيَّرِ الشَّمْسُ جب تک کہ سورج بدل نہ جائے بھئی۔ میں نے بتلایا جب سورج بدل جائے گا بھئی اب کیا ہو گیا؟ اب بھی عصر کی نماز آپ پڑھیں گے بھئی ہے تو عصر کا وقت نماز تو ہو جائے گی لیکن مکروہ ہے بھئی۔ نماز کیا ہے؟ مکروہ ہے اس سے پہلے پہلے پڑھے سورج بدلنے سے پہلے۔ وَتَأْخِيرُ الْعَصْرِ مَا لَمْ تَتَغَيَّرِ الشَّمْسُ، اور عصر کو مؤخر کرنا جب تک کہ سورج بدل نہ جائے متغیر نہ ہو جائے۔ وَتَعْجِيلُ الْمَغْرِبِ، اور مغرب میں جلدی کرنا بھئی، سورج غروب ہوتے ہی فوراً کیا کرنی چاہیے مغرب کی نماز پڑھنی چاہیے، صاحبین کے قول کے مطابق تو وقت ہی بہت تھوڑا بنتا ہے بھئی۔ وَتَأْخِيرُ الْعِشَاءِ إِلٰى مَا قَبْلَ ثُلُثِ اللَّيْلِ، اور مؤخر کرنا عشاء کو ثلث لیل سے پہلے تک بھئی۔ رات کے ایک تہائی سے پہلے تک عشاء کو کیا کرنا چاہیے؟ مؤخر کرے۔ بھئی رات کے تین حصے کر دیں مثلاً رات نو گھنٹے کی ہے تو کتنے گھنٹے کا ثلث ہوا؟ تین گھنٹے بھئی۔ تو بس ثلث لیل تیسرا حصہ حساب کر لو اس تیسرے حصے سے پہلے تک اسے مؤخر کرنا چاہیے اس سے زیادہ مؤخر نہیں کرنا چاہیے۔ وَتَعْجِيلُ الْمَغْرِبِ وَتَأْخِيرُ الْعِشَاءِ إِلٰى مَا قَبْلَ ثُلُثِ اللَّيْلِ، اور عشاء کو مؤخر کرنا ثلث لیل سے پہلے تک۔ وَيُسْتَحَبُّ فِي الْوِتْرِ لِمَنْ يَأْلَفُ صَلَاةَ اللَّيْلِ أَنْ يُؤَخِّرَ الْوِتْرَ إِلٰى آخِرِ اللَّيْلِ۔ اور مستحب ہے وتر میں لِمَنْ يَأْلَفُ اس شخص کے لیے جو عادی ہے رات کی نماز کا۔ أَلِفَ يَأْلَفُ کے معنی ہیں کسی چیز سے مانوس ہونا بھئی کسی چیز کا عادی ہونا، وہ شخص جس کو عادت ہے صَلَاةُ اللَّيْلِ کی۔ صَلَاةُ اللَّيْلِ سے تہجد مراد ہے بھئی۔ وہ شخص جسے تہجد کی عادت ہے اس کے لیے وتروں میں مستحب کیا ہے کہ أَنْ يُؤَخِّرَ الْوِتْرَ إِلٰى آخِرِ اللَّيْلِ کہ وتر کو کیا کر دے؟ مؤخر کر دے إِلٰى آخِرِ اللَّيْلِ کب تک؟ آخری وقت آخر اللیل تک بھئی، یعنی جس وقت تہجد پڑھے گا تو تہجد کے بعد اسے وتر پڑھنے چاہئیں بھئی۔ تہجد کس وقت پڑھے جائیں گے بھئی؟ آخر لیل میں پڑھے جائیں گے نا، تو وتر کو بھی اس وقت تک مؤخر کر دے اور تہجد کے بعد پڑھے بھئی۔ وَإِنْ لَمْ يَثِقْ بِالِانْتِبَاهِ أَوْتَرَ قَبْلَ النَّوْمِ، اور اگر اسے یقین نہ ہو بِالِانْتِبَاهِ بیدار ہونے کا أَوْتَرَ قَبْلَ النَّوْمِ، تو وتر پڑھ لے سونے سے پہلے بھئی۔ بھئی وتر کا وقت تو عشاء کی نماز کے بعد شروع ہو گیا تو جس کو تہجد کی عادت ہے تہجد کے لیے اٹھتا ہے اسے یقین ہے میں اٹھ جاؤں گا تہجد کی نماز کے لیے تو وہ وتر کو مؤخر کر دے اور جب تہجد پڑھے تو اس کے بعد کیا پڑھ لے؟ وتر پڑھ لے۔ اور جسے یقین نہیں ہے کہ پتا نہیں میری آنکھ کھلتی ہے یا نہیں کھلتی تہجد کے وقت تو اسے کیا کر لینا چاہیے؟ سونے سے پہلے ہی وتر پڑھ لینے چاہئیں بھئی۔ یہ معنی ہے وَإِنْ لَمْ يَثِقْ، اور اگر اسے اعتماد نہ ہو یقین نہ ہو بِالِانْتِبَاهِ بیدار ہونے کا أَوْتَرَ قَبْلَ النَّوْمِ، تو وتر پڑھ لے سونے سے پہلے بھئی۔ چلیے بس مولانا، ھٰذَا ھُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔
167 approved lectures · 17 of 167