کل آپ نے پڑھا تھا کہ خبر کبھی کبھار جملہ بھی ہوا کرتی ہے، اور میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ جملہ مستقل ہوتا ہے، وہ کسی سے جڑنے کا محتاج نہیں، اپنا معنیٰ پورا ادا کر رہا ہے۔ تو جب آپ جملے کو کسی سے جوڑیں، تو اس صورت میں اس ربط کا ہونا ضروری ہے، اور اس ربط کو کیا کہتے ہیں؟ عائد کہتے ہیں بھئی عائد کہتے ہیں۔ اور وہ عائد کئی صورتوں میں آیا کرتا ہے میں نے بتلایا تھا۔ کبھی وہ عائد ہوگا ضمیر کی شکل میں، یہ سب سے زیادہ آتا ہے بھئی۔ کبھی وہ عائد ہوگا الف لام کی صورت میں، کیونکہ الف لام کے ذریعے بھی کسی چیز کی طرف کیا کیا جاتا ہے؟ اشارہ کیا جاتا ہے۔ کبھی وہ عائد کس کی صورت میں ہوگا؟ جی؟ تفسیر ہوگی، وہ مبتدا کی بعینہِ مولانا۔ اور اسی طرح اسمِ اشارہ وغیرہ ہے۔ اور کبھی وَقَدْ يُحْذَفُ بتلایا تھا، کبھی کبھار اس عائد کو کیا کر لیا جاتا ہے؟ حذف بھی کر لیا جاتا ہے۔ میں نے بتلایا تھا، عائد اگر ضمیر ہو مِنْ کے ساتھ آرہی ہو، یعنی مِنْ ہو، تو اس کو حذف کرنا قیاسی ہے، قیاساً اس کو کیا کر لیا جاتا ہے؟ عموماً حذف کر لیا جاتا ہے۔
اور پھر صاحبِ کافیہ نے آپ کو یہ بتلایا تھا کہ وہ خبر جو ظرف واقع ہو، ظرف ہو بھئی، تو وہ اکثر کیا مؤول بالجمال ہوگی، مقدر ہوگی جملہ کے ساتھ، یعنی وہاں پر کیا نکالیں گے بھئی عامل؟ جی؟ جملہ نکالیں گے، یعنی فعل نکالیں گے۔ میں نے بتایا تھا، ظرفِ حقیقی ہو چاہے ظرفِ مجازی۔ ظرفِ حقیقی کس کو کہتے ہیں؟ جس میں زمانے اور مکان کا معنیٰ پایا جائے۔ اور ظرفِ مجازی کہتے ہیں جار مجرور کو۔ تو چاہے ظرفِ حقیقی ہو چاہے ظرفِ مجازی، ان کے لیے عامل چاہیے، تو ظرفِ حقیقی جو ہے وہ اپنے عامل کے لیے مفعول فیہ بن جاتا ہے، اور جبکہ جار مجرور اپنے عامل سے کیا ہوتے ہیں؟ متعلق ہو جاتے ہیں۔ اب وہ عامل میں نے بتلایا تھا افعالِ عامہ سے عموماً نکالتے ہیں، اور افعالِ عامہ کتنے ہیں مشہور؟ چار ہیں۔ کون، ثبوت، وجود اور حصول۔ اور ان چاروں سے آپ فعل بھی نکال سکتے ہیں اور مفرد یعنی اسمِ فاعل کا وغیرہ کا صیغہ بھی نکال سکتے ہیں۔ تو اور فعل بھی اور فعل جملہ ہوتا ہے بھئی، تو جملہ بھی نکال سکتے ہیں اور مفرد بھی نکال سکتے ہیں۔ جملہ، لیکن میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ کون، ثبوت اور حصول کے اندر فعلِ معروف نکالتے ہیں، اور اگر مفرد نکالنا ہو تو اسمِ فاعل نکالتے ہیں، جبکہ وجود کے اندر کون سا فعل نکالتے ہیں؟ فعلِ مجہول نکالتے ہیں، اور اسمِ مفعول نکالتے ہیں مَوْجُودٌ بھئی۔ جی، اب یہاں مفرد نکالنا اسمِ فاعل، اسمِ مفعول نکالنا بھی صحیح، اور جملہ یعنی فعل نکالنا بھی صحیح، لیکن صاحبِ کافیہ بتلا رہے ہیں کہ اکثر نحویوں کے نزدیک کیا نکالا جائے گا؟ جملہ، یعنی فعل وہاں نکالا جائے گا فعل بھئی۔
وَإِذَا كَانَ الْمُبْتَدَأُ مُشْتَمِلًا عَلَى مَا لَهُ صَدْرُ الْكَلَامِ مِثْلُ مَنْ أَبُوكَ أَوْ كَانَا مَعْرِفَتَيْنِ أَوْ مُتَسَاوِيَيْنِ نَحْوُ أَفْضَلُ مِنْكَ أَفْضَلُ مِنِّي أَوْ كَانَ الْخَبَرُ فِعْلًا لَهُ مِثْلُ زَيْدٌ قَامَ وَجَبَ تَقْدِيمُهُ.
یہاں سے مولانا اب آگے آپ کو صاحبِ کافیہ کچھ جگہیں بتلائیں گے بھئی۔ آپ نے پڑھا تھا مبتدا میں ہے اصل مقدم ہونا، اصل میں وہ کیا ہونا چاہیے؟ اور خبر میں اصل کیا ہے؟ مؤخر ہونا۔ لیکن کبھی کبھار مبتدا کو مؤخر بھی کر دیتے ہیں اور خبر کو، لیکن اب صاحبِ کافیہ آپ کو بتلائیں گے کچھ جگہیں ایسی ہیں کہ وہاں مبتدا کو مقدم کرنا واجب ہو جاتا ہے، اور خبر کو مؤخر کرنا واجب۔ اور کچھ جگہیں ایسی ہیں جہاں پر خبر کو مقدم کرنا کیا ہو جاتا ہے؟ واجب ہو جاتا ہے۔ تو کہاں مبتدا کو مقدم کرنا واجب ہے اور کہاں خبر کو مقدم کرنا واجب ہے، وہ جگہیں آج آپ کو بتلائیں گے بھئی۔ کہتے ہیں: وَإِذَا كَانَ الْمُبْتَدَأُ مُشْتَمِلًا اور جب مبتدا جو ہے وہ مشتمل ہو عَلَى مَا ایسے لفظ پر لَهُ صَدْرُ الْكَلَامِ کہ جس کے لیے واجب ہو صدارتِ کلام، جس کے لیے کیا واجب ہو؟ جی۔ بھئی مَا موصولہ ہے اور لَهُ خبرِ مقدم اور صَدْرُ الْكَلَامِ کیا ہے؟ مبتدائے مؤخر ہے بھئی۔ آپ نے نہیں پڑھا، اسمِ موصول جہاں آئے گا وہ کس کا تقاضا کرے گا؟ صلے کا، اس کے فوراً بعد اس کا صلہ آنا چاہیے، اور صلہ کیا ہوا کرتا ہے؟ جملہ ہوا کرتا ہے، تو مَا موصولہ آگیا، آگے اب ہمیں جملہ چاہیے جو صلہ بنے اس کا، اور تو لَهُ آیا جار مجرور، اور جار مجرور جب بھی آئیں وہ خبر بنا کرتے ہیں، مبتدا نہیں بنتے، تو لَهُ ہوئی خبرِ مقدم اور صَدْرُ الْكَلَامِ مضاف مضاف الیہ مل کر یہ کیا بنے؟ مبتدائے مؤخر بنے۔ اب خبرِ مقدم کیا ہے؟ لَهُ، اور لَهُ کے لیے کیا چاہیے؟ یہ جار مجرور ہیں، اور جار مجرور آٹھ چیزوں میں سے کسی ایک چیز سے متعلق ہوں گے، ان کے لیے وہ عامل نکالنا پڑے گا۔ تو اب یہاں پر کیا عامل نکال لیں گے بھئی؟ وَاجِبٌ، کیا نکال لیں گے؟ عَلَى مَا وَاجِبٌ لَهُ صَدْرُ الْكَلَامِ کہ جن کے لیے صدارتِ کلام کیا ہو؟ واجب ہو۔ یا ان کے لیے صدارتِ ثَابِتٌ بے شک نکال لو، ان کے لیے صدارتِ کلام کیا ہو؟ ثابت۔ وہ کس کو چاہتے ہیں ہمیشہ؟ بھئی کچھ لفظ ایسے ہیں جو صدارتِ کلام کو چاہتے ہیں بھئی، آپ نے پڑھا ہے یا نہیں؟ جب آپ کسی سے سوال کرتے ہیں تو کیا کہتے ہیں؟ وہ کلمہ جو استفہام پر دلالت کرتا ہے اس کو کہاں لے آتے ہیں؟ شروع میں، آپ کہتے ہیں: هَلْ قَامَ زَيْدٌ؟ تو دیکھا هَلْ کہاں لے آئے آپ؟ تو دیکھا کچھ کلمے ایسے ہوتے ہیں جو کس کا تقاضا کرتے ہیں؟ صدارتِ کلام کا، کلام کے شروع میں آئیں تاکہ اولِ امر سے ہی پتہ چل جائے یہ کس قسم کی بات ہونے لگی آگے بھئی۔
تو کہتے ہیں اگر مبتدا ایسا ہو جو مشتمل ہو ایسے معنیٰ پر بھئی، جب مبتدا کیا ہو؟ ایسے معنیٰ پر مشتمل ہو جو صدارتِ کلام کو چاہتا ہو، تو پھر اس کو مقدم کرنا واجب ہے۔ آگے مولانا یہ ہے: إِذَا كَانَ الْمُبْتَدَأُ مُشْتَمِلًا جب مبتدا مشتمل ہو ایسے معنیٰ پر عَلَى مَا ایسے معنیٰ پر، مَا کس چیز سے عبارت ہے؟ معنیٰ سے، تو اس کے لیے صدارتِ کلام ہو، جو صدارتِ کلام چاہتا ہو۔ آگے آرہا ہے ڈیڑھ سطر کے بعد: وَجَبَ تَقْدِيمُهُ، یہ جزا ہے مولانا، یہ کیا ہے؟ جب ایسا ہو وَجَبَ تَقْدِيمُهُ تو مبتدا کو مقدم کرنا، درمیان میں عطف کے ذریعے کچھ اور صورتیں بھی بتلائیں گے، جب ایسا ہو یا ایسا ہو یا ایسا ہو، تو ان تمام صورتوں میں وَجَبَ تَقْدِيمُهُ بھئی، مبتدا کو مقدم کرنا واجب، ایک صورت یہ ہو گئی۔ مِثْلُ مَنْ أَبُوكَ مثال کے طور پر مَنْ أَبُوكَ۔
تو یہاں پر دیکھو مولانا، مَنْ استفہامیہ ہے، مَنْ کون سا ہے؟ اور استفہام کی وجہ سے معنیٰ پر مشتمل ہے، اور یہ استفہام کس چیز کا تقاضا کرتا ہے؟ صدارتِ کلام کا، تو یہ مَنْ اب کہاں پر لے آئے مولانا؟ شروع میں، اور یہ مبتدا ہے، اور اس مبتدا کو مقدم کرنا واجب ہے، کیونکہ یہ کس معنیٰ پر مشتمل ہے؟ صدارتِ، استفہام کے معنیٰ پر مشتمل ہے اور استفہام کس چیز کا تقاضا کرتا ہے؟ صدارتِ کلام کا۔ تو ترکیب یوں ہوگی مولانا: مَنْ استفہامیہ مولانا، مرفوع محلاً مبتدا۔ مَنْ استفہامیہ مرفوع محلاً مبتدا۔ أَبُو مرفوع لفظاً مضاف، كَ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ۔ مضاف الیہ بھئی، کیونکہ ضابطہ بتلایا تھا جس اسم کے ساتھ بھی ضمیرِ متصل ہو وہاں مضاف مضاف الیہ کی ترکیب کریں گے۔ تو أَبُوكَ اس کے ساتھ دیکھو كَ أَبُو کے ساتھ كَ ضمیرِ متصل آئی، تو جس اسم کے ساتھ بھی، اسم کی بات کر رہا ہوں فعل کی نہیں، جس اسم کے ساتھ بھی ضمیرِ متصل آ جائے فوراً کون سی ترکیب کریں گے؟ تو یہ أَبُوكَ مضاف مضاف الیہ بن کر یہ کیا ہوا خبر، خبر بنے۔ تو مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا، کیونکہ استفہام ہے۔ ترکیب سمجھ میں آئی بھئی؟ تو دیکھو مَنْ مبتدا ہے، اب آپ أَبُوكَ مَنْ کہہ سکتے ہیں؟ جی؟ کیوں؟ کیونکہ مَنْ کس معنیٰ پر مشتمل ہے؟ اور استفہام کے معنیٰ پر جب مشتمل ہے تو یہ مبتدا تقاضا کس چیز کا کر رہا ہے؟ اور استفہام صدارتِ کلام چاہتا ہے، تو واجب ہے اس کا مقدم کرنا۔ تو مَنْ کو میں نے کیا بنایا؟ مبتدا، اور أَبُوكَ کو کیا بنایا؟ خبر۔ ترکیب سمجھ میں آگئی؟ یہ صاحبِ کافیہ اور امام سیبویہ وغیرہ کا قول ہے۔
جبکہ جمہور کے نزدیک مولانا، یعنی اکثر علمائے نحو کے نزدیک مَنْ خبرِ مقدم ہے اور أَبُوكَ مبتدائے مؤخر ہے۔ دوسری ترکیب ویسے ہی آپ کو بتلا رہا ہوں علمی فائدے کے طور پر بھئی۔ مَنْ خبرِ مقدم ہے جمہور کے نزدیک اور أَبُوكَ مبتدائے مؤخر ہے۔ وجہ اس کی وہ یہ بیان کرتے ہیں کہ یہ مَنْ ہے استفہامیہ اور مَنْ استفہامیہ نکرہ ہوتا ہے۔ مَنْ استفہامیہ کیا ہوتا ہے؟ نکرہ ہوتا ہے، اور أَبُوكَ ہے معرفہ، کیونکہ اس کی اضافت ہو رہی ہے ضمیر کی طرف، اور ضمیر ہے معرفہ، تو جو معرفہ کی طرف مضاف ہوگا وہ بھی کیا بن جائے گا؟ بھئی غُلامُ نکرہ ہے لیکن جب اس کی اضافت زید کی طرف کر دی غُلامُ زَيْدٍ، تو یہ غُلامُ کیا بن گیا؟ معرفہ بن گیا، متعین ہو گیا۔ تو یہاں بھی أَبُوكَ، أَبُ کی اضافت كَ ضمیر کی طرف ہوئی تو یہ کیا بن گیا؟ معرفہ۔ تو اب مَنْ ہے نکرہ استفہامیہ جو ہے، اور أَبُوكَ ہے معرفہ، اور آپ کو میں نے ضابطہ بتلایا تھا جب آپ کے پاس دو اسم ہوں، ایک معرفہ ہو، ایک نکرہ ہو، تو کس کو مبتدا بنانا ہے؟ معرفہ کو مبتدا بنانا ہے اور نکرہ کو کیا بنانا ہے؟ خبر بنانا ہے۔ تو اس لیے مَنْ ہے نکرہ، اس کو بنائیں گے خبرِ مقدم، اور أَبُوكَ کو کیا بنائیں گے؟ مبتدائے مؤخر۔ یہ جمہور کے نزدیک، لیکن صاحبِ کافیہ کیا فرما رہے ہیں؟ تو دونوں ترکیبیں یاد رکھنا، ٹھیک ہے بھئی؟ جی، دونوں ترکیبیں یہاں ہو سکتی ہیں۔ تو ان کے نزدیک یہ مولانا انشاء ہے، اور انشاء کے اندر نکرہ مبتدا بن سکتا ہے معرفہ کے لیے بھئی، معرفہ کے لیے کیا بن سکتا ہے؟ مبتدا بن سکتا ہے۔ بات اچھی طرح سمجھ میں آگئی سب کو؟ کافیہ، محنت کرو مولانا، کافیہ بڑی عظیم کتاب ہے بھئی، تھوڑی سی محنت بھی کر لیں بہت نفع دیتی ہے بھئی۔
یہ تو ایک صورت ہوئی کہ جب مبتدا ایسے معنیٰ پر مشتمل ہو جس کے لیے صدارتِ کلام ہو تو پھر مقدم کریں گے۔ أَوْ كَانَا مَعْرِفَتَيْنِ كَانَا تثنیہ کا صیغہ ہے، یا وہ دونوں معرفہ ہوں۔ کون دونوں معرفہ ہوں؟ مبتدا اور خبر۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ اگر آپ کے پاس دو اسم ہوں، ایک معرفہ ہو ایک نکرہ ہو، تو مبتدا کس کو بناؤ؟ معرفہ کو، اور خبر کس کو بناؤ؟ نکرہ کو۔ اور اگر دونوں معرفہ ہوں پھر؟ پھر جس کو مرضی مبتدا بنا دو اور جس کو مرضی، لیکن جس کو مبتدا بنانا ہے اس کو مقدم کرو، اور جس کو خبر بنانا ہے اس کو کیا کر دو؟ مؤخر کر دو۔ تقدیم و تاخیر میں اب آپ تبدیلی نہیں کر سکتے، کیوں نہیں کر سکتے؟ بھئی دیکھا یہ دوسرا مقام بھی بتا دیا کہ جب دونوں معرفہ ہوں تو مبتدا کو مقدم کرنا واجب۔ مثلاً میں کہتا ہوں زَيْدٌ الْقَائِمُ، زَيْدٌ معرفہ مبتدا ہے، الْقَائِمُ یہ بھی معرفہ ہے الف لام آگیا، یہ خبر ہے۔ تو مبتدا بھی معرفہ اور خبر بھی معرفہ، اب اس صورت میں مبتدا کو مقدم کرنا واجب، کیونکہ دونوں معرفہ ہیں۔ اگر میں مبتدا کو مؤخر کر دوں، میں کہتا ہوں الْقَائِمُ زَيْدٌ، کسی کو بھی نہیں پتہ چلے گا کہ الْقَائِمُ خبر ہے اور زَيْدٌ مؤخر کیا ہے؟ جو بھی ترکیب کرے گا وہ یہی سمجھے گا کہ الْقَائِمُ مبتدا ہے اور زَيْدٌ اس کی خبر ہے۔ صورت سمجھ میں آرہی ہے؟ تو دیکھا اس صورت میں جب دونوں معرفہ ہوں تو مقدم کرنا لازم ہے، ورنہ تو التباس لازم آئے گا مبتدا کا اگر مؤخر کریں گے، کس کے ساتھ؟ خبر کے ساتھ۔ بات سمجھ میں آگئی سب کو بھئی؟
أَوْ مُتَسَاوِيَيْنِ یا دونوں معرفہ تو نہیں لیکن برابر ہیں آپس میں۔ کس چیز میں برابر ہیں؟ تخصیص میں۔ کس چیز میں؟ تخصیص میں برابر۔ بھئی آپ نے پڑھا تھا مبتدا کے اندر اصل کیا ہے؟ معرفہ ہونا چاہیے، اور خبر میں اصل کیا ہے؟ نکرہ ہونی چاہیے، لیکن کبھی کبھی نکرہ بھی مبتدا بن جاتا ہے جب اس میں کیا آ جائے؟ تخصیص آ جائے، تو اب وہ نکرہ مخصصہ جو ہے وہ مبتدا بن گیا۔ اور آگے جو خبر آرہی ہے وہ بھی نکرہ مخصصہ ہے، کیا ہے؟ وہ بھی ایسا نکرہ ہے جس میں تخصیص آ چکی ہے، مبتدا بھی ایسا نکرہ ہے جس میں کیا آ چکی ہے؟ تو دونوں برابر ہو گئے۔ مبتدا بھی تخصیص کے اعتبار سے اسی طرح ہے جیسے کہ خبر ہے تخصیص کے، دونوں میں تخصیص آ چکی تو دونوں برابر۔ اب اس صورت میں بھی، مبتدا جو ہے نکرہ مخصصہ اس کو مقدم کرو، اور جس کو خبر بنانا ہے وہ نکرہ مخصصہ اس کو کیا کر دو؟ کیونکہ دونوں نکرہ ہیں مولانا، یہ بھی نکرہ مخصصہ، یہ بھی نکرہ مخصصہ، تو اگر آپ مولانا اس خبر کو مقدم کریں گے تو کوئی پتہ چلے گا؟ ترکیب کرنے والا تو کیا سمجھے گا کہ دونوں مخصص ہیں، تو جو مقدم ہے اس کو مبتدا بنائے گا اور جو مؤخر ہے اس کو کیا بنائے گا؟ حالانکہ آپ نے تو مبتدا کو کیا کیا تھا؟ مؤخر کیا تھا اور خبر کو کیا کیا تھا؟ تو دیکھا اس صورت میں بھی التباس لازم آئے گا مبتدا کا کس کے ساتھ؟ خبر کے ساتھ، کس کے ساتھ؟ خبر کے ساتھ۔ بات سمجھ میں آرہی ہے سب کو؟
أَوْ مُتَسَاوِيَيْنِ یا دونوں برابر ہوں تخصیص کے اندر، جیسے مولانا: أَفْضَلُ مِنْكَ أَفْضَلُ مِنِّي۔ أَفْضَلُ اسمِ تفضیل ہے مولانا، مِنْكَ یہ اس سے جار مجرور متعلق ہو رہا ہے مولانا، یہ مبتدا نکرہ ہے لیکن تخصیص آگئی مِنْكَ کی وجہ سے اس میں۔ اور أَفْضَلُ مِنِّي، أَفْضَلُ کیا ہے؟ یہ بھی اسمِ تفضیل ہے اور اس کے ساتھ مِنِّي جڑ رہا ہے، تو اس میں بھی کیا آگئی مولانا؟ تخصیص آگئی، تو جب دونوں نکرہ ہیں اور مخصصہ ہیں، اب جس کو مبتدا بنانا ہے اس کو مقدم کرنا واجب۔ تو أَفْضَلُ مِنْكَ مبتدا، اور أَفْضَلُ مِنِّي خبر۔ اگر آپ اس کو مقدم کریں: أَفْضَلُ مِنِّي أَفْضَلُ مِنْكَ، تو کسی کو پتہ چلے گا کہ مبتدا مؤخر ہے؟ وہ تو یہی سمجھے گا جو مقدم ہے وہ مبتدا ہے اور جو مؤخر ہے خبر ہے۔
أَوْ كَانَ الْخَبَرُ فِعْلًا لَهُ یا خبر کیا ہو؟ فعل ہو بھئی۔ فعل ہو بھئی۔ لَهُ أَوْ كَانَ الْخَبَرُ فِعْلًا یا خبر فعل ہو لَهُ کس کے لیے؟ مبتدا کے لیے، مبتدا کے لیے خبر فعل ہو، خبر کیا ہو؟ فعل ہو۔ مثلاً میں کہتا ہوں: زَيْدٌ قَامَ۔ زَيْدٌ قَامَ۔ زَيْدٌ مبتدا ہے اور قَامَ فعل، اور فعل کے لیے کیا چاہیے؟ فاعل، اور فاعل ہمیشہ فعل پر کیا ہوتا ہے؟ مؤخر ہوتا ہے، تو زَيْدٌ کو تو اس کا فاعل نہیں بنا سکتے، تو زَيْدٌ ہے مبتدا اور قَامَ فعل اور فعل کے اندر هُوَ ضمیر فاعل جو کس کو راجع ہے؟ زَيْدٌ کو، تو فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر یہ ہوئی زَيْدٌ کے لیے خبر۔ مبتدا اپنے خبر سے مل کر کیا بنا جملہ اسمیہ خبریہ۔ تو دیکھو یہ ایسا مبتدا ہے کہ خبر اس کا فعل ہے۔ یہ قیام کس کے ساتھ ثابت ہے؟ زَيْدٌ کے ساتھ، کس کے ساتھ ثابت ہے؟ زَيْدٌ کے ساتھ۔ تو اب یہ ایسا مبتدا ہے جس کی خبر کیا ہے؟ اس کا فعل ہے، تو جب خبر اس کا فعل ہو مبتدا کا، تو مبتدا کو اس فعل پر مقدم کرنا واجب، اس خبر پر مقدم کرنا واجب ہے۔ کیوں واجب ہے؟ کہتے ہیں اس لیے کہ اگر آپ مقدم نہیں کرتے اس کو مؤخر کرتے ہیں، یوں کہتے ہیں: قَامَ زَيْدٌ۔ ترکیب کرو ذرا قَامَ زَيْدٌ! قَامَ فعل، زَيْدٌ فاعل، بھئی دیکھا آپ نے فوراً، تو فعل اپنے فاعل سے مل کر کیا بن گیا جملہ فعلیہ۔ آپ نے زَيْدٌ کو فاعل بنا دیا، حالانکہ میں نے ابھی آپ کو بتایا ہے کہ یہ مبتدا ہے، میں اس کو کیا کر رہا ہوں؟ مؤخر کر رہا ہوں، کیا کر رہا ہوں؟ اور قَامَ کیا بنا رہا ہوں اس کی خبر، تو قَامَ فعل، هُوَ ضمیر اس کے اندر فاعل جو کس کو راجع ہے زَيْدٌ کو، لیکن زَيْدٌ لفظوں میں تو مؤخر ہے لیکن رتبے کے اعتبار سے مقدم ہے، تو قَامَ فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر خبرِ مقدم اور زَيْدٌ اس کے لیے مبتدائے مؤخر، لیکن کوئی یہ ترکیب کرے گا؟ نہیں۔ آپ نے بھی فوراً بتانے کے باوجود فوراً کیا ترکیب کی؟ قَامَ زَيْدٌ، زَيْدٌ کو کیا بنایا؟ فاعل بنایا، تو دیکھا، تو جب فعل، تو اس صورت میں پھر التباس لازم آئے گا مبتدا کا فاعل کے ساتھ، کس کے ساتھ؟ بنانا آپ نے مبتدا ہے لیکن سننے والا اس کو کیا سمجھے گا؟ فاعل سمجھے گا۔ صورت سمجھ میں آگئی؟ أَوْ كَانَ الْخَبَرُ فِعْلًا لَهُ یا خبر جو ہے مبتدا کے لیے فعل ہو، مثال کے طور پر: زَيْدٌ قَامَ، تو ان تمام صورتوں میں وَجَبَ تَقْدِيمُهُ مبتدا کو مقدم کرنا واجب۔ کتنی صورتیں ہو گئیں بھئی؟ جی؟ چار صورتیں ہو گئیں: ایک یہ کہ جب مبتدا ایسے معنیٰ پر مشتمل ہو جو کس کو چاہتا ہو؟ صدارتِ کلام کو۔ دوسرا جبکہ مبتدا اور خبر دونوں کیا ہوں؟ معرفہ ہوں۔ تیسری صورت: مبتدا اور خبر دونوں کیا ہوں؟ متساوی ہوں کس چیز میں؟ تخصیص میں۔ اور چوتھی صورت: جبکہ خبر اس مبتدا کا فعل ہو۔ سمجھ میں آیا؟
اب کچھ جگہیں وہ بتائیں گے جہاں خبر کو مقدم کرنا واجب، دیکھیے۔ وَإِذَا تَضَمَّنَ الْخَبَرُ الْمُفْرَدُ مَا لَهُ صَدْرُ الْكَلَامِ اور جب متضمن ہو خبر، ایسی خبر جو مفرد ہو، جو کیا ہو؟ مفرد خبر متضمن ہو مَا ایسے معنیٰ پر لَهُ صَدْرُ الْكَلَامِ جس کے جو کس چیز کو چاہتا ہے؟ جس کے لیے صدارتِ کلام واجب ہے، تو پھر اس صورت میں خبر کو کیا کر دیں گے؟ یہ ہے شرط، آگے آرہی ہے مولانا جزا، کدھر ہے بھئی؟ وَجَبَ تَقْدِيمُهُ، اب اس خبر کو مقدم کرنا واجب ہے، تو جزا ہے، درمیان میں عطف کے ذریعے اور بھی کئی صورتیں بتلائیں گے۔ سمجھ میں آیا؟ تو دیکھا اس کی مثال: مِثْلُ أَيْنَ زَيْدٌ؟ زید کہاں ہے؟ اب أَيْنَ کا کیا معنیٰ ہوتا ہے؟ کہاں، کہاں۔ جگہ کے لیے ہے یہ، کس کے لیے ہے؟ جگہ کے لیے، اور جس میں جگہ یا زمانے یا مکان کا معنیٰ ہو اسے کیا کہتے ہیں؟ ظرف، تو أَيْنَ ہے ظرف۔ أَيْنَ کیا ہے؟ ظرف ہے بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ اور اس ظرف کے لیے کیا چاہیے؟ عامل چاہیے، کون چاہیے؟ عامل چاہیے، اور وہ عامل یہاں ہم نکالیں گے، کیا نکالیں گے؟ جو مرضی نکال لیں، ثَابِتٌ نکال لیں یا جی، پھر تو یہ اس کے لیے مفعول فیہ بن جائے گا، یہ خبرِ مقدم اور زَيْدٌ کیا ہے؟ مبتدائے مؤخر ہے۔ تو دیکھو اب یہاں خبر جو ہے مفرد ہے أَيْنَ، اور یہ کس پر مشتمل ہے؟ معنیٰ، معنیٰ استفہام پر مشتمل ہے جو کس چیز کو چاہتا ہے؟ صدارتِ کلام، اس لیے اس کو مقدم، خبر کو مقدم کرنا واجب ہوا، تو أَيْنَ کیا بن گیا؟ ظرفِ مستقر خبرِ مقدم اور زَيْدٌ مرفوع لفظاً مبتدائے مؤخر ہوا بھئی۔ ترکیب سمجھ میں آئی؟ مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا، استفہام ہے۔
اور مولانا جمہور کے نزدیک وہ جو پچھلی مثال تھی: مَنْ أَبُوكَ، وہ بھی اسی کی مثال ہے۔ مَنْ کیا ہے؟ جمہور کے نزدیک خبرِ مقدم، اور أَبُوكَ کیا ہے؟ مبتدائے مؤخر، اور اس مَنْ کو مقدم کرنا واجب، کیونکہ وہ کس معنیٰ پر مشتمل ہے؟ استفہام پر، تو خبر مقدم ہوئی۔
أَوْ كَانَ مُصَحِّحًا لَهُ اور یا خبر صحیح کرنے والی ہو لَهُ کس کو؟ مبتدا کو، یعنی مبتدا کے وقوع کو صحیح کرنے والی ہو کہ وہ مبتدا واقع ہو بھئی، کیا واقع ہو؟ مثلاً مولانا آپ نے پڑھا کہ نکرہ میں جب تک تخصیص نہیں آئے گی وہ مبتدا نہیں بن سکتا۔ اب مثلاً میں کہنا چاہتا ہوں: رَجُلٌ فِي الدَّارِ، میں نے کہا: رَجُلٌ فِي الدَّارِ، آپ نے کہا بھئی یہ رَجُلٌ تو نکرہ محضہ ہے، اور نکرہ محضہ کبھی مبتدا نہیں بن سکتا، پھر کیا کریں؟ آپ کہتے ہیں اس کو مؤخر کر دو بھئی، خبر کو، فِي الدَّارِ کو کیا کر دو؟ مقدم کر دو، کیا کہیں گے؟ فِي الدَّارِ رَجُلٌ، اب یہ رَجُلٌ مبتدا بن سکتا ہے کیونکہ اس میں تخصیص آگئی، کس کی وجہ سے تخصیص آئی؟ بِتَقْدِيمِ الْخَبَرِ، تخصیص کے طریقے نہیں یاد بھئی؟ تخصیص بِتَقْدِيمِ الْخَبَرِ، تو دیکھو یہ خبر اس خبر کی تقديم مبتدا کی وجہ سے ہے، یہ رَجُلٌ مبتدا بن سکتا ہے، اگر تقديمِ خبر نہ ہو تو یہ رَجُلٌ مبتدا نہیں بن سکتا، کیونکہ تقديمِ خبر کی وجہ سے اس نکرہ میں کیا آگئی؟ تخصیص، اور جب تخصیص آگئی تو اب اس کا مبتدا بننا صحیح ہوا، مبتدا بننا صحیح ہوا۔ تو دیکھو اب یہ خبر اس کو مبتدا بننے کو صحیح بنا رہی ہے، اس کی تقديم صحیح بنا رہی ہے اس کے مبتدا بننے کو، اگر تقديمِ خبر نہ ہو تو اس کا مبتدا بننا صحیح ہے؟ نہیں۔ تو اس صورت میں مولانا اب خبر کو مقدم کرنا واجب، فِي الدَّارِ رَجُلٌ کہنا واجب، کیونکہ اگر میں رَجُلٌ فِي الدَّارِ کہتا ہوں پھر تو رَجُلٌ کو مبتدا بننا ہی صحیح نہیں، لہٰذا اس موقع پر خبر کو مقدم کرنا واجب۔ أَوْ كَانَ مُصَحِّحًا لَهُ یا خبر صحیح کرنے والی ہو مبتدا کو، یعنی مبتدا کے مبتدا بننے کو، مبتدا واقع ہونے کو وہ کیا کر رہی ہے؟ صحیح کر رہی ہے، مِثْلُ فِي الدَّارِ رَجُلٌ، جیسے گھر میں فِي الدَّارِ رَجُلٌ، تو فِي جار، الدَّارِ مجرور، ظرفِ مستقر خبرِ مقدم اور رَجُلٌ کیا ہے؟ مبتدائے مؤخر، تو یہ خبر کو مقدم کرنا واجب ہے۔
أَوْ لِمُتَعَلِّقِهِ ضَمِيرٌ فِي الْمُبْتَدَأِ یا مولانا خبر کے متعلق، هِ ضمیر کس کو راجع؟ خبر۔ خبر کے متعلق کے لیے ضَمِيرٌ کوئی ضمیر ہو فِي الْمُبْتَدَأِ کس کے اندر؟ مبتدا میں، تو پھر بھی خبر کو مقدم کرنا واجب۔ بھئی دیکھو یہ مبتدا ہے مولانا، یہ آگے اس کی خبر آرہی ہے، لیکن مبتدا میں ایک ضمیر ہے جو کس کی جانب لوٹ رہی ہے؟ خبر سے متعلق ایک چیز کی طرف لوٹ رہی ہے، کس کی طرف؟ خبر سے متعلق ایک چیز کی طرف لوٹ رہی ہے۔ تو اس صورت میں خرابی لازم آئے گی اضمار قبل الذکر کہ ضمیر پہلے آگئی اور مرجع بعد میں آیا، اور وہ مرجع لفظاً بھی مؤخر ہے لفظوں میں بھی، اور رتبے کے اعتبار سے بھی مؤخر ہے، کیونکہ اس کا تعلق کس سے ہے؟ خبر سے ہے، کس سے ہے؟ اور خبر میں بھی اصل کیا ہے؟ اس کو کیا ہونا چاہیے؟ مؤخر ہونا چاہیے۔ تو اضمار قبل الذکر لازم آئے گا لفظاً بھی اور رتبۃً بھی، لہٰذا جب مبتدا میں ایسی کوئی ضمیر ہو جو خبر کے کسی متعلق کی طرف لوٹ رہی ہو، تو اس صورت میں خبر کو مقدم کرنا واجب ہے کہ خبر مقدم ہو جائے گی تو وہ مرجع مقدم ہو جائے گا، اب کیا ہے؟ اس کی طرف ضمیر کا لوٹانا صحیح ہو جائے گا جو مبتدا میں موجود تھی، بات سب کو سمجھ میں آئی؟ أَوْ لِمُتَعَلِّقِهِ ضَمِيرٌ فِي الْمُبْتَدَأِ یا خبر کے متعلق کے لیے کوئی ضمیر ہو فِي الْمُبْتَدَأِ مبتدا میں، تو اس صورت میں بھی خبر کا مقدم کرنا واجب۔ مثال سے بات سمجھ میں آئے گی جیسے آپ کہتے ہیں: عَلَى التَّمْرَةِ مِثْلُهَا زُبْدًا، کھجور پر اسی کے مثل زُبْدًا مکھن ہے، کیا ہے؟ مکھن ہے۔
اچھا۔ تو دیکھو عَلَى التَّمْرَةِ یہ جار مجرور ہے، اور جار مجرور ہمیشہ کیا بنا کرتے ہیں؟ مبتدا نہیں بن سکتے، جب بھی بنیں گے کیا بنیں گے؟ خبر، تو یہ ظرفِ مستقر ہو کر کیا ہوا خبرِ مقدم، اور مِثْلُهَا یہ مبتدائے مؤخر ہے، یہ کیا ہے؟ مبتدائے مؤخر ہے، اور زُبْدًا تمیز ہے مِثْلُ سے، زُبْدًا تمیز ہے کس سے؟ مِثْلُ سے۔ عرب کے ہاں یہ رواج تھا کہ جب کوئی خاص مہمان آیا کرتا تھا تو اس کے لیے کیا کرتے تھے؟ کھجور کو کاٹتے، گٹھلی نکالتے اور اس پر مکھن رکھ دیتے، مکھن سے اس کو کیا کر دیتے اوپر اتنا ہی جتنی کھجور ہوتی اتنا ہی تقریباً اس پر مکھن بنا کر یہ چیز اس طرح بنا کر کھجوروں کو مہمان کے سامنے رکھا کرتے تھے بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ آپ کے منہ میں بھی پانی آگیا ہوگا، زبردست، یہ مہمان نوازی کے طور پر بھئی۔ تو کہتا ہے، کیا آپ نے کہا: عَلَى التَّمْرَةِ کھجور پر مِثْلُهَا اسی کھجور کے مثل، هَا ضمیر کس کو راجع؟ التَّمْرَةِ کو، کس کو راجع؟ عَلَى التَّمْرَةِ کھجور پر مِثْلُهَا اسی کھجور کے برابر زُبْدًا کیا چیز ہے؟ مکھن ہے، اسی کے مثل مکھن ہے۔
تو اب مولانا عَلَى التَّمْرَةِ یہ ظرفِ مستقر ہو کر خبرِ مقدم، اور مِثْلُهَا یہ کیا ہے؟ مبتدائے مؤخر ہے، اور اس کے اندر مبتدا کے اندر ایک ضمیر ہے هَا ضمیر، یہ کس کو راجع ہے؟ خبر کے متعلق کو بھئی، یہ التَّمْرَةِ کس سے متعلق ہے بھئی؟ کس میں آرہا ہے التَّمْرَةِ؟ خبر میں آرہا ہے، تو خبر سے متعلق ہوا، تو یہ خبر میں آرہا ہے التَّمْرَةِ اور یہ اس سے متعلق ہوا، اور اس کے لیے ایک ضمیر ہے جو مبتدا میں اس کی طرف لوٹ رہی ہے، تو اب اگر آپ یوں کہتے: مِثْلُهَا عَلَى التَّمْرَةِ، مِثْلُهَا کو مقدم کرتے، تو پھر کیا خرابی لازم آتی؟ اضمار قبل الذکر لفظاً بھی اور رتبۃً بھی، تو لہٰذا اب واجب ہوا کہ خبر کو کیا کر دو؟ مقدم، اب هَا ضمیر کا التَّمْرَةِ کی طرف لوٹانا صحیح، کیونکہ التَّمْرَةِ لفظوں میں مقدم آچکا ہے، التَّمْرَةِ لفظوں میں کیا آچکا ہے؟ اور زُبْدًا یہ تمیز ہے مِثْلُ سے، اس کے برابر، بھئی اس کے برابر کیا چیز ہے؟ ابہام ہے، تو زُبْدًا نے آکر اس ابہام کو کیا کر دیا؟ دور کر دیا، تو تمیز یہ تمیز ہے بھئی۔
أَوْ خَبَرًا عَنْ أَنَّ یا مولانا یہ چوتھی، کتنی صورت بھئی؟ چوتھی صورت۔ جی؟ ہاں، چوتھی صورت جہاں خبر کو مقدم کرنا واجب، کہ وہ جب خبر ہو عَنْ أَنَّ کس سے خبر ہو؟ أَنَّ سے خبر ہو، أَنَّ سے خبر ہو۔ یاد رکھو، ایک ہے إِنَّ ایک ہے أَنَّ۔ إِنَّ بھی مبتدا اور خبر پر داخل ہوتا ہے، ایک اس کا اسم بن جاتا ہے اور دوسرا اس کی خبر، اسی طرح أَنَّ بھی مبتدا اور خبر پر داخل ہوتا ہے، تو ایک اس کا اسم اور دوسری اس کی خبر، لیکن إِنَّ اور أَنَّ میں یہ فرق ہے۔ بھئی إِنَّ کس پر داخل ہوا؟ مبتدا اور خبر، یعنی جملے پر، کس پر؟ جملے پر، تو إِنَّ کے آنے کے بعد بھی یہ جملہ ہے۔ میں نے کہا، جملہ تھا: زَيْدٌ قَائِمٌ، زید کھڑا ہے، بات پوری ہے یا نہیں؟ پوری ہے۔ اس پر میں نے إِنَّ داخل کیا۔ إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، یقیناً زید کھڑا ہے، اب بھی جملہ ہے، بات پوری ہو گئی، آپ کو سمجھ میں آرہی ہے یا نہیں؟ میں کہہ رہا ہوں: یقیناً زید کھڑا ہے، بات سمجھ میں آگئی پوری ہو گئی؟ اب بھی پورا جملہ ہے۔ إِنَّ کے سے پہلے جیسے جملہ تھا، إِنَّ کے آنے کے بعد بھی کیا ہے؟ جملہ ہے۔
لیکن أَنَّ جب جملے پر داخل ہوتا ہے اس کو مفرد بنا دیتا ہے، یعنی اس پر اب سکوت کرنا صحیح نہیں، فائدۂ تامہ اس سے حاصل نہیں ہو رہا۔ مثلاً میں نے کہا، اس پر أَنَّ داخل کیا: أَنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، أَنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، اب مولانا یہ أَنَّ نے اس جملے کو مفرد بنا دیا، مفرد کس طرح بناتا ہے جملے کو؟ خبر کا مصدر نکال لیں۔ أَنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، أَنَّ کی خبر کون؟ قَائِمٌ، قَائِمٌ کا ذرا مصدر نکالو! قِيَامٌ، کیا نکلے گا؟ اس قِيَامٌ کو مضاف کر دو أَنَّ کے اسم کی طرف: قِيَامُ زَيْدٍ، کیا بن گیا؟ قِيَامُ زَيْدٍ، تو پہلے تھا جملہ: زَيْدٌ قَائِمٌ زید کھڑا ہے، أَنَّ آیا اب معنیٰ بن گیا قِيَامُ زَيْدٍ زید کا قیام، میں کہہ رہا ہوں: زید کا قیام، کوئی بات آپ کو سمجھ میں آئی؟ اچھا ہے، برا ہے، کوئی میں نے بات کی؟ فائدہ ہی نہیں، بات ہی نہیں پوری ہو رہی، تو أَنَّ زَيْدًا قَائِمٌ یہ کس معنیٰ میں ہے؟ قِيَامُ زَيْدٍ کے معنیٰ میں ہے، کس معنیٰ میں ہے؟ أَنَّ نے اس کو کس کے معنیٰ میں کر دیا؟ اب یہ جملہ نہیں، اگر آپ کسی کو کہتے ہیں: أَنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، وہ پوچھے گا کیا ہوا قیامِ زید کو؟ بات تو آپ پوری نہیں کر رہے۔ سمجھ میں آئی بات؟ تو یہ أَنَّ کیا کرتا ہے؟ جملے کو کس کے حکم میں کر دیتا ہے؟ مفرد کے حکم میں، اب اس پر سکوت کرنا صحیح نہیں۔ تو جب أَنَّ آگیا تو اس یہ قِيَامُ زَيْدٍ ہوا، اب یہ قِيَامِ زید یا تو یہ مبتدا بنے گا یا خبر بنے گا یا فاعل بنے گا، جو بھی آپ بنانا چاہیں، جملے کا ایک جز بنے گا، پورا جملہ یہ اب نہیں رہا۔ تو اب مثلاً اس کو ہم مبتدا بناتے ہیں۔ کیا بناتے ہیں؟ اب قِيَامُ زَيْدٍ مبتدا بن سکتا ہے یا نہیں بن سکتا؟ اسم بن گیا نا، مفرد بن گیا، اور مفرد تو کیا بن سکتا ہے؟ اور قِيَامُ زَيْدٍ ہے بھئی، زید کا قیام ہے، معرفہ ہے مولانا معرفہ، اور معرفہ مبتدا بن سکتا ہے یا نہیں بن سکتا؟ بن سکتا ہے، تو قِيَامُ زَيْدٍ مبتدا، اور اس کے لیے خبر کیا ہے؟ مثلاً عِنْدِي، زید کا قیام کس کے پاس ہے؟ میرے پاس ہے۔ کیا ہے زید کا قیام؟ اب میں کہنا چاہتا ہوں دیکھو، یوں کہتا ہوں: أَنَّ زَيْدًا قَائِمٌ عِنْدِي، کیا معنیٰ؟ أَنَّ زَيْدًا قَائِمٌ اس کے یہ کس معنیٰ میں ہوا؟ قِيَامُ زَيْدٍ، عِنْدِي اس کی خبر، تو قِيَامُ زَيْدٍ مبتدا اور عِنْدِي اس کے لیے ظرفِ مستقر کیا ہے؟ خبر ہے۔
ٹھیک ہے، تو میں أَنَّ زَيْدًا قَائِمٌ کو کیا بنانا چاہتا ہوں؟ مبتدا، اور عِنْدِي ظرف اس کے لیے کیا ہے؟ خبر، تو یہ ایسا مبتدا ہے جس کی خبر کیا ہے؟ جی؟ کوئی خبر کوئی اور بھی بنا لو، مثلاً یہاں تو ظرف ہے، لیکن مبتدا کس کو بنا رہا ہوں میں؟ جی؟ أَنَّ کو بنا رہا ہوں، أَنَّ کو کیا بنا رہا ہوں اپنے سارے اس مبتدا خبر کے ساتھ کیا بنا رہا ہوں؟ تو اس صورت میں خبر کو مقدم کرنا واجب، کیونکہ یہ خبر ہے کس سے؟ أَنَّ سے، تو میں اب یوں نہیں کہوں گا: أَنَّ زَيْدًا قَائِمٌ عِنْدِي، بلکہ میں کیا کہوں گا؟ عِنْدِي أَنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، عِنْدِي أَنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، یہ خبر کو مقدم کرنا واجب، کیونکہ یہ خبر کس سے ہے؟ أَنَّ سے ہے، یہ خبر کس سے ہے؟ أَنَّ سے ہے، بات سمجھ میں آرہی ہے؟ کیوں مقدم کرنا واجب خبر کو؟ کہتے ہیں اس لیے کہ اگر آپ اس عِنْدِي خبر کو مؤخر لے جاؤ ذرا: أَنَّ زَيْدًا قَائِمٌ عِنْدِي، تو آپ سننے، پڑھنے والا، پڑھنے والا اس کو أَنَّ نہیں پڑھے گا، وہ اس کو کیا پڑھے گا؟ إِنَّ، کیونکہ کلام کے شروع میں کیا آیا کرتا ہے؟ إِنَّ، درمیان میں أَنَّ آتا ہے اور شروع میں جب بھی آئے وہ کیا آیا کرتا ہے؟ تو وہ سمجھے گا یہ بھی کلام کے شروع میں آرہا ہے، اس کو کیا پڑھنا چاہیے؟ إِنَّ، اور یہ پورا ایک کیا ہے؟ جملہ ہے، حالانکہ ہم نے تو زَيْدًا قَائِمٌ پر کس کو داخل کیا تھا؟ أَنَّ کو، اور أَنَّ کی وجہ سے ہم نے پھر اس کو کیا بنایا تھا؟ مبتدا، تو لہٰذا جب خبر أَنَّ سے واقع ہو تو اس صورت میں خبر کو أَنَّ پر مقدم کرنا، اس مبتدا پر مقدم کرنا ورنہ تو أَنَّ کا التباس إِنَّ کے ساتھ لازم آئے گا۔ أَنَّ کا التباس کس کے ساتھ لازم آئے گا؟ اگر آپ مقدم نہیں کریں گے بھئی، صورت سمجھ میں آگئی سب کو؟
سب کو سمجھ میں آئی بات؟ أَوْ خَبَرًا عَنْ أَنَّ یا مولانا وہ خبر وہ کس سے ہو؟ أَنَّ سے ہو، مِثْلُ عِنْدِي أَنَّكَ قَائِمٌ أَيْ عِنْدِي قِيَامُكَ۔ أَنَّكَ قَائِمٌ بھئی، أَنَّ کا اسم کون؟ كَ ضمیر، اس کی خبر کون؟ قَائِمٌ، تو اب اس کو ذرا مفرد کے حکم میں أَنَّ نے کیسے کیا بناؤ ذرا! خبر کون ہے؟ قَائِمٌ، اس قَائِمٌ کا مصدر نکالو! قِيَامٌ، اور اس کی اضافت کرو اسم کی طرف، وہ کیا ہے؟ كَ، قِيَامُكَ، عِنْدِي قِيَامُكَ، سمجھ میں آیا کلام؟ تو ان چاروں صورتوں میں وَجَبَ تَقْدِيمُهُ مبتدا کو مقدم کرنا، او خبر کو مقدم کرنا واجب ہے۔ وَقَدْ يَتَعَدَّدُ الْخَبَرُ اور کبھی خبریں متعدد، خبروں میں تعدد آتا ہے، خبریں کیا ہوتی ہیں؟ متعدد خبریں آتی ہیں مولانا ایک مبتدا کے لیے، مثلاً: زَيْدٌ عَالِمٌ عَاقِلٌ، زَيْدٌ مبتدا، عَالِمٌ اس کی خبرِ اول، عَاقِلٌ اس کی خبرِ ثانی، تو ایک مبتدا کے لیے کئی خبریں آ جاتی ہیں بھئی، کئی احوال ایک چیز کے آپ ذکر کر دیتے ہیں۔ بات سمجھ میں آگئی؟ تو زَيْدٌ مبتدا ہے، عَالِمٌ اس کی خبرِ اول، عَاقِلٌ اس کی خبرِ ثانی، مبتدا اپنے دونوں خبروں سے مل کر کیا ہوا جملہ اسمیہ خبریہ، چلیے مولانا هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔