الْأَفْعَالُ النَّاقِصَةُ مَا وُضِعَ لِتَقْرِيرِ الْفَاعِلِ عَلَى صِفَةٍ وَهِيَ كَانَ وَصَارَ وَأَصْبَحَ وَأَمْسَى وَأَضْحَى وَظَلَّ وَبَاتَ وَآضَ وَعَادَ وَغَدَا وَرَاحَ وَمَا زَالَ وَمَا انْفَكَّ وَمَا فَتِئَ وَمَا بَرِحَ وَمَا دَامَ وَلَيْسَ۔
جی آج افعال ناقصہ کی بحث ہم پڑھیں گے بھئی۔ افعال ناقصہ۔ افعال ناقصہ وہ افعال ہیں، وضع کہ جن کو وضع کیا گیا ہو لتقریر الفاعل، فاعل کو ثابت کرنے کے لیے علی صفۃ کسی صفت پر۔ افعال ناقصہ وہ افعال ہیں جن کو وضع کیا گیا ہو لتقریر الفاعل، فاعل کو ثابت کرنے کے لیے علی صفۃ کسی صفت پر، کسی صفت پر۔
اپنی اپنی اصطلاحات ہوتی ہیں مولانا۔ باقی تمام نحوی ہاں کانہ کے کانہ جس کو رفع دیتا ہے اسے کانہ کا اسم کہتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں؟ کانہ کا اسم کہتے ہیں۔ جبکہ صاحب کافیہ کی اپنی اصطلاح ہے بھئی اور لا مشاحۃ فی الاصطلاح بھئی یہ بہت بڑے علامہ ہیں ان کی مرضی بھئی دوسروں کی پیروی کرنا کوئی ان کے لیے ضروری انہوں نے اپنی اصطلاح اختیار کی اور یہ کانہ کے جس لفظ کو کانہ رفع دیتا ہے اس کو کانہ کا اسم نہیں کہتے بلکہ اس کو کانہ کا فاعل کہتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں؟ کانہ کا فاعل کہتے ہیں۔ اسی لیے کہا ما وضع لتقریر الفاعل وہ فعل ہے جس کو وضع کیا گیا ہو کس کے لیے؟ اس فاعل کو ثابت کرنے کے لیے جبکہ باقی نحوی کیا کہتے ہیں؟ اس کے اسم کو ثابت کرنے کے لیے علی صفۃ کسی صفت پر۔
یاد رکھو یہ تمام افعال جو ہیں فاعل کو یا فاعل کو اپنی صفت پر ثابت کرتے ہیں۔ تمام افعال کیا کرتے ہیں؟ اپنے فاعل کو اپنی صفت پر ثابت کرتے ہیں۔ ضَرَبَ زَيْدٌ زید نے پٹائی کی تو دیکھو اس فعل نے زید کو ایک صفت پر ثابت کیا زمانہ ماضی میں اور وہ صفت کیا ہے؟ ضرب ہے کیا ہے؟ تو زید کے لیے ضرب ثابت کی اس فعل نے کس زمانے کے اندر زمانہ ماضی تو ہر فعل اپنے فاعل کو اپنی صفت پر ثابت کرتا ہے ضَرَبَ نے زید کو کس صفت پر ثابت کیا؟ ضرب پر۔ اَكَلَ زَيْدٌ اس اَكَلَ نے زید کو کس صفت پر ثابت کیا؟ اکل کی صفت پر۔
اسی طرح شَرِبَ زَيْدٌ اس فعل نے زید کو کس صفت پر ثابت کیا؟ شرب کی صفت پر ثابت کیا۔ اَكْرَمَ زَيْدٌ اس نے زید کو کس صفت پر ثابت کیا؟ اکرام کی صفت پر ثابت کیا تو ہر فعل اپنے فاعل کو اپنی صفت پر ثابت کرتا ہے یعنی اپنے مصدر کی جو مصدر یہ صفت سے کیا مراد ہے؟ وہ مصدر تو اس مصدر کی جو صفت ہے اس کو ثابت کر دیتا ہے کس کے لیے اپنے فاعل کے لیے جبکہ یہ جو افعال ناقصہ ہیں یہ بھی اپنے فاعل کو ثابت کرتے ہیں کسی صفت پر لیکن وہ صفت غیر ہوتی ہے اپنی صفت پر اس کو ثابت نہیں کرتے غیر کی صفت پر کیا کرتے ہیں اس کو ثابت کرتے ہیں۔
دیکھو بھئی كَانَ زَيْدٌ شَابًّا یا كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا زید کھڑا تھا۔ بھئی كَانَ نے زید کو کس صفت پر ثابت کیا؟ كَانَ کا تو معنی ہے ہونا ہونے کی صفت پر ثابت کیا یا قیام کی صفت پر ثابت کیا؟ قیام کی صفت پر ثابت کیا تو دیکھا صفت پر تو ثابت کیا اپنے فاعل کو لیکن اپنی صفت پر نہیں ثابت کیا بلکہ غیر کی صفت پر ثابت کیا۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ صَارَ زَيْدٌ غَنِيًّا زید دولت مند ہو گیا تو دیکھیے صَارَ کا معنی تو ہے انتقال بھئی کیا معنی ہے؟
تو اس نے زید کو انتقال کی صفت پر نہیں ثابت کیا بلکہ کس صفت پر ثابت کیا ہے؟ دولت مند ہونے کی صفت پر کس صفت پر؟ دولت مند ہونے کی صفت پر یعنی اپنی خبر کی صفت پر اپنے اسم کو یہ ثابت کرتے ہیں۔ یہ اپنے فاعل کو کس صفت پر ثابت کرتے ہیں؟ اپنی خبر کی صفت پر۔ كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا اس میں خبر کیا ہے بھئی؟ قَائِمًا تو یہ خبر کی صفت پر اپنے فاعل کو کیا کرتے ہیں؟ زید کے لیے کیا ثابت کیا كَانَ نے؟
قیام کو ثابت کیا جو خبر کی صفت ہے اس پر ثابت کیا کس زمانے کے اندر؟ زمانہ ماضی کے اندر صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو یہ افعال ہر فعل اپنے فاعل کو اپنی صفت پر ثابت کرتا ہے یعنی اپنے مصدر پر ثابت کرتا ہے لیکن یہ افعال ناقصہ کیا کرتے ہیں؟ اپنے فاعل کو غیر کی صفت پر یعنی اپنی خبر کی صفت پر کیا کرتے ہیں؟ ثابت کرتے ہیں ہاں اپنے معنی کا اثر دے دیتے ہیں کیا کرتے ہیں اپنے معنی کا اثر دے دیتے ہیں یہ بات صاحب کافیہ بھی آپ کو آگے بتلائیں گے کیسے بھئی؟ جیسے آپ کہتے ہیں كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا بھئی ذرا كَانَ کو ہٹاؤ کیا معنی تھا؟ زَيْدٌ قَائِمٌ زید کھڑا ہے پھر اس پر كَانَ داخل ہوا اب كَانَ نے بھی زید کو قیام پر ہی ثابت کیا ہے زید پہلے بھی کس پر ثابت تھا؟ قیام پر ابھی کس پر ثابت ہے؟ قیام پر لیکن كَانَ نے اپنے معنی کا اثر دے دیا کہ اب یہ قیام کس زمانے میں ہے؟
زمانہ ماضی میں كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا زید کھڑا تھا اسی طرح زَيْدٌ غَنِيٌّ زید کیا ہے؟ دولت مند ہے تو دیکھو زید کس صفت پر ثابت ہے صفت غنی پر لیکن اور اس پر اب ذرا افعال ناقصہ میں سے داخل کریں کوئی صَارَ صَارَ زَيْدٌ غَنِيًّا زید امیر ہو گیا تو دیکھو زید ابھی کس صفت پر ثابت ہے؟ جی صَارَ زَيْدٌ غَنِيًّا زید کس صفت پر ثابت ہے؟ غنی کی صفت پر ہی ثابت ہے لیکن صَارَ نے اپنے معنی کا اثر دے دیا اور صَارَ کا معنی کیا ہے انتقال یعنی زید کی طرف غنی نے یعنی زید نے انتقال کیا ہے کس حالت کی طرف؟
غنی حالت کی طرف کس حالت کی طرف؟ یعنی پہلے تو دولت مند نہیں تھا فقیر تھا اب کیا ہو گیا ہے؟ دولت مند تو صرف اکیلا کہے زَيْدٌ غَنِيٌّ اس کا کیا معنی ہے؟ زید صفت غنی پر ثابت ہے لیکن جب آپ کہتے ہیں صَارَ زَيْدٌ غَنِيًّا اب صَارَ نے اپنے معنی کا اثر بھی دے دیا اب یہ معنی نہیں کہ زید غنی ہے بلکہ زید اب غنی ہو گیا تو انتقال کا معنی بھی اس کے اندر آ گیا تو یہ اپنے معنی کا اثر دے دیتے ہیں کیا کرتے ہیں؟ اپنے فاعل کو اپنی خبر کی صفت پر ثابت کرتے ہیں اور اپنے معنی کا کیا کر دیتے ہیں اس میں اثر دے دیتے ہیں۔
تو کہتے ہیں الْأَفْعَالُ النَّاقِصَةُ تو افعال ناقصہ مَا وُضِعَ لِتَقْرِيرِ الْفَاعِلِ وہ افعال ہیں جن کو وضع کیا گیا ہو فاعل کو ثابت کرنے کے لیے تقریر کا معنی ثابت کرنا فاعل کو ثابت کرنے کے لیے عَلَى صِفَةٍ کسی صفت پر دیکھا یہ نہیں کہا اپنی صفت پر بلکہ کسی صفت پر اور میں نے بتایا وہ کون سی صفت ہو گی؟ ان کی خبر کی صفت بھئی وَهِيَ اور وہ یہ ہیں افعال ناقصہ كَانَ وَصَارَ وَأَصْبَحَ وَأَمْسَى وَأَضْحَى وَظَلَّ وَبَاتَ وَآضَ وَعَادَ وَغَدَا وَرَاحَ وَمَا زَالَ وَمَا انْفَكَّ وَمَا فَتِئَ وَمَا بَرِحَ وَمَا دَامَ وَلَيْسَ جی۔
سمجھ میں آیا اور یہی نہیں افعال ناقصہ اور بھی ہیں مولانا سمجھ میں آیا بھئی؟ اور جو بھی ان کے معنی میں آئے بھئی باقی افعال ان کو افعال ناقصہ اس لیے کہتے ہیں بھئی کہ باقی افعال صرف فاعل کے ساتھ مل کر تام ہو جاتے ہیں۔
سمجھ میں آیا چاہے فعل متعدی ہی کیوں نہ ہو بھئی صرف فاعل کو ذکر کر دیں تام ہو جائے گا مفعول فضلہ ہوتا ہے زائد چیز اس کو ذکر کرنے کی کوئی ضرورت کریں یا نہ کریں بات پوری ہو جاتی ہے جبکہ ان کو اسی لیے افعال ناقصہ کہتے ہیں کہ یہ ناقص ہیں جب تک ان کے ساتھ ان کی خبر ذکر نہیں ہو گی ان کا معنی پورا نہیں ہو گا۔
جی تو یہ افعال ہیں بھئی وَقَدْ جَاءَ اور تحقیق یہ بھی آئے ہیں بھئی یہ تو آپ افعال مشہور افعال ناقصہ بتلائیں وَقَدْ جَاءَ مَا جَاءَتْ حَاجَتَكَ مَا جَاءَتْ حَاجَتَكَ حَاجَتَكَ پر نصب پڑھ لیں یہ بھی روایت آئی ہے وَمَا جَاءَتْ حَاجَتُكَ حَاجَتُكَ پر رفع کی روایت بھی آئی ہے۔ جی وَقَعَدَتْ كَأَنَّهَا حَرْبَةٌ اور قَعَدَتْ بھئی جَاءَتْ اور جَاءَ اور قَعَدَ بھی افعال ناقصہ کے طور پر آئے ہیں کلام عرب میں بھئی۔
کیا بتلانا چاہتے ہیں اس عبارت کے ذریعے صاحب کافیہ؟ کہ جَاءَ اور قَعَدَ بھی کیا آئے ہیں افعال ناقصہ کے طور پر کلام عرب میں آئے ہیں لیکن اس کا یہ معنی نہیں کہ اب آپ بھی ان کو استعمال کرنا شروع کر دیں نہیں بھئی اب آپ ان کو اس طرح استعمال یہ عربوں سے ہم نے ایک آدھ مقام پر ہی سنا ہے تو سماع پر یہ موقوف ہیں انہی مقامات پر بند رہیں گے۔ بھئی دیکھیے بھئی کہتے ہیں مَا جَاءَتْ حَاجَتَكَ یا مَا جَاءَتْ حَاجَتُكَ۔
ترکیب سنیے بھئی غور سے سننا ترکیب مَا استفہامیہ مبتدا مَا استفہامیہ مبتدا جَاءَتْ فعل از افعال ناقصہ یہ بمعنی صَارَتْ کے ہے کس معنی میں ہے؟ صَارَتْ تو جَاءَتْ فعل از افعال ناقصہ هِيَ ضمیر اس کا اسم اس کے اندر بھئی اس کے اندر هِيَ ضمیر اس کا اسم ہے جو کس کو راجع ہے؟ مَا کو راجع ہے کس کو راجع ہے؟ مَا اور حَاجَتَكَ حَاجَتَ مضاف كَ ضمیر مضافٌ مضاف مضاف الیہ مل کر جَاءَتْ کی خبر بھئی كَانَ اپنے اسم بھئی افعال ناقصہ اپنے خبر کو کیا دیتے ہیں؟
نصب اسی لیے میں نے حَاجَتَكَ پڑھا بھئی حَاجَتَكَ کو منصوب پڑھا بھئی تو یہ حَاجَتَكَ یہ خبر ہوئی کس کے لیے؟ جَاءَتْ کے لیے جَاءَتْ فعل ناقص اپنے اسم اسم کیا تھا اس کا؟ اس کے اندر ضمیر تھی جو کس کو راجع تھی؟ مَا کو تو جَاءَتْ فعل ناقص اپنے اسم اور اپنی خبر سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر یہ خبر ہوئی کس کے لیے؟ مَا مبتدا کے لیے مبتدا اپنی خبر سے مل کر یہ جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا یہ کیا ہوا؟ جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا صورت سمجھ میں آئی بھئی؟
یہ ایک ترکیب ہے بھئی اس پر اشکال آپ کے ذہن میں آئے گا کہ جَاءَتْ کے اندر کون سی ضمیر ہے بھئی؟ هِيَ اور وہ کس کو راجع کی؟ مَا کو اور مَا تو ہے مذکر تو مَا کی طرف بھئی مونث ضمیر کیسے راجع کر دی؟ جواب یہ بھئی یاد رکھو جب بھی ضمیر دائر ہو جائے مرجع اور خبر کے درمیان جب بھی ضمیر دائر ہو جائے کس کے درمیان؟ مرجع اور خبر کے درمیان اس طور پر کہ ان میں سے ایک مذکر ہو اور ایک مونث ہو تو دونوں کی رعایت رکھنا جائز۔ اب یہ جَاءَتْ کی هِيَ ضمیر آئی آگے اس کی خبر آ رہی ہے حَاجَتَكَ اور حاجت کا لفظ کیا ہے؟
مونث تو یہ خبر مونث ہے تو خبر کا تقاضا کر رہی ہے کہ مبتدا کو بھی کیا آنا چاہیے؟ مونث اور لیکن اس ضمیر کا مرجع ہے مَا اور مرجع وہ ہے مذکر وہ کیا تقاضا کرتا ہے کہ یہ ضمیر کو کیسا آنا چاہیے؟ مذکر تو یہ ایسی ضمیر ہے جو کس کے درمیان دائر ہوئی ہے؟ مرجع اور خبر کے درمیان تو اور اس صورت میں یاد رکھو مرجع کی رعایت رکھنا بھی جائز اور خبر کی رعایت رکھنا بھی مرجع کی رعایت رکھتے ہوئے اگر یہاں مذکر کی ضمیر لائی جاتی تو یہ بھی کیا تھا؟ جائز اور خبر کی رعایت رکھتے ہوئے جیسے یہاں مونث ضمیر لائی گئی ہے یہ بھی کیا ہے؟
جائز ہے لیکن خبر کی رعایت رکھنا اولیٰ ہے رعایت تو دونوں کی رکھ سکتے ہیں لیکن خبر کی رعایت کیا ہے؟ اولیٰ ہے جیسے آپ نے نہیں پڑھا تھا الْكَلِمَةُ هِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ هِيَ ضمیر کس میں آئی تھی؟ مرجع کلمہ مونث تھا اور آگے خبر اسْمٌ وغیرہ کیا تھی؟ مذکر تھی تو پھر کس کی رعایت وہاں رکھی؟ وہاں مرجع کی رعایت رکھی خبر کی رعایت نہیں رکھی اور یہاں پر کس کی رعایت رکھی گئی ہے؟ خبر کی رعایت رکھی گئی۔
تو مَا جَاءَتْ حَاجَتَكَ معنی ہے مَا أَيْ أَيُّ حَاجَةٍ صَارَتْ حَاجَتَكَ أَيُّ حَاجَةٍ صَارَتْ حاجت کیا حاجت تیری حاجت ہو گئی أَيُّ حَاجَةٍ کون سی حاجت صَارَتْ حَاجَتَكَ کیا ہو گئی تیری؟ کیا حاجت تیری حاجت ہو گئی یہ استفہام انکاری ہے یعنی تیری کوئی حاجت نہیں ہے تیری کوئی حاجت نہیں ہے کیا حاجت تمہاری حاجت ہو گئی یعنی تمہاری کوئی حاجت نہیں ہے کیا چیز تمہاری حاجت ہو گئی کیا چیز تمہاری ضرورت ہے کیا ضرورت ہو گئی تمہیں؟
یا یوں کہو اردو میں کیا کہتے ہیں کیا ضرورت پیش آ گئی؟ کیا کہتے ہیں؟ کیا ضرورت پیش آ گئی اور انکار کے انداز میں جب کہا جائے جہاں پر یعنی کوئی ضرورت نہیں ہے سمجھ میں آیا کوئی کسی شخص نے کوئی کام کیا آپ نے کہا کیا ضرورت پیش آ گئی یعنی کوئی ضرورت نہیں تھی یہ کام کرنے کی۔
وَقَعَدَتْ جی ہاں رفع والی روایت کی ترکیب بھی سن لو مَا جَاءَتْ حَاجَتُكَ اس صورت میں یہ جو مَا ہے استفہامیہ بھئی اس کو خبر مقدم بنا لیں گے کیا بنا لیں گے؟ یہ جَاءَتْ کے لیے خبر مقدم ہے اور حَاجَتُكَ یہ جَاءَتْ کے لیے کیا بنا لو اس کا اسم کیا بنا لو؟
تو اصل کلام یوں ہے جَاءَتْ حَاجَتُكَ مَا جَاءَتْ حَاجَتُكَ مَا ترجمہ پھر بھی وہی ہو گا تو یہ خبر تھی مَا لیکن یہ چونکہ کس پر مشتمل ہے؟ استفہام کے معنی کو پر مشتمل ہے اس لیے اس کو کیا کر دیا گیا؟ مقدم کر دیا گیا تو لہٰذا اب حَاجَتُكَ کو کیا پڑھیں گے؟ اسم ہونے کی بنا پر مرفوع پڑھیں گے بھئی۔
بات سمجھ میں آئی؟ وَقَعَدَتْ كَأَنَّهَا حَرْبَةٌ یہاں قَعَدَتْ یہ بھی بمعنی صَارَتْ کے ہے اصل پورا کلام یوں ہے أَرْهَفَ شَفْرَتَهُ ہے بھئی کہیں آپ کے حواشی وغیرہ میں بھئی جی؟ ہاں نشان لگا لو یہ پوری عبارت یہ ہے أَرْهَفَ شَفْرَتَهُ حَتَّى قَعَدَتْ كَأَنَّهَا حَرْبَةٌ أَرْهَفَ شَفْرَتَهُ حَتَّى قَعَدَتْ كَأَنَّهَا حَرْبَةٌ لکھ لیے نشان لگا لیا بھئی؟
دیکھیے أَرْهَفَ يُرْهِفُ کے معنی آتے ہیں تیز کرنا شفرہ کہتے ہیں چھری کو کس کو کہتے ہیں؟ چھری بڑی چھری کو کہتے ہیں أَرْهَفَ شَفْرَتَهُ اس نے اپنی بڑی چھری تیز کی حَتَّى قَعَدَتْ حَتَّى قَعَدَتْ أَيْ صَارَتْ یہاں تک کہ وہ ہو گئی كَأَنَّهَا حَرْبَةٌ حربہ کہتے ہیں چھوٹے نیزے کو گویا کہ وہ چھوٹا نیزہ ہو گئی گویا کہ وہ کیا ہو گئی؟
چھوٹا نیزہ ہو گئی سمجھ میں آیا بھئی چھری تھی مثلاً کسی شخص کے پاس اس نے اس چھری کو کیا کیا؟ اتنا تیز کیا اتنا تیز کیا وہ چھری کس کے مانند ہو گئی؟ چھوٹے نیزے کی مانند تیز ہو گئی بھئی ترجمہ سمجھ میں آ گیا بھئی؟
تو کہتے ہیں أَرْهَفَ شَفْرَتَهُ اس نے اپنی چھری کو تیز کیا حَتَّى قَعَدَتْ یہاں تک کہ وہ ہو گئی كَأَنَّهَا حَرْبَةٌ گویا کہ وہ کیا ہے؟ چھوٹا نیزہ ہے تو ترکیب کیا ہو گی بھئی؟ قَعَدَتْ کیا ہے؟ فعل از افعال ناقصہ هِيَ ضمیر اس کے اندر اس کا اسم ہے جو کس کو راجع ہے؟
شفرہ کو کس کو راجع ہے؟ شفرہ وہ چھری ہو نیزے کی طرح ہو گئی اور كَأَنَّ كَأَنَّ کس میں سے ہے؟ حروف مشبہ بالفعل میں سے هَا ضمیر اس کا اسم حَرْبَةٌ یہ اس کی خبر یہ كَأَنَّ اپنے اسم اور خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر یہ خبر ہوئی کس کے لیے؟ قَعَدَتْ کے لیے کیونکہ خبر کبھی کیا ہوا کرتی ہے؟ آپ نے پڑھا ہے جملہ بھی ہوا کرتی ہے تو یہ جملہ اسمیہ ہو کر قَعَدَتْ کے لیے کیا ہوئی؟ خبر قَعَدَتْ اپنے اسم اور خبر سے مل کر کیا ہوا؟ جملہ فعلیہ ہوا
صورت سمجھ میں آئی؟ قَعَدَتْ فعل ناقص ہے نا تو جملہ فعلیہ بنے گا بھئی۔
تو کہتے ہیں تَدْخُلُ عَلَى الْجُمْلَةِ الِاسْمِيَّةِ یہ داخل ہوتے ہیں یہ افعال ناقصہ داخل ہوتے ہیں عَلَى الْجُمْلَةِ الِاسْمِيَّةِ کس پر داخل ہوتے ہیں؟ جملہ اسمیہ پر لِإِعْطَاءِ الْخَبَرِ حُكْمَ مَعْنَاهَا تاکہ یہ عطا کریں خبر کو کیا عطا کریں؟ حُكْمَ مَعْنَاهَا حکم بمعنی اثر کے ہے حکم کس معنی میں ہے؟
اثر کے اپنے معنی کا اثر تاکہ یہ خبر کو اپنے معنی کا اثر عطا کریں بھئی۔ یہ کس پر داخل ہوتے ہیں بھئی؟ جملہ اسمیہ پر جملہ اسمیہ مثلاً دیکھو بھئی زَيْدٌ غَنِيٌّ زَيْدٌ کیا معنی ہے؟ زید اب دولت مند ہے اس پر کیا داخل کرو؟ فعل از افعال ناقصہ تو یہ جملہ اسمیہ پر داخل ہوتے ہیں اس پر مثلاً صَارَتْ داخل ہوا صَارَتْ زَيْدًا غَنِيًّا کیا معنی؟
زید غنی ہو گیا تو دیکھو انہوں نے اپنے معنی کا اثر دے دیا کیونکہ صَارَ کا کیا معنی ہے؟ انتقال اور یہ انتقال والا معنی آ گیا کہ زید کی حالت بدلی ہے فقر سے کس کی طرف؟ دولت مندی کی طرف۔
صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟
فَتَرْفَعُ الْأَوَّلَ تو یہ رفع دیتے ہیں اول کو وہ ان کا اسم ہوتا ہے اور صاحب کافیہ اس کو کیا کہتے ہیں؟ فاعل وَتَنْصِبُ الثَّانِيَ اور نصب دیتے ہیں کس کو؟ ثانی کو نصب دیتے ہیں تو باقیوں کے نزدیک یہ کیا ہے؟ اس کی خبر ہے اور صاحب کافیہ کے نزدیک یہ کیا ہے؟ شبیہ مفعول ہے کیا ہے؟ مِثْلُ كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا زید کیا تھا؟ کھڑا تھا تو دیکھو اصل میں یوں تھا زَيْدٌ قَائِمٌ زید کھڑا ہے اس پر كَانَ داخل ہوا كَانَ اپنے اپنے معنی کا اثر دیا اب کیا ترجمہ کرتے ہیں آپ؟ پہلے تھا زَيْدٌ قَائِمٌ زید کھڑا ہے اب کیا ترجمہ کرتے ہیں؟ زید کھڑا تھا یہ کس نے نفع دیا؟ ماضی میں ہونے کا اثر کس نے دیا؟
كَانَ نے فكان تكون ناقصة جی یہاں سے آپ کو یہ بتلائیں گے کہ كَانَ کبھی ناقصہ ہوتا ہے کبھی تامہ ہوتا ہے كَانَ ناقصہ وہ ہے جو جہاں صرف فاعل کے ساتھ مل کر بات پوری نہ ہو اسم کے ساتھ مل کر بات پوری نہ ہو بلکہ آگے کیا چاہیے ہوتا ہے؟ خبر بھی چاہیے ہوتی ہے کیا چاہیے ہوتی ہے؟ بغیر خبر کے معنی ہی پورا نہیں ہوتا اور ایک ہوتا ہے كَانَ تامہ كَانَ تامہ وہ ہے جو صرف اپنے اسم کے ساتھ یا اپنے فاعل کے ساتھ مل کر بات کیا ہو جاتی ہے؟ بات پوری ہو جایا کرتی ہے بھئی
صورت سمجھ میں آئی بھئی؟
جیسے میں کہتا ہوں كَانَ مَطَرٌ كَانَ مَطَرٌ تو یہ دیکھو یہ كَانَ تامہ ہے كَانَ کیا ہے؟ اور یہ بمعنی ثَبَتَ کے ہوتا ہے أَيْ ثَبَتَ مَطَرٌ بارش ہوئی بارش ہوئی تو یہ دیکھا یہاں خبر کی کوئی ضرورت ہے؟ نہیں اس کو کیا کہتے ہیں؟ كَانَ تامہ کہتے ہیں بھئی۔
فَكَانَ تَكُونُ نَاقِصَةً تو كَانَ ناقصہ ہو گا کس لیے؟ لِثُبُوتِ خَبَرِهَا تاکہ اس کی خبر کو ثابت کریں کیا کرے اس کی خبر کو؟ کس کے لیے ثابت کرتا ہے خبر کو؟ اس كَانَ کے اسم کے لیے اپنے اسم کے لیے کیا کرتا ہے؟ اپنی خبر کو كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا یہ قیام کس کے لیے ثابت کیا؟ زید کے لیے جو اس کا اسم ہے مَاضِيًا اس حال میں کہ ماضی ہو گا بھئی یعنی کس زمانے میں ہے؟ كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا یہ قیام زید کے لیے کس زمانے میں ہے؟
ماضی کے زمانے میں ہے پھر یاد رکھو دَائِمًا أَوْ مُنْقَطِعًا یہ جو ثبوت خبر ہے اس کے اسم کے لیے یا تو دوام کے طریقے پر ہو گا یا انقطاع کے طریقے پر ہو گا کس طریقے پر ہو گا؟ دوام کے طریقے پر دَائِمًا ہو گا یا مُنْقَطِعًا ہو گا انقطاع کے طریقے پر
جیسے دیکھیے كَانَ اللَّهُ عَلِيمًا كَانَ اللَّهُ تو دیکھو كَانَ فعل از افعال ناقصہ لفظ اللہ اس کا اسم عَلِيمًا اس کی خبر تو یہ كَانَ ناقصہ ہے تو لیکن اس کا کیا معنی یہ معنی نہ کرنا بھئی اللہ علیم تھے اللہ خوب جاننے والے تھے یہ تو کفریہ معنی ہے بھئی اللہ تو خوب جاننے والے ہیں بھئی تو یہ دیکھو اس كَانَ ناقصہ کبھی کس لیے آتا ہے؟ دوام کے لیے آتا ہے یعنی اپنی خبر کو اپنے اسم کے لیے دوام کے طریقے پر ثابت کرتا ہے یعنی یہ علیم ہونے کی صفت ذات باری تعالیٰ کے لیے دوام کے طریقے پر ہے یعنی اللہ خوب جاننے والے ہیں ہمیں ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ ہوں گے وَمُنْقَطِعًا اور یہ کبھی كَانَ ناقصہ کیسا ہو گا؟ مُنْقَطِعًا ہو گا انقطاع کے طریقے پر خبر کو ثابت کرے گا جیسے كَانَ زَيْدٌ شَابًّا زید جوان تھا زید اور اب جوان نہیں ہے صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو خبر کو ثابت کیا کس کے لیے اپنے اسم کے لیے لیکن انقطاع پر۔
وَبِمَعْنَى صَارَ اور کبھی کبھار یہ کس معنی میں آتا ہے؟ صَارَ کے معنی میں بھی آتا ہے مثلاً میں کہتا ہوں كَانَ زَيْدٌ غَنِيًّا اب یہ معنی یہ كَانَ بمعنی صَارَ کے ہے بھئی تو یہ نہ معنی کرنا اس کا زید امیر تھا بلکہ کیا معنی کرو گے؟
زید امیر ہو گیا اس لیے کہ كَانَ کس معنی میں ہے؟ تو كَانَ ناقصہ کبھی صَارَ کے معنی میں بھی آتا ہے وَيَكُونُ فِيهَا ضَمِيرُ الشَّأْنِ اور اس میں کیا ہو گی؟ ضمیر شان کبھی اس کے اندر کیا ہوتی ہے؟ یاد رکھو كَانَ ناقصہ میں ضمیر شان بھی آ سکتی ہے بھئی
جیسے دیکھیے بھئی میں کہتا ہوں كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا زید کیا ہے؟ كَانَ کا اسم اس لیے مرفوع ہے قَائِمًا کیا ہے؟ كَانَ کی خبر اس لیے کیا ہے؟ منصوب ہے اس کے بجائے اگر میں یوں کہہ دیتا ہوں كَانَ زَيْدٌ قَائِمٌ زَيْدٌ بھی مرفوع قَائِمٌ بھی مرفوع تو آپ یہ نہ کہہ دینا یہ جملہ غلط ہے قَائِمًا ہونا چاہیے بلکہ اس صورت میں یہ پورا جملہ زَيْدٌ قَائِمٌ مبتدا خبر ہیں اور یہ مبتدا خبر مل کر یہ كَانَ کی خبر بن رہے ہیں اور كَانَ کا اسم جو ہے وہ كَانَ کے اندر ہی ضمیر شان ہے كَانَ کے اندر ہی کیا ہے؟ ضمیر شان ہے تو كَانَ اس کے اندر هُوَ اسم ہے جو ضمیر شان اور آگے زَيْدٌ قَائِمٌ مبتدا خبر مل کر پورا جملہ اسمیہ ہو کر یہ کیا ہے كَانَ کی خبر كَانَ اپنے اسم سے جو کہ ضمیر شان تھی كَانَ اپنے اسم اور خبر سے مل کر جملہ فعلیہ ہوا صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو كَانَ زَيْدٌ قَائِمٌ شان یہ ہے کہ زید قائم تھا شان یہ ہے کہ زید قائم۔
تو کہتے ہیں يَكُونُ فِيهَا ضَمِيرُ الشَّأْنِ اور اس میں ضمیر شان ہو گی وَتَكُونُ تَامَّةً یہ ناقصہ کے مقابلے میں آیا تامہ تَكُونُ تَامَّةً تَكُونُ نَاقِصَةً پر عطف ہے بھئی تَكُونُ تَامَّةً تو کبھی ناقصہ ہو گا كَانَ اور کبھی کیا ہو گا؟
تامہ یعنی خبر کی وہاں پر ضرورت نہیں اور بِمَعْنَى ثَبَتَ اور یہ کس معنی میں ہوتا ہے؟ ثَبَتَ جیسے میں نے مثال ذکر کی كَانَ مَطَرٌ أَيْ ثَبَتَ مَطَرٌ بارش ہوئی وَزَائِدَةً اور کبھی كَانَ کیا ہوتا ہے؟ زائدہ بھی ہوتا ہے یعنی صرف عبارت میں حسن پیدا کرنے کے لیے آتا ہے اس کو عبارت میں ذکر کریں یا نہ کریں عبارت پر کوئی فرق نہیں پڑتا معنی میں کوئی اثر نہیں پڑتا اس کو کیا کہتے ہیں كَانَ زائدہ تو كَانَ تین قسم پر ہوا
بھئی ایک كَانَ ناقصہ ہوا ایک كَانَ تامہ ہوا اور ایک كَانَ زائدہ ہوا ہاں پھر وہ ناقصہ وہ جو ہے کبھی دوام کا فائدہ دے گا کبھی انقطاع کا فائدہ دے گا اور کبھی صَارَ کے معنی میں ہو گا اور کبھی اس کے اندر کیا ہو گی؟ ضمیر شان ہو گی۔
وَصَارَ لِلِانْتِقَالِ اور صَارَ کس لیے آتا ہے؟ بھئی اب سب افعال ناقصہ کی تفصیل کرتے جا رہے ہیں صاحب کافیہ صَارَ کس لیے آتا ہے؟ انتقال کے لیے یعنی ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف انتقال کے لیے سمجھ میں آیا؟ صَارَ زَيْدٌ غَنِيًّا کیا معنی زید غنی ہو گیا یعنی صفت ایک حالت فقر سے دوسری حالت کی طرف انتقال یعنی فقر سے انتقال کیا اس نے کس کی طرف؟ غنی کی طرف۔
سمجھ میں آئی بات بھئی؟ یا کبھی ایک حقیقت سے دوسری حقیقت کی طرف انتقال کے لیے آئے گا جیسے صَارَ الطِّينُ خَزَفًا صَارَ الطِّينُ خَزَفًا مٹی ٹھیکری بن گئی مٹی کیا بن گئی؟ یہ تو اس کی حقیقت ہی بدل گئی بھئی سمجھ میں آیا؟
وَأَصْبَحَ وَأَمْسَى وَأَضْحَى وَأَصْبَحَ وَأَمْسَى وَأَضْحَى لِاقْتِرَانِ مَضْمُونِ الْجُمْلَةِ بِأَوْقَاتِهَا أَصْبَحَ أَمْسَى اور أَضْحَى جو ہیں ملانے کے لیے ہیں مضمون جملہ کو بِأَوْقَاتِهَا اپنے اوقات کے ساتھ یہ مضمون جملہ کو کیا کر دیتے ہیں اپنے اوقات کے ساتھ ملا دیتے ہیں مضمون جملہ جانتے ہو یا نہیں جانتے بھئی؟ میں نے بتلایا تھا مضمون جملہ اسے کہتے ہیں کہ خبر کے مصدر کو مبتدا کی طرف کیا کر دیں؟ مضاف کر دیں زَيْدٌ قَائِمٌ خبر کیا ہے؟
قَائِمٌ اس کا مصدر نکالیں قیام جس کی اضافت کر دیں مبتدا کی طرف قِيَامُ زَيْدٍ یہ ہے مضمون جملہ بھئی زَيْدٌ قَائِمٌ کیا ہے؟ اس میں مضمون جملہ کیا ہے؟ قِيَامُ زَيْدٍ تو کہتے ہیں یہ جو أَصْبَحَ أَمْسَى أَضْحَى ہیں یہ مضمون جملہ کو اپنے اوقات کے ساتھ ملا دیتے ہیں أَصْبَحَ کے اندر کون سا وقت ہے؟
صبح کا اسی طرح أَمْسَى میں شام بھئی اور أَضْحَى میں چاشت تو یہ مضمون جملہ کو اپنے وقت کے ساتھ ملا دیتے ہیں بھئی جیسے دیکھیے میں نے کہا أَصْبَحَ زَيْدٌ كَاتِبًا أَصْبَحَ زَيْدٌ كَاتِبًا جی مضمون جملہ نکالیے بھئی؟ كَاتِبًا ہے خبر اس سے مصدر نکالو کتابت بھئی مصدر کیا نکلے گا؟
کتابت اور اس کو مضاف کرو کس کی طرف؟ ان کے اسم کی طرف تو کیا ہوا؟ كِتَابَةُ زَيْدٍ تو معلوم ہوا اور کتابت تو مضمون جملہ ہے کتابت زید تو کتابت زید کو انہوں نے ملا دیا اپنے وقت کے ساتھ کس کے ساتھ؟
یعنی کتابت زید ثابت ہوئی ہے اس کے وقت میں جو اس کے ساتھ ملا ہو أَصْبَحَ زَيْدٌ كَاتِبًا کیا معنی؟ کتابت زید ثابت ہے کس وقت میں؟ صبح کے وقت میں أَمْسَى زَيْدٌ كَاتِبًا کتابت زید ثابت ہے کس وقت میں؟ شام کے وقت میں أَضْحَى زَيْدٌ كَاتِبًا کتابت زید ثابت ہے کس وقت میں؟ چاشت کے وقت میں۔
سمجھ میں آیا بھئی؟ تو أَصْبَحَ زَيْدٌ كَاتِبًا بھئی زید نے کہ صبح کی کتابت کرتے ہوئے یا أَمْسَى زَيْدٌ كَاتِبًا زید نے شام کی کتابت کرتے ہوئے وَأَضْحَى زَيْدٌ جی كَاتِبًا زید نے چاشت کی کتابت کرتے ہوئے تو یہ معنی ہے تو کہتے ہیں أَصْبَحَ وَأَمْسَى وَأَضْحَى جو ہیں لِاقْتِرَانِ مَضْمُونِ الْجُمْلَةِ بِأَوْقَاتِهَا وہ مضمون جملہ کو ملانے کے لیے آتے ہیں بِأَوْقَاتِهَا اپنے وقتوں کے ساتھ وَبِمَعْنَى صَارَ اور کبھی یہ کس معنی میں آتے ہیں؟
صَارَ کے معنی میں بھی آتے ہیں بھئی صَارَ کے معنی میں تو اب مثلاً میں کہتا ہوں مثلاً أَصْبَحَ زَيْدٌ غَنِيًّا اب یہ أَصْبَحَ کس معنی میں ہے؟ صَارَ أَيْ صَارَ زَيْدٌ غَنِيًّا کیا ترجمہ کریں گے؟ زید غنی ہو گیا اب وہ صبح شام اور چاشت والا معنی نہیں کریں گے صَارَ والا معنی کریں گے وَتَكُونُ تَامَّةً اور کبھی یہ کیا آتے ہیں؟ تامہ بھی آتے ہیں یعنی صرف فاعل کے ساتھ مل کر بات پوری ہو جاتی ہے أَصْبَحَ زَيْدٌ کیا معنی ہو گا اب؟
یعنی زید اس وقت میں داخل ہوا زید صبح کے وقت میں داخل ہوا أَمْسَى زَيْدٌ کیا معنی؟ زید شام کے وقت میں داخل ہوا یعنی زید نے صبح کی زید نے شام کی اور أَضْحَى زَيْدٌ زید چاشت کے وقت میں داخل ہوا یعنی زید نے چاشت کی۔
وَظَلَّ وَبَاتَ لِاقْتِرَانِ مَضْمُونِ الْجُمْلَةِ بِوَقْتَيْهِمَا ظَلَّ کا معنی ہے دن گزارنا بَاتَ کا معنی ہے رات گزارنا ظَلَّ کا کیا معنی ہے؟ دن گزارنا اور بَاتَ کا کیا معنی ہے؟ بَاتَ يَبِيتُ کے رات گزارنا تو ظَلَّ اور بَاتَ آتے ہیں لِاقْتِرَانِ مَضْمُونِ الْجُمْلَةِ بِوَقْتَيْهِمَا مضمون جملہ کو ملانے کے لیے بِوَقْتَيْهِمَا اپنے وقت کے ساتھ هُمَا ضمیر کس کو راجع ہے؟ ظَلَّ اور بَاتَ کو اپنے وقت کے ساتھ مضمون جملہ کو ملانے کے لیے آتے ہیں۔
مثلاً ظَلَّ زَيْدٌ كَاتِبًا مضمون جملہ کیا ہے؟ کتابت زید کتابت اس کو ملا دیا کس کے ساتھ؟ اپنے وقت کے ساتھ تو معنی کیا ہوا؟ زید نے دن گزارا کتابت کرتے ہوئے زید نے دن گزارا اور بَاتَ زَيْدٌ كَاتِبًا زید نے دن زید نے رات گزاری کتابت کرتے ہوئے
صورت سمجھ میں آئی بھئی؟
وَبِمَعْنَى صَارَ اور یہ کس معنی میں آتے ہیں؟ صَارَ کے معنی میں بھی آتے ہیں ظَلَّ زَيْدٌ غَنِيًّا کیا معنی؟ ظَلَّ بمعنی صَارَ کے ہے أَيْ صَارَ زَيْدٌ غَنِيًّا زید کیا بن گیا؟ دولت مند ہو گیا سمجھ میں آیا بھئی؟
تو اب ان کے میں ان کے وقت کا معنی ان میں نہیں پایا جائے گا صورت سمجھ میں آئی سب کو؟ اس پر اشکال ہوتا ہے کہ بھئی پیچھے ذکر کیا تھا صاحب کافیہ نے أَصْبَحَ أَمْسَى أَضْحَى یہ بھی مضمون جملہ کو اپنے وقت کے ساتھ ملاتے ہیں آگے ذکر کیا کہ ظَلَّ اور بَاتَ بھی کیا کرتے ہیں؟ مضمون جملہ کو اپنے وقت کے ساتھ ملاتے ہیں نیز وہاں ذکر کیا تھا کہ وہ صَارَ کے معنی میں ہے یہاں بھی کہہ رہے ہیں یہ بھی کس کے معنی میں ہے؟
صَارَ کے معنی میں ہے تو اس پر اشکال ہوتا ہے صاحب کافیہ پر کہ اے صاحب کافیہ آپ تو بیکار عبارت نہیں لاتے بات مختصر سے مختصر کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہاں آپ نے بات کیوں لمبی کر دی؟ اکٹھے سب کو ذکر کر دیتے کہ أَصْبَحَ أَمْسَى أَضْحَى ظَلَّ بَاتَ یہ سارے کس لیے آتے ہیں مضمون جملہ کو ان کے وقت سے ملانے کے لیے اور کس لیے آتے ہیں؟ صَارَ وغیرہ کے معنی میں آتے ہیں ان کو الگ کیوں ذکر کیا؟
جواب یہ بھئی کہ پیچھے ان کچھ فرق تھا تو تَكُونُ تَامَّةً بھی ان کے لیے ذکر کیا تھا کہ وہ أَصْبَحَ أَمْسَى أَضْحَى کیا ہیں؟ وہ تامہ بھی آتے ہیں جبکہ ظَلَّ اور بَاتَ کیا ہیں؟ تامہ تو ان چونکہ فرق تھا کچھ اس لیے ان کے لیے یہ حکم ذکر کرنا تھا تو مجبوری ہوئی ان کو الگ ذکر کرنے کی اور ان کو الگ ذکر کرنے کی یہ نہیں کہ ظَلَّ اور بَاتَ یاد رکھو کہ یہ تامہ آتے ہی نہیں ہیں آتے ہیں لیکن اتنے قلیل ہیں اتنے قلیل ہیں کہ گویا کہ وہ عدم کے درجے میں ہیں کس کے درجے میں ہیں؟ تو اس نے ان کو ذکر ہی نہیں کیا۔
وَمَا زَالَ وَمَا بَرِحَ وَمَا فَتِئَ وَمَا انْفَكَّ لِاسْتِمْرَارِ خَبَرِهَا لِفَاعِلِهَا مَا یہ جو چھ مَا زَالَ مَا بَرِحَ مَا فَتِئَ اور مَا انْفَكَّ یہ کس لیے ہیں؟ لِاسْتِمْرَارِ خَبَرِهَا اس کے ان کی خبر کے استمرار کے لیے ہیں کس لیے کس چیز کے لیے آتے ہیں؟
ان کی خبر کے استمرار کے لیے یعنی خبر استمرار کے طریقے پر ثابت ہوتی ہے بھئی کس کے لیے؟ لِفَاعِلِهَا ان کے فاعل کے لیے مُذْ قَبِلَهُ جب سے اس نے اسے قبول کیا ہو جب سے اس نے کیا کیا ہو اسے قبول کیا ہو یعنی عادتاً جب سے اس میں صلاحیت پیدا ہوئی ہے اس خبر کو قبول کرنے کی دیکھیے معنی میں کہتا ہوں مَا زَالَ زَيْدٌ أَمِيرًا توجہ ہے بھئی؟ مَا زَالَ زَيْدٌ أَمِيرًا یہ امیر بھئی عربی میں یہ جو امیر آتا ہے یہ اردو والا امیر نہیں ہے بھئی یہ عربی میں امیر بمعنی سردار کے ہے بھئی سمجھ میں آیا بھئی؟ سردار وغیرہ کے معنی میں جو ہوتا ہے جو بڑا ہوتا ہے بڑا تو امیر مَا زَالَ زَيْدٌ أَمِيرًا کیا معنی؟ زید ہمیشہ سے امیر ہے زید ہمیشہ سے امیر ہے سردار ہے جی تو دیکھیے اس مَا زَالَ نے زید کے لیے امارت کو ثابت کیا اور کس طریقے پر ثابت کیا؟
استمرار کے طریقے پر کس طریقے پر؟ کہ ہمیشہ سے ہے مُذْ قَبِلَهُ دیکھا جب سے اس نے اس کو کیا کیا ہو؟ قبول کیا ہو یعنی جب سے زید نے امارت کو قبول کیا ہے وہ ہمیشہ سے امیر ہے یعنی جب سے اس میں صلاحیت پیدا ہوئی ہے امیر بننے کی وہ ہمیشہ سے کیا ہے؟
امیر ہے صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ بھئی پہلے تو ہمیشہ سے تو نہیں نہ امیر زید ہمیشہ سے ہو سکتا ہے؟ جی ہمیشہ سے نہیں ہاں جب سے اس میں صلاحیت پیدا ہوئی ہے تب سے وہ سردار ہے تو دیکھیے یہ سارے کیا ہیں استمرار خبر کے لیے آتے ہیں اور اس یہ استمرار خبر کس کے لیے ہوتا ہے؟ ان کے فاعل کے لیے ہوتا ہے مُذْ قَبِلَهُ جب سے کیا کیا ہو اس نے اسے اس خبر کو قبول کیا ہو وَيَلْزَمُهَا النَّفْيُ اور ان کے ساتھ نفی لازم ہے ان کے ساتھ کیا ہے؟
نفی لازم ہے مَا زَالَ وجہ یہ بھئی کہ یہ سارے عدم استمرار پر دلالت کرتے ہیں یہ کس پر دلالت کرتے ہیں؟ عدم استمرار پر دلالت کرتے ہیں اور اس عدم استمرار پر جب حرف نفی کو داخل کیا تو نفی نے نفی پر نفی داخل ہو کس چیز کا فائدہ دیتی ہے؟ جی اثبات کا فائدہ دیتی ہے کس چیز کا؟ تو یہ تھے عدم استمرار کے لیے یعنی ان میں استمرار کی نفی تھی اس نفی پر نفی داخل ہو گی تو اب کس چیز کا یہ فائدہ دیں گے؟
استمرار کا فائدہ دیں بھئی نفی پر نفی داخل ہو تو وہ استمرار کا فائدہ دیتی ہے کبھی آپ نے غور کیا کیسے بھئی؟ یا صرف سنتے ہی رہتے ہیں؟ جی غور کیا کبھی؟ آسان سی بات ہے
مثلاً
دیکھیے میں کہتا ہوں زید نہیں آیا زید نہیں آیا یہ نفی ہے اس پر ایک اور نفی ذرا داخل کرو ایسا نہیں ہے کہ زید نہیں آیا اب کیا معنی ہوا؟ مطلب زید آیا ہے تو دیکھا نفی پر نفی داخل ہو تو وہ کس چیز کا فائدہ دیتی ہے؟ اثبات تو دیکھو یہ جو زَالَ کا معنی کیا ہوتا ہے؟ جدا ہو جانے کے اسی طرح بَرِحَ فَتِئَ کا معنی فَتِئَ کا معنی بھی جدا ہونے کے ہے اِنْفَكَّ اس کا معنی بھی کیا ہے؟ جدا ہونے کے تو جب جدا ہوا تو استمرار رہا؟
استمرار نہیں تو یہ عدم استمرار کے لیے ہیں پھر اس عدم استمرار پر نفی داخل ہوئی تو پہلے نفی استمرار تھا اب اس پر پھر کیا داخل ہو گئی نفی تو نفی پر نفی داخل ہوئی اس نے کس چیز کا فائدہ دیا؟ اثبات کا تو اثبات ہوا استمرار کا اس لیے ان کے ساتھ نفی لازم ہے تو ان پر یہ جو مَا نافیہ حروف داخل ہوئے ہیں یہ نافیہ ہیں بھئی۔
وَمَا دَامَ لِتَوْقِيتِ أَمْرٍ بِمُدَّةِ ثُبُوتِ خَبَرِهَا لِفَاعِلِهَا اور مَا دَامَ کس لیے آتا ہے؟ لِتَوْقِيتِ أَمْرٍ توقیت کا معنی ہے تعین بھئی تعین بھئی تعین وقت بھئی توقیت یعنی تعین وقت کے لیے آئیں گے بھئی وَمَا دَامَ لِتَوْقِيتِ أَمْرٍ اور مَا دَامَ آتا ہے کسی امر کے وقت کی تعین کے لیے کسی امر کے کسی معاملے کے وقت کی تعین کے لیے آتا ہے بِمُدَّةِ ثُبُوتِ خَبَرِهَا لِفَاعِلِهَا اس مدت کی مقدار بِمُدَّةٍ اس مدت کے مقدار کس مدت کی مقدار؟
بِمُدَّةِ ثُبُوتِ خَبَرِهَا کہ جب سے اس کی خبر ثابت ہو لِفَاعِلِهَا اس کے فاعل کے لیے جب سے اس کی خبر اس کے فاعل کے لیے ثابت ہے اس مدت کی مقدار کسی معاملے کو متعین کرنے کے لیے اس معاملے کو دیکھو
مثال پہلے سمجھو پھر عبارت سمجھو میں کہتا ہوں أَقُومُ میں کھڑا رہوں گا مَا دَامَ الْأَمِيرُ جَالِسًا جب تک امیر بیٹھا ہوا ہے جب تک امیر بیٹھا ہے میں اس وقت تک کیا کروں گا؟ بیٹھا رہوں گا میں کھڑا رہوں گا تو دیکھیے مَا دَامَ آیا مَا دَامَ کا اسم کیا ہے؟
الْأَمِيرُ یہ کیا ہے مَا دَامَ کا اسم ہے فاعل ہے اور جَالِسًا کیا ہے مَا دَامَ کی خبر ہے تو دیکھیے مَا دَامَ نے مَا دَامَ نے توقیت امر کا فائدہ دیا تعین وقت کا کس چیز کے تعین وقت دیا ہے؟ یہ جو ما قبل میں میں نے ذکر کیا قیام کا میرا قیام ثابت ہے میرا قیام متعین ہے کب تک میرا قیام متعین ہے بھئی؟ جی جب تک امیر بیٹھا ہے تو جب امیر ہے جَالِسًا کیا ہے مَا دَامَ کے لیے خبر ہے جب تک یہ خبر مَا دَامَ کے اسم کے لیے مَا دَامَ کے فاعل کے لیے ثابت ہے اس وقت تک میرا قیام بھی ثابت ہے
صورت سمجھ میں آئی؟
تو جب تک مَا دَامَ کی خبر مَا دَامَ کے اسم کے لیے ثابت ہے اس وقت تک میرا قیام بھی ثابت ہے تو دیکھو اس نے کیا کر دیا میرے قیام کے وقت کی تعین کر دی صورت سمجھ میں آئی یہ میرا قیام کب تک ہے؟ جب تک امیر بیٹھا ہے اچھی طرح بات سمجھ میں آئی بھئی؟ تو دیکھیے یہی معنی ہے وَمَا دَامَ لِتَوْقِيتِ أَمْرٍ اور مَا دَامَ کسی امر کے وقت کی تعین کے لیے آتا ہے بِمُدَّةِ ثُبُوتِ خَبَرِهَا اس مدت کی مقدار کہ جب سے کہ جب تک اس کی خبر ثابت ہو لِفَاعِلِهَا جب تک اس کی خبر یعنی مَا دَامَ کی خبر ثابت ہو لِفَاعِلِهَا مَا دَامَ کے فاعل کے لیے وَمِنْ ثَمَّ اور اسی وجہ سے اِحْتَاجَ إِلَى كَلَامٍ یہ محتاج ہوتا ہے کلام کا کس کا محتاج ہوتا ہے؟
دیکھو بھئی أَقُومُ کو ذرا ہٹاؤ مَا دَامَ الْأَمِيرُ جَالِسًا جب تک امیر بیٹھا ہوا ہے بات پوری ہوئی؟ جب تک امیر بیٹھا ہے یہ تو مفعول فیہ ہے ظرف ہے مولانا اس کے لیے اور ظرف کے لیے کیا چاہیے ہوتا ہے؟ عامل اسی لیے مَا دَامَ الْأَمِيرُ جَالِسًا پورا جملہ نہیں ہے یہ ایک اور کلام کا تقاضا کرتا ہے جس کے لیے یہ کیا بن جائے؟ مفعول فیہ بن جائے کیا بن جائے؟ اور وہ کیا ہے ما قبل میں؟ أَقُومُ اب أَقُومُ لگا دو بات پوری ہو گئی میں کھڑا رہوں گا جب تک امیر بیٹھا ہے بات پوری ہو گئی تو دیکھا أَقُومُ ما قبل میں کلام ہے جی یہ مَا دَامَ اس کا محتاج ہے اس کے بغیر بات پوری بات سمجھ میں بھی آ رہی ہے کہ نہیں بھئی؟ وَمِنْ ثَمَّ اور اسی وجہ سے اِحْتَاجَ إِلَى كَلَامٍ یہ محتاج ہوتا ہے کلام کے یعنی مستقل کلام کا ما قبل میں لِأَنَّهُ ظَرْفٌ اس لیے کہ یہ کیا ہے؟ مَا دَامَ ظرف ہے اور ظرف کس چیز کا تقاضا کرتا ہے؟
عامل کا تقاضا کرتا ہے جس کے لیے یہ ظرف بنے وَلَيْسَ لِنَفْيِ مَضْمُونِ الْجُمْلَةِ اور لَيْسَ کس لیے آتا ہے؟ مضمون جملہ کی نفی کے لیے لَيْسَ زَيْدٌ قَائِمًا کیا معنی؟ قیام زید کی نفی بھئی قیام زید کی نفی کے لیے یہ آتا ہے وَلَيْسَ لِنَفْيِ مَضْمُونِ الْجُمْلَةِ لَيْسَ مضمون جملہ کی نفی کے لیے آئے گا حَالًا کس زمانے میں بھئی؟ زمانہ حال کے اندر بھئی یعنی یہ جو زید سے قیام کی نفی ہوئی ہے یہ کس زمانے میں ہے؟ زمانہ حال میں ہے ماضی یا مستقبل کی بات نہیں بعض تو یہ حال کے اندر مضمون جملہ کی نفی کے لیے آتا ہے وَقِيلَ مُطْلَقًا اور بعض علماء فرماتے ہیں مطلقاً نفی مضمون جملہ کی نفی کے لیے آتا ہے حال یا استقبال یا ماضی کے ساتھ کوئی یہ مقید مطلقاً نفی کر دیتا ہے کسی زمانے کے ساتھ مقید نہیں ہے۔
وَيَجُوزُ تَقْدِيمُ أَخْبَارِهَا كُلِّهَا عَلَى أَسْمَائِهَا جی اب یہ دیکھیے بھئی افعال ناقصہ آتے ہیں پھر آگے ان کا فاعل یا ان کا اسم آتا ہے پھر آگے کیا آتی ہے ان کی خبر آتی ہے اب ان کی خبر کو ان کے اسم پر مقدم کر سکتے ہیں یا نہیں کر سکتے؟
كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا زَيْدٌ كَانَ کا اسم قَائِمًا كَانَ کی خبر تو یہ قَائِمًا کو زَيْدٌ پر مقدم کر سکتے ہیں یا نہیں؟ کہتے ہیں بھئی ان کی ان سب کی خبروں کو ان کے اسم پر مقدم کرنا جائز اب آپ یوں کہہ سکتے ہیں كَانَ قَائِمًا زَيْدٌ تو دیکھو خبر کو اسم پر کیا کر دیا؟
مقدم کر دیا یہ سب میں جائز ہے باقی ان کی خبر کو انہی پر مقدم کر دینا یعنی نفس فعل پر مقدم کرنا جائز ہے یا جائز نہیں؟ كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا یہ قَائِمًا جو ہے زید پر تو مقدم ہو سکتا ہے ٹھیک ہے لیکن کیا كَانَ پر بھی مقدم ہو سکتا ہے؟
کیا یوں کہہ سکتے ہیں قَائِمًا كَانَ زَيْدٌ کیا ایسا کر سکتے ہیں یا نہیں؟ کہتے ہیں اس اعتبار سے یہ تین قسم پر ہیں بعض وہ ہیں جن میں ان کی خبر ان نفس فعل پر بھی کیا ہو جائے گی؟ فعل ناقص پر بھی مقدم کرنا جائز بعض کے اندر فعل پر مقدم کرنا جائز نہیں اور بعض میں اختلاف ہے کتنی قسم پر ہوئے؟ تین قسم پر۔
تو کہتے ہیں وَيَجُوزُ تَقْدِيمُ أَخْبَارِهَا كُلِّهَا أَخْبَارِهَا كُلِّهَا یہ تاکید ہے اخبار کے لیے عَلَى أَسْمَائِهَا اور جائز ہے ان کی ان کی خبروں کا ان سب کی خبروں کا مقدم کرنا عَلَى أَسْمَائِهَا ان کے ان کے اسموں پر سمجھ میں آیا بھئی؟ اور وَيَجُوزُ تَقْدِيمُ أَخْبَارِهَا كُلِّهَا عَلَى أَسْمَائِهَا اور جائز ہے ان سب کی خبروں کو مقدم کرنا عَلَى أَسْمَائِهَا ان کے اسموں پر اسموں پر تو سب پر جائز ہے لیکن فعل پر اس میں تفصیل ہے وہ یہ وَهِيَ فِي تَقْدِيمِ عَلَيْهَا عَلَى ثَلَاثَةِ أَقْسَامٍ اور یہ افعال ناقصہ فِي تَقْدِيمِهَا اس خبر کے مقدم ہو کرنے میں عَلَيْهَا انہی پر اپنے اوپر ہی خبروں کے مقدم کرنے میں عَلَى ثَلَاثَةِ أَقْسَامٍ تین قسم پر ہے
قِسْمٌ يَجُوزُ ایک وہ قسم ہے جو جس میں جائز ہے وَهُوَ مِنْ كَانَ إِلَى رَاحَ اور وہ كَانَ سے لے کر رَاحَ تک ہے بھئی وہ افعال ناقصہ نکالیں ذرا بھئی کون کون سے ہیں كَانَ سے لے کر رَاحَ تک؟ كَانَ صَارَ أَصْبَحَ أَمْسَى أَضْحَى ظَلَّ بَاتَ آضَ عَادَ غَدَا رَاحَ ان سب کے اندر ان کی خبروں کو اس فعل ناقص پر مقدم کرنا بھی جائز ہے
وَقِسْمٌ لَا يَجُوزُ اور ایک قسم وہ ہے جس میں جائز نہیں وَهُوَ مَا فِي أَوَّلِهِ مَا اور وہ ہے جن کے وہ وَهُوَ مَا اور وہ وہ ہیں فِي أَوَّلِهِ مَا جن کے شروع میں کیا ہے؟ مَا ہے اور وہ کون سے ہیں بھئی دیکھو؟ جی مَا زَالَ مَا انْفَكَّ مَا فَتِئَ مَا بَرِحَ اور مَا دَامَ مَا دَامَ ان کے اندر جائز نہیں خِلَافًا لِابْنِ كَيْسَانَ برخلاف
ابن کیسان کے یہ امام مبرد کے شاگرد ہیں بڑے نحوی گزرے ہیں یہ فرماتے ہیں کہ جن کے شروع میں مَا ہے ان پر بھی خبر کو مقدم کرنا جائز ہے کیا کہتے ہیں؟ جمہور تو کہتے ہیں جن کے شروع میں مَا ہے وہاں پر خبر کو فعل ناقص پر مقدم کرنا جائز نہیں یہ فرماتے ہیں کہ وہاں پر بھی مقدم کرنا جائز ہے فِي غَيْرِ مَا دَامَ علاوہ مَا دَامَ کے مَا دَامَ میں وہ بھی اتفاق کرتے ہیں کہ اس کے اندر خبر کو مقدم کرنا جائز نہیں لیکن باقیوں کے اندر خبر کو مقدم کرنا جائز ہے سمجھ میں آئی بات بھئی؟
وجہ کیا ہے اس کی بھئی؟ وجہ یہ بھئی جمہور کہتے ہیں جن کے شروع میں مَا آیا ہے یہ مَا دو قسم پر ہیں کچھ کے شروع میں مَا نافیہ مَا نافیہ آیا ہے اور مَا دَامَ کے شروع میں جو مَا آیا ہے وہ کون سا ہے؟
وہ مَا مصدریہ ہے وہ کیا ہے؟ مَا مصدریہ ہے تو مَا مصدریہ کے اس پر زَالَ مقدم نہیں ہو سکتا تو آگے اس کے جو معمول ہیں وہ تو بطریق اولیٰ اس پر مقدم نہیں ہو سکتے صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ مَا کیا ہے؟ بھئی آپ نے پڑھا ہے یا نہیں مَا مصدریہ پر اس کا جس فعل پر داخل ہوتا ہے وہ فعل اس پر مقدم نہیں ہو سکتا ہو سکتا تو آگے فعل کے معمول تو بطریق اولیٰ اس پر مقدم نہیں ہو سکتے تو یہاں پر بھی جب اس پر دَامَ خود مَا پر مقدم نہیں ہو سکتا تو آگے اس کے معمول تو بطریق اولیٰ مقدم تو خبر بھی مقدم نہیں ہو سکتی اور جن کے شروع میں مَا ہے وہ وہاں پر بھی بھئی کیا ہے؟
مَا نافیہ آیا اور باقی سارے تو باقی آگے آنے والا کلام تحت النفی ہوا اور جو تحت النفی ہے اس کو نفی پر مقدم کرنا صحیح نہیں ہے صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو یہ ابن کیسان فرماتے ہیں نہیں مَا دَامَ کے اندر ٹھیک ہے آپ کی بات وہاں پر مقدم کرنا جائز نہیں کیوں وہاں مَا مصدریہ ہے جبکہ باقیوں کے اندر مَا نافیہ ہے وہاں پر مقدم کرنا جائز ہے
جمہور کہتے ہیں کہ بھئی وہ مَا نافیہ ہے اور جو چیز تحت النفی ہو اس کو نفی پر مقدم نہیں کیا جاتا بھئی تو وہ کہتے ہیں تو ورنہ وہ تحت النفی نہیں رہے گا کہتے ہیں بھئی بات دراصل یہ ہے کہ ان حروف پر جب مَا داخل ہوا تو یہ حروف خود نفی پر دلالت کر رہے تھے اور ان پر پھر مَا کی نفی آ گئی اور نفی پر نفی داخل ہو تو کس چیز کا فائدہ دیتی ہے؟ اثبات کا تو اب حرف نفی تو موجود ہے لیکن معنی کے اعتبار سے یہ اثبات میں ہیں معنی میں ہیں کس معنی میں ہیں؟ اثبات کے معنی میں ہیں بھئی سمجھ میں آئی بات بھئی؟ تو اس لیے اب نفی والا معنی باقی نہیں رہا لہٰذا ان پر مقدم کرنا جائز اور مَا دَامَ پر مقدم کرنا جائز نہیں۔
وَقِسْمٌ مُخْتَلَفٌ فِيهِ اور ایک قسم وہ ہے جس میں اختلاف کیا گیا ہے وَهُوَ لَيْسَ اور وہ کیا ہے؟ لَيْسَ کے اندر اختلاف ہے بعض علماء فرماتے ہیں اس کی خبر کو لَيْسَ پر مقدم کرنا جائز ہے بعض کہتے ہیں لَيْسَ پر اس کی خبر کو مقدم کرنا جائز نہیں چلیے بس مولانا هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔