وَاعْلَمْ أَنَّ الْوَضْعَ يَسْتَلْزِمُ الدَّلَالَةَ لِأَنَّ الدَّلَالَةَ كَوْنُ الشَّيْءِ بِحَيْثُ يُفْهَمُ مِنْهُ شَيْءٌ آخَرُ، فَمَتَى تَحَقَّقَ الْوَضْعُ تَحَقَّقَتِ الدَّلَالَةُ، فَبَعْدَ ذِكْرِ الْوَضْعِ لَا حَاجَةَ إِلَى ذِكْرِ الدَّلَالَةِ كَمَا وَقَعَ فِي هٰذَا الْكِتَابِ، لٰكِنَّ الدَّلَالَةَ لَا تَسْتَلْزِمُ الْوَضْعَ لِإِمْكَانِ أَنْ تَكُونَ بِالْعَقْلِ. اچھا بھئی، گزشتہ سبق میں ہم نے کلمہ کی تعریف میں جو آخری قید آئی تھی "مُفْرَدٍ" اس کے بارے میں پڑھنا شروع کیا تھا۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ مفرد کا لفظ نحو کے اندر چار چیزوں کے مقابلے میں آتا ہے۔ کبھی یہ مرکب کے مقابلے میں آئے گا، کبھی جملہ کے مقابلے میں آئے گا، کبھی تثنیہ اور جمع کے مقابلے میں آئے گا اور کبھی مضاف اور مشابہ مضاف کے مقابلے میں آئے گا۔ تو جب کہیں مفرد کہہ دیا جائے تو کبھی مرکب کو نکالنا مقصود ہوتا ہے، کبھی مفرد کہہ دیا جائے تو جملہ کو نکالنا مقصود ہوتا ہے یعنی جملہ جو نہ ہو اس کو مفرد کہتے ہیں، اور کبھی مفرد کہہ کر تثنیہ اور جمع کو نکالنا مقصود ہوتا ہے اور کبھی مضاف اور مشابہ مضاف کو، تو اس کا آپ نے خاص خیال رکھنا ہے۔ اور یہاں پر جو مفرد کا لفظ آیا ہے وہ مرکب کے مقابلے میں ہے، چنانچہ انہوں نے آپ کو آگے چل کر بتایا تھا کہ اس قید کے ذریعے، جب مفرد کی قید لگا دی، مرکبات نکل گئے چاہے مرکباتِ کلامیہ ہوں چاہے مرکباتِ غیرِ کلامیہ ہوں بھئی۔ اور مرکباتِ کلامیہ کسے کہتے ہیں اور مرکباتِ غیرِ کلامیہ کسے کہتے ہیں وہ بھی میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ وہ مرکب جو کلام ہو وہ ہے مرکبِ کلامی اور وہ مرکب جو ہے تو مرکب لیکن کلام پورا نہیں ہے یعنی صرف موصوف صفت ہیں جیسے رَجُلٌ شُجَاعٌ یا صرف مضاف مضاف الیہ ہیں جیسے غُلَامُ زَيْدٍ، اب یہ ہیں تو مرکب لیکن کلام نہیں تو اس کو کیا کہیں گے مرکبِ غیرِ کلامی۔ تو جب مفرد کی قید لگا دی کلمہ کے اندر تو مرکبات نکل گئے بھئی۔ اس کے بعد میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ مفرد کے اندر تین احتمال ہیں: یہ مرفوع بھی ہو سکتا ہے، مجرور بھی ہو سکتا ہے اور منصوب بھی ہو سکتا ہے، مُفْرَدٌ، مُفْرَدٍ، مُفْرَدًا۔ اگر مجرور پڑھیں تو اس صورت میں یہ صفت ہو گی مَعْنًى کی لِمَعْنًى مُفْرَدٍ، اور مَعْنًى مجرور ہے کیونکہ اس پر لامِ جارہ داخل ہے تو اس کی صفت بھی مجرور ہو گی۔ تو اس صورت میں معنیٰ کیا ہو گا: اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ، کلمہ ایسا لفظ ہے جس کو وضع کیا گیا ہو مفرد معنیٰ کے لیے۔ تو یہاں وہم پیدا ہوتا ہے کہ یہاں پر معنیٰ جو ہے وہ متصف ہو رہا ہے افراد کے ساتھ، یعنی معنیٰ مقید ہے کس کے ساتھ؟ افراد کے ساتھ۔ اور میں نے آپ کو ضابطہ بتلایا تھا کہ مقید کی طرف جب فعل کی نسبت کر دی جائے تو وہ قید کے ساتھ اس کا اتصاف مقدم ہوتا ہے فعل کی نسبت سے۔ جیسے جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ، میں نے جَاءَ کی نسبت کر دی رَجُلِ عَالِم کی طرف یعنی رَجُل ایسا اسم ہے جو پہلے سے ہی عَالِم کے ساتھ، عَالِم کی صفت کے ساتھ مقید ہے۔ تو ایسا اسم جو پہلے ہی مقید ہو، اس کی صفت آ رہی ہو، اس کی طرف جب فعل کی نسبت کی جائے تو وہاں اس اسم کا صفت سے اتصاف مقدم ہوتا ہے اور فعل کی طرف جو نسبت ہے وہ مؤخر ہوتی ہے۔ تو جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ، میں نے جَاءَ کی نسبت کی رَجُل کی طرف جو موصوف ہو رہا تھا عَالِم کے ساتھ، تو معلوم ہوا اس رَجُل کا عالم ہونا پہلے ہے اور مجیئت کی نسبت اس کے بعد ہے۔ یہاں بھی اسی طرح ہے کہ کلمہ ایسا لفظ ہے جس کو وضع کیا گیا ہے مفرد معنیٰ کے لیے، تو وضع کی نسبت ہو گئی کس چیز کی طرف؟ معنیٰ مفرد کی طرف، تو وہ تو پہلے ہی مقید ہے وہ معنیٰ اس کی صفت کیا آ رہی ہے مُفْرَد، تو معلوم ہوا کہ یہ اس کی صفت مقدم ہے وضع سے، یعنی معلوم ہوا معنیٰ وضع سے پہلے ہی افراد و ترکیب سے متصف ہوتا ہے، حالانکہ یہ درست نہیں ہے۔ وضع کے بعد وہ متصف ہوتا ہے افراد و ترکیب سے، اس سے پہلے نہیں۔ کیونکہ افراد و ترکیب کس کو کہتے تھے؟ اگر جزِ لفظ جزِ معنیٰ پر دلالت کرے تو لفظ بھی مرکب اور معنیٰ بھی مرکب، اور اگر جزِ لفظ جزِ معنیٰ پر دلالت نہ کرے تو لفظ بھی مفرد اور معنیٰ بھی مفرد۔ تو یہاں دیکھو دلالت آ رہی ہے اور لفظ کی معنیٰ پر دلالت ہو گی ہی تب جب اس میں کیا پائی جائے؟ جب اس میں وضع پائی جائے، جب اس میں وضع پائی جائے۔ تو معلوم ہوا افراد و ترکیب کے لیے دلالت ضروری ہے اسی سے پتا چلتا ہے اور دلالت کے لیے وضع ضروری ہے اسی کی وجہ سے پھر وہ دلالت کرے گا، تو معلوم ہوا وضع مقدم ہے کس پر؟ افراد اور ترکیب پر۔ تو اس کا جواب انہوں نے دیا تھا کہ یہ جو معنیٰ کو موصوف کیا گیا مفرد کی صفت کے ساتھ یہ مجاز بالمشارفہ ہے، مجاز بالمشارفہ ہے یا یوں کہیں کہ یہ باعتبار مَا يَؤُولُ کے ہے، چونکہ وضع کے بعد معنیٰ نے متصف ہونا تھا افراد کے ساتھ، اس کا معنیٰ کا افراد کے ساتھ متصف ہونا قریب تھا تو پہلے سے ہی اس کی صفت مفرد لے آئے بھئی۔ جیسے کہ اس حدیث میں ہے: مَنْ قَتَلَ قَتِيلًا فَلَهُ سَلَبُهُ، جس نے کسی مقتول کو قتل کیا تو اس کے لیے اس سے لوٹا ہوا مال ہے، اس کے لیے اس مقتول سے چھینا ہوا مال ہے۔ تو یہاں پر وہ زندہ کو کیا کہہ دیا گیا مَقْتُول، چونکہ اس کا قتل قریب ہے اس لیے ابھی سے اس کو کس سے تعبیر کر دیا گیا مَقْتُول کے لفظ کے ساتھ، تو اس کو کیا کہتے ہیں مجاز بالمشارفہ۔ تو یہاں پر بھی معنیٰ کو جو افراد کی قید کے ساتھ موصوف کیا گیا اس میں مجاز بالمشارفہ ہے یا یوں کہو یہ باعتبار مَا يَؤُولُ کے بھئی باعتبار مَا يَؤُولُ کے، یعنی جس حالت کی طرف یہ لوٹنے والا ہے جس صفت کے ساتھ یہ متصف ہونے والا ہے، چونکہ اس کے ساتھ متصف ہونے کے قریب ہے لہٰذا ابھی سے اس کو کیا کہہ دیا مفرد کہہ دیا۔ دوسری ترکیب یہاں یہ تھی کہ مُفْرَدٌ کو مرفوع پڑھا جائے، اس صورت میں یہ صفت بنے گی لَفْظٌ کی۔ موصوف مرفوع تو صفت بھی مرفوع۔ تو لَفْظٌ کی گویا دو صفتیں آ گئیں: اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى ایک صفت، اور مُفْرَدٌ دوسری صفت بھئی۔ تو یہاں پر پھر کہتے ہیں کہ دو صفتیں لائے صاحبِ کافیہ لَفْظٌ کی، ایک ماضی کے صیغے کے ساتھ اور ایک مُفْرَدٌ اسم کی صورت میں لے کر آئے، تو اس میں کسی نکتے کا بیان ضروری ہے۔ صاحبِ کافیہ جیسے فصیح و بلیغ انسان وہ دو صفتوں میں سے ایک کو ماضی کی صورت میں لائے ہیں اور ایک کو اسم کی صورت میں، تو یقیناً اس میں کسی نکتے کو بیان کیا جا رہا ہے۔ نکتہ کہتے ہیں باریک بات کو، گہری بات بھئی۔ نکتہ نون ہے، کاف چھوٹا ہے، تا ہے دو نقطوں والی بھئی، نُكْتَةٌ۔ اور ایک ہوتا ہے نقطہ، نون، قاف دو نقطوں والا اور طا ہے بھئی طا اور پھر آگے تائے مربوطہ ہے نُقْطَةٌ، وہ جو قلم سے آپ نقطہ لگاتے ہیں اس کو کیا کہتے ہیں؟ نقطہ۔ اور یہ جو نکتہ ہوتا ہے چھوٹے کاف کے ساتھ یہ گہری اور باریک بات کو کہا جاتا ہے۔ تو کہتے ہیں ایک صفت کو ماضی لے کر آئے اور ایک صفت کو اسم کی صورت میں مفرد کی صورت میں لے کر آئے تو اس میں کوئی نکتہ وہ بیان کرنا چاہتے ہیں، کسی گہری بات کی طرف وہ اشارہ کرنا چاہتے ہیں، اور وہ گہری بات کیا؟ کہ وہ اشارہ کر رہے ہیں اس بات کی طرف کہ ایک صفت ہے لفظ کی وضع اور ایک صفت کیا ہے مفرد ہونا، وضع مقدم ہے کیونکہ اس کو ماضی کے صیغے کے ساتھ ذکر کیا اور ماضی گزرے ہوئے زمانے میں ہوتی ہے یعنی پہلے ہوتی ہے، تو معلوم ہوا وضع پہلے ہے اور اس کے بعد اس کا مفرد ہونا ہے، یعنی وضع مقدم ہوتی ہے افراد و ترکیب پر۔ تیسرا احتمال یہ تھا کہ مُفْرَدًا جو ہے اس کو منصوب پڑھا جائے۔ کہتے ہیں اگرچہ رسم الخط اس کی مدد نہیں کرتا، رسم الخط اس کے موافق نہیں ہے اس لیے کیونکہ اگر یہ منصوب ہو تو پھر اس صورت میں الف لکھنا چاہیے لیکن مفرداً کے آخر میں تو الف نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں اس صورت میں اگر اس احتمال کو لیا جائے تو اس صورت میں یہ حال بنے گا یا تو وُضِعَ کے اندر جو هُوَ ضمیر ہے نائب الفاعل اس سے حال بنے گا یا لِمَعْنًى جو ہے یہ مَعْنًى سے حال بنے گا۔ اس پر اشکال ہوا کہ بھئی وُضِعَ کی هُوَ ضمیر سے تو اس کا حال بننا صحیح ہے کیونکہ وہ نائب الفاعل ہے اور نائب الفاعل بھی کس کے درجے میں ہوتا ہے؟ فاعل کے درجے میں ہوتا ہے اور صاحبِ کافیہ کا مذہب کیا ہے؟ حال صرف فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے۔ تو هُوَ ضمیر جو ہے وُضِعَ کے اندر وہ بھی نائب الفاعل ہے تو گویا فاعل کے درجے میں ہے، فاعل والا حکم ہے تو اس سے تو مُفْرَدًا کا حال آنا صحیح، لیکن لِمَعْنًى، مَعْنًى سے حال آنا تو صحیح نہیں کیونکہ یہ تو مجرور ہے، نہ تو یہ فاعل ہے نہ یہ مفعول بہ ہے۔ تو میں نے آپ کو تفصیل بتلائی تھی کہ فعل کے ساتھ جو حرفِ جر استعمال ہوتا ہے یہ دراصل اس فعل کو متعدی بنانے کے لیے حروفِ جارہ اس کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں۔ کبھی فعل کے ساتھ فِي آئے گا، کبھی بَاء آئے گی، کبھی لَام آئے گا، کبھی مِنْ آئے گا، یہ سارے کیا ہیں؟ فعل ان کے ذریعے متعدی ہو رہا ہے، یعنی کوئی اسم ہے فعل اس میں عمل کرنا چاہتا ہے یا آپ اس کو عمل دینا چاہتے ہیں لیکن فعل براہِ راست اس میں عمل نہیں کر سکتا تو پھر حروفِ جارہ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ جیسے میں نے مثال ذکر کی تھی ضَرَبْتُ زَيْدًا، اب میں بتلانا چاہتا ہوں میں نے زید کی لاٹھی سے پٹائی کی تو میں لاٹھی کا لفظ بھی ساتھ لانا چاہتا ہوں، ضَرَبْتُ زَيْدًا اَلْعَصَا، لیکن اَلْعَصَا میں نہیں لا سکتا کیونکہ ضَرَبْتُ ایک مفعول بہ کو نصب دے سکتا ہے، دو کو نصب نہیں دے سکتا اور ایک مفعول بہ تو زَيْدًا آ چکا ہے، اور میں تو اَلْعَصَا کو بھی لانا چاہتا ہوں، اس کو بھی اس کے ساتھ جوڑنا چاہتا ہوں، میں بتلانا چاہتا ہوں کہ یہ پٹائی میں نے لاٹھی سے کی ہے، تو پھر اس صورت میں جب فعل براہِ راست ایک چیز میں عمل نہ کر سکے تو پھر حروفِ جارہ کا سہارا لیا جاتا ہے تو اب میں کہوں گا ضَرَبْتُ زَيْدًا بِالْعَصَا، تو یہ بِالْعَصَا جار مجرور مل کر متعلق ہو جائیں گے ضَرَبْتُ فعل کے ساتھ۔ تو اب یاد رکھو یہ جو حروفِ جارہ جب کسی فعل سے متعلق ہوتے ہیں تو ان کا جو مدخول ہے جس پر یہ داخل ہوئے ہیں وہ بھی مفعول بہ ہوتا ہے، وہ بھی مفعول بہ ہوتا ہے، البتہ اس کو مفعول بہ غیرِ صریح کہتے ہیں، یعنی واضح لفظوں میں یہ مفعول بہ نہیں ہے یہ تو مجرور ہے۔ تو ایک مفعول بہ صریح ہوتا ہے یعنی واضح صاف لفظوں میں کہ جس پر نصب آ رہا ہے، اور ایک مفعول بہ غیرِ صریح ہوتا ہے جو حرفِ جر کے ذریعے کسی فعل یا شبہِ فعل سے متعلق ہو تو اس کو بھی کیا کہتے ہیں مفعول بہ۔ تو یہاں بھی لِمَعْنًى کس سے متعلق ہے وُضِعَ سے حرفِ جر کے واسطے سے، تو یہ بھی مفعول بہ ہے البتہ غیرِ صریح ہے، اور حال بھی کس کی حالت بیان کرنے کے لیے آتا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ کی، تو یہ بھی مفعول بہ ہے یہ مَعْنًى لہٰذا اس سے مُفْرَدًا حال کا آنا صحیح ہے۔ تو یہ مفعول بہ کہلائیں گے حتیٰ کہ فِي وغیرہ جو جڑے گا وہ بھی مفعول بہ کہلائے گا: ضَرَبْتُ زَيْدًا فِي الدَّارِ، ضَرَبْتُ زَيْدًا فِي الدَّارِ یہ الدَّار بھی کیا ہے ضَرَبْتُ کے لیے مفعول بہ ہے غیرِ صریح بھئی۔ ایک زَيْدًا ہے وہ مفعول بہ صریح ہے اور الدَّار کیا ہے مفعول بہ غیرِ صریح ہے بھئی۔ پھر میں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ یہ جو حروفِ جارہ جو افعال اور شبہِ فعل کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں ان کو اس فعل یا شبہِ فعل کا صلہ کہتے ہیں۔ صلہ، صاد، لام اور گول تا ہے بھئی تائے مربوطہ، اس کو صلہ کہتے ہیں۔ اور پھر تفصیل بیان کی تھی کہ صلہ کا لفظ علمِ نحو میں تین چیزوں کے لیے استعمال ہوتا ہے: ایک موصول کا صلہ، دوسرا صلہ بمعنیٰ زائد کے، قرآن میں کوئی لفظ زائد ہو تو اس کے لیے کیا لفظ بولتے ہیں کہ یہ صلہ ہے بطورِ ادب کے، اور ایک صلہ وہ حرفِ جر جس کے ذریعے کوئی فعل متعدی ہوتا ہے اس کو اس فعل کا صلہ کہتے ہیں۔ اور پھر میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ موصول کا صلہ، موصول کا صلہ، یہ موصول دو قسم پر ہے: ایک اسمِ موصول ہے، ایک حرفِ موصول ہے۔ اسمِ موصول کیا ہے؟ اَلَّذِي وغیرہ، اور اس کے بعد صلہ آتا ہے۔ اَلَّذِي کا معنیٰ وہ جو کہ، تو اس کے ساتھ جب تک صلہ نہیں ملے گا اس کا معنیٰ سمجھ میں نہیں آئے گا۔ مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں جَاءَ الَّذِي، آیا تھا وہ جو کہ، آیا تھا وہ جو کہ، آپ کہیں گے بھئی بات پوری نہیں۔ ہاں جب میں اس موصول کا صلہ لے آؤں گا تو بات پوری ہو جائے گی: جَاءَ الَّذِي ضَرَبَكَ، آیا وہ شخص جس نے آپ کی پٹائی کی تھی۔ اب یہ ضَرَبَكَ صلہ ہے کس کا؟ اَلَّذِي کا۔ تو موصول صلہ مل کر یہ فاعل ہوئے کس کے لیے؟ جَاءَ کے لیے، تو آیا وہ شخص جس نے آپ کی پٹائی کی تھی۔ اب بات دیکھو پوری ہو گئی۔ تو اسمِ موصول کو جب بھی کسی چیز سے جوڑنا ہو اس کے ساتھ صلہ ضرور جوڑیں گے۔ اسمِ موصول جب بھی کلام میں آئے آگے اس کے ساتھ جملہ ہو گا اس کو اس کا صلہ بنائیں اور پھر اس کے بعد اس کو چاہے فاعل بنائیں، مبتدا بنائیں، صفت بنائیں، جو بھی بنانا چاہتے ہیں اس کے بعد بنائیں۔ تو اسمِ موصول کے لیے جیسے صلہ کا ہونا ضروری اسی طرح حرفِ موصول کے لیے بھی صلہ کا ہونا ضروری ہے، اور حرفِ موصول تین ہیں: أَنْ، مَا اور أَنَّ۔ أَنْ، مَا اور أَنَّ۔ بھئی یہی حروفِ مصدریہ جو آپ نے پڑھے ہیں، حروفِ مصدریہ جو آپ نے پڑھے ہیں نحو کی کتابوں میں تین ہیں: مَا، أَنْ اور أَنَّ۔ یہ حروفِ مصدریہ ہیں یہ جس جملے پر داخل ہوتے ہیں اس کو مصدر کے معنیٰ میں کر دیتے ہیں۔ مَا اور أَنْ یہ جملہ فعلیہ پر داخل ہوتے ہیں اور أَنَّ حروفِ مشبہ بالفعل میں سے ہے یہ جملہ اسمیہ پر داخل ہوتا ہے، اس کے لیے ایک اسم چاہیے اور ایک خبر۔ تو یہ تینوں کیا کرتے ہیں؟ جملے کو مصدر کے معنیٰ میں کر دیتے ہیں۔ مَا اور أَنْ کس پر داخل ہوتے ہیں؟ جملہ... فِعْلِیَّہ پر اور أَنَّ کس پر داخل ہوتا ہے؟ جملہ اسمیہ پر داخل ہوتا ہے۔ تو یہ جو حروفِ مصدریہ ہیں ان کو حرفِ موصول کہتے ہیں۔ یہ کس پر داخل ہوئے؟ جملے پر، تو جو جملہ ہے وہ ان کا صلہ کہلاتا ہے، وہ جملہ ان کا صلہ کہلاتا ہے۔ مَا اور أَنْ کے لیے صلہ جملہ فعلیہ آتا ہے اور أَنَّ کے لیے صلہ جو ہے جملہ اسمیہ آتا ہے۔ معلوم ہوا صلہ جو ہے اسمِ موصول کا بھی آتا ہے اور حرفِ موصول کا بھی آتا ہے۔ پھر ان میں فرق یہ ہے کہ اسمِ موصول کا جو صلہ آئے گا اس میں ربط ضروری ہے، اس میں کوئی عائد کوئی ضمیر ہونی چاہیے جو اسمِ موصول کی طرف لوٹے، جبکہ حرفِ موصول کا جو صلہ ہے وہ عائد کا محتاج نہیں ہے، وہاں عائد نہیں آئے گا۔ اچھا، تو بات چل رہی تھی کہ مُفْرَدًا کو اگر منصوب پڑھا جائے تو اس صورت میں پھر یہ حال بنے گا، کیا بنے گا؟ حال بنے گا یا تو وُضِعَ کی هُوَ ضمیر سے جو نائب الفاعل ہے یا لِمَعْنًى سے جو کہ مفعول بہ غیرِ صریح ہے، ان دونوں میں سے کسی ایک سے آپ حال بنا سکتے ہیں۔ اس پر پھر اشکال ہوا تھا۔ اشکال یہ کہ حال اور عاملِ ذوالحال کا زمانہ ایک ہوتا ہے۔ تو حال کیا ہے؟ مُفْرَدًا۔ اور عاملِ ذوالحال کیا ہے؟ وُضِعَ۔ تو وُضِعَ ہوا عاملِ ذوالحال اور مُفْرَدًا ہوا حال، اور ضابطہ ہے کہ حال اور عاملِ ذوالحال کا زمانہ ایک ہوتا ہے، ایک ہونا چاہیے۔ حالانکہ آپ نے ابھی ہمیں بتایا کہ وضع مقدم ہے افراد و ترکیب پر۔ کسی لفظ کو مفرد یا مرکب کہنا یا اسی طرح کسی معنیٰ کو مفرد یا مرکب کہنا یہ وضع کے بعد ہو گا، کس کے؟ وضع کے بعد۔ اب ہم دیکھیں گے کہ جزِ لفظ جزِ معنیٰ پر دلالت کر رہا ہے یا نہیں کر رہا، تو افراد و ترکیب مؤخر ہے اور وضع مقدم ہے تو دونوں کا زمانہ ایک نہیں، حالانکہ حال کے اندر کیا شرط تھی کہ حال اور عاملِ ذوالحال کا زمانہ ایک ہو۔ تو اس کا جواب بھی میں نے ذکر کیا تھا کہ یہاں پر وضع کو افراد و ترکیب پر تقدمِ ذاتی حاصل ہے، تقدمِ زمانی نہیں۔ تقدمِ زمانی یہ کہ ایک چیز پہلے زمانے میں ہو اور دوسری بعد میں ہو، مثلاً میرے پاس زید بھی آیا اور عمر بھی آیا۔ زید آج آیا ہے، عمر گزشتہ کل آیا تھا، پہلے آیا تھا، تو دیکھو عمر کا آنا پہلے ہے اس کو تقدمِ زمانی حاصل ہے۔ اور ایک ہے تقدمِ ذاتی۔ تقدمِ ذاتی یہ ہے کہ ایک چیز ذات کے اعتبار سے دوسری چیز سے مقدم ہو اور یہ چیز اس دوسری چیز کے لیے علت ہے، یہ ہے تو دوسری چیز بھی ہے، یہ نہیں تو دوسری چیز بھی نہیں۔ ایک ہے علت اور ایک ہے سبب، دونوں میں فرق جانتے ہو؟ علت جب پائی جائے تو معلول کا پایا جانا ضروری ہے، علت ہو اور معلول نہ ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ سورج جب بھی نکلے گا دن ضرور ہو گا، سورج نکلے اور دن نہ ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ چابی جب بھی گھومے گی تالا ضرور کھلے گا، چابی گھومے اور تالا نہ کھلے یہ ہو ہی نہیں سکتا، تو علت جب بھی پائی جائے معلول کا ہونا ضروری، جبکہ سبب، سبب بھی ایک چیز تک پہنچاتا ہے، سبب ہو گا تو مسبَّب پایا جائے گا لیکن سبب کے پائے جاتے ہوئے مسبَّب کا ہونا ضروری نہیں ہے، سبب کے پائے جاتے ہوئے مسبَّب کا ہونا ضروری نہیں۔ اگر ایک چیز کے پائے جانے سے دوسری چیز کا پایا جانا ضروری ہو تو پہلی چیز کو علت اور دوسری کو معلول۔ تو یہاں پر بھی تقدمِ ذاتی میں بیان کر رہا تھا، تقدمِ ذاتی یہ ہے کہ ایک چیز ذات کے اعتبار سے دوسری چیز پر مقدم ہو اور یہ اس چیز کے لیے علت ہو، یہ ہے تو وہ دوسری چیز بھی ہے، یہ نہیں تو دوسری چیز بھی نہیں ہے۔ جیسے چابی کا گھمانا یہ علت ہے تالے کے کھلنے کے لیے، تو چابی کا جو گھومنا ہے اس کو تقدمِ ذاتی حاصل ہے تالے کے کھلنے پر۔ چابی کا گھومنا یہ مقدم ہے اور تالے کا کھلنا مؤخر ہے، لیکن یہ تقدمِ ذاتی ہے زمانے کے اعتبار سے تقدم نہیں ہے۔ جوں جوں چابی گھومتی جا رہی ہے تالا ساتھ ساتھ کھلتا جا رہا ہے، دونوں کا زمانہ بالکل ایک ہے، تو ذات کے اعتبار سے چابی کا گھمانا مقدم ہے، زمانے کے اعتبار سے مقدم نہیں ہے، اس کو تقدمِ ذاتی کہتے ہیں۔ اسی طرح سورج کا نکلنا یہ علت ہے دن کے ہونے کے لیے، تو سورج کے نکلنے کو تقدمِ ذاتی حاصل ہے کس پر؟ دن کے ہونے پر۔ زمانے کے اعتبار سے یہ مقدم نہیں ہے بلکہ دونوں کا زمانہ ایک ہے، جوں جوں سورج نکلتا جا رہا ہے ساتھ ساتھ دن ہوتا جا رہا ہے۔ تو یہاں پر بھی یہ جو وضع کو تقدم حاصل ہے کس پر؟ افراد و ترکیب پر، یہ تقدمِ ذاتی ہے تقدمِ زمانی نہیں، صرف ذات کے اعتبار سے وضع مقدم ہے افراد پر، زمانے کے اعتبار سے مقدم نہیں۔ زمانہ دونوں کا ایک ہے۔ جب زمانہ دونوں کا ایک ہے تو مفرد کا حال ہونا صحیح ہو گیا۔ کیونکہ وضع اور افراد دونوں کا زمانہ ایک ہوا، حال اور عاملِ ذوالحال کا زمانہ ایک ہے تو اس کا حال ہونا صحیح ہے۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟ اور پھر انہوں نے بتلایا تھا کہ یہ جو افراد کی قید لگائی ہے یہ مرکبات کو نکالنے کے لیے ہے، چاہے مرکباتِ کلامی ہوں چاہے مرکباتِ غیرِ کلامی ہوں۔ لہٰذا جب مفرد کی قید لگائی تو اَلرَّجُلُ، قَائِمَةٌ اور بَصْرِيٌّ جیسے الفاظ کلمہ کی تعریف سے نکل گئے کیونکہ اَلرَّجُلُ میں الف لام جو ہے تعریف اور تعیین پر دلالت کر رہا ہے اور رَجُلٌ رجل ہونے پر دلالت کر رہا ہے۔ قَائِمَةٌ میں قَائِمٌ قیام پر دلالت کر رہی ہے صفت اور تائے مربوطہ جو ہے گول تا وہ تانیث پر دلالت کر رہی ہے۔ بَصْرِيٌّ کے اندر بَصْرَةٌ شہر پر دلالت کر رہا ہے اور یَاء اس شہر کی طرف نسبت پر دلالت کر رہی ہے، بَصْرِيٌّ یعنی بصرہ شہر والا۔ تو دیکھو یہاں جزِ لفظ جزِ معنیٰ پر دلالت کر رہا ہے تو یہ مرکب ہوا، یہ لفظ بھی مرکب اور یہ معنیٰ بھی مرکب، تو یہ کلمہ کی تعریف سے خارج ہو گئے کیونکہ کلمہ کی تعریف میں مفرد کی قید آ گئی تھی کہ وہ لفظ یا وہ معنیٰ کیا ہونا چاہیے؟ مفرد ہونا چاہیے اور ان میں لفظ بھی مرکب ہے اور معنیٰ بھی مرکب ہے۔ جبکہ عَبْدُ اللهِ جیسا لفظ جب وہ علم ہو کسی کا نام ہو وہ ابھی بھی داخل ہے، اگرچہ اس میں لفظ کے اندر وحدت نہیں، لفظ تو دو ہیں، ایک لفظِ عَبْد ہے ایک لفظِ الله ہے لیکن معنیٰ کے اعتبار سے وہاں وحدت ہے بھئی، کہ معنیٰ ایک ہی ہے، عَبْدُ اللهِ ایک ہی ذات کا نام ہے، جزِ لفظ جزِ معنیٰ پر دلالت نہیں کر رہا۔ اور پھر اس کے بعد شارحِ جامی نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ جو شخص سمجھدار ہے اور علمِ نحو کی غرض کو سمجھنے والا ہے، جاننے والا ہے، اس پر یہ بات مخفی نہیں ہے کہ معاملہ اس کے برعکس ہوتا تو بہتر تھا۔ عَبْدُ اللهِ کو نکالنا چاہیے تھا اس کو کلمہ نہیں کہنا چاہیے، اور اَلرَّجُلُ، بَصْرِيٌّ اور قَائِمَةٌ کو کلمہ کہنا چاہیے بھئی۔ کیوں؟ اس لیے کیونکہ کہتے ہیں نحوی کی اصل توجہ جو ہے وہ الفاظ کی طرف ہوتی ہے۔ وہ الفاظ کی بحث کرتا ہے کہ کون سا لفظ معرب ہے کون سا مبنی ہے، پھر معرب ہے تو اس پر کون سا اعراب آئے گا، ایک لفظ کو دوسرے لفظ سے کیسے جوڑنا ہے، وہ لفظوں کی بحث کرتا ہے۔ معنیٰ کی طرف بھی اس کی توجہ ضرور ہوتی ہے کیونکہ لفظ کس پر دلالت کرتے ہیں؟ معنیٰ پر، تو معنیٰ کی طرف بھی اس کی توجہ ہوتی ہے لیکن اصل توجہ کس کی طرف ہے؟ لفظوں کی طرف۔ معنیٰ کی طرف توجہ تبعاً ہے کیونکہ لفظ ان پر دلالت کر رہے ہیں۔ تو نحوی کی اصل توجہ لفظوں کی طرف ہے اور لفظوں کے اعتبار سے آپ دیکھیں تو اَلرَّجُلُ اس کو ایک لفظ شمار کیا جاتا ہے شدتِ امتزاج کی وجہ سے۔ یہ الف لام اور رَجُل ایسے جڑ گئے، وہ اتنا مضبوط جوڑ ان میں آ گیا کہ ان کو کیا شمار کیا جاتا ہے؟ ایک لفظ شمار کیا جاتا ہے، دو لفظ شمار نہیں کیے جاتے اور اسی لیے اس پر ایک اعراب آتا ہے، دو اعراب نہیں آتے۔ لہٰذا جب یہ ایک لفظ ہے اور ایک اعراب آ رہا ہے تو لفظوں کے اعتبار سے اس کو کیا کہنا چاہیے؟ اس کو کلمہ کہنا چاہیے، اس کو کیا کہنا چاہیے؟ ایک لفظ ہے، اعراب بھی ایک اور نحوی کی توجہ بھی کس کی طرف ہوتی ہے؟ الفاظ کی طرف۔ تو الفاظ کے اعتبار سے یہ ایک لفظ ہے اور اعراب بھی کتنے؟ ایک، تو لہٰذا اس کو کلمہ کہنا چاہیے۔ لیکن آپ نے معنیٰ کی طرف نظر کرتے ہوئے اس کو کلمہ نہیں کہا کیونکہ جزِ لفظ جزِ معنیٰ پر کیا کر رہا ہے؟ دلالت کر رہا ہے، تو آپ نے معنیٰ کی وجہ سے اس کو کلمہ کی تعریف سے خارج کر دیا، حالانکہ نحوی کی توجہ کس کی طرف؟ لفظ کی طرف، اور لفظوں کے اعتبار سے یہ لفظ بھی ایک شمار ہوتا ہے اور اعراب بھی ایک آتا ہے تو اس کو کلمہ کہنا چاہیے۔ اور عَبْدُ اللهِ، عَبْدُ اللهِ اس کو آپ نے معنیٰ کی وجہ سے آپ نے مفرد کہہ دیا، عَبْدُ اللهِ میں تو دو لفظ ہیں لیکن چونکہ اس کا معنیٰ ایک ہے وہ ایک ذات پر دلالت کر رہا ہے، جزِ لفظ جزِ معنیٰ پر دلالت نہیں کر رہا تو آپ نے اس معنیٰ کی وجہ سے اس کو کلمہ میں داخل کر دیا، حالانکہ اس پر دو اعراب آتے ہیں تو اس کو کلمہ کی تعریف سے خارج ہونا چاہیے۔ اور پھر اس کے بعد بتلایا تھا کہ ایک تعریف ہے صاحبِ کافیہ کی اور ایک تعریف ہے صاحبِ مفصل کی۔ صاحبِ کافیہ نے لَفْظٌ ذکر کیا ہے اور صاحبِ مفصل نے لَفْظَةٌ ذکر کیا ہے اپنی تعریف میں۔ لَفْظَةٌ کا معنیٰ ہے ایک لفظ۔ معلوم ہوا صاحبِ مفصل کے نزدیک وحدتِ لفظ بھی ضروری ہے کلمہ کے اندر، ایک لفظ ہونا چاہیے، اور آگے معنیٰ کی صفت مُفْرَدٍ بھی وہ لے کر آئے ہیں، معلوم ہوا معنیٰ بھی مفرد ہونا چاہیے اس میں بھی وحدت ہونی چاہیے۔ تو صاحبِ مفصل کے نزدیک کلمہ میں وحدتِ لفظ بھی ضروری، وحدتِ معنیٰ بھی ضروری، جبکہ صاحبِ کافیہ نے لَفْظَةٌ نہیں کہا لَفْظٌ کہا ہے، تو ان کے نزدیک وحدتِ لفظ تو ضروری نہیں لیکن وحدتِ معنیٰ ضروری ہے۔ تو صاحبِ کافیہ کی تعریف میں کہتے ہیں دو خرابیاں اس اعتبار سے لازم آتی ہیں۔ صاحبِ کافیہ کے نزدیک وحدتِ لفظ ضروری نہیں، جب لفظ ایک ہونا ضروری نہیں تو عَبْدُ اللهِ داخل ہو گیا جب وہ علم ہو، لفظ تو دو ہیں لیکن انہوں نے تو کیا کہا؟ لفظ ایک ہونا ضروری نہیں، حالانکہ اس کو کیا ہونا چاہیے تھا؟ کلمہ سے خارج ہونا چاہیے تھا، تو ایک خرابی یہ۔ اور دوسری خرابی کیا؟ کہ صاحبِ کافیہ نے معنیٰ کے ساتھ مفرد کی قید لگا کر اَلرَّجُلُ، قَائِمَةٌ اور بَصْرِيٌّ جیسی مثالوں کو نکال دیا، حالانکہ یہ تو ایک لفظ ہے اور ان پر ایک اعراب آتا ہے ان کو داخل ہونا چاہیے تھا کلمہ کی تعریف میں۔ تو عَبْدُ اللهِ کو خارج ہونا چاہیے تھا اس کو داخل کر دیا، اور یہ اَلرَّجُلُ اور قَائِمَةٌ اور بَصْرِيٌّ کو داخل ہونا چاہیے تھا ان کو خارج کر دیا، تو یہ دو خلل ہیں صاحبِ کافیہ کی تعریف میں۔ جبکہ صاحبِ مفصل، انہوں نے لَفْظَةٌ کی قید لگائی تو اس کے ذریعے عَبْدُ اللهِ کو نکال دیا تو یہ خرابی تو وہاں نہیں، عَبْدُ اللهِ کو خارج ہونا چاہیے تھا کیونکہ دو لفظ ہیں، اعراب بھی دو آ رہے ہیں، اس کو کلمہ نہیں کہنا چاہیے اور انہوں نے بھی اس کو نکال دیا کہ یہ کلمہ نہیں ہے کیونکہ یہ لَفْظَةٌ نہیں ہے یہ تو لَفْظَتَيْنِ ہیں، کتنے لفظ ہیں؟ دو لفظ ہیں، تو یہ نکل گئے۔ اور پھر لیکن انہوں نے آگے مُفْرَدٍ کی جو قید لگائی کہ معنیٰ کیا ہونا چاہیے؟ مفرد، اس کے ذریعے انہوں نے اَلرَّجُلُ، قَائِمَةٌ اور بَصْرِيٌّ وغیرہ کو نکال دیا حالانکہ ان کو داخل ہونا چاہیے تھا۔ تو عَبْدُ اللهِ کو نکال دیا وہ تو ٹھیک ہے یہ خلل تو اس میں نہیں لیکن اَلرَّجُلُ، بَصْرِيٌّ اور قَائِمَةٌ کو جو خارج کر دیا ان کو داخل ہونا چاہیے تھا، تو ایک خلل ہے۔ تو صاحبِ مفصل کی تعریف میں گویا ایک خلل یا ایک کمی ہے اور صاحبِ کافیہ کی تعریف میں دو، دو خلل ہیں بھئی۔ یہ صاحبِ جامی نے اپنی رائے ذکر کی کہ اس طرح عَبْدُ اللهِ کو نکالنا چاہیے تھا اور اَلرَّجُلُ اور بَصْرِيٌّ اور قَائِمَةٌ کو داخل کرنا چاہیے تھا۔ اب آگے سبق دیکھیے بھئی: وَاعْلَمْ أَنَّ الْوَضْعَ يَسْتَلْزِمُ الدَّلَالَةَ لِأَنَّ الدَّلَالَةَ كَوْنُ الشَّيْءِ بِحَيْثُ يُفْهَمُ مِنْهُ شَيْءٌ آخَرُ، فَمَتَى تَحَقَّقَ الْوَضْعُ تَحَقَّقَتِ الدَّلَالَةُ، فَبَعْدَ ذِكْرِ الْوَضْعِ لَا حَاجَةَ إِلَى ذِكْرِ الدَّلَالَةِ كَمَا وَقَعَ فِي هٰذَا الْكِتَابِ. صاحبِ کافیہ نے جو کلمہ کی تعریف کی وہ بھی گزر گئی کہ اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ، اور صاحبِ مفصل نے جو کلمہ کی تعریف کی وہ بھی صاحبِ جامی نے ذکر کر دی تھی، یہ گزشتہ سبق کے بالکل آخر میں آیا تھا کہ هِيَ اللَّفْظَةُ الدَّالَّةُ عَلَى مَعْنًى مُفْرَدٍ بِالْوَضْعِ. تو یہ جو صاحبِ مفصل نے تعریف کی اس کے اندر دَالَّةٌ کا لفظ آ رہا ہے یعنی دلالت کا لفظ آ رہا ہے، جبکہ صاحبِ کافیہ کی تعریف میں دلالت کا لفظ نہیں آیا۔ تو طالبِ علم کے ذہن میں اعتراض پیدا ہو سکتا ہے کہ صاحبِ کافیہ نے دلالت کا لفظ کیوں ذکر نہیں کیا؟ اگر یہ لفظ ضروری تھا تو صاحبِ کافیہ کو ذکر کرنا چاہیے تھا اور اگر ضروری نہیں تھا تو پھر صاحبِ مفصل نے اس لفظ کو کیوں ذکر کیا؟ تو اب صاحبِ جامی اس کی تفصیل بتلائیں گے۔ بھئی پہلے وضع اور دلالت کو سمجھ لیں۔ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا کہ دلالت کسے کہتے ہیں؟ کہ ایک چیز سے دوسری چیز کا پتا چل جائے اس کو دلالت کہتے ہیں۔ آپ نے دور سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا، آپ سمجھ گئے کہ نیچے آگ جل رہی ہے۔ اسی طرح آپ نے دیکھا کہ کمرے کے اندر کھڑکی سے دھوپ آ رہی ہے، آپ سمجھ گئے کہ سورج نکل آیا ہے۔ تو یہ اس کو کہتے ہیں دلالت، کہ ایک چیز سے دوسری چیز کا پتا چل جائے۔ دھوئیں سے آگ کا پتا چلا یہ ہے دلالت، دھوپ سے سورج کے نکلنے کا پتا چلا یہ ہے دلالت۔ پھر اسی دلالت میں کبھی کبھار وضع بھی آ جاتی ہے، وضع کہ ایک چیز کو دوسری چیز کے ساتھ خاص کر دینا کہ پہلی چیز دوسری پر دلالت کرے۔ جیسے یہ جو الفاظ میں بول رہا ہوں یہ اردو زبان والوں نے مختلف چیزوں کے لیے خاص کر دیے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ ان میں سے کون سا لفظ کس معنیٰ کے لیے وضع ہے۔ چنانچہ میں بولتا جا رہا ہوں اور آپ اس کا معنیٰ سمجھتے جا رہے ہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ یہ لفظ کس معنیٰ کے لیے وضع ہے۔ میں جوں ہی وہ لفظ بولتا ہوں یہ لفظ اس معنیٰ پر دلالت کر دیتا ہے اور آپ کو وہ معنیٰ سمجھ میں آ جاتا ہے۔ مثلاً میں نے کہا زید، اب زید کا لفظ... وضع کیا گیا ہے آپ کا ایک ساتھی ہے اس کا نام ہے زید۔ تو جیسے ہی میں نے زید کہا آپ کے ذہن میں کس کی صورت آ گئی؟ زید کی صورت آ گئی۔ تو دیکھو لفظِ زید نے کس پر دلالت کی؟ ذاتِ زید پر۔ اور خود بخود کی یا اس کے لیے اس لفظ کو وضع کیا گیا ہے؟ وضع کیا گیا ہے۔ تو جہاں بھی وضع ہو گی وہاں دلالت ضرور ہو گی۔ وضع کا مقصد ہی دلالت ہوتا ہے۔ ایک چیز کو دوسری چیز کے ساتھ خاص کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ پہلی چیز سے دوسری چیز سمجھ میں آ جائے۔ جیسے آپ گاڑی چلا رہے ہیں اور سڑک پر سرخ لائٹ جلتے ہی آپ گاڑی روک دیتے ہیں کیونکہ سرخ لائٹ کو وضع ہی اس کے لیے کیا گیا ہے کہ اس کو دیکھ کر گاڑی کو روک دیا جائے۔ تو یہ سرخ لائٹ نے دلالت کی کس بات پر کہ اب گاڑی کو روک دو۔ تو وضع میں ہوتی ہی دلالت ہے البتہ وضع کے اندر، وضع کے اندر ایک شے کو دوسری شے کے ساتھ خاص کیا جاتا ہے یعنی ایک چیز دوسری چیز پر خود بخود دلالت نہیں کرتی بلکہ آپ کے یا لوگوں کے مقرر کرنے سے وہ اس پر دلالت کرتی ہے۔ تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ وضع۔ تو وضع کے اندر کیا ضروری؟ دلالت ضروری، لیکن اس میں مقرر کرنا ضرور پایا جائے گا کہ آپ نے مقرر کیا ہو، لوگوں نے مقرر کیا ہو، خود بخود دلالت نہیں ہو گی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا وضع کو دلالت مستلزم ہے۔ جہاں وضع ہو گی وہاں دلالت ضرور ہو گی۔ جہاں وضع ہو گی وہاں دلالت ضرور ہو گی۔ کیونکہ وضع کا مقصد ہی کیا ہوتا ہے؟ دلالت، کہ ایک چیز دوسری چیز پر دلالت کرے، البتہ اس میں وضع کا دخل ہوتا ہے کہ آپ نے مقرر کیا یا لوگوں نے مقرر کیا ہے، خود بخود یہ دلالت نہیں۔ کچھ دلالتیں خود بخود ہوتی ہیں، وہاں مقرر کرنے کا دخل نہیں ہے جیسے دھواں دیکھا اور آگ کا پتا چل گیا۔ یہاں کوئی مقرر کرنا نہیں ہے، وضع نہیں ہے کہ دھوئیں کو ہم نے وضع کیا ہے آگ کے لیے، نہیں۔ یعنی اس میں وضع کا دخل نہیں ہے عقل خود ہی بتلا دیتی ہے، جو شخص بھی دھواں دیکھے گا وہ سمجھ جاتا ہے کہ نیچے آگ جل رہی ہے۔ تو معلوم ہوا دلالت ہے عام، کبھی اس میں وضع ہو گی اور کبھی وضع نہیں ہو گی۔ جبکہ وضع خاص ہے، وضع جہاں بھی ہو گی اس کے اندر دلالت ضرور ہو گی، وضع کا مقصد ہی کیا ہوتا ہے؟ دلالت اس میں مقصود ہوتی ہے۔ تو وضع مستلزم ہے دلالت کو۔ وضع مستلزم ہے دلالت کو۔ جب وضع کا ذکر آ گیا تو دلالت کا ذکر بھی آ گیا کیونکہ وضع ہوتی ہی کس لیے ہے؟ دلالت کے لیے۔ تو صاحبِ کافیہ نے کہا تھا اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ، انہوں نے وضع کو ذکر کر دیا۔ جب وضع کو ذکر کر دیا تو وضع مستلزم ہے کس کو؟ دلالت کو، تو اس کے اندر ہی دلالت آ گئی لہٰذا علیحدہ دلالت ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ جبکہ صاحبِ مفصل نے پہلے دَالَّةٌ لفظ ذکر کیا یعنی دلالت کو پہلے ذکر کیا اور دلالت کو وضع مستلزم نہیں کیونکہ دلالت بغیر وضع کے بھی ہو سکتی ہے تو وہ محتاج ہوئے کہ بعد میں پھر کس کو ذکر کریں؟ وضع کو۔ کیونکہ دلالت کے ساتھ وضع لازم نہیں تو دلالت ذکر کر دی لیکن وضع تو نہیں آئی تو بعد میں پھر دوبارہ کس کو ذکر کرنا پڑا؟ وضع کو ذکر کرنا پڑا۔ تو بایں لحاظ صاحبِ کافیہ کی تعریف بہتر ہے کہ انہوں نے ایک ہی لفظ استعمال کیا اور اس سے دونوں کام چلا لیے، جبکہ صاحبِ مفصل کو دلالت کے بعد پھر وضع کو بھی ذکر کرنا پڑا۔ وَاعْلَمْ تو جان لے کہ أَنَّ الْوَضْعَ يَسْتَلْزِمُ الدَّلَالَةَ کہ وضع مستلزم ہے دلالت کو۔ وضع مستلزم ہے دلالت کو، کیا معنیٰ؟ وضع کے ساتھ دلالت لازم ہے، جہاں وضع آئے گی وہاں دلالت آ جائے گی۔ تو جان لے أَنَّ الْوَضْعَ يَسْتَلْزِمُ الدَّلَالَةَ کہ وضع جو ہے مستلزم ہے دلالت کو، لِأَنَّ الدَّلَالَةَ كَوْنُ الشَّيْءِ بِحَيْثُ يُفْهَمُ مِنْهُ شَيْءٌ آخَرُ، اس لیے کیونکہ دلالت کسے کہتے ہیں؟ كَوْنُ الشَّيْءِ ایک شے کا ہونا بِحَيْثُ اس طور پر يُفْهَمُ مِنْهُ شَيْءٌ آخَرُ کہ اس سے دوسری چیز سمجھ میں آئے۔ ایک شے کا اس طور پر ہونا کہ اس سے دوسری شے سمجھ میں آئے اس کو کیا کہتے ہیں؟ دلالت کہتے ہیں۔ فَمَتَى تَحَقَّقَ الْوَضْعُ تَحَقَّقَتِ الدَّلَالَةُ، تو جب وضع پائی جائے گی تو دلالت پائی جائے گی کیونکہ وضع میں بھی کیا ہوتا ہے؟ دلالت ہوتی ہے۔ فَبَعْدَ ذِكْرِ الْوَضْعِ لَا حَاجَةَ إِلَى ذِكْرِ الدَّلَالَةِ، لہٰذا وضع کے ذکر کے بعد کوئی ضرورت نہیں، کوئی حاجت نہیں دلالت کو ذکر کرنے کی، كَمَا وَقَعَ فِي هٰذَا الْكِتَابِ جیسے کہ اس کتاب یعنی کافیہ میں واقع ہوا ہے۔ لٰكِنَّ الدَّلَالَةَ لَا تَسْتَلْزِمُ الْوَضْعَ لیکن دلالت وہ مستلزم نہیں ہے وضع کو، جہاں بھی دلالت ہو وہاں وضع پائی جائے ضروری نہیں ہے۔ کیوں؟ بھئی دلالت کے ساتھ وضع کیوں نہیں ضروری؟ کہتے ہیں لِإِمْكَانِ أَنْ تَكُونَ بِالْعَقْلِ، اس لیے کیونکہ ممکن ہے کہ وہ دلالت عقل کی وجہ سے ہو، كَدَلَالَةِ لَفْظِ دَيْزٍ الْمَسْمُوعِ مِنْ وَرَاءِ الْجِدَارِ عَلَى وُجُودِ اللَّافِظِ، جیسے لفظِ دَيْزٍ کی دلالت، وہ لفظِ دَيْزٍ اَلْمَسْمُوعِ مِنْ وَرَاءِ الْجِدَارِ جو سنا گیا ہے دیوار کے پیچھے سے، اس کی دلالت عَلَى وُجُودِ اللَّافِظِ لفظ بولنے والے کے وجود پر، لفظ بولنے والے کے وجود پر۔ دیکھو یہ مثال میں لفظ لا رہے ہیں۔ اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ، کیونکہ لفظ کی بات چل رہی ہے نا۔ بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ دلالت مستلزم نہیں ہے وضع کو یعنی دلالت کے ساتھ وضع لازم نہیں۔ جیسے دھوئیں کو دیکھا آپ کو کس کا پتا چلا؟ آگ کا۔ دھوپ کو دیکھا تو کس کا پتا چلا؟ سورج کا۔ تو انہوں نے دھوئیں کی مثال یہاں نہیں دی بلکہ کیا کہا؟ کہ دیوار کے پیچھے سے مثلاً آپ لفظِ دَيْزٍ سنتے ہیں دَيْزٍ۔ یہ دَيْزٍ یہ مقلوب ہے زَيْدٌ کا یعنی اسی زید، لفظِ زید کو الٹ دیا۔ اس میں زا یا دال تھے تو پھر اس کو الٹ دیا، دال کو شروع میں لے آئے زا کو آخر میں لے گئے تو کیا بن گیا؟ دَيْزٌ۔ تو مثلاً آپ دیوار کے پیچھے سے لفظِ دَيْزٍ سنتے ہیں، اس کے سنتے ہی آپ کو پتا چل گیا کہ دیوار کے پیچھے کوئی ہے، دیوار کے پیچھے، تو دیکھا اب اس لفظ نے دلالت کی کس پر؟ بولنے والے کے وجود پر، آپ کو پتا چلا کہ نہیں چلا کہ پیچھے کوئی آدمی ہے؟ پتا چل گیا۔ لیکن کیا یہاں وضع ہے؟ کیا لفظِ دَيْزٍ کو اس کے لیے مقرر کیا گیا ہے کہ اس سے دیوار کے پیچھے کسی آدمی کا پتا چلتا ہے؟ نہیں، یہاں دیکھو وضع نہیں ہے۔ تو لفظ نے دلالت تو کی بولنے والے کے وجود پر لیکن اس دلالت میں وضع نہیں، تو دلالت تو پائی گئی لیکن یہاں وضع نہیں ہے۔ معلوم ہوا دلالت مستلزم نہیں ہے وضع کو یعنی دلالت کے ساتھ وضع لازم نہیں۔ اور دیکھو دیوار کے پیچھے اس نے لفظِ دَيْزٍ کہا، دَيْزٍ کی مثال دی، زَيْدٌ نہیں کہا۔ کیونکہ اگر وہ لفظِ زَيْدٌ کی مثال دیتے تو پھر اس میں تو دو دلالتیں آ جانی تھیں۔ ایک زید کا لفظ سنتے ہی آپ کے ذہن میں زید کی صورت بھی آ جاتی اور دوسرا اس دیوار کے پیچھے کسی آدمی کا پتا بھی چل جاتا تو یہاں دو دلالتیں تھیں، ایک دلالتِ وضعی تھی ایک دلالتِ غیرِ وضعی۔ وضعی کون سی؟ جو زید لفظ ہوتا اس نے کس پر دلالت کی؟ ذاتِ زید پر، یہ ہوئی دلالتِ وضعی کہ یہ لفظ اس کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ اور یہ زید سننے سے دیوار کے پیچھے آدمی کا آپ کو پتا چلتا یہ دلالتِ غیرِ وضعی تھی کیونکہ زید کا لفظ اس کے لیے وضع نہیں ہے کہ پتا چلے کہ دیوار کے پیچھے کوئی آدمی ہے۔ تو اس لیے لفظِ زید نہیں لائے کیونکہ لفظِ زید لاتے تو پھر دلالتِ وضعی بھی ہو جاتی اور دلالتِ غیرِ وضعی بھی ہو جاتی۔ لہٰذا لفظِ دَيْزٍ لائے تاکہ وضعی رہے ہی نہ سرے سے۔ تو جب دَيْزٍ سنا تو اس سے آپ کو پتا چل گیا دیوار کے پیچھے کوئی ہے، تو یہ دلالت تو ہے لیکن اس میں وضع نہیں ہے۔ اسی طرح کبھی دلالت طبیعت کی وجہ سے ہوتی ہے جیسے کسی کو سینے میں تکلیف ہوئی اور وہ کھانستا ہے اور أُحْ أُحْ کرتا ہے، أُحْ أُحْ کرتا ہے، تو اس سے سننے والوں کو پتا چل گیا کہ اس کو سینے میں تکلیف ہے یعنی کھانسی ہے۔ اب مجھے بتائیے کیا یہ أُحْ أُحْ کا لفظ ہم نے سینے میں تکلیف پر دلالت کرنے کے لیے وضع کیا ہے؟ نہیں۔ سینے میں اگر آپ کو تکلیف ہو تو آپ کسی کو بتانے کے لیے أُحْ أُحْ کرتے ہیں یا اس کو بتاتے ہیں کہ میرے سینے میں تکلیف ہے؟ اس کو بتاتے ہیں، یہ أُحْ أُحْ اس کے لیے وضع نہیں ہے۔ تو یہاں أُحْ أُحْ نے دلالت کی کس پر؟ سینے کی تکلیف پر اور اس میں وضع نہیں ہے۔ تو یہاں دیکھو دلالت تو ہے لیکن وضع نہیں، معلوم ہوا دلالت مستلزمِ وضع نہیں، دلالت کے ساتھ وضع لازم نہیں۔ جہاں بھی دلالت پائی جائے وضع بھی ہو ایسا نہیں ہے۔ تو صاحبِ مفصل نے کس کو ذکر کیا تھا؟ پہلے دلالت کو، اور دلالت مستلزمِ وضع نہیں تو لہٰذا ان کو وضع کو بعد میں الگ پھر ذکر کرنا پڑا۔ دوبارہ دیکھیے کتاب پر: لٰكِنَّ الدَّلَالَةَ لَا تَسْتَلْزِمُ الْوَضْعَ لیکن دلالت جو ہے وہ مستلزمِ وضع نہیں ہے، لِإِمْكَانِ أَنْ تَكُونَ بِالْعَقْلِ اس لیے کیونکہ ممکن ہے کہ یہ دلالت عقل کی وجہ سے ہو، كَدَلَالَةِ لَفْظِ دَيْزٍ الْمَسْمُوعِ مِنْ وَرَاءِ الْجِدَارِ عَلَى وُجُودِ اللَّافِظِ، جیسے کہ وہ لفظِ دَيْزٍ جو سنا گیا ہے مِنْ وَرَاءِ الْجِدَارِ دیوار کے پیچھے سے، اس کی دلالت ہے عَلَى وُجُودِ اللَّافِظِ اس لفظ کو بولنے والے کے وجود پر۔ یہاں دلالت تو ہے لیکن وضع نہیں۔ وَأَنْ تَكُونَ اس کا عطف بھی اسی پر ہے پیچھے جو آیا تھا نا أَنْ تَكُونَ بِالْعَقْلِ، کیونکہ ممکن ہے وہ دلالت عقل کی وجہ سے ہو، وَأَنْ تَكُونَ بِالطَّبْعِ یا وہ دلالت طبیعت کی وجہ سے ہو، كَدَلَالَةِ أُحْ أُحْ عَلَى وَجَعِ الصَّدْرِ جیسے أُحْ أُحْ کی دلالت سینے کی تکلیف پر۔ وَجَعٌ جیم پر فتحہ پڑھنا بھئی، عَلَى وَجَعِ الصَّدْرِ سینے کی تکلیف پر، سینے کے درد پر۔ اس کو أُحْ أُحْ پڑھنا بھی صحیح اور أَحْ أَحْ پڑھنا بھی صحیح، دونوں طرح۔ فَبَعْدَ ذِكْرِ الدَّلَالَةِ لَا بُدَّ مِنْ ذِكْرِ الْوَضْعِ تو دلالت کے ذکر کرنے کے بعد ضروری ہے وضع کا ذکر، كَمَا فِي الْمُفَصَّلِ جیسے کس کے اندر ہے؟ مفصل میں۔ انہوں نے دلالت کو پہلے ذکر کیا تو دلالت کے ساتھ تو وضع لازم نہیں تو وضع تو ابھی بھی نہیں آئی، تو آگے ان کو وضع الگ ذکر کرنا پڑا۔ اور صاحبِ کافیہ نے کیا کیا؟ وضع کو ذکر کیا اور وضع مستلزمِ دلالت ہے، تو جب اس وضع کے اندر ہی دلالت آ گئی تو پھر ان کو آگے دوبارہ دلالت کا لفظ ذکر کرنے کی حاجت پیش نہ آئی۔ معلوم ہوا صاحبِ کافیہ کی تعریف مختصر ہے اور بہتر ہے بھئی۔ آگے دیکھیے: وَهِيَ أَيِ الْكَلِمَةُ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ أَيْ مُنْقَسِمَةٌ إِلَى هٰذِهِ الْأَقْسَامِ الثَّلَاثَةِ وَمُنْحَصِرَةٌ فِيهَا. بھئی پہلے کافیہ کی عبارت دیکھ لیں۔ ہم یوں کریں گے پہلے کافیہ کی عبارت حل کر لیا کریں گے کیونکہ کافیہ کی عبارت جامی کے اندر جب وہ شرح کرتے ہیں ایک ٹکڑا ایک جگہ آتا ہے، دوسرا ٹکڑا عبارت کا دوسری جگہ، دور دور چلے جاتے ہیں، تو پہلے کافیہ کی عبارت حل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ کافیہ آپ کو سمجھ میں آ جائے۔ پھر اس کے بعد دیکھیں گے کہ شارحِ جامی اس کی کیا تقریر کرتے ہیں اور کیا نئے نئے نکتے بیان کرتے ہیں۔ تو اب سب سے پہلے ذرا صرف یہ متن متن پر نظر رکھیے: وَهِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ لِأَنَّهَا إِمَّا أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا أَوْ لَا، الثَّانِي الْحَرْفُ، وَالْأَوَّلُ إِمَّا أَنْ يَقْتَرِنَ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ أَوْ لَا، الثَّانِي الِاسْمُ، وَالْأَوَّلُ الْفِعْلُ، وَقَدْ عُلِمَ بِذٰلِكَ حَدُّ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهَا. اب اسی کا ترجمہ اور مفہوم سمجھ لیں۔ کہتے ہیں وَهِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ اور کلمہ جو ہے وہ اسم، فعل اور حرف ہے۔ یہ کلمہ کی تقسیم کر رہے ہیں کہ کلمہ کی کتنی قسمیں ہیں؟ تین ہیں: اسم، فعل اور حرف۔ لِأَنَّهَا یہاں سے وجہِ حصر ذکر کر رہے ہیں۔ حصر کا معنیٰ ہے بند کرنا، بند کرنا۔ تو کلمہ کی تین قسمیں بیان کیں، تین قسمیں ہیں۔ تو سوال پیدا ہوا کہ صاحبِ کافیہ نے کلمہ کو تین قسموں میں کیوں بند کیا یا یوں کہیں کہ کلمہ تین قسموں میں کیوں بند ہے؟ تو اب اس کی دلیل ذکر کریں گے۔ اس کو کیا کہتے ہیں؟ دلیلِ حصر کہتے ہیں یعنی تین قسموں میں بند کرنے کی دلیل۔ چند قسموں میں جب کسی چیز کو بند کیا جاتا ہے کہ یہی قسمیں ہیں اس کی اور قسمیں نہیں ہیں تو پھر آگے دلیل ذکر کی جاتی ہے تو اس کو دلیلِ حصر کہتے ہیں کہ ان قسموں میں اس چیز کو بند کرنے کی دلیل یہ ہے بھئی۔ تو یہ دلیلِ حصر ہے۔ لِأَنَّهَا کیونکہ کلمہ جو ہے إِمَّا أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا یا تو وہ دلالت کرے گا کسی معنیٰ پر فِي نَفْسِهَا أَيْ بِنَفْسِهَا خود بخود۔ کلمہ ادھر دیکھیے بھئی، کلمہ یا تو دلالت کرے گا کسی معنیٰ پر خود بخود یا دلالت نہیں کرے گا۔ خود بخود دلالت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کسی اور کلمے کو ساتھ جوڑنے کی ضرورت نہیں۔ جیسے میں نے کہا زید فوراً آپ کے ذہن میں زید کی صورت آ گئی۔ میں نے کہا قلم فوراً آپ کے ذہن میں ایک لکھنے والا آلہ آ گیا۔ میں نے کہا گلاس فوراً آپ کے ذہن میں پانی پینے والا ایک برتن آ گیا۔ تو دلیلِ حصر ذکر کر رہے ہیں اس لیے کیونکہ کلمہ یا تو اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کرے گا یا نہیں کرے گا۔ خود بخود دلالت کرنے کا کیا معنیٰ؟ کہ کسی اور لفظ کو ساتھ ملانے کی ضرورت نہیں، یہ خود ہی معنیٰ اس سے سمجھ میں آ رہا ہے۔ اور... اگر دوسرے کلمے کو ساتھ ملانے کی ضرورت ہے تو ہم کہیں گے یہ خود بخود اپنے معنیٰ پر دلالت نہیں کرتا بلکہ اس کے ساتھ اور لفظوں کو بھی جوڑنا پڑتا ہے۔ جیسے اِبْتِدَاء، اِبْتِدَاء کا کیا معنیٰ؟ شروع کرنا۔ دیکھو اِبْتِدَاء اسم ہے، میں نے جیسے ہی کہا اِبْتِدَاء آپ اس کا معنیٰ سمجھ گئے کہ اس کا کیا معنیٰ ہے: شروع کرنا، تو اس نے اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کی۔ اور ایک ہے مِنْ، مِنْ حرف ہے اور اس کا معنیٰ بھی ہے ابتدا، لیکن مِنْ کہا میں نے تو آپ کو اس سے ابتدا والا معنیٰ سمجھ میں نہیں آیا، جب تک اس کے ساتھ دوسرا لفظ نہیں ملائیں گے اس کا معنیٰ آپ کو سمجھ میں نہیں آئے گا۔ مثلاً میں کہتا ہوں: سِرْتُ مِنَ الْبَصْرَةِ إِلَى الْكُوفَةِ، سَارَ يَسِيرُ کے معنیٰ چلنا، میں چلا، سِرْتُ مِنَ الْبَصْرَةِ بصرہ سے إِلَى الْكُوفَةِ کہاں تک؟ کوفہ تک۔ سِرْتُ مِنَ الْبَصْرَةِ إِلَى الْكُوفَةِ۔ جی، مجھے بتائیے میرے چلنے کی ابتدا کہاں سے ہو رہی ہے؟ بصرہ سے۔ یہ آپ کو کس نے بتایا؟ یہ مِنْ، یہ مِنْ لفظ سے آپ کو پتا چل گیا کہ چلنے کی ابتدا بصرہ سے ہو رہی ہے۔ اور میرے اس چلنے کی انتہا کہاں پر ہو رہی ہے؟ کوفہ پر۔ یہ آپ کو کس نے بتایا؟ کس سے پتا چلا آپ کو؟ إِلٰى سے۔ تو مِنْ کا معنیٰ ہے ابتدا اور إِلٰى کا معنیٰ ہے انتہا، لیکن اس مِنْ کو اکیلا بولیں تو اس سے ابتدا والا معنیٰ سمجھ میں نہیں آتا جب تک جس چیز کی ابتدا ہے اس کو بھی ذکر نہ کیا جائے اور جہاں سے ابتدا ہے اس کو بھی ذکر نہ کیا جائے۔ ابتدا کس کی ہے؟ چلنے کی، تو وہ سِرْتُ بھی ساتھ ذکر ہے۔ اور کہاں سے ہے ابتدا؟ بصرہ سے، اس کا ذکر بھی ضروری ہے: سِرْتُ مِنَ الْبَصْرَةِ میں کہاں سے چلا؟ بصرہ سے۔ تو جس چیز کی ابتدا ہے اس کو بھی ذکر کرنا پڑے گا، جہاں سے ابتدا ہے اس کو بھی ذکر کرنا پڑے گا، پھر مِنْ آپ کو بتلائے گا کہ یہ ابتدا بیان ہو رہی ہے اس چیز کی اور یہاں سے۔ مثلاً میں کہتا ہوں سِرْتُ مِنَ الدَّارِ إِلَى الْمَسْجِدِ، میں چلا کہاں سے؟ گھر سے، کہاں تک؟ مسجد تک، تو معلوم ہوا میرے چلنے کی ابتدا کہاں سے ہو رہی ہے؟ گھر سے۔ کس چیز کی ابتدا ہے؟ چلنے کی۔ اور کہاں سے ابتدا ہے؟ گھر سے۔ دیکھا جس چیز کی ابتدا ہو رہی ہے اس کو بھی ذکر کیا جائے اور جہاں سے ابتدا ہو رہی ہے اس کو بھی ذکر کیا جائے، اب مِنْ اپنے معنیٰ ابتدا پر دلالت کرے گا۔ تو مِنْ کا معنیٰ ہے ابتدا، لیکن مِنْ اپنے معنیٰ پر اکیلا دلالت نہیں کرتا بلکہ اس کے ساتھ اور لفظوں کو ملانا بھی ضروری ہے۔ اسی طرح إِلٰى انتہا کے لیے آتا ہے، لیکن إِلٰى إِلٰى آپ کسی کو کہتے رہیں اس کو اس کا معنیٰ سمجھ میں نہیں آئے گا جب تک جس چیز کی انتہا ہو رہی ہے اس کو بھی ذکر کریں اور جہاں پر انتہا ہو رہی ہے اس کو بھی ذکر کریں۔ کس چیز کی انتہا ہو رہی ہے؟ چلنے کی، تو وہ سِرْتُ بھی ذکر ہے۔ اور کس جگہ پر ہو رہی ہے؟ کوفہ میں، تو وہ کوفہ کا ذکر بھی ضروری ہے تو پھر ہی إِلٰى کا معنیٰ جو انتہا ہے وہ آپ کو سمجھ میں آئے گا۔ دیکھیے بھئی کتاب پر۔ کہتے ہیں کلمہ جو ہے اسم ہے، فعل ہے اور حرف ہے۔ لِأَنَّهَا إِمَّا أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا اس لیے کیونکہ کلمہ یا تو وہ دلالت کرے گا معنیٰ پر فِي نَفْسِهَا أَيْ بِنَفْسِهَا خود بخود، أَوْ لَا یا وہ دلالت نہیں کرے گا۔ الثَّانِي الْحَرْفُ دوسرا جو ہے وہ حرف ہے۔ دوسرا کون؟ دو باتیں بیان ہوئیں: کلمہ یا تو اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کرے گا یا نہیں کرے گا۔ تو ایک قسم وہ ہوئی جو دلالت کرے گی، ایک قسم وہ ہوئی جو دلالت اپنے معنیٰ پر خود بخود نہیں کرے گی۔ تو یہ ثانی سے یہ مراد ہے کہ وہ قسم جو اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت نہ کرے اَلْحَرْفُ وہ کیا ہے؟ حرف ہے۔ تو کہتے ہیں الثَّانِي الْحَرْفُ دوسری قسم حرف ہے۔ وَالْأَوَّلُ اور پہلی قسم، کون سی قسم؟ جو اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کرے۔ تو کہتے ہیں وہ پہلی قسم إِمَّا أَنْ يَقْتَرِنَ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ یا تو وہ ملی ہوئی ہو گی تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانے کے ساتھ، أَوْ لَا یا ملی ہوئی نہیں ہو گی۔ الثَّانِي الِاسْمُ دوسرا اسم ہے۔ ادھر دیکھیے، جو کلمہ اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کرتا ہے وہ پھر دو قسم پر: یا تو اس کے ساتھ تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ ملا ہوا ہو گا یا ملا ہوا نہیں ہو گا۔ اگر ملا ہوا ہو تو یہ پہلی قسم، اور یا ملا ہوا نہیں ہو گا یہ دوسری قسم۔ تو یہ دوسری قسم کو اسم کہتے ہیں کہ جو اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کرتا ہے اور اس کے ساتھ تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی ملا ہوا نہیں ہوتا۔ اور پہلی قسم کو کیا کہتے ہیں؟ پہلی قسم کو فعل کہتے ہیں کہ اپنے معنیٰ پر خود بخود بھی دلالت کرے اور تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی ساتھ ملا ہوا ہو۔ جیسے میں نے کہا ضَرَبَ، ضَرَبَ سے آپ کو ایک تو پٹائی کرنے کا معنیٰ بھی سمجھ میں آیا اور دوسرا زمانہ بھی سمجھ میں آیا کہ کون سا زمانہ ہے؟ ماضی کا۔ اسی طرح يَضْرِبُ اس سے آپ کو پٹائی کرنے کا معنیٰ بھی سمجھ میں آیا اور زمانہ بھی سمجھ میں آیا کہ حال یا استقبال والا ہے۔ اور اِضْرِبْ اس سے آپ کو ضرب کا معنیٰ بھی سمجھ میں آیا کہ پٹائی کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے اور کس زمانے میں ہے؟ مستقبل کے زمانے میں، تو زمانہ بھی سمجھ میں آیا۔ یاد رکھو، یاد رکھو فعل کا اپنا معنیٰ الگ ہوتا ہے، زمانہ ساتھ الگ جڑا ہوتا ہے۔ فعل کا اپنا معنیٰ الگ اور زمانہ اس کے ساتھ الگ جڑا ہوتا ہے۔ جیسے ضَرَبَ، ضَرَبَ کا معنیٰ کیا؟ پٹائی کرنا، لیکن ضَرَبَ یہ جو اس کی صورت ہے یہ زمانے پر دلالت کر رہی ہے۔ تو فعل کا اپنا معنیٰ الگ ہو گا، زمانہ الگ جڑا ہو گا، عین زمانے کا وہ نام نہیں ہو گا۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ جیسے لفظِ ماضی۔ اب آپ سے کوئی کہے ماضی، دیکھو یہ بھی اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کر رہا ہے۔ ماضی کا معنیٰ سمجھ میں آ رہا ہے یا نہیں؟ اور نیز تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی ہے یا نہیں اس کے ساتھ؟ تو اس میں تین زمانوں میں سے ایک زمانہ یعنی گزشتہ زمانہ بھی ہے تو اس کو بھی کیا کہنا چاہیے؟ فعل۔ تو جواب میں نے بتلا دیا۔ جواب کیا؟ کہ فعل کا اپنا معنیٰ الگ ہوتا ہے اور زمانہ الگ جڑا ہوتا ہے، اور ماضی؟ ماضی کا تو اپنا الگ کوئی معنیٰ نہیں ہے یہ تو خود اس زمانے کا نام ہے، لہٰذا یہ فعل کی تعریف سے کیا ہو گیا؟ خارج۔ فعل کا اپنا معنیٰ ہمیشہ الگ اور زمانہ الگ جڑا ہوتا ہے۔ يَشْرَبُ کیا معنیٰ؟ پینا، شرب کا ذکر ہو رہا ہے اور زمانہ الگ ہے کس زمانے میں؟ حال یا استقبال میں۔ تو کہتے ہیں الثَّانِي الِاسْمُ دوسری قسم اسم ہے یعنی جس کے ساتھ زمانہ ملا ہوا نہیں۔ وہ کلمہ جو اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کرتا ہے اور تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ اس کے ساتھ ملا ہوا نہیں وہ کیا ہے؟ اسم۔ وَالْأَوَّلُ الْفِعْلُ اور پہلا کیا ہے؟ فعل، جس کے ساتھ تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی ساتھ ملا ہوا ہے۔ وَقَدْ عُلِمَ بِذٰلِكَ حَدُّ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهَا اور تحقیق اس دلیلِ حصر کے ذریعے جان لیا گیا، یہ جو دلیلِ حصر ہم نے ذکر کی صاحبِ کافیہ فرماتے ہیں اس کے ذریعے یہ بات معلوم ہو گئی، کیا معلوم ہو گئی؟ حَدُّ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهَا ان میں سے ہر ایک کی تعریف معلوم ہو گئی، ان میں سے ہر ایک کی تعریف معلوم ہو گئی۔ حرف کسے کہتے ہیں؟ کہ وہ اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت نہیں کرتا۔ فعل کسے کہتے ہیں؟ وہ اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کرتا ہے اور ساتھ تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی ملا ہوتا ہے۔ اسم کسے کہتے ہیں؟ جو اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کرتا ہے اور اس کے ساتھ تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ ملا ہوا نہیں ہوتا۔ دیکھا اس سے تینوں کی تعریف بھی سمجھ میں آ گئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب آئیے بھئی شرح کی مدد سے اب اس کو حل کریں۔ وَهِيَ أَيِ الْكَلِمَةُ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ أَيْ مُنْقَسِمَةٌ إِلَى هٰذِهِ الْأَقْسَامِ الثَّلَاثَةِ وَمُنْحَصِرَةٌ فِيهَا. وَهِيَ، وَهِيَ، یہاں واؤ آیا۔ بعض علماء فرماتے ہیں کہ یہ واوِ عاطفہ ہے بھئی، واوِ عاطفہ جس کے ذریعے ایک چیز کا دوسری چیز پر عطف کیا جاتا ہے۔ جو پہلے آئے اس کو کہتے ہیں معطوفٌ علیہ یعنی وہ چیز جس پر عطف کیا گیا ہے، اور جو بعد میں آئے اس کو کہتے ہیں معطوفٌ یعنی وہ چیز جس کا عطف کیا گیا ہے۔ تو یہاں پر ماقبل میں بھی جملہ ہے مابعد میں بھی جملہ ہے، تو جملے کا جملے پر عطف کیا گیا ہے۔ یاد رکھو ایک جملے کا دوسرے جملے پر عطف کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں کے اندر مناسبت ہو، دونوں کے مسند میں بھی مناسبت ہو اور مسند الیہ میں بھی مناسبت ہو۔ اور یہاں پر مناسبت موجود ہے کہ پہلا جملہ کیا آیا؟ اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ اس میں کلمہ کی تعریف ذکر ہو رہی ہے، اور وَهِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ اس میں کلمہ کی تقسیم ہو رہی ہے، تو دونوں جملوں میں مناسبت ہے کہ دونوں میں کلمہ کی بات ہو رہی ہے اور ایک میں کلمہ کی تعریف کا بیان ہے اور دوسرے میں کلمہ کے افراد کا بیان ہے، تو دونوں جملوں میں کلمہ کا بیان ہو رہا ہے۔ ایک میں تعریف کا بیان اور ایک میں افراد کا بیان، تو دونوں جملوں میں مناسبت ہے لہٰذا اس واؤ کو واوِ عاطفہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ جبکہ بعض علماء فرماتے ہیں کہ یہ واوِ استئناف ہے یا واوِ ابتدا ہے۔ استئناف کا معنیٰ ہے نئے سرے سے کوئی چیز شروع کرنا۔ واوِ استئناف وہ ہے جس سے کوئی نئی بات شروع کی جائے جس کا ماقبل سے کوئی ربط نہیں ہوتا، اور اس واؤ کو اس کلام کے شروع میں لایا جاتا ہے تحسینِ لفظ کے لیے، عبارت کو حسین بنانے کے لیے۔ لیکن یہ واوِ استئناف اور واوِ ابتدا ان کے اندر ضروری ہے کہ جس جملے کے شروع میں آپ واوِ استئناف لانا چاہتے ہیں اس سے ماقبل ایک جملہ مفیدہ کا ذکر ضروری ہے۔ بالکل کلام آپ شروع کر رہے ہیں اور وہاں پر آپ واوِ ابتدا یا واوِ استئناف لانا چاہتے ہیں اس سے پہلے کوئی جملہ مفیدہ نہیں گزرا تو یاد رکھو یہ درست نہیں ہے۔ کلامِ عرب میں ایسا نہیں ہوتا کہ بالکل کلام کی ابتدا میں واؤ کو ذکر کیا جائے۔ تو واوِ استئناف اور ابتدا نام سے آپ یہ نہ سمجھ لیں کہ اس کا نام تو واوِ ابتدا ہے یہ بالکل کلام کے شروع میں بھی لا سکتے ہیں، نہیں نہیں۔ واوِ استئناف اور ابتدا اس لیے کہتے ہیں کہ یہ جملے کے شروع میں آیا ہے اور نیز اس کے ذریعے ایک نئی بات شروع ہو رہی ہے جس کا ماقبل سے کوئی ربط نہیں ہے، کوئی ربط نہیں ہے۔ تو یہ صرف تحسینِ لفظ کے لیے آتا ہے لیکن اس سے پہلے جملہ مفیدہ کا ہونا ضروری ہے، چاہے ایک ہو یا زیادہ ہوں لیکن ماقبل میں اس کے جملہ مفیدہ کا ہونا ضروری ہے۔ تو یہ جو وَهِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ یہ جو واؤ ہے اس کو بعض علماء نے کہا کہ یہ واوِ استئناف اور واوِ ابتدا ہے، واوِ استئناف اور ابتدا جسے تحسینِ لفظ کے لیے لایا جاتا ہے اور اس سے ماقبل جملہ مفیدہ کا ہونا ضروری ہے اور یہ ماقبل کلام سے اس کا کوئی ربط نہیں ہوتا بھئی۔ اور پھر اس میں یاد رکھو یہ واوِ استئناف اور ابتدا ایک ہی چیز ہے، ایک ہی واؤ کے دو نام ہیں۔ اس کو واوِ استئناف بھی کہتے ہیں اور واوِ ابتدا بھی، یہ دو الگ الگ چیزیں نہیں ہیں بلکہ ایک ہی واؤ کے دو نام ہیں۔ اور پھر علمِ بلاغت والے علماء کے نزدیک، ان کے نزدیک یہ واوِ استئناف یا واوِ ابتدا یہ always... ہمیشہ سوالِ مقدر کے جواب میں لایا جاتا ہے، یعنی کوئی سوال وہاں پیدا ہوتا ہے اس کے جواب کو جب ذکر کیا جاتا ہے تو اس کے شروع میں واوِ استئناف یا ابتدا کو ذکر کرتے ہیں، جبکہ علمِ نحو والے وہ فرماتے ہیں کہ واوِ استئناف جو ہے وہ عام ہے چاہے وہ سوالِ مقدر کا جواب ہو یا نہ ہو، دونوں صورتوں میں لایا جا سکتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے مقصود صرف تحسینِ لفظ ہے، تزیینِ کلام ہے، کلام کو مزین کرنا ہے، حسین بنانا ہے۔ تو علمِ معانی والوں کے نزدیک یہ واوِ استئناف ہمیشہ کس کے جواب میں آئے گا؟ سوالِ مقدر کے جواب میں، اور علمِ نحو والوں کے نزدیک عام ہے چاہے سوالِ مقدر وہاں ہو یا نہ ہو۔ تو لہٰذا یہ وَهِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ اس کو واوِ استئناف بھی بنایا جا سکتا ہے۔ تو کہتے ہیں وَهِيَ أَيِ الْكَلِمَةُ، وَهِيَ یہ هِيَ تو ہے متنِ کافیہ کا اور آگے أَيِ الْكَلِمَةُ یہ عبارت شارحِ جامی لے کر آئے۔ یہ دراصل ضمیر کا مرجع بتلانا چاہتے ہیں کہ هِيَ ضمیر کس کو راجع ہے؟ کلمہ کو راجع ہے۔ اور یاد رکھنا یہ جو أَيْ کے بعد آئے یہ ماقبل سے بدل بنتا ہے، تو هِيَ ہوا مبدل منہ اور اَلْكَلِمَةُ کیا ہوا؟ بدل۔ یہ أَيْ حرفِ تفسیر ہے، تو طلباء کہتے ہیں ماقبل والا مفسَّر اور مابعد جو أَيْ کے آئے وہ مفسِّر، وہ تفسیر کر رہا ہے۔ ہاں بات تو ایسی ہی ہے مفسَّر اور مفسِّر ہیں یہ، لیکن مفسِّر کہنے سے اعراب کا پتا نہیں چلتا، اس کا تو کوئی بھی اعراب ہو سکتا ہے۔ تو نحوی اعتبار سے، ترکیب کے اعتبار سے یہ جو أَيْ سے ماقبل والا ہے وہ مبدل منہ بنتا ہے اور مابعد والا بدل، یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا یہ ہر جگہ آپ کو عبارتوں میں کام آئے گی۔ اور بدل پر وہی اعراب آتا ہے جو کس پر ہو؟ مبدل منہ پر۔ اور یہاں پر هِيَ کیا ہے؟ مرفوع ہے، مبتدا ہے، تو أَيِ الْكَلِمَةُ یہ جو بدل کلمہ آیا یہ بھی کیا ہو گا؟ مرفوع ہو گا، دونوں پر ایک ہی اعراب آئے گا۔ کہتے ہیں وَهِيَ اور یہ یعنی کہ کلمہ اِسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ اسم ہے اور فعل ہے اور حرف ہے۔ یہاں ایک اور ضابطہ یاد رکھیے۔ ضابطہ یہ ہے کہ جب بھی ضمیر دائر ہو جائے بین المرجع والخبر تو دونوں میں سے کسی ایک کی بھی رعایت رکھنا جائز ہے، ضمیر کس کے بیچ میں آ جائے؟ مرجع اور خبر کے بیچ میں۔ جیسے یہاں پر دیکھیں وَهِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ، هِيَ ضمیر آئی اور یہ هِيَ ضمیر راجع ہے كَلِمَةٌ کو اور آگے اِسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ اس کی خبر آ رہی ہے، تو اگر مرجع کو دیکھیں تو اَلْكَلِمَةُ مؤنث ہے اس کے ساتھ تائے مربوطہ جڑی ہوئی ہے جو تانیث پر دلالت کرتی ہے، تو لہٰذا مرجع کو دیکھتے ہوئے ضمیر مؤنث لانی چاہیے هِيَ، جیسے کہ صاحبِ کافیہ هِيَ لے کر آئے۔ اور اس کی اگر خبر کو دیکھیں اِسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ وہ تو مذکر ہے اس کے ساتھ تو کوئی تانیث وغیرہ کی علامت نہیں ہے تو پھر ضمیر هُوَ لانی چاہیے خبر کو دیکھتے ہوئے کیونکہ مبتدا خبر میں مطابقت ہوتی ہے، تو اس کو خبر کو دیکھتے ہوئے ضمیر کیا لانی چاہیے یہاں پر؟ مذکر لانی چاہیے۔ تو مرجع کو دیکھیں تو ضمیر کو مؤنث لانا چاہیے کیونکہ اَلْكَلِمَةُ مؤنث ہے، اور خبر کو دیکھیں تو ضمیر کو مذکر لانا چاہیے اِسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ کیا ہیں؟ مذکر۔ تو ایسے موقع پر جب ضمیر بیچ میں آ جائے کس کے؟ مرجع کے اور خبر کے، تو دونوں کی رعایت رکھنا جائز ہے: آپ چاہیں تو مرجع کی رعایت رکھیں اور آپ چاہیں تو خبر کی رعایت رکھیں۔ صاحبِ کافیہ نے مرجع کی رعایت رکھی، اَلْكَلِمَةُ مؤنث تھا تو ضمیر بھی هِيَ لے کر آ گئے۔ اور اگر یہاں پر خبر کی رعایت رکھی جائے تو اس کی بھی رعایت رکھی جا سکتی ہے اور یوں بھی کہا جا سکتا ہے: وَهُوَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ، اور کوئی پھر پوچھے کہ هُوَ ضمیر کس کو راجع؟ تو آپ کیا کہیں گے؟ یہ کلمہ کو راجع۔ وہ پھر اعتراض کرے گا کہ کلمہ کے ساتھ تو تائے مربوطہ جڑی ہوئی ہے یہ تو مؤنث ہے هِيَ ضمیر راجع ہونی چاہیے تھی آپ نے مذکر ضمیر کیسے راجع کر دی؟ تو آپ کیا جواب دیں گے؟ کہ یہ ضمیر دائر ہے بین المرجع والخبر اور ایسی ضمیر میں خبر کی رعایت بھی جائز اور مرجع کی رعایت بھی جائز ہے، ہم نے خبر کی رعایت رکھ لی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا وَهِيَ اسْمٌ کہیں یا وَهُوَ اسْمٌ کہیں دونوں صورتیں جائز ہیں، اور صاحبِ کافیہ نے مرجع کی رعایت رکھی چونکہ یہ ابتدائی طلباء کے لیے کتاب ہے تاکہ ان کے لیے خوب بات واضح ہو جائے بھئی۔ أَيْ مُنْقَسِمَةٌ إِلَى هٰذِهِ الْأَقْسَامِ الثَّلَاثَةِ وَمُنْحَصِرَةٌ فِيهَا یعنی کلمہ تقسیم ہوتا ہے إِلَى هٰذِهِ الْأَقْسَامِ الثَّلَاثَةِ... الثلاثة ان تین قسموں کی طرف وَمُنْحَصِرَةٌ فِيهَا اور کلمہ بند ہے ان کے اندر۔ لِأَنَّهَا جی، میں نے آپ کو بتلایا کہ لِأَنَّهَا سے دلیلِ حصر ذکر کر رہے ہیں۔ حصر کا کیا معنیٰ؟ بند کرنا۔ ایک چیز کی قسمیں بیان کی جائیں اور بتلایا جائے کہ صرف یہی اس کی قسمیں ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ وہاں حصر آ گیا، بند کر دیا کہ اتنی ہی قسمیں ہیں زیادہ نہیں۔ اس کے لیے پھر دلیل چاہیے ہوتی ہے جس کو دلیلِ حصر کہتے ہیں۔ تو لِأَنَّهَا سے دلیلِ حصر ذکر کر رہے ہیں۔ دلیلِ حصر ذکر کر رہے ہیں کہ کلمہ کی تین ہی قسمیں کیوں ہیں، انہی تین قسموں میں اس کو کیوں بند کیا گیا ہے، چار یا پانچ قسمیں اس کی کیوں نہیں ہیں بھئی۔ دلیلِ حصر یہ دلیل ہے اور دلیل کے لیے ہمیشہ دعویٰ چاہیے ہوتا ہے، دعویٰ چاہیے ہوتا ہے۔ تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ صاحبِ کافیہ نے تو دعویٰ ذکر نہیں کیا، صرف اتنا بتایا کہ کلمہ کیا ہے؟ اِسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ۔ پھر دعویٰ نہیں ذکر کیا کہ یہ انہی میں بند ہے، انہی میں انہی قسموں میں یہ بند ہے اور آگے دلیلِ حصر ذکر کر دی۔ کہتے ہیں چونکہ بات واضح تھی، بات واضح تھی۔ جب صاحبِ کافیہ نے کہہ دیا وَهِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ کہ کلمہ اسم، فعل اور حرف ہے تو اس سے خود ہی ایک بات سمجھ میں آ گئی کہ یہی تین قسمیں ہیں، انہی کے اندر کلمہ بند ہے اور قسمیں نہیں۔ تو یہاں پر دعویٰ خود بخود آ گیا کہ کلمہ ان تین قسموں میں بند ہے۔ اب آگے دلیل چاہیے تھی تو انہوں نے دلیل کو ذکر کر دیا، دعویٰ چونکہ ضمناً سمجھ میں آ رہا تھا۔ توجہ ہے؟ دلیل کے لیے پہلے کیا چاہیے؟ دعویٰ۔ اعتراض ہوتا ہے یہاں تو کوئی دعویٰ نہیں ہے، دعویٰ پہلے ذکر کرتے کہ یہی تین قسمیں ہیں اور نہیں ہیں، اس کے بعد پھر دلیلِ حصر ذکر کرتے۔ تو میں جواب ذکر کر رہا ہوں کہ چونکہ وَهِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ اس سے خود ہی ضمناً ایک بات سمجھ میں آ گئی تھی کہ یہی تین قسمیں ہیں۔ تین قسمیں ذکر کیں، معلوم ہوا یہی ہیں اور نہیں، کلمہ انہی میں بند ہے۔ تو چونکہ دعویٰ یہاں ضمناً خود بخود عبارت سے سمجھ میں آ رہا تھا اس لیے صاحبِ کافیہ نے اس کو لفظوں میں ذکر نہیں کیا اور آگے فوراً اس کی دلیل شروع کر دی بھئی۔ تو دعویٰ یہاں کیسے سمجھ میں آیا؟ ضمناً سمجھ میں آ رہا تھا۔ اسی ضمنی دعوے کو جو سمجھ میں آ رہا تھا اسی کو صاحبِ جامی اب ذکر کر رہے ہیں کہ جو صاحبِ کافیہ نے کہا کہ وَهِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ اس سے کیا بات سمجھ میں آ گئی؟ أَيْ مُنْقَسِمَةٌ إِلَى هٰذِهِ الْأَقْسَامِ الثَّلَاثَةِ وَمُنْحَصِرَةٌ فِيهَا کہ کلمہ تقسیم ہو رہا ہے ان تین قسموں کی طرف وَمُنْحَصِرَةٌ فِيهَا اور ان میں بند ہے۔ دیکھا؟ دعویٰ اس سے خود ہی سمجھ میں آ رہا ہے، وہ دعویٰ یہاں صاحبِ جامی نے لفظوں میں نکال کر ذکر کر دیا۔ تو یہ مُنْقَسِمَةٌ إِلَى هٰذِهِ الْأَقْسَامِ الثَّلَاثَةِ وَمُنْحَصِرَةٌ فِيهَا یہ صاحبِ جامی کیا بتلا رہے ہیں اس عبارت کے ذریعے؟ وہ جو ضمناً دعویٰ سمجھ میں آ رہا تھا جس کو صاحبِ کافیہ نے لفظوں میں ذکر نہیں کیا تھا، اس کو نکال کر بتلا رہے ہیں کہ یہاں دعویٰ خود ہی سمجھ میں آ گیا کہ یہ تین قسمیں ہیں، کلمہ ان تین قسموں کی طرف تقسیم ہو رہا ہے وَمُنْحَصِرَةٌ فِيهَا اور انہی کے اندر وہ بند ہے۔ تو یہ دعویٰ ضمنی جو سمجھ میں آ رہا تھا اس کو ذکر کر دیا اور آگے اب دلیلِ حصر شروع ہو رہی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور پھر لِأَنَّهَا یہ جار مجرور ہے اور جار مجرور کے لیے ہمیشہ متعلق چاہیے، تو یہ جو ضمناً مُنْحَصِرَةٌ سمجھ میں آ رہا تھا وَهِيَ مُنْحَصِرَةٌ فِيهَا اس کے ساتھ یہ متعلق ہے اور وہ صاحبِ جامی نے عبارت میں نکال کر بتلا دیا: وَمُنْحَصِرَةٌ فِيهَا لِأَنَّهَا۔ یہ لِأَنَّهَا کس سے متعلق ہے؟ مُنْحَصِرَةٌ سے بھئی، جو ضمناً یہاں سے سمجھ میں آ رہا ہے۔ بعض شارحین جو ہیں وہ فرماتے ہیں کہ أَيْ مُنْقَسِمَةٌ کہ یہ، یہ خبر ہے هِيَ کی۔ بعض شارحین کی تقریر بیان کر رہا ہوں وہ کیا فرماتے ہیں کہ یہ مُنْقَسِمَةٌ خبر ہے کس کی؟ هِيَ کی خبر یہ ہے۔ اِسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ یہ هِيَ کی خبر نہیں ہے بلکہ هِيَ کی خبر کیا ہے؟ مُنْقَسِمَةٌ۔ بھئی کیوں؟ اِسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ یہ خبر کیوں نہیں؟ تو اس کی وجہ وہ یہ ذکر کرتے ہیں کہ یہاں پر هِيَ ضمیر دائر ہو گئی بین المرجع والخبر، هِيَ ضمیر دائر ہو گئی بین المرجع والخبر۔ اور میں نے آپ کو بتلایا ایسے موقع پر خبر کی رعایت رکھنا بھی جائز اور مرجع کی رعایت رکھنا بھی جائز، لیکن یاد رکھو ایسے موقع پر خبر کی رعایت رکھنا اولیٰ ہے، بہتر ہے۔ جائز دونوں ہیں چاہے آپ مرجع کی رعایت رکھیں چاہے خبر کی، لیکن اولیٰ کیا ہے؟ کس کی رعایت رکھی جائے؟ خبر کی رعایت رکھی جائے۔ لیکن صاحبِ کافیہ نے تو کس کی رعایت رکھی؟ مرجع کی رعایت رکھی، خبر کی رعایت نہیں رکھی، تو صاحبِ کافیہ کی عبارت غیرِ اولیٰ طریقے پر مشتمل ہوئی۔ تو چنانچہ وہ شارحین پھر جواب دیتے ہیں کہ نہیں نہیں، کہ صاحبِ کافیہ کی جو عبارت ہے وہ غیرِ اولیٰ طریقے پر نہیں مشتمل، آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ اِسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ یہ هِيَ کی خبر ہے؟ نہیں نہیں یہ خبر ہی نہیں ہے، خبر کیا ہے؟ مُنْقَسِمَةٌ۔ خبر کیا ہے؟ مُنْقَسِمَةٌ ہے۔ اب دیکھو خبر کی رعایت ہو گئی، خبر کی رعایت ہو گئی۔ لیکن یہ جواب عجیب جواب ہے بھئی، کم از کم میرا دل تو اس کو تسلیم نہیں کرتا کہ یوں کہا جائے کہ یہ مُنْقَسِمَةٌ هِيَ کی خبر ہے۔ اس لیے کیونکہ خبر کی رعایت رکھنا اولیٰ ہے، واجب نہیں۔ واجب ہوتا پھر آپ کہتے کہ یہاں تو بڑی خرابی لازم آ رہی ہے لہٰذا اِسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ کو خبر نہ بناؤ کس کو خبر بناؤ؟ مُنْقَسِمَةٌ کو۔ تو یہاں تو نہ عبارت میں کوئی ضعف ہے نہ اس میں کوئی خرابی ہے، صرف خلافِ اولیٰ ہونے کی وجہ سے اب آپ کیا کہہ رہے ہیں کہ اسم فعل حرف کو خبر بناؤ ہی نا بلکہ خبر کس کو بناؤ؟ مُنْقَسِمَةٌ کو۔ یہ بات درست نہیں ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یا تو عبارت میں کوئی فساد ہوتا پھر آپ کہتے کہ مُنْقَسِمَةٌ اس کی خبر ہے، صرف خلافِ اولیٰ ہونے پر آپ کیا کہہ رہے ہیں کہ اس کی خبر کیا ہے؟ مُنْقَسِمَةٌ، یہ درست نہیں ہے بھئی۔ بلکہ صاحبِ کافیہ هِيَ لائے ہی اس لیے ہیں یہ بتلانے کے لیے کہ ایسے موقع پر هُوَ لانا ہی ضروری نہیں ہے بلکہ هِيَ بھی لا سکتے ہیں یعنی مرجع کی رعایت بھی رکھ سکتے ہو۔ تو پھر یہ مُنْقَسِمَةٌ پھر کس لیے لائے؟ میں نے آپ کو بتلا دیا آگے دلیلِ حصر ہے اور دلیل کے لیے کیا چاہیے؟ دعویٰ چاہیے، تو یہ وہ دعویٰ جو ضمناً جو مفہوم ہو رہا تھا اس کو صاحبِ جامی نکال کر بتلا رہے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ آگے دیکھیے: لِأَنَّهَا أَيِ الْكَلِمَةَ۔ لِأَنَّهَا دیکھو، لِأَنَّهَا أَيِ الْكَلِمَةَ میں نے اس کلمہ کو منصوب پڑھا کیونکہ یہ بدل ہے کس سے؟ أَنَّ کی هَا ضمیر سے۔ أَيْ سے ماقبل والا مبدل منہ ہوتا ہے اور مابعد میں بدل، اور دونوں کا اعراب ایک ہوتا ہے، اور لِأَنَّهَا یہ هَا ضمیر أَنَّ کا اسم ہے، منصوب ہے محلاً، تو اسی طرح اَلْكَلِمَةَ جو اس کے سے بدل آئے گا وہ بھی کیا ہو گا؟ منصوب ہو گا۔ لِأَنَّهَا أَيِ الْكَلِمَةَ دیکھا، یہ ضمیر کا مرجع بتلا دیا کہ أَنَّهَا کی هَا ضمیر کس کو راجع ہے؟ کلمہ کو راجع ہے۔ أَيِ الْكَلِمَةَ لَمَّا كَانَتْ مَوْضُوعَةً لِمَعْنًى وَالْوَضْعُ يَسْتَلْزِمُ الدَّلَالَةَ فَهِيَ إِمَّا مِنْ صِفَتِهَا أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى كَائِنٍ فِي نَفْسِهَا۔ بھئی آگے دلیلِ حصر ذکر ہو رہی ہے اور دلیلِ حصر میں دلالت ذکر ہے، دلالت۔ دلیلِ حصر کیا؟ ابھی میں نے کافیہ کی ساری عبارت حل کروائی۔ کیا عبارت تھی؟ لِأَنَّهَا إِمَّا أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا أَوْ لَا۔ یا تو وہ کلمہ جو ہے وہ دلالت کرے گا اس معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہو گا یا دلالت نہیں کرے گا۔ اگر دلالت نہ کرے تو حرف ہے، اور اگر دلالت کرے تو پھر اس کے ساتھ تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ ملا ہو گا یا نہیں ملا ہو گا، اگر زمانہ نہیں ملا تو وہ اسم ہے اور اگر زمانہ ملا ہے تو وہ فعل ہے۔ تو دیکھا وجہِ حصر کے اندر دلالت کی بات چل رہی ہے تو اشکال ہوتا ہے اشکال، کہ پیچھے تو دعوے کے اندر کوئی دلالت کی بات نہیں ہوئی تھی اور آپ وجہِ حصر میں کس کو لے آئے؟ دعویٰ تو صرف یہ تھا کہ کلمہ کی تین قسمیں ہیں اور کلمہ انہی میں بند ہے، اور آگے دلیلِ حصر جب آپ شروع کر رہے ہیں تو اس میں آپ نے کس کو ذکر کرنا شروع کر دیا؟ دلالت کو، کہ کلمہ یا دلالت کرے گا اپنے معنیٰ پر یا نہیں کرے گا۔ تو آپ نے دلالت کو ذکر کرنا شروع کر دیا، یہ تو آپ کی دلیل دعوے کے مطابق نہیں، دعوے میں کوئی دلالت کا لفظ ذکر نہیں۔ تو اس کا جواب دے رہے ہیں کہ بھئی دعویٰ کلمہ کے بارے میں ہے کہ کلمہ بند ہے تین قسموں میں، اور کلمہ کس کو کہتے ہیں؟ جس کو وضع کیا گیا ہو معنیٰ کے لیے، اور وضع کو مستلزم ہے دلالت، وضع جہاں ہو گی وہاں کیا ہو گی؟ وہاں دلالت ضرور ہو گی، تو وضع کے ساتھ دلالت لازم ہے۔ تو جب یہ کلمہ کی وجہِ حصر ذکر ہو رہی ہے کلمہ کے اندر وضع کا ذکر آ گیا اور وضع کے اندر کیا آ گئی؟ دلالت آ گئی، تو دلالت پیچھے لفظاً تو ذکر نہیں لیکن ضمناً ذکر ہے دعوے کے اندر بھئی۔ تو لہٰذا اس لیے اب دلالت کی بات کر رہے ہیں۔ دیکھیے یہی بیان کر رہے ہیں، کہتے ہیں لَمَّا كَانَتْ مَوْضُوعَةً لِمَعْنًى کہ کلمہ جب اس کو وضع کیا گیا ہے ایک معنیٰ کے لیے، وَالْوَضْعُ يَسْتَلْزِمُ الدَّلَالَةَ اور وضع جو ہے یہ تو مستلزم ہے دلالت کو، اس میں دلالت ضرور ہوتی ہے، اس کے ساتھ دلالت لازم ہے، فَهِيَ إِمَّا مِنْ صِفَتِهَا أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى كَائِنٍ فِي نَفْسِهَا۔ إِمَّا مِنْ صِفَتِهَا، یہ مِنْ صِفَتِهَا کی عبارت ملا جامی رحمہ اللہ کیوں لائے؟ وجہ یہ کہ یہاں پر اشکال ہوتا ہے۔ اشکال یہ کہ لِأَنَّهَا یہ هَا ضمیر کیا ہے؟ أَنَّ کا اسم۔ إِمَّا حرفِ تردید ہے اور أَنْ تَدُلَّ یہ آگے تک یہ ساری خبر ہے۔ أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا أَوْ لَا یہ ساری کیا ہے؟ أَنَّ کی خبر۔ تو أَنَّ کا اسم کیا؟ هَا ضمیر جو کس کو راجع؟ کلمہ کو۔ اور أَنَّ کی خبر کیا ہے؟ أَنْ تَدُلَّ۔ توجہ ہے؟ اور آپ جانتے ہیں أَنْ حرفِ مصدر ہے، حروفِ مصدر تین ہیں: مَا، أَنْ اور أَنَّ۔ تو یہ أَنْ حرفِ مصدر ہے اور یہ جملہ فعلیہ پر داخل ہو کر اس کو مصدر بنا دیتا ہے۔ تو اس أَنْ نے کیا کیا؟ أَنْ تَدُلَّ کو کس معنیٰ میں کر دیا؟ مصدر یعنی دلالت کے معنیٰ میں کر دیا۔ اور مصدر جو ہے وہ وصف کا نام ہے اس کا خارج میں کوئی الگ وجود نہیں۔ تو مصدر وصف کا نام ہے، تو لِأَنَّهَا، أَنَّ کا جو اسم ہے وہ هَا ضمیر یعنی کلمہ ہے، تو أَنَّ کا اسم ہوا کلمہ جو کہ ذات ہے اور أَنَّ کی خبر جو ہے وہ مصدر ہوا۔ أَنَّ کی خبر کا حمل کس پر ہوتا ہے؟ أَنَّ کے اسم پر، تو یہ حمل صحیح نہیں۔ یہ اسی طرح ہے جیسے آپ کہتے ہیں زَيْدٌ عَدْلٌ۔ زید ذات کا نام ہے اور عدل مصدر ہے، صفت ہے، وصف ہے، اور مصدر کا حمل ذات پر صحیح نہیں ہے۔ تو یہاں پر بھی أَنَّ کا اسم کیا؟ هَا ضمیر جو کس کو راجع؟ کلمہ کو، گویا کلمہ أَنَّ کا اسم... أَنَّ کا اسم کیا ہے؟ کلمہ۔ اور اس کی خبر کیا ہے؟ أَنْ تَدُلَّ یعنی دلالت جو مصدر ہے، اور مصدر کا حمل تو ذات پر صحیح نہیں۔ اشکال سمجھ میں آیا؟ تو صاحبِ جامی نے مِنْ صِفَتِهَا عبارت یہاں نکال کر بتلا دیا کہ أَنَّ کی خبر أَنْ تَدُلَّ نہیں ہے بلکہ أَنَّ کی خبر جملہ خبریہ ہے۔ کیا ہے؟ دیکھو ترکیب سمجھ لو: إِمَّا مِنْ صِفَتِهَا یہ ہے خبرِ مقدم اور أَنْ تَدُلَّ، أَنْ تَدُلَّ کس معنیٰ میں؟ دلالت کے معنیٰ میں، تو یہ مبتدا مؤخر ہے۔ أَنْ نے کیا کیا؟ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا أَوْ لَا اس کو کس میں بدل دیا؟ اس کو دلالت کے معنیٰ میں کر دیا۔ اس کو بنا لیں گے مبتدا مؤخر، اور مِنْ صِفَتِهَا یہ جار مجرور کیا بنے گا اس کے لیے؟ خبرِ مقدم۔ یاد رکھو یہ جو جار مجرور ہوتا ہے یہ کبھی مبتدا نہیں بن سکتا یہ جب بھی بنے گا کیا بنے گا؟ خبر بنے گا، تو مِنْ صِفَتِهَا یہ ہے خبرِ مقدم اور أَنْ تَدُلَّ یہ دلالت کے معنیٰ میں ہو کر یہ مبتدا مؤخر ہے۔ اور پھر یہ مبتدا اپنی خبر سے مل کر یہ پورا جملہ اسمیہ یہ خبر ہے أَنَّ کی۔ تو لِأَنَّ کی خبر مصدر نہیں ہے بلکہ پورا جملہ خبریہ بنے گا اور اب وہ جو خرابی تھی کہ مصدر کا حمل تو ذات پر صحیح نہیں ہے، وہ خرابی ختم ہو گئی کیونکہ اب جو خبر ہے وہ مصدر نہیں ہے بلکہ خبر کیا ہے؟ پورا جملہ اسمیہ ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو مِنْ صِفَتِهَا اس کو خبرِ مقدم بنائیں گے کس طرح؟ مِنْ جارہ، صِفَتِهَا صِفَتِ مجرور لفظاً مضاف، هَا ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، مضاف الیہ۔ اور یہ ضمیر کس کو راجع؟ یہ کلمہ کو، یا تو کلمہ کی صفت میں سے یہ ہو گا، کیا؟ کہ أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى کیا کہ وہ دلالت کرے گا اپنے معنیٰ پر۔ تو مِنْ صِفَتِهَا یہ جار مجرور مل کر متعلق ہوئے ثَابِتٌ سے۔ ثَابِتٌ صیغہ اسمِ فاعل، اس کے اندر هُوَ ضمیر فاعل جو کس کو راجع؟ کس کو؟ خبر ہے، خبر ہے، خبر کو کس سے... جوڑتے ہیں مبتدا سے، اور مبتدا کیا ہے؟ أَنْ تَدُلَّ ہے، تو وہ کس کے معنیٰ میں؟ دلالت کے معنیٰ میں، تو ثَابِتٌ میں هُوَ ضمیر جو کس کو راجع؟ اس دلالت کو راجع جو مبتدا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو مِنْ صِفَتِهَا یہ متعلق ہو گا ثَابِتٌ سے، متعلق ہو کر یہ خبرِ مقدم اور أَنْ تَدُلَّ یہ مبتدا مؤخر ہے، مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ ہو کر یہ خبر کس کے لیے؟ أَنَّ کے لیے خبر بن جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ فَهِيَ تو یہ جو کلمہ ہے إِمَّا مِنْ صِفَتِهَا یا تو اس کی صفت میں سے ہو گا کہ أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى كَائِنٍ فِي نَفْسِهَا یہ دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر كَائِنٍ فِي نَفْسِهَا۔ یہ كَائِنٍ یہاں پر صاحبِ جامی نے یہ نکال کر وہ دراصل یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ فِي نَفْسِهَا صفت ہے معنیٰ کی۔ فِي نَفْسِهَا کو أَنْ تَدُلَّ سے نہ جوڑنا بھئی، آپ نے پڑھا ہے جار مجرور جب آٹھ چیزوں کے بعد آئے تو یہ ان میں سے کسی ایک سے متعلق ہو گا اور ان میں سے ایک فعل بھی ہے، تو فِي نَفْسِهَا جار مجرور ہے اور ماقبل میں أَنْ تَدُلَّ فعل ہے تو آپ یہ نہ سمجھیں کہ یہ فِي نَفْسِهَا کس سے جڑے گا؟ أَنْ تَدُلَّ سے، بلکہ یہ صفت ہے کس کی؟ معنیٰ کی۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا نکرہ کے بعد جار مجرور آ جائے تو وہ عموماً اس کی صفت بنتا ہے، یہاں پر بھی دیکھو مَعْنًى یہ نکرہ ہے اور اس کے بعد فِي نَفْسِهَا جار مجرور آیا تو یہ اس کے لیے کیا بنے گا؟ صفت۔ اور صفت براہِ راست نہیں بنے گا اس کے لیے متعلق پہلے نکالنا پڑے گا: عَلَى مَعْنًى كَائِنٍ فِي نَفْسِهَا، كَائِنٍ مجرور نکالا کیونکہ مَعْنًى موصوف مجرور ہے اس پر عَلٰى جارہ داخل ہے، تو كَائِنٍ یہ بھی کیا ہو گا؟ مجرور ہو گا۔ انہوں نے كَائِنٍ نکالا آپ چاہیں تو ثَابِتٍ نکال لیں، میں نے آپ کو بتلایا تھا افعالِ عامہ چار ہیں: کون، ثبوت، وجود اور حصول۔ تو چاہے کون سے كَائِنٌ نکال لیں، چاہے ثبوت سے ثَابِتٌ نکال لیں، چاہے حصول سے حَاصِلٌ نکال لیں اور چاہے وجود سے مَوْجُودٌ نکال لیں، تو انہوں نے كَائِنٌ ذکر کیا ہے۔ کہ أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى، إِمَّا مِنْ صِفَتِهَا یا تو اس کلمہ کی صفت یہ ہو گی أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى کہ وہ دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر، دیکھو موصوف صفت والا ترجمہ کریں گے: وہ دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر ثَابِتٍ فِي نَفْسِهَا أَيْ فِي نَفْسِ الْكَلِمَةِ، دیکھو ضمیر کا مرجع بتلا دیا: أَيْ فِي نَفْسِ الْكَلِمَةِ بتلا دیا کہ نَفْسِهَا کی ضمیر کس کو راجع؟ اَلْكَلِمَةِ۔ کہ وہ دلالت کرے ایسے معنیٰ پر فِي نَفْسِ الْكَلِمَةِ جو کس کے اندر ہو؟ نفسِ کلمہ میں، یعنی وہ معنیٰ نفسِ کلمہ میں ہو، کلمہ کی ذات میں ہو۔ عبارت پھر سمجھو: لِأَنَّهَا إِمَّا أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا اس لیے کیونکہ کلمہ یا تو وہ دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر فِي نَفْسِهَا جو کس میں ہو گا؟ کلمہ کے نفس میں، اس کی ذات میں ہو گا، أَوْ لَا یا ایسے معنیٰ پر وہ دلالت نہیں کرے گا جو اس کلمہ کی ذات میں ہو گا۔ توجہ ہے؟ پھر سمجھو، پھر سنو، وجہِ حصر ہے بھئی یہ مشکل مقام ہے اچھی طرح سمجھ لیں۔ اس لیے لِأَنَّهَا إِمَّا أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا أَوْ لَا کہ کلمہ یا تو وہ دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر جو اس کلمہ کی ذات میں ہو گا اور یا وہ ایسے معنیٰ پر دلالت نہیں کرے گا جو کلمہ کی ذات میں ہو۔ اب یہ کلمہ کی ذات میں وہ معنیٰ ہو اس کا کیا مطلب ہے؟ پھر سنو، کلمہ جو ہے یا تو وہ دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر جو اس کی اپنی ذات میں ہو گا یا اس پر دلالت نہیں کرے گا، تو معنیٰ کا کلمہ کی ذات میں ہونے کا کیا مطلب ہے؟ تو آپ کو بتلائیں گے کہ معنیٰ کا کلمہ کی ذات میں ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کلمہ خود اس پر دلالت کرتا ہے یعنی کسی اور لفظ کو ساتھ جوڑنے کی ضرورت نہیں۔ کلمہ یا تو ایسے معنیٰ پر دلالت کرے گا جو کس میں ہو گا؟ کلمہ کی ذات میں ہی ہو گا۔ بھئی کلمہ کی ذات میں معنیٰ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ اس کا کیا معنیٰ؟ مطلب یہ ہے اس سے مراد یہ ہے کہ یہ کلمہ خود اس پر دلالت کرتا ہے، کوئی اور کلمہ ساتھ جوڑنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے کہا اِبْتِدَاء، آپ کو معنیٰ سمجھ میں آیا؟ شروع کرنا۔ دیکھو یہ آپ کو اِبْتِدَاء سے سمجھ میں آ گیا، تو ہم کہیں گے یہ جو شروع کرنے کا معنیٰ ہے یہ اِبْتِدَاء کلمہ جو ہے اس کی ذات میں ہے، اس کی ذات میں یہ معنیٰ ہے، کیا معنیٰ اس کی ذات میں یہ معنیٰ ہے؟ یعنی یہ خود اس پر دلالت کرتا ہے، یہ کسی اور سے جڑنے کا محتاج نہیں۔ جب خود اس پر دلالت کر رہا ہے تو گویا یہ معنیٰ اس کی ذات میں ہی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے بھئی خود بتلا رہے ہیں، کہتے ہیں وَالْمُرَادُ بِكَوْنِ الْمَعْنَى فِي نَفْسِهَا، ترجمہ سنو: اور معنیٰ کا نفسِ کلمہ میں ہونے سے مراد، كَوْنِ مصدر ہے نا، معنیٰ کا کلمے کی ذات میں ہونے سے مراد کیا ہے اب وہ بیان کرنے لگے ہیں: وَالْمُرَادُ بِكَوْنِ الْمَعْنَى فِي نَفْسِهَا اور معنیٰ کا کلمے کی ذات میں ہونے سے مراد یہ ہے کہ أَنْ تَدُلَّ عَلَيْهِ بِنَفْسِهَا کہ کلمہ اس پر خود دلالت کرے، کلمہ اس پر خود۔ جَاءَنِي زَيْدٌ بِنَفْسِهِ کیا ترجمہ؟ ہاں، زید خود آیا۔ جَاءَنِي زَيْدٌ بِنَفْسِهِ میرے پاس زید خود آیا، تو یہاں پر بھی کہ اس سے مراد یہ ہے أَنْ تَدُلَّ عَلَيْهِ بِنَفْسِهَا کہ کلمہ دلالت کرے اس معنیٰ پر خود، مِنْ غَيْرِ حَاجَةٍ إِلَى انْضِمَامِ كَلِمَةٍ أُخْرَى إِلَيْهَا بغیر اس حاجت کے کہ اس کے ساتھ کوئی اور کلمہ مل جائے۔ معنیٰ کا کلمے کی ذات میں ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کلمہ خود اس پر دلالت کرے بغیر اس حاجت کے اور ضرورت کے کہ اس کے ساتھ کوئی اور کلمہ ملے، کسی اور کلمے کے ساتھ ملنے کا وہ محتاج نہ ہو۔ جیسے میں نے اِبْتِدَاء کہا تو آپ کو اس کا معنیٰ شروع کرنا سمجھ میں آ گیا تو ہم کہیں گے یہ جو شروع کرنے والا معنیٰ ہے یہ کلمۂ اِبْتِدَاء کی ذات میں ہی موجود ہے، یہ خود ہی کیا کرتا ہے اس پر دلالت کرتا ہے، کسی اور کلمے کو ساتھ جوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ توجہ سے ادھر دیکھیے: معنیٰ کا کلمے کی ذات میں ہونے کا کیا مطلب ہے کہ کلمہ خود اس پر دلالت کرتا ہے اور وہ محتاج نہیں ہے کہ اس کے ساتھ کوئی اور کلمہ آ کر ملے۔ کیوں؟ لِاسْتِقْلَالِهِ بِالْمَفْهُومِيَّةِ، لِاسْتِقْلَالِهِ کی هِ ضمیر راجع ہے معنیٰ کو، لِاسْتِقْلَالِ الْمَعْنَى اس لیے کیونکہ وہ معنیٰ مستقل ہوتا ہے بِالْمَفْهُومِيَّةِ مفہوم ہونے کے اعتبار سے۔ وہ معنیٰ کیا ہوتا ہے؟ مستقل ہوتا ہے مفہوم ہونے کے اعتبار سے، یعنی وہ معنیٰ مستقلاً اس سے سمجھ میں آ رہا ہوتا ہے۔ اِبْتِدَاء سے شروع کرنے کا معنیٰ مستقلاً سمجھ میں آ رہا ہے، کسی اور کلمے کو ساتھ جوڑنے کی ضرورت نہیں۔ تو یہ جو لفظِ اِبْتِدَاء ہے اس کا کیا معنیٰ؟ شروع کرنا، شروع کرنا۔ تو اِبْتِدَاء کا معنیٰ ہے شروع کرنا، تو یہ جو شروع کرنے کا معنیٰ اِبْتِدَاء سے سمجھ میں آ رہا ہے یہ مستقلاً اس سے سمجھ میں آ رہا ہے، کسی اور کلمے کو ساتھ جوڑنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ مستقل بالمفہوم ہے کس سے؟ یہ جو شروع کرنے کا معنیٰ ہے یہ مستقل بالمفہوم ہے یعنی مستقلاً سمجھ میں آ رہا ہے کس سے؟ لفظِ اِبْتِدَاء سے، کسی اور کلمے کو ساتھ جوڑنے کی حاجت نہیں۔ لِاسْتِقْلَالِهِ بِالْمَفْهُومِيَّةِ بوجہ اس کے مستقل بالمفہوم ہونے کے۔ بِالْمَفْهُومِيَّةِ اس کے اندر یہ جو یائے مشدد اور گول تا ہے یہ مصدریت کے لیے ہے۔ آپ نے پڑھا تھا کہ یہ تا کئی معانی کے لیے آتی ہے، ان میں سے ایک معنیٰ کیا تھا؟ مصدریت، کہ صفت کو اگر آپ نے مصدر بنانا ہو تو اس کے ساتھ یائے مشدد اور گول تا ملا دیتے ہیں۔ جیسے فَاعِلٌ اور اسے آپ مصدر بنانا چاہتے ہیں تو کیا کہیں گے؟ فَاعِلِيَّةٌ، ترجمہ اب مصدر والا کرنا: فاعل ہونا۔ ضَارِبٌ پٹائی کرنے والا لیکن آپ اسے مصدر بنانا چاہتے ہیں تو ضَارِبِيَّةٌ، اب مصدر والا ترجمہ کرو کیا ترجمہ؟ ضارب ہونا۔ مَضْرُوبٌ وہ جس کی پٹائی کی گئی ہے لیکن آپ اسے مصدر بنانا چاہتے ہیں تو مَضْرُوبِيَّةٌ، یائے مشدد اور گول تا جوڑتے جائیں گے تو مَضْرُوبِيَّةٌ کیا ترجمہ؟ مضروب ہونا۔ تو یہاں بھی مَفْهُومِيَّةٌ کیا معنیٰ؟ مفہوم ہونا، یعنی وہ معنیٰ مستقل ہے مفہوم ہونے میں، اس لفظ سے خود بخود وہ معنیٰ سمجھ میں آتا ہے کسی اور لفظ کو ساتھ جوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ حاصلِ کلام کیا ہوا؟ وجہِ حصر ذکر کر رہے ہیں کہ کلمہ کی یہی تین قسمیں ہیں کیونکہ کلمہ یا تو دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر جو اس کلمہ کی ذات میں ہو گا، اور کلمہ کی ذات میں معنیٰ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ کہ وہ کلمہ سے خود بخود سمجھ میں آ رہا ہے اور وہ کلمہ محتاج نہیں ہے کہ اس کے ساتھ کسی اور لفظ کو بھی جوڑا جائے کیونکہ وہ معنیٰ مستقل بالمفہوم ہے یعنی مستقلاً اس لفظ سے سمجھ میں آ رہا ہے۔ أَوْ مِنْ صِفَتِهَا أَنْ لَا تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا۔ أَوْ مِنْ صِفَتِهَا أَنْ لَا تَدُلَّ۔ بھئی کافیہ کی عبارت کیا ہے؟ أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا أَوْ لَا یا تو وہ دلالت کرے گا اس معنیٰ پر یا نہیں کرے گا۔ تو صاحبِ جامی پوری عبارت یہاں بھی اسی طرح نکال کر بتلا رہے ہیں: أَوْ مِنْ صِفَتِهَا أَنْ لَا تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا۔ پوری عبارت یوں ہے۔ صاحبِ کافیہ نے تو مختصراً کہا أَوْ لَا یا نہیں، لیکن پوری عبارت کیسی ہے؟ أَوْ مِنْ صِفَتِهَا أَنْ لَا تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا۔ یہاں پر بھی مِنْ صِفَتِهَا نکال لیا، معلوم ہوا یہاں پر بھی مِنْ صِفَتِهَا کو خبرِ مقدم بنائیں گے اور أَنْ لَا تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا یہ مبتدا مؤخر ہے، اور مبتدا خبر مل کر، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ ہو کر یہ معطوف ہوا کس پر؟ أَنْ تَدُلَّ جو پیچھے آیا تھا: إِمَّا أَنْ تَدُلَّ أَوْ لَا تَدُلَّ، تو یہ اسی پر کیا ہو جائے گا؟ عطف ہو جائے گا۔ أَوْ مِنْ صِفَتِهَا یا کلمہ کی صفت یہ ہو گی کہ أَنْ لَا تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا کہ وہ دلالت نہیں کرے گا ایسے معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہو، بَلْ عَلَى مَعْنًى بلکہ وہ دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر یَحْتَاجُ فِي الدَّلَالَةِ عَلَيْهِ۔ یہ مَعْنًى نکرہ ہے اس کے بعد یَحْتَاجُ فعل آیا تو یہ اس کی صفت بنے گا۔ ادھر دیکھیے، کلمہ یا تو ایسے معنیٰ پر دلالت کرے گا جو اس کی ذات میں ہو گا یا ایسے معنیٰ پر دلالت نہیں کرے گا۔ جب ایسے معنیٰ پر دلالت نہیں کرے گا پھر کس پر دلالت کرے گا؟ تو بتلانے لگے ہیں: بلکہ پھر وہ ایسے معنیٰ پر دلالت کرے گا کہ وہ اس معنیٰ پر دلالت کرنے میں محتاج ہو گا دوسرے کلموں کا، وہ محتاج ہو گا دوسرے کلموں کا۔ تو کہتے ہیں وہ یا تو دلالت نہیں کرے گا ایسے معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہو، بَلْ عَلَى مَعْنًى بلکہ دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر، یہ یَحْتَاجُ کو صفت بنانا ہے معنیٰ کی، بلکہ وہ دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر کہ وہ معنیٰ محتاج ہے فِي الدَّلَالَةِ عَلَيْهِ اپنے اوپر دلالت ہونے میں، اپنے اوپر دلالت ہونے میں وہ محتاج ہے إِلَى انْضِمَامِ كَلِمَةٍ أُخْرَى إِلَيْهَا اس بات کا کہ ملے کوئی اور کلمہ اس کلمہ کے ساتھ، کہ کوئی اور کلمہ اس کے ساتھ ملے۔ دیکھو یہ سمجھ لیں عبارت ذرا یہاں مشکل ہے۔ اِبْتِدَاء کا کیا معنیٰ؟ شروع کرنا، اور یہ معنیٰ ابتدا کی ذات میں ہی موجود ہے یعنی یہ ابتدا خود ہی اس پر دلالت کرتا ہے، کسی اور کلمے کے ساتھ جڑنے کا محتاج نہیں۔ تو یہ گویا یہ جو شروع کرنے کا معنیٰ ہے یہ کس سے سمجھ میں آیا؟ ابتدا سے، یہ معنیٰ مستقل بالمفہوم ہے کس سے؟ لفظِ ابتدا سے، لفظِ ابتدا سے ہی یہ معنیٰ مستقلاً ہمیں سمجھ میں آ رہا ہے، کسی اور کلمے کو ساتھ جوڑنے کی ضرورت نہیں۔ اسی طرح لفظِ مِنْ ہے، مِنْ بھی عربی زبان میں ابتدا کے لیے آتا ہے۔ مِنْ بھی... تو اب دیکھو کلمہ کیا ہے؟ مِنْ۔ معنیٰ کیا ہے؟ شروع کرنا۔ توجہ سے ادھر دیکھو، کلمہ ہے مِنْ اور معنیٰ کیا ہے؟ شروع کرنا، لیکن یہ شروع کرنے کا معنیٰ یہ محتاج ہے، یہ محتاج ہے کس چیز میں؟ کہ یہ مِنْ اس پر دلالت کرے، مِنْ نے اس پر دلالت کرنی ہے نا، لیکن صرف مِنْ کہو تو دلالت ہوئی؟ نہیں۔ تو یہ شروع کرنے کا معنیٰ یہ محتاج ہے کس چیز میں؟ کہ مِنْ اس پر دلالت کرے، یہ محتاج ہے کہ مِنْ اس پر دلالت کرے، کس چیز کا محتاج ہے؟ کہ اس مِنْ کے ساتھ کوئی اور کلمہ آ کر مل جائے تاکہ یہ میرے اوپر کیا کر لے؟ دلالت کر لے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر دیکھو، کلمہ کیا؟ مِنْ۔ معنیٰ کیا؟ شروع کرنا۔ تو یہ شروع کرنے کا معنیٰ مِنْ سے سمجھ میں نہیں آتا، تو یہاں مِنْ کی ذات میں یہ معنیٰ نہیں ہے۔ جی۔ مِنْ کی ذات میں نہیں ہے۔ یعنی مِنْ خود اس پر دلالت نہیں کر رہا، یہ شروع کرنے والا جو معنیٰ ہے، یہ محتاج ہے کہ یہ مِنْ میرے اوپر دلالت کرے، کس چیز کا محتاج ہے؟ دوسرے کلمے... یہ جو شروع کرنے کا معنیٰ ہے یہ محتاج ہے کہ مِنْ اس پر دلالت کرے، کس طرح سے؟ مِنْ اس شروع کرنے پر دلالت کر رہا ہے؟ نہیں۔ مِنْ شروع کرنے پر دلالت خود بخود نہیں کر رہا، لیکن یہ شروع کرنے والا معنیٰ ہے، یہ محتاج ہے، یہ چاہتا ہے کہ مِنْ کیا کر لے؟ میرے اوپر دلالت کر لے۔ تو دلالت کے لیے محتاج ہوا یہ معنیٰ، یہ معنیٰ محتاج ہے، کس چیز کا محتاج ہے؟ کہ مِنْ کے ساتھ کوئی اور کلمے مل جائیں تاکہ یہ میرے اوپر کیا کر دے؟ دلالت کر دے اور میں اس سے مفہوم ہو جاؤں۔ جی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں بَلْ عَلَى مَعْنًى بلکہ وہ کلمہ دلالت کرتا ہے ایسے معنیٰ پر يَحْتَاجُ کہ وہ معنیٰ جو ہے محتاج ہوتا ہے فِي الدَّلَالَةِ عَلَيْهِ، محتاج ہوتا ہے کس چیز میں؟ اپنے اوپر دلالت ہونے میں۔ شروع کرنا محتاج ہے کہ میرے اوپر دلالت ہو جائے کس کی؟ مِنْ کی۔ تو یہ اپنے اوپر دلالت میں محتاج ہے مِنْ کا کہ اس کے ساتھ کوئی اور... کلمہ کیا؟ مِنْ۔ معنیٰ کیا؟ شروع کرنا۔ لیکن کیا مِنْ اکیلا کہو تو شروع کرنا سمجھ میں آیا؟ نہیں۔ تو یہ مِنْ کا معنیٰ تو ہے شروع کرنا، یہ شروع کرنا اس سے مفہوم ہونا چاہیے، اس مِنْ سے سمجھ میں آنا چاہیے، لیکن یہ معنیٰ محتاج ہے کہ یہ کب اس سے مفہوم ہو گا؟ جب اس کے ساتھ دوسرے کلمے کو جوڑیں گے، پھر یہ اس پر دلالت ہو جائے گی۔ بات سمجھ... بَلْ عَلَى مَعْنًى يَحْتَاجُ فِي الدَّلَالَةِ عَلَيْهِ، عَلَيْهِ کی هَا ضمیر بھی معنیٰ کو راجع ہے، کہ ایسا معنیٰ کہ وہ معنیٰ محتاج ہے اپنے اوپر دلالت ہونے میں کہ یہ میرے اوپر دلالت کر لے، إِلَى انْضِمَامِ كَلِمَةٍ أُخْرَى إِلَيْهَا اس بات کا محتاج ہے کہ مل جائے کوئی دوسرا کلمہ إِلَيْهَا اس کلمۂ مِنْ کے ساتھ۔ کوئی دوسرا کلمہ اس کلمے کے ساتھ مل جائے، جو بھی حرف ہو، مِنْ کی تو میں مثال، مِنْ بطورِ مثال کے میں ذکر کر رہا ہوں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ حاصلِ کلام ادھر دیکھیے۔ کلمہ یا تو دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہو گا یا نہیں کرے گا۔ ذات میں معنیٰ ہونے کا کیا معنیٰ؟ کہ وہ کلمہ خود بخود اس معنیٰ پر دلالت کرے گا یعنی معنیٰ خود بخود اس سے سمجھ میں آئے گا، وہ معنیٰ محتاج نہیں ہے کہ اس کے ساتھ کوئی اور کلمہ جوڑو پھر میں اس سے سمجھ میں آؤں گا، نہیں نہیں، جیسے ہی اِبْتِدَاء میں نے کہا آپ کو شروع کرنا سمجھ میں آ گیا۔ یا وہ دلالت نہیں کرے گا ایسے معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہو گا، بلکہ ایسے معنیٰ پر دلالت کرے گا کہ وہ معنیٰ محتاج ہے کہ اس پر دلالت ہو جائے اس حرف کے ذریعے، تو یہ محتاج ہے، کس چیز کا؟ کہ اس کلمہ کے ساتھ کوئی اور کلمہ ساتھ ملایا جائے تاکہ یہ میرے اوپر دلالت کر دے، لِعَدَمِ اسْتِقْلَالِهِ بِالْمَفْهُومِيَّةِ بوجہ اس کے مستقل بالمفہوم نہ ہونے کے، کہ یہ معنیٰ اس سے مستقل بالمفہوم نہیں، مستقلاً مِنْ سے شروع کرنا سمجھ میں نہیں آ رہا۔ وَسَيَجِيءُ تَحْقِيقُ ذٰلِكَ فِي بَيَانِ حَدِّ الِاسْمِ إِنْ شَاءَ اللّٰهُ تَعَالَىٰ اور عنقریب اس بات کی تحقیق آ جائے گی فِي بَيَانِ حَدِّ الِاسْمِ اسم کی تعریف کے بیان میں إِنْ شَاءَ اللّٰهُ تَعَالَىٰ۔ بھئی اس کی تحقیق آ جائے گی، کس کی تحقیق آ جائے گی؟ معنیٰ کا مستقل بالمفہوم ہونے کا کیا مطلب ہے، اس کی تحقیق کہتے ہیں آگے ہم اسم کی تعریف کریں گے تو وہاں پر اس کی تفصیل آ جائے گی۔ تو کہتے ہیں وَسَيَجِيءُ تَحْقِيقُ ذٰلِكَ اور اس کی عنقریب تحقیق آ جائے گی، کس کی تحقیق؟ معنیٰ کے مستقل بالمفہوم ہونے کی تحقیق آ جائے گی فِي بَيَانِ حَدِّ الِاسْمِ اسم کی تعریف کے بیان میں إِنْ شَاءَ اللّٰهُ تَعَالَىٰ۔ اَلْقِسْمُ الثَّانِي، ادھر دیکھیے، پھر اب پہلے عبارت سمجھ لیں۔ ادھر دیکھیے، انہوں نے کیا کہا؟ وجہِ حصر ذکر کر رہے ہیں کہ کلمہ یا تو دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہو گا أَوْ لَا یا دلالت نہیں کرے گا۔ تو گویا دو قسمیں ہو گئیں۔ پہلی قسم کیا؟ کلمہ یا تو ایسے معنیٰ پر دلالت کرے گا جو اس کی ذات میں ہو گا، دوسری قسم؟ دلالت نہیں کرے گا ایسے معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہو گا۔ یہ جو دوسرا ہے یہ ہے حرف۔ کلمہ جب ایسے معنیٰ پر دلالت نہ کرے جو اس کی ذات میں ہو تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ حرف کہتے ہیں۔ تو وہی بیان کر رہے ہیں: اَلْقِسْمُ الثَّانِي اَلْحَرْفُ، متن ذرا دیکھو، اَلْقِسْمُ الثَّانِي الْحَرْفُ دوسری قسم کیا ہے؟ حرف ہے، دوسری قسم کون سی؟ وہ کلمہ جو اپنے معنیٰ پر خود دلالت نہ کرے وہ حرف ہے۔ اَلْقِسْمُ الثَّانِي، صاحبِ جامی نے اَلثَّانِي سے پہلے اَلْقِسْمُ کا لفظ نکالا، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ اَلثَّانِي اَلْقِسْمُ کی صفت ہے۔ اَلْقِسْمُ الثَّانِي، تو یہ ثَانِي کس کی صفت ہے؟ اَلْقِسْمُ کی، موصوف محذوف جو ہے اَلْقِسْمُ ہے۔ دراصل یہاں شبہ پیدا ہوتا تھا کہ بھئی صاحبِ کافیہ کو اَلثَّانِيَةُ کہنا چاہیے تھا، کیونکہ بات کس کی چل رہی ہے؟ کلمہ کی، اور کلمہ مؤنث ہے اور مؤنث کی صفت بھی مؤنث اَلثَّانِيَةُ آنی چاہیے۔ تو جواب دے دیا صاحبِ جامی نے کہ یہ اَلثَّانِي کلمہ کی صفت نہیں ہے بلکہ اَلْقِسْمُ الثَّانِي جو دو قسمیں بیان ہو گئیں کلمہ کی، تو یہ دوسری قسم کی بات ہو رہی ہے، تو اَلثَّانِي کس کی صفت ہے؟ قِسْمُ کی۔ تو کہتے ہیں اَلْقِسْمُ الثَّانِي اور دوسری قسم جو ہے وَهُوَ مَا لَا يَدُلُّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا اور یہ وہ کلمہ جو دلالت نہ کرے ایسے معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہو، اَلْحَرْفُ وہ کیا ہے؟ حرف ہے، كَمِنْ وَإِلَى جیسے کہ مِنْ اور إِلَى ہیں، فَإِنَّهُمَا يَحْتَاجَانِ کیونکہ مِنْ اور إِلَى یہ دونوں محتاج ہیں فِي الدَّلَالَةِ عَلَى مَعْنَيَيْهِمَا اپنے معنیٰ پر دلالت کرنے میں۔ مِنْ اور إِلَى اپنے معنیٰ پر دلالت کرنے میں محتاج ہیں، اور ان کا معنیٰ کیا ہے؟ بتلا رہے ہیں: أَعْنِي الِابْتِدَاءَ وَالِانْتِهَاءَ یعنی ابتدا اور انتہا۔ مِنْ کا کیا معنیٰ؟ ابتدا، اور إِلَى کا کیا معنیٰ؟ انتہا۔ تو یہ دونوں اپنے معنیٰ یعنی ابتدا اور انتہا پر دلالت کرنے میں محتاج ہیں إِلَى كَلِمَةٍ أُخْرَى ایک دوسرے کلمے کے، كَالْبَصْرَةِ وَالْكُوفَةِ جیسے کہ بصرہ اور کوفہ ہیں فِي قَوْلِكَ آپ کے اس قول کے اندر: سِرْتُ مِنَ الْبَصْرَةِ إِلَى الْكُوفَةِ میں چلا بصرہ سے لے کر کوفہ تک۔ سَارَ يَسِيرُ سَيْرًا میں نے بتلایا اس کا معنیٰ ہے چلنا۔ میں چلا بصرہ سے کوفہ تک، تو میرے چلنے کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟ بصرہ سے، یہ کس نے بتایا؟ مِنْ نے، اور میرے چلنے کی انتہا کہاں پر ہوئی؟ کوفہ پر، یہ کس نے بتایا؟ إِلَى نے۔ تو مِنْ اور إِلَى، مِنْ آتا ہے ابتدا کے لیے، إِلَى آتا ہے انتہا کے لیے، لیکن یہ اپنے معنیٰ پر دلالت نہیں کرتے جب تک ان کے ساتھ اور کلمے نہ جوڑے جائیں۔ یہاں ان کے ساتھ دیکھو اور کلمے جڑ گئے تو مِنْ نے اپنے ابتدا والے معنیٰ پر اور إِلَى نے اپنے انتہا والے معنیٰ پر دلالت کر دی۔ یہاں تک بات اچھی طرح سمجھ میں آ گئی۔ اب آگے وجہِ تسمیہ ذکر کر رہے ہیں کہ حرف کو حرف کیوں کہتے ہیں؟ بھئی ادھر دیکھیے، حرف کا معنیٰ ہوتا ہے طرف، جانب، تو حرف بھی چونکہ کلام میں ایک جانب میں واقع ہوتا ہے اس لیے اس کو حرف کہتے ہیں۔ حرف بھی کیا ہوتا ہے؟ کلام میں ایک جانب میں، ایک طرف یا ایک کنارے پر واقع ہوتا ہے اس لیے اس کو حرف کہتے ہیں۔ آپ کہیں گے بھئی حرف تو کبھی درمیان میں بھی آ جاتا ہے، زَيْدٌ فِي الدَّارِ، یہ فِي دیکھو حرف ہے اور درمیان میں آ گیا زید اور دار کے۔ تو جواب یاد رکھنا بھئی کنارے پر ہونے کا یہ معنیٰ نہیں ہے کہ جگہ کے اعتبار سے کنارے پر ہو، بلکہ کنارے کا مطلب یہ ہے کہ یعنی کلام کا اہم جز یہ نہیں بنتا۔ کلام کے اہم جز دو ہیں: ایک مسند اور ایک مسند الیہ۔ تو اسم اور فعل یہ جو ہیں مسند اور مسند الیہ بنتے ہیں، حرف نہ مسند بنتا ہے اور نہ مسند الیہ، تو یہ ایک کنارے پر ہے، ایک جانب ہے، نہ یہ مسند ہے اور نہ یہ مسند الیہ ہے۔ کہتے ہیں وَإِنَّمَا سُمِّيَ هٰذَا الْقِسْمُ حَرْفًا اس قسم کو حرف کہتے ہیں لِأَنَّ الْحَرْفَ فِي اللُّغَةِ الطَّرَفُ اس لیے کیونکہ حرف جو ہے عربی زبان میں طرف کو کہتے ہیں، یعنی جانب کو، وَهُوَ فِي طَرَفٍ اور حرف بھی کیا ہوتا ہے؟ ایک طرف میں ہوتا ہے، أَيْ جَانِبٍ مُقَابِلٍ لِلِاسْمِ وَالْفِعْلِ یعنی ایک جانب میں ہوتا ہے اسم اور فعل کے مقابلے میں۔ اسم اور فعل کے مقابلے میں جانب میں ہوتا ہے۔ تو کہتے ہیں وَهُوَ فِي طَرَفٍ اور حرف بھی ایک طرف میں ہوتا ہے، أَيْ جَانِبٍ مُقَابِلٍ لِلِاسْمِ وَالْفِعْلِ یعنی ایک ایسی جانب جو اسم اور فعل کے مقابل ہوتی ہے، حَيْثُ يَقَعَانِ عُمْدَةً فِي الْكَلَامِ اس طور پر کہ یہ جو اسم اور فعل ہیں یہ کلام میں عمدہ واقع ہوتے ہیں، وَهُوَ لَا يَقَعُ عُمْدَةً فِيهِ اور یہ جو حرف ہے یہ کلام میں عمدہ واقع نہیں ہوتا، كَمَا سَتَعْرِفُ جیسے کہ عنقریب آپ جان لیں گے۔ عنقریب آپ جان لیں گے کہ اسم اور فعل کلام میں عمدہ واقع ہوتے ہیں، حرف عمدہ واقع نہیں ہوتا۔ اس کو اچھی طرح سمجھ لیں بھئی۔ عمدہ کسے کہتے ہیں کلام کے اندر؟ عموماً شروحات اٹھائیں گے تو وہ عموماً یہی لکھتے ہیں کہ عمدہ جو کلام میں اعلیٰ ہے یعنی مسند الیہ۔ ایک مسند ہوتا ہے اور ایک مسند الیہ۔ مسند الیہ وہ ہے جس کے بارے میں بات کی جائے اور مسند جو بات کی جائے، تو مسند الیہ کلام میں کہتے ہیں اعلیٰ ہے اس لیے اس کو عمدہ کہتے ہیں۔ لیکن یہ درست نہیں بھئی، سمجھ لیں عمدہ کسے کہتے ہیں۔ یاد رکھو یہاں دو لفظ ہیں: ایک ہے عمدہ، عُمْدَةٌ اور ایک ہے فضلہ، فَضْلَةٌ۔ عمدہ اور فضلہ یہ ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔ عمدہ کا معنیٰ ہے کلام کا اعلیٰ حصہ اور فضلہ کا معنیٰ ہے زائد، یعنی یہ کلام کا زائد حصہ ہے، اگر یہ نہ بھی ہو تو بھی کلام درست ہے۔ تو عمدہ کسے کہتے ہیں؟ عمدہ کلام کا بنیادی اعلیٰ حصہ جو ہے، یوں کہیں کلام کا بنیادی جز جو ہیں اس کو عمدہ کہتے ہیں اور کلام کے بنیادی جز دو ہیں: ایک مسند، ایک مسند الیہ۔ تو مسند بھی عمدہ ہے اور مسند الیہ بھی عمدہ ہے، جیسے مبتدا اور خبر۔ مبتدا کیا ہے؟ مسند الیہ، اور خبر کیا ہے؟ مسند، تو یہ دونوں عمدہ ہیں۔ اسی طرح جملہ فعلیہ کے اندر فعل اور فاعل۔ فعل کیا ہے؟ مسند، اور فاعل کیا ہے؟ مسند الیہ، تو یہ دونوں عمدہ ہیں۔ اسی طرح إِنَّ کا اسم اور خبر۔ إِنَّ کس پر داخل ہوتا ہے؟ مبتدا اور خبر پر۔ تو إِنَّ کا اسم مبتدا کے درجے میں ہے اور اس کی خبر مبتدا کی خبر کے درجے میں ہے، تو إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، تو إِنَّ کا اسم کیا؟ زَيْدًا یہ مسند الیہ ہے اور قَائِمٌ اس کی خبر ہے إِنَّ کی، تو یہ بھی کیا ہیں کلام میں عمدہ ہیں۔ یا اسی طرح كَانَ کا اسم اور خبر، كَانَ کا اسم کیا ہوتا ہے؟ مسند الیہ، اور كَانَ کی خبر کیا ہوتی ہے؟ مسند ہوتی ہے۔ تو عمدہ کسے کہتے ہیں؟ کلام کا عمدہ اور اعلیٰ اور بنیادی جز جو ہے اس کو عمدہ کہتے ہیں اور وہ دو ہیں: مسند بھی اور مسند الیہ بھی۔ یعنی یہ کلام کے وہ جز ہیں کہ جن کے بغیر کلام پورا نہیں ہوتا، اور ان میں سے کسی کو حذف کرنا جائز نہیں الا یہ کہ کوئی دلیل اس کے قائم مقام ہو جائے۔ اگر آپ عمدہ کو حذف کریں گے تو کلام فاسد ہو جائے گا، کلام میں خلل آ جائے گا، اس کا پورا معنیٰ ہی سمجھ میں نہیں آئے گا۔ زَيْدٌ قَائِمٌ، زَيْدٌ ہے مبتدا اور قَائِمٌ ہے اس کی خبر، تو زید کو حذف کر دیں، صرف قَائِمٌ کہیں، بات کسی کو سمجھ میں نہیں آئے گی، یا صرف زید کہیں قَائِمٌ کو حذف کر دیں، تو بات کسی کو سمجھ میں نہیں آئے گی۔ تو عمدہ کلام کا وہ اعلیٰ اور بنیادی جز کہ اس کو حذف کر دیں تو کلام میں خلل آ جائے، کلام فاسد ہو جائے، اور اس کو اگر حذف کرنا بھی پڑے تو وہاں کوئی دلیل قائم کرنا پڑے گی، کوئی قرینہ ایسا ہونا چاہیے جس سے سننے والے کو پتہ چل جائے کہ یہاں پر یہ مبتدا محذوف ہے یا خبر محذوف ہے۔ تو عمدہ کیا ہے کلام میں؟ مسند اور مسند الیہ۔ جملہ اسمیہ میں مسند الیہ کو کیا کہتے ہیں؟ مبتدا، اور مسند کو کیا کہتے ہیں؟ خبر، یہ دونوں عمدہ ہیں۔ اسی طرح جملہ فعلیہ کے اندر فعل ہے مسند اور فاعل ہے مسند الیہ، یہ دونوں بھی کیا ہیں؟ عمدہ ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اسی طرح میں نے إِنَّ اور كَانَ وغیرہ کی مثال دی، مطلب جو بھی مسند اور مسند الیہ کے درجے میں ہیں وہ سب کیا ہیں؟ عمدہ ہیں کلام کے اندر۔ جبکہ ان کے علاوہ جو ہیں ان کو فضلہ کہتے ہیں۔ فضلہ کا معنیٰ زائد چیز۔ جیسے مفاعیلِ خمسہ ہیں: مفعول بہ ہے، مفعول فیہ ہے، مفعول لہ ہے، مفعول معہ ہے اور مفعولِ مطلق ہے، یہ سارے کیا ہیں؟ یہ زائد ہیں، اسی طرح حال ہے، تمیز ہے وغیرہ اور جتنی چیزیں آ گئیں وہ سب کیا ہیں؟ فضلہ ہیں، زائد ہیں، یعنی ان کو حذف کر دیں تو کلام میں کوئی خلل اور خرابی نہیں آتی۔ جیسے دیکھو ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًا۔ ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًا، زید نے عمر کی پٹائی کی۔ ضَرَبَ فعل یہ مسند ہے اور زَيْدٌ مسند الیہ فاعل ہے، اور یہ عَمْرًا یہ جو مفعول بہ آیا یہ زائد ہے، اس کو آپ حذف بھی کر دیں کلام پھر بھی پورا ہے: ضَرَبَ زَيْدٌ زید نے پٹائی کی۔ کلام میں کوئی خرابی آئی؟ کوئی خرابی نہیں آئی۔ صرف مفعول کا پتہ نہیں چلا آپ کو، کوئی حرج نہیں۔ ضَرَبَ زَيْدٌ سے اتنا تو پتہ چل گیا کہ پٹائی ہوئی ہے، زید نے پٹائی کی ہے، کوئی نہ کوئی مضروب ہے، لیکن وہ کون ہے میں آپ کو نہیں بتانا چاہتا، میں نے اس کو حذف کر دیا۔ تو مسند اور مسند الیہ کے علاوہ کلام کے باقی اجزا کیا کہلاتے ہیں؟ فضلہ، اور ان کو فضلہ اس لیے کہتے ہیں کہ ان کے بغیر بھی بات پوری ہو جاتی ہے۔ لیکن ایک گہری بات یاد رکھنا، کبھی کبھار فضلہ بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ فضلہ کا یہ معنیٰ نہیں کہ وہ بالکل ہی بے کار ہے بھئی، نہیں نہیں، بالکل بے کار نہیں، مطلب یہ تھا کہ اس کو حذف بھی کر دیں تو کلام پھر بھی ٹھیک رہتا ہے، لیکن بعض اوقات فضلہ بھی ضروری ہو جاتا ہے، اس کا ذکر کریں گے تو بات ٹھیک ہو گی، اس کو ذکر نہیں کریں گے تو بات ٹھیک نہیں ہو گی۔ مواقع مختلف ہیں، کہیں فضلہ زائد ہوتا ہے اور کبھی کبھار فضلہ ضروری بھی بن جاتا ہے، اس کو اگر حذف کریں گے تو کلام کا معنیٰ ہی خراب ہو جائے گا۔ جیسے قرآن میں اللہ فرماتے ہیں: وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا اور تم نہ چلو زمین پر اکڑ کر۔ تو وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ، اب یہ مَرَحًا کیا ہے؟ یہ حال ہے اور یہ فضلہ ہے، فضلہ ہے لیکن اس کو حذف کریں گے تو کلام کا معنیٰ خراب ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ منع کس سے فرما رہے ہیں؟ کہ زمین پر اکڑ کر نہ چلو، اور اگر مَرَحًا کو حذف کر دیں تو معنیٰ کیا بنے گا؟ زمین پر نہ چلو، تو کیا زمین پر چلنے سے اللہ تعالیٰ روک رہے ہیں یا تکبر سے روک رہے ہیں؟ تکبر سے روک رہے ہیں، تو مَرَحًا کو حذف کریں گے تو معنیٰ ہی خراب ہو جائے گا کلام کا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو فضلہ بھی کبھی ضروری ہو جاتا ہے کلام کے اندر یعنی اس کا ذکر۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ لیکن عموماً جب عمدہ کا لفظ بولا... جائے، تو اسم کے لیے بولا جاتا ہے۔ کس کے لیے؟ اسم۔ لہٰذا فعل کو نکال دو۔ تو جب عمدہ کا لفظ بولا جائے تو تین چیزیں مراد لیتے ہیں عموماً، کون سی؟ مبتدا، خبر اور فاعل یا نائب فاعل۔ توجہ ہے؟ پھر سنو، جملہ دو قسم پر ہے: ایک جملہ اسمیہ، ایک جملہ فعلیہ۔ جملہ اسمیہ میں کیا کیا ہیں؟ مبتدا اور خبر۔ مبتدا ہے مسند الیہ اور خبر ہے مسند، دونوں عمدہ ہیں کیونکہ ان سے مل کر کلام پورا ہو جاتا ہے۔ جملہ فعلیہ میں فعل ہے اور آگے فاعل یا نائب فاعل آئے گا۔ فعلِ معروف ہو تو فاعل آئے گا، فعلِ مجہول ہو تو نائب فاعل۔ تو یہ جو فعل ہے یہ ہے مسند اور یہ جو فاعل یا نائب فاعل ہے یہ مسند الیہ، تو یہ دونوں کیا ہیں؟ عمدہ۔ لیکن عمدہ بول کر عموماً اسم مراد لیتے ہیں۔ کیا مراد لیتے ہیں؟ اسم۔ تو اس میں سے ایک تو فعل ہے جملہ فعلیہ میں، مسند تو فعل ہے لہٰذا اس کو نکال دو۔ اب جب میں عمدہ کا لفظ کہوں تو کتنی چیزیں رہ گئیں؟ تین چیزیں۔ دیکھو بھئی جملہ فعلیہ اور جملہ اسمیہ۔ جملہ اسمیہ کے اندر عمدہ کیا کیا؟ مبتدا اور خبر۔ جملہ فعلیہ میں کیا ہے؟ فعل اور فاعل یا نائب فاعل۔ فعل کو ذرا نکال دو۔ اب کل کتنی چیزیں رہ گئیں؟ ہاں، کل کتنی چیزیں رہ گئیں؟ تین چیزیں: مبتدا، خبر اور فاعل یا نائب فاعل۔ فاعل یا نائب فاعل یہ ایک ہی ہیں، ایک شمار کر لو، صرف فاعل کہہ دو، نائب فاعل اسی کے ساتھ ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو عمدہ جب بولا جائے تو یہ تین چیزیں مراد ہوتی ہیں: کیا کیا؟ مبتدا، خبر اور فاعل یا نائب فاعل۔ یہ چیزیں جو ہیں ان کو عمدہ کہتے ہیں۔ یہ معنیٰ ہے کہ حَيْثُ يَقَعَانِ عُمْدَةً فِي الْكَلَامِ اس طور پر کہ یہ اسم اور فعل کلام میں عمدہ ہو کر واقع ہوتے ہیں، وَهُوَ لَا يَقَعُ عُمْدَةً فِيهِ اور حرف جو ہے کلام میں عمدہ ہو کر واقع نہیں ہوتا، كَمَا سَتَعْرِفُ جیسے کہ عنقریب آپ جان لیں گے۔ وَالْقِسْمُ الْأَوَّلُ، جی، اب آگے مزید وہ وجہِ حصر چل رہی ہے۔ ادھر دیکھیے، وجہِ حصر کیا ذکر ہوئی تھی؟ کہ کلمہ یا تو دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہو گا یا دلالت نہیں کرے گا۔ دو قسمیں بن گئیں۔ پہلی قسم جو دلالت کرے، اور دوسری قسم جو دلالت نہ کرے۔ دوسری قسم کا کیا نام ہے؟ حرف۔ پہلی قسم، کہ جو اپنے معنیٰ پر خود دلالت کرے، اس میں پھر کہ اس دلالت کے ساتھ پھر کوئی تین زمانوں میں سے ایک زمانہ ملا ہو گا یا ملا نہیں ہو گا۔ اگر ملا ہو تو وہ فعل ہے، اور اگر نہ ملا ہو تو وہ اسم ہے۔ اب یہ بیان کریں گے۔ تو کہتے ہیں وَالْقِسْمُ الْأَوَّلُ اور پہلی قسم، بھئی پہلی قسم کون سی ہے خود بتلا رہے ہیں شارحِ جامی: وَهُوَ مَا يَدُلُّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا یعنی وہ کلمہ جو اپنے معنیٰ پر خود دلالت کرے، إِمَّا مِنْ صِفَتِهَا یا تو اس کی صفت یہ ہو گی أَنْ يَقْتَرِنَ ذٰلِكَ الْمَعْنَى الْمَدْلُولُ عَلَيْهِ بِنَفْسِهَا فِي الْفَهْمِ عَنْهَا بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ۔ إِمَّا مِنْ صِفَتِهَا أَنْ يَقْتَرِنَ، یہاں پھر مِنْ صِفَتِهَا نکالا، اسی وجہ سے، کیا وجہ تھی؟ کہ یہاں پر مبتدا کیا ہے؟ اَلْقِسْمُ الْأَوَّلُ، اور آگے إِمَّا أَنْ يَقْتَرِنَ یہ أَنْ نے جملے کو کس معنیٰ میں کر دیا؟ مصدر کے معنیٰ میں، یہ خبر ہے، تو اَلْقِسْمُ الْأَوَّلُ ہوا مبتدا اور أَنْ يَقْتَرِنَ ہوئی خبر، اور خبر مصدر ہے اور مصدر کا حمل تو ذات پر صحیح نہیں، تو بتلا دیا کہ یہاں پر بھی مِنْ صِفَتِهَا یعنی خبرِ مقدم محذوف ہے اور أَنْ يَقْتَرِنَ یہ اقتران کے معنیٰ میں ہو کر یہ مبتدا مؤخر ہے، مبتدا اور خبر مل کر یہ جملہ اسمیہ ہو کر یہ خبر ہے کس کی؟ اَلْقِسْمُ الْأَوَّلُ کی۔ دیکھیے بھئی کتاب پر: إِمَّا مِنْ صِفَتِهَا أَنْ يَقْتَرِنَ ذٰلِكَ الْمَعْنَى الْمَدْلُولُ عَلَيْهِ بِنَفْسِهَا فِي الْفَهْمِ عَنْهَا۔ تو کہتے ہیں إِمَّا مِنْ صِفَتِهَا تو یا تو اس کلمہ کی صفت یہ ہو گی أَنْ يَقْتَرِنَ کہ ملا ہوا ہو ذٰلِكَ الْمَعْنَى وہ معنیٰ۔ أَنْ يَقْتَرِنَ کے بعد ذٰلِكَ الْمَعْنَى کا لفظ نکال کر ضمیر کا مرجع بتلا دیا کہ يَقْتَرِنَ کے اندر هُوَ ضمیر، اس کو یہ نہ سمجھنا کہ لفظ کی طرف راجع ہے، اَلْقِسْمُ الْأَوَّلُ تو لفظ ہے نا، کلمہ ہے، کیا ہے؟ کلمہ ہے۔ تو یہ نہ سمجھنا کہ یہ قسمِ اول کو ضمیر راجع ہے یعنی لفظ کو راجع ہے، کیونکہ لفظ زمانے کے ساتھ نہیں ملا ہوتا بلکہ معنیٰ زمانے کے ساتھ ملا ہوتا ہے۔ ادھر دیکھیے، ایک ہے کلمہ، ایک ہے اس سے جو معنیٰ سمجھ میں آ رہا ہے۔ تو یہ جو معنیٰ ہے یہ تین زمانوں میں سے کسی زمانے سے ملا ہوتا ہے، جو لفظ ہے وہ زمانے سے نہیں ملا ہوتا۔ مجھے بتائیے ضَرَبَ، یہ ایک فعل ہے۔ یہ لفظ زمانے سے ملا ہوا ہے یا اس کا جو معنیٰ ہے پٹائی کرنا وہ زمانے کے ساتھ ملی ہوئی ہے؟ وہ پٹائی کرنا زمانے کے ساتھ ملی ہوئی ہے، معلوم ہوا وہ پٹائی کس زمانے میں ہوئی ہے؟ ماضی کے زمانے میں ہوئی ہے۔ تو لفظ زمانے سے نہیں جڑتا بلکہ کیا جڑتا ہے؟ معنیٰ زمانے کے ساتھ ملا ہوتا ہے۔ میں نے کہا ضَرَبَ، جی، کیا معنیٰ؟ یہ ضَرَبَ کا لفظ زمانے کے ساتھ ملا ہوا ہے یا اس کا جو معنیٰ ہے پٹائی کرنا وہ زمانے کے ساتھ ملا ہوا ہے؟ پٹائی کرنا زمانے کے ساتھ ہے کہ یعنی وہ پٹائی کس میں ہوئی ہے؟ زمانۂ ماضی میں ہوئی ہے۔ تو لفظ زمانے سے نہیں جڑا ہوتا بلکہ معنیٰ زمانے کے ساتھ جڑا ہوتا ہے، تو اسی لیے أَنْ يَقْتَرِنَ کے بعد ذٰلِكَ الْمَعْنَى نکال کر ضمیر کا مرجع بتلا دیا۔ یا تو اس کلمہ کی صفت یہ ہو گی کہ ملا ہوا ہو گا وہ معنیٰ، بھئی کون سا معنیٰ؟ اَلْمَدْلُولُ عَلَيْهِ بِنَفْسِهَا جو مدلول علیہ ہے بِنَفْسِ الْكَلِمَةِ، جو نفسِ کلمہ سے سمجھ میں آ رہا ہے، یعنی نفسِ کلمہ اس پر دلالت کر رہا ہے، نفسِ کلمہ کا جو مدلول ہے۔ أَنْ يَقْتَرِنَ ذٰلِكَ الْمَعْنَى الْمَدْلُولُ عَلَيْهِ بِنَفْسِهَا فِي الْفَهْمِ عَنْهَا، أَنْ يَقْتَرِنَ کہ ملا ہوا ہو ذٰلِكَ الْمَعْنَى وہ معنیٰ جو ہے، کون سا معنیٰ؟ اَلْمَدْلُولُ عَلَيْهِ بِنَفْسِهَا جو مدلول علیہ ہے نفسِ کلمہ سے، نفسِ کلمہ جس پر دلالت کر رہا ہے، وہ معنیٰ ملا ہوا ہو۔ کس کے ساتھ ملا ہو؟ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانے سے۔ درمیان میں فِي الْفَهْمِ عَنْهَا کی قید بڑھا دی صاحبِ جامی نے۔ یہ فِي الْفَهْمِ عَنْهَا کی قید کے ذریعے دراصل مصدر کو نکالنا مقصود ہے کیونکہ مصدر بھی فعل کی تعریف میں داخل ہو رہا تھا۔ مصدر بھی... وجہِ حصر ذکر کر رہے ہیں کہ کلمہ یا تو اپنے معنیٰ پر خود دلالت کرے گا یا دلالت نہیں کرے گا۔ اگر خود اپنے معنیٰ پر دلالت کرے پھر وہ معنیٰ تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانے سے ملا ہو گا یا ملا نہیں ہو گا۔ اگر وہ معنیٰ تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانے سے ملا ہے تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ فعل کہتے ہیں، توجہ ہے؟ وہ معنیٰ اگر تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانے سے ملا ہوا ہے تو اس کو فعل کہتے ہیں۔ اس میں مصدر بھی فعل کے اندر داخل ہو گیا، مصدر بھی، کیونکہ مصدر مثلاً ضَرْبٌ ہے۔ ضَرْبٌ کا کیا معنیٰ؟ پٹائی کرنا، مارنا۔ یہ ضرب جو ہے، پٹائی کرنا ہمیشہ کسی نہ کسی زمانے میں ہو گی۔ شُرْبٌ کا کیا معنیٰ؟ پینا۔ پینا یہ ہمیشہ کسی نہ کسی زمانے میں ہو گا۔ قَوْلٌ کا کیا معنیٰ؟ کہنا، بات کرنا۔ یہ ہمیشہ کسی نہ کسی زمانے میں ہو گا۔ کیا آپ مجھے کوئی ایسی ضرب دکھا سکتے ہیں جو تینوں زمانوں میں سے کسی کے اندر نہ ہو؟ ضرب جب بھی ہو گی، مصدر جب بھی ہو گا، تینوں زمانوں میں سے کسی ایک زمانے میں پایا جائے گا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو دیکھو انہوں نے فعل کی کیا تعریف کی؟ کہ وہ معنیٰ ملا ہوا ہو کس کے ساتھ؟ تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانے کے ساتھ، اور مصدر بھی تین زمانوں میں سے کسی... مصدر وہ اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کرتا ہے اور وہ ہمیشہ تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانے کے اندر ہوتا ہے، تو یہ بھی فعل کی تعریف میں داخل ہو رہا تھا۔ تو صاحبِ جامی نے فِي الْفَهْمِ عَنْهَا کی قید کے ذریعے مصدر کو نکال دیا۔ مصدر کو نکال دیا۔ کیونکہ فِي الْفَهْمِ عَنْهَا کا کیا معنیٰ؟ کہ اس کلمہ سے مفہوم ہونے میں، یعنی ادھر دیکھیے، اس کلمہ سے جو معنیٰ مفہوم ہو رہا ہے اس کے ساتھ زمانہ ملا ہوا ہو، یعنی وہ معنیٰ مفہوم ہونے کے اندر ہی... ایک کلمہ ہے وہ خود بخود اپنے معنیٰ پر کیا کر رہا ہے؟ دلالت، اور اس کلمے کا جو معنیٰ ہمیں مفہوم ہوتا ہے اسی کے ساتھ زمانہ بھی جڑا ہوتا ہے۔ توجہ ہے؟ کلمے، جیسے فعل ہے، ضَرَبَ، ضَرْبٌ سے ہے۔ ضَرْبٌ کا کیا معنیٰ؟ پٹائی کرنا، تو ضَرَبَ کا معنیٰ کیا؟ پٹائی کرنا۔ تو ضَرَبَ سے ہمیں صرف یہ پٹائی کرنا سمجھ میں آتا ہے یا پٹائی کرنا جو مفہوم ہو رہا ہے اس کے ساتھ زمانہ بھی ملا ہوا ہے؟ پٹائی کرنا جو مفہوم ہو رہا ہے کس سے؟ ضَرَبَ سے کیا مفہوم ہو رہا ہے؟ پٹائی کرنا، اور یہ کسی زمانے میں ہے یا بغیر زمانے کے ہے؟ زمانے کے ساتھ۔ تو ضَرَبَ کا جو مدلول ہے جو معنیٰ، وہ معنیٰ جو ہمیں ضَرَبَ سے مفہوم ہو رہا ہے وہ زمانے کے ساتھ بھی ملا ہوا ہے۔ وہ زمانے کے ساتھ... تو جو فِي الْفَهْمِ عَنْهَا کی قید کے ذریعے مصدر کو نکال دیا، اس لیے کیونکہ مصدر کا تحقق اور وجود زمانے میں ہوتا ہے۔ مصدر کا تحقق اور وجود زمانے میں ہوتا ہے، مصدر سے جو معنیٰ مفہوم ہوتا ہے اس کے ساتھ زمانہ نہیں ملا ہوتا۔ مصدر سے... ضَرْبٌ کا کیا معنیٰ؟ پٹائی کرنا۔ تو مصدر کا معنیٰ آپ کو سمجھ میں آیا؟ ضرب، پھر سنو، ضَرْبٌ مصدر کا میں نے کہا ضَرْبٌ، معنیٰ سمجھ میں آیا؟ کیا معنیٰ؟ پٹائی کرنا۔ تو ضَرْبٌ سے جو معنیٰ آپ کو مفہوم ہوا کیا اس کے ساتھ کوئی زمانہ ملا ہوا ہے؟ تو ضَرْبٌ سے جو، مصدر کا جو معنیٰ مفہوم ہوتا ہے اس کے ساتھ کوئی زمانہ ملا ہوا نہیں ہوتا۔ ہاں، مصدر کا وجود کسی نہ کسی زمانے میں ہو گا۔ تو وجود اور چیز ہے اور کلمہ سے زمانے کا مفہوم ہونا اور چیز ہے۔ مصدر کا تحقق ہمیشہ کسی نہ کسی زمانے میں ہو گا، مثلاً آپ نے ضرب لگائی ہے تو یہ ضرب یا ماضی میں ہو گی، یا حال میں ہو گی اگر آپ ابھی ضرب لگا رہے ہیں، یا مستقبل میں ہو گی اگر آپ نے ابھی تک ضرب نہیں لگائی۔ تو ضرب کا وجود تو کسی زمانے میں ہو گا، لیکن ضرب سے جو معنیٰ مفہوم ہو رہا ہے، ضرب سے کیا معنیٰ مفہوم ہو رہا ہے؟ پٹائی کرنا، اس کے ساتھ کوئی زمانہ ملا ہوا نہیں ہے۔ جبکہ فعل کے اندر ضَرَبَ سے جو معنیٰ مفہوم ہو رہا ہے، ضَرَبَ اس میں پٹائی کرنے کا معنیٰ ہے لیکن یہ جو معنیٰ ضَرَبَ سے مفہوم ہو رہا ہے اسی کے ساتھ کیا ملا ہوا ہے؟ تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی۔ تو فِي الْفَهْمِ عَنْهَا کے ذریعے کس کو نکال دیا؟ مصدر کو۔ کس طرح نکالا؟ کہ مصدر کے معنیٰ، مصدر سے جو معنیٰ مفہوم ہوتا ہے اس کے ساتھ کوئی زمانہ نہیں ہوتا، وجود کے اعتبار سے مصدر کے لیے زمانہ ہے لیکن اس کے مفہوم کے اندر زمانہ نہیں ہے، جبکہ فعل کے مفہوم کے ساتھ زمانہ بھی سمجھ میں آتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب دیکھیے۔ کہ أَنْ يَقْتَرِنَ ذٰلِكَ الْمَعْنَى الْمَدْلُولُ عَلَيْهِ بِنَفْسِهَا کہ ملا ہوا ہو گا وہ معنیٰ جو مدلول علیہ ہے نفسِ کلمہ کا، وہ معنیٰ ملا ہوا ہو گا۔ کس کے ساتھ ملا ہو گا؟ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ تین زمانوں میں سے کسی ایک کے ساتھ وہ معنیٰ ملا ہوا ہو گا فِي الْفَهْمِ عَنْهَا اس کلمہ سے، اس کلمہ سے وہ معنیٰ مفہوم ہونے میں تین زمانوں میں سے کسی ایک کے ساتھ ملا ہوا ہو گا۔ تو ضَرَبَ سے پٹائی کرنا آپ کو سمجھ میں آ رہا ہے یا یہ پٹائی کرنا کسی زمانے کے ساتھ ملا ہوا ہے؟ زمانے، تو ضَرَبَ کا جو معنیٰ ہے، تو ضَرَبَ دلالت کرتا ہے ایسے معنیٰ پر جو خود بخود اس سے سمجھ میں آتے ہیں اور یہ معنیٰ جو اس کلمے کا یعنی ضَرَبَ کا مدلول ہے، یہ معنیٰ کلمہ سے مفہوم ہونے میں تین زمانوں میں سے کسی ایک کے ساتھ ملا ہوا ہے، بغیر زمانے کے نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب صرف نفسِ ترجمہ دیکھ لو بس۔ کہتے ہیں: وَالْقِسْمُ الْأَوَّلُ اور پہلی قسم، وَهُوَ مَا يَدُلُّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا وہ کلمہ جو دلالت کرتا ہے ایسے معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہوتا ہے، إِمَّا مِنْ صِفَتِهَا یا تو اس کلمہ کی صفت یہ ہو گی کہ أَنْ يَقْتَرِنَ ذٰلِكَ الْمَعْنَى الْمَدْلُولُ عَلَيْهِ بِنَفْسِهَا کہ ملا ہوا ہو گا وہ معنیٰ جو مدلول علیہ ہے اس نفسِ کلمہ کا، وہ ملا ہوا ہو گا کس کے ساتھ ملا ہو گا؟ تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانے کے ساتھ فِي الْفَهْمِ عَنْهَا اس کلمہ سے، اس کلمہ سے وہ معنیٰ مفہوم ہونے میں تین زمانوں میں سے کسی ایک کے ساتھ ملا ہوا ہو گا۔ اب ترجمہ سمجھ میں آ گیا۔ اب وہ تین زمانے کون سے ہیں؟ أَعْنِي الْمَاضِيَ وَالْحَالَ وَالِاسْتِقْبَالَ یعنی ماضی، حال اور استقبال۔ أَيْ حِينَ يُفْهَمُ ذٰلِكَ الْمَعْنَى عَنْهَا يُفْهَمُ أَحَدُ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ أَيْضًا مُقَارِنًا لَهُ یعنی جب وہ معنیٰ سمجھ میں... آتا ہے اس کلمے سے، عَنْهَا کی ضمیر کس کو راجع؟ کلمہ کو۔ یعنی أَيْ حِينَ يُفْهَمُ ذٰلِكَ الْمَعْنَى عَنْهَا یعنی جب وہ معنیٰ سمجھ میں آتا ہے اس کلمے سے، تو يُفْهَمُ أَحَدُ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ أَيْضًا تو تین زمانوں میں سے ایک زمانہ بھی سمجھ میں آتا ہے، مُقَارِنًا لَهُ اسی کے ساتھ ملا ہوا۔ فعل کا جو معنیٰ سمجھ میں آتا ہے اسی معنیٰ کے ساتھ ملا ہوا زمانہ بھی سمجھ میں آتا ہے۔ أَوْ مِنْ صِفَتِهَا أَنْ لَا يَقْتَرِنَ، أَوْ مِنْ صِفَتِهَا، بھئی پھر یہ وہی عبارت ادھر دیکھیے، کیا کہا تھا متن میں؟ کہ کلمہ یا تو دلالت کرے گا ایسے معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہو گا یا دلالت نہیں کرے گا۔ اگر نہ کرے تو وہ حرف ہے۔ اگر دلالت کرے تو وہ پھر دو قسم پر: یا تو اس معنیٰ کے ساتھ تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ ملا ہو گا یا نہیں ملا ہو گا۔ ملا ہو یہ پہلی قسم، نہ ملا ہو یہ دوسری قسم، تو پہلی قسم بتلائیں گے یہ کیا ہے؟ فعل، اور دوسری قسم کیا ہے؟ اسم۔ أَوْ مِنْ صِفَتِهَا أَنْ لَا يَقْتَرِنَ ذٰلِكَ الْمَعْنَى فِي الْفَهْمِ عَنْهَا مَعَ أَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ یا اس قسم کی صفت، یا اس کلمہ کی صفت یہ ہو گی کہ وہ ملا ہوا نہ ہو وہ معنیٰ اس کلمہ سے مفہوم ہونے میں تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانے کے ساتھ۔ جی، تو اَلْقِسْمُ الثَّانِي تو دوسری قسم جو ہے، کون سی دوسری قسم؟ معنیٰ ملا ہوا نہ ہو تین زمانوں میں سے کسی کے ساتھ، اس کو اسم کہیں گے، اور جو پہلی قسم ہے یعنی جو ملا ہوا ہو اس کو فعل کہیں گے۔ تو کہتے ہیں اَلثَّانِي دوسری قسم جو ہے وہ کون سی ہے وہ صاحبِ جامی بتلا رہے ہیں: وَهُوَ مَا يَدُلُّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا غَيْرِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ وہ کلمہ جو دلالت کرے ایسے معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہو، غَيْرِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ اور ملا ہوا نہ ہو تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانے کے ساتھ۔ غَيْرِ یہ مَعْنًى کی صفتِ ثانی بن جائے گی، مَعْنًى مجرور، فِي نَفْسِهَا صفتِ اول اور غَيْرِ مُقْتَرِنٍ صفتِ ثانی۔ دوسری قسم جو ہے وَهُوَ مَا يَدُلُّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا غَيْرِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ اَلِاسْمُ۔ دوسری قسم کہ جو دلالت کرے ایسے معنیٰ پر جو اس کی ذات میں ہو اور ملا ہوا نہ ہو تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانے کے ساتھ، اَلِاسْمُ وہ اسم ہے۔ وَهُوَ مَأْخُوذٌ مِنَ السِّمْوِ یہاں سے اسم کی وجہِ تسمیہ ذکر کر رہے ہیں۔ یاد رکھیے اسم کی وجہِ تسمیہ کے اندر علما کا اختلاف ہے۔ ایک مذہب ہے کوفہ والوں کا اور ایک مذہب ہے بصرہ والوں کا۔ یہ بصرہ اور کوفہ یہ بڑے کبار علما کے مرکز تھے دونوں بھئی اور بڑے بڑے علما، فقہا، نحوی حضرات ان میں رہتے تھے۔ تو یہ جو کچھ بصرہ والے نحوی ہیں اور کچھ کوفہ والے، یہ کچھ مسائل میں آپس میں اختلاف کرتے، ان کا آپس میں اختلاف ہے کچھ مسائل کے اندر۔ علما فرماتے ہیں کوئی لگ بھگ ایک سو دس نحوی مسئلے ہیں جن میں کوفہ اور بصرہ والے آپس میں اختلاف کرتے ہیں۔ تو ان میں سے ایک یہ اسم کی اصل کے بارے میں ہے کہ یہ اسم اصل میں کیا تھا، اسم کو اسم کیوں کہتے ہیں؟ تو بصرہ والے کہتے ہیں کہ اسم کا لفظ یہ ماخوذ ہے سِمْوٌ سے۔ سِمْوٌ، سَمْوٌ، سُمْوٌ یہ مثلث الفا ہے۔ مثلث الفا اس کلمے کو کہتے ہیں جس کی فا پر تینوں حرکتیں جائز ہوں، تو سِمْوٌ، سَمْوٌ اور سُمْوٌ۔ تو بصرہ والے علما فرماتے ہیں کہ اسم یہ سِمْوٌ سے بنا ہے۔ سِمْوٌ کے آخر سے واؤ کو حذف کر دیا گیا اور شروع میں ہمزہ کو لے آئے، کیا بن گیا؟ اِسْمٌ بن گیا۔ تو یہ سِمْوٌ سے بنا ہے، اور سِمْوٌ کا معنیٰ ہے بلند ہونا، اونچا ہونا۔ اسم بھی چونکہ اپنی دونوں قسیمین پر اونچا ہے، یہ فعل اور حرف پر اونچا ہے، بلند ہے۔ بھئی کس طرح بلند ہے؟ کہتے ہیں یہ جو اسم ہے یہ مسند بھی بنتا ہے اور مسند الیہ بھی۔ فعل صرف مسند بنتا ہے، اور حرف نہ مسند بنتا ہے اور نہ مسند الیہ۔ تو اسم دونوں بنتا ہے۔ تو کلام کے لیے دو جز چاہئیں: ایک مسند اور ایک مسند الیہ، تو آپ دو اسم لے آئیں، ایک کو مسند الیہ بنا دیں ایک کو مسند بنا دیں، تو دیکھو صرف اسم سے مل کر ہی کلام پورا ہو جائے گا۔ جبکہ فعل صرف مسند بنتا ہے، مسند الیہ نہیں بن سکتا۔ لہٰذا صرف اکیلے فعل کے ذریعے کبھی بھی کلام پورا نہیں ہو سکتا، اور حرف وہ تو نہ مسند بنتا ہے اور نہ مسند الیہ۔ تو اسم کا مقام باقی دونوں سے اعلیٰ ہوا کہ یہ مسند بھی بنتا ہے اور مسند الیہ بھی، اور اکیلے اسی سے کلام بھی پورا ہو جاتا ہے۔ تو معلوم ہوا یہ اسم سِمْوٌ سے بنا ہے، کیونکہ سِمْوٌ کا معنیٰ بھی کیا ہے؟ بلند ہونا، اور یہ اسم بھی فعل اور حرف کے مقابلے میں بلند ہے کہ اکیلے اسم سے ہی پورا کلام بن جاتا ہے۔ دیکھیے بھئی کتاب پر، کہتے ہیں وَهُوَ مَأْخُوذٌ مِنَ السِّمْوِ اور یہ اسم کا لفظ ماخوذ ہے سِمْوٌ سے، وَهُوَ الْعُلُوُّ اور وہ عُلُو یعنی بلند ہونے کو کہتے ہیں، بلندی کو کہتے ہیں، لِاسْتِعْلَائِهِ عَلَى أَخَوَيْهِ بوجہ اس کے بلند ہونے کے عَلَى أَخَوَيْهِ اپنے دونوں بھائیوں پر۔ اس وجہ سے کہ یہ بلند ہے اپنے دو بھائیوں پر یعنی فعل اور حرف پر۔ بھئی کس طرح بلند ہے؟ کہتے ہیں حَيْثُ يَتَرَكَّبُ مِنْهُ وَحْدَهُ الْكَلَامُ کیونکہ مرکب ہوتا ہے اس اکیلے سے کلام، اس اکیلے سے کلام مرکب ہو جاتا ہے، دو اسم لے آئیں، ایک کو مسند بنا دیں ایک کو مسند الیہ، تو اس اکیلے اسم سے ہی کلام بن گیا۔ کہتے ہیں حَيْثُ يَتَرَكَّبُ مِنْهُ وَحْدَهُ الْكَلَامُ کہ اس طور پر کہ اس اسم اکیلے سے ہی کلام مرکب ہو جاتا ہے، دُونَ أَخَوَيْهِ نہ کہ اس کے دوسرے دو بھائیوں سے، اکیلے فعل یا اکیلے حرف سے کلام مکمل نہیں ہوتا۔ وَقِيلَ مِنَ الْوِسْمِ یہ کوفہ والوں کا قول آ گیا۔ کوفہ والے کہتے ہیں کہ یہ اسم جو ہے وِسْمٌ سے بنا ہے۔ کس سے؟ وِسْمٌ۔ یاد رکھو یہ لفظ وِسْمٌ بھی صحیح اور وَسْمٌ بھی صحیح۔ یہ وَسْمٌ، یہ لغت آپ اٹھائیں تو آپ کو وِسْمٌ نہیں ملے گا بلکہ کیا ملے گا؟ وَسْمٌ ملے گا۔ توجہ ہے؟ وَسْمٌ، لیکن وِسْمٌ نہیں ملے گا۔ لیکن نحو کی کتابوں میں آپ پڑھیں تو وہ لکھیں گے کہ یہ وِسْمٌ سے ماخوذ ہے اِسْمٌ، پھر واؤ کو کس سے بدل دیا؟ ہمزہ سے، کیا بن گیا؟ اِسْمٌ ہو گیا۔ تو بھئی لغت میں تو ہمیں وِسْمٌ نہیں ملتا۔ بھئی لغت میں آپ کو سِمَةٌ ملے گا، سِمَةٌ۔ جیسے عِدَةٌ اصل میں کیا تھا؟ وَعْدٌ تھا، پھر واؤ کو حذف کیا اور اس کے عوض آخر میں کیا لے آئے؟ گول تا، تو کیا بن گیا؟ عِدَةٌ۔ اسی طرح وِسْمٌ تھا، پھر شروع سے واؤ کو حذف کیا آخر میں گول تا لے آئے، کیا بن گیا؟ سِمَةٌ، تو سِمَةٌ آپ کو لغت میں ملے گا بھئی۔ تو کوفہ والے کہتے ہیں وَقِيلَ مِنَ الْوِسْمِ کہ یہ اسم ماخوذ ہے وِسْمٌ سے، وَهُوَ الْعَلَامَةُ اور وِسْمٌ علامت کو کہتے ہیں، لِأَنَّهُ عَلَامَةٌ عَلَى مُسَمَّاهُ کیونکہ اسم بھی اپنے مسمیٰ پر علامت ہے۔ کیونکہ اسم بھی اپنے مسمیٰ پر علامت ہے۔ میں نے کہا زید، آپ کو فوراً کس کی صورت آپ کے ذہن میں آ گئی؟ زید کی۔ میں نے کہا کتاب، فوراً کس کی صورت آ گئی؟ کتاب کی۔ میں نے کہا قلم، فوراً کس کی صورت ذہن میں آ گئی؟ قلم کی۔ تو اسم کیا ہوتا ہے؟ اپنے مسمیٰ پر علامت ہوتا ہے۔ اسم کہیں تو مسمیٰ کیا ہے؟ اس پر دلالت ہو جاتی ہے۔ اس لیے اسم کو اسم کہتے ہیں۔ اسم کس سے اخذ کیا گیا ہے؟ وِسْمٌ سے، یہ کوفہ والوں کا قول ہے، اور وِسْمٌ کا کیا معنیٰ؟ علامت، اسم بھی اپنے معنیٰ پر، اپنے مسمیٰ پر علامت ہوتا ہے، اس پر دلالت کرتا ہے، اس لیے اس کو اِسْمٌ کہتے ہیں یہ وِسْمٌ سے ماخوذ ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں وَقِيلَ مِنَ الْوِسْمِ یہ ماخوذ ہے وِسْمٌ سے اور وہ علامت کو کہتے ہیں، لِأَنَّهُ عَلَامَةٌ عَلَى مُسَمَّاهُ کیونکہ اسم بھی اپنے مسمیٰ پر علامت ہوتا ہے، مسمیٰ یعنی جس کا اسم ہے، جس کا اسم رکھا گیا ہے۔ دیکھیے دو قول ذکر کیے: ایک کوفہ والوں کا اور ایک بصرہ والوں کا، اور صاحبِ جامی نے بصرہ والوں کے قول کو ترجیح دی، اور کوفہ والوں کے قول کو اسی لیے انہوں نے قِيلَ کے ساتھ ذکر کیا کہ وَقِيلَ مِنَ الْوِسْمِ، اور میں نے بتایا تھا قِيلَ صیغۂ تمریض ہے، اس کے ذریعے کمزور قول کو ذکر کیا جاتا ہے۔ تو یہ بہرحال علما کی اپنی اپنی رائے ہے، زیادہ تر نحوی بصرہ والوں کے مذہب کو ترجیح دیتے ہیں۔ آگے دیکھیے: وَالْقِسْمُ الْأَوَّلُ اور پہلی قسم جو ہے، پہلی قسم کون سی تھی؟ کہ کلمہ اپنے معنیٰ پر خود دلالت کرتا ہے اور تین زمانوں میں سے کسی زمانے کے ساتھ ملا ہوا ہوتا ہے، اس کو فعل کہتے ہیں، اب وہ ذکر کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں وَالْقِسْمُ الْأَوَّلُ اور پہلی قسم جو ہے، وَهُوَ مَا يَدُلُّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا وہ کلمہ ہے، مَا سے کیا مراد؟ کلمہ، وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنیٰ پر فِي نَفْسِهَا جو اس کلمہ کی ذات میں ہوتا ہے، مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ اور وہ معنیٰ ملا ہوا ہوتا ہے تین زمانوں میں سے کسی زمانے کے ساتھ، اَلْفِعْلُ وہ فعل ہے۔ تو یہ پہلی قسم جو اپنے معنیٰ پر خود دلالت کرتی ہے اور تین زمانوں میں سے کسی زمانے کے ساتھ ملی ہوئی ہوتی ہے، اَلْفِعْلُ اس کو کیا کہتے ہیں؟ فعل کہتے ہیں۔ اب آگے سُمِّيَ بِهِ یہاں سے فعل کی وجہِ تسمیہ ذکر کر رہے ہیں کہ فعل کو فعل کیوں کہتے ہیں؟ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ فعل کا معنیٰ مرکب ہے تین چیزوں سے: ایک اس کے اندر مصدر ہوتا ہے، معنیٰ مصدری ہوتا ہے، دوسرا زمانہ، اور تیسرا نسبت الی الفاعل۔ ضَرَبَ، ضَرَبَ سے آپ کو تین چیزیں سمجھ میں آ گئیں، کیا؟ ضرب سمجھ میں آئی کہ ضرب والا فعل ہوا ہے، دوسری بات زمانہ کہ کس زمانے میں یہ ضرب ہوئی ہے؟ زمانۂ ماضی میں، اور تیسرا نسبت الی الفاعل کہ کوئی ہے اس ضرب کو لگانے والا، یہ خود بخود نہیں ہوئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو فعل کا معنیٰ مرکب ہوتا ہے کتنی چیزوں سے؟ معنیٰ مصدری سے اور زمانے سے اور نسبت الی الفاعل سے۔ تو معلوم ہوا فعل متضمن ہوتا ہے مصدر کو۔ فعل کے اندر کون ہوتا ہے؟ مصدر ہوتا ہے۔ توجہ ہے؟ مصدر ہوتا ہے۔ اور مصدر جو ہے اس کو عربی زبان میں فعل کہتے ہیں۔ مصدر کو عربی زبان میں فعل کہتے ہیں۔ فعل کی وجہِ تسمیہ کہ فعل کو فعل کیوں کہتے ہیں؟ کہتے ہیں فعل کو فعل اس لیے کہتے ہیں کیونکہ اس کے اندر فعل موجود ہے۔ جب اس کے اندر فعل موجود ہے تو اس سارے کو ہی فعل کہہ دیا۔ تو فعل کا معنیٰ مرکب ہوتا ہے تین چیزوں سے: مصدر، زمانہ اور نسبت الی الفاعل۔ تو ہر فعل کے اندر گویا مصدر موجود ہے، اور اس مصدر کو عربی زبان میں کیا کہتے ہیں؟ فعل کہتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں؟ مصدر کو عربی زبان میں کیا کہتے ہیں؟ فعل کہتے ہیں، لہٰذا اس سارے مجموعے کو کیا کہہ دیا؟ فعل۔ نہیں توجہ، نہیں توجہ؟ ایک تو یہ اصطلاح میں فعل ہے نحویوں کے نزدیک فعل۔ توجہ ہے؟ عربی زبان میں فعل اس کو نہیں کہتے، عربی زبان میں فعل مصدر کو کہتے ہیں۔ ضَرْبٌ یہ کیا ہے؟ عربی زبان والے سے پوچھیں تو وہ کہے گا یہ فعل ہے۔ شُرْبٌ یہ کیا ہے؟ فعل ہے۔ قَوْلٌ یہ کیا ہے؟ فعل ہے۔ تو وہ مصدر کو فعل کہتے ہیں۔ اردو میں بھی اسی طرح ہے، مثلاً میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ کی سارا دن کیا مصروفیات ہوتی ہیں، آپ کیا کام کرتے ہیں، کیا افعال سرانجام دیتے ہیں؟ آپ کہتے ہیں مجھے دن میں بہت سے کام کرنے پڑتے ہیں، بہت سے افعال سرانجام دینے پڑتے ہیں، مثلاً پڑھنا، لکھنا، تکرار کرنا، سبق یاد کرنا، مطالعہ کرنا، کھانا، پینا، سونا اور کھیلنا، بازار جانا، دیکھا؟ یہ کتنے ہی آپ نے کتنی ہی چیزیں گنوا دیں، لیکن کیا آپ نے غور کیا؟ میں نے کہا تھا آپ کو کیا افعال کرنے پڑتے ہیں اور آپ مجھے جواب میں مصدر گنوا رہے ہیں: کھانا، پینا، سونا، جاگنا، یہ سارے کیا ہیں؟ مصدر ہیں۔ معلوم ہوا اردو زبان میں بھی فعل کس کو کہتے ہیں؟ مصدر کو کہتے ہیں۔ اسی طرح عربی زبان میں بھی مصدر کو کیا کہتے ہیں؟ فعل کہتے ہیں۔ اور یہ جو اصطلاحی فعل ہے اس کو بھی پھر فعل کہنے لگ پڑے۔ کیوں فعل کہنے لگ پڑے؟ کیونکہ اس کے معنیٰ کے اندر مصدر آ رہا تھا۔ کیونکہ اصطلاحی فعل کے معنیٰ میں کتنی چیزیں ہیں؟ تین چیزیں: مصدر، زمانہ اور نسبت الی الفاعل۔ تو اس کے اندر چونکہ مصدر تھا اس لیے سارے کا نام ہی کیا رکھ دیا؟ فعل رکھ دیا۔ سُمِّيَ بِهِ فعل کو فعل کے نام کے ساتھ موسوم کیا گیا یعنی فعل کا نام فعل رکھا گیا لِتَضَمُّنِهِ الْفِعْلَ اللُّغَوِيَّ اس وجہ سے کہ یہ متضمن ہے فعلِ لغوی کو، یعنی جس کو عربی زبان میں فعل کہتے ہیں یہ اس کو متضمن ہے۔ بھئی وہ فعلِ لغوی کیا ہے؟ کہتے ہیں وَهُوَ الْمَصْدَرُ وہ مصدر ہے۔ مصدر جو ہے فعلِ لغوی ہے یعنی عربی زبان میں اس کو فعل کہتے ہیں، تو چونکہ یہ جو اصطلاحی فعل ہے... اصطلاحی فعل کسے کہتے ہیں؟ ایسا کلمہ جو اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کرے اور اس کے ساتھ تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی ملا ہوا ہو، اس کو بھی فعل کہنے لگ پڑے۔ کیوں؟ کیونکہ اس کے ضمن میں، اس کے بیچ میں کیا آ گیا تھا؟ مصدر آیا تھا اور مصدر کو عربی زبان میں کیا کہتے ہیں؟ فعل۔ تو اس سارے مجموعے کا نام ہی کیا رکھ دیا؟ فعل رکھ دیا۔ تو یہ تَسْمِيَةُ الْمُتَضَمِّنِ بِاسْمِ الْمُتَضَمَّنِ ہے۔ فعلِ اصطلاحی کے بیچ میں کیا آ گیا؟ مصدر۔ تو یہ جو فعلِ اصطلاحی ہے یہ ہے مُتَضَمِّن، اس کے ضمن میں ہے، کون ہے اس کے ضمن میں؟ مصدر، وَهُوَ مُتَضَمَّنٌ، وہ مُتَضَمَّن۔ تو مُتَضَمِّن یعنی فعلِ اصطلاحی کو فعل کہہ دیا کس کی وجہ سے؟ مصدر یعنی مُتَضَمَّن کی وجہ سے، تو اس کو کہتے ہیں تَسْمِيَةُ الْمُتَضَمِّنِ بِاسْمِ الْمُتَضَمَّنِ مُتَضَمَّن کا نام دے دینا کس کو؟ مُتَضَمِّن کو۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ فعلِ اصطلاحی کیا ہے؟ فعلِ اصطلاحی، اصطلاح میں، علمِ نحو میں فعل کسے کہتے ہیں؟ وہ کلمہ جو اپنے معنیٰ پر خود بخود دلالت کرے اور تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی اس کے ساتھ ملا ہوا ہو۔ یہ جو مفہوم ہے، اس سارے کا نام فعل رکھا۔ بھئی فعل کیوں رکھا اس سارے کا نام؟ کہتے ہیں اس لیے کیونکہ اس کے اندر مصدر تھا اور مصدر کو عربی زبان میں کیا کہتے ہیں؟ فعل۔ تو اس سارے مجموعے کا نام بھی کیا رکھ دیا؟ فعل رکھ دیا، تو اس کو کیا کہیں گے؟ تَسْمِيَةُ الْمُتَضَمِّنِ بِاسْمِ الْمُتَضَمَّنِ اس کے اندر جو مُتَضَمَّن ہے مصدر، اس کو چونکہ فعل کہتے تھے تو اس مُتَضَمِّن جو ہے یہ سارا مجموعہ جس نے مصدر کو اپنے ضمن میں لیا ہوا ہے، اس کو بھی کیا کہنے لگ پڑے؟ فعل کہنے لگ پڑے، اس کا نام بھی فعل رکھ دیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یا یوں کہہ لو اس کو کہتے ہیں تَسْمِيَةُ الْكُلِّ بِاسْمِ الْجُزْءِ، تَسْمِيَةُ الْكُلِّ بِاسْمِ الْجُزْءِ۔ دیکھو فعل کا مفہوم مرکب تھا کتنی چیزوں سے؟ تین چیزیں، کون کون سی؟ مصدر، زمانہ اور نسبت الی الفاعل۔ تو اس میں سے ایک جو ہے مصدر اس کو فعل کہتے تھے، تو اس ایک جز کی وجہ سے کل کا نام ہی کیا رکھ دیا؟ فعل رکھ دیا، تو یہ کیا ہے؟ تَسْمِيَةُ الْكُلِّ بِاسْمِ الْجُزْءِ ایک جز کی وجہ سے کل کا وہی نام رکھ دینا۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی اچھی طرح؟ چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔