فَصْلٌ: اِسْمُ الْفَاعِلِ اِسْمٌ مُشْتَقٌّ مِنْ فِعْلٍ لِيَدُلَّ عَلَى مَنْ قَامَ بِهِ الْفِعْلُ بِمَعْنَى الْحُدُوثِ، وَصِيغَتُهُ مِنَ الثُّلَاثِيِّ الْمُجَرَّدِ عَلَى وَزْنِ فَاعِلٍ، كَـ”ضَارِبٍ“ وَ”نَاصِرٍ“، وَمِنْ غَيْرِهِ عَلَى صِيغَةِ الْمُضَارِعِ مِنْ ذٰلِكَ الْفِعْلِ بِمِيمٍ مَضْمُومٍ مَكَانَ حَرْفِ الْمُضَارَعَةِ وَكَسْرِ مَا قَبْلَ الْآخِرِ، كَـ”مُدْخِلٍ“ وَ”مُسْتَخْرِجٍ“.
آج ہم اسم فاعل کے بارے میں پڑھیں گے بھئی۔ تو مصنف فرماتے ہیں: ”اِسْمُ الْفَاعِلِ اِسْمٌ“، کہ اسم فاعل وہ ایسا اسم ہے، ”مُشْتَقٌّ مِنْ فِعْلٍ“، جس کا اشتقاق ہوتا ہے فعل سے، جو فعل سے مشتق ہوتا ہے یعنی فعل سے بنایا گیا ہوتا ہے۔ ”لِيَدُلَّ عَلَى مَنْ قَامَ بِهِ الْفِعْلُ“، تاکہ یہ دلالت کرے علیٰ، علیٰ مَنْ، اس ذات پر ”قَامَ بِهِ الْفِعْلُ“، جس کے ساتھ فعل قائم ہے۔ ”بِمَعْنَى الْحُدُوثِ“، اور کس معنی میں ہوتا ہے؟ حدوث کے معنی میں، حدوث کے معنی میں۔
بھئی دیکھیے، انہوں نے تعریف کی کہ اسم فاعل وہ ایسا اسم ہے جو فعل سے مشتق ہوتا ہے تاکہ وہ دلالت کرے اس ذات پر جس کے ساتھ وہ فعل قائم ہے، جس کے ساتھ وہ فعل قائم ہے۔ اس کے ذریعے مفعول کو نکال دیا کیونکہ مفعول بھی فعل سے مشتق ہوتا ہے لیکن وہ دلالت کرتا ہے ایسی ذات پر جس پر فعل واقع ہوتا ہے۔ اسم فاعل کس ذات پر دلالت کرتا ہے؟ جس کے، اسم فاعل، جس کے ساتھ فعل قائم ہوتا ہے یعنی اس کی صفت ہوتا ہے۔ ”ضَرَبَ زَيْدٌ“، دیکھو یہ ضرب کس کی صفت ہے؟ زید کی، تو زید کو ہم کہیں گے ”ضَارِبٌ“۔ دیکھا، یہ ”ضَارِبٌ“ اسم فاعل ہے، یہ دلالت کر رہا ہے ایسی ذات پر جس کے ساتھ یہ ضرب قائم ہے یعنی وہ یہ ضرب لگانے والی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں اسم مفعول، وہ بھی آگے آ جائے گا، وہ اس ذات پر دلالت کرتا ہے جس پر فعل واقع ہوتا ہے، ”مَضْرُوبٌ“ جس کی پٹائی کی گئی ہے، اور ”ضَارِبٌ“ جو پٹائی کرنے والا ہے۔ تو لہٰذا اسم فاعل کس ذات پر دلالت کرتا ہے؟ جس کے ساتھ وہ فعل کیا ہوتا ہے؟ قائم ہوتا ہے، یعنی اس کی صفت ہوتا ہے، وہ اس کو کرنے والا ہے، سرانجام دینے والا ہے۔
اور ”بِمَعْنَى الْحُدُوثِ“، اس قید کے ذریعے صفت مشبہ کو نکال دیا بھئی۔ اس لیے کیونکہ صفت مشبہ وہ حدوث کے معنی میں نہیں ہوتی بلکہ ثبوت کے معنی میں ہوتی ہے، ثبوت کے معنی میں۔ بھئی حدوث اور ثبوت دونوں میں کیا فرق ہے؟ حدوث میں ایک چیز کا ہونا پایا جاتا ہے، پہلے نہ ہو، پھر پائی جائے اور پھر گزر بھی جائے۔ اس کو کہتے ہیں حدوث، ایک چیز ہوئی، ایک چیز ہو گئی۔ تو اسم فاعل کسی چیز کے ہونے پر دلالت کرتا ہے، کسی چیز کے ہونے، حدوث پر یعنی کسی چیز کے ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ جیسے دیکھو ”زَيْدٌ ضَارِبٌ“، زید ضارب ہے۔ جب تک زید ضرب لگا رہا ہے، زید ضارب ہے۔ زمانہ ماضی میں وہ ضارب نہیں تھا، جب اس نے ضرب لگانا شروع کی کیا بن گیا؟ ضارب، اور جیسے ہی وہ ضرب بند کرے گا اب وہ ضارب نہ رہا۔ دیکھا، ختم ہو گئی۔ تو یہ کس معنی میں تھی؟ حدوث، جس میں ایک چیز کا ہونا ہے، ہو اور ختم ہو جائے۔ صورت سمجھ میں آئی؟
جبکہ صفت مشبہ جو ہے وہ ثبوت پر دلالت کرتی ہے یعنی ایک، اس میں زمانے کی بات نہیں ہوتی کہ پہلے تھی پھر ہوئی پھر گزر گئی، نہیں ایسا نہیں۔ بلکہ وہ ثبوت، ایک چیز کے لیے دوسری چیز کا ثبوت ہے۔ جیسے، جیسے ”سَمِيعٌ“، ”سَمِيعٌ“۔ سمیع جس کے لیے سننا ثابت ہو۔ جس کے لیے سننا ثابت ہو اس کو سمیع کہیں گے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں ”سَامِعٌ“ ہے، سامع اسے کہیں گے، سامع حدوث پر دلالت کر رہا ہے اور سمیع ثبوت پر۔ سامع اسے کہیں گے جہاں سننے کا فعل پایا جائے۔ ایک آدمی نے ایک آواز سنی تو اس کو کہیں گے سامع۔ اس سے پہلے آواز جب نہیں سن رہا تھا تو وہ سامع نہیں تھا۔ آواز آئی، اس نے سنی، دیکھو ایک چیز کا ہونا پایا گیا، آواز کا سننا پایا گیا تو اس کو کیا کہیں گے؟ سامع۔ اور جیسے ہی آواز ختم ہو گئی اب کوئی آواز نہیں، وہ کچھ بھی نہیں سن رہا تو اس وقت وہ سامع نہیں ہے۔ جبکہ سمیع صفت مشبہ ہے ”سَمِيعٌ“، اور یہ ثبوت پر دلالت کرتی ہے یعنی ایسی ذات پر جس کے لیے سمع ثابت ہے۔ اس میں حدوث نہیں، بالفعل سننا، بالفعل سننا اس میں ضروری نہیں۔ بالفعل سننا نہ ہو پھر بھی وہ کیا ہے؟ سمیع ہے۔ جب اس میں سننے کی صلاحیت ہے تو اس کو سمیع کہیں گے، چاہے اس وقت کوئی آواز نہیں وہ سن رہا لیکن وہ پھر بھی کیا ہے؟ سمیع ہے، سمیع ہے۔ فرق سمجھ میں آیا؟ حدوث جس میں ایک چیز کا ہونا ہو، اور ثبوت جس میں ایک چیز کا دوسری کے لیے ثبوت ہو، اس میں ہونا نہ پایا جائے، اس میں زمانے کا اس کے ساتھ تعلق نہیں ہوتا بھئی۔
تو کہتے ہیں اسم فاعل ایسا اسم ہے جو فعل سے مشتق ہوتا ہے، ”لِيَدُلَّ عَلَى مَنْ قَامَ بِهِ الْفِعْلُ“، تاکہ وہ دلالت کرے اس پر، اس ذات پر جس پر فعل، جس کے ساتھ فعل قائم ہو، ”بِمَعْنَى الْحُدُوثِ“، کس معنی میں؟ حدوث کے معنی میں۔ ”وَصِيغَتُهُ مِنَ الثُّلَاثِيِّ الْمُجَرَّدِ عَلَى وَزْنِ فَاعِلٍ“، اور اسم فاعل کا صیغہ جو ہے ثلاثی مجرد سے ”فَاعِلٍ“ کے وزن پر آتا ہے، ”كَـضَارِبٍ“، جیسے ضارب، ”وَنَاصِرٍ“، اور ناصر۔
بھئی میں پہلے بیان کر چکا ہوں، ایک ہے اسم فاعل، ایک ہے فاعل۔ فاعل کسے کہتے ہیں؟ فاعل، جسے فعل یا صفت کا صیغہ رفع دے اسے کیا کہتے ہیں؟ فاعل۔ ”ضَرَبَ زَيْدٌ“، یہ ”زَيْدٌ“ کیا ہے؟ فاعل۔ تو فاعل کسے کہتے ہیں؟ وہ اسم جسے فعل یا صفت کا صیغہ رفع دے۔ جبکہ اسم فاعل وہ مخصوص وزن کا نام ہے جو آج آپ پڑھ رہے ہیں: ضارب، ناصر، دیکھا، وہ گردانوں میں مخصوص وزن جو آپ نے پڑھا۔ تو کہتے ہیں کہ ثلاثی مجرد سے یہ اسم فاعل کس وزن پر آتا ہے؟ فاعل وزن پر آتا ہے۔ تو یہ ”فَاعِلٍ“، یہ وزن ذکر ہو رہا ہے، فاعل وزن پر آتا ہے۔
”وَمِنْ غَيْرِهِ عَلَى صِيغَةِ الْمُضَارِعِ“، جبکہ اس کے علاوہ سے، ثلاثی مجرد سے تو اسم فاعل کس وزن پر آئے گا؟ فاعل وزن پر، فا الف عین لام، اس وزن پر، فاعل: ضارب، ناصر، فاتح، مانع وغیرہ۔ اس کے علاوہ اور ثلاثی مزید فیہ، رباعی مجرد، رباعی مزید فیہ، ان میں کس وزن پر آئے گا؟ تو آپ کو ضابطہ بتلائیں گے کہ ان میں اسم فاعل فعل مضارع کے وزن پر آئے گا۔ ان میں اسم فاعل مضارع کے وزن پر آئے گا، اور طریقہ کیا ہوگا؟ کہ اسم فاعل کو بنانا ہے فعل مضارع سے تو مضارع کے شروع سے علامت مضارع کو ختم کر دیں۔ علامت، علامت مضارع کیا ہیں؟ الف، تا، یا، نون، یعنی ہمزہ، تا، یا، نون، حرفِ اتینا اتینا۔ تو یہ جو ان میں سے جو بھی حرف ہوگا اس فعل کے شروع میں اس کو دور کر دیں اور اس کی جگہ میم مضموم لے آئیں، یعنی ایسا میم جس پر پیش ہو۔ اور آخر سے ماقبل کو کسرہ دے دیں۔ اس فعل مضارع کے آخری حرف سے ماقبل والا جو حرف ہے اس کو کسرہ دے دیں۔ جیسے ”يُكْرِمُ“، ”يُكْرِمُ“، اسے اسم فاعل بنانا چاہتے ہیں تو یا کو ختم کیا اور میم مضموم لے آئے۔ اور آخر میں کیا ہے؟ میم ہے، میم سے ماقبل را ہے، اس را کو کسرہ دیں گے لیکن یہاں تو کسرہ پہلے ہی موجود ہے۔ تو اگر پہلے ہی کسرہ ہو پھر تو ٹھیک ہے، اگر پہلے کسرہ نہ ہو تو پھر، پھر کسرہ لے آئیں وہاں پر۔ تو ”يُكْرِمُ“ سے کیا بن گیا؟ ”مُكْرِمٌ“۔ جی، اسی طرح ”يَسْتَخْرِجُ“، اس سے کیا بنے گا؟ ”مُسْتَخْرِجٌ“۔ ”يَتَصَرَّفُ“، ”يَتَصَرَّفُ“، یا کو ختم، یا کو ختم کریں، میم مضموم لے آئیں۔ اور آخر میں فا ہے اور فا سے ماقبل را، را پر کسرہ لے آئیں، ”مُتَصَرِّفٌ“۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
تو کہتے ہیں ثلاثی مجرد سے یہ فاعل کے وزن پر آئے گا، ”وَمِنْ غَيْرِهِ“، اور ثلاثی مجرد کے علاوہ سے، ”عَلَى صِيغَةِ الْمُضَارِعِ“، کس صیغے کے وزن پر آئے گا؟ اس فعل مضارع کے صیغے پر آئے گا۔ ”عَلَى صِيغَةِ الْمُضَارِعِ مِنْ ذٰلِكَ الْفِعْلِ“، اس فعل میں سے جو مضارع کا صیغہ ہے اس وزن پر آئے گا۔ ”بِمِيمٍ مَضْمُومٍ مَكَانَ حَرْفِ الْمُضَارَعَةِ“، کس کے ساتھ؟ میم مضموم ہوگا ”مَكَانَ حَرْفِ الْمُضَارَعَةِ“، کس کی جگہ پر؟ حرف مضارع کی جگہ پر۔ ”وَكَسْرِ مَا قَبْلَ الْآخِرِ“، اور آخر سے ماقبل پر کسرہ کے ساتھ، ”كَـمُدْخِلٍ وَمُسْتَخْرِجٍ“۔
یہ بات آپ کو میں پہلے بتا چکا ہوں کہ اسم فاعل اور اسم مفعول بھی اپنے فعل والا عمل کرتے ہیں۔ اسم فاعل فعل معروف سے بنا ہے تو وہ فعل معروف والا عمل کرے گا، اور اسم مفعول فعل مجہول سے بنا ہے اور وہ فعل مجہول والا عمل کرے گا۔ تو اسم فاعل کس والا عمل کرے گا؟ فعل معروف والا۔ فعل معروف کیا عمل کرتا ہے؟ اپنے فاعل کو رفع دیتا ہے اگر فعل لازم ہو، اور اگر فعل متعدی ہو تو فاعل کو رفع دے گا اور مفعول کو نصب۔ اسم فاعل بھی بعینہٖ اسی طرح اپنے فاعل کو رفع دے گا اور اپنے مفعول کو نصب دے گا۔ جبکہ اسم مفعول وہ فعل مجہول سے بنتا ہے، وہ فعل مجہول والا عمل کرے گا۔ اور فعل مجہول اپنے نائب فاعل کو رفع دیتا ہے اور اگر آگے مفعول آ جائے تو اس مفعول کو نصب بھی دیتا ہے، تو یہ بھی اسی طرح کرے گا۔ اسم مفعول اپنے نائب فاعل کو رفع دے گا اور اگر آگے مفعول بھی آ جائے تو پھر اس کو نصب بھی دے گا۔ میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ بعض اوقات ایک فعل کے دو مفعول آتے ہیں یا تین مفعول آتے ہیں، تو جب آپ اسے فعل مجہول بناتے ہیں تو مثلاً دو مفعول تھے ایک کو تو آپ نائب فاعل بنا دیں گے دوسرا اسی طرح مفعول رہے گا۔ اسی طرح تین اگر مفعول تھے تو ایک کو تو آپ جب فعل مجہول بنایا تو ایک کو نائب فاعل بنا دیں گے باقی دو اسی طرح مفعول رہیں گے۔ تو اسم مفعول بھی اسی، تو گویا پھر وہ فعل نائب فاعل کو رفع دے گا اور ایک یا دو مفعولوں کو نصب دے گا۔ تو اسم مفعول بھی اسی طرح عمل کرے گا ان سے بننے والا، وہ ایک نائب فاعل کو رفع دے گا تو ایک مفعول یا دو مفعولوں کو نصب دے گا۔
لیکن یاد رکھیے، اسم فاعل اور اسم مفعول کے عمل کرنے کے لیے کئی شرائط ہیں بھئی، کئی شرائط ہیں۔ کیا شرطیں ہیں؟ جی، یہی جو اسم فاعل میں بیان ہو رہی ہیں، یہ، یہی شرطیں آگے اسم مفعول آ رہا ہے، اسم مفعول آ رہا ہے، اس میں بھی یہی شرائط مذکور ہیں، اس میں بھی یہی شرائط ملحوظ ہیں لیکن وہاں وہ دوبارہ ذکر نہیں کریں گے۔ تو یہاں پر یہ اسم فاعل کی شرائط ذکر کر رہے ہیں اور آپ نے یاد رکھنا ہے یہی شرائط کس میں ملحوظ ہیں؟ اسم مفعول میں بھی۔ تو اسم فاعل کے عمل کرنے کے لیے، کون سا عمل کرتا ہے اسم فاعل؟ اپنے فاعل کو رفع دیتا ہے اور مفعول وغیرہ کو نصب دیتا ہے۔ لیکن یاد رکھیے اسم فاعل کے عمل کرنے کے لیے چھ شرائط ہیں۔ اسم فاعل بھی اپنے فعل والا عمل کرے گا، اپنے فاعل کو رفع دے گا اور اپنے مفعول کو نصب دے گا لیکن اس کے عمل کرنے کے لیے چھ شرائط ہیں۔ پہلی، پہلی شرط یہ کہ وہ حال یا استقبال کے معنی میں ہونا چاہیے، وہ اسم فاعل حال یا استقبال کے معنی میں ہونا چاہیے، ماضی کے معنی میں نہ ہو۔
مثلاً میں کہتا ہوں زید ضارب ہے، اب اگر زید ضارب ہے، زید ضارب ہے زمانہ ماضی میں تو یہ ”ضَارِبٌ“ عمل نہیں کرے گا۔ اور اگر زید ضارب ہے فی الحال، یا زید ضارب ہے مستقبل میں، کل پٹائی کرے گا، تو پھر یہ ”ضَارِبٌ“ کیا کرے گا؟ عمل کرے گا بھئی، عمل کرے گا۔ تو یہ چھ شرائط ہیں بھئی، یہ سب کتاب میں آ رہی ہیں، دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں: ”وَهُوَ يَعْمَلُ عَمَلَ فِعْلِهِ الْمَعْرُوفِ“، اور اسم فاعل جو ہے وہ عمل کرتا ہے اپنے فعل معروف والا عمل، ”إِنْ كَانَ بِمَعْنَى الْحَالِ أَوِ الِاسْتِقْبَالِ“، اگر وہ اسم فاعل حال یا استقبال کے معنی میں ہو۔ وجہ یہ کہ یہ اسم فاعل اس لیے عمل کرتا ہے کہ اس کی مشابہت ہے فعل مضارع کے ساتھ۔ یہ کس سے بنا ہے؟ فعل مضارع سے، اور اس کی مشابہت فعل مضارع کے ساتھ ہے تو اس لیے یہ عمل کرتا ہے۔ اور جب یہ حال اور استقبال کے معنی میں ہو تو مشابہت ہے، کیونکہ فعل مضارع میں بھی کون سا زمانہ ہوتا ہے؟ حال اور استقبال۔ اور جب یہ ماضی کے معنی میں ہو گیا تو اب اس کی فعل مضارع کے ساتھ مشابہت ختم، جب مشابہت ختم تو اب عمل بھی نہیں کرے گا۔
تو اس کے عمل کی چھ شرائط، پہلی شرط یہ ہے کہ ”بِمَعْنَى الْحَالِ أَوِ الِاسْتِقْبَالِ“، کہ اگر یہ کس معنی میں ہو؟ حال یا استقبال۔ ”وَمُعْتَمِدًا عَلَى الْمُبْتَدَإِ“، اور دوسری شرط یہ کہ یہ اعتماد کرنے والا ہو مبتدا پر۔ یاد رکھیے، پہلی شرط تو یہ جو گزر گئی کہ اسم فاعل فعل معروف والا عمل کرے گا لیکن شرط یہ ہے یہ کس معنی میں ہو؟ حال یا استقبال۔ یا یوں کہیں، یوں کہیں، اسم فاعل کے عمل کے لیے دو شرطیں ہیں، چھ نہ کریں دو کریں۔ اسم فاعل کے عمل کے لیے دو شرطیں ہیں۔ پہلی شرط یہ کہ وہ حال یا استقبال کے معنی میں ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ چھ چیزوں میں سے کسی ایک پر اس نے اعتماد کیا ہو یعنی اس پر ٹیک لگائی ہوئی ہو یعنی اس سے ماقبل چھ چیزوں میں سے ایک چیز گزرے پھر یہ عمل کرے گا۔ کتنی شرائط ہوئیں؟ دو۔ پہلی شرط کیا؟ کہ حال یا استقبال کے معنی میں ہو۔ دوسری شرط کیا؟ چھ چیزوں میں سے کسی ایک پر اس نے اعتماد کیا ہو یعنی چھ چیزوں میں سے کوئی ایک چیز اس سے پہلے گزرے اور اس کے بعد کون آ جائے؟ اسم فاعل، تو جب یہ ان کے بعد آئے گا تو گویا اس نے ان پر اعتماد کیا، ان سے ٹیک لگا لی اور اب یہ کیا کرے گا؟ عمل کرے گا۔
وہ چھ چیزیں کیا ہیں؟ نمبر ایک ہے یاد رکھیے مبتدا، ”زَيْدٌ ضَارِبٌ“، یہ ”ضَارِبٌ“ عمل کرے گا، کیوں؟ پہلی حال یا استقبال والی شرط تو ہے، اس کو چھوڑ دیں وہ سب میں ہوگی، بس یہاں پر اس وقت جو اتنی ہم مثالیں ذکر کریں گے ان میں اسم فاعل کس معنی میں لائیں گے؟ حال یا استقبال۔ دوسری شرط صرف اس، وہ اس کی مثالیں میں ذکر کرنا چاہ رہا ہوں کہ چھ چیزوں میں سے کسی ایک پر اعتماد ہوگا، جیسے ”زَيْدٌ ضَارِبٌ“، ”زَيْدٌ“ کیا ہے؟ مبتدا، اور ”ضَارِبٌ“ کیا ہے؟ اس کی خبر۔ تو یہ ”ضَارِبٌ“ سے ماقبل کون آ گیا؟ مبتدا۔ تو اسم فاعل کے عمل کے لیے چھ چیزوں میں سے کسی ایک پر اعتماد شرط تھا، ان چھ میں سے ایک ہے مبتدا، لہٰذا یہ ”ضَارِبٌ“ اب عمل کرے گا کیونکہ اس سے پہلے کون آیا؟ مبتدا۔
دوسری چیز ہے کہ ذوالحال، ماقبل کون آ جائے؟ ذوالحال، اور یہ اسم فاعل حال بن جائے۔ جیسے ”جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا“، ”جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا“، یہ ”رَاكِبًا“ کیا ہے؟ اسم فاعل ہے اور حال بن رہا ہے، اور ماقبل میں ”زَيْدٌ“ کون ہے؟ ذوالحال۔ تو یہ اس ذوالحال پر اعتماد کرتے ہوئے اب یہ کیا کرے گا؟ عمل کرے گا۔ تیسری چیز ہے اسم موصول، اسم فاعل سے پہلے کیا آ جائے؟ اسم موصول، تو یہ اس پر اعتماد کرے گا اور عمل کرے گا۔ یاد رکھیے اسم موصول سے مراد یہاں وہ والا اسم موصول ہے جو الف لام کی شکل میں آئے، ”اَلضَّارِبُ“، یہ الف لام کیا ہے؟ اسم موصول، لہٰذا اس کا جو صلہ ”ضَارِبُ“ ہے یہ اب اس اسم موصول پر اعتماد کرتے ہوئے کیا کرے گا؟ عمل کرے گا۔ چوتھی چیز جس پر اعتماد کرے گا وہ ہے موصوف، ”جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ“، یہ ”عَالِمٌ“ عمل کرے گا کیونکہ اس سے ماقبل کون ہے؟ ”رَجُلٌ“ موصوف ہے تو موصوف پر اعتماد کرتے ہوئے یہ عمل کرے گا۔ پانچویں چیز ہے ہمزہ استفہام، اور چھٹی چیز ہے حرف نفی۔ تو اسم فاعل سے ماقبل ہمزہ استفہام آ جائے، ”أَقَائِمٌ زَيْدٌ؟“، ”أَ“ ہمزہ استفہام میں لا رہا ہوں، ”أَقَائِمٌ زَيْدٌ؟“، یہ ”قَائِمٌ“ سے پہلے کیا آیا؟ حرف استفہام، تو یہ اس پر اعتماد کرے گا اور عمل کرے گا۔ اور اسی طرح ”مَا قَائِمٌ زَيْدٌ“، تو ”قَائِمٌ“ سے پہلے کیا آیا؟ ”مَا“ حرف نفی، تو یہ اس پر اعتماد کرے گا اور عمل کرے گا۔ لیکن پہلی شرط ہونی چاہیے کہ وہ حال یا استقبال کے معنی میں ہو۔
تو اسم فاعل کے عمل کرنے کے لیے کتنی شرائط؟ دو شرائط ہیں۔ پہلی شرط کیا؟ کہ وہ حال یا استقبال کے معنی میں ہو۔ دوسری شرط کیا؟ کہ چھ چیزوں میں سے کسی ایک پر اس نے اعتماد کیا ہو۔ وہ چھ چیزیں کیا ہیں؟ نمبر ایک مبتدا، نمبر دو ذوالحال، نمبر تین اسم موصول، نمبر چار موصوف، نمبر پانچ حرف استفہام، اور نمبر چھ حرف نفی بھئی، بات سمجھ میں آ گئی۔
تو کہتے ہیں: ”وَهُوَ يَعْمَلُ عَمَلَ فِعْلِهِ الْمَعْرُوفِ إِنْ كَانَ بِمَعْنَى الْحَالِ أَوِ الِاسْتِقْبَالِ“، اور اسم فاعل جو ہے وہ اپنے فعل معروف والا عمل کرتا ہے اگر وہ حال یا استقبال کے معنی میں ہو، ”وَمُعْتَمِدًا عَلَى الْمُبْتَدَإِ“، اور وہ اعتماد کرنے والا ہو یعنی ٹیک لگانے والا ہو، کس پر؟ مبتدا پر۔ بھئی آپ دیوار کے ساتھ کھڑے ہیں، دیوار کے ساتھ ٹیک لگائیں گے یا نہیں؟ اور جب دیوار کے ساتھ ٹیک لگائیں گے تو آپ زیادہ طاقت کے ساتھ کوئی بھی عمل کر سکتے ہیں۔ ظاہر سی بات ہے دیوار کا سہارا موجود ہے، صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں بھی اسی طرح، اعتماد کا معنی ہوتا ہے ٹیک لگانا۔ تو ”مُعْتَمِدًا عَلَى الْمُبْتَدَإِ“، اعتماد کرتے ہوئے مبتدا پر، ”نَحْوُ: زَيْدٌ قَائِمٌ أَبُوهُ“۔ جی، ترکیب کیجیے۔
”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً مبتدا، ”قَائِمٌ“ مرفوع لفظاً صیغہ اسم فاعل، مرفوع کیوں؟ خبر ہے، شاباش۔ آگے، ”أَبُو“ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ کیونکہ یہ فاعل ہے ”قَائِمٌ“ کے لیے، شاباش۔ مرفوع لفظاً مضاف، آپ کو کیسے پتہ چلا یہ مضاف ہے؟ اسم ہے اور اس کے ساتھ ضمیر متصل جڑی ہوئی ہے تو یہ مضاف اور مضاف الیہ بنیں گے، شاباش۔ ”أَبُو“ مرفوع لفظاً مضاف، آگے، ”هٗ“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، جو ”أَبُوهُ“ کس کا باپ؟ زید کا باپ، تو یہ ”هٗ“ ضمیر راجع ہے زید کو، جی۔ مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر یہ فاعل ہوا ”قَائِمٌ“ کے لیے۔ اسم فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہ جملہ ہو کر خبر، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا، تو آپ نے شبہ جملہ کو خبر بنایا۔ اور جملہ اور شبہ جملہ کو جب بھی کسی چیز سے جوڑنا ہو درمیان میں ربط ضروری، اور جو چیز ربط دے اس کو عائد کہتے ہیں، رابط کہتے ہیں، جو بھی چیز ہے رابط ربط دینے والی۔ تو یہاں پر ربط دینے والی چیز کیا ہے؟ وہ ”هٗ“ ضمیر ہے اب جس کو آپ نے زید کی طرف لوٹا دیا اور اس نے ربط دے دیا۔ تو اسم فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہ جملہ ہو کر خبر، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔
تو دیکھیے ”زَيْدٌ“ مرفوع ہے، ”قَائِمٌ“ بھی مرفوع ہے، ”أَبُوهُ“ بھی مرفوع ہے لیکن جب میں نے وجہ پوچھی آپ ہر ایک کی وجہ الگ الگ ذکر کرتے جا رہے ہیں۔ آپ نے کہا ”زَيْدٌ“ مرفوع ہے مبتدا ہونے کی وجہ سے، ”قَائِمٌ“ مرفوع ہے خبر ہونے کی وجہ سے، اور ”أَبُوهُ“ مرفوع ہے فاعل ہونے کی وجہ سے۔ تو دیکھو ہر ایک کی وجہ الگ ہے، اور اب ترجمہ بھی کر دیجیے: ”زَيْدٌ قَائِمٌ أَبُوهُ“۔ ”زَيْدٌ قَائِمٌ أَبُوهُ“، یہ ”قَائِمٌ“ کا فاعل کون؟ ”أَبُوهُ“، زید کا باپ۔ یہ قیام کرنے والا کون ہے؟ زید ہے یا زید کا باپ ہے؟ زید کا باپ۔ تو یوں کریں: زید کہ کھڑا ہے اس کا باپ، اس کا والد، زید کہ کھڑا ہے اس کا والد۔ اور با محاورہ ترجمہ یوں کریں: زید کا والد کھڑا ہے۔ زید کا والد کھڑا ہے بھئی۔
تو یاد رکھیے یہ ”قَائِمٌ“ یہ صفت بحال متعلقہٖ ہے۔ یعنی ”قَائِمٌ“ لفظوں میں تو خبر ہے زید کی لیکن قیام زید کی صفت نہیں بلکہ اس کے والد کی صفت ہے، تو یہ کیا ہے؟ صفت بحال، یہ جو خبر ہوتی ہے نا خبر، آپ کہیں گے یہ تو صفت ہے ہی نہیں یہ تو خبر ہے۔ بھئی خبر بھی تو صفت ہی ہوتی ہے نا! میں نے کہا ”زَيْدٌ قَائِمٌ“، کیا معنی؟ زید کھڑا ہے۔ معلوم ہوا یہ کھڑا ہونا کس کی صفت ہے؟ زید کی صفت ہے، صورت سمجھ میں آ گئی۔ تو ترکیب کے اعتبار سے بے شک یہ خبر ہے لیکن معنوی اعتبار سے یہ کیا ہے؟ اس کی صفت ہے، تو اس اعتبار سے میں بات کر رہا ہوں کہ یہ ”قَائِمٌ“ کیا ہے؟ صفت بحال متعلقہٖ، یعنی لفظوں میں خبر ہے یا صفت ہے زید کی اور معنی میں صفت ہے اس کے والد کی بھئی۔ تو یہ ”قَائِمٌ“ نے ”أَبُوهُ“ کو رفع دیا، اور ”قَائِمٌ“ کیا ہے؟ اسم فاعل۔ اور اسم فاعل کے عمل کرنے کے لیے کتنی شرائط ہیں؟ دو۔ پہلی شرط کیا؟ کہ حال یا استقبال کے معنی میں ہو، اور یہ بھی حال یا استقبال کے معنی میں ہے۔ اور دوسری شرط کیا ہے؟ چھ چیزوں میں سے کسی ایک پر اعتماد ہو، کس پر اعتماد ہے یہاں؟ یہاں مبتدا پر، ”قَائِمٌ“ سے پہلے کون گزرا ہے؟ مبتدا، اس پر اعتماد ہے۔ اگر مبتدا نہ ہوتا تو پھر یہ عمل بھی نہ کرتا بھئی۔
”أَوْ ذِي الْحَالِ“، یا اس کا اعتماد کس پر ہو؟ ذوالحال پر ہو، ”نَحْوُ: جَاءَنِي زَيْدٌ ضَارِبًا أَبُوهُ عَمْرًا“۔ ”جَاءَنِي زَيْدٌ“، آیا میرے پاس زید، اس حال میں کہ ”ضَارِبًا“، کہ پٹائی کرنے والا ہے ”أَبُوهُ“، اس کا والد ”عَمْرًا“، عمرو کی۔ ترجمہ سمجھ میں آیا؟ جی، تو دیکھیے یہ ”ضَارِبًا“ عمل کر رہا ہے، ”أَبُوهُ“ کو رفع دے رہا ہے، ”عَمْرًا“ کو نصب دے رہا ہے، اور یہ اس کا اعتماد کس پر ہے؟ ”زَيْدٌ“ پر جو کہ ذوالحال ہے۔ جی، ترکیب کیجیے۔
”جَاءَنِي“، ”جَاءَ“ فعل، نون وقایہ، یا ضمیر منصوب محلاً مفعول بہ، ”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً ذوالحال۔ توجہ ہے؟ ”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً ذوالحال، مرفوع کیوں؟ کیونکہ ”جَاءَ“ کے لیے فاعل ہے۔ لفظاً کیوں؟ اس کے رفع پر ہم تلفظ کر رہے ہیں، شاباش۔ اور ذوالحال، آگے، ”ضَارِبًا“ منصوب لفظاً صیغہ اسم فاعل، منصوب کیوں؟ کیونکہ یہ حال ہے اور حال کیا ہوتا ہے؟ منصوب۔ منصوب لفظاً صیغہ اسم فاعل، آگے، ”أَبُو“ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ کیونکہ یہ ”ضَارِبًا“ کے لیے فاعل ہے، شاباش۔ مرفوع لفظاً مضاف، آگے، ”هٗ“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، دیکھو حال کو کس سے جوڑتے ہیں؟ ذوالحال سے، تو ضمیر ایک چاہیے، تو ”هٗ“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ اور یہ راجع ہے کس کو؟ زید ذوالحال کو، دیکھا یہ حال کا ربط آ گیا ذوالحال کے ساتھ۔ آگے، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر فاعل ہوا ”ضَارِبًا“ کے لیے۔ آگے، ”عَمْرًا“ منصوب لفظاً مفعول بہ، منصوب کیوں؟ مفعول بہ کس کے لیے ہے؟ ”ضَارِبًا“ کے لیے ہے، شاباش۔ ”ضَارِبًا“ صیغہ اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول سے مل کر شبہ جملہ ہو کر یہ حال، ذوالحال اپنے حال سے مل کر فاعل ہوا، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ ”جَاءَنِي زَيْدٌ ضَارِبًا أَبُوهُ عَمْرًا“، ترجمہ کیجیے۔
پٹائی کرنے والا، دیکھو یہ اسم فاعل کا ترجمہ عموماً طلبہ ہمیشہ یہی کرتے ہیں: کھڑا ہونے والا، پٹائی کرنے والا، چلنے والا، نہیں یہ والا یہ لانے کی ضرورت نہیں ہے بھئی، بات سمجھ میں آ گئی؟ ہاں بالکل آپ فعل والا ترجمہ کریں۔ دیکھو جیسے میں ترجمہ کروں گا: ”جَاءَنِي زَيْدٌ“، آیا میرے پاس زید اس حال میں، ”ضَارِبًا أَبُوهُ عَمْرًا“، کہ پٹائی کر رہا ہے اس کا باپ عمرو کی، دیکھا۔ تو اسم فاعل کا عموماً طلبہ ہمیشہ کرنے والا، ”زَيْدٌ ضَارِبٌ“، طلبہ ترجمہ کرتے ہیں ”زَيْدٌ ضَارِبٌ“، زید پٹائی کرنے والا ہے۔ حالانکہ یہ ترجمہ نہیں، یہ بلکہ یہ تو مناسب بھی نہیں لگتا یہ ترجمہ کیا جائے۔ ترجمہ یوں کریں گے: زید پٹائی کر رہا ہے۔ پٹائی کر رہا ہے اسی لیے تو وہ ضارب ہے، اگر پٹائی نہ کر رہا ہو تو ضارب نہیں۔ یا اگر مستقبل کی بات آپ کر رہے ہیں کہ کل کرے گا: ”زَيْدٌ ضَارِبٌ“، زید پٹائی کرے گا، دیکھا۔ تو آپ موقع کے مطابق ترجمہ کریں، پٹائی کرنے والا ہے یہ کہنے کی ضرورت نہیں، صورت سمجھ میں آ گئی؟
تو ”جَاءَنِي زَيْدٌ ضَارِبًا أَبُوهُ عَمْرًا“، آیا میرے پاس زید اس حال میں کہ پٹائی کر رہا ہے اس کا والد عمرو کی، تو اعتماد ہوگا مبتدا پر یا ذوالحال پر۔ ”أَوْ مَوْصُولٍ“، یا کس پر؟ اسم موصول پر۔ میں نے بتایا کون سا اسم موصول؟ جو الف لام کی شکل میں آئے اور اسم فاعل اور اسم مفعول کے صیغوں پر داخل ہوتا ہے بھئی۔ اور اس میں میں نے بتایا تھا کہ اسم فاعل یا اسم مفعول اگر حدوث کے معنی میں ہوں تو پھر وہ الف لام کون سا ہوگا؟ الف لام اسمی یعنی اسم موصول ہوگا، اور اگر وہ اسم فاعل یا اسم مفعول ثبوت کے معنی میں ہوں تو پھر وہ الف لام اسمی نہیں ہوگا بلکہ الف لام حرفی ہوگا۔ تو یہاں بمعنی حدوث کے مراد ہے۔ ”أَوْ مَوْصُولٍ“، ”أَوْ مَوْصُولٍ“، یا اسم موصول پر اعتماد کرتے ہوئے، ”نَحْوُ: مَرَرْتُ بِالضَّارِبِ أَبُوهُ عَمْرًا“۔
اچھا، تو گزشتہ مثال میں دیکھو بھئی ”ضَارِبًا“ عامل ہے، اس نے ”أَبُوهُ“ کو رفع دیا اور ”عَمْرًا“ کو نصب دیا، کس پر اعتماد کرتے ہوئے؟ ماقبل میں ذوالحال پر۔ اور جبکہ یہاں ”مَرَرْتُ بِالضَّارِبِ أَبُوهُ عَمْرًا“، یہ ”ضَارِبِ“ ”أَبُوهُ“ کو رفع دے رہا ہے اور ”عَمْرًا“ کو نصب، اور اس کا اعتماد کس پر ہے؟ اسم موصول یہ جو ”اَلضَّارِبِ“ الف لام آ رہا ہے، اس پر اعتماد ہے۔ یہ نہ ہوتا تو یہ عمل بھی نہ کرتا۔ ترکیب کیجیے بھئی: ”مَرَرْتُ بِالضَّارِبِ أَبُوهُ عَمْرًا“۔
”مَرَرْتُ“ فعل با فاعل، ”تُ“ ضمیر مرفوع محلاً فاعل، جی۔ ”بِـ“ جارہ، الف لام اسم موصول، اعراب بولیے۔ مجرور محلاً، مجرور کیوں؟ کیونکہ با جارہ داخل ہے۔ محلاً کیوں؟ کیونکہ اسم موصول ہے، کیا ہے؟ مبنی ہے مبنی ہے، اور مبنی کا اعراب کیسے آتا ہے؟ محلاً۔ تو با جارہ، الف لام اسم موصول مجرور محلاً، آگے، ”ضَارِبِ“ مجرور لفظاً صیغہ اسم فاعل، جی۔ مجرور کیوں ”ضَارِبِ“؟ کیونکہ وہی اسم موصول والا اعراب کس پر ظاہر ہو گیا؟ ضارب پر داخل ہوا، اس پر ظاہر ہو گیا۔ اور اسم موصول تو کیا تھا با کی وجہ سے مجرور، تو وہی اعراب کس پر ظاہر ہوا؟ ضارب پر، کیونکہ اسم موصول الف لام کی شکل میں آیا ہے اور الف لام پر تو اعراب ظاہر نہیں ہو سکتا تو وہی اعراب اس کے صلے پر جا کر ظاہر ہوتا ہے بھئی۔ ورنہ تو صلہ جو ہوتا ہے ”لَا مَحَلَّ لَهُ مِنَ الْإِعْرَابِ“، اس کا کوئی محلے اعراب نہیں ہوتا لیکن جب صلہ اسم فاعل یا اسم مفعول کی شکل میں آئے پھر اس پر اسم موصول والا ہی اعراب کیا ہوتا ہے؟ ظاہر ہوتا ہے۔ تو ”ضَارِبِ“ مجرور لفظاً صیغہ اسم فاعل۔ آگے، ”أَبُو“ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ فاعل ہے ضارب کے لیے، جی۔ ”هٗ“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، ہاں جب بھی غائب کی ضمیر آئے اس کا مرجع تلاش کرنا ہے۔ یہ ”هٗ“ ضمیر راجع ہے اسم موصول کو، شاباش، یہ ”هٗ“ ضمیر لوٹ رہی ہے اسم موصول کو کیونکہ صلے کو موصول سے جوڑنے کے لیے ربط چاہیے، عائد چاہیے، تو یہ ”هٗ“ ضمیر ربط دے رہی ہے۔ ”أَبُو“ مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر یہ فاعل ہوا ”ضَارِبِ“ کے لیے۔ ”عَمْرًا“ منصوب لفظاً مفعول بہ، جی، ”عَمْرًا“ منصوب لفظاً مفعول بہ۔ اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر یہ صلہ ہوا اسم موصول کے لیے، پھر وہی صلہ لام پہ شد پڑھتے ہو کیوں پڑھتے ہو؟ صلہ ہوا، صلہ ہوا۔ اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر یہ صلہ ہوا موصول کے لیے۔ موصول اپنے صلے سے مل کر مجرور ہوا با جارہ کے لیے، جار اپنے مجرور سے مل کر متعلق کس سے؟ ”مَرَرْتُ“ فعل کے ساتھ، شاباش۔ آگے، ”مَرَرْتُ“ فعل اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ شاباش، دیکھا کتنی مشکل ترکیب آپ نے حل کر لی! ”مَرَرْتُ بِالضَّارِبِ أَبُوهُ عَمْرًا“، ترجمہ کیجیے۔
”مَرَرْتُ“، میں گزرا، ”بِالضَّارِبِ“، الف لام کا ترجمہ وہ جو کہ، میں گزرا اس آدمی پر جو کہ پٹائی کر رہا تھا ”أَبُوهُ“ اس کا باپ ”عَمْرًا“ عمرو کی۔ میں اس آدمی پر گزرا جس کا باپ عمرو کی پٹائی کر رہا تھا۔ ترجمہ سمجھ میں آ گیا بھئی؟ تو اس کی جگہ اگر ترجمہ ویسے مشکل لگے تو ”اَلَّذِي“ لے آیا کرو: ”مَرَرْتُ بِالَّذِي يَضْرِبُ أَبُوهُ عَمْرًا“، میں گزرا اس آدمی پر، ”اَلَّذِي“ اس آدمی پر ”يَضْرِبُ“ کہ پٹائی کر رہا تھا ”أَبُوهُ عَمْرًا“ اس کا باپ عمرو کی۔ اب مجھے بتائیے، یہ ”أَبُوهُ“ کو رفع کس نے دیا؟ ضارب نے۔ ”عَمْرًا“ کو نصب کس نے دیا؟ ضارب نے۔ اور اس کے لیے تو شرط تھی کہ اس کا اعتماد ہو چھ چیزوں میں سے کسی ایک پر، یہاں کس پر اعتماد ہے؟ اسم موصول پر، شاباش۔
”أَوْ مَوْصُوفٍ“، یا اس اسم فاعل کا اعتماد موصوف پر ہو، ”نَحْوُ: عِنْدِي رَجُلٌ ضَارِبٌ أَبُوهُ عَمْرًا“۔ آپ دیکھ رہے ہیں، جتنی مثالیں آ رہی ہیں ان میں وہ عائد ذکر کرتے جا رہے ہیں یا نہیں ذکر کرتے جا رہے؟ یہ عائد اسی لیے ذکر کر رہے ہیں کہ جب بھی جملہ یا شبہ جملہ کو کسی چیز سے جوڑنا ہو ربط ضروری ہے، اگر ربط نہیں ہوگا تو پھر وہ جڑ ہی نہیں سکتا۔ اسی لیے یہ ”أَبُوهُ“ کے ساتھ ہا ضمیریں جوڑتے جا رہے ہیں، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یا تو یا چوتھی چیز جس پر وہ اعتماد ہوگا ”أَوْ مَوْصُوفٍ“، وہ کیا ہوگا؟ موصوف۔ یہ اسم فاعل صفت بنے گا اور وہ موصوف۔ بھئی دیکھیے نا، جب اس کا اعتماد ہوگا مبتدا پر اسم فاعل کا تو معلوم ہوا یہ خبر بنے گا۔ جب اس کا اعتماد ہوگا ذوالحال پر، معلوم ہوا یہ اسم فاعل حال بنے گا۔ جب اس کا اعتماد ہوگا اسم موصول پر، معلوم ہوا یہ صلہ بنے گا۔ اور جب اس کا اعتماد ہوگا کس پر؟ موصوف پر، معلوم ہوا یہ کیا بنے گا؟ صفت بنے گا۔ جی، ترکیب کیجیے۔
”عِنْدِي“، ”عِنْدَ“ مرفوع تقدیراً مضاف، اچھا اب وجہ بتائیے، مرفوع کیوں؟ مبتدا ہے، بھئی میں نے آپ کو پہلے بتایا تھا کہ یہ جو ظروف ہوتے ہیں، ظروف ہیں یہ کبھی بھی مبتدا نہیں بنتے، یہ جب بھی اگر شروع میں آ بھی جائیں تو خبر مقدم بنتے ہیں۔ تو ”عِنْدَ“ کس میں سے ہے؟ عند کا کیا معنی ہے؟ پاس۔ آپ میرے پاس ہیں تو یہ پاس جگہ ہے جگہ ہے، میرے قریب ہیں۔ تو یہ ظرف ہے بھئی، ظرف ہے۔ جی، اب کیجیے۔ ”عِنْدَ“ منصوب تقدیراً مضاف، ابھی میں نے بتایا، ہاں بھئی آپ بتاؤ، ظرف ہے، یہ ظرف ہے، ظرف کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ مفعول فیہ بن رہا ہے۔ ”عِنْدَ“ منصوب تقدیراً مضاف، ابھی ہم نے پڑھا، ظروف مبنیہ گزرے یا نہیں گزرے؟ اس میں ”عِنْدَ“ گزرا؟ تو ”عِنْدَ“ معرب ہے تو پھر اس کا اعراب یہاں پر ”عِنْدِي“ یا کی طرف مضاف ہے، تقدیراً آئے گا، صورت سمجھ میں آ گئی۔ جی، ”عِنْدَ“ منصوب تقدیراً مضاف، منصوب کیوں؟ کیونکہ مفعول فیہ ہے، شاباش۔ آگے، یا ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، مجرور کیوں؟ کیونکہ مضاف الیہ ہے۔ محلاً کیوں؟ کیونکہ مبنی ہے، شاباش۔ مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مفعول فیہ ہوا فعل محذوف، فعل محذوف کیا ہے؟ ”ثَبَتَ“، تو یہ مفعول فیہ ہوا ”ثَبَتَ“ یا ”ثَابِتٌ“ کے لیے۔ ”ثَبَتَ“ فعل، جی، اس کے اندر ”هُوَ“ ضمیر مرفوع محلاً فاعل، جو کس کو راجع؟ خبر کو کس سے جوڑتے ہیں؟ مبتدا سے۔ مبتدا کون ہے؟ آگے ”رَجُلٌ“ آ رہا ہے، جب ”عِنْدِي“ یہ خبر مقدم ہے اور وہ کیا ہے؟ مبتدا مؤخر۔ تو ضمیر، خبر کو کس سے جوڑتے ہیں؟ مبتدا سے، تو ”هُوَ“ ضمیر راجع ہے کس کو؟ مبتدا کو، ”رَجُلٌ“ کو جو مبتدا مؤخر ہے۔ فعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر خبر مقدم بھئی۔
آگے، ”رَجُلٌ“ مرفوع لفظاً موصوف، مرفوع کیوں؟ کیونکہ یہ مبتدا ہے۔ ”ضَارِبٌ“ مرفوع لفظاً صیغہ اسم فاعل، یہ مرفوع کیوں ہے؟ کیونکہ یہ صفت ہے۔ تو ”رَجُلٌ“ مرفوع لفظاً موصوف، اور ”ضَارِبٌ“ مرفوع لفظاً صیغہ اسم فاعل۔ آگے، ”أَبُو“ مرفوع لفظاً مضاف، یہ مرفوع کیوں؟ کیونکہ فاعل ہے ”ضَارِبٌ“ کے لیے، شاباش، جی۔ ”هٗ“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، کس کو راجع؟ جو ”رَجُلٌ“ موصوف کو راجع، کیونکہ صفت کو کس سے جوڑتے ہیں؟ موصوف سے، جی۔ ”أَبُو“ مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر یہ فاعل ہوا ”ضَارِبٌ“ صیغہ اسم فاعل کے لیے۔ آگے، ”عَمْرًا“ منصوب لفظاً مفعول بہ، جی۔ ”ضَارِبٌ“ صیغہ اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر شبہ جملہ ہو کر یہ صفت ہوا ”رَجُلٌ“ موصوف کے لیے۔ شاباش، ”ضَارِبٌ“ صیغہ اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر شبہ جملہ ہو کر یہ صفت ہوا ”رَجُلٌ“ موصوف کے لیے، اور ربط دے دیا، جی ربط بھی ہم نے عائد بھی بتلا دیا، اور پھر موصوف صفت مل کر مبتدا مؤخر، اور پھر مبتدا، مبتدا اپنے خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ ترجمہ کیجیے۔
میرے پاس آیا، ہاں، میرے پاس آیا، یہ آیا والا ترجمہ کہاں سے کیا آپ نے؟ ”عِنْدِي رَجُلٌ ضَارِبٌ أَبُوهُ عَمْرًا“، کیا مشکل ہے ترجمے میں؟ ہاں، ”عِنْدِي“، میرے پاس، ”رَجُلٌ“، ایسا آدمی ہے، ”ضَارِبٌ أَبُوهُ عَمْرًا“، کہ اس کا باپ عمرو کی پٹائی کر رہا ہے۔ ترجمہ سمجھ میں آیا؟ میرے پاس ایک ایسا آدمی ہے کہ اس کا باپ عمرو کی پٹائی کر رہا ہے۔ عمرو کی پٹائی کرنے والا ہے، یہ ترجمہ نہیں مناسب بنتا، بات سمجھ میں آ گئی؟ ہاں تو موقع کے مطابق جو مناسب ترجمہ ہو وہ کیا کریں اس کا، اسم فاعل اسم مفعول وغیرہ کا۔
تو یہ ”ضَارِبٌ“ نے دیکھو ”أَبُوهُ“ کو رفع دیا اور ”عَمْرًا“ کو نصب دیا، اور کس پر اعتماد کیا اس ”ضَارِبٌ“ نے؟ ”رَجُلٌ“ موصوف پر، موصوف پر۔ تو اس جملے میں آپ نے دیکھا ”رَجُلٌ“ بھی مرفوع ہے، ”ضَارِبٌ“ بھی مرفوع ہے، ”أَبُوهُ“ بھی مرفوع ہے لیکن جب میں نے وجہ پوچھی ہر ایک کی وجہ آپ نے الگ الگ بیان کی۔ آپ نے کہا ”رَجُلٌ“ مرفوع ہے کیونکہ یہ مبتدا ہے اور مبتدا مرفوع ہوتا ہے، اور ”ضَارِبٌ“ کو میں نے جب پوچھا یہ کیوں مرفوع تو آپ نے کہا یہ صفت ہے اور صفت کا وہی اعراب ہوتا ہے جو موصوف کا ہوتا ہے، اور ”أَبُوهُ“ بھی مرفوع میں نے پوچھا یہ کیوں مرفوع تو آپ نے کہا یہ فاعل ہے ”ضَارِبٌ“ کے لیے اور فاعل بھی کیا ہوتا ہے؟ مرفوع ہوتا ہے۔ جی۔
”أَوْ هَمْزَةِ الِاسْتِفْهَامِ“، یا اس اسم فاعل کا اعتماد ہوگا ہمزہ استفہام پر، ”نَحْوُ: أَقَائِمٌ زَيْدٌ؟“، کیا زید کھڑا ہے؟ ”أَقَائِمٌ زَيْدٌ؟“۔ بھئی یہ وہ مبتدا کی قسم ثانی آ گئی، آپ کو یاد ہے؟ مبتدا تو اصل میں مسند الیہ ہوتا ہے، یعنی اس آسان لفظوں میں، مبتدا وہ ہے جس کے بارے میں بات کی جائے اور خبر وہ جو بات کی جائے وہ ہے خبر۔ تو ”زَيْدٌ قَائِمٌ“، میں نے کس کے بارے میں بات کی؟ زید کے بارے میں، وہ ہے مبتدا، اور کیا بات کی؟ کہ وہ کھڑا ہے، یہ ”قَائِمٌ“ کیا ہے؟ خبر ہے۔ تو مبتدا وہ ہوتا ہے جس کے بارے میں بات کی جائے اور خبر وہ جو بات ہوتی ہے اسے خبر کہتے ہیں۔ لیکن مبتدا کی ایک قسم ثانی بھی آپ نے پڑھی جس میں، جس میں مبتدا مسند الیہ نہیں بلکہ مسند ہوتا ہے یعنی وہ جو بات کی جا رہی ہے وہ ہے مبتدا اور جس کے بارے میں بات کی جا رہی ہے وہ مسند الیہ ہے۔ لیکن مبتدا کی ایک دوسری قسم بھی ہے جس میں مبتدا مسند الیہ نہیں ہوتا بلکہ مسند بہٖ ہوتا ہے بھئی، مسند بہٖ ہوتا ہے۔ اور وہ اس کے اندر تین شرائط تھیں بھئی اس مبتدا کے لیے، پہلی شرط یہ کہ وہ صیغہ صفت کا ہو، دوسری شرط یہ کہ وہ ہمزہ استفہام یا حرف نفی کے بعد واقع ہو۔ جیسے آپ یہاں دیکھ رہے ہیں ”أَقَائِمٌ زَيْدٌ؟“، اور اسی طرح آگے آ رہا ہے ”مَا قَائِمٌ زَيْدٌ“۔ صیغہ کون سا ہے؟ دونوں جگہ ”قَائِمٌ“، صیغہ کون سا ہو؟ صفت کا، اور کس کے بعد آئے؟ حرف نفی یا حرف استفہام کے بعد، ہمزہ حرف، ہمزہ حرف استفہام ہے اور ما حرف نفی ہے۔ اور تیسری شرط کیا؟ کہ وہ اسم ظاہر کو رفع دے۔ تو یہاں پر بھی ”قَائِمٌ“ کیا کر رہا ہے؟ ”زَيْدٌ“ کو رفع دے رہا ہے۔ تو مبتدا کی قسم ثانی، مبتدا کی قسم ثانی اس میں تین شرائط تھیں: پہلی شرط یہ کہ صیغہ صفت کا ہو، دوسری شرط یہ کہ اس سے ماقبل ہمزہ استفہام یا حرف نفی آئے، اور تیسری شرط یہ کہ وہ اسم ظاہر کو رفع دے، تو یہ مبتدا کی قسم ثانی ہے بھئی۔
تو یا اس کا اعتماد ہوگا ”أَوْ هَمْزَةِ الِاسْتِفْهَامِ“، ہمزہ استفہام پر، ”نَحْوُ: أَقَائِمٌ زَيْدٌ؟“، کیا زید کھڑا ہے؟ جی، ”أَقَائِمٌ“، ہمزہ ہمزہ استفہام، جی، ”قَائِمٌ“ مرفوع لفظاً صیغہ اسم فاعل۔ ہاں مبتدا ہے، اب میں پوچھوں گا مرفوع کیوں؟ آپ کیا کہیں گے؟ یہ مبتدا ہے۔ تو ”قَائِمٌ“ مرفوع لفظاً صیغہ اسم فاعل، مرفوع کیوں؟ کیونکہ مبتدا ہے۔ آگے، ”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً اس کا فاعل ہے اور قائم مقام خبر کے ہے، قائم مقام خبر۔ تو دراصل یہ مرفوع ہے فاعل ہونے کی بناء پر، خبر ہونے کی بناء پر نہیں، تو یہ فاعل ہے۔ اور یہ خبر نہیں ہے قائم مقام خبر ہے، تو پھر مبتدا، اسم فاعل، اسم فاعل اپنے، قائم مقام کی بات ابھی نہیں، ابھی فاعل سے جوڑیں، ”قَائِمٌ“ کو کس سے جوڑتے ہیں؟ اپنے فاعل سے۔ ”قَائِمٌ“ صیغہ اسم فاعل اپنے فاعل سے مل کر مبتدا، کیا بنا؟ مبتدا۔ اور پھر یہ مبتدا اپنے قائم مقام خبر سے مل کر کیا ہوا؟ جملہ اسمیہ خبریہ، جملہ یہ ہمزہ استفہام ہے، جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا بھئی، جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا۔ ”أَقَائِمٌ زَيْدٌ؟“، کیا زید کھڑا ہے؟ ترکیب سمجھ میں آئی؟ تو یہ ایسا مبتدا ہے جس کی خبر کوئی نہیں کیونکہ ”زَيْدٌ“ تو اس کے لیے فاعل ہے، قائم مقام خبر ہے لیکن خود یہ خبر نہیں، تو یہ ایسا مبتدا ہے جس کی خبر نہیں ہے بھئی۔
اور آپ چاہیں تو دوسری ترکیب بھی کر سکتے ہیں یہاں پر کیونکہ یہاں دونوں مفرد ہیں، دونوں مفرد ہیں۔ دوسری ترکیب یہ کہ آپ ”قَائِمٌ“ کو خبر مقدم بنا دو اور ”زَيْدٌ“ کو مبتدا مؤخر، لیکن یہاں یہ ترکیب نہیں ہوگی اس لیے کیونکہ ”قَائِمٌ“ کو ہم نے عامل بنانا ہے کیونکہ بات چل رہی ہے اسم فاعل کے عمل کی، تو یہ کس کو عمل دے رہا ہے؟ کس میں عمل کر رہا ہے؟ ”زَيْدٌ“ میں عمل کر رہا ہے۔ ترکیب سمجھ میں آ گئی بھئی؟
”أَوْ حَرْفِ النَّفْيِ“، یا اس کا اعتماد ہو حرف نفی پر، ”نَحْوُ: مَا قَائِمٌ زَيْدٌ“، زید کھڑا نہیں ہے۔ جی، ترکیب کیجیے۔ ”مَا“ حرف نفی، ”قَائِمٌ“ مرفوع لفظاً صیغہ اسم فاعل، توجہ ہے؟ ”قَائِمٌ“ مرفوع لفظاً صیغہ اسم فاعل، مرفوع کیوں؟ کیونکہ مبتدا ہے، شاباش، مبتدا کی قسم ثانی ہے، جی۔ ”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً فاعل، ”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً فاعل، مرفوع کیوں؟ فاعل ہے اور یہ قائم مقام خبر ہے۔ اسم فاعل اپنے فاعل سے مل کر، ہاں اسم فاعل اپنے فاعل سے مل کر یہ ہوا مبتدا، اور پھر مبتدا اپنے قائم مقام خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا کیونکہ یہاں کوئی سوال وغیرہ نہیں ہے، یہاں صرف نفی ہے نفی، زید کھڑا نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہاں تک سارا حل ہو گیا اچھی طرح؟
”فَإِنْ كَانَ بِمَعْنَى الْمَاضِي وَجَبَتِ الْإِضَافَةُ مَعْنًى“، اگر اسم فاعل جو ہے ماضی کے معنی میں ہو، بھئی حال یا استقبال کے معنی میں ہو پھر تو یہ عمل کرتا ہے، اگر ماضی کے معنی میں ہو پھر کیا کریں گے؟ تو بتلا رہے ہیں، کہتے ہیں: ”فَإِنْ كَانَ بِمَعْنَى الْمَاضِي“، اگر اسم فاعل ماضی کے معنی میں ہو، ”وَجَبَتِ الْإِضَافَةُ“، تو پھر اس کی اضافت واجب ہے، ”مَعْنًى“، کون سی اضافت؟ اضافت معنوی بھئی۔ ”نَحْوُ: زَيْدٌ ضَارِبُ عَمْرٍو أَمْسِ“۔ ”زَيْدٌ ضَارِبُ عَمْرٍو أَمْسِ“، زید نے پٹائی کی تھی، دیکھا، زید پٹائی کرنے والا ہے یہ ترجمہ نہیں کرنا، زید نے پٹائی کی تھی، دیکھا یہ ماضی کا ترجمہ کر رہا ہوں، زید نے پٹائی کی تھی عمرو کی، ”أَمْسِ“، گزشتہ کل۔ ترجمہ سمجھ میں آیا؟ تو ”أَمْسِ“ باقاعدہ لفظوں میں لے کر آ گئے یہ بتلانے کے لیے کہ یہ ”ضَارِبُ“ ماضی کے معنی میں ہے، یہ ”أَمْسِ“ بتلا رہا ہے، صورت سمجھ میں آ گئی؟ اور دیکھیے، جب یہ ماضی کے معنی میں ہے تو پھر اس کی اضافت واجب ہے۔
تو زید کون ہوا؟ ضارب، اور اس نے کس کی پٹائی کی؟ عمرو کی۔ تو عمرو تو معمول ہوا کس کے لیے؟ بھئی اس وقت تو اضافت ہو رہی ہے نا، ورنہ تو عمرو کون ہے؟ مفعول ہے یا نہیں ضارب کے لیے؟ معنی کے اعتبار سے مفعول ہے، مفعول ہے۔ اور آپ نے پڑھا تھا، ایک اضافت لفظی ہے ایک اضافت معنوی، اضافت لفظی کسے کہتے تھے؟ کہ صیغہ صفت کا ہو اور مضاف ہو کس کی طرف؟ اپنے معمول کی طرف۔ تو یہاں بھی ”ضَارِبُ“ صیغہ صفت کا ہے اور مضاف ہو رہا ہے عمرو اپنے معمول کی طرف تو یہ اضافت لفظی ہونی چاہیے، لیکن انہوں نے کہا ”وَجَبَتِ الْإِضَافَةُ مَعْنًى“، اضافت معنوی واجب ہے، اضافت معنوی واجب۔ تو یہ تو اضافت لفظی ہے؟ جواب: نہیں بھئی، یہ اضافت لفظی نہیں اضافت معنوی ہے۔ بھئی صیغہ صفت کا ہے، مضاف ہو رہا ہے کس کی طرف؟ اپنے معمول کی طرف۔ کہتے ہیں بھئی یہ اس کا معمول نہیں ہے، ابھی تو ہم نے آپ کو بتایا جب اسم فاعل کس معنی میں ہو؟ ماضی کے معنی میں تو یہ عامل ہی نہیں، جب عامل نہیں تو آگے اس کا کوئی معمول نہیں، جب معمول نہیں تو یہ اپنے معمول کی طرف تو مضاف ہے ہی نہیں کیونکہ معمول تو اس کا ہوتا ہی نہیں۔ تو یہ اپنے معمول کی طرف مضاف نہیں ہے، صیغہ صفت کا اپنے معمول کی طرف مضاف ہو پھر اضافت لفظی ہوتی ہے تو یہ تو اضافت لفظی نہیں ہے بھئی، اسی لیے انہوں نے کہا کہ اضافت معنوی ہوگی۔
تو یہ معنی ہے، کہتے ہیں دوبارہ دیکھیے: ”فَإِنْ كَانَ بِمَعْنَى الْمَاضِي“، جب اسم فاعل جو ہے ماضی کے معنی میں ہو، ”وَجَبَتِ الْإِضَافَةُ مَعْنًى“، تو واجب ہے اضافت معناً، باعتبار معنی کے یعنی اضافت معنوی واجب ہے۔ ”نَحْوُ: زَيْدٌ ضَارِبُ عَمْرٍو أَمْسِ“۔ ترکیب کیجیے بھئی۔ ہاں یہ یاد رکھیے یہ مشکل ترکیب ہے بھئی، مشکل ترکیب ہے۔ تو کیونکہ ”ضَارِبُ عَمْرٍو“، ”ضَارِبُ“ یہ عمرو میں عامل نہیں ہے، عامل یعنی وہ یہ اس کا عمرو اس کا معمول نہیں ہے تو یہ اضافت معنوی ہے جیسے انہوں نے آپ کو بتا دیا بھئی، اضافت معنوی ہے۔ تو پھر، پھر یہ آگے ”أَمْسِ“ آ رہا ہے، ”أَمْسِ“ ظرف ہے، مبنی ہے، اور ظرف کیا ہوتا ہے؟ منصوبات میں سے ہے، اس پر نصب آتا ہے تو اس کو نصب کس نے دیا؟ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ جب یہ ”ضَارِبُ“ عامل نہیں ہے تو آگے اور معمول آئیں تو اس کو ان میں عامل پھر کون ہوتا ہے؟ تو علماء فرماتے ہیں کہ یہاں پر پھر فعل مقدر نکالا جاتا ہے اور وہ فعل عامل ہوتا ہے، وہ فعل کیا ہوتا ہے؟ عامل ہوتا ہے۔
صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ لہٰذا سنو، ترکیب یوں ہوگی بھئی: ”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً مبتدا، ”ضَارِبُ“ مرفوع لفظاً صیغہ اسم فاعل، اس کے اندر ”هُوَ“ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل جو زید کی طرف راجع ہے یعنی مبتدا کی طرف، اور ”ضَارِبُ“ مرفوع لفظاً صیغہ اسم فاعل اور مضاف مضاف، اور اس کے اندر ”هُوَ“ ضمیر ہم نے نکال لی، اور آگے ”عَمْرٍو“ مجرور لفظاً مضاف الیہ۔ تو اسم فاعل اپنے فاعل اور مضاف الیہ سے مل کر شبہ جملہ ہو کر یہ زید کے لیے خبر، اور ”أَمْسِ“ آگے اور معمول آ گیا تو اس کے لیے فعل نکالیں گے، اسی جیسا فعل نکالیں گے اور وہ یہاں ”ضَرَبَهُ“ نکال لیں گے: ”ضَرَبَهُ أَمْسِ“، مفعول بھی اسی طرح ساتھ ملا لو: ”ضَرَبَهُ أَمْسِ“۔ تو ”ضَرَبَ“ کے اندر ضمیر زید کو راجع کیونکہ وہ ہے ضارب، اور کس کو مارا ہے؟ عمرو کو، تو یہ ”ضَرَبَهُ“ یہ ہا مفعول کی ضمیر کس کو راجع؟ عمرو کو، اور ”أَمْسِ“ یہ منصوب محلاً مفعول فیہ کیونکہ یہ مبنیات میں سے ہے۔ تو یہ پھر فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ اور مفعول فیہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں اس صورت میں چونکہ ضارب عامل نہیں ہے تو آگے اگر کوئی اور معمول آ جائیں تو ان کے لیے پھر فعل مقدر نکالا جائے گا، اسی جیسا فعل، اس صفت جیسا فعل۔ تو یہاں ضارب ہے تو اسی جیسا فعل ”ضَرَبَ“ نکال لیں گے، صورت اچھی طرح سمجھ میں آ گئی؟
اس پر آپ کے ذہن میں ایک اشکال آئے گا کہ ”ضَارِبُ“ جب ماضی کے معنی میں ہے تو یہ عمل نہیں کرتا، تو پھر یہ ”هُوَ“ ضمیر کو جو اس کے اندر ہے اس کو رفع تو دے رہا ہے، عامل تو ہے، عمل تو کر رہا ہے، تو پھر اس کا یہ جواب دیا جا سکتا ہے کہ ضمیر میں عمل بھی، ضمیر اس کے اندر چھپی ہوئی ہے ظاہر تو ہے نہیں، تو عمل کوئی ظاہر ہو رہا ہے؟ عمل ظاہر نہیں ہو رہا، تو یہ عمل بھی گویا لا عمل ہے، نہ ہونے کی طرح ہی ہے کیونکہ ظاہر میں کوئی کسی لفظ پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا، تو لہٰذا یہ عمل ہے بھی تو لا عمل کی طرح ہے گویا ہے ہی نہیں۔ تو اس میں ظاہر میں یہ عمل البتہ نہیں کر سکتا، اور وہ ضمیر چونکہ اسی کے اندر چھپی ہوئی ہے اور اس پر عمل بالکل ظاہر ہی نہیں ہو رہا اس لیے اس میں عمل کرے گا، لیکن کسی اسم ظاہر میں عمل نہیں کرے گا۔ لہٰذا آگے اگر کوئی معمول اور آتے بھی ہیں ایک کی طرف تو اس کی اضافت ہو گئی ہے، باقی اگر کوئی معمول آتے بھی ہیں ان کے لیے فعل اسی جیسا فعل مقدر ماننا پڑے گا، بات سمجھ میں آ گئی؟
”زَيْدٌ ضَارِبُ عَمْرٍو أَمْسِ“، زید نے پٹائی کی تھی عمرو کی گزشتہ کل۔ ”هٰذَا إِذَا كَانَ مُنَكَّرًا“، کہتے ہیں یہ اس وقت ہے یہ سب جس وقت اسم فاعل نکرہ ہو یعنی اس کے عمل کے لیے یہ چھ شرائط کب ہیں؟ جب اسم فاعل کیا ہو؟ نکرہ ہو۔ ”أَمَّا إِذَا كَانَ مُعَرَّفًا بِاللَّامِ“، اور جس وقت اسم فاعل معرف باللام ہو یعنی اس پر الف لام داخل ہو، ”يَسْتَوِي فِيهِ جَمِيعُ الْأَزْمِنَةِ“، تو پھر اس میں سارے زمانے برابر ہیں یعنی وہ پھر ہر حال میں عمل کرے گا۔ جب اس پر الف لام آ گیا، الف لام کیا ہے؟ اسم موصول ہے تو پھر وہ ہر حال میں کیا کرے گا؟ عمل کرے گا، پھر آپ نے حال یا استقبال کو نہیں دیکھنا۔ جیسے ”نَحْوُ: زَيْدٌ الضَّارِبُ أَبُوهُ عَمْرًا الْآنَ أَوْ غَدًا أَوْ أَمْسِ“۔ تین مثالیں ہیں دراصل یہ بھئی، ایک کے لیے ”الْآنَ“ اس کو مفعول فیہ بنا لیں، دوسرے کے لیے ”غَدًا“ کو مفعول فیہ بنا لیں، تیسرے کے لیے ”أَمْسِ“ کو مفعول فیہ بنا لیں، تو ایک مثال یوں بنے گی: ”زَيْدٌ الضَّارِبُ أَبُوهُ عَمْرًا الْآنَ“۔ جی، دوسری مثال: ”زَيْدٌ الضَّارِبُ أَبُوهُ عَمْرًا غَدًا“۔ تیسری مثال: ”زَيْدٌ الضَّارِبُ أَبُوهُ عَمْرًا أَمْسِ“۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اور ان سب صورتوں کے اندر، جی، ترکیب کیجیے۔
”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً مبتدا، ”اَلضَّارِبُ“، الف لام، الف لام بمعنی الذی اسم موصول، اعراب بھی بولیے، مرفوع محلاً، الف لام مرفوع محلاً، مرفوع کیوں؟ کیونکہ یہ خبر ہے زید کے لیے، مرفوع محلاً اسم موصول۔ ”ضَارِبُ“ مرفوع لفظاً صیغہ اسم فاعل، ”أَبُو“ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ فاعل ہے ضارب کے لیے۔ ”هٗ“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، شاباش، جو اسم موصول کو راجع ہے، یہ عائد آپ نے بتلا دیا، جی۔ ”أَبُو“ مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر فاعل ہوا ”ضَارِبُ“ صیغہ اسم فاعل کے لیے۔ ”عَمْرًا“ منصوب لفظاً مفعول بہ ہوا ”ضَارِبُ“ کے لیے، ”الْآنَ“ منصوب لفظاً مفعول فیہ ہوا ”ضَارِبُ“ کے لیے۔ تو اسم فاعل اپنے فاعل، مفعول بہ اور مفعول فیہ سے مل کر شبہ جملہ ہو کر صلہ، موصول صلہ مل کر خبر، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔
”زَيْدٌ الضَّارِبُ أَبُوهُ عَمْرًا الْآنَ“، یہ ”عَمْرًا“ کے آخر میں نون ساکن ہے نا تنوین والا، اور ”الْآنَ“ کے شروع میں ہمزہ وصلی تو گر گیا، آگے لام بھی ساکن، ماقبل میں ”عَمْرًا“ کے آخر میں تنوین والا نون بھی ساکن، تو پھر نون اور لام ساکن جمع ہوئے، ”وَالسَّاكِنُ إِذَا حُرِّكَ حُرِّكَ بِالْكَسْرِ“، تو اسی لیے ”عَمْرَنِ الْآنَ“ ہوا، صورت سمجھ میں آ گئی؟ اسی طرح ”زَيْدٌ نِالضَّارِبُ“، ”زَيْدٌ“ کے آخر میں تنوین کا نون ساکن، اور ”اَلضَّارِبُ“ میں ہمزہ وصلی گر گیا آگے لام بھی ساکن، تو لام ضاد ہو کر ضاد کے اندر اس کا ادغام ہو گیا، ٹھیک ہے؟ حروف شمسیہ قمریہ پڑھے ہوں گے۔ لام کیا ہوا؟ ”اَلضَّارِبُ“، ”اَلْضَارِبُ“ پڑھتے ہیں یا ”اَلضَّارِبُ“ پڑھتے ہیں؟ ”اَلضَّارِبُ“، یہ وہی لام تھا وہ ضاد بن گیا اور ضاد میں اس کا ادغام ہو گیا: ”اَلضَّارِبُ“، صورت سمجھ میں آ گئی۔ تو لہٰذا ”زَيْدٌ“ کا نون بھی ساکن اور ”ضَارِبُ“ کا پہلا ضاد بھی ساکن کیونکہ ہمزہ وصلی تو گر گیا، تو پھر نون جو تنوین والا تھا اس کو کسرہ والی حرکت دے دی، کیا بن گیا؟ ”زَيْدُ نِالضَّارِبُ“۔
تو ”زَيْدٌ الضَّارِبُ أَبُوهُ عَمْرًا الْآنَ“، زید کہ وہ کہ زید کہ پٹائی کرنے والا ہے اس کا والد عمرو کی اس وقت، زید کہ اس وقت اس کا والد عمرو کی پٹائی کر رہا ہے۔ زید کہ اس وقت اس کا والد عمرو کی پٹائی، با محاورہ یوں ترجمہ کریں: اس وقت زید کا والد عمرو کی پٹائی کر رہا ہے۔ اور اسی طرح ”غَدًا“ کو پھر مفعول فیہ بنائیں گے، منصوب لفظاً مفعول فیہ۔ پھر ترجمہ کیا ہوگا؟ ”زَيْدٌ الضَّارِبُ أَبُوهُ عَمْرًا غَدًا“، زید کا والد کل عمرو کی پٹائی کرے گا۔ زید کا والد کل عمرو کی، اصل ترجمہ تو یہ ہوا نا: زید کہ پٹائی کرے گا اس کا والد عمرو کی کل، لیکن با محاورہ کیا؟ زید کا والد کل عمرو کی پٹائی کرے گا۔ اور ”زَيْدٌ الضَّارِبُ أَبُوهُ عَمْرًا أَمْسِ“، اب ”أَمْسِ“ کے، تو ”أَمْسِ“ کیا ہوگا؟ یہ ”أَمْسِ“ یاد رکھیے مبنی ہے تو اس میں کیا کہیں گے؟ منصوب محلاً مفعول فیہ، منصوب محلاً مفعول فیہ۔ اچھا، ترجمہ کیجیے ”زَيْدٌ الضَّارِبُ أَبُوهُ عَمْرًا أَمْسِ“: زید کہ پٹائی کی اس کے والد نے عمرو کی گزشتہ کل۔ با محاورہ ترجمہ کریں: گزشتہ کل زید کے والد نے عمرو کی پٹائی کی، ترجمہ سمجھ میں آ گیا؟
فَصْلٌ: اِسْمُ الْمَفْعُولِ اِسْمٌ مُشْتَقٌّ مِنْ فِعْلٍ مُتَعَدٍّ لِيَدُلَّ عَلَى مَنْ وَقَعَ عَلَيْهِ الْفِعْلُ، وَصِيغَتُهُ مِنْ مُجَرَّدِ الثُّلَاثِيِّ عَلَى وَزْنِ مَفْعُولٍ لَفْظًا كَـ”مَضْرُوبٍ“ أَوْ تَقْدِيرًا كَـ”مَقُولٍ“ وَ”مَرْمِيٍّ“، وَمِنْ غَيْرِهِ كَاسْمِ الْفَاعِلِ بِفَتْحِ مَا قَبْلَ الْآخِرِ كَـ”مُدْخَلٍ“ وَ”مُسْتَخْرَجٍ“، وَيَعْمَلُ عَمَلَ فِعْلِهِ الْمَجْهُولِ بِالشَّرَائِطِ الْمَذْكُورَةِ فِي اسْمِ الْفَاعِلِ، نَحْوُ: ”زَيْدٌ مَضْرُوبٌ غُلَامُهُ الْآنَ أَوْ غَدًا أَوْ أَمْسِ“.
”اِسْمُ الْمَفْعُولِ اِسْمٌ مُشْتَقٌّ مِنْ فِعْلٍ مُتَعَدٍّ لِيَدُلَّ عَلَى مَنْ وَقَعَ عَلَيْهِ الْفِعْلُ“، اسم مفعول وہ ایسا اسم ہے جو مشتق ہوتا ہے ”مِنْ فِعْلٍ مُتَعَدٍّ“، کس سے؟ فعل متعدی سے بھئی، کیونکہ فعل کو جب مجہول بناتے ہیں فاعل کو تو حذف کر دیتے ہیں اور وہ جو مفعول ہوتا ہے اس کو، اس کو نائب فاعل بناتے ہیں تو اس کے لیے تو نائب فاعل ضرور چاہیے، لہٰذا فعل کون سا ہونا چاہیے؟ متعدی فعل ہو اسی کے لیے مفعول آتا ہے تو اسی سے اسم مفعول بھی بنے گا۔ تو کہتے ہیں اسم مفعول ایسا اسم ہے جو مشتق ہوتا ہے فعل متعدی سے ”لِيَدُلَّ“، تاکہ وہ دلالت کرے ”عَلَى مَنْ وَقَعَ عَلَيْهِ الْفِعْلُ“، اس ذات پر جس پر فاعل کا فعل واقع ہو۔ اسم فاعل کس ذات پر دلالت کرتا تھا؟ جس کے ساتھ فعل قائم ہو، اور یہ اس ذات پر دلالت کرتا ہے جس پر فعل واقع ہو۔
”وَصِيغَتُهُ مِنْ مُجَرَّدِ الثُّلَاثِيِّ عَلَى وَزْنِ مَفْعُولٍ“، اور اس کا صیغہ ثلاثی مجرد سے ”مَفْعُولٍ“ کے وزن پر آتا ہے، مفعول: مضروب، مفتوح، ممنوع، دیکھا۔ ثلاثی مجرد سے کس وزن پر آئے گا اسم مفعول؟ مفعول وزن پر۔ تو کہتے ہیں: ”مِنْ مُجَرَّدِ الثُّلَاثِيِّ عَلَى وَزْنِ مَفْعُولٍ“، مفعول کے وزن پر، ”لَفْظًا“، باعتبار لفظوں کے، ”كَـمَضْرُوبٍ“، جیسے کہ مضروب۔ ”أَوْ تَقْدِيرًا“، یا لفظاً تو مفعول وزن نہیں ہوگا لیکن تقدیراً وہ مفعول وزن ہوگا، جیسے ”مَقُولٌ“۔ اب دیکھو ”مَقُولٌ“ تو مفعول وزن نہیں، اصل میں یہ کیا تھا؟ ”مَقْوُولٌ“، پھر اس میں اعلال ہوا اور کس طرح اعلال ہوا؟ ”مَقْوُولٌ“، واو پر ضمہ ثقیل تھا، ماقبل کو دے دیا قاف کو، اور پھر دو واو، ایک واو پہلے ساکن تھا دوسرا واو بھی ساکن ہوا، تو اجتماع ساکنین علیٰ غیر حدہٖ آیا، پہلا واو کیا تھا؟ حرف مدہ، اس کو گرا دیا تو کیا بن گیا؟ ”مَقُولٌ“، تو یہ بر وزن ”مَفْعُولٌ“، ”مَفْعُولٌ“، صورت سمجھ میں آ گئی۔ پھر اس میں علماء کا اختلاف، بعض کہ یہاں کون سا واو گرا ہے؟ کون سا واو گرا ہے؟ بعض کہتے ہیں پہلا واو گرا کیونکہ وہ حرف مدہ تھا، اور وہ واو کیا تھا؟ عین تھا، عین کلمہ عین تھا نا؟ تو عین گر گیا۔ تو اب یہ کیا وزن ہے؟ ”مَقُولٌ“ بر وزن ”مَفُولٌ“۔ اور بعض کہتے ہیں نہیں پہلا واو نہیں گرا، وہ تو حرف اصلی ہے، زائد جو ہے زائد کو گراؤ اور وہ دوسرا واو ہے اور وہ تو عین نہیں، تو گویا عین ابھی بھی موجود ہے، تو ”مَقُولٌ“ کا وزن پھر کیا ہے؟ ”مَفْعُلٌ“۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ بعضوں نے کہا واو گرا ہے تو پھر یہ ”مَفُولٌ“ ہے، اور بعضوں نے کہا عین گرا ہے تو یہ ”مَفْعُلٌ“ ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو بہرحال اس وقت یہ مفعول وزن تو نہیں لیکن تقدیراً یہ کیا ہے؟ مفعول وزن ہے، اور جو تبدیلی آئی وہ مختلف قوانین لگے، اعلال ہوا، اس لیے تبدیلی آئی ورنہ درحقیقت یہ بھی کیا تھا؟ مفعول وزن تھا۔ اسی لیے کہا کہ ثلاثی مجرد سے اس کا صیغہ مفعول وزن پر آئے گا لفظاً باعتبار لفظوں کے ”كَـمَضْرُوبٍ“ جیسے مضروب، ”أَوْ تَقْدِيرًا“ یا تقدیراً مفعول وزن ہوگا لفظاً مفعول وزن نہیں ہوگا، ”كَـمَقُولٍ وَمَرْمِيٍّ“۔ ”مَرْمِيٌّ“ اصل میں کیا تھا؟ ”مَرْمُويٌ“، دیکھا، واو اور یا جمع ہوئے، اول ساکن تھا، اس کو بھی یا کر کے یا میں ادغام کیا تو ”مَرْمُيٌّ“ ہوا، پھر یا اپنے سے ماقبل کیا چاہتی ہے؟ کسرہ، تو ”مَرْمِيٌّ“۔ تو تقدیراً یہ بہرحال مفعول وزن ہے بھئی۔
”وَمِنْ غَيْرِهِ كَاسْمِ الْفَاعِلِ بِفَتْحِ مَا قَبْلَ الْآخِرِ“، اور باقی سے یعنی ثلاثی مجرد کے علاوہ، کون کون ہے؟ ثلاثی مجرد کے علاوہ اور کون ہے؟ ثلاثی مزید فیہ، رباعی مجرد، رباعی مزید فیہ۔ ان سے کیسے آئے گا؟ تو بتلا رہے ہیں، کہتے ہیں اس کے علاوہ میں اسم فاعل ہی کے وزن پر آئے گا، صرف اتنا فرق ہے: اسم فاعل کے آخر میں، آخر سے ماقبل کو کسرہ دیتے تھے، اس میں آخر سے ماقبل کو فتحہ دیں گے۔ شروع میں اسی طرح میم مضموم اور آخر سے ماقبل فتحہ۔ تو اسم فاعل تھا ”مُكْرِمٌ“، اسی را کو فتحہ دے دو، ”مُكْرَمٌ“، یہ اسم مفعول بن گیا۔ اسم فاعل تھا ”مُسْتَخْرِجٌ“، را کے نیچے زیر تھی، اسی کو را کو زبر دے دو، ”مُسْتَخْرَجٌ“، یہ کیا بن گیا؟ اسم مفعول، تو صرف اتنا فرق ہے۔ تو کہتے ہیں: ”وَمِنْ غَيْرِهِ“، اور ثلاثی مجرد کے علاوہ سے، ”كَاسْمِ الْفَاعِلِ“، یہ بھی کس کی طرح ہے؟ اسم فاعل کی طرح ہے، ”بِفَتْحِ مَا قَبْلَ الْآخِرِ“، آخر سے ماقبل کے فتحہ کے ساتھ، ”كَـمُدْخَلٍ وَمُسْتَخْرَجٍ“۔
”وَيَعْمَلُ عَمَلَ فِعْلِهِ الْمَجْهُولِ بِالشَّرَائِطِ الْمَذْكُورَةِ فِي اسْمِ الْفَاعِلِ“، اور یہ بھی اپنے فعل مجہول والا عمل کرتا ہے انہی شرائط کے ساتھ جو ذکر کر دی گئیں کس میں؟ اسم فاعل میں، جو وہ شرائط جو مذکور ہیں اسم فاعل میں، ”نَحْوُ: زَيْدٌ مَضْرُوبٌ غُلَامُهُ الْآنَ أَوْ غَدًا أَوْ أَمْسِ“۔ ”زَيْدٌ مَضْرُوبٌ غُلَامُهُ الْآنَ أَوْ غَدًا أَوْ أَمْسِ“، تو یہ کل کتنی مثالیں ہیں؟ یہ دراصل تین مثالیں ہیں: ایک کے ساتھ ”الْآنَ“ کو جوڑ دیں، ایک کے ساتھ ”غَدًا“ کو، اور ایک کے ساتھ ”أَمْسِ“ کو جوڑ دیں بھئی ”أَمْسِ“ کو۔ تو پہلی مثال کیا ہوئی؟ ”زَيْدٌ مَضْرُوبٌ غُلَامُهُ الْآنَ“۔ جی، ترکیب کیجیے۔
”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً مبتدا، ”مَضْرُوبٌ“ مرفوع لفظاً صیغہ اسم مفعول، یہ مرفوع کیوں ہے؟ کیونکہ یہ خبر ہے، جی۔ ”غُلَامُ“ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ یہ نائب فاعل ہے ”مَضْرُوبٌ“ کے لیے، شاباش۔ ”هٗ“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، بھئی ہا پر تو میں پیش پڑھ رہا ہوں مجرور کہاں سے ہے یہ؟ یہ مبنی ہے، ہاں شاباش، یہ اس کی حرکت ہے اور یہ مبنی ہے تو یہ اعراب نہیں ہے یہ اس کی حرکت ہے، جی۔ جو لوٹ رہی ہے مبتدا کی طرف، شاباش، یہ ”هٗ“ ضمیر لوٹ رہی ہے مبتدا کی طرف یعنی زید کی طرف تو یہ دیکھو خبر کا ربط آ گیا مبتدا کے ساتھ، جی۔ غلام مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر یہ نائب فاعل ہوا ”مَضْرُوبٌ“ اسم مفعول کے لیے، اور ”الْآنَ“ منصوب لفظاً مفعول فیہ ہوا ”مَضْرُوبٌ“ کے لیے۔ تو ”مَضْرُوبٌ“ اسم مفعول اپنے نائب فاعل اور مفعول فیہ سے مل کر شبہ جملہ ہو کر یہ خبر ہوئی مبتدا کے لیے، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔
تو دیکھو یہ ”مَضْرُوبٌ“ نے ”غُلَامُهُ“ کو رفع دیا اور ”الْآنَ“ کو نصب دیا اور اس کے عمل کے لیے وہی شرائط جو اسم فاعل میں تھیں، اور اسم فاعل کے عمل کے لیے کیا شرائط تھیں؟ کہ حال یا استقبال کے معنی میں ہو، یہ بھی حال کے معنی میں ہے، اور نیز یہ کہ اس کا اعتماد چھ چیزوں میں سے کسی ایک پر ہو، اس ”مَضْرُوبٌ“ کا اعتماد یہاں کس پر ہے؟ مبتدا پر ہے کیونکہ یہ خبر بن رہی ہے۔ جی، شاباش۔ تو ترجمہ کیجیے ”زَيْدٌ مَضْرُوبٌ غُلَامُهُ الْآنَ“: زید کہ ”مَضْرُوبٌ“، کہ پٹائی کی گئی ہے، پٹائی کی جا رہی ہے اس کے غلام کی ”الْآنَ“ اس وقت۔ زید کہ مضروب ہے اس کا غلام اس وقت، اور با محاورہ ترجمہ کریں شروع سے زید کو ختم کر دیں: اس وقت زید کے غلام کی پٹائی کی جا رہی ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی۔
اسی طرح ”غَدًا“ بھی آپ لگا دیں یہی ترکیب ہوگی، اور ”أَمْسِ“، ”أَمْسِ“ لگائیں پھر بات درست نہیں بنتی کیونکہ ”أَمْسِ“ کا معنی یہ کہ ”مَضْرُوبٌ“ ماضی کے معنی میں ہو گیا پھر تو یہ عمل ہی نہیں کرے گا۔ ہاں، پھر ایک صورت ہے اس کے صحیح ہونے کی کہ ”اَلْمَضْرُوبُ“ کر دیں، مضروب پر کیا لے آؤ؟ الف لام، تو پھر اس صورت میں پھر اس میں سارے زمانے چونکہ برابر ہو گئے اب ہر صورت میں وہ عمل کرے گا پھر مثال صحیح ہو جائے گی بھئی۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔