حُرُوفُ الْإِيجَابِ نَعَمْ وَبَلَى وَإِي وَأَجَلْ وَجَيْرِ وَإِنَّا. حروف ایجاب یہ ہیں مولانا، نعم ہے، بلیٰ ہے، ای ہے، اجل ہے، جیری یا جیرا دونوں طرح مستعمل، دونوں صحیح، وانا اور انا ہے۔ فَنَعَمْ مُقَرِّرَةٌ لِمَا سَبَقَهَا. نعم ثابت کرنے والا ہے اس چیز کو جو اس سے پہلے ہے بھئی، جو اس سے پہلے چیز آئی ہے نعم اس کو کیا کرتا ہے؟ ثابت کرتا ہے۔ مثبت ہے تو مثبت کو ثابت کر دے گا، منفی ہے تو منفی کو ثابت کر دے گا۔ مثلاً میں نے کسی نے کیا کہا؟ اَقَامَ زَيْدٌ، میں نے کہا نَعَمْ، کیا معنی؟ قَامَ زَيْدٌ۔ کسی نے کہا اَمَا قَامَ زَيْدٌ؟ میں نے کہا نَعَمْ، کیا معنی؟ مَا قَامَ زَيْدٌ۔ تو استفہام اثبات کے ساتھ ہے تو نعم اسی کو ثابت کر دے گا، استفہام نفی کے ساتھ ہے تو نعم اسی کو اس لیے کہا کہ نعم ثابت کرنے والا ہے لِمَا سَبَقَهَا جو اس سے پہلے آئے، مثبت آئے تو مثبت کو ثابت کر دے گا، منفی آئے تو منفی کو۔
وَبَلَى مُخْتَصَّةٌ بِإِيجَابِ النَّفْيِ، اور بلیٰ خاص ہے نفی کے اثبات کے ساتھ، ایجاب بمعنی اثبات۔ بھئی استفہام کے اندر تو نفی ہو گی لیکن بلیٰ اس کو کس سے بدل دے گا؟ اثبات کے ساتھ، جیسے آیا مولانا، اللہ نے فرمایا تمام روحوں کو اکٹھا فرما کر اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ روحوں نے کیا جواب دیا بَلَى، کیوں نہیں؟ یعنی آپ ہمارے رب ہیں، تو استفہام میں جو نفی تھی اس کو اثبات سے بدل دیتا ہے بلیٰ مولانا، اسی لیے مفسرین حضرات لکھتے ہیں کہ اگر اس موقع پر نعم کہہ دیا جائے تو یہ کفر ہے بھئی، اگر نعم کہا جاتا تو یہ کیا تھا؟ کفر۔ کیوں؟ کیونکہ نعم تو ماقبل کو ثابت کرتا ہے چاہے منفی ہو چاہے مثبت، اور ماقبل میں نفی تھی، کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ جواب میں کیا ہوتا؟ نعم کہتا ہوتا تو کیا آتا؟ کہ آپ ہمارے رب نہیں، تو یہ تو کفر ہو جاتا۔
وَإِي إِثْبَاتٌ بَعْدَ الِاسْتِفْهَامِ، ای بھی ای کا معنی بھی ہاں لیکن یہ کس کے لیے آتا ہے؟ استفہام کے بعد آتا ہے، وَيَلْزَمُهَا الْقَسَمُ اور اس کے ساتھ کیا لازم ہے؟ قسم لازم ہے۔ کسی نے پوچھا اَزَيْدٌ فِي الدَّارِ؟ کیا زید گھر میں ہے؟ میں نے کہا إِي وَاللَّهِ، ہاں واللہ۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ ای آتا ہے استفہام کے جواب میں اور اس کے ساتھ کیا لازم ہے؟ قسم لازم ہے۔
وَأَجَلْ وَجَيْرِ وَإِنَّا تَصْدِيقٌ لِلْمُخْبِرِ، اجل، جیری اور انا مخبر کی تصدیق کے لیے آتے ہیں، کسی نے خبر دی آپ اس کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں، کسی نے کہا زید کھڑا ہے، آپ اردو میں کیا کہیں گے؟ بالکل جناب، تصدیق کی یعنی کہ آپ نے اس کی، اس کے لیے عربی میں ہے اجل، جیری اور انا، کسی نے کہا قَامَ زَيْدٌ، آپ نے کہا إِنَّا، یقیناً ایسا ہی ہے میں آپ کی تصدیق کرتا ہوں۔ سمجھ میں آیا؟
حُرُوفُ الزِّيَادَةِ، حروف زیادت، یہ حروف کلام میں مولانا جو آتے ہیں یہ کبھی زائدہ استعمال ہوتے ہیں، جو ان کو سب کو ذکر کر رہے ہیں، کون کون سے حروف بطور زائدہ کے استعمال ہوتے ہیں؟ کہتے ہیں ان ہے، ان ہے، ما ہے، لا ہے، من، با ہے، اور لام ہے، یہ حروف کبھی آتے ہیں اور زائد ہوتے ہیں۔ زائد ہونے کا معنی یہ ہے مولانا کہ ایک کلام میں سے اگر ان کو نکال دیں تو اصل معنی پر پھر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر ان کو نکال بھی دیں تو اصل معنی پر پھر بھی فرق نہیں پڑے گا۔
اچھا تو بھئی یہ بیکار ہوئے؟ اس کا مطلب کہتے ہیں نہیں بھئی یہ لفظاً بھی ان کا فائدہ ہے، معناً بھی فائدہ ہے، معناً یہ فائدہ کہ کلام میں ان کی وجہ سے تاکید پیدا ہو جاتی ہے، کلام میں کیا پیدا ہو جاتی ہے؟ تاکید۔ تاکید آ جاتی ہے کلام میں ذرا زور پیدا ہو جاتا ہے اور یہ تو ہے دیکھو معنی کے اندر فائدہ، معنی میں کیا پیدا ہو گئی مولانا؟ تاکید، اور لفظوں کے اندر بھی فائدہ ہے، کلام حسین بن جائے گا، اس لفظ کے بغیر کلام اتنا حسین نہیں تھا لیکن یہ جو زائد حرف آپ لائے تو اس کی وجہ سے کلام کیا ہوا؟ حسین۔ نیز مولانا شعروں کا اپنا وزن ہوتا ہے خاص تو کبھی کبھی یہ حرف زائد لا کر وزن کو برابر کر لیا جاتا ہے تو اب یہ بالکل بیکار نہیں، اگر ہم اس کو نکال دیتے ہیں تو کیا ہو جاتا ہے شعر کا وزن ہی سارا خراب، تو یہ کبھی یہ لفظوں میں بھی فائدہ دیتے ہیں اور معنی میں بھی فائدہ دیتے ہیں۔
یہ نہیں ہو سکتا کہ حرف زائد ہو اور نہ اس میں کوئی لفظی فائدہ ہو اور نہ معنوی فائدہ ہو، بالکل یہ تو بیکار ہو جائے گا مولانا اور بیکار لفظ کا لانا یہ فصیح لوگوں کا کام نہیں، خاص طور پر جبکہ یہ قرآن میں بھی اس قسم کے الفاظ کلمات واقع ہیں ایسے حروف واقع ہیں تو وہاں ان کو عبث کہنا تو جائز ہی نہیں۔
فَإِنْ مَعَ مَا النَّافِيَةِ، اب بتا رہے ہیں کون کہاں پہ استعمال ہوتا ہے زائد؟ کہتے ہیں ان ما نافیہ کے ساتھ استعمال ہوتا ہے، آپ کہتے ہیں مَا زَيْدٌ قَائِمًا، مَا زَيْدٌ، کیا معنی ہے؟ زید کھڑا نہیں، کبھی اس ما کے بعد ان بڑھا دیتے ہیں اور یوں کہتے ہیں مَا إِنْ زَيْدٌ قَائِمٌ، یہ ان بھی نفی کے لیے آتا ہے، ما بھی نفی کے لیے آتا ہے لیکن یہاں یہ ان زائد ہے، ان زائد ہے، اس لیے کہ اگر اس کو زائد نہ مانا جائے تو نفی پر نفی داخل ہو گی اور اثبات کا فائدہ دے گا کلام، ان بھی نفی اس نفی پر کیا داخل ہو رہا ہے؟ ما اور نفی پر نفی داخل ہو تو کیا فائدہ ہو گا؟ اثبات، تو معنی تو ہو گا پھر زید کھڑا ہے حالانکہ یہ معنی نہیں بھئی، تو مَا إِنْ زَيْدٌ قَائِمٌ کے اندر کیا ہے؟ ان زائد ہے اور یہ کس کے بعد آیا؟ ما نافیہ کے بعد بھئی۔
وَقَلَّتْ مَعَ مَا الْمَصْدَرِيَّةِ، اور بڑا قلیل ہے اس کی زیادہ کرنا ما مصدریہ کے ساتھ، ان جو ہے بھئی ما مصدریہ کے ساتھ بھی اس کو کبھی بڑھاتے ہیں لیکن ایسا کرنا بڑا قلیل ہے، مثلاً دیکھیے بھئی ما مصدریہ کسے کہتے ہیں؟ جو فعل پر داخل ہوتا ہے اس کو کس معنی میں کر دیتا ہے؟ مصدر میں، مثلاً مَا يَضْرِبُ یہ ما مصدریہ ہے، یعنی يَضْرِبُ کو کس معنی میں کر دیا؟ ضرب کے معنی میں، لیکن کبھی کبھار اس کے بعد کیا بڑھا دیتے ہیں؟ ان بڑھا دیتے ہیں، مَا إِنْ يَضْرِبُ۔
وَلَمَّا، اور اسی طرح لما کے بعد بھی کیا کرتے ہیں کبھی؟ ان بڑھا دیتے ہیں، لَمَّا إِنْ جَلَسْتَ جَلَسْتُ، لَمَّا إِنْ جَلَسْتَ جَلَسْتُ، تو یہ ان زائد ہے، ان زائد ہے۔
وَأَنْ مَعَ لَمَّا، اور ان کو کس کے بعد بڑھاتے ہیں؟ لما کے بعد کبھی زائد آ جایا کرتا ہے، كَقَوْلِهِ جیسے اللہ کا یہ قول ہے مولانا، فَلَمَّا أَنْ جَاءَ الْبَشِيرُ، فَلَمَّا أَنْ جَاءَ الْبَشِيرُ یہ ان کیا ہے؟ زائد ہے، سمجھ میں آیا؟ اور زائد ہونے کا کیا معنی میں نے بتایا کہ اگر اس کو نکال بھی دیا جائے تو اصل معنی میں کوئی کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وَبَيْنَ لَوْ وَالْقَسَمِ، اسی طرح ان کبھی کس کے درمیان میں آ جاتا ہے؟ لو اور قسم کے درمیان میں بھی آ جاتا ہے، بھئی قسم ہے قسم کے بعد لو آ رہا ہے تو درمیان میں لو اور قسم کے بیچ میں کبھی کیا لے آتے ہیں؟ ان لے آتے ہیں، جیسے وَاللَّهِ أَنْ لَوْ قُمْتَ قُمْتُ، وَاللَّهِ أَنْ لَوْ قُمْتَ قُمْتُ، تو قسم کے بعد کیا آ رہا ہے؟ لو، اور قسم کے بعد لو آئے تو کبھی درمیان میں کیا بڑھا دیتے ہیں؟ ان بڑھا دیتے ہیں، تو یہ ان زائد ہے۔
وَقَلَّتْ مَعَ الْكَافِ، اور بڑا قلیل آیا ہے کس کے ساتھ؟ کاف کے ساتھ، کاف تشبیہ جو ہوتا ہے، آپ نے کہا زَيْدٌ كَأَسَدٍ، کبھی اس کے بعد کیا آ جاتا ہے؟ ان آ جاتا ہے، زَيْدٌ كَأَنْ أَسَدٍ بھئی، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یہ ان زائدہ ہوتا ہے لیکن یہ بڑا قلیل آیا ہے عربی میں۔
وَمَا مَعَ إِذَا، اور ما کب زائد آتا ہے؟ کہتے ہیں ما جو ہے اذا کے ساتھ آتا ہے، متی کے ساتھ آتا ہے، این کے ساتھ، ای کے ساتھ اور ان کے ساتھ شَرْطًا، اس حال میں کہ یہ کس لیے ہوں؟ شرط، یہ سارے جب شرط کے لیے ہوں تو ان بعد ما بڑھاتے ہیں تو اذا میں کیا کہتے ہیں؟ إِذَمَا، متی میں کیا کہتے ہیں؟ مَتَى مَا، این میں أَيْنَمَا، ای میں أَيُّمَا، اور ان میں إِمَّا ادغام ہو جاتا ہے، إِمَّا، لیکن یہ کب آئے اب یہ سارے کس لیے آئے بھئی؟ شرط کے لیے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟
أَيْنَمَا تَذْهَبْ، مثلاً بھئی إِذَمَا تَجْلِسْ أَجْلِسْ، مَتَى مَا تَجْلِسْ أَجْلِسْ، أَيْنَمَا تَجْلِسْ أَجْلِسْ، یہ ما سب میں، اسی طرح جیسے قرآن میں آیا ہے ای کی مثال، أَيُّمَا تَدْعُوا، أَيُّمَا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى، دیکھو یہ ای کے بعد جو ما آ رہا ہے یہ کیا ہے؟ زائد ہے، زائد ہے، تو کہتے ہیں وَمَا مَعَ إِذَا وَمَتَى وَأَيْنَ وَأَيٍّ وَإِنْ شَرْطًا وَبَعْضِ حُرُوفِ الْجَرِّ، یہ بعض کا عطف ہو رہا ہے اذا پر، وَمَا مَعَ بَعْضِ حُرُوفِ الْجَرِّ اور اس ما کو نیز کس کے بعد بڑھاتے ہیں؟ بعض حروف جارہ کے بعد بھی بڑھاتے ہیں، جیسے قرآن میں اللہ فرماتے ہیں فَبِمَا رَحْمَةٍ مِنَ اللَّهِ، فَبِمَا رَحْمَةٍ مِنَ اللَّهِ بھئی، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ اللہ کی رحمت کے سبب سے، تو یہ فَبِمَا یہ با جارہ کے بعد یہ ما کیا ہے؟ زائدہ ہے، آپ دیکھ نہیں رہے بھئی؟ حتی کہ با اس کے بعد جا کر رَحْمَةٍ میں عمل کر رہا ہے اور اس کو جر دے رہا ہے۔
وَقَلَّتْ مَعَ الْمُضَافِ، اور بھئی یہ ما بڑا قلیل زائدہ آیا ہے کس کے ساتھ؟ مضاف کے ساتھ، زیادتی ما مضاف کے ساتھ بڑی قلیل ہے، جیسے مولانا لَا سِيَّمَا، آپ کلام میں پڑھتے ہیں یا نہیں پڑھتے بھئی؟ لَا سِيَّمَا کا لفظ آ جاتا ہے بھئی عربی عبارتوں کے اندر، لَا سِيَّمَا پڑھنا بھی درست، لَا سِيَّمَا پڑھنا بھی شد کے ساتھ پڑھنا بھی درست، بغیر شد کے تخفیف کے ساتھ پڑھنا بھی درست، لَا سِيَّمَا اور لَا سِيَّمَا، یہ کلام استعمال کیا جاتا ہے کسی ایک چیز کو دوسری پر ترجیح دینے کے لیے، کسی ایک چیز کو دوسری پر ترجیح دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، کہ مثلاً آپ کہتے ہیں لَا سِيَّمَا زَيْدٌ، لَا سِيَّمَا زَيْدًا، لَا سِيَّمَا زَيْدٍ، تو اس کے بعد تینوں اعراب پڑھ سکتے ہیں بھئی، زَيْدًا بھی پڑھ سکتے ہیں، زَيْدٌ بھی پڑھ سکتے ہیں اور زَيْدٍ بھی پڑھ سکتے ہیں، بس بحث ہماری جر والی حالت پہ ہے، لَا سِيَّمَا زَيْدٍ پڑھا آپ نے، یہ سیہ ہے مضاف اور زَيْدٍ کیا ہے؟ مضاف الیہ، اور یہ ما درمیان میں زائد ہے بھئی، زائد۔
وَلَا مَعَ الْوَاوِ بَعْدَ النَّفْيِ، اور لا کو کبھی بڑھاتے ہیں واؤ کے ساتھ نفی کے بعد، آپ کہتے ہیں مَا جَاءَنِي زَيْدٌ وَلَا عَمْرٌو، کیا کہتے ہیں؟ مَا جَاءَنِي زَيْدٌ وَلَا عَمْرٌو، میرے پاس نہ تو زید آیا اور نہ عمرو، تو یہ لا زائد ہے یاد رکھنا، اس لیے کہ اگر اس لا کو زائد نہیں مانیں گے تو یہ تو نفی پر نفی آ گئی بھئی اور نفی پر نفی داخل ہو تو کس چیز کا فائدہ دیتی ہے؟ اثبات، تو معنی تو بن جائے گا زید نہیں آیا اور عمرو آیا ہے، حالانکہ یہ معنی مراد ہے نہیں تو اب لہٰذا کیا کہنا پڑے گا؟ یہ لا زائد ہے، لا زائد ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تو نفی کا لفظوں میں ہونا ضروری نہیں، معنی کے اعتبار سے بھی نفی ہو تو ٹھیک ہے، جیسے قرآن میں آیا ہے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ، یہ الضَّالِّينَ کا عطف کس پر ہو رہا ہے؟ مغضوب پر، مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ پر عطف ہو رہا ہے اور یہ لا زائد ہے، غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ، لا زائد ہے، اس لیے کہ غَيْرِ نے معنی میں نفی پیدا کر دی، غَيْرِ نے کیا پیدا کر دی معنی میں؟ نفی، غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ نہ کہ وہ جن پر آپ کا غضب نازل ہوا ہے اور آگے وَلَا الضَّالِّينَ تو غَيْرِ نے معنی میں نفی پیدا کر دی، اب اگر لا کو زائد نہیں مانیں گے تو پھر کیا خرابی لازم آئے گی؟ نفی پر نفی داخل ہو جائے گی، وہ کس چیز کا فائدہ دے دے گی؟ اثبات کا، لہٰذا تو لفظوں میں تو نفی نہیں ہے لیکن معنی میں نفی ہے تو یہ لا دیکھا زائد آتا ہے اور کس کے بعد آتا ہے؟ واؤ کے بعد، وَلَا مَعَ الْوَاوِ بَعْدَ النَّفْيِ، لا واؤ کے ساتھ آتا ہے نفی کے بعد، وَبَعْدَ أَنِ الْمَصْدَرِيَّةِ، اور کس کے بعد آتا ہے؟ ان مصدریہ کے بعد بھی کبھی کبھار لا کو زائد کر دیا جاتا ہے، جیسے قرآن میں آیا ہے مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ، مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ، کس چیز نے تجھے روکا سجدہ کرنے سے؟ یہ لا زائد ہے، یہ معنی نہ کرنا کس چیز نے روکا تمہیں سجدہ نہ کرنے سے، بلکہ کیا معنی ہے؟ کس چیز نے تمہیں روکا سجدہ کرنے، یہ ان مصدریہ کے بعد لا جو ہے زائد ہے بھئی۔
وَقَلَّتْ قَبْلَ أُقْسِمُ، اور بڑا قلیل ہے لا کا زائد ہونا کس سے پہلے؟ أُقْسِمُ، بھئی کبھی کبھار أُقْسِمُ فعل آتا ہے اس سے پہلے لا کے لفظ کو بڑھا دیا جاتا ہے، جیسے قرآن میں آتا ہے لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ، یہ لا کیا ہے بھئی؟ زائد ہے، کلام کے اندر حسن کو پیدا کرنے کے لیے ذکر کیا گیا بھئی، کلام میں حسن کو پیدا کرنے کے لیے، یا اسی طرح جیسے قرآن میں کیا آتا ہے؟ لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ بھئی، بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَلَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ، یہ لا کیا ہے مولانا؟ زائد ہے، میں اللہ فرما رہے ہیں میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی، اگر لا کو زائد نہ مانیں تو کیا معنی؟ میں قیامت کے دن کی قسم نہیں، نہیں یہ معنی نہیں ہے، یہ لا کیا ہے؟ زائدہ ہے، کس لیے؟ عبارت کو حسین بنانے کے لیے، اس لا نے کیا کیا عبارت کے اندر حسن پیدا کر دیا، تو کبھی أُقْسِمُ فعل سے پہلے لا زائدہ لاتے ہیں، اس کے اندر نکتہ کیا ہے؟ بلاغت کا نکتہ یہ ہے مولانا اس میں اشارہ ہوتا ہے اس بات کی طرف کہ یہ جو آگے جواب قسم آ رہا ہے اتنی ظاہر بات ہے کہ اس پہ قسم کھانے کی ضرورت نہیں ہے، بڑی ظاہر بات ہے، سمجھ میں آیا؟ تو قسم پر کیا داخل کر دیا؟ لا داخل کر دیا، بتلا دیا کہ جس بات پہ قسم کھائی جا رہی ہے وہ اتنی ظاہر ہے کہ قسم کھانے کی ضرورت نہیں ہے، مثلاً آپ کہتے ہیں کیا کہتے ہیں آپ بھئی لَا أُقْسِمُ بِاللَّهِ إِنَّ زَيْدًا لَقَائِمٌ، کیا معنی کریں گے لا عبارت کا بھئی؟ یہ لا زائد ہے میں قسم کھاتا ہوں کہ یقیناً زید کیا ہے؟ عالم ہے، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو یہ لا زائد ہے، آپ کیوں لا زائد لے کر آئے بھئی؟ یہ بتلانے کے لیے کہ یہ جو میں نے آپ جس چیز پر قسم اٹھائی ہے، کس چیز پر قسم اٹھائی ہے آپ نے؟ زید کے عالم ہونے پر، یہ اتنی ظاہر بات ہے کہ اس پر قسم کھانے کی ویسے ضرورت نہیں، ویسے ضرورت کوئی نہیں ہے بھئی، اتنی ظاہر بات ہے۔
وَشَذَّتْ مَعَ الْمُضَافِ، اور شاذ ہے مضاف کے ساتھ مولانا، مضاف اور مضاف الیہ کے درمیان بھی غُلَامُ زَيْدٍ، کبھی کیا کہتے ہیں غُلَامُ لَا زَيْدٍ، یہ لا کیا ہے مولانا؟ زائدہ ہے لیکن بڑا قلیل آیا ہے مضاف مضاف الیہ کے درمیان۔
وَمِنْ وَالْبَاءُ وَاللَّامُ تَقَدَّمَ ذِكْرُهَا، من بھی کبھی زائدہ آتا ہے، با بھی زائدہ آتی ہے، لام بھی زائدہ آتا ہے لیکن یہ کہاں زائدہ آتے ہیں؟ کہتے ہیں تَقَدَّمَ ذِكْرُهَا، ان ساروں کا ذکر گزر چکا، حروف جارہ میں من کا بھی ذکر آیا تھا، با کا بھی آیا تھا اور لام کا بھی آیا تھا۔
حَرْفَا التَّفْسِيرِ، حرفان تفسیر، یہ تثنیہ تھا نون اضافت سے گر گیا، تفسیر کے دو حروف ہیں أَيْ وَأَنْ، فَأَنْ مُخْتَصَّةٌ بِمَا فِي مَعْنَى الْقَوْلِ، بھئی أَيْ اور أَنْ ان کے ذریعے تفسیر بیان ہوتی ہے مولانا کسی چیز کی تو أَيْ کے ذریعے یاد رکھو مفرد کی تفسیر بھی ہو سکتی ہے جملے کی تفسیر بھی، جیسے بھئی قرآن میں اللہ فرماتے ہیں وَاسْأَلِ الْقَرْيَةَ، مفسرین وہاں لکھتے ہیں أَيْ أَهْلَ الْقَرْيَةِ، الْقَرْيَةَ کی تفسیر کس کے ساتھ کر دیتے ہیں؟ أَهْلَ الْقَرْيَةِ کے ساتھ تفسیر کرتے ہیں، دیکھا مفرد کی تفسیر کس سے کی؟ مفرد سے، یعنی بستی سے پوچھیے کیا معنی؟ بستی والوں سے پوچھیے بھئی، بستی سے نہیں پوچھا جاتا بلکہ کس سے پوچھا جاتا ہے؟ بستی والوں، تو یہ تفسیر کر دی قریہ کی کہ یہاں مضاف محذوف ہے اس سے پہلے، اور کبھی جملے کے ساتھ جملے کی تفسیر کی جاتی ہے جیسے ایک شخص نے کہا قُطِعَ رِزْقُهُ، فلاں کا رزق قطع کر دیا گیا، فلاں کا رزق کیا کر دیا گیا؟ بھئی کیا معنی؟ پھر آگے تفسیر کرتا ہے أَيْ مَاتَ یعنی کہ وہ مر گیا، تو رزق قطع کرنے کا کیا معنی بیان کیا؟ کہ وہ مر گیا، تو أَيْ کے ساتھ تفسیر کی، ماقبل میں پورے جملے کی، کس جملے کے ساتھ تفسیر کی؟ مَاتَ کے ساتھ، مَاتَ بھی پورا جملہ، تو أَيْ کے ذریعے مفرد کی تفسیر بھی ہو گی اور جملے کی بھی، اور جبکہ أَنْ ہے کہتے ہیں فَأَنْ مُخْتَصَّةٌ بِمَا فِي مَعْنَى الْقَوْلِ، أَنْ خاص ہے اس فعل کے ساتھ، ما مراد فعل ہے، اس فعل کے ساتھ فِي مَعْنَى الْقَوْلِ جو کس معنی میں ہو؟ قول کے معنی میں ہو، کس کے معنی میں؟ قول کے معنی میں، بھئی أَنْ کے ساتھ بھی تفسیر کریں گے لیکن قول کی نہیں کریں گے، قَالَ کی تفسیر أَنْ کے ساتھ نہیں ہو گی، ایسے فعل کی بھی نہیں ہو گی تفسیر أَنْ کے ساتھ جس میں قول والا معنی نہ پایا جائے، صرف اس فعل کی ہو گی جس میں کون سا معنی پایا جائے؟ قول والا معنی پایا جائے، تو قول کی اپنی تفسیر خود قول ہو پھر بھی أَنْ کے ساتھ تفسیر نہیں یا اس میں ایسا فعل ہو جس میں قول والا معنی نہ ہو پھر بھی أَنْ کے ساتھ تفسیر، ہاں ایسا فعل ہونا چاہیے جس میں کس کا معنی پایا جائے؟ قول والا معنی پایا جائے، جیسے قرآن میں اللہ فرماتے ہیں وَنَادَيْنَاهُ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ، وَنَادَيْنَاهُ اور ہم نے انہیں ندا دی، ہم نے انہیں ندا دی، أَنْ یہ تفسیر ہے، کیا ندا دی؟ یعنی کہ اے ابراہیم بھئی، یعنی کہ اے ابراہیم، تو دیکھو ندا کی تفسیر کر دی گئی کس کے ساتھ؟ يَا إِبْرَاهِيمُ کے ساتھ، تو أَنْ نے تفسیر کی، اور أَنْ کس لیے آتا ہے؟ ایسے فعل کی تفسیر کے لیے آئے گا جس کے اندر کون سا معنی پایا جائے؟ قول کا، اور ندا کے اندر قول والا معنی ہے یا نہیں؟ ندا ہمیشہ کس کے ساتھ دی جائے گی؟ قول ہو گا یا نہیں بھئی؟ بغیر قول کے ندا ہو سکتی ہے؟ نہیں بھئی۔
حُرُوفُ الْمَصْدَرِ، حروف مصدر جو ہیں مَا ہے اور أَنْ ہے اور أَنَّ ہے، فَالْأَوَّلَانِ لِلْفِعْلِيَّةِ وَأَنَّ لِلِاسْمِيَّةِ، بھئی مَا، أَنْ، أَنَّ یہ حروف مصدر ہیں، ان میں سے یاد رکھو یہ جو أَنَّ ہے یہ وہی أَنَّ ہے جو آپ پڑھ چکے ہیں حروف مشبہ بالفعل میں سے، وہ أَنَّ بھی کیا کرتا تھا ما بعد جملے کو کس کے حکم میں کرتا تھا؟ مفرد کے حکم میں، اور اس کا طریقہ میں نے بتلایا تھا کہ ما خبر کے مصدر کو مضاف کر دیں کس کی طرف؟ اسم کی طرف، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو یہ جو مَا اور أَنْ، مَا مصدریہ ہے، أَنْ بھی مصدریہ ہے، أَنَّ بھی مصدریہ ہے، لیکن مَا اور أَنْ داخل ہوتے ہیں فعل پر یعنی جملہ فعلیہ پر، یعنی جملہ اور اس جملے کو کس معنی میں کر دیتے ہیں؟ مصدر، مفرد کے معنی میں کر دیتے ہیں، تو مَا اور أَنْ داخل ہوتے ہیں جملہ فعلیہ پر اور أَنَّ کے بارے میں آپ پڑھ چکے ہیں وہ کس پر داخل ہوتا ہے؟ جملہ اسمیہ پر، وہ اپنے اسم کو نصب دیتا ہے اور خبر کو کیا دیتا ہے؟ رفع دیتا ہے، تو کہتے ہیں حروف مصدر مَا، أَنْ اور أَنَّ ہیں، فَالْأَوَّلَانِ لِلْفِعْلِيَّةِ پہلے دو مَا اور أَنْ کس کے لیے ہیں؟ جملہ فعلیہ، وَأَنَّ لِلِاسْمِيَّةِ اور أَنَّ جملہ اسمیہ کے لیے ہے۔
حُرُوفُ التَّحْضِيضِ، هَلَّا وَأَلَّا وَلَوْلَا وَلَوْمَا، حروف تحضیض، تحضیض کے معنی ابھارنا مولانا، یہ حروف بھی ابھارنے کے لیے آتے ہیں، مثلاً میں کہتا ہوں هَلَّا تَضْرِبُ زَيْدًا تو زید کی پٹائی کیوں نہیں کرتا؟ کیا معنی؟ یعنی تجھے پٹائی کرنی چاہیے، لَوْلَا تَضْرِبُ زَيْدًا تو زید کی پٹائی کیوں نہیں کرتا؟ کیا معنی؟ زید کی پٹائی تو مولانا سمجھ میں آیا بھئی؟ تو یہ تحضیض کے لیے آیا، هَلَّا وَأَلَّا وَلَوْلَا وَلَوْمَا لَهَا صَدْرُ الْكَلَامِ، ان کے لیے کیا ہے؟ صدارت کلام، کلام کے شروع میں آئیں گے مولانا، وَتَلْزَمُ الْفِعْلَ لَفْظًا أَوْ تَقْدِيرًا، اور ان کے ساتھ فعل لازم ہے، فعل لفظوں میں ہو گا یا تقدیراً ہو گا مولانا، دیکھا هَلَّا تَضْرِبُ زَيْدًا فعل آیا یا نہیں؟ یا کبھی تقدیراً ہو گا هَلَّا زَيْدًا، کیا معنی؟ هَلَّا تَضْرِبُ تو فعل لازم ہے ان کے ساتھ لفظوں میں ہو گا یا تقدیراً ہو گا۔ سمجھ میں آیا بھئی؟
بھئی لَوْلَا یہ تحضیضیہ ہے، ایک لَوْلَا امتناعیہ بھی ہوتا ہے، لَوْلَا عَلِيٌّ لَهَلَكَ عُمَرُ، یہ لَوْلَا کیا ہے؟ لَوْلَا امتناع، یہ کس چیز پہ دلالت کر رہا ہے؟ تو عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا بھئی ایک حاملہ عورت کے بارے میں فرمایا کہ اس کو کیا کر دیا جائے؟ رجم کیا جائے، تو حضرت علی نے فرمایا کہ جب تک یہ وضع حمل نہ ہو جائے، یرحمک اللہ، وضع حمل نہ ہو جائے اس وقت تک کیا کیا جائے؟ اس کو سزا نہ دی جائے کیونکہ عورت کا قصور تو ہے بچے کا کوئی قصور نہیں، تو حضرت علی عمر رضی اللہ عنہ نے اس وقت فرمایا کہ ہاں کتنی اچھی بات کی آپ نے بھئی، لَوْلَا عَلِيٌّ لَهَلَكَ عُمَرُ، أَيْ لَوْلَا عَلِيٌّ مَوْجُودٌ لَهَلَكَ عُمَرُ، تو لَوْلَا کس پہ داخل ہوتا ہے؟ مبتدا پہ داخل ہوتا ہے جس کی خبر محذوف ہوتی ہے، جملہ تو یہ ہمیشہ جملہ اسمیہ پر داخل ہوتا ہے اور مولانا یہ کس لیے آتا ہے؟ امتناع ثانی کے لیے بوجہ وجود اول کے، لَوْلَا دیکھو خود غور کرو لَوْلَا عَلِيٌّ لَهَلَكَ عُمَرُ، اگر علی نہ ہوتے تو عمر کیا ہو گئے تھے؟ ہلاک ہو گئے تھے، تو ہلاکت عمر منتفی ہے نہیں؟ تو امتناع ثانی کے لیے آیا، کیوں منتفی ہے؟ کیونکہ حضرت علی موجود ہیں، تو یہ انتفاع ثانی کے لیے آتا ہے بوجہ وجود اول کے، تو اس کو لَوْلَا امتناعیہ کہتے ہیں، کہ ثانی ممتنع ہے بوجہ وجود اول، اور اس میں میں نے کیا بتلایا مولانا یہ کس پہ داخل ہو گا ہمیشہ؟ مبتدا پر داخل ہو گا، جس کی خبر بھی کیا ہو گی؟ محذوف ہو گی۔
حَرْفُ التَّوَقُّعِ قَدْ، حرف توقع قد ہے، وَهِيَ فِي الْمُضَارِعِ، بھئی حرف توقد کو حرف توقع کہتے ہیں، بھئی اس کو حرف توقع اس لیے کہتے ہیں توقع کے معنی امید امید کہ جس کے لیے آپ یہ قد لائے ہیں، قد تو ماضی پر داخل ہو گا یا مضارع پر لیکن جس کو آپ خبر دے رہے ہیں اس کو خبر کے آنے کی توقع تھی، خبر کے ملنے کی توقع تھی، مثلاً ایک شخص ہے وہ انتظار میں ہے کہ زید کب اٹھتا ہے؟ آپ اسے کہتے ہیں قَدْ قَامَ زَيْدٌ، تحقیق زید کیا ہے؟ کھڑا ہو چکا ہے، تو دیکھو وہ انتظار میں امید تھی یا نہیں اسے؟ امید تھی خبر کی، صورت سمجھ میں آئی؟ اس لیے اس کو حرف توقع کہتے ہیں، اور یاد رکھو یہ تقریب اور تحقیق کا فائدہ دیتا ہے ماضی میں، بھئی ضَرَبَ کا کیا معنی ہے؟ اس نے پٹائی کی، کس وقت کی؟ بس زمانہ ماضی میں کی، چاہے قریب کی ہو چاہے بعید کی ہو، دس سال پہلے کی ہو پھر بھی ضَرَبَ ٹھیک ہے، کل ہی کی ہے پھر بھی ضَرَبَ کہنا ٹھیک، کوئی پتہ نہیں چل رہا لیکن جب آپ نے کہا قَدْ ضَرَبَ اس نے کیا بتلا دیا؟ کہ ابھی قریب کے ماضی میں یہ بات ہوئی ہے، یہ ضرب کب واقع ہوئی ہے؟ تو یہ قد جب ماضی پر داخل ہوتا ہے تو اس کو حال کے قریب کر دیتا ہے، صورت سمجھ میں آئی؟ یعنی ماضی قریب بنا دیتا ہے، ماضی قریب، ابھی قریب میں کام ہوا ہے، اور تحقیق کا بھی فائدہ دیتا ہے، کس چیز کا فائدہ دیتا ہے؟ تحقیق کہ تحقیق ایسا ہو چکا ہے، ہاں مضارع اندر یہ آئے تو پھر یہ کس لیے آئے گا؟ کبھی کبھار تقلیل کا فائدہ بھی دے گا، جیسے آپ کہتے ہیں قَدْ يَضْرِبُ زَيْدٌ، کبھی کبھار زید کیا کرتا ہے؟ پٹائی کرتا ہے، یہ کبھی کبھار والا تقلیل والا معنی کہاں سے آیا؟ قد سے آیا، سمجھ میں آیا بھئی؟ تو مضارع میں کون سا قد کس چیز کا فائدہ دیتا ہے؟ تقلیل کا، اور ماضی کے اندر تقریب اور تحقیق کا جی، تو کبھی مضارع میں تحقیق کے لیے بھی آ جاتا ہے۔
حَرْفَا الِاسْتِفْهَامِ، استفہام کے دو حروف مولانا، الْهَمْزَةُ وَهَلْ، لَهُمَا صَدْرُ الْكَلَامِ، تَقُولُ أَزَيْدٌ قَائِمٌ وَأَقَامَ عَمْرٌو، حروف استفہام دو ہیں مولانا، ایک ہمزہ ہے اور دوسرا هل ہے، لَهُمَا صَدْرُ الْكَلَامِ اور ان کے لیے کیا ہے؟ صدارت کلام، کلام کے ابتدا میں آئیں گے تاکہ ابتدا سے ہی پتہ چل جائے کہ یہ کس قسم کا کلام ہے جس میں کیا ہو گا؟ استفہام ہے، تَقُولُ آپ کہتے ہیں أَزَيْدٌ قَائِمٌ، دیکھا جملہ اسمیہ پر بھی ہمزہ داخل ہوتا ہے، وَأَقَامَ عَمْرٌو اور جملہ فعلیہ پر بھی داخل ہوتا، تو ہمزہ مولانا جملہ اسمیہ پر بھی داخل ہوتا ہے استفہام کے لیے اور جملہ فعلیہ پر بھی،
وَكَذَلِكَ هَلْ اسی طرح هل ہے مولانا، جملہ اسمیہ پر بھی داخل ہوتا ہے اور جملہ فعلیہ پر بھی، هَلْ زَيْدٌ قَائِمٌ، هَلْ قَامَ زَيْدٌ، وَالْهَمْزَةُ أَعَمُّ تَصَرُّفًا، اور ہمزہ ان دونوں میں سے یاد رکھو مولانا هل اور ہمزہ میں سے ہمزہ اصل ہے، وَالْهَمْزَةُ أَعَمُّ تَصَرُّفًا، وہ تصرف کے اعتبار سے زیادہ عام ہے یعنی ہمزہ میں استعمال کے اندر تصرف زیادہ کیا جاتا ہے، هل کے اندر تصرف اتنا زیادہ نہیں، دیکھو چند جگہیں ایسی ہیں جہاں پر ہمزہ تو استعمال کر سکتے ہیں هل کو استعمال نہیں کر سکتے تو ہمزہ زیادہ عام ہے باعتبار تصرف کے، هل کے اندر اتنا عموم نہیں، تَقُولُ أَزَيْدًا ضَرَبْتَ؟ کیا زید کی تو نے پٹائی کی ہے؟ آپ یوں نہیں کہہ سکتے هَلْ زَيْدًا ضَرَبْتَ؟ یہ کہنا جائز نہیں، کیوں؟ وجہ یہ ہے مولانا کہ یہ اس جملے میں آ رہا ہے فعل اور هل جو ہے یہ اصل میں تھا قَدْ، اصل میں کس معنی میں ہے؟ قَدْ کے معنی میں ہے، اور قَدْ ابھی آپ نے پڑھا، یہ کس کے ساتھ خاص ہے؟ یہ فعل کی علامتوں میں سے ہے، کس پہ داخل ہوتا ہے؟ فعل پر داخل ہوتا ہے، سمجھ میں آیا؟ تو یہ فعل پر داخل ہوتا ہے، تو هل بھی فعل جیسا، تو مولانا جب جملے کے اندر فعل موجود ہو تو پھر یہ فعل پر ہی داخل ہونا چاہتا ہے، فعل کے بغیر یہ نہیں رہ سکتا بھئی، کیا بات ہوئی بھئی؟ انسان بن کر بیٹھ جا، یہ کیا ہوا؟ فعل پر جب داخل ہو گا تو ہاں جب جملے کے اندر فعل ہو، قَدْ بغیر فعل کے آتا ہے؟ نہیں، قَدْ ہمیشہ فعل پہ داخل ہوتا ہے، اور یہ هل بھی کس معنی میں ہے؟ قَدْ کے معنی میں اصل میں تھا، بعد میں استفہام میں استعمال ہونے لگا، تو اصل میں یہ قَدْ ہے اور قَدْ بغیر فعل کے نہیں، تو هل بھی بغیر فعل کے نہیں،
لہٰذا اگر جملے میں فعل نہ ہو سرے سے پھر تو کام بات ٹھیک ہے، هَلْ زَيْدٌ قَائِمٌ ٹھیک ہے، جملے فعل ہے ہی نہیں، لیکن اگر فعل آ رہا ہے هَلْ تَضْرِبُ زَيْدًا تو پھر اب یہ فعل پر ہی داخل ہو گا، اب یوں کہنا جائز نہیں هَلْ زَيْدًا تَضْرِبُ، صورت سمجھ میں آئی؟ تو دوسرے الفاظ میں یوں کہو مولانا، فصیح و بلیغ زبان میں یوں کہو کہ یہ هل عاشق ہے فعل کا، یہ فعل کے بغیر نہیں رہ سکتا، فعل نہ ہو تو یہ گزارا کر لے گا چلو بھئی هَلْ زَيْدٌ قَائِمٌ یہ اس کے بغیر آ گیا لیکن اس کا معشوق جملے کے اندر موجود ہے تو یہ اس سے جدا نہیں رہ سکتا، ہمیشہ اس کے ساتھ ہی رہنے کی کوشش کرے گا، اس لیے هَلْ زَيْدًا تَضْرِبُ کہنا صحیح نہیں بلکہ هَلْ تَضْرِبُ زَيْدًا کہیں گے، اس لیے کہا أَزَيْدًا ضَرَبْتَ؟ کیا زید کی تو نے پٹائی کی ہے؟ کہہ سکتے ہیں مولانا ہمزہ کے، ہمزہ کے اندر فعل چاہے ساتھ ملا دو چاہے فعل کو الگ کر دو دونوں جائز، لیکن هل کے اندر کیا کرنا پڑے گا؟ ساتھ ملانا پڑے گا، وَأَتَضْرِبُ زَيْدًا وَهُوَ أَخُوكَ؟ کیا تو زید کی پٹائی کرتا ہے اس حال میں کہ وہ تیرا بھئی ہے؟ یہ ہمزہ کے ساتھ کہنا تو صحیح لیکن هل کے ساتھ کہنا صحیح نہیں، یہ ہے استفہام انکاری، کسی کو کسی کام سے روکنے کے لیے منع کرنے کے لیے کہتے ہیں،
بھئی ایک شخص ہے وہ اپنے بھئی کی پٹائی کرتا رہتا ہے اکثر و بیشتر پٹائی کرتا ہے آپ نے اس کو کہا کیا تو زید کی پٹائی کرتا ہے اس حال میں کہ وہ کیا ہے تیرا بھئی؟ کیا معنی؟ یعنی تجھے اس کی پٹائی نہیں کرنی چاہیے، تو یہ انکار کے لیے ہے، روکنے کے لیے ہے، منع کرنے کے لیے ہے، اور اس انکار کے لیے مولانا ہمزہ تو آتا ہے لیکن هل کو نہیں لا سکتے، وَأَزَيْدٌ عِنْدَكَ أَمْ عَمْرٌو؟ اور یہ یہ تیسرا مقام ہے، کیا زید ہے تیرے پاس یا عمرو ہے؟ یہ ام متصلہ ہے، اور ام متصلہ کے ساتھ ہم نے شرط لگائی تھی، پہلی شرط ہی کیا تھی؟ کہ اس کے ساتھ کیا آنا چاہیے؟ ہمزہ آئے گا، اس لیے کہ دو متعین چیزوں کے لیے آپ سوال کر رہے ہیں تو اس کے ساتھ ہمزہ ہی اس کے لیے ہمزہ لا سکتے ہیں هل کو نہیں لا سکتے، یہ تین جگہیں ہوئیں جن میں ہمزہ آ سکتا ہے مولانا هل وہاں پر نہیں آ سکتا، چوتھی جگہ، وَأَثُمَّ إِذَا مَا وَقَعَ، وَأَفَمَنْ كَانَ، وَأَوَمَنْ كَانَ، یہ تین مثالیں ذکر کیں،
یہ صاحب کافیہ بتلانا چاہتے ہیں دیکھو مولانا ہمزہ استفہام ہے اور حرف عطف پہ داخل ہو رہا ہے، أَثُمَّ إِذَا مَا وَقَعَ کس پہ داخل ہوا؟ حرف عطف پر، اور حرف عطف تو کیا چاہتا ہے معطوف علیہ چاہے گا، معطوف علیہ کے بغیر آ سکتا ہے؟ نہیں، کیونکہ وہ عطف کے لیے آ رہا ہے تو ما بعد کا عطف کرتا ہے کس پر؟ ما قبل پر، تو ہمزہ استفہام جو ہے وہ حرف عطف پر داخل ہو جائے گا لیکن هل حرف عطف پر داخل نہیں ہو گا، تو یہاں معطوف علیہ محذوف ہے ہمزہ کے بعد مولانا دیکھیے، أَثُمَّ إِذَا مَا وَقَعَ توجہ سبق کی طرف رکھو، أَثُمَّ إِذَا مَا وَقَعَ یہ ہمزہ کس پہ داخل ہوا؟ ثُمَّ پر، کس پر؟ ثُمَّ، دوسری مثال وَأَفَمَنْ كَانَ ہمزہ کس پہ داخل ہوا؟ فَاءِ عاطفہ پر، أَوَمَنْ كَانَ ہمزہ کس پہ داخل ہوا؟ وَاوِ عاطفہ پر، تو ثُمَّ، فَاءِ، وَاوِ ان تینوں حروف عاطفہ ہیں، ان پر ہمزہ تو داخل ہو سکتا ہے لیکن هل داخل نہیں ہو سکتا، دُونَ هَلْ۔
تو وَالْهَمْزَةُ فَتَقُولُ وَالْهَمْزَةُ أَعَمُّ تَصَرُّفًا، ہمزہ کیا ہے؟ تصرف کے اعتبار سے زیادہ عام ہے، سمجھ میں آیا؟ دُونَ هَلْ نہ کہ هل، چلیے جی، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْکلام