Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

هداية النحو جديد · dars-073

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 19 Oct 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 387
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
فَصْلٌ: اَلتَّأْكِيدُ تَابِعٌ يَدُلُّ عَلَى تَقْرِيرِ الْمَتْبُوعِ فِيمَا نُسِبَ أَوْ عَلَى شُمُولِ الْحُكْمِ لِكُلِّ فَرْدٍ مِنْ أَفْرَادِ الْمَتْبُوعِ، وَالتَّأْكِيدُ عَلَى قِسْمَيْنِ: لَفْظِيٌّ وَهُوَ تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ، نَحْوُ: جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ، وَجَاءَ جَاءَ زَيْدٌ. توابع کا بیان چل رہا ہے بھئی۔ اور صاحبِ ہدایت النحو نے آپ کو بتلایا کہ تابع وہ ہر دوسرے درجے والا ہے جس پر جس پر وہی اعراب آتا ہے جو اس کے ما قبل پر ہوتا ہے، اور دونوں پر اعراب جو ہے وہ ایک ہی جہت سے آتا ہے، یعنی اعراب کا تقاضا کرنے والی ایک ہی چیز ہوتی ہے دونوں میں۔ اور پھر انہوں نے آپ کو بتلایا کہ توابع پانچ ہیں بھئی: صفت ہے، اور عطف بالحروف ہے، اور تاکید ہے، بدل ہے، اور عطفِ بیان ہے۔ ان میں سے صفت اور عطف بالحروف کے بارے میں ہم پڑھ چکے۔ آج ہم تیسرے تابع یعنی تاکید کے بارے میں پڑھیں گے بھئی۔ تو کہتے ہیں: اَلتَّأْكِيدُ تَابِعٌ يَدُلُّ عَلَى تَقْرِيرِ الْمَتْبُوعِ، کہ تاکید جو ہے ”تَابِعٌ“ دیکھو نکرہ ہے، اور اس کے بعد ”يَدُلُّ“ فعل آیا، اور نکرہ کے بعد فعل آئے تو اس کے لیے کیا بنتا ہے عموماً؟ صفت۔ اور موصوف صفت کا ترجمہ کیسے کرتے ہیں؟ موصوف سے پہلے عموماً ایسا یا ایسی کا لفظ لائیں۔ تو کہتے ہیں: تاکید جو ہے ایسا تابع ہے، ”يَدُلُّ عَلَى تَقْرِيرِ الْمَتْبُوعِ“، جو دلالت کرتا ہے متبوع کی تقریر پر۔ تقریر کا معنی ہے پکا کرنا، پختہ کرنا بھئی۔ کیا کرتا ہے؟ متبوع کو پختہ کرتا ہے۔ تو تقریر کا معنی ہے پکا کرنا۔ تو جو تاکید ہوتی ہے وہ اپنے متبوع کو پکا کر دیتی ہے۔ پکا کر دیتی ہے۔ کس چیز میں؟ فِيمَا نُسِبَ، اس چیز کے اندر جس کی نسبت کی جاتی ہے اس کی طرف بھئی۔ جس چیز کی متبوع کی طرف نسبت تھی، توجہ ہے؟ جس چیز کی نسبت تھی، کس کی طرف؟ متبوع کی طرف، تاکید آ کر اس نسبت میں متبوع کو پکا کر دیتی ہے۔ مثلاً دیکھیے مثال سے آپ کو بات سمجھ میں آئے گی بھئی۔ میں نے کہا آپ سے: ”جَاءَنِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ“، میرے پاس حضرت امیر المؤمنین تشریف لائے تھے۔ آپ کے ذہن میں خیال آ سکتا ہے کہ امیر المؤمنین تو بڑے مصروف آدمی ہیں بھئی، اور ان کے پاس اتنا وقت کہاں کہ ان کے پاس آئے ہوں! ہاں، ان کا کوئی نائب آ گیا ہوگا، یا ان کا کوئی سیکریٹری آ گیا ہوگا، لیکن نائب کو بھی یوں سمجھو گویا وہ خود ہی آ گئے۔ سیکریٹری کو بھی یوں سمجھو گویا وہ خود ہی آ گئے۔ اسی لیے کہنے والے نے کہہ دیا: ”جَاءَنِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ“، جب سیکریٹری آ گیا تو یوں سمجھو گویا امیر المؤمنین آ گئے۔ صورت، توجہ ہے؟ میں نے کیا کہا: ”جَاءَنِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ“، تو سننے والے کے ذہن میں خیال آ سکتا ہے کہ یہ جو آنے کی نسبت امیر المؤمنین کی طرف ہو رہی ہے، یہ حقیقت میں امیر المؤمنین نہیں مراد بلکہ ان کا نائب یا سیکریٹری مراد ہے۔ یہ اس کے ذہن میں خیال آ سکتا ہے۔ میں پہلے سے ہی اس کا علاج کرتا ہوں۔ کیا؟ کہ میں اس امیر المؤمنین کی تاکید لے آتا ہوں اور یوں کہتا ہوں: ”جَاءَنِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ“، دو دفعہ لے آیا۔ یہ جو دوسری دفعہ میں لے کر آیا، یہ پہلے امیر المؤمنین کی تاکید ہے۔ اس نے امیر المؤمنین کو پکا کر دیا، کس چیز میں؟ اس نسبت میں جو امیر المؤمنین کی طرف تھی۔ امیر المؤمنین کی طرف کس چیز کی نسبت تھی؟ آنے کی، مجیئت کی، اس مجیئت میں پکا کر دیا، بتلا دیا کہ امیر المؤمنین سے امیر المؤمنین ہی مراد ہیں، کوئی ان کا نائب وغیرہ مراد نہیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا، سننے یوں کہیں، آسان لفظوں میں: سننے والا کلام کو غلطی پر محمول کر سکتا تھا، یا سننے والا کلام کو مجاز پر محمول کر سکتا تھا۔ کس پر؟ مجاز پر۔ غلطی پر کیسے؟ مثلاً میں کہتا اگر ”جَاءَنِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ“، وہ اس کے ذہن میں آ سکتا تھا کہ شاید یہ امیر المؤمنین کا لفظ غلطی سے زبان پہ آ گیا ہے۔ کہنا کیا تھا؟ ان کا نائب۔ یا مجاز پہ محمول کر سکتے ہو کہ لفظ تو غلط نہیں بولا، ٹھیک ہے لفظ تو امیر المؤمنین ہی بولا، لیکن مراد امیر المؤمنین نہیں ہے بلکہ ان کا نائب مراد ہے۔ یہ ہے مجازی معنی۔ ایک تو ہے نا امیر المؤمنین کا حقیقی معنی، وہ کیا؟ وہ امیر المؤمنین خود ہیں۔ اور امیر المؤمنین کا لفظ بولا جائے اور مراد لیں ان کا سیکریٹری یا نائب، تو یہ کون سا معنی ہوا؟ مجازی۔ تو لہٰذا جب بھی کوئی کلام کیا جائے، دوسرا اس کا مجازی معنی مراد لے سکتا ہے کہ ہو سکتا ہے حقیقی معنی مراد نہ ہو بلکہ کیا ہو؟ مجازی معنی مراد ہو۔ تو جب تاکید آتی ہے، وہ آ کر اس غلطی کے احتمال کو بھی ختم کر دیتی ہے اور مجاز کے احتمال کو بھی ختم۔ معلوم ہوا، جو میں نے امیر المؤمنین کا لفظ بولا، یہ غلطی سے نہیں بولا۔ جب دوبارہ میں لے کر آ رہا ہوں امیر المؤمنین، تو دوبارہ جب دوسرا لفظ امیر المؤمنین دوبارہ آئے گا وہ پہلے کو کیا کر دے گا؟ پکا کر دے گا، معلوم ہوا غلطی نہیں ہوئی۔ تو غلطی کے احتمال کو ختم کر دے گا، یعنی اب سننے والا یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ لفظ غلطی سے ادا کیا تھا۔ نیز یہ مجاز کے احتمال کو بھی ختم کر دے گا، یعنی سننے والا یہ نہیں کہہ سکتا کہ امیر المؤمنین بول کر ان کا نائب یا سیکریٹری مراد ہے، بلکہ امیر المؤمنین سے کون مراد ہیں؟ امیر المؤمنین ہی مراد ہیں۔ یہ فائدہ کون دیتی ہے؟ تاکید، کیونکہ وہ آگے وہی لفظ دوبارہ آ گیا۔ اور کس طرح کلام میں نے کہا؟ ”جَاءَنِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ“، تو یہ دوسرا امیر المؤمنین جو آیا یہ کیا ہے؟ پہلے کی تاکید ہے۔ تو تاکید کس چیز کا فائدہ دیتی ہے؟ بات کو اس بات کو پختہ کر دیتی ہے۔ تاکید اور ما قبل والے کو کہتے ہیں مؤکَّد۔ اور تاکید اور مؤکَّد کا اعراب ایک ہوتا ہے، جو اعراب مؤکَّد کا ہوتا ہے وہی تاکید کا۔ اور عام لفظ کیا ہے؟ ما قبل والا ہے متبوع اور تاکید کیا ہے؟ تابع۔ تو یہ تاکید کیا کرتی ہے؟ اپنے متبوع کو پکا کرتی ہے، کس چیز میں؟ اس چیز میں جس کی نسبت اس کی طرف کی جا رہی تھی، جیسے امیر المؤمنین کی طرف کس چیز کی نسبت تھی؟ آنے کی، تو اس آنے میں امیر المؤمنین کو پکا کر دیا کہ امیر المؤمنین ہی آئے ہیں، کوئی ان کا نائب یا سیکریٹری نہیں آیا۔ بات سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یہ معنی ہے: ”اَلتَّأْكِيدُ تَابِعٌ يَدُلُّ عَلَى تَقْرِيرِ الْمَتْبُوعِ فِيمَا نُسِبَ“، کہ تاکید ایسا تابع ہے جو دلالت کرتا ہے متبوع کو پکا کرنے پر، ”فِيمَا نُسِبَ“، اس چیز میں، اس فعل میں جس کی اس کی طرف نسبت کی جا رہی ہے، ”أَوْ عَلَى شُمُولِ الْحُكْمِ لِكُلِّ فَرْدٍ مِنْ أَفْرَادِ الْمَتْبُوعِ“، یہ دوسرا فائدہ ہے۔ یا تاکید فائدہ دیتی ہے حکم کے شامل ہونے کا ہر فرد کو متبوع کے افراد میں سے۔ یہ تو ایک صورت تھی تاکید کی میں نے ذکر کی، کیا؟ تاکید نے کس چیز کا فائدہ دیا؟ کہ کلام میں غلطی کے احتمال کو ختم کر دیا کہ سننے والا اس کو غلطی پر محمول نہیں کر سکتا، نیز کلام سے مجاز کے احتمال کو بھی کیا کر دیا؟ ختم کر دیا، سننے والا یہ نہیں سوچ سکتا کہ یہ مجازاً کلام ہو رہا ہے بلکہ سمجھ جائے گا کہ امیر المؤمنین سے کون مراد ہے؟ امیر المؤمنین ہی مراد ہے۔ یا اور مثال بنا لو: ”جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ“، میں دو دفعہ زید لے آیا۔ تو ایک دفعہ اگر میں کہتا ”جَاءَنِي زَيْدٌ“، تو سننے والے مثلاً زید ایک بڑا آدمی ہے، تو سننے والے کے ذہن میں خیال آ سکتا ہے کہ زید اتنا بڑا آدمی، وہ کہاں آیا ہوگا ان کے پاس! ان کا کوئی سیکریٹری آ گیا ہوگا یا اس کا کوئی قریبی دوست آ گیا ہوگا، لیکن قریبی دوست کو بھی یوں سمجھو گویا زید خود ہی آیا ہے۔ تو لہٰذا وہ اس کلام کو گویا غلطی پہ بھی محمول کر سکتا ہے کہ کہنا یہ عمرو چاہتا تھا زبان پہ کیا آ گیا؟ زید۔ اور اس کو مجاز پہ بھی محمول کر سکتا ہے کہ زید بول کر زید نہیں مراد بلکہ زید کا نائب یا اس کا قریبی کوئی بھی مراد ہے یا دوست مراد ہے۔ لیکن جب دوبارہ میں نے زید کہہ دیا: ”جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ“، تو اس دوسرے زید نے پہلے زید کو پکا کر دیا، کس چیز میں؟ آنے میں، کہ وہی آیا ہے، اس کا کوئی دوست وغیرہ نہیں آیا۔ جی، دوسرا فائدہ تاکید کا یہ ہے کہ یہ شمولِ حکم کا فائدہ دیتا ہے۔ کس چیز کا؟ شمولِ حکم، کہ حکم شامل ہے تمام افراد کو۔ مثلاً بھئی، مثلاً بھئی میں کہتا ہوں: ”جَاءَنِي طَلَبَةُ الدَّرَجَةِ الثَّانِيَةِ“، میرے پاس درجہ ثانیہ والے طلبہ آئے۔ تو سننے والا کوئی بھی ہے مثلاً، اس کے ذہن میں خیال آ سکتا ہے کہ بھئی سارے نہیں گئے ہوں گے، اکثر گئے ہوں گے۔ درجہ ثانیہ میں مثلاً بیس لڑکے ہیں تو پندرہ چلے گئے ہوں گے، اور جب اکثر چلے گئے تو یوں سمجھے سارے ہی آ گئے، اسی لیے گویا مجازاً کلام ہو رہا ہے، حقیقتاً نہیں۔ حقیقت تو کیا ہے؟ جب میں کہوں ”جَاءَنِي طَلَبَةُ الدَّرَجَةِ الثَّانِيَةِ“، درجہ ثانیہ والے طلبہ میرے پاس آئے، تو حقیقت تو یہ ہے کہ درجہ ثانیہ والے سارے آئے ہوں گے، کیا آئے ہوں گے؟ سارے۔ لیکن عموماً کل بول کر اکثر مراد لے لیتے ہیں۔ کیا مراد لے لیتے ہیں؟ اکثر۔ جب اکثر آئے ہیں تو میں کہہ سکتا ہوں ”جَاءَنِي طَلَبَةُ الدَّرَجَةِ الثَّانِيَةِ“۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ عام ہے، کلام کے اندر عام ہوتا ہے، بولتے کل ہیں اور مراد کیا ہوتے ہیں؟ اکثر۔ تو سننے والے کے ذہن میں بھی خیال آ سکتا ہے کہ بھئی یہ بھی یہاں پر بھی کیا مراد ہے؟ جب کہنے والے نے کہا میرے پاس درجہ ثانیہ والے آئے، تو کیا معنی ہے اس کے کہنے کا؟ کہ اکثر آئے میرے پاس، مثلاً بیس میں سے پندرہ آ گئے یا چودہ آ گئے یا سولہ آ گئے، یہ اکثر آ گئے، تو اس اکثر کو ہی کس سے تعبیر کر دیا؟ کل کے ساتھ۔ تو دیکھو اس نے یہاں پر بھی کلام کو یوں کہیں مجاز پر محمول کر لیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں پر پھر میں کیا کرتا ہوں؟ میں تاکید لے آتا ہوں۔ جب تاکید لاؤں گا دیکھو اب مجاز کا احتمال ختم ہو جائے گا۔ میں کہتا ہوں: ”جَاءَنِي طَلَبَةُ الدَّرَجَةِ الثَّانِيَةِ كُلُّهُمْ“، یہ دیکھو ”كُلُّهُمْ“، کیا معنی؟ سارے کے سارے۔ تو یہ ”كُلُّهُمْ“ تاکید ہے ما قبل کے لیے، اور اس نے کیا کیا؟ کیا فائدہ دیا؟ یہ بتلا دیا کہ یہ آنے کا فعل درجہ ثانیہ کے اکثر کے لیے نہیں ثابت بلکہ کل طلبہ کے لیے ثابت ہے، یعنی سب آئے ہیں کوئی ایک بھی باقی نہیں رہا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو معلوم ہوا، تاکید کا ایک فائدہ تو یہ کہ یہ متبوع کو پکا کرتی ہے، کس چیز میں؟ اس حکم میں، اس نسبت میں جو اس کی طرف ہو رہی ہو۔ اور دوسرا فائدہ کیا ہے؟ کہ تاکید شمول کا فائدہ دیتی ہے اور یہ بتلاتی ہے کہ متبوع کے ہر فرد کو یہ حکم شامل ہے، ہر فرد کو یہ حکم شامل ہے بھئی، بات سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو کہتے ہیں: ”اَلتَّأْكِيدُ تَابِعٌ يَدُلُّ عَلَى تَقْرِيرِ الْمَتْبُوعِ فِيمَا نُسِبَ“، تاکید ایسا تابع ہے جو دلالت کرتا ہے متبوع کو پکا کرنے پر فیما نسب اس چیز میں جس کی اس کی طرف نسبت کی جا رہی ہے، ”أَوْ عَلَى شُمُولِ الْحُكْمِ“، یا تاکید جو ہے فائدہ دیتی ہے کس چیز کا؟ اس کا ”عَلَى شُمُولِ“ کا عطف ما قبل پر ہے نا، ”عَلَى تَقْرِيرِ الْمَتْبُوعِ“ پر۔ اور آپ نے پڑھا تھا کہ معطوف کا وہی حکم ہوتا ہے جو کس کا ہوتا ہے؟ معطوف علیہ کا۔ اور معطوف علیہ کو اٹھا کر اس کی جگہ کیا رکھو؟ معطوف کو رکھو، تو معنی صحیح ہوتا ہو تو عطف صحیح ہے ورنہ عطف صحیح نہیں۔ تو ترجمے میں بھی آپ یوں کر لیا کریں، معطوف علیہ کو اٹھا دیں اور اس کی جگہ کس کو رکھ دیں؟ معطوف کو۔ کیسے بن جائے گی عبارت؟ ”اَلتَّأْكِيدُ تَابِعٌ يَدُلُّ عَلَى شُمُولِ الْحُكْمِ“، اور تاکید ایسا تابع ہے جو دلالت کرتا ہے حکم کے شامل ہونے پر، ”لِكُلِّ فَرْدٍ مِنْ أَفْرَادِ الْمَتْبُوعِ“، متبوع کے افراد میں سے ہر فرد کے لیے۔ حکم کے شامل ہونے پر دلالت کرتا ہے متبوع کے افراد میں سے ہر فرد کے لیے۔ ”لِكُلِّ فَرْدٍ مِنْ أَفْرَادِ الْمَتْبُوعِ“، ترجمہ آخر سے ہوگا: متبوع کے افراد میں سے ہر فرد کے لیے حکم کے شامل ہونے پر دلالت کرتی ہے تاکید۔ تو تاکید کا بڑا فائدہ کیا ہوا؟ یہ غلطی اور مجاز کے احتمال کو کیا کر دیتی ہے؟ ختم کر دیتی ہے، متبوع کو پکا کر دیتی ہے۔ اور اسی طرح یہ حکم کے شمول کا فائدہ دیتی ہے کہ حکم متبوع کے ہر فرد کو شامل ہے، بعض کو شامل نہیں۔ مثلاً جو میں نے حکم لگایا تھا، کیا حکم تھا؟ ”جَاءَنِي طَلَبَةُ الدَّرَجَةِ الثَّانِيَةِ“، میں نے درجہ ثانیہ والے طلبہ پر آنے کا حکم لگایا تھا۔ یہ جو بات کی جاتی ہے نا اس کو حکم کہتے ہیں۔ میں نے کیا حکم لگایا تھا؟ کہ وہ آئے ہیں، تو لیکن پتہ نہیں تھا کہ سارے ہیں یا سارے نہیں، تو ”كُلُّهُمْ“ نے آ کر کیا بتلا دیا کہ سارے آئے ہیں، تو شمولِ حکم کا فائدہ دیا کہ یہ حکم شامل ہے تمام افراد کو، یعنی عام ہے سب کو شامل ہے۔ ”وَالتَّأْكِيدُ عَلَى قِسْمَيْنِ“، اور تاکید جو ہے دو قسم پر ہے: ”لَفْظِيٌّ“، ایک تاکیدِ لفظی ہے۔ یاد رکھیے بھئی، تاکید دو قسم پر ہے: ایک تاکیدِ لفظی ہے، ایک تاکیدِ معنوی ہے۔ تاکیدِ لفظی یہ ہے کہ جو لفظ پہلے آیا ہو وہی دوبارہ آ جائے دوسری دفعہ بھی۔ ”جَاءَنِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ“، یہ جو دوسری دفعہ امیر المؤمنین آیا یہ تاکیدِ لفظی ہے کیونکہ وہی لفظ دوبارہ آیا۔ وہی لفظ دوبارہ آئے تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ تاکیدِ لفظی۔ ”جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ“، یہ زیدِ ثانی کیا ہے؟ تاکید کون سی ہے؟ تاکیدِ لفظی ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یا میں کہتا ہوں: ”جَاءَ جَاءَ زَيْدٌ“، فعل کو دو دفعہ لے آتا ہوں: ”جَاءَ جَاءَ زَيْدٌ“، تو فعل تو ایک دفعہ لانا چاہیے تھا ”جَاءَ زَيْدٌ“، لیکن یہ جو دوسری دفعہ میں وہی لفظ دوبارہ لے آیا ہوں یہ کیا ہے؟ پہلے کی تاکید ہے بھئی۔ تو تاکیدِ لفظی کسے کہتے ہیں؟ کہ جو لفظ پہلے آیا ہو بعینہٖ اسی کو دوبارہ لے آئیں۔ پھر یاد رکھو، یہ تاکیدِ لفظی کبھی تو بعینہٖ وہی پہلا لفظ ہوگا۔ کبھی بعینہٖ پہلا لفظ تو نہیں ہوگا لیکن حکماً یہ پہلے لفظ کی طرح ہی ہوگا۔ جیسے ابھی آپ نے گزشتہ سبق میں پڑھا، کیا مثال تھی؟ ”ضَرَبَ هُوَ وَزَيْدٌ“، کیا ترکیب تھی؟ ضَرَبَ فعل، ”هُوَ“ ضمیر مرفوع محلاً اس کے اندر فاعل اور بلکہ کیا بناؤ اس کو پہلے؟ مؤکَّد۔ آگے ”هُوَ“ ضمیر مرفوع محلاً اس کی تاکید۔ مؤکَّد تاکید مل کر معطوف علیہ، پھر واؤ حرفِ عطف، اور ”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً معطوف۔ معطوف علیہ اپنے معطوف سے مل کر ”ضَرَبَ“ کے لیے فاعل۔ فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ آپ نے پڑھا تھا کہ ضمیر مرفوع متصل پر جب عطف کیا جائے تو اس کی تاکید لانا واجب ہے ضمیر مرفوع منفصل کے ساتھ۔ تو دیکھیے، ”ضَرَبَ“ کے اندر بھی ”هُوَ“ تھا، ”هُوَ“ ضمیر، آگے بھی پھر وہی ”هُوَ“ ضمیر آ گئی، یہ ہے تاکیدِ لفظی۔ یہ ہے تاکیدِ لفظی۔ تو اس وقت تو ”ضَرَبَ“ میں بھی ”هُوَ“، آگے بھی ”هُوَ“۔ کبھی بالکل ایک جیسا لفظ نہیں ہوتا لیکن چیز ایک ہی ہوتی ہے، وہ بھی تاکیدِ لفظی ہے، جیسے ”ضَرَبْتَ أَنْتَ“، ”ضَرَبْتَ أَنْتَ“، ”ضَرَبْتَ“ کے اندر تا ضمیر، اور تا ضمیر کس کی ہے؟ مخاطب کی، اور آگے ”أَنْتَ“ ضمیر بھی کس کی ہے؟ مخاطب کی، مفرد مخاطب کی دونوں ضمیریں ہیں۔ تو یہ جو ”أَنْتَ“ ہے، اس تا ضمیر کی تاکید ہے۔ کیا ہے؟ اور کون سی تاکید ہے؟ تاکیدِ لفظی ہے، تاکیدِ لفظی۔ آپ کہیں گے تاکیدِ لفظی میں تو بعینہٖ اسی لفظ کو دوبارہ لایا جاتا ہے، یہاں تو لفظ بدل گیا۔ ہم کہتے ہیں: نہیں نہیں، لفظ نہیں بدلا، لفظ وہ بھی کس کا تھا؟ مخاطب کا، یہ بھی کون سا ہے؟ مخاطب کا۔ صرف اتنا فرق ہے وہ متصل تھی اور یہ منفصل ہے بھئی، دونوں ایک ہی چیز ہیں بھئی۔ تو یہ یوں کہیں گے: یہ حکماً وہی لفظ ہے۔ حقیقتاً تو واقعی لفظ بدل گیا، لیکن حکماً کیا ہے؟ حکم ہم نے یہ لگا دیا کہ بس یہ وہی لفظ ہے بھئی۔ تو معلوم ہوا تاکیدِ لفظی تاکیدِ لفظی میں کیا ہوتا ہے؟ اسی لفظ کا تکرار ہوتا ہے، ہاں وہ تکرار کبھی بعینہٖ وہی لفظ ہوگا اور کبھی بعینہٖ وہ تو نہیں لیکن حکماً کیا ہوگا؟ وہی لفظ، یعنی حکم یہ لگا دیں کہ یہ بھی وہی لفظ ہے۔ کتنی قسمیں ہو گئیں تاکیدِ لفظی کی گویا؟ دو: تاکیدِ لفظی ہوگی حقیقتاً، اور کبھی ہوگی تاکیدِ لفظی حکماً بھئی۔ حقیقتاً جس میں بعینہٖ وہی لفظ آئے، اور حکماً یہ جو ضمیر متصل کی تاکید کیا لے آئے؟ منفصل، یہ کیا ہے؟ تاکیدِ لفظی ہے لیکن حکماً ہے۔ تو کہتے ہیں: ”وَالتَّأْكِيدُ عَلَى قِسْمَيْنِ“، اور تاکید جو ہے دو قسم پر ہے، ”لَفْظِيٌّ“، ایک تاکیدِ لفظی ہے، ”وَهُوَ تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ“، تقریر اور تکرار کا ایک معنی ہے۔ ”وَهُوَ تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ“، اور وہ پہلے لفظ کا تکرار ہے۔ تکرار کہتے ہیں ایک کے بعد چیز کو دوبارہ لانا، یہ کیا ہے؟ تکرار۔ تو وہ پہلے لفظ کو دوبارہ لانا ہے، ”نَحْوُ: جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ، وَجَاءَ جَاءَ زَيْدٌ“، جی۔ ترکیب کیجیے ”جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ“: جَاءَ فعل، نون وقایہ، یا ضمیر منصوب محلاً مفعول بہ، ”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً مؤکَّد، اور ”زَيْدٌ“ آگے مرفوع لفظاً تاکید۔ اچھا پہلا ”زَيْدٌ“ کیوں مرفوع؟ کیونکہ فاعل ہے۔ دوسرا ”زَيْدٌ“ کیوں مرفوع؟ کیونکہ یہ تاکید ہے۔ تو بس یاد رکھنا، جہاں بھی ایک جیسے دو لفظ اکٹھے آ جائیں تو دوسرے کو پہلے کی تاکید بنانا بھئی۔ تو مؤکَّد اپنی تاکید سے مل کر یہ فاعل ہوا ”جَاءَ“ کے لیے، ”جَاءَ“ فعل اپنے فاعل اور مفعول سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ۔ آگے پھر بھئی، ”جَاءَ جَاءَ زَيْدٌ“: جَاءَ فعل اور یہ ہے مؤکَّد، اور آگے ”جَاءَ“ فعل تاکید، اچھا تو یہ مؤکَّد تاکید ہوئے، اور ”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ”وَمَعْنَوِيٌّ“، اور دوسری تاکید کیا ہے؟ تاکیدِ معنوی ہے، ”وَهُوَ بِأَلْفَاظٍ مَعْدُودَةٍ“، اور وہ الفاظِ معدود، گنے ہوئے، چنے ہوئے، وہ کچھ شمار کیے ہوئے، یعنی کچھ لفظ ہیں، کچھ گنے چنے لفظوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ یاد رکھیے، ادھر دیکھیے بھئی، تاکیدِ لفظی کسے کہتے تھے؟ کہ جو لفظ پہلے آیا بعینہٖ وہی لفظ دوبارہ آ جائے، یہ کیا ہے؟ تاکیدِ لفظی۔ تاکیدِ معنوی میں ایسا نہیں ہوتا، تاکیدِ معنوی وہ کچھ مخصوص لفظ ہیں انہی کے ساتھ ہوتی ہے، آٹھ یا نو لفظ ہیں۔ ایک ہے ”نَفْسٌ“ کا لفظ، نَفْسٌ، اسی طرح ”عَيْنٌ“ کا لفظ ہے، عَيْنٌ، اسی طرح ”كِلَا“ ہے، ”كِلْتَا“ ہے، اسی طرح ”كُلٌّ“ ہے، كُلٌّ، اور اسی طرح ”أَجْمَعُ“، ”أَكْتَعُ“، ”أَبْتَعُ“، ”أَبْصَعُ“، یہ لفظ ہیں بھئی، یہ سارے آگے ذکر کر رہے ہیں، تو یہ آٹھ یا نو لفظ ہیں بھئی، ان کے ساتھ یہ تاکید کون سی کہلاتی ہے؟ تاکیدِ معنوی۔ کیونکہ مثلاً میں کہتا ہوں: ”جَاءَنِي زَيْدٌ“ ادھر دیکھیے، ”جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ“، زید خود آیا، تو دیکھیے پہلا لفظ مؤکَّد کیا ہے؟ زید، اور دوسرا لفظ کیا ہے؟ ”نَفْسُهُ“، تو یہ وہی لفظ ہے یا الگ لفظ ہے؟ الگ لفظ ہے۔ تو یہ تاکید ہاں معنی کے اعتبار سے زید اور نفسِ زید دونوں ایک ہی چیز ہیں، تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ تاکیدِ معنوی کہتے ہیں۔ تو کہتے ہیں: ”وَمَعْنَوِيٌّ“، اور دوسری تاکیدِ معنوی ہے، ”وَهُوَ بِأَلْفَاظٍ مَعْدُودَةٍ“، اور وہ کچھ شمار کیے ہوئے لفظوں کے ساتھ ہوتی ہے یعنی گنے چنے لفظ ہیں بھئی، ”وَهِيَ“، اور وہ لفظ یہ ہیں، ”هِيَ“ ضمیر راجع ہے ما قبل میں الفاظ کو، وہ الفاظِ معدودہ وہ شمار کیے ہوئے لفظ وہ یہ ہیں۔ سوال: الفاظ تو جمع ہے اور ”هِيَ“ ضمیر کیا ہے؟ واحد مؤنث، تو مفرد کی ضمیر واحد مؤنث کو کیسے راجع؟ تو مفرد کی ضمیر جمع کو کیسے راجع ہوگی؟ کیا جواب دیں گے؟ جمع بتاویلِ جماعت، کس کے حکم میں؟ واحد مؤنث، جب واحد مؤنث کے حکم میں ہے تو ”هِيَ“ ضمیر بھی کون سی ہے؟ واحد مؤنث کی، وہ لوٹا دی۔ ”وَهِيَ: اَلنَّفْسُ وَالْعَيْنُ لِلْوَاحِدِ وَالْمُثَنَّى وَالْمَجْمُوعِ“، یہ ”نَفْسٌ“ اور ”عَيْنٌ“ کا لفظ تاکید کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ تو یہ ”اَلنَّفْسُ وَالْعَيْنُ“ جو ہیں، ”لِلْوَاحِدِ“ مفرد کے لیے بھی آتے ہیں، ”وَالْمُثَنَّى“ اور تثنیہ کی تاکید کے لیے بھی آتے ہیں، ”وَالْمَجْمُوعِ“ اور جمع کی جمع کے لیے بھی آتے ہیں، ”بِاخْتِلَافِ الصِّيغَةِ وَالضَّمِيرِ“، صیغے اور ضمیر کے مختلف ہونے کے ساتھ۔ بھئی ادھر دیکھیے، ”نَفْسٌ“ اور ”عَيْنٌ“ یہ تاکید کے طور پر آتے ہیں اور ان کے ذریعے مفرد کی بھی تاکید لائی جاتی ہے، تثنیہ کی بھی تاکید لائی جاتی ہے، اور جمع کی بھی تاکید لائی جاتی ہے، اور کیسے تاکید لائیں گے؟ کہتے ہیں بھئی: ان کے ساتھ ضمیر استعمال ہوگی، ضمیر استعمال ہوگی۔ تو صیغہ بھی بدلے گا اور ضمیر بھی بدلے گی، مفرد کے لیے مفرد، تثنیہ کے لیے تثنیہ، جمع کے لیے جمع۔ مثلاً میں کہتا ہوں: زید خود میرے پاس آیا، کیا کہوں گا؟ ”جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ“، یا کہوں گا: ”جَاءَنِي زَيْدٌ عَيْنُهُ“۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ترکیب کیا ہوگی ”جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ“؟ جَاءَ فعل، نون وقایہ، یا ضمیر منصوب محلاً مفعول بہ، آگے ”زَيْدٌ“ مرفوع لفظاً مؤکَّد، آگے ”نَفْسُهُ“: نَفْسُ مضاف، اعراب بھئی؟ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ کیونکہ تاکید ہے اور مؤکَّد تاکید کا اعراب ایک ہوتا ہے۔ اور مضاف آپ کو کیسے پتہ چلا؟ جس اسم کے ساتھ بھی ضمیر ہو آپس میں کیا بنتے ہیں؟ مضاف مضاف الیہ۔ اور پھر آگے ہا ضمیر، اس کا اعراب بتاؤ؟ مجرور محلاً مضاف الیہ۔ بھئی میں تو ”نَفْسُهُ“ ہا ضمیر پر پیش پڑھ رہا ہوں، یہ مجرور کیسے؟ یہ اس کی حرکت ہے۔ یہ مبنی ہے بھئی، اس پر اعراب آتا ہی نہیں، تو یہ مجرور ہے اصل میں، مجرور محلاً مضاف الیہ۔ اور یہ ضمیر راجع ہے کس کو؟ وہی جو ما قبل میں گزرا ہے یعنی زید بھئی۔ تو مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر تاکید، مؤکَّد اپنی تاکید سے مل کر فاعل، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ ”جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ“، ترجمہ کیا ہوگا؟ میرے پاس زید خود آیا۔ ہاں ”نَفْسُهُ“ کا معنی خود، میرے پاس زید خود آیا، صورت سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا، میں نے کہا تھا ”جَاءَنِي زَيْدٌ“، میرے پاس زید آیا۔ آپ کے ذہن میں شبہ آ سکتا تھا کہ ہو سکتا ہے زید نہ آیا ہو، اس نے اپنا سیکریٹری بھیج دیا ہو، زید تو بہت بڑا آدمی ہے۔ لیکن جب آگے ”نَفْسُهُ“ آ گیا، ”جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ“، زید خود آیا، اب دیکھو مجاز کا احتمال کیا ہوا؟ ختم۔ یا میں کہتا ہوں: ”جَاءَنِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ نَفْسُهُ“، میرے پاس امیر المؤمنین خود تشریف لائے، دیکھا؟ مجاز کا احتمال کیا ہوا؟ ختم۔ اسی طرح غلطی کا احتمال بھی ختم، میں نے غلطی سے امیر المؤمنین کا لفظ نہیں بولا، آگے ”نَفْسُهُ“ نے بتلا دیا بھئی۔ اچھا تو میں نے کیا بتلایا؟ کہ ”نَفْسٌ“ اور ”عَيْنٌ“ کا لفظ مفرد، تثنیہ اور جمع تینوں کی تاکید کے لیے استعمال ہوتا ہے: مفرد، تثنیہ اور جمع۔ صیغے بھی بدلیں گے اور ضمیریں بھی بدلیں گی۔ اچھا اب مفرد کے لیے کیا تھا؟ ”جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ“، ”نَفْسٌ“ کا لفظ بھی مفرد اور ہا ضمیر بھی مفرد: ”نَفْسُهُ“۔ تثنیہ کے لیے کیا کر دوں گا؟ دونوں کو تثنیہ کر دوں گا: ”نَفْسٌ“ کی تثنیہ ”نَفْسَانِ“، اور ہا ضمیر کی تثنیہ ”هُمَا“۔ اب ”نَفْسَانِ“ کی اضافت کرو ”هُمَا“ کی طرف: ”نَفْسَاهُمَا“، نون گر جائے گا: ”نَفْسَاهُمَا“۔ تو یوں کہوں گا: ”جَاءَنِي الزَّيْدَانِ نَفْسَاهُمَا“، میرے پاس وہ دو زید خود آئے۔ ”جَاءَنِي الزَّيْدَانِ نَفْسَاهُمَا“، ترکیب کیجیے: جَاءَ فعل، نون وقایہ، یا ضمیر منصوب محلاً مفعول بہ، ”الزَّيْدَانِ“ مرفوع لفظاً مؤکَّد، مرفوع کیوں؟ فاعل ہے۔ اور تثنیہ کا رفع کس کے ساتھ آتا ہے؟ الف سے۔ تو ”الزَّيْدَانِ“ مرفوع لفظاً مؤکَّد، ”نَفْسَا“ اعراب بھئی؟ مرفوع لفظاً، کیونکہ اس میں بھی الف آ رہا ہے، تثنیہ کا رفع کس کے ساتھ آتا ہے؟ الف سے۔ مرفوع لفظاً مضاف، اور ”هُمَا“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر تاکید، مؤکَّد تاکید مل کر فاعل، فعل اپنے فاعل اور مفعول سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ یہ تھا تثنیہ کے لیے۔ جمع کے لیے؟ جمع کے لیے دونوں ”نَفْسٌ“ کے لفظ کو بھی جمع کر دو اور ضمیر کو بھی جمع کر دو۔ ”نَفْسٌ“ کی جمع ہوئی ”أَنْفُسٌ“، اور ضمیر کی جمع ”هُمْ“: ”جَاءَنِي الزَّيْدُونَ أَنْفُسُهُمْ“۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو یہاں بھی وہی ترکیب ہوگی: ”الزَّيْدُونَ“ مرفوع لفظاً مؤکَّد، اور ”أَنْفُسُهُمْ“: أَنْفُسُ مرفوع لفظاً مضاف، ”هُمْ“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر تاکید، مؤکَّد تاکید مل کر فاعل بھئی۔ یہ تو تھا ”نَفْسٌ“ میں۔ ”عَيْنٌ“ میں بھی اسی طرح ہوگا: ”جَاءَنِي زَيْدٌ عَيْنُهُ“، ”جَاءَنِي الزَّيْدَانِ عَيْنَاهُمَا“، اصل میں تھا ”عَيْنَانِ“ عَیْن کی تثنیہ، ”جَاءَنِي الزَّيْدَانِ عَيْنَاهُمَا“۔ اور جمع میں کیا کہیں گے؟ ”جَاءَنِي الزَّيْدُونَ أَعْيُنُهُمْ“، ”أَعْيُنُهُمْ“، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو کہتے ہیں: ”اَلنَّفْسُ وَالْعَيْنُ“، یہ ”نَفْسٌ“ اور ”عَيْنٌ“ کے لفظ ہیں بھئی، ”لِلْوَاحِدِ وَالْمُثَنَّى وَالْمَجْمُوعِ“۔ بھئی یاد رکھیے، یہ جو کچھ الفاظ آگے بتائیں گے نا آٹھ نو، ان میں سے کچھ لفظوں کے ساتھ جمع کی تاکید ہوگی، کچھ میں مفرد کی تاکید، کچھ میں تثنیہ کی تاکید وغیرہ، اور کچھ تینوں کے لیے استعمال ہوں گے، وہ سب بتاتے جائیں گے۔ یہ بتلا دیا آپ کو کہ یہ ”نَفْسٌ“ اور ”عَيْنٌ“ کس کس کے لیے استعمال ہوتے ہیں؟ واحد کے لیے بھی، تثنیہ کے لیے بھی اور جمع، تینوں کی تاکید کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اور طریقہ بھی بتا دیا، کیا طریقہ ہے ان کے استعمال کا؟ کہ صیغے کو بھی بدلو اور ضمیر کو بھی بدلو، اس کے مطابق ما قبل والے لفظ کے مطابق بھئی۔ تو کہتے ہیں: ”وَهِيَ: اَلنَّفْسُ وَالْعَيْنُ لِلْوَاحِدِ وَالْمُثَنَّى وَالْمَجْمُوعِ بِاخْتِلَافِ الصِّيغَةِ وَالضَّمِيرِ“، مفرد کے لیے، تثنیہ کے لیے اور جمع کے لیے صیغے اور ضمیر کے اختلاف کے ساتھ یعنی ان کے مختلف ہونے کے ساتھ، یعنی یہ دونوں بدلتے ہیں۔ ”نَحْوُ: جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ، وَالزَّيْدَانِ أَنْفُسُهُمَا“، ہاں یہ نئی چیز آ گئی۔ آگے کیا آ رہا ہے؟ ”أَنْفُسُهُمَا أَوْ نَفْسَاهُمَا“۔ ہم نے کیا کیا تھا؟ ”نَفْسَاهُمَا“ کیا تھا۔ سوال: یہ ”أَنْفُسُهُمَا“ کہاں سے آ گیا؟ اب یاد رکھو اس میں۔ بھئی دیکھیے، عرب جو ہیں نا عرب، تثنیہ کی اضافت ضمیر کی طرف پسند نہیں کرتے، یا یوں کہو تثنیہ کی اضافت تثنیہ کی طرف پسند نہیں کرتے۔ آگے ”هُمَا“ ضمیر بھی تثنیہ کی، ما قبل میں ”نَفْسَانِ“ بھی کیا لے آؤ؟ تثنیہ، اور کیا کہو: ”نَفْسَاهُمَا“؟ کہہ تو سکتے ہیں آپ لیکن زیادہ پسندیدہ نہیں۔ زیادہ پسندیدہ یہ ہے کہ ما قبل والے مضاف کو جمع سے بدل دو، کس سے بدل دو؟ جمع سے۔ ”نَفْسَاهُمَا“ نہ کہو بلکہ کیا کہو؟ ”أَنْفُسُهُمَا“، ضمیر کو اسی طرح رکھو ما قبل والے لفظ کو کس سے بدل دو؟ جمع سے۔ یہ زیادہ پسندیدہ ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا تثنیہ کے اندر ”نَفْسَاهُمَا“ بھی کہہ سکتے ہو اور ”أَنْفُسُهُمَا“ بھی کہہ سکتے ہو، اور پسندیدہ زیادہ کیا ہے؟ ”أَنْفُسُهُمَا“۔ چنانچہ اسی لیے قرآن میں آتے ہیں: ﴿وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا﴾، ”أَيْدِيَهُمَا“، ”أَيْدِي“ جمع ہے ”يَدٌ“ کی، اور آگے کیا ہے؟ ”هُمَا“ ضمیر۔ ہونا کیا چاہیے تھا؟ ”يَدَانِ“ ید ہے نا ید، ید کی تثنیہ کیا آئے گی؟ ”يَدَانِ“، اور یہ مفعول بن رہا ہے، ”فَاقْطَعُوا“ تم کاٹو، ”يَدَيْنِ“ تثنیہ اور اس کی اضافت ”هُمَا“ کی طرف کرو، نون گر جائے گا، کیا بن جائے گا؟ ”يَدَيْهِمَا“۔ ”فَاقْطَعُوا يَدَيْهِمَا“، تم ان دونوں کے ہاتھ کیا کرو؟ کاٹو۔ لیکن ”يَدَيْ“ کو تثنیہ کو کس سے بدل لیا گیا؟ جمع سے: ﴿فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا﴾، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اب دیکھیے کتاب پر بھئی: ”وَالزَّيْدَانِ أَنْفُسُـ“، کیسے پڑھیں گے؟ ”وَالزَّيْدَانِ أَنْفُسَ“ یا ”أَنْفُسِ“ یا ”أَنْفُسُ“؟ ”أَنْفُسُ“۔ کیوں ”أَنْفُسُ“؟ جی؟ ”أَنْفُسُ“ کیوں پڑھیں گے؟ بتائیے بھئی، اب تو آپ بڑے نحوی بن چکے ہیں بھئی، اب کیوں سوچ میں پڑ گئے؟ ”وَالزَّيْدَانِ“، کیا پڑھیں گے بھئی؟ جی، کیا پڑھیں گے؟ کیا مشکل ہے؟ توجہ نہیں ہے بس! ابھی تو بتایا، یہ ”نَفْسٌ“ اور ”أَنْفُسٌ“ کے لفظ کس لیے آتے ہیں؟ تاکید کے لیے، اور تاکید کا کیا اعراب ہوتا ہے؟ جو مؤکَّد کا ہوتا ہے۔ مرفوع کیسے ہوتی ہے؟ جو کس کا ہوتا ہے؟ مؤکَّد کا۔ مؤکَّد اگر مرفوع تو یہ بھی مرفوع، وہ منصوب تو یہ بھی منصوب، وہ مجرور تو یہ بھی مجرور۔ اب بتائیے کیا پڑھیں گے؟ ہاں شاباش! ”أَنْفُسُهُمَا“، کیونکہ ما قبل میں ”الزَّيْدَانِ“ تثنیہ ہے اور وہ کس حالت میں ہے؟ مرفوع ہے، الف کے ساتھ ہے۔ جب اس پر رفع ہے تو ”أَنْفُسُ“ پر بھی کیا آئے گا؟ رفع۔ تو دونوں مرفوع ہیں، ہاں رفع کی صورتیں الگ ہیں: ”الزَّيْدَانِ“ کا رفع آتا ہی الف کے ساتھ ہے، اور ”أَنْفُسُ“ کا رفع پیش کے ساتھ آتا ہے، تو دونوں پر رفع آیا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو ”وَالزَّيْدَانِ أَنْفُسُهُمَا أَوْ نَفْسَاهُمَا“، دونوں کہہ سکتے ہیں۔ ”وَالزَّيْدُونَ أَنْفُسُهُمْ“، جی یہاں کیا پڑھیں گے؟ ”أَنْفُسَهُمْ“ یا ”أَنْفُسُهُمْ“؟ ہاں ”أَنْفُسُهُمْ“، کیونکہ یہ تاکید ہے اور مؤکَّد تاکید کا اعراب ایک ہوتا ہے۔ ”وَكَذَلِكَ عَيْنُهُ وَأَعْيُنُهُمَا أَوْ عَيْنَاهُمَا وَأَعْيُنُهُمْ“، اسی طرح ”عَيْنُهُ“ بھی ہے، کیسے کہیں گے؟ ”جَاءَنِي زَيْدٌ عَيْنُهُ“، جی، اور ”جَاءَنِي الزَّيْدَانِ أَعْيُنُهُمَا“، دیکھا؟ ”أَعْيُنُ“ جمع لے آئے، کیونکہ تثنیہ کی اضافت تثنیہ کی طرف پسندیدہ نہیں۔ تو ”أَعْيُنُ“ جمع لے آئے، یا تثنیہ کر بھی سکتے ہیں لیکن وہ پسندیدہ نہیں: ”أَوْ عَيْنَاهُمَا“، دیکھو تثنیہ کی اضافت کس کی طرف ہے؟ تثنیہ کی طرف۔ ”وَأَعْيُنُهُمْ“ جمع میں یوں کہیں گے۔ اور اسی طرح مؤنث، دیکھو بتلا دیا: مفرد کے لیے مفرد، تثنیہ کے لیے تثنیہ، جمع کے لیے جمع۔ اور مؤنث کے لیے مؤنث: ”جَاءَتْنِي هِنْدٌ نَفْسُهَا، وَجَاءَتْنِي الْهِنْدَانِ أَنْفُسُهُمَا أَوْ نَفْسَاهُمَا، وَجَاءَتْنِي الْهِنْدَاتُ أَنْفُسُهُنَّ“۔ کیا ترکیب ہے ”جَاءَتْنِي هِنْدٌ نَفْسُهَا“؟ جَاءَتْ فعل، نون وقایہ، یا ضمیر منصوب محلاً مفعول بہ، ”هِنْدٌ“ مرفوع لفظاً مؤکَّد، ”نَفْسُ“ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ کیونکہ یہ تاکید ہے اور مؤکَّد تاکید کا اعراب ایک ہوتا ہے۔ آگے ہا ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر تاکید، مؤکَّد تاکید مل کر فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ اسی طرح ”جَاءَتْنِي الْهِنْدَانِ“، آگے کیا پڑھیں گے؟ ہاں شاباش! ”أَنْفُسُهُمَا“، دیکھا تثنیہ کو کس سے بدل دیا؟ جمع سے۔ یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں: ”أَوْ نَفْسَاهُمَا“، ”جَاءَتْنِي الْهِنْدَانِ نَفْسَاهُمَا“ بھی کہہ سکتے ہیں۔ ”وَجَاءَتْنِي الْهِنْدَاتُ أَنْفُسُهُنَّ“، ترکیب کیجیے: جَاءَتْ فعل، نون وقایہ، یا ضمیر منصوب محلاً مفعول بہ، ”الْهِنْدَاتُ“ مرفوع لفظاً مؤکَّد، مرفوع کیوں؟ فاعل ہے۔ لفظاً کیوں؟ اس کے رفع پر ہم تلفظ کر رہے ہیں، اور مؤکَّد بھئی۔ آگے ”أَنْفُسُهُنَّ“: أَنْفُسُ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ کیونکہ یہ تاکید ہے اور مؤکَّد تاکید کا اعراب ایک ہوتا ہے، اور ”هُنَّ“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر تاکید، مؤکَّد اپنی تاکید سے مل کر فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ ”جَاءَتْنِي الْهِنْدَاتُ أَنْفُسُهُنَّ“، وہ ساری ہند جو ہیں وہ خود میرے پاس آئیں۔ ہند قدیم عربی میں یہ عورت کا نام عام استعمال ہوتا تھا بھئی، سمجھ میں آیا؟ ہند بھئی۔ ”وَكِلَا وَكِلْتَا“، اچھا بھئی، بات چل رہی ہے تاکیدِ معنوی کی، کہ تاکیدِ معنوی کچھ مخصوص الفاظ کے ساتھ ہوتی ہے۔ دو ذکر کر دیے، ایک کیا؟ ”نَفْسٌ“ اور ”عَيْنٌ“۔ آگے ذکر کر رہے ہیں: ”وَكِلَا وَكِلْتَا“، اور ”كِلَا“ اور ”كِلْتَا“۔ ”كِلَا“ مذکر کے لیے اور ”كِلْتَا“ مؤنث کے لیے۔ یہ بھئی کس کی تاکید کے لیے استعمال ہوتے ہیں؟ ”نَفْسٌ“ اور ”عَيْنٌ“ تو استعمال ہوتے تھے مفرد کے لیے بھی، تثنیہ کے لیے بھی اور جمع کے لیے بھی۔ ہاں ہر لفظ ما قبل کے مطابق صیغہ بھی وہاں بدلتا تھا اور ضمیر بھی بدلتی تھی: مفرد کے لیے مفرد، تثنیہ کے لیے تثنیہ، جمع کے لیے جمع، اور مذکر کے لیے مذکر، مؤنث کے لیے مؤنث بھئی۔ تو یہ ”كِلَا“ اور ”كِلْتَا“ کس کے لیے استعمال ہوتے ہیں؟ کہتے ہیں: ”لِلْمُثَنَّى خَاصَّةً“، یہ خاص طور پر تثنیہ کے لیے آتے ہیں، یعنی ان کے ذریعے صرف تثنیہ کی تاکید ہوتی ہے، واحد کی بھی نہیں اور جمع کی بھی نہیں۔ جیسے نحو مثال کے طور پر: ”قَامَ الرَّجُلَانِ كِلَاهُمَا“۔ اور ہاں، اور یہ ”كِلَا“ اور ”كِلْتَا“ یہ مضاف ہوتے ہیں، ان کے بعد کیا آتا ہے؟ مضاف الیہ آتا ہے بھئی۔ تو ”قَامَ الرَّجُلَانِ كِلَاهُمَا“، کھڑے ہوئے وہ دونوں آدمی۔ دیکھو اگر میں کہوں نا ”قَامَ الرَّجُلَانِ“، کھڑے ہوئے وہ دو آدمی، اور ”كِلَاهُمَا“ ہے تو کیسے ترجمہ کروں گا؟ وہ دونوں کھڑے ہوئے، کھڑے ہوئے وہ دونوں۔ ”قَامَ الرَّجُلَانِ كِلَاهُمَا“، ترکیب کیجیے: قَامَ فعل، ”الرَّجُلَانِ“ مرفوع لفظاً مؤکَّد، مرفوع کیوں؟ فاعل ہے۔ لفظاً کیوں؟ اس کے رفع پر تلفظ ہم کر رہے ہیں، بھئی نون کے نیچے تو میں زیر پڑھ رہا ہوں؟ ہاں اس کا رفع الف کے ساتھ آتا ہے، یہ تثنیہ ہے۔ آگے ”كِلَا“ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ کیونکہ تاکید ہے اور مؤکَّد تاکید کا اعراب ایک ہوتا ہے، اگر ما قبل میں ”الرَّجُلَانِ“ کیا ہوتا؟ منصوب تو یہ ”كِلَا“ بھی کیا ہوتا؟ منصوب، اگر وہ مجرور ہوتا تو یہ بھی کیا ہوتا؟ مجرور ہوتا۔ مثلاً میں کہتا ہوں: ”مَرَرْتُ بِالرَّجُلَيْنِ كِلَيْهِمَا“، ”مَرَرْتُ بِالرَّجُلَيْنِ“ تو دیکھو ”الرَّجُلَيْنِ“ آیا اور اس کے بعد ”كِلَا“ آ گیا ”كِلَيْهِمَا“، اور ”كِلَا“ آپ کو پتہ ہے کس طرح استعمال ہوتا ہے؟ تاکید کے طور پر، تو آپ اس کو بھی کیا بنانا؟ تاکید بنانا۔ تو ”الرَّجُلَيْنِ“ مؤکَّد اور مجرور کیونکہ اس پر کیا داخل ہے؟ با جارہ۔ اور ”كِلَيْهِمَا“ یہ ”كِلَا“ بھی کیا؟ مجرور، کیوں مجرور؟ کیونکہ یہ تاکید ہے اور تاکید کا وہی اعراب ہوتا ہے جو کس کا ہوتا ہے؟ مؤکَّد کا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یا یوں کہیں: ”ضَرَبْتُ الرَّجُلَيْنِ كِلَيْهِمَا“، میں نے پٹائی کی ان دونوں مردوں کی، ”ضَرَبْتُ“ فعل با فاعل، تا ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل، ”الرَّجُلَيْنِ“ منصوب لفظاً مؤکَّد، منصوب کیوں؟ کیونکہ مفعول بہ ہے، پٹائی میں نے کی ہے اور ان پر پٹائی واقع ہوئی ہے تو مفعول ہیں، تو ”الرَّجُلَيْنِ“ منصوب لفظاً مفعول بہ، ہاں بلکہ پہلے کیا بناؤ؟ مؤکَّد بھئی۔ آگے ”كِلَيْ“ اس کا کیا اعراب ہوگا؟ منصوب، منصوب کیوں؟ کیونکہ تاکید ہے، سوچنے کی کیا ضرورت ہے پڑھ تو رہے ہیں آپ، یہ ”كِلَا“ کیا استعمال ہوتا ہے؟ تاکید کے طور پر، تو آپ کہیں یہ تاکید ہے اور مؤکَّد تاکید کا اعراب ایک، مؤکَّد منصوب تھا تو ”كِلَا“ بھی کیا ہوگا؟ منصوب۔ اور تثنیہ کا نصب کس کے ساتھ آتا ہے؟ یا کے ساتھ، تو ”كِلَيْ“ اسی لیے نصب آ رہا ہے، تو ”كِلَيْ“ منصوب لفظاً مضاف، منصوب کیوں؟ کیونکہ یہ تاکید ہے اور مؤکَّد تاکید کا اعراب ایک، مؤکَّد منصوب ہے تو یہ بھی منصوب، اور لفظاً کیوں؟ اس کے نصب پر ہم تلفظ کر رہے ہیں، اس کا نصب کیا ہے؟ یا ہے، جی۔ اور آگے ”هُمَا“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ بھئی، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر تاکید، مؤکَّد اپنی تاکید سے مل کر مفعول ہوا بھئی، ”ضَرَبْتُ“ تھا نا ”ضَرَبْتُ الرَّجُلَيْنِ كِلَيْهِمَا“، اور تو مفعول فعل پھر فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا، ”ضَرَبْتُ الرَّجُلَيْنِ كِلَيْهِمَا“۔ اب دیکھیے کتاب پر: تو ”قَامَ الرَّجُلَانِ كِلَاهُمَا“، جی مذکر کے لیے ”كِلَاهُمَا“ اور مؤنث کے لیے ”كِلْتَاهُمَا“: ”وَقَامَتِ الْمَرْأَتَانِ كِلْتَاهُمَا“، وہ دونوں عورتیں کھڑی ہوئیں، قَامَتْ فعل، ”الْمَرْأَتَانِ“ مرفوع لفظاً مؤکَّد، مرفوع کیوں؟ فاعل ہے۔ اور ”كِلْتَا“ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ کیونکہ تاکید ہے۔ ”هُمَا“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، جی اور مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر تاکید، مؤکَّد تاکید مل کر فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ چار چار لفظ آپ نے پڑھ لیے تاکیدِ معنوی کے: ایک ”نَفْسٌ“ اور ایک ”عَيْنٌ“، اور ایک ”كِلَا“ اور ”كِلْتَا“۔ ”نَفْسٌ“ اور ”عَيْنٌ“ مفرد، تثنیہ، جمع تینوں کی تاکید کے لیے استعمال ہوتے ہیں، صیغہ بھی بدلتا ہے اور ان کے ساتھ ضمیر بھی بدلتی ہے۔ جبکہ ”كِلَا“ اور ”كِلْتَا“ تثنیہ کی تاکید کے لیے استعمال ہوتے ہیں بھئی، مذکر کے لیے ”كِلَا“ اور مؤنث کے لیے ”كِلْتَا“ بھئی۔ ”وَكُلٌّ وَأَجْمَعُ وَأَكْتَعُ وَأَبْتَعُ وَأَبْصَعُ لِغَيْرِ الْمُثَنَّى“، اب اور کچھ لفظ آ گئے بھئی۔ میں نے کتنے لفظ بتائے تھے؟ آٹھ نو بھئی۔ یہ ”كِلَا“ اور ”كِلْتَا“ مذکر اور مؤنث کے لیے دونوں کو الگ الگ شمار کریں تو نو بن جاتے ہیں بھئی ورنہ آٹھ بنتے ہیں۔ دیکھو ”نَفْسٌ“، ”عَيْنٌ“ دو ہو گئے، ”كِلَا“، ”كِلْتَا“ چار، آگے آ گئے ”كُلٌّ“ پانچ، ”أَجْمَعُ“، ”أَكْتَعُ“، ”أَبْتَعُ“، ”أَبْصَعُ“ چار یہ ہو گئے، تو پانچ اور چار نو ہو گئے بھئی۔ تو ”كِلَا“ اور ”كِلْتَا“ کو الگ الگ اگر شمار کریں تو نو، اگر دونوں کو ایک ہی شمار کریں کہ یہ ایک ہی لفظ ہے بس مذکر مؤنث میں کا فرق ہے، تو پھر آٹھ بن جاتے ہیں۔ تو اگلے یہ لفظ ہیں بھئی: ”كُلٌّ“ ہے، ”أَجْمَعُ“ ہے، ”أَكْتَعُ“ ہے، ”أَبْتَعُ“ ہے، اور ”أَبْصَعُ“ ہے۔ یہ کس کے لیے استعمال ہوتے ہیں بھئی؟ ”نَفْسٌ“ اور ”عَيْنٌ“ تو مفرد، تثنیہ، جمع تینوں کے لیے ہوتے تھے، اور ”كِلَا“ اور ”كِلْتَا“ تثنیہ کے لیے، یہ کہتے ہیں: ”لِغَيْرِ الْمُثَنَّى“، تثنیہ کے علاوہ کے لیے استعمال ہوں گے، یعنی مفرد کے لیے بھی استعمال ہو سکتے ہیں اور جمع کے لیے بھی، لیکن تثنیہ کے لیے یہ استعمال نہیں ہوں گے۔ کون کون سے لفظ؟ ”كُلٌّ“، ”أَجْمَعُ“، ”أَكْتَعُ“، ”أَبْتَعُ“، اور ”أَبْصَعُ“۔ تو یہ استعمال ہوتے ہیں: ”لِغَيْرِ الْمُثَنَّى“، تثنیہ کے علاوہ کے لیے۔ ”بِاخْتِلَافِ الضَّمِيرِ فِي كُلٍّ“، ضمیر کے بدلنے کے ساتھ ”كُلٌّ“ میں۔ ”كُلٌّ“ کے لفظ میں صرف ضمیر بدلے گی، یعنی مفرد کے لیے مفرد کی ضمیر آئے گی اور جمع کے لیے جمع، تثنیہ کے لیے تو یہ آتے ہی نہیں۔ مفرد کے لیے ”كُلٌّ“ کا لفظ نہیں بدلے گا، ”كُلٌّ“ کے بعد جو ضمیر آئے گی وہ بدلے گی صرف، اور جمع کے لیے بھی آگے صرف ضمیر بدلے گی۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا، کل کے سبق میں غالباً یہ بات آئی تھی کہ یہ ”كُلٌّ“ اور ”بَعْضٌ“ جو ہیں، یہ یہ جو ہیں یہ ہمیشہ مضاف بنتے ہیں، ان کے بعد مضاف الیہ آتا ہے، کیونکہ کل کا معنی ہے سارا۔ بھئی کس چیز کا سارا؟ وہ آگے چیز ذکر ہونی چاہیے، ساری جماعت، ساری کتابیں، سارے قلم، کیا چیز مراد ہے؟ وہ آگے ذکر ہوتا ہے وہ مضاف الیہ ہوتا ہے۔ اور بعض کا معنی ہوتا ہے کچھ، بھئی کس چیز کا کچھ؟ وہ آگے چیز ذکر ہونی چاہیے کہ کتابوں کا کچھ، قلم کا کچھ وغیرہ بھئی، صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو وہ آگے مضاف الیہ ذکر ہوتا ہے۔ تو ”كُلٌّ“ اور ”بَعْضٌ“ ہمیشہ کیا بنتے ہیں؟ مضاف بھئی، اور ان کے بعد کون آتا ہے؟ مضاف الیہ۔ تو یہاں پر بھی ”كُلٌّ“ کے بعد ضمیر آئے گی، ”كُلٌّ“ مضاف ہوگا اور وہ ضمیر کیا ہوگی؟ مضاف الیہ۔ تو مفرد کے لیے کہیں گے ”كُلُّهُ“، اور مفرد مذکر کے لیے کہیں گے ”كُلُّهُ“، اور مفرد مؤنث کے لیے کہیں گے ”كُلُّهَا“، صورت سمجھ اور جمع کے لیے کیا کہیں گے؟ ”كُلُّهُمْ“، ”كُلُّهُمْ“، اور مؤنث کے لیے کیا کہیں گے؟ ”كُلُّهُنَّ“۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ صرف کیا بدل رہا ہے؟ ضمیر بدل رہی ہے، ”كُلٌّ“ کا خود لفظ بدل نہیں رہا۔ یہ معنی ہے: ”بِاخْتِلَافِ الضَّمِيرِ فِي كُلٍّ“، ضمیر کے بدلنے کے ساتھ ”كُلٌّ“ میں، ”وَالصِّيغَةِ فِي الْبَوَاقِي“، اور باقیوں میں صیغے کے بدلنے کے ساتھ۔ باقیوں میں ضمیر نہیں آتی بھئی، خود وہی صیغہ بدل جاتا ہے۔ ”أَجْمَعُ“، ”أَكْتَعُ“، ”أَبْتَعُ“، ”أَبْصَعُ“، ان میں کیا ہوتا ہے؟ صیغہ بدلتا ہے۔ مفرد مذکر کے لیے کہتے ہیں: ”أَجْمَعُ“، ”أَكْتَعُ“، ”أَبْتَعُ“، ”أَبْصَعُ“، اور مفرد مؤنث کے لیے کہتے ہیں: ”جَمْعَاءُ“، ”كَتْعَاءُ“، ”بَتْعَاءُ“، ”بَصْعَاءُ“۔ بھئی کل کے سبق میں آیا تھا: ”أَتَحْسَبُ كُلَّ سَوْدَاءَ تَمْرَةً وَبَيْضَاءَ شَحْمَةً“، تو ”سَوْدَاءُ“ مؤنث تھی ”أَسْوَدُ“ کی، اور یہاں ”أَجْمَعُ“ یہ بھی وہی وزن ہے، ”أَسْوَدُ“، ”أَجْمَعُ“، ہے کہ نہیں؟ وہی وزن، اور اس کی مؤنث کیا تھی؟ ”سَوْدَاءُ“، تو اس کی مؤنث کیا آئے گی؟ ”جَمْعَاءُ“۔ اور جیسے ”بَيْضَاءُ“ آیا تھا کس کی مؤنث تھی؟ ”أَبْيَضُ“ کی، تو یہ بھی دیکھو ”أَجْمَعُ“ وہی وزن ہے، تو ان کی مؤنث کیا آئے گی؟ ”جَمْعَاءُ“، ”كَتْعَاءُ“، ”بَتْعَاءُ“، ”بَصْعَاءُ“، یہ واحد مؤنث ان کا آئے گا، واحد مؤنث کے لیے۔ اور جمع مذکر جمع کے لیے بھی آتے ہیں، تو جمع مذکر بھی ہو سکتا ہے مؤنث بھی۔ مذکر کے لیے کہیں گے ”أَجْمَعُونَ“ واؤ نون کے ساتھ، ”أَكْتَعُونَ“، ”أَبْتَعُونَ“، اور ”أَبْصَعُونَ“۔ اور مؤنث کے لیے؟ مؤنث کے لیے، بھئی اسمِ تفضیل کی گردان یاد ہے؟ صرفِ صغیر میں جو پڑھی تھی: ”وَأَفْعَلُ التَّفْضِيلِ الْمُذَكَّرُ مِنْهُ أَضْرَبُ وَالْجَمْعُ أَضَارِبُ، وَالْمُؤَنَّثُ مِنْهُ ضُرْبَى وَالْجَمْعُ ضُرَبٌ فُعَلٌ“، ”ضُرَبٌ“ یہ جمع ہے، ”ضُرَبٌ“ کیا ہے؟ جمع، مؤنث کی جمع ہے، ”ضُرَبٌ فُعَلٌ“، وہی یہاں پر بھی آئے گی: ”أَجْمَعُ“ کی مؤنث جمع کیا آئے گی؟ ”جُمَعُ“، آگے ”كُتَعُ“، ”بُتَعُ“، ”بُصَعُ“، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ وہ ”فُعَلُ“ وزن ہے، ”فُعَلُ“۔ تو ”كُلٌّ“ میں کیا بدلے گی؟ ضمیر، اور باقیوں میں صیغہ بدلے گا۔ ”تَقُولُ“: آپ کہتے ہیں: ”جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ“، جی، ”جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ أَكْتَعُونَ أَبْتَعُونَ أَبْصَعُونَ“، ترکیب کیجیے بھئی: جَاءَ فعل، نون وقایہ، یا ضمیر منصوب محلاً مفعول بہ، ”الْقَوْمُ“ مرفوع لفظاً مؤکَّد، مرفوع کیوں؟ فاعل ہے بھئی، اور آگے ”كُلُّهُمْ“ کیا ہے اس کی؟ تاکید، اس لیے مرفوع۔ ”أَجْمَعُونَ“ بھی کیا ہے اس کی؟ تاکید، اس لیے مرفوع ہے بھئی۔ ترکیب کیجیے: كُلُّ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ کیونکہ تاکید ہے اور مؤکَّد تاکید کا اعراب ایک ہوتا ہے۔ آگے اگر ”الْقَوْمُ“ منصوب ہوتا تو ”كُلَّهُمْ“ یہ بھی منصوب ہوتا، اگر ”الْقَوْمُ“ مجرور ہوتا تو ”كُلِّهِمْ“ یہ بھی کیا ہوتا؟ مجرور ہوتا بھئی۔ یہ قیمتی باتیں ہیں آپ نے یاد رکھنی ہیں، یہی ساری عبارت حل کرتی ہیں، ایک ایک اعراب وہ بتاتے جا رہے ہیں اور عبارت میں اکثر یہ ”كُلُّهُمْ“ وغیرہ کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ اور یہ ضروری نہیں کہ یہ ہمیشہ تاکید ہی کے طور پر ”كُلٌّ“ کا لفظ استعمال ہو، سمجھ میں آئی بات؟ کبھی ہاں اگر اس کے ساتھ ما قبل میں مؤکَّد ہے تو یہ تاکید بنے گا ورنہ تاکید نہیں، مثلاً میں کہتا ہوں: ”جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ“، یہاں ”كُلُّهُمْ“ کیا بن رہا ہے؟ تاکید۔ اگر ”الْقَوْمُ“ کے لفظ کو ہٹا دو: ”جَاءَنِي كُلُّهُمْ“، اب یہ فاعل بن گیا، کیونکہ ما قبل میں کون ہے؟ مؤکَّد کوئی ہے؟ نہیں، وہ تو ختم ہو گیا، وہ ہے تو یہ تاکید بنے گا۔ ”جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ“، یہ کیا ہے ”كُلُّهُمْ“؟ تاکید، اور اگر اور اگر ”الْقَوْمُ“ کا لفظ نہیں ہے پھر کیا بناؤ؟ فاعل۔ موقع کے مطابق جس طرح کا موقع ہو، تو بس اتنا آپ کو پتہ چل گیا یہ کس طرح استعمال ہوتا ہے زیادہ تر؟ تاکید کے طور پر، تو لہٰذا ما قبل میں جو مؤکَّد کا اعراب ہو وہ اسی پر پڑھا کریں بھئی۔ ما قبل میں اگر نصب ہے تو اس پر بھی نصب، ما قبل میں رفع تو اس پر بھی رفع، ما قبل والے پر جر تو اس پر بھی جر۔ تو ”جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ“، ترکیب ہم کر رہے تھے: ”الْقَوْمُ“ مرفوع لفظاً فاعل، مؤکَّد بھئی، اور ”كُلُّ“ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ کیونکہ تاکید ہے، اور ”هُمْ“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر تاکید۔ اسی طرح ”أَجْمَعُونَ“ مرفوع لفظاً، مرفوع کیوں؟ کیونکہ تاکید ہے، یہ تاکید۔ اور اس طرح ”أَكْتَعُونَ“ مرفوع لفظاً، یہ بھی کیا ہے؟ تاکید۔ ”أَبْتَعُونَ“ یہ بھی مرفوع لفظاً تاکید۔ ”أَبْصَعُونَ“ مرفوع لفظاً یہ بھی تاکید۔ مؤکَّد اپنی ساری تاکیدات سے مل کر کیا ہوا؟ فاعل، اور فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ اسی طرح: ”وَقَامَتِ النِّسَاءُ كُلُّهُنَّ جُمَعُ كُتَعُ بُتَعُ بُصَعُ“، جی، یہ بھی اسی طرح ترکیب ہے، سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ”وَإِذَا أَرَدْتَ تَأْكِيدَ الضَّمِيرِ الْمَرْفُوعِ الْمُتَّصِلِ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنِ“، اچھا، تاکید کی بات چل رہی ہے تاکیدِ معنوی، اور تاکیدِ معنوی کن کن لفظوں سے ہوتی ہے؟ ”نَفْسٌ“ ہے، ”عَيْنٌ“ ہے، ”كِلَا“، ”كِلْتَا“ ہے، ”كُلٌّ“ ہے، ”أَجْمَعُ“، ”أَكْتَعُ“، ”أَبْتَعُ“ اور ”أَبْصَعُ“۔ اب صورت یہ ہے کہ آپ ”نَفْسٌ“ اور ”عَيْنٌ“ کے لفظ کے ساتھ ضمیرِ مرفوع متصل کی تاکید لانا چاہتے ہیں۔ ”جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ“، کیا ترجمہ ہے؟ زید خود آیا تھا، زید خود آیا تھا۔ اب میں زید نہیں کہنا چاہتا، میں کہنا چاہتا ہوں مثلاً کوئی ضمیر لاتا ہوں، اس کی تاکید اس ”نَفْسٌ“ کو بنانا چاہتا ہوں۔ پہلے تو لفظِ زید کی بنائی تاکید، تو پھر کیا کریں گے؟ مثلاً میں کہنا چاہتا ہوں: آپ نے خود پٹائی کی، تو کیا کہوں گا؟ ”ضَرَبْتَ“، آگے ”نَفْسٌ“ کے لفظ کو لائیں ضمیر بھی لائیں: ”ضَرَبْتَ نَفْسَهُ“؟ ”نَفْسَ“ یہ کس کی تاکید ہے؟ کس کی تاکید ہے ”نَفْسٌ“؟ تا ضمیر کی، اور تا ضمیر کا کیا اعراب ہے؟ مرفوع محلاً۔ تو تاکید اور مؤکَّد کا ایک اعراب ہوتا ہے یا نہیں ہوتا؟ پھر ”نَفْسَ“ کیوں کہہ رہے ہو؟ ”نَفْسُهُ“، ”ضَرَبْتَ نَفْسُهُ“۔ بھئی ہا ضمیر کس کو راجع؟ وہ اسی مؤکَّد کو راجع ہوتی ہے، اور مؤکَّد تو کون سی ضمیر ہے؟ تا ضمیر ہے مخاطب کی، تو یہاں بھی ہا ضمیر تو غائب کی ہے، تو ”نَفْسُهُ“ نہیں ہونا چاہیے بلکہ کیا؟ مخاطب کی ضمیر لاؤ: کاف ضمیر، کاف ضمیر: ”نَفْسُكَ“، ”ضَرَبْتَ نَفْسُكَ“۔ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں، ابھی ہم نے بات پوری نہیں کی، سمجھا رہا ہوں آپ کو۔ آپ کیا کہنا آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اس ”نَفْسُكَ“ کو تاکید بنانا چاہتے ہیں، کس کی؟ ضمیرِ مرفوع متصل کی، تو یاد رکھیے اس صورت میں اس صورت میں یہ کہ اس صورت میں ضمیرِ مرفوع متصل کی پہلے تاکید لے آؤ منفصل کے ساتھ۔ بھئی جیسے ”ضَرَبْتَ“ پر آپ عطف کرنا چاہتے تھے زید کا: ”ضَرَبْتَ وَزَيْدٌ“، تو کیا طریقہ تھا؟ پہلے ضمیرِ مرفوع منفصل کے ساتھ اس کی تاکید لاتے تھے اور کیسے کہتے تھے؟ ”ضَرَبْتَ أَنْتَ وَزَيْدٌ“، ذہن میں آئی بحث کل کی؟ ”ضَرَبْتَ أَنْتَ وَزَيْدٌ“۔ تو یہاں پر بھی اسی طرح ہے، آپ ”نَفْسٌ“ یا ”عَيْنٌ“ کو تاکید بنانا چاہتے ہیں ضمیرِ مرفوع ضمیرِ مرفوع متصل کی، تو پہلے اس کی تاکید کس کے ساتھ لے آؤ؟ ضمیرِ مرفوع منفصل کے ساتھ، اور کیا کہیں گے؟ ”ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُكَ“، ”ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُكَ“۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ ترکیب کیا ہوگی؟ ”ضَرَبْتَ“ فعل با فاعل، تا ضمیر مرفوع محلاً مؤکَّد، ”أَنْتَ“ ضمیر مرفوع، مرفوع کیوں؟ کیونکہ تاکید ہے، اور مؤکَّد تاکید کا اعراب ایک ہوتا ہے، تو مؤکَّد اور مرفوع محلاً تاکید ہوئی بھئی تاکید، اور کون سی تاکید ہے لفظی ہے یا معنوی ہے؟ یہ تاکیدِ لفظی ہے میں نے پہلے بتایا تھا، ہاں آگے ”نَفْسُهُ“ آ رہا ہے وہ تاکیدِ معنوی ہے بھئی، تو یہ ہوئی تاکیدِ لفظی۔ آگے ”نَفْسُ“ اعراب؟ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ کیونکہ تاکید ہے اور مؤکَّد تاکید کا اعراب ایک، اور آگے کاف ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ۔ اچھا کاف ضمیر کس کو راجع؟ جی؟ کاف کس کو راجع؟ بھئی میں نے کتنی دفعہ بتایا، مرجع صرف غائب کی ضمیر کا ہوتا ہے، مخاطب یا متکلم کی ضمیر کا مرجع نہیں ہوتا۔ آپ فوراً کہیں، میں کہوں کاف کی ضمیر کا مرجع کیا ہے؟ آپ کہیں بھئی یہ تو مخاطب کی ضمیر ہے اس کا مرجع کہاں ہوتا ہے، مخاطب تو انسان کے سامنے موجود ہوتا ہے، وہاں کسی مرجع کی ضرورت نہیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اسی طرح متکلم کی ضمیر کہیں آ جائے کوئی آپ سے پوچھے مرجع کیا ہے؟ آپ کہیں متکلم تو خود بات کرنے والا ہے وہاں کیا مرجع کی ضرورت! مرجع کا مطلب ہوتا ہے نا مثلاً میں کہتا ہوں ”هُوَ“، بھئی ”هُوَ“ سے کون مراد ہے مرجع چاہیے، ”هُوَ“ وہ، وہ تو زید بھی ہو سکتا ہے، عمرو بھی ہو سکتا ہے، بکر بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن جب میں کہوں ”أَنَا“ میں، تو اس میں میں کوئی شبہ ہے؟ اس سے تو میں ہی مراد ہوں کوئی دوسرا تیسرا مراد ہی نہیں۔ یا میں آپ سے کہتا ہوں ”أَنْتَ“، تو یہ جو میرے سامنے جو شخص کھڑا ہوگا ”أَنْتَ“ سے وہی مراد ہوگا کوئی دوسرا تو مراد نہیں۔ تو لہٰذا مرجع صرف کس کا ہوتا ہے؟ غائب کی، مخاطب اور متکلم کی ضمیر کا مرجع نہیں ہوتا بھئی۔ تو جی، تو کیا ترکیب ہو رہی تھی؟ ”ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُكَ“، تو ”نَفْسُكَ“: نَفْسُ مرفوع لفظاً مضاف، کاف ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر یہ تاکید ہوئی بھئی، مؤکَّد اپنی دونوں تاکیدوں سے مل کر فاعل: ”ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُكَ“۔ یہ ”أَنْتَ“ کیا تھی؟ یہ بھی تاکید تھی، اور ”نَفْسُكَ“ یہ بھی کیا ہے؟ تاکید۔ تو تا ضمیر اپنی دونوں تاکیدوں سے مل کر یہ فاعل ہوئی کس کے لیے؟ ”ضَرَبْتَ“ کے لیے، اور فعل اپنے دونوں فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ ترجمہ کیا ہوگا ”ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُكَ“؟ تم نے خود پٹائی کی، تم نے خود پٹائی کی۔ معنی سمجھ میں آ گیا؟ کوئی مشکل تو نہیں؟ ”وَإِذَا أَرَدْتَ تَأْكِيدَ الضَّمِيرِ الْمَرْفُوعِ الْمُتَّصِلِ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنِ“، اور جب آپ کا یہ ارادہ ہو کہ آپ تاکید لائیں ضمیرِ مرفوع متصل کی ”نَفْسٌ“ اور ”عَيْنٌ“ کے لفظ کے ساتھ، ”فَيَجِبُ تَأْكِيدُهُ بِالضَّمِيرِ الْمُنْفَصِلِ“، تو واجب ہے اس کی تاکید لانا ضمیرِ منفصل کے ساتھ، ”نَحْوُ: ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُكَ“۔ کتاب میں کیا لکھا ہے؟ ”نَفْسَكَ“، یہ کتابت کی غلطی ہے بھئی، آپ اب ماہر نحوی ہیں، ان اس قسم کی غلطیاں آپ کو خود پتہ چلنی چاہئیں بھئی، آپ سمجھ میں آئی بات؟ آپ کہیں گے یہاں زبر آ ہی نہیں سکتا، کیوں نہیں آ سکتا؟ کیونکہ یہ تاکید ہے، کس کی؟ ”ضَرَبْتَ“ کی تا ضمیر کی، اور وہ تا ضمیر کون سی ہے؟ فاعل کی، وہ مرفوع، تو ”نَفْسٌ“ کا لفظ تو اسی کی تاکید ہے، تو وہ بھی کیا ہوگا؟ مرفوع۔ تو کیا کہیں گے؟ ”ضَرَبْتَ أَنْتَ نَفْسُكَ“۔ یہاں تک ساری بات سمجھ میں آ گئی؟ اچھا آگے ایک اور قیمتی بات ذکر کر رہے ہیں۔ اتنا انہوں نے آپ کو بتلا دیا کہ ”كُلٌّ“ اور ”أَجْمَعُ“ کس لیے آتے ہیں؟ تاکید کے لیے، پتہ چل گیا یا نہیں؟ یہ تاکید کے لیے آتے ہیں۔ اب آگے آپ کو بتا رہے ہیں کہ ”كُلٌّ“ کا معنی ہے سارا، ”أَجْمَعُ“ کا معنی بھی ہے سارے۔ تو یہ وہیں پر آئے گا، یہ وہیں پر آئیں گے جہاں پر کسی چیز کے کے افراد ہوں۔ وہ وہ میرے پاس سارے آئے، یہ میں تبھی کہہ سکتا ہوں جب اس میں کئی افراد ہوں۔ ایک ہی آدمی ہو تو میں کہہ سکتا ہوں وہ وہ وہ سارا آدمی میرے پاس آیا؟ اردو میں کس نے آپ نے کبھی سنا کہ وہ سارا آیا میرے پاس؟ کیوں نہیں کہتے؟ اس لیے کیونکہ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا آدھا آئے اور آدھا نہ آئے، جب بھی آئے گا کیا معنی؟ پورا آدمی آئے گا، معلوم ہوا وہاں ٹکڑے ہو ہی نہیں سکتے۔ جہاں ٹکڑے نہیں ہو سکتے وہاں ”أَجْمَعُ“ بھی استعمال نہیں کر سکتے، اور ”كُلٌّ“ بھی استعمال نہیں کر سکتے۔ جہاں ٹکڑے اور جدائی ہو سکے وہاں ”كُلٌّ“ اور ”أَجْمَعُ“ استعمال کریں گے۔ مثلاً آپ کہتے ہیں: میرے پاس زید آیا، میں نے اس سارے کا اکرام کیا۔ تو دوسرا کہے گا بھئی سارے کا کیا معنی؟ جب آتا ہے آدمی پورا ہی آتا ہے تو اکرام یہ ہو سکتا ہے آدھے کا اکرام ہو آدمی آدھے انسان کا اکرام ہو آدھے کا نہ ہو؟ یہ تو نہیں ہو سکتا۔ تو دیکھو کل تو لہٰذا یہاں آپ سارے کا لفظ ”كُلٌّ“ وغیرہ کا لفظ استعمال نہیں کر، ہاں جہاں ٹکڑے ہو سکیں وہاں آپ سارے کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ میں کہتا ہوں میرے پاس درجہ ثانیہ والے سارے آئے، اب لفظ ٹھیک ہے کیونکہ درجہ ثانیہ کے افراد ہیں اور وہ الگ الگ ہیں کہ نہیں بھئی؟ الگ الگ افراد ہیں، وہاں الگ ہونا ممکن ہے۔ جہاں الگ ہونے کا احتمال ہوگا وہاں ”كُلٌّ“ اور ”أَجْمَعُ“ آئیں گے، اور جہاں الگ ہونے اور ٹکڑے ہونے کا احتمال نہیں وہاں ”كُلٌّ“ اور ”أَجْمَعُ“ بھی نہیں آئیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ ہاں، یہ الگ ہونا چاہے ظاہراً آنکھ سے نظر آئے، جیسے درجہ ثانیہ میں دس افراد ہیں دس لڑکے ہیں، وہ الگ الگ ہمیں نظر آتے ہیں یا نہیں؟ تو چاہے آنکھ سے الگ الگ ہونا نظر آئے، چاہے آنکھ سے نظر نہیں آتا لیکن حکماً الگ الگ ہو جاتے ہیں ان کو مان لیا جاتا ہے، تو وہاں پر بھی ”كُلٌّ“ وغیرہ استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً دیکھیے، غلام ہے غلام، یا یوں سمجھو گاڑی ہے گاڑی۔ تو گاڑی ایک ہی ہے، آپ اور زید مل کر خریدتے ہیں یا نہیں؟ دو یا تین ساتھی بھی مل کر ایک چیز خرید لیتے ہیں، اور پھر کوئی پوچھے یہ گاڑی کس کی ہے؟ تو آپ کہتے ہیں کہ آدھی میری ہے آدھی زید کی ہے بھئی، یا یوں کہہ دیتے ہیں، یوں تو نہیں مطلب کہتے یہ ہیں میری اور زید کی ہے، کیا معنی ہوتا ہے میری اور زید کی ہے؟ یعنی نصف حصہ میرا ہے اور نصف زید کا۔ اب دیکھیے، ظاہر میں گاڑی کے دو ٹکڑے نہیں ہو سکتے، ٹکڑے ہوں گے وہ تو خراب ضائع ہو گئی ردی ہو گئی، لیکن حکماً گاڑی کے کتنے حصے ہیں؟ دو حصے ہیں، تو اجزاء ہو گئے یا نہیں؟ اسی طرح قدیم زمانے میں غلام ہوتا تھا، ایک ہی آدمی کبھی سارا خرید لیتا، کبھی دو تین چار مل کے خرید لیتے، تین چار نے مل کر خریدا ہے تو اب وہ سب کی خدمت کرے گا باری باری، ایک نے خریدا ہے تو اسی ایک کی خدمت کرے گا۔ تو وہاں آپ کہہ سکتے ہیں: ”اشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ كُلَّهُ“، میں نے سارا کا سارا غلام خرید لیا۔ یہاں ”كُلَّهُ“ کہہ سکتے ہیں، اگرچہ غلام کے ظاہر میں ٹکڑے نہیں ہو سکتے، ٹکڑے کریں گے وہ تو ختم ہو جائے گا، ظاہر میں ٹکڑے نہیں لیکن حکماً اس کے کیا ہو جاتے ہیں؟ ٹکڑے، حکماً اس کے ایک یا دو یا تین حصے ہو سکتے ہیں، حکم لگا دیا جاتا ہے کہ اتنے حصے ہیں اس کے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا، ”كُلٌّ“ اور ”أَجْمَعُ“ اس کا کیا معنی ہے؟ سارا، ”كُلٌّ“ کا معنی سارا اور ”أَجْمَعُونَ“ کا معنی سارے، تو یہ یہ کہاں پر آئیں گے؟ جہاں پر حصے اور ٹکڑے ہونا وہ اس سے حصے اور ٹکڑے ہو سکیں، چاہے حصے اور ٹکڑے ہونا آنکھوں سے دکھائی دے یعنی حساً ہو، کیا ہو؟ حساً، حساً کہتے ہیں آنکھ حس کہتے ہیں جو چیز آنکھوں سے دکھائی دے، تو کہتے ہیں یہ چیز حسی ہے آنکھوں سے نظر آ رہی، تو چاہے آنکھوں سے الگ الگ وہ ٹکڑے ہونا نظر آئے چاہے آنکھوں سے الگ الگ ہونا نظر نہ آئے بلکہ حکماً اجزاء ہیں، تو دونوں جگہ کیا استعمال کر سکتے ہیں؟ ”كُلٌّ“ اور ”أَجْمَعُ“۔ اور جہاں حقیقتاً بھی ٹکڑے نہیں ہو سکتے اور حکماً بھی ٹکڑے نہیں ہو سکتے، وہاں ”كُلٌّ“ اور ”أَجْمَعُ“ استعمال نہیں کر سکتے، جیسے ابھی میں نے مثال ذکر کی: آپ کا ایک ساتھی آیا، آپ دوسرے سے کہتے ہیں کہ میرے پاس زید آیا تو میں نے پورے زید کا اکرام کیا، تو آپ کا یہ کلام جو بھی سنے گا وہ کہے گا یہ کیسا کلام کر رہے ہو زید کے تو ٹکڑے ہو ہی نہیں سکتے بھئی! تو لہٰذا کل کا لفظ استعمال کرنا صحیح نہیں۔ اچھی طرح بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں: ”وَلَا يُؤَكَّدُ بِكُلٍّ وَأَجْمَعَ“، کہ تاکید نہیں لائی جاتی ”كُلٌّ“ اور ”أَجْمَعُ“ کے ساتھ، عبارت پہ نظر ہے؟ ”وَلَا يُؤَكَّدُ“، تاکید نہیں لائی جاتی، ”بِكُلٍّ“، کس کے ساتھ؟ ”كُلٌّ“ کے لفظ کے ساتھ، یہ ”كُلٍّ“ کیا ہے؟ مجرور، کیوں مجرور ہے؟ کیونکہ اس پر با جارہ داخل ہے: ”بِكُلٍّ“، اور اسی پر عطف ہے کس کا؟ ”أَجْمَعُ“ کا، اور ”أَجْمَعُ“ کو کیسے پڑھیں گے؟ ”وَأَجْمَعَ“، ”وَأَجْمَعَ“۔ سوال کہ اس کا عطف تو ”كُلٍّ“ پر ہے اور ”كُلٍّ“ تو ہے مجرور تو ”أَجْمَعُ“ کو بھی کیا ہونا چاہیے؟ مجرور، آپ اس پر زبر پڑھ رہے ہیں؟ جواب گزر چکا: غیر منصرف ہے، یہ غیر منصرف، ہاں یہ مجرور ہی ہے، جب مجرور پر عطف ہے تو پکی بات ہے یہ مجرور ہے کسی قسم کے شک اور شبہے کی گنجائش ہی نہیں۔ تو یہ بھی مجرور، ہاں اس کا جر آتا ہی کس صورت میں ہے؟ زبر کی صورت، اور اس کو کیا کہیں گے؟ مجرور تقدیراً یا مجرور لفظاً؟ یہ مجرور لفظاً ہے، وہ زبر آپ اس پر تلفظ کر رہے ہیں یا نہیں کر رہے؟ تو یہ مجرور لفظاً ہے۔ تو کہتے ہیں: ”وَلَا يُؤَكَّدُ بِكُلٍّ وَأَجْمَعَ“، تو تاکید نہیں لائی جاتی ”كُلٌّ“ اور ”أَجْمَعُ“ کی، ”إِلَّا مَا لَهُ أَجْزَاءٌ وَأَبْعَاضٌ“، مگر اس چیز کی جس کے اجزاء ہوں اور ابعاض ہوں، اجزاء اور ابعاض کا ایک معنی: ٹکڑے ٹکڑے، جس کے کیا ہوں؟ ٹکڑے، ہاں تو ”كُلٌّ“ اور ”أَجْمَعُ“ کے ساتھ تاکید نہیں لائی جاتی ”إِلَّا مَا لَهُ أَجْزَاءٌ وَأَبْعَاضٌ“، مگر ایسی چیز جس کے اجزاء اور ابعاض ہوں، ”يَصِحُّ افْتِرَاقُهَا“، ایسے اجزاء دیکھو اجزاء اور ابعاض کیا ہے؟ نکرہ، اور اس کے بعد ”يَصِحُّ“ فعل آیا، مگر ایسی چیز دوبارہ سنو ترجمہ: کہ تاکید نہیں لائی جاتی ”كُلٌّ“ اور ”أَجْمَعُ“ کے ساتھ مگر ایسی چیز کہ ”لَهُ أَجْزَاءٌ وَأَبْعَاضٌ“، جس کے ایسے اجزاء اور ابعاض ہوں، ابعاض میں نے بتایا کیا معنی ہے؟ ٹکڑے، وہ اجزاء ایک ہی معنی ہے تو ایک لفظ کو ہی ذکر کرو ترجمے میں: جس کے ایسے اجزاء ہوں ”يَصِحُّ افْتِرَاقُهَا“، کہ صحیح ہو ان کا جدا ہونا، وہ ٹکڑے کیا ہو جاتے ہوں؟ جدا ہو جاتے ہوں۔ ”حِسًّا“، حس کے اعتبار سے ہی یعنی آنکھوں سے ہی نظر آتے ہیں، ”كَالْقَوْمِ“، جیسے کہ قوم۔ قوم کسے کہتے ہیں؟ تین سے دس تک مردوں کی جماعت کو، تین سے دس تک مردوں کی جماعت کو قوم کہتے ہیں اور اس میں افراد ہیں، تو یہ افراد آپس میں الگ الگ ہیں یا نہیں؟ الگ ہیں، آنکھوں سے حساً ہمیں نظر آتے ہیں۔ تو کہتے ہیں: جس کے ایسے اجزاء ہوں کہ صحیح ہو ان کا جدا ہونا حسی طور پر یعنی آنکھوں سے دکھائی دے، ”كَالْقَوْمِ“، جیسے کہ قوم۔ ”أَوْ حُكْمًا“، یا ان کا جدا ہونا حکماً ہو، ”كَمَا تَقُولُ: اشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ كُلَّهُ“، جیسے آپ کہتے ہیں: ”اشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ كُلَّهُ“، میں نے پورا غلام خرید لیا، ”اشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ كُلَّهُ“۔ ترکیب کیجیے: اشْتَرَيْتُ فعل با فاعل، تا ضمیر مرفوع محلاً فاعل، ”الْعَبْدَ“ منصوب لفظاً مؤکَّد، شاباش! اور آگے ”كُلَّ“ منصوب لفظاً مضاف، منصوب کیوں؟ کیونکہ تاکید ہے، اور ہا ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر تاکید، مؤکَّد تاکید مل کر مفعول، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ معنی سے بھی آپ کو سمجھ میں آ جائے گا: میں نے خریدا غلام ”كُلَّهُ“ سارا کا سارا، میں نے سارا غلام خرید لیا۔ ”وَلَا تَقُولُ: أَكْرَمْتُ الْعَبْدَ كُلَّهُ“، اور آپ یہ نہیں کہہ سکتے: ”أَكْرَمْتُ الْعَبْدَ كُلَّهُ“، میں نے اکرام کیا اس پورے غلام کا، یہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ اکرام کے اندر حصے نہیں ہو سکتے۔ ”وَاعْلَمْ أَنَّ أَكْتَعَ وَأَبْتَعَ وَأَبْصَعَ أَتْبَاعٌ لِأَجْمَعَ“، جان لے تو ”أَنَّ أَكْتَعَ وَأَبْتَعَ وَأَبْصَعَ أَتْبَاعٌ لِأَجْمَعَ“، ”وَلَيْسَ لَهَا مَعْنًى هَاهُنَا بِدُونِهِ فَلَا يَجُوزُ تَقْدِيمُهَا عَلَى أَجْمَعَ وَلَا ذِكْرُهَا بِدُونِهِ“۔ بیان یہ کر رہے ہیں، ابھی انہوں نے آپ کو بتلایا: ”أَجْمَعُ“، ”أَكْتَعُ“، ”أَبْتَعُ“، ”أَبْصَعُ“، ان کے استعمال کا کیا طریقہ ہے؟ کہتے ہیں بھئی یاد رکھو، یہ جو ”أَكْتَعُ“، ”أَبْتَعُ“، ”أَبْصَعُ“، یہ تینوں تابع ہیں ”أَجْمَعُ“ کے، کس کے تابع ہیں؟ ”أَجْمَعُ“ کے۔ تابع کا معنی یہ ہے: استعمال اس کے ساتھ ہوتے ہیں، یہ نہیں کہ یہ اس کی تاکید ہیں، اس کی تاکید نہیں ہیں یہ۔ ابھی پڑھا نا تابع کس کو کہتے تھے؟ جس پر وہی اعراب آتا تھا جو کس پر آتا تھا؟ ما قبل پر، وہ مراد نہیں ہے یہاں تابع سے مراد۔ تابع کا معنی ہے یہ ”أَجْمَعُ“ کے پیچھے آتے ہیں، اس کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں، اس کے بغیر استعمال نہیں۔ تو جب یہ ”أَجْمَعُ“ کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں تو ”أَجْمَعُ“ کے بغیر ان کا کوئی معنی نہیں، اور ”أَجْمَعُ“ کے بغیر نہیں یہ استعمال ہوتے۔ جب بھی استعمال ہوتے ہیں کس کے ساتھ ہوتے ہیں؟ ”أَجْمَعُ“ کے ساتھ۔ ہاں پھر آگے یہ تین ہیں، ان تین میں آپ کی مرضی ہے چاہے ایک کو لے آئیں ”أَجْمَعُ“ کے ساتھ، چاہے دو کو لے آئیں، چاہے تینوں کو لائیں، چاہے ایک کو بھی نہ لائیں، تو لانا ہے جب بھی کس کے ساتھ لانا ہے؟ ”أَجْمَعُ“ کے ساتھ، اور پھر چاہے ایک لائیں چاہے دو لائیں چاہے تینوں لائیں، لیکن ”أَجْمَعُ“ کے بغیر ان کو نہیں لانا۔ ہاں ”أَجْمَعُ“ کو ان کے بغیر لا سکتے ہیں، صورت سمجھ میں آ گئی؟ جیسے قرآن میں اللہ کیا فرماتے ہیں: ﴿فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ﴾، ﴿فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ﴾، جی کیا ترکیب ہوگی؟ سَجَدَ فعل، ”الْمَلَائِكَةُ“ مرفوع لفظاً فاعل ہے مؤکَّد، اور ”كُلُّهُمْ“: كُلُّ مرفوع، کیوں مرفوع؟ کیونکہ تاکید ہے، اور ”هُمْ“ ضمیر مضاف الیہ مجرور، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر تاکید، اور آگے ”أَجْمَعُونَ“ بھی مرفوع لفظاً کیونکہ یہ بھی کیا ہے؟ تاکید۔ مؤکَّد اپنی دونوں تاکیدوں سے مل کر فاعل، فعل اپنے فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہوا بھئی: ﴿فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ﴾، تو سجدہ کیا سب فرشتوں نے اکٹھے ہی۔ تو کہتے ہیں: ”وَاعْلَمْ“، جان لے تو، ”أَنَّ أَكْتَعَ وَأَبْتَعَ وَأَبْصَعَ أَتْبَاعٌ لِأَجْمَعَ“، کہ ”أَكْتَعُ“، ”أَبْتَعُ“ اور ”أَبْصَعُ“ جو ہیں یہ تابع ہیں ”أَجْمَعُ“ کے، ”وَلَيْسَ لَهَا مَعْنًى هَاهُنَا بِدُونِهِ“، اور یہاں ان کا کوئی معنی نہیں ہے بغیر ”أَجْمَعُ“ کے، ”فَلَا يَجُوزُ تَقْدِيمُهَا عَلَى أَجْمَعَ“، لہٰذا ان کو ”أَجْمَعُ“ پر مقدم کرنا بھی جائز نہیں، ”وَلَا ذِكْرُهَا بِدُونِهِ“، اور نہ ہی ان کو ذکر کرنا بغیر ”أَجْمَعُ“ کے جائز ہے۔ ان کو ”أَجْمَعُ“ کے بغیر ذکر کرنا بھی جائز نہیں اور اس پر مقدم کرنا بھی جائز نہیں۔ ہاں ”أَجْمَعُ“ کو ان کے بغیر ذکر کر سکتے ہیں، لیکن ان کو ”أَجْمَعُ“ کے بغیر ذکر نہیں کر سکتے۔ اور پھر ”أَجْمَعُ“ کے ساتھ جب ذکر کریں تو چاہے ایک ذکر کریں، دو کریں یا تینوں ذکر کریں بھئی۔ چلیے بس بھئی، هذا هو المرام والله أعلم بحقيقة الكلام۔
104 approved lectures · 73 of 104