فَإِنْ نُزِحَ مِنْهَا بِدَلْوٍ عَظِيْمٍ قَدْرُ مَا يَسَعُ مِنَ الدِّلَاءِ الْوَسَطِ اُحْتُسِبَ بِهِ۔ وَإِنْ كَانَ الْبِئْرُ مَعِيْنًا لَا يُنْزَحُ وَوَجَبَ نَزْحُ مَا فِيْهَا أَخْرَجُوْا مِقْدَارَ مَا فِيْهَا مِنَ الْمَاءِ۔ گزشتہ سبق میں آپ نے پڑھا تھا بھئی ہر وہ کھال جسے دباغت دے دی جائے، یعنی اسے مصالحے وغیرہ لگا کر یا دھوپ لگا کر بالکل خشک کر لیا جائے کہ اس کا پانی ختم ہو جائے مولانا اور رکھنے سے وہ خراب نہ ہوتی ہو، تو وہ پاک ہو جائے گی مولانا، اس کے اندر نماز جائز ہے یعنی اسے پہن کر نماز جائز ہے، اسی طرح جائے نماز وغیرہ بھی اس سے بنا سکتے ہیں، اور اس سے مشکیزہ وغیرہ بنا لیا، اس میں پانی بھرا ہوا ہے، اس سے وضو وغیرہ کرنا بھی جائز ہے، مگر خنزیر اور آدمی کی کھال مولانا۔ یعنی آدمی کی کھال استعمال کرنا جائز نہیں، کیوں؟ اس کے احترام کی وجہ سے، شرافت کی وجہ سے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ انسان کو اللہ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے بھئی۔ اور خنزیر کی کھال بھی جائز نہیں بھئی، پاک نہیں، کیونکہ وہ دباغت سے بھی پاک نہیں ہوتی بھئی۔ اور پھر بتلایا تھا بھئی کہ کنویں کے اندر جب کوئی جانور وغیرہ گر پڑے اور مر جائے، یا مرنے کے بعد اس میں گر پڑے، تو پھر کیا حکم ہے؟ اس میں سے پانی نکالا جائے گا۔ کتنا نکالا جائے گا؟ جانور کے حساب سے بھئی۔ اب بتلایا تھا اگر چوہا ہو، چڑیا ہو، یا بڑی چھپکلی جس کا بہنے والا خون ہوتا ہے بھئی، ان میں سے کوئی گر پڑے تو پھر کتنے ڈول نکالنے پڑیں گے؟ بیس سے تیس ڈول تک نکالنے پڑیں گے۔ ڈول بڑے ہیں تو بیس نکال لو، چھوٹے ہیں تو تیس۔ اور اگر اس کے اندر کبوتر، مرغی یا بلی وغیرہ گر پڑے، گر کر مرے یا مر کر گرے، دونوں صورتوں کے اندر کتنے ڈول نکالنے پڑیں گے؟ چالیس سے پچاس تک نکالے جائیں گے۔ اور اگر اس میں کتا، بکری یا آدمی، ان میں سے کوئی گر پڑے تو سارا پانی نکالنا پڑے گا بھئی، سارا پانی۔ یہ تو وہ صورت تھی گر کر مرا اور فوراً نکال لیا بھئی، یا مرا ہوا اس میں گرا اور فوراً نکال لیا بھئی، یا تھوڑی دیر بعد نکال لیا۔ لیکن اگر وہ جانور اس میں پڑا رہا اور پھول گیا یا پھٹ گیا، تو اس صورت میں چاہے جانور چھوٹا ہو یا بڑا بھئی، کیا کرنا پڑے گا؟ سارا پانی نکالنا پڑے گا۔ اور کونسے ڈولوں کی تعداد معتبر ہے بھئی؟ بعض ڈول بہت بڑے ہوتے ہیں، بعض بڑے چھوٹے ہوتے ہیں، کونسے ڈول معتبر ہیں؟ کہتے ہیں درمیانے درجے کے ڈول جو شہروں میں کنویں سے پانی نکالنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں بھئی۔ اور میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ جب یہ پانی نکالیں گے بھئی فوراً کنواں کیا ہو گا؟ پاک۔ اس کی دیواروں کو دھونے کی ضرورت نہیں، پتھروں کو دھونے کی ضرورت نہیں بھئی، اور رسی اور ڈول بھی خود بخود کیا ہو جائیں گے؟ پاک، ان کو بھی علیحدہ سے دھونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ سمجھ میں آیا؟ یہ احادیث وغیرہ میں اس کا ذکر آتا ہے مولانا یاد رکھیے۔ ورنہ عقل تو یہ کہتی ہے اس کو کبھی بھی پاک نہیں ہونا چاہیے۔ جب ایک دفعہ نجاست گر گئی ہے، اب آپ پانی نکالتے جائیں مولانا، وہ پانی جو نجس ہو گیا تھا دیواروں کو لگ چکا ہے یا نہیں بھئی؟ دیواروں کو بھی لگ چکا ہے، نجاست پانی میں پھیل بھی گئی، تو اب پانی نکالتے جائیں جتنا اور پانی بھی آتا جائے وہ اسی کے ساتھ ملتا جائے گا وہ بھی نجس، پھر وہ اگلا نکال لیں وہ بھی نجس بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو عقل تو یہ کہتی ہے اب اس کو پاک کرنا ممکن ہی نہیں ہونا چاہیے، لیکن شریعت میں بڑی آسانی ہے مولانا، شریعت میں بڑی آسانی ہے، تو یہ احادیث وغیرہ سے پتہ چلتا ہے۔ کہتے ہیں: فَإِنْ نُزِحَ مِنْهَا بِدَلْوٍ عَظِيْمٍ قَدْرُ مَا يَسَعُ مِنَ الدِّلَاءِ الْوَسَطِ اُحْتُسِبَ بِهِ۔ اگر نکال لیا گیا اس سے کسی بڑے ڈول کے ذریعے بھئی، قَدْرُ مَا يَسَعُ وہ مقدار جو اس میں سماتی ہے۔ يَسَعُ کا معنی جو اس میں سماتی ہے۔ بھئی دیکھو آپ کے پاس درمیانے درجے کا ڈول ہے ہی نہیں، بڑا سا ڈول ہے، بالٹی ہے مولانا بالٹی، بالٹی جتنا بڑا ڈول ہے، اب کیا کریں؟ کہتے ہیں بھئی حساب اسی درمیانے ڈول کا لگایا جائے گا۔ مثلاً چوہا گرا تھا، بیس ڈول نکالنے تھے، اور بالٹی یا وہ ڈول اتنا بڑا ہے کہ اس کے ایک ہی کے اندر بیس ڈول آ جاتے ہیں درمیانے درجے کے، تو کہتے ہیں ایک ہی نکال لو کافی ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یعنی حساب کس کا لگانا ہے؟ درمیانے ڈول کا لگانا ہے بھئی، درمیانے ڈول کا۔ تو اگر ایک ہی مرتبہ میں بیس پورے ہو جاتے ہیں، اس میں آ جاتے ہیں، ایک ہی دفعہ میں سارا پانی نکل آیا تو کافی ہے، ایک ہی نکال لو وہ ڈول بھئی۔ اور اگر مثلاً ڈول ذرا اتنا بڑا نہیں ہے، اس میں درمیانے درجے کے پانچ ڈول آتے ہیں، اب کتنے ڈول یہ والے نکال لو؟ چار نکال لو بھئی، بیس پورے ہو جائیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہی بات بتلا رہے ہیں، کہتے ہیں: فَإِنْ نُزِحَ مِنْهَا بِدَلْوٍ عَظِيْمٍ، اگر نکالا گیا اس کنویں سے کسی بڑے ڈول کے ذریعے، کیا نکالا گیا؟ قَدْرُ مَا يَسَعُ وہ مقدار جو اس میں سماتی ہے، مِنَ الدِّلَاءِ الْوَسَطِ کس میں سے؟ درمیانے ڈولوں میں سے، اُحْتُسِبَ بِهِ اس کے ساتھ حساب لگایا جائے گا۔ یا یوں کہیں يَسَعُ کا معنی گنجائش کے کر لیں، جتنے درمیانے درجے کے ڈولوں کی اس میں گنجائش ہے اتنے کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ اُحْتُسِبَ بِهِ حساب لگایا جائے گا۔ وَإِنْ كَانَ الْبِئْرُ مَعِيْنًا لَا يُنْزَحُ وَوَجَبَ نَزْحُ مَا فِيْهَا۔ اچھا، اب یہ وہ مسئلہ ہے بھئی کل جو انہوں نے پوچھا تھا کہ اگر کنواں ایسا ہے، چشمے والا کنواں ہے۔ اب مثلاً آدمی گرا یا بکری گر گئی یا کتا گرا بھئی، یا ان جتنا کوئی اور جانور گر گیا۔ یہ جو ذکر ہوئے بھئی یہی جانور نہیں ہیں، ان جیسے جو جانور ہوں گے وہ بھی انہی کے حکم میں ہوں گے۔ تو اب سارا پانی نکالنا ضروری ہے بھئی کوئی ایسا بڑا جانور گر گیا اس میں، لیکن وہ کنواں ہے چشمے والا، وہ خالی ہو ہی نہیں سکتا، پانی نکالو اور آ جاتا ہے نیچے سے، نکالو اور آ جاتا ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آئی؟ اب کیا کیا جائے گا؟ کہتے ہیں کہ بھئی اب تو خالی کرنا ممکن ہی نہیں ہے، آپ لگے رہیں ڈول نکالتے رہیں پانی نیچے سے آتا رہے گا، خالی تو ہو نہیں سکتا، کہتے ہیں بس پھر اتنی مقدار نکال دو جو کنویں کے اندر پانی تھا بھئی۔ جتنی مقدار کنویں کے اندر پانی کی تھی وہ مقدار نکال دو، پھر چاہے اور آتا جائے ساتھ، لیکن جب اتنی مقدار آپ نکال لیں گے تو پھر کنواں کیا ہو جائے گا؟ پاک ہو جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ دیکھیے بھئی: وَإِنْ كَانَ الْبِئْرُ مَعِيْنًا، اور اگر کنواں جو تھا جاری تھا، یا یوں کہیں اور اگر کنواں کیا تھا؟ چشمے والا تھا، لَا يُنْزَحُ ممکن نہیں ہے اس کو خالی کرنا، وَوَجَبَ نَزْحُ مَا فِيْهَا اور واجب ہو چکا ہے نکالنا جو کچھ اس میں ہے، یعنی سارا پانی نکالنا واجب ہو چکا ہے، کوئی ایسا جانور گرا تھا جس کی وجہ سے سارا پانی نکالنا واجب ہو چکا ہے، أَخْرَجُوْا تو نکالیں گے مِقْدَارَ مَا فِيْهَا مِنَ الْمَاءِ وہ مقدار جو اس کے اندر ہے پانی کی۔ جتنی مقدار پانی کی اس میں موجود ہے اس کو کیا کر لیں گے؟ نکال لیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اب کیسے نکالیں گے، کیسے پتہ لگے گا اتنا پانی نکال لیا ہے یا نہیں نکال لیا؟ فقہاء نے اس کا بھی طریقہ بیان فرمایا ہے۔ کہتے ہیں کنویں کے اندر جتنا پانی کھڑا ہے بھئی، کنویں کے ساتھ قریب ایک اور اس جیسا گڑھا کھود لو، اتنا ہی چوڑا ہو، اسی کی طرح بنا لو بھئی اور دیکھ لو مولانا۔ لکڑی وغیرہ کنویں میں ڈالو مولانا، لکڑی پہ نشان بن جائے گا جہاں تک پانی ہے۔ مثلاً پانی پندرہ فٹ کھڑا ہے کنویں کے اندر، اور اس کی چوڑائی وغیرہ کتنی ہے گولائی؟ مثلاً آٹھ فٹ ہے۔ تو اب کنویں کے ساتھ ایک گڑھا کھودو، آٹھ فٹ کیا ہو اس کی؟ گولائی یا چوڑائی جو کہہ لیں، اس کا قطر آٹھ فٹ ہے مولانا، اور کتنا گہرا کر لیں؟ پندرہ فٹ کر لیں یا زیادہ کر لیں جتنا بھی کر لیں۔ اب کنویں سے پانی نکالتے جائیں اور پندرہ فٹ جب اس گڑھے میں پانی کھڑا ہو جائے، اس کا مطلب ہے آپ نے کیا کیا؟ سارا پانی نکال لیا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی سب کو بھئی؟ جی۔ ایک یہ صورت ہے۔ یہ صورت ذرا مشکل ہے کیونکہ اتنا ہی گڑھا کھودنا پڑے گا پھر پانی نکالنا پڑے گا۔ ایک اور صورت بھی ہے اگر وہ ممکن ہو وہاں پر بھئی، بہت تیزی سے کنواں نہیں بھرتا بھئی، پانی نکال لیتے ہیں لیکن چند منٹوں بعد آہستہ آہستہ پھر اتنا ہو جاتا ہے پانی۔ اب آپ کیا کریں؟ کنویں کے اندر ایک لکڑی ڈالیں، پانی کا نشان بن جائے گا۔ مثلاً کتنا پانی کھڑا ہے بھئی؟ کتنے فٹ ہے؟ چلو دس فٹ پانی ہے فرض کریں بھئی کنویں کے اندر کھڑا ہے۔ اب آپ کیا کر لیں؟ اکٹھے جلدی جلدی بھئی سو ڈول پانی کے فرض کریں نکال لیں، سو نکال لیں یا پچاس نکال لیں۔ پچاس نکالنے کے بعد اب پھر لکڑی وہ ڈالیں اور دیکھیں کتنا کم ہوا ہے۔ مثلاً ایک فٹ کم ہو گیا۔ کتنا ہوا کم؟ ایک فٹ۔ معلوم ہوا ایک فٹ میں کتنے ڈول ہیں؟ پچاس ڈول ہیں، تو دس فٹ میں کتنے ہو جائیں گے؟ پانچ سو ڈول ہو جائیں گے۔ تو بس مولانا اب پچاس ڈول آپ نکال چکے ہیں، ساڑھے چار سو ڈول اور نکال لیں بس بھئی۔ کنواں خالی بھی نہیں ہوا اور اتنی مقدار بھی آپ نے اس سے کیا کر لی؟ نکال لی۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی۔ تو کہتے ہیں: وَإِنْ كَانَ الْبِئْرُ مَعِيْنًا، اور اگر کنواں جو تھا وہ جاری پانی والا تھا، لَا يُنْزَحُ وہ خالی نہیں ہو سکتا، وَوَجَبَ نَزْحُ مَا فِيْهَا اور واجب ہو چکا ہے نکالنا اس پانی کا فِيْهَا جو اس کے اندر ہے، أَخْرَجُوْا تو نکال لیں گے مِقْدَارَ مَا فِيْهَا مِنَ الْمَاءِ وہ مقدار جو اس کے اندر ہے پانی کی۔ وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ رَحِمَهُ اللّٰهُ تَعَالٰى أَنَّهُ قَالَ: يُنْزَحُ مِنْهَا مِائَتَا دَلْوٍ إِلٰى ثَلَاثِمِائَةٍ۔ امام محمد ابن الحسن رَحِمَهُ اللّٰهُ فرماتے ہیں کہ بھئی ایسی صورت میں اگر چشمے والا کنواں ہے تو پھر یوں کرو اس سے دو سو سے لے کر تین سو ڈول تک نکال لو بس، کنواں کیا ہو جائے گا؟ پاک ہو جائے گا بھئی۔ یہ آسان قول ہے، کوئی حساب لگانے کی ضرورت بھی نہیں ہے، لکڑی وغیرہ کے ذریعے دیکھنے کی بھی ضرورت نہیں، دو سو سے تین سو ڈول تک نکال لو۔ تو امام محمد ابن الحسن رَحِمَهُ اللّٰهُ جو ہیں ان سے روایت ہے أَنَّهُ قَالَ کہ وہ فرماتے ہیں: يُنْزَحُ مِنْهَا نکالا جائے گا اس کنویں سے مِائَتَا دَلْوٍ، یہ اصل میں تھا مِائَتَانِ دَلْوٍ بھئی، نون اضافت کی وجہ سے گر گیا بھئی، تو دو سو ڈول إِلٰى ثَلَاثِمِائَةٍ کتنے تک؟ تین سو تک ڈول نکالے جائیں گے۔ یہ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی یہاں تک؟ ہر قسم کے جانوروں کا حکم بیان کر دیا۔ اور میں نے بتلایا تھا بھئی دیکھو تین قسم کے انہوں نے جانور گنوائے: ایک چوہا اور اس کے برابر کے، ایک مرغی اور بلی اور اس کے برابر کے، اور تیسرا بکری، کتا اور انسان وغیرہ اور ان کے برابر کے سب جانور۔ باقی جو ان کے برابر کا نہیں ہے، ان سے چھوٹا وغیرہ ہے تو وہ اس سے نچلے درجے میں چلا جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ کوئی جانور ہے بکری سے چھوٹا ہے تو وہ بلی والے قبیل میں داخل ہو جائے گا، وہی حکم ہو گا جو بلی کا تھا۔ اور اگر کوئی جانور بلی یا مرغی سے چھوٹا ہے، کبوتر سے چھوٹا ہے، اس کا وہی حکم ہو گا جو کس کا تھا؟ چوہے وغیرہ کا تھا۔ یہ تو وہ صورت تھی جانور گرا اور مر گیا، یا مر کر گر گیا۔ بھئی جانور گرا اور زندہ ہی نکل آیا، اب کیا کریں بھئی؟ تو یاد رکھو جب جانور پانی میں گرے اور زندہ نکل آئے تو پانی پاک ہے۔ پانی کیا ہے؟ پانی پاک ہے ان جانوروں میں سے۔ الا یہ کہ اس کا منہ بھی پانی میں لگ جائے، پانی میں ڈوب جائے، یا وہ پانی کو منہ لگا لے بھئی، اب حکم بدل جائے گا مولانا۔ اگر ایسا جانور ہے جس کے منہ کو لگنا ہی لگنا ہے پانی، مثلاً چوہا ہے وہ جب بھی گرے گا اس کے منہ کو تو ضرور لگے گا، یا ایسا جانور ہے جس نے گرا اور خود منہ ڈبو دیا پانی کے اندر بھئی، تو اب کیا حکم ہے؟ کہتے ہیں اب بھئی اس جانور کے جو جھوٹے کا حکم ہے وہی اس پانی کا بھی حکم ہو گا۔ سمجھ میں آیا؟ بعض جانوروں کا آگے بتلائیں گے صاحبِ قدوری، بعض جانوروں کا جھوٹا نجس ہوتا ہے، پانی کو اگر وہ منہ لگا دیں، آپ نے برتن میں ایک پانی رکھا ہے وضو کرنے کے لیے یا غسل کرنے کے لیے بھئی، کتا آیا اس نے کیا کیا؟ اس میں منہ لگا دیا، پانی پی لیا، فقہاء فرماتے ہیں بھئی، احادیث میں آتا ہے ذکر بھئی، پانی نجس ہو گیا بھئی۔ پانی کیا ہوا؟ نجس۔ اب اس برتن کو بھی صاف کرنے کے لیے تین دفعہ دھونا پڑے گا پانی گرا کر۔ تو اب یہ پانی چونکہ نجس ہو چکا تو اس سے وضو بھی نہیں کر سکتے اور غسل بھی نہیں کر سکتے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ وضو بھی نہیں کر سکتے اور غسل بھی، کیونکہ پانی کیا ہو چکا ہے؟ نجس ہو چکا ہے۔ تو معلوم ہوا کتے کے جھوٹے کا کیا حکم ہے، پانی کیا ہو جاتا ہے؟ نجس ہو جاتا ہے۔ تو لہٰذا اسی طرح مختلف جانوروں کا مختلف حکم ہے مولانا جھوٹے کا، وہ آگے آنے والے ہیں بھئی، تو اس کے مطابق آپ کیا کر دیں گے؟ حکم لگا دیں گے۔ مثلاً بکری گری ہے، بکری کا جھوٹا پاک ہے بھئی۔ بکری کسی، آپ نے پانی رکھا ہے اس میں آ کر منہ ڈال دیتی ہے، کوئی بات نہیں، پاک ہے مولانا، آپ اس سے وضو بھی کر سکتے ہیں، آپ اس سے غسل بھی کر سکتے ہیں۔ لہٰذا بکری گری کنویں کے اندر اور زندہ ہی نکل آئی اور اس نے پانی میں منہ بھی ڈال دیا، تو اس کے جھوٹے کا کیا حکم ہے؟ پاک، تو اب بھی کنویں کا پانی پاک ہے۔ لیکن اگر کتا گرا اور زندہ نکل آیا لیکن اس نے منہ ڈال دیا تھا، تو کتے کے جھوٹے کا کیا حکم ہے؟ نجس، تو لہٰذا پانی کا بھی کیا حکم ہو گیا؟ نجس ہو گیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جی، آگے آپ کو مسئلہ بتلا رہے ہیں بھئی۔ یہ تو وہ صورت تھی آپ کے سامنے چیز گری بھئی۔ ایک وہ صورت ہے کہ بھئی کنویں میں سے جانور مرا ہوا نکل آیا بھئی، پتہ ہی نہیں ہے کس وقت یہ گرا ہے، اور اسی کنویں سے وضو بھی کرتے ہیں، غسل بھی کرتے ہیں، کپڑے بھی دھوتے ہیں، اب کیا کریں مولانا؟ کنویں کا پانی نکال رہے تھے، بیچ میں سے کیا نکل آیا بھئی؟ مرا ہوا جانور نکل آیا، مثلاً مرا ہوا چوہا آ گیا ڈول کے اندر، اوہو یہ تو اس کے اندر معلوم ہوا چوہا گر کے مرا ہے بھئی، اب کیا کریں؟ تو یاد رکھو مولانا فقہائے کرام فرماتے ہیں اگر وہ پھولا اور پھٹا نہیں تو ایک دن ایک رات کی نمازیں لوٹا لو، کیونکہ معلوم ہوا یہ قریب کے زمانے میں ہی گرا ہے، زیادہ دیر اس کو نہیں ہوئی۔ تو اس ایک دن رات میں جتنی مرتبہ اس کنویں کے پانی سے آپ نے وضو کر کے جو نمازیں پڑھیں وہ نمازیں کیا کر لو؟ دہرا لو۔ اور اگر آپ اس سے وضو ہی نہیں کرتے تھے، آپ نے تو اپنا الگ کنواں بنایا ہوا ہے، پھر تو آپ کے لیے یہ حکم نہیں، جنہوں نے اس سے وضو کیا اور غسل کیا ان کے لیے یہ حکم ہے بھئی۔ تو ایک دن رات کی کیا کر لیں؟ نمازیں لوٹا لیں کیونکہ وضو نہیں ہوا تھا، معلوم ہوا پانی نجس تھا۔ اور جو کپڑے دھوئے تھے ایک دن رات میں ان کو بھی کیا کر لیں؟ دوبارہ دھو لیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ وہ صورت ہے جبکہ وہ پھولا اور پھٹا نہ ہو۔ اور اگر پھول گیا ہے، پھٹ گیا ہے، معلوم ہوا اس کو دیر ہو چکی ہے کافی گرے ہوئے، تو اب کہتے ہیں تین دن اور تین راتوں کی کیا کر لو؟ نمازیں لوٹا لو، اور اس دوران جو چیزیں اس سے دھوئی ہیں کپڑے یا برتن وغیرہ ان کو بھی دوبارہ دھو لو۔ وَإِذَا وُجِدَ فِي الْبِئْرِ فَأْرَةٌ مَيْتَةٌ أَوْ غَيْرُهَا۔ اور جب پایا جائے فِي الْبِئْرِ کنویں کے اندر فَأْرَةٌ مَيْتَةٌ مردہ چوہا أَوْ غَيْرُهَا یا اس کے علاوہ چوہا یا کوئی اور چیز مری ہوئی کنویں کے اندر پائی جائے، وَلَا يَدْرُوْنَ مَتٰى وَقَعَتْ، اور لوگ جانتے نہیں ہیں کہ یہ کب گری ہے، وَلَمْ تَنْتَفِخْ وَلَمْ تَتَفَسَّخْ، اور وہ پھولا بھی نہیں اور پھٹا بھی نہیں، أَعَادُوْا صَلَاةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، تو لوٹا لیں نمازیں ایک دن اور رات کی، إِذَا كَانُوْا تَوَضَّئُوْا مِنْهَا جبکہ وہ اسی سے وضو کرتے تھے، جبکہ اسی کنویں سے کیا کرتے تھے؟ وضو کرتے تھے۔ وَغَسَلُوْا كُلَّ شَيْءٍ أَصَابَهُ مَاؤُهَا، اور دھو لیں ہر اس چیز کو أَصَابَهُ مَاؤُهَا جس کو پہنچا ہے اس کا پانی بھئی۔ جس جس چیز کو بھی اس کنویں کا پانی اس ایک دن رات میں پہنچا ہے ان ساروں کو کیا کر لیں؟ دھو لیں۔ ترجمہ سمجھ میں آ رہا ہے سب کو بھئی؟ جی۔ أَصَابَ کا معنی پہنچنا، پہنچا ہے جن کو اس کا پانی۔ وَإِنِ انْتَفَخَتْ أَوْ تَفَسَّخَتْ، اور اگر وہ چوہا پھول گیا ہے یا پھٹ گیا ہے، أَعَادُوْا صَلَاةَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ وَلَيَالِيْهَا، تو لوٹا لیں نماز تین دن اور تین رات کی، فِيْ قَوْلِ أَبِيْ حَنِيْفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ تَعَالٰى، امام اعظم ابوحنیفہ رَحِمَهُ اللّٰهُ تَعَالٰى کے قول میں۔ وَقَالَ أَبُوْ يُوْسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللّٰهُ تَعَالٰى: لَيْسَ عَلَيْهِمْ إِعَادَةُ شَيْءٍ حَتّٰى يَتَحَقَّقُوْا مَتٰى وَقَعَتْ۔ اور امام ابویوسف اور امام محمد رَحِمَهُمَا اللّٰهُ فرماتے ہیں، کیا کہیں گے بھئی یہ دونوں آ گئے ایک طرف بھئی؟ جی؟ صَاحِبَيْنِ بھئی۔ صَاحِبَيْنِ فرماتے ہیں: لَيْسَ عَلَيْهِمْ، نہیں ہے ان لوگوں پر بھئی، إِعَادَةُ شَيْءٍ کسی چیز کا اعادہ۔ صَاحِبَيْنِ فرماتے ہیں مولانا کسی نماز کا اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں، حَتّٰى يَتَحَقَّقُوْا یہاں تک کہ تحقیق کر لیں مَتٰى وَقَعَتْ کب وہ گرا ہے۔ صَاحِبَيْنِ کیا فرماتے ہیں مولانا؟ ہاں، صَاحِبَيْنِ فرماتے ہیں ابھی پتہ لگا چوہے کا تو ابھی کا ہی ہم حکم لگا دیں گے، یعنی اب جب ہمیں ناپاک ہونے کا پتہ چلا اسی وقت سے کنواں ناپاک ہے، اس سے پہلے ناپاک نہیں جب تک تحقیق نہ ہو جائے، پتہ نہ چل جائے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو معلوم ہوا اس سے پہلے کنواں پاک تھا اور اس سے پہلے جتنی نمازیں پڑھیں وہ بھی ہو گئیں، لہٰذا ان کا اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں بھئی۔ مسئلہ سب کو سمجھ میں آیا بھئی؟ تو وہ فرماتے ہیں جس وقت کنویں کے ناپاک ہونے کا پتہ چلا اس وقت سے ناپاک ہے، اس سے پہلے ناپاک نہیں، الا یہ کہ تحقیق ہو جائے، ہاں پتہ لگ جائے کوئی آ کے بتا دے بھئی فلاں وقت گرا تھا۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو معلوم ہوا اس سے پہلے کی نمازیں بھی صحیح اور وضو بھی صحیح۔ تو کہتے ہیں صَاحِبَيْنِ فرماتے ہیں: لَيْسَ عَلَيْهِمْ إِعَادَةُ شَيْءٍ، نہیں ہے ان لوگوں پر کسی بھی چیز کا اعادہ، یعنی کسی چیز کو بھی لوٹانا ان پر ضروری نہیں ہے، حَتّٰى يَتَحَقَّقُوْا یہاں تک کہ تحقیق کر لیں یعنی معلوم کر لیں مَتٰى وَقَعَتْ کہ وہ کب گرا ہے۔ وَسُؤْرُ الْآدَمِيِّ وَمَا يُؤْكَلُ لَحْمُهُ طَاهِرٌ۔ سُؤْرٌ کہتے ہیں جھوٹے کو مولانا، جھوٹا جو ہے، سمجھ میں آیا؟ آدمی نے کسی برتن سے پانی پیا مولانا تو وہ پانی پاک ہے مولانا، کیونکہ آدمی کے جھوٹے کا کیا حکم ہے؟ پاک ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَسُؤْرُ الْآدَمِيِّ وَمَا يُؤْكَلُ لَحْمُهُ طَاهِرٌ، اور آدمی کا جھوٹا اور ایسے جانور کا يُؤْكَلُ لَحْمُهُ جس کے گوشت کو کھایا جاتا ہے، طَاهِرٌ کیا ہے؟ پاک ہے۔ چاہے جانور ہو مولانا جیسے گائے ہے، بھینس ہے، بکری ہے، ہرن ہے وغیرہ بھئی، یا پرندہ ہو مولانا جیسے طوطا ہے، مینا ہے، فاختہ ہے، کبوتر ہے وغیرہ بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ان سب کا یہی حکم ہے۔ وَسُؤْرُ الْكَلْبِ وَالْخِنْزِيْرِ وَسِبَاعِ الْبَهَائِمِ نَجَسٌ۔ اور کتے کا جھوٹا اور خنزیر کا جھوٹا وَسِبَاعِ الْبَهَائِمِ۔ سِبَاعٌ جمع ہے سَبُعٌ کی مولانا۔ سَبُعٌ چیرنے پھاڑنے والے جانور کو کہتے ہیں بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ چیرنے پھاڑنے والا جو جانور ہے مثلاً شیر ہے، چیتا ہے وغیرہ بھئی۔ وَسِبَاعِ الْبَهَائِمِ، اور چیرنے پھاڑنے والے جو جانور ہیں، سِبَاعِ الْبَهَائِمِ چیرنے پھاڑنے والے جو چوپائے ہیں، نَجَسٌ ان کا جھوٹا نجس ہے بھئی، نجس ہے بھئی۔ وَسُؤْرُ الْهِرَّةِ وَالدَّجَاجَةِ الْمُخَلَّاةِ، اور بلی کا جھوٹا اور مرغی کا جھوٹا، کون سی مرغی؟ الْمُخَلَّاةِ جو آزاد چھوڑی ہوئی ہے بھئی، یعنی کھلی پھرنے والی مرغی بھئی، کھلی پھرنے والی۔ سمجھ میں آیا؟ اس کے بارے میں آگے آپ کو بتلائیں گے ان کا جھوٹا مکروہ ہے، مکروہ۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ وجہ کیا ہے؟ وجہ یہ مولانا کہ مرغی ہے تو حلال، اس کا گوشت کھایا جاتا ہے، لیکن یہ کیا کرتی ہے؟ نجاست وغیرہ میں گھومتی پھرتی ہے، اس میں چونچ وغیرہ مارتی رہتی ہے، اس لیے اس کے جھوٹے کو کیا قرار دے دیا؟ مکروہ ہے۔ صورت سمجھ میں آئی؟ یہ اس وقت ہے مولانا جب اس کی چونچ وغیرہ پہ کوئی نجاست نہیں لگی ہوئی، عام حالت میں مکروہ ہے بھئی، اگر نجاست لگی ہو پھر تو پانی کیا ہو جائے گا؟ نجس ہو جائے گا۔ اچھا، تو کیا مسئلہ پڑھا بھئی؟ آدمی کا جھوٹا پاک ہے، پاک ہے مولانا۔ سمجھ میں آیا؟ تو آدمی کسی بھی حالت میں ہو، پاک حالت میں ہو یا جنابت کی حالت میں ہو، یا عورت ہے حیض کی حالت میں یا نفاس کی حالت میں، جس حالت میں بھی ہو، اور آدمی چاہے مسلمان ہو چاہے کافر ہو، سب کا یہی حکم ہے، ان کا جھوٹا کیا ہے؟ پاک ہے مولانا۔ الا یہ کہ مولانا، تو کافر کا جھوٹا بھی پاک ہے، الا یہ کہ اس نے شراب پی ہے اور شراب پینے کے فوراً بعد اس نے کیا کر لیا؟ پانی پی لیا، تو اب وہ نجس ہو گیا، کیونکہ ابھی اس کے منہ میں شراب کے اجزاء ہوں گے مولانا، وہ یقیناً کیا ہے پانی کو لگ جائیں گے، لعاب تو کچھ نہ کچھ لگ جاتا ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ ہاں، اگر شراب پی کافر نے اور پھر کچھ دیر گزر گئی، اس دوران اس نے کیا کیا؟ کئی مرتبہ اپنا لعاب نگل لیا، اب اجزاء ختم ہو چکے ہوں گے، لہٰذا اب وہ پانی پیے تو پانی کیا ہے؟ پاک۔ لیکن فقہاء فرماتے ہیں اگر کافر ایسا ہے جس کی مونچھیں بڑی بڑی ہیں مولانا، اس نے شراب پی اور کافی دیر بھی گزر گئی، پھر بھی وہ پانی پیے گا تو پانی نجس ہو جائے گا بھئی۔ وجہ یہ کہ شراب پیتے ہوئے ضرور کچھ نہ کچھ شراب مونچھوں کو لگی ہو گی بھئی اس کے، اور اب اگرچہ وہ لعاب نگل چکا ہے، منہ اس کا صاف ہو چکا ہے لیکن پانی پیتے ہوئے پھر ضرور اس کی مونچھیں کیا ہوں گی؟ پانی میں لگیں گی اور وہ نجاست آ گئی تو پانی کیا ہو جائے گا؟ نجس ہو جائے گا۔ تو کہتے ہیں: وَسُؤْرُ الْهِرَّةِ وَالدَّجَاجَةِ الْمُخَلَّاةِ، اور بلی کا جھوٹا اور آزاد چھوڑی ہوئی مرغی کا جھوٹا، وَسِبَاعِ الطُّيُوْرِ، اور چیرنے پھاڑنے والے جو پرندے ہیں، چیرنے پھاڑنے والے پرندے۔ بھئی کچھ پرندے تو دانہ وغیرہ کھاتے ہیں، کچھ کیا کرتے ہیں؟ شکار کرتے ہیں مولانا، عقاب ہے، شاہین ہے وغیرہ یہ چیزیں بھئی۔ تو چیرنے پھاڑنے والے پرندے ہیں، وَمَا يَسْكُنُ فِي الْبُيُوْتِ، اور وہ جانور جو گھروں میں رہتے ہیں، لوگوں کے گھروں میں رہتے ہیں بھئی۔ کونسے جانور؟ کہتے ہیں: مِثْلُ الْحَيَّةِ وَالْفَأْرَةِ، جیسے کہ سانپ ہے اور چوہا ہے، تو ان کا جھوٹا کیا ہے؟ مَكْرُوْهٌ۔ بلی کا جھوٹا، مرغی کا جھوٹا، اور چیرنے پھاڑنے والے پرندے جو ہیں ان کا جھوٹا، اور وہ جانور جو گھروں میں رہتے ہیں سانپ اور چوہے، بچھو وغیرہ، ان سب کا جھوٹا کیا ہے؟ مکروہ ہے، مکروہ بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ چنانچہ اگر آپ نے پانی رکھا ہے وضو کرنے کے لیے مولانا، بلی آئی اور اس میں سے پانی پی کر چلی گئی، تو یہ پانی کیا ہو گیا؟ مکروہ ہو گیا۔ لہٰذا اگر اور پانی ہے تو پھر اس پانی سے وضو نہیں کرنا چاہیے، اور اگر اور پانی نہیں ہے تو پھر کیا کر سکتا ہے؟ اس پانی سے وضو کر سکتا ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تو اس کا جھوٹا پاک تو ہے لیکن مکروہ ہے، اور پانی ملے تو پھر اس سے وضو نہیں کرنا چاہیے، غسل نہیں کرنا چاہیے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ بھئی یہ عام حالات میں ہے۔ لیکن اگر بلی نے چوہا کھایا بھئی اور پھر فوراً آ کر کیا کیا؟ پانی پیا، اب پانی نجس ہو جائے گا مولانا کیونکہ اس کے منہ میں یقیناً کیا ہو گا؟ خون کے ذرات ہوں گے، خون کے اجزاء ہوں گے، اور خون تو ہے نجس، لہٰذا پانی میں منہ ڈالتے ہی پانی بھی کیا ہو گیا؟ نجس، اب اس سے وضو اور غسل کرنا جائز نہیں۔ یہ تب ہے کہ چوہا کھاتے ہی فوراً آ کر کیا کرے؟ پانی میں منہ ڈال دے۔ لیکن اگر تھوڑی دیر بیٹھی رہی اور آپ نے دیکھا ہو گا بلی کیا کرتی ہے؟ زبان کے ذریعے اپنا منہ صاف کرتی رہتی ہے۔ دیکھا ہے یا نہیں کبھی بھئی؟ تو بلی زبان کے ذریعے منہ صاف کرتی ہے، اگر تھوڑی دیر ٹھہر گئی اور اس نے اپنے منہ کو زبان سے کیا کر لیا ہے اچھی طرح؟ صاف کر لیا ہے، تو اب اس صورت کے اندر بھئی پھر وہی حکم آ جائے گا، اب منہ ڈالے گی تو پانی کیا ہو گا؟ مکروہ ہو جائے گا۔ اسی طرح یاد رکھو مولانا بلی تو گھروں میں گھومتی پھرتی ہے، اگر دودھ، سالن وغیرہ میں بلی منہ ڈال دے کیا حکم ہے؟ تو علماء فرماتے ہیں بھئی اگر اللہ نے سب کچھ دیا ہوا ہے، ایسا آدمی ہے جسے اللہ نے سب کچھ دیا ہوا ہے، تو اس سالن کو، اس دودھ کو نہ کھائے نہ پیے بھئی۔ اور اگر غریب آدمی ہے بھئی تو پھر اس کے لیے استعمال کرنا درست ہے بھئی، بلکہ غریب ہے تو اس کے لیے کہتے ہیں مکروہ بھی نہیں ہے، وہ بالکل کیا ہے؟ پاک ہی ہے بھئی۔ اسی طرح یاد رکھو مولانا جس جانور کا جھوٹا نجس ہے اس کا پسینہ بھی نجس ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ نجس ہے۔ لہٰذا کتے کا پسینہ اگر کسی کپڑے پر لگا تو وہ کپڑا بھی کیا ہو جائے گا؟ نجس ہو جائے گا۔ تو جس جانور کا جھوٹا نجس اس کا پسینہ بھی نجس، اور جس جانور کا جھوٹا مکروہ اس کا پسینہ بھی مکروہ، اور جس جانور کا جھوٹا پاک اس کا پسینہ بھی پاک ہے۔ کہتے ہیں: وَسُؤْرُ الْحِمَارِ وَالْبَغْلِ مَشْكُوْكٌ۔ اور گدھے اور خچر کا جھوٹا جو ہے مشکوک ہے۔ بَغْلٌ کس کو کہتے ہیں؟ خچر کو۔ گدھے اور خچر کا جھوٹا مشکوک ہے، یعنی اس سے وضو ہونے میں شک ہے مولانا، روایات مختلف قسم کی آتی ہیں بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ کہ پتہ نہیں اب اس پانی سے وضو ہو گا یا وضو نہیں ہو گا۔ لہٰذا آگے مولانا صاحبِ قدوری آپ کو بتلائیں گے اگر صرف ایسا پانی ہے، پانی پڑا تھا اس میں گدھے نے آ کر منہ ڈال دیا یا خچر نے منہ ڈال دیا، اب اور کوئی پانی نہیں ہے۔ اگر اور پانی ہے پھر تو اس پانی سے وضو نہ کرے بلکہ کیا کرے بھئی؟ دوسرے پانی سے وضو کرے۔ لیکن اگر اور پانی ہے ہی نہیں بھئی تو اس سے تو وضو کے ہونے میں شک ہے، تو کیا کرے؟ اس سے وضو بھی کر لے اور تیمم بھی کر لے بھئی، دونوں چیزیں کر لے۔ کہتے ہیں: وَسُؤْرُ الْحِمَارِ وَالْبَغْلِ مَشْكُوْكٌ، اور گدھے اور خچر کا جھوٹا مشکوک ہے۔ مشکوک کا کیا معنی میں نے بتلایا؟ یعنی اس سے وضو کے ہونے میں شک ہے۔ فَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْإِنْسَانُ غَيْرَهُ، پس اگر نہ پائے انسان اس کے علاوہ کوئی اور پانی، تَوَضَّأَ بِهِ وَتَيَمَّمَ، تو وضو بھی اس سے کر لے اور تیمم بھی کر لے۔ وَبِأَيِّهِمَا بَدَأَ جَازَ۔ بھئی پہلے وضو کرے گا یا پہلے تیمم کرے گا؟ کہتے ہیں جو بھی پہلے کر لے، چاہے پہلے تیمم کر لے پھر اس سے وضو کر لے، یا پہلے وضو کر لے پھر کیا کر لے؟ تیمم۔ تو کہتے ہیں: وَبِأَيِّهِمَا، اور ان دونوں میں سے جس کے ساتھ بھی، بَدَأَ ابتدا کی اس نے، جَازَ تو یہ جائز ہے۔ یعنی چاہے تو وضو سے ابتدا کرے، پہلے وضو کر لے، اور چاہے تو تیمم سے ابتدا کرے اور پہلے تیمم کر لے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ ان کے جھوٹے کا حکم ہے۔ اور یاد رکھیے مولانا گدھے اور خچر کا پسینہ پاک ہے بھئی۔ گدھے اور خچر کا پسینہ کیا ہے؟ پاک ہے۔ آپ نے گدھے پر سواری کی بھئی، آپ کے کپڑوں پر اس کا پسینہ لگ گیا بھئی، تو یہ پاک ہے مولانا، دھونا واجب نہیں، لیکن بہتر کیا ہے کہ اس کو دھو لیا جائے۔ چلیے بس مولانا، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيْقَةِ الْكَلَامِ۔