اَلْمَفْعُولُ بِهِ هُوَ مَا وَقَعَ عَلَيْهِ فِعْلُ الْفَاعِلِ مِثْلُ زَرَبْتُ زَيْدًا وَقَدْ يَتَقَدَّمُ عَلَى الْفِعْلِ مِثْلُ زَيْدًا زَرَبْتُ وَقَدْ يُحْذَفُ الْفِعْلُ لِقِيَامِ قَرِينَةٍ جَوَازًا كَقَوْلِكَ زَيْدًا لِمَنْ قَالَ مَنْ أَضْرِبُ۔
مَفْعُولُ بِهِ مفعول مطلق کی بحث ختم ہوئی بھئی۔ صاحبِ قافیہ نے آپ کو سات آٹھ جگہیں بتائیں جہاں پر مَفْعُولُ بِهِ مفعول مطلق کو حذف کرنا قیاساً واجب تھا بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ قیاساً واجب تھا۔ وہ جگہیں اچھی طرح سب کو سمجھ میں آگئیں؟ کوئی مشکل تو نہیں وہاں؟ جی تکرار کرو، خوب اچھی طرح بھئی، خوب تکرار کرو۔
آج منصوبات میں سے دوسرا پڑھیں گے ہم مَفْعُولُ بِهِ مَفْعُولٌ۔ اَلْمَفْعُولُ بِهِ کسے کہتے ہیں بھئی؟ بتلا رہے ہیں۔ کہتے ہیں: هُوَ مَا وَقَعَ عَلَيْهِ فِعْلُ الْفَاعِلِ اَيْ هُوَ إِسْمُ مَا وَقَعَ اسم یہاں محذوف ہے وہ نام ہے اُس کا جس پر فعل فاعل کا فعل واقع ہو بھئی۔ وہ نام ہے اُس چیز کا جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، بات سمجھ میں آرہی ہے بھئی؟ فاعل کا فعل واقع ہو۔
صاحبِ قافیہ الفاظ میں نے بتلایا صاحبِ قافیہ کے پاس الفاظ نہیں ہیں بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ مختصر الفاظ، لمبی بات۔ جو بات ایک دفعہ گزر گئی اس کو پھر بار بار ذکر نہیں کریں گے کہ بھئی وہیں سے آپ سمجھ جائیں۔ تو پہلے مَفْعُولِ مُطْلَق میں کیا ذکر کر دیا تھا؟ هُوَ اِسْمُ مَا فَعَلَهُ وہاں اسم کا لفظ ذکر کر دیا تھا تو یہاں اس لیے اس کو ذکر بھی نہیں کیا کہ آپ سمجھ جائیں گے اب بھئی۔
تو هُوَ اِسْمُ مَا، اَيْ هُوَ اِسْمُ مَا وَقَعَ وہ نام ہے اُس چیز کا جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، فاعل کا فعل واقع ہو۔ زَرَبْتُ زَيْدًا۔ بھئی دیکھیے! زَرَبْتُ زَيْدًا، زَيْدًا کیا ہے؟ مَفْعُولُ بِهِ ہے، کیونکہ فاعل کا فعل کس پر واقع ہو رہا ہے؟ زَيْدَ پر۔ یہ زات کس پر واقع ہو رہی ہے؟ زَيْدَ پر واقع ہو رہی ہے، یہ مَفْعُولُ بِهِ ہے۔
اور یاد رکھو مولانا، وُقُوع سے مراد تعلق ہے، یعنی فعل کا اس کے ساتھ تعلق ہو بھئی، فعل کا اس کے ساتھ کیا ہو؟ تعلق ہو، اس لیے کہ ہر جگہ وُقُوع نہیں پایا جاتا۔ مثلاً مولانا، میں کہتا ہوں دَعَوْتُ اللَّهَ میں نے اللہ سے دعا کی۔ سمجھ میں آیا؟ دَعَوْتُ اللَّهَ۔
تو یہاں دیکھیے! دَعَوْتُ دَعَوْتُ فعل بافاعل ہے اور لفظ اللہ منصوب لفظاً مَفْعُولُ بِهِ ہے۔ اور یہ فعل آپ کا کیا ذاتِ باری تعالیٰ پر واقع ہوا ہے؟ نہیں، ہاں اس دعا کا تعلق ہے، کیا ہے ذاتِ باری تعالیٰ سے تعلق ہے، یعنی اللہ سے کی ہے یہ دعا۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو وُقُوع سے کیا مراد ہے؟ تعلق مراد ہے، کیا مراد ہے؟ یعنی اس فعل کا اس سے تعلق ہو، تعلق ہو، یہ بات سمجھ میں آگئی بھئی؟ تو دیکھو زَرْب کا تعلق ہے کس سے؟ زَيْد سے کہ اس پر واقع ہوئی ہے۔
اور پھر یاد رکھو، تعلقِ اَوَّلِي مراد ہے، کون سا تعلق مراد ہے؟ تعلقِ اَوَّلِي مراد ہے، یعنی جس کے بغیر فعل کا سمجھنا ممکن ہی نہ ہو۔ جس کے بغیر فعل کا سمجھنا ممکن ہی نہ ہو، نہ ہو۔ میں نے کہا زَرَبْتُ۔ میں نے پٹائی کی۔ بھئی، جب تک اس کے لیے کوئی مَفْعُول نہ آئے پٹائی سمجھ میں آ سکتی ہے؟ خارج میں پائی جا سکتی ہے پٹائی؟ اس کا تَعَقُّل ہی نہیں ہو سکتا جب تک یہ کسی پر کوئی مضروب نہ پایا جائے، تب تک زَرْب بھی نہیں۔ زَرْب کے لیے کس کا ہونا ضروری؟ مضروب یعنی مَفْعُولِ بِهِ کا ہونا ضروری ہے۔ تو کیا مراد ہے یہاں پر تعلقِ اَوَّلِي مراد ہے، تو اس سے باقی خارج ہوئے تمییز، حال وغیرہ وہ خارج ہوئے، وہ بھی منصوب ہوتے ہیں، فعل کون سے بھی تعلق ہوتا ہے، لیکن تعلقِ اَوَّلِي نہیں ہوتا، ان کے بغیر بھی فعل کا معنا کیا ہوتا ہے؟ سمجھ میں آ جاتا ہے، بات سمجھ میں آرہی ہے؟ تعلقِ اَوَّلِي کی کیا میں نے کیوں لگائی؟
حال، تمییز وغیرہ کیا ہو جائیں؟ خارج ہو جائیں کیونکہ حال بھی منصوب، تمییز بھی منصوب، مولانا منصوبات کی بحث چل رہی ہے، اور فعل اور میں نے وُقُوع کا کیا ترجمہ کیا؟ تعلق، اور تعلق تو فعل کا کس سے ہوتا ہے؟ حال سے بھی ہوتا ہے اور تمییز سے بھی ہوتا ہے۔ لیکن جب میں نے کہا تعلقِ اَوَّلِي مراد ہے یعنی اس کے بغیر فعل سمجھ میں ہی نہیں آتا، تو پھر اب وہ خارج ہوئے کیونکہ حال اور تمییز کے بغیر بھی فعل کیا ہے؟ سمجھ میں آجاتا ہے بھئی۔
تو کہتے ہیں هُوَ مَا، اَيْ هُوَ اِسْمُ مَا وہ نام ہے اُس چیز کا وَقَعَ عَلَيْهِ فِعْلُ الْفَاعِلِ جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، مِثْلُ زَرَبْتُ زَيْدًا زَرَبْتُ جیسے زَرَبْتُ زَيْدًا۔ ترکیَب کیا ہوگی زَرَبْتُ زَيْدًا کی؟ زَرَبْتُ فعل بافاعل، تُون ضمیر اس کے اندر مرفوع محلاً فاعل، زَيْدًا منصوب لفظاً مَفْعُولِ بِهِ، فعل اپنے فاعل اور مَفْعُولِ بِهِ سے مل کر جُمْلَةٌ فِعْلِيَّةٌ خَبَرِيَّةٌ ہوا، وَقَدْ يَتَقَدَّمُ عَلَى الْفِعْلِ اور کبھی کبھار یہ مَفْعُولُ بِهِ مقدم بھی ہو جاتا ہے فعل پر۔
مَفْعُولُ بِهِ کیا ہوتا ہے کبھی کبھار فعل پر؟ بھئی یاد رکھو فاعل فعل پر کبھی مقدم نہیں ہو سکتا، لیکن مَفْعُولِ بِهِ کیا ہے؟ فعل پر مقدم بھی ہو جاتا ہے، اور پھر بھی فعل اس کے اندر عمل کرتا ہے، کیونکہ فعل بڑا قوی عامل، سب سے قوی عامل کون ہے مولانا؟ فعل ہے، تو وہ ما بعد میں جیسے عمل کرتا ہے، زَرَبْتُ زَيْدًا، زَيْدًا بعد میں آرہا ہے، اس کو نصب دے رہا ہے، تو کبھی زَيْدًا کو مقدم کر دیں، پھر بھی یہ کیا کرے گا؟ اس کے اندر عمل کرے گا اور اس کو کیا دے دے گا؟ نصب دے دے گا، سمجھ میں آیا؟ تو یہ عامل، قوی عامل ہے مولانا، جیسے ما بعد میں عمل کرتا ہے، اسی طرح ما قبل کے اندر بھی عمل کرتا ہے تو مَفْعُولِ بِهِ کو مقدم کر دیں، یہ پھر بھی کیا کرے گا اس کو نصب دے دے گا۔
وَقَدْ يَتَقَدَّمُ عَلَى الْفِعْلِ اور کبھی یہ فعل پر مقدم بھی ہو جاتا ہے، مِثْلُ زَيْدًا زَرَبْتُ۔ ترکیَب کیا ہوگی مولانا؟ زَيْدًا منصوب لفظاً مَفْعُولِ بِهِ، آگے آنے والے فعل کے لیے، زَرَبْتُ فعل بافاعل، تُون ضمیر اس کے اندر ضمیرِ بارز کیا ہے؟ مرفوع محلاً فاعل، فعل اپنے فاعل اور مَفْعُولِ بِهِ سے مل کر جُمْلَةٌ فِعْلِيَّةٌ خَبَرِيَّةٌ ہوا، ترکیَب سمجھ میں آئی بھئی؟
ترجمہ کیا کریں گے؟ ترجمہ ہوگا: میں نے زَيْد ہی کی پٹائی کی۔ پہلے ترجمہ کیا تھا؟ زَرَبْتُ زَيْدًا، کیا معنیٰ تھا؟ میں نے زَيْد کی پٹائی کی، لیکن اب ترجمہ ہوگا: زَيْدًا زَرَبْتُ، میں نے زَيْد ہی کی پٹائی کی۔ کیوں؟ یہ ترجمہ کیوں ہوگا؟ اس لیے مولانا کہ آپ نے مَفْعُولِ بِهِ کو مقدم کر دیا ہے، حالانکہ اس کو آنا کہاں چاہیے تھا؟ مؤخر، اور آپ نے کیا کر دیا؟ مقدم، اور ضابطہ آپ نے پڑھا ہوا ہے: تَقْدِيمُ مَا حَقُّهُ التَّأْخِيرُ يُفِيدُ الْحَصْرَ وَالْقَصْرَ وَالتَّخْصِيصَ۔
تَقْدِيمُ مَا، تَقْدِيم مقدم کرنا اُس چیز کو حَقُّهُ التَّأْخِيرُ جس کا حق کیا تھا؟ تاخیر مؤخر ہونا تھا، تو پھر يُفِيدُ الْحَصْرَ، یہ کس چیز کا فائدہ دیتا ہے، یہ تقدیم کس چیز کا فائدہ دیتی ہے؟ حَصْر کا فائدہ دیتی ہے اور قَصْر کا اور تَخْصِيص کا۔ حَصْر، قَصْر، تَخْصِيص تینوں کا ایک معنیٰ ہے۔ تینوں کا یہ معنیٰ، اسی لیے میں تینوں کو لفظوں کو استعمال کرتا ہوں تاکہ پتہ چل جائے بھئی، تین حَصْر، قَصْر اور تَخْصِيص کا۔ تو تَقْدِيمُ مَا حَقُّهُ التَّأْخِيرُ تَخْصِيص کا فائدہ دیتی ہے، اب تَخْصِيص ہو گئی، پہلے معنیٰ تھا زَرَبْتُ زَيْدًا، میں نے زَيْد کی پٹائی کی، اب میں نے زَيْدًا کو مقدم کر دیا: زَيْدًا زَرَبْتُ، میں نے زَيْد ہی کی پٹائی کی، معلوم ہوا؟ پہلے آپ کی پٹائی عام تھی، زَرَبْتُ زَيْدًا، بس یہ بتلایا آپ نے میں نے زَيْد کی پٹائی کی ہے، اس کا ذکر نہیں تھا کسی اور کی کی ہے یا کسی اور کی نہیں کی، لیکن جب آپ نے کہا زَيْدًا زَرَبْتُ اب کیا معنیٰ؟ میں نے زَيْد ہی کی پٹائی کی ہے، معلوم ہوا کسی اور کی پٹائی۔۔۔ تو یہ آپ کی زَرْب خاص ہو گئی کس کے ساتھ؟ زَيْد کے ساتھ، سمجھ میں آیا؟ تو آپ کی ضاربیت بند ہو گئی زَيْد کے اندر بھئی، تَخْصِيص آ گئی بھئی۔
سب کو معنی سمجھ میں آیا بھئی؟ یہی نکتہ ہے مولانا، اِيَّاكَ نَعْبُدُ کے اندر بھئی۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ، وہاں بھی دیکھو مولانا! اِيَّاكَ یہ ضمیرِ منفصل منصوب منفصل ہے، یہ مَفْعُول ہے نَعْبُدُ کے لیے۔ اور اصل کلام یوں ہے: نَعْبُدُكَ، نَعْبُدُكَ، نَعْبُدُ فعل، اس کے اندر کیا ہوگا؟ نَحْنُ ضمیر فاعل، اور کاف ضمیر کیا ہے؟ مَفْعُولِ بِهِ، ضمیرِ متصل۔ تو معنیٰ کیا ہوگا؟ ہم آپ کی عبادت کرتے ہیں۔
اور پھر کیا ہوا، کیا کیا گیا مولانا؟ کاف ضمیر کو مقدم کیا گیا ہے، تو کس لیے مقدم کیا گیا؟ تَخْصِيص کے لیے۔ اِيَّاكَ وہ کاف ضمیر منفصل، متصل تھی، اب اِيَّاكَ منفصل، اِيَّاكَ آتی ہے مولانا ضمیرِ منصوب منفصل، اِيَّاكَ آئے گی مخاطب کے لیے۔ تو یہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ، تو یہ اب کیا فائدہ دیا اس نے؟ تَخْصِيص کا، اب کیا معنیٰ ہوگا؟ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ سمجھ میں آیا؟ تو معلوم ہوا ہماری عبادت خاص ہے کس کے لیے؟ اللہ ہی کے لیے، کسی اور کی عبادت نہیں۔ بات سمجھ میں آئی؟ یہ تَخْصِيص آتی ہے اس طرح۔
وَقَدْ يَحْذَفُ الْفِعْلُ لِقِيَامِ قَرِينَةٍ اور کبھی کبھار فعل کو حذف کر لیا جاتا ہے، قرینے کے قائم ہونے کے وقت بھئی، لَام کس کے معنیٰ میں ہے؟ وقت کے معنیٰ میں ہے، اَيْ وَقْتِ قِيَامِ قَرِينَةٍ، قرینے کے قائم ہونے کے وقت میں فعل کو کیا کر لیا جاتا ہے؟ بھئی جب قرینہ قائم ہو، فعل کیا کر دیا جاتا ہے؟ فعل کو حذف کر لیا جاتا ہے۔
پھر یاد رکھو، یہ حذف دو قسم پر ہے، کبھی حذف جَوَازًا ہوتا ہے، اور کبھی وُجُوبًا ہوگا بھئی۔ کبھی جَوَازًا ہے آپ کر لیں تو بھی ٹھیک، نہ کریں تو بھی ٹھیک، اور کبھی وُجُوبًا ہوگا کہ وہاں حذف کرنا واجب، آپ کا ذکر کرنا صحیح نہیں ہے۔ تو جَوَازًا تو جَوَازًا کہاں حذف کریں گے؟ جب کیا قائم ہو؟ قَرِينَة قائم ہو، تو پھر جَوَازًا حذف کرنا۔ كَقَوْلِكَ زَيْدًا جیسے آپ کا کہنا زَيْدًا، دیکھا آپ نے اس کے فعل کو کیا کر لیا؟ حذف کر دیا، آپ نے کہا كَقَوْلِكَ زَيْدًا جیسے کہ آپ کا زَيْد کہنا، کس کو بھئی؟ لِمَنْ قَالَ مَنْ أَضْرِبُ، اُس شخص سے جس نے کہا تھا مَنْ أَضْرِبُ، میں کس کی پٹائی کروں؟ آپ کے ساتھی نے آپ سے کہا مَنْ أَضْرِبُ، میں کس کی پٹائی کروں؟ آپ نے کہا زَيْدًا، اَيْ کیا معنیٰ؟ اَيْ اِضْرِبْ زَيْدًا، یعنی زَيْد کی تو پٹائی کر، تو مَنْ أَضْرِبُ کے سوال یہ سوال، یہ اس نے کیا کیا؟ پوچھا، اِسْتِفْهَام کیا مَنْ أَضْرِبُ، میں کس کی پٹائی کروں؟ آپ نے کیا کہا؟ زَيْدًا، زَيْدًا کہا اور اِضْرِبْ فعل کو حذف کر دیا، کیوں حذف کر دیا؟ کیونکہ قرینہ موجود ہے، سوال کے اندر زَرْب کا ذکر ہو چکا، اس کو دوبارہ ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ تو قرینہ جب قائم ہو، تو اس وقت مَفْعُولِ بِهِ کے فعل کو حذف کرنا جائز ہے۔ تو آپ نے کہا زَيْدًا، ہاں یہ بھی کہہ سکتے ہیں اِضْرِبْ زَيْدًا، کیا کہہ سکتے ہیں؟ یہ بھی کہہ سکتے ہیں، اور زَيْدًا بھی کہہ سکتے ہیں۔ بات سمجھ میں آگئی سب کو بھئی؟ تو اِضْرِبْ زَيْدًا کی کیا ترکیب ہوگی؟ اِضْرِبْ فعل، فعلِ اَمْر، اَنْتَ ضمیر اس کے اندر فاعل مرفوع محلاً، اور زَيْدًا منصوب لفظاً مَفْعُولِ بِهِ، فعل اپنے فاعل اور مَفْعُولِ بِهِ سے مل کر جُمْلَةٌ فِعْلِيَّةٌ اِنْشَائِيَّةٌ ہوا، کیونکہ اَمْر ہے نا، اور اَمْر کس میں سے ہے؟ خبر میں سے نہیں ہے، بلکہ اِنْشَاء میں سے۔
اور مَنْ أَضْرِبُ کی کیا ترکیب ہوگی؟ بھئی یہ اصل میں ہے أَضْرِبُ مَنْ۔ یہ مَفْعُولِ مُقَدَّم ہے، سمجھ میں آیا بھئی؟ کس کی پٹائی کروں؟ معنیٰ میں غور کر رہے ہو؟ مَفْعُولِ بِهِ بن رہا ہے یا نہیں بن رہا؟ مَنْ أَضْرِبُ، میں کس کی پٹائی کروں؟ تو یہ مَفْعُول بن رہا ہے معنیٰ میں آپ غور کر کے دیکھیں بھئی، تو یہ مَنْ اِسْتِفْهَامِيَّة مَنْصُوب محلاً مَفْعُولِ بِهِ مُقَدَّم، اور أَضْرِبُ فعل، أَنَا ضمیر اس کے اندر فاعل، فعل اپنے فاعل اور مَفْعُولِ بِهِ سے مل کر جُمْلَةٌ فِعْلِيَّةٌ اِنْشَائِيَّةٌ ہوا، اِسْتِفْهَام ہے، تو مَنْ کو مقدم کرنا واجب ہے کیونکہ یہ اِسْتِفْهَام کے لیے ہے، صدارتِ کلام کو چاہتا ہے بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ تاکہ ابتداء ہی سے پتہ چل جائے کہ اِسْتِفْهَام ہو رہا ہے اس جملے کے اندر بھئی۔
يہ مَنْ اِسْتِفْهَامِيَّة اور یاد رکھو یہ جو مَنْ اِسْتِفْهَامِيَّة ہوتا ہے، یہ نَكِرَة ہوتا ہے، یہ کیا ہوتا ہے؟ یہ نَكِرَة ہوتا ہے، نَكِرَة ہوتا ہے۔
وَوُجُوبًا فِي أَرْبَعَةِ مَوَاضِعَ اور وُجُوبًا حذف کیا جائے گا مَفْعُولِ بِهِ کے فعل کو کہاں کتنی جگہوں میں؟ فِي أَرْبَعَةِ مَوَاضِعَ، چار جگہوں کے اندر، اَلْأَوَّلُ سَمَاعِيٌّ، ان میں سے پہلی جگہ سَمَاعِيٌّ ہے، سَمَاعِيٌّ ہونے کا کیا معنیٰ بھئی؟ موقوف عَلَى السَّمَاعِ ہے، اس میں کوئی ضابطہ وغیرہ نہیں ہے بھئی، تو یہ اپنے مَوْرِد پر بند رہیں گی، آپ اس پر قیاس کرتے ہوئے دوسری جگہ پر کہیں کہ یہاں حذف واجب ہے، ایسا نہیں کر سکتے۔ مِثْلُ مثال کے طور پر اِمْرَأً وَنَفْسَهُ، اِمْرَأً وَنَفْسَهُ، اصل عبارت یوں ہے: اُتْرُكَ اِمْرَأً وَنَفْسَهُ، اُتْرُكَ اِمْرَأً وَنَفْسَهُ، تو چھوڑ دے آدمی کو وَنَفْسَهُ اور اس کی جان کو، اس کی ذات کو۔ کیا معنیٰ؟ تو آدمی کو اور اس کی ذات کو چھوڑ دے، چھوڑ دے۔
یعنی اپنے ہاتھ اور زبان کو اس سے روک لو بس، چھوڑ دو اس کو بھئی، اپنے حال پر چھوڑ دو، سمجھ میں آیا بھئی؟ اسے کچھ نہ کہو۔
تو چھوڑ دے آدمی کو اور اس کی ذات کو، کیا معنیٰ ہے اس کا بھئی؟ یہ کیوں کہا جاتا ہے؟ کس کے؟ اس کو کہ چھوڑ دو بس، اس سے اپنے ہاتھ اور زبان کو روک لو، اس کو کوئی، اس کو بس چھوڑ دو اس کے حال پر بھئی، سمجھ میں آیا؟ ہاتھ اور زبان کو اپنے اس سے روک لو۔ جی ہاتھ کے ذریعے وغیرہ کسی بھی کوئی تکلیف دینے کی کوشش نہ کرو، اور زبان کے ذریعے بھی کوئی تکلیف دینے کی کوشش نہ کرو، بس چھوڑ دو اس کو۔
جانے دو اس کو مطلب، اِمْرَأً وَنَفْسَهُ، ترکیَب کیا ہوگی مولانا؟ اُتْرُكَ فعل، أَنْتَ ضمیر فاعل اس کے اندر، اِمْرَأً منصوب لفظاً، یہ مَفْعُولِ بِهِ واقع ہوگا، لیکن آگے پہلے معطوف کو تو ملا لو، منصوب لفظاً مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ، واو حرفِ عطف، نَفْسَهُ اس کی کیا ترکیب ہوگی؟ شاباش، جس اسم کے ساتھ بھی ضمیرِ متصل آجائے وہاں کیا ترکیب کرنی ہے؟ مُضَاف مُضَافٌ إِلَيْهِ کی، تو نَفْسَهُ کے آخر میں ضمیر آرہی ہے نَفْس کے، تو نَفْسَ منصوب لفظاً مُضَاف، هَا ضمیر مجروراً محلاً مَبْنِيٌّ غَيْرِ اِعْرَاب کیسے بتایا کرتے ہیں؟ اور ضمائر کس میں سے ہیں؟ مَبْنِيَّات، اور آپ یہ نہ سوچنا اس پر تو هُو ضَمَّة پڑھ رہے ہیں ہم مولانا، یہ ضَمَّة وہ اعراب والا نہیں ہے یہ ویسے ہی حرکت ہے، ما قبل میں فتحہ تھا اس لیے اس پر کیا پڑھتے، یہ حرکت کونسی پڑھ دی؟ یہ حرکت ہے، یہ اعراب وغیرہ نہیں ہے۔ تو یہ حرکت ہے ویسے ہی۔
ہاں نَفْسِي ہوتا تو پھر نَفْسِي ہی پڑھتے ہم اس کو، سمجھ میں آیا؟ جی، تو نَفْسَهُ، نَفْسَ منصوب لفظاً مُضَاف، هَا ضمیر مجروراً محلاً مُضَافٌ إِلَيْهِ، مُضَاف مُضَافٌ إِلَيْهِ مل کر مَعْطُوف، مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ اپنے مَعْطُوف سے مل کر، اب مَفْعُولِ بِهِ ہوا کس کے لیے؟ اُتْرُكَ فعل کے لیے، فعل اپنے فاعل اور مَفْعُولِ بِهِ سے مل کر جُمْلَةٌ فِعْلِيَّةٌ اِنْشَائِيَّةٌ ہوا۔ ترکیَب سمجھ میں آئی بھئی؟
تو یہاں پر مولانا اُتْرُكَ کو حذف کرنا واجب ہے۔ کیوں واجب ہے؟ کیا ضابطہ ہے؟ کوئی ضابطہ نہیں بھئی، بس عربوں سے ہم نے اسی طرح سنا ہے، وہ جب بھی یہ کلام کرتے ہیں ہمیشہ کیا کہتے ہیں: اِمْرَأً وَنَفْسَهُ، اِمْرَأً وَنَفْسَهُ، کسی کے بارے میں کہنا چھوڑ دو بھئی, چھوڑو اس کو کچھ نہ کہو، بس چھوڑ دو اس کو اپنے حال پر، وہ کہتے ہیں اِمْرَأً وَنَفْسَهُ، کبھی یہ نہیں کہتے اُتْرُكَ اِمْرَأً وَنَفْسَهُ، اُتْرُكَ کا ہمیشہ حذف کرتے ہیں، معلوم ہوا اس کا حذف کرنا واجب ہے اور کیا ضابطہ ہے؟ ضابطہ کوئی بھی نہیں بھئی، کیا ہے؟ عربوں سے ہم نے اسی طرح سنا ہے، کوئی ضابطہ اس میں نہیں ہے۔
وَانْتَهُوْا خَيْرًا لَّكُمْ، وَانْتَهُوْا خَيْرًا لَّكُمْ، اصل عبارت یہ آیت ہے مولانا، اصل عبارت یوں ہے: وَانْتَهُوْا عَنِ التَّسْلِيثِ وَاقْصُدُوا خَيْرًا لَّكُمْ، کیا عبارت ہے بھئی؟ وَانْتَهُوْا عَنِ التَّسْلِيثِ وَاقْصُدُوا خَيْرًا لَّكُمْ، عبارت ہے بھئی؟
جی حاشیے میں نہیں ہے آپ کی عبارت؟ ہاں، بس نشان لگاؤ اس سے، تو یہ اصل عبارت یوں ہے مولانا: وَانْتَهُوْا عَنِ التَّسْلِيثِ وَاقْصُدُوا خَيْرًا لَّكُمْ، یہ مولانا عیسائیوں کو خطاب ہو رہا ہے بھئی، ان سے کہا جا رہا ہے، بھئی عیسائیوں کا عقیدہ ہے تثلث کا، تثلث بھئی، ثلاثہ، ثلاثہ سے ہے، تثلث ثا ہے اس میں دو۔ یہ عیسائیوں کا عقیدہ کیا ہے؟ تثلث، تثلث کا کیا معنیٰ ہے؟ تین خدا مانتے ہیں وہ، کیا مانتے ہیں؟ تین خدا۔ کہتے ہیں: تین ہیں مولانا خدا۔ کون تین؟ ایک خدا اللہ تعالیٰ ہیں، ایک جبرئیل ہیں، اور ایک عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ ہیں۔ کتنے ہوگئے؟ تین ہوگئے، تین۔ کہتے ہیں یہ تین ایک ہیں دراصل، یہ تین کیا ہیں دراصل؟ ایک ہیں، اور یہ ایک دراصل کتنا ہے؟ تین ہیں بھئی۔ سمجھ میں آرہی ہے بات؟ نہیں سمجھ میں آرہی؟ وہ کہتے ہیں یہ تین ایک ہیں، یہ تین ہیں اور یہ ایک ہیں دراصل، یہ تین کیا ہے دراصل؟ ایک ہیں۔ تو یہ تثلث کا ان کا عقیدہ ہے۔
جبکہ اس کے مقابلے میں اسلام کا عقیدہ توحید کتنا سادہ، آسان ہے، نہ کوئی پیچیدگی، نہ کچھ، کہ اللہ ایک ہیں، بس۔ سمجھ میں آیا؟ وہ کہتے ہیں نہیں، اللہ تین میں سے ایک ہیں، اور یہ تین دراصل کیا ہیں؟ ایک ہیں۔ عجیب بات ہے بھئی، یہ کیسے تین ایک ہوئے اور ایک تین کیسے ہوا؟ کہتے ہیں یہ تو ہمیں خود نہیں سمجھ آتی، لیکن ہے اسی طرح بس، بات اسی طرح ہے، ہم نے اپنے بڑوں سے اسی طرح سنا ہے کہ وہ کہتے تھے کہ تین ایک ہیں اور ایک تین ہیں بھئی، سمجھ میں آیا؟ تین ایک، عجیب بات ہے۔
سمجھ میں آیا؟ کسی پادری سے قرض لو کہو تین لاکھ روپے قرض چاہیے، بعد میں جب واپس کرنے لگو تو ایک لاکھ دے دو، وہ کہے گا باقی تو کہنا یہ ایک تین ہیں، یہ ایک کیا ہے؟ تین ہیں۔ یا جب وہ تین دے رہا تھا آپ کہنا یہ اس سے لیتے لینے کے بعد کہنا یہ تین ایک ہے، یہ تین کیا ہے؟ ایک ہے۔ ہمارا نہیں مانے گا بھئی، وہاں پر وہ کبھی بھی تسلیم عیسائی نہیں تسلیم کرے گا۔ کہ نہیں، تو بھئی یہاں کیسے تین ایک ہوگئے اور ایک تین ہوگئے، کہتے ہیں بس یہ ہمیں خود نہیں سمجھ آتی، پتہ نہیں کیسے ہوئے ہیں، پر ہو گئے ہیں بس، جیسے بھی ہیں، ان کو مانتے ہیں۔
تو اللہ فرما رہے ہیں: وَانْتَهُوْا، اے عیسائیو! تم باز آجاؤ عَنِ التَّسْلِيثِ، کس سے عقیدہ تثلث سے باز آجاؤ، وَاقْصُدُوا، قصد ارادہ کرنا، اور ارادہ کرو خَيْرًا لَّكُمْ، اپنے لیے بھلائی کا، وَاقْصُدُوا خَيْرًا لَّكُمْ، بھلائی جو تمہارے لیے ہے، یعنی اپنے لیے کس چیز کا ارادہ کرو؟ بھلائی کا ارادہ کرو، یعنی بھلائی سے کیا مراد ہے؟ توحید، کس پر آجاؤ؟ توحید کا ارادہ کرو، توحید پر آجاؤ، تثلث کو چھوڑ دو۔
معنیٰ سمجھ میں آگیا سب کو؟ مقامِ استشھاد ہے خَيْرًا، خَيْرًا، یہ مَفْعُولِ بِهِ ہے مولانا، اور اس کے فعل أَقْصُدُوا کو حذف کیا گیا، اور وُجُوبًا محذوف ہے مولانا، اور اور۔۔۔ کوئی ضابطہ نہیں۔ مَوْقُوفٌ عَلَى السَّمَاعِ ہے۔ بات سمجھ میں آگئی سب کو بھئی؟ تو خَيْرًا مَفْعُولِ بِهِ ہے کس کے لیے مولانا؟ أَقْصُدُوا فعل کے لیے، کس کے لیے؟ أَقْصُدُوا فعل کے لیے۔
اچھا! بھئی یہ اس کے لیے خَيْرًا لَّكُمْ کے لیے ہم أَقْصُدُوا مَفْعُول محذوف نکالا، بھئی اسی اِنْتَهُوْا کے لیے کیوں نہیں مَفْعُول بنا دیتے سوال، اِنْتَهُوْا بھی تو فعل ہے، اس کے لیے کیا بنا دو؟ مَفْعُول بنا دو، لیکن پھر حرفِ جر محذوف، چلیے بس اس کو چھوٹیے۔
سمجھ میں آیا بھئی ترکیَب؟ تو یوں ہو جائے گا: وَانْتَهُوْا عَنْ خَيْرِ لَّكُمْ، پھر یہ اور بن جائے گا بھئی، لیکن پھر معنیٰ بڑا خراب ہو جائے گا کہ تم باز آجاؤ اپنے لیے بھلائی سے، کیا معنیٰ ہو جائے گا؟ تم باز آجاؤ اپنے لیے بھلائی سے، اور پھر تو یہاں عَنْ عَنْ بھی نکالنا پڑے گا، اور یہ مَنْصُوب بِنَزْعِ الْخَافِضِ کے قبیل سے بن جائے گا، لہٰذا وہ نہیں۔ اچھا، بات سمجھ میں آگئی بھئی؟ مقامِ استشھاد کیا ہے؟ خَيْرًا، خَيْرًا مَنْصُوب ہے، مَفْعُولِ بِهِ ہے، اور اس کے عامل کو حذف کرنا واجب، اور کیوں، کیا ضابطہ ہے؟ کوئی ضابطہ نہیں، مَوْقُوفٌ عَلَى السَّمَاعِ ہے۔
وَأَهْلًا وَسَهْلًا بھئی! دیکھا أَهْلًا آپ عربوں کو اکثر سنتے ہیں بولتے ہوئے کیا کہتے ہیں؟ أَهْلًا وَسَهْلًا، أَهْلًا وَسَهْلًا، سمجھ میں آیا؟ آج آپ کو صاحبِ قافیہ بتلا رہے ہیں کہ یہ أَهْلًا وَسَهْلًا دراصل مَفْعُولِ بِهِ ہیں بھئی، دراصل کیا ہیں؟ مَفْعُولِ بِهِ ہیں بھئی۔ اصل میں عبارت یوں ہے: أَتَيْتَ أَهْلًا وَوَطِئْتَ سَهْلًا بھئی، وَوَطِئْتَ سَهْلًا۔
بھئی عرب کے پاس جب ان کا کوئی مہمان آتا ہے، وہ کہتے ہیں أَهْلًا وَسَهْلًا، اَيْ أَتَيْتَ أَهْلًا وَوَطِئْتَ سَهْلًا، أَتَيْتَ أَهْلًا کیا معنیٰ؟ تو آیا ہے اپنے ہی گھر والوں میں، تو آیا ہے، تو آیا ہے گھر والوں کے اندر آیا ہے بھئی، گھر والوں میں آیا ہے۔ کیا معنیٰ گھر والوں میں؟ یعنی یہاں کوئی اجنبی نہیں ہوگا، یہاں کوئی اجنبی نہیں، سب، سب آپ کے سب کو اپنا ہی سمجھیں، سب کیا ہیں؟ آپ کے اپنے ہی ہیں، سمجھ میں آیا بھئی؟ جی، وَسَهْلًا، وَسَهْلًا اَيْ وَوَطِئْتَ سَهْلًا، تو نے سہل کہتے ہیں نرم زمین، نرم زمین، اور وہ تو نے روندی ہے، وَطِئَا کیا معنیٰ بھئی؟ رَوْندنا۔ تو وَوَطِئْتَ سَهْلًا، تو نے روندا ہے نرم زمین کو، تو نے روندا ہے نرم زمین کو، یعنی یہاں تجھے کوئی مشکل درپیش نہیں ہوگی، آسانی ہی آسانی ہوگی۔ نرم زمیں، بھئی سخت زمین ہو تو وہاں تکلیف ہوگی چلتے ہوئے، تو یہاں کیا مراد ہے نرم زمین کو روندا ہے یعنی یہاں تجھے رہنے میں کوئی تکلیف اور پریشانی نہیں ہوگی اور سب آپ کے اپنے ہی ہیں۔
اب معنیٰ سمجھ میں آگیا بھئی؟ أَتَيْتَ أَهْلًا وَوَطِئْتَ سَهْلًا، تو أَتَيْتَ فعل بافاعل، أَهْلًا مَفْعُولِ بِهِ، جملہ فعلیہ ہوا، وَوَطِئْتَ سَهْلًا، وَطِئْتَ فعل بافاعل، سَهْلًا اس کے لیے مَفْعُولِ بِهِ، فعل فاعل مَفْعُولِ بِهِ سے مل کر کیا ہوا جملہ فعلیہ۔ چلیے مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَام،وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلامِ۔