Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

كافية · dars-076

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor Mrs Abdullah Bin Masood
📍 Location BAHAWALPUR, Pakistan
📅 Approved Date 22 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 28
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
اچھا مولانا توابع کی بحث ہم پڑھ رہے تھے کل ہم نے عطف بالحرف کی بحث پڑھی مولانا۔ اس کے بارے میں آپ نے کیا پڑھا ہوا ہے معطوف بالحرف کس کو کہتے ہیں؟ وہ تابع ہے جو مقصود بالنسبت ہوتا ہے کس کے ساتھ؟ یعنی متبوع بھی مقصود ہوتا ہے اور تابع بھی مقصود ہوتا ہے، اس پر ایک اشکال ہوتا ہے مولانا کہ حروف عاطفہ میں سے ایک بل بھی ہے، ایک او اور ام وغیرہ بھی ہیں۔ مثلاً میں کہتا ہوں جَاءَنِيْ زَيْدٌ بَلْ عَمْرٌو، میرے پاس زید آیا بلکہ عامر آیا تو کیا معنی ہوتا ہے؟ عامر آیا ہے میرے پاس کیونکہ آپ نے بل کے ذریعے زید کو چھوڑ دیا اور کس کی بات شروع کر دی؟ تو دیکھو یہاں تو دونوں مقصود نہیں ہیں بلکہ مقصود صرف کون ہے؟ تابع مقصود ہے اور میرے پاس کون آیا ہے؟ میں نے کہا جَاءَنِيْ زَيْدٌ بَلْ عَمْرٌو کیا معنی کون آیا میرے پاس؟ عامر آیا ہے تو آپ نے تو کہا تھا تابع بھی مقصود اور یہاں تو ایک مقصود ہے اور وہ بھی تابع۔ نیز ایک او بھی ہے اسی طرح جَاءَنِيْ زَيْدٌ أَوْ عَمْرٌو آپ کسی کو کہتے ہیں میرے پاس زید یا عامر آیا تھا، اب بتانا نہیں چاہتے کون آیا تھا تو آپ کیا لے آتے ہیں او کہ ان دونوں میں سے ایک آیا تھا تو دیکھو ہے حق عطف لیکن اس کے باوجود دونوں مقصود نہیں ہیں بلکہ دونوں میں سے ایک مقصود ہے اور آپ نے تو کیا کہا تھا تابع بھی مقصود ہوتا ہے اور تو جواب یہ مولانا کہ بل کے اندر متبوع بھی مقصود ہے اور تابع بھی مقصود ہے لیکن کس طرح؟ متبوع مقصود تھا ابتدائً جَاءَنِيْ زَيْدٌ بَلْ عَمْرٌو اور تابع مقصود ہے انتہائً مولانا۔ بل کے اندر کیا ہے؟ متبوع مقصود ہے ابتدائً مقصود کون تھا؟ زید، پھر آپ نے بل کے ذریعے انتہائً مقصود کس کو بنایا؟ عامر کو۔ تو بل کے اندر بھی دونوں مقصود ہیں لیکن جو ہے معطوف علیہ جو ہے وہ ابتدائً مقصود ہے اور معطوف انتہائً مقصود ہے۔ اسی طرح او کے ذریعے بھی دونوں مقصود ہیں لیکن علی سبیل البدل مولانا، زید بھی مقصود اور عامر بھی مقصود لیکن علی سبیل البدل کے طور پر دونوں میں سے اور ان کے بیچ میں آتا ہے مولانا حروف عاطفہ میں سے کوئی ایک مولانا اور پھر آپ نے یہ ضابطہ پڑھا تھا جب ضمیر مرفوع متصل پر عطف کریں تو کیا لانا ضروری؟ دو چیزوں میں سے ایک کا ہونا ضروری یا تو اس کی تاکید لے آؤ کس کے ساتھ؟ ضمیر مرفوع منفصل کے ساتھ یا درمیان میں کیا لے آؤ؟ فصل لے آؤ۔ اور جب عطف کیا جائے مولانا ضمیر مجرور پر تو پھر وہ عامل جس نے جر دیا اس کا دوبارہ اعادہ ضروری ہے جیسے مَرَرْتُ بِكَ وَبِزَيْدٍ تو زید کا عطف آپ کس پر کرنا چاہتے تھے؟ کاف ضمیر پر تو وہ جس نے جر دیا اس کا بھی اعادہ کرنا پڑے گا آپ کو مَرَرْتُ بِكَ وَبِزَيْدٍ اور پھر آپ نے یہ ضابطہ پڑھا تھا کہ معطوف کس کے حکم میں ہے؟ یعنی معطوف علیہ اگر خبر تو معطوف بھی خبر، معطوف علیہ صفت تو معطوف بھی صفت، معطوف علیہ صلہ تو معطوف بھی صلہ، اسی لیے انہوں نے کہا یہ مثال یہ جو ہے مَا زَيْدٌ بِقَائِمٍ وَلَا ذَاهِبٌ عَمْرٌو اس کے اندر ذاہب پر رفع پڑھنا ہی جائز ہے جر پڑھنا جائز نہیں ہے۔ اسی طرح مَا زَيْدٌ قَائِمًا وَلَا ذَاهِبٌ عَمْرٌو یہاں پر بھی ذاہب کے اندر رفع پڑھنا ہی جائز ہے نصب پڑھنا جائز نہیں ہے۔ کیوں؟ اس لیے کہ ہم نے بتایا تھا معطوف کس کے حکم میں ہوتا ہے؟ اور اگر اب ہم ذاہب کا عطف کر دیں قائم پر تو پھر اس صورت میں یہ بھی زید کی خبر بن جائے گی حالانکہ یہ تو زید کی خبر نہیں ہے اور وہاں پر قائمین کے اندر ضمیر ایک موجود تھی جو کس کی طرف لوٹ رہی تھی؟ زید کی طرف۔ تو لہٰذا معطوف کے اندر بھی ایک ضمیر کا ہونا جو کس کی طرف لوٹے؟ اور حالانکہ ذاہب کے اندر کوئی ضمیر نہیں بلکہ آگے اس کا فاعل ظاہر آ رہا ہے اسی لیے اس پر رفع ہی پڑھیں گے اور یہ مبتدا کی ثانی ہے بھئی۔ اس پر اشکال ہوا کہ الَّذِيْ يَطِيْرُ فَيَغْضَبُ زَيْدٌ الذُّبَابُ یہاں پر مولانا فا کے ذریعے عطف ہو رہا ہے يَغْضَبُ کا کس پر؟ يَطِيْرُ پر۔ اور يَطِيْرُ کے اندر ایک ضمیر ہے جو موصول کی طرف لوٹ رہی ہے تو يَغْضَبُ کے اندر بھی ایک ضمیر ہونی چاہیے جو کس کی طرف لوٹے؟ الَّذِيْ اس میں موصول کی طرف لوٹے لیکن اس کے اندر تو کوئی ضمیر نہیں اس کا تو فاعل آگے اس میں ظاہر آ رہا ہے لیکن اس کے باوجود بالاتفاق یہ مثال صحیح ہے تو آپ کا ضابطہ تو ٹوٹ گیا کہتے ہیں نہیں بھئی یہ جو ہم بات کر رہے ہیں فا عاطفہ کی حروف عاطفہ کی بات کر رہے ہیں اور یہ جو فا ہے یہ عاطفہ نہیں ہے بلکہ کیا ہے؟ سببیہ ہے یہ سبب کا معنی ادا کرتا ہے۔ اس کے بعد ایک مسئلہ پڑھا تھا ہم نے عطف معمول دو معمولین کا عطف علی معمولین عاملین مختلفین یہ آپ نے ضابطہ پڑھا تھا کہ حرف عطف جو ہوتا ہے وہ نائب ہوتا ہے کس کا؟ عامل کا، عامل کا نائب ہوتا ہے تو وہ ایک کا نائب تو بن سکتا ہے دو کا نائب نہیں بن سکتا۔ تو اس سلسلے میں تین مذاہب ہیں، پہلے تو یہ یاد رکھیں کہ اگر دونوں معمولین کے اندر عامل ایک ہی ہے تو پھر عطف جائز ہے بالاتفاق کیونکہ حرف عطف کس کا قائم مقام ہوا؟ ایک ہی عامل کا قائم مقام لیکن اگر وہ دو معمول ہیں اور دونوں کے اندر عامل مختلف ہیں تو اس صورت کے اندر جمہور کے نزدیک جب مجرور مقدم ہو تو عطف جائز اور اگر مجرور مقدم نہ ہو تو عطف جائز نہیں ہے۔ امام فرّاء فرماتے ہیں جائز، جب مجرور مقدم میں جائز ہے تو اسی پر قیاس کرتے ہوئے باقی میں بھی جائز۔ امام سیبویہ فرماتے ہیں کہ نہیں بھئی سرے سے کسی صورت میں بھی جائز نہیں ہے اس لیے کہ حرف عطف جو ہوتا ہے وہ نائب ہوتا ہے اور وہ ضعیف ہے حرف ہے بیچارہ تو وہ ایک کا نائب تو بن سکتا ہے دو کا نائب نہیں بن سکتا اور جمہور نے کیا دلیل دونوں کو کیا جواب دیا کہ بھئی ٹھیک ہے ہم بھی ضابطہ تسلیم کرتے ہیں لیکن بات ہو رہی ہے کلام عرب کی اور کلام عرب میں ہم کیا ہیں؟ ہم عرب کے جس طرح استعمال کیا ہے اس کے مطابق ہم کلام کریں گے اور کلام عرب میں ہم نے دیکھا ہے شعراء وغیرہ کے کلام میں کہ جب مجرور مقدم ہو تو وہ کیا کر دیا کرتے ہیں دو معمولوں کا عطف دو معمولوں پر جو کہ ان کے عامل مختلف ہوں وہ عطف کر دیا کرتے ہیں لہٰذا مجرور مقدم ہو تو عطف جائز اور باقی صورتوں میں جائز نہیں ہے، ضابطے کے مطابق۔ التَّأْكِيْدُ، آج تیسرا تابع پڑھیں گے مولانا تاکید ہے بھئی، ایک نعت گزری، دوسرا عطف بالحرف بھئی، تیسرا تاکید بھئی۔ تاکید مولانا التَّأْكِيْدُ تَابِعٌ تاکید وہ تابع ہے يُقَرِّرُ أَمْرَ الْمَتْبُوْعِ جو امر سے مراد ہے حال، متبوع کے حال کو پکا کرتا ہے فِي النِّسْبَةِ کس میں؟ نسبت میں، أَوِ الشُّمُوْلِ یا کس کے اندر؟ شمول کے اندر مولانا۔ شمول کے اندر متبوع کے حال کو پکا کرتا ہے یا نسبت کے اندر متبوع کے حال کو کیا کرتا ہے؟ بھئی مثالوں سے بات سمجھ میں آئے گی دیکھو میں کہتا ہوں جَاءَنِيْ زَيْدٌ زَيْدٌ، جَاءَنِيْ یا یوں دوسری مثال لے لو جَاءَنِيْ أَمِيْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ أَمِيْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ۔ میں نے کہا میرے پاس امیر المؤمنین تشریف لائے، آپ نے خیال کیا کہ امیر المؤمنین تو بڑے آدمی ہیں وہ کہاں آئے ہوں گے اپنے کسی سیکرٹری کو بھیج دیا، اپنے کسی خاص آدمی کو بھیج دیا لیکن چونکہ وہ بڑا خاص آدمی ہے تو گویا امیر المؤمنین نے تعبیر کر دیا کہ گویا امیر المؤمنین نے جب اپنا وہ خاص آدمی میرے پاس بھیج دیا تو گویا کہ وہ خود ہی کیا ہے میرے پاس آ گئے بھئی۔ تو دیکھو یہاں پر احتمال تھا کہ میں ہو سکتا ہے مجاز کلام مجازاً کر رہا ہوں، امیر المؤمنین تو نہیں آیا لیکن کیا ہے اس کے ان کے خاص آدمی آئے تو میں نے تعبیر کس سے کر دیا؟ لیکن میں پھر کہتا ہوں أَمِيْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ، کیا کہا میں نے جَاءَنِيْ أَمِيْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ أَمِيْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ، دوبارہ امیر المؤمنین لاتا ہوں کس لیے؟ اس مجاز کے احتمال کو ختم کرنے کے لیے کہ یہ نہ سمجھنا کہ امیر المؤمنین خود نہیں آئے انہوں نے کوئی خاص آدمی بھیجا بلکہ خود امیر المؤمنین ہی معلوم ہوا یہ جو مجیئت کی نسبت امیر المؤمنین کی طرف ہو رہی ہے یہ مجازاً نہیں ہے بلکہ حقیقتاً ہے تو دیکھو نسبت کو پکا کیا یا نہیں کیا مولانا؟ تو اس تاکید نے نسبت کو پکا کر دیا کہ یہ نسبت ویسے ہی نہیں ہو رہی ہے امیر المؤمنین کی طرف بلکہ حقیقتاً مجیئت کس کے لیے ثابت ہے؟ امیر المؤمنین کے لیے ہی ثابت ہے۔ سمجھ میں آئی بات؟ یا اسی طرح میں کہے شمول کا فائدہ دیتی ہے تاکید کیسے؟ میں کہتا ہوں جَاءَنِيْ طَلَبَةُ الدَّرَجَةِ الثَّالِثَةِ، جَاءَنِيْ طَلَبَةُ الدَّرَجَةِ میرے پاس درجہ ثالثہ والے طلباء آئے۔ آپ نے سوچا بھئی دو چار چھ آئے ہوں گے یا دس آئے ہوں گے، میں نے کہا كُلُّهُمْ سارے کے سارے آئے تھے مولانا تو اس کل نے کیا فائدہ دیا؟ شمول کا فائدہ دیا کہ یہاں جو طلباء درجہ ثالثہ مراد ہیں اس سے بعض افراد نہیں مراد بلکہ سارے افراد اس میں شامل ہیں، سارے افراد اس میں تو کس چیز کا فائدہ دیا؟ شمول کا، اب بات سمجھ میں آئی بھئی؟ تو تاکید وہ تابع ہے جو پکا کرتا ہے متبوع کے حال کو کس چیز کے اندر؟ نسبت میں، أَوِ الشُّمُوْلِ یا کس چیز میں؟ شمول میں۔ یاد رکھو تاکید کے تین فائدے ہیں مولانا۔ سامع سے غفلت کے ضرر کو دور کرنا، میں نے کہا جَاءَنِيْ أَمِيْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ أَمِيْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ، میں نے دو دفعہ ذکر کیا کیوں؟ میں نے اس لیے دو دفعہ ذکر کیا کہ کہیں سامع غافل نہ ہو اس کو پتہ ہی نہ چلے کہ یہ مجیئت کی نسبت میں کس کی طرف کر رہا ہوں تو میں نے دوسری دفعہ کہا تو اس غفلت سے جو نقصان ہو سکتا تھا اس نقصان کو میں نے کیا کر دیا؟ دور کر دیا۔ سمجھ میں آئی بات بھئی؟ ہو سکتا ہے وہ پوری طرح متوجہ نہ ہو اس کو پتہ ہی نہ چلے میں نے مجیئت کی نسبت کس کی طرف کی ہے کون ہے اس کا مسند الیہ؟ تو میں نے آگے جب دوبارہ ذکر کیا تو اب کیا ہوا وہ غفلت والا نقصان دور ہو گیا، صورت سمجھ میں آئی؟ دوسرا غلطی کے وہم کو دور کرتا ہے، میں نے جب کہا جَاءَنِيْ أَمِيْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ تو بھئی سننے والے کو وہم ہو سکتا تھا امیر المؤمنین کہاں آئے ہوں گے یہ کہنا چاہتا تھا جَاءَنِيْ زَيْدٌ منہ سے غلطی سے امیر المؤمنین کا لفظ نکل گیا۔ کہنا کیا چاہتا تھا یہ؟ جَاءَنِيْ زَيْدٌ کہنا چاہتا تھا غلطی سے منہ سے امیر المؤمنین کا لفظ نکل گیا تو وہ غلطی کا وہم ہو سکتا تھا اس کے دل میں لیکن جب میں ثانی امیر المؤمنین لایا تو اس نے کیا کر دیا غلطی کے وہم کو دور کر دیا۔ تیسرا جب میں نے کہا جَاءَنِيْ أَمِيْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ اس کو وہم ہو سکتا تھا کہ امیر المؤمنین تو خود نہیں آئے ہوں گے انہوں نے اپنا کوئی خاص آدمی بھیج دیا تو یہ جو امیر المؤمنین کی طرف مجیئت کی نسبت ہے یہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ مجازاً ہے، کیا ہے؟ خود تو وہ نہیں آئے بلکہ کیا کیا ہو گا آپ نے کسی خاص آدمی کو بھیج دیا لیکن جب خاص آدمی آ گیا تو گویا امیر المؤمنین کیا ہیں اس نے کہہ دیا خود ہی میرے پاس تو وہ کلام کو مجاز پر محمول کر سکتا تھا کہ امیر المؤمنین سے امیر المؤمنین نہیں مراد بلکہ کیا ہے ان کا کوئی کوئی اور آدمی مراد ہے تو جب اس تو اس مجاز کے وہم کو ایک ثانی امیر المؤمنین کا لفظ لا کر میں نے دور کر دیا، صورت سمجھ میں آئی؟ تو تاکید کے کتنے فائدے ہوئے؟ تین فائدے ہوئے نمبر ایک غفلت کو دور غفلت کے سے ہونے والے نقصان کو دور کر دیا، ثانی غلطی کے وہم کو دور کر دیا، تیسرا مجاز کے احتمال کو ختم کر دیا۔ وَهُوَ لَفْظِيٌّ وَمَعْنَوِيٌّ، مولانا تاکید دو قسم پر ہے ایک لفظی ہے اور ایک معنوی ہے، لفظی کسے کہتے ہیں؟ فَاللَّفْظِيُّ تَكْرِيْرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ کہ مولانا لفظ اول ہی کو تکرار کیا جائے بھئی، میں نے کہا جَاءَنِيْ زَيْدٌ زَيْدٌ دیکھو دوبارہ زید لایا، وہی لفظ جو پہلے ذکر تھا اسی کو اس کو کیا کہتے ہیں؟ تاکید لفظی، میں کہتا ہوں ضَرَبَ ضَرَبَ زَيْدٌ، یہ مولانا اسم فعل حرف سب میں جاری ہوتی ہے، ضَرَبَ ضَرَبَ زَيْدٌ بھئی پٹائی کی، پٹائی کی کس نے کی؟ معلوم بتلانا چاہتا ہوں بھئی زید نے صرف جھگڑا ہی وغیرہ ہی نہیں کیا بلکہ کیا کی ہے؟ پٹائی کی ہے تو پہلی دفعہ ضَرَبَ لے کر آیا سامع یہ سمجھے گا نہیں بھئی اس نے ڈانٹا وغیرہ اچھی طرح ہو گا اسی کو ضرب سے تعبیر کر دیا، میں نے کہا دوبارہ ضرب ذکر کیا کہ نہیں بلکہ تو یہ تاکید یہ ہے تو تاکید لفظی کہ عین اول لفظ کو کیا کر لیا جائے تو یہ دوبارہ لانا کبھی حقیقتاً وہی لفظ لاتے ہیں کبھی حکماً وہی لفظ مثلاً میں کہتا ہوں ضَرَبْتَ أَنْتَ، ضَرَبْتَ تو یہ أَنْتَ بھی تاکید ہے، کوئی آپ سے پوچھے یہ تاکید لفظی ہے یا تاکید معنوی؟ کیا کہیں گے؟ یہ لفظی ہے کیونکہ معنوی آگے آ رہی ہے وہ مولانا آٹھ یا نو الفاظ ہیں صرف انہی سے ہوتی ہے باقی جو ہیں وہ کیا ہیں؟ تاکید لفظی، بھئی تاکید لفظی تو وہی ہوتی ہے جو بعینہ پہلے لفظ کو دوبارہ لایا جائے حالانکہ ضَرَبْتَ کے اندر پہلے تاء ضمیر تھی اب أَنْتَ کی ضمیر لائے تو یہ تو تاکید لفظی نہیں، کہتے ہیں نہیں بھئی حقیقتاً تو وہ نہیں لیکن حکماً یہ وہی ہے، حکماً یہ وہی اس لیے کہ دوبارہ اس کو لانا ممکن نہیں تھا کیونکہ وہ تو ضمیر متصل ہے اور دوبارہ ضمیر متصل لا نہیں سکتے بلکہ پھر تو دوبارہ ہمیں فعل کو بھی لانا پڑے گا اور صرف آپ ضمیر کو دوبارہ لانا چاہتے ہیں تو اب متصل تو لا نہیں سکتے مجبوراً کیا لے کر آئے؟ منفصل، بات سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ تو تاکید لفظی دو قسم پر ہے یا حقیقتاً وہی لفظ آئے گا یا حکماً وہی لفظ آئے گا بھئی۔ فَاللَّفْظِيُّ تَكْرِيْرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ وہ تکرار ہے لفظ اول ہی کا مِثْلُ جَاءَنِيْ زَيْدٌ زَيْدٌ وَيَجْرِيْ فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا اور یہ تمام قسم کے الفاظ میں جاری ہوتی ہے اسم میں بھی جاری ہوتی ہے فعل میں بھی جاری ہوتی ہے تاکید لفظی اور حرف میں بھی جاری ہوتی ہے وَالْمَعْنَوِيُّ بِأَلْفَاظٍ مَحْصُوْرَةٍ اور تاکید معنوی چند الفاظ کے ساتھ ہے محصورہ گنے ہوئے، گنے چنے الفاظ ہیں، کتنے ہیں مولانا؟ نو لفظ ہیں، کتنے ہیں؟ نو دیکھیے بھئی وَهِيَ اور وہ یہ ہیں نَفْسُهُ وَ عَيْنُهُ وَكِلَاهُمَا وَكُلُّهُ وَأَجْمَعُ وَأَكْتَعُ وَأَبْتَعُ وَأَبْصَعُ گنو ذرا مولانا ان کو نفس، عین، کلا کلا کے مذکر ذکر کیا اس کے ساتھ ایک کیا گن لیں آپ؟ مؤنث بھی کیونکہ اصل کو ذکر کر دیا تو مؤنث فرع خود بخود ساتھ آ گئے مولانا، کتنے ہو گئے؟ چار، کل پانچ، اجمع چھ، اکٹع، ابتع، ابصع کتنے ہو گئے؟ نو ہو گئے مولانا۔ تو یہ نو الفاظ کے ساتھ تاکید آتی ہے تاکید فَالْأَوَّلَانِ يَعُمَّانِ بِاخْتِلَافِ صِيْغَتِهِمَا پس اول عام ہیں دیکھو مولانا یہ تاکید کے لیے لاتے ہیں ان ان نو الفاظ کو کیا کرتے ہیں؟ تاکید کے لیے لاتے ہیں تو تاکید کبھی آئے گی مفرد کی، کبھی تثنیہ کی، کبھی جمع کی تو یہ سارے ہر ایک کے لیے نہیں استعمال ہوتے بتلائیں گے اب آپ کو تفصیل صاحب کافیہ فَالْأَوَّلَانِ يَعُمَّانِ پس ان میں سے پہلے دو عام ہیں یہاں سے یہ بتلا رہے ہیں کہ ان کے ذریعے کس کے ذریعے کس کی تاکید لائی جا سکتی ہے بھئی؟ صاحب کافیہ بتلا رہے ہیں بھئی دیکھو تین قسم پر متبوع یا مفرد ہو گا یا تثنیہ ہو گا یا جمع، اس نے تاکید بننا ہے تو کون سا لفظ کس کی تاکید کے لیے آئے گا، مفرد کے لیے کون سا آئے گا، تثنیہ کے لیے کون سا آئے گا، جمع کے لیے کون سا آئے گا؟ صاحب کافیہ بتلا رہے ہیں فَالْأَوَّلَانِ يَعُمَّانِ پہلے دو عام ہیں مولانا پہلے دو کون ہیں؟ نَفْسُهُ اور عَيْنُهُ تو نفس اور عین کے لفظ عام ہیں یہ مفرد کی تاکید کے لیے بھی آ سکتے ہیں تثنیہ کی تاکید کے لیے بھی آ سکتے ہیں اور جمع کی تاکید کے لیے بھی آ سکتے ہیں بِاخْتِلَافِ صِيْغَتِهِمَا ان کے صیغوں کے اختلاف کے ساتھ، پہلے دو عام ہیں اپنے صیغوں کے اختلاف کے ساتھ وَضَمِيْرِهِمَا اور ضمیروں کے اختلاف کے ساتھ۔ بھئی صیغہ بھی بدلے گا ضمیر بھی، مفرد کے لیے صیغہ بھی مفرد رہے گا ضمیر بھی مفرد کی، تثنیہ کے لیے صیغہ بھی تثنیہ کا ہو جائے گا اور ضمیر بھی تثنیہ کی ہو جائے گی اور جمع کے لیے صیغہ بھی جمع کا اور ضمیر بھی جمع کی۔ مثلاً میں کہتا کہتا ہوں جَاءَنِيْ زَيْدٌ نَفْسُهُ، جَاءَنِيْ زَيْدٌ نَفْسُهُ، زید خود میرے پاس آیا، زید خود میرے پاس آیا تو یہ نَفْسُهُ تاکید ہے کس کی؟ زید کی اور زید مرفوع تو نَفْسُهُ بھی کیا آیا؟ مرفوع آیا اور دیکھیے مفرد ہے زید تو نفس کا لفظ بھی مفرد اور ساتھ ہا ضمیر بھی مفرد۔ اچھا تثنیہ ہو کیا کہیں گے؟ کہ جَاءَنِيْ الزَّيْدَانِ نَفْسَانِ تثنیہ بنا لو اور ضمیر کو بھی تثنیہ بنا لو هُمَا، نَفْسَانِ هُمَا پھر نون اضافت کی وجہ سے گر گیا، کیا رہ گیا؟ نَفْسَاهُمَا، جَاءَنِيْ الزَّيْدَانِ نَفْسَاهُمَا، صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ تثنیہ میں کہیں گے صیغہ بھی بدلا اور ضمیر بھی لیکن یاد رکھو یہ تو میں نے تثنیہ کی اضافت کس کی طرف کر دی؟ تثنیہ کی، اور عربوں کے ہاں تثنیہ کی اضافت تثنیہ کی طرف پسندیدہ نہیں لہٰذا اس صورت میں وہ اس کو بدلا کرتے ہیں پہلا جو مضاف ہے اس کو جمع کے سے بدل دیا کرتے ہیں تو یوں کہیں گے جَاءَنِيْ الزَّيْدَانِ أَنْفُسُهُمَا، نفس کی کیا لے آئے بھئی؟ جمع لے آئے، کیوں جمع لے کر آئے؟ کیونکہ تثنیہ کی اضافت تثنیہ کی طرف عرب کے ہاں پسندیدہ نہیں تو اس صورت میں وہ پہلے تثنیہ کو کس سے بدل دیتے ہیں؟ جمع سے بدل دیتے ہیں، جائز ہے لیکن بعض کے نزدیک لیکن پسندیدہ نہیں، پسندیدہ کیا ہے کہ پہلے کو کس سے بدل دیا جائے؟ جمع سے بدل دیا جائے بھئی، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ دیکھیے قرآن میں بھی آیا ہے وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوْا أَيْدِيَهُمَا، هُمَا ضمیر تثنیہ کی ہے تو کیا ہونا چاہیے تھا؟ يَدَيْهِمَا، کیا ہونا چاہیے تھا؟ ید کی تثنیہ آنی چاہیے تھی يَدَيْنِ تو نون اضافت سے گر جاتا لیکن یہاں پر کیا کیا گیا؟ ید کو کس سے بدل دیا گیا؟ جمع سے أَيْدِيَهُمَا کیونکہ کلام عرب میں تثنیہ کی اضافت تثنیہ کی طرف پسندیدہ جی تو اب جمع کے لیے پھر کیا کہیں گے مولانا؟ جَاءَنِيْ الزَّيْدُوْنَ أَنْفُسُهُمْ، جَاءَنِيْ الزَّيْدُوْنَ أَنْفُسُهُمْ، دیکھا انفس مضاف جمع کا صیغہ آیا اور جو ضمیر ہے وہ بھی کون سی میں لے آیا؟ أَنْفُسُهُمْ، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اسی طرح مؤنث میں کیا کہیں گے؟ جَاءَنِيْ هِنْدٌ نَفْسُهَا، بھئی مرفوع بھئی آگے جو تاکید ہے مرفوع پڑھتے رہنا اس کو منصوب نہ پڑھنا وہ فاعل کی تاکید ہے فاعل مرفوع تو تاکید تابع ہے اسی کے اس پر بھی کیا آئے گا؟ رفع آئے گا، جَاءَنِيْ هِنْدٌ نَفْسُهَا، جَاءَنِيْ الْهِنْدَانِ جی أَنْفُسُهُمَا أَنْفُسُهُمَا جی جَاءَنِيْ الْهِنْدَانِ أَنْفُسُهُمَا جمع بنائیں جَاءَنِيْ الْهِنْدَاتُ أَنْفُسُهُنَّ، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تَقُوْلُ تو فَالْأَوَّلَانِ يَعُمَّانِ پہلے دو عام ہیں بِاخْتِلَافِ صِيْغَتِهِمَا وَضَمِيْرِهِمَا اپنے دو صیغوں اور اپنی ضمیروں کے اختلاف کے ساتھ یعنی صیغے بھی بدلے گا ضمیر بھی بدلے گی، تَقُوْلُ نَفْسُهُ واحد مذکر کے لیے کیا کہیں گے؟ نَفْسُهُ، تثنیہ کے لیے کیا کہیں گے؟ نَفْسُهَا، تثنیہ نہیں مؤنث کے لیے، مذکر کے لیے نَفْسُهُ کہیں گے مؤنث کے لیے نَفْسُهَا کہیں گے اور تثنیہ میں کیا کہیں گے؟ أَنْفُسُهُمَا بھئی، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ ہاں نَفْسَاهُمَا بھی بعض کے نزدیک جائز ہے لیکن پسندیدہ نہیں اور جمع مذکر میں کیا کہیں گے؟ أَنْفُسُهُمْ اور جمع مؤنث میں کیا کہیں گے؟ أَنْفُسُهُنَّ۔ اسی طرح عین ہے بھئی دونوں بتائے نا نفس اور عین دونوں تو عَيْنُهُ عَيْنُهَا أَعْيُنُهُمَا أَعْيُنُهُمْ أَعْيُنُهُنَّ، صورت سمجھ میں آ گئی؟ ان کو بھی اسی پر قیاس کر۔ وَالثَّانِي لِلْمُثَنَّى اور دوسرا کس کی تاکید کے لیے آئے گا بھئی؟ کلا، دوسرا کیا مراد ہے؟ کلا مراد، کلا جو ہے وہ تثنیہ کی تاکید کے لیے آئے گا نَحْوُ كِلَاهُمَا وَكِلْتَاهُمَا مذکر کے لیے كِلَاهُمَا آئے گا اور مؤنث کے لیے كِلْتَاهُمَا، جَاءَنِيْ الزَّيْدَانِ كِلَاهُمَا یا یوں کہے جَاءَنِيْ زَيْدٌ وَعَمْرٌو كِلَاهُمَا، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تثنیہ یا جَاءَ مؤنث کے لیے جَاءَنِيْ هِنْدٌ وَزَيْنَبُ كِلْتَاهُمَا، جَاءَنِيْ هِنْدٌ وَزَيْنَبُ كِلْتَاهُمَا وَالْبَاقِي لِغَيْرِ الْمُثَنَّى بِاخْتِلَافِ الضَّمِيْرِ فِيْهِ تو کہتے ہیں بھئی پہلے دو عام ہیں مفرد کی تاکید کے لیے بھی آ سکتے ہیں تثنیہ کی تاکید کے لیے بھی آ سکتے ہیں اور جمع کی تاکید کے لیے بھی آ سکتے ہیں جبکہ دوسرا کلا کلثا وہ صرف کس کی تاکید کے لیے آئیں گے؟ تثنیہ کی تاکید کے لیے، باقی جو رہ گئے کل اجمع اکٹع ابتع ابصع یہ صرف یا تو مفرد کی تاکید کے لیے آئیں گے یا جمع کی تاکید کے لیے بھئی، کس کی تاکید کے لیے؟ مفرد یا جمع کی تاکید کے لیے آئیں گے تثنیہ کی تاکید کے لیے نہیں آئیں گے وَالْبَاقِي لِغَيْرِ الْمُثَنَّى اور باقی کس کے لیے آئیں گے؟ غیر مثنیٰ کے لیے یعنی تثنیہ کے علاوہ کے لیے بِاخْتِلَافِ الضَّمِيْرِ فِيْ كُلِّهِ بھئی ان کے لانے کی کیا صورت ہو گی؟ نفس میں تو بتلا دیا تھا صیغہ بھی بدلے گا اور ضمیر بھی بدلے گی تو كُلُّهُ آ رہا ہے اس کو کیسے لائیں گے؟ کہتے ہیں بھئی اس میں صرف ضمیر بدلے گی کل کے لفظ کو آپ نے نہیں چھیڑنا بھئی وہ اسی طرح رہے گا۔ مفرد کے لیے مفرد کی ضمیر لاؤ، جمع کے لیے جمع کی ضمیر لاؤ، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ جی مذکر کے لیے مذکر کی ضمیر مؤنث کے لیے مؤنث کی ضمیر تو کہتے ہیں وَالْبَاقِي لِغَيْرِ الْمُثَنَّى بِاخْتِلَافِ الضَّمِيْرِ اور باقی تثنیہ کے علاوہ کے لیے ہیں ضمیر کے اختلاف کے ساتھ فِيْ كُلِّهِ کل ہی کے اندر بھئی وَكُلِّهَا وَكُلِّهِمْ وَكُلِّهِنَّ بھئی، صورت سمجھ میں آئی؟ مفرد کے لیے کیا کہیں گے؟ اِشْتَرَيْتُ الْغُلَامَ كُلَّهُ میں نے پورا کا پورا غلام کیا کر لیا؟ خرید لیا۔ اِشْتَرَيْتُ الْجَارِيَةَ كُلَّهَا میں نے پوری کی پوری باندی خرید لی۔ صورت سمجھ میں آئی؟ یا جَاءَنِيْ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ بھئی یہ جمع کی تاکید کے لیے وَكُلُّهُنَّ جَاءَتِ النِّسَاءُ كُلُّهُنَّ، صورت سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ تو دیکھیے کل مفرد کے لیے مفرد کی ضمیر اور جمع کے لیے جمع کی ضمیر، مذکر کے لیے مذکر کی ضمیر اور مؤنث کے لیے مؤنث کی ضمیر، صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ وَالصِّيَغِ فِي الْبَوَاقِي صیغ کا عطف ہو رہا ہے الضَّمِيْرِ جو پہلے گزرا بِاخْتِلَافِ الضَّمِيْرِ فِيْ كُلِّهِ کلہ کے اندر کس کی ضمیر کے اختلاف کے ساتھ وَبِاخْتِلَافِ الصِّيَغِ فِي الْبَوَاقِي اور باقیوں میں صیغوں کے اختلاف کے ساتھ، اجمع اکٹع ابتع ابصع ان کے اندر کیا؟ ان کے ساتھ تو ضمیر کوئی نہیں تو لہٰذا صیغوں کا اختلاف ہو گا صیغے مفرد کے لیے مفرد کا صیغہ، جمع کے لیے مذکر کے لیے مذکر کا صیغہ، مؤنث کے لیے دیکھ نَحْوُ أَجْمَعُ واحد مذکر کے لیے کیا لائیں گے؟ أَجْمَعُ۔ اچھا جَمْعَاءُ یہ کس کے لیے لائیں گے؟ واحد مؤنث کے لیے، أَجْمَعُوْنَ جمع مذکر کے لیے، جُمَعُ کس کے لیے؟ جمع مؤنث کے لیے لائیں گے بھئی، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو أَجْمَعُ باقی بھی سارے اسی طرح ہیں، أَكْتَعُ اسی پر دیکھتے جائیں بھئی ایک ایک لفظ کو میں سب کے مطابق أَكْتَعُ كَتْعَاءُ أَكْتَعُوْنَ كُتَعُ، صورت سمجھ میں آئی؟ آگے کیا ہے أَبْتَعُ بَتْعَاءُ أَبْتَعُوْنَ بُتَعُ، اسی طرح أَبْصَعُ بَصْعَاءُ أَبْصَعُوْنَ بُصَعُ، سمجھ میں آیا؟ تو جیسا أَجْمَعُ مفرد کے لیے ہے، مذکر یا مفرد مؤنث کے لیے ہے یا جمع مذکر کے لیے ہے یا جمع اس کے مطابق صیغے سارے لے آئیں گے۔ وَلَا يُؤَكَّدُ بِكُلٍّ وَأَجْمَعُ إِلَّا ذُوْ أَجْزَاءٍ يَصِحُّ افْتِرَاقُهَا حِسًّا أَوْ حُكْمًا اور تاکید نہیں لائی جائے گی کل اور اجمع کے ساتھ إِلَّا مگر ذُوْ أَجْزَاءٍ مگر اجزاء والے کی یہ ایسے اجزاء يَصِحُّ افْتِرَاقُهَا حِسًّا أَوْ حُكْمًا کہ صحیح ہو ان کا اجزاء کا جدا ہونا حساً یا حکماً بھئی یاد رکھو کل اور اجمع یہ کس چیز کا فائدہ دیتے ہیں؟ شمول کا، کس چیز کا؟ شمول کا فائدہ دیتے ہیں تو شمول وہیں پر آئے گا جہاں اجزاء ہوں بھئی، بغیر اجزاء کے شمول ہو سکتا ہے؟ نہیں بھئی، سمجھ میں آیا؟ یعنی اجزاء تو ہوں ان میں جدائی ممکن نہ ہو میں یہ کہہ سکتا ہوں جَاءَنِيْ زَيْدٌ كُلُّهُ میرے پاس سارا کا سارا زید آیا، یہ کہنا صحیح ہے؟ یہ کہنا صحیح نہیں اس لیے کہ زید کے اجزاء تو ہیں لیکن وہ اجزاء آپس میں ایک دوسرے سے جدا ہو سکتے ہیں؟ صرف اس کا ہاتھ آپ کے پاس پہنچ جائے بھئی، صرف سر پہنچ جائے بھئی ایسا ممکن ہے؟ نہیں بھئی تو نہ حقیقتاً اس کے اجزاء الگ الگ ہوتے ہیں اور نہ ہی حکماً حکماً بھی الگ ہاں بعض اوقات حقیقتاً الگ نہیں ہوتے حکماً کیا ہو جاتے ہیں؟ الگ الگ جیسے میں غلام ہے غلام کو نصف بھی کوئی خرید سکتا ہے، ثلث بھی خرید سکتا ہے، ربع بھی خرید سکتا ہے خرید سکتے ہیں یا نہیں خرید سکتے؟ تو چار آدمیوں نے مل کر خرید لیا تو ہر ایک کا ایک ایک ربع ہو گیا چوتھا حصہ ہر ایک کا تو یہاں حقیقتاً اجزاء الگ ہوئے ہیں یا حکماً الگ ہوئے ہیں؟ حکماً الگ ہوئے ہیں تو بس کم از کم اجزاء والا ہونا چاہیے اور وہ اجزاء بھی ایسے ہوں جو ایک دوسرے سے جدا ہو سکیں چاہے حقیقتاً جدا ہو سکیں چاہے حکماً ہو سکیں پھر ہی کل اور اجمع شمول کا فائدہ دیں گے اگر اس کے اجزاء آپس میں جدا ہو ہی نہیں سکتے الگ الگ ہو ہی نہیں سکتے نہ حساً نہ حکماً تو پھر اس صورت میں شمول کا فائدہ تو بیکار ہوا لہٰذا کل اور اجمع جو شمول کا فائدہ دے رہے ہیں ان کو پھر تاکید بھی کے طور پر بھی نہیں لایا جائے گا ان کو تاکید کے طور پر نہیں لایا صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ کیا مسئلہ کیا ہوا؟ کہ کل اجمع کس چیز کے لیے آتے ہیں؟ شمول کا فائدہ دیتے ہیں، اجتماع کا فائدہ دیتے ہیں لہٰذا یہ تاکید بھی ایسے متبوع کی آئیں گے جس کے کیا ہوں؟ اجزاء ہوں اور وہ اجزاء بھی باہم ایک دوسرے سے جدا ہو سکیں چاہے حساً جدا ہو سکیں حساً کا معنی جو آنکھوں سے نظر آئیں چاہے حساً جدا ہو سکیں بھئی سامنے ظاہراً ایک دوسرے سے الگ ہو جاتے ہیں یا ظاہراً آنکھوں سے نظر تو نہیں آتے الگ ہوتے ہوئے لیکن حکماً کیا ہو جاتے ہیں؟ الگ الگ ہو جاتے ہیں جیسے غلام ہے اور باندی ہے وغیرہ بھئی، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو جیسے اسی طرح قوم ہے مولانا، قوم کس کو کہتے ہیں؟ کم از کم کتنے افراد ہوں؟ تین، تو یہ تین افراد ہوئے یہ قوم کہلاتے ہیں اور یہ تین افراد ایک دوسرے سے جدا ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ جدا ہو سکتے ہیں لہٰذا اب اس قوم کی تاکید کل اجمع کے ساتھ کرنا صحیح ہے کیونکہ یہ کیا ہے؟ ذو اجزاء ہے ایسے اجزاء کہ ان کا ایک دوسرے سے جدا ہونا صحیح ہے حساً بھئی۔ وَلَا يُؤَكَّدُ بِكُلٍّ وَأَجْمَعُ اور تاکید مؤکد نہیں کیا جائے گا کل اور اجمع کے ساتھ إِلَّا ذُوْ أَجْزَاءٍ مگر اجزاء والے کو ایسے اجزاء يَصِحُّ افْتِرَاقُهَا حِسًّا أَوْ حُكْمًا کہ صحیح ہو ان کا جدا ہونا حساً یا حکماً نَحْوُ أَكْرَمْتُ الْقَوْمَ كُلَّهُمْ دیکھا القوم منصوب ہے تو كُلَّهُمْ یہ بھی کیا لے کر آیا میں؟ منصوب کیونکہ جو اعراب دونوں کا ایک ہی رہے گا یہ تابع ہیں بھئی آپ تابع ہی پڑھ رہے ہیں میں نے سارے کے سارے قوم کا اکرام کیا وَاشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ كُلَّهُ اور میں نے پورا کا میں نے سارا غلام خرید لیا تو العبد دیکھو حساً تو اس کے اس اجزاء جدا نہیں ہوتے لیکن حکماً کیا ہیں؟ تو لہٰذا کل کے ذریعے تاکید لانا صحیح ہوا بِخِلَافِ جَاءَ زَيْدٌ كُلُّهُ یہ کہنا یہ صحیح نہیں، سمجھ میں آیا؟ بخلاف جَاءَ زَيْدٌ كُلُّهُ کے یہاں کل کے ذریعے تاکید اس کی نہیں لی جا لائی جا سکتی کیونکہ نہ اس اجزاء اس کے نہ حساً جدا ہو سکتے ہیں اور نہ حکماً وَإِذَا أُكِّدَ الْمُضْمَرُ الْمَرْفُوْعُ الْمُتَّصِلُ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنِ أُكِّدَ بِمُنْفَصِلٍ بھئی، بھئی یہاں سے بھئی وہی ضابطہ بتلا رہے ہیں ضمیر مرفوع متصل بھئی، صرف کس کے ساتھ آیا کرتی ہے میں نے بتلایا تھا؟ صرف فعل کے ساتھ آیا کرتی ہے ضمیر مرفوع متصل ضَرَبَ اس کے اندر ہوا ہے، ضَرَبَا اس کے اندر الف ہے، ضَرَبُوْا کے اندر واو ہے، ضَرَبَتْ کے اندر ہیا ہے، ضَرَبَتَا کے اندر الف ہے، ضَرَبْنَ کے اندر نون ہے وغیرہ بھئی آخر تک اسی طرح تو یہاں ان ضمیروں کی آپ تاکید لانا چاہتے ہیں نفس یا عین کے ساتھ، کس کے ساتھ؟ نفس یا عین کے ساتھ تو کیا طریقہ ہے؟ صاحب کافیہ بتلا رہے ہیں کہ براہ راست اس کو تاکید نہیں بنانا بلکہ پہلے وہ ضمیر متصل ہے پہلے اس کی تاکید منفصل کے ساتھ لاؤ پھر نفس اور عین کے ساتھ لاؤ۔ تو لہٰذا کیا کہیں گے؟ ضَرَبَ کی تاکید اس کے اندر جو ہوا ضمیر ہے اس کی تاکید میں نفس کے ساتھ لانا چاہتا ہوں کیسے کہوں گا؟ ضَرَبَ هُوَ نَفْسُهُ، تو ضَرَبَ نَفْسُهُ نہیں کہوں گا بلکہ کیا کہنا ہے؟ پہلے ضمیر جو اس کے جس ضمیر کی تاکید لا رہے ہیں اسی کو منفصل بھی لے آئیں اور وہ اس کے اندر کیا ہے؟ ہوا، تو ضمیر منفصل ہوا لے آئے، ضَرَبَ هُوَ اور پھر اس کی تاکید کیا لائے؟ نفس، تو ضَرَبَ هُوَ نَفْسُهُ، صورت سمجھ میں آئی؟ اسی طرح ضَرَبْتَ ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُهُ کہنا ہے نَفْسَهُ نہیں کہنا کیونکہ اس کی تاکید آپ لا رہے ہیں فاعل کی یا مفعول کی؟ فاعل کی تاکید ہے فاعل مرفوع ہوتا ہے تو تاکید بھی کیا ہو گی؟ کیونکہ تابع ہے، ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُهُ نہیں نَفْسُكَ کہیں، ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُكَ، صورت سمجھ میں آئی صیغہ بھی بدلے گا اور ضمیر بھی بدلے گی تو مخاطب کے لیے مخاطب کی ضمیر لائے ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُكَ، جی اور ضَرَبَتْ کے لیے لائیں ذرا ضَرَبَتْ هِيَ نَفْسُهَا، ضَرَبَتْ هِيَ نَفْسُهَا، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یا ضَرَبْتُ متکلم کے لیے لائیں گے ضَرَبْتُ أَنَا نَفْسِيْ، ضَرَبْتُ أَنَا نَفْسِيْ، آپ کہیں گے بھئی نفسی کو مرفوع کیوں نہیں بنایا؟ بھئی یہ مرفوع ہی تو ہے جو اسم بھی ہے متکلم کی طرف مضاف ہو اس کا اعراب تقدیری ہوا کرتا ہے تو اس وقت یہ بھی کیا ہے؟ مرفوع ہے تقدیراً بھئی، نفس مرفوع ہے تقدیراً، پڑھا یا نہیں آپ نے؟ تو ضَرَبْتُ أَنَا نَفْسِيْ میں نے خود پٹائی کی یہی بات کر رہے ہیں وَإِذَا أُكِّدَ الْمُضْمَرُ الْمَرْفُوْعُ الْمُتَّصِلُ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنِ أُكِّدَ بِمُنْفَصِلٍ اور جب تاکید لائی جائے ضمیر مرفوع متصل کی نفس اور عین کے ساتھ تو أُكِّدَ بِمُنْفَصِلٍ تو اس کی تاکید لائی جائے گی پہلے منفصل کے ساتھ مِثْلُ ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُكَ، ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُكَ تو نفسو پہ مرفوع پڑھنا ہے بھئی اعراب تو نہیں لگا ہوا آپ کی کتاب میں کیا لگا ہے اعراب؟ نَفْسَكَ حالانکہ فیصلہ آپ خود کر رہے ہیں بھئی، سمجھ میں آیا؟ تو یہ کس کی تاکید ہے؟ فاعل کی اور یہ توابع میں سے ہے اس کا وہی اعراب ہوا کرتا ہے جو کس کا ہوتا ہے؟ ما قبل کا اسی لیے تو یہ تابع ہے بھئی تو وہ مرفوع ہے اس کو بھی مرفوع ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُكَ، کیا ضابطہ بتایا صاحب کافیہ نے؟ ضمیر مرفوع متصل کی تاکید جب نفس اور عین کے ساتھ لائیں گے تو پہلے کیا کرنا ضروری؟ اس کی تاکید ضمیر مرفوع منفصل کے ساتھ لانا ضروری ہے، ضروری ہے بھئی، یہ صرف مرفوع متصل میں ہے باقی منصوب وغیرہ میں نہیں ہے یا مولانا درمیان میں فصل آ جائے تو پھر مرفوع منفصل کا لانا پہلے ضروری نہیں۔ درمیان میں کیا آ جائے بھئی؟ فصل آ جائے اب نفس اور عین کے ذریعے کیا کرنا چاہتے ہیں ضمیر مرفوع متصل کی نفس اور عین کو کیا لانا چاہتے ہیں؟ تاکید بنانا چاہتے ہیں کس کی ضمیر مرفوع متصل کی تاکید بنانا چاہتے ہیں تو اگر پہلے کیا ضروری ہے؟ ضمیر مرفوع منفصل کے ساتھ اس کی تاکید ضروری ہے لیکن اگر درمیان میں فصل آ جائے تو پھر ضمیر مرفوع منفصل کا لانا ضروری نہیں، لا بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی لا سکتے۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ مثلاً بھئی زَيْدٌ ضَرَبَ بِنَفْسِهِ، زَيْدٌ ضَرَبَ بِنَفْسِهِ کیا معنی ہے؟ زید نے خود پٹائی کی۔ تو ضَرَبَ کے اندر ہوا ضمیر ہے اور آگے جو بِنَفْسِهِ کا لفظ آ رہا ہے یہ کس کی تاکید ہے؟ اسی ہوا کی، اسی ضمیر مرفوع بھئی ہوا ذرا زَيْدٌ مبتدا، ضَرَبَ فعل، ہوا ضمیر اس کے اندر مؤکد، با جارہ زائدہ مولانا اور نَفْسِهِ مضاف مضاف الیہ مل کر یہ نفسی مجرور ہے لفظاً لیکن مرفوع ہے محلاً مرفوع ہے کیونکہ یہ کس کی تاکید ہے؟ ضَرَبَ کے اندر جو ہوا ضمیر ہے بھئی، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ بھئی زید کی تاکید نہ کہو زید تو ضَرَبَ سے مقدم ہو گیا وہ فاعل نہیں بھئی، وہ فاعل نہیں ہے فاعل کبھی فعل پر مقدم نہیں ہو سکتا تو جب میں نے کہا زَيْدٌ ضَرَبَ تو اب ضَرَبَ کے اندر کیا آ گئی ضمیر، اب اس ضمیر کی تاکید میں کس کے ساتھ لانا چاہتا ہوں؟ نفس کے ساتھ یا عین جس کے ساتھ بھی کہیں، تو نفس کے ساتھ مثلاً میں لانا چاہتا ہوں تو پہلے کیا ضروری تھا کہ اس کی تاکید لائی جائے کس کے ساتھ؟ ضمیر منفصل کے ساتھ، تو اب بغیر فصل کے میں لانا چاہتا ہوں یوں کہوں گا زَيْدٌ ضَرَبَ هُوَ نَفْسُهُ، زَيْدٌ ضَرَبَ هُوَ نَفْسُهُ، صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ لیکن اگر درمیان میں فصل آ جائے تو یہ ہوا ضمیر منفصل کا لانا ضروری نہیں، یوں میں کہوں گا زَيْدٌ ضَرَبَ بِنَفْسِهِ بھئی یہ با آئی نہیں درمیان میں؟ فصل آ گیا یا نہیں آ گیا؟ چاہے ایک حرف کے ساتھ ہی فصل کیوں نہ آ جائے بس وہ کافی ہے مولانا۔ سمجھ میں آیا؟ تو خلاصہ کلام یہ کہ ضمیر مرفوع متصل کی تاکید نفس اور عین کے ساتھ لانے کے لیے دو شرطوں میں سے ایک کا ہونا ضروری ہے مولانا، یا تو اس کی پہلے تاکید لائی جائے کس کے ساتھ؟ ضمیر مرفوع منفصل کے ساتھ یا کیا آ جائے؟ فصل آ جائے، دو چیزوں میں سے ایک کا ہونا ضروری، فصل کا ہونا ضروری یا ضمیر مرفوع منفصل کا ہونا ضروری ہے تو بِنَفْسِهِ کے اندر با سے کیا آ گیا؟ فصل، چاہے ایک حرف ہی کیوں نہیں ہے فصل تو آیا یا نہیں آیا؟ لہٰذا اب ہوا لانے کی ضرورت نہیں بھئی، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ وَأَكْتَعُ وَأَخَوَاهُ أَتْبَاعٌ لِأَجْمَعُ فَلَا تَتَقَدَّمُ عَلَيْهِ وَذِكْرُهَا دُوْنَهُ ضَعِيْفٌ، جی یہاں سے اب تو بھئی ساری باتیں ختم ہوئیں بھئی، اب یہ جو لفظ آتے ہیں نا اجمع اکٹع ابتع ابصع اس کے بارے میں صاحب کافیہ بتلانے لگے ہیں کہ کیا یہ یہ کس طرح استعمال ہوتے ہیں ان کا کیا طریقہ کار ہے؟ اجمع اکٹع ابتع ابصع بتلا رہے ہیں یہ جو ہیں نا اکٹع ابتع ابصع یہ تینوں اجمع کے تابع ہیں کس کے تابع ہیں؟ اجمع کے تابع ہیں تو یہ جب بھی استعمال ہوں گے اجمع کے تابع ہو کر استعمال ہوں گے، اجمع آئے گا تو یہ آ سکتے ہیں، اجمع نہیں تو یہ بھی نہیں۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو یہ اس کے تابع ہیں اور ان کا یاد رکھو کوئی معنی نہیں ہے، اجمع کے بغیر ان کا کوئی معنی نہیں ہے، کوئی معنی نہیں ہے۔ اور نیز مولانا تو یہ اجمع کے بغیر بھی نہیں آئیں گے اور اس کے بغیر ان کا کوئی معنی بھی نہیں اور نیز اجمع پر یہ مقدم بھی نہیں ہو سکتے کیونکہ اجمع کیا ہے؟ متبوع ہے تو لہٰذا متبوع مقدم ہو گا اجمع کیا ہو گا ان پر مقدم اور یہ ہمیشہ اس سے پھر نیز اس کے اندر یہ بھی یاد رکھو چاہے تو ان کو ساتھ ذکر کرو اجمع کے چاہے ذکر نہ چاہے ان میں سے ایک کو کر دو چاہے دو کو کر دو چاہے تینوں کو اس کے ساتھ ذکر کر دو بھئی۔ یہی بات کر رہے ہیں، کہتے ہیں وَأَكْتَعُ وَأَخَوَاهُ اکٹع اور جو جو اس کے اخوان ہیں دو بھئی، اکٹع اور اس کے جو دو اخ جو یعنی بھئی مراد یعنی مشابہ ہیں جو مراد کون ہے بھئی؟ أَكْتَعُ أَتْبَاعٌ لِأَجْمَعُ یہ تابع ہیں کس کے؟ أَجْمَعُ کے فَلَا تَتَقَدَّمُ عَلَيْهِ لہٰذا یہ اس پر مقدم نہیں ہوں گے وَذِكْرُهَا اور ان کا تینوں کا ذکر دُوْنَهُ علاوہ أَجْمَعُ کے، ہا ضمیر کس کو راجع دُوْنَهُ کی؟ أَجْمَعُ کو اور ان کا ذک ان تینوں کا ذکر علاوہ أَجْمَعُ کے ضَعِيْفٌ یہ کیا ہے؟ ضعیف ہے، ضعیف ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تو بعضوں نے اس کو جائز قرار دیا ہے لیکن یہ ضعیف ہے اس لیے کہ تابع بغیر متبوع کے بغیر اصل کے آ جا آنا صحیح نہیں بھئی۔ چلیے بس وَهَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيْقَةِ الْكَلَامِ۔
114 approved lectures · 76 of 114