Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

كافية · dars-034

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor Mrs Abdullah Bin Masood
📍 Location Bahawalpur, Pakistan
📅 Approved Date 04 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 111
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
کل ہم نے وہ جگہ شروع کی تھی کچھ جہاں پر مبتدا یا خبر کو حذف کیا جاتا ہے بھئی۔ پھر یہ حذف دو قسم پر ہے، کبھی جوازاً ہوگا اور کبھی وجوباً ہوگا۔ مبتدا کا بھی حذف کرنا کبھی جوازاً ہوتا ہے اور کبھی وجوباً ہوتا ہے۔ خبر کا بھی حذف کرنا کبھی جوازاً ہوگا اور کبھی وجوباً ہوگا۔ مبتدا حذف کیا جائے گا جوازاً جب کہ قرینہ قائم ہو، جب قرینہ قائم ہو تو مبتدا کو حذف کرنا جائز ہے اور یہ حذف کیسا ہے؟ جوازی ہے، جیسے: الْهِلاَلُ وَاللَّهِ، اصل میں کیا تھا؟ هذَا الْهِلاَلُ وَاللَّهِ۔ جی، اور کبھی وجوباً حذف کیا جاتا ہے، وہ کون سی جگہ ہے مبتدا کے حذف کرنے کی؟ جب صفت کو قطع کرکے اس کو کیا دے دیا جائے؟ رفع دے دیا جائے کس لیے؟ مدح کے لیے، یا ذم کے لیے، یا ترحم کے لیے بھئی، سمجھ میں آیا؟ تو وہاں مبتدا حذف کرنا واجب ہے ورنہ تو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ اس کو صفت سے آپ نے منقطع کیا ہے یا منقطع نہیں کیا، یا پہلے سے یہ الگ تھا بھئی۔ جی، اور اس طرح میں نے بتلایا تھا مدح اور ذم، ترحم وغیرہ کی بناء پر منصوب پڑھنا بھی جائز ہے اور وہاں تقدیراً پھر کیا نکالتے ہیں؟ اَعْنِي فعل بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا۔ اور خبر کا حذف بھی دو قسم پر ہے، کبھی جوازاً ہوگا اور کبھی وجوباً۔ جوازاً کیسے؟ جیسے کہاں پر ہوگا؟ إِذَا مفاجاتیہ کے بعد بتلایا تھا مولانا، کیونکہ إِذَا مفاجاتیہ وجود پہ دلالت کرتا ہے تو خبر جو آگے مَوْجُودٌ وغیرہ تھی اس کو کیا کر دیا؟ حذف کر دیا: خَرَجْتُ فَإِذَا، فَإِذَا السَّبُعُ وَاقِفٌ بھئی۔ اور آپ کو بتلایا تھا مولانا، إِذَا مفاجاتیہ کے بعد نکرہ بھی مبتدا بن سکتا ہے، نکرہ محض، خَرَجْتُ فَإِذَا سَبُعٌ وَاقِفٌ، یہ کہنا بھی صحیح ہے، بحث گزر چکی بھئی۔ اور وجوباً خبر کو حذف کیا جائے گا، وہ کہاں پر بھئی؟ جب خبر کو خبر کا اس کو کیا کر دیا جائے کسی کو قائم مقام بنا دیا، جب خبر کو کسی خبر کی جگہ کسی کو قائم مقام بنا دیا اس کا تو پھر اب اس کو حذف کرنا واجب۔ ایک مقام ہم نے کل پڑھا تھا اور وہ کیا کون سا مقام تھا؟ لَوْلاَ زَيْدٌ لَكَانَ كَذَا، کیا معنیٰ؟ لَوْلاَ زَيْدٌ لَكَانَ كَذَا، کیا معنیٰ؟ اصل عبارت کیا ہے؟ لَوْلاَ زَيْدٌ مَوْجُودٌ لَكَانَ كَذَا، تو یہاں مولانا لَوْلاَ آیا لَوْلاَ امتناعیہ، اور لَوْلاَ امتناعیہ کس لیے آتا ہے؟ امتناع ثانی کے لیے بوجہ وجود اول کے، تو یہاں پر وہ جواب لَوْلاَ کو قائم مقام کر دیا کس کا؟ خبر کا، لہٰذا اس خبر کو حذف کرنا واجب ہے۔ تکرار کیا تھا؟ جی۔ اچھی طرح؟ جی۔ جی، تکرار کرو اچھی طرح بھئی سبق کا۔ ایک جگہ ہو گئی جہاں خبر کا حذف کرنا واجب ہے۔ وَضَرْبِي زَيْدًا قَائِمًا، بھئی یہ دوسرا مقام ہے بھئی، جہاں پر خبر کو حذف کرنا واجب بھئی۔ بھئی یہ وہ مقام ہے، کیا مراد ہے اس مثال سے؟ یعنی وہ جگہ جہاں مصدر کیا ہو؟ مضاف ہو مولانا، چاہے مصدر حقیقۃً ہو چاہے تاویلاً ہو۔ مصدر مضاف ہو کس کی طرف مولانا؟ مصدر کون سا ہو؟ چاہے حقیقۃً مصدر ہو یا تاویلاً کیا ہو؟ مصدر ہو، مضاف ہو کس کی طرف؟ فاعل کی طرف، یا مفعول کی طرف، یا دونوں کی طرف۔ جہاں مصدر حقیقۃً یا مصدر تاویلاً مولانا جلدی لکھو بھئی جلدی۔ اس سے وہ مقام مراد ہیں جہاں پر مصدر حقیقۃً مصدر یا تاویل مصدر تاویلاً جو ہے وہ مضاف ہو کس کی طرف؟ مصدر حقیقی حقیقی مصدر ہے مولانا: ضَرْبٌ، ضَرْبٌ کیا ہے مولانا؟ حقیقی مصدر ہے بھئی، یہ لفظ ہی کیا ہے؟ مصدر، اور ایک مصدر ہے أَنْ ضَرَبَ، ضَرَبَ پر أَنْ داخل ہوا تو یہ کیا بن گیا؟ مصدر بن گیا، تو یہ تاویلاً مصدر ہے، یہ کیا ہے؟ تاویلاً مصدر ہے بھئی، مصدر کی تاویل میں ہے۔ تو مصدر حقیقی یا مصدر تاویلی مضاف ہو کس کی طرف بھئی؟ فاعل کی طرف یا مفعول کی طرف یا دونوں کی طرف۔ اور اس کے بعد حال واقع ہو حال آ رہا ہو۔ اور اس کے بعد حال آ رہا ہو بھئی۔ یا مولانا اسم تفضیل جو مضاف ہو ایسے مصدر کی طرف۔ بات سمجھ میں آئی سب کو؟ لکھ لیے بھئی؟ اب ادھر توجہ کرو، بس بھئی وقت تھوڑا ہے۔ ہر وہ مبتدا جو مصدر ہو، چاہے حقیقۃً مصدر ہو چاہے تاویلاً مصدر ہو، اور مضاف ہو رہا ہو کس کی طرف؟ فاعل کی طرف یا مفعول کی طرف یا دونوں کی طرف اور اس کے بعد کیا آ رہا ہو؟ حال، اس مبتدا کی خبر کو حذف کرنا واجب ہے۔ کیونکہ حال کو ہم نے اس کا کیا بنا دیا خبر کا؟ قائم مقام بنا دیا اور ہم نے بتلایا تھا کہ جب خبر کا قائم مقام کسی چیز کو بنا دیا جائے تو خبر کو حذف کرنا واجب۔ سمجھ میں آیا؟ جی۔ یا مولانا وہ مبتدا جو اسم تفضیل ہو اور مضاف ہو ایسے مصدر کی طرف، مضاف ہو ایسے مصدر کی طرف یعنی مصدر حقیقی کی طرف یا مصدر تاویلی کی طرف، اور وہ مصدر آگے مضاف ہے کس کی طرف؟ اپنے فاعل کی طرف یا اپنے مفعول کی طرف یا دونوں کی طرف، اور اس کے بعد کیا آ رہا ہے؟ حال آ رہا ہے، تو اس مبتدا کی، یہ جو اسم تفضیل مبتدا تھا، اس کی خبر کو حذف کرنا واجب ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اچھی طرح؟ تو دیکھیے: ضَرْبِي زَيْدًا قَائِمًا، بھئی بتلائیے زَيْدًا کیا واقع ہو رہا ہے ضَرْبٌ کے لیے؟ مفعول، کیا واقع ہو رہا ہے؟ مفعول، جیسے مولانا فعل ہوتا ہے فاعل کو رفع دیتا ہے اور مفعول کو کیا دیتا ہے؟ نصب، اسی طرح بھئی اس میں فاعل اسم مفعول مصدر وغیرہ بھی ہیں، فاعل کو کیا دیتے ہیں؟ رفع اور مفعول کو نصب دے دیا کرتے ہیں بھئی۔ تو ضَرْبِي معلوم ہوا زید مفعول ہے، تو ترجمہ کیا ہوگا؟ ضَرْبِي زَيْدًا قَائِمًا، میرا پٹائی کرنا زید کی اس حال میں کہ وہ کیا تھا؟ کھڑا تھا۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو دیکھو ضَرْبٌ مصدر ہے، حقیقۃً یا صورت تاویلاً؟ حقیقۃً، اور مضاف ہے کس کی طرف؟ فاعل کی طرف یا مفعول کی طرف؟ فاعل کی طرف، مفعول تو زَيْدًا آگے آ رہا ہے، فاعل کی طرف مضاف ہے اور اس مصدر کے بعد کیا آ رہا ہے؟ حال آگے جا کر آ رہا ہے، کیا آ رہا ہے؟ حال آ رہا ہے، تو وہ مصدر جو مضاف ہو اپنے فاعل یا مفعول وغیرہ کی طرف اور اس کے بعد حال واقع ہو تو اس کی خبر کو حذف کرنا واجب ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو یہ تھا ضَرْبِي زَيْدًا قَائِمًا۔ اب مولانا یہ تو مضاف مصدر کس کی طرف تھا؟ فاعل کی طرف، اور اگر مضاف ہو کس کی طرف؟ مفعول کی طرف، مثلاً میں کہتا ہوں: ضَرْبُ زَيْدٍ قَائِمًا، ضَرْبُ زَيْدٍ قَائِمًا، بھئی زید کون ہے؟ مفعول، میں اسی کی طرف مضاف کر دیتا ہوں اس کو، زید، ضَرْبُ زَيْدٍ قَائِمًا، یہ دیکھو مصدر ہے مضاف ہے کس کی طرف اپنے؟ مفعول کی طرف اور اس کے بعد کیا آیا ہے؟ حال آ رہا ہے۔ مصدر تاویلی کی مثلاً مثال بھئی: أَنْ ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا، أَنْ ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا، دیکھو أَنْ ضَرَبْتُ کس معنیٰ میں ہے؟ أَنْ نے کیا کیا فعل پر داخل ہو کر اس کو کس معنیٰ میں کر دیا؟ مصدر کے معنیٰ میں کر دیا، تو أَنْ ضَرَبْتُ کس معنیٰ میں ہوا؟ مصدر بنا لو: ضَرْبٌ، مصدر کیا بنا؟ ضَرْبٌ، اور فاعل کون تھا؟ تُو ضمیر کس کے لیے ہے؟ متکلم کے لیے، تو متکلم کی ضمیر متصل لا کر اضافت کر دو۔ بھئی أَنْ ضَرَبْتُ کیا معنیٰ؟ میرا پٹائی کرنا، اب ذرا اس کو بناؤ، میرا پٹائی کرنا: ضَرْبِي، کیا بن جائے گا؟ ضَرْبِي، تو تاویلاً مصدر مضاف ہے کس کی طرف بھئی؟ اپنے فاعل کی طرف، اور اس کے بعد حال آ رہا ہے: قَائِمًا۔ اور مولانا وہ اسم تفضیل جو مضاف ہو کس کی طرف؟ اپنے ایسے مصدر کی طرف جیسے آپ کہتے ہیں: أَكْثَرُ شُرْبِي، مثال مل گئی بھئی حاشیے میں؟ أَكْثَرُ شُرْبِي السَّوِيقَ مَلْتُوتًا، أَكْثَرُ پینا میرا سٹو کو مَلْتُوتًا پانی ملا ہوا، اکثر میرا سٹو کو پینا اس حال میں ہے کہ اس میں کیا ملا ہوتا ہے؟ پانی ملا ہوتا ہے، بات سمجھ میں آ رہی ہے سب کو؟ تو دیکھو أَكْثَرُ اسم تفضیل ہے اور اس کی اضافت ہو رہی ہے کس کی طرف؟ ایسے مصدر کی طرف جو خود مضاف ہے آگے کس کی طرف اپنے فاعل یا، یہاں فاعل کی طرف مضاف ہے اور اس کے بعد آگے کیا آ رہا ہے مولانا؟ مَلْتُوتًا کیا واقع ہو رہا ہے؟ حال، تو ہر وہ مصدر جو مضاف ہو کس کی طرف اپنے فاعل یا مفعول یا دونوں کی طرف اور اس کے بعد کیا واقع ہو رہا ہو؟ حال، تو ایسا مصدر جب بھی مبتدا بنے گا تو اس کی خبر کو حذف کرنا واجب، یا ایسا اسم تفضیل مبتدا ایسا اسم تفضیل ہے جو مضاف ہے ایسے مصدر کی طرف اور بعد میں کیا آ رہا ہے؟ حال، تو اس کی خبر کو حذف کرنا بھی واجب۔ تقدیری عبارت یوں ہے مولانا تقدیری عبارت: ضَرْبِي زَيْدًا حَاصِلٌ إِذَا كَانَ قَائِمًا، لکھو بھئی لکھو جلدی کرو یہ۔ ضَرْبِي زَيْدًا حَاصِلٌ إِذَا كَانَ قَائِمًا، بات سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ تو ضَرْبِي زَيْدًا مولانا، ترکیب سنو بھئی! غور سے توجہ رکھنا بھئی! ضَرْبِي: ضَرْبٌ مصدر مضاف مرفوع ہے یہ، کیونکہ اس نے کیا بننا ہے؟ مبتدا، کیا بننا ہے؟ اور مبتدا کیا ہے؟ مرفوع ہوتا ہے، لیکن یہ مضاف ہے یائے متکلم کی طرف اور وہ اسم جو یائے متکلم کی طرف مضاف ہو اس کا اعراب تینوں حالتوں میں کیا ہوتا ہے؟ تقدیری ہوتا ہے سوائے جمع مذکر سالم کے بھئی۔ غُلاَمِي، جَاءَ غُلاَمِي، رَأَيْتُ غُلاَمِي، مَرَرْتُ بِغُلاَمِي، تینوں حالتوں میں اعراب کیا ہوا؟ تقدیری، تو یہ بھی اسی طرح ہے۔ تو ضَرْبٌ مصدر مرفوع ہے تقدیراً مضاف، یا ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، اور زَيْدًا مفعول بہ ہے کس کے لیے؟ ضَرْبٌ مصدر کے لیے، ضَرْبٌ مصدر اپنے مضاف الیہ اور مفعول بہ سے مل کر کیا بنا؟ مبتدا، کیا بن گیا؟ مبتدا، آگے آ رہا ہے حَاصِلٌ، حَاصِلٌ صیغہ اسم فاعل، اسم فاعل کے لیے فاعل چاہیے، تو اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل جو کس کو راجع ہے؟ مبتدا کو، خبر کو کس سے جوڑا جاتا ہے؟ مبتدا سے، تو حَاصِلٌ کے اندر هُوَ ضمیر کس کو راجع؟ مبتدا یعنی ضَرْبٌ کو، ضَرْبٌ حاصل ہے بھئی۔ إِذَا، تو حَاصِلٌ اسم فاعل ہے، اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل جو راجع ہے مبتدا کو، إِذَا مولانا ظرفیہ مضاف، إِذَا کیا ہے؟ ظرف ہے، کیا ہے؟ ظرف مضاف، كَانَ یہ كَانَ تامہ ہے مولانا، یاد رکھو! ایک كَانَ ناقصہ ہوتا ہے، ایک كَانَ تامہ، كَانَ تامہ جانتے ہو بھئی؟ كَانَ ناقصہ وہ ہوتا ہے مولانا جو صرف ایک اسم پر بات پوری نہ ہوتی ہو، وہاں خبر بھی چاہیے ہوتی ہے: كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا، تو كَانَ ناقصہ ہے، زَيْدٌ اس کا اسم، قَائِمًا اس کی خبر، كَانَ اپنے اسم اور خبر سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا، تو كَانَ ناقصہ وہ ہوتا ہے جہاں اسم پر ایک بات پوری نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے؟ خبر کی بھی ضرورت ہوتی ہے، کس چیز کی؟ خبر کی بھی، جبکہ كَانَ تامہ وہ ہے جو صرف ایک اسم پر بات پوری ہو جائے یعنی صرف فاعل پر بات پوری ہو جائے آگے خبر کی ضرورت نہیں، مثلاً میں کہتا ہوں: كَانَ زَيْدٌ، یہ كَانَ تامہ ہے، یہ کیا ہے كَانَ؟ تامہ، كَانَ فعل، زَيْدٌ اس کا فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر کیا ہوا؟ جملہ فعلیہ، یہ بمعنیٰ ثَبَتَ کے ہوتا ہے بھئی، کس معنیٰ میں ہوتا ہے؟ ثَبَتَ، زید ثابت ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو یہ كَانَ تامہ ہے اور كَانَ تامہ صرف کس کا تقاضا کرتا ہے؟ باقی افعال صرف فاعل پہ بات پوری ہو جاتی ہے، ضَرَبَ زَيْدٌ بھئی فاعل کو چاہا بس، مفعول تو فضلہ ہوتا ہے، کیا ہوتا ہے؟ فضلہ، اس کے بغیر بھی بات پوری ہو جاتی ہے، یا افعال ناقصہ کو ناقصہ کہتے ہی اس لیے ہیں کیونکہ جب تک ان کے ساتھ، یہ صرف فاعل سے مل کر بات پوری نہیں ہوتی بلکہ ان کے لیے آگے ایک اور کیا چاہیے ہوتی ہے؟ خبر بھی چاہیے ہوتی ہے، بات سمجھ میں آئی؟ اسی لیے ان کو افعال ناقصہ کہتے ہیں اور یہ كَانَ تامہ ہے یہاں پر جو آیا، كَانَ تامہ جو صرف کس کو چاہتا ہے؟ فاعل کو چاہتا ہے۔ تو إِذَا ظرفیہ مولانا یہ مضاف ہوتا ہے، کیا ہوتا ہے؟ مابعد کی طرف مضاف، إِذَا ظرفیہ مضاف، كَانَ تامہ، هُوَ ضمیر اس کے اندر اس کا فاعل بنے گا، کیا بنے گا؟ فاعل، لیکن آگے حال بھی آ رہا ہے بھئی، حال بھی آ رہا ہے، تو ضمیر کو ذوالحال بناؤ، کیا بناؤ؟ كَانَ تامہ، هُوَ ضمیر اس کے اندر مرفوع محلاً ذوالحال، قَائِمًا آگے کیا بن رہا ہے اس سے؟ حال، قَائِمًا پھر آیا صیغہ اسم فاعل، هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کے اندر اس کا فاعل جو کس کو راجع ہے؟ ذوالحال کو، کیونکہ حال کو کس سے جوڑا جاتا ہے؟ ذوالحال سے، تو ضمیر راجع ہے ذوالحال کو، قَائِمًا صیغہ اسم فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہ جملہ ہو کر یہ کیا ہوا؟ حال، یہ کیا ہوا؟ حال، ذوالحال اپنے حال سے مل کر یہ فاعل ہوا کس کا؟ كَانَ کا، كَانَ فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر یہ مضاف الیہ ہوا إِذَا کے لیے۔ إِذَا میں نے بتایا تھا مضاف ہوتا ہے، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر یہ مفعول فیہ ہوا، ظرف ہے نا؟ ظرف کیا بنا کرتا ہے؟ مفعول فیہ، مفعول فیہ ہوا کس کے لیے؟ حَاصِلٌ صیغہ اسم فاعل کے لیے، صیغہ اسم فاعل اپنے فاعل جو اس کے اندر هُوَ ضمیر تھی، اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے مل کر شبہ جملہ ہو کر خبر، مبتدا اپنے خبر سے مل کر کیا ہوا؟ جملہ اسمیہ، ترکیب سمجھ میں آئی سب کو؟ اچھی طرح؟ ترکیب سیکھو بھئی ترکیب بھئی۔ اب مولانا تو دیکھا، اصل کلام یوں تھا، تو حَاصِلٌ خبر تھی، حَاصِلٌ کیا تھی؟ خبر، تو دیکھا إِذَا كَانَ قَائِمًا یہ حَاصِلٌ سے مل گیا سارا، اور حَاصِلٌ مفرد ہے یا جملہ ہے؟ مفرد ہے، کیا ہے؟ مفرد ہے اور مفرد کے ساتھ جتنی بھی چیزیں جڑ جائیں وہ پھر بھی کیا رہا کرتا ہے؟ مفرد، تو إِذَا كَانَ قَائِمًا یہ سارا ہی مل کر بھی یہ کیا ہے؟ مفرد کا مفرد ہے۔ تو اب مولانا حَاصِلٌ یہ خبر ہے، یہ کیا ہے؟ اس حَاصِلٌ کو حذف کر دیا اور إِذَا كَانَ کو اس کا قائم مقام بنا دیا، إِذَا كَانَ کو اس کا کیا بنا دیا؟ قائم مقام، کرتے ہیں یا نہیں کرتے آپ ظرف کو قائم مقام عامل کر دیتے ہیں آپ: زَيْدٌ عِنْدِي، زید میرے پاس ہے، اصل میں کیا ہے کلام؟ زَيْدٌ ثَابِتٌ عِنْدِي، تو ظرف کے عامل ثَابِتٌ کو آپ حذف کر لیتے ہیں اور ظرف کو اس کی جگہ پر قائم رکھ دیتے ہیں، ایسا کرتے ہیں یا نہیں کرتے؟ تو یہاں پر بھی اسی طرح حَاصِلٌ کو حذف کیا اور اس کی جگہ کیا رکھ دیا؟ إِذَا كَانَ، تو ظرف سمجھ میں آیا؟ تو یہ اس قائم مقام ہوا، اب یہ ظرف تھا، پھر إِذَا كَانَ کو بھی حذف کر لیا، ظرف کو بھی حذف کر لیا اور قَائِمًا حال کو اس کا قائم مقام بنا دیا۔ تو حَاصِلٌ کا قائم مقام کون؟ إِذَا كَانَ، اور پھر إِذَا كَانَ کو بھی حذف کرکے اس کا قائم مقام کون؟ قَائِمًا، تو قَائِمًا نائب ہوا إِذَا كَانَ کا، اور إِذَا كَانَ نائب تھا کس کا؟ حَاصِلٌ کا، اور نائب کا نائب نائب ہوتا ہے، تو قَائِمًا نائب ہوا حَاصِلٌ کا۔ بھئی حَاصِلٌ کا نائب کون؟ إِذَا كَانَ، اور إِذَا كَانَ کا نائب کون؟ قَائِمًا، تو قَائِمًا گویا کہ نائب ہوا کس کا؟ حَاصِلٌ، کیونکہ نائب کا نائب کیا ہوتا ہے؟ نائب ہوتا ہے، دوست کا دوست کیا ہوتا ہے؟ دوست ہوتا ہے، سمجھ میں آیا بھئی؟ ترکیب ساری سمجھ میں آ گئی سب کو بھئی؟ اچھی طرح؟ یہ دوسرا مقام تھا جہاں خبر کو حذف کرنا واجب ہے حَاصِلٌ اب آپ یہاں ذکر نہیں کر سکتے۔ تیسری جگہ: وَكُلُّ رَجُلٍ وَضَيْعَتُهُ، ضَيْعَةُ مولانا غلہ اگانے والی زمین کو کہتے ہیں۔ فقہ میں یہ استعمال ہوگا، مسائل آئیں گے مزارعت وغیرہ کے باب میں، ضَيْعَةُ کہتے ہیں غلہ اگانے والی زمین بھئی، غلہ اگانے والی زمین۔ لیکن یہاں یہ کنایہ ہے پیشہ سے، یہ کنایہ ہے کس سے؟ پیشہ سے، کیا مراد ہے اس سے یہاں پر؟ پیشہ مراد ہے پیشہ۔ پیشہ۔ اصل کلام یوں ہے مولانا: كُلُّ رَجُلٍ ہر شخص وَضَيْعَتُهُ اور اس کا پیشہ مُقْتَرِنَانِ باہم ملے ہوئے ہیں، ہر شخص اپنے پیشہ کے ساتھ ملا ہوا ہے، كُلُّ رَجُلٍ وَضَيْعَتُهُ مُقْتَرِنَانِ، ہر شخص اور اس کا پیشہ باہم ملے ہوئے ہیں۔ ترکیب سمجھ میں آئی بھئی؟ سمجھ میں آیا بھئی؟ اب یاد رکھو یہ واؤ بمعنیٰ مَعَ کے ہے، واؤ کس کے معنیٰ میں ہے؟ مَعَ کے معنیٰ میں، یعنی ہر شخص اپنے پیشہ کے ساتھ کیا ہے؟ جڑا ہوا ہے، ہر شخص اپنے پیشہ کے ساتھ جڑا ہوا ہے، دیکھا واؤ کا کیا ترجمہ کر رہا ہوں میں؟ ساتھ کے، مَعَ، واؤ بمعنیٰ مَعَ کے۔ عبارت سمجھ میں آ گئی؟ تو مولانا مُقْتَرِنَانِ کو حذف کر دیا اور وَضَيْعَتُهُ کو اس کا قائم مقام بنا دیا، مُقْتَرِنَانِ خبر کو کیا کر دیا؟ اور وَضَيْعَتُهُ اس کو کیا کر دیا اس کا؟ قائم مقام کر دیا، جو معطوف ہے اس کو اس کا قائم مقام کر دیا۔ اچھا یہ کون سا مقام ہے بھئی؟ یہ تو مثال تھی، اس کی بات تفصیل بتا رہا ہوں۔ بھئی یہاں اس سے مراد ہر وہ مبتدا ہے، ہر وہ مبتدا ہے جس پر عطف کیا جائے واؤ بمعنیٰ مَعَ کے ساتھ۔ ہر وہ مبتدا ہے مولانا، جس پر بھئی كُلُّ رَجُلٍ مولانا مبتدا ہے، اس پر عطف کیا گیا کس کے ساتھ؟ واؤ کے ساتھ اور یہ واؤ کس معنیٰ میں ہے؟ مَعَ کے، تو ہر وہ مبتدا جس پر عطف کیا جائے واؤ بمعنیٰ مَعَ کے ساتھ اور اس کی خبر مقارنت کے معنیٰ پر مشتمل ہو، خبر کس معنیٰ پر مشتمل ہے؟ مقارنت، ملنے کا معنیٰ ہے یا نہیں؟ خبر مُقْتَرِنَانِ دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں، تو خبر مقارنت کے معنیٰ پر مشتمل ہو تو اس مبتدا کی خبر کو حذف کرنا واجب ہے۔ اس مبتدا کی خبر کو حذف کرنا مقام سمجھ میں آیا کہ نہیں آیا؟ کون سا مقام ہے؟ ہر وہ مبتدا جس پر عطف کیا جائے کس کے ساتھ؟ واؤ بمعنیٰ مَعَ کے، اور اس کی خبر کیا ہو کس معنیٰ پر مشتمل ہو؟ مقارنت کے معنیٰ پر مشتمل ہو، تو اس مبتدا کی خبر کو حذف کرنا واجب ہے، واجب ہے بھئی، صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو دیکھو كُلُّ رَجُلٍ مبتدا ہے، اس پر عطف کیا گیا واؤ بمعنیٰ مَعَ کے ساتھ، تو وَضَيْعَتُهُ واؤ عاطفہ ہے اور ضَيْعَتُهُ کا اس پر عطف ہے، ضَيْعَتُهُ کا کیا ہے اس پر؟ پھر اور مُقْتَرِنَانِ اس کی خبر تھی، اس خبر کو حذف کر دیا اور یہ معطوف کو اس کا قائم مقام بنا دیا بھئی، کیا بن گیا؟ معطوف قائم مقام، تو اب خبر کو حذف کرنا واجب۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اچھی طرح؟ یہ تیسرا مقام۔ چوتھا مقام: وَلَعَمْرُكَ لَأَفْعَلَنَّ كَذَا، آپ کی عمر کی قسم میں ایسا ضرور کروں گا۔ بھئی عَمْرٌو اور عُمْرٌو کا ایک معنیٰ ہے، مدت بقاء کو کہتے ہیں، مدت بقاء، دنیا میں رہنے کا، رہنے کا بقاء، مدت بقاء ہے بھئی، رہنے کا زمانہ جو ہے۔ تو عَمْرٌو اور عُمْرٌو میم ساکن ہے بھئی، دونوں ایک معنیٰ میں ہیں، کس کو کہتے ہیں؟ مدت بقاء۔ لیکن یہ مقام قسم کے اندر مولانا عَمْرٌو استعمال ہوتا ہے جب اس پر کیا آ جائے؟ لام آ جائے، کیا آ جائے؟ لام آ جائے تو پھر عَمْرٌو پڑھا جاتا ہے، عَمْرٌو، عُمْرٌو نہیں پڑھا جائے گا اس کو، یاد رکھنا آگے مولانا کتابوں میں پڑھیں گے آپ، وہاں لَعَمْرُكَ پڑھنا، لَعُمْرُكَ نہ پڑھنا، سمجھ میں آیا؟ کیوں؟ کیونکہ یہ مقام قسم ہے اور مقام قسم کیا ہے؟ تخفیف کا تقاضا کرتی ہے، قسم تخفیف کا تقاضا کرتی ہے کثرت استعمال کی وجہ سے، جو چیز زیادہ کثیر الاستعمال ہو وہ کس چیز کا تقاضا کرتی ہے؟ کہ اس میں کیا کی جائے؟ تخفیف کی جائے، اور کثرت بھی کیا ہے؟ کثیر الاستعمال، تو لہٰذا وہ بھی کس چیز کا تقاضا کرتی ہے؟ تخفیف کا، اور آپ بتائیے مولانا، خفیف فتحہ ہے یا ضمہ خفیف ہے؟ فتحہ خفیف ہے، اخف الحركات کیا ہے؟ فتحہ ہے، تو لہٰذا یہاں فتحہ پڑھیں گے۔ اصل کلام یوں ہے: لَعَمْرُكَ قَسَمِي، لَعَمْرُكَ قَسَمِي، تو عَمْرُ مضاف مضاف الیہ مل کر ہے مبتدا اور قَسَمِي مضاف مضاف الیہ مل کر کیا ہے اس کی؟ خبر، اور لَأَفْعَلَنَّ كَذَا یہ کیا ہے مولانا؟ جواب قسم ہے، یہ کیا ہے؟ جواب قسم، لَعَمْرُكَ قَسَمِي تیری عمر کی ہے میری قسم بھئی، یعنی میں تیری عمر کی قسم اٹھاتا ہوں، تیری عمر کی ہے میری قسم، یعنی میں تیری عمر کی قسم اٹھاتا ہوں، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ لَعَمْرُكَ قَسَمِي میں کیا کرتا ہوں؟ تیری عمر کی قسم اٹھاتا ہوں، تیری بقاء کی قسم اٹھاتا ہوں، میں یہ کام ضرور کروں گا۔ میں یہ کام ضرور کروں گا۔ تو یہاں دیکھو مولانا! قسم کس چیز کی اٹھائی ہے؟ عمر کی، کس کی؟ مخاطب کی عمر کی۔ تو دیکھو، تو ہر ایسا تو یہ مُقْسَمٌ بِهِ ہوا، جس چیز کی قسم اٹھائی جائے وہ کیا کہلاتا ہے؟ مُقْسَمٌ بِهِ، تو ہر وہ مبتدا جو مُقْسَمٌ بِهِ ہو، ہر وہ مبتدا جو مُقْسَمٌ بِهِ ہو، اس کی خبر کو حذف کرنا واجب ہے۔ ہر وہ مبتدا جو مُقْسَمٌ بِهِ ہو اس کی خبر کو حذف کرنا واجب ہے، کیونکہ جواب قسم کو ہم نے کیا کر دیا اس خبر کے قائم مقام کر دیا۔ جواب قسم کو کیا کر دیا اس کے؟ قائم مقام کر دیا۔ سمجھ میں آیا؟ بھئی سوال پیدا ہوتا ہے لَعَمْرُكَ تیری عمر کی قسم کھاتا ہوں، قسم تو غیر اللہ کی کھانا جائز ہی نہیں ہے، پھر یہ کیا معنیٰ؟ اشکال سمجھ میں آیا بھئی؟ قسم تو غیر اللہ کی کھانا جائز قسم غیر اللہ کی کھانا جائز نہیں ہے بھئی، بھئی جواب یہ ہے کہ قسم دو فائدے دیتی ہے کلام میں تاکید کا، اور دو تین فائدے کلام میں تاکید پیدا ہو جاتی ہے اور حسن پیدا ہو جاتا ہے اور حسن پیدا ہو جاتا ہے، کلام میں کیا پیدا ہو جاتی ہے؟ تاکید پیدا ہو جاتی ہے اور کلام میں حسن پیدا ہو جاتا ہے بھئی، حسن پیدا ہو جاتا ہے۔ تو یہاں پر اور غیر اللہ کی قسم سے اس لیے منع کیا گیا کہ قسم تعظیم کے لیے ہوتی ہے، جس چیز کی قسم کھائی جائے اس کی کیا ہوتی ہے انسان کے دل میں؟ عظمت، اس کی تعظیم کی، تعظیماً اس کی قسم کھائی جاتی ہے۔ اور یہ جو لَعَمْرُكَ کی قسم ہے مولانا، یہ تعظیم کے لیے نہیں، صرف کلام کو حسین بنانے کے لیے کھائی جاتی ہے، صرف کلام کو، تو یہ تعظیم والا معنیٰ ہی نہیں ہے یہاں پر، صرف تاکید پیدا کرنے کے لیے اور کلام میں حسن پیدا کرنے کے لیے اس لفظ کو ذکر کیا جاتا ہے اس طرح بھئی۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ کلام میں تاکید اور حسن پیدا کرنے کے لیے، تعظیم ہے ہی نہیں بھئی۔ یا یوں کہو مولانا! تاویل اس میں پھر کی جاتی ہے، اگر تعظیم کا معنیٰ آپ کہتے ہیں نہیں، پھر بھی تاویل کر لیتے ہیں پھر اس کی، عمر تیری عمر کی یعنی تجھے عمر دینے والے کی میں قسم کھاتا ہوں، تجھے عمر دینے والے کی، اور وہ کون ہے؟ اللہ تعالیٰ ہے، یعنی تجھے زندگی دینے والے کی۔ بات سمجھ میں آئی سب کو؟ اچھی طرح؟ چوتھا کون سا مبتدا ہے جس کی خبر کو حذف کرنا واجب ہے؟ جو مُقْسَمٌ بِهِ ہو اس کی خبر کو حذف کرنا واجب، کیونکہ اس کی خبر کو کیا کر دیا جاتا ہے اس کا؟ قائم مقام کر دیا جاتا ہے، اور صاحب قافیہ نے آپ کو بتلایا جب خبر کا قائم مقام کسی کو کر دیا جائے تو خبر کو حذف کرنا واجب ہوتا ہے، لہٰذا لَعَمْرُكَ قَسَمِي لَأَفْعَلَنَّ كَذَا کہنا صحیح نہیں، اسی طرح كُلُّ رَجُلٍ وَضَيْعَتُهُ مُقْتَرِنَانِ خبر کو ظاہر کرنا جائز نہیں، اسی طرح آپ کہتے ہیں: لَوْلاَ زَيْدٌ مَوْجُودٌ لَكَانَ كَذَا یہ بھی جائز نہیں، یا آپ کہتے ہیں: ضَرْبِي زَيْدًا حَاصِلٌ إِذَا كَانَ قَائِمًا یہ کہنا جائز نہیں، بات سمجھ میں آئی؟ دراصل اس میں سماع ہے مولانا، ہم نے عربوں سے، نحویوں نے عربوں سے سنا کہ جب بھی ایسا مقام آیا کرتا ہے وہ مبتدا کو حذف کرتے ہیں کبھی ذکر ہی نہیں کرتے، کوئی ایک، کوئی بھی ذکر نہیں کرتا، معلوم ہوا یہ حذف کس قسم کا ہے؟ وجوباً ہے، یہ کیا ہے؟ وجوباً ہے، سمجھ میں آیا؟ عرب کبھی ان کی خبر نہیں لے کر آتے، حذف رکھتے ہیں اس کو ہمیشہ، تو بھئی سوال پیدا ہوا کہ کیوں نہیں ذکر کرتے ان کی خبر کو؟ ذکر تو کرنا چاہیے، تو نحویوں نے غور کیا مولانا اور دیکھا کہ اچھا وہاں حذف کیا کرتے ہیں جہاں وہ کیا کر دیتے ہیں اس کا کسی کو قائم مقام کر دیا کرتے ہیں، تو وہاں خبر کو حذف کرتے ہیں، الضابطہ انہوں نے بنا لیا اس سے، اور وہ چار مقامات ہیں جو صاحب قافیہ نے آپ کو بتلا دیے بھئی۔ یہ بات سب کو اچھی طرح سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی، آگے تھوڑا سا اور بھی پڑھ لیجیے۔ خَبَرُ إِنَّ وَأَخَوَاتِهَا، أَيْ مِنْهَا، أَيْ مِنَ الْمَرْفُوعَاتِ یہ مِنْهَا خَبَرُ إِنَّ وَأَخَوَاتِهَا، یہ خَبَرُ إِنَّ وَأَخَوَاتِهَا یہ مبتدائے مؤخر ہے اور مِنْهَا خبر مقدم اس کی کیا ہے؟ محذوف ہے، مِنْهَا کن میں سے مولانا؟ مرفوعات میں سے، کون ہے؟ إِنَّ اور اس کے اخوات کی خبر ہے، اخوات کی خبر ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو مِنْهَا خبر مقدم محذوف کیونکہ جار مجرور ہے اور جار مجرور کیا ہیں؟ خبر بنا کرتے ہیں مبتدا نہیں بنا کرتے۔ اچھا بھئی! وَأَخَوَاتُهَا کہا، إِنَّ اور جو اس کے اخوات ہیں، اخوات سے مراد ہیں جو اس کے مشابہ ہیں، جو اس کے کیا مراد ہیں؟ حروف، باقی کے حروف مشبہ بالفعل مراد ہیں، إِنَّ کے علاوہ اور کون ہے بھئی؟ أَنَّ، كَأَنَّ، لَيْتَ، لٰكِنَّ، لَعَلَّ ہیں مولانا، اور ان کو اخوات کیوں کہا مولانا؟ اس لیے کہ یہ حروف ہیں اور حروف عربی میں مونث استعمال ہوتے ہیں، کیا استعمال ہوتے ہیں؟ زیادہ تر مونث استعمال ہوتے ہیں، تو یہ مونث ہوئے اور ایک دوسرے کے مشابہ ہوئے تو یہ بہنوں کی طرح ہوئے، کیونکہ بہنیں بھی کیا ہوتی ہیں؟ ایک دوسرے کے مشابہ ہوتی ہیں، تو ان کو اخوات قرار دیا، کہ یہ ایک دوسرے کے مشابہ ہیں عمل میں۔ وَالْمُسْنَدُ بَعْدَ دُخُولِ هٰذِهِ الْحُرُوفِ، اور ان کی خبر جو ہے بھئی مرفوعات کی بات چل رہی ہے اور إِنَّ وغیرہ کی خبر مرفوع ہوتی ہے یا اسم مرفوع ہوتا ہے؟ خبر، تو کہتے ہیں ان کی خبر مسند ہوتی ہے ان حروف کے داخل ہو جانے کے بعد بھئی۔ بھئی إِنَّ اور أَنَّ وغیرہ کیا ہوتے ہیں؟ مبتدا خبر پر داخل ہوتے ہیں، اصل میں تھا زَيْدٌ قَائِمٌ، پھر اس پر إِنَّ آیا تو کیا کہیں گے؟ إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، تو زَيْدًا تھا مبتدا، اور قَائِمٌ تھی اس کی خبر، اور مبتدا ہوتا ہے مسند الیہ اور خبر کیا ہوتی ہے؟ مسند، تو لہٰذا ان پر إِنَّ آیا اب وہ مبتدا کیا کہلائے گا؟ إِنَّ کا اسم، اور وہ خبر کیا کہلائے گی؟ إِنَّ کی خبر، تو کہتے ہیں وہ جو إِنَّ کی خبر ہے وہ مسند ہوتی ہے ان حروف کے داخل ہو جانے کے بعد، بھئی اس پر اشکال ہوا وہ تو پہلے ہی مسند تھی کیونکہ إِنَّ داخل ہی کس پر ہوتا ہے؟ مبتدا اور خبر پر، تو وہ پہلے ہی خبر تھی جب وہ خبر تھی خبر کیا ہوتی ہے؟ مسند، اور آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ إِنَّ کے داخل ہونے کے بعد وہ کیا ہوگی؟ مسند ہوگی، جواب یہ مولانا وہ اسناد چلا گیا، وہ اسناد کیا ہوا؟ چلا گیا یعنی نیا اسناد آ گیا، سمجھ میں آیا؟ گویا کہ نیا اسناد آ گیا، تو وہ مسند ہوگی ان حروف کے داخل ہونے کے بعد: مِثْلُ إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، یقیناً زید کھڑا ہے، ترکیب کیا ہوگی مولانا؟ إِنَّ حرف از حروف مشبہ بالفعل، زَيْدًا منصوب لفظاً اس کا اسم، اسم، قَائِمٌ صیغہ اسم فاعل، هُوَ ضمیر اس کے اندر مرفوع محلاً اس کا فاعل جو کس کو راجع؟ إِنَّ کے اسم کو، کیونکہ إِنَّ کی خبر کس سے جڑتی ہے؟ إِنَّ کے اسم سے، تو ضمیر بھی اس کو راجع، اسم فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہ جملہ ہو کر خبر إِنَّ کی، إِنَّ اپنے اسم اور خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا، وَأَمْرُهُ كَأَمْرِ خَبَرِ الْمُبْتَدَأِ، اور إِنَّ کی خبر کا حکم مبتدا کی خبر کے حکم جیسا ہے۔ إِنَّ کی خبر کا کیا حکم ہے؟ مبتدا کی خبر جیسا ہے، کیا معنیٰ مولانا؟ بھئی جیسے مبتدا کی خبر کبھی مفرد آیا کرتی ہے کبھی جملہ، اسی طرح إِنَّ کی خبر بھی کبھی مفرد ہوتی ہے اور کبھی جملہ، مثلاً میں نے کہا: زَيْدٌ قَائِمٌ، یہ کیا ہے؟ مبتدا کی خبر کیا ہے؟ مفرد ہے، قَائِمٌ کیا ہے؟ مفرد، اور میں کہتا ہوں: زَيْدٌ قَامَ، یہ کیا ہے مولانا خبر؟ قَامَ فعل ہے اور فعل اپنے فاعل سے مل کر کیا بن جایا کرتا ہے؟ جملہ، تو یہ قَامَ اس کے لیے، تو اسی طرح إِنَّ کی خبر کبھی مفرد ہوگی اور کبھی کیا ہوگی؟ جملہ ہوگی، اسی طرح جیسے تو إِنَّ کی خبر کس کی طرح ہے؟ مبتدا کی خبر کی طرح، اور کس چیز میں؟ مثلاً نکرہ اور معرفہ ہونے میں، مبتدا کی خبر جیسے نکرہ ابھی آ سکتی ہے اور مبتدا کی خبر معرفہ بھی آ سکتی ہے، اسی طرح إِنَّ کی خبر نکرہ بھی آ سکتی ہے اور إِنَّ کی خبر معرفہ بھی آ سکتی ہے، اسی طرح مولانا جیسے مبتدا کی کبھی ایک خبر آیا کرتی ہے کبھی ایک ہی مبتدا کی کئی خبریں آ جایا کرتی ہیں، اسی طرح إِنَّ کے اسم کی کبھی ایک خبر آئے گی اور کبھی ہو سکتا ہے زیادہ خبریں آئیں مولانا، اسی طرح جیسے مولانا مبتدا کے اسم کو مبتدا کی جو خبر ہے اس کو کبھی کیا کیا جاتا ہے؟ ذکر کیا جاتا ہے کبھی اس کو کیا کر لیا جاتا ہے؟ حذف کر لیا جاتا ہے، اسی طرح إِنَّ کی خبر کو بھی کبھی کیا کیا جائے گا؟ ذکر کیا جائے گا اور کبھی حذف کیا جاتا ہے، سمجھ میں آیا بھئی؟ جی۔ تو اس إِنَّ کی خبر کا حکم كَأَمْرِ خَبَرِ الْمُبْتَدَأِ مبتدا کی خبر کے حکم کی طرح ہے، إِلاَّ فِي تَقْدِيمِهِ مگر اس کو مقدم کرنے کے اندر۔ إِنَّ کی خبر کو مقدم کرنے میں، بھئی آپ نے پڑھا ہے کہ مبتدا کی خبر کیا ہو جاتی ہے؟ کبھی کبھار مبتدا پر مقدم ہو جایا کرتی ہے، مقدم ہو جایا کرتی ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ آپ نے کیا کہا؟ کیا پڑھا بھئی؟ کہ مبتدا کی خبر کیا کر لیتے ہیں کبھی مبتدا پر مقدم کر لیا کرتے ہیں، مقدم کر لیا کرتے ہیں۔ مقدم کر لیا کرتے ہیں، لیکن إِنَّ میں ایسا کرنا جائز نہیں، إِنَّ میں إِنَّ کی خبر کو إِنَّ کے اسم پر مقدم کرنا جائز نہیں، آپ نے کہا: إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، یہ ٹھیک ہے، لیکن اب آپ قَائِمٌ کو زید پر مقدم کرنا چاہتے ہیں: إِنَّ قَائِمٌ زَيْدًا، یہ جائز نہیں، إِنَّ کی خبر إِنَّ کے اسم پر مقدم نہیں ہو سکتی۔ إِلاَّ إِذَا كَانَ ظَرْفًا، یہ دوسرا استثناء آیا، ایک پہلا استثناء تھا: إِلاَّ فِي تَقْدِيمِهِ، دوسرا استثناء آیا، یہ مفہوم کلام سے استثناء ہے، کس سے استثناء ہے مولانا؟ مفہوم کلام سے، کہ کیا بات پڑھی ہے؟ کیا بات انہوں نے کہی؟ کہ إِنَّ کی خبر کس کی طرح ہے؟ مبتدا کی خبر کی طرح ہے، مگر کس چیز کے اندر؟ تقديم کے اندر، کس میں؟ تقديم میں، تو یہاں سے ایک بات مفہوم ہو گئی، کیا؟ کہ إِنَّ کی خبر مبتدا کی خبر کے مخالف ہے تقديم میں، یعنی اس میں تقديم جائز نہیں، إِلاَّ إِذَا كَانَ ظَرْفًا مگر اس وقت جبکہ یہ کیا ہو؟ ظرف ہو، پھر خبر کو مقدم کرنا، بھئی إِنَّ کی خبر إِنَّ کے اسم پر مقدم ہو سکتی ہے؟ نہیں، لیکن اگر إِنَّ کی خبر ظرف ہو، چاہے ظرف حقیقی ہو یعنی مفعول فیہ ہو یا ظرف مجازی یعنی جار مجرور ہو۔ دونوں صورتوں میں إِنَّ کی خبر إِنَّ کے اسم پر مقدم کرنا جائز ہے، مثلاً میں نے کہا تھا مولانا: إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، ابھی قَائِمٌ کو اس زید پر مقدم کر سکتے ہیں؟ إِنَّ قَائِمٌ زَيْدًا کہہ سکتے ہیں؟ نہیں کہہ سکتے، لیکن اگر یہ خبر ظرف ہوتی: إِنَّ زَيْدًا عِنْدِي، یہ عِنْدَ کیا ہے؟ ظرف، ظرف حقیقی ہے، میرے پاس ہے، کس پر دلالت کر رہا ہے مولانا؟ کیا معنیٰ؟ مکان پر، کس پر؟ مکان پر، یہ ظرف حقیقی، اور ایک ایسا ظرف مجازی جار مجرور: إِنَّ زَيْدًا فِي الدَّارِ، إِنَّ زَيْدًا فِي الدَّارِ، تو جب إِنَّ کی خبر ظرف ہو، چاہے ظرف حقیقی ہو جیسے عِنْدِي یا ظرف مجازی ہو جیسے فِي الدَّارِ، تو پھر اس ظرف کی اس خبر کو إِنَّ کے اسم پر مقدم کرنا جائز ہے۔ اب آپ کہہ سکتے ہیں: إِنَّ فِي الدَّارِ زَيْدًا، إِنَّ عِنْدِي زَيْدًا، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ جی، مقدم کر سکتے ہیں۔ لیکن پھر اس میں تھوڑی سی اور تفصیل یاد رکھو، یاد رکھو إِنَّ کا اسم معرفہ بھی ہو سکتا ہے اور نکرہ بھی، آپ نے بھی پڑھا ہے یعنی مبتدا کبھی معرفہ ہو سکتا ہے اور کبھی نکرہ بھی ہو سکتا ہے بھئی، تو إِنَّ کا اسم بھی کبھی معرفہ ہوگا اور کبھی نکرہ، تو خبر کو مقدم نہیں کر سکتے جب تک کہ وہ خبر ظرف نہ ہو، جب ظرف ہو تو اس کو مقدم کرنا جائز، لیکن یاد رکھو، جب إِنَّ کا اسم ہو معرفہ تو اور خبر ہو ظرف، تو اس خبر کو مقدم کرنا جائز، میں کہہ سکتا ہوں: إِنَّ زَيْدًا عِنْدِي، إِنَّ زَيْدًا فِي الدَّارِ۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ إِنَّ کا اسم نکرہ ہے یا معرفہ ہے؟ زید نکرہ ہے یا معرفہ ہے؟ معرفہ ہے، اور جب إِنَّ کا اسم معرفہ ہو تو خبر کو مقدم کرنا جائز، واجب نہیں، میں إِنَّ زَيْدًا فِي الدَّارِ بھی کہہ سکتا ہوں اور میں إِنَّ فِي الدَّارِ زَيْدًا بھی کہہ سکتا ہوں، میں کہہ سکتا ہوں: إِنَّ زَيْدًا عِنْدِي، میں کہہ سکتا ہوں: إِنَّ عِنْدِي زَيْدًا، سمجھ میں آیا بھئی؟ لیکن یاد رکھو، جب إِنَّ کا اسم ہو نکرہ تو خبر کو مقدم کرنا واجب ہے، مثلاً: إِنَّ فِي الدَّارِ رَجُلاً، إِنَّ فِي الدَّارِ، اب دیکھا إِنَّ کا اسم کون ہے؟ رَجُلاً، اور فِي الدَّارِ اس کی خبر مقدم ہے، اب میں یہ کہنا چاہتا ہوں: إِنَّ رَجُلاً فِي الدَّارِ، یہ کہنا جائز نہیں، إِنَّ کا اسم جب نکرہ ہو اور خبر کیا ہو؟ ظرف ہو، تو اس اسم پر مقدم کرنا واجب ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہی بات کر رہے ہیں: إِلاَّ إِذَا كَانَ ظَرْفًا، تو کہا مولانا، إِذَا جب کہ کیا واقع ہو وہ بھئی؟ ظرف واقع ہو، تو پھر جائز ہے، اور میں نے تفصیل بتا دی کہ اگر إِنَّ کا اسم معرفہ ہو اور خبر ظرف ہو تو مقدم کرنا جائز، اور اگر إِنَّ کا اسم نکرہ ہو اور خبر ظرف ہو تو پھر اس خبر کو مقدم کرنا واجب ہے۔ سمجھ میں آیا؟ بھئی کیا وجہ ہے ظرف کے اندر تو تقديم جائز ہے غیر ظرف کے اندر تقديم جائز، وجہ یہ مولانا کہ یہ جو ظروف ہیں نہ، ظرف کس کو کہتے ہیں؟ زمان اور مکان کو، تو ظرف زمان اور مکان کو کہتے ہیں اور کوئی بھی فعل دنیا میں پایا جائے وہ کسی نہ کسی مکان میں ہوگا اور کسی نہ کسی زمانے میں، تو ظرف کا تعلق ہر فعل سے ہوا کرتا ہے، ظرف کا تعلق، تو یہ ہوئے رشتہ، قریب کے رشتہ دار، محارم کی طرح ہوئے مولانا، قریبی رشتہ دار قریبی رشتہ دار، اور قریبی رشتہ دار کو اجازت ہوتی ہے گھر کے اندر جہاں مرضی گھومتا پھرے۔ جبکہ باقی جو چیزیں ہیں وہ باقی خبریں وہ کس کی طرح ہیں؟ اجنبی کی طرح، اور اجنبی جب گھر کے اندر آتا ہے تو اسے پورے گھر میں گھومنے کی اجازت نہیں ہوتی، اسے تو کہاں بٹھا دیا جاتا ہے؟ ڈرائنگ روم کے اندر، ہاں اس کو بیٹھک میں بٹھا دیا جاتا ہے، گھر میں گھومنے کی اجازت نہیں، لیکن محرم آئے تو وہ کیا کرتا ہے؟ پورے گھر میں، تو یہ ظروف بھی محارم کی طرح ہیں ہر ایک سے تعلق کی بناء پر ہر فعل سے، تو ان کے اندر بھی اجازت ہے تقديم اسم پر تقديم جائز ہے، جبکہ باقی خبروں کی تقديم اسماء پر جائز نہیں۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ جی ایک قیمتی نقطہ آپ کو بتلا دیتا ہوں بھئی۔ بھئی آپ نے پڑھا ہے ہمیشہ کہ یہ جا یہ جو مفعول فیہ ہے اس کو ظرف کہتے ہیں، اس کو کیا کہتے ہیں؟ ظرف کہتے ہیں، اسی طرح جار مجرور کو بھی ظرف کہتے ہیں مجازاً، تو وہ جو مفعول فیہ ہے وہ تو ہے ظرف حقیقۃً، کیونکہ وہ زمان اور مکان کا نام ہے اور ہر فعل کسی زمان یا کسی مکان میں ہوگا، تو زمانہ اور مکان اس فعل کے لیے ظرف کی طرح ہوا، کس کی طرح ہوا؟ ظرف کی طرح ہوا۔ تو وہ تو ہے مفعول فیہ جو ہے ظرف حقیقی، یہ جار مجرور کو ظرف مجازی کہتے ہیں بھئی، کیا کہتے ہیں؟ ظرف مجازی، اب ان کو ظرف مجازی کیوں کہتے ہیں؟ کیا وجہ ہے؟ وجہ یہ مولانا کہ دونوں کی مناسبت ہے ایک دوسرے کے ساتھ، ظرف حقیقی کی مناسبت ہے جار مجرور کے ساتھ، اور جار مجرور کی مناسبت ہے ظرف حقیقی کے ساتھ۔ ظرف حقیقی کی مناسبت کس کے ساتھ ہے؟ جار مجرور کے ساتھ، اور جار مجرور کی مناسبت کس کے ساتھ ہے؟ ظرف حقیقی، یعنی دونوں کے درمیان مناسبت ہے دونوں طرف سے مناسبت موجود۔ ظرف حقیقی کی مناسبت جار مجرور کے ساتھ اس طرح ہے کہ ہر ظرف حقیقی جار مجرور کی تقدیر میں ہوتا ہے، تقدیراً کیا ہے وہ؟ جار مجرور، تقدیراً وہ کیا ہے؟ جار مجرور۔ مثلاً اس کی مثال بھئی: میں کہتا ہوں، کیا کہوں گا؟ دَخَلْتُ الْبَيْتَ، کیا کہتا ہوں: دَخَلْتُ الْبَيْتَ؟ اب دیکھیے یہ کیا ہے الْبَيْتَ؟ مفعول فیہ ہے، یہ کیا ہے؟ مفعول فیہ ہے، یہ ظرف حقیقی ہے، چلیے دَخَلْتُ کی مثال نہیں ذکر کرتے، اس میں تو اختلاف ہے بھئی، کوئی اس کو مفعول بہ بناتے ہیں بھئی، اچھا اور کوئی مثال ذکر کرو۔ جس میں ظرف آئے منصوب آئے بھئی، مفعول فیہ۔ اچھا چلیے یہ دیکھیے: صُمْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، یا یوں کہیے: صُمْتُ الْيَوْمَ، میں نے آج روزہ رکھا، تو الْيَوْمَ منصوب ہے مفعول فیہ ہے ظرف حقیقی ہے بھئی۔ یہ کیا ہے مولانا ظرف؟ تو یہ جار مجرور کی تقدیر میں ہے، أَيْ صُمْتُ الْيَوْمَ کا کیا معنیٰ؟ أَيْ صُمْتُ فِي الْيَوْمِ، صُمْتُ الْيَوْمَ کا کیا معنیٰ؟ فِي، تو فِي کا معنیٰ وہاں مقدر ہوتا ہے ہر ظرف حقیقی سے پہلے، ہر ظرف حقیقی سے پہلے کیا ہوتا ہے مولانا؟ فِي کا معنیٰ، فِي کا لفظ نہیں کہنا، فِي کا لفظ نہیں مقدر ہوتا، کیونکہ اگر لفظ ہو تو الْمُقَدَّرُ كَالْمَلْفُوظِ، مقدر کس کی طرح ہوتا ہے؟ ملفوظ کی طرح، ہاں اس کا معنیٰ وہاں مقدر ہوتا ہے، معنیٰ، تو صُمْتُ الْيَوْمَ کس معنیٰ میں ہے؟ صُمْتُ فِي الْيَوْمِ، سمجھ میں آیا؟ تو دیکھو ظرف حقیقی کس کی تقدیر میں ہے؟ جار مجرور کی تقدیر میں۔ اور اسی طرح اگر وہ مثال بھی بنا لیں: دَخَلْتُ الْبَيْتَ، اب یہ دَخَلْتُ کے آگے جو منصوب آتا ہے ظرف، بھئی اس میں اختلاف ہے، بعض اس کو مفعول فیہ بناتے ہیں، بعض اس کو مفعول بہ بناتے ہیں، چلیے اگر ہم اس کو مفعول فیہ بنائیں، کیا بنائیں؟ تو دَخَلْتُ فعل با فاعل اور الْبَيْتَ کیا ہے؟ مفعول فیہ، تو یہ کس معنیٰ میں ہوا؟ أَيْ دَخَلْتُ فِي الْبَيْتِ، تو فِي کا معنیٰ کیا ہے وہاں؟ مقدر ہے فِي کا معنیٰ۔ تو ہر ظرف حقیقی کس کی تقدیر میں ہے؟ جار مجرور کی تقدیر میں، دیکھا ظرف حقیقی کی مناسبت ہے جار مجرور کے ساتھ۔ اور دوسری بات میں نے کیا کی تھی؟ جار مجرور کی بھی مناسبت ہے کس کے ساتھ؟ ظرف حقیقی کے ساتھ، وہ کیسے؟ کہ بھئی جیسے کہ جار مجرور کے لیے بھی حامل چاہیے ہوتا ہے، متعلق چاہیے یا نہیں آٹھ چیزوں میں سے؟ جیسے کہ ظرف حقیقی کے لیے کوئی عامل چاہیے آٹھ چیزوں میں سے۔ تو جار مجرور کے لیے بھی عامل چاہیے جیسے کس کے لیے عامل چاہیے؟ حقیقی کے لیے، تو دونوں ایک کی ایک دوسرے کے ساتھ مناسبت آ گئی، ظرف حقیقی کی مناسبت کیسے آئی؟ کہ اس کے لیے، وہ تقدیراً کس کے حکم میں ہے؟ جار مجرور کی طرح ہے، اور جار مجرور کی مناسبت اس کے ساتھ کیسے آئی؟ کہ اس کے لیے بھی ویسے ہی عامل چاہیے یہ بھی ویسے ہی عامل کا محتاج ہے جیسے کہ وہ کس کا محتاج ہے؟ ظرف حقیقی عامل کا محتاج ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ یہ بات یاد رکھنا بھئی، یہ بات یاد رکھنا۔ چلیے مولانا! هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
114 approved lectures · 34 of 114