Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

كافية · dars-038

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor Mrs Abdullah Bin Masood
📍 Location Bahawalpur, Pakistan
📅 Approved Date 04 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 145
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
اچھا مولانا! توجہ سے، یہ مشکل مقامات چل رہے ہیں بڑے، وہ جگہں چل رہی ہیں جہاں مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کے عَامِلٍ کو حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ ہے قِيَاسًا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ قِيَاسًا ضابطے کے مطابق، تو اس قسم کا مقام جہاں آپ کے بھی کلام میں آئے، آپ بھی اس قسم کا کلام استعمال کریں تو آپ کو بھی کیا کرنا پڑے گا؟ مَفْعُولِ بِهِ کے عَامِلٍ کو حَذْفٌ کرنا پڑے گا وُجُوبًا بھئی، ذِكْرٌ کرنا جَائِزٌ نہیں بھئی۔ پہلا مقام وہ بتلایا تھا کہ وہ جگہ ہے جہاں پر مَفْعُولِ مُطْلَقٍ واقع ہو اس حال میں کہ وہ مُثْبَتٌ ہو۔ مُثْبَتٌ ہونے کا کیا معنیٰ؟ یعنی اس کے إِثْبَاتٌ کا إِرَادَةٌ کیا گیا ہو اور وہ کس کے بعد آئے؟ نَفْيٍ یا مَعْنَى نَفْيٍ کے بعد، اور ایسی نَفْيٍ یا ایسا مَعْنَى نَفْيٍ ہو، مَعْنَى نَفْيٍ سے کیا مراد ہے؟ إِنَّمَا، کیا مراد ہے؟ إِنَّمَا، کیونکہ وہ مَا اور إِلَّا کے معنیٰ میں ہوتا ہے، یعنی حَصْرٌ کے لیے آتا ہے مَا اور إِلَّا کے معنیٰ میں بھئی۔ تو نَفْيٍ کے... ایسی نَفْيٍ یا ایسے مَعْنَى نَفْيٍ کے بعد آئے جو داخل ہو رہی ہو کس پر؟ اِسْمٍ پر داخل ہو رہی ہو، یعنی فِعْلٍ پر داخل نہ ہو، وَلَا يَكُونُ خَبَرًا عَنْهُ، اور وہ اِسْمٌ ایسا ہو کہ یہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ جو ہے، یہ اس سے خَبَرٌ واقع نہ ہو رہا ہو۔ جیسے مَا أَنْتَ إِلَّا سَيْرًا، تو دیکھو، یہاں پر تُو نہیں ہے إِلَّا تَسِيرُ سَيْرًا، مگر چلتا ہی، گھومتا ہی، تُو صرف گھومتا ہی ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ یا تُو صرف چلتا ہی ہے بھئی۔ تو یہاں پر حَصْرٌ آیا مَا اور إِلَّا کے ساتھ، اور یہاں دیکھیے کہ تُو صرف گھومتا ہی ہے، تو یہ سَيْرًا کا کیا ہو رہا ہے؟ إِثْبَاتٌ ہو رہا ہے یا نَفْيٌ ہو رہی ہے؟ إِثْبَاتٌ، تو یہ سَيْرًا مَفْعُولِ مُطْلَقٍ ہے جس کے إِثْبَاتٌ کا إِرَادَةٌ کیا گیا ہے، اور یہ کس کے بعد واقع ہے؟ نَفْيٍ کے بعد، یہاں پر کس کے بعد واقع ہے مَا أَنْتَ إِلَّا سَيْرًا میں؟ نَفْيٍ کے بعد، مَا جو ہے نَفْيٍ، اور ایسی نَفْيٍ ہے جو کس پر داخل ہو رہی ہے؟ اِسْمٍ پر، أَنْتَ، اِسْمٍ پر داخل ہو رہی ہے، فِعْلٍ پر داخل نہیں ہو رہی، اور یہ اِسْمٌ بھی ایسا ہے کہ آگے آنے والا مَفْعُولِ مُطْلَقٍ اس سے خَبَرٌ نہیں، اگر خَبَرٌ ہوتا پھر تو وہ کیا ہوتا؟ مَرْفُوعٌ ہوتا، کیا ہوتا؟ مَرْفُوعٌ ہوتا۔ دوسرا مقام بھئی، دوسرا مقام وہ تھا وَقَعَ مُكَرَّرًا، کہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ واقع ہو اس حال میں کہ مُكَرَّرٌ ہو، میں نے تفصیل بتلائی تھی اس کی، کہ کس کے بعد ہو؟ اِسْمٍ کے بعد ہو، یہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ، وہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ جو اِسْمٍ کے بعد ہو، اور اس مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کا اس سے خَبَرٌ بننا جَائِزٌ نہ ہو، صحیح نہ ہو، اور مَفْعُولِ مُطْلَقٍ مُكَرَّرٌ ہو۔ تو دو تین شرطیں: ایک تو اِسْمٍ کے بعد ہو، اور دوسرا اس سے خَبَرٌ نہ ہو، اور مُكَرَّرٌ ہو بھئی، سمجھ میں آیا؟ جیسے پہلے کے اندر بھئی، مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کس کے بعد آ رہا تھا؟ اِسْمٍ کے بعد آ رہا تھا، اور وہ اِسْمٍ سے خَبَرٌ بھی نہیں بن رہا تھا، تو یہ بھی اسی طرح ہے، البتہ یہ مُكَرَّرٌ ہے، یہ کیا ہے؟ مُكَرَّرٌ ہے، اور اس میں نَفْيٌ یا مَعْنَى نَفْيٍ کی بات نہیں کی انہوں نے، اس میں نَفْيٌ یا مَعْنَى نَفْيٍ کی بات کی تھی۔ تو جیسے زَيْدٌ سَيْرًا سَيْرًا، تو دیکھو، یہ سَيْرًا جو ہے کس کے بعد آ رہا ہے؟ اِسْمٍ کے بعد آ رہا ہے، اور یہ اس سے خَبَرٌ واقع نہیں ہو رہا، اور یہ مُكَرَّرٌ ہے، تو اب اس کے عَامِلٍ کو حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ، تو اصل کلام کیا ہوا؟ زَيْدٌ يَسِيرُ سَيْرًا سَيْرًا، تو سَيْرًا مَفْعُولِ مُطْلَقٍ ہے مولانا، اور سَيْرًا یہ تو یہ مُؤَكَّدٌ ہے، اور سَيْرًا ثانی اس کی تَأْكِيدٌ، مُؤَكَّدٌ تَأْكِيدٌ مل کر کیا بن جاتے ہیں؟ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کس فِعْلٍ کے لیے؟ يَسِيرُ کے لیے۔ دوسرا مقام آپ کو بتلایا تھا بھئی، یا یوں کہو تیسرا مقام، کہ جہاں پر مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کیا واقع ہو بھئی؟ تَفْصِيلٌ واقع ہو، تَفْصِيلٌ کا کیا معنیٰ تھا؟ تَفْصِيلِ أَثَرٍ... أَثَرٌ کی تَفْصِيلٌ ہو، أَثَرٌ سے کیا مراد تھا؟ غَرَضٌ، غَرَضٌ یعنی غَرَضٌ کے اندر جو اِحْتِمَالَاتٌ ہیں، سب آ جائیں بھئی، کہ سب تَفْصِيلًا آئیں۔ اور وہ غَرَضٌ کس کی ہو مولانا؟ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ کی، اور مَضْمُونَ جُمْلَةٍ کس کو کہتے ہیں؟ کہ جو مُسْنَدٌ کے مَصْدَرٌ کو، کہ وہ جو مَصْدَرٌ مفہوم ہو رہا ہے جملے سے، جملے کے اندر جو فِعْلٌ آ رہا ہے یا مَصْدَرٌ ہے، جو فِعْلٌ آ رہا ہے، اس کے مَصْدَرٌ کی إِضَافَتٌ کر دی جائے کس کی طرف بھئی؟ فَاعِلٍ یا مَفْعُولٍ کی طرف کر دی جائے، تو یہ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ کہلاتا ہے، جیسے میں مثلاً کہتا ہوں: قَامَ زَيْدٌ، تو مَضْمُونَ جُمْلَةٍ کیا نکلے گا؟ قِيَامُ زَيْدٍ بھئی، قِيَامُ زَيْدٍ، تو دیکھو، مَصْدَرٌ قَامَ کا نکالا اور اس کی إِضَافَتٌ کر دی مُسْنَدٌ إِلَيْهِ فَاعِلٍ کی طرف، تو قِيَامُ زَيْدٍ ہوا بھئی۔ یا میں کہتا ہوں: ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًو، تو مَضْمُونَ جُمْلَةٍ کیا ہوگا؟ ضَرْبُ زَيْدٍ، یہ کیا ہے؟ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہے، یا مَفْعُولٍ کی طرف مُضَافٌ کریں: ضَرْبُ عَمْرٍو، تو یہ ضَرْبُ زَيْدٍ زید کا پٹائی کرنا، کیونکہ زید فَاعِلٌ ہے، اور عمرو کی طرف إِضَافَتٌ کریں گے تو ضَرْبُ عَمْرٍو عمرو کی پٹائی کیے جانا، عمرو کا پٹائی کیے جانا۔ عمرو کا پٹائی کیے جانا یہ جو ہے یہ کیا ہے؟ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہے، اور جملہ بھی کیا ہے؟ مُتَقَدِّمَةٍ پہلے جو آیا ہو، وہ جملہ جو پہلے آیا ہو، اس کے مَضْمُونٌ کی غَرَضٌ جو ہے، اس کی جو تَفْصِيلٌ واقع ہو، اس مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کے عَامِلٍ کو حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ، دیکھو مثال سے بات سمجھ میں آتی ہے بھئی: فَشُدُّوا الْوَثَاقَ، پس قرآن میں اللہ فرماتے ہیں: پس باندھ دو کس کو؟ بیڑیوں کو، باندھ دو زنجیروں کو، باندھ دو بند کو، فَإِمَّا مَنًّا بَعْدُ، پس اس کے بعد کیا ہے؟ فَإِمَّا تَمُنُّونَ مَنًّا بَعْدُ یا تو تم احسان کرو گے اس کے بعد، وَإِمَّا تُفْدُونَ فِدَاءً یا کیا کرو گے؟ فدیہ قبول کرو گے، تو تَمُنُّونَ کے فِعْلٍ کو حَذْفٌ کرنا... تَمُنُّونَ فِعْلٍ کو حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ، اسی طرح فِدَاءً کے فِعْلٍ تُفْدُونَ کو بھی حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ، اسی لیے قرآن میں بھی اسی طرح آیا بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ جی۔ جی۔ تو دیکھو، فَشُدُّوا، ماقبل میں جملہ کیا ہے؟ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ، اور اس کا مَضْمُونٌ کیا نکلے گا؟ شُدُّوا، شَدَّ يَشُدُّ أَمْرٌ ہے مولانا، اس کا مَصْدَرٌ کیا نکلے گا؟ شَدَّ يَشُدُّ شَدًّا، شَدّ، اور اس کی إِضَافَتٌ کر دو آگے کیا آ رہا ہے؟ وَثَاق مَفْعُولٌ، اس کی طرف إِضَافَتٌ کرو: شَدُّ الْوَثَاقِ، یہ کیا نکلا مَضْمُونٌ... بیڑیاں باندھنا یہ کیا ہے؟ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہے، اس کی غَرَضٌ کیا ہے مولانا؟ یا تو احسان کرنا ہے، یا پھر کیا ہے؟ فدیہ لینا ہے بیڑیاں باندھنے کا مقصد، تو یہ اس کی، یہ تَفْصِيلٌ کے ساتھ آ گئے، سمجھ میں آیا؟ یہ دونوں کیا ہیں؟ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ وہ جو مَضْمُونَ جُمْلَةٍ کی غَرَضٌ تھی، اس کی تَفْصِيلٌ بیان کر رہے ہیں، کیا کر رہے ہیں؟ شَدُّ الْوَثَاقِ بیڑیاں باندھنے کی غَرَضٌ جو ہے، اس کو تَفْصِيلًا بیان کر رہے ہیں کہ وہ کیا غَرَضٌ ہے بیڑیاں باندھنے کی؟ یا احسان کرنا ہے، یا فدیہ... دونوں احتمال الگ الگ آ گئے مولانا، الگ الگ۔ تو یہاں حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ۔ وَمِنْهَا، اور ان مقامات سے ایک مقام وہ ہے، وَقَعَ مَا، مَا کس سے عبارت ہے؟ مقام سے، مَوْضِعٌ... جگہ سے مولانا، مَوَاضِعٌ ذکر ہو رہے ہیں نا جہاں حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ، تو مَا عبارت ہے کس سے؟ مَوْضِعٌ سے، وہ جگہ، ان جگہوں میں سے ایک جگہ وہ ہے وَقَعَ جس میں واقع ہو، کون واقع ہو؟ ضَمِيرٌ کس کو رَاجِعٌ؟ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ، اور عَائِدٌ مَحْذُوفٌ ہے: فِيهِ، کہ اس میں واقع ہو، وہ جگہ کہ وَقَعَ فِيهِ کہ واقع ہو اس کے اندر، کون واقع ہو؟ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ واقع ہو، لِلتَّشْبِيهِ، کس کے لیے؟ تَشْبِيهٌ کے لیے، یعنی اس کے ساتھ کسی چیز کو مشابہ قرار دیا جائے۔ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کس لیے واقع ہو؟ تَشْبِيهٌ کے لیے ہو، یعنی اس کے ساتھ کسی چیز کو مشابہ قرار دیا جائے، میں کہتا ہوں: ضَرَبْتُ زَيْدًا ضَرْبَ الْقَارِئِ، میں نے زید کی پٹائی کی، کیسی پٹائی کی؟ جیسے کہ قاری پٹائی کرتا ہے، سمجھ میں آیا؟ زبردست قسم کی پٹائی کی بھئی۔ تو یہ میں نے تَشْبِيهٌ دی یا نہیں دی؟ اپنی ضَرْبٌ کو کس کے ساتھ تَشْبِيهٌ دی؟ قاری کی ضَرْبٌ کے ساتھ، تو یہ تَشْبِيهٌ کے لیے آ رہا ہے، سمجھ میں آیا؟ تو وہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ جو کس کے لیے آئے؟ تَشْبِيهٌ، تَشْبِيهٌ کا کیا معنیٰ؟ یعنی اس کے ساتھ کسی چیز کو مشابہ بتلایا جائے، عِلَاجًا، عِلَاجًا کا معنیٰ ہے مولانا: وہ أَفْعَالِ جَوَارِحَ میں سے ہو۔ وہ کس میں سے ہو؟ أَفْعَالِ جَوَارِحَ میں سے ہو۔ أَفْعَالِ قَلْبٍ میں سے نہ ہو بھئی۔ أَفْعَالِ جَوَارِحَ میں سے ہو، جَوَارِحٌ کس کو کہتے ہیں؟ جَوَارِحٌ جمع ہے جَارِحَةٌ کی، جَوَارِحٌ جمع ہے جَارِحَةٌ کی، جلدی لکھو۔ جَوَارِحٌ جمع ہے جَارِحَةٌ کی، عُضْوٌ کو کہتے ہیں، عُضْوِ بَدَنٍ یہ جن سے کوئی کام کیا جاتا ہے، عُضْوِ بَدَنٍ بھئی۔ جن سے کوئی فِعْلٌ سرانجام دیا جاتا ہے، یہ أَعْضَاءِ بَدَنٍ کیا کہلاتے ہیں بھئی؟ جَوَارِحٌ، یہ کس کی جمع ہے جَوَارِحٌ؟ جَارِحَةٌ کی بھئی۔ تو یہ أَفْعَالِ جَوَارِحَ میں سے ہو بھئی، جَوَارِحٌ یہ ہاتھ، پاؤں، سمجھ میں آیا؟ آنکھیں، کان، ناک وغیرہ، یہ جَوَارِحٌ ہیں۔ تو وہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ ہے جو کس کے لیے آئے؟ تَشْبِيهٌ کے لیے، یعنی اس کے ساتھ کسی چیز کو مشابہ قرار دیا جائے، عِلَاجًا، اس حال میں کہ یہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کیا ہو؟ أَفْعَالِ جَوَارِحَ میں سے ہو، اور کس کے بعد آئے؟ بَعْدَ جُمْلَةٍ، کس کے بعد واقع ہو؟ جُمْلَةٍ کے بعد، ایسا جملہ مُشْتَمِلَةٍ عَلَى اسْمٍ بِمَعْنَاهُ، جو مشتمل ہو ایسے اِسْمٍ پر بِمَعْنَاهُ جو اس کے ہم معنیٰ ہو، اس مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کے معنیٰ میں ہو بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ بھئی کتنی شرائط ذکر ہو رہی ہیں؟ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کس لیے آئے، پہلی شرط؟ تَشْبِيهٌ، یعنی اس کے ساتھ کسی چیز کو مشابہ قرار دیا جائے، دوسری بات کیا ہوئی؟ کہ وہ کس میں سے ہو؟ أَفْعَالِ جَوَارِحَ میں سے ہو، تیسری بات کہ وہ ایسے جُمْلَةٍ کے بعد آئے جو اس کے ہم معنیٰ اِسْمٍ پر مشتمل ہو۔ جو اس کے ہم معنیٰ اِسْمٍ پر مشتمل ہو، وَصَاحِبِهِ، اور صَاحِبِ اِسْمٍ پر مشتمل ہو۔ هَا ضَمِيرٌ کس کو رَاجِعٌ ہے؟ اِسْمٍ کو، صَاحِبِ اِسْمٍ پر مشتمل ہو وہ جملہ جو ماقبل میں آیا، وہ اس کے ہم معنیٰ اِسْمٍ پر بھی مشتمل ہو اور صَاحِبِ اِسْمٍ... صَاحِبِ اِسْمٍ سے کیا مراد؟ یعنی جس کے ساتھ وہ اِسْمٌ، وہ وَصْفٌ قائم ہو بھئی، جس کے ساتھ وہ وَصْفٌ قائم ہو بھئی۔ مثال سے بات سمجھ میں آئے گی، دیکھیے: مَرَرْتُ بِهِ، یعنی ها ضَمِيرٌ رَاجِعٌ ہے مثلاً زید کو، میں زید کے پاس سے گزرا، فَإِذَا لَهُ صَوْتٌ، تو اچانک اس کے لیے آواز تھی، صَوْتَ حِمَارٍ، جیسے کہ گدھے کی آواز ہوتی ہے، یعنی اس طرح وہ بلند آواز سے چلا رہا تھا یا بول رہا تھا، سمجھ میں آیا بھئی؟ فَإِذَا لَهُ صَوْتٌ صَوْتَ حِمَارٍ، تو اس کے لیے آواز تھی، کیسی آواز بھئی؟ جیسے کہ... تو اصل میں ہے يَصُوتُ صَوْتَ حِمَارٍ، يَصُوتُ صَوْتَ حِمَارٍ، تو يَصُوتُ فِعْلٍ کو حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ، صَوْتَ حِمَارٍ، یہ مُضَافٌ مُضَافٌ إِلَيْهِ مل کر کیا بن رہے ہیں؟ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ بن رہے ہیں، صَوْتٌ مَصْدَرٌ، صَوْتٌ کیا ہے؟ مَصْدَرٌ کے معنیٰ میں ہے، ہاں تو یہ... اب دیکھیے وہ ساری شرائط دیکھیے یہاں موجود ہیں: پہلی بات کیا تھی؟ وہ مَصْدَرٌ کس لیے ہے؟ تَشْبِيهٌ کے لیے، صَوْتَ حِمَارٍ یہ تَشْبِيهٌ کے لیے ہے یا نہیں؟ تَشْبِيهٌ کے لیے، ثانی: یہ أَفْعَالِ جَوَارِحَ میں سے ہے، آواز دینا، آواز نکالنا، یہ کس کا فِعْلٌ ہے؟ یہ أَفْعَالِ جَوَارِحَ میں سے ہے، کس میں سے ہے؟ أَفْعَالِ جَوَارِحَ میں سے ہے، تیسری شرط: یہ کس کے بعد آ رہا ہے؟ جُمْلَةٍ کے بعد، کس کے بعد؟ جُمْلَةٍ کیا ہے؟ لَهُ صَوْتٌ، فَإِذَا لَهُ صَوْتٌ، لَهُ کیا ہے؟ خَبَرٌ، جَارٌّ مَجْرُورٌ، اور جَارٌّ مَجْرُورٌ ہمیشہ کیا بنتے ہیں؟ خَبَرٌ بنا کرتے ہیں، مُبْتَدَأٌ کبھی نہیں بنتے، تو لَهُ خَبَرِ مُقَدَّمٌ، اور صَوْتٌ اس کا مُبْتَدَأِ مُؤَخَّرٌ، تو دیکھو یہ صَوْتَ حِمَارٍ یہ جُمْلَةٍ کے بعد آ رہا ہے۔ اور یہ جُمْلَةٍ مشتمل ہے ایسے اِسْمٍ پر جو اس کا ہم معنیٰ ہے، جو اس کا... تو دیکھو، صَوْتٌ جملے کے اندر بھی صَوْتٌ آیا، کیا آیا؟ صَوْتٌ آیا، یہ اس کا ہم معنیٰ ہے یا نہیں مولانا؟ یہ اس کا... ہاں اسی صَوْتَ حِمَارٍ، وہ جو صَوْتٌ ہے اس مَصْدَرٌ کا یہ ہم معنیٰ ہے، تو یہ جُمْلَةٍ مشتمل ہے ایسے اِسْمٍ پر جو اس مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کا ہم معنیٰ ہے، وَصَاحِبِهِ، اور صَاحِبِ اِسْمٍ پر بھی مشتمل ہے، یہ جو جُمْلَةٍ آیا فَإِذَا لَهُ صَوْتٌ، تو اچانک آواز تھی، کس کے لیے آواز تھی؟ لَهُ، کس کے لیے؟ ها ضَمِيرٌ کس کو رَاجِعٌ؟ زید کو رَاجِعٌ ہے، تو یہ آواز کس کے لیے ہے؟ زید کے لیے، تو زید... تو یہ صَوْتٌ اِسْمٌ جو ہے، کس کے لیے ہے؟ زید کے لیے، کس کے لیے ہے؟ زید کے لیے، تو یہ جُمْلَةٍ مشتمل ہے اِسْمٍ، اس کے ہم معنیٰ اِسْمٍ صَوْتٌ پر بھی، اور صَاحِبِ اِسْمٍ وہ کون ہے؟ زید، جس کے ساتھ یہ اِسْمٌ، یہ وَصْفٌ کیا ہے؟ قائم ہے، یہ آواز فَإِذَا لَهُ صَوْتٌ میں کہتا ہوں بھئی، اس کی کیا تھی؟ آواز تھی، اس کے لیے آواز تھی، تو یہ آواز کس کے ساتھ قائم ہے؟ اس کے لیے، میں بتا نہیں رہا آپ کو اس کے لیے آواز تھی، یعنی اس کی آواز تھی، کیا معنیٰ؟ یہ آواز اس کے ساتھ قائم تھی، یہ آواز اس کے ساتھ قائم تھی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ مثلاً میں کہتا ہوں: زَيْدٌ قَائِمٌ، زید کیا ہے؟ کھڑا ہے، بتائیے یہ قِيَامٌ کس کے ساتھ قائم ہے؟ میں کہتا ہوں: زَيْدٌ عَالِمٌ، یہ عِلْمٌ کس کے ساتھ قائم ہے؟ زید، تو یہ جُمْلَةٍ دیکھو مشتمل ہے ایک اِسْمٍ پر بھی اور صَاحِبِ... یہاں پر بھی اسی طرح ہے مولانا: لَهُ صَوْتٌ، اس کے لیے کیا تھی؟ اس کی آواز تھی، تو یہ آواز کس کے ساتھ قائم ہے؟ زید، زید ہے تو یہ صَوْتٌ آواز ہے، زید نہیں تو یہ آواز بھی نہیں، تو دیکھا یہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ آ رہا ہے تَشْبِيهٌ کے لیے: صَوْتَ حِمَارٍ، اور یہ کس میں سے ہے؟ أَفْعَالِ جَوَارِحَ میں سے ہے، اور یہ ایسے جُمْلَةٍ کے بعد آ رہا ہے جس جُمْلَةٍ کے اندر ایک اس کا ہم معنیٰ اِسْمٍ بھی موجود ہے اور صَاحِبِ اِسْمٍ بھی موجود ہے، اور صَاحِبِ اِسْمٍ یہاں پر کیا ہے؟ ها ضَمِيرٌ، کیا ہے؟ ها ضَمِيرٌ، یہ آواز اس کے ساتھ قائم ہے، سمجھ میں آیا بھئی؟ اچھی طرح بات سمجھ میں آ گئی؟ وَصُرَاخٌ صُرَاخَ الثَّكْلَى، یہ بھی اسی طرح، مَرَرْتُ بِزَيْدٍ میں زید کے پاس سے گزرا، فَإِذَا لَهُ صُرَاخٌ، صُرَاخٌ بھی آواز کو کہتے ہیں، چیخنا چلانا، صُرَاخٌ کس کو کہتے ہیں؟ زور زور سے چیخنا چلانا بھئی، میں زید کے پاس سے گزرا، فَإِذَا لَهُ صُرَاخٌ، بھئی صَاحِبِ قَافِيَةٌ مثالیں ذکر کر رہے ہیں، صَاحِبِ قَافِيَةٌ زائد الفاظ نہیں لاتے، تو ماقبل میں سے ہی آدھے جملے کو وہیں سے اٹھا لیں وہ آپ کو سمجھ میں آ گیا، فَإِذَا لَهُ صَوْتٌ تھا، صَوْتٌ کی جگہ اٹھا کر کیا رکھ دیں؟ صُرَاخٌ، میں زید کے پاس سے گزرا تو اچانک اس کے لیے چلانا تھا، یعنی وہ چلا رہا تھا، تو اچانک وہ چلا رہا تھا، کیسا چلانا؟ صُرَاخَ الثَّكْلَى، ثَكْلَى کہتے ہیں وہ عورت جس کا بچہ مر گیا ہو، وہ عورت جس کا بچہ مر گیا ہو، تو وہ عورت جس کا بچہ مر گیا ہو، یقیناً وہ بڑی غمزدہ ہوگی، پریشان ہوگی، رو رہی ہوگی، چلا رہی ہوگی، چیخ رہی ہوگی، تو زید کے پاس سے گزرا، پس اچانک اس کی ایسی آواز تھی... فَإِذَا لَهُ صُرَاخٌ، تو اچانک اس کے لیے چلانا تھا، یعنی وہ چلا رہا تھا، کیسا؟ صُرَاخَ الثَّكْلَى، أَيْ يَصْرُخُ صُرَاخَ الثَّكْلَى، اصل میں یہاں فِعْلٌ کیا مَحْذُوفٌ ہے؟ يَصْرُخُ صُرَاخَ الثَّكْلَى، تو اس يَصْرُخُ کو حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ ہے، تو اس کے لیے چلانا تھا اسی طرح جیسے کہ وہ عورت چلاتی ہے جس کا بچہ مر گیا ہو۔ تو اس وہ عورت جس کا بچہ مر گیا ہو اس کے چلانے کی طرح اس کے لیے بھی چلانا اور چیخنا تھا۔ اب دیکھو بھئی، یہ مَصْدَرٌ صُرَاخَ الثَّكْلَى، صُرَاخٌ یہ جو ہے مولانا، یہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ ہے اور کس کے لیے آ رہا ہے؟ تَشْبِيهٌ کے لیے، زید کے چلانے کو کس سے تَشْبِيهٌ دے رہے ہیں آپ؟ وہ عورت جس کا بچہ مر گیا اس کے چلانے کے ساتھ، اور یہ چلانا یہ کس میں سے ہے؟ أَفْعَالِ جَوَارِحَ میں سے ہے، اور نمبر تین اگلی شرط کیا تھی؟ کس کے بعد آ رہا ہے؟ ایسے جُمْلَةٍ کے بعد جو مشتمل ہے ایسے اِسْمٍ پر جو اس کا ہم معنیٰ ہے، بھئی ماقبل جملے میں فَإِذَا لَهُ صُرَاخٌ کے اندر اس کا ہم معنیٰ اِسْمٍ کیا آ رہا ہے؟ صُرَاخٌ آ رہا ہے، اور مولانا صَاحِبِ اِسْمٍ بھی ہے، وہ کون ہے؟ بھئی إِذَا لَهُ کی ها ضَمِيرٌ، بھئی لَهُ کی ها ضَمِيرٌ جس کے ساتھ یہ چلانا قائم ہے، وہ ہے تو چلانا ہے، وہ نہیں تو یہ چلانا بھی نہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ترکیب کیسے ہوگی بھئی؟ مَرَرْتُ بِهِ، مَرَرْتُ فِعْلٌ بَافَاعِلٌ، اس کے اندر تُو اس میں جو تُو ضَمِيرٌ ہے، ضَمِيرِ بَارِزٌ، یہ کیا ہے اس کا؟ فَاعِلٌ، بَا جَارَّہ، ها ضَمِيرٌ مَجْرُورٌ، جَارٌّ مَجْرُورٌ مل کر کس سے مُتَعَلِّقٌ ہوئے؟ مَرَرْتُ فِعْلٍ کے ساتھ، مَرَرْتُ فِعْلٌ اپنے فَاعِلٍ اور مُتَعَلِّقٌ سے مل کر جُمْلَةٌ فِعْلِيَّةٌ خَبَرِيَّةٌ ہوا۔ فَإِذَا لَهُ صَوْتٌ، جی، فَ عَاطِفَةٌ، إِذَا مُفَاجَأَتِيَّةٌ، إِذَا مُفَاجَأَتِيَّةٌ مولانا، لَهُ لَامٌ جَارَّہ، ها ضَمِيرٌ مَجْرُورٌ، جو کس کو رَاجِعٌ؟ زید کو، جی، تو جو جس کا ماقبل میں ذکر چل رہا ہے اس کی طرف رَاجِعٌ، تو اچانک تو یہ لَهُ جَارٌّ مَجْرُورٌ مل کر کیا بنا کرتے ہیں بھئی؟ جی یہ خَبَرٌ بنتے ہیں، مُبْتَدَأٌ نہیں بنتے، تو یہ مُتَعَلِّقٌ ہوں گے، یہ ہمیشہ آٹھ چیزوں میں سے کسی ایک سے مُتَعَلِّقٌ ہوتے ہیں، تو یہ کس سے مُتَعَلِّقٌ یہاں کریں گے آپ؟ ثَابِتٌ، کس کے ساتھ؟ ثَابِتٌ، ثَابِتٌ صیغہ اِسْمِ فَاعِلٍ ہے اور اِسْمِ فَاعِلٍ کس کا تقاضا کیا کرتا ہے؟ فَاعِلٍ کا، بغیر فَاعِلٍ کے یہ نہیں، جیسے فِعْلٌ کبھی فَاعِلٍ کے بغیر نہیں آ سکتا، اِسْمِ فَاعِلٍ بھی بغیر فَاعِلٍ کے نہیں، تو ثَابِتٌ صیغہ اِسْمِ فَاعِلٍ، اس کے اندر هُوَ ضَمِيرٌ اس کا، وہ کس کو رَاجِعٌ ہے؟ کس کو رَاجِعٌ؟ صَوْتٌ کو رَاجِعٌ، کیا چیز ثابت ہے اس کے لیے؟ صَوْتٌ بھئی، تو یہ ضَمِيرٌ رَاجِعٌ ہے مُبْتَدَأِ مُؤَخَّرٌ کو، کس کو رَاجِعٌ ہے؟ سوال پیدا ہوا کہ یہ تو إِضْمَارٌ قَبْلَ الذِّكْرِ ہوا، ضَمِيرٌ پہلے آ گئی، مَرْجَعٌ بعد میں آ رہا ہے، تو جواب آپ کیا دیں گے؟ ہاں صَوْتٌ لفظوں کے اعتبار سے تو مُؤَخَّرٌ ہے، لیکن رتبے کے اعتبار سے کیا ہے؟ مُقَدَّمٌ ہے، کیونکہ مُبْتَدَأٌ ہے، تو اس کا مقام دراصل اور رتبہ کیا ہے؟ مُقَدَّمٌ ہے، تو اصل میں ہے صَوْتٌ ثَابِتٌ لَهُ، سمجھ میں آیا؟ تو یہ إِضْمَارٌ قَبْلَ الذِّكْرِ لَفْظًا تو ہے، لیکن رُتْبَةً نہیں، اور یہ جَائِزٌ ہے۔ اور صَوْتٌ مُبْتَدَأٌ... تو اِسْمِ فَاعِلٍ اپنے فَاعِلٍ اور مُتَعَلِّقٌ سے مل کر شِبْهِ جُمْلَةٍ ہو کر خَبَرِ مُقَدَّمٌ، اور صَوْتٌ مُبْتَدَأِ مُؤَخَّرٌ، خَبَرِ مُقَدَّمٌ اور مُبْتَدَأٌ اپنی خَبَرٌ سے مل کر جُمْلَةٌ اِسْمِيَّةٌ خَبَرِيَّةٌ ہوا، اور صَوْتَ حِمَارٍ، صَوْتَ مَنْصُوبٌ مُضَافٌ، حِمَارٍ مَجْرُورٌ لَفْظًا مُضَافٌ إِلَيْهِ، مُضَافٌ مُضَافٌ إِلَيْهِ مل کر یہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ ہوا کس فِعْلٍ کے لیے؟ يَصُوتُ، کس کے لیے؟ يَصُوتُ فِعْلٌ اس کے اندر هُوَ ضَمِيرٌ اس کا فَاعِلٌ جو ماقبل جس کا تذکرہ ہو رہا ہے بھئی اس کو رَاجِعٌ، زید کو یعنی کہ یہاں پر، يَصُوتُ فِعْلٌ اپنے فَاعِلٍ اور مَفْعُولِ مُطْلَقٍ سے مل کر کیا ہوا جُمْلَةٌ فِعْلِيَّةٌ ہوا۔ وَمِنْهَا، اور ان جگہوں میں سے ایک جگہ وہ ہے وَقَعَ کہ واقع ہو اس کے اندر، کون واقع ہو؟ وَقَعَ فِيهِ کہ اس کے اندر کون واقع ہو؟ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ، مَضْمُونَ جُمْلَةٍ، اس حال میں کہ وہ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہو، اس حال میں کہ وہ کیا ہو؟ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہو، لَا مُحْتَمَلَ لَهَا غَيْرُهُ، اور اس کے لیے اس کے علاوہ اور کوئی احتمال بھی نہ ہو، لَهَا ضَمِيرٌ رَاجِعٌ ہے مولانا جملے کو، لَهَا ضَمِيرٌ کس کو رَاجِعٌ؟ جملے کو، اور غَيْرُهُ کی هُ ضَمِيرٌ رَاجِعٌ ہے مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کو، غَيْرُهُ کی هُ ضَمِيرٌ کس کو رَاجِعٌ ہے؟ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کو، تو دیکھو ایک وہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ ہے جو واقع ہو، کیا واقع ہو؟ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہو، لَا مُحْتَمَلَ لَهَا اور اس جملے کا اور کوئی احتمال نہ ہو غَيْرُهُ أَيْ غَيْرُ الْمَفْعُولِ الْمُطْلَقِ سوائے مَفْعُولِ... بھئی وہی مَفْعُولِ مُطْلَقٍ اس کا مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہے، وہی مَفْعُولِ مُطْلَقٍ اس کا... اور اس جملے میں اور کوئی احتمال بھی نہیں، اس مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کے علاوہ اور کوئی احتمال بھی نہیں، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ کہ لَا مُحْتَمَلَ لَهَا غَيْرُهُ، مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کیا واقع ہو رہا ہے؟ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ، اور جملے میں اور کوئی احتمال بھی نہیں، اس مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کے علاوہ اور کوئی احتمال بھی نہیں، دیکھیے مثال سے بات سمجھ میں آئے گی، جیسے آپ کہتے ہیں: نَحْوُ لَهُ عَلَيَّ أَلْفُ دِرْهَمٍ، فلاں کے مجھ پر کتنے ہیں؟ ایک ہزار درہم ہیں، کیا ہیں؟ ایک ہزار درہم ہیں، تو بتلائیے جب آپ نے کسی کے لیے یوں کہا: لَهُ عَلَيَّ أَلْفُ دِرْهَمٍ فلاں کے مجھ پر ایک ہزار درہم ہیں، تو آپ کیا کر رہے ہیں بھئی؟ اِعْتِرَافٌ کر رہے ہیں، کیا کر رہے ہیں؟ یہ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ اِعْتِرَافٌ ہے یا نہیں یہاں پر مولانا؟ جی، جی، بھئی وہی بات جو مَضْمُونَ جُمْلَةٍ میں نے آپ کو کیا کہا تھا کہ خَبَرٌ کے مَصْدَرٌ کو مُضَافٌ کر دیں کس کی طرف؟ مُبْتَدَأٌ کی طرف، یا فِعْلٍ کے مَصْدَرٌ کو مُضَافٌ کر دیں فَاعِلٍ کی طرف، یا مَفْعُولٍ کی طرف، تو یہاں پر بھی کیا کر لو؟ اصل میں کلام کیا ہے؟ لَهُ عَلَيَّ أَيْ ثَابِتٌ لَهُ عَلَيَّ، ثَابِتٌ لَهُ عَلَيَّ، ثابت ہے اس کے مجھ پر، کیا ثابت ہے مولانا؟ أَلْفُ دِرْهَمٍ، تو ثُبُوتُ أَلْفِ دِرْهَمٍ، کیا آیا؟ بھئی ثَابِتٌ لَهُ عَلَيَّ اس سے مَصْدَرٌ کیا نکلے گا؟ ثَابِتٌ سے کیا بنے گا مَصْدَرٌ؟ ثُبُوتُ، اور مُبْتَدَأٌ کون ہے؟ أَلْفُ دِرْهَمٍ مُبْتَدَأِ مُؤَخَّرٌ ہے، تو کیا بن جائے گا مَضْمُونَ جُمْلَةٍ؟ ثُبُوتُ أَلْفِ دِرْهَمٍ، ثُبُوتُ أَلْفِ دِرْهَمٍ، جی، تو یہ ثُبُوتُ أَلْفِ دِرْهَمٍ کوئی اپنے اوپر کرے، یہ کیا کہلاتا ہے مختصر لفظوں میں؟ اِعْتِرَافٌ، اِعْتِرَافٌ ہی تو کہلاتا ہے بھئی، کیا کہلاتا ہے؟ اِعْتِرَافٌ، تو وہی بات لمبی ہے ذرا، یہ مختصر ہے بھئی، ایک ہی لفظ میں بتلا دیا، سمجھ میں آیا بھئی؟ وہی مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہے، تو یہ دیکھو اب مَفْعُولِ اِعْتِرَافًا یہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ آیا، یہ کیا آیا؟ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ آیا، اِعْتَرَفْتُ اِعْتِرَافًا، تو یہاں پر کیا آئے گا؟ فِعْلٌ کیا ہے؟ اِعْتَرَفْتُ، فِعْلٌ کیا ہے؟ اِعْتَرَفْتُ، تو اس کو حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ، کیونکہ وہ شرائط موجود، شرائط کیا تھیں؟ اِعْتِرَافًا مَفْعُولِ مُطْلَقٍ ہے اور کس حال میں ہے؟ یہ کیا ہے مولانا؟ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہے، اور اس جملے میں اس کے علاوہ اور کوئی احتمال بھی نہیں ہے، یہ جملہ صرف اِعْتِرَافٌ ہی کے لیے ہے، اور کسی غَرَضٌ کے لیے نہیں، اس جملے میں کیا ہے؟ اِعْتِرَافٌ ہی ہے اور کوئی چیز نہیں ہے، سمجھ میں آیا بھئی؟ تو اس میں اِعْتِرَافٌ ہی ہے۔ تو یہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ ہے جو واقع ہے کیا؟ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ واقع ہو رہا ہے، اور اس جملے میں ماقبل کے جملے میں اور کوئی احتمال بھی نہیں، وہ اس میں بھی کیا ہے؟ صرف اِعْتِرَافٌ ہی ہے، کیا ہے؟ آگے آئے گا مولانا جملہ اس کے اندر دو احتمال آ جائیں گے، کیا آ جائیں گے؟ وہاں اور بات واضح ہو جائے گی۔ وَيُسَمَّى تَوْكِيدًا لِنَفْسِهِ، اور اس کا نام رکھا جاتا ہے اس مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کا، کیا؟ تَأْكِيدًا لِنَفْسِهِ / تَوْكِيدًا لِنَفْسِهِ، کیا رکھا جاتا ہے نام؟ تَأْكِيدًا لِنَفْسِهِ، یعنی یہ اپنی ہی تَأْكِيدٌ کر رہا ہے، بھئی میں نے کہا: ضَرَبْتُ زَيْدًا ضَرْبًا، ضَرَبْتُ زَيْدًا ضَرْبًا، بھئی یہ مَفْعُولِ... تو ضَرَبْتُ زَيْدًا کا مَضْمُونَ جُمْلَةٍ نکالیں، جی، ضَرْبُ زَيْدٍ، سمجھ میں آیا؟ مَفْعُولٍ کی طرف آپ نے مُضَافٌ کر دیا، زید کا پٹائی کیے جانا، اور آگے بھی کیا آیا؟ ضَرْبًا، تو وہی مَضْمُونَ جُمْلَةٍ کی تَأْكِيدٌ ہوئی یا کسی اور چیز کی تَأْكِيدٌ ہوئی؟ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ بھی کیا تھا؟ ضَرْبُ، اور یہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ بھی کیا آیا؟ ضَرْبُ، وہ تھا ضَرْبُ زَيْدٍ مَصْدَرٌ تھا یا نہیں مولانا؟ ضَرْبُ، اور یہ بھی کیا آیا؟ ضَرْبُ، تو اس ضَرْبُ نے اسی ضَرْبُ میں کیا پیدا کر دی؟ تَأْكِيدٌ، تو اب یہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ نے اپنی ہی تَأْكِيدٌ کی یا کسی اور چیز کی تَأْكِيدٌ کی ہے؟ اپنی ہی تَأْكِيدٌ کی ہے، وہی جو مَصْدَرٌ ماقبل کلام سے مفہوم ہو رہا تھا اسی کی کیا کر دی؟ تَأْكِيدٌ کر دی، بات سمجھ میں آ رہی ہے سب کو؟ اس لیے اس کو کہتے ہیں تَأْكِيدًا لِنَفْسِهِ، کہ اپنی ہی ذات کی تَأْكِيدٌ کرنے والا ہے، اپنی ہی ذات کی تَأْكِيدٌ... تو ماقبل جملے سے بھی اِعْتِرَافٌ معلوم ہو رہا تھا اور آگے بھی اِعْتِرَافٌ ہی آ گیا، تو اس اِعْتِرَافٌ نے اس اِعْتِرَافٌ کو کیا کر دیا؟ پختہ کر دیا، کیا کر دیا؟ پختہ کر دیا، یعنی اس میں تَأْكِيدٌ پیدا کر دی، ایک چیز جب دو دفعہ ذکر ہو تو اس میں کیا پیدا ہو جاتی ہے؟ تَأْكِيدٌ آ جایا کرتی ہے، تو وہی مَضْمُونَ جُمْلَةٍ بھی وہی سمجھ میں آ رہا تھا، آگے اِعْتِرَافًا خود بھی آ گیا، تو اسی مَضْمُونَ جُمْلَةٍ کے لیے اس میں اس نے کیا پیدا کر دی؟ تَأْكِيدٌ پیدا کر دی، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو اس کو کہتے ہیں تَأْكِيدًا لِنَفْسِهِ، کہ اپنی ہی ذات کی تَأْكِيدٌ کرنے والا ہے، کسی اور چیز کی تَأْكِيدٌ نہیں، یا یوں کہو اپنی ہی ذات کی وجہ سے تَأْكِيدٌ کرنے والا ہے، کسی اور کی وجہ سے تَأْكِيدٌ کرنے والا نہیں ہے، سمجھ میں آیا؟ وَمِنْهَا مَا وَقَعَ، اور ایک جگہ وہ ہے کہ جہاں پر واقع ہو وہ جگہ ہے وَقَعَ أَيْ وَقَعَ فِيهِ، کہ اس میں کیا واقع ہو؟ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ، اس حال میں: مَضْمُونَ جُمْلَةٍ، اس حال میں کہ وہ کیا ہو؟ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہو، لَهَا هَا ضَمِيرٌ رَاجِعٌ ہے جملے کی، اس جملے کے لیے مُحْتَمَلٌ غَيْرُهُ، احتمال ہو، هُ ضَمِيرٌ غَيْرُهُ کی کس کو رَاجِعٌ؟ مَفْعُولِ... اس جملے میں اس مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کے علاوہ اور غیر کا بھی احتمال ہو، اس جملے میں مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کے علاوہ غیر کا بھی احتمال ہو۔ نَحْوُ زَيْدٌ قَائِمٌ، میں کہتا ہوں: زَيْدٌ قَائِمٌ، زید کھڑا ہے، بھئی اس کلام اس کلام کے اندر حَقٌّ ہونے کا بھی احتمال ہے اور بَاطِلٌ ہونے کا بھی احتمال ہے، ہو سکتا ہے کھڑا ہو، ہو سکتا ہے کھڑا نہ ہو، بھئی صِدْقٌ اور كِذْبٌ کا احتمال ہے یا نہیں اس جملے کے اندر؟ صِدْقٌ کا بھی احتمال، اور كِذْبٌ کا بھی، یعنی حَقٌّ ہونے کا بھی احتمال، اور بَاطِلٌ ہونے کا بھی احتمال، سمجھ میں آیا؟ تو دو احتمال آ گئے مولانا، دو احتمال آ گئے، سمجھ میں آیا؟ دو احتمال آ گئے، اور پھر آگے مَفْعُولِ مُطْلَقٍ آ گیا: حَقًّا، کیا آ گیا؟ حَقًّا، یعنی ثابت کا، حَقٌّ کا کیا معنیٰ ہے؟ ثابت کرنا، کیا کرنا؟ ثابت کرنا، ثابت ہے، ثابت ہے، تو اصل میں کلام ہے: أُحِقَّ حَقًّا بھئی، أُحِقَّ حَقًّا، زَيْدٌ قَائِمٌ أُحِقَّ حَقًّا، ثابت کیا گیا ہے ثابت کرنا، أُحِقَّ حَقًّا، سمجھ میں آیا؟ تو یہاں پر دیکھو یہ کیا ہے؟ جی، اس میں مَضْمُونَ جُمْلَةٍ کیا ہے مولانا؟ قِيَامُ زَيْدٍ، یعنی زید کے لیے ثُبُوتُ قِيَامٍ ہے، زید کے لیے کیا ہے؟ ثُبُوتُ قِيَامٍ ہے، تو یہ مولانا اور یہ ثُبُوتُ قِيَامٍ حَقٌّ بھی ہو سکتا ہے اور بَاطِلٌ بھی ہو سکتا ہے، تو یہاں پر مَفْعُولِ مُطْلَقٍ مولانا واقع ہے اس حال میں کہ یہ کیا ہے؟ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہے، یعنی اس کا مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہے، تو حَقًّا کیا ہے؟ حَقًّا کا کیا معنیٰ ہے؟ ثابت کرنا، تو وہاں بھی کیا تھا؟ ثابت کرنا ہی تھا زید کے لیے کس چیز کو؟ قِيَامٌ کو، تو یہ مَضْمُونَ جُمْلَةٍ ہے، لَهَا مُحْتَمَلٌ غَيْرُهُ، اور اس جملے میں اس کے علاوہ غیر کا بھی احتمال ہے، جیسے تو یہ حَقًّا ہے تو بَاطِلٌ ہونے کا بھی احتمال ہے، بھئی بات سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ نَحْوُ زَيْدٌ قَائِمٌ، زید کھڑا ہے، حَقًّا، ثابت ہے، ثابت ہے، أَيْ أُحِقَّ حَقًّا، ثابت کیا گیا ہے ثابت کرنا بھئی، ثابت کیا گیا ہے ثابت کرنا، یعنی زید کے لیے قِيَامٌ ثابت ہے۔ وَيُسَمَّى تَوْكِيدًا لِغَيْرِهِ، اور اس کو کیا کہتے ہیں مولانا؟ تَأْكِيدًا لِغَيْرِهِ / تَوْكِيدًا لِغَيْرِهِ کہتے ہیں، أَيْ تَأْكِيدًا لِأَجْلِ غَيْرِهِ، تَأْكِيدًا لِأَجْلِ غَيْرِهِ، تَأْكِيدٌ ہے کس کی وجہ سے؟ غیر کی وجہ سے، کس کی وجہ سے؟ بھئی حَقٌّ ہونے کا بھی احتمال تھا اور بَاطِلٌ ہونے کا بھی احتمال تھا، تو اس نے مَضْمُونَ جُمْلَةٍ کو کیا کر دیا؟ پختہ کر دیا، کس کی وجہ سے؟ غیر کی وجہ سے، یعنی غیر کے احتمال کو کیا کر دیا؟ ختم کر دیا، کیا کر دیا؟ بھئی جب حَقًّا کہہ دیا تو بَاطِلٌ ہونے کا امکان کیا ہوا؟ ختم، تو اس بَاطِلٌ ہونے کے احتمال کی وجہ سے اس کی یہ تَأْكِيدٌ لائی گئی ہے، بھئی اس میں بَاطِلٌ کا احتمال تھا یا نہیں تھا؟ تو اب اس کے لیے کیا لائی گئی؟ تَأْكِيدٌ، تو اس تَأْكِيدٌ نے ماقبل کلام میں حَقٌّ ہونے کا بھی احتمال تھا، بَاطِلٌ ہونے کا بھی، اس نے کون سے والے میں تَأْكِيدٌ پیدا کی؟ حَقٌّ ہونے میں یا بَاطِلٌ ہونے والے میں؟ حَقٌّ ہونے میں جو ہے اس کی کیا کر دی؟ تَأْكِيدٌ پیدا کر دی، تو یہ تَأْكِيدٌ کیوں لائی گئی مولانا؟ بَاطِلٌ ہونے کے احتمال کو ختم کرنے کے لیے، یہ تَأْكِيدٌ کیوں لائی گئی تاکہ بَاطِلٌ ہونے کا احتمال کیا ہو جائے؟ ختم، تو یہ تَأْكِيدًا لِغَيْرِهِ ہے، یعنی غیر کی وجہ سے یہ تَأْكِيدٌ لائی گئی ہے تاکہ وہ غیر کا احتمال کیا ہو جائے؟ ختم ہو جائے۔ بات سمجھ میں آئی؟ وَيُسَمَّى تَوْكِيدًا لِغَيْرِهِ أَيْ تَوْكِيدًا لِـ... اور اس کو کیا کہتے ہیں؟ تَأْكِيدًا لِغَيْرِهِ کہتے ہیں، کیا کہتے ہیں؟ تَأْكِيدًا لِغَيْرِهِ۔ وَمِنْهَا مَا وَقَعَ مُثَنًّى، اور ان جگہوں میں سے ایک مقام وہ ہے وَقَعَ أَيْ وَقَعَ فِيهِ، کہ اس میں واقع ہو کون واقع ہو؟ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ، مُثَنًّى، اس حال میں کہ تَثْنِيَةٌ ہو، اس حال میں کہ کیا ہو؟ تَثْنِيَةٌ ہو۔ مِثْلُ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، بھئی تَثْنِيَةٌ واقع ہو، ایک اور قید کا بھی اضافہ کر لو یہاں مولانا، کہ ساتھ تَثْنِيَةٌ ہو اور اس کی إِضَافَتٌ ہو رہی ہو فَاعِلٍ یا مَفْعُولٍ کی طرف، تَثْنِيَةٌ ہو اور اس کی إِضَافَتٌ ہو رہی ہو مولانا کس کی طرف؟ فَاعِلٍ یا مَفْعُولٍ کی طرف إِضَافَتٌ ہو رہی ہو مولانا، اگر ایسا نہ ہو، فَاعِلٍ یا مَفْعُولٍ کی طرف إِضَافَتٌ نہ ہو رہی ہو، تو عَامِلٍ کو حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ نہیں بھئی، عَامِلٍ کو حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ نہیں، بات سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ ایک جگہ کون سی ہے جہاں مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کیا واقع ہو مولانا؟ بھئی ضَرْبٌ نہ واقع ہو، ضَرْبَانِ تَثْنِيَةٌ بنا دیا جائے اس سے، تَثْنِيَةٌ کے ساتھ کی حالت میں واقع ہو، سمجھ میں آیا؟ ضَرَبْتُ زَيْدًا ضَرْبَيْنِ، ضَرَبْتُ زَيْدًا ضَرْبَيْنِ، تو دیکھو میں مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کو کس طرح لے کر آیا؟ اس حال میں کہ یہ کیا ہے؟ تَثْنِيَةٌ ہے، اور عربی میں اکثر ایسا کیا جاتا ہے کہ کبھی کبھار مَفْعُولِ مُطْلَقٍ یا کسی وغیرہ کو کس صورت میں ذکر کر دیا جاتا ہے؟ تَثْنِيَةٌ، میں نے زید کی پٹائی کی ضَرْبَيْنِ دو مرتبہ، کتنی مرتبہ؟ نہیں بھئی نہیں، اس کا معنیٰ دو مرتبہ کے نہیں ہوتا، یہ تَكْثِيرٌ بتلانے کے لیے، كَثْرَتٌ بتلانے کے لیے لایا جاتا ہے، کس لیے لایا جاتا ہے؟ لایا تو تَثْنِيَةٌ جاتا ہے لیکن مراد کیا ہوتا ہے اس سے؟ كَثْرَتٌ بتلانی مقصد ہوتی ہے، تو ضَرَبْتُ زَيْدًا ضَرْبَيْنِ کا کیا معنیٰ ہوا؟ میں نے زید کی بڑی بہت زیادہ پٹائی کی، بڑی كَثْرَتٌ کے ساتھ میں نے اس کی پٹائی کی، سمجھ میں آیا؟ جیسے قرآن میں کیا آتا ہے: فَارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ، آپ لوٹا لیجیے نگاہ کو دو مرتبہ، نگاہ کو... بھئی فرمایا اللہ فرما رہے ہیں کہ ہمارے آسمان پر نظر ڈالیے، دو مرتبہ نظر لوٹائیے كَرَّتَيْنِ کتنی مرتبہ؟ دو مرتبہ، یہ معنیٰ نہیں کہ دو مرتبہ نظر ڈال لیجیے آپ آسمان پر، اس میں آپ کو کوئی عیب نظر... ہمارے کسی چیز میں بنائی ہوئی کسی چیز میں کوئی عیب نہیں، آپ ہمارے اس آسمان پر دو دفعہ نظر ڈال لیجیے اس میں کوئی عیب... بھئی دو مرتبہ مراد نہیں ہے یہاں پر، مراد ہے كَثْرَتٌ سے، یعنی كَثْرَتٌ سے آپ خوب كَثْرَتٌ سے نگاہ ڈالیے جتنی مرتبہ بھی، آپ کو ہماری تَخْلِيقٌ کے اندر کبھی کوئی عیب نظر نہیں آئے گا، سمجھ میں آیا بھئی؟ كَثْرَتٌ مراد ہوتی ہے۔ تو یہاں پر بھی مولانا مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کو تَثْنِيَةٌ لایا جائے، اور پھر اس کی إِضَافَتٌ کر دی جائے کس کی طرف مولانا؟ فَاعِلٍ یا مَفْعُولٍ کی طرف، تو پھر اس کے عَامِلٍ کو حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ ہے، وَاجِبٌ ہے، جیسے لَبَّيْكَ، آپ حاجیوں کو تلبیہ پڑھتے ہوئے سنتے ہیں: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، آج آپ کو صَاحِبِ قَافِيَةٌ بتلا رہے ہیں کہ یہ کیا چیز ہے لَبَّيْكَ بھئی، لَبَّيْكَ اصل میں تھا أُلِبُّ لَكَ إِلْبَابَيْنِ، أُلِبُّ لَكَ إِلْبَابَيْنِ بھئی، أُلِبُّ، أَلَبَّ يُلِبُّ کا معنیٰ مولانا بَابِ إِفْعَالٍ ہے، أُلِبُّ لَكَ إِلْبَابَيْنِ، جلدی لکھو بھئی جلدی لکھو۔ أُلِبُّ، أَلَبَّ، أَلَبَّ کا معنیٰ ہے خدمت میں حاضر ہونا، إِلْبَابٌ کا کیا معنیٰ ہے إِلْبَابٌ کا؟ خدمت میں حاضر ہونا، سمجھ میں آیا؟ تو معنیٰ کیا ہوا؟ أُلِبُّ لَكَ، میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں لَكَ کہاں کس کی خدمت میں؟ اے اللہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں، إِلْبَابَيْنِ خوب كَثْرَتٌ کے ساتھ، إِلْبَابَيْنِ تَثْنِيَةٌ آ رہا ہے مَفْعُولِ مُطْلَقٍ، خوب كَثْرَتٌ کے ساتھ، اے اللہ میں آپ کی خدمت میں كَثْرَتٌ کے ساتھ حاضر ہوں، اے اللہ میں آپ کی خدمت میں بار بار حاضر ہوں، اے اللہ میں آپ کی خدمت میں مسلسل حاضر ہوں تاکہ آپ کے احکامات پر کیا کروں؟ عمل پیرا ہو جاؤں بھئی، اے اللہ میں بار بار، مسلسل، كَثْرَتٌ کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں تاکہ کیا کروں؟ آپ کے احکامات پر عمل پیرا ہوں، آپ جو فرمائیں میں اس پر عمل کرتا چلا جاؤں بھئی، سمجھ میں آیا؟ حاجی یہ کہتا ہے: لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، اے اللہ میں خوب كَثْرَتٌ کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں، بار بار حاضر ہوں، مسلسل حاضر ہوں، تو کس لیے حاضر ہوں تاکہ آپ کے احکامات پر کیا کروں؟ عمل کرتا چلا جاؤں بھئی، بات... اب سمجھ میں آیا لَبَّيْكَ کا معنیٰ؟ تو یہ تھا اصل میں أُلِبُّ لَكَ إِلْبَابَيْنِ، پھر کیا کیا گیا مولانا؟ أُلِبُّ فِعْلٍ کو حَذْفٌ کر لیا گیا، کیا کر لیا گیا؟ أُلِبُّ فِعْلٍ کو حَذْفٌ کر دیا گیا، کیا رہ گیا؟ لَكَ إِلْبَابَيْنِ، إِلْبَابَيْنِ کیا ہے مولانا؟ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ ہے اور کیا واقع ہو رہا ہے؟ تَثْنِيَةٌ، تو مولانا أُلِبُّ کو حَذْفٌ، فِعْلٍ کو فَاعِلٍ سمیت حَذْفٌ کر لیا، کیا رہ گیا؟ لَكَ إِلْبَابَيْنِ، پھر لَكَ میں سے مولانا لَامٌ کو ختم کر دیا اور كَافٌ کی طرف إِلْبَابَيْنِ کی إِضَافَتٌ کر دی، إِلْبَابَيْنِ کی إِضَافَتٌ کس کی طرف کر دی؟ ضَمِيرٌ كَافٌ کی طرف بھئی، اب كَافٌ کو ذرا إِلْبَابَيْنِ کے آخر میں جوڑ دو اور نُونِ تَثْنِيَةٍ کو گرا دو، کیا بن گیا؟ إِلْبَابَيْكَ، کیا بن گیا؟ نُونٌ گر گیا مولانا إِضَافَتٌ کی وجہ سے، إِلْبَابَيْكَ، پھر مولانا یہ کیا ہے؟ إِلْبَابٌ کون سا باب ہے مولانا؟ بَابِ إِفْعَالٍ، یہ ثُلَاثِيٌّ مُجَرَّدٌ ہے یا ثُلَاثِيٌّ مَزِيدٌ فِيهِ ہے؟ جی ثُلَاثِيٌّ مَزِيدٌ فِيهِ ہے، یعنی اس میں زائد حروف بھی ہیں، کیا ہیں کچھ؟ زائد، ان زائد حروف کو ختم کر کے اس کو مجرد مجرد بنا لو، مجرد کا مَصْدَرٌ بنا لیا گیا بھئی، کیا بنا لیا گیا؟ لَبٌّ، مزید میں تو کیا تھا؟ إِلْبَابٌ، إِلْبَابٌ اس میں تو زائد حروف تھے، تو پھر اس سے کیا بنا لیا گیا؟ کون سا مَصْدَرٌ؟ مُجَرَّدٌ، آپ نے پڑھا ہے یا نہیں کبھی فِعْلٌ مثلاً مزید سے ہوا کرتا ہے اور مَصْدَرٌ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کس سے آیا کرتا ہے؟ مُجَرَّدٌ سے، جیسے أَنْبَتَ اللَّهُ نَبَاتًا، تو أَنْبَتَ کس سے ہے؟ مَزِيدٌ فِيهِ سے، اور نَبَاتًا اس کا مَفْعُولِ مُطْلَقٍ کس سے آ رہا ہے؟ مُجَرَّدٌ سے، تو یہاں پر بھی لَبٌّ بنا لیا گیا، کیا بنا لیا گیا؟ إِلْبَابٌ کی بجائے کیا بنا لیا گیا؟ لَبٌّ، اب اس لَبٌّ کی تَثْنِيَةٌ اور إِضَافَتٌ بنائیں: لَبَّانِ لَبَّيْنِ، اور نُونٌ گر گیا إِضَافَتٌ سے، كَافٌ ساتھ ملا، کیا بن گیا؟ لَبَّيْكَ۔ ترکیب ساری سمجھ میں آئی آپ کو بھئی؟ تو یہ لَبَّيْكَ ہے مولانا، تو اس کو پھر کیا بنا لیا، إِلْبَابَيْكَ تھا اصل میں، پھر کیا بنا لیا گیا؟ لَبَّيْكَ، زوائد کو ختم کر کے اس کو مُجَرَّدٌ کی طرف لوٹا دیا گیا بھئی۔ وَسَعْدَيْكَ، یہ بھی اسی قبیل سے ہے مولانا، یہ اصل میں ہے أُسْعِدُكَ إِسْعَادَيْنِ، أُسْعِدُكَ إِسْعَادَيْنِ، أُسْعِدُكَ إِسْعَادَيْنِ، أَسْعَدَ يُسْعِدُ إِسْعَادٌ کے معنیٰ ہیں: مدد کرنا، أَسْعَدَ يُسْعِدُ إِسْعَادٌ کے معنیٰ ہیں: مدد کرنا، کیا معنیٰ ہوا سَعْدَيْكَ؟ میں بار بار، كَثْرَتٌ کے ساتھ آپ کی مدد کرتا ہوں یا کرتا رہوں گا، جی، ہاں، كَثْرَتٌ کے ساتھ، تو یہاں تَثْنِيَةٌ لایا گیا بھئی، کس لیے تَثْنِيَةٌ لایا گیا؟ كَثْرَتٌ کو بتلانے کے لیے، کیا بتلانے کے لیے؟ كَثْرَتٌ، کہ میں كَثْرَتٌ سے آپ کی کیا کرتا ہوں؟ مدد کرتا ہوں یا مدد کرتا رہوں گا، كَثْرَتٌ کے ساتھ۔ تو اصل کلام تھا: أُسْعِدُكَ إِسْعَادَيْنِ، أُسْعِدُكَ... بھئی ماقبل، پہلا کیا تھا؟ أُلِبُّ لَكَ إِلْبَابَيْنِ، اور یہ کیا ہے؟ أُسْعِدُكَ إِسْعَادَيْنِ، بھئی وہاں پر أُلِبُّ کے بعد کیا آیا تھا؟ لَكَ، مَفْعُولٍ پر کیا داخل ہوا تھا؟ لَامٌ، اور یہاں پر مَفْعُولٍ براہِ راست فِعْلٍ کے ساتھ آ رہا ہے: أُسْعِدُكَ، وجہ یہ مولانا کہ آپ نے پڑھا ہے، کبھی فِعْلٌ براہِ راست مَفْعُولٍ پہ عمل کرتا ہے، اور کبھی کبھار وہ کیا کرتا ہے؟ بِوَاسِطَةِ حَرْفِ جَارٍّ، جیسے مولانا ضَرَبْتُ زَيْدًا، دیکھو ضَرَبْتُ نے زَيْدًا پہ براہِ راست عمل کیا اور اس کو کیا بنا دیا اپنے لیے؟ مَفْعُولٌ، اور کبھی ایسا نہیں ہو سکتا، فِعْلٌ براہِ راست عمل نہیں کر سکتا، تو پھر کس کا ذریعہ بناتے ہیں درمیان میں؟ حَرْفِ جَارٍّ: مَرَرْتُ بِهِ، مَرَرْتُ بِزَيْدٍ، آپ کیا کہہ سکتے ہیں مَرَرْتُ زَيْدًا؟ مَرَرْتُ زَيْدًا نہیں کہہ سکتے کیونکہ مَرَرْتُ پھر تو فِعْلِ لَازِمٌ ہے، وہ تو مَفْعُولٍ میں براہِ راست عمل ہی نہیں کر سکتا، تو پھر حَرْفِ جَارٍّ کے واسطے سے کیا کیا جاتا ہے اس کو عمل، تو کیا بنا دیا مثلاً مَرَرْتُ بِزَيْدٍ، تو أُلِبُّ بھی اسی طرح تھا، وہ براہِ راست مَفْعُولٍ کا مَفْعُولٍ میں عمل نہیں کرتا تھا، تو پھر کس کے واسطے سے لایا گیا؟ لَامٌ کے واسطے سے لایا گیا، سمجھ میں آیا؟ تو أُلِبُّ لَكَ، اور یہ إِسْعَادٌ ہے: مدد کرنا، اور یہ مَفْعُولٍ پہ عمل کرتا ہے جیسے ضَرَبَ کیا کرتا ہے مَفْعُولٍ کے اندر عمل، تو اس کے لیے مَفْعُولٍ ساتھ آ گیا حَرْفِ جَارٍّ کی ضرورت نہیں: أُسْعِدُكَ إِسْعَادَيْنِ، أُسْعِدُكَ إِسْعَادَيْنِ، پھر کیا کیا گیا مولانا؟ أُسْعِدُ کو حَذْفٌ کر دیا گیا اور كَافٌ کو مُضَافٌ کر دیا کس کی طرف؟ كَافٌ کو مُضَافٌ إِلَيْهِ بنا دیا کس کے لیے؟ إِسْعَادَيْنِ کے لیے مُضَافٌ إِلَيْهِ بنا دیا، کیا بن گیا؟ نُونِ إِضَافَتٍ گرا دو: إِسْعَادَيْكَ، کیا بنا دیا؟ إِسْعَادَيْكَ، اور پھر کیا کر دیا گیا مولانا؟ زوائد کو گرا کر کیا بنا دیا؟ سَعْدَيْكَ بنا دیا بھئی، کیا بنا دیا؟ سَعْدَيْكَ، بات سمجھ میں آئی بھئی؟ تو سَعْدَيْكَ کا کیا معنیٰ ہوا؟ میں بار بار، بڑی كَثْرَتٌ سے آپ کی مدد کرتا ہوں یا کرتا رہوں گا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ان دیکھو، اب یہ م... لَبَّيْكَ مَصْدَرٌ ہے، مُضَافٌ ہے کس کی طرف؟ مَفْعُولٍ کی طرف، سَعْدَيْكَ مَصْدَرٌ ہے، تَثْنِيَةٌ ہے، کس کی طرف مُضَافٌ ہے؟ مَفْعُولٍ کی طرف، تو وہ مَفْعُولِ مُطْلَقٍ جو تَثْنِيَةٌ ہو اور مُضَافٌ ہو کس کی طرف؟ فَاعِلٍ یا مَفْعُولٍ کی طرف، اس کے عَامِلٍ کو حَذْفٌ کرنا وَاجِبٌ، اگر ذِكْرٌ کر دیں آپ تو یہ جَائِزٌ نہیں، جَائِزٌ نہیں، سمجھ میں آیا بھئی؟ چلیے مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
114 approved lectures · 38 of 114