آگے سبق دیکھیے بھئی: ”عَنْ ذَاتٍ لَا عَنْ وَصْفٍ، وَاحْتَرَزَ بِهِ عَنِ النَّعْتِ وَالْحَالِ، فَإِنَّهُمَا يَرْفَعَانِ الْإِبْهَامَ الْمُسْتَقِرَّ الْوَاقِعَ فِي الْوَصْفِ لَا فِي الذَّاتِ، وَتَحْقِيقُ ذَلِكَ أَنَّ الْوَاضِعَ لَمَّا وَضَعَ الرِّطْلَ مَثَلًا لِنِصْفِ مَنٍّ فَلَا شَكَّ أَنَّ الْمَوْضُوعَ لَهُ مَعْنًى مُعَيَّنٌ مُتَمَيِّزٌ عَمَّا هُوَ أَقَلُّ مِنَ النِّصْفِ كَالرُّبْعِ وَعَمَّا هُوَ أَكْثَرُ مِنْهُ كَمَنٍّ وَمَنَّيْنِ“. بھئی گزشتہ سبق میں ہم نے تمیز کے بارے میں پڑھنا شروع کیا تھا بھئی۔ صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ تمیز جو ہے وہ ذاتِ مذکورہ یا ذاتِ مقدرہ سے ابہام کو دور کرتی ہے اور وہ ابہام باعتبارِ وضع کے ہونا چاہیے بھئی۔ اور پھر صاحبِ جامی نے تقریر کرتے ہوئے آپ کو بتلایا کہ تمیز کی تعریف میں یہ جو قید آئی کہ وہ ابہام کو دور کرتی ہے، اس کے ذریعے بدل سے احتراز ہو گیا۔ اس لیے کیونکہ بدل جو ہے وہ مبدل منہ سے ابہام کو دور نہیں کرتا، بلکہ بدل میں ترکِ مبہم اور ارادۂ معین ہوتا ہے بھئی۔ یعنی وہ جو ماقبل میں مبہم آیا ہے، یعنی وہ جو مبدل منہ ہے، آگے بدل آ کر اس سے ابہام کو دور نہیں کرتا، بلکہ اس مبہم کو چھوڑ کر معین کو لایا جاتا ہے بدل کے اندر بھئی۔ اور پھر صاحبِ جامی نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ مستقر کا معنی ہے ثابت، اور مراد وہ ابہام ہے جو راسخ ہو معنیٰ موضوع لہ کے اندر، موضوع لہ ہونے کے اعتبار سے۔ جیسے میں نے مثال ذکر کی تھی کہ ”عِشْرُونَ“ کا لفظ جو ہے وہ بیس کے عدد کے لیے وضع ہے، لیکن وضع کے اعتبار سے ہی اس میں ابہام ہے کہ یہ ”عِشْرُونَ“ سے کیا چیز مراد ہے، وہ معدود کیا ہے جس کو ”عِشْرُونَ“ کے ذریعے بیان کیا جا رہا ہے؟ وہ درہم ہیں یا دینار ہیں یا کتابیں ہیں یا قلم ہیں یا کوئی اور چیز ہے؟ تو ”عِشْرُونَ“ کہنے سے پتا نہیں چلتا اس معدود کا۔ ”عِشْرُونَ“ کی مقدار کا تو پتا چلتا ہے کہ ”عِشْرُونَ“ انیس سے بڑا اور اکیس سے چھوٹا عدد ہوتا ہے۔ تو مقدار کا تو پتا چل رہا ہے لیکن وہ جو مقدر ہے، وہ جو معدود ہے، اس کا پتا نہیں۔ یعنی یوں کہو ”عِشْرُونَ“ کی ذات کا پتا نہیں چل رہا کہ اس سے کس چیز کی ذات مراد ہے۔ تو اس ذات میں ابہام تھا، تو آگے تمیز آ کر اس ابہام کو دور کر دیتی ہے۔ مثلاً میں کہتا ہوں ”عِنْدِي عِشْرُونَ كِتَابًا“ میرے پاس بیس کتابیں ہیں، تو یہ ”كِتَابًا“ نے آ کر ”عِشْرُونَ“ کی ذات سے ابہام کو دور کر دیا۔ اور پھر صاحبِ جامی نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ مستقر کا معنی تو ہے ثابت، لیکن یہاں اس سے مراد ہے وہ ابہام جو باعتبارِ وضع کے ہو۔ اس لیے کیونکہ مستقر کا معنی ہے ثابت بھئی، مطلقاً جو ثابت ہو۔ اور ”الْمُطْلَقُ إِذَا يُطْلَقُ يُرَادُ بِهِ الْفَرْدُ الْكَامِلُ“، جب مطلق بولا جائے اور اس کے جو افراد ہیں ان میں کمی بیشی ہو، تو پھر اس صورت میں اس مطلق سے اس کا فردِ کامل مراد لیا جاتا ہے۔ ابہام جو ہے، ابہام کسی چیز میں کم ہوتا ہے اور کسی چیز میں ابہام زیادہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات ابہام وضع کے اعتبار سے ہو گا، بعض اوقات ابہام جو ہے موضوع لہ کے متعدد ہونے کی وجہ سے ہو گا، بعض اوقات ابہام جو ہے وہ استعمال کی وجہ سے پیدا ہو جائے گا، بعض اوقات ابہام جو ہے وہ شہرت نہ ہونے کی وجہ سے ہو گا، تو ابہام کئی طرح کا ہو سکتا ہے۔ کوئی ابہام کم ہے، کوئی ابہام زیادہ ہے۔ لیکن ان میں سب سے زیادہ ابہام، سب سے کامل درجے کا ابہام کس میں ہے؟ وہ ابہام جو وضع کے اعتبار سے ہو۔ جو ابہام وضع کے اعتبار سے ہے تو اس لفظ کو آپ جہاں بھی استعمال کریں گے، ہمیشہ اس میں ابہام رہے گا، ہمیشہ اس میں ابہام رہے گا۔ تو لہٰذا یہاں جب مستقر مطلق بولا تو اس سے مراد اس کا فردِ کامل ہو گا۔ اور اس کا فردِ کامل کیا ہے؟ وہ ابہام جو وضع کے اعتبار سے ہو۔ تو کہتے ہیں یہ جو مستقر کی قید لگا دی، اس کے ذریعے ”عَيْنًا جَارِيَةً“، یہ ”جَارِيَةً“ نے ”عَيْنًا“ سے ابہام کو دور کیا اور یہ صفت ہے، تو یہ اس تعریف سے نکل گئی۔ کیونکہ ”عَيْنًا“ کے اندر جو ابہام ہے وہ وضع کے اعتبار سے نہیں ہے، بلکہ استعمال کی وجہ سے یہاں ابہام پیدا ہوا کیونکہ اس کے موضوع لہ متعدد ہیں، اس کو کئی معانی کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ اور اسی طرح وہ جو مبہمات کے اوصاف ہیں وہ بھی مستقر کی قید کے ذریعے نکل گئے۔ کیونکہ مبہمات کے بارے میں دو مذہب ہیں۔ ایک مذہب ہے متقدمین کا۔ متقدمین فرماتے ہیں کہ یہ جو اسمائے اشارہ وغیرہ ہیں، ان کو ایک مفہومِ کلی کے لیے وضع کیا جاتا ہے لیکن استعمال ان کو جزئیات میں کیا جاتا ہے۔ تو یہاں دیکھو معنیٰ مستعمل فیہ میں تعدد آ جائے گا۔ مفہوم تو ایک ہی ہے ان کا، یہ کس کے لیے وضع ہیں؟ مثلاً ”هَذَا“ ایک مفہومِ کلی کے لیے، اور وہ مفہومِ کلی کیا ہے؟ مثلاً ”هَذَا“ وضع ہے ہر مفرد، مذکر، مبصر اور قریب والی چیز کے لیے۔ ہر وہ چیز جو مفرد ہو، مذکر ہو، مبصر ہو یعنی آنکھوں سے دکھائی دے، اور قریب ہو۔ اور اس کے اندر تو کوئی ابہام نہیں ہے۔ دیکھو یہ کتاب ہے، یہ مفرد بھی ہے، مذکر بھی ہے، مبصر بھی ہے، قریب بھی ہے، کوئی ابہام نہیں۔ دوسری چیز دیکھ لیں، قلم میرے قریب پڑا ہے، یہ مفرد بھی ہے، مذکر بھی ہے، مبصر بھی ہے، قریب بھی ہے، تو دیکھو یہ ایک مفہومِ کلی ہے اور یہ مختلف چیزوں پر صادق آتا ہے، تو ان کے لیے پھر اس ”هَذَا“ کو استعمال کر لیا جاتا ہے۔ تو متقدمین کے نزدیک مثلاً اسمائے اشارہ وغیرہ وہ ایک مفہومِ کلی کے لیے وضع ہیں اور اس مفہومِ کلی میں کوئی ابہام نہیں، اور یہ البتہ استعمال جزئیات میں ہوتے ہیں کیونکہ کلی کا وجود خارج میں الگ نہیں ہوتا، وہ جزئیات ہی کے ضمن میں پائی جاتی ہے۔ انسان کا خارج میں الگ کوئی وجود نہیں ہے، انسان ہمیشہ یا زید کے ضمن میں ہو گا یا بکر کے ضمن میں یا عمرو کے ضمن میں یا خالد وغیرہ کسی فرد کے ضمن میں یہ انسان والی کلی پائی جائے گی۔ تو متقدمین کا مذہب کیا ہوا؟ کہ یہ جو مبہمات ہیں ان کو وضع کیا گیا ہے ایک مفہومِ کلی کے لیے اور استعمال کس میں ہوتے ہیں؟ جزئیات میں۔ اور جزئیات میں تو تعدد ہے، جزئیات تو بہت زیادہ ہیں۔ تو معلوم ہوا یہاں اب جب آپ صرف ”هَذَا“ کہیں گے، کیا کہیں گے؟ ”هَذَا“، تو پتا نہیں چلے گا کہ ”هَذَا“ سے کیا مراد ہے، الا یہ کہ آگے آپ اس کی صفت لفظوں میں لے کر آئیں یا اشارۂ حسیہ کریں۔ تو مثلاً میں کہتا ہوں ”هَذَا الرَّجُلُ“، اب اس ”الرَّجُلُ“ نے آ کر ”هَذَا“ کی ذات سے ابہام کو دور کر دیا اور بتلا دیا کہ ”هَذَا“ سے کیا مراد ہے؟ یہ رجل مراد ہے، کوئی اور چیز مراد نہیں۔ تو ”هَذَا“ کے اندر ابہام آیا، لیکن یہ ابہام باعتبارِ وضع کے نہیں ہے۔ وضع تو یہ مفہومِ کلی کے لیے ہے اس میں کوئی ابہام نہیں، بلکہ یہاں جو ابہام آیا وہ مستعمل فیہ کے تعدد کی وجہ سے آیا، وہ چیزیں جن کے بارے میں اس لفظ کو استعمال کیا جاتا ہے وہ متعدد ہیں بھئی، تو اس لیے اس میں ابہام آ گیا۔ اور جبکہ متاخرین کا مذہب یہ ہے کہ یہ جو اسمائے اشارہ وغیرہ ہیں، ان کو جزئیات کے لیے ہی وضع کیا جاتا ہے۔ البتہ اس مفہومِ کلی کو ملحوظ رکھتے ہیں۔ وہ مفہومِ کلی جس پر صادق آئے گا اس کے لیے اس کو وضع کریں گے، اور جس پر وہ مفہومِ کلی صادق نہیں آئے گا اس کے لیے وضع نہیں کر سکتے۔ مثلاً آپ ”هَذَا“ کے ذریعے کتاب کی طرف اشارہ کرنا چاہتے ہیں، تو متاخرین فرماتے ہیں وہ مفہومِ کلی کو ملحوظ رکھو۔ مفہومِ کلی کیا تھا؟ مفرد ہو، مذکر ہو، مبصر ہو، قریب ہو۔ اس کتاب میں یہ ساری چیزیں موجود ہیں، یہ سارا معنیٰ اس پر صادق آ رہا ہے، تو اس کتاب کے لیے آپ ”هَذَا“ کا لفظ وضع کر سکتے ہیں۔ قلم آپ کے قریب پڑا ہے، اس پر بھی یہ مفہومِ کلی صادق آ رہا ہے، تو اس کے لیے بھی آپ ”هَذَا“ کا لفظ وضع کر سکتے ہیں۔ لیکن مثلاً آپ کے قریب ایک کاپی پڑی ہے، اور کاپی کو عربی میں کہتے ہیں ”كُرَّاسَةٌ“۔ تو یہ ”كُرَّاسَةٌ“ دیکھو اس کے آخر میں گول تا ہے، یہ لفظ مؤنث ہے۔ تو اب آپ اس کے لیے ”هَذَا“ کا لفظ وضع کرنا چاہتے ہیں، تو آپ نے دیکھا کہ مفہومِ کلی تو اس پر صادق نہیں آ رہا، کیونکہ مفہومِ کلی کیا تھا؟ مفرد ہو، مذکر ہو، اور ”كُرَّاسَةٌ“ تو کیا ہے؟ مؤنث ہے۔ لہٰذا اس کے لیے آپ ”هَذَا“ وضع نہیں کر سکتے۔ یا ایک عورت ہے، آپ اس کے لیے ”هَذَا“ کا لفظ وضع کرنا چاہتے ہیں، آپ دیکھتے ہیں کہ اس پر بھی وہ مفہومِ کلی صادق نہیں آ رہا کیونکہ یہ مفرد تو ہے لیکن مذکر نہیں ہے، تو اس کے لیے بھی ”هَذَا“ وضع نہیں کر سکتے۔ تو متقدمین کیا فرماتے ہیں؟ کہ جو مبہمات وغیرہ ہیں اسمائے اشارہ، ضمیریں، اسمائے موصولہ، یہ وضع تو ہیں مفہومِ کلی کے لیے، البتہ استعمال کس میں ہیں؟ جزئیات میں۔ جبکہ متاخرین کیا فرماتے ہیں؟ کہ ان کو جزئیات ہی کے لیے وضع کیا جاتا ہے، جس کے لیے آپ ”هَذَا“ کا لفظ بولیں گے وہ اس کا موضوع لہ ہوا۔ لیکن ہر چیز کے لیے نہیں بول سکتے، وہ مفہومِ کلی آپ نے ملحوظ رکھنا ہے، جس پر وہ مفہومِ کلی صادق آئے تو اسی کے لیے ”هَذَا“ کا لفظ بول سکتے ہیں۔ یوں سمجھو اس مفہومِ کلی کو آلہ بنایا ہے، اس مفہومِ کلی کو آلہ بناتے ہوئے جزئیات کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ آپ ”هَذَا“ کے لفظ کو وضع کر رہے ہیں۔ تو اب متاخرین کے نزدیک بھی ”هَذَا“ کے اندر ابہام ہے، جب صرف ”هَذَا“ کہیں پتا نہیں چلتا۔ لیکن یہ ابہام کیوں آیا؟ یہ موضوع لہ میں تعدد کی وجہ سے ابہام آیا، موضوع لہ میں تعدد کی وجہ سے ابہام آیا، ورنہ مثلاً میں دیکھو متاخرین کے نزدیک میں اس کتاب کی طرف اشارہ کرتا ہوں ”هَذَا الْكِتَابُ“ یہ کتاب۔ تو میں نے ”هَذَا“ کا لفظ کس کے لیے وضع کیا؟ اس کتاب کے لیے۔ مجھے بتائیے اس کتاب میں کوئی ابہام ہے؟ کتاب میں کوئی ابہام ہے؟ اس میں تو کوئی ابہام نہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ وہاں ”عِشْرُونَ“ کا معنیٰ تھا بیس، لیکن بیس میں ابہام تھا کیا چیز مراد ہے؟ اور یہاں ”هَذَا“ کا لفظ میں نے متاخرین کے مذہب کے مطابق کس کے لیے وضع کیا؟ اس کتاب کے لیے، اور کتاب میں تو کوئی ابہام نہیں۔ پھر میں نے ”هَذَا“ کا لفظ قلم کے لیے وضع کیا، قلم میں تو کوئی ابہام نہیں، اس کی ذات تو معلوم ہے۔ تو لہٰذا متاخرین کے نزدیک مبہمات جو ہیں ان میں جو ابہام ہوتا ہے وہ موضوع لہ کے متعدد ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ تو معلوم ہوا یہ ابہام بھی باعتبارِ وضع کے نہیں ہے۔ تو یہ بھی اس تعریف سے خارج ہو گیا، ”الْمُسْتَقِرَّ“ کی قید کی وجہ سے۔ اسی طرح ”الْمُسْتَقِرَّ“ کی قید آئی تو اس کے ذریعے عطفِ بیان سے بھی احتراز ہو گیا، وہ بھی تعریف سے نکل گیا۔ اس لیے کیونکہ عطفِ بیان جس ابہام کو دور کرنے کے لیے لایا جاتا ہے، وضع کی وجہ سے وہ ابہام نہیں ہوتا، وہ عدمِ شہرت وغیرہ کی وجہ سے ابہام ہوتا ہے۔ مثلاً میں کہتا ہوں ”قَالَ أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ“، ابو حفص عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا۔ اب ”أَبُو حَفْصٍ“ جو ہے یہ کنیت ہے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی۔ ”أَبُو حَفْصٍ“ بھی اسی ذات پر دلالت کر رہا ہے، ”عُمَرُ“ بھی اسی ذات پر دلالت کر رہا ہے، تو اس ذات میں تو کوئی ابہام نہیں ہے۔ اس ذات میں کوئی ابہام نہیں، ”أَبُو حَفْصٍ“ بھی اسی ذات پر دلالت کر رہا ہے، ”عُمَرُ“ بھی اسی ذات پر دلالت کر رہا ہے۔ لیکن ”أَبُو حَفْصٍ“ میں خفا آ گیا، کچھ پوشیدگی آئی کیونکہ یہ زیادہ مشہور نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں ”أَبُو حَفْصٍ“ دیکھو کنیت مشہور نہیں اور آگے نام جو ہے وہ مشہور ہے، اس نے اس ابہام کو آ کر دور کر دیا۔ اور کبھی کبھار اس کا برعکس ہوتا ہے، کنیت مشہور ہوتی ہے نام زیادہ مشہور نہیں ہوتا، جیسے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ، آپ کی کنیت ابو حنیفہ زیادہ مشہور ہے اور آپ کا نام نعمان ہے، وہ اس کے مقابلے میں اتنا مشہور نہیں۔ یا اسی طرح امام ابو یوسف رحمہ اللہ، ان کی کنیت زیادہ مشہور ہے نام زیادہ مشہور نہیں، ان کا نام یعقوب ہے بھئی۔ امام ابو یوسف رحمہ اللہ کا نام کیا ہے؟ یعقوب ہے، لیکن آپ کنیت سے زیادہ مشہور ہیں۔ اور پھر آگے صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ تمیز جو ہے وہ ذاتِ مذکورہ سے ابہام دور کرے گی یا ذاتِ مقدرہ سے۔ اس سے اشارہ کر دیا تمیز کی دو قسموں کی طرف۔ تمیز جو ہے یاد رکھو دو قسم پر ہے: ایک وہ تمیز ہے جو مفرد سے ابہام کو دور کرے، ایک وہ تمیز ہے جو نسبت سے ابہام کو دور کرے۔ تو ذاتِ مذکورہ سے مراد وہ پہلی قسم ہے جو مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے۔ جیسے دیکھو ”عِنْدِي عِشْرُونَ كِتَابًا“ یہ ”عِشْرُونَ“ کے بعد ”كِتَابًا“ آیا، یہ ”كِتَابًا“ تمیز نے ”عِشْرُونَ“ سے ابہام کو دور کیا اور ”عِشْرُونَ“ دیکھو مفرد ہے۔ ”عِشْرُونَ“ مفرد ہے، یہ جملہ یا شبہِ جملہ یا مضاف نہیں ہے۔ ”عِشْرُونَ“ کیا ہے؟ مفرد ہے، جبکہ دوسری قسم جو تمیز کی ہے وہ نسبت سے ابہام کو دور کرے گی، وہ نسبت جو جملے میں ہو یا شبہِ جملہ میں ہو یا مضاف اور مضاف الیہ کے درمیان جو نسبت ہو اس سے ابہام کو دور کرے گی۔ تو تمیز کی پہلی قسم مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے اور دوسری قسم نسبت سے۔ تو جو مفرد سے ابہام کو دور کرے وہ ذاتِ مذکورہ سے ابہام دور کر رہی ہے۔ دیکھو ”عِنْدِي عِشْرُونَ كِتَابًا“، ”كِتَابًا“ نے ”عِشْرُونَ“ مفرد سے ابہام کو دور کیا اور یہ ”عِشْرُونَ“ کیا ہے؟ مذکور ہے، تو یہ ذاتِ مذکورہ سے اس نے ابہام کو دور کر لیا۔ جبکہ دوسری قسم جو ہے نسبت سے ابہام کو دور کرتی ہے۔ مثلاً میں کہتا ہوں ”طَابَ زَيْدٌ“ زید اچھا ہے، بھئی کس اعتبار سے زید اچھا ہے؟ تو اس میں ابہام تھا، آگے ”نَفْسًا“ لا کر اس ابہام کو دور کیا جاتا ہے کہ زید اچھا ہے ”نَفْسًا“ یعنی اپنی ذات کے اعتبار سے۔ تو یہ ”طَابَ زَيْدٌ“ یہ اسی طرح ہے جیسے میں نے یوں کہا ہو ”طَابَ شَيْءٌ مَنْسُوبٌ إِلَى زَيْدٍ“ کہ ایک چیز اچھی ہے جو زید کی طرف منسوب ہے۔ بھئی وہ کیا چیز ہے؟ ”شَيْءٌ“ کی ذات میں ابہام ہے، ”شَيْءٌ“ کا لفظ تو ہر چیز پر صادق آ سکتا ہے۔ تو آگے ”نَفْسًا“ نے آ کر اس ابہام کو دور کر دیا، اور یہ ”شَيْءٌ“ کا لفظ جو ہے یہ مذکور نہیں یہ تو مقدر ہے، اصل عبارت تو کیا ہے ”طَابَ زَيْدٌ نَفْسًا“، یہاں تو کوئی ”شَيْءٌ“ کا لفظ مذکور نہیں۔ تو یہ جو ”نَفْسًا“ آیا اس نے یوں کہیں نسبت سے ابہام کو دور کیا، یا یوں کہہ لو اس نے ذاتِ مقدرہ سے ابہام کو دور کیا، وہ جو ”شَيْءٌ“ کی ذات میں ابہام تھا۔ تو تمیز کتنی قسم پر ہو گئی؟ دو قسم پر: ایک وہ جو ذاتِ مذکورہ سے ابہام کو دور کرے یعنی مفرد سے، اور دوسری قسم وہ جو نسبت سے یعنی ذاتِ مقدرہ سے ابہام کو دور کرے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب آئیے جی آج کے سبق پر: ”عَنْ ذَاتٍ لَا عَنْ وَصْفٍ، وَاحْتَرَزَ بِهِ عَنِ النَّعْتِ وَالْحَالِ، فَإِنَّهُمَا يَرْفَعَانِ الْإِبْهَامَ الْمُسْتَقِرَّ الْوَاقِعَ فِي الْوَصْفِ لَا فِي الذَّاتِ“. تمیز کی تعریف چل رہی ہے اور آگے قید آ گئی ”عَنْ ذَاتٍ“، تمیز وہ اسم ہے جو اس ابہام کو دور کرے جو باعتبارِ وضع کے ہو، اور کس سے دور کرے؟ ”عَنْ ذَاتٍ“ ذات سے، ذات سے۔ تو صاحبِ جامی آپ کو بتلا رہے ہیں کہ ذات کی قید لگا کر وصف سے احتراز کیا گیا۔ بعض اوقات ذات میں ابہام ہوتا ہے، ”عِشْرُونَ“ میں نے کہا تو اس کی ذات میں ابہام تھا، آگے ”كِتَابًا“ نے آ کر اس ابہام کو دور کیا۔ اور بعض اوقات کسی چیز کے وصف میں ابہام ہوتا ہے: ”جَاءَنِي رَجُلٌ“ میرے پاس ایک آدمی آیا، اس رجل کے وصف میں ابہام ہے کہ پتا نہیں یہ عالم ہے یا عالم نہیں، یا تاجر ہے یا تاجر نہیں، جو بھی آپ وصف لاتے ہیں تو وہ اس ابہام کو دور کرے گا۔ مثلاً میں کہتا ہوں ”جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ“ تو اس رجل کے وصف میں ابہام تھا، آگے ”عَالِمٌ“ صفت لا کر میں نے اس ابہام کو دور کر دیا۔ تو ذات کا لفظ بول کر کس سے احتراز کیا؟ وصف سے احتراز کیا، کہ تمیز ذات سے ابہام کو دور کرتی ہے وصف سے ابہام کو دور نہیں کرتی۔ تو اگر وصف کے اندر اگر ابہام ہو تو اس ابہام کو دور کرنے کے لیے تمیز نہیں لائی جاتی، بلکہ اس کے لیے صفت یا حال لے کر آتے ہیں۔ مثلاً ابھی میں نے مثال ذکر کر دی ”جَاءَنِي رَجُلٌ“ آگے ”عَالِمٌ“ صفت لا کر میں نے اس کے وصف سے ابہام کو دور کر دیا۔ یا کبھی کبھار حال لاتے ہیں، مثلاً میں کہتا ہوں ”جَاءَنِي زَيْدٌ“ میرے پاس زید آیا، تو اس میں زید کے لیے مجیئت ثابت ہے، لیکن مجیئت کے دوران زید کی صفت کیا تھی؟ اس صفت کے اندر ابہام ہے، اور صفت کے اندر ابہام ہو تو اس کے لیے تمیز نہیں لاتے بلکہ اس کے لیے صفت یا حال لاتے ہیں۔ چنانچہ میں آگے حال لاتا ہوں اور یوں کہتا ہوں ”جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا“، زید میرے پاس سوار ہو کر آیا، اس ”رَاكِبًا“ حال نے زید کی صفت سے ابہام کو دور کر دیا مجیئت کی حالت میں، مجیئت کے دوران بھئی، کہ مجیئت کے دوران اس کی صفت کیا تھی؟ وہ سوار تھا بھئی۔ تو کہتے ہیں ”عَنْ ذَاتٍ لَا عَنْ وَصْفٍ“ کہ تمیز جو ہے ذات سے ابہام کو دور کرتی ہے ”لَا عَنْ وَصْفٍ“ نہ کہ وصف سے۔ ”وَاحْتَرَزَ بِهِ عَنِ النَّعْتِ وَالْحَالِ“ اور اس قید کے ذریعے احتراز کیا صاحبِ کافیہ نے نعت اور حال سے۔ نعت صفت کو کہتے ہیں۔ یاد رکھو تین نام ہیں بھئی صفت کے: صفت، وصف، نعت، عین ساکن ہے۔ صفت، وصف اور نعت، تینوں کا ایک ہی معنیٰ ہے، صفت کے لیے تینوں لفظ بولے جاتے ہیں۔ البتہ صفت اور وصف یہ علمائے بصرہ کی اصطلاح ہے، وہ صفت کے لیے کیا کیا لفظ بولتے ہیں؟ صفت کا بھی بولتے ہیں اور وصف کا بھی۔ جبکہ علمائے کوفہ جو ہیں صفت کے لیے نعت کا لفظ بولتے ہیں، صفت کے لیے کیا لفظ بولتے ہیں؟ نعت کا لفظ بولتے ہیں۔ بصرہ والے تو کہتے ہیں یہ موصوف صفت ہے اور کوفہ والے کہتے ہیں یہ منعوت اور نعت ہے بھئی، یہ منعوت اور نعت ہے بھئی، معنیٰ ایک ہی ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں ”وَاحْتَرَزَ بِهِ عَنِ النَّعْتِ وَالْحَالِ“ اور اس قید کے ذریعے صاحبِ کافیہ نے احتراز کیا نعت اور حال سے یعنی صفت اور حال سے۔ ”فَإِنَّهُمَا يَرْفَعَانِ الْإِبْهَامَ“ اس لیے کیونکہ یہ دونوں دور کرتے ہیں اس ابہام کو ”الْمُسْتَقِرَّ“ جو وضع کے اعتبار سے ہو، ”الْوَاقِعَ فِي الْوَصْفِ لَا فِي الذَّاتِ“ اور وہ ابہام جو ہے وصف کے اندر ہو نہ کہ ذات میں۔ ”وَتَحْقِيقُ ذَلِكَ“، جی اب تفصیل بیان کریں گے کہ کس طرح کبھی وصف میں ابہام آتا ہے اور کبھی کس طرح ذات میں ابہام آتا ہے۔ بڑی پیاری مثال ذکر کریں گے صاحبِ جامی جس سے بات پوری طرح واضح ہو جاتی ہے۔ دیکھیے پہلے اس کو سمجھ لیں۔ صاحبِ جامی فرماتے ہیں کہ دیکھو رطل، را طا لام ”رِطْلٌ“، یہ یاد رکھو یہ قدیم پیمانہ تھا، ایک خاص وزن کا نام ہے۔ پونے چونتیس تولے ہے اس کی مقدار بھئی۔ رطل کی مقدار کتنی ہے؟ پونے چونتیس تولے۔ یہ کوئی نصف سیر سے، نصف کلو سے کچھ کم تھا۔ نصف کلو سے کچھ کم یہ ہے رطل، اور دو رطل ہوں تو یہ بنتا ہے ایک من۔ یہ آج کل کا من نہیں، آج کل تو من چالیس سیر یا چالیس کلو کے لیے استعمال ہوتا ہے، یہ تو اچھی خاصی مقدار ہے، جبکہ یہ قدیم من جو ہے یہ کوئی یوں سمجھو ایک سیر سے کچھ کم ہی مقدار ہوتی تھی، ایک سیر یا ایک کلو سے کم مقدار تھی بھئی۔ تو یہ جو رطل ہے یہ نصفِ من کے برابر ہے، کس کے برابر؟ تو صاحبِ جامی مثال دے رہے ہیں کہ کس طرح کبھی ذات میں ابہام آتا ہے اور کبھی وصف میں ابہام آتا ہے۔ کہتے ہیں دیکھو رطل، یہ ایک مخصوص وزن کا نام ہے جو نصفِ من کے برابر ہے۔ اب اس کی مقدار میں کوئی ابہام نہیں ہے، رطل کسے کہتے ہیں؟ نصفِ من کو کہتے ہیں، نصفِ من سے کم ہو اس کو بھی رطل نہیں کہتے، نصفِ من سے جو زائد ہو اس کو بھی رطل نہیں کہتے، تو رطل کا تو معنیٰ معلوم ہے ایک خاص وزن ہے، لیکن رطل کہنے سے اس چیز کا پتا نہیں چلتا جس کی مقدار بیان کی جا رہی ہے۔ مثلاً آپ کہتے ہیں ”عِنْدِي رِطْلٌ“ میرے پاس آدھا سیر ہے، بھئی کیا چیز آدھا سیر ہے؟ اس موزون کا پتا نہیں چل رہا، تو وضع کے اعتبار سے ہی رطل جو ہے اس کی ذات میں ابہام ہے۔ توجہ ہے؟ رطل کی مقدار تو ہمیں معلوم، رطل کسے کہتے ہیں؟ نصفِ من کو۔ نصفِ من سے کم ہو وہ بھی رطل نہیں، نصفِ من سے زیادہ ہو وہ بھی رطل نہیں، تو رطل کی مقدار تو معلوم ہے، لیکن میں کہتا ہوں ”رِطْلٌ“ مطلب آدھا کلو۔ آدھا کلو، آپ کو کچھ پتا چلا کیا چیز آدھا کلو؟ چینی ہے آدھا کلو کہ آٹا ہے آدھا کلو کوئی اور چیز ہے آدھا کلو؟ دیکھو وہ موزون کا پتا نہیں چلتا، تو ”رِطْلٌ“ میں وضع کے اعتبار سے اس کی ذات میں ابہام ہے کہ کس چیز کا رطل مراد ہے۔ اور نیز اسی طرح وضع کے اعتبار سے اس کے وصف میں بھی ابہام ہے، کیونکہ رطل، رطل تو بغدادی بھی ہو سکتا ہے جو شہرِ بغداد میں استعمال ہوتا ہو، رطل تو مکی بھی ہو سکتا ہے جو مکہ کے اندر استعمال ہوتا ہو۔ مختلف علاقوں میں مختلف قسم کے رطل رائج ہوں گے، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ کسی کا وزن تھوڑا زیادہ ہو گا، کسی کا وزن تھوڑا کم ہو گا۔ تو وضع کے اعتبار سے رطل کی ذات میں بھی ابہام کہ وہ موزون کیا چیز ہے، اور رطل کے وصف میں بھی ابہام، جب رطل کہو تو رطل کہنے سے پتا نہیں چلتا کہ یہ بغدادی رطل ہے یا مکی رطل ہے بھئی۔ تو دیکھو رطل میں وضع کے اعتبار سے اس کی ذات میں بھی ابہام اور اس کے وصف میں بھی ابہام۔ تو اگر آپ وصف کے ابہام کو دور کرنا چاہتے ہیں، تو پھر آپ صفت یا حال لائیں گے اور یوں کہیں گے ”رِطْلٌ بَغْدَادِيٌّ“ موصوف صفت، یا ”رِطْلٌ مَكِّيٌّ“، ”رِطْلٌ“ موصوف اور ”مَكِّيٌّ“ اس کی صفت۔ اور اگر آپ وہ ابہام جو اس کی ذات میں ہے اس کو دور کرنا چاہتے ہیں، تو پھر آپ تمیز لائیں گے ”رِطْلٌ زَيْتًا“ تمیز منصوب ہوتی ہے۔ ”رِطْلٌ زَيْتًا“ زیت کہتے ہیں زیتون کے تیل کو۔ زیت کسے کہتے ہیں؟ زیتون کا تیل۔ ”عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا“ میرے پاس ایک رطل زیتون کا تیل ہے۔ تو یہ ”زَيْتًا“ نے آ کر رطل کی ذات سے ابہام کو دور کر دیا کہ رطل سے کون سی ذات مراد ہے؟ زیت یعنی زیتون کا تیل مراد ہے بھئی۔ ”عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا“، تو ”زَيْتًا“ نے آ کر کیا کیا؟ رطل کی ذات سے ابہام کو دور کر دیا۔ دیکھو رطل کوئی الگ چیز نہیں ہے، ادھر دیکھیے میں کہتا ہوں ”عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا“ میرے پاس ایک رطل زیتون کا تیل ہے، تو مجھے بتائیے دو لفظ ہیں: ”رِطْلٌ“، ”زَيْتًا“۔ یہ رطل کوئی اور چیز ہے زیتون کا تیل اور چیز ہے، یا وہی زیتون کا تیل ایک رطل ہے؟ وہی زیتون کا تیل ایک رطل ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ دونوں کوئی الگ چیزیں نہیں ہیں، رطل وہی زیتون کا تیل ہی تو ہے، اسی کی تو مقدار بیان ہو رہی ہے، تو رطل سے مقدار تو پتا چل رہی تھی، وزن تو پتا چل رہا تھا، موزون کا پتا نہیں تھا، ذات کا پتا نہیں تھا، تو ”زَيْتًا“ نے آ کر اس ابہام کو دور کر دیا بھئی۔ اب دیکھیے کتاب پر۔ کہتے ہیں ”وَتَحْقِيقُ ذَلِكَ“ اور تحقیق اس کی یہ ہے کہ ”أَنَّ الْوَاضِعَ لَمَّا وَضَعَ الرِّطْلَ“ کہ واضع نے جب رطل کو وضع کیا ”مَثَلًا“ مثال کے طور پر ”لِنِصْفِ مَنٍّ“ کس کے لیے وضع کیا؟ نصفِ من کے لیے، ”فَلَا شَكَّ أَنَّ الْمَوْضُوعَ لَهُ مَعْنًى مُعَيَّنٌ مُتَمَيِّزٌ عَمَّا هُوَ أَقَلُّ مِنَ النِّصْفِ كَالرُّبْعِ وَعَمَّا هُوَ أَكْثَرُ مِنْهُ كَمَنٍّ وَمَنَّيْنِ“ تو کہتے ہیں ”فَلَا شَكَّ“ واضع نے جب وضع کیا رطل کو مثال کے طور پر ”لِنِصْفِ مَنٍّ“ نصفِ من کے لیے، ”فَلَا شَكَّ“ تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ”أَنَّ الْمَوْضُوعَ لَهُ مَعْنًى مُعَيَّنٌ“ کہ اس کا موضوع لہ جو ہے وہ ایک ایسا متعین معنیٰ ہے، ”مُتَمَيِّزٌ“ جو جدا ہے، جو جدا ہے، کس چیز سے؟ ”عَمَّا هُوَ أَقَلُّ مِنَ النِّصْفِ“ اس سے جو نصف سے کم ہو، ادھر دیکھیے جب میں نے کہا رطل، رطل کتنی مقدار کے لیے وضع ہے؟ نصفِ من کے لیے۔ جب میں رطل کہوں گا تو آپ سمجھ جاتے ہیں کہ یہ نصفِ من وزن ذکر ہو رہا ہے، نہ نصفِ من سے کم، نہ نصفِ من سے زیادہ۔ معلوم ہوا رطل ممتاز ہے نصفِ من سے جو کم ہوتا ہے اس سے بھی یہ ممتاز ہے، الگ ہے، یہ نصفِ من سے کم نہیں ہے یہ تو نصفِ من ہے۔ اور جو نصفِ من سے زیادہ ہے اس سے بھی یہ جدا ہے کیونکہ یہ تو نصفِ من ہے زیادہ نہیں۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو کہتے ہیں ”مُتَمَيِّزٌ“ کہ اس کا معنیٰ متعین ہے اور جدا ہے ”عَمَّا هُوَ أَقَلُّ مِنَ النِّصْفِ“ اس سے وہ جو نصفِ من سے کم ہو ”كَالرُّبْعِ“ جیسے ربع ہے، اس سے بھی یہ جدا ہے، ”وَعَمَّا هُوَ أَكْثَرُ مِنْهُ“ اور اس سے بھی جدا ہے جو نصفِ من سے زیادہ ہو ”كَمَنٍّ وَمَنَّيْنِ“ جیسے ایک من اور دو من۔ تو رطل وہ ربعِ من سے بھی جدا اور من اور دو من سے بھی جدا ایک مخصوص مقدار کا نام ہے۔ ”وَلَا إِبْهَامَ فِيهِ“ اور اس کے اندر کوئی ابہام نہیں ہے ”إِلَّا مِنْ حَيْثُ ذَاتِهِ“ مگر اس کی ذات کی حیثیت سے، ”أَيْ جِنْسِهِ“ یعنی اس کی جنس۔ دیکھو رطل کہنے سے ذات اور جنس کا پتا نہیں چلتا کہ کس چیز کی جنس مراد ہے رطل سے۔ تو کہتے ہیں ”وَلَا إِبْهَامَ فِيهِ“ اور اس میں کوئی ابہام نہیں ہے ”إِلَّا مِنْ حَيْثُ ذَاتِهِ أَيْ جِنْسِهِ“ مگر اس کی ذات کے اعتبار سے یعنی اس کی جنس کے اعتبار سے، ”فَإِنَّهُ لَا يُعْلَمُ مِنْهُ بِحَسَبِ الْوَضْعِ“ اس لیے کیونکہ اس رطل سے معلوم نہیں ہوتا وضع کے اعتبار سے ”أَنَّهُ مِنْ جِنْسِ الْعَسَلِ أَوِ الْخَلِّ أَوْ غَيْرِهِمَا“ کہ یہ شہد کی جنس میں سے ہے ”أَوِ الْخَلِّ“ یا سرکے کی جنس میں سے ہے ”أَوْ غَيْرِهِمَا“ یا ان کے علاوہ کی جنس سے ہے۔ رطل سے مقدار تو پتا چل گئی نصفِ من، لیکن وہ موزون شہد ہے یا سرکہ ہے یا کیا چیز ہے، اس کی ذات کا پتا نہیں چلا۔ پھر دیکھیے ”فَإِنَّهُ لَا يُعْلَمُ مِنْهُ بِحَسَبِ الْوَضْعِ“ اس لیے کیونکہ رطل کے لفظ سے وضع کے اعتبار سے معلوم نہیں ہوتا ”أَنَّهُ مِنْ جِنْسِ الْعَسَلِ أَوِ الْخَلِّ أَوْ غَيْرِهِمَا“ کہ یہ رطل جو ہے شہد کی جنس میں سے ہے یا سرکے کی جنس میں سے ہے یا ان کے علاوہ کی جنس سے ہے۔ ”وَإِلَّا مِنْ حَيْثُ وَصْفِهِ“ اس کا عطف جو پیچھے آیا نا ”إِلَّا مِنْ حَيْثُ ذَاتِهِ“ اس پر عطف ہے، ذرا اس کو ہٹائیں اور پھر اس کے ساتھ ترجمہ کریں، پچھلے لفظوں کو بھی جوڑیں: ”وَلَا إِبْهَامَ فِيهِ“ اور رطل میں کوئی ابہام نہیں ہے ”إِلَّا مِنْ حَيْثُ وَصْفِهِ“ مگر اس کے وصف کی حیثیت سے۔ میں نے بتلایا آپ کو رطل میں ذات کے اعتبار سے بھی ابہام اور وصف کے اعتبار سے بھی ابہام۔ رطل کی اپنی مقدار تو معلوم ہے کہ وہ نصفِ من ہے، اس سے کم بھی نہیں اس سے زیادہ بھی نہیں، لیکن اس کے اندر جو ابہام ہے وہ ذات کے اعتبار سے ہے ذات اور جنس کا پتا نہیں چلتا رطل کہنے سے، اور وصف کے اعتبار سے بھی ابہام ہے کہ بغدادی ہے یا مکی یہ پتا نہیں چلتا۔ تو کہتے ہیں اور اس کے اندر اور کوئی ابہام نہیں ہے ”وَإِلَّا مِنْ حَيْثُ وَصْفِهِ“ مگر اس کے وصف کی حیثیت سے، ”فَإِنَّهُ لَا يُعْلَمُ مِنْهُ بِحَسَبِ الْوَضْعِ“ اس لیے کیونکہ رطل کے لفظ سے معلوم نہیں ہوتا وضع کے اعتبار سے ”أَنَّهُ بَغْدَادِيٌّ أَوْ مَكِّيٌّ“ کہ یہ رطل جو ہے بغداد والا ہے یا مکہ والا ہے۔ ”فَإِذَا أُرِيدَ رَفْعُ الْإِبْهَامِ الْوَصْفِيِّ الثَّابِتِ فِيهِ بِحَسَبِ الْوَضْعِ“ جب ارادہ کیا جائے اس ابہامِ وصفی کو دور کرنے کا، جب ارادہ کیا جائے اس ابہامِ وصفی کو دور کرنے کا، ”الثَّابِتِ فِيهِ بِحَسَبِ الْوَضْعِ“ جو اس کے اندر وضع کے اعتبار سے ثابت ہے، ”أُتْبِعَ بِصِفَةٍ أَوْ حَالٍ“ تو اس کے پیچھے لائی جاتی ہے صفت یا حال۔ اگر ابہامِ وصفی کو دور کرنا چاہتے ہیں آپ رطل سے تو اس کے پیچھے کس کو لے آؤ؟ وصف کو لے آؤ یا حال کو لے آؤ بھئی۔ ”فَيُقَالُ رِطْلٌ بَغْدَادِيٌّ“ تو پس رطلِ بغدادی کہا جائے گا، رطلِ بغدادی، دیکھو اس سے وصف سے ابہام دور ہو گیا، پتا چل گیا کہ یہ جو رطل ہے یہ بغداد والا ہے مکہ والا نہیں ہے بھئی۔ ”وَإِذَا أُرِيدَ رَفْعُ الْإِبْهَامِ الذَّاتِيِّ قِيلَ زَيْتًا“ اور جب ذات والے ابہام کو دور کرنے کا ارادہ کیا جائے، تو پھر ”زَيْتًا“ کہا جائے گا یعنی تمیز لائی جائے گی۔ ”فَزَيْتًا يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ الْمُسْتَقِرَّ عَنِ الذَّاتِ“ تو ”زَيْتًا“ جو ہے اس ابہام کو دور کرے گا ”الْمُسْتَقِرَّ“ جو وضع کے اعتبار سے ہے ”عَنِ الذَّاتِ“ کس سے دور کرے گا ابہام؟ ذات سے، ”لَا النَّعْتُ وَالْحَالُ“ صفت اور حال اس ابہام کو دور نہیں کریں گے، یعنی ذات سے ابہام کو صفت اور حال دور نہیں کریں گے بلکہ تمیز دور کرے گی۔ ”فَإِنَّهُمَا يَرْفَعَانِ الْإِبْهَامَ عَنِ الْوَصْفِ“ اس لیے کیونکہ نعت اور حال یہ تو وصف سے ابہام کو دور کرتے ہیں، ذات سے ابہام کو دور نہیں کرتے۔ آگے دیکھیے بھئی: ”مَذْكُورَةٍ أَوْ مُقَدَّرَةٍ“، کہ یہ جو تمیز ہے یہ ذاتِ مذکورہ سے یا ذاتِ مقدرہ سے ابہام کو دور کرے گی۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ مذکورہ اور مقدرہ کے ذریعے صاحبِ کافیہ دراصل تمیز کی دو قسموں کی طرف اشارہ کرنا چاہتے ہیں۔ تمیز یاد رکھو دو قسم پر ہے: ایک وہ تمیز ہے جو ذاتِ مذکورہ سے ابہام کو دور کرے، ایک وہ تمیز ہے جو ذاتِ مقدرہ سے ابہام کو دور کرے۔ اور میں نے کچھ تفصیل بھی مختصر بیان کی تھی کہ بھئی ذاتِ مذکورہ سے مراد مفرد ہے۔ تمیز کی پہلی قسم جو ذاتِ مذکورہ سے ابہام کو دور کرتی ہے وہ دراصل مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے، کس سے؟ مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے۔ اور ذاتِ مقدرہ سے جو ابہام کو دور کرے وہ تمیز کی دوسری قسم ہے اور وہ دراصل نسبت سے ابہام کو دور کرتی ہے، کس سے؟ نسبت سے۔ تو تمیز کی جو پہلی قسم ہے وہ مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے، اور تمیز کی جو دوسری قسم ہے وہ نسبت سے ابہام کو دور کرتی ہے۔ بھئی مفرد کو ذاتِ مذکورہ سے تعبیر کیا اور نسبت کو ذاتِ مقدرہ سے تعبیر کیا۔ وجہ یہ کہ وہ مفرد جس سے تمیز ابہام دور کرتی ہے وہ مذکور ہوتا ہے۔ ”عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا“ یہ ”زَيْتًا“ نے کس سے ابہام کو دور کیا؟ ”رِطْلٌ“ سے، اور یہ ”رِطْلٌ“ دیکھو مذکور ہے کلام کے اندر ذکر ہے بھئی۔ تو اس کو کیا کہیں گے؟ ذاتِ مذکورہ۔ اس ذاتِ مذکورہ میں ابہام تھا کہ رطل سے کس چیز کی ذات مراد ہے، کون سی جنس مراد ہے؟ اس سے شہد مراد ہے یا گھی مراد ہے یا زیتون کا تیل مراد ہے؟ آگے ”زَيْتًا“ نے آ کر اس ابہام کو دور کر دیا۔ تو تمیز کی پہلی قسم ذاتِ مذکورہ سے ابہام کو دور کرتی ہے یعنی مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے، اور اس کو ذاتِ مذکورہ کیوں کہا؟ کیونکہ وہ عبارت میں ذکر ہوتا ہے وہ مفرد۔ اور تمیز کی دوسری قسم جو ہے وہ نسبت سے ابہام کو دور کرتی ہے، اور اس کو کہا کہ وہ ذاتِ مقدرہ سے ابہام کو دور کرتی ہے۔ بھئی کیوں؟ ذاتِ مقدرہ کیوں کہا؟ کہتے ہیں وجہ یہ کہ یہ دراصل اس کلام کے اندر لفظِ ”شَيْءٌ“ جو مقدر نکالا جاتا ہے، یعنی کلام اس کے درجے میں بنا لیا جاتا ہے، اس سے ابہام کو دور کرتی ہے۔ مثلاً ”طَابَ زَيْدٌ نَفْسًا“ زید اچھا ہے باعتبار اپنی ذات کے۔ تو ”طَابَ زَيْدٌ“ یہ اسی درجے میں ہے گویا آپ نے یوں کہا ہو ”طَابَ شَيْءٌ مَنْسُوبٌ إِلَى زَيْدٍ“، کہ اچھی ہے ”شَيْءٌ“ ایک چیز ”مَنْسُوبٌ إِلَى زَيْدٍ“ جس کی نسبت زید کی طرف کی جا رہی ہے۔ ایک چیز جس کی نسبت زید کی طرف کی جا رہی ہے وہ اچھی ہے۔ بھئی وہ کیا چیز ہے؟ شے لفظ لائے، شے تو ہر چیز پر بولا جاتا ہے: یہ کتاب بھی شے ہے، قلم بھی شے ہے، گھر بھی شے ہے، مدرسہ بھی شے ہے، تو یہ شے تو ہر چیز پر صادق آتا ہے، یہ تو انکر النکرات ہے بھئی، یہ تمام چیزوں پر صادق آتا ہے، تو اس شے کی ذات میں ابہام تھا، تو آگے ”نَفْسًا“ تمیز نے آ کر اس ابہام کو دور کر دیا۔ تو ”طَابَ زَيْدٌ نَفْسًا“ یہ کلام کس درجے میں ہے؟ گویا آپ نے کیا کہا ہو ”طَابَ شَيْءٌ مَنْسُوبٌ إِلَى زَيْدٍ“۔ زید اچھا ہے بھئی، بھئی کس اعتبار سے زید اچھا ہے؟ وہ اپنی ذات کے اعتبار سے اچھا ہے، اپنے علم کے اعتبار سے اچھا ہے، اپنے گھر کے اعتبار سے اچھا ہے، اپنے باپ کے اعتبار سے اچھا ہے، کتنے ہی احتمال یہاں بن جاتے ہیں، تو ”نَفْسًا“ آ کر کیا کرتا ہے اس ابہام کو دور کر دیتا ہے۔ تو ”طَابَ شَيْءٌ نَفْسًا“ یہ کلام کس درجے میں ہے؟ ”طَابَ شَيْءٌ مَنْسُوبٌ إِلَى زَيْدٍ“، ایک چیز جس کی نسبت زید کی طرف کی جا رہی ہے وہ اچھی ہے، تو آگے ”نَفْسًا“ نے آ کر اس ”شَيْءٌ“ سے ابہام کو دور کر دیا، اور وہ شے کلام کے اندر مذکور ہے یا مقدر ہے بھئی؟ وہ کلام کے اندر مقدر ہے بھئی، بات سمجھ میں آ گئی؟ کلام تو صرف یہ ہے ”طَابَ زَيْدٌ نَفْسًا“، یہاں تو کوئی ”شَيْءٌ“ نہیں۔ ہاں، یہ اس درجے میں ہے کلام گویا یوں کہا ہو، تو لہٰذا تو اس تمیز نے آ کر اس شے مقدر سے کیا کیا؟ ابہام کو دور کیا، اس لیے اس تمیز کو کہتے ہیں کہ یہ جو نسبت سے تمیز آئے کہ یہ تمیز ذاتِ مقدرہ سے ابہام کو دور کرتی ہے، وہ ”شَيْءٌ“ جو مقدر ہے اس کی ذات سے ابہام کو دور کرتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو دیکھیے بھئی کتاب پر، کہتے ہیں ”مَذْكُورَةٍ أَوْ مُقَدَّرَةٍ، صِفَتَانِ لِلذَّاتِ“ یہ دونوں صفتیں ہیں ذات کی۔ بھئی پیچھے متن میں آیا تھا ”عَنْ ذَاتٍ“ اور آگے اس کی صفت آ گئی ”مَذْكُورَةٍ أَوْ مُقَدَّرَةٍ“، ذات مؤنث ہے لہٰذا اس کی صفت ”مَذْكُورَةٍ أَوْ مُقَدَّرَةٍ“ مؤنث لائی گئی۔ تو تمیز ابہام کو دور کرتی ہے ذاتِ مذکورہ سے یا ذاتِ مقدرہ سے بھئی۔ تو کہتے ہیں ”صِفَتَانِ لِلذَّاتِ“ یہ دونوں صفتیں ہیں ذات کی، ”إِشَارَةٌ إِلَى تَقْسِيمِ التَّمْيِيزِ“ یہ اشارہ ہے تمیز کی تقسیم کی طرف۔ ”فَالْمَذْكُورَةُ“ تو ذاتِ مذکورہ جو ہے ”نَحْوُ رِطْلٌ زَيْتًا“ جیسے کہ ”رِطْلٌ زَيْتًا“، دیکھو اس میں ”رِطْلٌ“ مذکور ہے۔ ”وَالْمُقَدَّرَةُ“ اور ذاتِ مقدرہ جو ہے ”نَحْوُ طَابَ زَيْدٌ نَفْسًا“ جیسے یہ ہے، ”فَإِنَّهُ فِي قُوَّةِ قَوْلِنَا“ اس لیے کیونکہ یہ جو ہے ہمارے اسی قول کے درجے میں ہے ”طَابَ شَيْءٌ مَنْسُوبٌ إِلَى زَيْدٍ“ کہ ”طَابَ زَيْدٌ“ کس درجے میں ہے؟ ”طَابَ شَيْءٌ مَنْسُوبٌ إِلَى زَيْدٍ“ اس کے درجے میں ہے۔ ”وَنَفْسًا يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ عَنْ ذَلِكَ الشَّيْءِ الْمُقَدَّرِ فِيهِ“ اور ”نَفْسًا“ کا لفظ جو ہے وہ ابہام کو دور کرتا ہے اس شے سے جو اس کے اندر مقدر ہے، جو اس قول کے اندر مقدر ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو تمیز کی کتنی قسمیں ہو گئیں؟ دو: ایک وہ تمیز جو ذاتِ مذکورہ سے ابہام کو دور کرے، اور ذاتِ مذکورہ سے کیا مراد ہے؟ مفرد مراد ہے بھئی۔ اور ایک تمیز کی قسم وہ ہے جو ذاتِ مقدرہ سے ابہام کو دور کرے، اور ذاتِ مقدرہ سے جو تمیز ابہام دور کرتی ہے وہ دراصل نسبت سے تمیز ہے، نسبت سے۔ آگے دیکھیے، بھئی پہلے متن متن آگے دیکھیے۔ کہتے ہیں: ”فَالْأَوَّلُ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ غَالِبًا، إِمَّا فِي عَدَدٍ نَحْوُ عِشْرُونَ دِرْهَمًا وَسَيَأْتِي، وَإِمَّا فِي غَيْرِهِ نَحْوُ رِطْلٌ زَيْتًا وَمَنَوَانِ سَمْنًا وَعَلَى التَّمْرَةِ مِثْلُهَا زُبْدًا“. جی یہ سارا متن مل گیا بھئی۔ کہتے ہیں ”فَالْأَوَّلُ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ غَالِبًا“، ”فَالْأَوَّلُ“ تو تمیز کی جو پہلی قسم ہے، کون سی قسم؟ جو ذاتِ مذکورہ سے ابہام کو دور کرتی ہے، وہ ابہام کو دور کرتی ہے ”عَنْ مُفْرَدٍ“ مفرد سے، کس سے؟ مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے۔ ”مِقْدَارٍ“ اور وہ مفرد کیا ہو گا؟ مقدار ہو گا ”غَالِبًا“ بھئی اکثر مادوں میں۔ بھئی دیکھیے وہ تمیز جو مفرد سے ابہام کو دور کرے، صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ مفرد سے مراد وہ ہے جو جملہ، شبہِ جملہ اور مضاف کے مقابلے میں ہے۔ معلوم ہوا تمیز کی جو پہلی قسم ہے وہ مفرد سے ابہام کو دور کرے گی، مفرد کیا معنیٰ؟ وہ جملہ بھی نہ ہو، وہ شبہِ جملہ بھی نہ ہو، اور مضاف بھی نہ ہو۔ توجہ ہے؟ جملہ، شبہِ جملہ اور مضاف نہ ہو۔ اور نیز یاد رکھنا، یہ جو مفرد ہو گا یہ مقدار بھی ہو سکتا ہے اور غیرِ مقدار بھی۔ جیسے ابھی مثال گزری ”عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا“ یہ ”رِطْلٌ“ مفرد ہے اور یہ مقدار ہے بھئی، رطل کیا ہے؟ ایک مقدار کا نام ہے جو نصفِ من کے برابر ہے۔ تو لہٰذا یہ جو مفرد ہے یہ مقدار بھی ہو سکتا ہے اور غیرِ مقدار بھی۔ تو یہ تمیز کی پہلی قسم اس سے ابہام کو دور کرے گی چاہے وہ مفرد مقدار ہو چاہے غیرِ مقدار۔ مقدار کی مثال ”عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا“، اور غیرِ مقدار کی مثال جیسے آگے ذکر کریں گے کہ میں کہتا ہوں ”هَذَا خَاتَمٌ حَدِيدًا“، ”هَذَا خَاتَمٌ“ یہ انگوٹھی ہے، اور اس انگوٹھی میں ابہام ہے کہ اس کی جنس کیا ہے، کس چیز سے یہ بنی ہوئی ہے؟ لوہے کی ہے، چاندی کی ہے، سونے کی ہے، پیتل کی ہے، کس چیز کی ہے؟ تو اس کی جنس میں ابہام ہے، آگے ”حَدِيدًا“ نے آ کر اس ابہام کو دور کر دیا کہ یہ انگوٹھی جو ہے لوہے کی ہے بھئی، اس کی جنس کیا ہے؟ لوہا ہے۔ تو یہ جو تمیز کی پہلی قسم ہے یہ مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے اور یہ مفرد مقدار بھی ہو سکتا ہے اور غیرِ مقدار بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن یاد رکھنا یہ زیادہ تر مقدار سے ابہام کو دور کرنے کے لیے لائی جاتی ہے۔ اس لیے کیونکہ مقدار میں ابہام ہوتا ہے۔ جبکہ غیرِ مقدار جیسے ”هَذَا خَاتَمٌ حَدِيدًا“، خاتم میں ابہام ہے یہ غیرِ مقدار ہے، لیکن غیرِ مقدار میں ابہام کم ہوتا ہے۔ مقدار میں تو ہمیشہ کیا ہو گا؟ ابہام ہو گا، لہٰذا آگے تمیز چاہیے، جبکہ غیرِ مقدار میں ابہام کم ہی ہوتا ہے، تو وہاں تمیز کی ضرورت کم ہی پیش آتی ہے، جبکہ مقدار میں تمیز کی ضرورت کثرت سے پیش آتی ہے۔ تو اسی لیے آپ کو بتلائیں گے کہ یہ جو پہلی قسم ہے یہ مفرد مقدار سے ابہام کو دور کرتی ہے غالباً یعنی اپنے غالب مادوں میں، غالب ترکیبوں میں۔ توجہ ہے؟ تو دیکھیے کہتے ہیں: ”فَالْأَوَّلُ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ غَالِبًا“، تو پہلی قسم جو ہے تمیز کی وہ ابہام کو دور کرتی ہے ایسے مفرد سے ”مِقْدَارٍ غَالِبًا“ جو غالباً کیا ہوتا ہے؟ مقدار۔ آگے ایک دو صفحے بعد آئے گا ”وَعَنْ غَيْرِ مِقْدَارٍ“ اور غیرِ مقدار سے بھی یہ ابہام کو دور کرتی ہے۔ تو لیکن زیادہ تر کس سے ابہام کو دور کرنے کے لیے آتی ہے؟ مقدار سے کیونکہ زیادہ ابہام مقدار میں ہوتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب اسی کو دیکھیے بھئی شرح کے ساتھ۔ تو کہتے ہیں: ”فَالْأَوَّلُ أَيِ الْقِسْمُ الْأَوَّلُ“، بھئی متن میں آیا تھا ”فَالْأَوَّلُ“، اور شارحِ جامی آگے فرما رہے ہیں ”أَيِ الْقِسْمُ الْأَوَّلُ“۔ کیا بتلانا چاہتے ہیں؟ کہ اس کا موصوف محذوف ہے اور ”الْأَوَّلُ“ اس کی صفت ہے۔ تو کہتے ہیں ”فَالْأَوَّلُ أَيِ الْقِسْمُ الْأَوَّلُ مِنَ التَّمْيِيزِ“ کہ جو پہلی قسم ہے تمیز میں سے، بھئی کون سی پہلی قسم؟ کہتے ہیں ”وَهُوَ مَا يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ عَنْ ذَاتٍ مَذْكُورَةٍ“ وہ جو ابہام کو دور کرے ذاتِ مذکورہ سے، یہ جو تمیز کی پہلی قسم ہے ”يَرْفَعُهُ عَنْ مُفْرَدٍ“۔ دیکھو یہ ”عَنْ مُفْرَدٍ“ جار مجرور ہے، اور جار مجرور کے لیے ہمیشہ متعلق چاہیے، تو یہ کس چیز سے متعلق ہیں؟ تو صاحبِ جامی نے ”عَنْ مُفْرَدٍ“ سے پہلے ”يَرْفَعُهُ“ کا لفظ نکال کر بتلا دیا کہ یہ جار مجرور اس سے متعلق ہیں۔ توجہ ہے؟ اور ”يَرْفَعُهُ“ یہ ہا ضمیر یاد رکھنا یہ ابہام کو راجع ہے۔ کہ تمیز کی جو پہلی قسم ہے ”يَرْفَعُهُ أَيْ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ“ یہ ابہام کو دور کرتی ہے ”عَنْ مُفْرَدٍ“ کس سے؟ مفرد سے۔ توجہ ہے؟ یہ جگہ یاد رکھنا، ابھی یہاں آگے اشکال ہو گا بڑا پیچیدہ بھئی۔ بس آپ نے یہ یاد رکھنا ہے، یہ ”عَنْ مُفْرَدٍ“ کس سے متعلق ہے؟ ”يَرْفَعُهُ“ سے، اور ”يَرْفَعُهُ“ کے اندر یہ ہا ضمیر کس کو راجع ہے؟ ابہام کو راجع ہے، کہ پہلی قسم ”يَرْفَعُهُ أَيْ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ“ ابہام کو دور کرتی ہے ”عَنْ مُفْرَدٍ“ کس سے؟ مفرد سے بھئی۔ تو پہلی قسم جو ہے وہ مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے، ”يَعْنِي بِهِ مَا يُقَابِلُ الْجُمْلَةَ وَشِبْهَهَا وَالْمُضَافَ“ کہتے ہیں ”يَعْنِي بِهِ“ ارادہ کیا اس کے ذریعے یعنی صاحبِ کافیہ نے، عَنیٰ یَعنِی کا معنیٰ ہے ارادہ کرنا، ”يَعْنِي بِهِ“ ارادہ کیا اس مفرد کے ذریعے صاحبِ کافیہ نے ”مَا يُقَابِلُ الْجُمْلَةَ“ وہ جو جملے کے مقابل ہو، ”وَشِبْهَهَا“ اور وہ جو شبہِ جملہ کے مقابل ہو، ”وَالْمُضَافَ“ اور وہ جو مضاف کے مقابل ہو۔ یعنی یہ مفرد کہہ کر جملہ، شبہِ جملہ اور مضاف کو نکالنا چاہتے ہیں، یہ اس کے مقابلے میں ہے۔ بھئی یہ تمیز کی پہلی قسم ہے نا، اور تمیز کی پہلی قسم کس سے ابہام کو دور کرتی ہے؟ مفرد سے، اور دوسری قسم نسبت سے ابہام کو دور کرتی ہے۔ اور نسبت وہ جملے میں بھی نسبت ہوتی ہے، شبہِ جملہ میں بھی نسبت ہوتی ہے، اور مضاف اور مضاف الیہ کے درمیان بھی نسبت ہوتی ہے۔ تو یہ دراصل اس نسبت کو نکالنا چاہتے ہیں، کہ مفرد بول کر کس سے احتراز ہے؟ نسبت سے احتراز ہے۔ لیکن نسبت اور مفرد تو ایک دوسرے کے مقابل نہیں ہیں بھئی، تو لہٰذا جن چیزوں میں وہ نسبت ہوتی ہے ان کو ذکر کر دیا کہ مفرد کہہ کر وہ چیزیں جن میں نسبت ہوتی ہے ان کو نکالنا مقصود ہے۔ اور نسبت کتنی چیزوں میں ہے؟ جملہ، شبہِ جملہ اور مضاف کی نسبت ہوتی ہے مضاف الیہ کی طرف۔ بھئی یاد رکھو میں نے آپ کو پہلے بھی بتلایا تھا کہ یہ نحو کے اندر مفرد کا لفظ چار چیزوں کے مقابلے میں آتا ہے۔ کبھی مفرد کا لفظ تثنیہ اور جمع کے مقابلے میں آتا ہے، تو جب کہہ دیا جائے یہ مفرد ہے تو مطلب یہ ہے کہ یہ تثنیہ اور جمع نہیں ہے۔ اور کبھی کبھار مفرد کا لفظ جملے کے مقابلے میں آتا ہے، جب کہہ دیا جائے یہ مفرد ہے معلوم ہوا جملہ نہیں ہے بھئی، چاہے مرکب ہی کیوں نہ ہو لیکن جملہ نہیں ہے۔ اور کبھی مفرد کا لفظ مرکب کے مقابلے میں آتا ہے، جب کہہ دیا جائے یہ مفرد ہے تو کس کو نکالنا مقصود ہے؟ مرکب کو، کہ یہ مرکب نہیں ہے۔ اور کبھی کبھار مفرد کا لفظ مضاف اور مشابہِ مضاف کے مقابلے میں آتا ہے، تو وہاں جب مفرد کہہ دیا جائے تو بتلانا یہ مقصد ہوتا ہے کہ یہ مضاف اور مشابہِ مضاف نہیں ہے۔ تو معلوم ہوا کہ مفرد ان چار معانی میں استعمال ہوتا ہے علمِ نحو کے اندر۔ اور یہاں تو مفرد کس کے مقابلے میں آیا؟ جملہ اور شبہِ جملہ اور مضاف کے مقابلے میں، تو معلوم ہوا یہاں مفرد مجازی معنیٰ میں استعمال ہو رہا ہے۔ علمِ نحو کے اعتبار سے یہ اپنے مجازی معنیٰ میں استعمال ہو رہا ہے، حقیقی معنیٰ میں نہیں ہے۔ حقیقی معنیٰ میں تو کسی ایک کے مقابلے میں ہو سکتا تھا، یہاں تو یہ جملہ اور مضاف دونوں کے مقابلے میں آ رہا ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ شبہِ جملہ کا تو وہی حکم ہے جو جملے والا ہے، تو یہاں وہ جملے اور مضاف کے مقابلے میں آ رہا ہے، معلوم ہوا یہاں مفرد کا لفظ مجازی معنیٰ میں ہے۔ تو کہتے ہیں ”يَعْنِي بِهِ مَا يُقَابِلُ الْجُمْلَةَ وَشِبْهَهَا وَالْمُضَافَ“ ارادہ کیا اس مفرد کے لفظ کے ذریعے صاحبِ کافیہ نے وہ جو جملہ، شبہِ جملہ اور مضاف کے مقابلے میں ہو۔ ”مِقْدَارٍ صِفَةٌ لِمُفْرَدٍ“ کہتے ہیں یہ مقدار کا لفظ یہ صفت ہے مفرد کے لفظ کے لیے جو ماقبل میں گزرا، اور وہ مجرور ہے تو یہ ”مِقْدَارٍ“ بھی مجرور اس کی صفت ہے کہ وہ مفرد مقدار ہو گی۔ مقدار کسے کہتے ہیں؟ کہتے ہیں ”وَهُوَ مَا يُقَدَّرُ بِهِ الشَّيْءُ“ مقدار وہ چیز ہے ”يُقَدَّرُ بِهِ الشَّيْءُ“ جس کے ذریعے کسی چیز کی پیمائش کی جائے، ”أَيْ يُعْرَفُ بِهِ قَدْرُهُ“ یعنی ان کی قدر کو جانا جائے، ان کی مقدار کو جانا جائے ”وَيُبَيَّنُ“ اور بیان کیا جائے بھئی۔ ”غَالِبًا أَيْ فِي غَالِبِ الْمَوَادِّ وَأَكْثَرِهَا“، یعنی اس کے غالب اور اکثر مادوں میں۔ ”غَالِبًا“ کے بعد صاحبِ جامی فرما رہے ہیں ”أَيْ فِي غَالِبِ الْمَوَادِّ“ ”فِي“ لے کر آ گئے، اور ”فِي“ ظرفیت کے لیے آتا ہے۔ ”فِي“ بتلاتا ہے کہ مابعد ماقبل کے لیے ظرف ہے، ”زَيْدٌ فِي الدَّارِ“ یہ ”فِي“ نے کیا بتلایا کہ یہ دار جو ہے یہ ظرف ہے ماقبل یعنی زید کے لیے۔ تو یہاں پر بھی ”غَالِبًا“ کی تفسیر صاحبِ جامی نے ”فِي غَالِبِ الْمَوَادِّ“ کے ساتھ کی، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ ”غَالِبًا“ یہاں جو منصوب ہے یہ مفعول فیہ واقع ہو رہا ہے یعنی ظرف ہے، یعنی یہ ظرف ہے۔ اور غالب سے مراد غالب مادے ہیں، غالب ترکیبیں ہیں جن کے اندر تمیز کی پہلی قسم واقع ہو، وہ غالب مادے جن کے اندر تمیز کی پہلی قسم واقع ہو۔ ”غَالِبًا أَيْ فِي غَالِبِ الْمَوَادِّ وَأَكْثَرِهَا“ یعنی اس کے جو غالب اور اکثر مادے ہیں، ”أَيْ رَفْعُ الْإِبْهَامِ مُطْلَقًا يَتَحَقَّقُ فِي ضِمْنِ هَذَا الرَّفْعِ الْخَاصِّ فِي أَكْثَرِ الْمَوَادِّ“. جی یہ جگہ سمجھ لیں بھئی یہ بڑی مشکل جگہ ہے، اور خوب توجہ سے بیٹھیں بھئی یہ مقام شروحات سے حل نہیں ہو گا بھئی۔ بھئی دیکھیے یہاں دراصل اشکال ہوتا ہے۔ اشکال یہ ہوتا ہے کہ صاحبِ کافیہ کیا فرما رہے ہیں؟ ”فَالْأَوَّلُ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ غَالِبًا“ متن پر توجہ ہے؟ اور اس سے ماقبل ”عَنْ مُفْرَدٍ“ سے پہلے کیا لفظ نکالا تھا؟ ”يَرْفَعُهُ“ یعنی ”يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ“، اس کو بھی ذرا جوڑ لیں کہ ”فَالْأَوَّلُ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ غَالِبًا“ کہ پہلی قسم جو ہے تمیز کی وہ ابہام کو دور کرتی ہے مفردِ مقدار سے غالباً یعنی اکثر اوقات۔ تمیز کی پہلی قسم مقدار سے ابہام کو دور کرتی ہے غالباً یعنی اکثر اوقات میں۔ توجہ ہے؟ تو یہاں اشکال ہوا اکثر اوقات کیوں ابہام دور کرتی ہے، ہمیشہ کیوں نہیں ابہام دور کرتی؟ آپ نے ہمیں کیا بتایا؟ تمیز کس لیے لائی جاتی ہے؟ ابہام کو دور کرنے کے لیے۔ معلوم ہوا تمیز جہاں بھی آئے گی کیا فائدہ دے گی؟ وہاں سے ابہام ختم ہو جائے گا۔ لیکن آپ نے ہمیں کہا، آپ نے ہمیں بتایا کہ پہلی قسم جو ہے مفردِ مقدار سے اکثر مادوں میں ابہام کو دور کر دیتی ہے، معلوم ہوا کچھ مادے ایسے بھی رہ جاتے ہیں جن میں تمیز تو مقدار سے آ رہی ہے لیکن وہ ابہام کو دور نہیں کر رہی، کیونکہ آپ نے ہمیں کیا کہا؟ کہ تمیز اکثر مادوں میں کیا کر دیتی ہے؟ مفرد مقدار سے ابہام کو دور کر دیتی ہے، معلوم ہوا کچھ مادے ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں مقدار کے بعد تمیز تو آ رہی ہے لیکن وہ ابہام دور نہیں کر رہی۔ اشکال سمجھ میں آ رہا ہے؟ کیا اشکال ہوا؟ کہ آپ نے ہمیں کیا کہا کہ تمیز ابہام کو دور کرتی ہے ذاتِ مذکورہ سے یا ذاتِ مقدرہ سے، معلوم ہوا جہاں بھی تمیز آئے گی وہ کیا کرے گی؟ ابہام کو دور کرے گی، اور پھر آگے کہہ رہے ہیں یہ جو پہلی قسم ہے یہ مفردِ مقدار سے غالباً ابہام کو دور کرتی ہے، غالباً کا معنیٰ ہے ہمیشہ دور نہیں کرتی اکثر اوقات دور کر دیتی ہے ابہام کو، اس کا تو مطلب ہے کچھ مادے ایسے بھی رہ گئے جن میں مفردِ مقدار سے تمیز آ رہی ہے لیکن وہ ابہام کو دور نہیں کر رہی۔ یہ تو آپ کی دونوں باتوں میں تضاد آ گیا۔ ماقبل سے پتا چلا تھا کہ تمیز آتی ہی ابہام کو دور کرنے کے لیے ہے، اور اب پتا چل رہا ہے کہ اکثر دور کر دیتی ہے یہ پہلی قسم ابہام کو اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے ابہام دور نہیں بھی ہوتا۔ تو اشکال سمجھ میں آیا؟ تو صاحبِ جامی اب آپ کو اس کا جواب دیں گے بھئی، صاحبِ جامی۔ صاحبِ جامی فرماتے ہیں کہ بھئی دیکھو یہاں آپ نے ”غَالِبًا“ کو، ”غَالِبًا“ کو اس رفعِ خاص کے لیے قید بنایا، اس لیے آپ کو اشکال پیش آیا۔ آپ اس کو رفعِ خاص کے لیے قید نہ بنائیں بلکہ رفعِ عام کے لیے قید بنائیں۔ کس کے لیے؟ رفعِ عام کے لیے قید بنائیں۔ بھئی کیا معنیٰ؟ بھئی ایک نقشہ بنائیے بھئی پھر آپ کو بات سمجھ میں آئے گی بھئی۔ جلدی جلدی کیجیے بھئی، مختصر سا آسان سا نقشہ ہے، ان شاء اللہ پوری بات آپ کو سمجھ میں آ جائے گی کہ یہ اشکال کیا ہے جس کا جواب صاحبِ جامی دینا چاہتے ہیں بھئی۔ لکھیے بھئی سطر کے درمیان میں لکھیے بھئی: ”القسم الأول“۔ ”القسم الأول“ لکھ لیا؟ یہ قسمِ اول کیا کرتی ہے؟ رفعِ ابہام کرتی ہے، تو اس ”القسم الأول“ کے آگے چھوٹا سا ”رفعِ ابہام“ بھی لکھ لیں، بین القوسین بھئی بریکٹ کے اندر لکھ لیں ”رفع الإبهام“۔ یہ قسمِ اول کیا کرتی ہے؟ رفعِ ابہام کرتی ہے، یہ تمیز کی پہلی قسم ہے نا۔ اور یہ قسمِ اول کس سے رفعِ ابہام کرتی ہے؟ مفرد سے۔ لہٰذا قسمِ اول کے نیچے ”مفرد“ لکھیں بھئی۔ مفرد لکھیں، لکھ لیا؟ اب اس سے یوں کریں نیچے کی طرف اس مفرد سے نیچے کی طرف دائیں بائیں دو لکیریں کھینچیں، ہم نے مفرد کی تقسیم کرنی ہے۔ ایک دائیں طرف لکیر کھینچ کر نیچے کی طرف لے جائیں، ایک دو دو انچ کی کوئی لکیر، اور اسی طرح دوسری طرف بھی دو انچ کی کوئی لکیر کھینچ کر لے جائیں۔ یہ مفرد کی ہم تقسیم کر رہے ہیں۔ ایک قسم دائیں طرف لکھ لیں ”مفردِ مقدار“ بھئی۔ مفردِ مقدار۔ اور دوسری طرف لکھ لیں ”مفردِ غیرِ مقدار“۔ مفردِ غیرِ مقدار۔ تقسیم سمجھ میں آ رہی ہے؟ یہ تمیز کی پہلی قسم ہے، یہ رفعِ ابہام کرتی ہے، کس سے کرتی ہے؟ مفرد سے کرتی ہے۔ پھر یہ مفرد کبھی کیا ہو گا؟ مقدار ہو گا اور کبھی یہ مفرد غیرِ مقدار ہو گا۔ فرض کرو، فرض کرو ادھر دیکھیے، فرض کرو وہ سارے مادے، وہ ساری ترکیبیں جن کے اندر یہ تمیز کی قسمِ اول آتی ہے اور جب بھی قسمِ اول آئے گی کس سے ابہام کو دور کرے گی؟ مفرد سے، تو فرض کرو یہ جو تمیز کی پہلی قسم ہے یعنی جن میں مفرد سے وہ ابہام کو دور کرتی ہے فرض کرو وہ سو مادے ہیں۔ کتنے ہیں؟ بھئی مادے تو وہ ترکیبیں تو بے شمار ہیں، جو بھی شخص آئے گا اپنے اپنے جملے نئے بنائے گا اور اس میں تمیز کو استعمال کرے گا تو وہ ترکیبیں تو بے شمار ہیں، فرض کر لو بات کو سمجھنے کے لیے کہ وہ کتنے مادے ہیں، کتنی ترکیبیں ہیں؟ سو ترکیبیں ہیں۔ تو لہٰذا مفرد کے آگے بین القوسین لکھ لیں بھئی بریکٹ کے اندر لکھ لیں 100 مادے۔ سو ہندسوں کی صورت میں لکھیں بھئی ایک صفر صفر۔ 100 مادے، 100 مادے۔ میں نے آپ کو بتلایا بھئی کہ یہ جو مفرد ہے جن سے تمیز آ کر ابہام کو دور کرتی ہے، یہ اکثر اکثر کیا ہوتا ہے؟ مقدار ہوتا ہے یا غیرِ مقدار؟ اکثر یہ جو مفرد جس سے تمیز آ کر ابہام کو دور کرتی ہے، یہ اکثر کیا ہوتا ہے؟ صاحبِ کافیہ نے کیا بتلایا؟ مقدار ہوتا ہے۔ گویا اگر سو مادے ہیں تو یوں سمجھو، یوں سمجھو کوئی اسی کے لگ بھگ، کثرت بتلانا ہے نا، نصف سے جو زائد ہے وہ غالب ہے اور اکثر ہے۔ ہم خوب وضاحت کے لیے اس کو اسی فرض کر لیتے ہیں۔ تو معلوم ہوا تمیز کی پہلی قسم جو مفردِ مقدار سے ابہام کو دور کرے اس کے فرض کرو 80 مادے ہیں، تو مفردِ مقدار کے ساتھ لکھ لیں بھئی 80 مادے، آٹھ صفر اور مادے لکھ لیں ہندسوں میں لکھیں، 80 مادے۔ کل مادے کتنے تھے مفرد کے؟ 100۔ تو 80 اس میں پائے گئے تو باقی کس میں پائے گئے؟ غیرِ مقدار میں۔ تو مفردِ غیرِ مقدار کے ساتھ لکھ لو 20 مادے، 20 مادے۔ توجہ ہے؟ اب نیچے یوں کریں کہ دو تین سطریں نیچے لکھ لیں ”غالباً“، ”غالباً“ درمیان میں بھئی، ”غالباً“۔ توجہ ہے؟ بس اب اس نقشے پہ نظر رکھیں دیکھو آپ کو سارا مسئلہ سمجھ میں آ جائے گا۔ اشکال کیا ہوا تھا؟ اشکال یہ ہوا تھا کہ اے صاحبِ کافیہ! آپ نے ہمیں کیا کہا کہ تمیز کی پہلی قسم ابہام کو دور کرتی ہے مقدار سے غالباً یعنی اکثر احوال میں۔ معلوم ہوا تمام احوال میں وہ ابہام کو اس سے دور نہیں کرتی، معلوم ہوا مقدار کے کچھ مادے ایسے بھی رہ جاتے ہیں جن میں تمیز تو آ جاتی ہے لیکن وہ ابہام دور نہیں ہوتا۔ تو دیکھو صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے، توجہ سے اب اس نقشے پہ دیکھو۔ صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ یہ جو ”غالباً“ ہے، آپ نے اس کو قید بنایا مفردِ مقدار کے لیے، یہ جو 80 مادے ہیں، یہ جو آپ نے اس کو اس کے لیے قید بنایا اس لیے خرابی لازم آئی۔ آپ اس کو اس کے لیے قید نہ بناؤ، آپ اس کو وہ جو مفرد اوپر گزرا تھا یعنی اس کے لیے قید بناؤ جس کے 100 مادے تھے۔ آپ اس کے لیے قید بناؤ گے تو پھر اشکال ختم ہو جائے گا۔ کس طرح؟ دیکھو بھئی، دیکھو یہ جو پہلی قسم ہے جو کس سے ابہام کو دور کرتی ہے؟ مفرد سے، پھر وہ مفرد دو قسم پر ہے یا مقدار ہو گا یا غیرِ مقدار۔ تو یہ جو مفرد ہے اس کے اندر بھی رفعِ ابہام ہو گا، توجہ ہے؟ اس مفرد میں بھی کیا ہو گا؟ رفعِ ابہام ہو گا۔ اور نیچے مفرد جو مقدار ہے اس میں بھی کیا ہو گا؟ رفعِ ابہام۔ لیکن یہ رفعِ ابہام مطلق ہے یا اس میں مقدار والی قید موجود ہے؟ اس میں مقدار والی۔ توجہ ہے؟ پھر دیکھو نقشے پہ نظر رکھو، مفرد سے بھی رفعِ ابہام ہے، مفردِ مقدار سے بھی رفعِ ابہام ہے اور مفردِ غیرِ مقدار سے بھی کیا ہے؟ رفعِ ابہام۔ تمیز آ رہی ہے اس نے رفعِ ابہام کرنا ہے۔ تو اس مفرد کے کل 100 مادے ہیں، زیادہ تر یعنی لگ بھگ یوں سمجھو 80 مادے مفردِ مقدار والے ہیں تو 20 مادے جن میں تمیز آ رہی ہے یہ پہلی قسم وہ مفردِ غیرِ مقدار والے ہیں۔ تو معلوم ہوا مفرد سے بھی رفعِ ابہام ہو رہا ہے اور مفردِ مقدار سے بھی رفعِ ابہام ہو رہا ہے۔ لیکن مفرد سے جو رفعِ ابہام ہے، کس سے؟ مفرد سے، وہ مفرد تو مقدار بھی ہو سکتا ہے غیرِ مقدار بھی۔ ادھر دیکھو جب میں کہوں مفرد، تو یہ مطلق ہے، اس میں نہ مقدار کی قید ہے نہ غیرِ مقدار کی، تو دونوں اس میں داخل ہو گئے۔ جیسے میں کہوں حیوان، حیوان، تو اس میں اور جانور بھی داخل ہوئے اور انسان بھی داخل ہو گیا کیونکہ اس میں کوئی قید نہیں ہے۔ تو یہاں پر بھی جب مفرد کہا جائے تو اس کے ساتھ تو نہ مقدار کی قید ہے نہ غیرِ مقدار کی تو دونوں اس کے اندر داخل ہو گئے۔ معلوم ہوا مفرد مطلق ہے، مفرد کیا ہے؟ مطلق، اس میں مقدار یا غیرِ مقدار کی قید نہیں۔ مقدار یا غیرِ مقدار کی قید لگاؤ گے تو یہ نیچے والی دو قسمیں الگ الگ بن جائیں گی، اور جب تک آپ نے قید نہیں لگائی تو اوپر مفرد مطلق ہے وہ سارے 100 مادے اسی کے ہیں۔ لیکن جب آپ نے قید لگا دی مقدار والی تو وہ والے 80 مادے ہو گئے، اور جب آپ نے غیرِ مقدار کی قید لگا دی تو وہ والے 20، تو یہ وہی 100 کی تقسیم ہو رہی ہے 80 اور 20 کی طرف۔ تو معلوم ہوا مفرد وہ ہے مطلق، اور نیچے مفردِ مقدار وہ کیا ہے؟ مقید ہے، اس میں مقدار والی قید بھی آ گئی۔ توجہ ہے؟ اور اسی طرح مفردِ غیرِ مقدار وہ بھی کیا ہے؟ مقید ہے، تو معلوم ہوا مفرد ہے مطلق اور مفردِ مقدار کیا ہے؟ مقید ہے، مقید ہے۔ اور یاد رکھو جتنی قیدیں بڑھتی جائیں چیز خاص ہوتی چلی جاتی ہے۔ جیسے میں کہوں مسلمان، تو ساری دنیا کے ہر ہر مسلمان پر آپ یہ لفظ بول سکتے ہیں یہ بھی مسلمان ہے یہ بھی مسلمان ہے، چاہے جس ملک سے بھی اس کا تعلق ہو۔ لیکن اگر میں اس میں قید بڑھا دوں پاکستانی مسلمان، اب یہ لفظ صرف پاکستان کے مسلمانوں پر صادق آئے گا، دیکھو خاص ہو گیا، افراد کم ہو گئے۔ میں ایک اور قید بڑھا دیتا ہوں پاکستانی لاہوری مسلمان، اب پاکستان کے جو مسلمان ہیں ان میں سے بھی صرف لاہوری جو ہیں ان پر یہ صادق آئے گا۔ تو دیکھو جتنی قیدیں بڑھتی جائیں چیز خاص ہوتی جاتی ہے، اور جوں جوں قیدیں کم کرتے جائیں چیز عام ہوتی جاتی ہے۔ معلوم ہوا مفرد جو ہے اس میں بھی رفعِ ابہام ہے اور مفردِ مقدار میں بھی رفعِ ابہام ہے۔ لیکن مفرد میں جو رفعِ ابہام ہے وہ رفعِ مطلق ہے، اس میں مقدار یا غیرِ مقدار کی کوئی قید نہیں، تو وہاں رفعِ ابہام ہے لیکن مطلق ہے اس میں کوئی قید نہیں۔ اور اگر آپ اس میں مقدار کی قید لگا دیتے ہیں تو یہ ایک قسم بن جائے گی، تو اس میں بھی رفعِ ابہام ہے لیکن مطلق ہے یا مقید ہے؟ مقید ہے یعنی یوں کہو خاص ہے۔ وہ تھا رفعِ ابہامِ مطلق اور یہ ہے رفعِ ابہامِ مقید یعنی خاص، یہ یوں کہو رفعِ ابہامِ خاص ہے۔ نہیں بات سمجھ میں آئی؟ مفرد میں بھی کیا ہے؟ رفعِ ابہام، اور یہ مقدار میں بھی کیا ہے؟ رفعِ ابہام۔ لیکن وہ رفعِ ابہام کس قسم کا ہے؟ مطلق ہے اس میں مقدار یا غیرِ مقدار کی قید نہیں۔ اور یہاں پر بھی مفردِ مقدار سے بھی اس میں بھی کیا ہے؟ رفعِ ابہام، لیکن یہ رفعِ ابہام کس سے ہے؟ مقدار سے ہے غیرِ مقدار سے نہیں، تو یہ مقید ہے گویا یہ خاص ہے۔ تو وہ اوپر کیا ہوا مفرد؟ رفعِ ابہامِ مطلق، اور یہ مفردِ مقدار میں کیا ہوا؟ رفعِ ابہامِ خاص۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ ذرا یہ لفظ بھی لکھ لیں، مفرد کے ساتھ لکھ لیں ”رفعِ ابہامِ مطلق“ بھئی۔ رفعِ ابہامِ مطلق۔ یہ مفرد کے ساتھ لکھنا ہے، مفرد کے قریب لکھ لیں یا اس کے ساتھ نیچے چھوٹا سا لکھ لیں۔ رفعِ ابہامِ مطلق، لکھ لیا؟ جی۔ اور مفردِ مقدار کے قریب چھوٹا سا لکھ لیں ”رفعِ ابہامِ خاص“ بھئی۔ رفعِ ابہامِ خاص بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ بس اب یہ مقام ان شاء اللہ حل ہونے والا ہے، توجہ سے بھئی توجہ سے۔ اور یہاں ایک اور بات یاد رکھنا، ایک قیمتی بات بھئی، یاد رکھو ہر خاص کے ضمن میں عام موجود ہوتا ہے۔ ہر خاص کے ضمن میں عام موجود ہوتا ہے۔ جیسے دیکھو حیوان اور انسان۔ حیوان عام ہے کیونکہ اس میں بیل بکری وغیرہ بھی شامل ہیں اور انسان بھی شامل ہے، اور انسان اس کے اندر گائے بیل بکری وغیرہ شامل نہیں۔ تو معلوم ہوا حیوان ہے عام اور انسان ہے خاص۔ تو جو بھی انسان ہو گا وہ حیوان ضرور ہو گا، کیونکہ انسان کسے کہتے ہیں؟ حیوانِ ناطق کو بھئی۔ تو انسان ہو گا ہی وہ جو حیوانِ ناطق ہو، معلوم ہوا وہ حیوان بھی ہے۔ تو حیوان ہوا عام اور انسان ہوا خاص، تو جو بھی انسان ہو گا وہ حیوان ضرور ہو گا، تو دیکھو ہر انسان کے ضمن میں حیوان موجود ہے۔ یا جیسے انسان، دیکھو انسان ہے کلی اور زید، عمرو، بکر وغیرہ ہیں اس کی جزئیات اور اس کے افراد، لیکن ہر فرد کے ضمن میں انسان موجود ہے۔ انسان ہے عام، زید، عمرو، بکر یہ کیا ہیں؟ خاص، تو حاصلِ کلام کیا ہوا؟ ہر خاص کے ضمن میں عام موجود ہوتا ہے۔ توجہ ہے؟ ہر انسان کے ضمن میں کیا موجود ہے؟ حیوان موجود ہے۔ اور مثال لے لو، جیسے دیکھو ایک ہے پاکستانی اور ایک ہے لاہوری۔ پاکستانی عام ہے اور لاہوری خاص ہے، اور ہر لاہوری بھی پاکستانی ہے یا نہیں؟ تو ہر لاہوری کے ضمن میں بھی پاکستانی یعنی عام موجود ہے۔ تو ہر خاص کے ضمن میں عام موجود ہوتا ہے۔ معلوم ہوا یہ جو نقشے میں آیا رفعِ ابہامِ خاص، یہ خاص ہے، اور ہر خاص کے ضمن میں کیا ہوتا ہے؟ عام اور مطلق موجود ہوتا ہے۔ تو اس رفعِ خاص کے ضمن میں رفعِ مطلق بھی موجود ہے۔ کیا؟ رفعِ مطلق بھی موجود ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ وہ اوپر مفرد تھا نا مفرد، اور یہ بھی مفردِ مقدار ہے نا، مقدار کے ساتھ میں نے اسی لیے مفرد کا لفظ لکھوایا، مقدار میں بھی کیا موجود؟ مفرد موجود۔ غیرِ مقدار میں بھی کیا موجود؟ مفرد، وہ مفرد ہی تو ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ مفرد ہی کی تو قسمیں ہیں، جیسے کلمہ کی کیا قسمیں ہیں؟ اسم، فعل اور حرف، اور اسم بھی کیا ہے؟ کلمہ ہے۔ فعل بھی کیا ہے؟ کلمہ ہے۔ حرف بھی کیا ہے؟ کلمہ۔ تو دیکھو کلمہ عام ہے اور اسم خاص ہے، لیکن ہر اسم کے ضمن میں کیا موجود ہے؟ کلمہ ہے، ہر اسم کلمہ بھی ہے۔ تو حاصل کیا ہوا؟ ہر خاص کے ضمن میں عام موجود ہوتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب دیکھیے اس نقشے پہ نظر رکھیے، تو صاحبِ جامی فرماتے ہیں کہ یہ جو ”غالباً“ ہے اس کو آپ نے مفردِ مقدار کے ساتھ جوڑا، اس لیے آپ کے ذہن میں اشکال آیا۔ جب آپ نے مفردِ مقدار سے جوڑا تو دیکھو ترجمہ کیا ہوا؟ کہ تمیز کی پہلی قسم مفردِ مقدار سے غالباً ابہام کو دور کرتی ہے، توجہ سے ادھر، تمیز کی پہلی قسم مفردِ مقدار سے ابہام کو دور کرتی ہے غالباً اکثر مادوں میں، معلوم ہوا یہ مادے کس کے مراد ہیں؟ اسی مفردِ مقدار کے مادے مراد ہیں، جب آپ نے ”غالباً“ کو کس سے جوڑا؟ مفردِ مقدار سے۔ یاد رکھو ”غالباً“ کو آپ جس سے جوڑیں گے اسی کے مادے مراد ہوں گے۔ اگر آپ اس کو مفردِ مقدار سے جوڑیں گے تو مفردِ مقدار کے غالب مادے مراد ہوں گے، اور اگر آپ مفردِ مطلق سے جوڑیں گے تو اس کے غالب مادے مراد ہوں گے۔ تو آپ نے، صاحبِ جامی بتلائیں گے آپ کو، کہ بھئی یہ اشکال اس لیے پیش آیا کہ آپ نے یہ ”غالباً“ کو کس سے جوڑا؟ مفردِ مقدار سے جوڑا یعنی رفعِ خاص سے جوڑا۔ کس سے؟ رفعِ خاص سے، اور مفردِ مقدار کے کل مادے کتنے ہیں؟ 80 ہیں، کتنے ہیں؟ 80۔ تو معنیٰ کیا بن گیا؟ کہ تمیز جو ہے ان 80 مادوں میں سے اکثر کے اندر ابہام کو دور کر دیتی ہے، گویا 60، 70 میں ابہام کو دور کر دیتی ہے لیکن 10، 15 پھر بھی باقی بچ جاتے ہیں۔ یہ معنیٰ خراب ہو گیا۔ معلوم ہوا کچھ مادے ہیں جن میں تمیز آ رہی ہے لیکن ابہام دور نہیں ہو رہا۔ یہ اس لیے کیونکہ آپ نے اس ”غالباً“ کو کس سے جوڑا؟ مفردِ مقدار سے، تو کس کے غالب مادے مراد ہوئے؟ مفردِ مقدار کے غالب مادے مراد ہوئے۔ بلکہ آپ اس ”غالباً“ کو اس مفرد سے جوڑیں، کس سے؟ مفرد سے یعنی وہ رفعِ ابہامِ مطلق سے جوڑیں بھئی، اور رفعِ ابہامِ مطلق جو ہے اس کے کل کتنے مادے ہیں؟ 100 مادے ہیں۔ توجہ ہے؟ معلوم ہوا اس 100 میں سے غالباً مراد ہیں، اس 100 میں سے غالباً۔ تو یہ ”غالباً“ کو کس سے جوڑا؟ رفعِ مطلق سے۔ اب دیکھیے ادھر دیکھیے ترجمہ یہ ہو گیا کہ تمیز کی پہلی قسم مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے اس کے غالب مادوں میں اور وہ مفرد کس کے ضمن میں ہو گا؟ مقدار کے ضمن میں ہو گا۔ کس کے ضمن میں ہو گا؟ نہیں بات سمجھ میں آئی؟ یوں کریں اس کو ذرا لفظ بدل لیں، یہ مفردِ مقدار کے اندر رفعِ ابہامِ خاص ہے اور مفرد کے اندر کیا ہے؟ رفعِ ابہامِ مطلق، اور یہ رفعِ ابہامِ خاص کے ضمن میں بھی کیا موجود ہے؟ رفعِ ابہامِ مطلق موجود ہے۔ توجہ ہے؟ پھر ذرا دہراؤ۔ اس رفعِ ابہامِ خاص کے ضمن میں کون موجود ہے؟ رفعِ ابہامِ مطلق بھی موجود ہے۔ تو اب آپ اس ”غالباً“ کو جوڑیں کس سے؟ اس رفعِ مطلق سے جوڑیں۔ اب ترجمہ سنو، ترجمہ سنو، نقشے پہ نظر ہے؟ یہ جو رفعِ ابہامِ مطلق ہے یہ پایا جاتا ہے رفعِ ابہامِ خاص کے ضمن میں اکثر مادوں کے اندر۔ ترجمہ سمجھ میں آ رہا ہے؟ کیا بات ہوئی؟ کہ یہ جو رفعِ ابہامِ مطلق ہے یہ پایا جاتا ہے کس کے ضمن میں؟ رفعِ ابہامِ خاص کے ضمن میں، کس کے اندر؟ اکثر مادوں کے اندر۔ مجھے بتائیے وہ جو رفعِ مطلق ہے، اب ذرا نقشے پہ پھر نظر رکھیں، وہ جو رفعِ ابہامِ مطلق ہے یہ زیادہ تر یہ مفردِ مقدار کے ضمن میں پایا جاتا ہے یا مفردِ غیرِ مقدار کے ضمن میں؟ مفردِ مقدار۔ پھر سنو، مجھے بتائیے یہ جو رفعِ ابہامِ مطلق ہے یہ نیچے اپنی دونوں قسموں کے ضمن میں پایا جا رہا ہے، لیکن زیادہ تر کس قسم کے اندر یہ پایا جا رہا ہے؟ مفردِ مقدار کے ضمن میں پایا جا رہا ہے۔ دیکھا اب ہم نے ”غالباً“ کو کس سے جوڑا؟ رفعِ مطلق سے کہ یہ جو رفعِ مطلق ہے یہ زیادہ تر کس کے ضمن میں پایا جاتا ہے؟ اس رفعِ خاص میں یہ جو مفردِ مقدار ہے۔ معنیٰ سمجھ میں آیا؟ کیا معنیٰ ہوا؟ ”غالباً“ کو کس سے جوڑا؟ رفعِ مطلق سے جوڑا اور وہ رفعِ مطلق کس کے ضمن میں ہے؟ رفعِ خاص یہ جو مفردِ مقدار والی رفعِ خاص ہے، ہم اس کی بات، وہ دوسری جانب بھی رفعِ خاص ہے لیکن اس کو وہ جو مفردِ غیرِ مقدار ہے لیکن اس کو ذرا چھوڑ دیں۔ تو ”غالباً“ کو کس سے جوڑا؟ رفعِ مطلق سے، تو یہ رفعِ مطلق پایا جاتا ہے زیادہ تر کس کے ضمن میں؟ اس رفعِ خاص کے ضمن میں یہ جو مقدار والی ہے۔ یہ رفعِ مطلق زیادہ تر زیادہ ترکیبوں میں اس رفعِ خاص کے ضمن میں پایا جاتا ہے، دوسری طرف جو رفعِ خاص ہے اس کے ضمن میں یہ زیادہ نہیں پایا جاتا۔ اب معنیٰ سمجھ میں آ گیا؟ تو اشکال کیا ہوا تھا؟ کہ آپ نے ”غالباً“ کو جوڑا ہے اس مفردِ مقدار کے ساتھ یعنی یوں کہو اس رفعِ خاص کے ساتھ جوڑا ہے، اور اس کی وجہ سے پھر اشکال ہوتا تھا۔ آپ اس کو اس رفعِ خاص کے ساتھ نہ جوڑیں بلکہ کس کے ساتھ جوڑ دیں؟ رفعِ مطلق کے ساتھ، یعنی وہ رفعِ مطلق پائی جاتی ہے اس رفعِ خاص کے ضمن میں اپنے اکثر مادوں میں یعنی 100 میں سے 80 مادوں میں یوں سمجھو اس میں پائی جاتی ہے اور تھوڑے سے مادوں میں دوسری جانب پائی جاتی ہے، اب دیکھو اشکال ختم ہو گیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب آئیے اس کو ذرا متن کی عبارت پر بھی منطبق کر لیں، دیکھیے ذرا متن کی عبارت: ”فَالْأَوَّلُ عَنْ مُفْرَدٍ“، یہ ”عَنْ مُفْرَدٍ“ کو کس سے جوڑا تھا؟ ”يَرْفَعُهُ“ سے ”أَيْ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ“، ذرا اس کو بھی متن کے ساتھ جوڑ لیں: ”فَالْأَوَّلُ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ غَالِبًا“. توجہ ہے؟ تو دیکھو ”يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ“ آیا، ”يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ“ کیا ہے؟ وہی رفعِ ابہام ہے مصدر بنا لو اس سے، یہ کیا ہے؟ ”يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ“ کیا ہے؟ رفعِ ابہام ہے، اور کس سے ہے رفعِ ابہام؟ ”عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ“، رفعِ عام ہے یا رفعِ خاص ہے؟ رفعِ خاص ہے کیونکہ مقدار کی قید یہاں موجود ہے، توجہ ہے؟ تو معلوم ہوا عبارت میں رفعِ ابہامِ خاص ذکر ہو رہی ہے، اور آپ نے ”غالباً“ کو اسی رفعِ ابہامِ خاص کے لیے قید بنایا تھا، اسی لیے سارا اشکال پیش آیا تھا کیونکہ اس کا معنیٰ تو یہ بن گیا تھا کہ رفعِ، توجہ سے، رفعِ ابہامِ خاص کے وہ جو 80 مادے ہیں ان میں سے غالب کے اندر رفعِ ابہام ہوتا ہے یعنی 60 یا 70 میں ہوتا ہے، باقی 15، 20 کے اندر رفعِ ابہام نہیں ہوتا، یہ اشکال لازم آ رہا تھا کیونکہ متن میں رفعِ خاص کا ذکر ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ لیکن صاحبِ جامی نے بتلایا آپ کو کہ ہر رفعِ خاص کے ضمن میں رفعِ ابہامِ مطلق بھی موجود ہے یعنی یوں کہو رفعِ مطلق بھی موجود ہے، تو اس ”غالباً“ کو اس رفعِ مطلق کے لیے قید بنائیں جو اس رفعِ خاص کے ضمن میں موجود ہے۔ تو اب اشکال ختم ہوا، تو یوں کریں ترجمہ کہ تمیز کی جو پہلی قسم ہے وہ زیادہ تر رفعِ ابہامِ مطلق کرتی ہے اس رفعِ خاص کے ضمن میں، اس رفعِ خاص کے ضمن میں کیونکہ وہ رفعِ عام زیادہ تر اس رفعِ خاص کے ضمن میں پایا جاتا ہے۔ معنیٰ سمجھ میں آ گیا؟ تو متن میں کیا آیا تھا؟ رفعِ خاص، اور اس کی وجہ سے اشکال پیدا ہوا تھا کیونکہ ”غالباً“ اسی کے لیے قید بن رہا تھا بظاہر۔ لیکن صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ ہر خاص کے ضمن میں عام موجود ہوتا ہے، تو اس رفعِ خاص کے ضمن میں جو رفعِ عام موجود ہے یہ ”غالباً“ کو اس کے لیے قید بناؤ، اور رفعِ عام کے تو 100 مادے ہیں اور اس 100 میں سے اکثر مادے یعنی 80 مادے اس کے اندر پائے جاتے ہیں، تو وہ رفعِ عام جو ہے وہ اس رفعِ خاص کے ضمن میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ معنیٰ ہے، دیکھو اب ترجمہ پھر دوبارہ دیکھ لیں۔ دیکھیے ترجمہ: ”غَالِبًا أَيْ فِي غَالِبِ الْمَوَادِّ وَأَكْثَرِهَا“ یعنی اس کے غالب اور اکثر مادوں میں، ”أَيْ رَفْعُ الْإِبْهَامِ مُطْلَقًا“ یعنی وہ جو رفعِ ابہامِ مطلق ہے ”يَتَحَقَّقُ“ وہ پایا جاتا ہے ”فِي ضِمْنِ هَذَا الرَّفْعِ الْخَاصِّ“ اس رفعِ خاص کے ضمن میں ”فِي أَكْثَرِ الْمَوَادِّ“ اپنے اکثر مادوں میں۔ اپنے اکثر مادوں کے اعتبار سے وہ رفعِ عام اس رفعِ خاص کے ضمن میں پایا جاتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ مقام حل ہو گیا۔ یہ اچھی طرح اس کو پھر دہرا لینا، یہ مشکل مقام ہے بھئی عام شروحات سے حل نہیں ہو سکے گا۔ آگے دیکھیے: ”وَذَلِكَ لِأَنَّ الْإِبْهَامَ فِيهِ أَكْثَرُ“ اس لیے کیونکہ اس کے اندر ابہام اکثر ہوتا ہے۔ ایک ہے مقدار، ایک ہے غیرِ مقدار، اکثر ابہام کس میں ہوتا ہے؟ مقدار میں ہوتا ہے، تو تمیز کی بھی یہیں ضرورت پڑے گی اور جب یہ آئے گی تو ابہام کو دور کر دے گی۔ اور غیرِ مقدار میں تمیز کی ضرورت کم پڑتی ہے تو تمیز بھی کم آئے گی، تو وہاں ابہام دور تو کرے گی لیکن اس کے مواقع اور اس کی ترکیبیں کم ہوں گی بھئی۔ کہتے ہیں: ”وَالْمِقْدَارُ إِمَّا مُتَحَقِّقٌ فِي ضِمْنِ عَدَدٍ نَحْوُ عِشْرُونَ دِرْهَمًا وَسَيَأْتِي“. یہ تمیز جو ہے مفردِ مقدار سے ابہام کو دور کرتی ہے، یاد رکھو مقداریں کل پانچ ہیں بھئی۔ آپ کوئی چیز خریدنے جاتے ہیں کبھی کوئی چیز آپ وزن کر کے لیتے ہیں، مثلاً آپ چینی خریدنے گئے تو ایک کلو یا دو کلو یا تین کلو دکان دار وزن کر کے آپ کو دیتا ہے، تو بعض چیزوں کو وزن کر کے بیچا جاتا ہے۔ بعض چیزیں جو ہیں ان کو گن کر بیچا جاتا ہے، مثلاً آپ انڈے لینے جاتے ہیں تو دکان دار آپ کو گن کر دیتا ہے ایک درجن چاہئیں یا دو درجن چاہئیں۔ اور بعض چیزیں جو ہیں ان کی لمبائی چوڑائی ماپ کر ان کو بیچا جاتا ہے، جیسے آپ زمین خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی لمبائی چوڑائی کو دیکھا جاتا ہے، آپ کپڑا خریدنا چاہتے ہیں تو دکان دار گزوں کے حساب سے آپ کو دیتا ہے، تو بعض چیزوں کو ناپ کر بیچا جاتا ہے۔ اور اسی طرح بعض چیزیں ہیں ان کو ماپ کر بیچا جاتا ہے، یعنی جیسے مثلاً دودھ ہے، آپ دودھ خریدنے جاتے ہیں دکان دار آپ کو تول کر دودھ نہیں دیتا، وہ ایک خاص برتن ہوتا ہے اس کے اندر ماپ کر آپ کو کہ ایک لیٹر چاہیے یا دو لیٹر چاہیے اس کے مطابق دودھ آپ کو دیتا ہے، تو یہ دیکھو برتن ہے۔ اسی طرح پٹرول آپ گاڑی میں ڈلواتے ہیں وہ وزن کر کے نہیں دیا جاتا، وہ اس کی خاص مقدار ہوتی ہے ایک لیٹر دو لیٹر جتنا آپ نے ڈلوانا ہو۔ اور بعض چیزیں جو ہیں ان کو اندازے سے مثلاً بیان کیا جاتا ہے، مثلاً ایک طرف چاول کا ایک ڈھیر ہے دوسری طرف گندم کا ایک ڈھیر لگا ہے، آپ کسی کو بتلاتے ہیں کہ یہ چاول کا ڈھیر اس گندم کے ڈھیر کے برابر ہے، دیکھو آپ نے کوئی اس کا وزن نہیں کیا اس کی پیمائش نہیں کی بس اندازے سے بیان کیا کہ یہ اس کے برابر ہے۔ تو گویا مقداریں کتنی قسم کی ہو گئیں؟ پانچ قسم کی ہو گئیں: ایک ہے وزن بھئی وزن کر کے، دوسری صورت ہے گن کر یعنی عدد کے ساتھ، اور تیسری صورت ہے کیل بھئی کیل وہی ماپنا برتن وغیرہ میں ماپ کر۔ اسی طرح قدیم زمانے میں یہ جو گندم ہے اس کو ایک بڑے سے برتن میں ماپ کر گندم وغیرہ کو بیچا جاتا تھا، جس کو قفیز کہتے تھے، ایک بڑا سا برتن ہوتا۔ آج کل بھی بعض دیہات میں ابھی بھی دنیا کے اندر بعض حصوں میں رائج ہے، بلکہ پاکستان کے بھی بعض حصوں میں رائج ہے، ابھی بھی وہ برتن کے اندر اس کو ماپ کر بیچتے ہیں، اس کو قفیز کہتے ہیں، یہ ہے کیل بھئی۔ دودھ، پٹرول یا گندم بیع کا طریقہ ہے، تو یہ قفیز استعمال ہوتا تھا گندم کے لیے اسی طرح دودھ کے لیے اور پٹرول کے لیے جیسے وہ برتن استعمال ہوتا ہے ایک لیٹر ہے یا دو لیٹر۔ اور اسی طرح کبھی کبھار چیزوں کی لمبائی وغیرہ ماپ کر بیچا جاتا ہے، اور پانچواں کیا ہے؟ مقیاس ہے یعنی اندازے کے ساتھ۔ توجہ ہے؟ تو کتنی مقداریں ہو گئیں؟ وزن، عدد، کیل، مساحت اور مقیاس۔ تو اب وہ تفصیل بیان کرنے لگے ہیں بھئی۔ کہتے ہیں: ”وَالْمِقْدَارُ إِمَّا مُتَحَقِّقٌ فِي ضِمْنِ عَدَدٍ نَحْوُ عِشْرُونَ دِرْهَمًا وَسَيَأْتِي“. ”وَالْمِقْدَارُ“ بھئی متن میں ہے ”إِمَّا فِي عَدَدٍ“، متن کیا ہے؟ ”إِمَّا فِي عَدَدٍ“. صاحبِ جامی فرما رہے ہیں کہ یہ ”فِي عَدَدٍ“ یہ ہے خبر، اور مبتدا محذوف ہے اور وہ ہے ”الْمِقْدَارُ“. تو عبارت یوں بن گئی ادھر دیکھیے: ”وَالْمِقْدَارُ إِمَّا فِي عَدَدٍ“، ”وَالْمِقْدَارُ إِمَّا فِي“ کہ وہ مقدار یا تو عدد میں ہو گی یا وزن میں ہو گی وغیرہ بھئی۔ تو اب یہاں پر یہ ”فِي عَدَدٍ“ جار مجرور آیا، اور جار مجرور کے لیے ہمیشہ کیا چاہیے؟ متعلق چاہیے، تو صاحبِ جامی نے بتلایا کہ یہ ”مُتَحَقِّقٌ“ سے متعلق ہے۔ ”مُتَحَقِّقٌ“ کہہ لو یا ”مَوْجُودٌ“ کہہ لو یا ”ثَابِتٌ“ کہہ لو جو بھی آپ کہہ لیں۔ آگے ”فِي“ کے بعد ”ضِمْنِ“ کا لفظ نکال دیا ”فِي ضِمْنِ عَدَدٍ“، کہ ”وَالْمِقْدَارُ إِمَّا مُتَحَقِّقٌ فِي ضِمْنِ عَدَدٍ“ کہ وہ مقدار یا تو پائی جائے گی عدد کے ضمن میں۔ دراصل بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ ”الْمِقْدَارُ“ ہے مبتدا اور ”فِي عَدَدٍ“ ہے اس کی خبر، اور ”الْمِقْدَارُ“ تو ہے عام اور ”عَدَدٍ“ ہے خاص، کیونکہ مقدار صرف عدد ہے یا وزن، کیل وغیرہ بھی ہیں؟ تو مقداریں تو پانچ ہیں اور ان میں سے ایک قسم ہے عدد، تو مقدار جو مبتدا ہے وہ ہے عام، اور جو آگے ”فِي“ کے بعد ذکر ہے وہ ہے خاص، اور ”فِي“ کس لیے آتا ہے؟ ظرفیت کے لیے آتا ہے۔ اور ابھی میں نے آپ کو بتلایا کہ ہر خاص کے ضمن میں کیا موجود ہوتا ہے؟ عام موجود ہوتا ہے۔ تو یہاں پر بھی یہی بتلانا چاہتے ہیں کہ ”وَالْمِقْدَارُ إِمَّا مُتَحَقِّقٌ فِي ضِمْنِ عَدَدٍ“ کہ وہ مقدار یا تو پائی جائے گی عدد کے ضمن میں، یعنی یہ ظرفیتِ خاص للعام ہے۔ یہاں ظرفیتِ خاص للعام ہے۔ ظرفیتِ خاص للعام کسے کہتے ہیں؟ ظرفیت، کیا معنیٰ ظرفیت؟ ظرف ہونا، یائے مشدد اور گول تا ملاتے ہیں مصدر بنانے کے لیے، ”ظَرْفِيَّةُ الْخَاصِّ“ خاص کا ظرف ہونا ”لِلْعَامِّ“ کس کے لیے؟ عام کے لیے، یعنی جو خاص ہوتا ہے وہ ظرف ہوتا ہے عام کے لیے، اس کے ضمن میں عام موجود ہوتا ہے۔ تو یہاں پر بھی یہ ”فِي“ ظرفیت کے لیے آیا، اور کون سی ظرفیت ہے؟ ظرفیتِ خاص للعام۔ توجہ ہے؟ پھر سنو ”فِي“ کے مابعد جو آتا ہے وہ ظرف بنتا ہے، اور یہاں ”فِي“ کے مابعد کیا ہے؟ عدد، اور عدد عام ہے یا خاص ہے؟ مقدار کو دیکھو دوسری طرف، ایک طرف ہے مقدار ایک طرف ہے عدد، تو عدد کیا ہوا؟ عدد ہوا خاص۔ تو یہاں ”فِي“ آیا، ”فِي“ کا مابعد ظرف ہوتا ہے تو ”فِي“ کے مابعد کیا ہے؟ عدد یعنی وہ خاص ہے، تو خاص کا ظرف ہونا کس کے لیے؟ عام کے لیے کہ وہ عام اس کے اندر ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں ”وَالْمِقْدَارُ إِمَّا مُتَحَقِّقٌ فِي ضِمْنِ عَدَدٍ“ کہ وہ مقدار یا تو پائی جائے گی عدد کے ضمن میں، ”نَحْوُ عِشْرُونَ دِرْهَمًا“ جیسے ”عِشْرُونَ دِرْهَمًا“۔ ”عِشْرُونَ“ میں نے کہا، ”عِشْرُونَ“ سے پتا نہیں چلا کہ معدود کیا ہے، اس کی ذات کیا ہے جس کو بیان کیا جا رہا ہے؟ تو آگے ”دِرْهَمًا“ نے آ کر اس ابہام کو دور کر دیا، تو یہ تمیز ہے مفردِ مقدار سے بھئی۔ تو کہتے ہیں ”نَحْوُ عِشْرُونَ دِرْهَمًا وَسَيَأْتِي ذِكْرُ تَمْيِيزِ الْعَدَدِ وَبَيَانُهُ فِي بَابِ أَسْمَاءِ الْعَدَدِ“ اور عنقریب جو ہے عدد کی تمیز کا ذکر آ جائے گا ”وَبَيَانُهُ“ اور اس کا بیان آ جائے گا ”فِي بَابِ أَسْمَاءِ الْعَدَدِ“ اسمائے عدد کے باب میں۔ صاحبِ کافیہ نے کیا فرمایا؟ ”نَحْوُ عِشْرُونَ دِرْهَمًا وَسَيَأْتِي“ اور عنقریب آ جائے گا، بھئی یہ عدد سے جو آگے تمیز آتی ہے ”عِشْرُونَ دِرْهَمًا“، یہ ”عِشْرُونَ“ کے بعد جو ”دِرْهَمًا“ ہے یہ تمیز ہے، کہتے ہیں اس کا مفصل بیان آگے آ جائے گا، عدد کا تفصیلی بیان کریں گے صاحبِ کافیہ بھئی، یعنی وہاں پر یہ جو عدد سے جو تمیز آتی ہے وہاں وہ اس کا تفصیلی بیان کریں گے، تو یہاں جو احکام آگے ذکر ہوں گے وہ عدد کی تمیز کے بارے میں نہیں ہے، عدد کی تمیز کا بیان آگے آئے گا، یہ عدد کے علاوہ باقی جو مقداریں ہیں ان کے آگے احکام وہ ذکر کر رہے ہیں بھئی۔ آگے دیکھیے: ”وَإِمَّا فِي ضِمْنِ غَيْرِهِ“ یا وہ مقدار پائی جائے گی ”فِي ضِمْنِ غَيْرِهِ أَيْ غَيْرِ الْعَدَدِ“ عدد کے علاوہ کے ضمن میں، ”كَالْوَزْنِ“ جیسے کہ وزن ہے ”نَحْوُ رِطْلٌ زَيْتًا“۔ ”رِطْلٌ زَيْتًا“، دیکھو رطل کی ذات میں ابہام تھا کہ یہ نصفِ من کیا چیز مراد ہے، یہ ایک رطل کیا مراد ہے؟ ”زَيْتًا“ نے آ کر اس ابہام کو دور کر دیا۔ تو ”نَحْوُ رِطْلٌ زَيْتًا فَإِنَّ الرِّطْلَ نِصْفُ مَنٍّ“ اس لیے کیونکہ رطل جو ہے وہ تو نصفِ من ہے، رطل کی مقدار تو ہمیں معلوم ہے، لیکن ذات کا ہمیں پتہ نہیں جنس کا نہیں پتہ، وہ ”زَيْتًا“ نے آ کر بتلا دیا۔ ”وَنَحْوُ مَنَوَانِ سَمْنًا“ جی جیسے ”مَنَوَانِ سَمْنًا“، ”أَيْ عِنْدِي مَنَوَانِ سَمْنًا“ میرے پاس دو من گھی ہے، ”سَمْنٌ“ گھی کو کہتے ہیں بھئی گھی۔ اور یاد رکھنا اس کو ”مَنَوَانِ“ پڑھنا نون پر فتحہ ہے بھئی نون پر فتحہ۔ ”مَنَوَانِ“ یہ تثنیہ ہے، کس کی تثنیہ ہے؟ جی؟ ”مَنٌّ“ کی؟ نہیں بھئی یہ ”مَنٌّ“ کی تثنیہ نہیں ہے، اگر ”مَنٌّ“ کی ہوتی تو پھر ”مَنَّانِ“ ہونا چاہیے تھا الف نون ساتھ بڑھا دیں۔ یاد رکھو یہ ”مَنًا“ کی تثنیہ ہے ”مَنًا“، جیسے ”عَصًا“، ”عَصًا“ اصل میں کیا تھا؟ ”عَصَوٌ“ تھا، اسی طرح ”مَنًا“ بھئی یہ بھی اصل میں ”مَنَوٌ“ تھا بھئی۔ ”مَنٌّ“ میں نون مشدد ہے اور اس میں ساتھ آخر میں الف ہے، بلکہ وہ الف بھی پہلے واو تھا۔ پہلے کیا تھا؟ ”مَنَوٌ“، پھر واو متحرک ماقبل فتحہ کس سے بدلا؟ الف سے، تو کیا بن گیا؟ ”مَنَانٌ“، پھر الف بھی اجتماعِ ساکنین سے گر جائے گا کیسے پڑھیں گے؟ ”مَنًا“، ”مَنًا“۔ ہاں اگر الف لام ہو پھر آخر میں تنوین نہیں آئے گی، جب تنوین نہیں آئے گی تو پھر الف بھی اجتماعِ ساکنین کی وجہ سے نہیں گرے گا کیونکہ اجتماعِ ساکنین ہی نہیں ہے، تو پھر ”الْمَنَا“ پڑھیں گے، جیسے ”عَصًا“ اس پر الف لام آئے تو کیا پڑھتے ہیں؟ ”الْعَصَا“۔ البتہ یاد رکھنا ”مَنٌّ“ اور ”مَنًا“ دونوں کا معنیٰ ایک ہی ہے بھئی۔ ”عَصًا“ کی تثنیہ کیا آتی ہے؟ ”عَصَوَانِ“، تو یہاں پر بھی ”مَنًا“ کی تثنیہ کیا؟ ”مَنَوَانِ“، وہ الف واپس واو سے بدل گیا بھئی۔ تو کہتے ہیں ”وَنَحْوُ مَنَوَانِ سَمْنًا“ جی دو من گھی بھئی۔ تو دیکھو ”مَنَوَانِ“ سے اتنا تو پتہ چل رہا تھا دو من ہیں لیکن کیا چیز ہے جنس کا پتہ نہیں تھا، ”سَمْنًا“ تمیز نے آ کر اس ابہام کو دور کیا۔ ”وَكَالْكَيْلِ“ اور جیسے کہ کیل ہے، میں نے بتایا کیل جو ہے وہ ایک برتن کے اندر مقدار ماپ کر دی جاتی ہے جیسے دودھ ایک لیٹر لیتے ہیں یا پٹرول آپ لیتے ہیں ایک لیٹر دو لیٹر وغیرہ، یا وہ جو گندم بیچی جاتی تھی وہ ایک قفیز یا دو قفیز ایک بڑا برتن ہوتا تھا۔ تو کہتے ہیں ”وَكَالْكَيْلِ“ اور جیسے کہ کیل ہے ”نَحْوُ قَفِيزَانِ بُرًّا“۔ ”بُرٌّ“ گندم کو کہتے ہیں۔ ”قَفِيزَانِ بُرًّا أَيْ عِنْدِي قَفِيزَانِ بُرًّا“ میرے پاس دو قفیز ہیں گندم کے۔ تو ”قَفِيزَانِ“ میرے پاس دو برتن ہیں بھئی، بھئی برتن کیا چیز ہے اس میں کس چیز کی جنس ہے وہ اس کا پتہ نہیں تھا ”بُرًّا“ نے آ کر اس ابہام کو دور کر دیا۔ ”وَكَالذِّرَاعِ“ اور جیسے ذراع ہے، ذراع آپ جانتے ہیں شرعی گز بھئی یہ ڈیڑھ فٹ کے برابر ہوتا ہے۔ تو ”وَكَالذِّرَاعِ“ اور جیسے کہ ذراع ہے، یہ وہ مقداریں بیان کر رہے ہیں بھئی کہ وہ مقدار یا تو عدد کے ضمن میں پائی جائے گی، یا وزن کے ضمن میں، یا جیسے کیل کے ضمن میں، یا کبھی ذراع کے ضمن میں ہو گی، ”نَحْوُ ذِرَاعٌ ثَوْبًا أَيْ عِنْدِي ذِرَاعٌ ثَوْبًا“ میرے پاس ایک ذراع کپڑا ہے۔ ”ذِرَاعٌ“ کی ذات میں ابہام تھا ”ثَوْبًا“ تمیز نے آ کر ابہام کو دور کر دیا۔ ”وَكَالْمِقْيَاسِ“ اور جیسے کہ اندازہ ہے بھئی ”نَحْوُ“ مثال کے طور پر ”عَلَى التَّمْرَةِ مِثْلُهَا زُبْدًا“۔ ”عَلَى التَّمْرَةِ“ کھجور پر ہے ”مِثْلُهَا“ اس کے برابر، ہا ضمیر تمرہ کو راجع ہے، کھجور پر اس کے برابر ہے، بھئی کیا چیز ہے اس کے برابر؟ ”مِثْلُ“ میں ابہام تھا، مثل کا کیا معنیٰ؟ برابر۔ تو کھجور پر اسی کے برابر ہے بھئی وہ کیا چیز ہے؟ ”زُبْدًا“ نے آ کر ابہام کو دور کر دیا کہ مثل سے کیا مراد ہے؟ زبد یعنی مکھن مراد ہے۔ کھجور پر اسی کے برابر مکھن ہے بھئی۔ عرب کے ہاں جب کوئی مہمان آتا تو اس کے لیے کھجوریں کاٹ کر اس میں سے گٹھلیاں نکال لیتے اور ہر کھجور پر تقریباً اسی کے برابر مکھن رکھ کر یہ مہمانوں کی خدمت میں پیش کیا جاتا تھا، تو وہی ذکر کر رہے ہیں ”عَلَى التَّمْرَةِ مِثْلُهَا زُبْدًا“ کھجور پر اسی کے مثل مکھن ہے۔ تو دیکھو ساری مقداریں ذکر ہو گئیں، تمام مقداریں۔ لیکن صاحبِ کافیہ نے تمام مقداریں ذکر نہیں کیں، صاحبِ کافیہ نے کیا کیا ذکر کیا؟ پہلے ذکر کیا ”فِي عَدَدٍ نَحْوُ عِشْرُونَ دِرْهَمًا“، اور پھر آگے ”وَسَيَأْتِي“ کہا عنقریب اس کا ذکر آ جائے گا یعنی بحث اس کی آگے یعنی آ جائے گی بھئی۔ اور پھر کیا کہا؟ یا عدد کے علاوہ میں جیسے کہ ”رِطْلٌ زَيْتًا“، ”مَنَوَانِ سَمْنًا“ اور ”عَلَى التَّمْرَةِ مِثْلُهَا زُبْدًا“۔ کیل کی مقدار بھی ذکر نہیں کی وہ صاحبِ جامی نے ذکر کی تھی ”قَفِيزَانِ بُرًّا“، ذراع کی مثال بھی ذکر نہیں کی وہ بھی صاحبِ جامی نے ذکر کی ”ذِرَاعٌ ثَوْبًا“۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کافیہ کے عام نسخوں میں یہ ”قَفِيزَانِ بُرًّا“ اور ”ذِرَاعٌ ثَوْبًا“ کی مثال نہیں، ہاں بعض کافیہ کے نسخوں میں یہ ”قَفِيزَانِ بُرًّا“ والی مثال بھی ہے، لیکن ”ذِرَاعٌ ثَوْبًا“ والی مثال کسی کافیہ کے نسخے میں نہیں۔ معلوم ہوا صاحبِ کافیہ نے تمام مقداروں کی مثال ذکر نہیں کی۔ اچھا یہاں سوال پیدا ہوا ”عَلَى التَّمْرَةِ مِثْلُهَا زُبْدًا“ کھجور پر اسی کے مثل مکھن ہے، ”زُبْدًا“ نے ابہام کو دور کیا کس سے؟ ”مِثْلُ“ سے۔ کس سے؟ ”مِثْلُ“، اور ”مِثْلُ“ مفرد ہے، یہ ہے وہ ذاتِ مذکورہ جس سے ”زُبْدًا“ آ کر ابہام کو دور کر رہا ہے۔ اور ذاتِ مذکورہ جو ہے اس سے کیا مراد ہے؟ مفرد میں نے بتایا تھا، اور مفرد وہاں کس کے مقابلے میں آیا تھا؟ جملہ، مشابہِ جملہ اور مضاف کے مقابلے میں۔ حالانکہ ”مِثْلُهَا“ مثل مضاف ہے ہا ضمیر کی طرف، اے صاحبِ کافیہ! آپ مثالیں دے رہے تھے مفرد کی اور اس میں تو آپ نے کس کو ذکر کر دیا؟ مضاف کو ذکر کر دیا۔ تو جواب یاد رکھنا کہ بھئی مضاف سے وہاں مطلقاً مضاف مراد نہیں ہے، وہ جو مفرد آیا تھا میں نے بتایا تھا وہ دراصل نسبت کے مقابلے میں ہے۔ کس کے؟ نسبت، اور جملے میں بھی نسبت ہوتی ہے اور شبہِ جملہ میں بھی نسبت ہوتی ہے اور مضاف اور مضاف الیہ کے درمیان بھی نسبت ہوتی ہے۔ تو لہٰذا اس لیے وہاں ذکر مضاف کو کیا تھا، اور مضاف مطلقاً ہر مضاف مراد نہیں ہے، بلکہ ایسا مضاف جہاں اس کی نسبت میں ابہام ہو۔ مضاف کی نسبت ہوتی ہے نا مضاف الیہ کی طرف، وہ مضاف مراد ہے جس کی نسبت میں ابہام ہو، اور یہاں مثل کی جو اضافت ہا ضمیر کی طرف ہو رہی ہے اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، تو یہاں وہ والا مضاف نہیں جو پیچھے ذکر ہوا۔ وہاں وہ مضاف مراد تھا جس کی نسبت میں کیا ہو؟ ابہام، تو یہاں صرف مثل کی ذات میں ابہام تھا، کھجور کے برابر بھئی کھجور کے برابر کیا چیز ہے مکھن ہے کوئی اور چیز ہے؟ تو یہاں صرف مثل کے اندر ابہام ہے یعنی من حیث الاضافت نہیں ابہام ویسے ہی مثل کے لفظ میں ابہام ہے بھئی۔ دیکھیے بھئی آگے کہتے ہیں: ”وَالْمُرَادُ بِالْمَقَادِيرِ فِي هَذِهِ الصُّوَرِ هُوَ الْمُقَدَّرَاتُ“ کہتے ہیں مقداروں سے مراد ان صورتوں کے اندر مقدرات ہیں۔ ان صورتوں کے اندر مقداروں سے کیا مراد ہیں؟ مقدرات ہیں۔ یعنی مقداریں نہیں مراد، بھئی ادھر دیکھیے جب میں نے کہا ”عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا“ تو رطل، رطل تو بتایا تو ہے وہ نصفِ من کو کہتے ہیں اس میں کوئی ابہام ہے؟ نہیں، لیکن رطل کس چیز کا ہے اس ذات کے اندر ابہام ہے اس کی جنس میں ابہام ہے، تو مقدار میں نہیں ابہام مقدرات میں ابہام ہے۔ یا جیسے میں کہتا ہوں ”عِنْدِي عِشْرُونَ“ میرے پاس بیس ہیں، تو بیس انیس سے بڑا عدد اور اکیس سے جو چھوٹا عدد ہو اس کو بیس کہتے ہیں تو اس بیس میں تو کوئی ابہام نہیں۔ تو یہاں مقدار میں ابہام نہیں بلکہ وہ جو مقدر ہے جو معدود ہے اس کے اندر ابہام ہے۔ تو ان مثالوں میں کہتے ہیں مقداریں بول کر مقدرات مراد ہیں کہ ان کے اندر کیا ہے؟ ابہام ہے۔ بھئی سوال مقدرات کیسے مراد لیتے ہو، ذکر کر رہے ہیں مقدار کو اور مقدرات مراد ہیں؟ کہتے ہیں بھئی اس لیے کہ مقداروں سے وہ مقدرات ہی تو مراد ہیں کوئی الگ چیز تو نہیں۔ میں نے کہا ”عِنْدِي عِشْرُونَ دِرْهَمًا“ مجھے بتائیے ”عِشْرُونَ“ کوئی اور چیز ہے ”دِرْهَمًا“ کوئی اور ہے یا وہی درہم عشرون ہیں؟ وہی درہم عشرون ہیں۔ میں کہتا ہوں ”عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا“ کیا یہ ”رِطْلٌ“ کوئی اور چیز ہے اور ”زَيْتًا“ کوئی اور چیز ہے یا اسی زیتون کے تیل کا وزن بیان ہو رہا ہے؟ اسی، تو یہاں پر اس لیے یہ مقدار بول کر کیا مراد ہیں؟ مقدرات مراد ہیں کیونکہ دونوں ایک ہی چیزیں الگ الگ ہیں ہی نہیں بھئی۔ تو کہتے ہیں: ”وَالْمُرَادُ بِالْمَقَادِيرِ فِي هَذِهِ الصُّوَرِ هُوَ الْمُقَدَّرَاتُ“ اور مقداروں سے مراد ان صورتوں کے اندر مقدرات ہیں، ”لِأَنَّ قَوْلَكَ عِنْدِي عِشْرُونَ دِرْهَمًا“ اس لیے کیونکہ آپ کا یہ کہنا کہ میرے پاس بیس درہم ہیں ”وَرِطْلٌ زَيْتًا“ اور ایک رطل زیتون کا تیل ہے ”وَقَفِيزَانِ بُرًّا“ اور میرے پاس دو قفیز گندم ہے ”وَذِرَاعٌ ثَوْبًا“ اور میرے پاس ایک ذراع کپڑا ہے ”وَعَلَى التَّمْرَةِ مِثْلُهَا زُبْدًا“ اور کھجور پر اسی کے برابر مکھن ہے، ”الْمُرَادُ بِهَا الْمَعْدُودُ وَالْمَوْزُونُ وَالْمَكِيلُ وَالْمَذْرُوعُ وَالْمَقِيسُ لَا غَيْرُ“ اس لیے کیونکہ ان مقداروں کے ذریعے مراد جو ہیں وہ معدود، موزون، مکیل، مذروع اور مقیس ہی ہیں ”لَا غَيْرُ“ ان کے علاوہ کوئی اور چیز مراد نہیں۔ یہ ”عِشْرُونَ“ سے یہی درہم مراد ہیں یعنی یہی معدود ہی مراد ہے ”عِشْرُونَ“ سے۔ ”رِطْلٌ زَيْتًا“ یہ ”رِطْلٌ“ سے یہی زیت ہی مراد ہے یہ موزون جو ہے۔ ”قَفِيزَانِ بُرًّا“ یہ ”قَفِيزَانِ“ سے یہی مکیل ”بُرًّا“ مراد ہے کوئی اور چیز مراد نہیں۔ ”ذِرَاعٌ ثَوْبًا“ یہ ”ذِرَاعٌ“ سے یہی مذروع جو ثوب ہے یہی مراد ہے اور کوئی چیز نہیں مراد۔ ”وَعَلَى التَّمْرَةِ مِثْلُهَا زُبْدًا“ اور یہ جو مثل ہے اس کے ذریعے یہی ”زُبْدًا“ یہ مقیس ہی مراد ہے کوئی اور چیز مراد نہیں۔ تو یہ معنیٰ ہے ”الْمُرَادُ بِهَا الْمَعْدُودُ وَالْمَوْزُونُ وَالْمَكِيلُ وَالْمَذْرُوعُ وَالْمَقِيسُ لَا غَيْرُ“ ان مقداروں کے ذریعے مراد جو ہیں وہی وہ معدود، موزون، مکیل، مذروع اور مقیس ہی ہیں ”لَا غَيْرُ“ نہ کہ ان کے علاوہ۔ ”وَإِنَّمَا اقْتَصَرَ الْمُصَنِّفُ رَحِمَهُ اللَّهُ عَلَى الْأَمْثِلَةِ الثَّلَاثَةِ“، بھئی دیکھیے میں نے بتایا صاحبِ کافیہ نے یہاں تمام مقداروں کی مثالیں ذکر نہیں کیں، تمام مقداروں کی مثالیں ذکر نہیں کیں۔ باقی مقداروں کی مثالیں کیوں نہیں ذکر کیں؟ تو صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے، صاحبِ جامی کہ دراصل صاحبِ کافیہ ان چیزوں کو بیان کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے وہ مفرد تام ہوتا ہے جس سے آگے تمیز آ رہی ہے۔ ادھر دیکھیے یاد رکھو، یہ جو تمیز ہے نا یہ منصوب ہوتی ہے، تو یہ جو پہلی قسم ہے تمیز کی جو ذاتِ مذکورہ سے آئے یعنی مفرد سے آئے، اس کے اندر عامل یہی مفرد ہوتا ہے، اس تمیز کے اندر عامل یہی مفرد ہوتا ہے۔ یعنی یوں کہو کہ وہ تمیز جو مفرد سے آتی ہے اس کے اندر وہ مفرد جو مبہم ہے اور تام ہے وہ عامل ہے۔ پھر دہراؤ یہ میرے لفظ دہراؤ، کہ یہ جو مفرد سے تمیز آتی ہے اس کے اندر کون عامل ہوتا ہے؟ وہ مفرد جو مبہم ہے، مبہم ہے جبھی تو تمیز آ رہی ہے، وہ مفرد جو مبہم ہے اور تام ہے۔ تو مفرد سے تمیز آتی ہے اس کے اندر وہ مفردِ مبہم تام جو ہے وہ عمل کرتا ہے۔ تام کا کیا معنیٰ؟ جو پورا ہو، جو پورا ہو، یعنی مفردِ تام سے مراد وہ مفرد ہے جو ایسی حالت پر ہو کہ آگے اس کی اضافت نہ ہو سکے۔ مفردِ تام کا کیا معنیٰ؟ کہ وہ مفرد ایسی حالت پر ہو کہ آگے اس کی اضافت نہ ہو سکے۔ جیسے دیکھو ”رِطْلٌ“، ”رِطْلٌ“ کے آخر میں کیا موجود ہے؟ تنوین، اور تنوین کے ہوتے ہوئے کسی اسم کی اضافت نہیں ہو سکتی۔ تنوین کو ہٹانا پڑے گا پھر ہی اضافت ہو سکتی ہے، تنوین کے ہوتے ہوئے اضافت نہیں۔ معلوم ہوا ”رِطْلٌ“ یہ مفردِ مبہم تام ہے، مفردِ مبہم تام ہے اور اس نے ”زَيْتًا“ کو نصب دیا ہے۔ اسی طرح دیکھو ”قَفِيزَانِ“، ”قَفِيزَانِ“ اس کے آخر میں کیا ہے؟ نون، نونِ تثنیہ ہے، اور نونِ تثنیہ کے ہوتے ہوئے اضافت نہیں ہو سکتی، جب بھی تثنیہ کی اضافت کی جاتی ہے وہ نون گر جاتا ہے۔ تو ”قَفِيزَانِ“ اس وقت ایسی حالت میں ہے کہ یہ تام ہے، آگے اس کا مضاف الیہ قطعاً نہیں آ سکتا۔ اگر آئے گا تو نون کو گرانا پڑے گا نون کے ہوتے ہوئے نہیں آ سکتا۔ تو معلوم ہوا کبھی کوئی اسم تام ہوتا ہے تنوین کے ذریعے، کبھی نونِ تثنیہ کے ذریعے، کبھی نونِ جمع کے ذریعے، کس کے ذریعے؟ نونِ جمع کے ذریعے بھی کوئی اسم تام ہوتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ اضافت کے وقت یہ نونِ جمع گر جاتا ہے، ”مُسْلِمُونَ“ آپ اس کی اضافت کرنا چاہتے ہیں مصر کی طرف، تو نون کے ہوتے ہوئے اضافت نہیں ہو سکتی یہ نون کو گرانا پڑے گا۔ معلوم ہوا اگر نون موجود ہے تو اس وقت اسم تام ہو چکا ہے، آگے اس کی اضافت اس وقت ممکن نہیں یعنی آگے کوئی اس کا مضاف الیہ نہیں آ رہا۔ معلوم ہوا تنوین بھی اسم کے تام ہونے کی علامت، نونِ تثنیہ اور نونِ جمع بھی اسم کے تام ہونے کی علامت، اور اسی طرح تیسری صورت ہے اسم کے تام ہونے کی کہ کوئی آگے مضاف الیہ آ جائے، جیسے ”مِثْلُهَا“، ”مِثْلُ“ مضاف ہا ضمیر مضاف الیہ۔ اور مجھے بتائیے مضاف کی اضافت ایک مضاف الیہ کے ہوتے ہوئے دوسرے کی طرف اضافت ہو سکتی ہے؟ نہیں، ایک اسم کی اضافت ایک وقت میں ایک اسم کی طرف ہو سکتی ہے ایک سے زیادہ کی طرف نہیں ہو سکتی۔ تو جب مضاف کوئی اسم واقع ہو رہا ہو آگے اس کا مضاف الیہ آ رہا ہے تو کیا اس مضاف کی آگے دوبارہ کوئی اور مضاف الیہ آ سکتا ہے؟ نہیں آ سکتا۔ تو معلوم ہوا اسم کے تام ہونے کی تین صورتیں ہیں: یا تو اسم تام ہو گا تنوین کے ذریعے، یا نونِ تثنیہ و جمع کے ذریعے، یا اضافت کے ذریعے۔ توجہ ہے؟ جب ان تین چیزوں کے ذریعے کوئی اسم تام ہو جائے تو پھر آگے اس کا مضاف الیہ نہیں آ سکتا۔ تنوین آ رہی ہے معلوم ہوا مضاف الیہ نہیں آ سکتا، نونِ تثنیہ و جمع ہے معلوم ہوا آگے کوئی اور مضاف الیہ نہیں آ سکتا، اور اگر ایک مضاف الیہ موجود ہے تو آگے کوئی اور مضاف الیہ نہیں آ سکتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو میں بیان یہ کر رہا تھا کہ یہ جو پہلی قسم ہے جس میں تمیز مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے اس میں اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ اس تمیز کو نصب کس نے دیا، اس کے اندر عامل کیا ہے؟ تو آپ کہیں یہی مفردِ مبہم تام، مفردِ مبہم تام جو ہے یہ اس کے اندر عامل ہے۔ یا مختصر لفظوں میں یوں کہو کہ تمیز کی پہلی قسم کو اسمِ تام نصب دیتا ہے۔ کون نصب دیتا ہے؟ اسمِ تام نصب دیتا ہے یعنی وہ اسم جو تنوین یا نونِ تثنیہ و جمع یا مضاف الیہ کے ذریعے تام ہو رہا ہو، تو وہ اسمِ تام جو ہے تمیز کو نصب دیتا ہے۔ تو یہ اس کے اندر عامل ہے۔ بھئی یہ کیسے اس کے اندر عامل ہے؟ چلو یہ آگے تفصیل آ رہی ہے۔ بہرحال یہاں پہلے یہاں تک بات سمجھ لیں، کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ صاحبِ کافیہ نے تمام مقداروں کی مثالیں کیوں ذکر نہیں کیں؟ تو صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ دراصل وہ آپ کو بتلانا چاہتے ہیں صرف وہ چیزیں جن کے ذریعے اسم تام ہوتا ہے۔ چنانچہ ایک مثال کس کی ذکر کی؟ ”رِطْلٌ زَيْتًا“ یہ رطل تام ہو رہا ہے کس کے ذریعے؟ تنوین کے ذریعے۔ ایک مثال ہے ”وَمَنَوَانِ سَمْنًا“ یہ منوان کیا ہے؟ یہ تام ہو رہا ہے کس کے ذریعے؟ نونِ تثنیہ کے ذریعے۔ اور ”عَلَى التَّمْرَةِ مِثْلُهَا زُبْدًا“ یہ مثل تام ہو رہا ہے کس کے ذریعے؟ مضاف الیہ کے ذریعے، تو ان تینوں کی مثالیں ذکر کرنا مقصود تھا۔ اور پیچھے ”عِشْرُونَ دِرْهَمًا“ بھی آیا تھا لیکن اس کو تو صاحبِ کافیہ نے یوں کہو اگلی بحث کے حوالے کر دیا اور کیا فرمایا؟ ”نَحْوُ عِشْرُونَ دِرْهَمًا وَسَيَأْتِي“ کہ اس کا ذکر عنقریب آگے آ جائے گا، گویا یہاں یہ تین مثالیں ہی انہوں نے ذکر کیں بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یا یوں کہیں کہ ”عِشْرُونَ“ اور ”مَنَوَانِ“ کو ایک ہی مثال بنائیں کیونکہ ”عِشْرُونَ“ میں نونِ جمع ہے تو ”مَنَوَانِ“ میں نونِ تثنیہ ہے دونوں نونوں کا ایک ہی حکم ہے، ان کے ذریعے اسم تام ہوتا ہے، تو گویا تین مثالیں ذکر کیں۔ تو صاحبِ کافیہ کا یہاں مقصد مقداریں گنوانا نہیں ہے بلکہ وہ بتلانا چاہتے ہیں کوئی اسم کن چیزوں کے ذریعے تام ہوتا ہے، کبھی تنوین سے تام ہو گا، کبھی نونِ تثنیہ و جمع سے تام ہو گا اور کبھی مضاف الیہ کے ذریعے تام ہو گا وہ بتلانا چاہتے ہیں۔ اور ایک اور بات یاد رکھنا یہ ”عِشْرُونَ“ اس کے اندر یہ نون کون سا ہے؟ ”عِشْرُونَ“ کے اندر۔ بظاہر لگتا ہے یہ نونِ جمع ہے، نہیں یہ نونِ جمع نہیں یہ نون ہے مشابہِ جمع۔ یہ نون کون سا ہے؟ مشابہِ جمع، جمع کے مشابہ ہے جمع والا نہیں، اس لیے کیونکہ جمع کے کم از کم افراد تین ہوتے ہیں، ”مُسْلِمٌ“ کی جمع کیا؟ ”مُسْلِمُونَ“ تو کم از کم کتنے افراد ہوں گے؟ تین یا زیادہ۔ تو اگر ”عِشْرُونَ“ کو بھی جمع قرار دیا جائے ”عَشْرٌ“ کی تو ”عِشْرُونَ“ میں کم از کم کتنے عشرہ ہونے چاہئیں؟ تین ہونے چاہئیں یعنی تیس پر اس کا اطلاق ہونا چاہیے، حالانکہ ”عِشْرُونَ“ تیس کو تو نہیں کہتے، ”عِشْرُونَ“ تو بیس کو کہتے ہیں۔ معلوم ہوا یہ جو ”عِشْرُونَ“ میں جو نون آیا ہے یہ جمع والا نہیں بلکہ مشابہِ جمع ہے یعنی اس کے احکام سارے اسی کی طرح ہیں لیکن یہ جمع والا نہیں یہ مشابہِ جمع ہے۔ تو کہتے ہیں: ”وَإِنَّمَا اقْتَصَرَ الْمُصَنِّفُ رَحِمَهُ اللَّهُ عَلَى الْأَمْثِلَةِ الثَّلَاثَةِ“ اور مصنف رحمہ اللہ نے تین مثالوں پر اکتفا فرمایا، دیکھو تین مثالیں تو نہیں ہیں پیچھے تو چار مثالیں ہیں، لیکن کہتے ہیں چونکہ یا تو یوں کہیں اس میں نونِ جمع ہے یوں سمجھیں اور آگے نونِ تثنیہ بھی ہے تو اس کو ایک ہی مثال کے درجے میں شمار کریں، یا اس لیے کیونکہ اس کے بعد چونکہ کہہ دیا ”وَسَيَأْتِي“ کہ اس کا بیان آگے آ جائے گا تو اس کو آگے کے حوالے کر دیا تو گویا تین ہی مثالیں ہیں۔ تو کہتے ہیں: ”وَإِنَّمَا اقْتَصَرَ الْمُصَنِّفُ رَحِمَهُ اللَّهُ عَلَى الْأَمْثِلَةِ الثَّلَاثَةِ“ اور مصنف نے اکتفا کیا تین مثالوں پر ”لِأَنَّهُ كَانَ مَطْمَحُ نَظَرِهِ التَّنْبِيهَ عَلَى بَيَانِ مَا يَتِمُّ بِهِ الْمُفْرَدُ“۔ ”لِأَنَّهُ كَانَ مَطْمَحُ نَظَرِهِ“، ”مَطْمَحٌ“، ”طَمَحَ يَطْمَحُ طُمُوحًا“ کا معنیٰ ہے کسی چیز کی طرف نظر اٹھانا، آپ یوں نظر اٹھاتے ہیں کسی چیز کی طرف یہ ہے طموح بھئی، یہ کیا ہے؟ طموح، ”طَمَحَ يَطْمَحُ طُمُوحًا“ اور اسی سے یہ ”مَطْمَحُ نَظَرِهِ“۔ ”مَطْمَحُ“ یا تو یہ ظرف ہے یا یہ مصدرِ میمی ہے، مصدرِ میمی ہے، تو بعض شارحین نے لکھا کہ یہ مصدرِ میمی ہے بھئی۔ ”مَطْمَحُ نَظَرِهِ أَيِ ارْتِفَاعُ نَظَرِهِ“۔ ”مَطْمَحُ“ کا معنیٰ مصدر ہوا نا نظر اٹھانا تو ”ارْتِفَاعُ نَظَرِهِ“ اس کی نظر کا اٹھانا، مراد وہ ہے وہ جو منظورِ نظر ہے یعنی مصدر بمعنیٰ اسمِ مفعول کے ہے جس کی طرف نظر اٹھائی جائے، تو جس چیز کی طرف نظر اٹھائی جائے مراد مقصود ہے۔ مراد کیا ہے؟ مصنف کا مقصود یہاں مقداریں گنوانا نہیں ہے بلکہ متنبہ کرنا ہے کہ اسم کتنی چیزوں پر تام ہوتا ہے، کبھی تنوین پر کبھی نون پر اور کبھی اضافت کے ساتھ، تو وہ بتلانا چاہتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ”مَطْمَحُ“ کو یا تو مصدرِ میمی بنا لیں یا ”مَطْمَحُ“ ظرف کا صیغہ بنا لیں اور بمعنیٰ محل کے کر لیں، ”مَطْمَحُ“ نظر اٹھانے کی جگہ لیکن کس معنیٰ میں کر لیں؟ محل، ”أَيْ مَحَلُّ نَظَرِهِ“ ان کی نظر کا محل یعنی جو ان کا مقصود ہے۔ تو کہتے ہیں: ”وَإِنَّمَا اقْتَصَرَ الْمُصَنِّفُ رَحِمَهُ اللَّهُ عَلَى الْأَمْثِلَةِ الثَّلَاثَةِ“ مصنف رحمہ اللہ نے تین مثالوں پر اکتفا فرمایا ”لِأَنَّهُ كَانَ مَطْمَحُ نَظَرِهِ“ اس لیے کیونکہ مصنف کا مقصود جو ہے ”التَّنْبِيهَ“ وہ متنبہ کرنا ہے ”عَلَى بَيَانِ مَا يَتِمُّ بِهِ الْمُفْرَدُ“ اس چیز کے بیان پر جس کے ذریعے کوئی مفرد تام ہوتا ہے، ”وَهُوَ التَّنْوِينُ“ اور وہ تنوین ہے ”كَمَا فِي رِطْلٌ زَيْتًا“ جیسے کہ ”رِطْلٌ زَيْتًا“ کے اندر ہے، اس میں دیکھو تنوین جو ہے رطل کو تام کر رہی ہے، ”أَوِ النُّونُ“ یا وہ نون ہو گا ”كَمَا فِي مَنَوَانِ سَمْنًا“ جیسے کہ ”مَنَوَانِ سَمْنًا“ کے اندر ہے، ”أَوِ الْإِضَافَةُ“ یا وہ اضافت ہو گی ”كَمَا فِي عَلَى التَّمْرَةِ مِثْلُهَا زُبْدًا“ جیسے اس مثال کے اندر ہے بھئی۔ ”وَلِهَذَا لَمْ يَسْتَوْفِ أَقْسَامَ الْمَقَادِيرِ“ اسی لیے مصنف نے پورا شمار نہیں کیا مقداروں کی قسموں کو، استیفاء کا معنیٰ ہے پورا کرنا، ”وَلِهَذَا لَمْ يَسْتَوْفِ“ اسی لیے مصنف نے پورا نہیں کیا ”أَقْسَامَ الْمَقَادِيرِ“ مقداروں کی قسموں کو ”وَكَرَّرَ بَعْضَهَا“ اور بعضوں کو وہ مکرر لائے، بعضوں کو وہ مکرر لائے۔ دیکھو نا ”رِطْلٌ“ یہ بھی وزن اور ”مَنَوَانِ“ یہ بھی وزن کا نام ہے، یہ کوئی کیل نہیں ہے کیل تو ”قَفِيزَانِ بُرًّا“ ہے، یہ دونوں وزن ہیں تو دونوں کو مکرر لائے۔ یا یوں کہیں کہ ”عِشْرُونَ“ کے اندر بھی نون ہے اور ”مَنَوَانِ“ کے اندر بھی نون ہے تو یہ مثالیں کیا ہو گئیں جس میں نون ہے وہ مکرر ہو گئیں۔ تین قسم کی مثالیں لانا مقصود تھا اور وہ تینوں لے آئے ہیں۔ ”وَلِهَذَا لَمْ يَسْتَوْفِ أَقْسَامَ الْمَقَادِيرِ“ اسی لیے مصنف نے مقداروں کی قسمیں جو ہیں ان کو پورا شمار نہیں کیا ”وَكَرَّرَ بَعْضَهَا“ اور ان میں سے بعض کو مکرر لائے۔ ”وَمَعْنَى تَمَامِ الِاسْمِ“ بھئی اسم کے تام ہونے کا کیا معنیٰ؟ میں نے ابھی بیان کر دیا کہ وہ اسم ایسی حالت پر ہو کہ اس کی اس حالت میں اضافت نہ ہو سکے۔ تنوین ہے، نونِ جمع یا تثنیہ ہے یا ایک مضاف الیہ پہلے سے موجود ہے تو اب ان کی آگے اضافت نہیں ہو سکتی۔ تو کہتے ہیں: ”وَمَعْنَى تَمَامِ الِاسْمِ“ اور اسم کے تام ہونے کا معنیٰ یہ ہے ”أَنْ يَكُونَ عَلَى حَالَةٍ“ کہ وہ اسم ایسی حالت پر ہو ”لَا يُمْكِنُ إِضَافَتُهُ مَعَهَا“ کہ ممکن نہ ہو اس اسم کی اضافت کرنا ”مَعَهَا“ اس حالت کے ساتھ۔ ”وَالِاسْمُ مُسْتَحِيلُ الْإِضَافَةِ“ اور اسم جو ہے مستحیل الاضافت ہوتا ہے یعنی اس کی اضافت محال ہوتی ہے، اسم کی اضافت محال، یاد رکھو محال محال کا معنیٰ ہے ناممکن ناممکن، یہ اردو میں مَحال ہے اصل عربی لفظ مُحال ہے میم کے ضمہ کے ساتھ، تو کہیں عربی عبارت میں آئے تو وہاں مُحال پڑھنا اور اردو میں استعمال کریں تو اردو میں یہ رائج ہی میم کے فتحہ کے ساتھ ہو گیا ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اردو میں یہ رائج ہی میم کے فتحہ کے ساتھ ہو گیا ہے اور ضابطہ ہے: ”الْغَلَطُ الرَّائِجُ أَفْصَحُ مِنَ الصَّحِيحِ غَيْرِ الرَّائِجِ“۔ ”الْغَلَطُ الرَّائِجُ“ وہ غلط جو رائج ہو جائے مشہور ہو جائے سب اسی طرح استعمال کر رہے ہیں تو ”الْغَلَطُ الرَّائِجُ أَفْصَحُ“ وہ زیادہ فصیح ہے کس کے مقابلے میں؟ ”مِنَ الصَّحِيحِ غَيْرِ الرَّائِجِ“ صحیح غیرِ رائج کے مقابلے میں۔ کہتے ہیں: ”وَالِاسْمُ مُسْتَحِيلُ الْإِضَافَةِ“ اور اسم جو ہے وہ مستحیل الاضافت ہوتا ہے یعنی اس کی اضافت محال ہوتی ہے ”مَعَ التَّنْوِينِ“ تنوین کے ساتھ ”وَنُونَيِ التَّثْنِيَةِ وَالْجَمْعِ“ اور تثنیہ اور جمع کے دو نونوں کے ساتھ ”وَمَعَ الْإِضَافَةِ“ اور اضافت کے ساتھ، ان تین چیزوں کے ساتھ اسم مستحیل الاضافت ہوتا ہے، ”لِأَنَّ الْمُضَافَ لَا يُضَافُ ثَانِيًا“ اس لیے کیونکہ مضاف کو دوبارہ مضاف نہیں کیا جاتا۔ ”فَإِذَا تَمَّ الِاسْمُ بِهَذِهِ الْأَشْيَاءِ شَابَهَ الْفِعْلَ إِذَا تَمَّ بِالْفَاعِلِ“۔ اب دیکھیے بھئی ادھر دیکھیے، میں نے بتایا یہ جو مفرد سے تمیز آتی ہے اس کو نصب کون دیتا ہے؟ یہی مفردِ مبہم تام۔ بھئی یہ کیسے نصب دیتا ہے؟ کہتے ہیں دراصل اس کی مشابہت آ گئی فعل کے ساتھ، جیسے فعل فاعل کے ذریعے تام ہو جاتا ہے اور اس کے بعد پھر وہ مفعول کو نصب دیتا ہے، تو اسی طرح یہاں پر بھی یہ جو اسم آیا مثلاً ”رِطْلٌ“، یہ ”رِطْلٌ“ تنوین کے ذریعے تام ہو گیا تو جیسے فعل فاعل کے ساتھ تام ہوتا ہے، تو اس ”رِطْلٌ“ کی مشابہت کس کے ساتھ آ گئی؟ فعل کے ساتھ، اور فعل جب تام ہو جائے تو پھر وہ مفعول بہ کو نصب بھی دیتا ہے، تو یہ ”رِطْلٌ“ بھی جب تنوین کے ساتھ تام ہو گیا تو اب اس نے آگے تمیز کو نصب دے دیا۔ تو کہتے ہیں: ”فَإِذَا تَمَّ الِاسْمُ بِهَذِهِ الْأَشْيَاءِ“ جب اسم تام ہو گیا ان چیزوں کے ذریعے ”شَابَهَ الْفِعْلَ“ تو یہ فعل کے مشابہ ہو گیا ”إِذَا تَمَّ بِالْفَاعِلِ“ جب فعل فاعل کے ذریعے پورا ہو جائے۔ جب اسم ان چیزوں کے ذریعے تام ہوا تو یہ مشابہ ہوا فعل کے ساتھ جب وہ تام ہو جائے فاعل کے ساتھ، ”وَصَارَ بِهِ كَلَامًا تَامًّا“ اور اس کی وجہ سے کلام تام ہو جاتا ہے۔ ادھر دیکھیے فعل کے ساتھ جب فاعل ملتا ہے تو کلام کیا ہو جاتا ہے؟ تام۔ پھر دیکھیے ترجمہ: ”فَإِذَا تَمَّ الِاسْمُ بِهَذِهِ الْأَشْيَاءِ“ جب اسم تام ہو گیا ان چیزوں کے ذریعے یعنی تنوین اور نونِ تثنیہ یا جمع اور اضافت کے ساتھ، تو ”شَابَهَ الْفِعْلَ إِذَا تَمَّ بِالْفَاعِلِ“ تو یہ مشابہ ہو گیا اس فعل کے جب وہ تام ہو جائے فاعل کے ذریعے، فعل جب تام ہو جائے فاعل کے ذریعے ”وَصَارَ بِهِ كَلَامًا تَامًّا“ اور اس فاعل کی وجہ سے وہ کلام تام ہو جاتا ہے۔ ”فَيُشَابِهُ التَّمْيِيزُ الْآتِي بَعْدَهُ الْمَفْعُولَ“ تو مشابہ ہو گئی وہ تمیز جو اس کے بعد آ رہی ہے ”الْمَفْعُولَ“ کس کے مشابہ ہو گئی؟ مفعول، جیسے فعل فاعل کے ساتھ تام ہو جاتا ہے اور پھر آگے مفعول کو نصب دیتا ہے، تو یہاں پر اسم بھی جب ان چیزوں کے ذریعے تام ہو گیا تو آگے تمیز کس کے مشابہ ہو گئی؟ مفعول کے، تو اب وہ اس کو نصب دے گا۔ تو کہتے ہیں: ”فَيُشَابِهُ التَّمْيِيزُ الْآتِي بَعْدَهُ الْمَفْعُولَ“ تو مشابہ ہو گئی وہ تمیز جو اس اسم کے بعد آ رہی ہے مفعول کے ساتھ، ”لِوُقُوعِهِ بَعْدَ تَمَامِ الِاسْمِ“ اس وجہ سے کہ وہ تمیز اسم کے پورا ہونے کے بعد واقع ہو رہی ہے ”كَمَا أَنَّ الْمَفْعُولَ حَقُّهُ أَنْ يَقَعَ بَعْدَ تَمَامِ الْكَلَامِ“ جیسے کہ مفعول جو ہے اس کا حق یہ ہے کہ وہ کلام کے تام ہونے کے بعد واقع ہوتا ہے، مفعول کا حق یہ ہے کہ کلام کے تام ہونے کے بعد یعنی فاعل کے بعد آتا ہے، کبھی مقدم بھی ہو جاتا ہے لیکن حق اس کا کیا ہے؟ اس کو کلام کے تام ہونے کے بعد یعنی فاعل کے بعد آنا چاہیے، تو تمیز بھی اسی طرح تنوین، نونِ تثنیہ و جمع اور اضافت کے بعد آتی ہے۔ ”كَمَا أَنَّ الْمَفْعُولَ حَقُّهُ أَنْ يَقَعَ بَعْدَ تَمَامِ الْكَلَامِ“ جیسے کہ مفعول جو ہے اس کا حق یہ ہے کہ وہ تمامِ کلام کے بعد واقع ہو، ”فَيَنْصِبُهُ ذَلِكَ الِاسْمُ التَّامُّ قَبْلَهُ“ تو اس تمیز کو پھر نصب دے دیتا ہے وہ اسمِ تام ”قَبْلَهُ“ جو اس تمیز سے قبل ہے، کیوں نصب دیتا ہے؟ ”لِمُشَابَهَتِهِ الْفِعْلَ التَّامَّ بِفَاعِلِهِ“ اس لیے کیونکہ اس اسمِ تام کی مشابہت ہے اس فعل کے ساتھ ”التَّامَّ بِفَاعِلِهِ“ جو پورا ہو رہا ہے اپنے فاعل کے ذریعے۔ ”وَهَذِهِ الْأَشْيَاءُ إِنَّمَا قَامَتْ مَقَامَ الْفَاعِلِ“ اور یہ چیزیں فاعل کے قائم مقام ہو گئیں، بھئی یہ چیزیں تنوین، نونِ تثنیہ و جمع اور مضاف الیہ آپ نے ان کو فاعل کے قائم مقام کیسے کر دیا؟ کہتے ہیں بھئی جیسے فاعل فعل کے بعد آتا ہے کبھی فعل پر مقدم نہیں ہوتا، یہ چیزیں بھی اس اسم کے بعد آتی ہیں اس پر کبھی مقدم نہیں ہوتیں اس لیے وہ اسم فعل کے مشابہ اور یہ چیزیں فاعل کے مشابہ ہو گئیں کیونکہ یہ اس اسم کے بعد آ رہی ہیں۔ کہتے ہیں: ”وَهَذِهِ الْأَشْيَاءُ إِنَّمَا قَامَتْ مَقَامَ الْفَاعِلِ“ اور یہ چیزیں جو ہیں فاعل کے قائم مقام ہو گئیں ”لِكَوْنِهَا فِي آخِرِ الِاسْمِ“ اس وجہ سے کہ یہ اسم کے آخر میں ہیں ”كَمَا كَانَ الْفَاعِلُ عَقِبَ الْفِعْلِ“ جیسے کہ فاعل جو ہے فعل کے پیچھے ہوتا ہے، فعل کے بعد ہوتا ہے۔ ”أَلَا تَرَى“ کیا آپ دیکھتے نہیں؟ اب دیکھیے بھئی، اسم جو ہے کبھی تنوین سے تام ہو رہا ہے، کبھی نونِ تثنیہ و جمع سے، اور کبھی مضاف الیہ سے۔ اسی طرح الف لام ہے، اس کے ذریعے بھی اسم تام ہوتا ہے، جب اسم پر الف لام ہو پھر اضافت نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کیا بتایا؟ اسم تام ہونے کا کیا معنیٰ ہے؟ کہ وہ ایسی حالت پر ہو کہ اس کی اضافت اسی حالت میں نہ ہو سکے، تو الف لام بھی ایسا ہے، الف لام بھی اسم پر آ جائے تو اضافت نہیں ہو سکتی الف لام کو ہٹانا پڑے گا۔ تو لیکن کہتے ہیں اس کے بعد تمیز نہیں لا سکتے، کیوں؟ کیونکہ جب یہ چیزیں آتی تھیں یہ اسم کے بعد آتی تھیں، یہ تنوین، نون اور اضافت یہ اسم کے بعد آتی ہیں، تو یہ فاعل کے مشابہ ہو گئیں کیونکہ فاعل بھی فعل کے بعد آتا ہے۔ اور الف لام وہ تو اسم کے شروع میں آتا ہے، تو اس کی مشابہت فاعل کے ساتھ نہیں ہے، فاعل تو کبھی بھی فعل پر مقدم نہیں ہو سکتا، تو الف لام کی مشابہت فاعل کے ساتھ نہ ہوئی۔ تو معلوم ہوا وہ اسم جس پر الف لام داخل ہوا وہ فعل کے مشابہ بھی نہیں، جب وہ فعل کے مشابہ نہیں تو لہٰذا اب وہ تمیز کو نصب بھی نہیں دے سکتا۔ حالانکہ الف لام کے ذریعے بھی اسم کیا ہوتا ہے؟ تام۔ کیا معنیٰ تام ہوتا ہے؟ آگے اس کی اضافت نہیں ہو سکتی، لیکن پھر بھی جب الف لام ہو پھر تمیز نہیں لا سکتے کیونکہ الف لام شروع میں آ کر اسم کو تام کر رہا ہے، اور وہ جو چیزیں ہیں تنوین اور نون اور اضافت وہ آخر میں آ کر اسم کو تام کر رہی ہیں تو وہ فاعل کی طرح ہیں، فاعل بھی فعل کے بعد آتا ہے کبھی اس پر مقدم نہیں ہوتا جبکہ الف لام تو مقدم ہے بھئی۔ کہتے ہیں: ”أَلَا تَرَى أَنَّ لَامَ التَّعْرِيفِ الدَّاخِلَةَ عَلَى أَوَّلِ الِاسْمِ“، یہ عبارت پہ نظر رکھیں بھئی، ”أَنَّ لَامَ التَّعْرِيفِ الدَّاخِلَةَ“ ”الدَّاخِلَةَ“ اس پر نصب پڑھنا، یہ تعریف کی صفت نہیں ہے ”لَامَ التَّعْرِيفِ“ کی صفت ہے اور ”لَامَ التَّعْرِيفِ“ تو منصوب ہے ”أَنَّ“ کا اسم ہے، وہ لامِ تعریف ”الدَّاخِلَةَ“ جو داخل ہو۔ تو کہتے ہیں: ”أَلَا تَرَى“ کیا آپ دیکھتے نہیں ”أَنَّ لَامَ التَّعْرِيفِ الدَّاخِلَةَ عَلَى أَوَّلِ الِاسْمِ“ کہ وہ لامِ تعریف جو داخل ہو اسم کے اول پر یعنی شروع پر، ”وَإِنْ كَانَ يَتِمُّ بِهَا الِاسْمُ“ اگرچہ اس کے ذریعے اسم تام ہو جاتا ہے ”فَلَا يُضَافُ مَعَهَا“ پس اس کے ساتھ اسم کی اضافت نہیں کی جاتی، تو یہ جو لامِ تعریف ہے جس کے ذریعے اسم تام ہوتا ہے اس کے ساتھ اسم کی اضافت نہیں کی جاتی ”لَا يَنْتَصِبُ التَّمْيِيزُ عَنْهُ“ تمیز منصوب نہیں ہوتی ”عَنْهُ“ اس کی وجہ سے، اس کی وجہ سے تمیز اس الف لام کی وجہ سے تمیز منصوب نہیں ہوتی۔ یاد رکھو یہ ”عَنْ“ عربی زبان میں تعلیل کے لیے آتا ہے کبھی کبھار، کسی چیز کی علت بیان کرتا ہے، یعنی یہ وہی معنیٰ ادا کرتا ہے جو باءِ سببیہ ادا کرتی ہے۔ تو کیا ترجمہ ہو گا؟ ”لَا يَنْتَصِبُ التَّمْيِيزُ عَنْهُ أَيْ بِسَبَبِهِ“ تمیز منصوب نہیں ہوتی اس کی وجہ سے۔ نونِ تثنیہ و جمع اور اضافت کی وجہ سے تو تمیز منصوب ہو گی لیکن یہ الف لام کی وجہ سے تمیز منصوب نہیں ہو گی۔ تو ”لَا يَنْتَصِبُ التَّمْيِيزُ عَنْهُ“ اس کی وجہ سے تمیز جو ہے منصوب نہیں ہوتی ”فَلَا يُقَالُ“ پس یوں نہیں کہا جاتا ”عِنْدِي الرَّاقُودُ خَلًّا“۔ راقود کہتے ہیں بڑا مٹکا جو ہے، بڑا مٹکا، اور ”خَلٌّ“ سرکہ۔ آپ کسی کو بتلانا چاہتے ہیں کہ میرے پاس ایک بڑا مٹکا سرکہ موجود ہے بڑا مٹکا، تو آپ یوں نہیں کہہ سکتے ”عِنْدِي الرَّاقُودُ خَلًّا“، یوں نہیں کہہ سکتے۔ یعنی آپ ”خَلًّا“ کو تمیز بنائیں کس سے؟ ”الرَّاقُودُ“ سے، یہ آپ نہیں بنا سکتے، کیوں؟ کیونکہ ”الرَّاقُودُ“ تام ہو رہا ہے کس کے ذریعے؟ الف لام کے ذریعے، تو اس کی مشابہت فعل کے ساتھ نہ ہوئی بھئی۔ جب فعل کے ساتھ مشابہت نہیں تو یہ تمیز کو نصب بھی نہیں دے سکتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں ”فَلَا يُقَالُ عِنْدِي الرَّاقُودُ خَلًّا“ پس یوں نہیں کہا جائے گا۔ ہاں اگر آپ یہ کہنا چاہتے ہیں تو پھر الف لام کے بغیر تنوین کے ساتھ لے آئیں یوں کہیں گے: ”عِنْدِي رَاقُودٌ خَلًّا“، ”عِنْدِي رَاقُودٌ خَلًّا“ اب یہ ”رَاقُودٌ“ جو ہے یہ تنوین کے ساتھ تام ہو رہا ہے، یہ ”خَلًّا“ تمیز کو نصب دے سکتا ہے۔ اچھا بھئی یہاں آخر میں تمیز کی ایک دو باتیں مزید یاد رکھیں، یاد رکھیں: انہوں نے آپ کو بتلایا کہ اسم تام ہوتا ہے تنوین کے ذریعے، یا نونِ تثنیہ و جمع کے ذریعے، یا مضاف الیہ کے ذریعے۔ اسی طرح یاد رکھنا یہ جو تنوین ہے یہ کبھی ظاہر ہوتی ہے کبھی مقدر ہوتی ہے۔ ”عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا“، ”رِطْلٌ“ کے اندر تنوین ظاہر ہے۔ اور بعض اوقات تنوین مقدر ہوتی ہے، چنانچہ بعض اوقات ایسا ہو گا کہ اسم تام ہو رہا ہو گا اور آگے تمیز آ رہی ہو گی اور آپ حیران ہوں گے کہ نہ تو یہاں تنوین ہے، نہ یہاں نونِ تثنیہ و جمع ہے، اور نہ یہاں اضافت ہے، تو پھر یہ تمیز کو کیسے نصب دے رہا ہے؟ تو یاد رکھنا بعض اوقات وہ تنوین مقدر ہوتی ہے، جیسے ”أَحَدَ عَشَرَ“۔ یاد رکھو یہ گیارہ سے لے کر ننانوے تک جتنے عدد ہیں ان سب کی تمیز مفرد منصوب آتی ہے۔ صاحبِ کافیہ عدد کی تمیز کا بیان انہوں نے آپ کو بتلا دیا کہ آگے چل کر عدد کی بحث میں اس کو ذکر کریں گے، وہاں آپ کو بتلائیں گے کہ گیارہ سے لے کر ننانوے تک جو عدد ہیں ان کی تمیز مفرد منصوب آتی ہے۔ میں کہنا چاہتا ہوں میرے پاس گیارہ کتابیں ہیں، تو میں کہوں گا ”عِنْدِي أَحَدَ عَشَرَ كِتَابًا“۔ تو ”أَحَدَ عَشَرَ“ یہ ہے ممیز اور ”كِتَابًا“ ہے اس کی تمیز۔ اب دیکھو ”أَحَدَ عَشَرَ“ یہاں پر نہ تنوین موجود ہے، نہ نونِ تثنیہ و جمع ہے، اور نہ یہاں اضافت ہو رہی ہے، تو پھر یہ ”كِتَابًا“ کو کیسے نصب دے رہا ہے؟ تو جواب یاد رکھنا کہ یہاں تنوین مقدر ہے، چونکہ یہ ”أَحَدَ عَشَرَ“ مبنی ہے بھئی، اور مبنی پر تنوین ظاہر نہیں ہو سکتی تو یہاں تنوین مقدر ہے۔ تو ”أَحَدَ عَشَرَ كِتَابًا“ یا ”أَحَدَ عَشَرَ دِرْهَمًا“ یا ”أَحَدَ عَشَرَ دِينَارًا“۔ یا اسی طرح دہائیاں لے لیں ”عِشْرُونَ كِتَابًا“، ”ثَلَاثُونَ كِتَابًا“، تو دہائیوں کے اندر تو وہ نون ہے، لیکن ”أَحَدَ عَشَرَ“ سے لے کر ”تِسْعَةَ عَشَرَ“ تک تنوین نہیں ہے، تو تنوین مقدر ہے یہاں۔ معلوم ہوا وہ تنوین کبھی لفظوں میں آتی ہے اور کبھی مقدر ہوتی ہے جس کے ذریعے کوئی اسم تام ہوتا ہے۔ یا اسی طرح جیسے ”كَمْ“ ہے، ”كَمْ“ جو ہے کنایات میں سے ہے اور اس کے بعد بھی تمیز آتی ہے ”كَمْ رَجُلًا“، ”كَمْ رَجُلًا“۔ اب آپ کے ذہن میں اشکال آئے گا کہ یہ ”كَمْ“ کے بعد ”رَجُلًا“ تمیز آ رہی ہے حالانکہ ”كَمْ“ پر تنوین یا نون یا اضافت یہاں نہیں ہے، تو جواب یہ کہ ”كَمْ“ بھی مبنیات میں سے ہے، تو یہاں پر بھی تنوین تقدیراً ہے بھئی۔ معلوم ہوا تنوین کبھی ظاہر ہوتی ہے اور کبھی مقدر ہوتی ہے، اور دو جگہ مقدر ہے: ایک ”أَحَدَ عَشَرَ“ سے لے کر ”تِسْعَةَ عَشَرَ“ تک گیارہ سے انیس تک جو عدد ہیں، اور ایک ”كَمْ“ جو ہے اس میں تنوین مقدر ہو گی، اور ان کے بعد تمیز آئے گی اور وہ منصوب ہو گی۔ پھر ایک اور بات یاد رکھنا کہ تمیز ہمیشہ نکرہ ہوتی ہے، تمیز ہمیشہ نکرہ ہوتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے مقصد ہے ابہام کو دور کرنا، تو نکرہ کے ذریعے جب ابہام دور ہو جاتا ہے تو معرفہ لانے کی کوئی حاجت نہیں ہے، تو تمیز ہمیشہ نکرہ ہو گی۔ نیز ایک اور بات یاد رکھنا، انہوں نے آپ کو بتلایا کہ کوئی اسم تام ہوتا ہے تنوین کے ذریعے یا نونِ تثنیہ و جمع کے ذریعے یا اضافت کے ذریعے پھر وہ تمیز کو نصب دیتا ہے۔ یاد رکھنا بعض اوقات اسم فی ذاتہٖ تام ہوتا ہے، اپنی ذات کے اعتبار سے ہی وہ تام ہے وہ تمیز کو نصب دے گا، اس کو کسی تنوین کی حاجت نہیں، کسی نونِ تثنیہ و جمع کی حاجت نہیں، کسی اضافت کی حاجت نہیں، اور وہ ضمیر ہے بھئی، اور وہ ضمیر اپنی ذات کے اعتبار سے ہی تام ہے تو وہ آگے تمیز کو نصب دے سکتی ہے۔ جیسے افعالِ مدح و ذم میں آپ نے پڑھا ہے: ”نِعْمَ رَجُلًا“، ”نِعْمَ رَجُلًا“۔ ”نِعْمَ“ کے اندر ”هُوَ“ ضمیر ممیز وہ مبہم ہے، اور ”رَجُلًا“ اس کی تمیز ہے اس نے ابہام کو دور کیا کہ ”هُوَ“ سے کون مراد ہے؟ رجل مراد ہے۔ تو یہ آپ سے اگر کوئی پوچھے ”نِعْمَ رَجُلًا“ یہ ”رَجُلًا“ کو نصب کس نے دیا؟ تو یاد رکھنا اس ”نِعْمَ“ کے اندر جو ”هُوَ“ ضمیر ہے اس نے نصب دیا ہے۔ اور پھر اشکال ہوتا ہے اس پر تو تنوین بھی نہیں ہے، نونِ تثنیہ و جمع بھی نہیں ہے، اضافت بھی نہیں ہے تو جب تک یہ چیزیں نہیں آئیں گی تو وہ اسم تو تمیز کو نصب نہیں دے سکتا؟ تو جواب یاد رکھنا کہ یہ ضمیر جو ہے اپنی ذات کے اعتبار سے ہی تام ہے بھئی۔ تو کبھی کبھار مبہم ضمیر آتی ہے اور وہ آگے تمیز کو نصب دیتی ہے۔ اسی طرح بعض نے اسمِ اشارہ کو بھی اس میں ذکر کیا ہے، لیکن جمہور کے نزدیک نہیں، بعض کے نزدیک اسمِ اشارہ بھی اپنی ذات کے اعتبار سے تام ہے وہ تمیز کو نصب دے سکتا ہے جیسے ضمیر نصب دے سکتی ہے، لیکن جمہور کے نزدیک نہیں، صرف ضمیر جو ہے وہ اپنی ذات کے اعتبار سے تام ہے وہ تمیز کو نصب دے سکتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور یہاں پر یہ بھی یاد رکھنا بھئی، یہ جو مثال آئی ”عِنْدِي الرَّاقُودُ خَلًّا“، یہ چونکہ عربی اعتبار سے یہ کلام صحیح نہیں ہے، میں پہلے بھی بتلا چکا ہوں اب اگر آپ سے کوئی کہے کہ اس کی ترکیب کریں، تو جو کلام عربی اعتبار سے صحیح ہی نہیں ہے اس کی ترکیب بھی نہیں کی جائے گی۔ تو آپ جواب میں کہیں کہ بھئی عربی اعتبار سے یہ کلام صحیح نہیں یہ جملہ صحیح نہیں، لہٰذا اس کی ترکیب نہیں کی جا سکتی بھئی۔ اور یہاں ایک اور قیمتی بات بھی یاد رکھنا بھئی، یہ لفظ ”سِمَاع“ نہیں ہے ”سَمَاع“ ہے سین کے فتحہ کے ساتھ۔ بعض احباب نے میری اس طرف توجہ کروائی، میں ہمیشہ ”سِمَاع“ پڑھتا ہوں، بس کچھ لفظ ایسے ہوتے ہیں جو سن سن کر ذہن میں بیٹھ جاتے ہیں، انسان ہر لفظ کی تحقیق تو لغت میں نہیں کر سکتا۔ تو بعض احباب نے توجہ دلوائی اور لغت میں میں نے دیکھا واقعی ”سِمَاع“ لفظ نہیں ہے بلکہ ”سَمَاع“ ہے بفتحِ سین، ”سَمِعَ يَسْمَعُ سَمْعًا وَسَمَاعًا“ تو اسی سے ”سَمَاعِيٌّ“۔ تو بعض چیزیں سماعی ہوتی ہیں یعنی عربوں سے سماع پر موقوف ہوتی ہیں اور بعض چیزیں قیاسی ہوتی ہیں بھئی۔ تو میں ہمیشہ سماعی کہتا رہا ہوں تو اب آپ نے یاد رکھنا ہے ”سِمَاعِي“ لفظ نہیں ہے بلکہ ”سَمَاعِي“ ہے بفتحِ سین بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس بھئی، ”هَذَا هُوَ الْمَرَامُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ“۔