وَقَالَ أَبُو حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللَّهُ تَعَالَى: إِذَا دَفَعَ الزَّكَاةَ إِلَى رَجُلٍ يَظُنُّهُ فَقِيرًا، ثُمَّ بَانَ أَنَّهُ غَنِيٌّ أَوْ هَاشِمِيٌّ أَوْ كَافِرٌ، أَوْ دَفَعَ فِي ظُلْمَةٍ إِلَى فَقِيرٍ ثُمَّ بَانَ أَنَّهُ أَبُوهُ أَوِ ابْنُهُ، فَلَا إِعَادَةَ عَلَيْهِ۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى: عَلَيْهِ الْإِعَادَةُ۔ بھئی باب چل رہا ہے کس کو زکوٰۃ دینی جائز ہے اور کس کو زکوٰۃ دینی نہیں جائز بھئی۔ تو چنانچہ سب سے پہلے صاحب قدوری نے وہ آیت ذکر کی تھی کہ جس کے اندر زکوٰۃ کے مصارف بیان ہوئے تھے بھئی، زکوٰۃ کے مصارف۔ اسی طرح صاحب قدوری آپ کو آگے پھر تفصیل بتلاتے چلے گئے بھئی۔ یہ بھی بتلایا آپ کو انہوں نے کہ اپنے اصول و فروع کو زکوٰۃ نہیں دی جا سکتی بھئی۔ اصول یعنی جو اوپر کی طرف ہیں باپ، دادا، نانا، پرنانا، پردادا وغیرہ بھئی، اور اسی طرح دادی، نانی ہے، پرنانی ہے، پردادی وغیرہ۔ اور فروع جو ہیں جو نیچے کی طرف اولاد وغیرہ ہے یعنی بیٹا ہے، پوتا ہے اور پڑپوتا ہے، اسی طرح بیٹی ہے، ان کو زکوٰۃ نہیں دی جا سکتی بھئی۔ البتہ اس کے علاوہ باقی رشتہ داروں کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ جیسے بھئی ہے، بھئی اگر مستحق زکوٰۃ ہے تو اس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔ بہن اگر مستحق زکوٰۃ ہے اس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے بھئی۔ چچا ہے، پھوپھی ہے، سوتیلا باپ ہے، سوتیلی ماں ہے، ان کو بھی زکوٰۃ دی جا سکتی ہے بھئی جب کہ یہ مستحق ہوں بھئی۔ تو کہتے ہیں وَقَالَ أَبُو حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللَّهُ۔ بھئی ایک آدمی نے کسی کو زکوٰۃ دی اور اس کا خیال یہ تھا کہ یہ شخص فقیر ہے، محتاج ہے، غریب ہے، لیکن پھر پتا چلا بعد میں بھئی کہ یہ تو مالدار آدمی ہے، جس کو میں نے پیسے زکوٰۃ کے دیے تھے وہ تو مالدار آدمی ہے، یا یہ تو ہاشمی ہے اور ابھی اوپر ذکر ہوا کہ بنی ہاشم کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں، أَوْ كَافِرٌ، یا یہ پتا چلا کہ یہ شخص تو کیا ہے؟ کافر تھا جسے میں نے مال دے دیا زکوٰۃ کا، یا اندھیرے میں کسی کو زکوٰۃ دی اس نے بھئی تاریکی تھی نظر نہیں آیا کون ہے، بعد میں پتا چلا یہ تو اس کے والد تھے جس کو اس نے زکوٰۃ دے دی، یا اس کا بیٹا تھا، زکوٰۃ دینے والے کا بیٹا تھا بھئی۔ تو امام اعظم ابو حنیفہ اور امام محمد رحمہما اللہ فرماتے ہیں اس شخص پر زکوٰۃ کا اعادہ نہیں ہے بھئی، بس زکوٰۃ ادا ہو گئی بھئی۔ زکوٰۃ ادا ہو گئی بھئی، ادائیگی ہو گئی۔ جب کہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس پر اعادہ ہے، اسے پھر کیا کرنا پڑے گی؟ زکوٰۃ دینا پڑے گی۔ تو یاد رکھیے اگر وہ لینے والا تو کافر تھا، زکوٰۃ دی پتا نہیں تھا چلا، دے دی، بعد میں پتا چلا یہ کافر تھا، تو زکوٰۃ ادا نہیں ہوئی پھر دینا پڑے گی۔ لیکن اگر زکوٰۃ دی پھر بعد میں کیا پتا لگا؟ بھئی کافر کا تو مسئلہ میں نے بیان کر دیا اس کی صورت میں ادائیگی نہیں ہوئی دوبارہ کیا کرنا پڑے گا؟ اعادہ کرنا پڑے گا۔ ہاں باقیوں کی صورت میں زکوٰۃ ادا ہو جائے گی، اب اعادہ نہیں کریں گے بھئی۔ یہ معنی ہے وَقَالَ أَبُو حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللَّهُ تَعَالَى، اور طرفین رحمہما اللہ فرماتے ہیں: إِذَا دَفَعَ الزَّكَاةَ إِلَى رَجُلٍ يَظُنُّهُ فَقِيرًا، کہ جب حوالے کر دی زکوٰۃ ایک ایسے آدمی کو جسے یہ گمان کرتا ہے کہ یہ فقیر ہے، ثُمَّ بَانَ، بَانَ يَبِينُ کا معنی ظاہر ہونا بھئی، اسی سے بیان ہے بھئی، بیان کے ذریعے بھی انسان اپنے دل کی بات کو ظاہر کرتا ہے بھئی۔ ثُمَّ بَانَ، پھر یہ بات ظاہر ہوئی أَنَّهُ أَبُوهُ أَوِ ابْنُهُ، کہ یہ اس کا باپ ہے یا اس کا بیٹا ہے، یعنی اسی زکوٰۃ دینے والے کا باپ یا بیٹا ہے، فَلَا إِعَادَةَ عَلَيْهِ، تو اس شخص پر زکوٰۃ کا اعادہ نہیں ہے بھئی، اس لیے کیونکہ اس نے اپنی طرف سے کیا کر لی؟ پوری کوشش کر لی بھئی۔ میں نے بتایا کافر کی صورت میں اعادہ کریں گے بھئی۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى: عَلَيْهِ الْإِعَادَةُ، امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس پر اعادہ ہے، اسے اعادہ کرنا پڑے گا۔ وَلَوْ دَفَعَ إِلَى شَخْصٍ ثُمَّ عَلِمَ أَنَّهُ عَبْدُهُ أَوْ مُكَاتَبُهُ لَمْ يَجُزْ فِي قَوْلِهِمْ جَمِيعًا۔ دوسری صورت یہ کہ کسی کو زکوٰۃ دی بھئی، اندھیرے میں دی مثلاً، بعد میں پتا چلا کہ یہ تو اس کا اپنا غلام تھا یا اس کا اپنا مکاتب تھا، تو کہتے ہیں اس صورت میں تینوں ائمہ کے نزدیک زکوٰۃ ادا نہیں ہوئی بھئی۔ اس لیے کہ غلام کا مال دراصل کیا ہوتا ہے؟ مالک ہی کا مال ہوتا ہے، تو گویا ادائیگی پائی ہی نہیں گئی، تملیک پائی ہی نہیں گئی، غلام تو کسی چیز کا مالک ہی نہیں۔ اور زکوٰۃ میں تو تملیک ضروری تھی کہ دوسرے کو کیا کیا جائے؟ مالک بنایا جائے۔ اسی لیے تو بتلایا تھا کہ اس کے ذریعے مسجد نہیں بنا سکتے، کسی کو کفن نہیں دے سکتے، سمجھ میں آیا؟ کیوں؟ کیونکہ زکوٰۃ کے اندر کیا ضروری ہے؟ کسی دوسرے کو مالک بنانا ضروری ہے بھئی۔ اسی طرح مکاتب جو ہے، مکاتب کو دے دیا، بھئی مکاتب کے مال میں بھی تو مالک کا حق ہوتا ہے اس کے مال میں، تو تملیک نہیں پائی گئی پوری طرح، لہٰذا اس صورت کے اندر بھی زکوٰۃ ادا نہیں ہوئی۔ تو کہتے ہیں وَلَوْ دَفَعَ إِلَى شَخْصٍ، اور اگر حوالے کی کسی شخص کے زکوٰۃ، ثُمَّ عَلِمَ، پھر اسے علم ہوا أَنَّهُ عَبْدُهُ أَوْ مُكَاتَبُهُ، کہ یہ اس کا غلام ہے یا اس کا مکاتب ہے، لَمْ يَجُزْ فِي قَوْلِهِمْ جَمِيعًا، تو جائز نہیں ہے ان سب کے قول میں، یعنی تینوں ائمہ کے قول میں یہ جائز نہیں ہے۔ وَلَا يَجُوزُ دَفْعُ الزَّكَاةِ إِلَى مَنْ يَمْلِكُ نِصَابًا مِنْ أَيِّ مَالٍ كَانَ، وَيَجُوزُ دَفْعُهَا إِلَى مَنْ يَمْلِكُ أَقَلَّ مِنْ ذَلِكَ۔ بھئی یاد رکھیے زکوٰۃ اس شخص کو دیں گے جو نصاب کا مالک نہ ہو بھئی۔ نصاب کا مالک نہ ہو۔ اور جس مال میں سے بھی ہو وہ نصاب کا مالک نہ ہو۔ بھئی زکوٰۃ کے وجوب کے لیے تو ضروری تھا کہ انسان نصاب کا مالک ہو بھئی۔ کس کا مالک ہو؟ نصاب کا۔ اور کس کس مال میں یہ آیا کرتی تھی؟ سونا، چاندی، روپے پیسے اور مال تجارت۔ باقی جو گھر کا سامان تھا چاہے وہ کروڑوں میں ہی کیوں نہ ہو میں نے بتلایا تھا اس کے اندر زکوٰۃ نہیں۔ لیکن جس کو دینی ہے اس کے پاس نصاب نہیں ہونا چاہیے کامل، چاہے اس نصاب میں سے ہو یا اس کے علاوہ زائد سامان ہو۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ ایک آدمی ہے اس کے پاس سونا، چاندی، کرنسی یا مال تجارت تو اتنا نہیں جو نصاب کو پہنچے، سترہ اٹھارہ ہزار کو جو پہنچے اتنا سونا چاندی بھی نہیں ہے، روپیہ پیسہ بھی نہیں ہے اور مال تجارت بھی نہیں ہے، اٹھارہ ہزار تک نہیں پہنچتی اس کی قیمت بھئی۔ لیکن اس کی ضرورت سے زائد اتنا سامان ہے جس کی قیمت نصاب تک پہنچ جاتی ہے۔ اس کی ضرورت سے زائد سامان۔ ضرورت سے زائد سامان وہ ہے بھئی جو استعمال میں نہیں آتا، بہت قلیل کبھی استعمال میں آ جاتا ہے ورنہ استعمال میں ہی نہیں آتا بھئی۔ سمجھ میں آئی بات بھئی؟ تو گھر میں جو ضرورت کا سامان ہے جو اس کے اور اس کے گھر والوں کے استعمال میں آتا رہتا ہے وہ تو ضرورت سے زائد نہیں، لیکن جو استعمال میں ہی نہیں آتا، نہایت قلیل کبھی استعمال میں آتا ہے تو اس کو بھی ملایا جائے گا، اس کی قیمت بھی لگائی جائے گی اور دیکھا جائے گا نصاب تک اس کی قیمت پہنچتی ہے یا نہیں۔ زکوٰۃ کی ادائیگی میں تو ہم ان کی قیمت نہیں لگاتے تھے، لیکن اب کیا کیا جائے گا؟ زکوٰۃ کا مستحق ہونے کے لیے ان کی بھی قیمت لگا کر دیکھی جائے گی کہ کہیں یہ نصاب تک تو نہیں پہنچتی بھئی۔ تو یہ معنی ہے وَلَا يَجُوزُ دَفْعُ الزَّكَاةِ إِلَى مَنْ يَمْلِكُ نِصَابًا مِنْ أَيِّ مَالٍ كَانَ، اور جائز نہیں ہے زکوٰۃ دینا إِلَى مَنْ اس شخص کی طرف يَمْلِكُ نِصَابًا جو مالک ہے نصاب کا مِنْ أَيِّ مَالٍ كَانَ جس مال میں سے بھی ہو بھئی۔ اسی لیے دیکھا صاحب قدوری نے کیا قید بڑھا دی؟ جس مال میں سے بھی ہو بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ یہ جو چار مال تھے نا جن میں زکوٰۃ آتی تھی اس کو کہتے تھے نصاب نامی۔ کیا کہتے تھے؟ نصاب نامی۔ یہ نامی نُمُوّ سے ہے، نُمُوّ کا معنی بڑھنا، کیونکہ اس کے اندر عموماً بڑھنا پایا جائے گا بھئی۔ مال تجارت ہے بڑھتا ہے یا نہیں سال کے اندر بھئی؟ ہاں۔ سونا چاندی وغیرہ اگرچہ گھر میں پڑا رہے لیکن حکماً یوں حکم لگائیں گے یہ کیا ہے؟ بڑھنے والا مال ہے، حکماً بڑھ رہا ہے۔ تو جن چیزوں میں زکوٰۃ واجب تھی یہ سارے تھے نصاب نامی، اور یہ جو گھر کا سامان میں نے بتلایا ضرورت سے جو زائد ہے وہ نصاب غیر نامی ہے بھئی۔ اور زکوٰۃ تو صرف کس میں آیا کرتی تھی؟ نصاب نامی میں آتی تھی، نصاب غیر نامی میں نہیں آتی تھی۔ لیکن زکوٰۃ کا مستحق ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس شخص کے پاس نہ تو نصاب نامی ہو اور نہ نصاب غیر نامی ہو بھئی۔ تو اسی لیے کہا مِنْ أَيِّ مَالٍ كَانَ، جس مال میں سے بھی ہو۔ وَيَجُوزُ دَفْعُهَا إِلَى مَنْ يَمْلِكُ أَقَلَّ مِنْ ذَلِكَ، اور جائز ہے دینا زکوٰۃ کا إِلَى مَنْ اس شخص کو يَمْلِكُ جو مالک ہے أَقَلَّ مِنْ ذَلِكَ اس سے کم کا۔ اس سے کم کا جو مالک ہے بھئی، نہ اس کے پاس نصاب نامی ہے نہ نصاب غیر نامی ہے، اس سے کم ہے، تو اس کو دینا جائز ہے، وَإِنْ كَانَ صَحِيحًا مُكْتَسِبًا، اگرچہ وہ صحیح ہو، مُكْتَسِبًا کمانے والا ہو بھئی۔ صحیح ہے مولانا، معذور وغیرہ بھی نہیں، اپاہج بھی نہیں ہے اور مکتسب کیا کرتا ہے؟ کمانے والا بھی ہے، پھر بھی جب اس کے پاس نہ نصاب نامی ہے نہ نصاب غیر نامی ہے تو وہ زکوٰۃ کا مستحق ہے، اس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔ وَيُكْرَهُ نَقْلُ الزَّكَاةِ مِنْ بَلَدٍ إِلَى بَلَدٍ آخَرَ، اور مکروہ ہے زکوٰۃ کو منتقل کرنا ایک شہر سے دوسرے شہر کی طرف۔ ایک شہر سے دوسرے شہر کی طرف۔ وَإِنَّمَا يُفَرَّقُ صَدَقَةُ كُلِّ قَوْمٍ فِيهِمْ، اور تقسیم کیا جائے گا ہر قوم کے صدقہ یعنی ہر قوم کی زکوٰۃ کو فِيهِمْ انہی میں، انہی کے اندر، إِلَّا أَنْ يَحْتَاجَ أَنْ يَنْقُلَهَا الْإِنْسَانُ إِلَى قَرَابَتِهِ، مگر یہ کہ محتاج ہو جائے اس کو منتقل کرنے کا انسان إِلَى قَرَابَتِهِ اپنے رشتہ داروں کی طرف، أَوْ إِلَى قَوْمٍ، یا ایسے لوگوں کی طرف هُمْ أَحْوَجُ إِلَيْهَا، إِلَيْهِ ہے آپ کے نسخوں میں بھئی؟ إِلَيْهَا ہونا چاہیے: هُمْ أَحْوَجُ إِلَيْهَا، جو زیادہ محتاج ہیں زکوٰۃ کے مِنْ أَهْلِ بَلَدِهِ اس کے اپنے شہر والوں سے۔ إِلَيْهَا بھئی، ہا ضمیر زکوٰۃ کو راجع ہے بھئی۔ بھئی صاحب قدوری آپ کو بتلا رہے ہیں بھئی جس شہر کی زکوٰۃ ہو اس کو کسی دوسرے شہر کی طرف منتقل کرنا مکروہ ہے۔ زیادہ حق اسی شہر والوں کا ہے، تو مال زکوٰۃ کو کیا کیا جانا چاہیے؟ جس شہر سے وصولی ہو اسی شہر کے محتاجوں، مساکین وغیرہ میں اس کو تقسیم کر دینا چاہیے۔ ہاں کبھی انسان محتاج ہوتا ہے، ضرورت ہوتی ہے دوسرے شہر میں اس کے رشتہ دار ہیں وہ بڑے محتاج ہیں تو پھر اس صورت میں اجازت ہے بھئی، یا ایسے لوگ ہیں جو اس کے شہر والوں سے بھی زیادہ مستحق ہیں زکوٰۃ کے، تو پھر اس صورت میں انسان کیا کر سکتا ہے؟ منتقل کر سکتا ہے۔ یہ معنی ہے بھئی۔ دیکھو: وَيُكْرَهُ نَقْلُ الزَّكَاةِ مِنْ بَلَدٍ إِلَى بَلَدٍ آخَرَ، اور مکروہ ہے منتقل کرنا زکوٰۃ کو ایک شہر سے دوسرے شہر کی طرف، وَإِنَّمَا يُفَرَّقُ صَدَقَةُ كُلِّ قَوْمٍ فِيهِمْ، اور تقسیم کیا جائے گا ہر قوم کی زکوٰۃ کو انہی کے اندر، إِلَّا أَنْ يَحْتَاجَ أَنْ يَنْقُلَهَا الْإِنْسَانُ إِلَى قَرَابَتِهِ، مگر یہ کہ محتاج ہو جائے اس کو منتقل کرنے کا، کون محتاج ہو جائے اس کو منتقل کرنے کا؟ الْإِنْسَانُ یہ فاعل آ گیا، انسان اس کو منتقل کرنے کا محتاج ہو جائے إِلَى قَرَابَتِهِ اپنے رشتہ داروں کی طرف، أَوْ إِلَى قَوْمٍ یا ایسے لوگوں کی طرف هُمْ أَحْوَجُ إِلَيْهَا جو اس زکوٰۃ کے زیادہ محتاج ہیں مِنْ أَهْلِ بَلَدِهِ اس کے اپنے شہر والوں سے بھئی۔ بَابُ صَدَقَةِ الْفِطْرِ۔ یہ باب ہے بھئی صدقۂ فطر کے بیان میں۔ صدقۂ فطر۔ بھئی آپ جانتے ہیں رمضان المبارک کا جب مہینہ گزرتا ہے اور عید کا دن آتا ہے تو صدقۂ فطر انسان پر واجب ہو جاتا ہے، اس کی ادائیگی واجب ہو جاتی ہے بھئی۔ صدقۂ فطر دینا پڑتا ہے کہ اس نے فطر کے زمانے کو پا لیا۔ کیا کیا؟ فطر کے زمانے کو پا لیا۔ بھئی ایک تو روزے کا زمانہ تھا، اس کے علاوہ باقی زمانہ کیا کہلاتا ہے؟ فطر۔ فطر کہتے ہیں وہ حالت جس میں انسان کا روزہ نہیں ہوتا بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ تو اس نے فطر کے زمانے کو پا لیا۔ تو اس بات پر بھئی بطور شکر کے کہ اللہ تعالیٰ نے مکمل رمضان نصیب فرمایا اور اب اس نے بخیر و عافیت فطر کے زمانے کو پا لیا، تو اب اس پر صدقۂ فطر دینا ضروری ہے، اپنے مال میں سے کچھ حصہ نکالے اور اللہ کے راستے میں دے بھئی۔ اس کو کیا کہتے ہیں؟ صدقۂ فطر کہتے ہیں، صدقۂ فطر۔ تو کہتے ہیں صَدَقَةُ الْفِطْرِ وَاجِبَةٌ عَلَى الْحُرِّ الْمُسْلِمِ إِذَا كَانَ مَالِكًا لِمِقْدَارِ النِّصَابِ فَاضِلًا عَنْ مَسْكَنِهِ وَثِيَابِهِ وَأَثَاثِهِ وَفَرَسِهِ وَسِلَاحِهِ وَعَبِيدِهِ لِلْخِدْمَةِ۔ صدقۂ فطر واجب ہے ہر آزاد مسلمان پر إِذَا كَانَ مَالِكًا لِمِقْدَارِ النِّصَابِ جب کہ وہ مالک ہو کس چیز کا؟ نصاب کی مقدار کا۔ لیکن یہاں پھر یاد رکھنا، جو بھی نصاب ہو مولانا، سمجھ میں آیا؟ چاہے نصاب نامی ہو یا نصاب غیر نامی ہو۔ اسی لیے دیکھو صاحب قدوری آگے بتلائیں گے اس کی ضرورت سے جو زائد چیزیں ہیں وہ بھی اگر نصاب تک پہنچتی ہیں تو کیا کرنا پڑے گا اسے؟ صدقۂ فطر دینا پڑے گا۔ دیکھیے خود آگے تفصیل کریں گے، کہتے ہیں إِذَا كَانَ مَالِكًا لِمِقْدَارِ النِّصَابِ، جب وہ مالک ہو نصاب کی مقدار کا، فَاضِلًا اس حال میں کہ وہ زائد ہے عَنْ مَسْكَنِهِ اس کی رہائش سے۔ ایک تو گھر ہے، ایک زائد گھر بھی ہے اس آدمی کے پاس بھئی جو اس کے کبھی کام ہی نہیں آیا بس ویسے ہی اس نے رکھا ہوا ہے، تو وہ کیا ہوا؟ ضرورت سے زائد۔ اب اس کی قیمت لگاؤ وہ تو ضرور نصاب کو پہنچے گی، معلوم ہوا اس پر صدقۂ فطر دینا واجب ہے اگرچہ اس کے پاس نہ اتنا سونا ہے نہ چاندی ہے نہ مال تجارت ہے نہ کرنسی ہے۔ تو زائد ہو گا عَنْ مَسْكَنِهِ اس کی رہائش گاہ سے، وَثِيَابِهِ اور اس کے کپڑوں سے، ضرورت کے کپڑوں سے زائد جو ہے، وَأَثَاثِهِ اور سامان گھر کا، أَثَاث کیا معنی؟ گھر کا سامان، وَفَرَسِهِ اور اس کے گھوڑے سے، وَسِلَاحِهِ اور اس کے اسلحے سے، وَعَبِيدِهِ لِلْخِدْمَةِ اور اس کے جو غلام ہیں خدمت کے لیے بھئی۔ ان سے جو زائد ہیں چیزیں ان کی قیمت لگا لو، نصاب تک پہنچتی ہیں تو اس پر صدقۂ فطر واجب ہے۔ يُخْرِجُ ذَلِكَ عَنْ نَفْسِهِ وَعَنْ أَوْلَادِهِ الصِّغَارِ، نکالے گا یہ صدقۂ فطر اپنی طرف سے بھی وَعَنْ أَوْلَادِهِ الصِّغَارِ اور اپنے چھوٹے بچوں کی طرف سے بھی، وَعَبِيدِهِ لِلْخِدْمَةِ اور اپنے خدمت کے غلاموں کی طرف سے بھی ادا کرے گا۔ وَلَا يُؤَدِّي عَنْ زَوْجَتِهِ وَلَا عَنْ أَوْلَادِهِ الْكِبَارِ، اور ادا نہیں کرے گا اپنی بیوی کی طرف سے اور نہ اپنی بڑی اولاد کی طرف سے جو بالغ ہو چکی ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ جو چھوٹے ہیں، صغیر ہے اس کی اولاد، نابالغ ہیں، اس کے خدمت کے غلام ہیں اور اپنی طرف سے، ان سب کی طرف سے تو اس شخص پر صدقۂ فطر کی ادائیگی ضروری ہے، ان سب کی طرف سے دے بھئی۔ ہاں بیوی کی طرف سے اس پر دینا ضروری نہیں، بڑی اولاد ہے بالغ ہے اس کی طرف سے اس پر دینا ضروری نہیں۔ ہاں اگر دے دیتا ہے تو ادا ہو جائے گی۔ تو کہتے ہیں نہ اپنی بیوی کی طرف سے دے گا نہ اپنی بڑی اولاد کی طرف سے دے گا وَإِنْ كَانُوا فِي عِيَالِهِ اگرچہ یہ بڑی اولاد کیا ہے اس کے عیال میں ہی کیوں نہ ہوں، ان کا نان نفقہ اسی پر کیوں نہ ہو، اسی کے پاس رہتے ہوں، پھر بھی ان کی طرف سے دینا اس کے لیے ضروری نہیں۔ لیکن میں نے بتلایا اگر دے دے گا تو ادا ہو جائے گی۔ وَلَا يُخْرِجُ عَنْ مُكَاتَبِهِ وَلَا عَنْ مَمَالِيكِهِ لِلتِّجَارَةِ۔ اور نہیں نکالے گا صدقۂ فطر اپنے مکاتب کی طرف سے۔ سمجھ میں آیا؟ کیونکہ مکاتب پر اب اس کو پوری ولایت حاصل نہیں ہے بھئی، اس نے تو مال ادا کرنا ہے اور آزاد ہو جانا ہے، اسی لیے اس سے خدمت وغیرہ بھی نہیں لے سکتا، تو اس کی طرف سے بھی اس پر نہیں ہے۔ وَلَا عَنْ مَمَالِيكِهِ لِلتِّجَارَةِ، اور نہ اپنے ان غلاموں کی طرف سے جو تجارت کے لیے اس نے رکھے ہیں۔ بھئی یہ شخص کام ہی کیا کرتا ہے؟ غلام خریدتا ہے، بیچتا ہے۔ تو جو غلام اس نے تجارت کی نیت سے خریدے ہیں وہ تو مال تجارت ہیں، ان پر تو کیا آ جائے گی؟ زکوٰۃ آ جائے گی، تو صدقۂ فطر ان میں سے اب نہیں ادا کرے گا۔ یہ معنی ہے وَلَا عَنْ مَمَالِيكِهِ لِلتِّجَارَةِ، اور نہ اپنے ان غلاموں کی طرف سے نکالے گا جو تجارت کے لیے ہیں۔ وَالْعَبْدُ بَيْنَ الشَّرِيكَيْنِ لَا فِطْرَةَ عَلَى وَاحِدٍ مِنْهُمَا۔ اور وہ غلام جو دو شریکوں کے درمیان ہے۔ بھئی میں نے اور زید نے مل کر ایک غلام خریدا ہے، آدھا غلام اس کا ہے اور آدھا میرا ہے، ایک دن میری خدمت کرتا ہے ایک دن اس کی خدمت کرتا ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو اب اس مشترک غلام کا صدقۂ فطر کس پر آئے گا؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، کسی ایک کو بھی اس پر پوری ولایت حاصل نہیں ہے، کامل ملکیت نہیں ہے، لہٰذا کسی ایک پر بھی اس کے لیے صدقۂ فطر دینا ضروری نہیں۔ یہ معنی ہے وَالْعَبْدُ بَيْنَ الشَّرِيكَيْنِ، اور وہ غلام جو دو شریکوں کے بیچ ہو، لَا فِطْرَةَ عَلَى وَاحِدٍ مِنْهُمَا، تو صدقۂ فطر ان میں سے کسی ایک پر بھی نہیں ہے۔ وَيُؤَدِّي الْمُسْلِمُ الْفِطْرَةَ عَنْ عَبْدِهِ الْكَافِرِ۔ اور ادا کرے گا مسلمان صدقۂ فطر اپنے کافر غلام کی طرف سے بھی۔ اگر ایک شخص ہے اس کا کوئی غلام کافر ہے بھئی، اس کی طرف سے بھی کیا کرنا پڑے گا؟ صدقۂ فطر اس کو دینا پڑے گا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو صدقۂ فطر افراد کی طرف سے دیا جاتا ہے، تو یہ سارے افراد جو ہوں گے ان کی طرف سے۔ حتیٰ کہ اور یہ یاد رکھنا آگے صاحب قدوری بتلائیں گے یہ واجب کب ہو جاتا ہے: کہتے ہیں جو عید کی فجر کو پا لے۔ عید کے دن جب صبح صادق ہوئی مولانا، اس وقت جو جو فرد موجود تھے ان کی طرف سے صدقۂ فطر اس پر کیا ہو گیا؟ واجب ہو گیا، اس سے پہلے نہیں۔ لہٰذا عید کی رات سے پہلے اگر ان میں سے کوئی فوت ہو جائے تو اس کی طرف سے صدقۂ فطر نہیں ہے بھئی۔ اور اگر عید کی رات میں اس کا بچہ پیدا ہوا صبح صادق سے پہلے، تو اس بچے کی طرف سے بھی صدقۂ فطر دیا جائے گا، کیونکہ میں نے کہا تھا یہ افراد کی طرف سے دیا جاتا ہے اور جو فرد عید کی فجر کو پاتے ہوئے موجود تھا ان سب پہ کیا آ گیا؟ صدقۂ فطر آ گیا۔ ہاں اگر اس کا بچہ پیدا ہوا فجر طلوع ہو جانے کے بعد بھئی، تو اب اس کی طرف سے صدقۂ فطر دینا ضروری نہیں۔ سمجھ میں آیا؟ تو پہلے وہ تھا رمضان کے زمانے کے اندر، صیام کا زمانہ تھا ایک لحاظ سے، اب کیا ہو گیا؟ فطر کا زمانہ شروع ہو گیا، تو اس وقت کے دخول کو اس نے پا لیا، اس وقت میں داخل ہو رہا ہے تو اس وقت وہ واجب ہو جائے گا بھئی۔ وَالْفِطْرَةُ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ زَبِيبٍ أَوْ شَعِيرٍ۔ اور بھئی صدقۂ فطر کیا ہے؟ فِطْرَةٌ یہ صدقۂ فطر کو کہتے ہیں بھئی۔ وَالْفِطْرَةُ، اور صدقۂ فطر جو ہے نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، نصف صاع ہے گندم میں سے۔ ہر فرد کی طرف سے کتنا دے دے گا؟ نصف صاع گندم دے دے گا یا اس کے بقدر پیسے دے دے۔ أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، یا کیا کرے؟ ایک صاع کھجور میں سے، أَوْ زَبِيبٍ، یا ایک صاع کشمش میں سے، أَوْ شَعِيرٍ، یا ایک صاع جو۔ گندم کے حساب سے دینا چاہتا ہے تو نصف صاع کا اعتبار کریں گے، یہ ہے صدقۂ فطر بھئی، تو نصف صاع گندم دے دے یا اس کی جو قیمت بنتی ہے وہ دے دے۔ اور کھجور، کشمش یا جو میں سے دینا چاہتا ہے تو پھر ہر فرد کی طرف سے کتنا دے گا؟ ایک صاع دے گا بھئی، ایک صاع۔ تو ایک صاع دے دے یا ان کے برابر جو قیمت بنتی ہے ان کی وہ دے دے بھئی۔ وَالصَّاعُ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ، اچھا بھئی اب صاع کی بات آ گئی، صاع کتنا ہے وہ مقدار بتلانے لگے ہیں۔ کہتے ہیں وَالصَّاعُ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ۔ اچھا بھئی یاد رکھیے، صاع تین قسم کے ہیں بھئی، تین صاع رائج تھے عرب میں بھئی، تین صاع۔ ایک صاع ہاشمی کہلاتا ہے بھئی۔ یاد رکھنا قیمتی بات ہے آگے آپ کے کام آتی رہے گی۔ صاع ہاشمی، یہ برابر ہوتا ہے بتیس رطل کے۔ بتیس رطل۔ دوسرا ہے صاع حجازی۔ حجازی، حا بھئی حقے والی، جیم، الف، زا ہے آگے زا، یا: صاع حجازی۔ یہ پانچ رطل اور ثلث رطل کے برابر ہے۔ یہ پانچ رطل اور ثلث رطل کے برابر ہے۔ لکھ لیا بھئی؟ اچھا تیسرا ہے صاع عراقی۔ صاع عراقی، یہ برابر ہے آٹھ رطل کے۔ آٹھ رطل کے۔ صاع لکھ لیے بھئی؟ پہلا صاع کون سا ہے؟ صاع ہاشمی، یہ کتنے رطل کا ہے؟ بتیس رطل کا، یہ تو بہت بڑا صاع ہے بھئی۔ دوسرا ہے صاع حجازی، یہ کتنا ہے؟ پانچ رطل اور ثلث رطل، یعنی تیسرا حصہ رطل کا بھئی، تو یہ چھوٹا ہے صاع بھئی سب سے۔ اور تیسرا کیا ہے؟ صاع عراقی، جو برابر ہے آٹھ رطل کے۔ اور یاد رکھیے یہی صاع حنفی ہے بھئی، ہمارے نزدیک یہ صاع ہے بھئی۔ دراصل علماء کا اختلاف ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا صاع کون سا تھا بھئی، صاع حجازی تھا یا صاع عراقی تھا۔ تو ہمارے نزدیک عند الاحناف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جو رائج مدینہ میں صاع تھا وہ کیا تھا؟ صاع عراقی تھا بھئی، جو کہ آٹھ رطل کے برابر ہے۔ جو کہ آٹھ رطل کے برابر ہے۔ تو یہی صاع عراقی کیا ہے مولانا؟ صاع حنفی بھی ہے، یعنی احناف کے نزدیک یہ ہے وہ صاع کی مقدار جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صاع کی تھی بھئی۔ یہ یاد رکھیے کتنا بنا؟ آٹھ رطل، اور یہ بنتا ہے آٹھ رطل برابر ہیں بھئی دو سو ستر تولے کے برابر ہے۔ آٹھ رطل برابر ہیں دو سو ستر تولے کے۔ تو ایک سیر میں کتنے تولے ہوتے ہیں بھئی؟ ایک سیر میں یاد رکھنا اسی تولے ہوتے ہیں ایک سیر میں، اسی تولے۔ ایک کلو رائج ہے یہاں، ایک سیر رائج ہے ہمارے ہاں بھئی، لیکن کلو ذرا زیادہ ہوتا ہے، سیر تھوڑا کم ہے اس سے۔ کلو تقریباً چھ تولے کے لگ بھگ تقریباً اس سے زیادہ ہوتا ہے۔ تو سیر جو ہے وہ اسی تولے کا ہے۔ تو یہ دو سو ستر تولے ہیں، کتنے سیر بنیں گے بھئی؟ جی، یہ دیکھو اسی سے تقسیم کرو، آٹھ تیے چوبیس، دو سو چالیس، تین سیر پورے بن گئے اور تیس تولے ہیں، یہ تیس تولے چھ چھٹانک بن جاتے ہیں یعنی ڈیڑھ پاؤ بھئی، ڈیڑھ پاؤ۔ تین سیر اور چھ چھٹانک یا یوں کہو تین سیر ڈیڑھ پاؤ، یہ ایک صاع حنفی کی یا صاع عراقی کی مقدار ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اور کتنا صاع دینا ہے بھئی؟ گندم میں سے دیں گے تو کتنا دیں گے؟ نصف صاع، اس کو نصف کر لیں گے اس کا وہ گندم میں سے دیں گے، اور اگر کھجور، زبیب یا شعیر میں سے دینا ہے تو پھر پورا صاع دینا پڑے گا بھئی۔ تو دیکھیے کہتے ہیں وَالصَّاعُ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٍ رَحِمَهُمَا اللَّهُ ثَمَانِيَةُ أَرْطَالٍ بِالْعِرَاقِيِّ، اور صاع جو ہے طرفین رحمہما اللہ کے نزدیک آٹھ رطل ہیں عراقی۔ آٹھ رطل ہیں عراقی۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ: خَمْسَةُ أَرْطَالٍ وَثُلُثُ رِطْلٍ، اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں پانچ رطل اور ثلث رطل ہے۔ معلوم ہوا بھئی طرفین کے نزدیک کون سا صاع مراد ہے؟ صاع عراقی۔ اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے نزدیک؟ صاع حجازی بھئی، بتلا نہیں رہے پانچ رطل اور ثلث رطل؟ تو یہ کون سا صاع ہوا؟ صاع حجازی۔ تو ان کے نزدیک یہ صاع ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا۔ بعض فقہاء کرام نے لکھا ہے بھئی کہ صاع کی مقدار میں ہمارے تینوں ائمہ میں کوئی اختلاف نہیں۔ طرفین نے جو فرمایا آٹھ رطل مراد ہیں اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ نے جو فرمایا پانچ رطل اور ثلث رطل والا صاع، کہتے ہیں کہ یہ دونوں دراصل ایک ہی مقدار تھے۔ کیونکہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ نے جو رطل جس کے ذریعے ماپا وہ دوسرا رطل تھا، اس عام رطل سے بڑا تھا بھئی۔ کیا تھا؟ عام رطل سے بڑا تھا۔ تو جب رطل بڑا تھا تو چھوٹے رطل اس صاع کے اندر آتے تھے آٹھ اور یہ بڑے کتنے آئے؟ پانچ رطل اور ثلث رطل بھئی، تو صاع دونوں کا برابر ہے، یہ بھی بعض فقہاء نے لکھا ہے بھئی، بعض علماء نے۔ وَوُجُوبُ الْفِطْرَةِ يَتَعَلَّقُ بِطُلُوعِ الْفَجْرِ الثَّانِي مِنْ يَوْمِ الْفِطْرِ۔ اور یہ صدقۂ فطر کا وجوب جو ہے یہ متعلق ہے فجر ثانی کے طلوع ہونے کے ساتھ بھئی۔ یہ کس سے متعلق ہے؟ فجر ثانی۔ بھئی آپ نے پڑھا تھا ایک فجر اول ہے ایک فجر ثانی۔ فجر اول کو کیا کہتے ہیں؟ صبح کاذب، اور فجر ثانی کو کیا کہتے ہیں؟ صبح صادق۔ میں نے بتلایا تھا فجر کے وقت سے کچھ قبل آسمان پر مشرق کی طرف ایک روشنی پھیلتی ہے ستون کی صورت میں اوپر کی طرف جاتی ہوئی نظر آتی ہے، یہ کیا کہلاتی ہے؟ فجر کاذب کہلاتی ہے۔ اور اس کے چند منٹ کے بعد پھر، یہ روشنی چند منٹ رہتی ہے پھر ختم ہو جاتی ہے، پھر اس کے چند منٹ بعد بھئی پھر روشنی پھیلتی ہے افق پر مشرق کی جانب اور یہ پورے افق پر پھیلی ہوئی آہستہ آہستہ پھیلتی ہے بڑھتی چلی جاتی ہے بھئی، وہ کیا ہے؟ فجر صادق۔ تو فجر صادق مراد ہے۔ تو میں نے بھی بتلایا تھا یہ کب واجب ہو گا صدقۂ فطر؟ جب کون سا زمانہ پا لے؟ فجر ثانی یعنی صبح صادق کو پا لے۔ وہی بتلا رہے ہیں کہ وجوب فطر یعنی صدقۂ فطر کا جو وجوب ہے وہ متعلق ہے فجر ثانی کے طلوع کے ساتھ مِنْ يَوْمِ الْفِطْرِ کس دن؟ یوم الفطر یعنی عید الفطر کے دن۔ فَمَنْ مَاتَ قَبْلَ ذَلِكَ لَمْ تَجِبْ فِطْرَتُهُ، پس جو شخص مر گیا اس سے پہلے تو اس کا صدقۂ فطر واجب نہیں ہے بھئی۔ وَمَنْ أَسْلَمَ أَوْ وُلِدَ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ لَمْ تَجِبْ فِطْرَتُهُ، اور جو مسلمان ہوا یا پیدا ہوا طلوع فجر کے بعد پیدا ہوا، لَمْ تَجِبْ فِطْرَتُهُ، تو اس کا بھی صدقۂ فطر واجب نہیں ہے بھئی۔ وَالْمُسْتَحَبُّ أَنْ يُخْرِجَ النَّاسُ الْفِطْرَةَ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ الْخُرُوجِ إِلَى الْمُصَلَّى۔ اور مستحب یہ ہے کہ نکالیں لوگ بھئی صدقۂ فطر کو عید کے دن، مُصَلَّى عیدگاہ، عیدگاہ جانے سے پہلے بھئی۔ عیدگاہ جانے سے پہلے کیا کر دینا چاہیے؟ صدقۂ فطر ادا کر دینا چاہیے، فقراء وغیرہ کو دے دینا چاہیے بھئی۔ فَإِنْ قَدَّمُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْفِطْرِ جَازَ، پس اگر اس کو مقدم کر دیا عید الفطر کے دن سے پہلے، جَازَ تو یہ بھی جائز ہے۔ بھئی ایک آدمی ہے وہ مالدار ہے وہ کیا کر دیتا ہے؟ عید کے دن سے پہلے ہی صدقۂ فطر دینا چاہتا ہے تو کیا ادا ہو جائے گا یا ادا نہیں ہو گا؟ کہتے ہیں ادا ہو جائے گا، اس لیے کہ صدقۂ فطر کن کی طرف سے دیا جاتا ہے؟ افراد کی طرف سے، اور وہ افراد اس وقت موجود ہیں تو ان کی طرف سے دے دے۔ وَإِنْ أَخَّرُوهَا عَنْ يَوْمِ الْفِطْرِ، اور اگر اس کو مؤخر کر دیا عید الفطر کے دن سے، ایک آدمی نے عید الفطر کے دن نہیں دیا بھئی، سستی کی، کوتاہی کی، تو کیا بعد میں معاف ہو جائے گا؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، جب بھی دے دینا پڑے گا، یہ ساقط نہیں ہوتا، تو دینا پڑے گا چاہے تاخیر سے کیوں نہ دے بھئی۔ تو سمجھ میں آیا؟ تاخیر کی صورت میں گنہگار ہو گا۔ وَإِنْ أَخَّرُوهَا عَنْ يَوْمِ الْفِطْرِ، اور اگر اس کو مؤخر کیا عید الفطر کے دن سے، لَمْ تَسْقُطْ، تو پھر بھی یہ ساقط نہیں ہو گا، وَكَانَ عَلَيْهِمْ إِخْرَاجُهَا، اور واجب ہے ان پر اس کا نکالنا، یعنی پھر بھی یہ واجب ہو گا چاہے مؤخر ہی کیوں نہ کر دے، بعد میں بھی دینا ہی پڑے گا بھئی۔ چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔