Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

كافية · dars-019

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor Mrs Abdullah Bin Masood
📍 Location BAHAWALPUR, Pakistan
📅 Approved Date 21 Oct 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 192
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
کل مولانا! آپ نے پڑھا تھا ترکیب کے بارے میں کہ اسبابِ منعِ صرف میں سے ترکیب ہے اور اس کے اندر دو شرطیں تھیں: ایک وجودی، ایک عدمی۔ وجودی شرط کیا تھی؟ علمیت کا ہونا اور عدمی شرط؟ اضافت اور اسناد نہ… نہ ہو۔ پھر آپ نے الف نون پڑھا۔ بھئی الف نون اسم میں بھی آتا ہے، صفت میں بھی۔ اگر اس میں… اسم کے اندر آئے تو پھر وہ علم ہونا… علم ہونا چاہیے اور اگر صفت کے اندر آئے تو پھر بعض علماء کیا شرط لگاتے ہیں؟ کہ اس کے مونث فَعلانَةٌ نہ… نہ آئے اور بعض کیا کہتے ہیں کہ اس کی مونث کیا آئے؟ فَعْلٰى آئے، اسی لیے کہتے ہیں: اختلاف کیا گیا ہے "رحمٰن" کے اندر۔ بعض علماء جنہوں نے شرط لگائی تھی کہ فَعْلَانَةٌ نہیں آنی چاہیے اور اس کی مونث بھی "رحمٰنة" نہیں آتی تو یہ ان کے نزدیک کیا ہوا؟ غیرِ منصرف۔ اور بعضوں نے کہا تھا: اس کی مونث فَعْلٰى آنی چاہیے اور اس کی مونث "رحمٰى" نہیں آتی تو شرط پوری نہ ہوئی۔ تو ان کے نزدیک یہ کیا ہوا؟ منصرف ہوا۔ سمجھ میں آیا؟ سکران اور ندمان میں اختلاف ہے: سکران کے غیرِ منصرف ہونے میں اور ندمان کے منصرف… منصرف، کیونکہ سکران میں دونوں کی شرط پوری اور ندمان میں دونوں کی شرط پوری نہیں۔ وَوَزْنُ الْفِعْلِ اسبابِ منعِ صرف میں سے وزنِ فعل جو ہے، وَوَزْنُ الْفِعْلِ شَرْطُهُ أَنْ يَخْتَصَّ بِهِ وزنِ فعل مولانا! اس کی شرط یہ ہے کہ وہ خاص ہو فعل کے ساتھ۔ وہ وزن کیا ہو؟ خاص ہو فعل کے ساتھ۔ بھئی! وزنِ فعل سبب بنے گا منعِ صرف کا، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ وزن خاص ہو فعل کے ساتھ، یعنی اسم میں نہ… نہ آتا ہو۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ کہ وہ وزن کس کے ساتھ خاص ہو؟ فعل کے ساتھ، اسم میں نہ… نہ آتا ہو۔ تو سوال: جب وہ وزن اسم میں ہی نہیں آتا، تو یہ سبب منعِ صرف کا کیسے بنے گا؟ کیونکہ منع… غیرِ منصرف تو اسم ہوتا ہے، فعل تو نہیں۔ وہ وزن فعل میں… اسم میں آ ہی نہیں رہا، تو پھر آپ کیوں اس کو ذکر کر رہے ہیں؟ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ اشکال سمجھ میں آیا؟ انہوں نے کیا کہا؟ وزنِ فعل سبب بنے گا کس چیز کا؟ غیرِ منصرف… منصرف ہونے کا، لیکن کیا شرط ہے کہ وہ صرف کس میں پایا جائے؟ فعل… فعل، بھئی! جب صرف فعل میں پایا جا رہا ہے، اسم میں پایا ہی نہیں جا رہا، تو بات تو چل رہی ہے اسبابِ منعِ صرف کی، کہ جس سے کلمہ کیا ہوتا ہے؟ غیرِ منصرف ہوتا ہے۔ کون غیرِ منصرف ہوتا ہے؟ فعل، اسم یا حرف؟ اسم… اسم، تو اسم میں تو یہ وزن ہی نہیں آ رہا، تو یہ سبب کہاں سے بنے گا؟ یہ تو خاص ہے نل… کس میں؟ فعل میں، تو جواب یہ: اسم میں پایا جائے، تو کہاں سے نقل ہو کر آئے؟ فعل سے… فعل سے بھئی! یعنی وزن تو خاص فعل ہی کا ہے، تو اگر اسم میں آ بھی جاتا ہے، تو کہاں سے منقول ہو کر آتا ہے؟ فعل سے… فعل سے منقول ہو کر آ سکتا ہے، اسم میں آئے گا، لیکن فعل سے منقول ہو کر۔ شَرْطُهُ أَنْ يَخْتَصَّ بِهِ شرط اس کی یہ ہے مولانا کہ وہ خاص ہونا چاہیے فعل کے ساتھ، كَشَمَّرَ وَضُرِبَ جیسے شمّر ہے اور کیا ہے مولانا؟ ضرب، شمّر: نام رکھا کسی نے اپنے گھوڑے کا یا اسی طرح ضرب رکھا، تو شمّر: كرّم، فعّل یہ وزن بھی اسم میں نہیں پایا جاتا مولانا! صرف کس میں پایا جاتا ہے؟ فعل میں۔ اور ضرب: فُعل یہ وزن بھی اسم میں نہیں پایا جاتا، بلکہ کس میں پایا جاتا ہے؟ فعل میں… فعل میں ہے، خاص ہے یہ مولانا! سمجھ میں آیا؟ بعض کہتے ہیں: ایک آدھ لفظ اسم میں بھی آیا ہے اس وزن پر، لیکن یہ خاص ہے ویسے کس کے ساتھ؟ فعل میں۔ ہاں، اسم میں آیا، ایک آدمی نے اپنے گھوڑے کا نام شمّر رکھا، لیکن یہ کہاں سے نقل کر کے رکھا؟ فعل سے… فعل سے، اسم میں یہ تھا نہیں۔ أَوْ يَكُونَ فِي أَوَّلِهِ زِيَادَةٌ كَزِيَادَتِهِ یا مولانا! اس کے شروع میں ایسی زیادتی ہو جیسے کہ فعل کے شروع میں زیادتی تھی۔ بھئی دیکھو! وہ وزن… وزنِ فعل، وزنِ فعل سبب بنے گا غیرِ منصرف ہونے کا، ایک شرط ہے۔ شرط کیا؟ کہ وہ وزن خاص ہونا چاہیے کس کے ساتھ؟ فعل کے ساتھ… فعل کے ساتھ، اسم میں آئے بھی تو کہاں سے منقول ہو کر آئے؟ فعل سے… فعل سے۔ اور اگر وہ فعل کے ساتھ خاص نہیں، فعل میں بھی وزن پایا جاتا ہے، اسم میں بھی، جیسے أكرم، اب أکرمَ ماضی بھی آ رہا ہے اور اسی طرح أحمر، یہ کیا ہے؟ صفتِ مشبہ ہے، أزرق، یہ کیا ہے؟ اسمِ تفضیل ہے، تو دیکھو! وہ اس… یہ وزن أفعل وزن فعل میں بھی آ رہا ہے اور اسم میں بھی آ رہا ہے۔ تو اگر ایسا وزن ہو جو فعل میں بھی آتا ہو، اسم میں بھی آتا ہو، پھر کیا شرط ہے؟ کہتے ہیں: بھئی! اگر ایسا وزن ہو جو فعل کے ساتھ خاص نہ ہو، تو اگر یہ ایسا وزن ہو… ایسا ہو جو فعل کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ اسم میں بھی پایا جاتا ہے اور فعل میں بھی… فعل میں تو ہے ہی ہے، وزنِ فعل ہے، اسم میں بھی پایا جاتا ہے، پھر کہتے ہیں: پھر بھئی! دو شرطیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ اس کے جیسے فعل کے شروع میں… فعلِ مضارع کے شروع میں اَتَیْنَا میں سے کوئی ایک حرف آتا ہے: الف، تا، یا، یا نون، اسی طرح اس وزن کے شروع میں بھی… اس لفظ کے شروع میں بھی کیا آنا چاہیے؟ اتینا میں سے کوئی… تاکہ مشابہتِ تامہ ہو جائے بھئی! وزنِ فعل نے اثر دکھانا ہے نا اور یہ وزن تو اسم میں بھی پایا جا رہا ہے، تو اب اور مشابہت بڑھانے کے لیے کیا ضروری ہے؟ کہ جیسے فعل کے شروع میں اتینا میں سے کوئی آتا ہے، اس کے شروع میں بھی کیا آنا چاہیے؟ اتینا میں سے… کوئی حرف آنا چاہیے۔ نیز مولانا! تا کو بھی قبول نہ کرے بھئی! تا کو بھی قبول نہ… کیونکہ تا، گول تا کس کی علامت ہے مولانا؟ تانيث… تانیث، یہ تو اسم کی علامت ہے۔ تو بات تو چل رہی ہے وزنِ فعل کی، جس نے مؤثر ہو کر اسم کو کیا بنا دینا ہے؟ غیرِ منصرف… منصرف بنانا ہے، تو یہ اس میں ضروری ہے کہ وہ تا کو قبول نہ کرتا ہو۔ یعنی اس کے آخر میں تا نہ آتی ہو، کیونکہ اگر تا آتی ہے، تو پھر مشابہتِ تامہ ہوئی فعل کے ساتھ؟ جی؟ جی نہیں! مشابہت تو تامہ نہ ہوئی، یہ تو اسم والی چیز اس کے اندر… بڑی اسم کی علامت اس کے اندر آ گئی بھئی! سمجھ میں آ گیا سب کو بھئی؟ تو کہتے ہیں: أَوْ يَكُونَ فِي أَوَّلِهِ زِيَادَةٌ یا ہو اس کے شروع میں زیادتی اس وزن کے كَزِيَادَتِهِ ای كزيادة الفعل جیسے کہ کس میں زیادتی تھی؟ فعل میں… فعل میں زیادتی تھی غَيْرَ قَابِلٍ لِلتَّاءِ اس حال میں کہ وہ تا کے قابل نہ ہو، قابل بمعنی قبول کرنے والا، یعنی تا کو قبول کرنے والا نہ… نہ ہو۔ بھئی! یہ بات نہیں کہہ رہے کہ تا آئے نہ، کہ تا موجود نہ ہو، تا موجود ہونے نہ ہونے کی بات نہیں، کہتے ہیں: آ بھی نہ سکتی ہو اس کے ساتھ، سمجھ میں آیا؟ ابھی آگے بات آئے گی، پھر سمجھ میں آئے گی۔ وَمِنْ ثَمَّ اور اسی وجہ سے امْتَنَعَ أَحْمَرُ ممتنع ہے صرف سے، یعنی امتنعت احمر، یعنی احمر کی صرف کیا ہے؟ ممتنع… ممتنع ہے، یعنی وہ غیرِ منصرف ہے۔ احمر: کس کا معنی بھئی؟ سرخ، یہ صفتِ مشبہ ہے، اکرم وزن ہے، تو وزنِ فعل ہوا، کیا ہوا؟ اور وزنِ فعل یہ کون سا وزنِ فعل ہے؟ فعل کے ساتھ خاص ہے یا اسم میں بھی پایا جاتا ہے؟ یہ وزن اسم میں بھی، اور جو اسم میں بھی پایا جائے، پھر ہم نے کیا شرط لگائی تھی؟ دو شرطیں لگائی تھیں، کیا؟ کہ اس کے شروع میں اتینا میں سے کوئی ہو، احمر کے شروع میں اتینا میں سے کوئی ہے؟ کیا؟ الف کیا ہوتا ہے؟ حمزہ ہے، کیا ہے؟ حمزہ… حمزہ ہے، تو جیسے اتینا کے شروع میں ایک حمزہ تھا، اس کے شروع میں بھی کیا آ گیا؟ حمزہ۔ نیز دوسری شرط کیا تھی؟ تا کو بھی قبول نہ… نہ کرے، فی الحال نہیں، فی الحال تو تا ہے ہی نہیں، اس کی مونث بناؤ، پھر بھی اس کے ساتھ تا نہ آئے اور احمر کی مونث کیا آئے گی؟ حمراء بھئی! اس میں بھی تا نہیں آئی، تو دیکھو! دونوں شرطیں پوری ہوئیں، لہٰذا احمر کا لفظ کیا ہوا؟ جس میں وزنِ فعل کیا بن گیا؟ مؤثر بن گیا، کیا بن گیا؟ مؤثر… تو اگر یہ شرطیں پوری نہ ہوتیں، تو وزنِ فعل تو پایا جاتا، لیکن مؤثر اثر نہ دکھاتا بھئی! تو بھئی! احمر کے اندر کون سے دو اسباب ہیں غیرِ منصرف ہونے کے؟ ایک تو وزنِ فعل ہے اور دوسرا؟ وصف ہے، وصف ہے۔ وَانْصَرَفَ يَعْمَلٌ اور یعملُ کیا ہے مولانا؟ منصرف، یعمل کیا ہے؟ منصرف… آپ دیکھو مولانا! یعملُ کہتے ہیں ایسا اونٹ جو بہت کام کرنے والا ہو، تو کہتے ہیں: جَمَلٌ يَعْمَلٌ، تنوین آ رہی ہے اس پر، اسم ہے مولانا! اور اونٹنی ہو تو کیا کہتے ہیں؟ نَاقَةٌ يَعْمَلَةٌ، بہت کام کرنے والی اونٹنی۔ تو مولانا! یعمل مولانا! یہ وزن خاص ہے فعل کے ساتھ یا اسم میں بھی آتا ہے؟ بھئی اسم میں بھی آتا ہے، اسم میں نہیں دیکھتے آپ: یعمل، جعفر، احمر، یہ سارے کس کے ہیں؟ ازرق، یہ سارے کیا ہیں مولانا؟ اسم ہیں، اور کون سا وزن ہے؟ وہی یعمل والا وزن ہے، یفتح والا وزن ہے۔ تو وزن تو فعل کا ہے، لیکن کس میں استعمال ہوتا ہے؟ اسم میں بھی… اچھا، تو یہ وزن خاص ہے فعل کے ساتھ؟ جی؟ جی خاص نہیں، اسم میں بھی ہے، اور جب اسم میں بھی پایا جائے تو اس کے لیے کتنی شرطیں؟ دو… دو، کیا اول؟ شروع میں اتینا میں سے کوئی ہو، یعمل کے شروع میں ہے؟ جی، کیا؟ یا… یا، اچھا! دوسری شرط کیا تھی؟ وہ تا کو بھی قبول نہ… نہ کرے، اور یہ کیا کرتا ہے؟ تا کو قبول کر… تا کو قبول کر لیتا ہے، تو یہ منصرف… تو یہ اب وزنِ فعل آ تو گیا، لیکن کیا مؤثر ہے؟ اثر دکھائے گا؟ غیرِ منصرف کا سبب بنے گا؟ نہیں، غیرِ منصرف کا سبب نہیں، اب یعمل کے اندر دو اسباب ہیں مولانا! کون کون سے؟ ایک وصف ہے، دوسرا وزنِ… وزنِ فعل، لیکن یہ وزنِ فعل مؤثر نہیں… نہیں، تو یوں کہو: اس میں ایک ہی سبب پایا گیا۔ تو دیکھو! فی الحال تا کی بات نہیں کر رہے، فی الحال تو اس کے ساتھ تا ہے ہی نہیں، تا کو قبول بھی نہ کرتا ہو کسی بھی حالت میں، بعد میں بھی جا کر قبول نہ کرے، جب مونث بنائیں پھر بھی قبول نہ کرے، وَانْصَرَفَ يَعْمَلٌ اور منصرف ہے یعمل، وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ إِذَا نُكِّرَ صُرِفَ بھئی! ابھی تک آپ نے وہ اسباب پڑھے جو منصرف کو کیا بنا دیتے ہیں؟ بھئی وہ نو اسباب آپ نے پڑھ لیے، جو اس سے کیا کرتے ہیں؟ اگر منصرف میں آ جائیں ان میں سے کوئی دو سبب یا ایک قائم مقام دو کے، تو وہ منصرف کیا بن جائے گا؟ غیرِ منصرف… غیرِ منصرف بن جائے گا۔ تو ابھی تک طریقہ تھا منصرف کو غیرِ منصرف بنانے کا، اب طریقہ بتلا رہے ہیں غیرِ منصرف کو منصرف بنانے کا بھئی! سمجھ میں آیا؟ جی! تو کہتے ہیں: بھئی دیکھو! کچھ اسباب تھے جن میں علمیت بھی سبب بنتی تھی۔ علمیت کیا بنتی تھی؟ سبب… تو ایک سبب علمیت ہوتی تھی، ایک سبب دوسرا، مثلاً عجمہ آ گیا، اور کیا آ گیا؟ وزنِ فعل آ گیا یا… یا ترکیب وغیرہ آ گئی بھئی! تو یہ دو سبب ہیں، ان میں سے اگر آپ اس کلمے کو منصرف بنانا چاہتے ہیں، تو اس میں سے علمیت ختم کر دیں۔ جب علمیت ختم ہوئی، تو پھر اب مولانا! اسباب پورے نہ ہوئے دو، تو جب پورے نہ ہوئے، تو کلمہ کیا بن جائے گا؟ منصرف… منصرف بن جائے گا۔ وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ اور وہ اسباب جن کے اندر کیا تھی؟ ایسی علمیت تھی جو مؤثر تھی، إِذَا نُكِّرَ صُرِفَ جب ان کو کیا بنا دیا جائے؟ نکرہ بنا دیا جائے، صُرِفَ تو کیا ہو جائیں گے؟ بھئی دیکھیے! مثلاً زید ہے نا، زید ایک آدمی کا نام ہو تو علم، میں پوری جماعت کا نام زید رکھ دیتا ہوں، اب علمیت ہے یا ختم ہو گئی؟ ختم ہو گئی… ختم ہو گئی، سمجھ میں آیا؟ تو جماعت کا نام رکھ دیا جائے، تو پھر علمیت کیا ہو جاتی ہے؟ کیونکہ علم تو وہ ہوتا ہے جو ایک خاص معین فرد پہ دلالت کرے اور جب میں نے پوری جماعت کا نام رکھ دیا، تو یہ کسی خاص فرد کا نام ہوا یا ہر ہر فرد کا ہو گیا؟ ہر ہر فرد… ہر ہر فرد کا ہو گیا، پوری جماعت کا ہو گیا، تو ظاہر علمیت کیا ہو گئی اس میں سے؟ ختم ہو گئی۔ تو وہ مولانا! وہ غیرِ منصرف فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ جس کے اندر علمیت مؤثر تھی، إِذَا نُكِّرَ جب اس کو کیا بنا دیا جائے؟ نکرہ بنا دیا جائے، تو جب مولانا! جب علم پوری جماعت کا نام رکھ دیا، اب علم نہ رہا، بلکہ کیا بن گیا؟ نکرہ بن گیا، جب اس کو نکرہ بنا دیا جائے، صُرِفَ تو کیا بن جائے گا؟ منصرف… منصرف ہو جائے گا۔ بھئی! آپ نے پڑھا علم کے جمع ہونے کی دو صورتیں ہیں: کبھی یہ شرط کے درجے میں آتا ہے، کبھی ویسے جمع ہو جاتا ہے۔ آپ نے پڑھے یا نہیں اسبابِ منعِ صرف بھئی؟ بعض میں کیا تھی علمیت کی؟ شرط… شرط ہوتی تھی، جیسے مولانا! تانیث بالتا کے اندر کیا شرط تھی؟ علمیت… تو بعضوں میں علمیت شرط ہے اور بعضوں میں علمیت ویسے جمع ہو جائے… ہو جائے۔ بھئی! کن کن میں شرط ہے اور کن کن میں ویسے جمع ہو جاتی ہے؟ آؤ بھئی! ذرا دیکھتے ہیں۔ سب سے پہلے کیا پڑھا تھا آپ نے؟ عدل… عدل، عدل کے اندر علمیت شرط ہے؟ جی، شرط… شرط۔ کِدھر شرط ہے؟ کہاں پڑھا ہے آپ نے؟ عدل کے اندر علمیت شرط نہیں… نہیں ہے، ہاں جمع ہو جاتی ہے عدل، علمیت بھی آ جاتی ہے اور کبھی وصف ا جاتا ہے اس کے ساتھ، تو بھئی! یہ آپ رکھو بھئی! عدل… بھئی! اور اس میں جن میں شرط ہے، وہ ادھر والوں کو میں دوں گا، جن میں شرط نہیں ہے، وہ ادھر والوں کو۔ عدل میں شرط ہے علمیت؟ نہیں… لیکن جمع ہو جاتی ہے یا نہیں؟ ہو جاتی… تو یہ عدل آپ رکھیں، ابھی آپ سے ج… جیب میں سنبھال کے رکھو، امانت واپس دینی ہے آپ نے۔ اچھا! آگے کیا ہے مولانا؟ وصف… وصف، بھئی! وصف کے ساتھ علمیت جمع ہو سکتی ہے؟ نہیں… کیوں نہیں ہو سکتی؟ ہاں، ع… علم دلالت کرتا ہے علم ذاتِ معین پر اور وصف دلالت کرتا ہے ذاتِ مبہم… مبہم پر اور یہ دونوں جمع نہیں… کہ ایک ہی چیز معین اور مبہم دونوں پہ دلالت کرے، تو یہ تو ختم ہوا، آگے کیا ہے؟ تانیث… تانیث، تانیث کتنی قسم پر تھی؟ دو… دو قسم پر، تانیثِ لفظی اور تانیثِ معنوی… تانیثِ لفظی پھر تانیث بالتا کی ایک، تانیث بالالف کی، تو تانیث بالالف کے تو خود ہی کیا ہے دو اسباب کے قائم مقام… باقی رہ گیا تانیث بالتا اور تانیثِ معنوی، تانیث بالتا میں کیا تھا؟ شرط تھی علمیت یا نہیں تھی؟ جی… یہ آپ رکھو بھئی! تانیث بالتا، آگے کیا ہے مولانا؟ تانیثِ معنوی، اس کے اندر بھی شرط تھی یا نہیں تھی؟ نہیں… اس میں بھی شرط تھی، یہ آپ رکھو بھئی! آگے چلیے۔ معرفہ… معرفہ، وہ تو خود علمیت ہے، آگے چلیے۔ عجمہ… عجمہ، عجمہ میں شرط تھی علمیت یا نہیں تھی؟ شرط… شرط تھی، عجمہ آپ رکھو بھئی! جن میں شرط ہے وہ میں آپ لوگوں کو دے رہا ہوں، آگے چلیے بھئی! جمع… جمع، جمع تو خود کس کے قائم مقام ہے؟ ج… خود ال… دو اسباب کے، آگے چلیے۔ ترکیب… ترکیب، ترکیب میں علمیت شرط تھی یا نہیں تھی؟ جی… تھی، شرط تھی، ترکیب آپ رکھو بھئی! آگے چلیے۔ الف نون زائدتان… الف نون زائدتان، اس کے اندر علمیت شرط تھی؟ جی… کب؟ جب کہ وہ کیا ہو؟ اسم… اسم ہو، کیا ہو؟ اسم… اسم ہو، تو یہ آپ رکھیے بھئی! سمجھ میں آیا بھئی؟ جی! آگے کیا ہے؟ وزنِ فعل… وزنِ فعل، وزنِ فعل میں علمیت شرط ہے؟ نہیں… نہیں، لیکن جمع ہو سکتی ہے؟ جی… جمع ہو سکتی ہے، جیسے شمّر کس کا نام رکھا ہے؟ گھوڑے… گھوڑے کا، سمجھ میں آیا؟ تو جمع ہو گئی، یہ وزنِ فعل کیا کریں؟ آپ رکھیں۔ اچھا! تو دیکھو علم جمع… علم آ رہا ہے دوسرے سبب کے ساتھ، کون کون سے ہیں؟ ذرا ہاتھ اٹھاؤ! تانیث بالتا… یہ شرط ہیں، ان میں شرط ہے علمیت، کون؟ تانیث بالتا میں، آگے؟ تانیثِ معنوی… تانیثِ معنوی میں، آگے؟ عجمہ… عجمہ میں شرط ہے اور ترکیب… ترکیب میں شرط ہے اور الف نون زائدتان… الف نون جب کہ اسم میں، ان سب میں علمیت کیا ہے؟ شرط… شرط… شرط۔ اور علمیت شرط ہے، اچھا! تو ایک علمیت ہوئی، ایک تانیث بالتا ہوئی، ایک علمیت ہوئی، ایک تانیثِ معنوی، جہاں بھی سبب بنیں گے اسی طرح ہوگا؟ جی! اب ذرا علمیت اس میں سے ختم کرو۔ طلحة، اس سے ذرا علمیت ختم کرو مولانا! اس کو کیا بنا دو؟ نکرہ، علمیت ہے؟ پوری جماعت کا نام کیا رکھ دیا؟ طلحہ، علمیت ختم ہو گئی، تو یہ کیا بن جائے گا؟ منصرف بھئی! کیا بن جائے گا؟ منصرف… اچھا! اب آپ بتائیے اس میں کتنے سبب باقی رہ گئے؟ ایک… ایک بھی باقی نہیں۔ کیونکہ تانیث بالتا کے لیے شرط کیا تھی؟ علمیت… علمیت، تو علمیت تو ختم ہوئی اور شرط ختم تو مشروط بھی ختم… ختم بھئی! اب تانیث ہے بالتا ہے تو، لیکن اثر ہے اس کا؟ نہیں! تو کوئی ایک سبب بھی باقی نہیں رہا، علمیت آپ نے ختم کر دی اور تانیث بالتا کے لیے بھی کیا شرط تھی؟ علمیت… علمیت، جب شرط نہیں تو مشروط بھی نہیں… نہیں! صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ جی! تو یہ جن میں علمیت شرط تھی، ان میں جب علمیت ختم کر دیں گے، تو وہ اسم نکرہ بن جائے گا اور غیر… منصرف بن جائے گا، لیکن اب وہ اس حال میں ہے کہ اس میں ایک بھی سبب موجود نہیں… نہیں، اور یہ جو ہے مولانا! ایک کیا ہے؟ عدل اور ایک کیا ہے؟ وزنِ فعل… وزنِ فعل، ان دو میں علمیت شرط نہیں ہے، ویسے جمع ہو جاتی ہے، تو اب علمیت جب آپ نے ختم کر دی، تو وہ دونوں ابھی بھی باقی ہیں۔ تو اب کیا رہ جائے گا؟ ایک سبب بھئی! یا تو علمیت کے ساتھ وزنِ فعل آئے گا یا کیا آئے گا؟ عدل۔ تو علمیت آپ نے ختم کر دی، تو باقی کیا رہ گیا؟ عدل، یا علمیت ختم کی، تو باقی کیا رہ گیا؟ وزنِ فعل… وزنِ فعل رہ گیا بھئی! سمجھ میں آیا بھئی؟ تو اب یہ اسم بھی غیرِ منصرف ہوا… غیرِ منصرف تھا، اب کیا بن گیا؟ منصرف، لیکن اس میں کتنے سبب باقی؟ ایک… ایک، اور ان میں؟ ان میں… کوئی بھی نہیں۔ کوئی بھی نہیں بھئی! سمجھ میں آیا؟ جی! تو وہ جن میں شرط کے درجے میں علمیت تھی، وہاں علمیت کو ختم کرو گے، تو مشروط دوسرا بھی ختم ہو جائے گا اور جن میں ویسے جمع ہو جاتی تھی، ان سے کوئی… ان میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہاں علمیت ختم ہوئی، تو ایک سبب ابھی بھی موجود، لیکن ایک سبب سے تو وہ غیرِ منصرف… نہیں رہے گا، تو منصرف تو دونوں ہو جائیں گے، لیکن ایک میں ایک سبب رہے گا، ایک میں کوئی بھی سبب باقی نہیں… نہیں رہے گا۔ یہ بحث سب کو سمجھ میں آ گئی؟ جی! اور کون کون سے؟ یہ دو کون سے ہیں بھئی؟ عدل اور وزنِ فعل… عدل اور وزنِ فعل، اور یہ اچھا! آپ نے کہا: جب کسی اسم سے علمیت کو ختم کر دیں، چلو یہ آگے بحث آئے گی، وہ میں بتاتا ہوں، دیکھیے بھئی! تو کہتے ہیں: جب وہ اسم… وہ غیرِ منصرف جس کے اندر علمیت مؤثر تھی، إِذَا نُكِّرَ صُرِفَ جب اس کو کیا بنا دیں؟ نکرہ… نکرہ بنا دیں، صُرِفَ تو وہ کیا ہو جائے گا؟ منصرف… منصرف ہو جائے گا، لِمَا دلیل دے رہے ہیں، بوجہ اس کے جو ظاہر ہوا… بھئی! یہ ماقبل کی ساری بحث سے ظاہر ہوا کیا؟ یہ مِنْ بیان ہے، کیا ظاہر ہوا تھا؟ یعنی کہ أَنَّهَا لَا تُجَامِعُ کہ یہ علمیت جمع نہیں ہوتی مُؤَثِّرَةً اس حال میں کہ یہ کیا ہو؟ مؤثر… مؤثر بھی ہو، إِلَّا مگر مَا هِيَ… مَا اس سبب کے ساتھ ہِيَ ضمیر راجع ہے علمیت کو، کہ یہ علمیت شَرْطٌ فِيهِ اس سبب میں کیا ہوتی ہے؟ شرط… بھئی! کچھ اسباب کے ساتھ جمع ہوتی ہے اور ان اسباب میں علمیت کیا ہے؟ شرط… شرط ہے، تو علمیت دو قسم کے اسباب کے ساتھ جمع ہوتی ہے: کچھ کے اندر وہ شرط کے درجے میں ہے اور کچھ کے اندر ویسے ہی… ویسے ہی ہے، کچھ کے اندر… تو اس لیے کہ ہم جو ظاہر ہوا کہ علمیت مؤثر ہو کر جمع نہیں ہوتی إِلَّا مَا، ما سے کیا مراد ہے؟ سبب… سبب، ما سے کیا مراد ہے؟ مگر اس سبب کے ساتھ، ہیا ضمیر کس کو راجع؟ علمیت… علمیت، اس سبب کے ساتھ کہ علمیت شَرْطٌ فِيهِ اس کے اندر کیا ہے؟ شرط… شرط ہے ان میں، إِلَّا الْعَدْلَ سوائے عدل… عدل کے، یہ اور وَوَزْنَ الْفِعْلِ وزنِ فعل کے، یہی دو ذکر ہوئے؟ جی! ان میں شرط کے علاوہ جمع ہو جاتی ہے۔ وَهُمَا مُتَضَادَّانِ یہ ایک شبہے کا جواب دے رہے ہیں مولانا! شبہ یہ: آپ نے کیا کہا؟ کہ علمیت بعض میں شرط کے ساتھ طور پر جمع ہوتی ہے اور عدل اور وزنِ فعل میں بغیر شرط کے بھی… بغیر شرط کے جمع ہو جاتی ہے اور ان کو جب نکرہ بنا دیں گے، تو کلمہ کیا بن جائے گا؟ منصرف… منصرف، کیونکہ اس میں کیا رہا؟ ایک سبب۔ بھئی! یہ بھی تو ہو سکتا ہے ایسا کلمہ ہو جس کے اندر علمیت بھی ہو اور کیا ہے؟ عدل… عدل بھی ہو اور کیا ہے؟ وزنِ فعل… وزنِ فعل بھی ہو۔ اب یہ تین ہو گئے: علمیت بھی ہے، عدل بھی ہے اور وزنِ… اب علمیت آپ ختم کر دو، پھر بھی کتنے اسباب باقی؟ دو… دو سبب باقی، تو کلمہ پھر بھی کیا رہے؟ غیرِ منصرف… غیرِ منصرف۔ ایسا ہو سکتا ہے یا نہیں ہو سکتا؟ احتمال؟ کہتے ہیں: نہیں بھئی! صاحبِ کافیہ فرماتے ہیں: ایسا نہیں ہو سکتا کہ علمیت آپ ختم کر دیں، تو اس میں کیا باقی رہ جائے؟ عدل اور وزنِ… وزنِ فعل، عدل اور وزنِ… باقی رہ، کیوں؟ کہتے ہیں: بھئی! آپ کو پتا نہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں، وزنِ فعل اور عدل کبھی آپس میں جمع نہیں ہو سکتے بھئی! میں نے آپ کو بتلایا تھا یا نہیں؟ جی! کہ عدل اور وزن آپس میں جمع نہیں… کیونکہ عدل کے اپنے اوزان، جن میں سے کوئی بھی… اور فعل کے اپنے اوزان، تو اس کے اوزان الگ، اس کے وزن الگ، جب وزن ہی الگ ہیں، تو دونوں جمع ہو سکتے ہیں؟ نہیں… نہیں، وزنِ فعل… عدل کے کیا اوزان تھے؟ فُعَالُ، مَفْعَلُ، فُعَلُ، فِعَلُ، فُعَالِ، فَعَالِ… سمجھ میں آیا؟ وہ چھ اوزان، ان میں سے کوئی فعل میں وزن پایا جاتا ہے؟ نہیں! تو جب نہیں ہو سکتا، تو یہ شبہ آپ کے ذہن میں نہیں رہنا چاہیے کہ یہ دو ہو سکتا ہے رہ جائیں، علمیت نکال دیں، لیکن یہ دونوں بھی اکٹھے ہوں، تو دو تو سبب پھر بھی آ گئے، کہتے ہیں: نہیں! یہ دونوں تو اکٹھے ہو ہی نہیں سکتے، تو جب بھی علمیت ختم کریں گے، یا ان میں سے یہ والا… ساتھ ہوگا، تو یہ رہ جائے گا یا یہ والا ساتھ ہوگا، تو یہ… یہ ساتھ رہ جائے گا۔ وَهُمَا مُتَضَادَّانِ اور یہ دونوں کیا ہیں آپس میں؟ متضاد… متضاد ہیں، فَلَا يَكُونُ مَعَهَا إِلَّا أَحَدُهُمَا تو نہیں ہوگا، ہا ضمیر راجع ہے علمیت کو، پس نہیں ہوگا علمیت کے ساتھ إِلَّا أَحَدُهُمَا مگر دونوں میں سے ایک… ایک، عدل اور وزنِ فعل میں سے ایک… ایک ہی آئے گا، دونوں نہیں آئیں گے، دونوں نہیں ہوں گے، فَإِذَا نُكِّرَ جب اس کو کیا بنا دیا جائے اسم کو؟ نکرہ… نکرہ، بَقِيَ بِلَا سَبَبٍ اسم باقی رہ جائے گا اس حال میں کہ وہ کیا ہوگا؟ بغیر کسی سبب… سبب کے، بغیر کسی سبب کے ہوگا، کن میں؟ شرط… جن میں شرط تھی، أَوْ عَلَى سَبَبٍ وَاحِدٍ یا اسم رہ جائے گا ایک سبب پر، یہ کن میں؟ شرط… جن میں شرط نہیں تھی اور وہ کون سے ہیں؟ عدل اور وزنِ… اور وزنِ فعل۔ وَخَالَفَ سِيبَوَيْهِ الْأَخْفَشَ بس مولانا! بس بھئی! یہاں تک بحث سب کو آ گئی سمجھ میں؟ چلیے مولانا! هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
114 approved lectures · 19 of 114