Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

كافية · dars-024

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor Mrs Abdullah Bin Masood
📍 Location BAHAWALPUR, Pakistan
📅 Approved Date 04 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 116
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
مرفوعات ہم نے شروع کیے تھے مرفوعات میں سب سے پہلے فاعل کے بارے میں اپ کو بتلایا بھئی۔ اور فاعل کو ہم نے شروع کیا اور پھر صاحبِ قافیہ نے کچھ وہ جگہیں بتائیں اپ کو جہاں فاعل کو مقدم کرنا واجب، کچھ وہ جگہیں بتائیں جہاں فاعل کو مؤخر کرنا واجب۔ اور کل کے سبق میں ہم نے پڑھا تھا کہ فاعل کے فعل کو حذف کرنا جائز ہے جب قرینہ قائم ہو، اور واجب ہے کب جب کہ آگے اس کی تفسیر آرہی ہو مولانا، تفسیر آرہی ہو۔ اور کبھی کبھار فعل اور فاعل دونوں کو حذف کر دیا جاتا ہے جبکہ قرینہ موجود ہو۔ جوازاً جو کہتے ہیں فاعل کو حذف کرنا فاعل کے فعل کو حذف کرنا جائز ہے مولانا اور یہ جائز ہے کب جبکہ قرینہ موجود ہو اور یہ قرینہ سوالِ محقق بھی ہو سکتا ہے اور سوالِ مقدر بھی ہو سکتا ہے۔ جیسے شعر کے اندر سوالِ مقدر تھا لِيُبْكَى يَزِيدُ، چاہیے کہ رویا جائے یزید پر سوال پیدا ہوا مَنْ يَبْكِيهِ، کون اس پر روئے۔ تو بتلایا تھا زَارِعٌ أَنْ يَبْكِيَهُ، زَارِعٌ کہ روئے اس پر ایسا عاجز اور لاچار ایسا شخص جو عاجز اور لاچار ہے لِخُصُومَةٍ، لام بمعنی وقت کے ہے ای وقتِ خصومَةٍ جو عاجز اور لاچار ہے جھگڑے کے وقت۔ جھگڑے کے وقت وہ شخص عاجز اور لاچار ہے اسے رونا چاہیے کیونکہ وہ ایسے لوگوں کی مدد کیا کرتا تھا۔ اور نیز کون اس پر روئے مُخْطَبِتٌ بَعِيدٌ، بغیر تعلق اور وسیلے کے، بغیر تعلق کے سوال کرنے والا، اس لیے کہ وہ بغیر تعلق کے بھی لوگوں کی کیا کیا کرتا تھا؟ لوگ تو عام طور پر تعلق کی وجہ سے مدد کرتے ہیں، بغیر تعلق کے کوئی کسی کی مدد نہیں کرتا، کوئی جان پہچان ہے یا عزیز ہے رشتہ دار ہے وغیرہ۔ تو تب اس کی مدد کرتے ہیں، جان پہچان نہ ہو تو کوئی اس کی مدد نہیں کرتا، لیکن وہ... تو لوگ عام طور پر مدد جو کرتے ہیں کسی تعلق کی وجہ سے کرتے ہیں، بغیر تعلق کے عموماً کوئی کسی کی مدد نہیں کرتا، جبکہ وہ ایسا شخص تھا جو بغیر تعلق کے بھی لوگوں کی ضرورت مندوں کی کیا کرتا تھا؟ مصیبت میں مبتلا لوگوں کی مدد کیا کرتا تھا، تو لہٰذا مُخْطَبِتٌ بغیر وسیلے کے بغیر تعلق کے سوال کرنے والے کو بھی اس پر کیا کرنا چاہیے؟ رونا چاہیے... جی! وَمِمَّا، مِمَّا میں من میں نے بتلایا تھا مولانا سببیہ ہے... اور ما آگے کیا ہے؟ مصدریہ ہے۔ تو کیا عبارت بن گئی؟ وَمُخْطَبِتٌ بِسَبَبِ إِطَاحَةِ الطَّوَائِحِ طوائح فاعل تھا تُطِيحُ کا۔ تو ما کی جب ما مصدریہ آیا تو تُطِيحُ کس معنی میں ہو گیا؟ ما تُطِيحُ؟ اطاحۃ کے معنی میں ہو گیا، اور اطاح مصدر کی کیا کی جاتی ہے؟ اپنے فاعل کی طرح اضافہ کر دی جاتی ہے بھئی۔ تو اطاحۃُ بِسَبَبِ إِطَاحَةِ الطَّوَائِحِ، وبسبب ہلاک کرنے حوادثات کے۔ حوادثات کے ہلاک کرنے کی وجہ سے، حوادثات کے... بھئی کس چیز کو ہلاک کیا انہوں نے؟ کس چیز کو ہلاک... بتلایا مفعول محذوف ہے ای مالَهُ۔ اس کے مال کو، حوادثات نے اس کے مال کو ہلاک کر دیا تو حوادثات کے اس کے مال کو ہلاک کرنے کی وجہ سے اب وہ سوال کر رہا ہے بغیر کسی تعلق، بغیر وسیلے کے۔ اگر حوادثات اس کے مال کو ہلاک نہ کرتے تو وہ سوال کرتا؟ نہ۔ اس کے پاس تو اپنا مال موجود تھا تو بس وہ حوادثات کی وجہ سے اس کا مال ہلاک ہوا اور اب وہ سوال کر رہا ہے اور سوال بھی کس کی بنا پر کر رہا ہے بغیر کسی... جی؟ بغیر تعلق کے سوال کر رہا ہے اور اس کی ضرورت کون پوری کرتا تھا؟ یزید تو لہٰذا اس پر اس کو اظہارِ غم کرنا چاہیے۔ اور وجوباً حذف کریں گے اس قسم کی مثال ہم نے وَإِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ بھئی، یہ اصل میں کلام کیا ہے؟ وَإِنِ اسْتَجَارَكَ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ، تو یہاں ان کے بعد استجارک کا محذوف ہے اور آگے استجارک اس کی کیا کر رہا ہے؟ تفسیر کر رہا ہے، تفسیر۔ تو یہاں پر استجارک کو اول کو حذف کرنا واجب، واجب ہے مولانا، سمجھ میں آیا؟ واجب کیوں ہے؟ کیونکہ اگر اس کو حذف نہیں کریں گے، ذکر کریں گے تو اس صورت میں مفسّر (یعنی تفسیر) کا لغو ہونا لازم آئے گا۔ تفسیر آپ تفسیر کس لیے لائی گئی؟ کہ اس کے حذف کی وجہ سے کیا پیدا ہو گیا تھا؟ ابہام، تو اس وہ ابہام جو حذف سے پیدا ہوا اس کو کس کے ذریعے دور کیا گیا؟ تفسیر۔ تو جب آپ اس کو حذف ہی نہیں کریں گے، ذکر کریں گے تو کوئی ابہام آئے گا؟ جب ابہام ہی نہیں تو تفسیر لانے کی ضرورت ہے؟ تو تفسیر لانے کی ضرورت ہی نہیں۔ ہاں تو یہاں جو اس کی یہاں پر ابہام آیا حذف کی وجہ سے، اور جہاں حذف کی وجہ سے ابہام آئے وہاں مفسّر اور مفسّر دونوں کا جمع کرنا جائز نہیں۔ لیکن کبھی کبھار بغیر حذف کے کسی چیز کے اندر ابہام ہوتا ہے، وہاں مفسّر اور مفسّر کو جمع کرنا جائز ہے۔ بغیر جیسے میں نے کیا کہا تھا؟ أَنْتَ أَخِي، جَاءَ أَخِي ای زَيْدٌ۔ اخي میں ابہام تھا کون ہے بھئی وہ تمہارا بھئی؟ تو بتلایا کون ہے؟ زَيْدٌ۔ تو ابہام اگر ویسے ہی موجود ہو معنی میں تو پھر مفسّر اور مفسّر لا سکتے ہیں، اخي ہے مفسّر اور ای زیدٌ زید کیا ہے اس کی؟ تفسیر تو مفسّر مفسّر دونوں آئے کیوں؟ کیونکہ یہاں ابہام حذف کی وجہ سے نہیں آ رہا تھا، بلکہ ویسے اخي کے معنی میں ہی کیا ہے؟ ابہام ہے کہ کون ہے وہ بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اور یہاں ابہام کس وجہ سے آیا؟ استجارک کے کہ اپنے معنی میں کوئی ابہام نہیں، لیکن جب آپ نے حذف کر دیا تو اب کیا ہوا؟ ابہام آیا، ابہام آیا۔ کیا ہو کیا کیا بات ہو رہی ہے؟ تو آگے استجارک کے ذریعے اس ابہام کو دور کیا گیا اور تفسیر لائی گئی۔ اور میں نے بتلایا تھا احدٌ کو مبتلا بنانا جائز نہیں ہے بھئی، آپ کہیں مبتلا بنا لو، اس لیے کہ یہاں ان حرفِ شرط ہے، احدٌ پر داخل ہو رہا ہے، اور ان کیا ہے حرفِ شرط، اور شرط ہمیشہ کیا ہوگی؟ جملہ فعلیہ ہوگی، یہ ہمیشہ فعل پر داخل ہوگا، اس لیے کہ شرط آتی ہے تعلیق کے لیے، اور تعلیق ہوتی ہے زمانے میں، اور زمانہ کس میں ہوتا ہے؟ فعل میں، لہٰذا حروفِ شرط کس پر داخل ہوں گے؟ ہمیشہ فعل پر داخل ہوں گے بھئی، تو اگر نہ بھی ہو تو محذوف نکالنا پڑے گا۔ اگلا سبق دیکھیے مولانا! وَإِذَا تَنَازَعَ الْفِعْلَانِ ظَاهِرًا بَعْدَهُمَا فَقَدْ يَكُونُ فِي الْفَاعِلِيَّةِ مِثْلُ ضَرَبَنِي وَأَكْرَمَنِي زَيْدٌ وَفِي الْمَفْعُولِيَّةِ مِثْلُ ضَرَبْتُ وَأَكْرَمْتُ زَيْدًا وَفِي الْفَاعِلِيَّةِ وَالْمَفْعُولِيَّةِ مُخْتَلِفَيْنِ تنازعِ فعلین، مولانا! تنازعِ فعلین پہلے سمجھ لو بات کو اچھی طرح۔ تنازعِ فعلین اس کو کہتے ہیں مولانا کہ دو فعل جھگڑا کریں، دو ہوں یا زائد، دو فعل جھگڑا کریں ایک ایسے اسم کے بارے، کسی اسمِ ظاہر کے بارے میں بھئی۔ اور اسمِ ظاہر بھی ان دونوں کے بعد آئے بھئی۔ اور اسمِ ظاہر بھی کیا ہے ان دونوں کے بعد؟ دو فعل جھگڑا کر رہے ہیں کس کے بارے میں؟ اسمِ ظاہر کے بارے میں، ایک چاہتا ہے اس میں میں عامل بنوں، دوسرا چاہتا ہے اس میں میں عامل بنوں۔ اور وہ فعل کہاں آ رہا ہے؟ ان دونوں کے بعد آ رہا ہے۔ سمجھ میں آیا؟ اسی لیے کہ اگر دونوں کے بعد نہیں ہے، صرف پہلے کے بعد ہے، تو پھر تو عامل کون بنے گا؟ پہلا ہی بنے گا۔ جی! تو جھگڑا ہو، اسمِ ظاہر میں ہو، اور وہ اسمِ ظاہر کہاں پر آئے؟ ان دونوں کے... اور تنازع تنازع الفعلین تثنیہ کہا، دو فعل، دو نہیں دو سے زیادہ بھی آ سکتے ہیں، ان میں بھی تنازع ہو سکتا ہے، لیکن کم سے کم تنازعات کے لیے کتنے چاہیے؟ دو، تو وہ صورت ذکر کر دی۔ نیز فعل کو ذکر کیا مولانا، اور عامل بھی جھگڑا کر سکتے ہیں، تنازع کر ہو سکتا ہے ان میں، لیکن اصل عمل میں کون ہے فعل؟ تو اصل کو ذکر کر دیا، باقی کو اسی پر قیاس کر لیں، سمجھ لیں۔ تو تنازع ہوگا دو افعال میں بھئی، دو فعلوں میں، دو فعلوں میں بھئی۔ تو کبھی کبھی تنازع ہوگا فاعلیت کے اندر بھئی۔ یعنی پہلا فعل بھی چاہتا ہے کہ آگے انے والا اسمِ ظاہر میرے لیے فاعل بنے، دوسرا فعل بھی چاہتا ہے کہ یہ میرا اگے انے والا اسمِ ظاہر میرے لیے کیا بنے؟ فاعل پہلا بھی فاعل کا تقاضا کرے گا، ثانی بھی کس کا تقاضا کرے گا؟ فاعل کا تقاضا کرے گا۔ کبھی دونوں کا تنازع مفعولیت میں ہوگا، یعنی پہلا بھی چاہے گا کہ وہ اسمِ ظاہر میرے لیے مفعول بنے، اور دوسرا چاہے گا کہ یہ اسمِ ظاہر کیا ہو میرے لیے مفعول بنے۔ اور کبھی دونوں کا تقاضا مختلف ہوگا، پہلا چاہے گا مثلاً میرے لیے فاعل بنے، اور دوسرا چاہے گا میرے لیے مفعول بنے، یا اس کا عکس کریں، پہلا چاہے گا میرے لیے مفعول بنے، اور ثانی کیا چاہے گا میرے لیے فاعل بنے، تو کل کتنی صورتیں ہوئیں؟ چار صورتیں۔ اب یاد رکھو یہاں دو اختلافات ہیں مولانا۔ دو قسم کے اختلاف ہیں۔ اصل دو اختلاف۔ ایک اختلاف ہے جواز اور عدمِ جواز کا، اور ایک اختلاف ہے اولیٰ خلافِ اولیٰ کا۔ ایک کہتے، ایک اختلاف کس چیز کا ہے مولانا؟ بھئی ہدایۃ النحو کی باتیں سنا رہا ہوں، کوئی مشکل پیچیدہ باتیں نہیں کر رہا۔ پہلا اختلاف کس چیز کا ہے؟ جواز کا۔ یہ اختلاف ہے جمہور کے درمیان اور امام فراء کے درمیان۔ جمہور کے نزدیک مولانا پہلے کو عامل عامل دینا بھی جائز، دوسرے کو عامل دینا بھی... بھئی جب تنازع فعلین ہو، تو پہلے کو بھی عامل بنانا جائز، دوسرے کو عامل بنانا بھی... جائز ہے۔ جمہور یہ کہتے ہیں، دونوں کو عامل دے سکتے ہیں۔ امام فراء فرماتے ہیں، کہ پہلے کو بھی عامل دے سکتے ہیں، دوسرے کو بھی عامل دے سکتے ہیں ٹھیک ہے، لیکن وہ صورت جس میں پہلا کس کا تقاضا کرے؟ فاعل کا، اس صورت میں پہلے ہی کو عامل دیں گے، دوسرے کو عامل دینا جائز... ان کا مذہب سمجھ میں آیا؟ وہ بھی کیا فرماتے ہیں؟ پہلے کو بھی عامل دینا جائز، دوسرے کو بھی عامل دینا... لیکن وہ صورت جس میں پہلا کس کا تقاضا کرے؟ فاعل کا، وہاں دوسرے کو عامل دینا جائز نہیں، بلکہ کس کو عامل دیا جائے گا؟ پہلے ہی کو عامل دیا جائے گا، ہر حال میں۔ کیوں؟ پہلے کو ہی کیوں عامل دیں گے؟ کہتے ہیں اگر آپ ایسا نہیں کریں گے، تو دو خرابیوں میں سے ایک خرابی ضرور لازم آئے گی۔ مصرعہ پہلا کس کا تقاضا کر رہا ہے مولانا؟ فاعل کا، دوسرا بھی کس کا تقاضا کر رہا ہے؟ بات جاری ہے پہلے کی، پہلے کو تو کس کا تقاضا کرنا چاہیے؟ فاعل کا، دوسرا جس کا بھی تقاضا کرے۔ مصرعہ اب کرو، دونوں فاعل کا تقاضا کر رہے ہیں، آپ نے کس کو عمل دیا؟ امام فراء کی بات چل रही ہے بھئی۔ امام فراء فرماتے ہیں کہ پہلے کو اس صورت میں عمل دیں گے، دوسرے کو عمل دینا... اس لیے کہ اگر آپ ثانی کو عمل دے دیں، جا کون سا؟ ضَرَبَنِي وَأَكْرَمْتَنِي زَيْدٌ مثال کے طور پر نظر رکھو مولانا کتاب کے اندر جو ہے۔ ضَرَبَنِي وَأَكْرَمْتَنِي زَيْدٌ، پہلا کس چیز کا تقاضا کر رہا ہے؟ فاعل کا، تو یہ وہ امام فراء اس میں اب اختلاف کریں گے اس صورت میں۔ آپ نے کس کو عامل دیا؟ اکرمہ کو، ضربہ چاہتا ہے زیدٌ میرے لیے فاعل بنے، اکرما چاہتا ہے زیدٌ میرے لیے فاعل بنے، امام فراء فرماتے ہیں یہ وہ صورت ہے جس میں پہلا کس کا تقاضا کر رہا ہے فاعل کا، لہٰذا پہلے ہی کو عامل بنائیں گے، دوسرے کو عامل بنانا جائز نہیں۔ اس لیے کہ اگر آپ دوسرے کو عامل بنا دیں، مثلاً زیدٌ کو رفع کس نے دیا؟ اکرمانی نے، تو پھر ضربہ کے اندر دو خرابیوں میں سے ایک خرابی ضرور لازم آئے گی، یا تو ضربہ کے فاعل کو سرے سے ہی حذف ماننا پڑے گا، کہ اس کا فاعل ہے ہی یہاں، ذکر ہی... بھئی زیدٌ تو کس کا فاعل بن گیا؟ اکرما کا، تو ضربہ کے اندر یا تو فاعل کو اس کے فاعل کو محذوف ماننا پڑے گا، یا اس میں فاعل کی ضمیر لانا پڑے گی۔ کیا کرنا پڑے گی؟ ضمیر لانا پڑے گی۔ اور دونوں ہی جائز نہیں۔ اس لیے کہ اپ کو میں نے بتلایا تھا کہ فعل باقی ہو اور فاعل کو حذف کر دیں، یہ جائز... تو پہلی فاعل کو حذف کرنا جائز نہیں، اور اگر ضمیر لے آئیں، تو ضمیر ہے ضربہ کے اندر ہوا، اور یہ ضمیر لوٹ رہی ہے زید کو، تو ضمیر پہلے اگئی، اور مرجع بعد میں آیا، تو اضمار قبل الذکر ہوا۔ تو فاعل کا حذف کرنا بھی جائز نہیں، اور اضمار قبل الذکر بھی جائز نہیں۔ تو امام فراء فرماتے ہیں، اس لیے اس صورت میں پہلے کو عامل بناؤ، تاکہ آپ اضمار قبل الذکر سے بھی بچ جاؤ، اور حذف سے بھی بچ جاؤ۔ پہلے کو عامل بناؤ۔ جمہور کہتے ہیں نہیں، اس صورت میں ان چاروں صورتوں میں پہلے کو عامل بنانا بھی جائز، دوسرے کو عامل بنانا بھی... ہاں، جب اس صورت میں ہم اگر ثانی کو عامل دیتے ہیں، تو آپ نے کیا کہا تھا؟ پہلے کے اندر دو خرابیوں میں سے ایک خرابی... یا کیا لازم آئے گا؟ حذفِ فاعل یا اضمار قبل الذکر۔ کہتے ہیں، ہم اضمار قبل الذکر کو اختیار کرتے ہیں۔ کیونکہ حذفِ فاعل تو کسی صورت میں بھی جائز... تو پھر اس ضمیر لے آتے ہیں۔ تو آپ نے کیا کہا تھا کہ اضمار قبل الذکر لازم آیا؟ جواب یہ ہے کہ تنازع فعلین کے باب میں اضمار قبل الذکر جائز ہے بشرطِ تفسیر۔ تنازع فعلین کے باب میں کیا جائز ہے مولانا؟ اضمار قبل الذکر۔ عمدہ کے اندر، عمدہ کے اندر، اضمار قبل الذکر عمدہ میں جائز ہے بشرطِ تفسیر، اس باب کے اندر۔ عمدہ کون ہوتا ہے کلام میں؟ مسند عمدہ ہوتا ہے یا مسند الیہ عمدہ ہوتا ہے؟ مسند الیہ۔ مسند الیہ تو ضربہ فعل، یہ مسند، اور ہوا ضمیر اس کے اندر، وہ کون ہے؟ مسند الیہ ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تو مسند الیہ عمدہ ہے، اس عمدہ کے اندر ہم کیا کر رہے ہیں؟ اضمار قبل الذکر کر رہے ہیں، تو اضمار قبل الذکر عمدہ میں جائز ہے بشرطِ تفسیر کہ آگے اس کی تفسیر آ جائے، تو دیکھو اضمار قبل الذکر آیا، اور کس میں آیا؟ عمدہ کے اندر آیا، اور کس... شرط پر آیا؟ تفسیر، تو اضمار قبل الذکر عمدہ میں جائز ہے بشرطِ تفسیر، اور شرط یہاں پوری ہے، آگے اس کی تفسیر آ رہی ہے مولانا، تو لہٰذا یہاں پر اضمار قبل الذکر... ہر جگہ نہیں ہوتا، یہ تنازع... فعلین کے باب میں ہے مثلاً، اور چند ایک جگہیں اور ہیں بھئی، جہاں مرجع سے پہلے ضمیر آ جاتی ہے۔ سمجھ میں آیا؟ امام فراء کے کیا اختلاف کرتے تھے کہ وہ صورت جس میں پہلا فاعل کا تقاضا کرے تو ثانی کو عمل دینا جائز نہیں، ورنہ تو دو خرابیوں میں سے ایک خرابی ضرور لازم آئے گی، یا تو حذفِ فاعل ماننا پڑے گا یا اضمار قبل الذکر ماننا پڑے گا۔ جواب ہم نے دیا تھا کہ نہیں، اس صورت میں بھی ثانی کو عمل دینا جائز، اور اول میں ہم ضمیر مانتے ہیں، کیونکہ حذفِ فاعل ہم بھی کہتے ہیں، جائز نہیں۔ اور پھر جو آپ نے کہا تھا اضمار قبل الذکر لازم آیا، تو جواب یہ ہے مولانا کہ یہ باب ہے تنازع فعلین کا، اور تنازع فعلین کے باب میں اضمار قبل الذکر عمده میں جائز ہے بشرطِ تفسیر، اور یہاں پر بھی کیا ہے؟ اضمار قبل الذکر ہے عمدہ کے اندر، اور آگے اس کی کیا آ رہی ہے؟ تفسیر آ رہی ہے۔ لذا یہ جائز ہے، جائز۔ یہ تو تھا اختلاف کس کا؟ جمہور ایک طرف سارے نحوی ہیں، اور ایک طرف صرف کون ہیں؟ امام فراء ہیں۔ جمہور کا اختلاف ہوا امام فراء سے۔ اکثر نحوی ایک طرف ہیں اور امام فراء ایک طرف۔ دوسرا اختلاف ہے جواز اور عدم... اولیٰ اور خلافِ اولیٰ کا مولانا۔ جمہور میں پھر دو گروہ ہیں مولانا۔ ایک بصرہ کے نحوی ہیں، ایک کوفہ کے نحوی ہیں۔ دو شہر تھے مولانا، دونوں میں بڑے بڑے نحوی حضرات رہتے تھے۔ تو کئی مسائل میں ان کا اپس میں اختلاف ہوتا تھا... تو اس تنازع فعلین کے باب میں بھی ان کا اختلاف ہے، بھئی اس پہ تو دونوں متفق ہیں، بصری بھی کہتے ہیں، پہلے کو بھی عامل بنا سکتے ہو، اور دوسرے کو بھی... کوفہ والے بھی کہتے ہیں، پہلے کو بھی عامل بنا سکتے ہو، اور دوسرے کو بھی... عامل بنا سکتے ہو۔ لیکن اولیٰ کیا ہے؟ بہتر کیا ہے؟ کس کو عامل بنایا جائے، پہلے کو یا... اس میں اختلاف ہے، اس میں۔ جواز میں یا عدم جواز میں اختلاف نہیں بلکہ کس میں اختلاف ہے؟ مَوْلَا خِلَافِ ہَی مَوْلَا. بصرہ والے نَحْوِيّ کہتے ہیں: عَمَلٌ دیا جائے گا ثَانِي کو. عَمَلٌ دیا جائے گا کس کو؟ ثَانِي کو عَمَلٌ دیں گے، یہ أَوْلَى ہے، بہتر ہے کہ ثَانِي کو عَامِلٌ بناؤ. اور کوفہ والے کہتے ہیں کہ پہلے کو عَامِلٌ بنانا بہتر ہے. دو دو دلیلیں دونوں کی ہیں. دو دو دلیلیں دونوں کی ذکر کرتا ہوں، مولانا. بصرہ والے کیا کہتے ہیں کس کو عَامِلٌ بنایا جائے گا؟ ثَانِي کو. دو وجہ سے: اول تو یہ کہ یہ... بھئی دیکھیے، دو نُورُ فَاعِلٌ جھگڑا کر رہے ہیں کس کے بارے میں؟ اِسْمِ ظَاهِرٍ کے بارے میں جھگڑا کر رہے ہیں، اور وہ اِسْمِ ظَاهِرٌ کہاں پر آ رہا ہے؟ ان دونوں کے بعد آ رہا ہے. تو اس اِسْمِ ظَاهِرٍ کے قریب کون ہے؟ ثَانِي قریب ہے، کیا ہے ثَانِي قریب؟ تو وہ کہتے ہیں ثَانِي کو عَمَلٌ دو کیونکہ یہ اس کے قریب ہے، یہ اس کا پڑوسی ہے، اور جو قریب ہے اس کا زیادہ حق ہے کہ اس کو عَامِلٌ بنایا جائے. دلیل سمجھ میں آئی؟ دوسری دلیل ابھی آپ نے چند دن قبل ضابطہ پڑھا کہ اصل بھی یہ ہے کہ فِعْلٌ کے ساتھ فَاعِلٌ کو ملا ہوا ہونا چاہیے. تو اگر ہم ثَانِي کو عَامِلٌ بنائیں گے، تو ثَانِي کے فوراً بعد کیا آ رہا ہے؟ اِسْمِ ظَاهِرٌ فَاعِلٌ آ رہا ہے، تو فَاعِلٌ کیا ہوا فِعْلٌ کے ساتھ؟ يرحمك الله، فِعْلٌ کیا فَاعِلٌ کیا ہوا، فَاعِلٌ فِعْلٌ کے ساتھ ملا ہوا ہوگا. اور اگر آپ ایسا نہیں کرتے، کس کو عَامِلٌ بناتے ہیں؟ پہلے کو عَامِلٌ بناتے ہیں، اور درمیان میں تو پھر کیا آ رہا ہے؟ فِعْلِ ثَانِي آگیا، تو فِعْلٌ فَاعِلٌ کے ساتھ ملا ہوا ہے یا درمیان میں فاصلہ آگیا؟ حالانکہ اصل کیا تھا کہ فَاعِلٌ فِعْلٌ کے ساتھ ملا ہوا ہو. تو دو دلیلیں ہوئیں: ایک دلیل کیا ہوئی؟ قُرْبِ جِوَارِ کی وجہ سے ثَانِي کو عَمَلٌ دیا جائے گا، اور دوسری وجہ کہ اصل یہ ہے کہ فِعْلٌ فَاعِلٌ کے ساتھ ملا ہوا ہونا چاہیے. بکوفہ والے نَحْوِيّ کہتے ہیں کہ پہلے کو عَامِلٌ بنایا جائے گا، ان کی بھی دو دلیلیں ہیں. دلیل اول ان کی یہ، مولانا، کہ یہ فِعْلٌ پہلے آیا ہے، لہذا یہ زیادہ حقدار ہے کہ اس کو عَامِلٌ بنایا جائے. کیا دلیل ہے؟ وہ پہلے آیا ہے، لہذا اس کا حق بھی زیادہ ہے، جو پہلے آئے وہ پہلے پائے بھئی. اور دوسرا دوسری دلیل کیا؟ کہ بھئی، اگر آپ ثَانِي کو عَامِلٌ بناتے ہیں، تو پہلے میں کیا ماننا پڑے گی؟ ضَمِير ماننا پڑے گی. کیا کہتے ہیں؟ اگر آپ ثَانِي کو کیا بنائیں؟ عَامِلٌ بنائیں، تو پہلے میں کیا ماننا پڑے گی؟ ضَمِير، تو یہ کیا لازم آئے گا؟ إِضْمَارٌ قَبْلَ الذِّكْرِ لازم آئے گا. تو لہذا پہلے کو ہی عَامِلٌ بنا دو تاکہ إِضْمَارٌ قَبْلَ الذِّكْرِ سے ہم بچ جائیں. اگرچہ یہاں پر جائز ہے إِضْمَارٌ قَبْلَ الذِّكْرِ عُمْدَةً میں بشرط تفصیل اس باب کے اندر، لیکن اس سے بچنا کیا ہے پھر بھی بہتر ہے، بہتر یہ ہے کہ اس سے بھی ہم بچ جائیں. سمجھ میں آیا بھئی؟ تو کوفہ والوں کی کتنی دلیلیں ہوئیں؟ دو. پہلی دلیل کیا؟ پہلے کو عَامِلٌ کیوں بنائیں گے؟ کیونکہ وہ پہلے آیا ہے، وہ زیادہ حقدار ہے. دوسری دلیل کیا؟ تاکہ ہم إِضْمَارٌ قَبْلَ الذِّكْرِ سے بھی بچ جائیں. دیکھیے بھئی! وَإِذَا تَنَازَعَ الْفِعْلَانِ ظَاهِراً، ظَاهِراً أَيْ اِسْماً ظَاهِراً، یہ صِفَت ہے، مولانا، ظَاهِراً کی، اِسْمِ مَوْصُوفٌ اس کا محذوف ہے. جب تَنَازُع کریں، جھگڑا کریں دو فِعْل، کس میں جھگڑا کریں؟ اِسْمِ ظَاهِرٍ میں بَعْدَهُمَا، اور وہ اِسْمِ ظَاهِرٌ کہاں پر آئے، مولانا؟ ان دونوں کے بعد آئے، فَقَدْ يَكُونُ فِي الْفَاعِلِيَّةِ، تو یہ تَنَازُع کبھی تو فَاعِلِيَّةِ میں ہوگا، یعنی دونوں فِعْل کیا چاہتے ہیں کہ وہ اِسْمِ ظَاهِرٌ ہمارے لیے فَاعِلٌ بنے، ضَرَبَنِي وَأَكْرَمَنِي زَيْدٌ. ضَرَبَنِي، یہ فَاعِلٌ کبھی تقاضا کرتا ہے، ضَرَبَ فَاعِلٌ کبھی تقاضا کرتا ہے اور مَفْعُولٌ کا بھی، اور مَفْعُولٌ يَا ضَمِيرٌ ساتھ کی آگیا. أَكْرَمَ، یہ فَاعِلٌ کو بھی چاہتا ہے اور مَفْعُولٌ کو بھی، اور مَفْعُولٌ اس کے ساتھ یا ضَمِيرٌ آگئی. اب فَاعِلٌ باقی ہے، آگے زَيْدٌ آیا، ضَرَبَ چاہتا ہے میرا فَاعِلٌ بنے، أَكْرَمَ چاہتا ہے میرا فَاعِلٌ بنے، تو یہ تَنَازُع کس چیز کے اندر ہے؟ فَاعِلِيَّةِ میں ہے، دونوں فِعْل ہونے کا تقاضا اس کے بنانے کا تقاضا. وَفِي الْمَفْعُولِيَّةِ، اور کبھی تَنَازُع کس میں ہوگا، مولانا؟ مَفْعُولِيَّةِ میں ہوگا، یعنی پہلا بھی مَفْعُولٌ بنے تقاضا کرے گا کہ میرے لیے مَفْعُولٌ بنے، اور ثَانِي کیا تقاضا کرے گا کہ میرے لیے مَفْعُولٌ بنے، جیسے زَرَبْتُ وَأَكْرَمْتُ زَيْدًا. بھئی، زَرَبَ میں نے بتلایا فَاعِلٌ کبھی تقاضا کرے گا اور مَفْعُولٌ کو بھی چاہے گا، اور دیکھو زَرَبْتُ تو وہ ضَمِيرٌ ساتھ ملی ہوئی ہے، فَاعِلٌ آگیا، اب یہ صرف کیا رہ گیا اس کا؟ مَفْعُولٌ. أَكْرَمْتُ، أَكْرَمَ بھی فَاعِلٌ بھی چاہتا ہے اور مَفْعُولٌ بھی، اور تو ضَمِيرٌ ساتھ آگئی، فَاعِلٌ آگیا، اب کون رہ گیا؟ مَفْعُولٌ، تو آگے زَيْدٌ آیا، اب زَرَبَ چاہتا ہے میرے لیے مَفْعُولٌ بنے، اور أَكْرَمَ چاہتا ہے میرے لیے مَفْعُولٌ بنے، تو تَنَازُع آیا مَفْعُولِيَّةِ کے اندر. وَفِي الْفَاعِلِيَّةِ وَالْمَفْعُولِيَّةِ، اور کبھی تَنَازُع کس میں ہوگا؟ فَاعِلِيَّةِ اور مَفْعُولِيَّةِ میں، مُخْتَلِفَيْنِ اس حال میں کہ وہ دونوں فِعْل مختلف ہوں. اِسْحَا، یہ حال ہے، مولانا، کس سے؟ فِعْلَانِ سے، کس سے؟ فِعْلَانِ سے، وہ جو دو فِعْل اس حال میں ہوں گے کہ کیا کہ کیا ہوں؟ مختلف ہوں. مختلف کیا؟ یعنی تقاضے میں مختلف ہوں، مولانا، ایک فَاعِلٌ کا تقاضا کر... فَاعِلٌ کا تقاضا کر رہا ہے تو دوسرا کس کا تقاضا کر رہا ہے؟ مَفْعُولٌ کا، اس اِسْمِ ظَاهِرٍ کو ایک فَاعِلٌ بنانے کا تقاضا کر رہا ہے اور دوسرا مَفْعُولٌ بنانے کا تقاضا کر رہا ہے. سمجھ میں آیا بھئی؟ تو کبھی تَنَازُع ہوگا فَاعِلِيَّةِ اور مَفْعُولِيَّةِ میں، اس حال میں کہ وہ دونوں فِعْل تقاضے کے اندر مختلف ہوں گے، یعنی ایک فَاعِلٌ بن کے تقاضا کر رہا ہے اور دوسرا اس اِسْمِ ظَاهِرٍ کو مَفْعُولٌ بنانے کا تقاضا کر رہا ہے، اور اس کی پھر دو صورتیں ہیں، یا تو پہلا فَاعِلٌ کا تقاضا کرے گا اور ثَانِي کس کا؟ مَفْعُولٌ کا، یا پہلا مَفْعُولٌ کا تقاضا کرے گا اور ثَانِي کس کا تقاضا کرے گا؟ فَاعِلٌ کا. سمجھ میں آیا بھئی؟ دیکھا صاحبِ قافیہ نے مختصر لفظوں میں طویل مسئلہ آپ کو سمجھایا. صاحبِ قافیہ بڑے تھوڑے الفاظ لاتے ہیں اور بڑا لمبا مسئلہ بیان کر دیتے ہیں. اب یہ نہیں کہا کہ کبھی پہلا فَاعِلٌ کا تقاضا کرے گا، دوسرا مَفْعُولٌ کا، اور کبھی پہلا مَفْعُولٌ کا اور دوسرا فَاعِلٌ کا، بس مُخْتَلِفَيْنِ حال لے آئے مولانا، اس میں دو صورتیں اکٹھی آگئیں بھئی. بھئی، اس کی مثال نہیں ذکر کی صاحبِ قافیہ نے، بھئی. پہلے دو صورتوں کی مثال ذکر کی تھی، ضَرَبَنِي وَأَكْرَمَنِي زَيْدٌ کہ دونوں کس کا تقاضا کر رہے ہیں؟ فَاعِلٌ، اور زَرَبْتُ وَأَكْرَمْتُ دونوں کس کا تقاضا کر رہے ہیں؟ مَفْعُولٌ. لیکن وہ دو مثالیں کہ جن میں پہلا فَاعِلٌ کا تقاضا کرے اور دوسرا مَفْعُولٌ کا، یا پہلا مَفْعُولٌ کا تقاضا کرے اور دوسرا فَاعِلٌ کا، اس کی مثالیں ذکر نہیں کیں، اس لیے کہتے ہیں مثالیں ذکر کیں کہ وہ آسان ہیں، بھئی. وہ آسان ہیں، انہی دو مثالوں سے جو انہوں نے ذکر کیں آپ بقیہ دو صورتیں بھی بنا سکتے ہیں. کس طرح؟ کہ پہلا کس کا تقاضا کرے؟ فَاعِلٌ کا، تو پہلی مثال میں سے پہلا فِعْل پکڑ لو، ضَرَبَنِي، اور دوسرا کس کا تقاضا کرے؟ مَفْعُولٌ کا، تو اگلے میں سے دوسرے کو پکڑ لو، أَكْرَمْتُ، ضَرَبَنِي وَأَكْرَمْتُ زَيْدًا زَيْدٌ جو بھی صورت بنائیں بھئی، پہلے کو عَمَلٌ دیں، دوسرے کو، اور اگر آپ چاہتے ہیں کیا؟ کہ چوتھی صورت کہ پہلا مَفْعُولٌ کا تقاضا کرے اور دوسرا فَاعِلٌ کا، تو دوسری مثال میں سے پہلے کو پکڑ لو، پہلے فِعْل کو، اور پہلی مثال میں سے کس کو پکڑ لو؟ دوسرے فِعْل کو، ضَرَبْتُ وَأَكْرَمَنِي زَيْدٌ. سمجھ میں آیا بھئی؟ تو مُخْتَلِفَيْنِ حال بن گیا فِعْلَيْنِ سے جو کلام سے مفہوم ہو رہا ہے، جو کلام سے مفہوم ہو رہا ہے. کیا کلام کیا تھا؟ فَقَدْ يَكُونُ فِي الْفَاعِلِيَّةِ وَالْمَفْعُولِيَّةِ مُخْتَلِفَيْنِ أَيْ قَدْ يَكُونُ تَنَازُعُ الْفِعْلَيْنِ کبھی کبھار تَنَازُع فِعْلَيْنِ کس کے اندر ہوگا؟ فَاعِلِيَّةِ اور مَفْعُولِيَّةِ میں، تو فِعْلَيْنِ کا یہاں پر آگیا مولانا. وَيَخْتَارُ الْبَصْرِيُّونَ، بھئی، یہ بَصْرِيُّونَ پڑھتے ہیں، بَصْرِيُّونَ، وَيَخْتَارُ الْبَصْرِيُّونَ، سمجھ میں آیا؟ بَصْرِيُّونَ. تو یہ ہے بَصْرِيُّونَ، مجھے بَصْرِيُّونَ کے بس مجھے بَصْرِيُّونَ پسند ہے، بھئی، بصره ہے ناں، بصره تو کیا ہونا چاہیے؟ بَصْرِيُّونَ ہونا چاہیے، بَصْرِيُّونَ ہونا چاہیے، میں بَصْرِيُّونَ پڑھتا ہوں. وجہ اس کی یہ، مولانا، بَصْرِی کیوں پڑھتے ہیں؟ وجہ یہ کہ بَصْرَہ ایک شہر کا بھی نام ہے اور ایک علاقے کا بھی نام ہے. جیسے مولانا، لاہور، مولانا، لاہور کس کا نام ہے؟ شہر کا نام. اور سِنْدھ کہہ لو، سِنْدھ، یہ کس چیز کا نام ہے؟ ایک پورے علاقے کا نام ہے، سمجھ میں آیا؟ شہر ہے؟ جی؟ نہیں. یا یہ مثال اور مثال بھی بنا لو، لاہور، مولانا، شہر کا نام ہے. اور سَوَات، یہ علاقے کا نام ہے، سَوَات کوئی شہر نہیں ہے، سمجھ میں آیا؟ سَوَات کیا ہے؟ ایک علاقے کا نام ہے. تو اب اس علاقے میں جو رہے گا اس کو کیا کہیں گے؟ سَوَاتِيّ، اور اس لاہور کے اندر جو رہے گا، لاہور کے علاوہ ہوگا، اس کو کیا کہیں گے؟ لَاهُورِيّ. اب تو، تو یہ تو نام الگ الگ ہیں، لیکن بَصْرَه جو ہے ایک ہی نام ان دونوں کا ہے، مولانا، ایک شہر کا نام بھی کیا ہے؟ بَصْرَة، ایک علاقے کا نام بھی کیا ہے؟ بَصْرَة، تو اب اس علاقے کے رہنے والے کو بھی کہنا پڑے گا بَصْرِيّ، اس شہر کے اندر رہنے والے کو بھی کیا کہنا پڑے گا؟ بَصْرِيّ، تو جب آپ کسی کو بَصْرِيّ کہیں گے تو پتہ نہیں چلے گا کہ یہ اس شہر والا مراد ہے یا اس علاقے والا مراد ہے، تو دونوں میں فرق کرنے کے لیے جو علاقے والے ہیں ان کو کیا کہتے ہیں؟ بَصْرِيُّونَ، اور جو شہر والا ہوتا ہے اس کو کیا کہتے ہیں؟ بِصْرِيُّونَ. سمجھ میں آیا ان دونوں میں فرق؟ اچھی طرح بات سمجھ میں آگئی. وَيَخْتَارُ الْبَصْرِيُّونَ إِعْمَالَ الثَّانِي، اور پسند کرتے ہیں، ترجیح دیتے ہیں، بَصْرَه کے نَحْوِي کس کو؟ ثَانِي کو عَمَلٌ دینا، وَالْكُوفِيُّونَ الْأَوَّلَ، اور کوفہ والے ترجیح دیتے ہیں کس کو؟ اول کو عَمَلٌ دینے کو. فَإِنْ أَمَلْتَ، جی، اب یہ وہ صورت شروع ہوئی، مولانا، کہ آپ کس کو عَامِلٌ بنائیں؟ ثَانِي کو عَامِلٌ، بصرہ والوں کے مذہب کے مطابق بات ہوگی. فَإِنْ أَمَلْتَ الثَّانِيَةَ، پس اگر تو عَامِلٌ بنائے ثَانِي کو، أَمَرْتَ الْفَاعِلَ فِي الْأَوَّلِ، اور پہلا تقاضا کس کا کر رہا ہو؟ فَاعِلٌ کا، تو أَمَرْتَ الْفَاعِلَ فِي الْأَوَّلِ، تو تو ضَمِيرٌ لائے گا فَاعِلٌ کی کس کے اندر؟ اول میں، پہلا بھی کس کا تقاضا کر رہا ہے؟ مثلاً، پہلا کر رہا ہے تقاضا فَاعِلٌ کا اور دوسرا عام ہے، مولانا، چاہے فَاعِلٌ کا تقاضا کرے، چاہے... بھئی جو بھی کرے، آپ نے تو اس کو تو عَمَلٌ دے دینا ہے، لہذا وہاں تو ضَمِيرٌ کی کوئی بات نہیں۔ وہ چاہے فَاعِلٌ کا تقاضا کرے، تو اگلے کو اس کے لیے فَاعِلٌ بنا دو، اگر دوسرا مَفْعُولٌ کا تقاضا کر رہا ہے، تو دوسرے آگے اِسْمٌ کو اس کے لیے کیا بنا دو؟ مَفْعُولٌ بنا دو، تو دو صورتیں اس میں اکٹھی آگئیں، سمجھ میں آیا؟ دو صورتیں. تو اور پہلا کس کا تقاضا کرے گا؟ یا فَاعِلٌ کا تقاضا کرے گا یا مَفْعُولٌ کا، تو اگر فَاعِلٌ کا تقاضا کر رہا ہے، پھر فَاعِلٌ کو تو حذف کرنا جائز نہیں، پھر اس کی کیا لے کر آئیں گے پہلے میں؟ ضَمِيرٌ لے کر آئیں گے، اور اگر مَفْعُولٌ کا تقاضا کرے، تو پھر اس کی بات آگے کریں گے وہ. أَمَرْتَ الْفَاعِلَ فِي الْأَوَّلِ، تو تو ضَمِيرٌ لائے گا فَاعِلٌ کی کس کے اندر؟ اول میں، جبکہ پہلا کس کا تقاضا کر رہا ہے؟ فَاعِلٌ کا، اور آپ نے عَمَلٌ کس کو دیا ہے؟ ثَانِي کو، تو ضَمِيرٌ لائے گا فَاعِلٌ کی پہلے میں عَلَى وِفْقِ الظَّاهِرِ، أَيْ عَلَى وِفْقِ اِسْمِ الظَّاهِرِ، اس اِسْمِ ظَاهِرٍ کے موافق، اگر وہ اِسْمِ ظَاهِرٌ مُفْرَد تھا، تو پہلے میں ضَمِيرٌ بھی کون سی لاؤ؟ مُفْرَد کی، اگر وہ کیا تھا؟ تَثْنِيَةً تھا اِسْمِ ظَاهِر، تو پہلے میں ضَمِيرٌ بھی کون سی لاؤ؟ تَثْنِيَةً والی، اور اگر وہ جَمْع تھا، تو پہلے کے اندر ضَمِيرٌ بھی کون سی لاؤ؟ جَمْع کی. صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ پہلے میں کیا لانی ہے؟ عَمَلٌ کس کو دیا؟ ثَانِي کو، تو پہلے میں کیا لاؤ گے؟ فَاعِلٌ کی ضَمِيرٌ، اور یہ ضَمِيرٌ اور مرجع میں تو کیا ہے؟ مطابقت ضروری ہے، تو اگر وہ فَاعِلٌ اِسْمِ ظَاهِرٌ جو تھا مُفْرَد تھا، تو ضَمِيرٌ بھی پہلے میں کون سی لاؤ گے؟ مُفْرَد کی، اور اگر وہ تَثْنِيَةً تھا، تو ضَمِيرٌ کون سی لاؤ گے؟ تَثْنِيَةً کی، اور اگر وہ جَمْع ہے، تو ضَمِيرٌ کون سی لاؤ گے؟ جَمْع کی. مثلاً، مولانا، ضَرَبَنِي، مثال پہلے پکڑو، مولانا، ضَرَبَنِي، اس مثال پر آؤ، ضَرَبَنِي وَأَكْرَمَنِي زَيْدٌ. آپ نے کس کو عَامِلٌ عمل دیا؟ أَكْرَمَ، تو زَيْدٌ فَاعِلٌ ہوا أَكْرَمَ کے لیے، تو ضَرَبَ کے اندر کیا لائیں گے؟ ضَمِيرٌ، اور زَيْدٌ ہے مُفْرَد، تو ضَرَبَ میں اس فِعْلِ ضَمِيرٌ بھی کون سی لائیں گے؟ مُفْرَد، اور مُفْرَد کی ضَمِير کس فِعْل میں ہوتی ہے؟ کون سے صِيغے میں ہوتی ہے؟ پہلے میں، تو یہ اسی طرح رہے گا ضَرَبَنِي وَأَكْرَمَنِي زَيْدٌ، ضَرَبَ پہلا صِيغہ. اب زَيْدٌ کی جگہ ذرا الزَّيْدَانِ تَثْنِيَةً لے آئیں، کیا لے آئیں؟ تَثْنِيَةً، اور آپ نے عَمَلٌ کس کو دیا ہے؟ ثَانِي کو، تو پہلے کے اندر کیا لائیں گے؟ ضَمِيرٌ، اور اِسْمِ ظَاهِر کیا ہے؟ تَثْنِيَةً، تو پہلے فِعْل کے اندر ضَمِيرٌ بھی کون سی لائیں گے؟ تَثْنِيَةً، اور تَثْنِيَةً کی ضَمِير کون سے صِيغے میں آتی ہے؟ دوسرے میں، ضَرَبَ، ضَرَبَا، تو کیا بن جائے گا؟ ضَرَبَانِي وَأَكْرَمَنِي الزَّيْدَانِ. اور اگر وہ جَمْع ہو الزَّيْدُونَ، اور اس کو رَفْع کس نے دیا؟ أَكْرَمَ نے، تو پہلے کے اندر کیا لانی پڑے گی؟ ضَمِيرٌ لانا پڑے گی، اور یہ ضَمِيرٌ اس اِسْمِ ظَاهِرٍ کے مطابق، اور وہ اِسْمِ ظَاهِر تو ہے جَمْع، تو پھر پہلے فِعْل میں ضَمِيرٌ بھی کون سی لانا پڑے گی؟ جَمْع کی، اور وہ کون سے صِيغے میں آئے گی؟ مَسْلَن تیسرسے میں آ رہی ہے یہاں پر ضَرَبُونِي وَأَكْرَمَنِي الزَّيْدُونَ. سمجھ میں آرہی ہے عبارت؟ تو عَلَى وِفْقِ الظَّاهِرِ، أَيْ عَلَى وِفْقِ اِسْمِ الظَّاهِرِ، اس اِسْمِ ظَاهِرٍ کے موافق، دُونَ الْحَذْفِ، نہ کہ حَذْف کریں گے، کیا کریں گے؟ میں نے کیا بتایا تھا؟ فِعْل کو باقی رکھیں اور فَاعِلٌ کو حَذْف کر دیں، ایسا کر سکتے ہیں؟ نہیں. بھئی فَاعِلٌ کو باقی رکھو، فِعْل کو حَذْف کر لو، یہ تو جائز ہے، لیکن فِعْل کو باقی رکھو اور فَاعِلٌ کو حَذْف کر لو، یہ جائز نہیں، اور ضَرَبَنِي فِعْل تو آ چکا ہے، لہذا فَاعِلٌ کے اور آپ نے عَمَلٌ کس کو دیا ہے؟ ثَانِي کو، تو پہلے کے اندر یہ حَذْف کرنا پڑے گا یا ضَمِيرٌ لائیں گے؟ تو بتلایا کہ حَذْف نہیں کریں گے بلکہ کیا لائیں گے؟ ضَمِيرٌ لائیں گے. خِلَافاً لِلْكِسَائِيِّ، بخلاف کس کے؟ امام كِسَائِي کے، امام كِسَائِي. امام كِسَائِي فرماتے ہیں: فَاعِلٌ کو حَذْف کریں گے، بھئی! فَاعِلٌ کو کیا کریں گے؟ حَذْف کریں گے، اور وہ نَسْيَةً مَنْسِيَّةً ہوگا، گویا کہ ہے ہی نہیں، گویا کہ ہے ہی نہیں، نَسْيَةً مَنْسِيَّةً ہو جائے گا. جب فَاعِلٌ کو نَسْيَةً مَنْسِيَّةً کر دیا، مولانا، اس کی ضَمِير لائیں گے ہی نہیں، سرے سے ہی کیا کر دیں گے اس کو؟ حَذْف کر دیں گے، تو فِعْل موجود ہے اور فَاعِلٌ موجود نہیں، اور جمہور کے نزدیک یہ جائز نہیں لیکن امام فراء فرماتے ہیں ایسا ہی کریں گے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو اس صورت میں، فاعل اس میں ظاہر چاہے مُفْرَدٌ ہو، تَسْنِيَةٌ ہو، جَمْعٌ ہو۔ فاعل اس میں ظاہر کی کتنی صورتیں آسکتی ہیں؟ یا مفرد ہوگا یا تثنیہ ہوگا یا جمع ہوگا۔ اور جمہور کے یہ بصریوں کے نزدیک کہ پہلے کے اندر کیا لائیں؟ عمل کس کو دیا ہے؟ ثانی کو تو پہلے میں کیا لائیں گے؟ ضمیر لائیں گے مولانا۔ کیا کریں گے؟ ضمیر لائیں گے۔ تو اگر وہ اسم ظاہر مفرد تھا تو ضمیر بھی کون سی؟ مفرد. فعل مفرد آئے گا وہ تثنیہ تھا تو فعل بھی کیا آئے گا؟ تثنیہ۔ وہ جمع ہے اسم ظاہر تو فعل بھی کیا آئے گا؟ جمع آئے گا۔ لیکن امام کسائی کیا فرماتے ہیں کہ فاعل کو کیا کردیں گے؟ نصبیہ منصبہ۔ اس کو حذف کردیں گے جب حذف کردیا تو تینوں صورتوں میں پہلا فعل مفرد ہی رہے گا۔ کیا رہے گا؟ مفرد ہی رہے گا اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کیونکہ ضمیر تو آپ لا نہیں رہے جب ضمیر نہیں لا رہے تو اس میں تبدیلی بھی نہیں ہوگی۔ بات سمجھ میں آرہی ہے؟ خِلَافاً لِلْكِسَائِيِّ بخلاف کس کے؟ یہ بخلاف امام کسائی کے۔ و جَادَ خِلَافاً لِلْفَرَّاءِ اور یہ جائز ہے بخلاف امام فراء کے۔ یعنی ثانی کو عمل دینا جائز ہے جبکہ پہلا کس کا تقاضا کر رہا ہو؟ فاعل کا۔ بخلاف کس کے امام فراء؟ وہ فرماتے ہیں کہ جب پہلا فاعل کا تقاضا کر رہا ہو تو ثانی کو عمل دینا جائز؟ پھر کس کو عمل دیں گے؟ کیوں؟ دو خرابیوں میں سے ورنہ تو ایک خرابی ضرور لازم آئے گی یا تو اجماع قبل الذکر لازم آئے گا یا حذف۔ یہ تو وہ صورت تھی جب کہ فاعل پہلا فعل فاعل کا تقاضا کرتا ہے اور اگر پہلا فعل کس کا تقاضا کرے؟ مفعول کا تو کہتے ہیں وَحَذَفْتَ الْمَفْعُولَا تو پھر مفعول کو کیا کریں گے؟ حذف کریں گے إِنِ اسْتُغْنِيَ عَنْهُ اگر اس سے کیا حاصل ہو؟ استغناء حاصل ہو۔ کیا حاصل ہو؟ استغناء۔ تو استغنی عنہ مولانا نا استغنی فعل مجہول لائے بھئی فعل مجہول۔ اور فعل مجہول کا اسناد کس کی طرف ہوتا ہے؟ نَائِبُ فَاعِلٍ کی طرف۔ بھئی یہ تو فعل لازم ہے۔ استغنا تو فعل لازم ہے۔ تو اس سے مجہول کیسے آیا؟ مجہول آگیا ہے تو بھئی کیا کرتے ہیں؟ ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْراً۔ اس ضرب کو مجہول جب میں بناؤں گا تو وہ عمرا جو مفعول تھا اب کیا بن جائے گا؟ نائب فاعل۔ وہ جو پہلے مفعول تھا اب کیا بن جائے گا؟ نائب فاعل۔ معلوم ہوا مفعول ہوگا تو وہ نائب فاعل ہم بنا سکیں گے اگر مفعول ہی نہیں تو نائب فاعل۔ تو یہاں تو فعل مجہول آگیا اب نائب فاعل کہاں سے لائیں؟ اس کا تو مفعول تھا ہی نہیں۔ تو ایسے یاد رکھو مولانا وہ افعال جن کے فاعل یا نائب فاعل کا پتہ نہ چل رہا ہو، وہ افعال جن کے فاعل یا نائب فاعل کا پتہ نہ چل رہا ہو تو ان کے اندر جو فاعل یا نائب فاعل کی ضمیر ہوگی وہ انہی کے مصدر کو راجع ہوگی۔ بھئی استغنی میں ضمیر ہے یا نہیں؟ تو یہ ضمیر اسی کے مصدر کو راجع ہے یعنی استغنا کو راجع ہے۔ کس کو راجع ہے؟ استغنا کو راجع ہے تو استغنی ہوا أي استغنی الاستغناء۔ و استغنی ال.. وہ ضمیر کس کو راجع ہے؟ استغنا کو۔ سمجھ میں آیا؟ اور یہ بمانے ہوا أي وقع الاستغناء یا حصل الاستغناء۔ کیا حاصل ہوا؟ استغناء حاصل ہوا۔ یہ تاویل کی جاتی ہے اس میں سمجھ میں آیا؟ ایسے مواقع پر یہ تاویل کی جاتی ہے۔ ہمیشہ کے لیے یہ بات یاد رکھو۔ أي حصل الاستغناء یا وقع الاستغناء۔ یا مولانا ع عنہ جار مجرور اس کا نائب فاعل ہے۔ یہ جار مجرور کیا ہے اس کا نائب فاعل ہے۔ وہ بھی نائب فاعل بن جاتا ہے۔ جیسے مفعول مفعول بہ یہ بہ جار مجرور کیا ہے مفعول کے لیے نائب فاعل۔ سمجھ میں ذرا مشکل بات آگئی تھوڑی سی بھئی یاد رہ جائے تو اچھی بات ہے وہ فعل معروف اور وہ فعل مجہول جن کے فاعل یا نائب فاعل کا پتہ نہ چل رہا ہو تو ان کے اندر جو فاعل یا نائب فاعل کی ضمیر ہوگی وہ اسی فعل کے مصدر کو راجع ہوگی۔ جیسے مولانا وَإِلَّا لَدَارَ دَوْرٌ اور تسلسل۔ سمجھ میں آیا سلم کی عبارت ہے مولانا۔ یا تو دور لازم آئے گا یا تسلسل۔ یہاں پر بھی پتہ نہیں چلتا دار فعل ہے فعل کے لیے فاعل چاہیے کون ہے فاعل؟ تسلسل لازم آئے گا یا دور۔ تسلسل کے اندر فعل ہے اس کے لیے فاعل چاہیے تو جواب کیا ہے کہ ان کے اندر فاعل کی جو ضمیر ہے وہ انہی کے مصدر کو راجع ہوگی۔ أي وَإِلَّا لَدَارَ دَوْرٌ وَإِلَّا لَتَسَلْسَلَ تَسَلْسُلٌ۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ انہی کا مصدر کیا بن جائے گا ان کے لیے فاعل تو دار کا فاعل دور تسلسل تسلسل کا فاعل کون تسلسل۔ وَإِلَّا لَدَارَ دَوْرٌ وَّإِلَّا لَتَسَلْسَلَ تَسَلْسُلٌ۔ اور پھر وہ تاویل کر لیں لدار دور کا کیا معنی أي وقع دور دور واقع ہوگا او وقع التسلسل یا تسلسل واقع ہوگا جیسے یہاں ہم نے۔ وَحَذَفْتَ الْمَفْعُولَ اور مفعول کو حذف کر لیں گے إِنِ اسْتُغْنِيَ عَنْهُ اگر اس کی اس سے استغناء حاصل ہو جائے اس کی حاجت نہ رہے اگر اس کی حاجت نہ رہے، بھئی یاد رکھو اہم افعال کے اندر مفعول فضلہ ہے اس کو حذف کرنا چاہیے۔ مفعول کیا ہے؟ فضلہ ہے اس کو حذف کرنا جائز لیکن افعال قلوب میں مفعول کو حذف کرنا جائز نہیں بھئی۔ معلوم ہوا! عام افعال ہیں تو مفعول سے استغناء حاصل ہوا اس کی حاجت نہ رہی اس کو کیا کر لیں گے؟ آپ نے عمل کس کو دیا؟ ثانی کو پہلا کس کا تقاضا کر رہا ہے؟ مفعول کا۔ اب مفعول کا تقاضا کر رہا ہے اس کے لیے مفعول چاہیے تو دو صورتیں ہیں یا تو مفعول کو حذف کرنا پڑے گا یا مفعول کی ضمیر لانا پڑے گی۔ مفعول کو حذف یا حذف کرنا پڑے گا یا ضمیر لانا۔ ضمیر لا نہیں سکتے اس لیے کہ ضمیر لائیں گے تو مرجع آرہا ہے بعد میں تو اجتماع قبل الذکر لازم آئے گا اور یہ اجتماع قبل الذکر عمدة میں ہو رہا ہے یا غیر عمدة میں ہو رہا ہے؟ غیر عمدة میں ہو رہا ہے یہ تو جائز نہیں۔ کس میں مفعول میں لا رہے ہیں نا آپ مفعول میں تو فاعل میں تو جائز تھا لیکن مفعول کے اندر جائز نہیں۔ ہاں تو پھر حذف کریں گے کیا کریں گے؟ حذف کیونکہ مفعول کیا ہوتا ہے؟ فضلہ ہے فضلہ زائد چیز ہے۔ وَإِلَّا وَإِلَّا یہ کس سے استثناء ہے مولانا؟ جی؟ کس سے استثناء ہے؟ قیمتی نکتہ آپ کو بتلاؤں۔ ہمیشہ یاد رکھنا۔ یاد رکھو الا سے پہلے واو آجائے تو وہ ان اور لا ہے دراصل۔ یہ حرف استثناء الا نہیں ہے مولانا یہ دراصل کیا ہے؟ إِنْ لَا إِنْ لَا تو نون ساکن آیا حروف یرملون سے پہلے اور حروف یرملون میں سے پہلے نون ساکن ہے تو اس کو کیا ضابطہ پڑا ہے آپ نے؟ اسی کی جنس میں بدل کر اس کے میں ادغام کرتے ہیں۔ یرملون میں ہے ایک لام ان لا تو نون ساکن کے بعد کیا آرہا ہے؟ لا تو لہذا اس نون کو بھی لام کر کے اس کا لام میں کیا کردی گئی؟ ادغام کردیا گیا کیا بن گیا؟ إِلَّا۔ تو الا سے پہلے جب بھی واو آجائے آپ فورا سمجھ جائیں کہ یہ وہ الا حرف استثناء نہیں ہے بلکہ یہ کیا ہے؟ إِنْ لَا۔ تو اصل عبارت یوں ہے وَإِنْ لَمْ يَكُنْ كَذَلِكَ۔ کہتے ہیں اگر مفعول مفعول کو حذف کریں گے إِنِ اسْتُغْنِيَ عَنْهُ اگر اس سے استغناء حاصل ہو جائے وَإِنْ لَمْ يُسْتَغْنَ عَنْهُ اور اگر اس سے استغناء حاصل نہ ہو أَظْهَرْتَا تو پھر کیا کریں گے؟ اس کو ظاہر کریں گے۔ समझ میں آئی بات کہ نہیں آئی بھئی؟ بھئی میں نے آپ کو کیا بتلایا عام افعال کے اندر مفعول کیا ہوتا ہے؟ فضلہ لہذا اس کو حذف کرنا بھی جائز کیونکہ عام افعال میں اس کی حاجت اتنی نہیں ہوتی۔ لیکن اگر افعال قلوب ہوں تو پھر افعال قلوب کے اندر مفعول کو حذف کرنا جائز نہیں۔ تو کہنے کا یہ مطلب ہے کہ اگر اس کے بغیر بھی اکتفا ہو سکتا ہے تو مفعول کو حذف کردو یعنی عام افعال میں اور اگر اس کے بغیر گزارا نہیں ہوتا یعنی وہ فعل افعال قلوب میں سے ہے تو پھر اس کے لیے مولانا حذف بھی نہیں کر سکتے وہاں پر۔ کیونکہ افعال قلوب کے مفعول کو حذف کرنا جائز نہیں۔ اور زمین بھی نہیں لا سکتے کیونکہ اس صورت میں کیا لازم آئے گی؟ خرابی لازم آئے گی۔ اجتماع قبل الذکر ضمیر پہلے آگئی اور منتلق تو بعد میں آرہا ہے تیسری صورت یہ ہے کہ اس کو دوبارہ لے آؤ اسم ظاہر کو تو اب ہم نے کہا حَاسِبَنِي مُنْطَلِقاً وَحَسِبْتُ زَيْداً مُنْطَلِقاً۔ دیکھو حَاسِبَنِي مُنْطَلِقاً اس کے لیے میں منطلقاً دوبارہ لے آیا۔ اگرچہ وہ آگے آرہا ہے اس منطلقاً کو پہلے کو ذرا گراؤ مولانا لیکن یاد رکھنا حَاسِبَنِي وَحَسِبْتُ زَيْداً مُنْطَلِقاً۔ یہ جو آخر میں منطلقاً آرہا ہے یہ پہلا حاسبہ کیا چاہتا ہے کہ میرے لیے کیا بن جائے؟ مفعول بن جائے۔ اور حسیبتو چاہتا ہے کہ میرے لیے مفعول بنے آپ نے کس کے لیے مفعول بنایا؟ ثانی کے لیے تو پہلے کے.. پہلا اب کس چیز کو چاہ رہا ہے کہ میرے لیے اس کے لیے بھی کیا چاہیے اب مفعول چاہیے۔ اب اس کو حذف نہیں کر سکتے کیونکہ حسیبہ کس میں سے ہے؟ افعال قلوب میں سے۔ ضمیر میں نہیں لا سکتے کیونکہ اس صورت میں کیا خرابی لازم آئے گی؟ اجتماع قبل الذکر ضمیر پہلے آگئی اور منطلقاً تو بعد میں آرہا ہے تیسری صورت یہ ہے کہ اس کو دوبارہ لے آؤ اسم ظاہر کو۔ تو اب ہم نے کہا حَاسِبَنِي مُنْطَلِقاً وَحَسِبْتُ زَيْداً مُنْطَلِقاً۔ بات سب کو سمجھ میں آگئی؟ چلیے مولانا هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْکلام
114 approved lectures · 24 of 114