اچھا بھئی گزشتہ سبق میں آپ نے لائے نفی جنس کے اسم کے جو توابع ہوتے ہیں ان کی تفصیل پڑھی تھی بھئی، لائے نفی جنس کے اسم کے جو توابع ہوتے ہیں ان کی تفصیل پڑھی تھی۔ اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا، کس کی کون سے اسم کی تفصیل بتلائی تھی؟ لائے نفی جنس کا وہ اسم جو مبنی ہوتا ہے اس کی صفت کی تفصیل آپ کو بتلائی تھی۔ تو چنانچہ آپ کو بتلایا کہ لائے نفی جنس کے اسم کی صفت مبنی بھی پڑھ سکتے ہیں آپ اس کو اور معرب بھی پڑھ سکتے ہیں چار شرائط کے ساتھ۔ پہلی شرط یہ کہ وہ صفت اس اسم لا کی ہو جو کیا ہوگا؟ مبنی ہو۔ وہ اسم لا جو کیونکہ اسم لا کبھی منسوب ہوتا ہے، کبھی مرفوع ہوتا ہے اور کبھی مبنی ہوتا ہے۔ لَا رَجُلَ فِي الدَّارِ، یہ رَجُلَ کیا ہے؟ مبنی علی الفتح ہے۔ تو لائے نفی جنس کے اسم کی صفت اس کو مبنی پڑھنا بھی جائز، معرب پڑھنا بھی جائز چار شرطوں کے ساتھ۔ پہلی شرط کیا؟ کہ وہ صفت اس اسم کی ہو جو مبنی ہو، مبنی ہو اور دوسری شرط کیا؟ وہ صفت کون سی کیسی ہو؟ پہلی صفت ہو۔ تیسری شرط کیا تھی؟ کہ وہ صفت کیا ہو؟ مفرد ہو، یعنی مضاف مشابہ مضاف نہ ہو بھئی۔ تیسری شرط کیا تھی کہ اس کے ساتھ ملی ہوئی ہو، درمیان میں کوئی فصل نہ ہو۔ تو اس صورت میں اس کو مبنی پڑھنا بھی جائز، لَا رَجُلَ شَرِيفًا لَا رَجُلَ یا لَا رَجُلَ شَرِيفَ فِي الدَّارِ مثلاً کہتے ہیں اور اس کو معرب پڑھنا بھی جائز اور معرب کی صورت میں اس صفت کا رفع پڑھنا بھی جائز اور نصب پڑھنا بھی جائز۔ رفع پڑھنا محل پر حمل کرتے ہوئے اور نصب پڑھنا لفظوں پر حمل کرتے ہوئے بھئی۔ تو لَا رَجُلَ شَرِيفٌ فِي الدَّارِ یہ بھی صحیح اور لَا رَجُلَ شَرِيفًا فِي الدَّارِ یہ بھی صحیح۔ وَإِلَّا فَلِلْإِعْرَابِ کے ذریعے بتلایا کہ اگر ایسا نہ ہو، یعنی ان چار شرطوں میں سے کوئی ایک بھی نہ پائی گئی، سمجھ میں آیا؟ کوئی ایک شرط بھی منتفی ہو گئی تو پھر اس صورت میں کیا پڑھیں گے اس پر؟ اعراب پڑھیں گے بھئی، کیا پڑھیں گے؟ اعراب پڑھیں گے بھئی۔ اچھا اور اعراب میں میں نے بتلایا تھا کہ رفع بھی پڑھ سکتے ہیں اور نصب بھی اس صورت میں بھئی۔ اور اسی طرح معطوف کے بارے میں بھی بتلایا تھا کہ معطوف میں لفظوں پر حمل کرتے ہوئے رفع پڑھنا بھی جائز اور محل پر حمل کرتے ہوئے رفع پڑھنا بھی جائز اور لفظوں پر حمل کرتے ہوئے نصب بھی جائز ہے۔ تو لَا أَبَا وَابْنًا اور لَا أَبَا وَابْنٌ پڑھنا جائز۔ اور لَا أَبَا لَهُ وَلَا غُلَامَيْ لَهُ یہ کہنا بھی جائز ہے۔ لَا أَبَا لَهُ کے اندر کیا کہنا جائز ہے؟ لَا أَبَا لَهُ وَلَا غُلَامَيْنِ لَهُ کے اندر کیا پڑھنا جائز؟ لَا غُلَامَيْ لَهُ۔ یہ کس قسم کی ترکیب؟ وہ ترکیب جس میں لائے نفی جنس کا اسم آئے، نکرہ ہو، ساتھ ملا ہوا ہو اور اس کے بعد کیا آئے؟ لامِ تخصیص آ جائے بھئی۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ لامِ تخصیص آ جائے۔ تو یہاں پر اس کو مضاف کے چونکہ یہ جیسے اضافت تخصیص کا فائدہ دیتی ہے یہ ترکیب بھی کس چیز کا فائدہ دے رہی ہے؟ تخصیص کا فائدہ دے رہی ہے، لہٰذا یہاں پر اس کو مضاف کے مشابہ بنانا بناتے ہوئے اس کے مشابہ بنانا بھی جائز ہے۔ یعنی جیسے مضاف پر ہم کیا پڑھتے ہیں؟ اسمائے ستہ مکبرہ میں الف بھئی۔ جب ان کی اضافت ہو جائے تو پھر اس کو حالتِ نصبی میں کس کے ساتھ آتا ہے؟ الف کے ساتھ۔ تو یہاں بھی اسی طرح الف کے ساتھ پڑھنا بھی جائز اور جیسے اضافت کے ساتھ تثنیہ اور جمع کا نون گر جاتا ہے تو یہاں پر بھی اسی طرح نون کو گرا دینا جائز ہے، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ کیونکہ دونوں اصلِ معنی میں شریک ہیں، یعنی جیسے یہ مضاف کی طرح ہیں، مضاف میں جیسے تخصیص آ جاتی ہے، اس کے اندر بھی کیا آ گئی ہے؟ تخصیص آ گئی ہے۔ جی، اور یہ کہتے ہیں صاحبِ امام سیبویہ، امام خلیل، امام سیبویہ، امام علامہ زمخشری اور جمہور کیا کہتے ہیں؟ بھئی، یہ حقیقتاً کیا ہے؟ مضاف ہے۔ جب حقیقتاً مضاف ہے اور لائے نفی جنس کا اسم مضاف ہو تو اس پر کیا پڑھا جاتا ہے؟ نصب پڑھا جاتا ہے۔ تو یہ بھی جب مضاف ہے تو الف کے ساتھ آئے گا اور غُلَامَيْنِ تثنیہ جمع سے کیا ہو جائے گی؟ نون گر جائے گا بھئی۔ لیکن صاحبِ کافیہ اس بات کو رد کر رہے ہیں اور فرما رہے ہیں: وَلَيْسَ بِمُضَافٍ لِفَسَادِ الْمَعْنَى، یہ مضاف نہیں ہے کیونکہ معنی کیا ہو رہا ہے؟ خراب ہو رہا ہے۔ معنی خراب ہو بھئی معنی کس طرح خراب ہو رہا ہے؟ دیکھو، وہ فرماتے ہیں امام سیبویہ وغیرہ فرماتے ہیں لَا أَبَا لَهُ، یہ دراصل کیا ہے؟ مضاف مضاف الیہ، یہ اور یہ لام بھئی یہ تو ہم نے تو کبھی ایسا مضاف نہیں دیکھا کہ اس کے بعد کیا آ رہا ہو؟ مضاف الیہ سے پہلے لام آ رہا ہو عبارت میں۔ تو کہتے ہیں نہیں بھئی یہ وہ لام نہیں ہے، وہ لام جو تھا اضافت والا وہ تو گر چکا ہے یہاں مقدر ہے، یہ دوسرا لام ہے جو اس جو وہ جو لام محذوف ہے اس کی تاکید کے لیے ہم لے کر آئے ہیں بھئی۔ تو دراصل یہ اب بھی کیا ہیں؟ مضاف اور مضاف الیہ ہیں، مضاف الیہ ہیں۔ صاحبِ کافیہ فرماتے ہیں تو اس صورت میں جب اس کو مضاف مضاف الیہ بنائیں گے تو اس کے لیے کیا نکالیں گے؟ خبر محذوف نکالیں گے اور وہ کیا نکالیں گے یہاں پر؟ مَوْجُودٌ، لَا أَبَا لَهُ مَوْجُودٌ۔ اور صاحبِ کافیہ فرماتے ہیں کہ یہاں پر یہ معنی مراد ہی نہیں ہے، بلکہ یہاں پر کیا ہے؟ اب لَا أَبَا، أَبَا لائے نفی جنس کا اسم ہے اور لَهُ کیا ہے اس کی خبر ہے اور اس قسم کے کلام کا مقصد کیا ہوتا ہے؟ جس کی طرف اشارہ ہے اس سے اس کے باپ جنسِ باپ کی اس سے نفی مقصود ہے، یعنی اس کا باپ ہے ہی نہیں، جنسِ باپ ہی کی اس سے کیا کر دی؟ نفی مقصود ہوتی ہے۔ یہاں پر اگر اس کو ہم لَا أَبَا لَهُ مَوْجُودٌ کریں تو معنی خراب ہوگا۔ معنی یہ ہوگا اس کا وہ جو موجود باپ ہے اس کا وجود نہیں ہے، اس کا جو موجود معلوم باپ ہے اس کا وجود نہیں۔ تو معلوم باپ سے وجود کی نفی ہو جائے گی اور معلوم باپ سے وجود کی نفی کرنا یہ معنی تو صحیح نہیں بنتا بھئی، سمجھ میں آیا؟ معلوم باپ ہے اور پھر آپ وجود کی نفی کر رہے ہیں بھئی اس کا تو وجود ہے، تو اس سے وجود کی نفی کا معنی کرنا صحیح نہیں ہے بھئی۔ آگے دیکھیے بھئی۔ خَبَرُ مَا وَلَا الْمُشَبَّهَتَيْنِ بِلَيْسَا هُوَ الْمُسْنَدُ بَعْدَ دُخُولِهِمَا وَهِيَ لُغَةٌ حِجَازِيَّةٌ فَإِذَا زِيدَتْ إِنْ مَعَ مَا أَوِ انْتَقَضَ النَّفْيُ بِإِلَّا أَوْ تَقَدَّمَ الْخَبَرُ بَطَلَ الْعَمَلُ وَإِذَا عُطِفَ عَلَيْهِ بِمُوجِبٍ فَالرَّفْعُ۔ منصوبات کی بحث چل رہی ہے، آخری منصوب تک پہنچے بھئی ہم۔ آخری منصوب کیا ہے؟ صاحبِ کافیہ بتلا رہے ہیں مَا وَلَا مشابہ بِلَيْسَا کی خبر بھئی۔ ما وہ ما اور لا جو مشابہ ہیں کس کے ساتھ؟ لَيْسَا کے ساتھ ان کی خبر بھی منصوب ہوا کرتی ہے۔ کہتے ہیں هُوَ الْمُسْنَدُ بَعْدَ دُخُولِهِمَا، ان دونوں کے داخل ہونے کے بعد وہ خبر کیا ہوتی ہے؟ مسند ہوتی ہے، وَهِيَ لُغَةٌ حِجَازِيَّةٌ اور یہ کیا ہے؟ لغتِ حجازی ہے، یعنی حجاز والوں کی لغت ہے، کس کی؟ حجاز ایک علاقہ ہے مولانا تہامہ اور نجد کے درمیان عرب کا علاقہ جس میں مکہ وغیرہ آتے ہیں، مدینہ، یہ سارا کیا کہلاتا ہے؟ حجاز کہلاتا ہے۔ اہلِ حجاز جو ہیں مولانا ان کی یہ لغت ہے بھئی۔ وہ کیا کرتے ہیں؟ ما اور لا کی خبر پر نصب پڑھتے ہیں، ما اور لا کی خبر پر نصب پڑھتے ہیں۔ مَا زَيْدٌ قَائِمًا، یہ کس کی لغت ہے؟ اہلِ حجاز کی۔ اور بنو تمیم ایک قبیلہ ہے عرب کا، ان کی یہ لغت نہیں، وہ نصب دیتے ہی نہیں، وہ کہتے ہیں مَا زَيْدٌ قَائِمٌ، مَا زَيْدٌ قَائِمٌ۔ وہ کہتے ہیں زَيْدٌ مبتدا، قَائِمٌ اس کی خبر، ما عمل ہی نہیں کرتا۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ جی اور قرآن بھی اہلِ حجاز کی لغت میں ہے، اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں، قرآن میں کس طرح آتی ہے؟ مَا هَذَا بَشَرًا، مَا هَذَا بَشَرًا۔ تو دیکھو ما نے اپنے خبر کو کیا دیا؟ نصب اور بنو تمیم والے کیا کہتے ہیں؟ یہ خبر کو نصب نہیں دیتا بلکہ کیا پڑھیں گے؟ مَا هَذَا بَشَرٌ۔ تو یہ لغت ہے نصب والی اہلِ حجاز کی، فَإِذَا زِيدَتْ إِنْ مَعَ مَا جی۔ اب تین چار صورتیں بتلا رہے ہیں، ان صورتوں کے اندر ما اور لا کا عمل لغو ہو جائے گا۔ کیا ہو جائے گا؟ لغو۔ یہ عمل نہیں کرے گا، اپنی خبر کو نصب نہیں دے گا۔ وہ کون سی صورتیں ہیں بھئی؟ کہتے ہیں جب ما کے بعد إِنْ بڑھا دیں۔ بھئی ادھر دیکھو، آپ نے کیا کہا؟ مَا زَيْدٌ قَائِمًا، ما نے کیا کیا؟ اپنے اسم کو رفع دیا اور اپنی خبر کو نصب تو ما کا معنی تھا نفی، اسی نفی کے لیے کبھی إِنْ بھی آتا ہے، تو ما کی تاکید کے لیے ہم نے إِنْ بڑھا دیا۔ مَا إِنْ زَيْدٌ قَائِمٌ، یہ إِنْ کے آنے کی وجہ سے اب ما کا عمل لغو ہو گیا، اب یہ اپنی خبر کو نصب نہیں دے گا۔ یا اسی طرح مولانا نفی ٹوٹ جائے إِلَّا کے ساتھ، کس کے ساتھ ٹوٹ جائے؟ إِلَّا کے ساتھ۔ بھئی مَا زَيْدٌ قَائِمًا، زید کھڑا نہیں۔ میں کہتا ہوں مَا زَيْدٌ إِلَّا قَائِمٌ، کیا ترجمہ آیا؟ کھڑا ہی ہے زید۔ تو دیکھو إِلَّا نے کیا کیا؟ نفی کو آ کر توڑ دیا۔ تو جب إِلَّا آ جائے خبر سے پہلے تو وہ چونکہ نفی کو توڑ دیتا ہے اور آپ نے پڑھا تھا ما عمل کس کی وجہ سے کرتا ہے؟ نفی کی وجہ سے۔ تو جب نفی ٹوٹ گئی تو اس کا عمل بھی ٹوٹ گیا، لہٰذا اب خبر منصوب نہیں ہوگی بلکہ مرفوع مَا زَيْدٌ إِلَّا قَائِمٌ بھئی۔ أَوْ تَقَدَّمَ الْخَبَرُ دیکھیے بھئی، تیسری صورت بھئی، خبر اسم پر مقدم ہو جائے، مثلاً مَا قَائِمٌ زَيْدٌ، مَا قَائِمٌ زَيْدٌ۔ میں نے زید جو اسم تھا ما کا اس کو مؤخر کیا اور خبر کو مقدم کیا تو کہتے ہیں ما کا عمل لغو ہو گیا، اس لیے کہ یہ ضعیف عامل ہے، اس کو پتا ہے کہ خبر میری اسم کے بعد آئے گی، میں نے اس کو ہمیشہ کیا دینا ہے؟ نصب لیکن خبر تو پہلے آ گئی تو یہ بیچارہ چکرا گیا، ضعیف تھا نا؟ تو ضعیف ہونے کی وجہ سے کیا ہوا؟ چکرا گیا، اب یہ عمل نہیں کر سکتا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔ وَإِذَا فَإِذَا زِيدَتْ إِنْ مَعَ مَا جب إِنْ کو بڑھا دیا جائے کس کے ساتھ؟ ما کے ساتھ، ایک صورت۔ أَوِ انْتَقَضَ النَّفْيُ بِإِلَّا یا نفی ٹوٹ جائے کس کے ساتھ؟ إِلَّا کے ساتھ، دوسری صورت۔ أَوْ تَقَدَّمَ الْخَبَرُ یا خبر کیا ہو جائے؟ مقدم ہو جائے، بَطَلَ الْعَمَلُ، عمل اس کا کیا ہو جائے گا؟ باطل۔ وَإِذَا عُطِفَ عَلَيْهِ بِمُوجِبٍ فَالرَّفْعُ اگر اس پر عطف کیا جائے موجب ایجاب والے لفظ کے ساتھ تو پھر رفع پڑھیں گے۔ مراد ہے بَلْ اور لَكِنْ، موجب سے کیا مراد ہے؟ بَلْ اور لَكِنْ۔ وہ حرفِ عطف جو ایجاب کے لیے ہو۔ موجب ایجاب کرنے والا، موجب کیا معنی؟ ایجاب، اثبات کرنے والا، کون؟ بَلْ اور لَكِنْ مولانا نفی کے بعد بَلْ اور لَكِنْ آئے تو کس چیز کا فائدہ دیتے ہیں؟ اثبات کا۔ آپ نے کہا مَا زَيْدٌ قَائِمًا، زید کھڑا نہیں، بَلْ قَاعِدٌ بلکہ کیا ہے؟ بیٹھا ہے تو دیکھو آپ نے بَلْ کے ساتھ عطف کیا کس پر؟ خبر پر، کس پر؟ خبر پر۔ بھئی مَا زَيْدٌ قَائِمٌ، قَائِمٌ پر عطف کر رہے ہیں، بَلْ جَالِسٌ کھڑا نہیں ہے بلکہ بیٹھا ہے۔ تو آپ جَالِسٌ کا عطف کر رہے ہیں قَاعِدًا پر، کس پر؟ قَاعِدًا پر۔ لیکن قَاعِدًا تو منفی ہے اور جَالِسٌ تو مثبت ہے، اس کا اثبات۔ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ زید بیٹھا نہیں ہے بلکہ کھڑا نہیں ہے بلکہ بیٹھا ہے۔ تو نفی کس کی کی؟ اور اثبات کس کا کیا؟ تو دیکھو معلوم ہوا بَلْ اثبات کا فائدہ دیتا ہے، نفی کے بعد بَلْ آ جائے تو کس چیز کا فائدہ دیتا ہے؟ اثبات کا۔ جب نفی ٹوٹ گئی، جب نفی ٹوٹ گئی تو اب رفع پڑھنا چاہیے یا نصب پڑھنا چاہیے؟ رفع بھئی ما اپنے خبر کو کیا دیتا ہے؟ نصب لیکن جب نفی ٹوٹ گئی اب نصب دینا چاہیے؟ نہیں بلکہ کیا آئے گا؟ رفع۔ اسی طرح لَكِنْ ہے، مَا زَيْدٌ جَالِسًا وَلَكِنْ قَائِمٌ، صورت سمجھ میں آ گئی؟ جی۔ وَإِذَا عُطِفَ عَلَيْهِ بِمُوجِبٍ اور جب عطف کر دیا جائے کس پر؟ خبرِ لا پر، کس پر عطف کیا جائے؟ خبرِ لا پر بِمُوجِبٍ کس کے ساتھ؟ ایجاب والے حرف کے ساتھ فَالرَّفْعُ پھر کیا پڑھیں گے؟ رفع پڑھیں گے۔ معلوم ہوا مَا زَيْدٌ قَائِمًا بَلْ جَالِسٌ، بَلْ جَالِسٌ۔ تو جَالِسًا نہیں پڑھیں گے کیونکہ عطف تو ٹھیک ہے عطف ہو رہا ہے اور معطوف منصوب ہے معطوف علیہ، تو لہٰذا معطوف کو بھی کیا ہونا چاہیے؟ منصوب لیکن یہاں پر کیا کریں گے؟ ہم محل پر عطف کریں گے کیونکہ نفی کیا ہے؟ ٹوٹ چکی ہے۔ چلیے مولانا منصوبات ختم ہوئے، آگے مجرورات کی بحث شروع ہو رہی ہے، لیکن اس سے پہلے یہ بحث ہم ہدایت النحو میں پڑھ لیتے ہیں بھئی، ہدایت النحو نکالو بھئی اس میں ذرا آسان ہے، صاحبِ کافیہ ذرا مختصر ذکر کرتے ہیں، یہاں تفصیل زیادہ ہے۔ جی میری کتاب میں صفحہ 48 ہے بھئی ہدایت النحو کا بھئی، آپ کی کتاب میں کیا ہے بھئی؟ 48 یہ دیکھیے۔ الْمَقْصَدُ الثَّالِثُ فِي الْمَجْرُورَاتِ تیسرا مقصد مجرورات کے بیان میں، الْأَسْمَاءُ الْمَجْرُورَةُ هِيَ الْمُضَافُ إِلَيْهِ فَقَطْ اسمائے مجرورہ وہ صرف کیا ہے؟ مضاف الیہ ہے، بھئی ایک ہی مجرور ہے کلامِ عرب کے اندر اور وہ کیا ہے؟ مضاف الیہ۔ بھئی وہ کسے کہتے ہیں؟ کہتے ہیں: وَهُوَ كُلُّ اسْمٍ نُسِبَ إِلَيْهِ شَيْءٌ بِوَاسِطَةِ حَرْفِ الْجَرِّ، وہ ہر وہ اسم ہے کہ نسبت کی گئی ہو اس کی طرف کسی چیز کی، شَيْءٌ کسی چیز کی، بِوَاسِطَةِ حَرْفِ الْجَرِّ کس کے واسطے سے؟ حرفِ جر کے واسطے سے، لَفْظًا یعنی وہ حرفِ ملفوظًا وہ حرفِ جر کیا ہو؟ ملفوظ ہو، لفظوں کے اندر ہو، مثلاً دیکھیے مولانا نحو مَرَرْتُ بِزَيْدٍ، میں گزرا کس کے پاس سے؟ زید کے پاس سے۔ اب دیکھیے زید یہ مضاف الیہ ہے، یہ کیا ہے؟ مضاف الیہ ہے اور اس کی طرف نسبت کی گئی ہے۔ کس کی نسبت کی گئی ہے؟ مرور کی، کس کی؟ مرور آپ متکلم کے گزرنے کی نسبت کی گئی ہے کس کی طرف؟ زید کی طرف۔ تو مرور کی نسبت کی گئی ہے زید کی طرف بِوَاسِطَةِ حَرْفِ الْجَرِّ کس کے واسطے سے؟ زید پر کیا داخل ہو رہا ہے؟ حرفِ جر۔ اس کے واسطے سے مرور کی نسبت کس کی طرف ہے؟ زید کی طرف۔ تو زید یہ دیکھیے یہ مضاف الیہ ہے، اس پر ذرا تعریف منطبق کریں دیکھیے۔ زید کو ذہن میں زید پر بھی نظر رکھیں اور تعریف بھی دیکھیں، کہتے ہیں وَهُوَ كُلُّ اسْمٍ ہر ایسا اسم ہے، کون سا اسم مراد ہے بھئی؟ زید، ہر ایسا اسم ہے نُسِبَ إِلَيْهِ شَيْءٌ جس کی طرف کسی چیز کی نسبت کی جائے، زید کی طرف کس چیز کی نسبت کی گئی ہے؟ مرور کی، بِوَاسِطَةِ حَرْفِ الْجَرِّ کس کے واسطے سے؟ حرفِ جر کے واسطے سے، لَفْظًا اور یہ حرفِ جر کس اعتبار سے ہے؟ لفظوں کے اعتبار سے ہے، موجود ہے بِزَيْدٍ با موجود ہے۔ وَيُعَبَّرُ عَنْ هَذَا التَّرْكِيبِ فِي الِاصْطِلَاحِ بِأَنَّهُ جَارٌّ وَمَجْرُورٌ اور یہ تعبیر کیا جاتا ہے اس ترکیب کو اصطلاح کے اندر کہ یہ کیا ہے؟ جار و مجرور بِزَيْدٍ، یہ کیا ہے مولانا؟ جار و مجرور، جب حرفِ جر لفظوں میں ہو تو معلوم ہوا مَرَرْتُ بِزَيْدٍ، مَرَّ فعل، تُوٌ ضمیر فاعل، بَا جارّہ، زَيْدٍ مجرور، جار مجرور مل کر متعلق کس سے؟ مَرَرْتُ فعل سے۔ تو دیکھو میں نے کہا جار مجرور، کیا کہا جار مجرور؟ تو یہ دراصل زید مضاف الیہ ہے لیکن اصطلاح میں ہم اس کو کیا کہتے ہیں؟ جار مجرور کہتے ہیں۔ جب حرفِ جر لفظوں میں موجود ہو مولانا۔ أَوْ تَقْدِيرًا یا حرفِ جر کیا ہوگا؟ تقدیرًا ہوگا، جیسے غُلَامُ زَيْدٍ، تقدیرہ اصل میں یہ کیا تھا؟ غُلَامٌ لِزَيْدٍ۔ تو غُلَامٌ لِزَيْدٍ تھا تو ہم نے لام کو ختم کیا اور غلام کو کیا کیا زید کے ساتھ ملا دیا، تو غُلَامُ زَيْدٍ میں مضاف الیہ کون؟ زید تو اب اس پر ذرا تعریف صادق لاؤ اس پر بھئی۔ تعریف صادق آتی ہے کہ نہیں؟ زید ایک اسم ہے جس کی طرف نسبت کی گئی ہے ایک چیز کی، کیا چیز ہے وہ؟ غلام، کس بواسطہ حرفِ جر کے اور وہ حرفِ جر کیا ہے؟ مقدر ہے، کیا ہے؟ مقدر ہے کیونکہ بتلایا تھا کبھی وہ حرفِ جر لفظوں میں ہوگا اور کبھی تقدیرًا۔ جب حرفِ جر لفظوں میں ہو تو اس کو کیا کہیں گے؟ جار مجرور اور جب تقدیرًا ہو تو کیا کہیں گے؟ مضاف مضاف الیہ۔ وَيَجِبُ اچھا جی وَيُعَبَّرُ عَنْهُ فِي الِاصْطِلَاحِ بِأَنَّهُ مُضَافٌ وَمُضَافٌ إِلَيْهِ اور تعبیر کیا جاتا ہے اس کو اصطلاح کے اندر کہ یہ کیا ہے؟ مضاف اور مضاف الیہ بھئی الا حرفِ جر مقدر ہو تو مضاف مضاف الیہ، لفظوں میں ہو تو جار مجرور۔ وَيَجِبُ تَجْرِيدُ الْمُضَافِ عَنِ التَّنْوِينِ أَوْ مَا يَقُومُ مَقَامَهُ واجب ہے کہ مضاف خالی ہو کس سے؟ تنوین سے اور قائم مقامِ تنوین بھئی مضاف پر کبھی بھی تنوین نہیں آ سکتی، غُلَامٌ زَيْدٍ کہیں گے یا غُلَامُ زَيْدٍ؟ غُلَامُ زَيْدٍ۔ تو غلام مضاف پر کبھی تنوین نہیں آتی، اسی طرح جو تنوین کے قائم مقام ہیں وہ کیا ہیں؟ نونِ تثنیہ اور نونِ جمع، یہ تنوین کے قائم مقام ہیں، مفرد میں ہم نے تنوین دے دی اور جمع اور تثنیہ میں کیا دے دیا؟ نون دے دیا، یہ علامت ہے کسی اسم کے پورا ہونے کی۔ جب میں نے کہا غُلَامٌ تنوین کے ساتھ معلوم ہوا یہ اسم پورا ہو گیا اس کے ساتھ آگے کوئی اور اسم جڑ نہیں رہا اور جب میں نے کہا مُسْلِمُونَ یہ نون نے بتلا دیا کہ مُسْلِمُونَ تام ہو گیا آگے اس کے ساتھ کوئی اور اسم جڑا ہوا نہیں ہے، یا میں نے کہا مُسْلِمَانِ نون نے بتلایا آگے اس کے ساتھ کوئی اور اسم ملا ہوا نہیں ہے، تو جب اضافت کرتے ہیں تو تنوین گر جاتی ہے غُلَامُ زَيْدٍ، جب اضافت کرتے ہیں نونِ جمع گر جاتا ہے مُسْلِمُو مِصْرٍ یا جب اضافت کرتے ہیں نونِ تثنیہ گر جاتا ہے مُسْلِمَا مِصْرٍ۔ تو جب تک تنوین ہے اور نونِ جمع و تثنیہ ہے یہ اسم کے تام ہونے کی علامت، تو لہٰذا مضاف تو تام نہیں ہوتا وہ تو کس کے ساتھ مل کر تام ہوتا ہے؟ مضاف الیہ کے ساتھ۔ لہٰذا مضاف کا خالی ہونا تنوین سے اور قائم مقامِ تنوین یعنی نونِ تثنیہ و نونِ جمع سے خالی ہونا واجب ہے۔ جیسے نحو جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ وَغُلَامَا زَيْدٍ یہ تثنیہ کی مثال ہے، وَمُسْلِمُو مِصْرٍ یہ کس کی مثال ہے؟ جمع کی۔ وَاعْلَمْ أَنَّ الْإِضَافَةَ عَلَى قِسْمَيْنِ جان لے تو کہ اضافت دو قسم پر ہے مَعْنَوِيَّةٌ وَلَفْظِيَّةٌ ایک اضافتِ لفظی ہے اور ایک اضافتِ معنوی ہے، جی۔ پہلے اضافتِ لفظیہ دیکھ لیں بھئی تین چار سطروں کے بعد آ رہی ہے وَأَمَّا اللَّفْظِيَّةُ باقی اضافتِ لفظیہ جو ہے فَهِيَ أَنْ يَكُونَ الْمُضَافُ صِفَةً وہ یہ کہ مضاف ایسی صفت ہو مُضَافَةً إِلَى مَعْمُولِهَا جو مضاف ہو رہی ہو اپنے معمول کی طرف۔ اضافتِ لفظیہ کس کو کہتے ہیں کہ أَنْ يَكُونَ الْمُضَافُ صِفَةً کہ مضاف ایسی صفت ہو مُضَافَةً إِلَى مَعْمُولِهَا جو مضاف ہو رہی ہو کس کی طرف؟ اپنے معمول کی طرف۔ بھئی یاد رکھو جیسے فعلِ معروف فاعل چاہتا ہے، فعلِ مجہول کس کو چاہتا ہے؟ نائب فاعل اسی طرح اسمِ فاعل بھی کس کا تقاضا کرتا ہے؟ فاعل کا تقاضا کرتا ہے، اسمِ مفعول کس کا تقاضا کرتا ہے؟ نائب فاعل کا تقاضا کرتا ہے، صفتِ مشبہ کس کا تقاضا کرتی ہے؟ فاعل کا تقاضا کرتی ہے لیکن وہ الگ بات ہے عموماً عبارت کے اندر اسمِ فاعل کا فاعل، اسمِ مفعول کا نائب فاعل اور صفتِ مشبہ کا فاعل وہ آپ کو نظر نہیں آئیں گے بلکہ وہ انہی کے اندر ضمیر ہوگی چھپی ہوئی بھئی لیکن کبھی کبھی وہ آگے ظاہر بھی آ جاتا ہے بھئی۔ کیا ہوتا ہے آگے ان کا فاعل ظاہر بھی آ جاتا ہے اور اگر اسمِ فاعل فعلِ تو اسمِ فاعل اگر فعلِ متعدی سے بنا ہو تو پھر یہ مفعول کا بھی تقاضا کرتا ہے، کس کا؟ بھئی ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًا، ضَرَبَ فعلِ لازم ہے یا فعلِ متعدی ہے؟ فعلِ متعدی ہے، جیسے یہ فاعل کو چاہتا ہے اسی طرح مفعول کو بھی تو ضَرَبَ فعل، زَيْدٌ اس کا فاعل، عَمْرًا اس کا مفعول، فعل اپنے فاعل اور مفعول سے مل کر کیا ہوا؟ جملہ فعلیہ ہوا۔ اب ضَرَبَ سے اسمِ فاعل بناؤ ضَارِبٌ، یہ ضَارِبٌ بھی ضَرَبَ کی طرح ایک فاعل چاہے گا اور ایک کیا چاہے گا؟ مفعول چاہے گا۔ تو میں مثلاً کہتا ہوں زَيْدٌ ضَارِبٌ عَمْرًا، زید کے پٹائی کرنے والا ہے وہ عَمْرًا کس کی؟ عمرو کی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ جی تو یہ دیکھیے ترکیب یوں ہوگی زَيْدٌ مبتدا، ضَارِبٌ صیغہ اسمِ فاعل اور اسمِ فاعل کس کا تقاضا کرتا ہے؟ فاعل کا، تو اس کے آگے کوئی مرفوع آ رہا ہے؟ نہیں، معلوم ہوا اسی کے اندر ضمیر ہے فاعل کی جو کس کو راجع ہے؟ زید کو۔ تو ضَارِبٌ کے اندر هُوَ ضمیر جو راجع ہے زید کو یہ ضَارِبٌ کے لیے فاعل اور آگے عَمْرًا یہ کیا ہے ضَارِبٌ کے لیے؟ مفعول ہے، کوئی آپ سے پوچھے یہ عَمْرًا کو نصب کس نے دیا؟ آپ کیا کہیں گے؟ ضَارِبٌ نے دیا کیونکہ یہ فعلِ متعدی سے بنا ہے اور فعلِ متعدی جیسے مفعول کو نصب دیتا ہے اس سے بننے والی صفت بھی کیا کرتی ہے؟ مفعول کو نصب دیتی ہے۔ تو ضَارِبٌ نے عَمْرًا کو نصب دیا تو ترکیب کیا ہوئی؟ زَيْدٌ ضَارِبٌ عَمْرًا، اسمِ فاعل پھر اپنے فاعل اور مفعول سے مل کر کیا ہوا؟ شبہِ جملہ ہو کر یہ زَيْدٌ کے لیے خبر، مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ ترکیب سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ جی۔ اچھا تو اب دیکھیے ضَارِبٌ صیغہ اسمِ فاعل ہے اور عَمْرًا کیا ہے اس کے لیے؟ مفعول ہے لیکن کبھی کبھار کیا کر دیتے ہیں؟ یہ اس کی اضافت کر دیتے ہیں اپنے معمول کی طرف دیکھو ضَارِبٌ عامل ہوا اور عَمْرًا کیا ہوا؟ بھئی عَمْرًا کو نصب کون دے رہا ہے؟ ضَارِبٌ، تو ضَارِبٌ کیا ہوا؟ عامل اور عَمْرًا کیا ہوا؟ معمول۔ تو ضَارِبٌ کی اضافت کر دی کس کی طرف؟ عمرو کی طرف۔ پہلے تھا زَيْدٌ ضَارِبٌ عَمْرًا، اب اضافت کرو زَيْدٌ ضَارِبُ عَمْرٍو، صورت سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ اضافت کر دی۔ تو دیکھو یہ صفت کا صیغہ ہے، ضَارِبٌ کون سا صیغہ ہے؟ صفت کا صیغہ ہے اور یہ مضاف ہو رہا ہے کس کی طرف؟ اپنے معمول کی طرف، ضَارِبُ عَمْرٍو، زَيْدٌ ضَارِبُ تو ضَارِبُ صفت کا صیغہ ہے جو مضاف ہو رہا ہے اپنے معمول کی طرف، یہ کیا کہلاتی ہے؟ اضافتِ لفظیہ۔ صورت سمجھ میں آئی سب کو بھئی؟ صیغہ کون سا ہو؟ صفت کا ہو، مضاف ہو کس کی طرف؟ اپنے معمول کی طرف، تو یہ کیا کہلاتی ہے؟ اضافتِ لفظیہ کہلاتی ہے۔ یہ بات سب کو سمجھ میں آ گئی؟ جی۔ دیکھیے دوبارہ بھئی وَإِمَّا لَفْظِيَّةٌ باقی اضافتِ لفظیہ جو ہے فَهِيَ وہ یہ ہے کہ أَنْ يَكُونَ الْمُضَافُ صِفَةً کہ مضاف ایسی صفت ہو مُضَافَةً إِلَى مَعْمُولِهَا جو مضاف ہو رہی ہو کس کی طرف؟ اپنے معمول کی طرف۔ بھئی صفت سے کیا مراد ہے؟ یاد رکھو صفت سے صرف تین صیغے یہاں مراد ہیں، اسمِ فاعل، اسمِ مفعول اور صفتِ مشبہ۔ اسمِ فاعل وہ بھی کبھی مضاف ہوگا، اسی طرح اسمِ مفعول اور صفتِ یہ تین مراد ہیں اور باقی اور صفات نہیں۔ اور اسی طرح معمول سے، معمول سے کیا مراد ہے؟ فاعل یا مفعول، سمجھ میں آیا؟ باقی ظرف وغیرہ ان کے لیے مراد نہیں ہیں، یعنی اسمِ فاعل اپنے فاعل یا اپنے مفعول کی طرف مضاف ہو، اسمِ مفعول اپنے نائب فاعل یا اپنے مفعول کی طرف کیا ہو؟ مضاف ہو اور صفتِ مشبہ اپنے فاعل کی طرف مضاف ہو، اس لیے کہ صفتِ مشبہ فعلِ لازم سے بنتی ہے اس کے لیے مفعول آیا ہی نہیں کرتا۔ تو یہ ذکر ویسے میں نے کیا کہ صفت ہو مضاف ہو اپنے معمول کی طرف ورنہ یہ صفت کے صیغے صرف اپنے مفعول کی طرف مضاف ہوا کرتے ہیں، فاعل کی طرف مضاف نہیں ہوتے۔ صورت سمجھ میں آئی؟ تو صفت کا صیغہ ہو اور مضاف ہو کس کی طرف؟ اپنے معمول یعنی مفعول کی طرف بھئی، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو فاعل کا بھی وہ صفتِ مشبہ میں آتا ہے لیکن وہ ذرا تفصیل اگلے سال پڑھیں گے، اس کو میں بھی اضافت سے پہلے ہم کیا کر دیتے ہیں اس کو؟ مفعول کے درجے میں اتار لیتے ہیں پھر اضافت کرتے ہیں بھئی۔ چلیے وہ بات ذرا مشکل ہے آپ اگلے سال کتاب میں آپ کے شرح جامی میں تفصیل آ جائے گی انشاء اللہ۔ جی اضافتِ لفظی کسے کہتے ہیں؟ صیغہ کون سا ہو؟ اور مضاف ہو کس کی طرف؟ اپنے معمول کی طرف، اور صفت سے کون سے صیغے مراد ہیں؟ اسمِ فاعل، اسمِ مفعول اور صفتِ مشبہ اور معمول سے کون سے مراد ہیں؟ فاعل اور مفعول مراد ہیں بھئی۔ اب دیکھیے اضافتِ معنویہ وہ پھر وہیں شروع میں آ رہی ہے، اب تو کہتے ہیں اضافت دو قسم پر ہے معنویہ و لفظیہ، أَمَّا الْمَعْنَوِيَّةُ باقی اضافتِ معنویہ جو ہے فَهِيَ أَنْ يَكُونَ الْمُضَافُ غَيْرَ صِفَةٍ مُضَافَةٍ إِلَى مَعْمُولِهَا، وہ یہ کہ مضاف جو ہے ایسی صفت نہ ہو جو مضاف ہو رہی ہو کس کی طرف؟ اپنے یہ ترجمہ ذرا غور سے سننا بھئی، یہاں ترجمہ غلط کرتے ہیں سارا مسئلہ خراب ہو جاتا ہے، مضاف ایسی صفت نہ ہو، کیسے ترجمہ کرنا ہے؟ مضاف ایسی صفت یہ نہ کہنا کہ مضاف غَيْرَ صِفَةٍ مضاف صفت نہ ہو، نہیں نہیں نہیں، مضاف ایسی صفت نہ ہو مُضَافَةٍ إِلَى مَعْمُولِهَا جو مضاف ہو رہی ہو کس کی طرف؟ اپنے معمول کی، بھئی ذرا دیکھو عبارت پہ نظر رکھو غَيْرَ کے لفظ کو ذرا ہٹا دو، کیا ہے بھئی؟ صِفَةٌ مُضَافَةٌ إِلَى مَعْمُولِهَا، صِفَةٌ توجہ ہے؟ جی، یہ کیا بن رہی ہے؟ صفت ہو مضاف ہو اپنے معمول کی طرف، یہ کیا ہے؟ یہ تو اضافتِ لفظیہ ہے، صِفَةٌ مُضَافَةٌ إِلَى یہ اضافتِ لفظیہ ہے، توجہ ہے سبق پہ بھئی؟ جی اس سے غیر ہو، اس کے علاوہ ہو، تو اس کے علاوہ جو بھی اضافت ہوئی وہ کیا ہے؟ اضافتِ معنویہ ہے، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو اس سارے صِفَةٍ مُضَافَةٍ إِلَى مَعْمُولِهَا اس سارے پر غیر کا لفظ داخل ہوا، کہ ایسی صفت نہ ہو جو مضاف ہو اپنے معمول کی طرف، یہ اضافتِ معنویہ ہے۔ معنی اچھی طرح سمجھ میں آ گیا؟ جی۔ وَهِيَ إِمَّا بِمَعْنَى اللَّامِ یاد رکھو اضافتِ معنویہ جو ہے یہ تین لفظوں حروف کے ساتھ آئے گی، یا لام کے ساتھ یا مِن کے ساتھ یا فِي کے ساتھ۔ بھئی مضاف اور مضاف الیہ کے درمیان کیا ہوگا؟ کوئی حرفِ مقدر ہوگا، وہ حرفِ مقدر کبھی لام ہوگا، کبھی مِن ہوگا اور کبھی فِي ہوگا۔ بھئی پتا کیسے چلے گا کہاں پر لام ہے، کہاں پر مِن ہے، کہاں پر فِي ہے؟ تو بتلائیں گے آپ کو بھئی کتاب کے اندر صاحبِ کافیہ بھی بتلائیں گے آپ کو، یاد رکھو اگر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ مضاف کے لیے جنس ہو، مضاف مضاف الیہ مضاف الیہ بھئی پہلا کیا کہلاتا ہے؟ مضاف، ثانی کیا کہلاتا ہے؟ مضاف الیہ جو ہے وہ جنس ہو کس کے لیے؟ مضاف کے لیے، جیسے خَاتَمُ فِضَّةٍ، چاندی کی انگوٹھی، تو مضاف الیہ کون ہے؟ فِضَّةٍ اور یہ چاندی کیا ہے؟ جنس ہے کس کے لیے؟ انگوٹھی کے لیے، کس کے لیے؟ انگوٹھی کے لیے۔ جنس اسے کہتے ہیں جو اس شے میں بھی پائی جائے اور غیر کے اندر بھی پائی جائے، تو چاندی اس انگوٹھی میں بھی ہو سکتی ہے اور غیر انگوٹھی میں بھی ہو سکتی ہے، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو جنس جنس یعنی آسان لفظوں میں یوں کہو وہ چیز اس سے بنی ہو، وہ مضاف الیہ ایسا ہو کہ مضاف اس سے بنا ہو، انگوٹھی کس سے بنی ہے؟ چاندی سے، صورت سمجھ میں آئی؟ تو یہ کیا کہلاتی ہے؟ چاندی اس کے لیے جنس، تو یاد رکھو جب مضاف الیہ جنس ہو کس کے لیے؟ مضاف کے لیے تو اضافت مِن کے ساتھ ہوگی۔ خَاتَمُ فِضَّةٍ، أَيْ خَاتَمٌ مِنْ فِضَّةٍ، صورت سمجھ میں آ گئی؟ اور اگر مضاف الیہ ظرف ہو مضاف کے لیے تو اضافت فِي کے ساتھ ہوگی۔ سمجھ میں آیا؟ صَلَاةُ اللَّيْلِ اصل میں کیا ہے؟ صَلَاةٌ فِي اللَّيْلِ، یہ لیل کیا ہے؟ صلاة کے لیے ظرف ہے، یہ نماز کس وقت میں ہے پڑھی گئی؟ رات میں، رات میں بھئی، سمجھ میں آیا؟ تو رات یہ وقت ہے اس کے لیے ظرف ہے اور جب ظرف ہو مضاف الیہ تو پھر اس صورت میں اضافت کس کے ساتھ ہوگی؟ فِي کے ساتھ، تو الصَّلَاةُ اللَّيْلِ اصل میں کیا ہے؟ صَلَاةٌ فِي اللَّيْلِ۔ اور اگر ایسا نہ ہو، یعنی مضاف الیہ نہ مضاف کے لیے جنس ہو اور نہ ظرف ہو تو اضافت لام کے ساتھ ہوگی۔ اضافت کس کے ساتھ ہوگی؟ لام کے ساتھ، غُلَامُ زَيْدٍ، یہ زید غلام کے لیے جنس ہے؟ نہیں، ظرف ہے؟ نہیں، تو اضافت کس کے ساتھ ہوگی؟ لام کے ساتھ، صورت سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ غُلَامُ زَيْدٍ، غلام اصل میں کیا تھا؟ غُلَامٌ لِزَيْدٍ، تو اضافت کتنے حروف کے ساتھ ہوتی ہے؟ تین حروف کے ساتھ، اول لام، ثانی مِن، ثالث فِي۔ مِن کہاں پر ہوگا؟ جہاں مضاف الیہ مضاف کی جنس ہو اور فِي کہاں پر ہوگا؟ جہاں مضاف الیہ مضاف کے لیے ظرف ہو اور لام یہ کہاں ہوگا؟ جہاں مضاف الیہ مضاف کے لیے نہ جنس ہو اور نہ ظرف ہو، جی، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ کہتے ہیں وَهِيَ إِمَّا بِمَعْنَى اللَّامِ اور یہ اضافت یا تو لام کے معنی میں ہوگی نحو غُلَامُ زَيْدٍ، أَيْ غُلَامٌ لِزَيْدٍ، أَوْ بِمَعْنَى مِن یا کس کے معنی میں ہوگی؟ مِن کے معنی میں ہوگی خَاتَمُ فِضَّةٍ، أَيْ خَاتَمٌ مِنْ فِضَّةٍ، أَوْ بِمَعْنَى فِي یا فِي کے معنی میں ہوگی نحو الصَّلَاةُ اللَّيْلِ، أَيْ صَلَاةٌ فِي اللَّيْلِ۔ وَفَائِدَةُ هَذِهِ الْإِضَافَةِ فائدہ کیا ہے؟ یاد رکھو اضافتِ لفظی بھی فائدہ دیتی ہے اور اضافتِ معنوی بھی، اضافتِ معنوی تعریف یا تخصیص کا فائدہ دیتی ہے۔ اضافتِ معنوی کس چیز کا فائدہ دے گی؟ تعریف یا تخصیص کا، بھئی یاد رکھو ایک ہے مضاف، دوسرا ہے مضاف الیہ، اب مضاف تو ہمیشہ ہوتا ہے نکرہ اور مضاف الیہ کبھی معرفہ ہوتا ہے اور کبھی نکرہ ہوتا ہے، اگر مضاف الیہ معرفہ ہو تو مضاف بھی کیا بن جایا کرتا ہے؟ معرفہ۔ غلام کا لفظ نکرہ ہے لیکن آپ نے اس کی اضافت کس کی طرف کر دی؟ زید کی طرف، معرفہ کی طرف، غُلَامُ زَيْدٍ، تو اب غلام کا لفظ بھی کیا بن گیا؟ معرفہ بن گیا، صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ دیکھو غلام پہلے عام تھا، ہر غلام پہ اس کا اطلاق ہوتا تھا، غیر متعین تھا، لیکن اب کیا ہے؟ غُلَامُ زَيْدٍ کہا تو اب اس میں وہ متعین غلام پر کیا کر رہا ہے؟ دلالت کر رہا ہے، تو دیکھا اضافت کی وجہ سے مضاف تعریف اخذ کر لیتا ہے کس سے؟ مضاف الیہ سے، کب جبکہ وہ مضاف الیہ کیا ہو؟ معرفہ ہو اور اگر معرفہ نہ ہو بلکہ کیا ہو؟ نکرہ ہو، تو پھر وہ کیا اخذ کرتا ہے؟ جی، تخصیص اخذ کرتا ہے، مثلاً غُلَامُ رَجُلٍ، غُلَامُ رَجُلٍ، غلام پہلے عام تھا دنیا کے ہر غلام پر صادق آ رہا تھا لیکن آپ نے اس کی اضافت کر دی نکرہ کی طرف، غُلَامُ رَجُلٍ، مرد کا غلام، تو تخصیص آ گئی، دیکھا غُلَامُ امْرَأَةٍ عورتوں کے غلام اس سے کیا ہو گئے؟ خارج ہو گئے، تعیین تو نہیں آئی مولانا لیکن تخصیص اشتراک کم ہو گیا، پہلے مثلاً ایک لاکھ غلام تھے، ان میں سے پچاس ہزار مردوں کے تھے پچاس ہزار عورتوں کے، تو غلام ان کا لفظ اس کا اطلاق ہر ایک پر ہو سکتا تھا چاہے مرد کا غلام ہو چاہے لیکن جب میں نے کہا غُلَامُ رَجُلٍ، نکرہ رَجُلٍ کی طرف اس کی اضافت کر دی، اب اس میں تعیین تو نہیں ہوئی لیکن تخصیص آ گئی، اب اس کا اطلاق کتنے غلاموں پر ہو سکتا ہے؟ صرف پچاس ہزار وہ جو مرد کے غلام ہیں نہ کہ عورت کے۔ تو اضافتِ لفظ ما لفظیہ اضافتِ معنویہ کس چیز کا فائدہ دیتی ہے؟ تعریف یا تخصیص کا فائدہ کب دے گی؟ معرفہ کی طرف اضافت ہو اور تخصیص کا فائدہ کب دے گی؟ جب نکرہ کی طرف۔ وَفَائِدَةُ هَذِهِ الْإِضَافَةِ تَعْرِيفُ الْمُضَافِ اور فائدہ اس اضافت کا مضاف الیہ کے معرفہ ہونا ہے إِنْ أُضِيفَ إِلَى مَعْرِفَةٍ جب اس کی اضافت کی جائے معرفہ کی طرف، كَمَا مَرَّ جیسے کہ بات گزر گئی، أَوْ تَخْصِيصُهُ یا کیا ہے؟ اس مضاف کی تخصیص ہے إِنْ أُضِيفَ إِلَى نَكِرَةٍ جب اس کی اضافت کس کی طرف کی جائے؟ اگر اس کی اگر اس کی اضافت نکرہ کی طرف کی جائے گا غُلَامِ رَجُلٍ جیسے غُلَامِ رَجُلٍ۔ وَأَمَّا اللَّفْظِيَّةُ بھئی اچھا وَهِيَ أَمَّا اللَّفْظِيَّةُ فَهِيَ أَنْ يَكُونَ الْمُضَافُ صِفَةً مُضَافَةً إِلَى مَعْمُولِهَا اور باقی اضافتِ لفظیہ جو ہے وہ یہ کہ مضاف ایسا صفت کا صیغہ ہو جو مضاف ہو کس کی طرف؟ اپنے وَهِيَ فِي تَقْدِيرِ الِانْفِصَالِ اور یہ تقدیرِ انفصال میں ہوتا ہے بھئی، انفصال کے حکم میں ہوتا ہے، میں نے کہا اصل کلام تھا زَيْدٌ ضَارِبٌ عَمْرًا، اصل کیا تھا؟ زَيْدٌ ضَارِبٌ عَمْرًا، ضَارِبٌ کے لیے کیا ہے؟ معمول اور پھر میں نے اضافت کر دی معمول کی طرف، زَيْدٌ ضَارِبُ عَمْرٍو، یہ ضَارِبُ عَمْرٍو کیا ہے؟ یہ مضاف مضاف الیہ بن گئے اس وقت، ضَارِبُ مضاف، عَمْرٍو کیا ہے؟ مضاف الیہ اور یہ صفت کا صیغہ ہے، مضاف ہو رہا ہے کس کی طرف؟ اپنے معمول کی طرف، تو یہ کون سی اضافت ہوئی؟ اضافتِ لفظی ہوئی، اضافتِ لفظی ہوئی۔ جی، اور یاد رکھو اضافتِ لفظی صرف تخفیف کا فائدہ دیتی ہے، یعنی لفظوں میں تخفیف آ گئی، لفظوں میں کیسے تخفیف آئی؟ بھئی ضَارِبٌ سے تنوین گر گئی بس۔ کیا ہوئی؟ تنوین گر گئی بس اور کوئی فائدہ نہیں، تعریف اور تخصیص کا یہ اضافت فائدہ نہیں دیتی۔ ضَارِبُ جیسے ضَارِبٌ پہلے نکرہ تھا اضافت سے پہلے، اب بھی کیا ہے؟ نکرہ کا نکرہ ہے، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اس نے نہ تعریف اخذ کی مضاف سے مضاف الیہ سے اور نہ تخصیص اور نہ تخصیص بھئی۔ تو نہ تعریف اخذ کی اور نہ تخصیص بھئی، تو لہٰذا یہ اب بھی انفصال کے حکم میں ہے، کس کے حکم میں ہے؟ انفصال کے حکم میں ہے، سمجھ میں آیا بھئی؟ یعنی جیسے پہلے جدا تھے اضافت سے پہلے ضَارِبٌ عَمْرًا، ضَارِبٌ کیا تھا؟ نکرہ تھا، اب بھی کیا ہے؟ نکرہ ہے، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔ وَهِيَ فِي تَقْدِيرِ الِانْفِصَالِ اور یہ انفصال کی تقدیر میں ہے، یعنی انفصال کے حکم میں ہے، نحو ضَارِبُ زَيْدٍ وَحَسَنُ الْوَجْهِ بھئی ضَارِبُ زَيْدٍ کے اندر ضَارِبُ نکرہ ہے اضافت کے بعد یا معرفہ ہے اب؟ اب بھی نکرہ ہے، وَحَسَنُ الْوَجْهِ یہ صفتِ مشبہ ہے، حَسَنُ الْوَجْهِ یہ کون سی اضافت ہے؟ اضافتِ لفظیہ۔ سمجھ میں آیا؟ الْوَجْهُ فاعل ہے، اچھا ہے، کیا اچھا ہے؟ چہرہ، الْوَجْهُ اس کے لیے کیا تھا؟ فاعل، تو اب بتلائیے اضافتِ لفظیہ ہے تو اب حَسَنُ الْوَجْهِ یہ حَسَنُ کا لفظ اضافت کے بعد معرفہ ہے یا نکرہ؟ اب بھی کیا ہے؟ نکرہ کا نکرہ ہی ہے، وَفَائِدَتُهَا تَخْفِيفٌ فِي اللَّفْظِ فَقَطْ اور یہ اضافتِ لفظیہ کا فائدہ کیا ہے؟ لفظوں میں تخفیف بس، صرف لفظوں میں کیا ہوتی ہے؟ تو اضافتِ معنویہ ہو یا اضافتِ لفظیہ یہ تین فائدے دیتی ہیں بس، تعریف، تخصیص یا تخفیف، اضافتِ معنویہ کس چیز کا فائدہ دیتی ہے؟ تعریف کا بھی اور تخصیص کا بھی، اور اضافتِ لفظیہ صرف کس کا فائدہ دیتی ہے؟ تخفیف، تعریف اور تخصیص وہاں نہیں آتی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ قرآن میں بھی اس کی مثال ہے مولانا اضافتِ جیسے قرآن میں آتا ہے هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا، عَارِضٌ موصوف ہے اور مُمْطِرُنَا اس کی صفت ہے، مُمْطِرُنَا کیا ہے اس کی؟ تو عَارِضٌ موصوف یہ نکرہ ہے تو مُمْطِرُنَا مضاف مضاف الیہ مل کر یہ پھر بھی کیا ہیں؟ نکرہ ہیں، سمجھ میں آیا بھئی؟ نکرہ ہیں، یہ کون سی اضافت ہے مُمْطِرُنَا کے اندر؟ اضافتِ لفظیہ ہے، ترجمہ یہ هَذَا مُمْطِرُنَا یہ بادل ہے، یہ ایسا بادل ہے مُمْطِرُنَا جو ہم پہ بارش برسائے گا۔ یہ ایسا بادل ہے جو ہم پر کیا کرے گا؟ بارش برسائے گا، سمجھ میں آیا؟ تو اس میں مُمْطِرْ اسمِ فاعل ہے، مضاف ہے، نَا ضمیر مفعول کی طرف یہاں تک بات اچھی طرح سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔ دیکھیے اب ذرا کافیہ نکالیے بھئی۔ چلیے کافیہ پھر کل پڑھیں گے بھئی، اب وقت کافی ہو گیا بس۔ چلیے جی هَذَا هُوَ الْمَرَامُ اللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ بھئی۔