فَإِنْ أَقْعَدَ خَيَّاطٌ أَوْ صَبَّاغٌ فِي دُكَانِهِ مَنْ يُطْرَحُ عَلَيْهِ الْعَمَلُ بِالنِّصْفِ صِحَّةً أَنْ يَتَقَبَّلَ أَحَدُهُمَا الْعَمَلَ مِنَ النَّاسِ بِوَجَاهَتِهِ وَيَعْمَلَ الْآخَرُ بِحَذَاقَتِهِ، فَفِي الْهِدَايَةِ حَمَلَهُ عَلَى شَرِكَةِ الْوُجُوهِ وَفِيهِ نَظَرٌ لِأَنَّهُ شَرِكَةُ الصَّنَائِعِ وَالتَّقَبُّلِ.
صورتِ مسئلہ یہ مولانا کہ ایک شخص ہے بھئی مسلناً کوئی پیشے والا ہے، درزی ہے یا رنگریز ہے، اس کے پاس دکان ہے اس کی اپنی، لیکن وہ اس کام کا اتنا ماہر نہیں ہے؛ اور لیکن اس کی دکان ہے مولانا، سمجھ میں آیا؟ تو وہ اپنی دکان میں ایک ماہر کاریگر کو رکھتا ہے، وہ درزی ہے ماہر نہیں ہے، تو ایک ماہر درزی کو اپنے پاس رکھ لیتا ہے کہ تم کام کرو گے، میں لوگوں سے کام پکڑوں گا اور تم اس کو پورا کرو گے، اور اجرت ہم دونوں کے درمیان نصف نصف ہوگی؛ تو کہتے ہیں یہ درست ہے۔ یہ کیا ہے؟ یہ درست ہے۔ یہ معنی ہے۔
فَإِنْ أَقْعَدَ خَيَّاطٌ أَوْ صَبَّاغٌ فِي دُكَانِهِ اگر بٹھایا درزی نے یا رنگریز نے اپنی دکان میں مَنْ اس آدمی کو يُطْرَحُ عَلَيْهِ الْعَمَلُ جس پر عمل کو ڈالا جائے گا، یعنی وہ کیا کرے گا؟ عمل کرے گا کیونکہ وہ ماہر ہے، اس پر عمل کو ڈالا جاتا ہے، بِالنِّصْفِ کتنے کے عوض میں؟ نصف کے عوض میں صِحَّةً بھئی، تو یہ اچھا۔
جس پر عمل کو ڈالا جائے گا تو اس کو اس نے بٹھایا ہے نصف کے عوض میں یعنی جو اجرت ملے گی وہ نصف تمہیں ملے گی، صِحَّةً تو یہ بٹھانا صحیح ہے۔
أَنْ يَتَقَبَّلَ أَحَدُهُمَا الْعَمَلَ مِنَ النَّاسِ یعنی دونوں میں سے ایک عمل کو قبول کرتا ہے لوگوں سے یعنی لوگوں سے عمل پکڑتا ہے، کام لیتا ہے بِوَجَاهَتِهِ اپنی وجاہت کی وجہ سے، وجاہت کا معنی ہے مقام و مرتبہ، وجاہت کا کیا معنی ہے؟ مقام و مرتبہ، لیکن مراد ہے پہچان و اعتماد بھئی، پہچان و اعتماد، بھئی لوگ اس کو کام دیتے ہیں پہچان اور اعتماد کی وجہ سے، اس پر لوگوں کے ساتھ اس کی وابستگیاں ہیں مولانا، کام لاتا ہے لوگوں سے پکڑتا ہے؛ تو اپنی وجاہت یعنی مرتبے، پہچان اور وابستگی کی بنا پر اور لوگوں کا اس پر اعتماد ہے، تو اعتماد کی بنا پر ان سے کام لاتا ہے، قبول کرتا ہے، وَيَعْمَلَ الْآخَرُ بھئی اور دوسرا کیا کرتا ہے؟ عمل کرتا ہے بِحَذَاقَتِهِ اپنی مہارت کی وجہ سے بھئی، حذاقت کا کیا معنی ہے؟ مہارت بھئی، صورت سمجھي بھئی آپ نے سوٹ سلوانا ہے تو ہر ایک کو تو نہیں جا کر دیں گے، کیا پتا آپ کا سوٹ لے کر بھاگ جائے بھئی جس پر اعتماد ہوگا کہ مثلاً اس کی دکان ہے اب یہ کہیں جائے گا نہیں بھئی، تو پھر اسی کو جا کر دیں گے۔ تو دکان ایک کی ہے، تو وہ لوگوں میں اس کے پہچان اور اعتماد ہے بھئی اور وابستگی ہے تو وہ لوگوں سے کام لیتا ہے لوگ اس کو لے جا کر کام دیتے ہیں اور وہ اس کو دوسرے کو دیتا ہے کرنے کے لیے، کہ وہ مہارت رکھتا ہے اس میں دوسرا بھئی۔
صورت سمجھ میں آگئی بھئی؟ فَفِي الْهِدَايَةِ حَمَلَهُ عَلَى شَرِكَةِ الْوُجُوهِ بھئی کہتے ہیں صاحبِ ہدایہ نے ہدایہ کے اندر اس کو محمول کیا ہے شرکتِ وجوه پر بھئی وَفِيهِ نَظَرٌ اور اس کے اندر نظر ہے، لِأَنَّهُ شَرِكَةُ الصَّنَائِعِ وَالتَّقَبُّلِ اس لیے کہ یہ شرکتِ صنائع اور شرکتِ تقبل ہے، شرکتِ وجوه نہیں مولانا۔
بھئی آپ نے پڑھا ہوگا شرکت دو قسم پر ہے، ایک شرکت شرکتِ املاک اور ایک شرکتِ عقود مولانا۔ شرکتِ املاک کیا ہے؟ مثلاً ایک چیز ہے اس کے اندر دو آدمی شریک ہیں، مثلاً دو بھئی ایک چیز کے وارث ہوئے تو دونوں اس میں شریک ہوگئے، یہ کیا ہے؟ شرکتِ املاک ہے، یہ ایک چیز ہے جو مجھے اور سمجھیں دو آدمیوں کو کسی نے کیا کر دی؟ ہبہ کر دی، تو دونوں اس میں کیا ہوئے؟ شریک ہوگئے بھئی یہ شرکتِ املاک کہلاتی ہے۔
شرکتِ املاک بھئی، اور دوسری شرکتِ عقود ہے مولانا کہ باقاعدہ عقد کرکے کیا کرتے ہیں دو آدمی؟ شرکت کرتے ہیں بھئی، شرکت کرتے ہیں، اور یہ آپ نے پڑھا ہے چار قسم پر بھئی ہے بھئی، مفاوضہ، عنان، صنائع اور اور شرکتِ وجوه مولانا، شرکتِ تو شرکتِ مفاوضہ ہے، شرکتِ عنان ہے، شرکتِ صنائع ہے، اسی شرکتِ صنائع کو شرکتِ تقبل بھی کہتے ہیں، اور چوتھی ہے شرکتِ وجوه مولانا، جی۔
تو ہماری بات ہے یہاں پر شرکتِ وجوه اور شرکتِ صنائع کے بارے میں، شرکتِ صنائع بھئی صنعت سے لفظ ہے مولانا، نام سے ہی پتہ چل گیا بھئی، کہ دو کاریگر مل کر کسی چیز میں کاریگر عقد کر لیتے ہیں بھئی آپس میں شرکت کر لیتے ہیں کہ بھئی جو کام دونوں میں سے کوئی ایک بھی کسی سے پکڑ کر لائے گا، دونوں کو وہ کرنا پڑے گا، سمجھ میں آیا؟ تو یہ شرکتِ صنائع ہے، تو اس کے اندر بھئی کوئی ایک بھی دوسرے سے کام پکڑ کر لاتا ہے تو دونوں کو اس پر اس کا کرنا تو دوسرے پر بھی اس کے لیے اس کام کا کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ اور پھر دوسرا چاہے کرے یا نہ کرے، لیکن عقد ہے، لہٰذا ایک کام پکڑ کر لایا اور اس نے خود ہی بنا کر دے دیا، اجرت میں دونوں برابر شریک ہو جائیں گے مولانا۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ دوسرا لے کر آیا بھئی، خود ہی بنا لیا، اس نے بھی اس میں بھی دونوں شریک ہو جائیں گے۔
صورت سمجھ میں آئی؟ ہاں، تو جو ایک لائے گا دوسرے کو بھی وہ کام کرنا پڑے گا، لیکن اگر وہ کسی وقت شریک نہ ہو سکا تو یہ نہیں کہ اب اس کو حصہ نہیں ملے گا، بلکہ اس کو اس کا حصہ ملے گا۔ انکار نہیں کرنے، ہاں، کرنے سے انکار نہیں کر سکتا کہ میں نہیں کروں گا بھئی۔ اچھا، تو جو بھی کام ملے گا دونوں مل کر کریں گے۔ حاصل کلام یہ، جو بھی کام دونوں میں سے کوئی بھی کسی سے پکڑے گا، دونوں کو مل کر کرنا ہوگا اور دونوں میں نفع تقسیم ہو جائے گا، اجرت تقسیم ہوگی بھئی، اس کو کہتے ہیں شرکتِ صنائع بھئی۔ سمجھ میں آیا؟
اور دوسری ہے شرکتِ وجوه بھئی، شرکتِ وجوه مولانا وجہن سے ہے، وجہ چہرے کو کہتے ہیں، شرکتِ وجوه مولانا، یہ وجہات سے کہہ لیں یہاں پر، مقا یعنی پہچان کہہ لیں، وجہہ کیا ہے؟ چہرہ، لوگ کیا کرتے ہیں ایک دوسرے کو چہرے سے پہچانتے ہیں بھئی، تو یہ بھی شرکتِ وجوه ہے یعنی اس کے اندر دو آدمی آپس میں شریک ہوتے ہیں، دونوں کے پاس مال نہیں ہے بھئی، مال، لیکن لوگوں میں دونوں کی پہچان ہے، واقفیت ہے، اعتماد ہے لوگوں کا، کیا ہے؟ اعتماد ہے، مرتبہ ہے لوگوں کے نزدیک بھئی، تو اب دونوں شریک ہوگئے، عقد کر لیا بھئی، دونوں مل کر کام کریں گے، اور نفع آپس میں برابر تقسیم کریں گے، اب ایک جاتا ہے مولانا اس کی واقفیت ہے، جا کر مال لے کر آتا ہے مولانا، دونوں مل کر اس کو بیچتے ہیں، اور جو نفع آتا ہے اس کو کیا کرتے ہیں؟ تقسیم کر لیتے ہیں بھئی۔ دوسرا جاتا ہے بھئی اپنے، بھئی مال تو ہے نہیں، خرید تو سکتے نہیں، اپنی واقفیت سے مال لائے، جب بک گیا تو پیسے ادا کر دیے جا کر، اور نفع آپس میں تقسیم کر لیا، تو یہ شرکتِ وجوه کہلاتی ہے، سمجھ میں آئی بھئی صورت؟
تو یہاں پر بھئی صاحبِ ہدایہ فرماتے ہیں، یہ جو صورت ہے کہ ایک درزی نے اپنی دکان میں کسی ماہر کاریگر کو بٹھا لیا اور کہا کہ جو تو کام کرے گا، نصف اجرت میری ہوگی اور نصف تمہاری ہوگی، یہ صاحبِ ہدایہ فرماتے ہیں شرکتِ وجوه ہے بھئی۔ کیا ہے؟ شرکتِ وجوه ہے بھئی۔ جی۔
وَفِيهِ نَظَرٌ کہہ کے کہتے ہیں بھئی لِاَنَّ صاحبِ ہدایہ کے اس قول کے اندر نظر ہے، انہوں نے جو اس کو شرکتِ وجوه پر محمول کیا ہے، اس میں نظر ہے، اس میں اشکال ہے، لِأَنَّهُ شَرِكَةُ الصَّنَائِعِ وَالتَّقَبُّلِ یہ تو شرکتِ صنائع اور تقبل ہے مولانا، شرکتِ وجوه نہیں ہے بھئی۔
اچھا، اچھا، فَكَأَنَّ صَاحِبَ الْهِدَايَةِ أَطْلَقَ شَرِكَةَ الْوُجُوهِ عَلَيْهِ تو گویا کہ صاحبِ ہدایہ نے اطلاق کیا شرکتِ وجوه کا اس پر، یعنی شرکتِ صنائع پر۔ یہ ہے تو شرکتِ صنائع مولانا، لیکن صاحبِ ہدایہ نے اس پر کس چیز کا اطلاق کیا؟ شرکتِ وجوه کا اطلاق کر دیا کیوں؟ کہتے ہیں لِأَنَّ أَحَدَهُمَا يَقْبَلُ الْعَمَلَ لِوَجَاهَتِهِ اس لیے کہ دونوں میں سے ایک عمل کو قبول کرتا ہے اپنے وجاہت کی وجہ سے، اپنے مرتبے کی وجہ سے، اپنے واقفیت کی وجہ سے، صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں بھی واقفیت کا دخل آیا یا نہیں آیا؟ تو یہ ہے تو شرکتِ صنائع لیکن چونکہ واقفیت کا دخل آ گیا، اس لیے صاحبِ ہدایہ نے شرکتِ صنائع کو کیا کہہ دیا؟ شرکتِ وجوه کہہ دیا، صورت سمجھ میں آئی؟ ہاں۔
تو یہ، جی، تو بات ظاہر تھی، ظاہر تھی مولانا کہ یہ شرکتِ صنائع ہی ہے، لیکن صاحبِ ہدایہ، مولانا بڑی دقیق عبارات ہوتی ہیں صاحبِ ہدایہ کی، وہ اشارہ گویا ان کا اس طرح تھا کہ اس کے اندر وجاہت کا بھی دخل ہے، اسی لیے شرکتِ وجوه کا لفظ استعمال کیا انہوں نے۔
فَكَأَنَّ صَاحِبَ الْهِدَايَةِ أَطْلَقَ شَرِكَةَ الْوُجُوهِ عَلَيْهِ لِأَنَّ أَحَدَهُمَا يَقْبَلُ الْعَمَلَ لِوَجَاهَتِهِ اسی لیے کہ دونوں میں سے ایک عمل کو قبول کر رہا ہے اپنی وجہات کی وجہ سے، اپنے مرتبے اور واقفیت کی وجہ سے۔
وَهَذَا الْعَقْدُ غَيْرُ جَائِزٍ قِيَاسًا بھئی اور یہ عقد جائز نہیں ہونا چاہیے قیاساً بھئی، یہ عقد جائز نہیں ہے قیاساً بھئی، قیاس کے اعتبار سے کیوں؟ بھئی دیکھو، دو وجہ سے جائز نہیں ہے۔ اس لیے کہ ایک عمل کو لوگوں سے قبول کر رہا ہے، اور تو ایک نے لوگوں سے کام لے لیا، تو کہ مثلاً بھئی قمیص، شلوار قمیص ایک سوٹ لیا کسی سے، کہ یہ میں آپ کو اتنے کے عوض میں بنا کر دوں گا، اور پھر دوسرے کو گویا اس نے اس سے عقدِ اجارہ کر لیا، اس کو اپنا ملازم رکھ لیا، کیا کر لیا؟ ملازم رکھ لیا، اور اس پر وہ کام ڈال دیا، اور وہ اور کیا کہا؟ کہ جتنا نفع حق تم یہ سوٹ سیو، جتنے پیسے آئیں گے، نصف تیرے، نصف تو اس کو جو اجرت دے رہا ہے ملازم کو، وہ اسی کی محنت سے حاصل ہو رہی ہے یا نہیں حاصل ہو رہی؟ اسی کی محنت سے، تو یہ قفیز الطحان کی قبیل سے ہوا بھئی، آپ نے پڑھا تھا بھئی، قفیز الطحان سے حضور علیہ السلام نے منع فرمایا ہے، یعنی اجیر کو اجرت کے طور پر وہی چیز دینا جو اس کے عمل سے پیدا ہوئی ہے، جو اس کے عمل سے حاصل ہوئی ہے، یہ کیا کہلاتا ہے؟ قفیز الطحان تو یہاں پر بھی جو مولانا پیسے اور اجرت حاصل ہو رہی ہے، اس اجیر کی اپنی محنت سے حاصل ہو رہی ہے اور اسی کو اس کا معاوضہ بنا دیا گیا، تو یہ کیا ہوا؟ قفیز الطحان مسئلہ سمجھ میں آ رہا ہے؟ ایک اس وجہ سے، دوسرا یہ مولانا، کہ کام آئے گا اس کے مطابق اجرت طے ہوگی اور پھر اس میں نصف نصف ہوں گے، تو اجرت پہلے سے کوئی متعین ہوئی نہیں بھئی، اجرت مجہول ہے بھئی، کام آئے گا سو والا تو اب پچاس پچاس اجرت ہو گئی، اگر کام ڈیڑھ سو والا آئے گا تو پچھتر پچھتر، کام دو سو والا آئے گا تو کتنی اجرت ہو جائے گی؟ سو سو تقسیم ہو جائیں گے، تو اجرت تو کبھی کتنی ہوگی، کبھی کتنی، تو اس وقت وہ اجرت معلوم نہیں، مجہول ہے مولانا، اس میں کمی بیشی ہوگی کبھی کتنی، کبھی کتنی، تو لہٰذا اجرت کے اندر بھی جہالت آ گئی، لہٰذا یہ عقد صحیح نہیں ہونا چاہیے قیاس یہ کہتا ہے۔
وَهَذَا الْعَقْدُ غَيْرُ جَائِزٍ قِيَاسًا، لِأَنَّ أَحَدَهُمَا يَقْبَلُ الْعَمَلَ وَيَسْتَأْجِرُ الْآخَرَ بِنِصْفِ مَا يَخْرُجُ مِنْ عَمَلِهِ وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَجَائِزٌ اسْتِحْسَانًا اور قیاس کے اعتبار سے یہ عقد جائز نہیں ہے کیونکہ ایک نے قبول کیا اور دوسرے کو اجرت پر رکھا نصف اس چیز کے بدلے میں جو اس کے عمل سے نکلے گا اور وہ تو مجہول ہے مولانا، اور یہ استحساناً جائز ہے۔
جواب اس کا یہ مولانا کہ کیا آپ نے کہا کہا؟ ایک اجیر بن گیا، ایک مستاجر بن گیا، تو اس صورت میں قفیز الطحان والی خرابی بھی لازم آئی اور دوسری اجرت مجہول ہوئی یہ خرابی بھی لازم آئی۔ تو جواب اس کا ہم یہ دیتے ہیں مولانا کہ یہ اجارہ یہاں نہیں ہے، ایک مستاجر ایک اجیر نہیں ہے، بلکہ یہ شرکت ہے، یہ کیا ہے؟ شرکت ہے، صورت سمجھ میں آگئی، شرکت ہے۔
اعتراض ختم ہوا مولانا، قفیز الطحان والا اعتراض بھی اور اجرت کی جہالت والا بھی سمجھ میں آیا؟ کیونکہ یہ شرکت ہے مولانا، کوئی اجیر ان میں نہیں، کوئی مستاجر ان میں نہیں۔ اچھا، پھر اشکال ہوتا ہے مولانا، تو یہ شرکت ہے بھئی، کہ یہ تو بھئی ایک کام کو قبول کر رہا ہے، دوسرے نے تو قبول نہیں کیا بھئی، لہذا یہ جائز نہیں بھئی، کام تو لوگوں سے کون پکڑ رہا ہے؟ ایک، تو دوسرے نے تو کام کو قبول نہیں کیا، لہٰذا یہ درست نہیں، تو جواب دیتے ہیں مولانا کہ ایک کا قبول کر لینا دوسرے کے عدمِ قبول پر دلالت نہیں کرتا بھئی۔ آپ نے کیا کہا؟ ایک نے قبول کیا، دوسرے نے تو قبول نہیں کیا، کہتے ہیں ایک نے قبول کیا اس سے، اس بات پر تو دلالت نہیں ہو رہی کہ دوسرے نے قبول نہیں کیا، بلکہ یہ تو شرکتِ صنائع ہے، شرکتِ صنائع میں جیسے ایک قبول کرتا ہے تو دوسرا بھی، دوسرے کا بھی قبول ہوتا ہے، تو جیسے وہ جائز ہے، یہ بھی جائز ہے۔
وَيَجُوزُ اسْتِحْسَانًا اور یہ استحسَانًا جائز ہے، وَوَجْهُهُ مولانا وجہ اس کی یہ ہے، کہ تخصيصِ قبولِ العملِ بأحدهما کہ عمل کو قبول کرنے کی تخصیص کرنا دونوں میں سے ایک کے ساتھ، کہ دونوں میں سے ایک کیا کر رہا ہے؟ عمل کو قبول کر رہا ہے تو دونوں میں سے ایک کی تخصیص کر لینا لایدل یہ دلالت نہیں کرتا على نفيه من الآخر کہ دوسرے سے اس کی نفی، کہ دوسرا بھی لوگوں سے قبول کر سکتا ہے، صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ معنی ہے کہ، کہ عمل کو قبول کرنے کو خاص کر دیا گیا کسی ایک کے ساتھ لايدل یہ دلالت نہیں کرتا علی نفیه من الآخر کہ دوسرے سے اس کی نفی، کہ دوسرا بھی لوگوں سے قبول کر سکتا ہے۔
فَإِذَا عُقِدَتْ شَرِكَةُ الصَّنَائِعِ جب عقد ہو گیا مولانا شرکتِ صنائع کا، جب شرکتِ صنائع کا عمل ہو عقد ہو جائے، ويقبل أحدهما العمل ويعمل الآخر فيجوز تو ایک ان میں سے قبول کرتا ہے عمل کو، دوسرا کام کرتا ہے فیجوز تو جائز ہوتا ہے، فَكَذَا هَا هُنَا તો اسی طرح یہاں پر بھی ہے، ایک قبول کرتا ہے اور دوسرا کیا کرتا ہے؟ عمل کرتا ہے، وَالْحَاجَةُ مَاسَّةٌ بِمِثْلِ هَذَا الْعَقْدِ فَجَوَّزْنَاهُ اور حاجت بھی متعلق ہے اس قسم کے عقد سے، یعنی اس قسم کے عقد کی حاجت بھی ہے، ایک شخص ہوتا ہے اس کے پاس دکان ہوتی ہے، لیکن کام کا ماہر نہیں ہوتا، اور دوسرا کام کا ماہر ہوتا ہے، لیکن اس کی دکان نہیں ہوتی، تو اس قسم کے حاجت بھی کی متعلق ہے اس قسم کے عقد سے، فجوزناه تو ہم نے اس کو کیا قرار دے دیا؟ جائز قرار دے دیا، كَسْتِئْجَارِ جَمَلٍ يَحْمِلُ عَلَيْهِ مَحْمِلًا وَرَاكِبَيْنِ وَحَمَلَ مَحْمِلًا مُعْتَادًا بھئی صورتِ مسئلہ یہ، میں نے کرائے پر اجرت پر ایک اونٹ لیا کسی سے کہ میں اس پر ایک محمل رکھوں گا، محمل کجاوی کو کہتے ہیں مولانا، آپ جانتے ہوں گے اونٹ کو اگر دیکھا ہو کسی کے علاقے میں ہو بھئی، اونٹ ہوتا ہے، اس کے اوپر خاص طرز کا خاص شکل کا اوپر سامان وغیرہ رکھنے یا بیٹھنے کے لیے ایک چیز رکھی جاتی ہے بھئی، اسے کجاوی کہتے ہیں، کیا کہتے ہیں؟ کجاوی کہتے ہیں، آدمی بھی اس میں بیٹھ سکتا ہے سامان بھی رکھا جا سکتا ہے، پھر تو یہ کجاوی مراد ہے، یا محمل مولانا حودج مراد ہے، کیا مراد ہے؟ حودج، اچھا، کجاوی نہیں پھر حودج، دونوں معنے ہو سکتے ہیں، حودج یہ ہوتا تھا کہ عرب بھئی اونٹوں پر سفر کرتے تھے، تو باقاعدہ ایک کمرہ بناتے تھے اونٹ کے اوپر مولانا، سمجھ میں آیا؟ لکڑیوں وغیرہ کے لیے ایک کمرے کی سی شکل بنائی جاتی ہے اور اس پر کپڑے لٹکا دیے جاتے تو وہ اندر آدمی چھاؤں کے اندر بیٹھا رہتا ہے، دھوپ اس پر نہیں پڑتی تھی۔ کپڑوں کا، پردوں کا ایک کمرہ سا چھوٹا سا بن جاتا جس میں ایک آدمی بیٹھ سکتا تھا یا دو آدمی بیٹھ سکتے تھے بھئی، چھوٹا سا۔ سمجھ میں آیا؟ لمبا سفر ہوتا تھا، دھوپ کے اندر سفر کرنا پڑتا تھا، وہ بڑا ہلکا پھلکا سا ہوتا تھا، کپڑے کا بنا ہوتا تھا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ ہاں، اتنا بھی ہلکا نہیں جتنا وزن ہوگا، تو بہرحال کچھ نہ کچھ تو وزن ہوگا اس کا بھئی جب ایک کمرہ نما چیز بنائی ہے بھئی، نیچے اس کی اس کا کچھ فرش سا بنانا پڑے گا، اوپر پردے ہوں گے، لکڑیاں ہوں گی تو کچھ وزن ہے، اب ایک میں نے ایک اونٹ کرائے پر لیا، اسی طرح کجاوی کا بھی یاد رکھو وزن ہوگا بھئی، میں نے ایک اونٹ کرائے پر لیا بھئی، کہ میں اس پر ایک کجاوی یا ایک محمل بھی رکھوں گا اور دو سوار ہوں گے اور فلاں جگہ تک ہم نے جانا ہے بھئی۔ کرائے پر لے لیا، اب مولانا میں نے یہ نہیں بتلایا کونسا کجاوہ رکھوں گا یا کونسا محمل رکھوں گا حودج دکھلایا نہیں!
اور پھر میں نے اس پر کس قسم کا کجاوہ رکھا؟ جیسا لوگ عادتاً عموماً رکھا کرتے ہیں یا ایسا حودج رکھا جو عموماً لوگ رکھا کرتے ہیں تو یہ صحیح ہے مولانا، یہ۔ اگرچہ کجاوہ مجہول تھا مولانا، لیکن کس قسم کا کجاوہ میں نے رکھا؟ جیسا لوگ عادتاً رکھتے ہیں تو یہ صحیح ہوا بھئی، صحیح ہوا۔ لیکن کہتے ہیں اگر اونٹ والے کو پہلے دکھلا دو تو زیادہ بہتر ہے تاکہ جھگڑا نہ آئے بھئی، اس لیے کہ حودج بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں، بعض بڑے بڑے ہوتے ہیں بھئی، اور بڑے وزنی ہوتے ہیں، لہٰذا پہلے سے اونٹ والے کو دکھا دو تاکہ جھگڑا نہ آئے بھئی۔
یہ معنی ہے اس تجاری جملیں يَحْمِلُ عَلَيْهِ مَحْمِلًا جیسے کہ کرائے پر لینا ایک اونٹ کو جی۔ يَحْمِلُ عَلَيْهِ مَحْمِلًا کہ اس پر کیا لادے گا؟ ایک کجاوہ لادے گا، حودج، یوں کہہ لیں پالکی کہہ لیں، اردو میں کیا کہیں گے اس کو؟ اس اونٹ کے اوپر ایک پالکی رکھے گا بھئی یا کجاوہ رکھے گا وَرَاكِبَيْنِ اور دو سوار ہوں گے بھئی، وَحَمَلَ مَحْمِلًا مُعْتَادًا اور اس پر معمول کے مقتضاً کے جو رائج تھی بھئی، معتاد پالکی رکھی یا معتاد کجاوہ رکھا۔ تو یہ بھی اسی طرح ہے جیسے پچھلا مسئلہ صحیح تھا، یہ بھی جائز ہے۔ وہ کرائے والا بھئی، گجرات در انگریز نے یا دھوبی نے کسی کو کرائے اجرت پر رکھا تھا بھئی، وہ ایک کام پکڑتا تھا اور دوسرا اس کام کو کیا کرتا، جیسے وہ جائز تھا، یہ بھی جائز ہے بھئی۔
هَذَا عِنْدَنَا یہ ہمارے نزدیک ہے، وَعِنْدَ الشَّافِعِيِّ رَحِمَهُ اللَّهُ لَا يَجُوزُ لِلْجَهَالَةِ امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک جائز نہیں ہے جہالت کی وجہ سے، کیونکہ کیا ہے کجاوہ اور پالکی مجہول ہیں مولانا تو جھگڑا آئے گا، وہ فرماتے ہیں جائز نہیں۔ لیکن ہمارے نزدیک بھئی جب معتاد اس نے رکھ لیے، معتاد پالکی مراد ہوتی ہے، عموماً بھئی وہ رکھی جائز ہے بھئی۔ وَلَوْ أَرَاهُ الْجَمَّالَ فَأَجْوَدُ اور اگر اس نے دکھلا دیا اونٹ والے کو تو یہ زیادہ اچھا ہے بھئی، تاکہ جہالت کیا ہو جائے۔
فَإِنِ اسْتَأْجَرَهُ لِحَمْلِ قَدْرِ زَادٍ فَأَكَلَ مِنْهُ وَرَدَّ عِوَضَهُ بھئی، صورتِ مسئلہ یہ ہے: میں نے ایک اونٹ کرائے پر لیا کہ بھئی میں اس پر دو من گندم لاد کر یہاں سے فلاں جگہ تک لے کر جاؤں گا بھئی، فلاں شہر تک بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اب اس اونٹ پر میں نے سفر شروع کیا، راستے میں ضرورت پیش آتی ہے، بھئی تو میں اس گندم میں سے کچھ پکا کر یا بھون کر کھاتا جا رہا ہوں، تو کہتے ہیں مثلاً بھئی دو سیر کھا لیا، چار سیر کھا لیا، تو کہتے ہیں جتنا کم ہو کر ہوتا جائے گندم میں سے، اس کا عوض وہ اتنا ہی مزید رکھ سکتا ہے۔ ہر روز مثلاً دو سیر کھاتا جا رہا ہے ایک آدمی، تو بھئی دو تین میں چار سیر ہوا، چھ سیر، آٹھ سیر، تو یہ جتنا کھاتا جا رہا ہے، اس کے بدلے میں اتنا ہی مزید اس میں رکھتا جائے گا بھئی۔ یہ نہیں کہ اونٹ والا کہے نہیں بھئی! اب مزید آپ اس کے اندر نہیں رکھ سکتے، جس کی بات وہی تھی وہی تو آپ کیا کر رہے ہیں؟ وہ اسی کی بات تھی جو اوپر رکھا گیا، نہیں بھئی! دو من کی بات تھی اب اس میں سے جتنا کھا رہا ہوں، اتنا ہی مزید اس میں رکھ سکتا ہوں بھئی۔
فَإِنِ اسْتَأْجَرَهُ پس اگر کسی نے اونٹ کو بھئی اجرت پر لیا لِحَمْلِ قَدْرِ زَادٍ بھئی، زادِ راہ توشہ جو ہے، سامان سفر بھئی، سامان سفر کی مقدار کے اٹھانے کے لیے ایک متعین مقدار، فَأَكَلَ مِنْهُ بس اس میں سے کھا لیا، رَدَّ عِوَضَهُ تو لوٹائے گا اس کا عوض بھئی، جتنا کھاتا جائے اس کا عوض واپس لوٹا سکتا ہے۔ وَمَنْ قَالَ لِغَاصِبِ دَارِهِ فَرِّغْهَا وَإِلَّا فَأُجْرَتُهَا كُلُّ شَهْرٍ كَذَا۔ اچھا، بھئی ایک آدمی ہے اس نے دوسرے کا گھر غصب کر لیا، اس پر زبردستی قبضہ کر لیا، مالک مکان اس کے پاس گیا کہ بھئی میرا گھر خالی کر دو، ورنہ تمہیں ہر مہینے اس کے 5000 روپے بطور کرائے کے مجھے دینے پڑیں گے۔ غاصب نے کہا ٹھیک ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں بس مولانا، یہ اجارہ ہو گیا، اب اس پر ہر مہینے کے کتنے لازم ہو جائیں گے؟ 5000 بھئی۔ یہ معنی ہے وَمَنْ قَالَ لِغَاصِبِ دَارِهِ اور جس نے کہا اپنے گھر کے غصب کرنے والے سے، فَرِّغْهَا اس گھر کو خالی کر دے، وَإِلَّا ورنہ تو فَأُجْرَتُهَا اس گھر کی اجرت جو ہے، كُلُّ شَهْرٍ كَذَا ہر ماہ اتنی ہوگی، فَلَمْ يُفَرِّغْ بھئی غاصب نے اس کو خالی نہیں کیا، فَعَلَيْهِ الْمُسَمَّى تو اس پر مقررہ اجرت ہوگی، لِأَنَّهُ إِذَا عَيَّنَ الْأُجْرَةَ وَالْغَاصِبُ رَضِيَ بِهَا فَنَقَدَ بَيْنَهُمَا عَقْدَ إِجَارَةٍ اس لیے کہ مالک نے جب اجرت متعین کر دی، اور غاصب اس پر راضی ہو گیا، تو منعقد ہو گیا ان دونوں کے درمیان عقدِ اجارہ۔
إِلَّا إِذَا جَحَدَ الْغَاصِبُ مِلْكَهُ مگر بھئی دو صورتوں کے اندر بھئی غاصب پر زمان اجرت نہیں آئے گا، اس پر کرایہ نہیں آئے گا، کب؟ مالک نے کہا تھا بھئی تمھیں یہ گھر خالی کر دو، نہیں تو تمہیں ہر مہینے جو ہے اس کے 5000 روپے دینے پڑیں گے۔ غاصب کہتا ہے جاؤ بھئی! جاؤ، یہ تمہارا گھر کہاں سے ہے؟ یہ تو میرا اپنا گھر ہے۔ غاصب اس مالک کی ملکیت ہی کا انکار کر دیا، کیا کر دیا؟ بعد میں مالک بینہ کے ذریعے ثابت کر دیتا ہے یہ میرا گھر تھا، تو کیا اب جتنے ماہ اس کے قبضے میں رہا اجرت آئے گی یا نہیں؟ کہتے ہیں جب اس نے انکار ملکیت کا کر دیا تھا، اب بعد میں چاہے بینہ سے بھی ثابت ہو جائے، پھر بھی اس پر اجرت نہیں کیوں؟ کیونکہ جب اس نے ملکیت کا انکار کر دیا تھا تو گویا اس نے عقدِ اجارہ کا کیا کر دیا تھا؟ انکار کر دیا تھا، لہٰذا۔ یا مولانا ملکیت کا تو انکار نہیں کرتا، اقرار کرتا ہے، ہاں بھئی! یہ گھر آپ کا ہے، لیکن میں کوئی اجرت نہیں دوں گا بھئی اس کی آپ کو بھئی، میں اتنی اجرت پر راضی نہیں ہوں کہ ہر ماہ آپ کو 5000 اس کے دوں بھئی، تو اس صورت میں بھی اس پر ہر ماہ کی اجرت نہیں آئے گی مولانا۔
إِلَّا إِذَا جَحَدَ الْغَاصِبُ مِلْكَهُ مگر یہ کہ انکار کر دے غصب کرنے والا مالک کی ملکیت کا، وَإِنْ أَقَامَ عَلَيْهِ بَيِّنَةً مِنْ بَعْدُ اگرچہ گھر والا مالک جو ہے وہ قائم کر دے بینہ بھی اس کے بعد بھئی، اس انکار کے بعد تو اس صورت میں نہیں آئے گا، اس پر اجرت نہیں آئے گی، کیوں؟ فَإِنَّهُ إِذَا جَحَدَ مِلْكَهُ لَمْ يَكُنْ رَاضِيًا بِالْإِجَارَةِ اس لیے کہ جب غاصب نے انکار کر دیا، گھر کے مالک کی ملکیت کا تو وہ راضی نہیں ہے اجارہ پر، مَعَ أَنَّ الْمَغْصُوبَ مِنْهُ أَقَامَ الْبَيِّنَةَ بَعْدَ جُحُودِ الْغَاصِبِ أَنَّهُ مِلْكُهُ باوجود اس کے کہ مغصوب منہ جو ہے، اس نے بینہ بھی قائم کر دی غاصب کے انکار کرنے کے بعد اس نے بینہ بھی قائم کر دی کیا بینہ قائم کی؟ کہ یہ گھر۔ اگرچہ وہ یہ بینہ بھی قائم کر دے، پھر بھی اجرت اس پر نہیں آئے گی۔
ثُمَّ عَطَفَ عَلَى قَوْلِهِ إِلَّا إِذَا جَحَدَ پھر ماتن نے عطف کیا بھئی اپنے اس قول پر إِلَّا إِذَا جَحَدَ اوپر متن میں آیا تھا، اس پر عطف کیا اپنے اس قول کا، أَوْ أَقَرَّ کا عطف ہے جَحَدَ پر، کس پر؟ بھئی اوپر کیا آیا تھا؟ غاصب پر، فَعلَيْهِ المسمّی مقررہ اجرت آئے گی، اگر وہ قبول کر لے، إِلَّا مگر اس صورت میں اجرت نہیں آئے گی، کون سی صورت میں اجرت نہیں آئے گی؟ دو صورتیں: إِذَا جَحَدَ ایک تو کیا کر دے؟ ملکیت کا انکار، أَوْ أَقَرَّ یا دوسری صورت ہے اقرار بالملک، ملکیت کا کیا کر لے؟ اقرار کر لیتا ہے، أَقَرَّ بِالْمِلْكِ لَهُ اس کی ملکیت کا تو اقرار کر لیتا ہے، لَكِنْ قَالَ لَا أُرِيدُ بِهَذَا الْأَجْرِ لیکن کہتا ہے بھئی کہ میں اس اجرت پر ارادہ نہیں کرتا اس کا، میں اس اجرت پر اس کا ارادہ نہیں کرتا۔ اس اجرت کے عوض میں اس گھر کا ارادہ نہیں کرتا، فَإِنَّهُ حِينَئِذٍ لَا يَكُونُ رَاضِيًا بِالْإِجَارَةِ اس لیے کہ اس صورت میں بھی وہ اجارہ پر راضی نہیں ہے، تو اب اجرت نہیں آئے گی۔ صورت سمجھ میں آگ گئی بھئی؟ تو لہٰذا اب وہ بعد میں چھ ماہ بعد گھر واپس کرتا ہے مولانا، تو کیا اس پر اس گھر کے کرایہ آئے گا چھ ماہ کا؟
بھئی اس نے انکار کر دیا تھا یا اقرار تو ملکیت کا کر لیا تھا، لیکن اجرت پر راضی نہیں تھا، تو چھ ماہ بعد جا کر اس سے ہم نے گھر لیا مولانا، تو کیا اس پر چھ ماہ کا زمان آئے گا؟ کہتے ہیں نہیں مولانا، آپ اصولِ فقہ کے اندر پڑھ چکے ہیں، اس صورت میں زمان نہیں، اس لیے کہ منافع ہیں، اور منافع میں بقا نہیں، جب بقا نہیں تو ان کا زمان بھی نہیں بھئی، منافع کی کوئی قیمت نہیں ہے، ان کی قیمت آتی ہے صرف عقد کی وجہ سے، حدیث کی وجہ سے ہم نے اجازت دی بھئی، حاجت کی وجہ سے اجازت دی، تو منافع کی قیمت آئے گی، لیکن ویسے نہیں آئے گی جب کیا ہوا ہو درمیان میں دو آدمیوں کے؟ عقد ہوا ہو، اور غصب کی صورت میں عقد تھا؟ عقد نہیں تھا مولانا، تو لہٰذا اس پر زمان بھی ہاں! لیکن زمان آنے کا یہ معنی نہیں کہ اس کا گناہ نہیں ہے مولانا، گناہ تو ہوگا مولانا، آخرت میں اس کا حساب ہوگا، لیکن دنیاوی حکم یہ ہے کہ اس پر زمان نہیں آئے گا۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ جی۔
وَصَحَّتِ الْإِجَارَةُ وَفَسْخُهَا وَالْمُزَارَعَةُ وَالْمُعَامَلَةُ بھئی اب یہاں سے بھئی کچھ وہ عقد بتلا رہے ہیں، کہ مستقبل کی طرف نسبت بھی کی جائے تو وہ صحیح ہوتے ہیں، اور کچھ ایسے عقد بتلائیں گے کہ مستقبل کی طرف نسبت کریں تو صحیح نہیں۔ مثلاً میں نے آپ کو کہا یہ کتاب میں نے آپ کو کل بیچ دی، آپ نے کہا میں نے قبول کر لیا، میں نے فلحال بیچی ہے، کل کی طرف نسبت کر دی؟ نو، تو درست نہیں ہے مولانا، یہ ایسا عقد ہے جس کی مستقبل کی طرف نسبت کرنا صحیح نہیں۔ لیکن اگر میں کہتا ہوں یہ کتاب میں نے آپ کو کل سے اجرت پر دے دی، کل سے ایک ماہ تک کے لیے مولانا، کل سے شروع ہوگی وہ مدت تو اجارہ صحیح ہوا۔ معلوم ہوا اجارہ کی مستقبل کی طرف نسبت کرنا صحیح، آپ ایک آدمی کو اپنا مکان کرائے پر دیتے ہیں کہ میں نے یہ مکان آپ کو کرائے پر دے دیا، لیکن کب سے مدت شروع ہوگی؟ ایک ماہ بعد سے شروع ہوگی تو یہ اجارہ صحیح، لیکن اگر یہ کہتا ہے میں نے کتاب آپ کو بیچ دی، لیکن بے کب سے شمار ہوگی؟ ایک ماہ بعد سے؟ نہیں بھئی، یہ صحیح نہیں۔ تو اسی طرح کچھ اور عقد بھی ہیں وہ سارے بتلانے لگیں، وَصَحَّتِ الْإِجَارَةُ بھئی یہ وہ عقد ہیں جو صحیح ہیں، مستقبل کی طرف نسبت کرتے ہوئے، صحیح ہے اجارہ، وَفَسْخُهَا اور فسخِ اجارہ، وَالْمُزَارَعَةُ اور اسی طرح مضارعت بھئی، یہ زمین وغیرہ، زمین ایک کی ہو، محنت دوسرے کی ہو اور پیداوار دونوں میں مشترک ہو بھئی، یہ مضارعت ہے۔ مضارعت بھی صحیح ہے، وَالْمُعَامَلَةُ أَيِ الْمُسَاقَاةُ معاملہ سے کیا مراد ہے؟ مساقات، مساقات کسے کہتے ہیں؟ باغات کو بٹائی پر دینا مولانا، پانی پلانے پر بھئی، حفاظت پر، میرا باغ ہے، میں آپ کو کہتا ہوں بھئی یہ میرا باغ ہے، اس کی حفاظت کرنا، اس کے پانی پلانا پودوں کو، ساروں کو، یہ آپ کے ذمے، اور پیداوار ہم دونوں میں نصف نصف ہوگی، تو باغ میرا، محنت آپ کی، اور جو پھل آئے گا وہ ان دونوں میں اس میں شریک ہوں گے، یہ مساقات ہے مولانا، سمجھ میں آیا؟ سقی سے ہے، سقی کا معنی سیراب کرنا، تو اس میں بھی کیا کرے گا وہ باغ کے درختوں کو سیراب کرتا ہے۔ تو صحیح ہے مولانا مضارعت بھی اور معاملہ یعنی مساقات بھی، وَالْوَكَالَةُ اور وکالت بھی صحیح ہے، وَالْكَفَالَةُ اور اسی طرح کفیل بننا، ضمانت دینا، مستقبل کی طرف نسبت کرتے ہوئے، وَالْمُضَارَبَةُ اور عقدِ مضاربت بھی، وَالْقَضَاءُ وَالْإِمَارَةُ اور قاضی بنانا اور امیر بنانا، أَيِ تَفْوِيْضُهُمَا یعنی ان دونوں کو سپرد کرنا، کسی کے ذمے عہدہ قضا کرنا۔ بھئی ایک ماہ بعد فلاں تاریخ سے آپ لاہور کے قاضی ہوں گے، فلاں ماہ سے آپ بھئی لاہور کے امیر ہوں گے، یہ مستقبل کی طرف نسبت کرنا صحیح ہے بھئی، وَالْإِيسَارِ اور وصیت کرنا، وصیت نہیں، وصی بنانا، أَيْ جَعْلُ الْغَيْرِ وَصِيًّا یعنی غیر کو کیا بنانا؟ وصی بنانا، وَالْوَصِيَّةِ اور اسی طرح وصیت ہے مولانا، وَالطَّلَاقُ اور طلاق ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ کیا کہتا ہے عورت کو بھئی؟ فلاں تاریخ سے تمہیں طلاق ہے، وَالْعِتَاقُ غلام کو کہتا ہے فلاں تاریخ سے تم آزاد ہو۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ وَالْوَقْفُ اور اسی طرح وقف کہ فلاں تاریخ سے میری زمین کیا ہے؟ وقف ہے مولانا۔
تو یہ سارے عقد صحیح ہیں مُضَافَتًا اس حال میں کہ ان کی اضافت کی گئی ہو بھئی، أَيْ مُضَافَتًا إِلَى الزَّمَانِ الْمُسْتَقْبَلِ کہ اس حال میں کہ یہ مضاف ہوں کس کی طرف؟ مستقبل کے زمانے کی طرف، كَمَا يُقَالُ فِي الْمُحَرَّمِ جیسے محرم میں یوں کہا جائے، ایک آدمی محرم میں کہتا ہے دوسرے سے، آجرتُ هَذِهِ الدَّارَ مِنْ غُرَّةِ رَمَضَانَ إِلَى سَنَةٍ كَذَا۔ اچھا بھئی! ایک آدمی دوسرے سے کہتا ہے بھئی، کیا کہتا ہے؟ محرم میں کہہ رہا ہے بھئی، کہ میں تمہیں یہ گھر کرائے پر دیتا ہوں مِنْ غُرَّةِ رَمَضَانَ غرةُ الشہر کہتے ہیں مولانا مہینے کا پہلا دن، غرةُ الشہر بھئی، مہینے کا تو غرةُ رمضان کا کیا معنی ہوا؟ رمضان کا پہلا دن، تو غرةُ الشَّيْء جو ہوتا ہے ہر چیز کے پہلے اور عمدہ حصے کو کہا جاتا ہے، غرةُ الشَّيْء ہر چیز کا پہلا اور عمدہ حصہ، اور غرةُ الشہر کہتے ہیں مہینے کا پہلا دن بھئی۔ تو کسی نے دوسرے سے کہا بھئی یہ گھر میں نے آپ کو اجارے پر دے دیا بھئی، رمضان کی پہلی تاریخ سے بھئی فلاں سال تک بھئی، اتنے سال کے لیے بھئی۔ اچھا، فلاں سال، تو یہ مولانا صحیح ہے بھئی، مستقبل کی طرف نسبت کرتے ہوئے، لَالَْبَيْعُ بیع صحیح نہیں ہے بھئی، مستقبل کی طرف نسبت کرتے ہوئے، وَإِجَازَتُهُ اور بیع کی اجازت بھی مولانا، ایک آدمی نے مولانا میری چیز بیچ دی بغیر اجازت کے، تو یہ بیع موقوف ہے مالک کی اجازت پر بھئی، تو یہ اجازت دینا کہ بھئی پرسوں سے اس بیع کی کیا دے دوں گا؟ پرسوں سے میں نے اس بیع کی اجازت دے دی بھئی، 10 تاریخ سے بھئی اس بیع کی میری طرف سے اجازت ہوگی، یہ نہیں صحیح مولانا، سمجھو مستقبل کی طرف بھئی۔ وَإِجَازَتُهُ اور اجازت بیع کی دینا، وَفَسْخُهُ اور بے کو فسخ کرنا بھئی، وَالْقِسْمَةُ اور تقسیم کرنا بھئی، کیا کرنا؟ تقسیم کرنا بھئی، ایک گھر دو آدمیوں میں مشترک ہے اس کو اپس میں تقسیم کرتے ہیں مستقبل کی طرف نسبت کرتے ہوئے، صحیح نہیں۔ وَالشَّرِكَةُ اور شرکت کرنا مولانا عقد کرنا شرکت والا، مستقبل کی طرف نسبت کرتے ہوئے، یہ بھی صحیح نہیں۔ وَالْهِبَةُ اور ہبہ کرنا کوئی چیز کس کی طرف نسبت کرتے ہوئے؟ کہ پرسوں سے، یا مثلاً ایک مہینے بعد بھئی، میں سے میں نے یہ چیز آپ کو دے دی، یہ نہیں صحیح، وَالنِّكَاحُ بھئی اور نکاح بھی صحیح نہیں، مستقبل کی طرف نسبت کرتے ہوئے، سمجھو، ایک آدمی نکاح کرتا ہے بھئی، کیا کہتا ہے؟ ہمارا فل پانچ مہینے کے بعد سے ہمارا، ہمارا نکاح ہوگا، میں نے آپ سے نکاح کیا بھئی، کس مہینے سے؟ فلاں مہینے سے، تو دوسرے نے کہا بھئی گواہوں کی موجودگی میں بھئی، سمجھ میں آیا؟ میں نے قبول کیا، تو اس صورت میں نکاح منعقد نہیں ہوگا بھئی۔ وَالرَّجْعَةِ اور اسی طرح وَالرَّجْعَةُ اور رجوع کرنا بھئی، کہ فلاں تاریخ سے میں رجوع کر لوں گا، وَالصُّلْحُ عَنْ مَالٍ اور صلح کرنا مال سے بھئی، وَإِبْرَاءُ الدَّيْنِ اور دین سے بری کرنا، سمجھ میں ان ساری صورتوں میں مستقبل کی طرف نسبت کرتے ہوئے عقد صحیح نہیں۔
كِتَابُ الْمُكَاتَبِ، جی۔ مکاتب آپ جانتے ہیں بھئی، کسے کہتے ہیں؟ وہ غلام، جسے آقا نے کہہ دیا بھئی اتنا مال لے آؤ تو تم آزاد ہو، تو یہ اور وہ قبول کر لیتا ہے، تو یہ عقد کتابت کہلاتا ہے بھئی، اور اتنا مال وہ لے آئے گا تو کیا ہو جائے گا؟ آزاد۔ اور یاد رکھو، یہ عقد کرتے ہی غلام کل حر ہو گیا، آزاد جیسا ہو گیا، آزاد جیسا، یعنی اب آقا اس کی خدمت نہیں لے سکتا، اگر یہ باندی ہے تو اس کے ساتھ آقا وطی نہیں کر سکتا، یہ آزاد کی طرح ہو گیا، جو تصرف کرنا چاہے، خرید و فروخت، سفر، جو آزاد آدمی عقد وغیرہ کرتا ہے، یہ بھی اس طرح کر سکتا ہے، جی۔ ہاں، جو تفصیل ہے وہ آگے آ رہی ہے، جی۔ کہتے ہیں الْكِتَابَةُ إِعْتَاقُ الْمَمْلُوكِ يَدًا حَالًا وَرَقَبَةً مَعَالًا، کتابت جو ہے وہ مملوک یعنی غلام کو آزاد کرنا ہے، يَدًا اعتبار قبضے کے حالاً فی الحال، فی الحال غلام قبضے کے اعتبار سے میں نے کیا بتلایا؟ آزاد کی طرح عمل کرتا ہے، تو قبضے کے اعتبار سے وہ فی الحال کیا ہو جائے گا؟ آزاد کرنا ہے، وَرَقَبَتًا مَعَالًا بھئی، اور مَعَال انجام کار کے اعتبار سے رقبتہً قبضے کے اعتبار سے آزاد ہوگا۔ اگر آزاد کرنا یہ کتابت ہے بھئی۔ بھئی کتابت میں کیا ہوتا ہے مملوک کو آزاد کیا جاتا ہے لیکن یہ آزاد کرنا فی الحال قبضے کے اعتبار سے ہے اور انجام کار کے اعتبار سے رقبہ کے اعتبار سے ہے یعنی اس کی ذات کے اعتبار سے، اس کی ذات بھی انجام کار میں کیا ہو جائے گی آزاد لیکن فی الحال اسے صرف کس سے ملی ہے آزادی قبضے سے، صورت سمجھ میں آئی؟ تو فی الحال قبضہ نہیں ہے لیکن رقبہ ذات کے اعتبار سے اب بھی یہ غلام ہے۔ ہم یہ نہیں کہیں گے یہ آزاد ہے۔ ذات کے اعتبار سے یہ غلام ہے۔ اب بھی غلام ہے۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو ہاں آقا کے اب یہ قبضے میں نہیں ہے۔ جو تصرف کرنا چاہے خریدو فروخت بھئی سفر وغیرہ سب کر سکتا ہے۔ لیکن رقبہ کے اعتبار سے اپنی ذات کے اعتبار سے یہ اب بھی مملوک شمار ہوگا۔ اور جب بدل کتابت ادا کر دے گا اس وقت بھئی اب انجام کار کے اعتبار سے بھی وہ کیا ہو گیا آزاد ہو گیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
یہ معنی ہے اَلْکِتَابَةُ کتابت جو ہے إِعْتَاقُ الْمَمْلُوکِ یَداً وہ آزاد کرنا ہے مملوک کو یَداً حَالاً فی الحال قبضے کے اعتبار سے، وَرَقَبَةً مَآلاً اور انجام کار میں اس کی ذات کے اعتبار سے بھئی رقبہ یعنی ذات مراد ہے ذات کے اعتبار سے۔ فَإِنْ کَاتَبَ قِنّاً، قِنٌّ بھئی نون مشدد ہے بھئی غلام کو کہتے ہیں بھئی، فَإِنْ کَاتَبَ قِنّاً عام غلام جو ہوتا ہے اگر کسی نے مکاتب بنایا کسی غلام کو وَلَوْ صَغِیراً اگرچہ وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو صَغِیراً یَعْقِلُ ایسا صغیر ہو یَعْقِلُ جو سمجھدار ہو عقل رکھتا ہو، اس لیے مولانا کہ یہ عقد کتابت ہے اس میں غلام کا قبول کرنا بھی ضروری ہے۔ آقا کہتا ہے بھئی اتنے پیسے لائے تو تم کیا ہو جاؤ گے آزاد اور غلام بھی کیا کہتا ہے مجھے یہ عقد قبول ہے، تو اب عقد اجارہ ہوا تاکہ ایجاب و قبول ہو سکے اس لیے عقل کی شرط لگائی وَلَوْ صَغِیراً یَعْقِلُ اگرچہ ایسا صغیر بھی ہو جو عقل رکھتا ہو جی۔
تو اگر مکاتب بنایا بھئی اگر کسی غلام کو بِمَالٍ حَالٍ فوری مال کے بدلے میں بھئی کہ فی الحال کیا کرو، أَوْ مُؤَجَّلٍ یا مؤجل، أَوْ مُنَجَّمٍ یا منجم، بھئی مال تین طریقے سے ادا ہو سکتا ہے بھئی۔ یا تو آقا یوں کہتا ہے بھئی تم کو میں آزاد کرتا ہوں اگر ابھی تم مجھے دو لاکھ روپے لا دو، وہ کہتا ہے میں قبول کرتا ہوں میں ابھی بندوبست کرتا ہوں بھئی دو لاکھ کا بھئی، تو عقد کتابت ہو گیا مولانا کیا ہوا عقد کتابت ہو گیا۔ یا کہتا ہے آقا بھئی میں تمہیں آزاد کروں گا اگر تم مجھے کتنے پیسے لا دو دو لاکھ لا دو تین سال کے اندر، تو دیکھو مہلت دے دی یہ اب اس نے قبول کر لیا تو عقد کتابت کیا ہوا منعقد ہو گیا۔ تیسری صورت مولانا آقا کہتا ہے غلام سے میں تمہیں دو لاکھ عوض دے دو تو تم کیا ہو جاؤ تم کیا ہو اگر دو لاکھ روپے لے آؤ تو آزاد ہو اتنی دو سال کی مدت میں، ہر مہینے تمہیں اتنے اتنے پیسے ادا کرنا پڑیں گے قسط وار بھئی قسط وار سمجھ میں آیا؟ تو صحیح ہے، تو چاہے پیسے فوری ہوں چاہے مدت کے ساتھ ہوں یا قسطوں کی صورت میں ہوں تینوں صورتوں میں کیا ہو جائے گا عقد کتابت صحیح۔
یہ معنی ہے تو یہ کاتب سے متعلق ہے بِمَالٍ بھئی فَإِنْ کَاتَبَ اگر مکاتب بنایا بِمَالٍ حَالٍ ایسے مال کے عوض میں جو فوری ہے أَوْ مُؤَجَّلٍ یا ایسے مال کے عوض میں مُؤَجَّلٍ جو اجل والا ہے مدت والا ہے أَوْ مُنَجَّمٍ یا ایسے مال کے عوض میں مُنَجَّمٍ جو قسط وار ہے تو یہ منجم کا معنی بتلا رہے ہیں أَيْ مُوَقَّتٍ بِأَزْمِنَةٍ مُعَیَّنَةٍ جو وقت والا ہو معین زمانوں کے ساتھ اس کی توقیت ہوئی ہو مولانا وقت کی قید اس میں لگی ہو بھئی، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی کہ ہر مہینے اتنے اتنے دیتے جاؤ گے تو دیکھو معین زمانوں کے ساتھ اس کو مقید کیا گیا ہر مہینے اتنا۔ کہتے ہیں أُخِذَ مِنَ التَّوْقِیتِ بِطُلُوعِ النَّجْمِ بھئی یہ قسط وار کو منجم کیوں کہتے ہیں؟ اس کا مادہ نجم ہے نجم کا معنی ستارہ تو یہ اس کو منجم کیوں کہتے ہیں؟ کہتے ہیں بھئی دراصل یہ شروع منجم کا معنی تھا کہ وقت کو متعین کیا جاتا تھا ستارے کے طلوع ہونے کے ساتھ بھئی۔ بھئی آپ کو پتا ہے سال کے مختلف مہینوں میں مختلف ستارے دکھائی دیتے ہیں۔ سمجھ میں آیا؟ سارا سال یہ ستارے اسی طرح نہیں رہتے بعض ستارے جو ہیں وہ سال کے مختلف مہینوں میں بدلتے ہیں بھئی سمجھ میں آیا؟ کچھ فلاں مہینے میں دکھائی دیں گے سال کے بس مثلا اگست ستمبر اکتوبر میں جو ستارے نظر آ رہے ہیں اگلے سال بھی وہ اسی اگست ستمبر اکتوبر میں ہی نظر آئیں گے بھئی سمجھ میں آیا؟ سارا سال دکھائی نہیں دیتے بعض اچھا بعض دکھائی دیتے ہیں تو بعض نہیں، تو اب کسی چیز کو مقید وقت کو مقید کرنا بِطُلُوعِ النَّجْمِ کس کے ساتھ؟ ستارے کے طلوع ہونے کے ساتھ جو وقت کی تعیین ہوتی تھی اس کے لیے لفظ کیا بنایا گیا مُنَجَّمٍ کیا کہا جاتا تھا؟ تو یہ جو وقت متعین ہوتا تھا ستارے کے طلوع کرنے کے ساتھ اس کو متعین کیا جاتا تھا اس کے لیے منجم کا لفظ وضع کیا گیا عربی میں، ثُمَّ شَاعَ بَعْدَ ذَلِکَ پھر اس کے بعد یہ شائع ہو گیا تو ہر جو وقت کی مقید ہو تھوڑا تھوڑا اس کے لیے کیا استعمال ہونے لگا منجم استعمال ہونے لگا۔ پہلے تو تھا بھئی جب ستارہ یہ والا فلاں طلوع ہوگا تو اتنے دو گے اگلی مرتبہ جب طلوع ہوگا تو اتنے دو گے تو وہ وقت متعین تھا کس کے ساتھ بھئی؟ طلوع نجم کے ساتھ لیکن پھر عام ہو گیا، اب طلوع نجم کے ساتھ ہو یا نہ ہو مطلق ہے بھئی وقت کے ساتھ مقید ہے تو اس کے لیے کیا لفظ لائیں گے منجم کا لفظ، صورت سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ ثُمَّ شَاعَ بَعْدَ ذَلِکَ پھر اس کے بعد وہ شائع ہو گیا جی۔
نَحْوَ مثال کے طور پر بھئی منجم کی مثال ذکر کر رہے ہیں منجم کیسے ہوگا أَنْ یَقُولَ یوں کہتا ہے بھئی آقا غلام سے کَاتَبْتُکَ بِمِائَةٍ میں نے تجھ کو مکاتب بنایا سو درہم کے عوض میں عَلَى أَنْ تُؤَدِّیَ کُلَّ شَهْرٍ کَذَا اس شرط پر کہ تو ادا کرے ہر ماہ اتنے پیسے، ہر ماہ اتنی قسط ادا کرے أَوْ کُلَّ عَشَرَةِ أَیَّامٍ کَذَا یا ہر دس دن کے اندر تو اتنے پیسے ادا کرے تو دیکھو قسط وار بن گیا یہ منجم ہے۔ وَعِنْدَ الشَّافِعِیِّ رَحِمَهُ اللهُ لَا یَجُوزُ حَالاً امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں مکاتبت حال کے ساتھ مقید ہو تو یہ جائز نہیں، فی الحال فوری مال کی ادائیگی کے ساتھ مکاتبت کرنا جائز نہیں کہتے ہیں اس لیے کہ وہ جی اچھا آگے وجہ آ رہی ہے وَلَا بُدَّ مِنْ نَجْمَیْنِ الشَّهْرَیْنِ اور دو نجم کا ہونا یعنی دو ماہ کا ہونا ضروری ہے بھئی۔ کتابت کم از کم کتنی مدت کے لیے ہوگی؟ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں فوری مال کی ادائیگی پر کتابت صحیح نہیں بلکہ کم از کم کتنی مدت ہو؟ دو ماہ بھئی۔ کیوں یہ دو ماہ کی مدت کیوں ضروری ہے؟ کہتے ہیں لِأَنَّهُ عَاجِزٌ عَنِ التَّسْلِیمِ فِی زَمَانٍ قَلِیلٍ اس لیے کہ وہ تو غلام ہے اور وہ عاجز ہے کہ وہ سپرد کرے مال کو فِی زَمَانٍ قَلِیلٍ کس کے اندر بھئی؟ قلیل زمانے میں۔ آقا کہتا ہے ابھی فورا دو لاکھ لاتے ہو تو تم آزاد ہو تو اب وہ بیچارہ غلام ہے اس کا تو کچھ بھی نہیں اب وہ کہاں سے دو لاکھ روپے لے کر آئے؟ تو وہ عاجز ہوا لہذا معلوم ہوا جب وہ عاجز ہے تو فوری مال کی شرط کے ساتھ کتابت کرنا صحیح نہیں کیونکہ وہ عاجز ہوگا کبھی بھی ادا نہیں کر سکتا۔
قُلْنَا ہم جواب دیتے ہیں یُمْکِنُ أَنْ یَسْتَقْرِضَ بھئی ممکن ہے ادا کر دے کیسے؟ کسی سے قرض لے لے، یا کوئی اس کو مولانا ہبہ کر دے بھئی کوئی بتائے بھئی مجھے اس طرح آزادی مل سکتی ہے دو لاکھ کا بندوبست ہو جائے تو ایک آدمی کہتا ہے لو بھئی میری طرف سے یہ دو لاکھ لو اور اپنے ادا کرو بدل کتابت اور آزاد ہو جاؤ۔ قُلْنَا ہم جواب دیتے ہیں یُمْکِنُ أَنْ یَسْتَقْرِضَ ممکن ہے اس کے کہ وہ قرض لے لے، وَفِی السَّلَمِ الْأَجَلُ قَائِمٌ مَقَامَ الْمَعْقُودِ عَلَیْهِ یہ ایک اشکال کا جواب ہے بھئی آپ نے اے احناف کیا کہا؟ کہ بدل کتابت میں فوری ادائیگی کی شرط لگانا یعنی مال حالی کے ساتھ بھی کتابت کا عقد صحیح ہے، لیکن آپ بھئی بیع سلم ہے اس کے اندر آپ شرط لگاتے ہیں کہ مال کی وہ عوض کی فوری ادائیگی ہو تو یہ عقد سلم صحیح نہیں بلکہ اجل کا ہونا ضروری اجل کا ہونا ضروری جیسے اوپر امام شافعی رحمہ اللہ نے بھئی کتابت کے اندر کیا فرمایا اجل کا ہونا ضروری فوری مال کی ادائیگی کے ساتھ کتابت کرنا صحیح نہیں، تو لہذا اے احناف بیع سلم کے اندر آپ کیا کرتے ہیں؟ وہاں آپ کہتے ہیں کہ بغیر مدت کے فوری ادائیگی پر عقد سلم کرنا صحیح نہیں ہے بھئی سمجھ میں آیا؟ مثلا ایک آدمی عقد سلم کرتا ہے دوسرے سے یہ لو بھئی دس ہزار روپے کی میرے لیے کیا لے آؤ؟ جی گندم، دس ہزار روپے کی لے آؤ بھئی گندم بھئی، اس نے پیسے دے دیے عقد سلم اس کے ساتھ کر لیا وہ جاتا ہے اس کے لیے گندم خریدتا ہے اور دس ہزار روپے کے اتنے جتنے وہ قفیز طے ہوئے تھے وہ گندم لا کر اس کے حوالے کر دیتا ہے صورت سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ تو ہمارے نزدیک نہیں بھئی یہ عقد سلم صحیح نہیں بھئی عقد سلم میں ہمیشہ کیا ہونا چاہیے؟ مدت ہونی چاہیے بھئی مدت ہونی چاہیے پھر مختلف اقوال ہیں کتنی مدت ہے کم از کم بھئی بعض فرماتے ہیں چھ ماہ کم از کم مدت ہے وغیرہ بھئی بعض ایک ماہ کی ذکر کرتے ہیں بھئی تو مدت کا ہونا ضروری۔ تو کیا بات ہے؟ وہاں پر بھی عقد جیسے بیع سلم کے اندر بھئی مفلسی حجت تھی یہاں پر بھی غلام بھی تو مفلس ہے اس کے اندر بھی تو اس کو مدت ملنی ضروری ہے مدت ملنی چاہیے اس دو ماہ کم از کم مدت ہو اس سے کم نہیں بھئی تاکہ پیسوں کا بندوبست کر سکے بھئی۔ ہم جواب دیتے ہیں بھئی کہ غلام کے اندر پیسوں کا بندوبست فوری ہو سکتا ہے کہ کسی سے کیا کر لے؟ قرض لے لے یا کوئی اس کو کیا کر دے؟ ہبہ لہذا کتابت کے اندر مدت کا ہونا ضروری نہیں ہے، لیکن بیع سلم کے اندر مدت کا ہونا ضروری اس لیے کہ بیع سلم کی اجازت ہی اسی حاجت کی وجہ سے دی گئی بھئی وہ تو مشروع ہی اسی مقصد کے لیے ہے کہ فوری ادائیگی وہاں پر نہیں ہوتی بھئی تو سمجھ میں آیا؟ تو وہاں پر جو اس کی جب اجازت ہی اس لیے دی گئی تو وہاں پر گویا کہ مدت وہ معقود علیہ کے قائم مقام ہے بھئی معقود علیہ کے بھئی۔ میں نے آپ کو ایک لاکھ دیا تھا تو میں نے کیا کہا تھا کتنی گندم لاؤ گے؟ چھ ماہ بعد کتنی گندم دو گے مجھے؟ ایک ٹن گندم یاد رکھو یہ ایک ٹن گندم یہ معقود علیہ ہے عقد کس پر ہوا؟ ایک ٹن گندم پر لیکن ہم کہتے ہیں ساتھ وقت کا ہونا بھی ضروری تو یہ وقت جو ہے معقود علیہ تو نہیں لیکن معقود علیہ کے قائم مقام ہے اور عقد کا تعلق معقود علیہ سے ہوتا ہے معقود علیہ ہے تو عقد ہے معقود علیہ نہیں تو عقد بھی نہیں تو یہ وہاں پر وقت بھی قائم مقام ہے معقود علیہ کے تو لہذا جب یہ اس کے قائم مقام ہوا تو اس کا حکم بھی اسی کی طرح ہوا تو معقود علیہ ہوگا تو عقد ہوگا تو یہاں پر اجل ہوگی تو عقد سلم ہوگا اجل نہیں ہوگی تو عقد سلم بھی نہیں ہوگا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ معنی ہے وَفِی السَّلَمِ الْأَجَلُ قَائِمٌ مَقَامَ الْمَعْقُودِ عَلَیْهِ اور عقد بیع سلم کے اندر جو ہے وہ اجل جو ہے قائم مقام ہے معقود علیہ کے۔
أَوْ قَالَ یا یوں کہا مولانا بھئی اوپر تو صراحتا کیا کہا تھا؟ کَاتَبْتُکَ میں نے تجھے کیا بنایا؟ مکاتب بنایا یا میں نے تجھ سے عقد کتابت کیا، اگر یہ کتابت کا لفظ استعمال نہیں کرتا لیکن اسی معنی کو دوسرے لفظوں میں ادا کر دے پھر بھی عقد کتابت کیا ہو جائے گا؟ منعقد ہو جائے گا۔ مثلا بھئی آقا اپنے غلام سے کہتا ہے بھئی میں نے تیرے اوپر ایک ہزار درہم دین کر دیا ہے اگر تو مجھے اس کو دو سال کی مدت کے اندر ادا کر دے تو تو آزاد ہے اگر تو نے ادائیگی نہ کی تو تو اسی طرح غلام رہے گا غلام نے قبول کر لیا اب کتابت کا کوئی لفظ اس نے ذکر کیا؟ نہیں بھئی تو کتابت کا لفظ ذکر نہیں لیکن معنی کے اعتبار سے دیکھو تو یہ کیا ہے؟ کتابت ہی ہے لہذا عقد کتابت کیا ہو جائے گا؟ منعقد ہو جائے گا یہ معنی ہے أَوْ قَالَ یا آقا کہتا ہے جَعَلْتُ عَلَیْکَ أَلْفاً تُؤَدِّیهِ نُجُوماً أَوَّلُهَا کَذَا وَآخِرُهَا کَذَا فَإِنْ أَدَّیْتَهُ فَأَنْتَ حُرٌّ وَإِنْ عَجَزْتَ فَقِنٌّ وَقَبِلَ الْعَقْدَ صَحَّ بھئی أَيْ صَحَّ هَذَا الْعَقْدُ بِلَفْظِ الْکِتَابَةِ أَوْ بِلَفْظٍ یُؤَدِّی مَعْنَاهَا صحیح ہے یہ عقد یعنی کتابت والے لفظ کے ساتھ بھی أَوْ بِلَفْظٍ اور ایسے لفظ کے ساتھ بھی یُؤَدِّی مَعْنَاهَا جو کیا کرتا ہے اس کا معنی ادا کرتا ہے وَهُوَ قَوْلُهُ اور وہ یہ قول ہے مولانا جی۔ بھئی انہوں نے کیا کہا؟ یہ عقد صحیح ہے کتابت کے لفظ کے ساتھ بھی اور ایسے لفظ کے ساتھ بھی جو اس کتابت کا معنی ادا کرے بھئی کون سا لفظ کتابت ذکر نہیں ہے لیکن کتابت کا معنی ادا کر رہا ہے؟ بتلانے لگے پچھلا صفحہ کھولیں بھئی یہ جو متن ہے أَوْ قَالَ جَعَلْتُ عَلَیْکَ أَلْفاً بھئی یہ قول ہے دیکھو اس میں کتابت تو ذکر نہیں ہے لیکن یہ معنی کتابت میں ہے کس میں ہے؟ تو کہتے ہیں ایسا لفظ جو اس کا کتابت کا معنی ادا کر دے بھئی وہ کون سا لفظ ہے بھئی کہتے ہیں وَهُوَ قَوْلُهُ وہ ماتن کا یہ قول ہے أَوْ قَالَ جَعَلْتُ عَلَیْکَ إِلَى آخِرِهِ یہ بھئی یہ سارا بھئی یہ معنی کتابت میں ہے۔
وَخَرَجَ مِنْ یَدِهِ دُونَ مِلْکِهِ بھئی اور اس صورت بھئی جب عقد کتابت ہو جائے بھئی خَرَجَ مِنْ یَدِهِ وہ مملوک جو ہے نکل جائے گا آقا کے قبضے سے، قبضے سے کیا ہو گیا؟ اب وہ خدمت نہیں لے سکتا وہ جو چاہے کرے بھئی دُونَ مِلْکِهِ لیکن اس کی ملک سے نہیں نکلا فَإِنَّ الْمُکَاتَبَ عَبْدٌ مَا بَقِیَ عَلَیْهِ دِرْهَمٌ اس لیے کہ مکاتب غلام رہتا ہے جب تک اس کے اوپر ایک بھی درہم ہو بھئی۔ بھئی میں نے اسے کہا تھا ایک ہزار درہم لا تو آزاد ہو جائے گا اس نے نو سو ننانوے درہم ادا کر دیے پھر بھی جب تک ایک درہم بھی اس پر باقی ہے وہ آزاد نہیں وَعَتَقَ مَجَّاناً إِنْ أَعْتَقَ صورت یہ بھئی میں نے غلام کو مکاتب بنا دیا کہ بھئی دو سال کے اندر دو لاکھ روپے لے آؤ تو تم آزاد ہو آزاد ہو بھئی درمیان سال کے اندر مجھے خیال آیا بھئی اور میں نے کیا کہا؟ اسے آزاد کر دیا کہ جاؤ بھئی تم میری طرف سے آزاد ہو تو کیا آزاد ہوگا یا نہیں؟ کہتے ہیں آزاد ہو جائے گا۔
کیا ہوگا؟ آزاد ہو جائے گا سمجھ میں آیا اور اب اس پر وہ بدلے کتابت کی لازم نہیں رہا یہ معنی ہے وَعُتِقَ مَجَّانًا إِنْ أَعْتَقَ اور مفت آزاد ہو جائے گا اگر اس نے اس کو آزاد کیا۔ وَغُرِّمَ یہ عبارت مولانا درست نہیں لگ رہی بھئی وَغُرِّمَ ہونا چاہیے بھئی سمجھ میں بہرحال آپ تحقیق کر لیں غُرِّمَ مجھے درست معلوم ہوتا ہے یہاں بھئی. وَغُرِّمَ السَّيِّدُ إِنْ وَطِئَ مُكَاتَبَتَهُ أَوْ جَنَى عَلَيْهَا أَوْ عَلَى وَلَدِهَا أَوْ مَالِهَا بھئی میں نے بتلایا بھئی کہ آقا اب اس مکاتبت کے اندر تصرف نہیں کر سکتا سمجھ میں آیا اس سے خدمت نہیں لے سکتا اگر وہ باندی ہے تو اس سے وطی نہیں کر سکتا بھئی صحبت نہیں کر سکتا. اگر بھئی آقا نے اس مکاتبہ باندی سے صحبت کر لی تو اسے عقر دینا پڑے گا کیا دینا پڑے گا عقر دینا پڑے گا بھئی.
بھئی آقا سمجھا بھئی اس سے ابھی بھی میں نے مکاتبت تو بنا دیا لیکن شاید میرے لیے ابھی بھی وطی کرنا جائز ہے تو اس صورت میں اب اسے عقر دینا پڑے گا عقر میں نے آپ کو بتلایا تھا کسے کہتے ہیں؟ وہ مہر جو وطی بشبہ کی وجہ سے آیا کرتا ہے شبہ کی وجہ سے جو وطی کی جائے کہ یہ تو میرے لیے حلال ہے اور اس شبہ کی وجہ سے جو وطی ہوئی اس کی وجہ سے جو مہر آیا وہ کیا کہلاتا ہے؟ عقر کہلاتا ہے صورت سمجھ میں آگئی تو وہی مہر ہے نام عقر ہے بس کیونکہ یہ وطی صحیح کی وجہ سے نہیں بلکہ وطی بشبہ کی وجہ سے آیا بھئی. وَغُرِّمَ السَّيِّدُ اور ضمان لیا جائے گا آقا سے إِنْ وَطِئَ مُكَاتَبَتَهُ اگر اس نے صحبت کر لی اپنی مکاتبہ سے باندی کو مکاتبہ بنایا تھا اس سے صحبت کر لی تو یہ ضمان دینا پڑے گا اس کو اور کیا دینا پڑے گا عقر بھئی میں نے بتلا دیا أَوْ جَنَى عَلَيْهَا یا اس پر کیا کی جنایت کی أَوْ عَلَى وَلَدِهَا یا اس کے بچے پر جنایت کی باندی یا باندی کے بچے پر جنایت کی مثلاً باندی کا ہاتھ کاٹ دیا یا کچھ کر دیا تو کیا دینا پڑے گا اسے دیت وغیرہ عرش دینا پڑے گا بھئی. أَوْ مَالِهَا یا اس کے مال پر کوئی جنایت کی اس کا کوئی مال وغیرہ ہلاک کر دیا تلف کر دیا تو اس صورت میں اس کو کیا دینا پڑے گا ضمان دینا پڑے گا اچھا تو بتلایا اوپر بھئی مکاتبہ سے وطی کر لی تو بھی ضمان دینا پڑے گا اس پر یا اس کے بچے پر جنایت کی تو بھی ضمان دینا پڑے گا اس کے مال پر کوئی جنایت کی تو بھی کیا دینا پڑے گا ضمان دینا پڑے گا ترتیب سے بتلا رہے ہیں الْعُقْرُ اس کا تعلق کس سے ہے؟ وطی سے بھئی عقر دینا پڑے گا وَعَرْشُ الْجِنَايَةِ جنایت کا عرش یعنی وہ جو دیت بنتی ہے وہ دینی پڑے گی جنایت کی اس کا تعلق کس سے ہے؟ جَنَى عَلَيْهَا أَوْ عَلَى وَلَدِهَا دونوں سے وَمِثْلَ الْمَالِ أَوْ قِيمَتَهُ یا مال کا مثل یا اس کی قیمت دینی پڑے گی اس کا تعلق کس سے ہے؟ جَنَى عَلَى مَالِهَا بھئی مالیہا سے اس کا تعلق ہے بھئی مال کی صورت میں اب مال پھر دو قسم پر ہو سکتا ہے جو آقا نے اس کا تلف کیا بھئی اگر وہ مثلیات میں سے ہے تو مثل دینا پڑتا ہے اور ذوات القیم میں سے ہے تو قیمت دینی پڑے گی تو اس لیے کہا وَمِثْلَ الْمَالِ أَوْ قِيمَتَهُ مثل مال کا مثل دینا پڑے گا یا اس کی قیمت بھئی.
فَإِنْ كَاتَبَ عَلَى قِيمَتِهِ یہاں سے مولانا کتابت فاسدہ کا بیان کر رہے ہیں بھئی کتابت اگر فاسد ہو جائے صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ کبھی کتابت فاسد ہو جاتی ہے وہ صورتیں بتا رہے ہیں کون کون سی اس بات صورتیں یہ ہیں مولانا فَإِنْ كَاتَبَ عَلَى قِيمَتِهِ اگر مکاتب بنایا اس کی قیمت پر مثلاً دیکھیے میرا ایک غلام تھا میں نے کہا جَو بھئی جو تمہاری قیمت ہے اگر اتنے پیسے مجھے لا کر دے دو تو پھر تو کیا ہو میری طرف سے آزاد ہو اب مولانا بدلے کتابت میں نے کیا ٹھہرایا؟ اس کی قیمت ٹھہرائی تو بدلے کتابت مجہول ہوا. کیا ہوا؟ تو بدلے یہ عقد کتابت فاسد ہو گیا کیونکہ عوض کیا ہوا؟ مجہول بھئی بدلے کتابت بھئی کیوں مجہول ہوا بھئی؟ بھئی دیکھو قیمت کوئی اس کی طے ہے بھئی ایک قیمت لگوانے والے سے لگوائیں گے وہ کہیں گے یہ غلام ایک لاکھ کا ہے دوسرے سے لگوائیں گے وہ کہیں گے یہ ایک غلام یہ غلام ایک لاکھ دس ہزار کا ہے ایک کہے گا یہ نوے ہزار کا ہے تو قیمت کوئی متعین ہوتی ہے یا کمی بیشی قیمت لگانے والوں کے اقوال میں کمی بیشی آتی ہے بھئی؟ کمی بیشی آتی ہے تو یہ معلوم ہوا یہاں بدلے کتابت مجہول ہوا ہے بھئی. اچھا تو یا مولانا یا کوئی میں نے بدلے کتابت ایسی چیز بنا دی جو کسی غیر کی ہے اور تعین سے متعین ہو جاتی ہے میں نے اپنے غلام سے کہا بھئی وہ جو زید کی گاڑی ہے اگر وہ تو گاڑی مجھے لا کر دے دے تو پھر تو آزاد ہے تو میں نے بدلے کتابت کیا کیا بتایا کیا چیز بنائی؟ غیر کا مال اور مال بھی ایسا ہے جو تعین سے متعین ہو جایا کرتا ہے تو یہ صحیح نہیں وہ تو عاجز ہے کہاں سے لا کر دے گا بھئی زید کی وہ گاڑی بھئی. سمجھ میں آیا بھئی کہاں سے لا زید مثلاً بیچتا ہی نہیں ہے میں تو بیچوں گا ہی نہیں اپنی یہ گاڑی تو یہ کہاں سے لا کر دے گا؟ تو یہ اس میں عاجز آ جائے گا بھئی.
اگر مولانا ایسی چیز غیر کی تھی جو تعین سے متعین نہیں ہوتی پھر صحیح ہے مثلاً زید کے دراہم پڑے تھے سامنے 1000 میں نے کہا اگر تو یہ والے زید کے 1000 دراہم مجھے لا دے تو تو آزاد ہے ایک سال کے اندر بھئی تو مولانا دراہم اور دنانیر آپ نے پڑھا ہے وہ تعین سے متعین نہیں ہوتے تو لہذا یہاں بھی وہ متعین نہیں ہوں گے اور وہ اس جتنے دراہم اس پر دین کے طور پر اتنے دراہم وہ لا دے گا کہیں سے بھی تو کیا ہو جائے گا آزاد ہو جائے گا. فَإِنْ كَاتَبَ عَلَى قِيمَتِهِ اگر مکاتب بنایا بھئی اس کی اس غلام کی قیمت پر أَوْ عَيْناً لِغَيْرِهِ يَتَعَيَّنُ بِالتَّعْيِينِ یا مکاتب بنایا ایسی عین پر لغيره جو اس کے علاوہ کسی کی ہے یعنی کسی اجنبی غیر کی ہے يَتَعَيَّنُ بِالتَّعْيِينِ لیکن ایسی عین ہے جو تعین سے متعین ہو جاتی ہے صورت سمجھ میں آرہی ہے بھئی؟ یہ کئی صورتیں چل رہی ہیں بھئی آگے آ رہا ہے متن متن دیکھو أَوْ مِئَةً لِيَرُدَّ سَيِّدُهُ عَبْداً غَيْرَ عَيْنٍ أَوْ الْمُسْلِمُ عَلَى خَمْرٍ أَوْ خِنْزِيرٍ فَسَدَ یہ فساد ساروں کی جزا ہے اگر مقتسا اوپر پھر متن دیکھیں اگر مکاتب بنایا اس کی قیمت پر آگے جزا کیا بن رہی ہے فَسَدَ تو یہ عقد کتابت کیا ہوا؟ فاسد ہوا أَوْ عَيْناً لِغَيْرِهِ يَتَعَيَّنُ بِالتَّعْيِينِ یا غیر کی کسی ایسی عین پر جو تعین سے کیا ہوتی ہے متعین ہو جاتی ہے اس صورت میں بھی یہ کتابت کیا ہو جائے گی فاسد ہو جائے گی. تو کہتے ہیں هَذَا فِي ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ یہ مولانا ظاہر روایت میں ہے بھئی ظاہر روایت جانتے ہو یا نہیں جانتے بھئی؟ ظاہر روایت یاد رکھو ہمیشہ بار بار میں ذکر کرتا ہوں بھئی تاکہ آپ کو یاد ہو جائے ظاہر روایت کسے کہتے ہیں امام محمد رحمہ اللہ کی چھ کتابیں ہیں ان کے اندر جو مسئلہ آ جائے وہ کیا کہلاتا ہے؟ ظاہر روایت کے ظاہر روایت میں یوں ہے وہاں سے چھ کتابیں ہیں جامع صغیر ہے جامع کبیر ہے اور سیر صغیر سیر کبیر اور مبسوط اور زیادات بھئی یہ چھ کتابیں ہیں یہ ہر وقت یاد رکھو بھئی.
تو کہتے ہیں هَذَا فِي ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ یہ ظاہر روایت میں ہے وَعَنْ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى أَنَّهَا تَصِحُّ حَتَّى إِذَا مَلَكَهَا وَسَلَّمَهَا وَعُتِقَ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک یہ کتابت صحیح ہے یہ کتابت بھئی اس نے میں نے کہا تھا زید کے پاس جو گاڑی ہے وہ مجھے لا کر دو گے تو تم آزاد ہو صاحبین فرماتے ہیں صحیح نہیں کیوں کہاں سے لے کر آئے گا یہ عاجز ہے زید وہ مثلاً گاڑی نہیں بیچتا امام صاحب فرماتے ہیں کتابت صحیح ہے اگر لے آتا ہے تو آزاد ہوگا نہیں لاتا تو آزاد نہیں ہوگا. وَعَنْ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ أَنَّهَا تَصِحُّ حَتَّى إِذَا مَلَكَهَا وَسَلَّمَهَا أَوْ عُتِقَ وَإِنْ عَجَزَ يُرَدُّ إِلَى الرِّقِّ امام صاحب فرماتے ہیں أَنَّهَا تَصِحُّ یہ عقد کتابت صحیح ہے حَتَّى إِذَا مَلَكَهَا یہاں تک کہ اگر وہ غلام اس عین کا مالک بن گیا وَسَلَّمَهَا اور اس نے وہ آقا کے سپرد کر دی وہ عین أَوْ عُتِقَ کیا ہو جائے گا آزاد اور اگر عاجز آگیا تو رقیق کی طرف لوٹ آئے گا یعنی اسی طرح غلام بن جائے گا عام غلام. وَفِيهِ اعْتَرَاضٌ عَنْ دَرَاهِمِ الْغَيْرِ بھئی يَتَعَيَّنُ بِالتَّعْيِينِ کی قید جب لگا دی تو اس کے اندر اعتراض ہے عن دراهم الغير غیر کے دراہم سے أَوْ دَنَانِيرِهِ یا اس کے دنانیر سے فَإِنَّ الْكِتَابَةَ عَلَيْهَا جَائِزَةٌ لِعَدَمِ تَعْيِينِهَا اس لیے کہ ان دراهم غير کے دراہم اور دنانیر پر کتابت کرنا یہ جائز ہے لعدم تعيينها اس لیے کہ ان میں تعین نہیں ہوتی.
أَوْ مِئَةً یا مولانا فَإِنْ كَاتَبَ عَلَى مِئَةٍ بھئی اس کا عطف بھی اسی قیمت پر ہو رہا ہے جیسے عین کا عطف اسی قیمت پر تھا. أَوْ مِئَةً لِيَرُدَّ سَيِّدُهُ عَبْداً غَيْرَ عَيْنٍ یا اس کو مولانا کتنا مکاتبہ کتابت کیا آقا نے اپنے غلام سے عَلَى مِئَةٍ کتنے پر؟ 100 پر یعنی 100 دینار پر یا 100 درہم پر لیرد سیدہ عبدا غيرا عَيْناً تاکہ آقا جی لوٹائے اس پر بھئی ایسا غلام جو متعین نہیں ہے صورت مسئلہ یہ بھئی میرا ایک غلام ہے میں نے اس سے کہا بھئی تم دو لاکھ روپے لے آؤ دو سال کے اندر دو سال کے اندر اور تمہیں میں ایک غلام واپس کر دوں گا کیا کر دوں گا؟ ایک غلام واپس کر دوں گا تو تم اگر ایسا کر دو گے تو تم آزاد ہو اب دیکھو مولانا میں نے کیا کہا؟ دو لاکھ لے آؤ گے تو تم آزاد ہو اور دو لاکھ لاؤ گے تاکہ میں کیا کروں تمہیں ایک غلام واپس کر دوں تو کہتے ہیں یہ استثنا کی طرح ہے کس کی طرح ہے؟ جیسے بھئی ایک آدمی دوسرے کو کہتا ہے لفلان عَلَيَّ أَلْفٌ إِلَّا ثَلَاثَ مِائَةٍ فلاں کے مجھ پر کتنے ہیں؟ ایک ہزار ہیں مگر تین سو کم بھئی تو کتنے اس پر ہوتے ہیں؟ سات تو استثنا کے ذریعے نکال دیا جاتا ہے کچھ کو بھئی مستثنا منہ سے مستثنا کو کیا کر دیا جاتا ہے؟ تو یہ بھی استثنا والی صورت ہے آقا گویا یہ کہہ رہا ہے دو لاکھ لاؤ گے تو ایک غلام اس کی قیمت میں تمہیں واپس کر دوں گا بھئی کیا کر دوں گا؟ واپس کر دوں گا سمجھ میں آیا؟ تو یہ استثنا کر دیا یعنی بدلے کتابت ما بقیہ ہو جائے گا ما بقیہ کیا بن جائے گا بدلے کتابت تو کہتے ہیں اگر یہ جو اس نے کہا نا میں تاکہ تمہیں غلام واپس کروں اگر کوئی متعین غلام ہوا پھر تو استثنا صحیح اگر غیر متعین ہوا تو پھر استثنا صحیح نہیں.
اس لیے کہ غلام کی قیمت ہم پھر لگایئں گے بھئی آقا کی استثنا گویا کس چیز کا کر رہا ہے؟ مستثنا منہ ہے دراہم یا دنانیر اور مستثنا ہے غلام اور دراہم سے غلام کا استثنا ہو سکتا ہے؟ وہ تو جنس ہی الگ الگ ہے تو لہذا لازمی بات ہے غلام کو بھی ہم اسی جنس میں بدلیں گے تو کیا مراد لیں گے غلام سے؟ اس کی قیمت مراد دی جائے گی تو لہذا گویا کہ غلام کی قیمت کا وہ استثنا کر رہا ہے کس سے بدلے لیکن یہ تو اسی صورت میں ہو جب کوئی غلام متعین ہوگا تو اب جب غلام متعین ہے تو ہم آسانی سے اس کی قیمت بھی لگا سکتے ہیں اور اگر غلام متعین ہی نہیں ہے تو پھر تو غلام سو قسم کے ہوتے ہیں قیمتیں مختلف کی ہوتی ہے کسی کی کتنی کسی کی کتنی تو لہذا اب مولانا غلام کی قیمت مجہول ہوئی تو مستثنا مجہول ہو گیا جب مستثنا مجہول ہوا تو مستثنا منہ بھی مجہول ہو گیا. مثلاً میں نے کہا فلاں کے مجھ پر ایک ہزار ہیں مگر تھوڑے سے کم مگر تھوڑے سے... اچھا تھوڑے سے کیا مراد ہے؟ مستثنا معلوم ہے مجہول ہے؟ مجہول ہے جب مستثنا مجہول ہے تو مستثنا منہ بھی مجہول ہے کیونکہ تھوڑے سے نکلیں گے تو ما بقیہ بچے گا. ما بقیہ بھی کیا ہو گیا؟ مجہول ہو گیا مستثنا منہ نہ کہیں ما بقیہ کہیں ما بقیہ بھی کیا ہوا؟ مجہول ہوا سمجھ میں آیا غلام کی قیمت معلوم ہوتی تو غلام کی قیمت ہم نکال لیتے اور ما بقیہ وہ کیا بن جاتا بدلے کتابت بن جاتا تو وہ بھی کیا بن گیا جب غلام کی قیمت مجہول تو مستثنا مجہول تو ما بقیہ بھی مجہول ہو گیا صورت سمجھ میں آگئی.
جِی تُوا... فَإِنْ كَاتَبَ عَلَى مِئَةٍ کتنے پر؟ ایک سو پر لیرد سَيِّدُهُ عَبْداً عَبدًا تاکہ لوٹا دے اس کو اس کا آقا عَبْدًا ایسا غلام غَيْرَ عَيْنٍ جو متعین نہیں ہے تو یہ اس صورت میں بھی یہ کتابت کیا ہوگی فاسد حَتَّى لَوْ شَرَطَ یہاں تک کہ اگر بھئی اگر آقا نے شرط لگا دی کہ وہ اس کو لوٹائے گا کوئی متعین غلام صَحَّةً پھر کیا ہے؟ صحیح ہے. أَوْ الْمُسْلِمُ عَلَى خَمْرٍ أَوْ خِنْزِيرٍ فَسَدَ یا مولانا كَاتَبَ الْمُسْلِمُ یہ مسلمان الممسلم کا عطف ہے کاتَبَ کے اندر جو ہوا ضمیر ہے مولانا وہ فاعل تھی تو المسلم بھی کیا بن جائے گا فاعل بن جائے گا یہاں مکاتَب بنایا مسلمان نے عَلَى خَمْرٍ أَوْ خِنْزِيرٍ کس کی شرط پر خمر یا اتنے شراب یا اتنے خنزیر مجھے لا کر دوں گے فَسَدَ تو یہ عقد اجارہ ہوا فاسد کیونکہ شراب اور خنزیر کی مسلمان کے لیے نہ تملک جائز اور نہ تملیک جائز ہے.
فَقَوْلُهُ بھئی تو ماتن کا یہ جو قول آیا أَوْ الْمُسْلِمُ بھئی کہتے ہیں عطف عَلَى الضَّمِيرِ الْمُسْتَتِرِ فِي قَوْلِهِ یہ اس ضمیر مستتر پر عطف ہے في قوله جو ماتن کے اس قول میں ہے اوپر فَإِنْ كَاتَبَ کس میں ہے؟ عبارت سمجھ میں آرہی ہے ضمیر م اچھا بھئی وہ تو ضمیر مستتر ہے ضمیر مرفوع مستتر پر تو عطف جائز نہیں ہے کہتے ہیں بھئی اس پر عطف کے جائز ہونے کی دو صورتیں آپ نے پڑھی ہیں کہ اس کی تاکید لے آئیں تو بھی عطف جائز ہوتا ہے إِنْ كَاتَبَ ہوا أَوْ الْمُسْلِمُ ہوا أَوْ... تو اس کاتَب کے اندر ہوا ضمیر تھی اسی کی ہم آگے تاکید ہوا ضمیر لے آئے تو اب بھی عطف کیا بن جاتا ہے صحیح یا درمیان میں فصل آ جائے تو فصل کی وجہ بعد بھی اب عطف کرنا تو یہاں پر بھی فَإِنْ كَاتَبَ کے بعد کتنی عبارت ہے عَلَى قِيمَتِهِ أَوْ عَيْنٍ وغیرہ ساری عبارت ہے آخر میں جا کر مسلم آ رہا ہے درمیان میں فصل آ گیا تو اب بھی عطف کیا ہوا ضمیر مستتر پر نہیں. تو کہتے ہیں وَالْعَطْفُ جَائِزٌ لِوُجُودِ الْفَصْلِ اور یہ عطف جائز ہے بوجہ عطف کے پائے جانے کے وَعُتِقَ فِيهِمَا وَسَعَى فِي قِيمَتِهِ إِنْ أَدَّى مَا سَمَّى اور غلام آزاد ہو جائے گا ان دونوں کے اندر کن دونوں میں بھئی خمر اور خنزیر کے اندر غلام آزاد ہو جائے گا وَسَعَى فِي قِيمَتِهِ اور وہ اپنی قیمت میں سعی کرے گا إِنْ أَدَّى مَا سَمَّى اگر اس نے أدّا کر دیے وہ چیز جو مقرر ہوئی تھی صورت وہی ہے مولانا ایک مسلمان ہے اپنے غلام کو کہتا ہے اگر تو مجھے اتنے خنزیر لا دے یا اتنی شراب لا دے تو تو آزاد ہے مولانا تو یہ کتابت کیا ہوئی فاسد ہو گئی لیکن اگر وہ اتنی شراب یا اتنے خنزیر لے آئے گا تو غلام کیا ہو جائے گا؟ آزاد کیا ہو جائے گا؟ آزاد لیکن مولانا یہ بدلے کتابت خنزیر نہیں ہے مولانا اس میں تو وہ شرط پوری ہو گئی کیا ہو گئی؟ شرط پوری ہو گئی تو خنزیر تو اس نے لا کر دے دیے قبضہ اس کا ہوا تو تو خنزیر اور خمر میں تو تملیک اور تملک جائز نہیں ہے لہذا اب اس کو دینا پڑے گا بدلے کتابت بھئی اور جب بدلے کتابت وہ خمر اور خنزیر تو نہیں بن سکتے تھے تو اس صورت میں اس کی قیمت بن جائے گی.
اچھا دیکھو صورت مسئلہ یہ قیمت کیوں دینی پڑے گی کہتے ہیں بھئی آزاد بھی ہو گیا پھر بھی جا کر محنت کرے گا کمائے گا اپنی پوری قیمت جتنے پیسے لے کر پھر کس کے حوالے کر دے گا؟ آقا کے کیوں؟ کہتے ہیں دیکھو آپ نے پڑھا ہے مسئلہ بیع کے اندر جب بيع فاسد ہو جائے تو بیع فاسد کے اندر کیا حکم لکھا ہے فقہاء نے؟ اس بيع کو توڑنا واجب ہے دونوں پر ضروری ہے کہ عوض کو واپس کریں مشتری کے ذمے ضروری ہے کہ مبيِع کیا کرے؟ واپس کر دے اور اگر مبیع واپس کرنا ممکن نہ رہے مثلاً مبیع اس کے پاس ہلاک ہو گیا تو پھر اس کو قیمت دینی پڑتی ہے کیا دینی پڑتی ہے؟ یہاں پر بھی مولانا یہاں پر بھی کتابت فاسد ہو گئی اور کتابت فاسد جب کتابت فاسد ہو گئی تو کیا ضروری تھا کہ وہ اپنے رقبہ بھئی، عوض کس چیز کا تھا؟ اس کے رقبے کا عوض تھا نا۔ تو کتابت جب فاسد ہو گئی، آپ اس نے خمر اور خنزیر لا کر دے دیے، تو یہ کیا ہو گیا؟ شرط پوری ہو گئی، یہ کیا ہو جائے گا؟ آزاد۔ لیکن کتابت تو ہے فاسد، اور کتابت فاسدہ جیسے بیع فاسد کے اندر مبیع واپس کرنا ضروری ہوتا تھا، یہاں بھی کتابت فاسدہ کے اندر اس کو اپنی رقبہ واپس کرنا ضروری ہے۔ کیا کرنا ضروری؟ رقبہ۔ اور رقبہ واپس ہو سکتی ہے؟ رقبہ تو آزاد ہو چکی۔ تو جب متعذر ہو جائے واپسی، تو جیسے بیع کے اندر مبیع ہلاک ہونے کی وجہ سے واپس کرنا ممکن نہ رہے تو کیا آتی ہے؟ قیمت۔ تو یہاں پر بھی رقبہ کی واپسی ممکن نہ رہی تو کیا آ جائے گی؟ قیمت اس کو۔ تو وہ جائے گا، قیمت کمائے گا اور وہ لا کر مالک کے حوالے کرے گا۔
یہ معنی ہے "وَعُتِقَ فِيهِمَا"، ان دونوں کی صورتوں میں آزاد ہو جائے گا، "وَسَعَى فِي قِيمَتِهِ"، اور اپنی قیمت میں کیا کرے گا؟ سعی کرے گا۔ "إِنْ أَدَّى مَا سُمِّيَ"، اگر اس نے ادا کر دی وہ چیز جو اس نے مقرر کی تھی، یعنی مقررہ چیز خمر اور خنزیر ادا کر دی تو آزاد ہو جائے گا اور اپنی قیمت میں سعی کرے گا۔ "وَفِي ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ"، اور ظاہر روایت کے اندر ہے، "إِنَّمَا يَثْبُتُ العِتْقُ وَالسِّعَايَةُ فِي القِيمَةِ إِذَا أَدَّى مَا سُمِّيَ"، کہ آزادی بھی ثابت ہو جائے گی اور سعی فی القیمت بھی ثابت ہو جائے گی، "إِذَا أَدَّى مَا سُمِّيَ"، جب وہ ادا کر دے وہ چیز جو مقرر کی گئی تھی۔ دونوں چیزیں آئیں گی، سمجھ میں آیا؟ آزاد بھی ہو گیا اور اپنی قیمت میں سعی بھی کرے گا، جب یہ دونوں چیزیں ادا کر دے۔ جب ادا، جب وہ چیز، "إِذَا أَدَّى مَا سُمِّيَ"، جب ادا کر دے وہ چیز جو مقرر کی گئی تھی۔ "مَا سُمِّيَ" پڑھنا بھئی، جو وہ چیز جو مقرر کی گئی تھی۔ "وَهُوَ الخَمْرُ وَالخِنْزِيرُ"، اور وہ کیا ہیں؟ خمر اور خنزیر ہیں۔
"وَعَنْ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ"، اور امام صاحب کے نزدیک بھئی، "أَنَّهُ إِنَّمَا يُعْتَقُ بِأَدَاءِ عَيْنِهِمَا إِنْ قَالَ إِنْ أَدَّيْتَهُمَا فَأَنْتَ حُرٌّ وَلاَ فَرْقَ فِي ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ"۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بھئی یہ عقد کتابت، یہ شخص، غلام آزاد ہو گا جب کیا لے کر آئے گا؟ جب وہ عین خمر اور خنزیر کو لے آئے گا تو یہ غلام کیا ہو جائے گا؟ آزاد۔ لیکن یہ آزادی عقد کتابت کی وجہ سے نہیں ہو گی، بلکہ یہ عتق بالشرط کی وجہ سے ہو گی۔ معلوم ہوا امام صاحب کے نزدیک بھئی، امام صاحب کے نزدیک اپنی قیمت میں سعی نہیں کرے گا۔ امام صاحب کے نزدیک اپنی قیمت میں سعی کیوں؟ بھئی صاحبین کے نزدیک قیمت میں سعی اس لیے تھی کہ اس کا عقد کون سا ہوا تھا؟ کتابت والا۔ اور عقد صحیح تھا یا فاسد تھا؟ فاسد۔ تو ان کے نزدیک جو عقد ہوا تھا وہ کتابت والا ہوا تھا لیکن فاسد تھا، اور کتابت فاسدہ میں کیا آیا کرتی ہے؟ اس کی قیمت آیا کرتی ہے۔ جبکہ امام صاحب فرماتے ہیں یہ عقد کتابت ہوا ہی نہیں، اس لیے کہ عوض کیا مقرر کیا ہے؟ خمر اور خنزیر کو۔
لہذا عقد کتابت ہوا ہی نہیں، بلکہ یہ اس نے گویا اس کی آزادی کو معلق کر دیا شرط کے ساتھ۔ تو یہ عتق مشروط ہوا ہے کس کے ساتھ؟ شرط کے ساتھ۔ تو جب شرط پائی جائے گی تو مشروط بھی پایا جائے گا۔ اس نے شرط پوری کر دی۔ اس نے کہا تھا اگر تو مجھے خمر اور خنزیر اتنے لا دے تو اس نے، تو یہ عتق مشروط ہوا کس کے ساتھ؟ شرط کے ساتھ۔ تو جب شرط پائی جائے گی تو مشروط بھی پایا جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ چاہے اس نے لفظ کتابت ہی کیوں نہ ذکر کیا ہو، تو لفظ کتابت ذکر کرے یا لفظ کتابت ذکر نہ کرے، دونوں صورتوں میں کتابت ہے ہی نہیں۔ وہ فرماتے ہیں بلکہ یہ ہے آزادی، عتق بشرط آزادی ہے، کس کے پر؟ شرط کے ساتھ بھئی، صورت سمجھ میں آ گئی؟ "وَعَنْ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ"، اور امام صاحب فرماتے ہیں، "أَنَّهُ إِنَّمَا يُعْتَقُ بِأَدَاءِ عَيْنِهِمَا"، کہ یہ غلام جو، یہ غلام آزاد ہو گا، "بِأَدَاءِ عَيْنِهِمَا"، ان دونوں کی عین کے ادا کرنے سے یعنی خمر اور خنزیر کے۔
"إِنْ قَالَ"، اگر آقا نے یوں کہا ہو، اگر آقا نے "إِنْ قَالَ" یوں کہا ہو، کیا کہا ہو؟ یہاں ایک اور ان ہونا چاہیے مولانا۔ "إِنْ أَدَّيْتَهُمَا فَأَنْتَ حُرٌّ"، آقا کیا کہتا ہے؟ اگر تو نے یہ دونوں چیزیں، یعنی جس پر بھی ہوا شراب یا خمر ایک پر یا دونوں پر، اگر یہ چیزیں تو نے ادا کر دیں، "فَأَنْتَ حُرٌّ"، تو تو آزاد ہے۔ اب مولانا دیکھیے، اس نے کوئی کتابت کا لفظ ذکر کیا؟ نہیں۔ دونوں صورتوں میں اسی طرح مسئلہ ہے، اس لیے کہا "وَلاَ فَرْقَ فِي ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ"، اور کوئی فرق نہیں ہے ظاہر روایت میں۔ یعنی امام صاحب کے نزدیک اگرچہ یوں کہے "كَاتَبْتُكَ عَلَى خَمْرٍ" یا یوں کہے "إِنْ أَدَّيْتَ خَمْراً"، دونوں قولوں میں کوئی فرق نہیں ہے، یہ کتابت ہے ہی نہیں، بلکہ یہ عتق بالشرط ہے، لہذا اپنی قیمت میں پھر وہ سعی نہیں کرے گا، بس شرط پوری کر دے، یہ آزاد ہو جائے گا۔
"وَعِنْدَ أَبِي يُوسُفَ رَحِمَهُ اللّٰهُ"، اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں، "إِنْ أَدَّى العَيْنَ عُتِقَ وَإِنْ أَدَّى القِيمَةَ عُتِقَ أَيْضاً"، اگر اس عین کو ادا کر دے تو بھی آزاد ہو جائے گا، "وَإِنْ أَدَّى القِيمَةَ"، اور اگر قیمت اس کی ادا کر دی، خمر اور خنزیر نہیں لاتا بلکہ ان کی قیمت ادا کرتا ہے، "عُتِقَ أَيْضاً"، اس صورت میں بھی کیا ہو گا؟ آزاد ہو جائے گا۔ صورت سمجھ میں آئی؟ اس لیے کہ خمر اگر لاتا ہے تو شرط کس کی ٹھہری تھی؟ خمر ہی کی ٹھہری تھی، شرط پوری ہو گئی۔ اور اگر قیمت لے کر آتا ہے تو قیمت بھی کیا ہے؟ معنی کے اعتبار سے معنا وہی چیز ہے، سمجھ میں آیا؟ اس کے مثل ہے، یعنی صورت سمجھ میں آئی؟ قیمت بھی چیز کے مثل ہوتی ہے مولانا، لیکن مثل صوری نہیں ہے بلکہ مثل معنوی ہے، تو یہ معنا گویا وہی خمر دے رہا ہے۔ "وَعِنْدَ زُفَرَ رَحِمَهُ اللّٰهُ"، اور امام زفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں، "لاَ يُعْتَقُ إِلاَّ بِأَدَاءِ القِيمَةِ"، وہ آزاد نہیں ہو گا مگر قیمت کی ادائیگی کے ذریعے ہی۔ شراب ادا کرے، خمر ادا کرے پھر نہیں آزاد ہو گا، بلکہ کس کے ادا کرنے سے آزاد ہو گا؟ قیمت۔ کیوں؟ "لِأَنَّ المُسْلِمَ"، اس لیے کہ مسلمان جو ہے، "نُهِيَ عَنِ اقْتِرَابِ الخَمْرِ"، اس کو منع کیا گیا ہے شراب کے قریب جانے سے، "فَأُقِيمَتِ القِيمَةُ مَقَامَهَا"، تو لہذا قیمت کو اس کے قائم مقام بنا دیا جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟
"وَلاَ تُنْقَصُ مِمَّا سُمِّيَ وَزِيدَتْ عَلَيْهِ"۔ اچھا بھئی قیمت دے گا بھئی۔ صورت مسئلہ یہ بھئی ایک مسلمان نے اپنے غلام سے کہا تھا اگر تم میرے لیے ایک سو خنزیر لے آؤ، تو تم ایک سال کے اندر تم ایک سو خنزیر لے آؤ تو تم آزاد ہو۔ آپ نے مسئلہ پڑھا بھئی، کس صورت میں یہ عقد کتابت کیا ہوا؟ فاسد ہوا۔ لہذا اس صورت میں وہ اگر خنزیر لے آتا ہے تو اس صورت وہ غلام کیا ہو جائے گا؟ آزاد ہو جائے گا لیکن اسے سعی کرنا پڑے گی اور اپنی قیمت لا کر دینی پڑے گی بھئی۔ ہو سکتا ہے اس کی قیمت اس سو خنزیروں سے کم نکلے، ہو سکتا ہے اس سو خنزیروں سے زیادہ نکلے۔ تو کیا کیا جائے گا؟ کہتے ہیں بھئی اگر اس کی غلام کی قیمت اس مسمی سے کم نکلتی ہے تو کمی نہیں انے دی جائے گی بلکہ اسی کے برابر کر دیا جائے گا۔ مثلاً سو خنزیروں کی قیمت تھی دو لاکھ روپے اور غلام کی قیمت ایک لاکھ پچاس ہزار ہے، تو اب ایک لاکھ پچاس ہزار لا کر نہیں دے گا بلکہ کتنے دینے پڑیں گے؟ اس مسمی سے کم نہیں کیے جائیں گے۔ لیکن اگر زیادہ ہے تو پھر زیادہ دینے پڑیں گے، مثلاً سو خنزیروں کی قیمت تھی دو لاکھ روپے اور غلام کی قیمت ہے ڈھائی لاکھ روپے تو اب اس کو کتنے دینے پڑیں گے؟ ڈھائی لاکھ دینے پڑیں گے۔ یعنی کمی نہ تو نہیں انے دی جائے گی لیکن زیادتی کی جائے گی بھئی۔
یہ معنی ہے "وَلاَ تُنْقَصُ مِمَّا سُمِّيَ"، اور کمی نہیں کی جائے گی بدل کے اندر "مِمَّا" اس سے جو مقرر کی گئی ہے، "وَزِيدَتْ عَلَيْهِ"، اور اس پر زیادتی کی جائے گی۔ "هٰذِهِ مَسْأَلَةٌ مُبْتَدَأَةٌ"، یہ نیا مسئلہ ہے بھئی۔ "لاَ تَعَلُّقَ لَهَا بِمَسْأَلَةِ الخَمْرِ وَالخِنْزِيرِ"، اس کا کوئی تعلق نہیں ہے مولانا خمر اور خنزیر سے، سمجھ میں آیا؟ "وَمَعْنَاهَا"، اور معنی اس کا یہ ہے، "أَنَّ القِيمَةَ فِي الكِتَابَةِ الفَاسِدَةِ إِذَا كَانَتْ مِنْ جِنْسِ المُسَمَّى"، کہ قیمت کتابت فاسدہ کے اندر اگر وہ مسمی کی جنس میں سے ہو، "فَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً عَنِ المُسَمَّى"، اگر وہ کم ہو گئی مسمی سے تو "لاَ تُنْقَصُ عَنِ المُسَمَّى"، تو اسے مسمی سے کم مقررہ سے کم نہیں کیا جائے گا۔ "وَإِنْ كَانَتْ زَائِدَةً زِيدَتْ عَلَيْهِ"، اور اگر وہ زیادہ ہو گئی قیمت بھئی مسمی سے تو پھر زیادتی کی جائے گی بھئی۔
"وَوَضْعُ المَسْأَلَةِ فِي المَبْسُوطِ"، اور مسئلہ کی وضع ہے مبسوط کے اندر جو صورت بنائی گئی ہے "فِيمَا" اس صورت میں، "إِذَا كَاتَبَ عَبْدَهُ"، ایک شخص نے مکاتب کیا اپنے غلام کو، "بِأَلْفٍ"، ایک ہزار درہم کے عوض میں، "عَلَى أَنْ يَخْدِمَهُ أَبَداً"، اس شرط پر کہ وہ غلام ہمیشہ اس کی خدمت کرے گا۔ کیا شرط لگا دی مولانا؟ ایک ہزار دینار لے آؤ تو تم کیا ہو آزاد، لیکن اس شرط پر کہ ساری زندگی کیا کرتے رہو گے میری خدمت۔ مولانا یہ تو ایسی شرط لگا دی جو عقد کے مقتضی کے خلاف ہے تو یہ بدل، یہ کتابت فاسد ہوئی۔ "فَالْكِتَابَةُ فَاسِدَةٌ"، کتابت فاسد ہو گئی۔ "فَيَجِبُ القِيمَةُ"، جب کتابت فاسد ہو گئی بھئی، جب بھی کتابت فاسد ہو جائے گی "فَيَجِبُ القِيمَةُ"، کیا آ جائے گی بھئی؟ قیمت آ جائے گی۔ "فَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً"، پس اگر وہ غلام کی قیمت ائے گی، پس اگر وہ غلام کی قیمت کم ہوئی اس مسمی سے یعنی ہزار درہم سے، "فَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً عَنِ الأَلْفِ"، اگر وہ اس ایک ہزار سے کم ہوئی، "لاَ تُنْقَصُ"، تو قیمت تو یہ بدل کو اس سے کم نہیں کیا جائے گا۔ "وَإِنْ كَانَتْ زَائِدَةً"، اور اگر وہ قیمت زیادہ ہوئی تو "زِيدَتْ عَلَيْهِ"، تو بڑھا دی جائے گی۔
"وَصَحَّتْ عَلَى حَيَوَانٍ ذُكِرَ جِنْسُهُ فَقَطْ"۔ صورت مسئلہ یہ بھئی ایک ادمی نے اپنے غلام کے ساتھ عقد کتابت کیا بھئی اور کہا کہ تم مجھے کیا کرو اگر ایک سال میں بھئی پانچ اونٹ لا دو تو تم آزاد ہو بھئی۔ اب اس نے صرف جنس ذکر کی، اونٹ اعلی بھی ہوتے ہیں، ادنی بھی ہوتے ہیں، متوسط بھئی، صفت وغیرہ کوئی ذکر نہیں کی بھئی۔ تو کیا یہ کتابت فاسد ہوئی یا صحیح مولانا؟ کہتے ہیں بھئی کتابت صحیح ہو گئی۔ تو بھئی اونٹ تو تینوں قسم کے ہیں، کہتے ہیں متوسط شمار کیا جائے گا، کیا کیا جائے گا؟ متوسط درجے والا اونٹ۔ یہ معنی ہے "وَصَحَّتْ عَلَى حَيَوَانٍ"، اور صحیح ہے کتابت ایسے حیوان پر، "ذُكِرَ جِنْسُهُ فَقَطْ"، جس کی صرف جنس ذکر کی گئی کہ اونٹ ہے یا گائے ہے یا بکریاں ہیں، "إِنْ لَمْ يُذْكَرْ نَوْعُهُ وَصِفَتُهُ"، اگرچہ اس کی نوع اور صفت کو ذکر نہ کیا گیا ہو۔ "وَيُؤَدَّى الوَسَطُ أَوْ قِيمَتُهُ"، اور جو ادا کیا جائے گا وہ درمیانے درجے کا جانور ہو گا "أَوْ قِيمَتُهُ"، یا اس درمیانے جانور کی قیمت دی جائے گی بھئی۔
یہ اختیار کیوں دیا کہ درمیانہ جانور دے گا یا اس کی قیمت دے دے گا؟ کہتے ہیں "إِنَّمَا يُخَيَّرُ"، اختیار دیا گیا ادائیگی کے اندر، "لِأَنَّ كُلَّ وَاحِدٍ أَصْلٌ مِنْ وَجْهٍ"، اس لیے کہ دونوں من وجہ اصل ہیں، وسط بھی اصل ہے اور اس کی قیمت بھی اصل ہے۔ "أَمَّا الوَسَطُ فَظَاهِرٌ"، بھئی وسط کا اصل ہونا تو ظاہر ہے، "وَأَمَّا قِيمَةُ الوَسَطِ"، باقی وسط کی جو قیمت ہے، "فَلِأَنَّ الوَسَطَ يُعْرَفُ بِالقِيمَةِ"، اس لیے کہ وسط کا پتہ ہی کس سے چلے گا؟ قیمت سے چلے گا بھئی۔ "فَصَارَتْ أَصْلاً"، تو قیمت بھی کیا ہو گئی؟ اصل۔ "فَدَفْعُ القِيمَةِ قَضَاءٌ فِي مَعْنَى الأَدَاءِ"، تو قیمت کی جو ادائیگی دینا، قیمت کا جو دینا ہے، یہ قضاء ہے کس کے معنی میں؟ ادا کے معنی میں ہے، کیونکہ دونوں من وجہ اصل ہیں، قیمت بھی من وجہ اصل ہو گئی۔
"وَفِي كَافِرٍ كَاتَبَ عَبْداً مِثْلَهُ بِخَمْرٍ مُقَدَّرَةٍ صَحَّ"۔ ایک کافر ہے مولانا، اس کا غلام بھی کافر ہے، اس نے غلام کو کہا بھئی کہ تو ایک ٹن شراب لے آ ایک سال کے اندر تو تو آزاد ہے۔ تو یہ عقد کتابت صحیح ہے یا صحیح نہیں؟ کہتے ہیں صحیح ہے کیونکہ اقا بھی کافر غلام بھی کافر۔ یہ معنی ہے "وَفِي كَافِرٍ كَاتَبَ عَبْداً"، اور ایسے کافر میں جس نے مکاتب بنایا ایسے غلام کو، "مِثْلَهُ"، جو اسی کے مثل یعنی وہ بھی کافر ہے، "بِخَمْرٍ مُقَدَّرَةٍ"، ایک مقررہ شراب کے بدلے میں، "صَحَّ"، یہ کیا ہے؟ صحیح ہے۔ "وَأَيٌّ أَسْلَمَ"، اور ان دونوں میں سے جو بھی مسلمان ہو گیا بھئی، عقد کتابت کے بعد ایک مسلمان ہو جاتا ہے اقا یا تو جو بھی ان میں سے مسلمان ہو جائے تو "لِسَيِّدِهِ قِيمَتُهَا"، تو اس مکاتب کے اقا کے لیے اس شراب کی قیمت ہو گی مولانا۔ کیا دینی پڑے گی؟ قیمت دینی پڑے گی خمر نہیں۔ ہاں البتہ "وَعُتِقَ بِقَبْضِ الخَمْرِ"، خمر پر قبضے سے وہ کیا ہو جائے گا؟ آزاد ہو جائے گا، "لِأَنَّ عِتْقَهُ مُتَعَلِّقٌ بِقَبْضِهَا"، اس لیے کہ اس کا عتق جو تھا وہ معلق تھا اس شراب پر قبضے کے ساتھ بھئی، تو لہذا آزاد ہو جائے گا۔ "لٰكِنْ مَعَ ذٰلِكَ يَجِبُ القِيمَةُ"، لیکن اس کے باوجود کیا واجب ہو گی؟ قیمت۔ اس لیے کہ خمر کی نہ تملیک جائز ہے اور نہ تملک جائز ہے مولانا، "كَمَا مَرَّ"، جیسے کہ بات گزر گئی۔ چلیے مولانا، "هٰذَا هُوَ المَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الكَلاَمِ"۔