Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الوقاية جزء ثالث · dars-019

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor Mrs Abdullah Bin Masood
📍 Location BAHAWALPUR, Pakistan
📅 Approved Date 15 Oct 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 206
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
بھئی ہم نے خیار عیب کا باب شروع کیا تھا بھئی۔ گزشتہ باب کے آخر میں بھی عیب سے متعلقہ ایک مسئلہ ذکر ہوا تھا کہ اگر کوئی شخص مختلف قسم کی چیزیں خرید لے اکٹھی کسی سے، جس کے افراد، کوئی ایسی چیز خریدے جس کے افراد متفاوت ہیں، کئی افراد خریدے اور ان کو اس نے دیکھا نہیں، پھر ان میں سے ایک فرد کو کیا کر دے، وہ آگے بیچ دے یا ہبہ کر دے سپرد کرنے کے ساتھ، تو اب باقیوں کو دیکھا تو ان میں ان کو واپس کرنا چاہتا ہے، تو کہتے ہیں بھئی خیار عیب کی وجہ سے تو واپس کر سکتا ہے، البتہ خیار شرط اور خیار رویت کی وجہ سے واپس نہیں کر سکتا۔ اس لیے کہ خیار شرط اور خیار رویت جو ہیں وہ مانع ہیں تمام صفقة سے، تمام صفقة سے تو اور تو ان کے ہوتے ہوئے صفقة تام نہیں اور قبل تمام صفقة، تفریق صفقة جائز نہیں، قبل تمام عقد تفریق صفقة جائز نہیں، البتہ خیار عیب جو ہے قبل القبض تو تمام عقد سے مانع ہے، لیکن بعد القبض وہ تمام عقد سے مانع نہیں۔ تو خیار عیب میں اب وہ قبضہ کر چکا ہے، تو اب تفریق صفقة بھی ہو جائے، تو کوئی حرج نہیں، اس لیے کہ عقد کیا ہے تام ہو چکا ہے۔ تو یہاں سے ایک اور بات کا بھی آپ کو پتہ چل گیا کہ کون سا ضابطہ؟ خیار عیب قبل القبض مانع ہے کس سے؟ تمام عقد سے اور بعد القبض مانع نہیں۔ لہذا ایک شخص نے ایک چیز خریدی دوسرے سے اور اس پر ابھی قبضہ نہیں کیا تھا کہ اس کو عیب کا پتہ چل گیا، تو اب چاہے تو پوری چیز لے، چاہے تو پوری واپس کرے، اب وہ تفریق صفقة نہیں۔ کیونکہ ابھی قبضہ ہی نہیں ہوا بھئی عقد تام ہی نہیں ہوا، جب تک عقد تام نہ ہو، تفریق صفقة نہیں کر سکتا۔ نیز چونکہ ابھی عقد تام نہیں ہوا، لہذا اب بائع بھی چاہے رضامند ہو یا رضامند نہ ہو اسے کیا کرنا پڑے گا؟ مبیع کو واپس لینا پڑے گا، اب قاضی کے فیصلے کی کوئی ضرورت نہیں۔ لیکن خیار عیب میں دیکھنا بھئی یاد رکھنا، اگر قبضے کے بعد عیب پر مطلع ہوتا ہے، تو پھر بائع رضامند، بائع کی رضامندی کے بغیر وہ مبیع اسے واپس نہیں کر سکتا بھئی۔ بائع کا کیا ہونا ضروری ہے؟ رضامند۔ اگر وہ رضامند نہیں، تو پھر پھر قضاء قاضی کے ذریعے ہوگا، قاضی کے فیصلے کے ذریعے واپس ہوگا، ویسے نہیں، کیونکہ عقد کیا ہو چکا ہے؟ تام ہو چکا ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو یاد رکھنا خیار عیب سے چیز جب بھی واپس کی جائے گی، یا بائع کی رضامندی ضروری یا قاضی کا فیصلہ ضروری۔ اور تو خیار عیب میں کل آپ نے پڑھا کہ ایسا مشتری جس نے پایا ہے اپنے مشری کے اندر بھئی، مشریئن بھئی بروز مرمیین ہے، مفعول کا صیغہ ہے۔ دیکھو ایک چیز آپ نے اپنے ساتھی کو بیچی، وہ آپ ہیں بیچنے والے، تو آپ کے اعتبار سے ہوا وہ مبیعہ اور وہ ہے اس کو خریدنے والا، تو اس کے اعتبار سے ہوا وہ مشری بھئی، خریدی ہوئی چیز۔ مشری کسے کہتے ہیں؟ خریدی ہوئی چیز، ہے وہی مبیعہ بس نام الگ ہیں بھئی۔ अच्छा, تو اگر کوئی عیب پائے، ایسا عیب ہونا چاہیے کہ تاجروں کے نزدیک اس کی وجہ سے اس مبیع کے ثمن کم ہوتے ہوں، تو پھر کیا کریں گے؟ تو شریعت نے خیار عیب دیا کہ اس چیز کو واپس کر سکتے ہو اور اگر رکھنا ہے تو پورا ہی رکھنا ہوگا، یہ نہیں کر سکتے چیز کو رکھو اور اس میں جو نقصان ہے وہ کیا کر لو بائع سے یا تو پورے ثمن کے بدلے رکھو یا واپس کر دو بھئی، روک کر اس چیز کو روک لے اور نقصان وصول کرے یہ نہیں کر سکتا۔ پھر یہ بھی مسئلہ بتلایا کہ غلام کا بھاگ جانا اور اس کا اگرچہ وہ مدت سفر سے کم ہی کیوں نہ ہو، تین دن سے کم کے لیے کیوں نہ بھاگا ہو بھئی۔ اسی طرح بستر پر پیشاب کر دینا اس کا اور اسی طرح اس کا چوری کر دینا یہ سب عیب شمار ہوتے ہیں جب عیب شمار ہوتے ہیں۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ جی۔ کب؟ جب کہ وہ سمجھدار ہو، جب کہ سمجھدار ہو بھئی۔ لکن اگر بڑے ہونے کے بعد یہی اس میں عیب پائے گئے، تو یہ عیب جدید شمار ہوگا، عیب قدیم نہیں۔ اس لیے کہ سبب الگ الگ ہیں اور سبب کے بدلنے سے مسبب بھی الگ شمار ہوتا ہے، بدل جاتا ہے۔ تو صغر کے اندر جو بھاگنا تھا وہ کس وجہ سے تھا؟ کھیل کود سے محبت کی وجہ سے تھا۔ کھیلنے کودنے کے لیے بھاگ جاتا تھا اور اب جو بھاگنا ہے وہ کس کی وجہ سے ہے؟ خبث باطن کی وجہ سے ہے۔ اسی طرح بچپن میں جو چوری تھی، وہ لاپرواہی کی وجہ سے تھی اور اب جو چوری ہے وہ خبث باطن کی وجہ سے ہے، بدنیتی کی وجہ سے۔ اور اسی طرح بستر میں پیشاب کرنا، بچپن میں جو تھا وہ مثانے کی کمزوری کی وجہ سے تھا اور اب بیماری کی وجہ سے ہے۔ تو اس پر پھر آپ نے مسئلہ پڑھا، اگر ایک غلام خریدا، اس نے صغر کی حالت میں ہی بائع کے پاس بھی چوری کی اور صغر ہی کی حالت میں مشتری کے پاس بھی چوری کی، تو یہ وہی عیب ہے کیونکہ سبب ایک ہے تو اس کو واپس کر سکتا ہے۔ یا اس اور اگر بائع کے پاس تو اس نے کس میں چوری کی تھی؟ صغر میں اور مشتری کے پاس اس نے کبر میں چوری کی، تو اب یہ وہی عیب نہیں، یہ سبب الگ الگ ہے اب واپس نہیں کر سکتا۔ و جنون الصغیر عیب ابدا فیورد من جن في صغره عنده، ثم عند مشتریه فیه او فی کباره بھئی انہوں نے آپ کو بتلایا تھا اباق صغیر اور اباق کبیر دونوں الگ ہیں، بول صغیر فل فراش اور بول کبیر فل فراش دونوں الگ الگ عیب ہیں اور اسی طرح سرقہ صغیر اور سرقہ کبیر دونوں الگ الگ عیب ہیں۔ تو اور اب ایک عیب اور رہ گیا بھئی، وہ ہے جنون کا، کون سا؟ تو یہ جنون فی الصغیر اور جنون فی الکبیر یہ ایک ہیں یا الگ الگ ہیں؟ کہتے ہیں بھئی یہ ایک ہیں، یہ کیا ہیں؟ اس لیے کہ دونوں کا سبب ایک ہے، سبب بدلتا ہے تو مسبب بھی بدلتا۔ دونوں کا سبب ہے فساد عقل۔ عقل خراب ہو گئی تو مجنون ہو گیا بھئی، تو دونوں میں یہی سبب ہے، تو سبب نہیں بدلا، جب سبب نہیں بدلا تو مسبب بھی، تو ایک ہی حکم ہے، لہذا اب بائع کے پاس اس کو جنون لاحق ہوا تھا صغر میں اور بائع مشتری کے پاس اب چاہے صغر میں جنون لاحق ہو یا کبر کے اندر جنون لاحق ہو، دونوں صورتوں میں ایک ہی عیب ہے، کیا کر سکتا ہے اس کو؟ واپس کر سکتا ہے۔ کہتے ہیں مجنون الصغیر عیب ابدا اور صغیر کا جنون جو ہے وہ عیب ہے ہمیشہ کے لیے فیردو، پس واپس کیا جائے گا، کون بھئی؟ من جن في صغره عنده، وہ غلام جو مجنون ہوا کس کے اندر؟ اپنے صغر میں عندہ، کس کے پاس؟ بائع کے پاس جو مجنون ہوا ہے، پھر ثم عند مشتریه، پھر اپنے مشتری کے پاس مجنون ہوا فیہی، فی الصغر، چاہے صغر میں ہو او فی کباره، یا اپنے کبر میں، دونوں صورتوں میں واپس کر سکتا ہے۔ والبخر بفتح الخاوی، والبخر والظفر بسكون الفا، والبخر والظفر والزنا والتولد منه عیب فیها لا فیه۔ بخر کہتے ہیں مولانا نتن الفم بھئی۔ نتن الفم، منہ کی بدبو بھئی، منہ کی بو۔ اور ظفر کہتے ہیں بغل کی بو بھئی۔ بغل کی بدبو بھئی۔ تو منہ کا بدبودار ہونا یا بغلوں کا بدبودار ہونا اور زنا والتولد منه عیب فيها، یہ عیب ہے باندی کے اندر، لا فیه، نہ کہ غلام کے اندر۔ یہ چار چیزیں ذکر ہوئیں، یاد رکھنا، یہ باندی کے اندر تو عیب شمار ہوتے ہیں، لیکن غلام کے اندر ہو تو یہ عیب شمار نہیں ہوتے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ جی۔ منہ، باندی کے منہ سے بڑی زبردست قسم کی بدبو آتی ہے بھئی، یا اس کی بغلوں سے بڑی بو آتی ہے، یا اس سے زنا کی، وہ زنا کرتی ہے، والتولد منه، یا کس وجہ سے پیدا ہوئی ہے؟ زنا سے پیدا ہوئی ہے، سمجھ میں آیا؟ تو یہ باندی میں عیب شمار ہوتے ہیں، اس لیے کہ باندی کو خریدا جاتا ہے صحبت کے لیے، یا صحبت کے لیے بھی، اور خدمت بھی ساتھ آ گئی، اور ولد بچے پیدا کرنے کے لیے بھی بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو اب یہ جو چیزیں ہیں، یہ ان میں مخل ہوں گی بھئی، کیا ہوں گی؟ مخل ہوں گی۔ منہ سے سخت بدبو آتی ہے یا بغلوں سے سخت بدبو آتی ہے بھئی، تو اس سے خریدا ہے صحبت کے لیے، تو اس کے تو قریب نہیں جا سکتا بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ تو لہذا اور اسی طرح زنا جو ہے، باندی میں عیب ہے بھئی، اور اس کا زنا سے، وہ زنا سے پیدا ہوئی تھی، یہ بھی عیب شمار ہوگا، اس لیے کہ یہ چیزیں طانوں کا سبب بنتی ہیں، کس چیز کا؟ طانوں کا بھئی، اس لیے اگر اس کی اولاد وغیرہ بھی ہوگی، اس کو بھی لوگ کیا کہیں گے؟ طانے دیں گے، زانیہ کے بیٹے، یا یوں کہیں گے تیری ماں تو کس سے پیدا ہوئی تھی؟ زنا سے پیدا ہوئی تھی، تو طانے دیں گے، نسب میں عیب کا سبب ہے۔ تو باندی میں ہے، لا فیه، لیکن غلام کے اندر یہ عیب کا سبب نہیں، عیب نہیں۔ کیوں؟ اس لیے کہ غلام سے خدمت لینی ہے، تو منہ سے بدبو آئے، بغلوں سے بدبو آئے، زنا کیا اس نے، یا کیا کیا ہے بھئی؟ زنا سے پیدا ہوا، اس سے خدمت میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی۔ ہاں اسے زنا کی عادت ہو، تو پھر یہ عیب ہے وہاں۔ سمجھ، اب وہ خدمت کرے گا ہی نہیں، وہ تو لڑکیوں کے پیچھے گھومتا رہے گا بھئی، سمجھ میں آیا؟ تو لہذا یہ عیب ہے بھئی۔ والکفر عیب فیهما، اور کفر دونوں کے اندر عیب ہے بھئی، باندی ہو یا غلام۔ غلام، کفر، اس لیے کہ کفر جو ہے، آہا، قبیح ترین چیز ہے بھئی، سب سے قبیح چیز کیا ہے؟ کفر ہے وہاں۔ تو مومن پسند نہیں کرتا ایک قبیح کی صحبت کو بھئی، چاہے اس کی باندی ہو، چاہے غلام ہو، اس کو پسند نہیں کرتا۔ سمجھ میں آیا؟ دونوں میں عیب ہے۔ نیز اس لیے بھی کہ کفارات ہیں بھئی، آپ نے پڑھا ہے بعض کفارات میں کیا کرنا پڑتا ہے؟ غلام یا باندی کو آزاد کرنا پڑتا ہے، لیکن ہر کفارے میں تو نہیں، لیکن بعض کفارات کے اندر کافر غلام کو آزاد نہیں کر سکتا۔ جیسے قتل کفارہ قتل ہے مولانا، وہاں پر آتا ہے جس نے قتل کیا تو تحریر رقبتہ مومنہ بھئی، کس کو آزاد کرنا ہے؟ مومن گردن، مومن غلام یا باندی کو، تو لہذا یہ ان، اگر کافر باندی ہے یا کافر غلام ہے، تو اسے کفارہ قتل میں آزاد نہیں کر سکتا بھئی۔ تو یہ دونوں میں عیب ہے۔ والاستحاضة وارتفاع حيض بنت سبعة عشرة سنة لا اقلا عیب بھئی۔ اور اسی طرح استحاضہ کا آنا بھئی، یہ عیب ہے بھئی، استحاضہ۔ استحاضہ آپ جانتے ہیں بھئی، کہ ہر وقت کیا ہو؟ باندی کا خون جاری ہو بھئی، یہ عیب ہے۔ اسی طرح حیض کا اٹھ جانا، ختم نہ آنا، کس کا؟ بنت سبعة عشرة سنة، سترہ سال کی لڑکی میں۔ لا اقلا، اس سے کم میں نہیں، سترہ سال والی میں، اس سے کم میں کم والی میں نہیں، عیب، یہ دونوں چیزیں کیا ہیں بھئی؟ عیب ہیں بھئی، یہ حیض، حیض کا اٹھ جانا سترہ سال والی سے کم میں عیب شمار ہوتا ہے، اس سے زیادہ، سترہ سال والی میں، اس سے کم والی میں عیب شمار نہیں ہوتا بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ اس لیے کہ حیض نہیں آتا، تو پھر اس باندی کے بچے نہیں ہوں گے بھئی۔ تو یہ عیب شمار ہوگا، کیونکہ باندی کو تو خریدا ہی عموماً کس لیے جاتا ہے؟ بچوں کے لیے خریدا ہے، یا صحبت کے لیے خریدا ہے، تو یہ عیب شمار ہوتا ہے۔ اور کہا سترہ سال والی ہو، سترہ سے کم نہ ہو، بھئی یہ انتہائی مدت بلوغ ہے لڑکی کے اندر، امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک بھئی، لڑکی سترہ سال تک ضرور بالغ ہو جائے گی بھئی، سمجھ میں آیا؟ اور لڑکے میں ہے اٹھارہ سال، تو لڑکی میں ایک سال کم رکھا بھئی اس سے، کہ عموماً لڑکی لڑکے سے جلدی بالغ ہوتی ہے، تو سترہ سال تک اگر حیض نہیں آیا ہو۔ سترہ سال کی ہو گئی اور حیض نہیں آتا، معلوم ہوا یہ عیب ہے۔ اس سے پہلے عیب نہیں۔ لیکن اس میں یاد رکھنا بات، ایک دفعہ حیض آ گیا، بالغ ہو چکی ہے، پھر حیض نہیں آ رہا، پھر یہ عیب شمار ہوگا، چاہے سترہ سے کم ہی کیوں نہ ہو، سترہ سے کم نہیں۔ ہاں، اس لیے صاحب ہدایہ کی عبارت بڑی پیاری ہے، وہ فرماتے ہیں، فل وكانت الجارية بالغة لا تحيض، اگر باندی کیا ہوئی، بالغ ہوئی اور اسے حیض نہیں آیا، معلوم ہوا بالغ ہونے کے بعد حیض نہ آئے، تو یہ کیا شمار ہوگا؟ عیب شمار ہوگا، چاہے سترہ سے کم ہی کیوں نہ ہو بھئی۔ فان ظاہر عیب قدیم بعد ما حدث عنده اخر بھئی، دیکھیے آپ نے ایک چیز خریدی بھئی، اور چیز خریدنے کے بعد آپ نے اس پر قبضہ بھی کر لیا اور اس میں آپ نے ایک نیا عیب پیدا کر دیا یا آپ کے پاس خود بخود اس میں ایک نیا عیب پیدا ہو گیا، پھر پتہ چلا، جب نیا عیب پیدا ہوا، اس کے بعد پتہ چلا کہ ایک عیب تو کس کی طرف سے آیا ہے بھئی؟ بائع کی طرف سے بھی ایک پرانے عیب کا پتہ چل گیا، تو کیا اب واپس کر سکتے ہیں یا نہیں کر سکتے؟ کہتے ہیں نہیں بھئی واپس نہیں کر سکتے بھئی۔ اس لیے کہ اب نیا عیب پیدا ہو گیا، بائع نے تو چیز سالم دی تھی اس نئے عیب سے، اور اب آپ اس کو کیا کر رہے ہیں؟ عیب دار کیا کر رہے ہیں؟ واپس، کہتے ہیں پھر کیا کریں؟ اس نے بھی تو عیب والی دی تھی، کہتے ہیں بھئی جتنا نقصان ہوا ہے وہ اس سے وصول کر لو۔ سالم چیز کی قیمت لگاؤ، اگر یہ چیز بائع کے پاس سے جو نقصان آیا ہے بھئی، اس کے بغیر اگر یہ ہوتا، تو اس کی صحیح کی قیمت کیا تھی؟ جس پر مسلہ نہ آپ نے خریدا ہے۔ آپ نے تو خریدا تھا کہ اس میں کوئی عیب نہیں۔ اور وہ جو عیب آیا، اس کے ساتھ اس کی قیمت لگائی جائے کہ تاجروں کے ہاں اگر اس چیز میں یہ والا عیب ہو تو اس کی قیمت کتنی کم ہو جاتی ہے؟ جو فرق نکلا ہے، وہ کیا کر لیں گے اب بائع سے؟ تو یہ ہے رجوع بن نقصان کر لیں گے، جتنا نقصان ہے، وہ رجوع کر لیں گے۔ اس سے زیادہ رجوع کر لیں گے۔ ہاں، اگر بائع راضی ہو جاتا ہے کہ لو بھئی آپ نے ایک نیا عیب بھی پیدا کر دیا، لیکن کوئی بات نہیں، لاؤ مجھے واپس لوٹا دو بھئی، تو واپس کر سکتے ہیں، وہ اس کو واپس لے سکتا ہے، جیسے مولانا ایک کپڑا آپ نے خریدا، کپڑا خریدنے کے بعد اسے کاٹ بھی لیا، کاٹنے کے بعد اب آپ کو ایک عیب کا پتہ چلا، جو کس کے پاس سے آیا ہے؟ بائع کے پاس، اب تو آپ ایک نیا عیب پیدا کر چکے، کاٹ بھی چکے ہیں کپڑے کو، لہذا اب واپس نہیں کر سکتے، ہاں رجوع بن نقصان کریں گے، لیکن اگر وہ بائع راضی ہو جاتا ہے، لاؤ بھئی اسی طرح چیز دے دو مجھے، تو کیا کر دے، کیا؟ وہ لے سکتا ہے اس کو واپس بھئی، آپ واپس کر سکتے ہیں۔ سمجھ میں آیا؟ وہ کہتا ہے میں نقصان نہیں دیتا، لاؤ وہ چیز جس حالت میں ہے، بس مجھے دے دو۔ تو کہتے ہیں فان ظاہر عیب قدیم، اگر ظاہر ہو گیا کوئی پرانا عیب بعد ما حدث عندہ اخر، بعد اس کے کہ پیدا ہو گیا تھا عندہ، عند المشتری، آخر، یعنی عیب آخرو، ایک نیا عیب، بھئی، دوسرا عیب پیدا ہو گیا تھا، فلھو نقصان ہو تو مشتری کے لیے کیا ہوگا اس کا؟ نقصان ہوگا، یعنی وہ رجوع بن نقصان کرے گا، لا ردہ، وہ اس کو واپس نہیں، الا برضا بائعہ، مگر اپنے بائع کے، مگر اس چیز کے بائع کی رضامندی سے اس کو کر سکتا ہے، جیسے مثال بھی ذکر کر رہے ہیں، کثوب شراہ، جیسے کوئی ایسا کپڑا جسے اس نے خریدا ہے، فقطعہ، پس اس کو کاٹا ہے اس نے، فظہر عیب، پس اس میں عیب ظاہر ہوا، تو یہ اس کی مثال ذکر کر دی۔ و لبایعه اخذہ كذلك، اور بائع کے لیے جائز ہے اس کو لے لینا اسی طرح۔ وہ اگر اسی طرح لینا چاہتا ہے تو لے سکتا ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ آگے کچھ مسئلے آئیں گے بھئی جس، جن صورتوں میں بائع واپس نہیں لے سکتا۔ ہاں، اس صورت میں بائع واپس لے سکتا ہے۔ فَلَا يَرْجِعُ مُشْتَرِيْهِ إِنْ بَاعَهُ لیکن اگر مشتری نے اس چیز کو آگے بیچ دیا ہے، پھر رجوع نہیں کر سکتا بھئی، پھر رجوع نہیں کر سکتا۔ بھئی دیکھو! آپ نے کپڑا خریدا، کپڑا خریدنے کے بعد اسے آپ نے کاٹا بھی، تو یہ کیا آ گیا اس کے اندر ایک نیا عیب۔ اور پھر آگے آپ نے اسے بیچ بھی دیا۔ کیا کر دیا؟ بیچ دیا۔ تو کیا اب آپ کو اس عیب کا پتہ چلا، تو کیا رجوع بالنقصان کر سکتے ہیں یا نہیں کر سکتے؟ کہتے ہیں: نہیں بھئی! اب رجوع بالنقصان نہیں کر سکتے۔ کیوں نہیں کر سکتے؟ کہتے ہیں: اس لیے کہ آپ نے آگے بیچ دیا ہے اس چیز کو۔ اور بائع یہ کہہ سکتا تھا یا نہیں کہ بھئی! اسی طرح آپ نے اگرچہ اس کو کاٹ بھی دیا ہے، میں پھر بھی اس کو واپس لینے پر تیار ہوں، تو وہ تیار ہو سکتا تھا اس چیز کو اسی طرح نئے عیب سمیت واپس لینے پر۔ لیکن آپ چونکہ اس کو آگے بیچ چکے ہیں، تو آپ حابس ہوئے، اس چیز کو روکنے والے ہوئے۔ بائع لے سکتا تھا، لیکن آپ اب رکاوٹ بن گئے، آپ نے آگے بیچ کر کیا کر دیا اس چیز کو، اس کی واپسی کو ختم کر دیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ فَلَا يَرْجِعُ مُشْتَرِيْهِ پس رجوع نہیں کرے گا اس چیز کو خریدنے والا۔ إِنْ بَاعَهُ اگر اس نے اس کو آگے بیچ دیا اس لا۔ أَيْ لَا يَرْجِعُ الْمُشْتَرِيْ بِالنُّقْصَانِ إِنْ بَاعَهُ مشتری رجوع بالنقصان نہیں کرے گا اگر اس نے اس کو آگے بیچ دیا۔ ایک عیب اس کے پاس سے آیا تھا، ایک عیب اس نے پیدا کر دیا اور پھر آگے بیچ دیا۔ رجوع بالنقصان کیوں نہیں کر سکتا؟ علت ذکر کر رہے ہیں: لِأَنَّ الْبَائِعَ كَانَ لَهُ أَنْ يَّقُوْلَ لَهُ أَنَا آخُذُهُ یا أَنَا آخِذُهُ دونوں طرح پڑھ سکتے ہیں۔ سمجھ میں آیا؟ آخُذُ پڑھیں تو یہ متکلم کا صیغہ فعل مضارع سے بن جائے گا: اَخَذَ یَاْخُذُ سے آخُذُ۔ اور آخِذٌ پڑھیں تو اسم فاعل بن جائے گا آخِذٌ۔ واپس نہیں کر سکتا۔ لِأَنَّ الْبَائِعَ كَانَ لَهُ اس لیے بائع کے لیے، اس لیے کہ بائع کے لیے یہ جائز تھا أَنْ يَّقُوْلَ لَهُ کہ وہ مشتری کو کہتا: أَنَا آخُذُهُ مَبِيْعًا مَّعِيْبًا میں اس کو لے لیتا ہوں اس حال میں کہ یہ کیا ہے؟ عیب دار ہے۔ اگرچہ آپ اسے کاٹ بھی چکے ہو، میں پھر بھی لے لیتا ہوں، تو یہ ممکن تھا اس کے لیے واپس لینا۔ فَالْمُشْتَرِيْ بِالْبَيْعِ يَكُوْنُ حَابِسًا لِّلْمَبِيْعِ پس مشتری جو ہے وہ بیع کے ذریعے وہ روکنے والا ہوا مبیع کو، مبیع کو واپس کرنے سے روکنے والا ہوا۔ فَلَا يَرْجِعُ بِالنُّقْصَانِ تو وہ رجوع بالنقصان بھی نہیں کرے گا۔ تو یہ حابس للمبیع ہوا، اس لیے رجوع بالنقصان نہیں کر سکتا۔ فَإِنْ خَاطَهُ أَوْ صَبَغَهُ أَحْمَرَ أَوْ لَتَّ السَّوِيْقَ بِسَمْنٍ ثُمَّ ظَهَرَ عَيْبُهُ لَا يَأْخُذُهُ بَائِعُهُ وَرَجَعَ بِنُقْصَانِهِ بھئی! اب کچھ صورتیں ذکر کریں گے جن کے اندر پہلی صورتوں میں تو ذکر تھا کہ بائع اس کو واپس بھی لے سکتا ہے، جیسے ابھی گزرا۔ اب کچھ صورتیں آئیں گی جن میں بائع واپس لے ہی نہیں سکتا۔ وہ کون سی صورتیں ہیں؟ کہتے ہیں: وہ صورتیں جن میں آپ مبیع کے اندر کچھ زیادتی کر دیں۔ کیا کر دیں؟ زیادتی کر دیں۔ آپ نے اس کے اندر کچھ زیادتی کر دی، تو اب زیادتی ایسی کی ہے کہ واپس کریں گے تو وہ سود بن جائے گا، کیا بن جائے گا؟ سود بن جائے گا۔ سمجھ میں آیا؟ مثلاً کپڑا کاٹ کر پھر آپ نے سلائی بھی کر دی۔ اب بائع واپس لینا بھی چاہے تو واپس نہیں لے سکتا، کیوں نہیں لے سکتا؟ کیونکہ آپ نے اس میں دھاگے کی زیادتی کر دی، کس کی زیادتی کر دی؟ دھاگے کی زیادتی کر دی۔ یا مولانا! کسی نے دوسرے سے کپڑا خریدا اور اسے سرخ رنگ دے دیا، سرخ دے دیا، کوئی اور رنگ دے دیا مولانا! اسے اب واپس نہیں، کیوں؟ کیونکہ مبیع میں کیا کر دیا اس نے؟ زیادتی کر دیا، وہ رنگ زیادہ ہو گیا۔ یا مولانا! ستو خریدے مثلاً اور اس کے اندر کیا ملا دیا؟ گھی ملا دیا، اب جدا نہیں کر سکتا۔ تو ایسی زیادتی کر دی جو اب اس سے جدا نہیں ہو سکتی، تو اب اگر ہم اسی طرح اس کو واپس کریں گے، تو چلو مبیع تو ثمن کے بدلے ہے، یہ دھاگا، یہ رنگ اور یہ گھی، یہ زائد چیز ہے، تو کیا لازم آئے گا؟ سود، ربوا لازم آئے گا۔ تو اب بائع مشتری راضی بھی ہو، بائع راضی بھی ہو جائے، نہیں لے سکتا۔ اور یاد رکھو! اسی حالت میں کہ اس، اس حالت میں اب اس کو عیب کا پتہ چل گیا، سلائی کر کے عیب کا پتہ چلا یا رنگ کر کے پھر کیا کس کا پتہ چلا؟ عیب کا، یا گھی ملا کے عیب کا پتہ... اب عیب کا پتہ چل گیا اور پھر یہ اس چیز کو آگے بیچ دیتا ہے بھئی، کیا کرتا ہے؟ بیچ دیتا ہے۔ تو دونوں صورتوں میں چاہے آگے بیچے یا آگے نہ بیچے، یہ رجوع بالنقصان کر سکتا ہے۔ واپس تو کر نہیں سکتا، کیونکہ اس مبیع میں کیا آ چکی ہے؟ زیادتی۔ جب زیادتی آ گئی تو نقصان تو اس کا ہوا ہے، تو کیا کرے گا؟ رجوع بالنقصان۔ اور اگر آگے، عیب کا پتہ چل گیا پھر اس نے اس کو چیز کو آگے بھی بیچ دیا، تو بھئی! پچھلے مسئلے میں تو آپ نے کہا تھا اگر آگے بیچ دیتا ہے تو رجوع بالنقصان نہیں کر سکتا، اور یہاں آپ کہہ رہے ہیں اگر عیب کا پتہ چل جائے اور پھر اس کو بیچ دے تو کیا کر سکتا ہے؟ رجوع بالنقصان، کہتے ہیں: دونوں مسئلوں میں فرق ہے۔ اس لیے کہ وہاں پر وہ بیع کے ذریعے حابس للمبیع ہوا تھا، کیا ہوا تھا؟ حابس للمبیع۔ بائع کہہ سکتا تھا لاؤ وہ چیز مجھے اسی طرح واپس کر دو، لیکن اب بیع کی وجہ سے واپس کر سکتا ہے؟ نہیں، تو یہ حابس ہوا، روکنے والا ہوا مبیع کو۔ اور اس وقت، اس وقت بیچ بھی دے یہ حابس للمبیع نہیں، اس لیے کہ مبیع تو پہلے سے ہی مسئلہ بتلایا جا چکا ہے کہ واپس نہیں کر سکتا۔ صورت سمجھ میں آئی؟ تو اب بیع کی وجہ سے یہ حابس للمبیع نہیں ہوا، بیع کرے یا نہ کرے، نقصان، بیع سے پہلے بھی نقصان لینا تھا تو اب بھی نقصان اپنا لے لے۔ فَإِنْ خَاطَهُ اگر کسی نے اس کپڑے کو سی لیا أَوْ صَبَغَهُ أَحْمَرَ یا اس کو سرخ رنگ لیا۔ سرخی قید لگائی مولانا! سرخ رنگ کی قید، اس لیے کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر کالا رنگ دیا تو واپس کر سکتا ہے۔ کیا کر سکتا ہے؟ کیوں؟ وہ فرماتے ہیں کالا رنگ کرنا، کالا کر دینا یہ عیب ہے، یہ کیا ہے؟ یہ کوئی زیادتی نہیں کی اس نے، بلکہ اس میں کیا کر دی؟ کمی کر دی، اور کمی نقصان کپڑا کاٹنے کی صورت میں کر سکتا تھا یا نہیں واپس؟ تو لہٰذا کر سکتا ہے۔ سمجھ میں آیا؟ اسی لیے أحمر کی قید لگاتے ہیں بھئی! جبکہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نہیں بھئی! جو مرضی رنگ کر دے زیادتی شمار ہوتی ہے، زیادتی ہے، لہٰذا واپس نہیں کر سکتا۔ لہٰذا أَوْ صَبَغَهُ أَحْمَرَ یا سرخ رنگ دے أَوْ لَتَّ السَّوِيْقَ بِسَمْنٍ یا ملا دے ستو کو گھی کے ساتھ بھئی! ثُمَّ ظَهَرَ عَيْبُهُ پھر اس کپڑے کا عیب ظاہر ہوا يا اس ستو کا عیب ظاہر ہوا لَا يَأْخُذُهُ بَائِعُهُ اس کو واپس نہیں لے سکتا اس کا بائع وَرَجَعَ بِنُقْصَانِهِ بائع اس کا واپس نہیں لے گا اور یہ کیا کرے گا؟ رجوع بالنقصان کرے گا۔ أَيْ رَجَعَ الْمُشْتَرِيْ بِالنُّقْصَانِ الْعَيْبِ بھئی! سمجھ میں آیا بھئی؟ ضمائر کے مرجع بتلا دیا: رَجَعَ کے اندر ہُوَ ضمیر کس کو راجع؟ مشتری کو، شرح میں بتلا دیا: رَجَعَ الْمُشْتَرِيْ۔ اور بِنُقْصَانِهِ کی هِ ضمیر کس کو راجع؟ عیب کو، بِنُقْصَانِ الْعَيْبِ شرح کے اندر بتلا دیا۔ رجوع کرے گا مشتری عیب کے نقصان کے ساتھ۔ وَلَا يَكُوْنُ لِلْبَائِعِ أَنْ يَّقُوْلَ أَنَا آخُذُهُ مَبِيْعًا مَّعِيْبًا اور جائز نہیں ہے بائع کے لیے کہ وہ یہ کہے: میں اس کو لے لیتا ہوں اس حال میں کہ یہ عیب دار ہے۔ کیوں نہیں لے سکتا؟ لِاخْتِلَاطِ مِلْكِ الْمُشْتَرِيْ بِالْمَبِيْعِ اس لیے کہ مشتری کی ملکیت مل گئی ہے مبیع کے ساتھ۔ بھئی! وہ کیا چیزیں ہیں؟ کیا ملکیت ملی ہے؟ کہتے ہیں: وَهُوَ الْخَيْطُ وَالصِّبْغُ وَالسَّمْنُ وہ دھاگا ہے وَالصِّبْغُ اور رنگ ہے وَالسَّمْنُ اور گھی ہے بھئی! گھی، یہ چیزیں مل گئی ہیں ساتھ۔ كَمَا لَوْ بَاعَهُ بَعْدَ رُؤْيَةِ عَيْبٍ جیسے کہ اس نے بیچا ہو اس مبیع کو بَعْدَ رُؤْيَةِ عَيْبِهِ اس کے عیب کو دیکھنے کے بعد۔ بھئی! وہی صورت میں نے کیا کہا تھا؟ اسی صورت میں جب زیادتی کر دی اب واپس کر سکتا ہے؟ نہیں کر سکتا، اب عیب کا پتہ چل گیا اور اس کو آگے بھی بیچ دیتا ہے، تو پھر بھی واپس... اوہ نہیں! پھر بھی، پہلی صورت میں کیا تھا؟ اگر یہ چیزیں ساتھ ملا لیں تو واپس نہیں کر سکتا بلکہ کیا کرے گا؟ رجوع بالنقصان کرے گا۔ تو واپسی تو پہلے ہی بند ہو چکی ہے، اب بیچنے کی وجہ سے کوئی واپسی میں رکاوٹ نہیں بھئی، واپسی میں تو پہلے ہی رکاوٹ آ گئی تھی۔ جیسے کہ اس نے اس کو بیچا ہو بَعْدَ رُؤْيَةِ عَيْبِهِ اس کے عیب کو دیکھنے کے بعد۔ أَيْ كَمَا يَرْجِعُ الْمُشْتَرِيْ بِنُقْصَانِ الْعَيْبِ جیسے کہ رجوع کرتا ہے مشتری عیب کے نقصان کے ساتھ إِنْ بَاعَ الثَّوْبَ الْمَخِيْطَ اگر بیچ دیا اس نے سلے ہوئے کپڑے کو أَوِ الْمَصْبُوْغَ یا رنگے ہوئے کپڑے کو أَوِ السَّوِيْقَ الْمَلْتُوْتَ یا ملے ہوئے ستو کو بیچ دیا بَعْدَ رُؤْيَةِ عَيْبِهِ اس کے عیب کو دیکھنے کے بعد، اسی... تو وہ... وہ... کیا کرے گا؟ جیسے پہلے رجوع کر سکتا تھا، اب بھی کیا کرے گا؟ رجوع کرے گا۔ لِأَنَّهُ بِالْبَيْعِ لَمْ يَصِرْ حَابِسًا لَمْ يَصِرْ، اس لیے کہ وہ بیع کے ذریعے لَمْ يَصِرْ نہیں ہوا حَابِسًا، حابس نہیں ہوا لِلْمَبِيْعِ، کس کو؟ مبیع کو حابس، روکنے والا نہیں ہوا۔ إِذْ قَبْلَ الْبَيْعِ لَمْ يَكُنْ لِّلْبَائِعِ أَخْذُهُ اس لیے کہ بیع سے پہلے ہی کیا تھا؟ بائع اس کو، بائع کے لیے اس کا لینا جائز نہیں تھا مَعِيْبًا، اس حال میں کہ وہ عیب دار تھا، لِاخْتِلَاطِ مِلْكِ الْمُشْتَرِيْ بِهِ اس وجہ سے کہ مشتری کی ملک اس کے ساتھ مل گئی تھی، فَلَمْ يَبْطُلْ حَقُّ الرُّجُوْعِ بِالنُّقْصَانِ تو لہٰذا باطل نہیں ہوگا رجوع کا حق، رجوع بالنقصان کا حق کیا ہوگا؟ باطل نہیں ہوگا، بیچنے سے بھی باطل نہیں ہوگا کیونکہ واپسی تو ہو ہی نہیں سکتی تھی۔ مسئلہ اچھی طرح سمجھ، سمجھ میں آیا بھئی؟ أَوْ أَعْتَقَهُ قَبْلَهُ مَجَّانًا أَوْ دَبَّرَهُ أَوِ اسْتَوْلَدَهَا أَوْ مَاتَ عِنْدَهُ قَبْلَهَا أَيْ قَبْلَ رُؤْيَةِ الْعَيْبِ أَوْ أَعْتَقَهُ یا کیا کیا مولانا؟ ایک آدمی نے غلام خریدا اور اسے آزاد کر دیا قَبْلَهَا هَا ضمیر کس کو راجع ہے؟ رُؤْيَةِ الْعَيْبِ کو۔ آخر میں قَبْلَهَا پھر آیا متن کے، وہاں بتلا دیا: قَبْلَ رُؤْيَةِ الْعَيْبِ، تو یہ رؤیت کو راجع ہے ضمیر۔ اگر کسی نے آزاد کر دیا اس خریدے ہوئے غلام کو قَبْلَهَا عیب کو دیکھنے سے پہلے مَجَّانًا مفت بھئی، مجان کا کیا معنیٰ؟ مفت۔ بھئی! ایک آزاد کرنا ہے بدل لے کے، غلام کو کہتا ہے بھئی! بدل دو گے مجھے اپنی آزادی کا بدل دو گے، وہ عیب... وہ بیع کی طرح شمار ہوتا ہے جیسے سمجھ میں آیا بھئی؟ تو یہاں مفت کی بات کر رہے ہیں بھئی! أَوْ أَعْتَقَهُ قَبْلَهَا مَجَّانًا اور اگر آزاد کر دیا اس نے غلام کو قَبْلَهَا أَيْ قَبْلَ رُؤْيَةِ الْعَيْبِ عیب کے دیکھنے سے پہلے مَجَّانًا مفت میں، أَوْ دَبَّرَهُ یا اس کو مدبر بنا دیا کہ تو میرے مرنے کے بعد آزاد ہے، أَوِ اسْتَوْلَدَهَا یا باندی کو ام ولد بنا دیا، أَوْ مَاتَ عِنْدَهُ یا وہ غلام مر گیا عِنْدَهُ أَيْ عِنْدَ الْمُشْتَرِيْ قَبْلَهَا أَيْ قَبْلَ رُؤْيَةِ الْعَيْبِ عیب کو دیکھنے سے پہلے مشتری کے پاس مر گیا، تو ان ساری صورتوں میں کیا کرے گا؟ رجوع کرے گا، رجوع بالنقصان کرے گا، سمجھ میں آیا بھئی؟ كَمَا لَوْ بَاعَهُ جیسے کہ اس نے بیچا ہو اوپر متن کیا گزرا تھا بھئی؟ بھئی! اوپر تھا: فَإِنْ خَاطَهُ اگر اس نے اس کو سی لیا ہے یا اس کے اندر کیا ملا دیا ہے، اس کو رنگ دیا ہے یا اس کے ساتھ گھی ملا دیا ہے تو پھر کیا کرے گا؟ پھر عیب کا پتہ چلا تو بائع اس کو واپس نہیں لے سکتا، وہ تو بلکہ وہ کیا کرے گا؟ رجوع بالنقصان کرے گا جیسے کہ اگر مشتری نے اس کو بیچا ہو، متن پہ نظر رکھو: كَمَا لَوْ بَاعَهُ بَعْدَ رُؤْيَةِ عَيْبِهِ جیسے کہ اس نے بیچا ہو اس کو بَعْدَ رُؤْيَةِ عَيْبِهِ اس کے عیب کو دیکھنے... تو اس صورت میں بھی کیا کرے گا؟ رجوع بالنقصان کرے گا۔ أَوْ أَعْتَقَهُ قَبْلَهَا یا جیسے کہ اس نے، یہ سارا اسی سے متعلق ہے، جیسے اس نے آزاد کیا ہو غلام کو قَبْلَهَا دیکھنے سے پہلے، پھر بھی کیا کرے گا؟ نقصان، رجوع بالنقصان کرے گا مَجَّانًا، جبکہ وہ آزاد کرنا بشرطیکہ کیسا ہو؟ مفت ہو۔ أَوْ دَبَّرَهُ یا اس کو کیا بنا دے؟ مدبر، تو پھر بھی کیا کرے گا؟ رجوع بالنقصان، یا أَوِ اسْتَوْلَدَهَا یا باندی کو کیا بنا دے؟ ام ولد بنا دے، أَوْ مَاتَ عِنْدَهُ یا وہ غلام اس کے پاس مر جائے قَبْلَهَا، کس سے پہلے؟ عیب کو دیکھنے سے پہلے، ان تمام صورتوں کے اندر وہ رجوع بالنقصان کرے گا بھئی! صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ دیکھیے بھئی! بھئی! مدبر اور دیکھو! آزاد کیا ہے عیب کو دیکھنے سے پہلے، عیب کو دیکھنے سے... بھئی! جب آزاد کر دیا ہے، اب واپسی ممکن ہے؟ واپسی ممکن نہیں، لہٰذا کیا کرے گا؟ رجوع بالنقصان کرے گا۔ یا مدبر یا ام ولد بنا دیا مولانا! پھر عیب کا پتہ چلا، اب بھی واپس کر سکتا ہے؟ مدبر نے تو مالک کے مرنے کے بعد آزاد ہونا ہے، ام ولد نے بھی مالک کے مرنے کے بعد آزاد ہونا، تو ام ولد اور مدبر انتقال ملک کو قبول نہیں کرتے، لہٰذا ان کو واپس نہیں کر سکتا۔ جب واپس نہیں کر سکتا تو پھر کیا کرنا پڑے گا؟ رجوع بالنقصان کرنا پڑے گا۔ یا وہ غلام مر گیا، کس کے پاس بھئی؟ مشتری کے پاس۔ بھئی! جب مر گیا، اب واپسی ممکن ہے؟ نہیں، تو لہٰذا اور مشتری کے کسی فعل سے نہیں ہوا، اس کا وہ خود بخود مر گیا بھئی، تو اب کیا کرے گا؟ رجوع بالنقصان کرے گا۔ دیکھیے! صُوْرَةُ الْمَسَائِلِ مذکور مسئلوں کی صورت یہ ہے: أَنَّهُ أَعْتَقَ الْمُشْتَرِي الْعَبْدَ مَجَّانًا کہ آزاد کر دیا مشتری نے کسی غلام، اس غلام کو مفت میں، أَوْ دَبَّرَهُ یا اس مدبر بنا دیا، أَوِ اسْتَوْلَدَ الْمُشْتَرَاةَ یا ام ولد بنا دیا مشتراة، وہ خریدی ہوئی باندی، أَوْ مَاتَ الْمُشْتَرَى فِيْ يَدِ الْمُشْتَرِيْ یا وہ مشترا، وہ خریدی ہوئی چیز مر گئی، یعنی غلام مر گیا فِيْ يَدِ الْمُشْتَرِيْ، کس کے پاس بھئی؟ مشتری کے پاس، ثُمَّ اطَّلَعَ عَلَى عَيْبٍ پھر وہ مشتری مطلع ہوا عیب پر، رَجَعَ بِالنُّقْصَانِ تو وہ رجوع کرے گا نقصان کے ساتھ بھئی! وَإِنْ أَعْتَقَهُ عَلَى مَالٍ اور اگر اس نے کس کے بدلے آزاد کیا ہے؟ مال کے بدلے۔ اگر اس نے اس کو آزاد کیا ہے مال کی شرط پر کہ تم مجھے مال دو گے بھئی، تو پھر تو یہ بیع کی طرح ہو گیا۔ بیع میں جیسے عوض لیا جاتا ہے، یہ بھی آزادی میں کیا لے رہا ہے؟ عوض، اور بیچنے کی صورت میں کیا وہ اسے رجوع بالنقصان کا حق حاصل تھا؟ نہیں، وہ بھئی! شروع میں کیا مسئلہ پڑھا تھا؟ رجوع بالنقصان بھی نہیں کر سکتا اور واپسی بھی نہیں کر سکتا... رجوع بالنقصان تو کر سکتا تھا بیع کی صور... نہیں، بیع کی صورت میں رجوع بالنقصان بھی نہیں کر سکتا تھا، وہ شروع میں جو مسئلہ پڑھا بھئی! یہ درمیان والا نہیں، یہ رنگ ملانے والا، ستو کے ساتھ گھی ملانے والا نہیں، اس سے اوپر والا مسئلہ: فَلَا يَرْجِعُ مُشْتَرِيْهِ إِنْ بَاعَهُ متن میں آیا تھا بھئی! مشتری رجوع نہیں کرے گا اگر کیا کر دیا اس نے؟ بیچ دیا ہو، اس لیے کہ وہ حابس للمبیع ہوا تھا۔ کیا تھا؟ حابس للمبیع، تو یہاں پر بھی آزاد کیا ہے مال کے شرط پر، مال کے بدلے میں، تو یہ بیع کی طرح ہے، اور بیع کی صورت میں تو وہ حابس للمبیع ہے، اور جب حابس للمبیع ہے تو رجوع بالنقصان نہیں، تو لہٰذا یہاں بھی رجوع بالنقصان نہیں کرے گا بھئی! وَإِنْ أَعْتَقَهُ عَلَى مَالٍ اور اگر اس نے اسے آزاد کر دیا مال کی شرط پر، أَوْ قَتَلَهُ یا کیا کر دیا بھئی؟ پہلے تھا اگر وہ مر گیا، مرنے کی صورت میں تو مشتری کے فعل کا کوئی دخل نہیں تھا اور واپسی ممکن نہیں تھی، واپسی ممکن نہیں تھی، تو کیا ہم نے کہا تھا؟ رجوع بالنقصان، اور اب تو اس نے خود قتل کیا ہے، اس کے فعل کا دخل ہے، لہٰذا رجوع بالنقصان بھی نہیں کر سکتا۔ أَوْ أَكَلَ الطَّعَامَ كُلَّهُ أَوْ بَعْضَهُ یا کھا لیا کھانے کو سارے کے سارے کو یا اس کے بعض کو بھئی! اب بھی رجوع بالنقصان نہیں کر سکتا، اس لیے کہ کھانے سے مقصود کیا ہوتا، کھانا خریدا مقصود کیا ہوتا ہے اس کا؟ کھا لینا، اور وہ حاصل کر چکا ہے چاہے پورا کھایا ہو چاہے کچھ، اس لیے کہ سارا کھانا شے واحد ہے، بعض بھی کھا لیا تو اب بعض کو واپس نہیں کر سکتا۔ أَوْ لَبِسَ الثَّوْبَ فَتَخَرَّقَ یا کپڑے کو پہنا فَتَخَرَّقَ، یہاں تک کہ وہ پھٹ گیا، اتنا پہنا کہ وہ پھٹ گیا۔ لَمْ يَرْجِعْ تو وہ اب رجوع بالنقصان نہیں کرے گا ان ساری صورتوں میں۔ اگر اسے مال کے بدلے آزاد کیا پھر بھی رجوع بالنقصان نہیں، قتل کیا ہے پھر بھی رجوع بالنقصان نہیں، کھانا خریدا ہے... اور اس کو کچھ کھا لیا یا بعض، کچھ کھا لیا یا سارا کھا لیا، پھر عیب کا پتہ چلا اس میں، تو بھی رجوع بن نقصان نہیں کر سکتا، کیونکہ مقصود حاصل ہو چکا ہے. یا کپڑا لیا، اور اس کو پہنا، اتنا پہنا کہ وہ پھٹ گیا، اب بھی رجوع بن نقصان نہیں، اس لیے کہ مقصود حاصل کر چکا ہے بھئی، اس کو پہن پہن کر، وہ سیدھا کر کے پھٹ، پھاڑ دیے. لم یرجع، اب رجوع نہیں کر سکتا. صورت سمجھ میں آگئی بھئی؟ آگے جو ہے، کہتے ہیں الحاصل، حاصل کلام بھئی یہ ہے کہ ان الموت لا یبتل الرجوع بن نقصان العیب، کہ موت جو ہے، یہ باطل نہیں کرتی کس چیز کو؟ رجوع بن نقصان العیب، کے نقصان کے ساتھ رجوع کو باطل نہیں کرتی. لانہ لا صنع للمشتری فیہ، اس لیے کہ مشتری کا فعل نہیں ہے اس موت کے اندر. مشتری کا کوئی عمل دخل ہے بھئی؟ نہیں. ہاں، وہ تو قتل والی صورت وہ الگ آرہی ہے. مشتری کا کوئی عمل دخل نہیں. تو موت کی وجہ سے، اب واپسی ممکن نہیں رہی، کیونکہ غلام کی مالیت ختم ہو چکی ہے. مالیت تھی زندگی کی وجہ سے، موت آئی، زندگی ختم، زندگی ختم تو مالیت بھی ختم، ملک ختم ہو گئی. ولاعتاق مجانا لا یبتلہ ایضاً استحسانان بھئی، ایضاً استحسانان. عطاق کے بارے میں تھوڑی تفصیل کریں گے. بھئی، آپ نے کہا کہ موت کی صورت میں کیا کرے گا؟ رجوع بن نقصان کرے گا، اس لیے کہ مشتری کے فعل کا اس کے اندر دخل نہیں، وہ خود مر گیا. لیکن عطاق میں تو مشتری کے فعل کا دخل ہے، اس نے خود اس کو آزاد کیا ہے. تو آپ کو کہنا چاہیے تھا کہ عطاق کی صورت میں بھی رجوع بن نقصان نہ کرے، لیکن آپ نے کیا بتایا کہ عطاق کی صورت میں، مفت جب عطاق کیا ہے، مفت، تو رجوع بن نقصان کر سکتا ہے. اس کی کیا وجہ ہے؟ بتلائیں گے آپ کو بھئی. بتلائیں گے بھئی، کہ بھئی یہ استحصاناً ہم نے اجازت دی، ورنہ قیاس واقعی تقاضا کرتا ہے کہ عطاق کی صورت میں رجوع نہیں ہونا چاہیے بھئی، کیونکہ اس کس کی، عطاق میں کس کا دخل ہے؟ مشتری کے اپنے فعل کا دخل ہے. استحساناً اجازت دی اس کی کہ بھئی رجوع کر سکتا ہے. کیا وجہ ہے؟ کہتے ہیں اس لیے کہ عطاق کی دو مشابہتیں ہیں بھئی. اس کی مشابہت موت کے ساتھ بھی ہے، اس کی مشابہت قتل کے ساتھ بھی ہے. قتل کے ساتھ اس کی مشابہت اس اعتبار سے ہے کہ جیسے قتل کے اندر مشتری کے فعل کا دخل ہوتا ہے، عطاق میں بھی کس کے فعل کا دخل ہے؟ مشتری کے فعل کا دخل ہے. اور اس کی مشابہت موت کے ساتھ بھی ہے، کہ جیسے موت سے ملکیت ختم ہو جایا کرتی ہے، عطاق سے بھی کیا ختم ہو جاتی ہے؟ ملکیت ختم ہو جاتی ہے. تو عطاق کی کتنی چیزوں کے ساتھ مشابہتیں ہیں؟ دو چیزوں کے ساتھ. قتل کے ساتھ بھی، کس اعتبار سے؟ کہ جیسے قتل میں مشتری کے فعل کا دخل، عطاق میں بھی مشتری کے فعل کا دخل. اور موت کے ساتھ بھی مشابہت، کہ جیسے موت کی صورت میں ملکیت ختم ہوتی تھی، عطاق کی صورت میں بھی کیا ہو جاتی ہے؟ ملکیت ختم ہو جاتی ہے. تو کہتے ہیں ہم نے دونوں مشابہتوں کا اعتبار کیا. اگر عیب کو دیکھنے سے پہلے آزاد کیا، تو موت کے ساتھ مشابہت کا اعتبار کیا، اور موت کی صورت میں تو وہ رجوع کر سکتا تھا. موت کی صورت میں رجوع کر سکتا تھا. بلکہ یوں سمجھو بھئی، دیکھو، میں نے کیا بتایا؟ عطاق کی کتنی مشابہتیں ہیں؟ دو مشابہت. موت کے ساتھ بھی اس کی مشابہت، اور قتل کے ساتھ. اور نیت یاد رکھو، یہ جو موت ہوتی ہے، چاہے قبل روایۃ العیب آجائے، چاہے بعد روایۃ العیب آجائے، دونوں صورتوں میں رجوع بن نقصان کا حق حاصل ہوتا ہے. غلام مر گیا، عیب کو دیکھنے سے پہلے ہی، مرنے کے بعد عیب کا پتہ چلا، یا مولانا عیب کو دیکھا تھا، تو ساتھ ہی کیا ہوا، غلام اس کے بعد کچھ دیر بعد غلام مر گیا، تو چاہے موت، عیب کو دیکھنے سے پہلے آئے، چاہے عیب کو دیکھنے کے بعد، دونوں صورتوں میں کیا حکم لگایا ہے؟ رجوع بن نقصان کر سکتا ہے. اور قتل، دونوں صورتوں میں رجوع بن نقصان نہیں کر سکتا، چاہے عیب کو دیکھنے سے پہلے قتل کر دے، چاہے عیب کو دیکھنے کے بعد قتل کر دے. صورت سمجھ میں آئی؟ تو جس وقت، اب موت میں دونوں صورتوں میں رجوع کا حق، قتل میں دونوں صورتوں میں رجوع کا حق حاصل نہیں ہے، اور عطاق کی مشابہت دونوں کے ساتھ ہے، تو اگر قبل روایۃ العیب، اس نے عطاق کیا ہے بھئی، تو اب موت کے ساتھ مشابہت کا اعتبار کیا بھئی. اور موت میں کیا تھا بھئی؟ رجوع کر سکتے تھے، تو اس میں بھی کیا کریں گے؟ رجوع کریں گے. اور اگر عیب کو دیکھنے کے بعد آزاد کیا، تو کس مشابہت کا اعتبار کیا؟ قتل کے ساتھ مشابہت کا اعتبار کیا، کہ وہاں پر جیسے رجوع بن نقصان نہیں کر سکتے تھے، یہاں پر بھی رجوع بن نقصان نہیں کر سکتے. مسئلہ سمجھ میں آگیا؟ اچھی طرح؟ چلیے، بس مولانا، هذا هو المرام، واللہ اعلم بحقیقة الکلام.
133 approved lectures · 19 of 133