آگے سبق دیکھیے بھئی: وَالْمُرَادُ بِفِعْلِ الْفَاعِلِ فِعْلٌ اعْتُبِرَ إِسْنَادُهُ إِلَى مَا هُوَ فَاعِلٌ حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا، فَخَرَجَ بِهِ مِثْلُ زَيْدٌ فِي ضُرِبَ زَيْدٌ عَلَى صِيغَةِ الْمَجْهُولِ، فَإِنَّهُ لَمْ يُعْتَبَرْ إِسْنَادُهُ إِلَى فَاعِلِهِ، وَلَا يُشْكَلُ بِمِثْلِ أُعْطِيَ زَيْدٌ دِرْهَمًا، فَإِنَّهُ يَصْدُقُ عَلَى دِرْهَمًا أَنَّهُ وَقَعَ عَلَيْهِ فِعْلُ الْفَاعِلِ الْحُكْمِيِّ الْمُعْتَبَرِ إِسْنَادُ الْفِعْلِ إِلَيْهِ، فَإِنَّ مَفْعُولَ مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ فِي حُكْمِ الْفَاعِلِ۔ گزشتہ سبق میں ہم وہ آخری مقام پڑھ رہے تھے جہاں پر مفعولِ مطلق کے فعل کو حذف کرنا واجب ہے، اور صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ یہ وہ مفعولِ مطلق ہے جو تثنیہ واقع ہو اور اس کی اضافت اپنے فاعل یا مفعول کی طرف ہو رہی ہو، اور نیز یہ تثنیہ بتلانے کے لیے نہ ہو بلکہ تکرار اور کثرت کے لیے لایا گیا ہو۔ تو اس قسم کا جو مفعولِ مطلق ہے، اس کے عامل فعل کو حذف کرنا واجب ہے، جیسے لَبَّیْکَ اور سَعْدَیْکَ۔ حاجی کہتا ہے لَبَّیْکَ اللَّهُمَّ لَبَّیْکَ، تو معنیٰ کیا ہے کہ اے اللہ! میں مسلسل اور بار بار آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہوں تاکہ آپ کے احکامات کی تعمیل کروں، اور میں اپنی جگہ سے ہٹوں گا نہیں، مسلسل آپ کے احکامات کی تعمیل میں لگا رہوں گا۔ تو یہ لَبَّیْکَ اصل میں تھا أُلِبُّ لَکَ إِلْبَابَیْنِ، پھر اس میں سے أُلِبُّ فعل کو حذف کر لیا گیا، تو باقی رہ گیا لَکَ إِلْبَابَیْنِ۔ پھر اس میں سے إِلْبَابَیْنِ جو ثلاثی مزید فیہ سے تھا، اس میں سے زوائد کو ختم کر کے اس کو ثلاثی مجرد کی طرف لوٹا دیا گیا، تو لَبَّیْنِ ہوا۔ تو عبارت کیا باقی بچ گئی؟ لَکَ لَبَّیْنِ۔ پھر اس لَکَ میں سے لامِ جارہ کو حذف کر دیا گیا اور لَبَّیْنِ کی اضافت کر دی کاف ضمیر کی طرف، تو نون اضافت سے گر گیا، تو لَبَّیْکَ رہ گیا۔ اور نیز اسی طرح سَعْدَیْکَ بھی ہے۔ سَعْدَیْکَ کا معنیٰ صاحبِ جامی نے بیان کیا تھا أَيْ أُسْعِدُکَ إِسْعَادًا بَعْدَ إِسْعَادٍ، تو یعنی میں مسلسل آپ کی مدد کرتا رہتا ہوں، میں مسلسل آپ کی مدد میں لگا رہوں گا۔ تو یہاں پر یہ بھی کثرت بیان کرنے کے لیے ہے۔ تو اصل میں یہ کیا تھا؟ أُسْعِدُکَ إِسْعَادَیْنِ۔ پھر أُسْعِدُ فعل کو حذف کر لیا گیا اور اس مفعولِ مطلق سے زوائد ختم کر کے یہ جو کاف ضمیر تھی مفعول بہ کی، اس کی طرف اضافت کر دی گئی تو سَعْدَیْکَ ہوا بھئی۔ اور پھر صاحبِ جامی نے یہ بھی بتلایا تھا آپ کو کہ یہ أُلِبُّ کے اندر لَکَ لامِ جارہ لے کر آئے تھے، اس کو مفعول پر داخل کیا تھا، وجہ یہ کہ وہ فعلِ لازم ہے۔ جب کہ، جب کہ یہ أَسْعَدَ يُسْعِدُ، یہ فعلِ متعدی ہے، یہ براہِ راست مفعول کو نصب دے سکتا ہے، لہٰذا اس کے لیے لامِ جارہ لانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اور اس کے بعد پھر ہم نے مفعول بہ کے بارے میں پڑھنا شروع کیا تھا۔ صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ مفعول بہ وہ اس چیز کا نام ہے جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، کہ مفعول بہ اس چیز کا نام ہے جس پر فاعل کا فعل واقع ہو بھئی۔ اور صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ فعل کے واقع ہونے سے مراد یہ ہے کہ فعل کا اس کے ساتھ تعلق ہو بغیر حرفِ جر کے واسطے کے، یعنی بلا واسطہ حرفِ جر کے فعل کا اس کے ساتھ تعلق ہو۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تعریف کیا کی مفعول بہ کی؟ کہ مفعول بہ اس چیز کا نام ہے جس پر فاعل کا فعل واقع ہو۔ بھئی واقع ہونے کا کیا معنیٰ؟ تو صاحبِ جامی نے بتلایا کہ واقع ہونے سے مراد یہ ہے کہ فعل کا اس کے ساتھ بلا واسطہ حرفِ جر کے تعلق ہو بھئی۔ لہٰذا اب إِیَّاکَ نَعْبُدُ یا دَعَوْتُ اللَّهَ جیسے اعتراضات ختم ہو گئے۔ اس لیے کیونکہ تعریف کیا کی تھی کہ فاعل کا فعل اس پر واقع ہو، اور إِیَّاکَ نَعْبُدُ، یہاں پر تو نَعْبُدُ کا فعل إِیَّاکَ پر واقع نہیں ہے بھئی، کیونکہ عبادت اللہ پر واقع نہیں ہے بلکہ عبادت کا اللہ سے تعلق ہے، عبادت اللہ کے لیے کی جاتی ہے۔ اور اسی طرح دَعَوْتُ اللَّهَ، میں نے اللہ سے دعا کی، تو یہاں پر بھی لفظِ اللہ مفعول بہ ہے اور صاحبِ کافیہ نے تو کیا تعریف کی کہ فاعل کا فعل اس پر واقع ہو، اور حالانکہ ہماری یہ دعا اللہ پر واقع نہیں ہے، ہاں اس دعا کا اللہ سے تعلق ہے یعنی اللہ سے یہ دعا مانگی جا رہی ہے۔ تو واقع ہونے سے کیا مراد ہے؟ کہ فعل کا اس کے ساتھ تعلق ہو بلا واسطہ حرفِ جر کے۔ اور اس تقریر سے مَا ضَرَبْتُ زَیْدًا جیسا اشکال بھی ختم ہوا۔ مَا ضَرَبْتُ زَیْدًا، میں نے زید کی پٹائی نہیں کی۔ اب اس جملے کے اندر یہ زَیْدًا منصوب ہے، اور کیوں منصوب ہے؟ مَا ضَرَبْتُ زَیْدًا، کیونکہ یہ مفعول بہ ہے۔ تو زَیْدًا تو مفعول بہ ہے حالانکہ آپ نے ہمیں کیا بتایا؟ مفعول بہ کسے کہتے ہیں؟ جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، اور یہاں پر تو متکلم کیا کہہ رہا ہے؟ مَا ضَرَبْتُ زَیْدًا، میں نے زید کی پٹائی نہیں کی، معلوم ہوا اس پر ضرب واقع نہیں ہے۔ تو صاحبِ جامی نے بتلا دیا کہ بھئی واقع ہونے سے مراد فعل کا تعلق ہے اور پھر تعلق ہونا عام ہے، چاہے فعلِ مثبت کا تعلق ہو، چاہے فعلِ منفی کا تعلق ہو، تو یہ بھی اس کے اندر داخل ہو گیا۔ اور میں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ تعلقِ اولیٰ مراد ہے، تعلقِ اولیٰ مراد ہے، جو یعنی اولاً ذہن کے اندر آتا ہے بھئی، یعنی جس کے بغیر اس چیز کا تعقل ہی نہ ہو سکے۔ اب دیکھو، اب دیکھو، فعل کا تعلق تو حال کے ساتھ بھی ہوتا ہے، فعل حال کو بھی نصب دیتا ہے، فعل کا تعلق مستثنیٰ سے بھی ہوتا ہے اور اسی طرح فعل کا تعلق تمییز سے بھی ہوتا ہے، لیکن وہ تعلقِ اولیٰ نہیں۔ تعلقِ اولیٰ کا کیا معنیٰ؟ کہ فعل کا اس کے بغیر تعقل ہی نہ ہو سکے، فعل اس کے بغیر آپ کو سمجھ میں ہی نہ آ سکے، اور حالانکہ حال، تمییز اور مستثنیٰ، اس کے بغیر بھی فعل سمجھ میں آتا ہے۔ ضَرَبْتُ زَیْدًا، میں نے زید کی پٹائی کی۔ دیکھو نہ یہاں پر حال ہے، نہ مستثنیٰ ہے، نہ تمییز ہے، کوئی چیز بھی نہیں ہے اور بات ہمیں پوری سمجھ میں آ رہی ہے ضَرَبْتُ زَیْدًا کہ متکلم نے زید کی پٹائی کی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو تعلقِ اولیٰ مراد ہے اور تعلقِ اولیٰ کا کیا معنیٰ کہ فعل اس کے بغیر سمجھ میں ہی نہ آ سکے۔ اب یہاں پر دیکھو ضرب کا ذکر ہے ضَرَبْتُ زَیْدًا، ضرب کا ذکر ہے اور ضرب کے لیے جیسے ضارب کا ہونا ضروری ہے، مضروب کا ہونا بھی ضروری ہے۔ بغیر مضروب کے ضرب کا تعقل ہی نہیں ہو سکتا۔ آپ مفعول کو لفظوں میں ذکر کریں یا نہ کریں، اس سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔ یہ جو ضرب کا فعل ہے، یہ عقل میں آتا ہی نہیں جب تک اس کے لیے کسی مضروب کا تصور بھی نہ آئے۔ آپ صرف یوں کہہ دیں ضَرَبَ زَیْدٌ، آپ نے مفعول کو لفظوں سے حذف کر لیا لیکن سننے والا یہ آپ کا کلام سنتے ہی سمجھ جائے گا کہ معلوم ہوا آپ نے جب ضرب لگائی ہے تو کوئی مضروب بھی ہے جس پر ضرب واقع ہوئی ہے۔ آپ کہتے ہیں أَکَلْتُ، میں نے کھایا، کیا کھایا یہ آپ نے بے شک ذکر نہیں کیا لیکن سننے والا سمجھ جاتا ہے کوئی چیز ہو گی جو کھائی ہو گی بھئی۔ آپ کہتے ہیں شَرِبْتُ، میں نے پیا، آپ نے بے شک آگے کوئی مشروب ذکر نہیں کیا لیکن سننے والا فوراً سمجھ گیا کہ آپ نے کوئی چیز پی ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا یہ ہے تعلقِ اولیٰ، یعنی فعل کا اس کے بغیر، فعل اس کے بغیر سمجھ میں ہی نہ آئے بھئی۔ اور پھر صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ یہ جو مَا وَقَعَ عَلَیْهِ کی قید آئی کہ اس پر فاعل کا فعل واقع ہو، اس کے ذریعے باقی چاروں مفعول اس تعریف سے نکل گئے۔ تعریف کس کی کی جا رہی ہے؟ مفعول بہ کی، تو باقی مفاعیل کو اس تعریف سے نکلنا چاہیے، تو وہ اس مَا وَقَعَ کی قید کے ذریعے نکل گئے۔ اس لیے کیونکہ جب یہ کہا کہ فاعل کا فعل اس پر واقع ہو، تو مفعول فیہ نکل گیا، کیونکہ فاعل کا فعل اس پر واقع نہیں ہوتا بلکہ اس میں واقع ہوتا ہے، وَقَعَ فِیهِ، وہاں فِیهِ لے کر آتے ہیں کہ اس کے اندر واقع ہے۔ اور اسی طرح مفعول لہ بھی نکل گیا یا جیسے ضَرَبْتُهُ تَأْدِیبًا، میں نے زید کی پٹائی کی ادب سکھانے کے لیے، یہ تَأْدِیبًا بھی نکل گیا، اس لیے کیونکہ یہ ضرب کا فعل اس تادیب پر واقع نہیں ہے بلکہ وَقَعَ لَهُ، اس کی وجہ سے یہ ضرب کا فعل ہوا ہے، ادب سکھانے کے لیے فعل، ضرب کا فعل کیا گیا ہے۔ اسی طرح مفعول معہ بھی نکل گیا، جیسے آپ کہتے ہیں جَاءَنِي زَیْدٌ وَعَمْرًا، میرے پاس زید آیا وَعَمْرًا أَيْ مَعَ عَمْرٍو، کس کے ساتھ آیا؟ عمرو کے ساتھ۔ تو یہ واو بمعنی مَعَ کے بعد جو عَمْرًا آ رہا ہے، یہ مفعول معہ ہے۔ اس لیے کیونکہ یہ مفعول معہ ہوتا ہے، اس کے بارے میں نحوی حضرات یہ نہیں کہتے کہ وَقَعَ عَلَیْهِ الْفِعْلُ، کہ فعل اس پر واقع ہے، بلکہ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ وَقَعَ مَعَهُ الْفِعْلُ، اس کے ساتھ فعل واقع ہوا ہے، فاعل نے اس کے ساتھ مل کر یہ فعل کیا ہے۔ اور نیز مفعولِ مطلق بھی خارج ہو گیا۔ بھئی وہ مفعولِ مطلق کیسے خارج ہوا؟ کہتے ہیں جب انہوں نے کہا کہ مفعول بہ وہ ہے جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، معلوم ہوا فاعل کا فعل اور چیز ہے اور جس پر واقع ہو رہا ہے وہ اور چیز ہے، وہ ایک ہی چیز نہیں ہے کیونکہ کوئی چیز اپنے اوپر تو واقع نہیں ہو سکتی، کوئی چیز ہو گی وہ دوسری چیز پر واقع ہوتی ہے، تو معلوم ہوا جو چیز واقع ہوئی وہ فعل وہ اور چیز ہے اور جس پر واقع ہے وہ اور چیز ہے۔ اور حالانکہ مفعولِ مطلق وہ تو فعل سے کوئی مغایر چیز نہیں ہوتی، وہ تو عینِ فعل ہی کا نام ہے بھئی۔ مفعولِ مطلق تو عینِ فعل کا نام ہے، تعریف کیا کی تھی؟ الْمَفْعُولُ الْمُطْلَقُ هُوَ اسْمُ مَا فَعَلَهُ فِعْلُ الْفَاعِلِ، جس کو فاعل کے فعل نے کیا ہو بھئی۔ تو وہ فاعل کا فعل جو ہے وہ مفعولِ مطلق ہوتا ہے، اور مفعول بہ میں کیا کہا؟ فاعل کا فعل اس پر واقع ہو، معلوم ہوا فعل اور چیز ہے اور جس پر واقع ہے وہ یعنی مفعول بہ اور چیز ہے۔ معلوم ہوا یہ مفعول بہ، مفعولِ مطلق نہیں ہے کیونکہ مفعولِ مطلق فعل سے مغایر اور الگ نہیں ہوتا، وہ تو عینِ فعل ہوتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب آگے دیکھیے آج کا سبق بھئی۔ کہتے ہیں: وَالْمُرَادُ بِفِعْلِ الْفَاعِلِ فِعْلٌ اعْتُبِرَ إِسْنَادُهُ إِلَى مَا هُوَ فَاعِلٌ حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا۔ بھئی تعریف دیکھیے متن کے اندر کہ الْمَفْعُولُ بِهِ هُوَ مَا وَقَعَ عَلَیْهِ فِعْلُ الْفَاعِلِ، مفعول بہ اس چیز کا نام ہے جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، جس پر فاعل کا۔ بعض شارحین نے یہاں اعتراض کیا اور انہوں نے کہا کہ متن کے اندر یہ جو الْفَاعِلِ کا لفظ صاحبِ کافیہ لے کر آئے، اس کے لانے کی کوئی حاجت نہیں تھی۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں تھی کہ جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، بلکہ صرف اتنا کہہ دیتے کہ مفعول بہ وہ ہے جس پر فعل واقع ہو۔ مفعول بہ وہ ہے جس پر فعل واقع ہو، تو دیکھو یہ معلوم ہوا یہ فاعل کا لفظ متن کے اندر زائد آ گیا بھئی۔ تو صاحبِ جامی اب جواب دیں گے صاحبِ کافیہ کی طرف سے کہ نہیں بھئی، یہ فاعل کا لفظ یہاں بیکار نہیں ہے۔ یہ فاعل کا لفظ یہ بتلانے کے لیے لایا گیا ہے کہ مفعول بہ کے ساتھ جس وقت فعل کا تعلق ہو رہا ہو، اس وقت فاعل کو بھی ہونا چاہیے۔ جس وقت فعل واقع ہو رہا ہو کس پر؟ مفعول بہ پر، تو اس وقت وہاں فاعل کا بھی ذکر ہونا چاہیے۔ صاحبِ جامی اس کو یوں ذکر کریں گے کہ جب مفعول بہ پر فعل واقع ہو رہا ہو، تو اس وقت فاعل کی طرف اسناد بھی معتبر ہو بھئی۔ اس وقت فاعل۔ بھئی ضَرَبَ زَیْدٌ عَمْرًا، توجہ ہے؟ ضَرَبَ زَیْدٌ عَمْرًا، یہ زید کیا ہے؟ فاعل، اور عَمْرًا کیا ہے؟ مفعول بہ۔ اس مفعول بہ کی بات ہو رہی ہے۔ مفعول بہ کسے کہتے ہیں؟ جس پر فاعل کا فعل واقع ہو۔ بھئی یہ فاعل کا فعل کہنے کی کیا ضرورت تھی؟ صرف یہ کہہ دیتے جس پر فعل واقع ہو؟ کہتے ہیں یہ قید اس لیے بڑھا دی صاحبِ کافیہ نے، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ جس وقت مفعول بہ کے ساتھ فعل کا تعلق ہو رہا ہو، اس وقت اسی فعل کا اسناد فاعل کی طرف بھی ہو رہا ہو۔ اس وقت اس فعل کا اسناد، یعنی یہ اسناد بھی معتبر ہو بھئی۔ فعل کا فاعل کی طرف اسناد بھی معتبر ہونا چاہیے۔ اور فاعل کی طرف اسناد کب معتبر ہو گا؟ جب فاعل موجود ہو گا۔ جب فاعل موجود ہو گا تو فعل کا اس کی طرف اسناد بھی ہو گا، جب اسناد ہو گا تو پھر اس کا آپ اعتبار بھی کریں گے، اگر فاعل ہی نہیں ہے تو اعتبار کیسے کریں گے اس کا؟ توجہ ہے؟ میں نے آسان لفظوں میں بتا دیا کہ یہ فاعل کے لفظ کو صاحبِ کافیہ نے کیوں ذکر کیا تعریف کے اندر؟ یہ بتلانے کے لیے کہ جس وقت فعل کا تعلق اس مفعول بہ سے آ رہا ہے، جس وقت وہ فعل مفعول بہ پر واقع ہو رہا ہے، عین اسی وقت فعل کا جو اسناد ہو رہا ہے فاعل کی طرف وہ بھی ہونا چاہیے، وہ بھی معتبر ہونا چاہیے۔ اور وہ تبھی معتبر ہو گا نا جب فاعل موجود ہو۔ جب فاعل ہو گا تو فعل کا اس کی طرف اسناد بھی ہو گا، جب اسناد ہے تو اب آپ اس اسناد کا بھی اعتبار کریں گے، اگر فاعل ہی نہیں ہے تو اسناد کا اعتبار کیسے کریں گے بھئی؟ معلوم ہوا کہ مفعول بہ وہ ہے جس پر فعل واقع ہو اور عین اسی حالت میں فعل کے لیے فاعل بھی ذکر کیا گیا ہو، چاہے وہ فاعلِ حقیقی ہو، چاہے فاعلِ حکمی ہو۔ جی، چاہے وہ فاعلِ حقیقی ہو، چاہے فاعلِ حکمی ہو۔ فاعلِ حکمی سے کیا مراد ہے؟ مَفْعُولُ مَا لَمْ یُسَمَّ فَاعِلُهُ۔ آپ جانتے ہیں کبھی کبھار، کبھی کبھار فعلِ مجہول لے آتے ہیں، تو پھر فاعل کو حذف کر کے وہ جو مفعول بہ تھا اس کو اس کا نائب بنا دیتے ہیں، جیسے ضُرِبَ زَیْدٌ۔ تو یہ زَیْدٌ کیا ہے؟ نائب الفاعل ہے، مَفْعُولُ مَا لَمْ یُسَمَّ فَاعِلُهُ ہے، اور بعض نحوی حضرات تو اس کو فاعل ہی کہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں یہ بھی حقیقتاً فاعل ہی ہے، جب کہ جمہور کیا کہتے ہیں کہ فاعل اور چیز ہے اور نائب الفاعل اور چیز ہے۔ فاعل جو ہے وہ حقیقتاً اس فعل کو کرنے والا ہے، اور نائب الفاعل اس فعل کو کرنے والا نہیں ہے، ہاں یہ اس فاعل کا نائب بن گیا ہے، تو یہ حکماً فاعل ہے، حقیقتاً فاعل نہیں بلکہ حکماً۔ توجہ ہے؟ بعض کبار علماء تو نائب الفاعل کو بھی فاعل ہی کہتے ہیں، لیکن عام علماء فرق کرتے ہیں کہ جو فعل کو کرنے والا ہے وہ حقیقتاً فاعل ہے، اور یہ نائب الفاعل یہ فاعل کی جگہ آیا ہے لیکن حقیقتاً فاعل نہیں ہے، یہ حکماً فاعل ہے۔ حکماً فاعل کا کیا معنیٰ؟ اس کو فاعل والا حکم دے دیا گیا، تو باقی تمام احکامات میں یہ فاعل کی طرح ہی ہے۔ تو بات کیا چل رہی تھی؟ کہ مفعول بہ کسے کہتے ہیں؟ جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، تو اعتراض ہوا کہ یہ فاعل کا لفظ بیکار لے آئے صاحبِ کافیہ۔ تو صاحبِ جامی بتا رہے ہیں کہ نہیں، یہ بیکار لفظ نہیں لائے، صاحبِ کافیہ یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ جس وقت فعل مفعول بہ کو نصب دے رہا ہو، یعنی یوں کہیں وہ فعل جو مفعول بہ کو نصب دے رہا ہے، اس کا اسناد جو فاعل کی طرف ہے وہ بھی معتبر ہو بھئی، اس کا بھی اعتبار کیا جائے۔ اس کا اسناد جو فاعل کی طرف ہو رہا ہے اس کا بھی اعتبار کیا جائے، اور فاعل کی طرف فعل کے اسناد کا اعتبار کب کیا جائے گا؟ جب فاعل موجود ہو گا۔ جب فاعل موجود ہو گا تو اس کی طرف اسناد بھی ہو گا اور وہ معتبر بھی ہو گا، اگر فاعل ہی موجود نہیں ہے تو اسناد کا اعتبار کیسے کریں گے؟ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور فاعل جو ہے وہ، چاہے وہ فاعل حقیقتاً فاعل ہو، چاہے حکماً فاعل ہو، یعنی چاہے فاعل ہو چاہے نائب الفاعل ہو، دونوں میں سے کسی ایک کی طرف فعل کا اسناد ہونا چاہیے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا یہ فِعْلُ الْفَاعِلِ کی قید کی وجہ سے ضُرِبَ زَیْدٌ جیسا اعتراض بھی اب تعریف پر نہیں ہو سکتا، اور أُعْطِيَ زَیْدٌ دِرْهَمًا جیسا اعتراض بھی نہیں ہو سکتا۔ دیکھیے یہ کتاب میں مثال دیکھیے ذرا بھئی۔ کہتے ہیں: زَیْدٌ فِي ضُرِبَ زَیْدٌ، عبارت مل گئی؟ یہ اشکال ہوتا تھا تعریف پر۔ اشکال یہ کہ آپ نے ہمیں کیا کہا؟ کہ مفعول بہ اسے کہتے ہیں جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، تو اس میں ضُرِبَ زَیْدٌ، یہ زَیْدٌ بھی تعریف کے اندر داخل ہو گیا۔ ضُرِبَ زَیْدٌ، یہ بھی تعریف کے اندر داخل ہوا کیونکہ اس پر بھی ضرب کا فعل واقع ہوا ہے، حالانکہ بالاتفاق یہ مفعول بہ نہیں۔ بالاتفاق یہ مفعول بہ نہیں۔ بھئی فاعل کا فعل اس پر واقع تو ہوا ہے، لیکن اس کو مفعول بہ نہیں کہتے کیونکہ فعلِ مجہول کا اس کی طرف اسناد ہو رہا ہے، اس کو کیا کہتے ہیں؟ مَفْعُولُ مَا لَمْ یُسَمَّ فَاعِلُهُ کہتے ہیں یا نائب الفاعل کہتے ہیں، مفعول بہ تو منصوب ہوتا ہے۔ تو اشکال کیا ہوتا تھا کہ آپ کی تعریف مانع نہیں دخولِ غیر سے۔ آپ نے کہا مفعول بہ وہ ہے جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، تو ضُرِبَ زَیْدٌ کے اندر یہ جو زَیْدٌ آیا یہ بھی آپ کی تعریف میں داخل ہو گیا، کیونکہ اس پر بھی ضرب واقع ہوئی ہے، اس کو بھی مفعول بہ کہنا چاہیے حالانکہ یہ تو مفعول بہ نہیں ہے، یہ تو نائب الفاعل ہے، یہ تو مَفْعُولُ مَا لَمْ یُسَمَّ فَاعِلُهُ ہے، مفعول بہ تو منصوب ہوتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو معلوم ہوا آپ کی تعریف دخولِ غیر سے مانع نہیں۔ دوسرا اشکال یہ ہوتا ہے: أُعْطِيَ زَیْدٌ دِرْهَمًا، زید کو درہم عطا کیا گیا۔ اصل میں مثلاً کیا تھا؟ أَعْطَیْتُ زَیْدًا دِرْهَمًا۔ آپ کو میں نے بتلایا تھا کہ بابِ أَعْطَیْتُ دو مفعول چاہتا ہے۔ أَعْطَیْتُ زَیْدًا، میں نے زید کو عطا کیا، اور کیا چیز عطا کی وہ بھی آگے چاہیے، أَعْطَیْتُ زَیْدًا دِرْهَمًا، میں نے زید کو ایک درہم دیا۔ تو زَیْدًا مفعولِ اول ہے اور دِرْهَمًا مفعولِ ثانی۔ پھر أَعْطَیْتُ فعل سے فعلِ مجہول بنا لیا گیا اور فاعل کو حذف کر دیا گیا، تو أُعْطِيَ فعل ہوا۔ اور جب فعلِ مجہول بنایا جائے تو مفعول بہ کو نائب الفاعل بناتے ہیں، تو زَیْدٌ جو مفعولِ اول تھا اس کو نائب الفاعل بنا دیا گیا، تو کلام کیا بن گیا؟ أُعْطِيَ زَیْدٌ دِرْهَمًا۔ یہ مثال دیکھ رہے ہیں کتاب میں بھئی؟ ایک سطر کے بعد ہے: أُعْطِيَ زَیْدٌ دِرْهَمًا۔ تو أُعْطِيَ فعلِ مجہول ہے، زَیْدٌ یہ اس کا نائب الفاعل ہے، اور یہ دِرْهَمًا یہ مفعول بہ ہے۔ اب تعریف پر اشکال یہ ہوتا ہے: آپ نے ہمیں کیا کہا؟ آپ نے ہمیں کیا کہا؟ کہ مفعول بہ کسے کہتے ہیں؟ جس پر فاعل کا فعل واقع ہو۔ کہتے ہیں تو یہاں، تو یہ دِرْهَمًا یہ بالاتفاق مفعول بہ ہے، لیکن یہ اس تعریف سے نکل گیا، کیونکہ آپ نے تعریف کیا کی کہ مفعول بہ کسے کہتے ہیں جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، اور دِرْهَمًا پر جو أُعْطِيَ فعل واقع ہو رہا ہے وہ فاعل کا فعل نہیں ہے، بلکہ أُعْطِيَ زَیْدٌ، یہ تو زید یعنی نائب الفاعل کا فعل ہے۔ کس کا فعل ہے؟ نائب الفاعل یعنی مَفْعُولُ مَا لَمْ یُسَمَّ فَاعِلُهُ کا فعل اس پر واقع ہو رہا ہے۔ اشکال سمجھ میں آیا؟ تو یہ دِرْهَمًا، یہ بالاتفاق مفعول بہ ہے، لیکن آپ نے کیا کہا کہ مفعول بہ کسے کہتے ہیں جس پر فاعل کا فعل واقع ہو، تو یہ تو تعریف سے نکل گیا، تو آپ کی تعریف جامع بھی نہیں۔ آپ کی تعریف جامع بھی نہیں، مانع بھی نہیں۔ جامع کیوں نہیں؟ کیونکہ أُعْطِيَ زَیْدٌ دِرْهَمًا، یہ دِرْهَمًا نکل گیا کیونکہ اس پر فاعل کا فعل واقع نہیں ہو رہا بلکہ اس پر مَفْعُولُ مَا لَمْ یُسَمَّ فَاعِلُهُ کا فعل واقع ہو رہا ہے۔ اور آپ کی تعریف مانع بھی نہیں، اس کے اندر ضُرِبَ زَیْدٌ کے اندر یہ جو زَیْدٌ ہے یہ داخل ہوا کیونکہ اس پر فعل واقع ہو رہا ہے، اس پر فعل واقع ہو رہا ہے، حالانکہ بالاتفاق یہ مفعول بہ نہیں کیونکہ مفعول بہ تو منصوب ہوتا ہے۔ تو صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ بھئی یہ جو ہم نے تقریر کی وہ تقریر لے لیجیے تو سارے اشکالات ختم ہو جائیں گے۔ ہم نے کیا تقریر کی؟ کہ جس فعل کا مفعول بہ سے تعلق ہو، اسی فعل کا فاعل کی طرف اسناد بھی معتبر ہو، یعنی اس کا فاعل بھی وہاں ہونا چاہیے۔ آسان لفظوں میں یوں کہو کہ مفعول بہ الگ ہو اور فاعل الگ ہو بھئی، یعنی مفعول بہ سے اس فعل کا تعلق الگ ہو اور فاعل یا نائب فاعل کی طرف اس کا اسناد الگ ہو۔ اب ضُرِبَ زَیْدٌ تعریف سے نکل گیا۔ اس لیے کیونکہ ضُرِبَ زَیْدٌ، اس میں ٹھیک ہے زید پر ضرب واقع تو ہے، زید پر ضرب واقع تو ہے، تو اگر آپ اس کو مفعول بہ کہتے ہیں، تو ہم نے کیا کہا وہ فعل کیسا ہونا چاہیے؟ کہ اس کا اسناد فاعل یا نائب فاعل کی طرف بھی الگ سے ہونا چاہیے۔ تو اگر آپ اس کو مفعول بہ کہنا چاہتے ہیں تو فاعل کی طرف اسناد کدھر ہے؟ اور اگر آپ اس کو نائب الفاعل قرار دیتے ہیں تو پھر مفعول بہ کدھر ہے بھئی؟ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ایک وقت میں ایک چیز ہو سکتی ہے، تو جب کہ مفعول بہ میں کیا ضروری ہے کہ جس فعل کا اس کے ساتھ تعلق ہو، اسی فعل کا اسناد فاعل کی طرف بھی ہو رہا ہو۔ تو یہاں پر اگر آپ ضُرِبَ زَیْدٌ، آپ اس زید کو داخل کرنا چاہتے ہیں تعریف میں یہ کہہ کر کہ اس پر فعل واقع ہوا ہے، تو پھر اس فعل کا اسناد فاعل کی طرف کہاں ہے بھئی؟ ہم نے کہا وہ بھی معتبر ہونا چاہیے۔ اور اگر آپ کہتے ہیں اسی کی طرف جو اسناد ہو رہا ہے یہ فاعلِ حکمی ہے کیونکہ یہ نائب الفاعل ہے، تو پھر مفعول بہ کدھر ہے؟ اس کے ساتھ فعل کا تعلق الگ ہونا چاہیے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور نیز أُعْطِيَ زَیْدٌ دِرْهَمًا، یہ مثال بھی تعریف کے اندر داخل ہو گئی۔ آپ نے تو کہا تھا یہ داخل نہیں ہو رہی، کہتے ہیں ہماری تقریر لے لیں پھر یہ تعریف کے اندر داخل ہو گئی۔ ہم نے کیا تعریف کی؟ کہ جس فعل کا تعلق مفعول بہ سے ہے اس فعل کا اسناد فاعل کی طرف بھی معتبر ہو، اور وہ فاعل ہونا عام ہے، چاہے حقیقتاً فاعل ہو چاہے حکماً فاعل ہو۔ حکماً فاعل میں کون آ گیا؟ مَفْعُولُ مَا لَمْ یُسَمَّ فَاعِلُهُ۔ تو یہاں پر بھی دِرْهَمًا پر، دِرْهَمًا پر أُعْطِيَ فعل واقع ہے، اور یہ فعل کس کا ہے؟ زید کا ہے، زید حقیقتاً فاعل تو نہیں لیکن حکماً فاعل ہے۔ تو جس وقت، جس وقت أُعْطِيَ کا تعلق دِرْهَمًا سے ہو رہا ہے، اسی وقت أُعْطِيَ کا جو یہ اسناد ہو رہا ہے زَیْدٌ کی طرف وہ بھی موجود ہے، وہ بھی معتبر ہے بھئی۔ تو لہٰذا دِرْهَمًا کیا ہوا؟ تعریف کے اندر داخل ہو گیا۔ لہٰذا کہتے ہیں جب ہماری یہ تقریر آپ لے لیں گے، تو وہ اشکال بھی ختم ہو گیا جو بعض علماء نے کیا ہے کہ تعریف کے اندر جو ذکر کیا گیا مَا وَقَعَ عَلَیْهِ فِعْلُ الْفَاعِلِ، کہ یہ فاعل کا لفظ تو بیکار ہے۔ تو کہتے ہیں اب ہماری تقریر سے آپ کو پتا چل گیا کہ یہ فاعل کا لفظ بیکار نہیں ہے، بلکہ یہ صرف یہ بتلانے کے لیے لایا گیا ہے کہ وہ فعل جو، جس کا تعلق مفعول بہ سے ہو رہا ہے اس فعل کا اسناد فاعل کی طرف بھی ہونا چاہیے، وہ اسناد معتبر ہو بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ حل ہو گیا؟ دیکھیے بھئی، کہتے ہیں: وَالْمُرَادُ بِفِعْلِ الْفَاعِلِ، اور فاعل کے فعل سے مراد، یہ جو متن میں آیا نا فاعل کا فعل، اس سے مراد جو ہے فِعْلٌ اعْتُبِرَ إِسْنَادُهُ، ایسا فعل ہے کہ معتبر ہو اس کا اسناد إِلَى مَا هُوَ فَاعِلٌ حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا، اس چیز کی طرف جو فاعل ہو حقیقتاً یا حکماً۔ اس فعل سے وہ فعل مراد ہے جس کا اسناد فاعل کی طرف معتبر ہو، چاہے فاعل حقیقی ہو چاہے حکمی ہو۔ فَخَرَجَ بِهِ مِثْلُ زَیْدٌ فِي ضُرِبَ زَیْدٌ عَلَى صِیغَةِ الْمَجْهُولِ، تو اس قید کی وجہ سے، یہ جو قید ذکر کی وَقَعَ عَلَیْهِ فِعْلُ الْفَاعِلِ، اس قید کی وجہ سے نکل جائیں گے زَیْدٌ جیسے لفظ بھی جو ضُرِبَ زَیْدٌ کے اندر آئے ہیں، عَلَى صِیغَةِ الْمَجْهُولِ، کس حال میں؟ کہ یہ مجہول کے صیغے پر ہے۔ فَإِنَّهُ لَمْ یُعْتَبَرْ إِسْنَادُهُ إِلَى فَاعِلِهِ، اس لیے کیونکہ یہ جو فعل ہے اس کی اسناد اس کے فاعل کی طرف معتبر نہیں۔ اس کے فاعل کی طرف یہاں اسناد نہیں ہو رہی، کیونکہ فاعل وہ تو جا چکا ہے، اس مفعول نے اس کی جگہ لے لی ہے۔ تو اب، اب ٹھیک ہے فعل اس پر واقع تو ہے، لیکن فعل کا اسناد اس وقت، ضُرِبَ زَیْدٌ، جس وقت ضُرِبَ کا تعلق کس سے آ رہا ہے؟ زید سے آ رہا ہے، کیا الگ اسناد فاعل کی طرف ہو رہا ہے؟ نہیں، کیونکہ فاعل تو جا چکا ہے، زید نے اس کی جگہ لے لی ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو بے شک اس پر فاعل کا فعل واقع ہے، لیکن اس فعل کا اسناد اس وقت کسی فاعل کی طرف نہیں ہو رہا بلکہ وہ تو خود اسی کی طرف ہو رہا ہے بھئی۔ آگے دیکھیے، کہتے ہیں: وَلَا یُشْكَلُ بِمِثْلِ أُعْطِيَ زَیْدٌ دِرْهَمًا، اور نیز اشکال نہیں کیا جائے گا أُعْطِيَ زَیْدٌ دِرْهَمًا جیسی مثالوں کے ذریعے۔ جی وَلَا یُشْكَلُ اس کا عطف ہے فَخَرَجَ بِهِ پر، کہ فعل سے کیا مراد ہے؟ وہ فعل جس کا اسناد فاعل کی طرف معتبر بھی ہو، تو اس سے یہ ضُرِبَ زَیْدٌ جیسی مثالیں بھی نکل جائیں گی، وَلَا یُشْكَلُ بِمِثْلِ أُعْطِيَ زَیْدٌ دِرْهَمًا، اور اس جیسی مثالوں کو لے کر اشکال اور اعتراض بھی نہیں کیا جا سکتا بھئی۔ فَإِنَّهُ یَصْدُقُ عَلَى دِرْهَمًا، اس لیے کیونکہ درہم پر یہ بات صادق آتی ہے کہ أَنَّهُ وَقَعَ عَلَیْهِ فِعْلُ الْفَاعِلِ الْحُكْمِيِّ، کہ اس پر واقع ہو رہا ہے فاعلِ حکمی کا فعل۔ فاعلِ حقیقی کا فعل تو نہیں واقع ہو رہا درہم پر لیکن فاعلِ حکمی کا فعل واقع ہو رہا ہے۔ کون سا فاعلِ حکمی؟ الْمُعْتَبَرِ إِسْنَادُ الْفِعْلِ إِلَیْهِ، کہ اس کی طرف فعل کا اسناد معتبر بھی ہے۔ أُعْطِيَ زَیْدٌ دِرْهَمًا، یہاں فاعلِ حکمی کون؟ توجہ ہے؟ اس مثال پہ نظر رکھیں، أُعْطِيَ زَیْدٌ دِرْهَمًا، یہ دِرْهَمًا مفعول بہ ہے، اور اس پر أُعْطِيَ کا فعل واقع ہو رہا ہے، اور یہ أُعْطِيَ فعل کس کا ہے؟ اس فاعلِ حکمی کا فعل ہے، وہ جو زید ہے، یہ اس فاعلِ حکمی کا فعل ہے کہ جس کی طرف فعل کا اسناد معتبر بھی ہے، یعنی فعل کا اسناد اس کی طرف ہو بھی رہا ہے بھئی۔ اور یہاں یہ عبارت کو دیکھیں بھئی: فَإِنَّهُ یَصْدُقُ عَلَى دِرْهَمًا أَنَّهُ وَقَعَ عَلَیْهِ فِعْلُ الْفَاعِلِ الْحُكْمِيِّ الْمُعْتَبَرِ إِسْنَادُ الْفِعْلِ إِلَیْهِ۔ یاد رکھو اس میں یہ فِعْلُ مضاف ہے اور الْفَاعِلِ مضاف الیہ، اور آگے الْحُكْمِيِّ اور الْمُعْتَبَرِ یہ دونوں صفتیں ہیں فاعل کی، وہ فاعل جو حکمی ہے، یعنی فاعلِ حقیقی نہیں نائب الفاعل ہے، اور الْمُعْتَبَرِ یہ صفتِ ثانی ہے فاعل کے لیے۔ تو الْحُكْمِيِّ اور الْمُعْتَبَرِ یہ دونوں مجرور ہوں گے کیونکہ ان کا موصوف مجرور ہے، لیکن پھر یاد رکھنا یہ جو الْمُعْتَبَرِ ہے، یہ صفت بحال متعلقہ ہے، یعنی لفظوں میں تو یہ صفت ہے فاعل کی، لیکن معنیٰ کے اعتبار سے یہ إِسْنَادُ الْفِعْلِ إِلَى الْفَاعِلِ کی۔ دیکھو الْمُعْتَبَرِ یہ اسمِ مفعول ہے اور اس کے لیے نائب الفاعل چاہیے، وہ نائب الفاعل آگے اسمِ ظاہر آ رہا ہے، إِسْنَادُ الْفِعْلِ إِلَیْهِ، کہ اس فاعل کی طرف فعل کا اسناد جو ہے۔ تو ترجمہ کیا ہوا؟ کہ واقع ہوا ہے اس پر فِعْلُ الْفَاعِلِ الْحُكْمِيِّ، اس فاعلِ حکمی کا فعل، الْمُعْتَبَرِ إِسْنَادُ الْفِعْلِ إِلَیْهِ، کہ جس کی طرف اس فعل کا اسناد معتبر ہے، وہ فاعل کہ جس کی طرف اس فعل کا اسناد معتبر ہے، یعنی وہ فاعل بھی وہاں موجود ہونا چاہیے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو بتلانا مقصد یہ تھا کہ یہ الْمُعْتَبَرِ یہ صفت بحال متعلقہ ہے اور آگے جو إِسْنَادُ الْفِعْلِ إِلَیْهِ آ رہا ہے یہ اس کا نائب الفاعل ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ معنیٰ ہے فَإِنَّهُ یَصْدُقُ عَلَى دِرْهَمًا، اس لیے کیونکہ دِرْهَمًا پر یہ بات صادق آتی ہے کہ أَنَّهُ وَقَعَ عَلَیْهِ فِعْلُ الْفَاعِلِ الْحُكْمِيِّ الْمُعْتَبَرِ إِسْنَادُ الْفِعْلِ إِلَیْهِ، کہ اس پر واقع ہوا ہے اس فاعلِ حکمی کا فعل الْمُعْتَبَرِ إِسْنَادُ الْفِعْلِ إِلَیْهِ کہ جس کی طرف فعل کی اسناد معتبر ہے، یعنی اس کا بھی اعتبار کیا گیا ہے۔ فَإِنَّ مَفْعُولَ مَا لَمْ یُسَمَّ فَاعِلُهُ فِي حُكْمِ الْفَاعِلِ، اس لیے کیونکہ مفعولِ ما لم یسمَّ فاعلہ جو ہے وہ بھی فاعل کے حکم میں ہوتا ہے۔ وَبِمَا ذَکَرْنَا، اور یہ جو ہم نے ذکر کر دیا یعنی جو تقریر ہم نے کر دی، ظَهَرَ فَائِدَةُ ذِکْرِ الْفَاعِلِ، تو اس سے تعریف کے اندر جو فاعل کا لفظ آیا تھا، اس لفظِ فاعل کو ذکر کرنے کا فائدہ بھی ظاہر ہو گیا۔ تو کہتے ہیں وَبِمَا ذَکَرْنَا ظَهَرَ فَائِدَةُ ذِکْرِ الْفَاعِلِ، اور وہ جو ہم نے ذکر کر دیا اس سے فاعل کے ذکر کا فائدہ بھی ظاہر ہو گیا۔ فَلَا یَرِدُ، لہٰذا یہ اعتراض وارد نہیں ہوتا کہ أَنَّهُ لَوْ قَالَ مَا وَقَعَ عَلَیْهِ الْفِعْلُ لَکَانَ أَخْصَرَ، کہ اگر ماتن جو ہیں وہ مَا وَقَعَ عَلَیْهِ الْفِعْلُ کہہ دیتے اور فاعل کو ذکر نہ کرتے لَکَانَ أَخْصَرَ، تو یہ کلام زیادہ مختصر ہوتا اور بہتر ہوتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں یہ اعتراض بھی نہیں ہو سکتا۔ نَحْوُ ضَرَبْتُ زَیْدًا، جیسے ضَرَبْتُ زَیْدًا۔ فَإِنَّ زَیْدًا قَدْ وَقَعَ عَلَیْهِ بِلَا وَاسِطَةِ حَرْفِ الْجَرِّ، اس لیے کیونکہ یہ جو زید کا لفظ ہے، اس پر واقع ہوا ہے بلا واسطہ حرفِ جر کے۔ بھئی کیا واقع ہوا ہے؟ کہتے ہیں فِعْلٌ اعْتُبِرَ إِسْنَادُهُ إِلَى الْفَاعِلِ، ایسا فعل جس کا اسناد اس کے فاعل کی طرف معتبر ہے، وہ فاعل الَّذِي هُوَ ضَمِیرُ الْمُتَکَلِّمِ، جو متکلم کی ضمیر ہے۔ ضَرَبْتُ زَیْدًا، توجہ ہے؟ ضَرَبْتُ زَیْدًا، اس میں زَیْدًا پر یہ ضَرَبْتُ کا فعل واقع ہوا ہے بغیر کسی حرفِ جر کے واسطے کے، اور یہ ضَرَبْتُ ایسا فعل ہے کہ جس کا اسناد اس کے فاعل کی طرف بھی معتبر ہے اور وہ متکلم کی ضمیر ہے۔ آگے دیکھیے، کہتے ہیں: وَقَدْ یَتَقَدَّمُ الْمَفْعُولُ بِهِ عَلَى الْفِعْلِ، اور کبھی کبھار مفعول بہ مقدم ہو جاتا ہے فعل پر، وہ فعل الْعَامِلِ فِیهِ جو اس کے اندر عمل کر رہا ہے، لِقُوَّةِ الْفِعْلِ فِي الْعَمَلِ، بوجہ فعل کے عمل کے اندر قوی ہونے کے۔ فعل قوی عامل ہے بھئی، فعل اپنے مابعد میں بھی عمل کرتا ہے اور اپنے سے ماقبل میں بھی عمل کرتا ہے، اور نیز یاد رکھنا یہ اسمِ فاعل اسمِ مفعول بھی اسی طرح ہیں بھئی۔ تو کہتے ہیں لِقُوَّةِ الْفِعْلِ فِي الْعَمَلِ، بوجہ فعل کے عمل کے اندر قوی ہونے کے، فَیَعْمَلُ فِیهِ مُتَقَدِّمًا وَمُتَأَخِّرًا، تو فعل اس مفعول بہ کے اندر عمل کرتا ہے مُتَقَدِّمًا اس حال میں کہ وہ مقدم ہو وَمُتَأَخِّرًا اور اس حال میں کہ وہ مؤخر ہو۔ إِمَّا جَوَازًا، اب آپ کو بتائیں گے کہ بھئی یہ جو مفعول بہ کو فعل پر مقدم کیا جاتا ہے، یہ کبھی جوازاً ہوتا ہے، کبھی وجوباً ہوتا ہے، اور کبھی ممتنع ہوتا ہے یعنی اس کو فعل پر آپ مقدم کر ہی نہیں سکتے۔ توجہ ہے؟ صاحبِ کافیہ نے کیا کہا کہ مفعول بہ کو کبھی فعل پر مقدم کیا جاتا ہے۔ صاحبِ جامی بتائیں گے کہ یہ مفعول بہ کو فعل پر مقدم کرنا کبھی جائز ہوتا ہے، آپ مقدم کریں یا نہ کریں جائز ہے، اور کبھی یہ واجب ہوتا ہے، آپ کو ہر حال میں اس کو مقدم ہی کرنا پڑے گا، اور بعض اوقات کوئی مانع آ جاتا ہے تو وہاں پھر مفعول بہ کو فعل پر مقدم کرنا ممتنع ہوتا ہے، تینوں ذکر کریں گے۔ کہتے ہیں: إِمَّا جَوَازًا، یا تو یہ مقدم کرنا جوازاً ہو گا، مِثْلُ مثال کے طور پر: اللَّهَ أَعْبُدُ۔ یہ اللَّهَ، یہ لفظِ اللہ مفعول بہ مقدم ہے اور أَعْبُدُ فعل ہے۔ اصل کلام یوں تھا: أَعْبُدُ اللَّهَ، لفظِ اللہ مؤخر تھا، تو معنیٰ کیا ہو گا؟ أَعْبُدُ اللَّهَ، میں اللہ کی عبادت کرتا ہوں۔ أَعْبُدُ فعل، أَنَا ضمیر فاعل، اور لفظِ اللہ منصوب ہے مفعول بہ ہے۔ میں اللہ کی عبادت کرتا ہوں، لیکن اس سے اور چیزوں کی عبادت کی نفی نہیں ہوئی۔ تو لہٰذا مفعول بہ کو مقدم کر دیا گیا، تو کیا بن گیا؟ اللَّهَ أَعْبُدُ۔ اور آپ نے ضابطہ پڑھا ہے: تَقْدِیمُ مَا حَقُّهُ التَّأْخِیرُ یُفِیدُ الْحَصْرَ وَالْقَصْرَ وَالتَّخْصِیصَ، کہ وہ چیز جس کو مؤخر کرنا چاہیے تھا اس کو جب مقدم کر دیا جائے تو وہ حصر، قصر اور تخصیص کا فائدہ دیتا ہے۔ اور تخصیص کسے کہتے ہیں؟ کہ مذکور کے لیے ایک چیز کا اثبات ہو تو غیرِ مذکور سے اس کی نفی ہو جائے۔ تو اب یہاں تخصیص آ گئی، اللَّهَ أَعْبُدُ، میں اللہ ہی کی عبادت کرتا ہوں، معلوم ہوا کسی اور چیز کی عبادت نہیں کرتا۔ دیکھا، یہاں اللہ کے لیے عبادت کا اثبات ہے تو باقی سب سے عبادت کی نفی ہو گئی، یہ ہے تخصیص بھئی۔ اسی طرح آپ کہتے ہیں ضَرَبْتُ زَیْدًا، کیا ترجمہ؟ میں نے زید کی پٹائی کی۔ اور زَیْدًا کو مقدم کر دیں، زَیْدًا ضَرَبْتُ، اب کیا معنیٰ؟ میں نے زید ہی کی پٹائی کی، معلوم ہوا عمرو، بکر کی پٹائی نہیں کی بھئی۔ تو کہتے ہیں إِمَّا جَوَازًا، یا تو یہ مقدم کرنا جوازاً ہو گا، مِثْلُ اللَّهَ أَعْبُدُ میں اللہ ہی کی عبادت کرتا ہوں، وَوَجْهَ الْحَبِیبِ أَتَمَنَّىٰ۔ وَجْهَ الْحَبِیبِ یہ مفعول بہ مقدم ہے اور أَتَمَنَّىٰ فعل ہے۔ وَجْهَ الْحَبِیبِ، حبیب کا چہرہ یعنی محبوب کا چہرہ، أَتَمَنَّىٰ میں اس کی تمنا کرتا ہوں۔ تو وَجْهَ الْحَبِیبِ مفعول بہ ہے، اس کو فعل پر مقدم کر دیا گیا تو یہاں تخصیص آ گئی، وَجْهَ الْحَبِیبِ أَتَمَنَّىٰ، میں محبوب کے چہرے ہی کی تمنا کرتا ہوں کہ اسی کی زیارت ہو جائے، اس کا دیدار ہو جائے۔ وَإِمَّا وُجُوبًا، یا وہ مفعول بہ کو مقدم کرنا وجوباً ہو گا، فِیمَا تَضَمَّنَ مَعْنَى الِاسْتِفْهَامِ أَوِ الشَّرْطِ، یہ اس مفعول بہ کے اندر جو متضمن ہو استفہام کے معنیٰ کو یا شرط کے معنیٰ کو۔ نَحْوُ مثال کے طور پر: مَنْ رَأَیْتَ؟ مَنْ رَأَیْتَ؟ ذرا معنیٰ پہ غور کرو، مَنْ رَأَیْتَ، کیا ترجمہ؟ آپ نے کس کو دیکھا؟ تو یہ مَنْ کیا واقع ہو رہا ہے؟ معنیٰ پہ غور کرو آپ کو بات سمجھ میں آ جائے گی، مَنْ رَأَیْتَ، کیا بن رہا ہے؟ مفعول بھئی، اس کو ذرا مؤخر کرو، رَأَیْتَ مَنْ، آپ نے دیکھا مَنْ کس کو؟ دیکھا یہ مفعول ہے، لیکن اس کو مقدم کر دیا گیا کیونکہ یہ استفہام کے معنیٰ پر مشتمل ہے۔ مَنْ رَأَیْتَ؟ آپ نے کس کو دیکھا؟ اور اس مَنْ کو مقدم کرنا واجب ہے، یہ مفعول بہ ہے اور اس کو مقدم کرنا واجب کیونکہ یہ استفہام کے معنیٰ پر مشتمل ہے اور استفہام صدارتِ کلام کو چاہتا ہے، تاکہ کلام کے شروع سے ہی سننے والے کو پتا چل جائے کہ مجھ سے سوال پوچھا جا رہا ہے۔ اگر اس لفظ کو آخر میں لائیں گے، استفہام والے لفظ کو آخر میں لائیں گے، تو متکلم اتنی توجہ ہی نہیں کرے گا کہ عام سی بات چل رہی ہے، آخر میں جا کے اس کو پتا چلے گا او ہو یہ تو میرے سے سوال پوچھا جا رہا تھا۔ لہٰذا تاکہ متکلم پوری طرح متوجہ ہو جائے، شروع سے ہی اس کو پتا چل جائے کہ مجھ سے کوئی بات پوچھی جا رہی ہے، تو استفہام والے لفظ کو شروع میں لاتے ہیں۔ تو مَنْ رَأَیْتَ، یہ مَنْ کیا ہے؟ اعراب کیا اس کا؟ منصوب محلاً مفعول بہ مقدم، رَأَیْتَ فعل با فاعل، تَا ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا کیونکہ استفہام ہے۔ یا شرط ہو جیسے: وَمَنْ تُکْرِمْ یُکْرِمْکَ، مَنْ تُکْرِمْ آپ جس کا اکرام کریں گے یُکْرِمْکَ وہ آپ کا اکرام کرے گا۔ تو مَنْ، مَنْ یہ شرطیہ ہے اور یہ مفعول بہ مقدم ہے، دیکھو معنیٰ پہ غور کرو، تُکْرِمُ مَنْ، آپ اکرام کریں گے مَنْ جس کا۔ دیکھا یہ مفعول بہ ہے بھئی۔ تو لہٰذا اس کو مقدم کر دیا گیا، مَنْ تُکْرِمْ۔ مَنْ شرطیہ ہے، توجہ ہے؟ مَنْ تُکْرِمْ، یہ شرطیہ ہے، یہ مفعول بہ مقدم ہے، تو ترکیب کیسے ہو گی؟ مَنْ بولو مفعول بہ ہے بھئی، منصوب محلاً مفعول بہ مقدم، تُکْرِمْ فعل، أَنْتَ ضمیر مرفوع محلاً اس کے اندر فاعل، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر شرط۔ یُکْرِمْکَ، یُکْرِمْ فعل، اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل، اور کاف ضمیر منصوب محلاً مفعول بہ، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزا، اور یہ هُوَ ضمیر مَنْ کو راجع ہے، کس کو راجع ہے؟ مَنْ کو۔ تو شرط جزا مل کر، شرط جزا مل کر، ہاں جزائیہ نہیں کہنا بھئی، جملہ شرط جزا مل کر جملہ شرطیہ ہوا بھئی۔ کہتے ہیں: هٰذَا إِذَا لَمْ یَکُنْ مَانِعٌ مِنَ التَّقْدِیمِ، یہ اس وقت ہے یعنی مفعول بہ کا مقدم کرنا فعل پر یہ اس وقت ہے إِذَا لَمْ یَکُنْ مَانِعٌ مِنَ التَّقْدِیمِ، جب کوئی چیز مانع نہ ہو اس کو مقدم کرنے سے، کَوُقُوعِهِ فِي حَیِّزِ أَنْ، جیسے کہ مفعول بہ کا واقع ہونا فِي حَیِّزِ أَنْ، حَیِّز کا معنیٰ ہے جگہ اور مکان بھئی، جیسے کہ مفعول بہ کا واقع ہونا فِي حَیِّزِ أَنْ، أَنْ کے حَیِّز میں، أَنْ کے جگہ میں، أَنْ کی جگہ یعنی أَنْ کے تحت، أَنْ کے بعد واقع ہونا۔ أَنْ جن پر داخل ہوا ہے وہ أَنْ کی جگہ ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ أَنْ کی جگہ میں یعنی أَنْ کے بعد واقع ہوا ہے۔ نَحْوُ مثال کے طور پر: مِنَ الْبِرِّ، بِرٌّ نیکی کو کہتے ہیں، مِنَ الْبِرِّ نیکی میں سے ہے أَنْ تَکُفَّ لِسَانَکَ کہ آپ اپنی زبان کو روکیں، آپ اپنی زبان کو روکیں۔ یعنی زبان کو روکنا اور بیکار باتیں نہ کرنا یہ کس میں سے ہے؟ نیکی میں سے ہے۔ تو مِنَ الْبِرِّ یہ جار مجرور آیا اور آپ جانتے ہیں جار مجرور کبھی بھی مسند الیہ نہیں بن سکتے یعنی مبتدا نہیں بن سکتے بلکہ وہ خبر بنیں گے، تو یہ مِنَ الْبِرِّ خبرِ مقدم۔ اور أَنْ تَکُفَّ لِسَانَکَ، کَفَّ یَکُفُّ فعل، أَنْتَ ضمیر اس کے اندر فاعل ہے مرفوع محلاً، لِسَانَکَ یہ مضاف مضاف الیہ مل کر مفعول بہ، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر أَنْ کی وجہ سے بتاویلِ مفرد یہ مبتدا مؤخر۔ یہ أَنْ کیا کرتا ہے؟ یہ فعل پر داخل ہوتا ہے، جملے پر داخل ہوتا ہے اور اس کو مصدر کے معنیٰ میں کر دیتا ہے، یہ أَنْ مصدریہ۔ تو أَنْ تَکُفَّ لِسَانَکَ، تو یہ مصدر کے معنیٰ میں ہو گیا، تو یہ تَکُفَّ کس معنیٰ میں ہوا؟ کَفٌّ کے معنیٰ میں ہو گیا، أَيْ کَفُّکَ لِسَانَکَ، آپ کا اپنی زبان کو روکنا، یہ ہے مبتدا مؤخر بھئی۔ اب دیکھو بات یہ چل رہی ہے کہ یہ لِسَانَکَ یہ مفعول بہ ہے، کس کے لیے؟ تَکُفُّ فعل کے لیے، توجہ ہے؟ تَکُفُّ فعل کے لیے۔ بتلا یہ رہے ہیں صاحبِ جامی کہ مفعول بہ کو فعل پر مقدم کرنا کبھی جائز ہوتا ہے اور کبھی واجب اور کبھی ممتنع ہوتا ہے جب کوئی مانع آ جائے، اور یہاں پر یہ أَنْ آ گیا۔ اب یہ أَنْ جو ہے، یہ لِسَانَکَ کو فعل پر مقدم نہیں ہونے دے گا، یہ اس کے لیے مانع بن گیا۔ یہ کیا بن گیا؟ اس کے لیے مانع بن گیا۔ یہ لِسَانَکَ اس کو آپ تَکُفَّ پر مقدم کر دیں اور یوں کہیں: أَنْ لِسَانَکَ تَکُفَّ، یوں بھی نہیں کہہ سکتے، اور آپ لِسَانَکَ کو أَنْ تَکُفَّ سارے پر مقدم کر دیں اور یوں کہیں: لِسَانَکَ أَنْ تَکُفَّ، یہ بھی نہیں کہہ سکتے۔ توجہ ہے؟ یہ لِسَانَکَ جو مفعول بہ ہے کس فعل کا؟ تَکُفُّ فعل کا، کون سا تَکُفُّ فعل؟ جس پر أَنْ داخل ہے، تو یہ جو فعل جس پر أَنْ داخل ہے اس کے مفعول بہ کو اس فعل پر بھی مقدم نہیں کر سکتے اور أَنْ مع الفعل پر بھی مقدم نہیں کر سکتے۔ توجہ ہے؟ بھئی یاد رکھو، یاد رکھو، ایک قیمتی نکتہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ جس طرح اسمِ موصول ہوتا ہے اسی طرح حرفِ موصول بھی ہے۔ جیسے اسمِ موصول کے لیے ہمیشہ صلہ چاہیے، الَّذِي ضَرَبَکَ، یہ الَّذِي اسمِ موصول ہے تو آگے ضَرَبَکَ یہ اس کے لیے صلہ ہے، اور موصول کے لیے ہمیشہ کیا چاہیے؟ صلہ۔ تو جیسے اسمِ موصول کے لیے ہمیشہ صلہ چاہیے اسی طرح کچھ حرفِ موصول بھی ہیں، ان کے لیے بھی ہمیشہ آگے صلہ چاہیے۔ اور جیسے اسمِ موصول کا صلہ ہمیشہ جملہ ہوتا ہے، حرفِ موصول کا صلہ بھی ہمیشہ جملہ ہوتا ہے۔ اور حرفِ موصول کون سے ہیں؟ تین ہیں، وہی حروفِ مصدر۔ حروفِ مصدر کون کون سے؟ أَنْ، مَا اور أَنَّ۔ أَنْ، مَا اور أَنَّ۔ أَنَّ یہ وہی أَنَّ ہے جو حروفِ مشبہ بالفعل میں آپ نے پڑھا ہے إِنَّ اور أَنَّ، تو یہ جو أَنَّ ہے یہ جملہ اسمیہ پر داخل ہوتا ہے، اس کے لیے ایک اسم چاہیے اور ایک خبر، تو یہ جملہ اسمیہ پر داخل ہوتا ہے اور یہ اس کو مصدر کے معنیٰ میں کر دیتا ہے، تو یہ أَنَّ کیا ہے؟ حرفِ موصول، اور آگے جس جملے پر یہ داخل ہوا جس کو اس نے مصدر بنا دیا وہ اس کا صلہ ہے۔ تو یہ أَنَّ، یہ جملہ اسمیہ پر داخل ہوتا ہے جب کہ أَنْ اور مَا یہ فعل پر داخل ہوتے ہیں یعنی جملہ فعلیہ پر، جیسے یہاں پر أَنْ تَکُفَّ، أَنْ دیکھو فعل پر داخل ہے، اور یہ جو جملہ فعلیہ ہے یہ اس أَنْ کا صلہ ہے۔ اسی طرح مَا مصدریہ وہ بھی فعل پر داخل ہوتا ہے تو وہ جو فعل ہے وہ اپنے فاعل وغیرہ سے مل کر وہ اس کے لیے صلہ بنتا ہے۔ تو جیسے اسمِ موصول ہوتا ہے اسی طرح حرفِ موصول بھی آتا ہے، اور وہ حرفِ موصول کون کون سے ہیں؟ أَنْ، أَنَّ اور مَا۔ اور ان میں فرق کیا ہے؟ أَنَّ اس کے لیے جملہ اسمیہ صلہ چاہیے، اور أَنْ اور مَا اس کے لیے صلہ جملہ فعلیہ چاہیے۔ اور یہ بھی یاد رکھنا کہ یہ حرفِ موصول اور اسمِ موصول میں فرق یہ ہے، بھئی حرفِ موصول کے لیے بھی صلہ چاہیے، اسمِ موصول کے لیے بھی صلہ چاہیے، لیکن دونوں میں فرق یہ ہے، دونوں میں فرق یہ ہے کہ اسمِ موصول کا جو صلہ ہوتا ہے اس کا اسمِ موصول کے ساتھ ربط ضروری ہوتا ہے، تو اس کے اندر ایک ضمیر ہونی چاہیے جو اسمِ موصول کی طرف لوٹے۔ اسمِ موصول کا جو صلہ ہوتا ہے، چاہے جملہ اسمیہ ہو چاہے جملہ فعلیہ، اس کے اندر ایک ضمیر چاہیے جو کس کی طرف لوٹے؟ اسمِ موصول کی طرف، جب کہ حرفِ موصول کے اندر کوئی ضمیر نہیں چاہیے جو اس کو حرف کے ساتھ جوڑ دے، اس لیے کیونکہ ضمیر حرف کی طرف راجع نہیں ہو سکتی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو جس طرح، توجہ سے سنو بھئی، اسمِ موصول ہے اسی طرح حرفِ موصول بھی ہے، اور اسمِ موصول کے فوراً بعد کیا چاہیے؟ صلہ۔ موصول اور صلے کے درمیان فصل جائز نہیں کہ آپ موصول اور صلے کے درمیان کوئی اور چیز لے آئیں، کوئی اور لفظ ذکر کر دیں، یہ جائز نہیں۔ تو اسی طرح حرفِ موصول کے اندر بھی حرفِ موصول اور صلے کے درمیان فصل جائز نہیں۔ لہٰذا ذرا عبارت پہ نظر رکھیں: مِنَ الْبِرِّ أَنْ تَکُفَّ لِسَانَکَ، یہ أَنْ کیا ہے؟ حرفِ موصول، اور یہ تَکُفَّ یہ فعل کیا ہے اس کا؟ صلہ ہے۔ اگر آپ لِسَانَکَ کو تَکُفَّ پر مقدم کرتے ہیں، أَنْ اور تَکُفَّ کے درمیان لِسَانَکَ کو لے آئیں، تو کیا خرابی لازم آئی؟ حرفِ موصول اور اس کے صلے کے درمیان فصل آ گیا، حالانکہ حرفِ موصول اور اس کے صلے کے درمیان فصل جائز نہیں۔ اور اگر آپ یہ جو لِسَانَکَ مفعول بہ ہے، اس کو أَنْ تَکُفَّ سارے پر مقدم کر دیں، بھئی آپ کہتے ہیں بھئی صرف تَکُفَّ پر ہم مقدم نہیں کر سکتے تو چلو سارے پر مقدم کر دیتے ہیں، یہ أَنْ تَکُفَّ سے پہلے لے آتے ہیں لِسَانَکَ اور یوں کہہ دیتے ہیں: لِسَانَکَ أَنْ تَکُفَّ، کہتے ہیں یہ بھی جائز نہیں، یہ بھی جائز نہیں۔ وجہ کیا؟ یا تو یوں کہہ لو کہ یہ أَنْ نے تَکُفَّ کو مصدر کے معنیٰ میں کر دیا، اور مصدر عاملِ ضعیف ہے، وہ اپنے مابعد میں تو عمل کرتا ہے، اپنے سے ماقبل میں وہ عمل نہیں کر سکتا، تو پھر لِسَانَکَ کو یہ أَنْ تَکُفَّ نصب نہیں دے سکتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یا دوسرے لفظوں میں یوں کہو، دوسرے لفظوں میں یوں کہو کہ یہ جو أَنْ ہے یہ ہے موصول اور تَکُفَّ ہے اس کا صلہ، اور صلہ کبھی موصول پر مقدم نہیں ہو سکتا۔ معلوم ہوا یہ تَکُفَّ أَنْ پر مقدم نہیں ہو سکتا۔ جب یہ تَکُفَّ أَنْ پر مقدم نہیں ہو سکتا، تو لِسَانَکَ بطریقِ اولیٰ أَنْ پر مقدم نہیں ہو سکتا۔ کیوں؟ دیکھو تَکُفُّ ہے عامل، یہ لِسَانَکَ معمول ہے، اس کو نصب کس نے دیا؟ تَکُفُّ نے، تو تَکُفُّ ہوا عامل اور لِسَانَکَ ہے معمول۔ تو جب یہ تَکُفَّ أَنْ پر مقدم نہیں ہو سکتا، یعنی صلہ، صلہ موصول پر مقدم، تو جب تَکُفَّ جو صلہ ہے یعنی جو عامل ہے وہ أَنْ پر مقدم نہیں ہو سکتا، تو اس کا جو معمول ہے وہ بطریقِ اولیٰ أَنْ پر مقدم نہیں ہو سکتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور یہاں ایک اور بات بھی یاد رکھنا، ایک تو قیمتی نکتہ یہ ہمیشہ یاد رکھنا کہ جیسے اسمِ موصول ہوتا ہے اسی طرح حرفِ موصول بھی ہوتا ہے، اور اسمِ موصول کے لیے جیسے ہمیشہ صلہ چاہیے، حرفِ موصول کے لیے بھی ہمیشہ صلہ چاہیے، اور وہ تین ہیں أَنَّ، أَنْ اور مَا۔ ان میں فرق کیا ہے؟ أَنَّ جملہ اسمیہ اس کا صلہ چاہیے، اور أَنْ اور مَا اس کے لیے صلہ جملہ فعلیہ چاہیے، اور نیز یہ بھی یاد رکھنا موصول صلے کے درمیان فصل نہیں ہو سکتا۔ اب یہاں یہ صلہ کا لفظ آیا، صلہ کا لفظ یاد رکھنا نحو کے اندر تین چیزوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ صلہ ص کے ساتھ ہے۔ صلہ۔ ایک تو صلہ کا لفظ یہ موصول کے صلے کے لیے آتا ہے، چاہے اسمِ موصول ہو چاہے حرفِ موصول، جو ان کا صلہ ہوتا ہے وہ اس پر صلہ کا لفظ بولا جاتا ہے۔ اور نیز یہ صلہ کا لفظ زائد کے لیے بھی آتا ہے، کس کے لیے؟ زائد کے لیے، یہ میں پہلے بھی بیان کر چکا کہ قرآن کے اندر جو لفظ زائد آئے، یعنی اپنے معنیٰ کا فائدہ نہیں دے رہا، اس کو زائد نہیں کہتے بلکہ اس کو صلہ کہتے ہیں بطورِ ادب کے۔ اس لیے کیونکہ زائد کہو، تو پھر تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے یہ لفظ بالکل ہی زائد ہے، بیکار ہے، حالانکہ قرآن میں ایسا کوئی لفظ نہیں۔ تو زائد کا معنیٰ کیا ہوتا ہے؟ جو لفظ زائد ہوتا ہے کلامِ عرب میں، وہ بالکل بیکار اور زائد نہیں ہوتا بلکہ وہ کلام میں حسن بھی پیدا کرتا ہے اور تاکید بھی۔ جیسے میں کہتا ہوں زَیْدٌ لَیْسَ بِإِنْسَانٍ، زید لَیْسَ بِإِنْسَانٍ، یہ بِإِنْسَانٍ یہ لَیْسَ کی خبر ہے اور لَیْسَ کی خبر منصوب ہوتی ہے، تو یوں کہنا چاہیے تھا زَیْدٌ لَیْسَ إِنْسَانًا، لیکن اس پر کبھی باءِ جارہ زائد لے آتے ہیں۔ تو یہ جو باءِ جارہ ہے یہ زائد ہے، زَیْدٌ لَیْسَ بِإِنْسَانٍ کے اندر یہ جو باءِ جارہ ہے یہ زائد۔ زائد ہونے کا کیا معنیٰ؟ یہ اپنے معنیٰ کا فائدہ نہیں دے رہی، بھئی با تو کئی معانی کے لیے آتی ہے، کبھی با سبب بتانے کے لیے آتی ہے، کبھی استعانت کے لیے آتی ہے، کبھی الصاق کے لیے آتی ہے، مختلف معانی کے لیے، تو یہ اپنے معنیٰ کا فائدہ نہیں دے رہی۔ لیکن اس کا یہ معنیٰ بھی نہیں کہ یہ با بالکل زائد ہے، بلکہ یہ کلام میں حسن بھی پیدا کر رہی ہے اور نیز یہ کلام میں تاکید اور زور بھی پیدا کر رہی ہے۔ بھئی جب یہ حسن بھی پیدا کر رہی ہے اور کلام کے اندر تاکید اور زور بھی پیدا کر رہی ہے، تو پھر اس کو زائدہ کیوں کہتے ہیں؟ بھئی زائدہ کا معنیٰ یہ ہے اپنے معنیٰ کا فائدہ نہیں دے رہی۔ با کو تو کلام میں حسن بڑھانے کے لیے نہیں وضع کیا گیا، با کو تو کلام کے اندر تاکید پیدا کرنے کے لیے نہیں وضع کیا گیا، بات سمجھ میں آ گئی؟ اس کے تو اپنے الگ اور معانی ہیں، یہ اپنے معنیٰ میں سے کسی کا فائدہ نہیں دے رہی، اس لیے اس کو زائد کہتے ہیں۔ لیکن یہی اسی طرح کا کوئی حرف کوئی لفظ قرآن میں آ جائے تو وہاں پھر زائد کا لفظ بھی نہیں بولتے بلکہ کیا کہتے ہیں؟ صلہ ہے، اور معنیٰ وہی ہوتا ہے، معنیٰ وہی ہے زائد کے، لیکن صلہ کا لفظ بطورِ ادب کہہ دیا اس لیے کیونکہ لفظِ زائد بولیں تو ذہن میں اولاً یوں آتی ہے بات شاید یہ بالکل ہی بیکار اور زائد ہے۔ تو قرآن میں جب حرفِ زائد آئے تو کیا لفظ بولتے ہیں؟ صلہ کہ یہ صلہ ہے۔ تو صلہ کا لفظ کس پر بولتے ہیں؟ ایک جو موصول کا صلہ ہوتا ہے، اسی طرح صلہ کا لفظ زائد کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں یعنی قرآن میں۔ اسی طرح صلہ کا لفظ فعل کے ساتھ جو حرفِ جر استعمال ہو اس کو بھی اس فعل کا صلہ کہتے ہیں، جو حروفِ جارہ فعل کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں ان کو اس فعل کا صلہ کہتے ہیں اور صلے کے بدلنے سے معنیٰ بدل جاتا ہے، جیسے میں کئی دفعہ ذکر کر چکا ہوں: دَعَوْتُ لَهُ، دَعَا يَدْعُو کے ساتھ لام استعمال ہوتا ہے، دَعَوْتُ لَهُ کا کیا معنیٰ؟ میں نے اس کے لیے دعا کی۔ اور اسی لام کی جگہ ذرا عَلَىٰ لے آؤ: دَعَوْتُ عَلَيْهِ، تو صلہ بدلا معنیٰ ہی بدل گیا، اب معنیٰ ہے میں نے اس کے لیے بددعا کی۔ آپ بھی لغت کے اندر دیکھیں گے ایک ہی فعل کے ساتھ حروفِ جارہ آگے ذکر ہوتے ہیں، حرفِ جر بدلتا جا رہا ہے تو وہ معنیٰ بھی بدلتا جا رہا ہے بھئی۔ تو فعل کے ساتھ جو حرفِ جر استعمال ہوتا ہے جو اس سے متعلق ہوتا ہے اس کو اس فعل کا صلہ کہتے ہیں اور صلے کے بدلنے سے فعل کا معنیٰ بدل جاتا ہے۔ تو صلہ کا لفظ نحو کے اندر کتنی چیزوں پر بولا جاتا ہے؟ تین چیزوں پر: موصول کے صلے پر، اور زائد پر، اور وہ جو فعل کے ساتھ حرفِ جر استعمال ہو اس پر بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں: نَحْوُ مِنَ الْبِرِّ أَنْ تَكُفَّ لِسَانَكَ، بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ لِسَانَكَ مفعول بہ ہے لیکن اس کو ہم تَكُفَّ پر بھی مقدم نہیں کر سکتے اور أَنْ تَكُفَّ پر بھی مقدم نہیں کر سکتے۔ معنیٰ سمجھ میں آ گیا؟ مِنَ الْبِرِّ نیکی میں سے ہے أَنْ تَكُفَّ لِسَانَكَ کہ آپ اپنی زبان کو روکیں، اپنی زبان کو روکنا بیکار اور فضول باتوں سے یہ بھی نیکی ہے بھئی۔ آگے دیکھیے، کہتے ہیں: وَقَدْ يُحْذَفُ الْفِعْلُ الْعَامِلُ فِي الْمَفْعُولِ بِهِ لِقِيَامِ قَرِينَةٍ۔ بھئی اب آپ کو بتلائیں گے کہ مفعول بہ کے فعل کو کبھی کبھار حذف کر لیا جاتا ہے اور یہ حذف کبھی جوازاً ہو گا اور کبھی وجوباً۔ جوازاً وہاں ہو گا جہاں پر کوئی قرینہ موجود ہو۔ قرینہ وہ چیز جو یہ بتلائے کہ یہاں پر یہ والا لفظ محذوف ہے، کوئی بھی چیز ہو، وہ لفظ بھی ہو سکتا ہے اور غیرِ لفظ بھی ہو سکتا ہے۔ مثلاً کسی نے، کسی نے آپ سے پوچھا: مَنْ أَضْرِبُ؟ میں کس کی پٹائی کروں؟ تو آپ جواب میں کہتے ہیں: زَيْدًا۔ دیکھا زَيْدًا کے فعل اِضْرِبْ کو آپ نے حذف کر لیا۔ اس نے پوچھا مَنْ أَضْرِبُ، میں کس کی پٹائی کروں؟ آپ کو کہنا چاہیے اِضْرِبْ زَيْدًا کہ تو زید کی پٹائی کر، تو اِضْرِبْ فعل کو آپ نے حذف کر لیا، کیوں؟ کیونکہ قرینہ موجود ہے، سوال کے اندر ضرب کا فعل ذکر ہو چکا ہے، تو یہاں پر اب اِضْرِبْ زَيْدًا یہاں فعل کو حذف کرنا جائز ہے۔ آپ چاہیں تو صرف زَيْدًا کہیں اور آپ چاہیں تو اِضْرِبْ زَيْدًا کہیں بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَقَدْ يُحْذَفُ الْفِعْلُ الْعَامِلُ فِي الْمَفْعُولِ بِهِ، اور کبھی کبھار اس فعل کو حذف کر لیا جاتا ہے جو مفعول بہ میں عامل ہوتا ہے، لِقِيَامِ قَرِينَةٍ، أَيْ وَقْتَ قِيَامِ قَرِينَةٍ، جس وقت قرینہ قائم ہو، قرینہ موجود ہو، مَقَالِيَّةٍ أَوْ حَالِيَّةٍ، چاہے وہ قرینہ مقالیہ ہو یا حالیہ ہو۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ بھئی قرینہ دو ہی قسم پر ہے: یا قرینہ لفظ ہو گا یا غیرِ لفظ۔ قرینہ لفظ ہو تو اس کو لفظیہ کہتے ہیں اور غیرِ لفظ ہو تو اس کو عقلیہ کہتے ہیں یعنی جس میں لفظ نہیں بتاتے ہماری عقل ہمیں بتلاتی ہے۔ بھئی قرینہ لفظیہ میں بھی عقل ہی بتاتی ہے، توجہ ہے؟ جیسے دیکھو مثلاً شیر جنگلی درندے کا بھی نام ہے اور یہ بہادر آدمی کو بھی کہتے ہیں، تو اگر یہ اپنے حقیقی معنیٰ میں استعمال ہو تو یہ حقیقت کہلاتا ہے اور اگر دوسرے معنیٰ میں استعمال ہو تو یہ مجاز کہلاتا ہے۔ اب دیکھیے مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں: کل میں چڑیا گھر گیا تھا، میں نے شیر دیکھا۔ اس شیر سے کون سا معنیٰ مراد ہے؟ جنگلی درندہ۔ قرینہ کیا ہے؟ یہ جو میں نے چڑیا گھر کا لفظ ساتھ ذکر کیا، تو معلوم ہوا یہ قرینہ آپ کو بتلا رہا ہے، اور یہ قرینہ لفظیہ ہے یا غیرِ لفظیہ؟ لفظیہ ہے، قرینہ لفظیہ ہے۔ اور دوسری مثال لے لیں، مثلاً مسجد کے اندر ایک شخص داخل ہوا، میں نے کہا کہ شیر آ گیا، اس شیر سے کیا مراد ہے؟ بہادر آدمی، بہادر آدمی۔ تو دیکھو اس کے اندر قرینہ کیا ہے؟ یہ جو حالت ہے، وہ مسجد کے اندر آیا ہے، توجہ ہے؟ تو قرینہ کبھی لفظ ہو گا کبھی غیرِ لفظ، لیکن دونوں میں ہمیں بتلاتی عقل ہی ہے، عقل نہیں ہو گی اس کو تو پتا ہی نہیں چلے گا، تو یہ عقل ہی ہمیں بتلاتی ہے چاہے قرینہ لفظیہ ہو یا عقلیہ، لیکن ایک میں چونکہ لفظ واسطہ بنا اس لیے اس کا نام قرینہ لفظیہ رکھ دیا اور دوسرے میں لفظ واسطہ نہیں بنا تو اس کو قرینہ عقلیہ کہہ دیا۔ توجہ ہے؟ اور پھر اس قرینہ عقلیہ کی مختلف صورتیں ہیں، اس کے اعتبار سے نام بھی بدل دیتے ہیں، لفظ کے اعتبار سے بھی کبھی نام بدل دیتے ہیں، جیسے یہاں پر یہ مثال آئی مَنْ أَضْرِبُ کس نے آپ سے پوچھا، آپ نے کیا کہا زَيْدًا، أَيِ اضْرِبْ زَيْدًا۔ تو آپ نے اِضْرِبْ فعل کو حذف کر لیا کیونکہ قرینہ موجود ہے۔ قرینہ کیا ہے؟ اس کا وہ جو سوال ہے، اور سوال کیا تھا؟ لفظ تھا۔ تو یہ قرینہ لفظیہ ہے، کیا ہے؟ یا یوں کہہ دو قرینہ مقالیہ، قرینہ مقالیہ یعنی قول قرینہ ہے، مخاطب نے جو سوال کیا اس کا قول قرینہ ہے، تو قرینہ لفظیہ کہہ دو یا قرینہ مقالیہ کہہ دو۔ اسی طرح قرینہ عقلیہ کہہ دو یا قرینہ حالیہ کہہ دو وغیرہ اور کوئی نام، بات سمجھ میں آ گئی؟ جی دیکھیے کتاب پر، تو کہتے ہیں کبھی مفعول بہ کے فعل کو حذف کر لیا جاتا ہے لِقِيَامِ قَرِينَةٍ، جس وقت قرینہ موجود ہو، مَقَالِيَّةٍ أَوْ حَالِيَّةٍ، چاہے وہ قرینہ مقالیہ ہو یا حالیہ ہو۔ مقالیہ سے کیا مراد؟ قرینہ لفظیہ، اور حالیہ سے کیا مراد؟ قرینہ عقلیہ، لیکن حالیہ کہہ دیا کیونکہ حالت دلالت کر رہی ہے۔ جَوَازًا، اور یہ حذف جوازاً ہوتا ہے، نَحْوُ زَيْدًا، جیسے کہ زَيْدًا کا لفظ ہے، یہ اس کے عامل کو حذف کر لیا گیا، لِمَنْ قَالَ، یہ اس شخص سے کہا گیا جس نے یہ کہا تھا مَنْ أَضْرِبُ؟ اس نے کہا تھا مَنْ أَضْرِبُ، آپ نے جواب میں اس کو کیا کہا؟ زَيْدًا۔ تو آپ اِضْرِبْ زَيْدًا بھی کہہ سکتے ہیں اور زَيْدًا بھی کہہ سکتے ہیں۔ تو زَيْدًا لِمَنْ قَالَ مَنْ أَضْرِبُ، اس حال میں کہ یہ اس شخص کو کہا گیا جس نے کہا تھا مَنْ أَضْرِبُ میں کس کی پٹائی کروں؟ أَيِ اضْرِبْ زَيْدًا، دیکھا یہاں اِضْرِبْ فعلِ محذوف وہ نکال کر صاحبِ جامی نے بتلا دیا کہ یہ فعل نصب دے رہا ہے زَيْدًا کو۔ تو کہتے ہیں فَحُذِفَ الْفِعْلُ، تو اس فعل کو حذف کر لیا گیا لِلْقَرِينَةِ الْمَقَالِيَّةِ الَّتِي هِيَ السُّؤَالُ، اس قرینہ مقالیہ کی وجہ سے جو کہ سوال ہے۔ وَنَحْوُ مَكَّةَ لِلْمُتَوَجِّهِ إِلَيْهَا، اور کبھی کبھار قرینہ لفظیہ نہیں ہو گا بلکہ قرینہ حالیہ ہو گا، جیسے ایک شخص مکہ جانا چاہ رہا ہے، مکہ کی تیاری میں لگا ہوا ہے، مثلاً سامان تیار کر رہا ہے، احرام وغیرہ باندھا ہوا ہے، تو اب آپ اس سے کہتے ہیں: مَكَّةَ؟ أَيْ أَتُرِيدُ مَكَّةَ؟ یعنی کیا آپ مکہ کا ارادہ کر رہے ہیں یعنی مکہ جانا چاہتے ہیں؟ تو دیکھو یہاں پر آپ نے کیا کہا؟ مَكَّةَ؟ سوال پوچھ رہے ہیں اس سے، تو کہنا کیا چاہیے تھا؟ أَتُرِيدُ مَكَّةَ یا تُرِيدُ مَكَّةَ، آپ مکہ کا ارادہ کر رہے ہیں؟ تو تُرِيدُ فعل، أَنْتَ ضمیر اس کے اندر فاعل، اور مَكَّةَ اس کے لیے مفعول بہ، تو یہ فعل کو حذف کرنا جائز ہے اور آپ چاہیں تو لفظوں میں ذکر کر دیں۔ اور یہاں قرینہ کیا موجود ہے؟ آپ اگر صرف یہ کہتے ہیں مَكَّةَ یعنی اس سے سوال پوچھ رہے ہیں، تو قرینہ کیا ہے؟ یہ اس کی حالت بتلا رہی ہے، اس کی جو حالت ہے یہ اس فعلِ محذوف پر دلالت کر رہی ہے کیونکہ اس نے احرام باندھا ہوا ہے اور سامان وغیرہ تیار کر رہا ہے، معلوم ہوا اس کا مکہ جانے کا ارادہ ہے۔ تو کہتے ہیں وَنَحْوُ مَكَّةَ اور جیسے کہ مَكَّةَ جو ہے لِلْمُتَوَجِّهِ إِلَيْهَا، اس حال میں کہ یہ اس شخص کو کہا جائے جو مکہ کی طرف متوجہ ہے یعنی اس کی طرف جا رہا ہے، أَيْ تُرِيدُ مَكَّةَ، یعنی کیا آپ مکہ کا ارادہ کر رہے ہیں یعنی مکہ جانا چاہتے ہیں؟ فَحُذِفَ الْفِعْلُ لِلْقَرِينَةِ الْحَالِيَّةِ، تو فعل کو حذف کر لیا گیا قرینہ حالیہ کی وجہ سے، اس کی حالت بتلا رہی تھی کہ وہ مکہ کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟ وَوُجُوبًا فِي أَرْبَعَةِ مَوَاضِعَ، اور مفعول بہ کے فعل کو حذف کیا جائے گا وجوباً چار جگہوں میں، کتنی جگہوں میں؟ چار جگہوں کے اندر مفعول بہ کے فعل کو وجوباً حذف کیا جائے گا۔ صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ چار کا عدد یہ حصر کے لیے نہیں ہے، حصر کے لیے نہیں ہے کہ چار ہی جگہیں ہیں، جگہیں چار سے زیادہ ہیں لیکن چار ہی کو صاحبِ کافیہ نے اس لیے ذکر فرمایا کہ ان کے اندر بحثیں زیادہ ہیں، باقیوں کے اندر نسبتاً بحث کم ہے اس لیے ان کو ذکر نہیں فرمایا، تو چار جگہیں کہنے کا یہ معنیٰ نہیں ہے چار ہی جگہیں ہیں، جگہیں اور بھی ہیں۔ یاد رکھو جمہور کے نزدیک جب عدد ذکر کیا جاتا ہے تو عدد حصر کے لیے نہیں ہوتا، عدد حصر کے لیے نہیں ہوتا۔ مثلاً آپ کی جیب میں سو روپے ہیں، آپ اپنے ساتھی کو کہتے ہیں میری جیب میں پچاس روپے ہیں، میری جیب میں پچاس روپے ہیں، تو آپ کا کلام بالکل صحیح ہے۔ جب سو آپ کی جیب میں سو ہیں تو اس سو کے اندر پچاس بھی آ گئے کہ نہیں آ گئے؟ پچاس بھی آ گئے۔ تو آپ نے کہا میری جیب میں پچاس روپے ہیں، اس کا یہ معنیٰ نہیں کہ پچاس سے زائد نہیں ہیں، معلوم ہوا پچاس سے کم نہیں ہیں، پچاس تو ہیں بھئی، زائد بھی ہو سکتے ہیں۔ تو عدد جو ہے وہ حصر کے لیے نہیں ہوتا بلکہ کثرت بتلانا مقصود ہوتا ہے بھئی۔ اور مفعول بہ کے فعل کو حذف کیا جاتا ہے وجوباً چار جگہوں میں۔ تَخْصِيصُهَا بِالذِّكْرِ لَيْسَ لِلْحَصْرِ، کہ یہ جو چار جگہوں کی تخصیص کی ذکر کے ساتھ، لَيْسَ لِلْحَصْرِ، یہ حصر اور تخصیص کے لیے نہیں ہے، لِوُجُوبِ الْحَذْفِ، اس لیے کیونکہ حذف واجب ہے فِي بَابِ الْإِغْرَاءِ، کس کے اندر؟ باب الاغراء کے اندر بھی حذف واجب ہے، وَالْمَنْصُوبِ عَلَى الْمَدْحِ أَوِ الذَّمِّ أَوِ التَّرَحُّمِ، اور اسی طرح وہ جو منصوب ہوتا ہے مدح، ذم یا ترحم کی بنا پر اس میں بھی حذف واجب ہے۔ اغراء کے اندر بھی حذف واجب، حالانکہ ان چار میں تو اغراء ذکر نہیں کیا صاحبِ کافیہ نے، اور اسی طرح منصوب ہوتا ہے کبھی مدح، ذم یا ترحم کی بنا پر، وہ بھی ان چار کے اندر ذکر نہیں کیا، تو معلوم ہوا جہاں حذف واجب ہوتا ہے مفعول بہ کے فعل کا وہ جگہیں چار سے زائد ہیں بھئی۔ تو کہتے ہیں، پیچھے کیا ذکر کیا تھا؟ کہ ان کی تخصیص کی ذکر کے ساتھ یعنی خاص طور پر انہی کو ذکر کیا، لَيْسَ لِلْحَصْرِ، یہ حصر کے لیے نہیں ہے، آگے دیکھیے: بَلْ لِكَثْرَةِ مَبَاحِثِهَا، بلکہ کس لیے ان کو ذکر کیا؟ بلکہ خاص طور پر ان کو ذکر کیا لِكَثْرَةِ مَبَاحِثِهَا ان کے مباحث کثیر ہونے کی وجہ سے بِالنِّسْبَةِ إِلَىٰ هٰذِهِ الْأَبْوَابِ ان ابواب کی نسبت سے۔ یہ جو ابواب ذکر ہوئے باب الاغراء اور منصوب علی المدح، ذم اور ترحم، ان کے مقابلے میں جو صاحبِ کافیہ نے چیزیں ذکر کیں ان میں بحث زیادہ ہے، اس لیے ان کو خاص طور پر ذکر کیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اعتراض کیا ہوا؟ کہ کتنی جگہیں صاحبِ کافیہ نے ذکر کیں جہاں مفعول بہ کے فعل کو حذف کرنا واجب ہے؟ چار جگہیں۔ تو صاحبِ جامی نے بتلایا کہ یہ چار جو جگہیں ذکر کیں یہ حصر کے لیے نہیں ہیں کیونکہ اس کے علاوہ اور بھی جگہیں ہیں جہاں حذف واجب ہے، جیسے باب الاغراء ہے اور اسی طرح وہ جو منصوب ہوتا ہے مدح، ذم اور ترحم کی بنا پر۔ تو پھر ان کو خاص طور پر کیوں ذکر کیا؟ کہتے ہیں کیونکہ ان کے اندر بحثیں زیادہ ہیں بمقابلہ ان چیزوں کے یہ جو باب الاغراء اور منصوب علی المدح، ذم وغیرہ ہیں۔ یہاں آیا: مَنْصُوبٍ عَلَى الْمَدْحِ وَالذَّمِّ وَالتَّرَحُّمِ، یہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں، پہلے بھی بیان کر چکا ہوں۔ بھئی یاد رکھیے بعض اوقات صفت کو وصفیت سے کاٹ کر اس پر رفع پڑھ دیا جاتا ہے بنا بر مدح کے یا ذم کے یا ترحم کے، جیسے بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ، اس میں لفظِ اللہ موصوف ہے اور وہ مجرور ہے، مضاف الیہ ہے، اور آگے الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ یہ اس کی صفات ہیں اور یہ دونوں بھی مجرور ہیں کیونکہ صفت پر وہی اعراب آتا ہے جو موصوف پر آتا ہے، لیکن آپ مدح کے طور پر اس صفت کو، اس کا اعراب کیا ہے؟ اس پر جر ہے، آپ اس پر رفع پڑھ دیتے ہیں: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيمُ، تو صفت کو وصفیت سے کاٹ کر آپ نے اس پر رفع پڑھ دیا، کس لیے؟ مدح کی بنا پر، آپ اللہ کی مدح کرنا چاہتے ہیں، اور یہ جب رفع پڑھیں گے تو یاد رکھنا اس صورت میں یہ خبر بنیں گی اور مبتدا محذوف ہے: أَيْ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيمُ، تو هُوَ مبتدا اور الرَّحْمٰنُ اس کی خبر، اور خبر مرفوع ہوتی ہے۔ اور هُوَ کو لفظوں میں نہیں ذکر کر سکتے: بِسْمِ اللّٰهِ هُوَ الرَّحْمٰنُ، اگر آپ هُوَ کو لفظوں میں لے آئیں گے تو پھر تو کسی کو پتا نہیں چلے گا کہ یہ الرَّحْمٰنُ پہلے صفت تھی، اب درمیان میں هُوَ لا کر اس کو هُوَ کے لیے خبر بنا دیا ہے۔ آپ تو سننے والے کو بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ ہے تو صفت لیکن میں کیا پڑھ رہا ہوں اس پر؟ رفع پڑھ رہا ہوں، کس وجہ سے؟ مدح کی بنا پر، حمد و ثنا کی وجہ سے، تو وہ اسی وقت ہو گا جب درمیان میں کوئی فصل نہ ہو۔ جب آپ کہیں گے بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيمُ تو سننے والا فوراً چونک اٹھے گا کہ بھئی موصوف پر تو جر ہے، یہ صفت پر رفع کیوں پڑھ دیا؟ اور پھر سمجھ جائے گا کہ یہ کس لیے پڑھا گیا ہے؟ مدح کی بنا پر۔ تو مدح کی بنا پر رفع پڑھتے ہیں اور پھر ترکیب میں یہ کیا بنتا ہے جس پر رفع پڑھا ہے؟ یہ خبر، یہ صفت کو خبر بنا دیتے ہیں اور ان کا مبتدا محذوف ہوتا ہے اور اس کا حذف واجب ہے۔ اور اسی طرح کبھی رفع پڑھتے ہیں ذم کی بنا پر، جیسے أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، الشَّيْطَانِ موصوف، الرَّجِيمِ اس کی صفت، اور موصوف مجرور ہے تو صفت بھی مجرور ہے، لیکن آپ کیا کرتے ہیں اس صفت کو، اس صفت پر رفع پڑھ دیتے ہیں، کس لیے؟ مذمت کے طور پر، آپ بتلانا چاہتے ہیں کہ میں اس شیطان کی مذمت کرتا ہوں، تو کیسے پڑھیں گے؟ أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمُ۔ تو سننے والا فوراً چونک اٹھے گا کہ موصوف مجرور ہے تو صفت پر جر کے بجائے کیا پڑھ دیا گیا؟ رفع، یہ کیوں پڑھا گیا؟ اور پھر بات کو سمجھ جائے گا کہ یہ مذمت کے لیے ایسا کیا گیا۔ اور اسی طرح کبھی رفع پڑھا جاتا ہے ترحم کے لیے، ترحم کا معنیٰ ہے کسی کے لیے رحم کی دعا کرنا، رحم کو طلب کرنا کہ اس پر رحم کیا جائے، مثلاً آپ کہتے ہیں: مَرَرْتُ بِزَيْدٍ الْمِسْكِينِ، زَيْدٍ مجرور ہے اس پر باءِ جارہ داخل ہے، الْمِسْكِينِ اس کی صفت بھی مجرور ہے، تو اب آپ اس پر رفع پڑھتے ہیں صفت پر: مَرَرْتُ بِزَيْدٍ الْمِسْكِينُ، تو سننے والا فوراً چونک اٹھے گا کہ زَيْدٍ موصوف تو مجرور ہے تو صفت پر رفع کیوں پڑھ دیا گیا بھئی، اس کو تو مجرور ہونا چاہیے تھا، اور پھر فوراً بات سمجھ جائے گا کہ یہ کس لیے اس پر رفع پڑھا گیا؟ ترحم کے لیے کہ زید پر رحم کیا جائے بھئی۔ تو لہٰذا مدح، ذم اور ترحم کے لیے بعض اوقات صفت پر رفع پڑھ دیا جاتا ہے اور اس صورت میں ان کا مبتدا محذوف ہوتا ہے اور یہ صفت اس کے لیے خبر بنتی ہے اور خبر مرفوع ہوتی ہے۔ اور اسی طرح کبھی مدح، ذم اور ترحم کے لیے نصب بھی پڑھتے ہیں اور اس صورت میں أَعْنِي فعل وہاں محذوف ہوتا ہے، أَعْنِي فعل، أَنَا ضمیر اس کے اندر فاعل، عَنَىٰ يَعْنِي کا کیا معنیٰ ہے؟ مراد ہونا، ارادہ کرنا، أَعْنِي میری مراد یہ ہے۔ مثلاً دیکھو: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنَ الرَّحِيمَ، اس پر آپ نے نصب پڑھ دیا، رفع بھی پڑھ سکتے ہیں نصب بھی، رفع پڑھیں گے تو یہ هُوَ کے لیے خبر بنا دیں گے اس کو، اور نصب پڑھیں گے تو أَعْنِي فعل کے لیے مفعول بہ بنا دیں گے: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنَ الرَّحِيمَ أَيْ أَعْنِي الرَّحْمٰنَ الرَّحِيمَ، أَعْنِي فعل، أَنَا ضمیر اس کے اندر فاعل، اور الرَّحْمٰنَ الرَّحِيمَ اس کے لیے مفعول بہ۔ تو سننے والا جب آپ نے بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنَ الرَّحِيمَ جیسے ہی الرَّحْمٰنَ الرَّحِيمَ پر نصب پڑھا، سننے والا فوراً چونک اٹھے گا کہ بھئی یہ تو صفت تھی اس پر تو جر آنا چاہیے تھا، آپ اس پر نصب پڑھ رہے ہیں، پھر فوراً ہی سمجھ جائے گا معلوم ہوا یہ کس لیے منصوب ہے؟ یہ مدح کے طور پر۔ اسی طرح مذمت کے طور پر بھی نصب پڑھا جائے گا وہاں بھی اسی طرح أَعْنِي، ترحم کے لیے بھی نصب پڑھا جائے گا وہاں بھی أَعْنِي۔ تو لہٰذا معلوم ہوا مدح، ذم اور ترحم کے لیے رفع بھی پڑھنا جائز نصب پڑھنا بھی جائز، کس پر؟ صفت پر، صفت پر۔ اور جب رفع پڑھا جائے گا تو مبتدا محذوف ہے اور ہماری یہ بحث تو مبتدا خبر کی نہیں چل رہی، یہ تو مفعول بہ کی چل رہی ہے، ہاں جب نصب پڑھیں گے تو نصب کس وجہ سے پڑھا؟ کیونکہ یہ مفعول بہ ہے اور اس کے لیے فعل أَعْنِي محذوف ہے اور أَعْنِي کو حذف کرنا واجب ہے، کیونکہ اگر آپ اس کو ذکر کر دیں گے پھر تو کسی کو نہیں پتا چلے گا کہ یہ پہلے صفت تھی پھر بعد میں اس کو مفعول بہ بنایا گیا۔ تو لہٰذا مدح، ذم اور ترحم کی بنا پر نصب پڑھنا جائز اور اس وقت وہ جو فعل ہے اس کو حذف کرنا واجب ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو دیکھو یہ بھی وہ مقام ہے جہاں پر مفعول بہ کے فعل کو حذف کرنا واجب ہے، اسی کو ذکر کیا صاحبِ جامی نے: وہ جو منصوب ہے عَلَى الْمَدْحِ أَوِ الذَّمِّ أَوِ التَّرَحُّمِ۔ یہ اب بَابُ الْإِغْرَاءِ آیا بھئی، اس کو اچھی طرح سمجھ لیں کہ اغراء کسے کہتے ہیں؟ اغراء، اغراء۔ أَغْرَىٰ يُغْرِي إِغْرَاءً کا معنیٰ ہے ابھارنا، ابھارنا۔ ایک ہے بابِ اغراء، ایک ہے بابِ تحذیر۔ حَذَّرَ يُحَذِّرُ تَحْذِيرًا کا معنیٰ ہے دوسرے کو ڈرانا، دوسرے کو خبردار کرنا، دوسرے کو متنبہ کرنا۔ توجہ ہے؟ یاد رکھو نیک کام پر، اچھی بات پر، اچھی عادت پر کسی کو آپ ابھارتے ہیں تو اس کو کہتے ہیں اغراء، اور کسی خطرے والی چیز سے کسی کو آپ بچنے کا کہتے ہیں، اس پر اس کو متنبہ کرتے ہیں تو اس کو کہتے ہیں تحذیر۔ اچھے کام پر دوسرے کو ابھارا جاتا ہے اس کو کہیں گے اغراء، اور بری عادت سے دوسرے کو بچنے کا کہا جاتا ہے اس کو کہتے ہیں تحذیر، تو اغراء اور تحذیر ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔ جیسے، جیسے اخلاص: اخلاص دیکھو اعمال کے اندر اخلاص ہونا چاہیے، جو عمل بھی آپ کریں وہ خالص اللہ کی رضا کے لیے ہونا چاہیے۔ تو اخلاص اچھی چیز ہے یا بری چیز ہے؟ اچھی چیز ہے، تو اخلاص پر کسی کو آپ ابھارتے ہیں کہ اخلاص کو لازم پکڑو بھئی، اخلاص کو اختیار کرو، تو اس کے لیے اغراء کا لفظ بولیں گے۔ اور گناہ جو ہے گناہ کرنا، گناہ کرنا ناپسندیدہ ہے تو اس سے کسی کو آپ روکتے ہیں تو اس کو کیا کہیں گے؟ تحذیر کہیں گے، کیا کہیں گے؟ یاد رکھو یہ جو اغراء اور تحذیر ہیں، اغراء جو ہے اس میں تین صورتیں ہیں اغراء کی۔ اغراء کی ایک صورت یہ ہے کہ وہ جو مغریٰ بہ ہے جس سے یعنی جس پر ابھارا جا رہا ہے، یاد رکھو اغراء وہ نیک کام کا جو کہنے والا ہے وہ ہوا مُغْرٍ، نیک کام پر جو ابھارنے والا ہے: أَغْرَىٰ يُغْرِي إِغْرَاءً فَهُوَ مُغْرٍ اسمِ فاعل ہے ابھارنے والا، اور جس کو ابھارا جا رہا ہے جس کو نصیحت کی جا رہی ہے وہ ہے مُغْرًى، اور جس بات پر اس کو ابھارا جا رہا ہے وہ ہے مُغْرًى بِهِ، وہ ہے مُغْرًى بِهِ۔ مثلاً دیکھو مغریٰ بہ میں آپ کے سامنے ذکر کرتا ہوں: الْإِخْلَاصَ، یہ مغریٰ بہ ہے، میں نے اس کے فعل کو حذف کر لیا، أَيِ الْزَمِ الْإِخْلَاصَ کہ تو لازم پکڑ اخلاص کو۔ اِلْزَمْ پڑھنا ہے اس کو بھئی، عموماً طلبہ اس کو أَلْزِمْ پڑھتے ہیں۔ اِلْزَمْ کا کیا معنیٰ؟ لَزِمَ يَلْزَمُ کا معنیٰ لازم ہونا، اِلْزَمْ تو لازم ہو جا الْإِخْلَاصَ کس کے ساتھ؟ اخلاص کے ساتھ یعنی تو اخلاص کے ساتھ لازم ہو جا، اس کو اختیار کر لے۔ اور أَلْزِمْ کا کیا معنیٰ ہوتا ہے؟ تو لازم کر دے، أَلْزِمِ الْإِخْلَاصَ تو لازم کر دے اخلاص کو، کس کے ساتھ لازم کروں زید کے ساتھ عمرو یا بکر کے ساتھ؟ تو یہ تو معنیٰ ہی بدل گیا بھئی، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اِلْزَمْ پڑھنا ہے، أَلْزِمْ نہیں پڑھنا۔ تو الْإِخْلَاصَ یہ ہے مغریٰ بہ جس پر میں ابھار رہا ہوں۔ مغریٰ بہ کے لانے کی تین صورتیں ہیں: یا تو اس کو مفرد لایا جائے، یا اس کا تکرار کیا جائے: الْإِخْلَاصَ الْإِخْلَاصَ، اور تیسری صورت یہ ہے کہ عطف کے ساتھ دو چیزوں کو ذکر کیا جائے: الْإِخْلَاصَ وَالصَّلَاةَ۔ توجہ ہے؟ مغریٰ بہ کے لانے کی کتنی صورتیں ہیں؟ تین صورتیں: یا تو اس کو مفرد لاؤ، یا تکرار کے ساتھ لاؤ، یا عطف کے ساتھ لاؤ۔ میں کس پر ابھارنا چاہتا ہوں مثلاً اخلاص پر، یا جیسے، یا جیسے میں آپ سے کہتا ہوں: الْأَمَانَةَ، امانت دیکھو اچھا وصف ہے امانت دار ہونا، تو میں آپ سے کیا کہتا ہوں؟ الْأَمَانَةَ أَيِ الْزَمِ الْأَمَانَةَ، تو امانت کو لازم پکڑ، اس عادت کو اختیار کر۔ تو اِلْزَمْ فعل، أَنْتَ ضمیر فاعل اور الْأَمَانَةَ مفعول بہ، مفعول بہ۔ توجہ ہے؟ تو ایک صورت یہ ہے کہ مغریٰ بہ کو مفرد لایا جائے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اس میں تکرار لے آئیں، اس کو دو دفعہ ذکر کریں: الْأَمَانَةَ الْأَمَانَةَ دو دفعہ ذکر کیا، الْإِخْلَاصَ الْإِخْلَاصَ دو دفعہ ذکر کیا، الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ أَيِ الْزَمِ الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ، الْقُرْآنَ الْقُرْآنَ أَيِ الْزَمِ الْقُرْآنَ الْقُرْآنَ۔ یہاں اِلْزَمْ فعل نکالیں گے اور جو ثانی لفظ آئے گا یہ اول کے لیے تاکیدِ لفظی ہے، ایک ہی لفظ کو دو دفعہ ذکر کیا جائے تو وہ اس کے لیے کیا ہوتی ہے؟ تاکید۔ تیسری صورت یہ ہے عطف کے ساتھ دو چیزوں کو ذکر کیا جائے: الصَّلَاةَ وَالْقُرْآنَ أَيِ الْزَمِ الصَّلَاةَ وَالْقُرْآنَ، الْإِخْلَاصَ وَالدِّيَانَةَ أَيِ الْزَمِ الْإِخْلَاصَ وَالدِّيَانَةَ۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو مغریٰ بہ کے لانے کی کتنی صورتیں ہیں؟ تین صورتیں: یا مفرد لاؤ، یا تکرار کے ساتھ لاؤ، یا عطف کے ساتھ لاؤ۔ مفرد لاؤ تو فعل کا حذف جائز، اور تکرار کے ساتھ یا عطف کے ساتھ لاؤ تو فعل کا حذف واجب ہے، اور یہ سب مفعول بہ بنتے ہیں۔ یاد رکھو جب مغریٰ بہ کو مفرد لایا جائے تو اس کے فعل کو حذف کرنا جائز ہے یعنی آپ چاہیں حذف کریں چاہیں ذکر کر دیں۔ میں قرآن کے پڑھنے پر آپ کو ابھارنا چاہتا ہوں کہ قرآن کو لازم پکڑو تو میں کہوں گا: الْقُرْآنَ، میں نے فعل کو حذف کر دیا، اور میں چاہوں تو فعل کو ذکر کر دوں: اِلْزَمِ الْقُرْآنَ، اور یہ مفعول بہ ہیں سارے بھئی۔ تو جب مغریٰ بہ کو مفرد ذکر کیا جائے تو اس میں فعل کا حذف جائز ہے، واجب نہیں، آپ اس کو ذکر بھی کر سکتے ہیں۔ اور جب مغریٰ بہ کو مکرر لایا جائے اس میں تکرار ہو یا عطف کی صورت میں لایا جائے پھر فعل کا حذف واجب ہے۔ الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ اب اِلْزَمْ کو میں ذکر نہیں کر سکتا بھئی۔ الْقُرْآنَ الْقُرْآنَ، الدِّيَانَةَ الدِّيَانَةَ، الْبِرَّ الْبِرَّ، توجہ ہے؟ جب تکرار کے ساتھ مغریٰ بہ کو ذکر کریں گے تو فعل کا حذف واجب ہے۔ اور اسی طرح عطف کے ساتھ جب ذکر کریں گے تب بھی فعل کا حذف واجب ہے: الْقُرْآنَ وَالصَّلَاةَ، الدِّيَانَةَ وَالْإِخْلَاصَ، الْأَمَانَةَ وَالدِّيَانَةَ۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو مغریٰ بہ کے لانے کی کتنی صورتیں؟ تین صورتیں: یا مفرد لاؤ یا تکرار کے ساتھ لاؤ یا عطف کے ساتھ لاؤ۔ مفرد لاؤ تو فعل کا حذف جائز اور تکرار کے ساتھ یا عطف کے ساتھ لاؤ تو فعل کا حذف واجب ہے، اور یہ سب مفعول بہ بنتے ہیں۔ اسی طرح تحذیر کے اندر بھی ہے۔ اغراء کے اندر تو ایک اچھی بات، اچھی عادت پر ابھارا جاتا ہے، اور تحذیر کے اندر کوئی نقصان دہ چیز یا نقصان دہ عادت پر متنبہ کیا جاتا ہے، اور اس میں پھر چار صورتیں ہیں۔ ایک صورت یہی کہ محذر منہ جو ہے اس کو مفرد ذکر کیا جائے۔ بھئی تحذیر کا معنیٰ ہے دوسرے کو متنبہ کرنا، تو متنبہ کرنے والا ہے وہ ہے مُحَذِّر اسمِ فاعل متنبہ کرنے والا، اور جس آدمی کو متنبہ کر رہا ہے یعنی جو مخاطب ہے وہ ہے مُحَذَّر، اور جس چیز یا جس عادت سے بچنے کا کہہ رہا ہے وہ ہے مُحَذَّرٌ مِنْهُ: مُحَذِّر، مُحَذَّر اور مُحَذَّرٌ مِنْهُ، اور اغراء میں کیا تھا؟ مُغْرٍ، مُغْرًى اور مُغْرًى بِهِ۔ توجہ ہے؟ تو مُحَذِّر متکلم، مُحَذَّر مخاطب اور مُحَذَّرٌ مِنْهُ وہ چیز جس سے بچنے کا کہا جا رہا ہے۔ تحذیر کے اندر چار صورتیں ہیں: کہ وہ محذر منہ کو یا مفرد ذکر کرو گے، یا اس کو تکرار کے ساتھ ذکر کرو گے، یا اس کو عطف کے ساتھ ذکر کرو گے، یا اس کو إِيَّا کے ساتھ ذکر کرو گے۔ چار صورتیں کون کون سی؟ تحذیر کے اندر چار صورتیں کون کون سی؟ کہ محذر منہ کو مفرد لائیں، یا تکرار کے ساتھ لائیں، یا عطف کے ساتھ لائیں، یا إِيَّا کے ساتھ لائیں بھئی۔ اور یہاں فعل نکالیں گے اِحْذَرْ، اِحْذَرْ یا اِتَّقِ یا اِجْتَنِبْ، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ یا بَاعِدْ۔ اِحْذَرْ یعنی تم بچو، اس چیز سے بچو، اِحْذَرْ، یا بَاعِدْ اس چیز کو دور کرو اپنے سے، یا اِجْتَنِبْ اس چیز سے اجتناب کرو۔ تو یہاں حَذِرَ يَحْذَرُ اِحْذَرْ عموماً فعل نکالتے ہیں یا اس جیسا کوئی بھی ہو۔ تو اب مثلاً میں آپ سے کیا کہتا ہوں؟ النِّفَاقَ أَيِ احْذَرِ النِّفَاقَ، منافقت سے اپنے آپ کو بچاؤ، منافقت کے ظاہر میں کچھ ہو اور باطن میں کچھ، اس سے اپنے آپ کو بچاؤ۔ تو اس میں کتنی صورتیں؟ چار۔ ایک صورت کیا کہ مفرد لائیں النِّفَاقَ، چاہیں تو فعل کو حذف کریں چاہیں فعل کو ذکر کریں: اِحْذَرِ النِّفَاقَ یا النِّفَاقَ حذف کر لیں فعل کو، دونوں صورتیں جائز ہیں۔ جب کہ باقی صورتوں کے اندر یہاں حذف واجب ہے۔ دوسری صورت کیا کہ اس محذر منہ کو مکرر لائیں: النِّفَاقَ النِّفَاقَ دو دفعہ میں لے آیا، اب اِحْذَرِ النِّفَاقَ النِّفَاقَ ہم نہیں کہہ سکتے، فعل کو حذف کرنا واجب، اور یہ نفاقِ ثانی اول کے لیے تاکیدِ لفظی ہے۔ تیسری صورت کیا ہے عطف کے ذریعے: النِّفَاقَ وَالْكَسَلَ، کسل کہتے ہیں سستی کو، کہ أَيِ احْذَرِ النِّفَاقَ وَالْكَسَلَ کہ تم منافقت اور سستی سے اپنے آپ کو بچاؤ۔ یا میں کہتا ہوں: الْغِشَّ وَالْغِلَّ، غش کہتے ہیں دھوکا ملاوٹ بھئی، اور غِلٌّ کہتے ہیں کینہ، دل کے اندر جو دشمنی ہو نفرت ہو کینہ ہو، تو الْغِشَّ وَالْغِلَّ أَيِ احْذَرِ الْغِشَّ وَالْغِلَّ بھئی۔ یا اسی طرح میں کہتا ہوں آپ سے الرِّيَاءَ، تو میں فعل کو ذکر بھی کر سکتا ہوں: اِحْذَرِ الرِّيَاءَ، یا الرِّيَاءَ الرِّيَاءَ دیکھو تکرار کے ساتھ فعل کو حذف کرنا واجب، یا الرِّيَاءَ وَالنِّفَاقَ ریاکاری سے یعنی دکھلاوے سے اور منافقت سے بچو بھئی۔ یا مثلاً شیر ہے شیر خطرناک کوئی جانور ہے، وہ بھی اسی طرح ہے: الْأَسَدَ أَيِ اتَّقِ الْأَسَدَ یا اِحْذَرِ الْأَسَدَ، دوسری صورت تو یہ تھا مفرد، دوسری صورت کیا: الْأَسَدَ الْأَسَدَ، تیسری صورت کیا؟ تیسری صورت عطف کے ساتھ بھئی دو چیزوں کو ذکر کیا جائے: النِّفَاقَ وَالْأَسَدَ کوئی صورت یہ مثلاً کوئی بھی مثال آپ بنا لیں۔ اور چوتھی صورت ہے تحذیر کے اندر إِيَّا کے ساتھ بھئی، کس کے ساتھ؟ إِيَّا کے ساتھ بھئی، اور یہ إِيَّا وہی ضمیرِ منصوب منفصل ہے بھئی، وہ جو آپ پڑھتے ہیں بھئی إِيَّاكَ، إِيَّاكُمَا، إِيَّاكُمْ، إِيَّاكِ، إِيَّاكُمَا، إِيَّاكُنَّ، جیسے قرآن میں ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ، یہ إِيَّاكَ کیا ہے؟ ضمیرِ منصوب منفصل ہے بھئی، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ اور یاد رکھو پھر یہ إِيَّا کے اندر تین صورتیں ہیں: ایک صورت یہ ہے کہ آپ إِيَّا کو واو کے ساتھ ذکر کریں یعنی عطف کے ساتھ، یا آپ إِيَّا کو مِنْ کے ساتھ ذکر کریں، اور تیسری صورت ہے کہ اس میں نہ واو ذکر ہو اور نہ مِنْ ذکر ہو۔ کتنی صورتیں إِيَّا کے اندر؟ تین صورتیں: ایک صورت کیا کہ واو کے ساتھ ذکر ہو، دوسری صورت کیا مِنْ کے ساتھ ذکر ہو، اور تیسری صورت ہے کہ نہ واو ذکر ہو اور نہ مِنْ ذکر ہو۔ مثلاً، مثلاً آپ دوسرے کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ جھوٹ سے اپنے آپ کو بچائے تو آپ اس سے کہتے ہیں: إِيَّاكَ وَالْكَذِبَ، دیکھو واو درمیان میں لے آئے، إِيَّاكَ وَالْكَذِبَ، یہ إِيَّاكَ یہ بھی ضمیرِ منصوب منفصل ہے اور الْكَذِبَ یہ بھی منصوب ہے، یہ دونوں مفعول بہ ہیں بھئی، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ اور یہ بھی یاد رکھنا یہ إِيَّا والی تینوں صورتوں کے اندر فعل کا حذف واجب ہے، آپ لفظوں میں ذکر نہیں کر سکتے بھئی۔ تو یہاں پر پہلی صورت کیا؟ واو کے ساتھ: إِيَّاكَ وَالْكَذِبَ۔ دوسری صورت ہے مِنْ کے ساتھ: إِيَّاكَ مِنَ الْكَذِبِ۔ اور تیسری صورت ہے بغیر واو اور مِنْ کے، اور اس صورت میں پھر آپ مصدرِ مؤول کو آگے لے کر آئیں گے اس کے ساتھ جوڑ کر یعنی أَنْ مع الفعل کے ذکر ہو گا: إِيَّاكَ أَنْ تَكْذِبَ، إِيَّاكَ أَنْ تَكْذِبَ، أَنْ تَكْذِبَ۔ اور یاد رکھو یہاں مِنْ مقدر ہے: أَيْ إِيَّاكَ مِنْ أَنْ تَكْذِبَ۔ اور واو اور مِنْ کے ساتھ بھی آپ أَنْ کو ذکر کر سکتے ہیں، پہلے کیا ذکر کیا تھا؟ إِيَّاكَ وَالْكَذِبَ، آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں: إِيَّاكَ وَأَنْ تَكْذِبَ، توجہ ہے؟ إِيَّاكَ وَالْكَذِبَ، اور أَنْ کے ساتھ بھی لا سکتے ہیں: إِيَّاكَ وَأَنْ تَكْذِبَ۔ مِنْ کے اندر بھی آپ أَنْ بھی لا سکتے ہیں بغیر أَنْ کے بھی: إِيَّاكَ مِنَ الْكَذِبِ یا إِيَّاكَ مِنْ أَنْ تَكْذِبَ۔ اور پھر تیسری صورت یہ ہے کہ واو اور مِنْ کے بغیر لائیں اور کیا کہیں؟ إِيَّاكَ أَنْ تَكْذِبَ۔ اور اس صورت میں پھر أَنْ ہی کو لائیں گے، جب واو اور مِنْ لفظوں میں نہ ہو تو پھر آگے أَنْ کے ساتھ ہی ذکر کرنا پڑے گا محذر منہ کو، بغیر أَنْ کے ذکر نہیں کر سکتے، یعنی آپ یوں نہیں کہہ سکتے: إِيَّاكَ الْكَذِبَ، إِيَّاكَ أَنْ تَكْذِبَ تو کہہ سکتے ہیں دیکھو درمیان میں نہ واو ہے اور نہ مِنْ ہے، لیکن إِيَّاكَ الْكَذِبَ، الْكَذِبَ لائے دیکھو یہ محذر منہ أَنْ مع الفعل کے ساتھ نہیں ہے اور درمیان میں واو اور مِنْ بھی نہیں ہے، تو صاحبِ کافیہ کے نزدیک اور جمہور کے نزدیک یہ صورت جائز نہیں۔ جب کہ بعض نحوی حضرات فرماتے ہیں کہ یہ صورت بھی جائز ہے: إِيَّاكَ الْكَذِبَ کہنا بھی جائز ہے یا إِيَّاكَ الْأَسَدَ کہنا بھی جائز ہے، لیکن جمہور نحوی کیا فرماتے ہیں کہ محذر منہ کو إِيَّاكَ کے ساتھ ملا کر بغیر واو اور مِنْ کے ذکر کرنا چاہتے ہیں تو وہ أَنْ مع الفعل ہی کو ذکر کر سکتے ہیں، کسی اسمِ صریح کو ذکر نہیں کر سکتے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا اسمِ مؤول یعنی أَنْ مع الفعل جو ہے وہ جو مصدر کی تاویل میں ہو جاتا ہے، اس اسمِ مؤول کو تو ذکر کر سکتے ہیں لیکن اسمِ صریح کو ذکر نہیں کر سکتے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اغراء کسے کہتے ہیں؟ کسی نیک عادت یا نیک چیز پر دوسرے کو ابھارنا کہ وہ اس نیک چیز کو لازم پکڑ لے، وہاں اِلْزَمْ کا فعل ہو گا۔ اور تحذیر جس میں کسی نقصان دہ عادت یا نقصان دہ چیز پر کسی دوسرے کو متنبہ کیا جائے، اور وہاں پر اِحْذَرْ یا اِجْتَنِبْ یا حَذِّرْ یا اِتَّقِ یا بَاعِدْ جیسا کوئی فعل محذوف ہو گا۔ اور پھر ان کے اندر آپ نے پڑھا کہ اغراء کے اندر تین صورتیں ہیں: یا تو اس کو، مغریٰ بہ کو مفرد لاؤ، یا تکرار کے ساتھ لاؤ، یا عطف کے ساتھ۔ مفرد لاؤ تو اس میں حذفِ فعل جائز ہے واجب نہیں، تکرار اور عطف کے ساتھ ہو تو حذفِ فعل واجب ہے۔ جب کہ تحذیر کے اندر چار صورتیں ہیں: یا مفرد ہو گا، یا تکرار کے ساتھ ہو گا، یا عطف کے ساتھ ہو گا، یا إِيَّا کے ساتھ ہو گا۔ محذر منہ کو مفرد لاؤ تو حذفِ فعل جائز ہے واجب نہیں، جب کہ باقی تین صورتوں میں حذفِ فعل واجب ہے۔ اور دوسری صورت کیا کہ محذر منہ کو مکرر لاؤ، دو دفعہ لاؤ اس میں تکرار ہو، تیسری صورت کیا کہ اس کو عطف کے ساتھ لاؤ، دو چیزوں کو ذکر کر دو، اور چوتھی صورت کیا کہ إِيَّا کے ساتھ ذکر کرو۔ إِيَّا کے اندر تین صورتیں ہیں: ایک صورت کیا واو کے ساتھ، ایک صورت مِنْ کے ساتھ، اور ایک صورت واو اور مِنْ کے بغیر ہے۔ واو کے ساتھ ہو تو پھر واو کے بعد آپ اسمِ صریح کو بھی ذکر کر سکتے ہیں اور أَنْ مع الفعل کو بھی ذکر کر سکتے ہیں: إِيَّاكَ وَالْكَذِبَ اور إِيَّاكَ وَأَنْ تَكْذِبَ۔ اور اسی طرح مِنْ کے اندر بھی دونوں صورتیں جائز ہیں، آپ اسمِ صریح کو بھی ذکر کر سکتے ہیں اور مصدرِ مؤول کو بھی: إِيَّاكَ مِنَ الْكَذِبِ یا إِيَّاكَ مِنْ أَنْ تَكْذِبَ۔ اور اگر آپ واو اور مِنْ کے بغیر لانا چاہتے ہیں تو پھر اسمِ مؤول کو تو لا سکتے ہیں اسمِ صریح کو نہیں لا سکتے، تو آپ یوں کہیں گے: إِيَّاكَ أَنْ تَكْذِبَ، إِيَّاكَ الْكَذِبَ کہنا جائز نہیں جمہور کے نزدیک۔ ہاں بعض نحوی فرماتے ہیں کہ إِيَّاكَ الْكَذِبَ کہنا بھی جائز ہے۔ تو یہ محذر منہ کی مثالیں ہوئیں۔ آپ مثلاً الْأَسَدَ کو لے آئیں: إِيَّاكَ وَالْأَسَدَ، إِيَّاكَ مِنَ الْأَسَدِ، شیر سے اپنے آپ کو بچاؤ بھئی۔ اور یہ إِيَّا والی صورتوں میں فعل کا حذف واجب ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو إِيَّا میں کتنی صورتیں ہو گئیں؟ جمہور کے نزدیک تین صورتیں ہوئیں، اور بعض نحوی جو ہیں إِيَّا کے بعد واو اور مِنْ کے بغیر بھی اسمِ صریح کے ذکر کو جائز قرار دیتے ہیں، تو وہ کہتے ہیں إِيَّاكَ الْأَسَدَ، إِيَّاكَ الْكَذِبَ، إِيَّاكَ النِّفَاقَ وغیرہ یہ کہنا صحیح ہے، لیکن جمہور کے نزدیک یہ جائز نہیں ہے بھئی۔ اور میں نے بتلایا کہ یہ إِيَّا جو ہے یہ وہ ضمیرِ منصوب منفصل ہے، تو یہ موقعے کے مطابق لائیں گے: اگر ایک مخاطب ہے جس سے آپ یہ کہہ رہے ہیں تو إِيَّاكَ وَالْأَسَدَ کہیں گے، اور اگر تثنیہ یا جمع ہے یا مؤنث ہے تو اسی کے مطابق ضمیر لائیں گے: إِيَّاكُمَا وَالْأَسَدَ، إِيَّاكُمْ وَالْأَسَدَ، إِيَّاكِ وَالْأَسَدَ، إِيَّاكُمَا وَالْأَسَدَ، إِيَّاكُنَّ وَالْأَسَدَ۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ تھا بابِ تحذیر اور بابِ اغراء۔ تو بابِ اغراء کے اندر بھی فعل کو حذف کرنا واجب ہے بعض صورتوں کے اندر آپ نے پڑھا، تکرار اور عطف والی صورتوں میں، تو لیکن اس کو بھی صاحبِ کافیہ نے ذکر نہیں کیا کیونکہ اس کی بحثیں قلیل ہیں ان کے مقابلے میں یہ جو انہوں نے ذکر کیے بھئی۔ اور یہ تحذیر کے بارے میں یاد رکھنا صاحبِ کافیہ بھی یہ جو چار جگہیں ہیں جہاں پر مفعول بہ کے فعل کو حذف کرنا واجب ہے ان میں وہ تحذیر کو آگے ذکر کریں گے، توجہ ہے؟ تو تحذیر کو وہ آگے ذکر کریں گے، البتہ اغراء کو ذکر نہیں کیا تھا تو اس کو صاحبِ جامی نے ذکر کر دیا بھئی، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ ہے اغراء بھئی: نیک اور اچھی بات پر یا اچھی چیز پر کسی کو ابھارنا کہ وہ اس کو لازم پکڑ لے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب دیکھیے بھئی، کہتے ہیں: وَوُجُوبًا فِي أَرْبَعَةِ مَوَاضِعَ، اور مفعول بہ کے فعل کو وجوباً حذف کیا جاتا ہے چار جگہوں میں۔ تَخْصِيصُهَا بِالذِّكْرِ لَيْسَ لِلْحَصْرِ، کہتے ہیں یہ جو چار جگہوں کی تخصیص کی ذکر کے ساتھ، لَيْسَ لِلْحَصْرِ یہ حصر کے لیے نہیں ہے۔ آگے آخر میں آ رہا ہے: بَلْ لِكَثْرَةِ مَبَاحِثِهَا بِالنِّسْبَةِ إِلَىٰ هٰذِهِ الْأَبْوَابِ، بلکہ یہ ان کی کثرتِ مباحث کی وجہ سے ہے بنسبت ان ابواب کے یہ جو درمیان میں ذکر ہوئے۔ درمیان میں کیا ذکر ہوا؟ کہتے ہیں یہ حصر کے لیے نہیں ہے لِوُجُوبِ الْحَذْفِ فِي بَابِ الْإِغْرَاءِ، اس لیے کیونکہ حذف واجب ہے باب الاغراء کے اندر بھی، وَالْمَنْصُوبِ عَلَى الْمَدْحِ أَوِ الذَّمِّ أَوِ التَّرَحُّمِ، اور اسی طرح حذف واجب ہے وہ جو منصوب ہوتا ہے مدح، ذم یا ترحم کی بنا پر۔ عبارت سمجھ میں آ گئی؟ اب وہ چار جگہیں ذکر کریں گے، کہتے ہیں: الْأَوَّلُ مِنْ تِلْكَ الْمَوَاضِعِ الْأَرْبَعَةِ سَمَاعِيٌّ، پہلی جگہ جو ہے ان چار جگہوں میں سے سَمَاعِيٌّ وہ سماعی ہے بھئی، سماعی ہے مَقْصُورٌ عَلَى السَّمَاعِ یعنی سماع پر بند ہے، کس پر؟ سماع پر بند ہے، لَا يَتَجَاوَزُ عَنْ أَمْثِلَةٍ مَحْدُودَةٍ، اور یہ تجاوز نہیں کرتا چند محدود مثالوں سے مَسْمُوعَةٍ جن کو سنا گیا ہے، بِأَنْ يُقَاسَ عَلَيْهَا أَمْثِلَةٌ أُخْرَىٰ، بایں صورت کہ اس پر دوسری مثالوں کا قیاس کیا جائے۔ توجہ ہے؟ پہلی جگہ کون سی ہے؟ سماعی ہے بھئی۔ پہلی جگہ سماعی ہے، سماعی کا کیا معنیٰ؟ یعنی سماع پر موقوف ہے، عربوں سے ہم نے اسی طرح سنا ہے۔ جب یہ سماعی ہے معلوم ہوا اس کے لیے کوئی ضابطہ اور قانون نحوی نہیں بنا سکے، یعنی اس کے لیے جب کوئی ضابطہ اور قانون موجود نہیں ہے تو آپ اس پر قیاس نہیں کر سکتے۔ جب آپ اس پر قیاس نہیں کر سکتے تو یہ انہی مثالوں کے اندر بند ہیں جو عربوں سے ہم نے سنی ہیں، آپ ان پر قیاس کرتے ہوئے نئی مثالیں نہیں بنا سکتے۔ تو یہی بات بیان کر رہے ہیں، دیکھیے دوبارہ: کہتے ہیں الْأَوَّلُ مِنْ تِلْكَ الْمَوَاضِعِ الْأَرْبَعَةِ سَمَاعِيٌّ، ان چار جگہوں میں سے پہلی جگہ سماعی ہے، مَقْصُورٌ عَلَى السَّمَاعِ، سماعی کیا معنیٰ؟ یہ بند ہے کس پر؟ سماع پر ہے، لَا يَتَجَاوَزُ عَنْ أَمْثِلَةٍ مَحْدُودَةٍ مَسْمُوعَةٍ، اور یہ تجاوز نہیں کرتا وہ جو کچھ محدود مثالیں ہیں مَسْمُوعَةٍ جن کو سنا گیا ہے، کچھ محدود مثالیں جو عربوں سے سنی گئی ہیں ان سے یہ تجاوز نہیں کرتا یعنی اور مثالیں آپ نہیں بنا سکتے، کیوں نہیں بنا سکتے؟ کیونکہ کوئی قانون اور ضابطہ ہی نہیں ہے، کوئی قانون اور ضابطہ ہوتا تو پھر آپ ان کے اوپر مثالیں اور تیار کرتے اور پھر کہتے کہ ان میں بھی حذف واجب ہے، تو یہ ان چند سنی ہوئی محدود مثالوں سے تجاوز نہیں کرتے، بِأَنْ يُقَاسَ، یہ باء تصویریہ ہے، صورت بتلا رہے ہیں کہ تجاوز کرنے کی کیا صورت ہے؟ کہ بِأَنْ يُقَاسَ عَلَيْهَا أَمْثِلَةٌ أُخْرَىٰ، بایں صورت کہ ان پر قیاس کیا جائے دوسری مثالوں کا، دوسری مثالوں کو ان پر قیاس کرتے ہوئے بنا لیا جائے، ایسا یہاں پر نہیں کیونکہ کوئی ضابطہ ہی نہیں موجود بھئی۔ نَحْوُ امْرَأً وَنَفْسَهُ، جیسے امْرَأً وَنَفْسَهُ، أَيِ اتْرُكِ امْرَأً وَنَفْسَهُ، تقدیرِ عبارت کیا ہے؟ اتْرُكِ امْرَأً وَنَفْسَهُ۔ بھئی یہ اردو میں بھی جیسے آپ کہتے ہیں کوئی دو آدمی کسی بات پر جھگڑ رہے ہیں یا ناراضگی ہے یا لڑنے کی صورت ہے تو آپ اس کو کہتے ہیں بھئی چھوڑو بھئی چھوڑو جھگڑے کو جانے دو لڑائی نہ کرو بھئی، یا اس کو نصیحت کرنا چھوڑ دو یہ آپ کی باتوں پر عمل نہیں کرتا، تو کیسے کہتے ہیں عربی میں؟ امْرَأً وَنَفْسَهُ، امْرَأً آدمی، وَنَفْسَهُ اور اس کی ذات، آدمی اور اس کی ذات کو اور اس کی جان کو چھوڑ دو، آدمی کو اور اس کی ذات کو چھوڑ دو۔ تو یہاں پر اتْرُكْ فعل کو حذف کر لیا گیا اور یہ وجوباً حذف ہے۔ بھئی وجوباً کیوں حذف ہے؟ کہتے ہیں اس لیے کیونکہ ہم نے آج تک کسی فصیح عرب سے نہیں سنا کہ انہوں نے اتْرُكْ کے لفظ کو ذکر کیا ہو، وہ ہمیشہ کیا ذکر کرتے ہیں؟ امْرَأً وَنَفْسَهُ ذکر کرتے ہیں یعنی فعل کو ذکر نہیں کرتے یعنی اس آدمی اور اس کی جان کو چھوڑ دو یعنی جانے دو یعنی کسی کو آپ نصیحت کر رہے ہیں وہ بات مانتا ہی نہیں ہے تو آپ کا ساتھی آپ کو کہتا ہے امْرَأً وَنَفْسَهُ یہ آدمی اور اس کی جان کو چھوڑ دو یعنی اس کو نصیحت نہ کرو یہ آپ کی بات ماننے کے لیے تیار نہیں۔ تو یہ امْرَأً یہ دیکھو مفعول بہ ہے، وَنَفْسَهُ اور یہ نَفْسَهُ کا اس پر عطف ہے یا یہ واو بمعنی مَعَ کے ہے: اتْرُكِ امْرَأً مَعَ نَفْسِهِ، آدمی کو اس کی جان سمیت چھوڑ دو بھئی یعنی اس کو اب مزید نصیحت کرنے یا سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے بھئی۔ وَانْتَهُوا خَيْرًا لَكُمْ، وَانْتَهُوا اِنْتَهَىٰ کا معنیٰ باز آنا، رک جانا، خَيْرًا لَكُمْ، مقامِ استشہاد جو ہے یہ خَيْرًا لَكُمْ ہے، خَيْرًا مفعول بہ ہے اور اس کے فعل کو حذف کرنا واجب ہے، اور ضابطہ کیا ہے؟ ضابطہ اور قانون کوئی نہیں، ہم نے ہمیشہ عربوں سے اسی طرح سنا ہے۔ بھئی عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ وہ تین خداؤں کو مانتے ہیں: ایک اللہ تعالیٰ، ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ایک حضرت جبریل علیہ السلام، ان تینوں کو وہ کہتے ہیں یہ تین خدا ہیں اور یہ تین حقیقت میں ایک ہی ہیں، یہ تین ایک ہیں اور ایک تین ہیں، یا جب کہ بعض حضرت جبریل علیہ السلام کی جگہ حضرت مریم کو ساتھ ملاتے ہیں کہ یہ ان کے تین خدا ہیں بھئی۔ تو یہ تین کو ایک کہتے ہیں اور ایک کو تین کہتے ہیں، اور خود اقرار بھی کرتے ہیں کہ یہ ہمارے مذہب کا ایک ایسا راز ہے جو خود ہمیں بھی آج تک سمجھ میں نہیں آیا، جب کہ اس کے مقابلے میں اسلام کی تعلیمات بڑی سیدھی سادی ہیں کہ اللہ ایک ہے بھئی، تو اسلام کی تعلیمات اور عقیدۂ توحید بڑا سیدھا سادا اور واضح ہے بھئی۔ تو یہاں پر کیا آیا: وَانْتَهُوا، یعنی عیسائیوں کو خطاب کیا جا رہا ہے: اے عیسائیو! تم باز آ جاؤ، أَيِ انْتَهُوا عَنِ التَّثْلِيثِ، کس چیز سے باز آ جاؤ؟ عقیدۂ تثلیث سے، وہ جو تم کہتے ہو کہ تین خدا ہیں اور وہ تین دراصل ایک ہیں، تو وہ جو عقیدۂ تثلیث ہے اس سے تم باز آ جاؤ، اور خَيْرًا لَكُمْ أَيِ اقْصُدُوا خَيْرًا لَكُمْ، اور تم ارادہ کرو خَيْرًا لَكُمْ وہ چیز جو تمہارے لیے بہتر ہے۔ تو اقْصُدُوا فعل، واو ضمیر اس کے اندر فاعل، اور خَيْرًا لَكُمْ اس کے لیے مفعول بہ ہے، اور اس کے فعل اقْصُدُوا کو حذف کرنا واجب ہے۔ اور کیوں واجب ہے؟ کوئی ضابطہ نہیں کوئی قانون نہیں، ہم نے عربوں سے ہمیشہ اسی طرح سنا ہے، کبھی انہوں نے یہ خَيْرًا کے لیے فعل کو ذکر نہیں کیا، معلوم ہوا اس فعل کا حذف واجب ہے۔ وَانْتَهُوا اور تم لوگ باز آ جاؤ یعنی عقیدۂ تثلیث سے، اور خَيْرًا لَكُمْ أَيِ اقْصُدُوا خَيْرًا لَكُمْ، اور تم لوگ ارادہ کرو خَيْرًا لَكُمْ اس چیز کا جو تمہارے لیے بہتر ہے، تم اس چیز کا ارادہ کرو جو تمہارے لیے بہتر ہے یعنی توحید کا ارادہ کرو، توحید کی طرف آ جاؤ بھئی۔ تو اب دیکھو آپ کہیں گے بھئی یہ خَيْرًا لَكُمْ کے لیے فعلِ محذوف نکالا، اس کو اسی اِنْتَهُوا فعلِ امر کے لیے مفعول بنا دیتے۔ تو جواب یہ کہ اِنْتَهُوا فعلِ لازم ہے بھئی، اس کے لیے مفعول آتا ہی نہیں، یہ خَيْرًا کو نصب دے ہی نہیں سکتا۔ چنانچہ آگے دیکھ لیں: أَيِ انْتَهُوا عَنِ التَّثْلِيثِ، شارحِ جامی تفصیل کر رہے ہیں تو اِنْتَهُوا کے لیے تَثْلِيث لے آئے تو درمیان میں عَنْ کا اضافہ کر دیا دیکھو حرفِ جر کا، اس کے بغیر یہ عمل نہیں کرتا مفعول بہ میں۔ اِنْتَهُوا عَنِ التَّثْلِيثِ، تم لوگ تثلیث سے باز آ جاؤ۔ تو اِنْتَهُوا فعلِ لازم ہے، یہ مفعول بہ کو نصب نہیں دیتا، لہٰذا خَيْرًا کے لیے ایک الگ فعل نکالنا پڑے گا۔ اور نیز اگر یہ اِنْتَهُوا نصب دیتا بھی، تو بھی خَيْرًا کو اس کے لیے مفعول بناتے تو پھر تو معنیٰ ہی خراب ہو جاتا، پھر تو معنیٰ یوں بن جاتا: اِنْتَهُوا خَيْرًا لَكُمْ، تم لوگ باز آ جاؤ اس چیز سے جو تمہارے لیے بہتر ہے، معلوم ہوا جو چیز بہتر ہے اس سے ان کو روکا جا رہا ہے، پھر تو معنیٰ ہی خراب ہو جائے گا بھئی۔ لہٰذا خَيْرًا لَكُمْ کے لیے فعلِ محذوف نکالیں گے۔ أَيِ انْتَهُوا عَنِ التَّثْلِيثِ، یعنی تم لوگ عقیدۂ تثلیث سے باز آ جاؤ، وَاقْصُدُوا خَيْرًا لَكُمْ، اور تم ارادہ کرو اس چیز کا جو تمہارے لیے بہتر ہے، وَهُوَ التَّوْحِيدُ، اور وہ عقیدۂ توحید ہے بھئی۔ وَأَهْلًا وَسَهْلًا۔ جی یہ أَهْلًا وَسَهْلًا عرب کہتے ہیں جب بھی کوئی مہمان وغیرہ کوئی آتا ہے تو کیا کہتے ہیں؟ أَهْلًا وَسَهْلًا بھئی، جیسے اردو میں خوش آمدید وغیرہ خیرمقدمی کلمات کہے جاتے ہیں۔ اب یہ أَهْلًا وَسَهْلًا یہ منصوب ہیں، کیوں منصوب ہیں؟ آج آپ کو پتا چل گیا کہ یہ منصوب ہیں بنا بر مفعول بہ ہونے کے، اور ان کے فعل کو حذف کرنا واجب ہے۔ بھئی کیوں واجب ہے، ضابطہ کیا ہے؟ کہتے ہیں کوئی ضابطہ نہیں، یہ سماع پر موقوف ہیں، عربوں سے ہم نے اسی طرح سنا ہے، آج تک ہم نے کسی فصیح عرب سے نہیں سنا کہ اس نے ان کے لیے فعل کو ذکر کیا ہو۔ تو أَهْلًا وَسَهْلًا، أَيْ أَتَيْتَ أَهْلًا۔ بھئی یاد رکھو أَهْل کا معنیٰ ہے، أَهْل کا ایک معنیٰ ہے جو اپنے ہوں، جو اپنے ہوں، تو یہ اس کے مقابلے میں آئے گا جو اجانب ہیں یعنی اجنبی ہیں، کچھ اپنے ہیں اور کچھ اجانب، تو کبھی أَهْل کا لفظ اپنوں کے لیے یعنی رشتے داروں کے لیے استعمال ہوتا ہے، جیسے أَهْلُ الْبَيْتِ، أَهْلُ الْبَيْتِ کا کیا معنیٰ؟ گھر والے، تو أَهْل کا لفظ، أَهْل کا لفظ رشتے داروں اور اپنوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اور اسی طرح أَهْل مصدر بھی ہے جس کا معنیٰ ہے آباد ہونا، آباد ہونا۔ تو دونوں کے اعتبار سے شارحِ جامی معنیٰ کریں گے، کہ اگر أَهْل جو ہے یہ مصدر مراد لیا جائے تو پھر أَهْل اور مصدر کا کیا معنیٰ تھا أَهْل کا؟ آباد ہونا، کسی جگہ کا آباد ہونا جہاں آبادی ہو، ویرانہ نہ ہو بھئی، تو آباد ہونا أَهْل یہ مصدر ہے، تو پھر یہ أَهْل بمعنی مَأْهُول کے ہو گا، جیسے خَلْق بمعنی مَخْلُوق کے ہے، تو یہ أَهْل کا کیا معنیٰ؟ مَأْهُول یعنی وہ جگہ جو آباد ہے بھئی، وہ جگہ جو، أَيْ مَكَانًا مَأْهُولًا، وہ جگہ جو مَأْهُول ہے یعنی آباد ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں: أَيْ أَتَيْتَ أَهْلًا، دیکھا أَتَيْتَ فعلِ محذوف ہے، اس نے أَهْلًا کو نصب دیا ہے، أَتَيْتَ أَهْلًا أَيْ مَكَانًا مَأْهُولًا مَعْمُورًا، یعنی آپ آئے ہیں ایسی جگہ پر مَأْهُولًا جو آباد ہے، مَعْمُورًا، مَعْمُور کا معنیٰ بھی آباد، ایسی جگہ پر جو آباد ہے، معمور ہے، لَا خَرَابًا، ویرانے میں آپ نہیں آئے۔ مہمان آیا ہے اس کو کیا کہتے ہیں؟ آپ آباد جگہ پر آئے ہیں ویرانے میں نہیں یعنی یہاں آپ کو کسی قسم کی وحشت محسوس نہیں ہو گی۔ أَوْ أَهْلًا لَا أَجَانِبَ، یا آپ اپنے رشتے داروں میں، اپنوں میں آئے ہیں، لَا أَجَانِبَ غیروں میں اور اجنبیوں میں نہیں آئے۔ وَوَطِئْتَ سَهْلًا، وَطِئَ يَطَأُ کے معنیٰ ہیں روندنا، وَوَطِئْتَ سَهْلًا اور آپ نے نرم زمین کو روندا ہے یعنی یہ نرم جگہ ہے، یہاں آپ کو کسی قسم کی سختی اور مشکل پیش نہیں آئے گی۔ وَوَطِئْتَ سَهْلًا، وَطِئَ يَطَأُ بابِ سَمِعَ سے ہے، وَوَطِئْتَ سَهْلًا اور آپ نے نرم زمین کو روندا ہے مِنَ الْبِلَادِ شہروں میں سے، لَا حَزْنًا سخت زمین کو نہیں۔ أَتَيْتَ أَهْلًا وَوَطِئْتَ سَهْلًا، یعنی آپ اپنوں میں آئے ہیں، یہاں آپ کو کوئی بیگانگی اور وحشت محسوس نہیں ہو گی، اور نیز آپ نے نرم زمین کو روندا ہے یعنی یہاں آپ کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ حَزْن کہتے ہیں سخت زمین کو بھئی، تو وَطِئْتَ سَهْلًا مِنَ الْبِلَادِ لَا حَزْنًا، آپ نے شہروں میں سے نرم زمین کو روندا ہے یعنی نرم جگہ پر آئے ہیں، نرم زمین پر آئے ہیں، لَا حَزْنًا سخت زمین پر نہیں آئے، تو یہاں آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس بھئی ھٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔