آگے سبق دیکھیے بھئی: ”وَشَرْطُهَا أَيْ شَرْطُ الْحَالِ أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً لِأَنَّ النَّكِرَةَ أَصْلٌ وَالْغَرَضُ وَهُوَ تَقْيِيدُ الْحَدَثِ الْمَنْسُوبِ إِلَى صَاحِبِهَا يَحْصُلُ بِهَا وَالتَّعْرِيفُ زَائِدٌ عَلَى الْغَرَضِ وَأَنْ يَكُونَ صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً لِأَنَّهُ مَحْكُومٌ عَلَيْهِ فِي الْمَعْنَى فَكَانَ الْأَصْلُ فِيهِ التَّعْرِيفَ غَالِبًا“۔ بھئی، گزشتہ سبق میں حال کے عامل کے بارے میں ہم پڑھ رہے تھے، اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ حال کے اندر عامل فعل یا شبہِ فعل یا معنٰائے فعل ہوگا۔ حال کے اندر فعل یا شبہِ فعل یا معنٰائے فعل جو ہے یہ عامل ہوگا بھئی۔ اور پھر صاحبِ جامی نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ یہ جو پیچھے مثال آئی: ”زَيْدٌ فِي الدَّارِ قَائِمًا“، اس کے اندر یہ جو ”فِي الدَّارِ“ ظرف ہے، یہ جار مجرور جو ہے یا تو یہ مقدر بالفعل ہوگا یا یہ مقدر بشبہ الفعل ہوگا، کیونکہ ”فِي الدَّارِ“ کے لیے ”ثَبَتَ“ یا ”ثَابِتٌ“ چاہیے جس سے یہ متعلق ہو جائے۔ تو اگر اس کو مقدر بالفعل مانیں گے تو یہ فعل کے اندر داخل ہو جائے گا، یعنی اس صورت میں یہ حال کے اندر عامل فعل ہے۔ اور اگر اس کو مقدر بشبہ الفعل مانیں گے یعنی یہاں ”ثَابِتٌ“ مان لیں گے کہ ”ثَابِتٌ فِي الدَّارِ قَائِمًا“، تو پھر اس صورت میں یہ شبہِ فعل جو ہے حال کے اندر عامل ہو جائے گا۔ تو معلوم ہوا فعل یا شبہِ فعل جو ہے وہ عام ہے، چاہے وہ ملفوظ ہو چاہے مقدر ہو بھئی۔ اب ”زَيْدٌ فِي الدَّارِ قَائِمًا“ یہاں پر یہ ”فِي الدَّارِ“ ”ثَبَتَ“ یا ”ثَابِتٌ“ سے متعلق ہے اور وہ تو مقدر ہے، تو یہ مثال ہوئی کس کی؟ کہ جس کے اندر فعل یا شبہِ فعل عامل ہے لیکن وہ مقدر ہے بھئی۔ اور معنٰائے فعل انہوں نے بتلایا تھا کہ معنٰائے فعل کسے کہتے ہیں؟ کہتے ہیں وہ معنٰی جسے کلام سے مستنبط کیا جائے، غور و فکر کر کے وہاں سے نکالا جائے، اور نہ کلام کے اندر اس کی تصریح ہو اور نہ وہاں مقدر ہو، اور اس کو صرف اس لیے مستنبط کیا جاتا ہے تاکہ آگے حال کا آنا صحیح ہو جائے۔ اس لیے کیونکہ حال صرف فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے، تو وہ معنٰائے فعل ہم نکالیں گے تو پھر ہی وہ ذوالحال جو ہے فاعل یا مفعول بہ بنے گا۔ اس کے بغیر تو وہ فاعل یا مفعول بہ بن ہی نہیں رہا، تو اس سے حال کا آنا بھی صحیح نہیں۔ تو پھر جب معنٰائے فعل نکالیں گے تو وہ جو ذوالحال ہے وہ فاعل یا مفعول بہ بن جائے گا اور پھر اس سے حال کا آنا صحیح ہو جائے گا۔ پھر معنٰائے فعل کی مختلف مثالیں انہوں نے ذکر کی تھیں کہ مثلاً ”يَا زَيْدُ قَائِمًا“، یہاں سے ”أُنَادِي“ کا فعل سمجھ میں آ رہا ہے۔ ”وَلَيْتَكَ عِنْدَنَا مُقِيمًا“، یہ ”لَيْتَ“ سے تمنا کا فعل سمجھ میں آ رہا ہے۔ ”وَلَعَلَّهُ فِي الدَّارِ قَائِمًا“، یہاں سے ترجی کا فعل سمجھ میں آ رہا ہے۔ ”وَكَأَنَّهُ أَسَدٌ صَائِلًا“، یہ ”كَأَنَّ“ سے تشبیہ کا فعل سمجھ میں آ رہا ہے۔ اور پھر میں نے بتلایا تھا کہ ان مثالوں میں اگر آپ غور کریں تو ”يَا زَيْدُ قَائِمًا“ اور ”كَأَنَّهُ أَسَدٌ صَائِلًا“ یہاں پر تو ٹھیک ہے معنٰائے فعل کے علاوہ لفظوں میں اور کوئی عامل ہی نہیں ہے، تو وہ معنٰائے فعل ہی یہاں نکالنا پڑے گا۔ لیکن ”وَلَيْتَكَ عِنْدَنَا مُقِيمًا“ و ”لَعَلَّهُ فِي الدَّارِ قَائِمًا“ یہاں تو ”لَيْتَ“ کی جو خبر ہے ”عِنْدَنَا“ وہ ظرف ہے، اسی طرح ”لَعَلَّهُ فِي الدَّارِ قَائِمًا“ یہاں ”لَعَلَّ“ کی خبر ظرف ہے۔ تو پھر یہاں معنٰائے فعل نکالنے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ جو پیچھے مثال گزری ”زَيْدٌ فِي الدَّارِ قَائِمًا“ وہاں ”فِي الدَّارِ“ کو آپ نے عامل بنایا تھا، تو یہاں پر بھی یہ ”عِنْدَنَا“ یا ”فِي الدَّارِ“ کو عامل بنا دو تو یہاں معنٰائے فعل نکالنے کی کیا ضرورت ہے؟ میں نے بتلایا تھا کہ اگر یہ جو ظرف ہے یا جار مجرور ہے اس کو اگر آپ عامل بناتے ہیں تو پھر معنٰی مختلف ہو جائے گا، معنٰی بدل جائے گا، بلکہ بعض اوقات تو معنٰی بالکل ہی خراب ہو جاتا ہے۔ جیسے میں نے مثال لکھوائی تھی: ”لَيْتَ زَيْدًا فَقِيرًا رَاجِعٌ إِلَيْنَا“۔ تو دیکھو یہاں پر جو تمنا ہے اس کو مقید کرنا مقصود ہے ”فَقِيرًا“ حال کے ذریعے، اور اگر آپ یہ جو ”رَاجِعٌ إِلَيْنَا“ یہ تو متمنّٰی ہے، اگر اس کے لیے ”فَقِيرًا“ کو قید بنائیں گے پھر معنٰی خراب ہو جائے گا۔ پہلے کیا معنٰی ہے؟ ”لَيْتَ زَيْدًا فَقِيرًا رَاجِعٌ إِلَيْنَا“، ”فَقِيرًا“ کو ”زَيْدًا“ سے حال بنائیں۔ توجہ ہے؟ اور ”لَيْتَ“ سے ”أَتَمَنَّى“ کا فعل سمجھ میں آ رہا ہے، تو تقدیرِ عبارت گویا یہ ہو گئی: ”أَتَمَنَّى زَيْدًا فَقِيرًا رَاجِعًا إِلَيْنَا“ کہ میں تمنا کرتا ہوں زید کے بارے میں اس حال میں کہ وہ فقیر ہے، یعنی زید کے فقیر ہونے کی حالت میں میں تمنا کر رہا ہوں ”رَاجِعٌ إِلَيْنَا“ کہ کاش وہ ہمارے پاس آ جائے۔ اور اگر آپ ”فَقِيرًا“ کو ”رَاجِعٌ“ کے ساتھ جوڑیں گے اور اس کے اندر جو ”هُوَ“ ضمیر ہے اس سے حال بنائیں گے، تو پھر اس صورت کے اندر معنٰی خراب ہو جائے گا۔ معنٰی کیا ہوگا؟ دیکھو: ”أَتَمَنَّى زَيْدًا“ میں زید کے بارے میں تمنا کرتا ہوں کہ ”رَاجِعًا إِلَيْنَا حَالَ كَوْنِهِ فَقِيرًا“ کہ کاش وہ ہمارے پاس فقیر ہو کر آ جائے۔ کاش ہمارے پاس وہ فقیر ہو کر آ جائے، فقیر ہونے کی حالت میں آ جائے! تو دیکھو معنٰی ہی بالکل بدل گیا، خراب ہو گیا معنٰی۔ تو لہٰذا یہاں پر معنٰائے فعل ہی کو عامل بنائیں گے حال کے اندر۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ جی، اب آئیے آج کے سبق پر دیکھیے بھئی: ”وَشَرْطُهَا أَيْ شَرْطُ الْحَالِ أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً لِأَنَّ النَّكِرَةَ أَصْلٌ وَالْغَرَضُ وَهُوَ تَقْيِيدُ الْحَدَثِ الْمَنْسُوبِ إِلَى صَاحِبِهَا يَحْصُلُ بِهَا وَالتَّعْرِيفُ زَائِدٌ عَلَى الْغَرَضِ وَأَنْ يَكُونَ صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً لِأَنَّهُ مَحْكُومٌ عَلَيْهِ فِي الْمَعْنَى فَكَانَ الْأَصْلُ فِيهِ التَّعْرِيفَ غَالِبًا“۔ اب حال کی شرط بیان کریں گے بھئی، شرط بیان کریں گے۔ بھئی دیکھیے پہلے متن متن دیکھیے: ”وَشَرْطُهَا أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“۔ ”شَرْطُهَا“ کی ”هَا“ ضمیر راجع ہے حال کو بھئی۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ حال عربی زبان میں مذکر بھی استعمال ہوتا ہے اور مؤنث بھی، لیکن زیادہ استعمال اس کا مؤنث ہے۔ چنانچہ صاحبِ کافیہ نے مؤنثاتِ سماعیہ کو اپنے اشعار کے اندر جمع فرمایا ہے، اور عموماً جو کافیہ کے نسخے چھپتے ہیں ان کے آخر میں وہ اشعار آپ کو مل جائیں گے۔ تو اس کے اندر انہوں نے مؤنثاتِ سماعیہ کو جمع فرمایا ہے اور اس کے اندر وہ فرماتے ہیں کہ یہ مؤنثاتِ سماعیہ دو قسم کے ہیں: کچھ وہ ہیں جو ہمیشہ مؤنث ہی عرب استعمال کرتے ہیں، اور کچھ ایسے ہیں جن کے اندر متکلم کو اختیار ہے، وہ مذکر استعمال کرنا چاہے تو مذکر بھی کر سکتا ہے اور مؤنث استعمال کرنا چاہے تو مؤنث بھی استعمال کر سکتا ہے، کیونکہ عرب نے ان کو دونوں طرح استعمال کیا ہے۔ تو حال بھی ان میں سے ہے جن کے بارے میں وہ لکھتے ہیں کہ آپ کو اس میں اختیار ہے، آپ اس کو مذکر کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں اور مؤنث کے طور پر بھی۔ لیکن بہرحال اس کا زیادہ استعمال مؤنث کے طور پر ہے، اسی لیے ”شَرْطُهَا“ ”هَا“ ضمیر واحد مؤنث کی راجع کی حال کی طرف۔ تو کہتے ہیں: ”وَشَرْطُهَا أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“۔ متن متن دیکھیے، حال کی شرط یہ ہے ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ کہ وہ نکرہ ہو بھئی۔ حال کی شرط کیا ہے؟ کہ وہ نکرہ ہو بھئی، نکرہ ہو۔ وجہ کیا؟ وجہ اس کی آپ کو آگے بتلائیں گے صاحبِ جامی۔ وجہ یہ ہے کہ یہ جو حال ہے اس کو لانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ فعل جس کی نسبت ذوالحال کی طرف کی جا رہی ہے اس کو مقید کرنا مقصد ہوتا ہے۔ مثلاً میں نے کہا ”جَاءَنِي زَيْدٌ“ زید میرے پاس آیا، تو دیکھو میں نے زید کی طرف مجیئت کی نسبت کی ہے، آنے کی نسبت کی ہے۔ لیکن یہ زید کا آنا عام ہے، اس کے ساتھ کوئی قید نہیں۔ اگر وہ گاڑی پر آیا ہو میں تب بھی کہہ سکتا ہوں ”جَاءَنِي زَيْدٌ“، اگر وہ گھوڑے پر سوار ہو کر آیا ہو میں تب بھی کہہ سکتا ہوں ”جَاءَنِي زَيْدٌ“، اور اگر وہ پیدل آیا ہو میں پھر بھی کہہ سکتا ہوں ”جَاءَنِي زَيْدٌ“، کیونکہ میں مجیئت کا اسناد زید کی طرف کر رہا ہوں اور وہ مجیئت مطلق ہے۔ تو حال لانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ یہ فعل جس کی نسبت فاعل یا مفعول بہ کی طرف کی جا رہی ہے آپ اس کو مقید کرنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ میں یہاں ”رَاكِبًا“ حال لے کر آتا ہوں: ”جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا“ آیا میرے پاس زید سوار ہو کر۔ تو یہ حال آیا اور یاد رکھو یہ حال جو ہے یہ قید ہوتا ہے عاملِ ذوالحال کے لیے۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا حال اور ذوالحال کا عامل ایک ہوتا ہے۔ ”جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا“ ذوالحال کون؟ ”زَيْدٌ“، اور حال کیا ہے؟ ”رَاكِبًا“، اور جو چیز ذوالحال میں عامل وہ کیا ہے؟ ”جَاءَ“۔ ”جَاءَ“ فعل عامل ہے ”زَيْدٌ“ کے اندر، تو وہی ”جَاءَ“ عامل ہے ”رَاكِبًا“ کے اندر بھی۔ تو یہ ”رَاكِبًا“ اپنے عامل کے لیے یا یوں کہو ذوالحال کے عامل کے لیے قید ہے۔ یوں کہو حال قید ہوتا ہے عاملِ ذوالحال کے لیے۔ اب معنٰی کیا ہے؟ ”جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا“ زید میرے پاس سوار ہو کر آیا۔ دیکھو میں نے اس کی مجیئت کو مقید کر دیا سواری کے ساتھ، معلوم ہوا زید کا آنا، زید کی جو مجیئت تھی وہ مطلق نہیں تھی، وہ سواری کی حالت میں تھی۔ کس حالت میں؟ سواری کی حالت میں تھی، یعنی اگر زید پیدل آیا ہے پھر میں یوں نہیں کہہ سکتا ”جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا“ کیونکہ اس کے اندر تو مجیئت کو مقید کیا گیا ہے سواری کے ساتھ۔ تو حال لانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ اس فعل کو مقید کرنا چاہتے ہیں جس کی نسبت فاعل یا مفعول بہ کی طرف ہو رہی ہے، اور یہ مقصد نکرہ کے ذریعے پورا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ نکرہ اصل ہے اور معرفہ اس کی فرع ہے۔ پہلے ایک لفظ نکرہ ہوتا ہے پھر آپ اس کو معرفہ بناتے ہیں۔ جیسے ”غُلَامٌ“، ”غُلَامٌ“ نکرہ ہے پھر آپ اس پر الف لام لاتے ہیں ”اَلْغُلَامُ“ تو یہ معرفہ بن گیا۔ مثلاً آپ اس کو مبتدا بنانا چاہتے ہیں یا کسی معین غلام کا ارادہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ اس کو معرفہ بناتے ہیں، الف لام لے آتے ہیں، یا پھر آپ اس کی اضافت کر دیتے ہیں معرفہ کی طرف ”غُلَامُ زَيْدٍ“، تو الف لام سے بھی غلام کا لفظ معرفہ بن گیا اور اضافت سے بھی معرفہ بن گیا۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو اصل کیا ہے؟ نکرہ، اور معرفہ اس کی فرع ہے۔ معرفہ اس کی فرع ہے تو اصل ہے نکرہ۔ تو یہاں اصل کے ذریعے ضرورت پوری ہو جاتی ہے تو فرع کو لانے کی کوئی حاجت نہیں۔ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اس فعل کو مقید کرنا چاہتے ہیں، تو نکرہ کے ذریعے وہ فعل مقید ہو جائے گا، آپ کی ضرورت پوری ہو جائے گی۔ تو اگر آپ معرفہ لائیں گے تو وہ تعریف تو ضائع چلی جائے گی۔ ”جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا“ یہ ”رَاكِبًا“ میں حال کو نکرہ لے کر آیا اور اس سے وہ مجیئت مقید ہو گئی، پتہ چل گیا وہ مجیئت کس حالت میں ہوئی ہے؟ سواری کی حالت میں ہوئی ہے۔ تو اب یہاں پر تعریف لانا یعنی الف لام اگر مثلاً آپ لے آتے ہیں، اب مثلاً آپ یوں کہتے ہیں: ”جَاءَنِي زَيْدٌ الرَّاكِبَ“ الف لام کے ساتھ لے آتے ہیں، بھئی آپ کا مقصد کیا تھا؟ آپ نے مجیئت کو مقید کرنا تھا، تو مجیئت تو نکرہ کے ساتھ بھی مقید ہو سکتی تھی، تو پھر یہ جو الف لام آپ لے کر آئے یہ ضائع چلا گیا، یہ تو بیکار ہو گیا، اس کے لانے کا کوئی مقصد ہی نہیں ہے۔ تو حال ہمیشہ کیا ہوگا؟ نکرہ ہوگا، کیونکہ اس کے ذریعے مقصود اس فعل کو مقید کرنا ہے جس کی نسبت فاعل یا مفعول بہ کی طرف کی جا رہی ہے، اور وہ مقصد اور وہ غرض نکرہ کے ذریعے پورا ہو جاتا ہے، تو معرفہ لانا بیکار ہو جائے گا، اس لیے معرفہ حال کبھی نہیں آتا بلکہ ہمیشہ نکرہ آئے گا، یہ شرط ہے۔ تو کہتے ہیں: ”وَشَرْطُهَا أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ اور حال کی شرط یہ ہے کہ وہ نکرہ ہوگا۔ ”وَصَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“۔ ”صَاحِبُهَا أَيْ صَاحِبُ الْحَالِ“ اور صاحبِ حال یعنی ذوالحال جو ہے وہ معرفہ ہوگا۔ یہ دوسری شرط آ گئی۔ پہلی شرط کیا؟ حال کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ نکرہ ہوگا، اور حال کی دوسری شرط یہ ہے کہ اس کا ذوالحال معرفہ ہوگا۔ بھئی کیا وجہ ہے ذوالحال معرفہ کیوں ہونا چاہیے؟ تو یاد رکھیے آپ کو بتلائیں گے کہ یہ جو ذوالحال ہے یہ ہے مبتدا کے درجے میں، اور یہ جو آگے حال آتا ہے یہ اس کے لیے خبر کے درجے میں ہوتا ہے۔ ”جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا“، تو یہ ”زَيْدٌ“ یہ جو ذوالحال ہے یہ ہے مبتدا کے درجے میں، اور آگے ”رَاكِبًا“ جو حال آ رہا ہے یہ اس کے لیے خبر کے درجے میں ہے۔ میں زید کے بارے میں خبر دے رہا ہوں کہ اس کی مجیئت کس حالت میں تھی؟ سواری کی حالت میں تھی، تو یہ ”رَاكِبًا“ جو حال ہے یہ ذوالحال کے لیے خبر کے درجے میں ہے۔ تو ذرا ان کو مبتدا خبر بنا دو، زید جو ذوالحال ہے اس کو بنا دو مبتدا، اور ”رَاكِبًا“ جو حال تھا اس کو خبر بنا دو، اور خبر کیا ہوتی ہے؟ مرفوع، تو ”زَيْدٌ رَاكِبٌ“۔ تو یہ جو حال ہوتا ہے یہ ذوالحال کے لیے خبر کے درجے میں ہے، خبر تو نہیں ہے کیونکہ خبر تو مرفوع ہوتی ہے، ہاں یہ خبر ہی کے درجے میں ہے اور ذوالحال مبتدا کے درجے میں ہے، اور آپ نے مبتدا کی بحث میں پڑھا تھا کہ مبتدا کے اندر اصل ہے کہ وہ معرفہ ہونا چاہیے۔ مبتدا میں اصل یہ ہے کہ معرفہ ہونا چاہیے اور کبھی کبھار مبتدا نکرہ بھی آ جاتا ہے لیکن اس نکرہ کے اندر پھر تخصیص ہونی چاہیے۔ تو یہاں پر بھی چونکہ یہ ذوالحال جو ہے یہ محکومٌ علیہ یعنی مبتدا کے درجے میں ہے، محکومٌ علیہ جس پر حکم لگایا جائے۔ ”زَيْدٌ رَاكِبٌ“، زید جو ہے یہ محکومٌ علیہ ہے، یعنی اس پر حکم لگایا گیا ہے کس چیز کا حکم؟ راکب ہونے کا۔ تو مبتدا کیا ہوتا ہے؟ محکومٌ علیہ، اس پر حکم لگایا جاتا ہے۔ تو ذوالحال بھی مبتدا کے درجے میں ہے اور مبتدا میں اصل کیا ہے؟ وہ کیا ہونا چاہیے؟ معرفہ ہونا چاہیے۔ تو لہٰذا اسی لیے انہوں نے کہا ذوالحال بھی معرفہ ہوگا۔ تو کہتے ہیں: ”وَصَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“۔ دیکھو یاد رکھو، یہ ”صَاحِبُهَا“ یہ ہے مرفوع اور ”مَعْرِفَةً“ یہ ہے منصوب۔ یہ پیچھے جو آیا نا ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“، ترکیب سمجھ لو بھئی: ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“۔ ”أَنْ تَكُونَ“ یہ ”تَكُونَ“ فعل از افعالِ ناقصہ ہے اور اس کے اندر ”هِيَ“ ضمیر ہے وہ حال کو راجع، ”أَنْ تَكُونَ“ کہ وہ حال ہو۔ کیا ہو؟ ”نَكِرَةً“، نکرہ ہو۔ یہ ”نَكِرَةً“ ”كَانَ“ کی خبر ہے اور ”كَانَ“ کی خبر منصوب ہوتی ہے۔ تو لہٰذا یہاں پر یہ ”صَاحِبُهَا“ اس کا عطف ہے ”أَنْ تَكُونَ“ کے اندر جو ”هِيَ“ ضمیر ہے، اور وہ ضمیر ”كَانَ“ کا اسم ہے، مرفوع ہے، تو ”صَاحِبُهَا“ جو ہے معطوف وہ بھی کیا ہے؟ مرفوع۔ اور ”نَكِرَةً“ یہ منصوب ہے، یہ ”تَكُونُ“ کی خبر ہے، تو ”مَعْرِفَةً“ اس کا عطف بھی اسی پر تو یہ بھی منصوب ہے۔ ”صَاحِبُهَا“ کا عطف کس پر ہے؟ ”أَنْ تَكُونَ“ کے اندر ”هِيَ“ ضمیر پر ہے، اور وہ ”هِيَ“ ضمیر تو مرفوع متصل ہے، اور ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف کے لیے شرط ہے کہ اس کی تاکید لائی جائے مرفوع منفصل کے ساتھ یا فصل ہونا چاہیے وہاں پر، اور یہاں فصل ہے کہ ”أَنْ تَكُونَ“ کے بعد ”نَكِرَةً“ آ رہا ہے، اس کے بعد ”وَصَاحِبُهَا“ ہے، تو فصل آ گیا لہٰذا یہ عطف جائز۔ تو معلوم ہوا یہ ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ اس کا عطف ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ پر ہے، اور ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ یہ خبر ہے ”شَرْطُهَا“ کی۔ ”شَرْطُهَا“ ہے مبتدا، اور ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ ہے اس کی خبر، اور اسی پر عطف ہے ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ کا تو یہ بھی شرط ہو گئی۔ یہ بھی شرط، ترکیب توجہ سے سمجھ لیں، یہاں بڑا پیچیدہ اعتراض ہوگا، ترکیب سمجھ میں آئے گی تو پھر اعتراض بھی آپ کو سمجھ میں آئے گا اور اس کا جواب بھی۔ تو معلوم ہوا یہ ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ اس کا عطف کس پر ہے؟ ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ جو ہے اس کے اسم اور خبر پر اس کا عطف ہے۔ اور ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ وہ تو ”شَرْطُهَا“ کی خبر ہے۔ معلوم ہوا ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ یہ بھی کیا ہے؟ یہ بھی ”شَرْطُهَا“ مبتدا کے لیے خبر ہے۔ تو گویا یہاں دو شرطیں ذکر ہو گئیں: ایک شرط کیا؟ ”شَرْطُهَا أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“۔ ”شَرْطُهَا“ حال کی ایک شرط یہ ہے ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ کہ حال نکرہ ہوگا۔ حال نکرہ ہوگا۔ اور دوسری شرط کیا ہے؟ ”وَصَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“، حال کی دوسری شرط یہ ہے کہ ذوالحال معرفہ ہوگا۔ جی، اب اس سارے کو شرح کے ساتھ دیکھیے۔ کہتے ہیں: ”وَشَرْطُهَا أَيْ شَرْطُ الْحَالِ أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ حال کی شرط یہ ہے کہ وہ نکرہ ہو۔ ”لِأَنَّ النَّكِرَةَ أَصْلٌ“ اس لیے کیونکہ نکرہ اصل ہے۔ نکرہ اصل ہے اور معرفہ اس کی فرع ہے، اور یہاں اصل کے ذریعے جب ضرورت پوری ہو جاتی ہے، کیونکہ مقصد کیا ہے؟ اس فعل کو مقید کرنا ہے، اور اس فعل کو نکرہ کے ذریعے جب مقید کیا جا سکتا ہے، اس سے ضرورت پوری ہو گئی تو پھر فرع کی طرف جانے کی کوئی حاجت نہیں۔ تو کہتے ہیں: ”لِأَنَّ النَّكِرَةَ أَصْلٌ“ اس لیے کیونکہ نکرہ اصل ہے، ”وَالْغَرَضُ وَهُوَ تَقْيِيدُ الْحَدَثِ الْمَنْسُوبِ إِلَى صَاحِبِهَا“ اور غرض جو ہے ”وَهُوَ تَقْيِيدُ الْحَدَثِ“ وہ مقید کرنا ہے اس حدث کو ”الْمَنْسُوبِ إِلَى صَاحِبِهَا“ جس کی نسبت کی جا رہی ہے ذوالحال کی طرف، ”يَحْصُلُ بِهَا“ یہ ہے غرض کی خبر۔ بھئی پیچھے ترکیب دیکھیے: ”وَالْغَرَضُ“ یہ ہے مبتدا، اور آخر میں آ رہا ہے ”يَحْصُلُ بِهَا أَيْ بِالنَّكِرَةِ“ اور غرض جو ہے حاصل ہو جاتی ہے ”بِالنَّكِرَةِ“ نکرہ کے ذریعے۔ نکرہ اصل ہے، اور یہاں پر غرض جو ہے وہ نکرہ کے ذریعے حاصل ہو جاتی ہے، تو کلام کیا بن گیا؟ ”وَالْغَرَضُ يَحْصُلُ بِهَا“ اور یہ جو غرض اور یہ جو مقصد ہے یہ نکرہ کے ذریعے حاصل ہو جاتا ہے۔ درمیان میں ذکر کر دیا کہ وہ غرض ہے کیا، کیونکہ پیچھے تو نہیں بیان کیا تھا۔ تو درمیان میں ذکر کیا غرض کیا ہے؟ ”وَهُوَ تَقْيِيدُ الْحَدَثِ الْمَنْسُوبِ إِلَى صَاحِبِهَا“ اور وہ مقید کرنا ہے اس حدث کو جس کی نسبت کی جا رہی ہے ”إِلَى صَاحِبِهَا“ اس ذوالحال کی طرف، اس ذوالحال کی طرف۔ یاد رکھو، یہ ہے جملہ معترضہ۔ جملہ معترضہ تو آپ جانتے ہوں گے لیکن پھر بھی میں ذکر کر دیتا ہوں۔ یاد رکھو جملہ معترضہ اسے کہتے ہیں جو دو متلازمین کے درمیان واقع ہو۔ جیسے مبتدا اور خبر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ لازم ہیں، مبتدا کے لیے خبر چاہیے اور خبر کے لیے مبتدا چاہیے، تو یہاں دیکھو ”وَالْغَرَضُ“ یہ ہے مبتدا اور ”يَحْصُلُ بِهَا“ یہ ہے خبر، ان دونوں کے درمیان کوئی جملہ لایا جائے اس کو کیا کہتے ہیں؟ جملہ معترضہ، یعنی یہ جو بیچ میں آ گیا ان دونوں کے۔ اور یاد رکھو جملہ معترضہ ایسا ہوتا ہے کہ اگر اس کو نکال بھی دیں تو کلام پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اگر کلام صرف یوں ہوتا: ”وَالْغَرَضُ يَحْصُلُ بِهَا“ اور غرض اس نکرہ کے ذریعے حاصل ہو جاتی ہے۔ تو درمیان میں ایک جملہ لایا جاتا ہے کلام کی مزید وضاحت کے لیے، اس کو کیا کہتے ہیں؟ جملہ معترضہ۔ کس کے درمیان لاتے ہیں؟ دو متلازم چیزوں کے درمیان، جیسے مبتدا خبر ایک دوسرے کے ساتھ لازم ہیں، تو ان کے درمیان اگر کوئی جملہ لے آئیں تو وہ ہے جملہ معترضہ۔ جیسے آپ کہتے ہیں: ”عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللّٰهُ تَعَالَى عَنْهُ كَانَ خَلِيفَةَ الْمُسْلِمِينَ“ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو تھے وہ خلیفۃ المسلمین تھے۔ اب دیکھو یہاں ”عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ“ یہ ہے مبتدا، اور ”كَانَ خَلِيفَةَ الْمُسْلِمِينَ“ یہ خبر ہے، اور درمیان میں ”رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ“ ان کے لیے دعا آ گئی۔ تو اس کو کیا کہیں گے؟ جملہ معترضہ کہیں گے۔ تو مبتدا خبر کے درمیان کوئی جملہ آ جائے، کسی بھی قسم کا جملہ وہ جملہ معترضہ ہے۔ موصوف صفت ایک دوسرے کے ساتھ لازم ہیں، ان کے درمیان آ جائے تو یہ بھی جملہ معترضہ ہے۔ قسم جوابِ قسم ایک دوسرے کے لیے لازم ہیں، ان کے درمیان کوئی جملہ آ جائے تو وہ بھی جملہ معترضہ ہے۔ تو بہرحال دو ایسی چیزیں جو ایک دوسرے کے ساتھ باہم لازم ہوں ان کے درمیان کوئی بھی جملہ آ جائے چاہے دعا ہو یا کلام کی وضاحت کے وغیرہ کے لیے ہو اس کو جملہ معترضہ کہتے ہیں، اور اس کو نکال بھی دیا جائے تو کلام کے معنٰی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ تو یہاں پر بھی ”وَهُوَ تَقْيِيدُ الْحَدَثِ الْمَنْسُوبِ إِلَى صَاحِبِهَا“ یہ جملہ معترضہ ہے جو مبتدا خبر کے درمیان آیا۔ اچھا، تو غرض کیا ہے؟ کہتے ہیں: ”وَالْغَرَضُ وَهُوَ تَقْيِيدُ الْحَدَثِ“ وہ اس حدث کو یعنی اس فعل کو مقید کرنا ہے ”الْمَنْسُوبِ إِلَى صَاحِبِهَا“ جس کی نسبت کی جا رہی ہے ”إِلَى صَاحِبِهَا أَيْ إِلَى صَاحِبِ الْحَالِ“ یعنی ذوالحال کی طرف۔ بھئی یہاں حدث کا لفظ آیا، یہ لفظ پہلے بھی گزر چکا ہے، یہ تفصیل پہلے بھی میں بیان کر چکا ہوں مفعول لہ وغیرہ کے اندر بھئی، تو پھر بھی بہرحال پھر سمجھ لیں۔ حدث کہتے ہیں وہ معنٰی جو غیر کی صفت ہو۔ حدث ایک معنٰی کا نام ہے، اس کا خارج میں کوئی وجود نہیں، یہ کسی کی صفت ہوتا ہے، یعنی جس کو ہم مصدر کہتے ہیں۔ مصدر کا خارج میں کوئی وجود نہیں، یہ کسی کی صفت ہوتا ہے۔ مثلاً میں نے کسی کو ضرب لگائی، تو یہ ضرب میری صفت ہو گئی۔ تو کیا کہیں گے؟ یہ حدث میری صفت ہے۔ ہاں، اس حدث کو ہم کہتے پھر مصدر ہیں یعنی اس کا نام مصدر ہے۔ آپ نے پانی پیا تو شرب آپ کی صفت ہو گئی۔ کیا شرب؟ یہ جو لفظِ شرب میں بول رہا ہوں یہ آپ کی صفت ہے یا وہ معنٰائے شرب آپ کی صفت ہے؟ معنٰائے شرب آپ کی صفت ہے، یہ لفظِ شرب آپ کی صفت نہیں، یہ تو میں نے زبان سے بولا ہے یہ تو میری صفت ہے۔ اسی طرح آپ نے ضرب لگائی، تو ضرب آپ کی صفت ہو گئی۔ کون سی ضرب؟ یہ جو میں زبان سے ضرب بول رہا ہوں یا وہ جو معنٰی جو آپ کی صفت بنا ہے وہ مراد ہے؟ وہ جو معنٰی آپ کی صفت بنا وہ ہے حدث بھئی، اور اس کو کہتے مصدر ہیں یعنی اس کا نام مصدر ہے۔ جیسے ایک اسم ہوتا ہے ایک مسمّٰی: زید اسم ہے، اور وہ جو شخص جس کا نام زید ہے وہ ہے مسمّٰی، تو زید بول کر وہ مسمّٰی مراد لیا جاتا ہے۔ تو یہاں پر بھی ایک ہے مصدر اور ایک ہے حدث: مصدر تو اس لفظ کا نام ہے، اور حدث اس آدمی کی صفت ہے، تو اس حدث کا نام مصدر ہے، اس کو ہم کیا کہتے ہیں؟ مصدر کہتے ہیں۔ آپ نے ضرب لگائی، تو ضرب وہ آپ کی صفت ہے اور ضرب کیا ہے؟ معنٰی۔ تو وہ معنٰی آپ کی صفت ہے لیکن ہم اس کو تعبیر کس سے کرتے ہیں؟ ضرب کے لفظ سے، اور یہ ضرب کا لفظ کیا ہے؟ مصدر ہے۔ تو جب فعل کی کسی کی طرف نسبت کی جاتی ہے تو بتلانا یہ مقصد ہوتا ہے کہ یہ حدث اس کی صفت ہے، یعنی وہ مصدر اس کی صفت ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو حقیقت میں مصدر نہیں صفت، مصدر تو یہ ہے جو میں زبان سے بول رہا ہوں، تو مصدر سے یعنی اسم بول کر مسمّٰی مراد ہے، مصدر بول کر وہ حدث مراد ہے۔ تو یہی ذکر کر رہے ہیں، کہتے ہیں: ”وَالْغَرَضُ وَهُوَ تَقْيِيدُ الْحَدَثِ الْمَنْسُوبِ إِلَى صَاحِبِهَا“ اور غرض جو ہے اور وہ مقید کرنا ہے اس حدث کو جس کی نسبت کی جا رہی ہے ذوالحال کی طرف، تو وہ غرض جو ہے ”يَحْصُلُ بِهَا“ وہ اس نکرہ کے ذریعے حاصل ہو جاتی ہے۔ ”وَالتَّعْرِيفُ زَائِدٌ عَلَى الْغَرَضِ“ اور تعریف جو ہے وہ تو غرض پر زائد ہے، تو اگر آپ حال کو معرفہ لے آئیں گے تو پھر وہ تعریف ضائع چلی جائے گی، بیکار ہو جائے گی، تو لہٰذا حال ہمیشہ نکرہ ہوگا۔ آگے دیکھیے: ”وَأَنْ يَكُونَ صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“۔ دیکھو متن میں تھا ”وَصَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“، صاحبِ جامی نے درمیان میں ”أَنْ يَكُونَ“ نکالا: ”وَأَنْ يَكُونَ صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“۔ بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ کا عطف ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ پر ہے اور جیسے وہ خبر ہے ”شَرْطُهَا“ مبتدا کی، یہ بھی خبر ہے اسی مبتدا ”شَرْطُهَا“ کی۔ تو یہ دوسری شرط آ گئی: ایک شرط کیا؟ حال کی ایک شرط یہ ہے کہ وہ نکرہ ہو۔ دوسری شرط کیا؟ کہ ذوالحال معرفہ ہو، ذوالحال معرفہ ہو۔ تو کہتے ہیں: ”وَأَنْ يَكُونَ صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ اور حال کی ایک شرط یہ ہے کہ ذوالحال معرفہ ہو۔ بھئی کیوں؟ معرفہ کیوں ہونا چاہیے؟ کہتے ہیں: ”لِأَنَّهُ مَحْكُومٌ عَلَيْهِ فِي الْمَعْنَى“ اس لیے کیونکہ ذوالحال جو ہے معنٰی کے اندر محکومٌ علیہ ہے، یعنی اس پر حال کا حکم لگایا جا رہا ہے۔ تو ذوالحال محکومٌ علیہ ہے، ”فَكَانَ الْأَصْلُ فِيهِ التَّعْرِيفَ“ تو اصل جو ہے اس کے اندر تعریف ہے یعنی معرفہ ہونا ہے، اس کو معرفہ ہونا چاہیے کیونکہ محکومٌ علیہ یہ وہ ہے جس پر آپ حکم لگا رہے ہیں، یعنی اس کے بارے میں آپ کوئی بات کر رہے ہیں۔ ”زَيْدٌ قَائِمٌ“ میں قیام کا حکم لگانا چاہتا ہوں کسی پر، تو وہ معرفہ ہونا چاہیے، آپ کو اس کی پہچان ہونی چاہیے بھئی۔ ”فَكَانَ الْأَصْلُ فِيهِ التَّعْرِيفَ“ تو اصل جو ہے اس کے اندر تعریف ہے۔ تو یہ ذوالحال معنٰی کے اعتبار سے محکومٌ علیہ ہے، اور محکومٌ علیہ کے اندر اصل کیا ہے؟ کہ وہ معرفہ ہونا چاہیے، تو ذوالحال بھی معرفہ ہوگا۔ آگے دیکھیے بھئی: ”غَالِبًا“۔ جی یہ متن ہے، اور یہ ہے محلِ اشکال بھئی۔ یہ ہے محلِ اشکال بھئی۔ اشکال یہاں یہ ہوتا ہے کہ پیچھے بتلایا حال کی دو شرطیں ہیں: پہلی شرط کیا تھی کہ حال نکرہ ہو، حال کی دوسری شرط یہ ہے کہ ذوالحال معرفہ ہو۔ تو یہ جو دوسری شرط ہے اس کے ساتھ آگے صاحبِ کافیہ فرما رہے ہیں ”غَالِبًا“۔ اب اشکال ہو گیا، اس لیے کیونکہ ماقبل میں کیا کہا؟ ”شَرْطُهَا أَنْ يَكُونَ صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ حال کی شرط یہ ہے کہ ذوالحال معرفہ ہو۔ معلوم ہوا ذوالحال کا معرفہ ہونا شرط ہے۔ جب یہ شرط ہے تو معلوم ہوا اس کے خلاف نہیں ہو سکتا، شرط لازم ہوتی ہے۔ تو ”شَرْطُهَا“ سے کیا پتہ چلا کہ ذوالحال کا معرفہ ہونا لازم ہے اس کے خلاف نہیں ہو سکتا، اور آگے آ گیا ”غَالِبًا“ تو کلام کیا بن گیا؟ ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً غَالِبًا“ ذوالحال کا معرفہ ہونا غالب ہے۔ ذوالحال کا معرفہ ہونا غالب ہے۔ غالب کا کیا معنٰی؟ یعنی اکثر یہ معرفہ ہوتا ہے کبھی کبھی اس کے خلاف بھی ہو جاتا ہے۔ تو ”غَالِبًا“ سے پتہ چلا ذوالحال کا معرفہ ہونا لازم نہیں ہے بلکہ غالب ہے، کبھی اس کے خلاف بھی ہو جاتا ہے۔ تو ”شَرْطُهَا“ سے کیا پتہ چلا کہ ذوالحال کا معرفہ ہونا لازم ہے اس کے خلاف نہیں ہو سکتا، اور ”غَالِبًا“ سے کیا پتہ چلا اس کے خلاف ہو سکتا ہے؟ یہ تو تناقض آ گیا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر دہرائیں: جب یہ کہا کہ ذوالحال کا معرفہ ہونا شرط ہے تو اس سے پتہ چلا کہ اس کے خلاف نہیں ہو سکتا، اور جب آگے کہا کہ ذوالحال کا معرفہ ہونا غالب ہے اس سے کیا پتہ چلا کہ اس کے خلاف ہو سکتا ہے، کبھی ذوالحال نکرہ بھی آ سکتا ہے۔ تو یہ تو دونوں میں تعارض آ گیا، ٹکراؤ آ گیا، ایک وقت میں ایک چیز ہو سکتی ہے دونوں نہیں ہو سکتیں۔ یا تو اس کے خلاف ہو سکے گا یا خلاف نہیں ہو سکے گا، لیکن یہاں دونوں جمع ہو رہے ہیں۔ ”شَرْطُهَا“ سے کیا پتہ چلا؟ اس کے خلاف نہیں ہو سکتا، اور ”غَالِبًا“ سے کیا پتہ چلا؟ اس کے خلاف ہو سکتا ہے، تو دونوں میں ٹکراؤ آ گیا تناقض آ گیا۔ تو چنانچہ یہاں پر اسی وجہ سے پھر بعض شارحین نے یہاں اور ترکیب کی۔ صاحبِ جامی نے تو کیا کہا کہ اس کو ”وَصَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ اس ”مَعْرِفَةً“ پر نصب پڑھو، اور اس ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ کا عطف کس پر کیا؟ ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ پر کیا، یعنی یہ بھی شرط کے تحت میں ہے، یہ بھی شرط کی خبر ہے، تو ایک شرط ہے حال کا نکرہ ہونا اور دوسری شرط ہے ذوالحال کا معرفہ ہونا یہ دونوں شرطیں ہیں۔ لیکن بعض علماء نے اسی اشکال کی وجہ سے ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ اس کو شرط نہیں بنایا بلکہ کہا شرط ایک ہی ہے: ”وَشَرْطُهَا أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ بس بات ختم ہو گئی، ایک ہی شرط ہے حال کی کہ وہ نکرہ ہونا چاہیے۔ آگے الگ بات کر رہے ہیں صاحبِ کافیہ، کیا فرما رہے ہیں؟ ”وَصَاحِبُهَا مَعْرِفَةٌ“ اب ”مَعْرِفَةً“ نہ پڑھو، اس کو ”كَانَ“ کی خبر نہ بناؤ بلکہ ”وَصَاحِبُهَا مَعْرِفَةٌ“ ان کو آپس میں مبتدا خبر بناؤ۔ اب دیکھو: ”وَصَاحِبُهَا مَعْرِفَةٌ غَالِبًا“ اور ذوالحال معرفہ ہوتا ہے ”غَالِبًا أَيْ زَمَانًا غَالِبًا“ یہ ظرف ہے، اکثر زمانوں میں۔ ذوالحال معرفہ ہوتا ہے اکثر زمانوں میں۔ اب بات ٹھیک ہو گئی، مسئلہ حل ہو گیا، کیونکہ شرط کے ساتھ اس کو جوڑا ہی نہیں۔ شرط کے ساتھ جوڑتے تو اس سے پھر شرط سے پتہ چلتا اس کے خلاف نہیں ہو سکتا اور ”غَالِبًا“ سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے خلاف ہو سکتا ہے، پھر تو دونوں میں تعارض آتا۔ لیکن انہوں نے ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةٌ“ کو الگ جملہ بنایا اور کہا شرط ایک ہی ہے ”شَرْطُهَا أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“، ”شَرْطُهَا“ ہے مبتدا، ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ ہے اس کی خبر، یہ مبتدا خبر مل کر پورا ایک جملہ ہو گیا، اور اسی جملے پر اگلے پورے جملے کا عطف ہے ”وَصَاحِبُهَا مَعْرِفَةٌ“ کہ ذوالحال معرفہ ہوتا ہے غالباً اکثر زمانوں میں، اکثر اوقات میں۔ اب اعتراض ختم ہوا۔ صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ نہیں بھئی، ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةٌ“ نہ پڑھو، اس کو مبتدا خبر نہ بناؤ بلکہ ظاہر یہی ہے کہ ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ کا عطف ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ پر ہے اور جیسے وہ خبر ہے مبتدا کے لیے یعنی ”شَرْطُهَا“ کے لیے، اسی طرح یہ ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ بھی خبر ہے اس مبتدا کے لیے، یہ بھی شرط ہے یعنی دو شرطیں ہیں۔ ظاہر یہی ہے۔ تو پھر؟ پھر تو اشکال ہوتا ہے۔ آپ اس کو خبر بنا رہے ہیں ”شَرْطُهَا“ کے لیے، شرط ہونے سے تو پتہ چلا اس کے خلاف نہیں ہو سکتا، اور آگے غالباً اس کے لیے قید بھی آ رہی ہے، اس سے تو پتہ چلا کہ ذوالحال کا معرفہ ہونا غالب ہے اس کے خلاف ہو سکتا ہے۔ تو صاحبِ جامی اس کا جواب دیں گے بھئی۔ فرماتے ہیں صاحبِ جامی کہ دیکھیے وہ مادے یا وہ ترکیبیں جن میں حال واقع ہوتا ہے وہ دو قسم کے ہیں: ایک وہ جن میں ذوالحال نکرہ مخصوصہ ہوتا ہے، اور دوسری قسم وہ ہے جس میں ذوالحال نکرہ مخصوصہ کے علاوہ ہوگا۔ پھر دہرائیں: وہ ترکیبیں جن میں حال واقع ہوتا ہے کتنی قسم کی ہو گئیں؟ دو: ایک وہ قسم جس کے اندر ذوالحال نکرہ مخصوصہ واقع ہوتا ہے، اور دوسری قسم وہ ہے کہ جس کے اندر ذوالحال نکرہ مخصوصہ کے علاوہ ہوگا۔ بھئی انہوں نے بتلایا نا آپ کو، توجہ سے سنو، انہوں نے آپ کو بتلایا نا کہ یہ جو ذوالحال ہے یہ محکومٌ علیہ کے درجے میں ہے معنٰی کے اعتبار سے، یعنی یہ مبتدا کے درجے میں ہے، اور حال اس کے لیے خبر کے درجے میں ہے، اور مبتدا کے اندر اصل کیا ہے؟ معرفہ ہونا چاہیے، آپ مبتدا خبر کی بحث میں پڑھ چکے ہیں۔ اور پھر وہاں انہوں نے آپ کو بتلایا تھا کہ کبھی کبھی نکرہ بھی مبتدا بن جاتا ہے، لیکن وہ نکرہ محض نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس میں تخصیص ہونی چاہیے، اور تخصیص کے پھر چھ طریقے بیان کیے تھے کہ جس کی وجہ سے نکرہ کے اندر تخصیص آ جاتی ہے۔ جیسے دیکھو، ایک تخصیص کا طریقہ یہ ہے کہ نکرہ کی آپ صفت لے آئیں۔ مثلاً میں کہتا ہوں ”غُلَامٌ“، یہ غلام کا لفظ دنیا کے اندر جتنے غلام ہیں ان سب پر صادق آتا ہے، تو اس غلام کے اندر ابہام ہے، دنیا کے ہر غلام پر یہ صادق آ سکتا ہے، اور اگر میں اس کی صفت لے آؤں ”غُلَامٌ مُؤْمِنٌ“، تو اب دیکھو غلام کے اندر تخصیص آ گئی۔ تخصیص کہتے ہیں دیگر احتمالات کو ختم کرنا یا کم کرنا۔ دیگر احتمالات کو ختم کرنا یا کم کرنا۔ تو پہلے دیکھو ”غُلَامٌ“ مثلاً دنیا میں فرض کرو دس لاکھ غلام ہیں، اور ان میں سے صرف ایک لاکھ مؤمن ہیں باقی غیرِ مؤمن ہیں، تو جب میں نے کہا ”غُلَامٌ“ تو اس غلام میں کتنے احتمال؟ دس لاکھ احتمال، ہر غلام پر یہ صادق آ رہا ہے۔ لیکن جب میں صفت لے آیا ”غُلَامٌ مُؤْمِنٌ“ مؤمن غلام، تو اب یہ صرف مؤمن غلاموں پر صادق آئے گا، اب باقیوں پر صادق نہیں، تو پہلے یہ دس لاکھ پر صادق آ رہا تھا اب ایک لاکھ پر صادق آ رہا ہے۔ تو معلوم ہوا صفت کی وجہ سے اس میں تخصیص آ گئی، اور تخصیص کی وجہ سے یہ معرفہ تو نہیں بنا، معرفہ تو وہ ہوتا ہے جو ایک متعین ذات پر دلالت کرتا ہے، میں نے کہا زید آپ فوراً سمجھ گئے فلاں ساتھی کی بات ہو رہی ہے۔ تو معرفہ کے اندر ابہام نہیں ہوتا، معرفہ ایک متعین ذات پر دلالت کرتا ہے، اور نکرہ کے اندر ابہام ہوتا ہے وہ ہر اس فرد پر صادق آتا ہے جیسے غلام ہر غلام پر صادق آ رہا تھا، پھر جب میں اس کی صفت لے آیا تو اس کے اندر احتمالات کم ہو گئے۔ تو یہ معرفہ کے قریب آ گیا، جیسے معرفہ کے اندر ابہام نہیں ہوتا وہ ایک متعین ذات پر دلالت کرتا ہے اسی طرح جوں جوں احتمالات کم ہوتے جائیں گے وہ نکرہ معرفہ کے قریب ہوتا چلا جائے گا۔ تو جب غلام کے اندر احتمال کم ہوئے تو یہ معرفہ تو نہ بنا لیکن معرفہ کے قریب ہو گیا، اور قریب الی الشیء فی حکم الشیء ہوتی ہے، جو جس چیز کے قریب ہو وہ اسی کے حکم میں ہوتا ہے، جیسے بادشاہ کا جو سیکرٹری ہے اس کا حکم بھی بادشاہ کی طرح چلتا ہے اور لوگ اس سے ڈرتے ہیں بھئی، کیوں؟ کیونکہ وہ بادشاہ کا قریبی ہے۔ تو لہٰذا تخصیص کسے کہتے ہیں؟ دیگر احتمالات کو کم کرنا یا ختم کرنا۔ تو دیکھو ”غُلَامٌ مُؤْمِنٌ“ صفت ہم لائے تو غلام کے اندر احتمالات کم ہو گئے۔ تخصیص کا ایک طریقہ یہ بھی ذکر کیا تھا کہ نکرہ تحت النفی واقع ہو جائے۔ نکرہ جب تحت النفی آتا ہے تو یاد رکھو اس میں عموم پیدا ہو جاتا ہے، اور اس کے اندر سے ابہام بالکل ختم ہو جاتا ہے، تو وہ معرفہ جیسا ہی ہو جاتا ہے، معرفہ تو نہیں ہوا لیکن معرفہ جیسا ہی ہو جاتا ہے۔ مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں ”جَاءَنِي رَجُلٌ“۔ دیکھو یہاں کوئی حرفِ نفی نہیں ہے، ”جَاءَنِي رَجُلٌ“، ”رَجُلٌ“ نکرہ ہے اور سیاقِ اثبات میں واقع ہو رہا ہے، یہاں کوئی نفی والا حرف نہیں، اور یاد رکھنا نکرہ سیاقِ اثبات میں واقع ہو تو وہ خصوص کا فائدہ دیتا ہے، تو ”جَاءَنِي رَجُلٌ“ کا کیا معنٰی ہے؟ میرے پاس ایک آدمی آیا۔ دیکھو خصوص ہے، عموم نہیں ہے۔ ”جَاءَنِي رَجُلٌ“ یہ دیکھو یہاں کوئی حرفِ نفی نہیں، رجل کے لیے مجیئت کا اثبات ہے، تو نکرہ واقع ہوا سیاقِ اثبات کے اندر یعنی اثبات کے موقع کے اندر نکرہ واقع ہوا اور یہ خصوص کا فائدہ دیتا ہے، تو ”جَاءَنِي رَجُلٌ“ کا کیا معنٰی؟ ایک آدمی آیا تھا۔ لیکن اسی پر ذرا حرفِ نفی لے آؤ: ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ“۔ اب اس کے اوپر حرفِ نفی داخل ہو گیا، اور نکرہ تحت النفی جب واقع ہو تو وہ عموم کا فائدہ دیتا ہے، وہ کس چیز کا فائدہ دیتا ہے؟ عموم کا فائدہ دیتا ہے۔ اب معنٰی کیا ہوا؟ ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ“ میرے پاس کوئی آدمی نہیں آیا۔ پھر غور کرو، پہلے کیا تھا؟ ”جَاءَنِي رَجُلٌ“ میرے پاس ایک آدمی آیا، دنیا کے ہر رجل پر یہ لفظِ رجل صادق آتا ہے، تو اس رجل میں ابہام ہے، رجل کا ایک فرد پکڑیں ہو سکتا ہے یہ والا ہو وہ رجل، دوسرا فرد پکڑیں ہو سکتا ہے یہ والا ہو، تیسرا فرد پکڑیں ہو سکتا ہے یہ والا آیا ہو، تو اس رجل کے اندر ابہام ہے، یہ ہر ہر رجل پر صادق آ رہا ہے، اب پتہ نہیں وہ آیا جو تھا وہ کون سا رجل ہے؟ تو ”جَاءَنِي رَجُلٌ“، نکرہ سیاقِ اثبات میں خصوص کا فائدہ دیتا ہے اور اس کے اندر ابہام ہوتا ہے، پتہ نہیں چلتا کہ کون سا رجل مراد ہے۔ لیکن جب اسی پر حرفِ نفی لے آئیں تو اب یہ استغراق کا فائدہ دیتا ہے، یعنی اپنے تمام افراد کا احاطہ کر لیتا ہے۔ جب میں نے کہا ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ“ میرے پاس کوئی آدمی نہیں آیا، تو دیکھو میں نے تمام آدمیوں پر عدمِ مجیئت کا حکم لگا دیا۔ تو اب یہاں کوئی ابہام نہیں، کوئی ابہام نہیں۔ پہلے تو تھا رجل کے اندر احتمال تھا پتہ نہیں یہ والا رجل آیا ہے دوسرا آیا ہے تیسرا آیا ہے، لیکن میں نے سارے رجل اکٹھے کیے اور سب پر ایک ہی حکم لگا دیا عدمِ مجیئت والا: ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ“ میرے پاس کوئی آدمی نہیں آیا۔ تو اب یہاں دیکھو کوئی ابہام نہیں، کوئی ابہام نہیں، بات بالکل واضح ہے۔ کیسے واضح ہے؟ پہلے ابہام تھا پتہ نہیں کون سا رجل مراد ہے، اب کوئی ابہام نہیں کیونکہ ساروں پر حکم لگ رہا ہے، ایک بھی باقی نہیں ہے، ہر رجل پہ میں نے حکم لگا دیا عدمِ مجیئت والا۔ پہلے میں نے مجیئت کا حکم لگایا تھا ایک پہ لگ رہا تھا، کس پہ ہے پتہ نہیں تھا، لیکن اب عدمِ مجیئت کا حکم میں نے تمام رجل پر لگا دیا اب کوئی ابہام نہیں۔ تو یہ جو نکرہ تحت النفی آئے یہ استغراق کا فائدہ دیتا ہے، استغراق کا معنٰی ہے تمام افراد کا احاطہ کر لینا، تو اس میں بھی تمام افراد کا احاطہ کر کے ان پر حکم لگا دیا گیا عدمِ مجیئت والا، اب یہاں اور کوئی احتمال نہیں یعنی یہ متعین ہو گیا۔ جیسے معرفہ ایک متعین ذات پر دلالت کرتا ہے یہ نکرہ بھی متعین ہو گیا، لیکن بایں لحاظ متعین نہیں کہ یہ ایک ذات پہ دلالت کر رہا ہے، بایں لحاظ متعین ہے کہ اس میں اب اور کوئی احتمال ہی نہیں۔ اس رجل میں اربوں احتمالات تھے پتہ نہیں کون سا رجل مراد ہے، اور یہاں ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ“ یہاں اور کوئی احتمال نہیں ایک ہی احتمال ہے کہ دنیا کے ہر ہر رجل پر عدمِ مجیئت والا حکم لگ گیا، سب سے مجیئت کی نفی ہو گئی، یوں کہو سارے مجموعے کو، رجل کے افراد کا مجموعہ بنایا اور سارے مجموعے پر حکم لگا دیا عدمِ مجیئت والا، اب یہاں اور کوئی احتمال نہیں۔ تو نکرہ جب تحت النفی واقع ہو تو اس میں استغراق آ جاتا ہے اور پھر وہ عموم کا فائدہ دیتا ہے اور اس کے اندر پھر ابہام باقی نہیں رہتا۔ یہ معنٰی نہیں کہ متعین ہو گئی کوئی چیز، بایں معنٰی ابہام اب اس میں نہیں ہے کہ تمام افراد پر حکم لگ چکا ہے، یہ نہیں ہے کہ پتہ نہیں کس پر لگا ہے اور کس پر نہیں لگا، ایسا نہیں ہے یہاں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو تخصیص کسے کہتے ہیں؟ دیگر احتمالات کو کم کرنا جیسے ”رَجُلٌ مُؤْمِنٌ“ صفت ہم لائے تو دیگر احتمالات کم ہو گئے، یا دیگر احتمالات کو بالکل ہی ختم کر دینا جیسے ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ“ نکرہ جب تحت النفی آئے تو دیگر احتمالات بالکل ختم ہو جاتے ہیں۔ تو یہ تخصیص، تخصیص کے اور بھی طریقے ہیں یہ ایک دو میں نے بتلا دیے آپ کو۔ تو اب آپ کو بتلائیں گے، صاحبِ جامی کا جواب میں ذکر کر رہا تھا وہ اس کا جواب دیتے ہیں بھئی۔ صاحبِ جامی فرماتے ہیں کہ وہ مادے جن کے اندر حال واقع ہوتا ہے، یعنی یوں کہو وہ ترکیبیں جن میں حال آتا ہے، ان میں حال کبھی کبھار نکرہ مخصوصہ ہوگا، یعنی ایسا نکرہ ہوگا جس میں تخصیص آئے گی: مثلاً اس کی صفت آئی ہوگی، یا مثلاً اس کے اوپر حرفِ نفی داخل ہوا ہوگا، لیکن ہوگا نکرہ مخصوصہ ہی۔ ایک صورت یہ ہے، اور دوسری قسم وہ ہے جس میں ذوالحال نکرہ مخصوصہ کے علاوہ ہوگا۔ تو دو قسمیں بن گئیں بھئی۔ وہ ترکیبیں جن میں حال واقع ہوتا ہے وہ دو قسم کی ہو گئیں: ایک وہ ترکیبیں جن کے اندر ذوالحال نکرہ مخصوصہ واقع ہوتا ہے، اور دوسری وہ ترکیبیں جن کے اندر ذوالحال نکرہ مخصوصہ کے علاوہ ہوگا۔ اور یہ ترکیبیں، یہ جو دوسری قسم ہے یہ غالب ہیں، یعنی اکثر اوقات انہی ترکیبوں کے اندر حال واقع ہوتا ہے۔ جو اس نکرہ مخصوصہ کے علاوہ جو ترکیبیں ہیں ان کے اندر ذوالحال کا معرفہ ہونا شرط ہے، ان کے اندر ذوالحال کا معرفہ ہونا شرط ہے، اور یہ والے مادے اکثر ہیں، غالب ہیں۔ دیکھا اب دونوں باتیں درست ہو گئیں۔ ذوالحال کے معرفہ ہونے کی شرط حال کے تمام مادوں میں نہیں ہے بلکہ حال کے غالب مادوں میں ہے، اس کے اندر شرط ہے کہ ذوالحال معرفہ ہونا چاہیے۔ کیونکہ حال کے مادے کتنی قسم کے ہیں؟ دو قسم کے ہیں: کچھ وہ مادے ہیں جن کے اندر ذوالحال نکرہ مخصوصہ ہوتا ہے اور کچھ اس کے علاوہ ہیں، اور جو اس کے علاوہ مادے ہیں وہ غالب ہیں اور نیز ان کے اندر شرط ہے کہ ذوالحال کو معرفہ ہونا چاہیے۔ جواب سمجھ میں آ گیا؟ کیا جواب ہوا کہ یہ جو غالباً ہے اس کو ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے قید نہ بناؤ، ورنہ تو پھر اشکال لازم آئے گا۔ کیوں؟ کیونکہ ذوالحال کا معرفہ ہونا، اس کا تعلق شرط سے بھی جڑ رہا ہے اور اس کا تعلق غالباً سے بھی جڑ رہا ہے۔ تو شرط کی طرف دیکھیں تو اس سے پتہ چلا کہ ذوالحال کا معرفہ ہونا شرط ہے، لازم ہے، اس کے خلاف نہیں ہو سکتا، اور ذوالحال کا معرفہ ہونا اس کا تعلق غالباً سے بھی آپ جوڑ رہے ہیں اور غالباً سے کیا پتہ چل رہا ہے کہ لازم نہیں ہے، اس کے خلاف ہو سکتا ہے۔ یہ خرابی کیوں لازم آئی؟ کیونکہ آپ نے غالباً کو کس سے جوڑا؟ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے ساتھ۔ تو اس کو ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے قید نہ بناؤ، بلکہ اس کو ذوالحال کے معرفہ ہونے کی جو شرط ہے اس کے لیے قید بنا دو۔ پھر کیا معنٰی ہوا؟ معنٰی یہ ہو گیا کہ ذوالحال کے معرفہ ہونے کی شرط حال کے تمام مادوں میں نہیں ہے بلکہ غالب مادوں میں ہے۔ جواب سمجھ میں آ گیا؟ حل ہو گیا۔ تو یہ معنٰی ہے، کہتے ہیں دیکھیے بھئی: ”غَالِبًا أَيْ لَيْسَ اشْتِرَاطُهَا بِكَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً فِي جَمِيعِ مَوَادِّهَا بَلْ فِي غَالِبِ مَوَادِّهَا أَيْ أَكْثَرِهَا“۔ بھئی ترکیب سمجھ لیں: ”لَيْسَ“، ”لَيْسَ“ کے بعد ”اِشْتِرَاطُهَا“ آ رہا ہے یہ ہے ”لَيْسَ“ کا اسم، اسم۔ اور ”اِشْتِرَاطُهَا“ کی ”هَا“ ضمیر راجع ہے حال کو۔ اور ”بِكَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ یہ جار مجرور مل کر متعلق ہوں گے ”اِشْتِرَاط“ کے ساتھ، کیونکہ یہ مصدر ہے اور جار مجرور مصدر سے بھی متعلق ہو جاتے ہیں۔ تو ”اِشْتِرَاطُهَا بِكَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ یہ سارا مل جل کر یہ ”لَيْسَ“ کا اسم بنے گا، اور ”فِي جَمِيعِ مَوَادِّهَا بَلْ فِي غَالِبِ مَوَادِّهَا“ یہ ہے ”لَيْسَ“ کی خبر۔ توجہ ہے؟ تو اب ترجمہ سنو: ”أَيْ لَيْسَ اشْتِرَاطُهَا بِكَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے ساتھ حال کا مشروط ہونا نہیں ہے ”فِي جَمِيعِ مَوَادِّهَا“ حال کے تمام مادوں میں، ”بَلْ فِي غَالِبِ مَوَادِّهَا أَيْ أَكْثَرِهَا“ بلکہ حال کے غالب مادوں میں ہے۔ ترجمہ سمجھ میں آیا؟ ”اِشْتِرَاطُهَا“ کا ترجمہ میں نے کیا کیا؟ حال کا مشروط ہونا۔ ”أَيْ لَيْسَ اشْتِرَاطُهَا بِكَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے ساتھ حال کا مشروط ہونا۔ بھئی دیکھو نا ”شَرْطُهَا“ تھا پیچھے، ”شَرْطُهَا“ کیا معنٰی؟ حال کی یہ شرط ہے کہ ذوالحال کیا ہو؟ معرفہ ہو، تو اسی شرط کو کس معنٰی میں لے لیا؟ اشتراط کے معنٰی میں۔ تو کہتے ہیں پھر سنو: ”أَيْ لَيْسَ اشْتِرَاطُهَا بِكَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ یعنی ذوالحال کے معرفہ ہونے کے ساتھ حال کا مشروط ہونا نہیں ہے ”فِي جَمِيعِ مَوَادِّهَا“ حال کے تمام مادوں میں، ”بَلْ فِي غَالِبِ مَوَادِّهَا أَيْ أَكْثَرِهَا“ بلکہ یہ شرط حال کے اکثر مادوں میں ہے، یعنی وہ مادے جن کے اندر ذوالحال نکرہ مخصوصہ کے علاوہ ہو ان مادوں میں یہ شرط ہے کہ ذوالحال معرفہ ہونا چاہیے۔ تو دیکھو کتنا مشکل اعتراض تھا صاحبِ جامی نے حل کر دیا۔ ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ کو شرط کے ساتھ بھی جوڑ دیا اور غالباً کا جو اشکال ہوتا تھا اس کو بھی ختم کر دیا کہ غالباً کو ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ کے لیے قید نہ بناؤ بلکہ شرط کے لیے قید بناؤ۔ یوں نہ کہو ذوالحال کا معرفہ ہونا غالب ہے، بلکہ یوں کہو ذوالحال کے معرفہ ہونے کی شرط غالب ہے یعنی غالب احوال کے اندر ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو دیکھو کتنا مشکل اور پیچیدہ اعتراض تھا، صاحبِ جامی نے اس کو کیسے بہترین انداز میں حل کر دیا بھئی۔ تو یہ تمام جامی کے اندر اسی طرح کافیہ کے اندر جو بھی مشکل مقامات آتے ہیں صاحبِ جامی ان کو ایسے طریقے سے حل کرتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے بھئی۔ اور جیسے میں نے بتایا تھا، جامی کے آغاز کے اندر بتلایا تھا، کہ یہ جو اسم جو ہے نا اسم، اسم کی تعریف جس کسی نے بھی کی ہے جس نحوی نے بھی کی ہے اس پر ہر جگہ اشکالات ہوتے ہیں، یعنی آج تک اسم کی کوئی ایسی تعریف نہیں تھی جس پر کوئی اعتراض نہ ہوتے ہوں بھئی۔ حتیٰ کہ امام سیبویہ کے بارے میں آتا ہے کہ وہ اسم کی تعریف جانتے ہی نہیں تھے۔ بعض اوقات ایک چیز بہت ہی ظاہر اور واضح ہوتی ہے تو انسان کے لیے اس کی تعریف کرنا مشکل ہو جاتا ہے بھئی۔ جیسے دیکھو سورج، سورج عین دوپہر کے وقت سب سے زیادہ روشن اور چمکدار ہوتا ہے، تو اس وقت اس کی طرف دیکھنا ممکن ہی نہیں ہوتا بھئی۔ تو دیکھو جتنی چیز ظاہر ہوتی ہے تو پھر اس کی طرف دیکھنا یا اس کی تعریف کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ چنانچہ امام سیبویہ نے اپنی کتاب کے اندر اسم کی مثال تو ذکر کی ہے، اسم کی تعریف نہیں کی۔ لیکن صاحبِ جامی نے وہاں جہاں اسم کی تعریف آئی تھی، وہاں پر انہوں نے وہ حاصل محصول کی بحث کی اور ایسے زبردست انداز میں سارے اشکالات کو حل کر دیا کہ یعنی تمام علمائے نحو پر ان کا عظیم احسان ہے کہ انہوں نے اسم کی ایسی تعریف کر دی جو تمام اعتراضات سے خالی ہے، نہایت جامع مانع تعریف کر دی اسم کی بھئی۔ تو جگہ جگہ وہ جامی کے اندر بے انتہا پیچیدہ اعتراضات ہوتے ہیں، ان کو وہ بہترین انداز میں حل کر دیتے ہیں۔ اب دیکھو یہاں یہ کتنا پیچیدہ اعتراض تھا: ”شَرْطُهَا“ سے پتہ چل رہا تھا اس کے خلاف نہیں ہو سکتا اور ”غَالِبًا“ سے پتہ چل رہا تھا اس کے خلاف ہو سکتا ہے، حتیٰ کہ اور شارحین کو عبارت کو ظاہر سے پھیرنا پڑا۔ ظاہر تو یہی ہے کہ ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ اس کو کس سے جوڑو؟ ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ سے جوڑو، ظاہر تو یہی ہے، لیکن اور شارحین کو عبارت کو ظاہر سے پھیرنا پڑا اور کہنا پڑا کہ یہ ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ نہ پڑھو، اس کو ”كَانَ“ کی خبر نہ بناؤ بلکہ اس کو مبتدا خبر بنا دو، حالانکہ ظاہر یہی ہے کہ یہ ”كَانَ“ کی خبر ہیں، تو باقی شارحین کو عبارت کو ظاہر سے پھیرنا پڑا۔ انہوں نے کہا ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ اس کو شرط نہ بناؤ بلکہ اس کو الگ جملہ بنا دو، شرط بس ایک ہی ہے دو نہیں ہیں۔ لیکن صاحبِ جامی آپ کو بتائیں گے نہیں، شرطیں دونوں شرطیں ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ جی آگے دیکھیے: ”وَبَيَانُ ذٰلِكَ أَنَّ مَوَادَّ وُقُوعِ الْحَالِ عَلَى قِسْمَيْنِ أَحَدُهُمَا مَا يَكُونُ ذُو الْحَالِ فِيهِ نَكِرَةً مَوْصُوفَةً“ اور بیان اس کا یہ ہے کہ حال کے واقع ہونے کے جو مادے ہیں یعنی یوں کہو حال کے واقع ہونے کی جو ترکیبیں ہیں ”عَلَى قِسْمَيْنِ“ وہ دو قسم پر ہیں: ”أَحَدُهُمَا“ ان میں سے ایک قسم جو ہے ”مَا يَكُونُ ذُو الْحَالِ فِيهِ نَكِرَةً مَوْصُوفَةً“ کہ جس کے اندر ذوالحال نکرہ موصوفہ ہو۔ اب آپ کو بتلائیں گے کہ حال کے واقع ہونے کے جو مادے ہیں یعنی حال کے واقع ہونے کی جو ترکیبیں ہیں وہ دو قسم پر ہیں: ایک وہ جن کے اندر ذوالحال نکرہ مخصوصہ ہوگا، نکرہ محض نہیں کیونکہ یہ مبتدا کے درجے میں ہے اور مبتدا یا تو معرفہ ہوتا ہے یا نکرہ مخصوصہ، تو ذوالحال بھی یا تو وہ نکرہ مخصوصہ ہوگا یا معرفہ ہوگا۔ اب نکرہ مخصوصہ کے اندر صاحبِ جامی پانچ صورتیں بتائیں گے کہ تخصیص کی پانچ صورتیں ہو سکتی ہیں ذوالحال کے اندر، اب وہ بیان کرنے لگے ہیں۔ پھر دیکھیے ترجمہ: ”وَبَيَانُ ذٰلِكَ أَنَّ مَوَادَّ وُقُوعِ الْحَالِ عَلَى قِسْمَيْنِ“ بیان اس کا یہ ہے کہ حال کے واقع ہونے کے جو مادے ہیں یعنی حال کے واقع ہونے کی جو ترکیبیں ہیں ”عَلَى قِسْمَيْنِ“ وہ دو قسم پر ہیں۔ ”أَحَدُهُمَا“ ان دو قسموں میں سے ایک قسم جو ہے ”مَا يَكُونُ ذُو الْحَالِ فِيهِ نَكِرَةً مَوْصُوفَةً“ ایک قسم وہ ہے کہ جس کے اندر ذوالحال نکرہ موصوفہ ہو، ذوالحال کیا ہو؟ نکرہ موصوفہ ہو، اور نکرہ کی صفت جب آ جائے تو وہ کیا بن جاتا ہے؟ نکرہ مخصوصہ بن جاتا ہے اس میں تخصیص آ جاتی ہے۔ ”نَحْوُ“ مثال کے طور پر: ”جَاءَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ فَارِسًا“۔ ”جَاءَنِي رَجُلٌ“ دیکھو ”رَجُلٌ“ نکرہ ہے اور نکرہ کے بعد ”مِنْ بَنِي تَمِيمٍ“ یہ جار مجرور آ رہا ہے، اور میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ نکرہ کے بعد جار مجرور آئے تو وہ عموماً اس کے لیے صفت بنتا ہے، تو یہاں پر بھی ”جَاءَنِي رَجُلٌ ثَابِتٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ“ یہ جار مجرور پہلے ”ثَابِتٌ“ یا ”ثَبَتَ“ سے متعلق ہوگا اور پھر صفت بنے گا ”رَجُلٌ“ نکرہ کے لیے، اور موصوف صفت کا ترجمہ کیسے کرتے ہیں؟ موصوف سے پہلے ایسا یا ایسی کا لفظ لاتے ہیں۔ تو معلوم ہوا یہ ”رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ“ یہ نکرہ مخصوصہ ہوا، اور نکرہ مخصوصہ سے تو حال آ سکتا ہے، اسی لیے آگے سے ”فَارِسًا“ حال آیا، فارس کہتے ہیں گھڑ سوار کو جو گھوڑے پر سوار ہو۔ ”جَاءَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ“ آیا میرے پاس ایسا آدمی جو کہ قبیلہ بنو تمیم سے تعلق رکھتا تھا، ”فَارِسًا“ گھڑ سوار ہو کر، وہ میرے پاس گھڑ سوار ہو کر آیا یعنی گھڑ سواری کرتے ہوئے آیا۔ جی دوسری مثال، تخصیص کی دوسری صورت بتلا رہے ہیں: ”أَوْ مُغْنِيَةً غَنَاءَ الْمَعْرِفَةِ لِاسْتِغْرَاقِهَا“۔ بھئی میں نے بتایا نکرہ جو ہے وہ بھی ذوالحال بنتا ہے لیکن اس میں تخصیص آنی چاہیے، وہ نکرہ مخصوصہ ہونا چاہیے۔ ایک صورت کیا ذکر کر دی کہ اس کی صفت آئے، دوسری صورت یہ ہے کہ اس نکرہ کے اندر سے ابہام ختم ہو جائے اس کے استغراق کی وجہ سے، جیسے نکرہ تحت النفی جب واقع ہو تو اس میں استغراق آ جاتا ہے جس کی وجہ سے اس میں ابہام ختم ہو جاتا ہے۔ جب ابہام ختم ہوا تو وہ کس کی طرح ہو گیا؟ معرفہ کی طرح، یعنی بالکل معرفہ تو نہ بنا لیکن معرفہ جیسا ہی ہو گیا، جیسے معرفہ کے اندر ابہام نہیں ہوتا اس نکرہ مخصوصہ کے اندر بھی ابہام نہیں ہوتا کیونکہ اس میں تمام افراد پر حکم لگا دیا جاتا ہے۔ ”أَوْ مُغْنِيَةً“ یہ ”مُغْنِيَةً“ کا عطف ہے پیچھے جو ”مَوْصُوفَةً“ آیا، اور ”مَوْصُوفَةً“ صفت تھی نکرہ کی تو یہ ”مُغْنِيَةً“ یہ بھی صفت ہے نکرہ کی، تو عبارت یوں بن گئی کہ ذوالحال جو ہے نکرہ ”مُغْنِيَةً“ وہ ایسا نکرہ ہو ”مُغْنِيَةً“ جو بے پرواہ کر دینے والا ہو، بے نیاز کر دینے والا ہو ”غَنَاءَ الْمَعْرِفَةِ“ معرفہ کی بے نیازی کی طرح۔ جیسے معرفہ بے نیاز ہوتا ہے وہ متعین ذات پر دلالت کرتا ہے اس میں ابہام نہیں ہوتا، اسی طرح کبھی کبھار نکرہ بھی معرفہ کی طرح بے نیاز کر دینے والا ہوتا ہے، کیوں؟ ”لِاسْتِغْرَاقِهَا“ اپنے استغراق کی وجہ سے، کیونکہ اس نکرہ میں کیا ہوتا ہے؟ استغراق، وہ اپنے تمام افراد کا احاطہ کر لیتا ہے، تو اس کی وجہ سے اس میں تخصیص آ جاتی ہے۔ جیسے دیکھیے: ”نَحْوُ قَوْلِهِ تَعَالَى: فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا“۔ ”فِيهَا“ ”هَا“ ضمیر راجع ہے ”لَيْلَة“ کو، لیلہ رات بھئی رات، اور اس رات سے کیا مراد ہے؟ تو مفسرین حضرات فرماتے ہیں کہ اس سے شبِ قدر مراد ہے، جبکہ بعض فرماتے ہیں اس سے شبِ براءت کی رات مراد ہے یعنی پندرہ شعبان کی رات بھئی، تو ان کی دونوں کے اندر بھئی اللہ تعالیٰ فیصلے فرماتے ہیں مختلف امور کے۔ تو ”نَحْوُ قَوْلِهِ تَعَالَى“ جیسے اللہ تعالیٰ کا یہ قول ہے: ”فِيهَا“ اس مبارک رات کے اندر ”يُفْرَقُ“ تقسیم کیے جاتے ہیں ”كُلُّ أَمْرٍ“ دیکھو یہ امر کا لفظ دو جگہ آ رہا ہے: پہلے امر کا معنٰی کر لیں معاملہ اور دوسرے امر کا معنٰی کر لیں حکم کے۔ ”فِيهَا يُفْرَقُ“ اس مبارک رات میں تقسیم کیا جاتا ہے ”كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ“ ہر حکمت والے معاملے کو، اس میں ہر حکمت والے معاملے کو تقسیم کیا جاتا ہے ”أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا“ اس حال میں کہ وہ حکم ہوتا ہے ہماری طرف سے۔ یہ ”أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا“ یہ حال ہے، اور یہ حال ہے ”كُلُّ أَمْرٍ“ سے۔ کس سے حال ہے؟ ”كُلُّ أَمْرٍ“، اور ”كُلُّ أَمْرٍ“ نکرہ ہے، لیکن اس پر لفظِ ”كُلُّ“ داخل ہو رہا ہے اور ”كُلُّ“ استغراق کا فائدہ دیتا ہے، تو اس استغراق کی وجہ سے یہاں تخصیص آ گئی، تو اس کا ذوالحال بننا صحیح ہے اس لیے اس سے آگے ”أَمْرًا“ حال آیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اس رات میں اللہ تعالیٰ فیصلے فرما کر وہ احکام فرشتوں کے حوالے کر دیے جاتے ہیں، سال بھر کے اندر جو بھی اللہ نے فیصلے فرمائے ہوتے ہیں وہ فرشتوں کے اندر تقسیم کر دیے جاتے ہیں: کسی کو مثلاً زندگی دینی ہے، کسی کو موت دینی ہے، اور کسی کو عروج دینا ہے، کسی کو زوال دینا ہے، کسی کو رزق زیادہ دینا ہے، کسی کو کم دینا ہے، وہ تمام فیصلے اللہ کی طرف سے فرشتوں میں اس مبارک رات میں تقسیم کر دیے جاتے ہیں اور پھر فرشتے ان فیصلوں کو نافذ کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ معنٰی سمجھ میں آیا؟ تو ”فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا“ تو اس مبارک رات میں ہر حکمت والا معاملہ تقسیم کیا جاتا ہے ”أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا“ ہماری طرف سے حکم ہو کر۔ ”إِنْ جَعَلْتَ أَمْرًا حَالًا مِنْ كُلِّ أَمْرٍ“ اگر آپ ”أَمْرًا“ کو حال بنائیں ”كُلُّ أَمْرٍ“ سے تو پھر یہ ”كُلُّ أَمْرٍ“ یہ جو ہے نکرہ مستغرقہ ہوا۔ یہاں اور بھی احتمالات ہیں، بعض علماء فرماتے ہیں کہ ”حَكِيمٍ“ کے اندر ”هُوَ“ ضمیر ہے اور وہ ہے ذوالحال اور ”أَمْرًا“ آگے اس سے حال واقع ہو رہا ہے۔ تو اگر ”حَكِيمٍ“ کی ”هُوَ“ ضمیر سے اس ”أَمْرًا“ کو حال بنائیں پھر تو یہ ہماری بحث سے ہی خارج ہے، اس لیے کیونکہ صاحبِ جامی اس آیت کو اس نکرہ کی مثال کے طور پر ذکر فرما رہے ہیں جس کے اندر ذوالحال نکرہ مخصوصہ ہو، تو یہ اسی صورت میں ہوگا جب ”كُلُّ أَمْرٍ“ اس کو ذوالحال بنایا جائے تو یہ ہے نکرہ مخصوصہ کیونکہ اس کے اندر استغراق ہے، ”كُلُّ أَمْرٍ“ نے اس نے ہر امر کا احاطہ کر لیا بھئی۔ تو کہتے ہیں: ”إِنْ جَعَلْتَ أَمْرًا حَالًا مِنْ كُلِّ أَمْرٍ“ اگر آپ ”أَمْرًا“ کو ”كُلُّ أَمْرٍ“ سے حال بنائیں۔ ”أَوْ وَاقِعَةً فِي حَيِّزِ الِاسْتِفْهَامِ“۔ یہ ”وَاقِعَةً“ کا عطف بھی اسی طرح ”مَوْصُوفَةً“ پر ہے اور یہ بھی اس نکرہ کی صفت ہے، یعنی وہ ذوالحال جو ہے وہ ایسا نکرہ ہو جو واقع ہو رہا ہو ”فِي حَيِّزِ الِاسْتِفْهَامِ“ استفہام کے مقام میں۔ حیز کا معنٰی ہے محل اور جگہ۔ تو ایسا نکرہ ”وَاقِعَةً فِي حَيِّزِ الِاسْتِفْهَامِ“ جو استفہام کے مقام میں واقع ہو رہا ہو۔ ”نَحْوُ“ مثال کے طور پر: ”هَلْ أَتَاكَ رَجُلٌ رَاكِبًا؟“۔ ”هَلْ أَتَاكَ رَجُلٌ رَاكِبًا؟“ کیا آپ کے پاس کوئی آدمی سوار ہو کر آیا ہے؟ تو دیکھو اس مثال کے اندر ”رَجُلٌ“ نکرہ ہے اور اس سے آگے ”رَاكِبًا“ حال آ رہا ہے، اور حال تو نکرہ محض سے نہیں آ سکتا، اس کے لیے تو نکرہ کا مخصوصہ ہونا ضروری ہے کہ اس کے اندر تخصیص ہو، تو پھر اس ”رَجُلٌ“ کے اندر کیا تخصیص ہے؟ تو علماء جواب دیتے ہیں کہ نکرہ جب حیزِ استفہام میں واقع ہو یعنی جب استفہام کے تحت واقع ہو تو اس کے اندر بھی عموم آ جاتا ہے۔ تو جب عموم اس میں آیا، استغراق آ گیا تو اس میں تخصیص آ گئی، جب تخصیص آ گئی تو اب اس کا ذوالحال بننا صحیح ہے۔ بھئی کس طرح عموم آیا؟ ”هَلْ أَتَاكَ رَجُلٌ رَاكِبًا؟“ کیا آپ کے پاس کوئی آدمی سوار ہو کر آیا ہے؟ یہاں تو ہمیں عموم سمجھ میں نہیں آ رہا۔ ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ“ جب نکرہ تحت النفی آیا تھا وہاں تو ہمیں عموم سمجھ میں آ رہا تھا، ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ“ میرے پاس کوئی آدمی نہیں آیا، معلوم ہوا آپ نے تمام رجل کے افراد پر عدمِ مجیئت کا حکم لگا دیا وہاں اور کوئی احتمال ہی نہیں۔ توجہ ہے؟ تو یہاں کیسے عموم ہے؟ یہاں تو آپ ایک ہی آدمی کے بارے میں پوچھ رہے ہیں: ”هَلْ أَتَاكَ رَجُلٌ رَاكِبًا؟“ کیا آپ کے پاس کوئی آدمی سوار ہو کر آیا ہے؟ تو جواب یہ کہ یہاں بھی استغراق ہے، یہاں بھی عموم ہے، لیکن یہاں عموم جو ہے وہ دوسرے انداز کا ہے: وہاں عموم تھا کہ تمام افراد کا احاطہ ہو گیا تھا، اور یہاں جو عموم ہے وہ علیٰ سبیل البدل ہے، یہاں عموم علیٰ سبیل البدل ہے۔ جب میں نے آپ سے پوچھا کیا آپ کے پاس کوئی آدمی آیا تھا سوار ہو کر؟ تو گویا میں دنیا کے ہر ہر آدمی کو لے کر آپ سے پوچھ رہا ہوں: کیا یہ والا آدمی آپ کے پاس سوار ہو کر آیا تھا؟ کیونکہ میں نے کیا کہا؟ کوئی آدمی، اور کوئی آدمی تو دنیا کا ہر آدمی ہو سکتا ہے، تو ایک رجل کو لے کر بھی میں اس سے پوچھ رہا ہوں کیا یہ والا آدمی آپ کے پاس سوار ہو کر آیا تھا؟ پھر دوسرے فرد کو لیا کیا یہ والا آدمی آپ کے پاس سوار ہو کر آیا تھا؟ پھر تیسرے کو لے کر کیا یہ والا آدمی آپ کے پاس آیا تھا؟ تو علیٰ سبیل البدل رجل کے ہر ہر فرد کے بارے میں گویا یہ سوال ہو رہا ہے۔ تو دیکھو یہاں پر بھی عموم آ گیا لیکن یہ عموم کس طریقے پر ہے؟ علیٰ سبیل البدل کے طریقے پر ہے۔ تو جب نکرہ حیزِ استفہام میں ہو تو اس میں بھی عموم آ جاتا ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اس میں بھی عموم یعنی یوں کہو اس میں بھی استغراق آ جاتا ہے لیکن یہ استغراق کس طریقے پر ہے؟ علیٰ سبیل البدل کے طریقے پر ہے، عموم کے طریقے پر نہیں ہے کہ سب کا وہ احاطہ کر لے۔ تو ”نَحْوُ هَلْ أَتَاكَ رَجُلٌ رَاكِبًا؟“ کیا آپ کے پاس کوئی آدمی سوار ہو کر آیا ہے؟ ”أَوْ بَعْدَ إِلَّا“۔ یہ ”بَعْدَ إِلَّا“ کا عطف ہے ”فِي حَيِّزِ الِاسْتِفْهَامِ“ پر، توجہ ہے؟ اور ”فِي حَيِّزِ الِاسْتِفْهَامِ“ یہ جار مجرور یہ متعلق تھے ”وَاقِعَةً“ سے، اور یہ ”وَاقِعَةً“ اس کا عطف ہو رہا تھا ”مَوْصُوفَةً“ پر، یہ نکرہ کی صفت تھا، توجہ ہے؟ پھر دیکھو ذوالحال یا تو وہ نکرہ موصوفہ ہوگا ”أَوْ مُغْنِيَةً“ یا وہ نکرہ مغنیہ ہوگا یعنی جو بے نیاز کر دینے والا ہے معرفہ کی طرح ”لِاسْتِغْرَاقِهَا“ اپنے استغراق کی وجہ سے، یا وہ نکرہ جو ہے ”وَاقِعَةً فِي حَيِّزِ الِاسْتِفْهَامِ“ واقع ہوگا حیزِ استفہام میں، یا وہ نکرہ ”وَاقِعَةً بَعْدَ إِلَّا“ کس کے بعد واقع ہوگا؟ ”إِلَّا“ کے بعد، تو ”بَعْدَ إِلَّا“ کا عطف کس پر ہے؟ ”فِي حَيِّزِ الِاسْتِفْهَامِ“ پر، اور ”فِي حَيِّزِ الِاسْتِفْهَامِ“ کس سے متعلق؟ ”وَاقِعَةً“ سے یعنی اس کے لیے ظرف ہے، ظرفِ لغو ہے، عامل لفظوں میں ذکر ہے۔ یا وہ نکرہ جو ذوالحال ہے وہ واقع ہو ”بَعْدَ إِلَّا“ لفظِ ”إِلَّا“ کے بعد ”نَقْضًا لِلنَّفْيِ“ نفی کو توڑنے کے لیے۔ یاد رکھو یہ جو ”إِلَّا“ آتا ہے یہ نفی کو توڑنے کے لیے عموماً آتا ہے۔ کس لیے آتا ہے؟ نفی کو توڑنے کے لیے آتا ہے، مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ إِلَّا زَيْدًا“۔ ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ“ میرے پاس کوئی آدمی نہیں آیا ”إِلَّا زَيْدًا“ سوائے زید کے۔ کیا معنٰی ہوا؟ زید بھی نہیں آیا یا زید آیا ہے؟ کلام کا کیا معنٰی ہوا؟ ذرا نفی کو ختم کر دو: ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ إِلَّا زَيْدًا“ میرے پاس صرف زید آیا ہے۔ تو دیکھو یہاں پر حرفِ نفی تھا لیکن ”إِلَّا“ نے اس نفی کو توڑ دیا اور زید کے لیے اثبات کر دیا مجیئت کا۔ ماقبل والوں سے مجیئت کی نفی تھی ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ“ میرے پاس کوئی آدمی نہیں آیا، لیکن ”إِلَّا“ نے اس نفی کو توڑ دیا اور مابعد کے لیے مجیئت کو ثابت کر دیا کہ یعنی زید اس کے لیے مجیئت ثابت ہے، زید میرے پاس آیا ہے۔ تو یہ ”إِلَّا“ کیا فائدہ دیتا ہے؟ یہ نفی کو توڑ دیتا ہے۔ تو یہ معنٰی ہے کہ وہ جو ذوالحال جو کہ نکرہ ہے وہ واقع ہو ”بَعْدَ إِلَّا“ ”إِلَّا“ کے لفظ کے بعد ”نَقْضًا لِلنَّفْيِ“ نفی کو توڑنے کے لیے، ”نَحْوُ مَا جَاءَنِي رَجُلٌ إِلَّا رَاكِبًا“ نہیں آیا میرے پاس کوئی آدمی ”إِلَّا رَاكِبًا“ مگر سوار ہو کر۔ توجہ ہے؟ تو دیکھو یہاں پر یہ ”رَجُلٌ“ آیا اور یہ ”رَجُلٌ“ سے ”رَاكِبًا“ حال آ رہا ہے، اور ”رَجُلٌ“ یہ تو نکرہ ہے اور نکرہ محض سے تو حال نہیں آ سکتا، تو جواب یہ کہ یہاں دیکھو ”مَا“ حرفِ نفی داخل ہو رہا ہے، تو ”رَجُلٌ“ تحت النفی ہوا، اور نکرہ جب تحت النفی واقع ہو تو اس میں تخصیص آ جاتی ہے، اس میں عموم آ جاتا ہے، تو یہاں پر ”رَجُلٌ“ میں عموم آ گیا، اس میں استغراق آ گیا، اب اس کا ذوالحال ہونا اور اس سے ”رَاكِبًا“ کا حال آنا صحیح ہو گیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب دیکھو اس مثال پہ ذرا غور کرو۔ انہوں نے کیا کہا کہ وہ ذوالحال ایسا نکرہ ہو ”وَاقِعَةً بَعْدَ إِلَّا“۔ بھئی میں نے کیا بتایا؟ ”بَعْدَ إِلَّا“ کو کس سے جوڑنا ہے؟ ”وَاقِعَةً“ سے، اور ”وَاقِعَةً“ کا عطف کس پر ہے؟ ”مَوْصُوفَةً“ پر، یا ذوالحال ایسا نکرہ ہے ”وَاقِعَةً بَعْدَ إِلَّا“ جو کس کے بعد واقع ہو رہا ہے؟ ”إِلَّا“ کے بعد واقع ہو رہا ہے۔ اور ذرا اس مثال پہ غور کریں: ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ إِلَّا رَاكِبًا“ اس میں ذوالحال کون ہے؟ ”رَجُلٌ“، اور یہ ہے وہ نکرہ جو ذوالحال ہے، اور یہ ”إِلَّا“ کے بعد ہے یا ”إِلَّا“ سے پہلے ہے؟ یہ تو ”إِلَّا“ سے پہلے ہے! اور صاحبِ جامی تو کیا فرما رہے ہیں؟ کہ وہ ذوالحال جو نکرہ ہے وہ ”إِلَّا“ کے بعد واقع ہو۔ تو شارحین فرماتے ہیں کہ یہاں ”بَعْدَ إِلَّا“ نہیں ہونا چاہیے ”قَبْلَ إِلَّا“ ہونا چاہیے۔ ”قَبْلَ“ کہ وہ جو ذوالحال جو نکرہ ہے وہ واقع ہو ”قَبْلَ إِلَّا“ ”إِلَّا“ سے پہلے ہو، وہ ”إِلَّا“ جو نفی کو توڑنے کے لیے آتا ہے اس سے پہلے یہ آئے، اور اس میں عموم کس لیے آتا ہے؟ کیونکہ یہ نکرہ تحت النفی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ آگے دیکھیے: ”أَوْ مُقَدَّمًا عَلَيْهِ الْحَالُ“۔ ”أَوْ مُقَدَّمًا عَلَيْهِ الْحَالُ“ یہ ”مُقَدَّمًا“ کا عطف وہ اسی ”مَوْصُوفَةً“ پر ہے۔ یہ ”مُقَدَّمًا“ کا عطف کس پر ہے؟ اسی ”مَوْصُوفَةً“ پر ہے، یعنی وہ جو ذوالحال ہے وہ اس میں ایسا نکرہ ہو ”مُقَدَّمًا عَلَيْهِ الْحَالُ“ کہ اس کے حال کو اس پر مقدم کیا گیا ہو۔ جیسے: ”نَحْوُ مَا جَاءَنِي رَاكِبًا رَجُلٌ“۔ ”مَا جَاءَنِي“ نہیں آیا میرے پاس ”رَاكِبًا رَجُلٌ“ یہ ”رَاكِبًا“ حال ہے ”رَجُلٌ“ سے اور ”رَجُلٌ“ فاعل ہے ”جَاءَ“ کے لیے، اور ”رَجُلٌ“ تو نکرہ ہے اور نکرہ محض سے تو حال نہیں آ سکتا، تو جواب یہ کہ یہاں ”رَاكِبًا“ حال کو ”رَجُلٌ“ پر مقدم کر دیا گیا، اور آپ نے پڑھا ہے: ”تَقْدِيمُ مَا حَقُّهُ التَّأْخِيرُ يُفِيدُ الْحَصْرَ وَالْقَصْرَ وَالتَّخْصِيصَ“ کہ اس چیز کو مقدم کر دینا جس کا حق مؤخر تھا اس سے کلام میں تخصیص پیدا ہو جاتی ہے۔ جیسے قرآن میں ہے ”إِيَّاكَ نَعْبُدُ“۔ اب اس کے اندر دیکھو ”إِيَّاكَ“ یہ اس کو مقدم کیا گیا، ہونا تو یوں چاہیے ”نَعْبُدُكَ“ ”نَعْبُدُ“ فعل ”نَحْنُ“ ضمیر اس کے اندر فاعل اور کاف ضمیر مفعول بہ، لیکن پھر اس صورت میں معنٰی کیا ہوتا؟ ”نَعْبُدُكَ“ اے اللہ ہم آپ کی عبادت کرتے ہیں، تو دوسروں سے عبادت کی نفی نہ ہوتی، اللہ کے لیے تو عبادت کا اثبات ہوتا لیکن غیر سے عبادت کی نفی نہ ہوتی، لہٰذا پھر کاف کو مقدم کیا گیا تو ”إِيَّاكَ نَعْبُدُ“ اب اس کے اندر تخصیص آ گئی: اے اللہ ہم آپ ہی کی عبادت کرتے ہیں، معلوم ہوا کسی اور کی عبادت نہیں کرتے۔ تو ”تَقْدِيمُ مَا حَقُّهُ التَّأْخِيرُ يُفِيدُ الْحَصْرَ وَالْقَصْرَ وَالتَّخْصِيصَ“ تو اس چیز کو مقدم کرنا جس کا حق مؤخر تھا یہ تخصیص کا فائدہ دیتا ہے، تو یہاں پر بھی اسی طرح یہ ”جَاءَنِي رَاكِبًا رَجُلٌ“ یہ ”رَاكِبًا“ کو ”رَجُلٌ“ پر مقدم کیا گیا اس کی وجہ سے ”رَجُلٌ“ کے اندر تخصیص آ گئی اور اب اس کا ذوالحال ہونا صحیح ہو گیا کیونکہ اب یہ نکرہ مخصوصہ بن گیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ”مُقَدَّمًا عَلَيْهِ الْحَالُ“ یہ میں نے بتایا یہ ”مُقَدَّمًا“ کا عطف کس پر ہے؟ ”مَوْصُوفَةً“ پر، یعنی وہ ذوالحال ایسا نکرہ ہو ”مُقَدَّمًا عَلَيْهِ الْحَالُ“ کہ اس پر اس کا حال مقدم ہو۔ تو یہ پانچ صورتیں ذکر کر دیں صاحبِ جامی نے جن کے اندر ذوالحال نکرہ مخصوصہ واقع ہوتا ہے: ایک قسم کیا ذکر کی کہ نکرہ موصوف ہوگا، تین قسمیں ایسی ذکر کیں کہ جن میں نکرہ کے اندر استغراق ہے، کون کون سے؟ ایک وہ نکرہ جس پر ”كُلُّ“ کا لفظ داخل ہوا، ایک وہ نکرہ جو حیزِ استفہام میں واقع ہو، ایک وہ نکرہ جو ”إِلَّا“ سے ماقبل تحت النفی واقع ہو، اور پانچویں قسم جس میں نکرہ پر حال کو مقدم کیا گیا ہو۔ تو پانچ قسمیں ذکر کر دیں نکرہ مخصوصہ کی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ ایک کون سی؟ نکرہ موصوفہ، اور تین کے اندر وہ نکرہ جن کے اندر استغراق ہے، اور پانچویں وہ جس میں حال مقدم ہے ذوالحال پر۔ تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ استغراق کی ایک ہی مثال دے دیتے، استغراق کی تین مثالیں دیں، تو جواب دیتے ہیں کہ تینوں کا استغراق الگ الگ قسم کا ہے اس لیے ان کو ذکر فرمایا: ایک میں نکرہ میں استغراق ہے لفظِ ”كُلُّ“ کی وجہ سے جو اس پر داخل ہو رہا ہے، اور ایک میں استغراق ہے کہ نکرہ تحت الاستفہام واقع ہو رہا ہے، اور ایک میں استغراق ہے کہ نکرہ تحت النفی واقع ہو رہا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب ذرا اس عبارت پر آئیے: ”أَوْ بَعْدَ إِلَّا“۔ اس ”بَعْدَ إِلَّا“ کو میں نے بتایا کیا پڑھو؟ ”قَبْلَ إِلَّا“، اور اس کا عطف کس پر کرو؟ ”فِي حَيِّزِ الِاسْتِفْهَامِ“ پر، اور ”فِي حَيِّزِ الِاسْتِفْهَامِ“ کس سے جڑا ہوا ہے؟ ”وَاقِعَةً“ اس کے لیے یہ جار مجرور ظرف ہے تو ”بَعْدَ إِلَّا“ بھی اسی کے لیے ظرف ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو بہرحال یہ ”بَعْدَ“ کی جگہ کیا ہونا چاہیے؟ ”قَبْلَ إِلَّا“ ہونا چاہیے تو پھر اشکال ختم ہو جاتا ہے کہ وہ ذوالحال ”إِلَّا“ سے پہلے واقع ہو وہ جو نکرہ مخصوصہ ہے۔ لیکن یہاں تو ”بَعْدَ إِلَّا“ ہے! ”بَعْدَ إِلَّا“ ہے تو اس کا بھی پھر جواب دیتے ہیں بعض شارحین، وہ فرماتے ہیں کہ اگر یوں کر لیا جائے کہ ”بَعْدَ إِلَّا“ اس کا عطف ”فِي حَيِّزِ الِاسْتِفْهَامِ“ پر نہ کریں، پھر تو آپ کو اس کو جوڑنا پڑے گا اسی ”وَاقِعَةً“ سے، بلکہ آپ اس ”بَعْدَ إِلَّا“ کو ظرفِ مستقر بنا لو یعنی اس کے لیے ”وَاقِعَةً“ یہاں محذوف ہے بھئی، اور اس ”وَاقِعَةً“ کے لیے پھر آگے جو ”مُقَدَّمًا عَلَيْهِ الْحَالُ“ اس ”اَلْحَالُ“ کو اس کے لیے فاعل بنا دو، تو بھی عبارت حل ہو جائے گی۔ کس طرح دیکھو: ”أَوْ وَاقِعَةً بَعْدَ إِلَّا“ یا وہ ذوالحال ایسا نکرہ ہو ”وَاقِعَةً بَعْدَ إِلَّا“ کہ ”إِلَّا“ کے بعد واقع ہو، کیا ”إِلَّا“ کے بعد واقع ہو؟ آگے فاعل آ گیا ”اَلْحَالُ“، اس کا حال جو ہے وہ ”إِلَّا“ کے بعد واقع ہو، اور اس مثال میں بھی دیکھو: ”مَا جَاءَنِي رَجُلٌ إِلَّا رَاكِبًا“ یہ جو حال ہے یہ ”إِلَّا“ کے بعد واقع ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ”وَاقِعَةً بَعْدَ إِلَّا“ اس کو کر لیں یعنی اس کو ظرفِ مستقر بنا لو اور اس ”وَاقِعَةً“ کے لیے ”اَلْحَالُ“ کو فاعل بنا دو۔ پھر اس پر اشکال ہوتا ہے کہ ”اَلْحَالُ“ یہ تو ”مُقَدَّمًا“ کے لیے نائب الفاعل ہے، کس کے لیے؟ ”مُقَدَّمًا عَلَيْهِ الْحَالُ“ مقدم کیا گیا ہو اس پر حال کو، تو یہ ”اَلْحَالُ“ تو نائب الفاعل بن رہا ہے ”مُقَدَّمًا“ کے لیے تو آپ اس کو ”وَاقِعَةً بَعْدَ إِلَّا“ کے لیے آپ کیسے اس کو فاعل بنا سکتے ہیں؟ تو وہ جواب دیتے ہیں کہ یہ تنازعِ فعلین کے باب سے ہے۔ ”وَاقِعَةً بَعْدَ إِلَّا“ چاہتا ہے ”اَلْحَالُ“ میرے لیے فاعل بنے اور ”مُقَدَّمًا عَلَيْهِ“ چاہتا ہے یہ میرے لیے نائب الفاعل بنے، تو یہ تنازعِ فعلین کے باب سے ہے کہ ایک ہی معمول کے بارے میں دو عامل جھگڑا کر رہے ہوں، اور اس میں آپ نے پڑھا تھا تنازعِ فعلین کے اندر کہ بصرہ والے کہتے ہیں کہ ثانی کو عامل بنانا اولٰی ہے۔ ثانی کو عامل بنائیں گے تو ”اَلْحَالُ“ کو ”مُقَدَّمًا“ کے لیے نائب الفاعل بنا دیں گے اور ”وَاقِعَةً بَعْدَ إِلَّا“ اس کے اندر ضمیر نکال لیں گے جو اسی ”اَلْحَالُ“ کو راجع ہے۔ اور کوفہ والے کیا کہتے ہیں؟ کہ پہلے کو عامل بنا دیں گے یعنی ”اَلْحَالُ“ کو ”وَاقِعَةً بَعْدَ إِلَّا“ کے لیے فاعل بنا دیں گے اور ”مُقَدَّمًا عَلَيْهِ“ اس کے لیے اس کے اندر نائب الفاعل کی ضمیر نکال لیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ جی آگے دیکھیے، کہتے ہیں: ”وَثَانِيهِمَا مَا يَكُونُ ذُو الْحَالِ فِيهِ غَيْرَ هٰذِهِ الْأُمُورِ“۔ اب دوسری قسم آ گئی۔ انہوں نے بتلایا تھا آپ کو کہ حال کے واقع ہونے کے جو مادے ہیں حال کے واقع ہونے کی جو ترکیبیں ہیں وہ دو قسم پر ہیں: ایک وہ قسم ہے جس کے اندر ذوالحال نکرہ مخصوصہ ہوتا ہے، اور پھر وہ تخصیص کی پانچ صورتیں بھی انہوں نے بیان کر دیں جو ذوالحال کے اندر آتی ہیں، اور اب وہ دوسری قسم بیان کر رہے ہیں یعنی حال کے واقع ہونے کی ترکیبیں ہیں حال کے واقع ہونے کے جو مادے ہیں اس کی دوسری قسم بیان کر رہے ہیں۔ تو کہتے ہیں: ”وَثَانِيهِمَا مَا يَكُونُ ذُو الْحَالِ فِيهِ غَيْرَ هٰذِهِ الْأُمُورِ“ اور ان ترکیبوں میں سے دوسری قسم وہ ہے کہ جن کے اندر ذوالحال جو ہے وہ ان امور کے علاوہ ہوگا، یعنی یہ جو اوپر تخصیص والی صورتیں ذکر ہوئیں ان کے علاوہ ہوگا ذوالحال۔ ”وَغَالِبُ مَوَادِّ وُقُوعِ الْحَالِ وَأَكْثَرُهَا هُوَ هٰذَا الْقِسْمُ“ اور حال کے واقع ہونے کے جو غالب مادے ہیں اور جو اکثر مادے ہیں وہ یہ والی قسم ہے، کون سی قسم؟ جس میں ذوالحال نکرہ مخصوصہ کے علاوہ ہوگا وہ یہ والی قسم ہے۔ ”وَوُقُوعُ الْحَالِ فِي هٰذَا الْقِسْمِ مَشْرُوطٌ بِكَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ اور حال کا واقع ہونا اس قسم کے اندر مشروط ہے، اس کی شرط ہے کہ ذوالحال معرفہ ہو۔ تو کہتے ہیں: ”وَوُقُوعُ الْحَالِ فِي هٰذَا الْقِسْمِ مَشْرُوطٌ بِكَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ اور حال کا واقع ہونا اس قسم کے اندر وہ مشروط ہے ذوالحال کے معرفہ ہونے کے ساتھ۔ ”فَقَوْلُهُ غَالِبًا قَيْدٌ لِاشْتِرَاطِ كَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ تو مصنف کا قول جو ”غَالِبًا“ آیا متن کے اندر، یہ قید ہے ذوالحال کے معرفہ ہونے کی شرط کے لیے، یہ قید ہے ذوالحال کے معرفہ ہونے کی شرط کے لیے یہ قید ہے یہ جو ”غَالِبًا“ ہے، ”لَا لِكَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ یہ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے قید نہیں۔ کس کے لیے قید ہے یہ؟ ذوالحال کے معرفہ ہونے کی شرط کے لیے یہ قید ہے، یہ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے قید نہیں۔ کیونکہ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے جب آپ قید بنائیں گے تو پھر وہ اعتراض لازم آئے گا۔ ساری خرابی کیوں آ رہی تھی؟ کہ آپ اس کو ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے اس ”غَالِبًا“ کو قید بناتے تھے۔ اس کو ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے قید نہ بناؤ بلکہ ذوالحال کے معرفہ ہونے کی شرط کے لیے قید بناؤ، کہ ذوالحال کے معرفہ ہونے کی جو شرط لگائی گئی ہے وہ غالب احوال کے اندر ہے، تو سارا مسئلہ حل ہوا۔ اور اگر آپ اس کو قید بنائیں گے کس کے لیے؟ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے قید بنائیں گے کہ ذوالحال کا معرفہ ہونا غالب ہے، تو پھر اس صورت میں خرابی لازم آئے گی۔ ذوالحال کا معرفہ ہونا شرط ہے، دوسری طرف کہہ رہے ہیں ذوالحال کا معرفہ ہونا غالب ہے، تو شرطیت اور غالبيت دونوں میں تو منافات ہے: اگر شرط ہے تو غالبيت نہیں ہو سکتی، اور غالبيت ہے تو شرط نہیں ہو سکتی۔ اگر آپ اس کو قید بنائیں گے کس کے لیے؟ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے، تو پھر یہ غالبيت منافی ہو جائے گی شرطیت کے، اور پھر آپ کو کلام کو ظاہر سے پھیرنا پڑے گا جیسے اور شارحین نے کیا۔ انہوں نے ”صَاحِبُهَا“ کو مبتدا بنایا اور ”مَعْرِفَةٌ“ کو اس کی خبر بنایا، تو مبتدا خبر بنا کر انہیں کلام کو ظاہر سے پھیرنا پڑا بھئی، حالانکہ کلام کو ظاہر سے پھیرنے کی کوئی حاجت نہیں ہے بھئی۔ اب دیکھیے بھئی ترجمہ، جی یہاں توجہ سے سننا بھئی عبارت مشکل ہے۔ کہتے ہیں: ”فَقَوْلُهُ غَالِبًا قَيْدٌ لِاشْتِرَاطِ كَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ تو یہ مصنف کا قول ”غَالِبًا“ جو ہے یہ قید ہے ذوالحال کے معرفہ ہونے کی شرط کے لیے، ”لَا لِكَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ نہ کہ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے، یہ اس کے لیے قید نہیں ہے۔ کہتے ہیں یہ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے قید نہیں ہے ”حَتَّى يُقَالَ“ کہ یہاں تک کہ پھر یہ کہنا پڑے کہ ”إِنَّ غَالِبِيَّةَ كَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً الْمُنْبِئَةَ عَنْ تَخَلُّفِهِ فِي بَعْضِ الْمَوَادِّ“۔ یہ ترکیب سمجھ لیں: ”إِنَّ“ حرف از حروفِ مشبہ بالفعل ہے، اور ”غَالِبِيَّةَ“ یہ اس کا اسم ہے یہ ہے موصوف، اور ”الْمُنْبِئَةَ“ آگے صفت آ رہی ہے وہ اس کی اور وہ بھی منصوب ہے کیونکہ موصوف صفت کا اعراب ایک ہوتا ہے، ”أَنْبَأَ يُنْبِئُ“ کا معنٰی خبر دینا۔ ادھر دیکھیے: اگر آپ ”غَالِبًا“ کو کس کے لیے قید بنا دیتے ہیں؟ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے، تو معلوم ہوا ذوالحال کا معرفہ ہونا غالب ہے، تو غالبيت سے پتہ چلتا ہے اس کے خلاف ہو سکتا ہے، اور ماقبل میں شرطیت آئی تھی وہ شرطیت سے پتہ چلتا ہے اس کے خلاف نہیں ہو سکتا، معلوم ہوا غالبيت منافی ہے شرطیت کے۔ یہ خرابی کب لازم آئی؟ جب آپ نے ”غَالِبًا“ کو قید کس کے لیے بنایا؟ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے، معلوم ہوا ذوالحال کا معرفہ ہونا غالب ہے اور یہ غالب ہونا یہ شرط ہونے کے منافی ہے۔ چنانچہ دیکھیے: ”إِنَّ غَالِبِيَّةَ“ یہ غالبيت یہ ہے ”إِنَّ“ کا اسم، اور آخر میں آ رہا ہے ”تُنَافِي الشَّرْطِيَّةَ“ یہ ہے ”إِنَّ“ کی خبر، کہ یہ جو غالبيت ہے ”تُنَافِي الشَّرْطِيَّةَ“ یہ شرط ہونے کے منافی ہے۔ یہ غالب ہونا شرط ہونے کے منافی ہے، کیونکہ غالب ہونا بتلا رہا ہے اس کے خلاف ہو سکتا ہے اور شرط ہونا بتلا رہا ہے کہ اس کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ جی اب ترجمہ سنیں: ”حَتَّى يُقَالَ“ یہاں تک کہ یہ کہنا پڑے، اگر آپ اس ”غَالِبًا“ کو قید بنائیں ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے، یہاں تک کہ پھر آپ کو یہ کہنا پڑے گا کہ ”إِنَّ غَالِبِيَّةَ كَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ کہ ذوالحال کے معرفہ ہونے کا غالب ہونا ”الْمُنْبِئَةَ عَنْ تَخَلُّفِهِ فِي بَعْضِ الْمَوَادِّ“ جو کہ خبر دیتا ہے ”عَنْ تَخَلُّفِهِ“ اس کے خلاف ہونے کا ”فِي بَعْضِ الْمَوَادِّ“ بعض مادوں میں۔ عبارت پہ نظر رکھو: ذوالحال کے معرفہ ہونے کا غالب ہونا جو کہ خبر دیتا ہے اس کے خلاف ہونے کا بھی بعض مادوں میں، تو یہ جو غالبيت ہے جو بعض مادوں کے اندر خلاف ہونے کے بارے میں بتلا رہی ہے یہ ”تُنَافِي الشَّرْطِيَّةَ“ یہ شرط ہونے کے منافی ہے۔ غالبيت کیا بتلا رہی ہے؟ کہ بعض مادوں میں اس کے خلاف ہو سکتا ہے، تو یہی بیان کر رہے ہیں: ”غَالِبِيَّةَ كَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ ذوالحال کے معرفہ ہونے کا غالب ہونا ”الْمُنْبِئَةَ عَنْ تَخَلُّفِهِ فِي بَعْضِ الْمَوَادِّ“ یہ غالب ہونا جو کہ خبر دے رہا ہے بعض مادوں کے اندر اس کے خلاف ہونے کا، یہ غالبيت ”تُنَافِي الشَّرْطِيَّةَ“ یہ شرط ہونے کے منافی ہے، دونوں کے اندر منافات ہے۔ ”وَيُحْتَاجَ“ یہ ”يُحْتَاجَ“ کا عطف ہے ”يُقَالَ“ پر اور وہ منصوب تھا تو یہ بھی منصوب، اسی طرح آگے آ رہا ہے ”وَيُجْعَلَ“ اس کا عطف بھی اسی ”يُقَالَ“ پر ہے۔ پھر سنیں: ادھر دیکھیے، اگر آپ ”غَالِبًا“ کو قید بنا دیں ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے، تو پھر آپ کو یہ کہنا پڑے گا کہ یہ غالبيت جو کہ بعض مادوں کے اندر تخلف کی خبر دے رہی ہے یہ غالبيت تو شرطیت کے منافی ہے یہ بھی آپ کو کہنا پڑے گا، اور پھر آپ محتاج ہوں گے کہ آپ کو کلام کو ظاہر سے پھیرنا پڑے گا جیسے اور شارحین نے کیا، کلام کو ظاہر سے پھیر دیا، اور آپ کو یہ کہنا پڑے گا کہ یہ ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ کا عطف ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ پر اس کا عطف نہیں ہے بلکہ ان کو مبتدا اور خبر بنا کر ”وَشَرْطُهَا أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ پورے جملے پر آپ کو اس کا عطف کرنا پڑے گا۔ یہ کب، یہ خرابی کب لازم آئے گی؟ اگر آپ ”غَالِبًا“ کو کس سے جوڑیں؟ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے ساتھ۔ اگر آپ ”غَالِبًا“ کو ذوالحال کے معرفہ ہونے کی شرط کے ساتھ جوڑیں تو پھر تو کوئی اشکال ہی نہیں ہوتا، کیونکہ معنٰی کیا بن جائے گا؟ کہ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے ساتھ حال کا مشروط ہونا یہ حال کے تمام مادوں میں نہیں ہے بلکہ غالب مادوں میں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ جی تو کہتے ہیں: ”حَتَّى يُقَالَ“ یہاں تک کہ یہ کہنا پڑے، اگر آپ اس ”غَالِبًا“ کو قید بنائیں ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے، یہاں تک کہ پھر آپ کو یہ کہنا پڑے گا کہ ”إِنَّ غَالِبِيَّةَ كَوْنِ صَاحِبِهَا مَعْرِفَةً“ کہ ذوالحال کے معرفہ ہونے کا غالب ہونا ”الْمُنْبِئَةَ عَنْ تَخَلُّفِهِ فِي بَعْضِ الْمَوَادِّ“ جو کہ خبر دیتا ہے ”عَنْ تَخَلُّفِهِ“ اس کے خلاف ہونے کا ”فِي بَعْضِ الْمَوَادِّ“ بعض مادوں میں، تو یہ جو غالبيت ہے جو بعض مادوں کے اندر خلاف ہونے کے بارے میں بتلا رہی ہے یہ ”تُنَافِي الشَّرْطِيَّةَ“ یہ شرط ہونے کے منافی ہے۔ ”وَيُحْتَاجَ إِلَى أَنْ يُصْرَفَ الْكَلَامُ عَنْ ظَاهِرِهِ“ اور پھر احتیاج پیش آئے گی کہ کلام کو اس کے ظاہر سے پھیرا جائے، یعنی ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ کا عطف ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ پر نہیں کرنا پڑے گا اس کو پھیرنا پڑے گا، ”وَيُجْعَلَ قَوْلُهُ وَصَاحِبُهَا مَعْرِفَةً مُبْتَدَأً وَخَبَرًا مَعْطُوفًا عَلَى قَوْلِهِ وَشَرْطُهَا أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ اور مصنف کا قول ”وَصَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ جو ہے اس کو بنانا پڑے گا کیا بنانا پڑے گا؟ مبتدا اور خبر بنانا پڑے گا، ”مَعْطُوفًا“ اس حال میں کہ یہ معطوف ہوگا ”عَلَى قَوْلِهِ“ مصنف کے اس قول پر ”وَشَرْطُهَا أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ پر، حالانکہ ”صَاحِبُهَا مَعْرِفَةً“ کا عطف کس پر ہے؟ ”أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ پر ہے لیکن پھر عطف کرنا پڑے گا کس پر ”شَرْطُهَا أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ پر بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو حاصلِ کلام یہ ہوا، یہ آخری دو تین سطروں میں صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ یہ ”غَالِبًا“ جو ہے اس کو ذوالحال کے معرفہ ہونے کی شرط کے لیے قید بناؤ، ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے قید نہ بناؤ۔ اگر آپ ”غَالِبًا“ کو قید بنائیں گے ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے تو آپ کو کہنا پڑے گا کہ غالبيت یہ تو شرطیت کے منافی ہے، اور پھر آپ کو کلام کو ظاہر سے پھیرنا پڑے گا: ظاہر تو یہ ہے کہ یہ ”كَانَ“ کے اسم اور خبر ہیں لیکن آپ کو ظاہر سے پھیر کر ان کو کیا بنانا پڑے گا؟ مبتدا اور خبر بنانا پڑے گا اور پھر ان کا عطف آپ کو کس پر کرنا پڑے گا؟ ”وَشَرْطُهَا أَنْ تَكُونَ نَكِرَةً“ پر کرنا پڑے گا۔ یہ کس صورت میں ہے؟ اگر آپ ”غَالِبًا“ کو قید بنائیں گے کس کے لیے؟ ذوالحال کے معرفہ ہونے کے لیے۔ اس کے بجائے اگر آپ یوں کر لیں کہ یہ ”غَالِبًا“ کو قید بنا دیں ذوالحال کے معرفہ ہونے کی شرط کے لیے کہ ذوالحال کے معرفہ ہونے کی شرط جو ہے وہ غالب احوال میں ہے، کیونکہ حال کے واقع ہونے کے جو مادے ہیں اور جو ترکیبیں ہیں وہ دو قسم کی ہیں: کچھ وہ ترکیبیں ہیں جن کے اندر ذوالحال نکرہ مخصوصہ واقع ہوتا ہے، اور کچھ ان کے علاوہ مادے ہیں، کچھ ان کے علاوہ ترکیبیں ہیں، جو اس نکرہ مخصوصہ کے علاوہ جو ترکیبیں ہیں ان کے اندر ذوالحال کا معرفہ ہونا شرط ہے، ان کے اندر ذوالحال کا معرفہ ہونا شرط ہے اور یہ والے مادے اکثر ہیں، غالب ہیں۔ دیکھا اب دونوں باتیں درست ہو گئیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس بھئی، ”هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ“۔