وَلَا يُسَافِرُ بِعَبْدٍ مُسْتَأْجَرٍ لِلْخِدْمَةِ إِلَّا بِشَرْطِهِ، وَلَا يَسْتَرِدُّ مُسْتَأْجِرٌ أَجْرَ مَا عَمِلَ عَبْدٌ مَحْجُورٌ۔ صُورَتِ مَسْئَلَةٍ یہ بھئی، میں نے ایک غلام کو کرائے پر اجرت پر رکھا کہ وہ میری خدمت کرے گا بھئی۔ کیا کرے گا؟ خدمت کرے گا۔ اب میں یہاں سے مولانا سفر پر مثلاً جانا چاہتا ہوں پانچ دس دن کے لیے، تو اس غلام کو بھی ساتھ لے کر جانا چاہتا ہوں، تو کیا مجھے میرے لیے جائز ہے اس طرح اس کو لے جانا؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، آپ کو لے مستاجر کو حق نہیں ہے کہ کیا کرے؟ کہ وہ اجیر کو کیا کرے؟ سفر میں خدمت کے لیے ساتھ لے جائے، اس لیے کہ سفر کے اندر مشقت زیادہ ہوتی ہے بھئی۔ تو یہاں پر تو اس کے ساتھ اجارے کا عقد طے ہوا تھا شہر کے اندر خدمت کا، اور اب میں اسے کہاں لے جانا چاہتا ہوں؟ سفر پر۔ یہ اگر پہلے سے طے تھا پھر تو ٹھیک ہے، ورنہ میں اسے مجبور نہیں کر سکتا کہ تمہارے ساتھ میرا عقدِ اجارہ ہوا ہے، چلو میرے ساتھ بھئی۔ یہ معنیٰ ولا يسافر اور سفر نہیں کرے گا بيعبد ایسے غلام کے ساتھ مستاجر للخدمة جس کو اجارے پر لیا گیا تھا خدمت کے لیے، الا بشرطه مگر سفر کی شرط کے ساتھ۔ اگر شرط لگائی تھی کہ بھئی سفر میں بھی میرے ساتھ جا کر خدمت کیا کرو گے، پھر تو ٹھیک ہے، ورنہ نہیں بھئی۔ ولا يسترد مستأجر أجر ما عمل عبد محجور۔ صُورَتِ مَسْئَلَةٍ یہ مولانا، آپ جانتے ہیں غلام دو قسم پر ہے: ایک عبدِ ماذون ہے، ایک عبدِ محجور ہے۔ عبدِ ماذون جس کو اجازت وغیرہ دی ہے مولانا آقا نے بھئی، کام وغیرہ کی۔ اور عبدِ محجور وہ ہے جسے آقا نے کسی کام وغیرہ کی اجازت نہیں دی بھئی۔ تو ایک عبدِ محجور تھا، اس کو آقا نے اجازت نہیں دی تھی لیکن اس نے خود ہی کیا کر لیا؟ کسی کے ساتھ عقدِ اجارہ کر لیا کہ میں ایک ماہ تک آپ کی خدمت کروں گا اتنے پیسوں کے عوض میں بھئی۔ اتنے پیسوں کے عوض میں۔ اب مولانا غلام نے ایک ماہ تک اس آدمی کی خدمت کی، اور پھر اس خدمت سے جب عقد پورا ہوا، تو اس مستاجر نے اس اجیر کو کیا دے دیے؟ اجرت دے دی۔ اجرت دے دی۔ تو کہتے ہیں اجرت دینے کے بعد اب یہ واپس اس سے اجرت نہیں لے سکتا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ کہتے ہیں اس لیے کہ اگرچہ ابتدائً یہ اجارہ صحیح نہیں تھا کیونکہ غلام آقا کی اجازت کے بغیر اجارہ کر رہا ہے۔ اور کیوں نہیں صحیح تھا؟ اس لیے کہ آقا کا حق مارا جاتا تھا۔ غلام کے منافع فوت ہو رہے تھے یا نہیں بھئی؟ وہ تو آقا کا حق تھے اور آقا نے اجازت نہیں دی، وہ کسی اور کی خدمت کر رہا تھا تو غلام کے منافع فوت ہو رہے تھے، تو اس لیے ہم نے اس اجارے کی اجازت نہیں دی تھی۔ لیکن جب اس نے عقدِ اجارہ پورا کر دیا، تو اب اس صورت کے اندر آقا کا نفع کس چیز میں ہے؟ کہ اب بھی عقد کو فاسد قرار دے دیا جائے یا اب مولانا اجرت کو واجب قرار دے دیا جائے، اس میں فائدہ ہے۔ اب اس میں فائدہ ہے، تو پہلے اسی کے حق کی وجہ سے اجازت نہیں تھی، اب اسی کے فائدہ اس میں ہے کہ عقد کو صحیح قرار دے دیا جائے اور اجرت کو واجب، کیونکہ منافع تو چلے گئے۔ تو اب اگر ہم عقد کو بھی فاسد قرار دے دیں تو پیسے بھی نہ ملے، لہٰذا اس صورت میں اجارے گویا کہ غلام ایسا بن گیا کہ آقا نے گویا کہ اس کو اجازت دی ہوئی تھی، اس نے آقا کی اجازت سے تو عقد صحیح ہو جائے گا اور غلام وہ پیسے لے سکتا ہے اور مستاجر اس سے پیسے واپس نہیں لے سکتا۔ صُورَت سمجھ میں آ گئی؟ یہ معنیٰ ولا يسترد اور واپس نہیں لے سکتا مستاجر ایسا مستاجر، واپس نہیں لے سکتا مستاجر کیا واپس نہیں لے سکتا؟ أجر ما عمل اجرت اسکا اس کی جو عمل کیا عبد محجور کس نے عبدِ نے؟ عبدِ محجور نے جو عمل کیا ہے اس کی اجرت مستاجر واپس نہیں لے سکتا۔ صُورَتِ مَسْئَلَةٍ یہ آجَر عبد محجور نفسه کہ اجرت پر دے دیا ایک عبدِ محجور نے اپنے آپ کو، فأن أتاه المستأجر الأجْر، بس اگر مستاجر نے اس کو اجرت دے دی لا يستردہ تو اس کو واپس نہیں لے سکتا، لان ھذه الاجارة بعد الفراغ صحيحاً، استهساناً اس لیے کہ یہ والا اجارہ جو ہے اس فارغ ہو جانے کے بعد یعنی عقد جب پورا ہو گیا، اس کے بعد صحیح ہو گیا، استهسانًا، استهسانًا کیا ہوا؟ صحیح، کیوں؟ لان الفساد لرعاية حق المولى اس لیے کہ یہاں پر جو فساد تھا وہ آقا کے حق کی رعایت رکھنے کی وجہ سے تھا بھئی، آقا کے حق کی رعایت رکھتے ہوئے ہم نے اسے کیا قرار دیا تھا؟ فاسد قرار دیا تھا، فبعد الفراغ رعاية رعایت حقہ فی الصحة ووجوب الاجرة، اور لھذا ہم عقد عمل سے فارغ ہو جانے کے بعد آقا کے حق کی رعایت کس چیز میں ہے؟ في الصحة کہ اس اجارے کو صحیح قرار دیا جائے ووجوب الاجرة اور اجرت کے واجب ہونے میں ہے بھئی۔ ولا يضمن آكل غلَّة عبد غصبه فآجره ونفسه، صُورَتِ مَسْئَلَةٍ یہ بھئی، میرا ایک غلام تھا، اس کو زید نے غصب کر لیا۔ اب یہ مغصوب غلام زید کے پاس ہے، اس غلام نے وہاں پر کسی کے ساتھ عقدِ اجارہ کر لیا اور اپنے آپ کو اس کی خدمت کے لیے اپنے اس کے عقدِ اجارہ کر لیا کہ میں ایک ماہ تک مثلاً آپ کی خدمت کروں گا اور مجھے ایک ہزار روپیہ آپ دیں گے۔ اس غلام نے، وہ مغصوب غلام نے اجارے عقد پر عمل کیا خدمت کی اور اسے کیا مل گیا؟ ایک ہزار اجرت مل گئی۔ غاصب نے اس سے وہ اجرت لے لی اور کھا لی بھئی۔ اور کھا لی۔ بعد میں وہ غلام کیا ہوا واپس آیا آقا کے پاس، تو کیا آقا اب اس ایک ہزار کا بھی ضمان لے گا اس مستاجر سے، اس غاصب سے ضمان لے گا یا ضمان نہیں لے گا؟ کہتے ہیں نہیں بھئی! اس ایک ہزار کا ضمان نہیں لے سکتا۔ صُورَت سمجھ میں آ گئی؟ کیوں بھئی اس کا ضمان کیوں نہیں لے سکتا؟ کہتے ہیں اس لیے کہ ضمان ایسے مال میں آتا ہے جو محفوظ ہو بھئی۔ ضمان کس مال میں آیا کرتا ہے؟ جو مال محفوظ ہو مولانا، اور غلام تو خود اپنے آپ کو غاصب سے نہیں بچا سکا، تو اپنے مال کو کہاں سے بچاتا؟ تو وہ مال محفوظ نہیں۔ جب مال محفوظ نہیں، تو اس کے اندر ضمان بھی نہیں آئے گا۔ صُورَت سمجھ میں آ گئی؟ ہاں اگر غلام نے اس اجرت پر قبضہ کر لیا، تو یہ اس کا قبضہ صحیح ہے مولانا، قبضہ کیا ہے؟ یعنی بعد میں مالک جا کر اس مستاجر کو کہے، میرے غلام نے تمہاری خدمت کی تھی، تم نے اسے پیسے دیے تھے لیکن غلام کا قبضہ تو صحیح نہیں تھا، لاؤ اجرت اب مجھے دو۔ نہیں بھئی! جب اس نے اجرت ادا کر دی اور غلام نے قبضہ کر لیا تو غلام کا قبضہ صحیح اور اس کا ذمہ کیا ہو چکا؟ فارغ ہو چکا، اب اس سے دوبارہ مالک جا کر معاوضہ طلب نہیں کر سکتا۔ اور اگر بھئی وہ معاوضہ جو تھا، غاصب نے ابھی کھایا نہیں تھا اس کے پاس باقی تھا۔ تو جتنا، اگر سارا باقی ہے تو آقا اس سے سارا لے لے گا بھئی، کیونکہ یہ آقا کا حق ہے، اور اگر کچھ کھا چکا ہے تو جتنا باقی ہے وہ اس سے لے لے گا۔ لیکن جو وہ کھا چکا ہے اس کا ضمان نہیں آئے گا۔ صُورَت سمجھ میں آ گئی؟ یہ معنیٰ ہے ولا يضمن اور ضامن نہیں ہوگا آكل غلَّة عبد غصبہ فآجره ونفسه۔ دیکھو غصبہ فآجره ونفسه یہ صفت ہے عبد کی، یہ سارا جملہ کس کی صفت ہے؟ عبد کی، تو دیکھو ترجمہ غور سے سننا بھئی، اور ضامن نہیں ہوگا ایسے غلام کے غلے کو کھانے والا آكل غلَّة عبدٍ، ایسے غلام کے غلے کو کھانے والا ضامن نہیں ہوگا۔ کیسا غلام؟ ایسے غلام غصبہ جسے اس کھانے والے نے کیا کیا ہے؟ اس کے غلے کو کھانے والے نے غصب کیا ہے فآجره ونفسه، پھر اس غلام نے اجارے پر دیا اپنے آپ کو۔ ترجمہ سمجھ میں آیا؟ ولا يضمن دوبارہ سنو اور ضامن نہیں ہوگا آكل غلَّة عبدٍ ایسے غلام کے غلے کو کھانے والا غصبہ جسے اس نے غصب کیا تھا فآجره نفسه، پھر اس نے اجارے پر دے دیا تھا غلام نے اپنے آپ کو۔ ترجمہ سمجھ میں آیا؟ ایسا غلام ہے جس کو اس نے غصب کیا تھا اور اس غلام نے پھر اپنے آپ کو اجارے پر دے دیا، اس غلام کے غلے کو کھانے والا ضامن نہیں ہوگا۔ اي رجل غصب عبداً ایک آدمی ہے اس نے غصب کیا ایک غلام کو، فآجر العبد نفسه، تو اجارے پر دے دیا غلام نے اپنے آپ کو، فأخذ الغاصب الاجرة، غاصب نے اجرت اس سے لے لی فاکله، پھر اس کو کھا لیا فلا ضمان عند ابی حنیفہ رحمہ اللہ، امام صاحب کے نزدیک ضمان نہیں آئے گا غاصب پر، لان العبد لا يحرز نفسه عنه، یہاں عنہ ہونا چاہیے مولانا، لان العبد لا يحرز نفسه عنه، اس لیے کہ غلام جو ہے وہ اپنے آپ کو محفوظ نہیں رکھ سکتا محفوظ نہیں کر سکتا عنہ یعنی عن الغاصب کس سے؟ غاصب سے۔ تو کہتے ہیں لان العبد لا يحرز نفسه عنه اس لیے کہ غلام محفوظ نہیں رکھ سکا اپنے نفس کو عنہ عن الغاصب غاصب سے، فكذا ما في يده، تو اسی طرح وہ مال جو اس کے ہاتھ قبضے میں ہے وہ بھی معاصب سے محفوظ نہیں، فلا يكون متقوِّماً، تو وہ مال متقوم نہیں، کیونکہ مال محفوظ نہیں اور جب مال متقوم نہیں ہے تو اس میں ضمان بھی نہیں، کیونکہ ضمان کس میں آیا کرتا ہے؟ مال محفوظ میں آیا کرتا ہے مالِ متقوم وقال صاحبين فرماتے ہیں يضمن وہ ضامن ہوگا لانہ مال المولى اس لیے کہ وہ جو اس نے کھا لیا وہ مال تھا مولا کا، وصدق للعبد قبضها، اور صحیح ہے غلام کا اس اجرت پر قبضہ کرنا، تو جب غلام اس اجرت پر قبضہ کر لے تو مستاجر کا ذمہ کیا ہوا؟ وہ اس سے دوبارہ اب مالک جا کر اجرت طلب نہیں کر سکتا، ويأخذها مولاه قائماً، اور لے لے گا اس اجرت کو اس غلام کا آقا قائماً اس حال میں کہ وہ اجرت ابھی قائم ہو، اگر بعد یعنی باقی ہو، اگر باقی ہے غاصب کے پاس تو پھر کیا کر لے گا؟ لے لے گا، هذا بالاتفاق یہ بالاتفاق ہے مولانا، لان بعد الفراغ يعتبر, يعتبر مأذوناً بھئی۔ اس لیے کہ بھئی فارغ ہونے کے بعد عمل سے فارغ ہونے کے بعد اس غلام کو کیا سمجھا جائے گا؟ ماذون بھئی، اگرچہ آقا کی اجازت تو نہیں تھی کام کی، لیکن اب کیا سمجھا جائے گا گویا کہ اجازت تھی كما مر جیسے کہ بات گزر چکی ہے۔ ولا لو استأجر عبداً شهرين، صُورَتِ مَسْئَلَةٍ یہ، عقدِ اجارہ کرتا ہوں غلام کے لیے بھئی آقا سے، میں کہتا ہوں بھئی آپ کا غلام دو ماہ تک میری خدمت کرے گا، ایک ماہ کے ہزار روپے ہوں گے اور ایک ماہ کے پندرہ سو روپے ہوں گے۔ اب دیکھو مولانا، کیا یہ اجارہ صحیح؟ کہتے ہیں بھئی بظاہر تو جہالت ہے مولانا، کس مہینے کے ہزار ہوں گے اور کس مہینے کے پندرہ سو ہوں گے یہ میں نے کوئی بتایا؟ میں نے کہا ایک ماہ کے ہزار ہوں گے، ایک ماہ کے پندرہ سو ہوں گے، تو کس مہینے کے ہزار، کس مہینے کے پندرہ سو یہ تعین نہیں ہوئی مولانا، لیکن کہتے ہیں کوئی حرج نہیں۔ پہلا مہینہ جو پہلے آئے گا ہزار اس نے پہلے ذکر کیے تو اس کے لیے کتنے ہو جائیں گے ہزار، اور پندرہ سو بعد میں ذکر کیے تو بعد والے مہینے کے لیے کتنے شمار کریں گے ہم؟ پندرہ سو تو یوں سمجھیں گے پہلے مہینے میں اجرت ہے ہزار اور دوسرے مہینے میں اجرت ہے پندرہ سو، اگرچہ اس نے تعین نہیں کی تھی بھئی۔ ولاستأجر عبداً اور جس نے کی اجارے پر رکھا کسی غلام کو شهرين دو ماہ کے لیے، شهراً بأربعة وشهراً بخمسةٍ، ایک ماہ چار چار کے درہم کے عوض اور ایک ماہ پانچ درہم کے عوض، صَحَّ صحیح ہے مولانا اجارہ، والاول بأربعةٍ والثاني بخمسةٍ، اور پہلا مہینہ چار درہم کے عوض ہوگا اور ثانی پانچ درہم کے عوض، وحكم الحال إن قال مستأجر العبد مرض هو أو أبقى في أول المدَّة وقال الموجر في آخرها، یہاں سے مولانا استصحابِ حال کا ذکر کر رہے ہیں مولانا، استصحابِ مولانا، استصحاب صحبت سے ہے، کس سے ہے؟ صحبت سے، صاحب ساتھی سے، استصحاب کا معنیٰ ہے ساتھی بنانے کو طلب کرنا، لغوی ترجمہ کر رہا ہوں۔ تین طلب کے لیے آیا ہے نا، صاحب کس کو کہتے ہیں؟ ساتھی، تو ساتھی بننے کو یا ساتھ کو طلب کرنا، ساتھ کو طلب کرنا، ساتھ ہونے کو طلب کرنا، تو استصحابِ حال میں بھی گزشتہ زمانے کو حال کے ساتھ ساتھی بنا دیا جائے گا، ملا دیا جائے گا۔ جو حال کا حکم ہے وہی ماضی پر بھی لگا دیا جائے گا۔ استصحابِ حال کسے کہتے ہیں؟ مولانا ایک چیز ہے زمانہ ماضی میں، ایک چیز ہے زمانہ حال میں، زمانہ ماضی میں اس چیز کا ہمیں علم نہیں لیکن زمانہ حال میں اس چیز کا علم ہے تو ہم اسی حال کے ساتھ ماضی کو بھی ساتھی بنا دیں گے، ملا دیں گے اور کیا کہیں گے؟ حال میں اس طرح ہے، معلوم ہوا ماضی میں بھی اسی طرح تھا۔ حال میں اس طرح نہیں ہے، معلوم ہوا ماضی میں بھی اس طرح نہیں تھا۔ صُورَت سمجھ میں آئی؟ اس کو استصحابِ حال کہتے ہیں بھئی، مثلاً دیکھو بھئی، دیکھو، ایک آدمی ہے بھئی، ایک آدمی ہے، اس نے ایک غلام کو اجرت پر رکھا کہ یہ ایک ماہ تک میری خدمت کرے گا اور میں دس درہم اس کا عوض دوں گا، آقا سے یہ بات طے ہو گئی بھئی۔ اچھا، بعد میں بھئی آ اس اجارے والا کیا کہتا ہے، مستاجر آکر آقا سے کیا کہتا ہے؟ مہینہ پورا ہوا، آقا اجرت لینے آیا، تو اس مستاجر نے کہا، بھئی آپ کا غلام تو اولِ ماہ میں مجھ سے بھاگ گیا تھا۔ شروع میں مجھ سے بھاگ گیا تھا یا شروع میں یہ بیمار ہو گیا تھا، پندرہ دن تو اس نے میری خدمت ہی نہیں کی، یا پندرہ دن تو یہ بھاگ گیا تھا، پندرہ دن اس نے میری خدمت، لہٰذا میں پندرہ دن کی اجرت دوں گا پورے مہینے کی اجرت نہیں دوں گا، تو کہتے ہیں جبکہ آقا کہتے ہیں نہیں، آقا کہتے ہیں نہیں، اولِ مدت میں نہیں بھاگا بلکہ آخرِ مدت میں بھاگا ہے۔ یا یوں کہو، سارا مہینہ مثلاً وہ غائب ہے، کیا ہے غلام؟ سارا مہینے سے وہ آقا گیا اجرت لینے، وہ کہتا ہے آپ کا غلام تو شروع ماہ سے ہی بھاگ گیا تھا، آقا کہتے ہیں نہیں، کام مہینے کا پورا کر کے وہ بھاگا ہے۔ صُورَت سمجھ میں آ گئی؟ وہ مستاجر کیا کہہ رہا ہے؟ آپ کا غلام کب بھاگا؟ شروع سے ہی بھاگ گیا، لہٰذا کوئی اجرت میرے ذمے نہیں، آقا کہتے ہیں نہیں بھئی، شروع میں نہیں بھاگا، کام پورا کر کے بھاگا ہے، لہٰذا اب آپ کو مجھے اجرت دینی پڑے گی، تو کہتے ہیں اس صورت میں استصحابِ حال کو، حال کو حاکم بنایا جائے گا۔ استصحابِ حال پر فیصلہ ہوگا، یعنی حال کو کیا بنایا جائے گا؟ حاکم بنایا جائے گا، اس کو فیصل، اس کو ثالث بنا دیا جائے گا، اور جو حال میں ہوگا اس کا حکم ماضی پر لگا دیا جائے گا، فی الحال دیکھا جائے گا اگر غلام بھاگا ہے تو معلوم ہوا ماضی میں بھی بھاگا تھا، لہٰذا اجرت نہیں۔ اور اگر فی الحال موجود ہے تو گویا ماضی میں بھی موجود تھا تو اجرت دینی پڑے گی، یہ اسی طرح ہے جیسے مولانا ماہ الطاحونہ کا مسئلہ ہے، یہ ماہ الطاحونہ، طاحونہ کہتے ہیں پنچکی کو مولانا۔ پنچکی، مولانا طاحن کا کیا معنیٰ ہے؟ آٹا پیسنا بھئی۔ تو بھئی یہ چکی آپ پہاڑی علاقوں میں اگر آپ نے کبھی دیکھی ہو بھئی، پہاڑی علاقوں میں ایک خاص قسم کی چکی ہوتی ہے جو پانی سے چلتی ہے، پانی اوپر سے آتا ہے بڑے پریشر کے ساتھ اور نیچے وہ پتھر جو ہوتا ہے چکی کا، اس کو گھوماتا ہوا گزرتا ہے بھئی۔ تو اسے کیا کہتے ہیں؟ پنچکی بھئی۔ تو اب یہ پنچکی تھی، ایک شخص نے کرائے پر لے لی دوسرے سے کہ بھئی میں ایک مہینے کا آپ کو 10 درہم دوں گا بھئی، بعد میں جب وہ اجرت لینے کے لیے مالک آیا، تو وہ مستاجر کہتا ہے بھئی مہینے کے شروع سے ہی پانی بند ہے اس کا، میرے تو اس میں، میں تو اس سے کوئی نفع نہیں اٹھا سکا، لہٰذا اجرت نہیں دوں گا۔ مالک کہتے ہیں نہیں نہیں، سارا مہینہ پانی آتا رہا ہے، آج آ کر پانی بند ہوا ہے، لہٰذا تمہیں کیا کرنی پڑے گی؟ اجرت تو کہتے ہیں اس صورت میں حال کو ثالث بنایا جائے گا، فی الحال دیکھو، پانی اگر ہے تو معلوم ہوا ماضی میں بھی تھا، لہٰذا اس پر اجرت لازم ہو جائے گی، اور اگر فی الحال جو ہے پانی نہیں، تو معلوم ہوا ماضی میں بھی نہیں تھا، لہٰذا حال کے ذریعے دیکھو ہم نے فیصلہ کیا، حال میں پانی ہے تو ماضی میں بھی تھا، حال میں پانی نہیں تو معلوم ہوا ماضی میں بھی نہیں، لہٰذا اجرت بھی نہیں بھئی۔ صُورَت سمجھ میں آ گئی؟ یہ معنیٰ ہے وحكم الحال اور حال کو حکم بنایا جائے گا (یعنی ثالث بنایا جائے گا، فیصلہ کرنے والا) حال کو فیصل بنایا جائے گا، إن قال مستاجر العبد مریض ہوا، اگر غلام کو کرائے پر لینے والے نے کہا مرض ہوا کہ وہ غلام کیا تھا؟ بیمار ہوا تھا، أو ابق یا بھاگ گیا تھا فی اول المدّة ابتدائے مدت میں بھئی۔ وقال الموجر في آخرها اور موجر کرائے پر دینے والا کیا کہتا ہے؟ فی آخرها کہ وہ بیمار یا بھاگنا کب ہوا ہے؟ آخر میں کام پورا کر کے، تو اصل هذه المسألة مسئله الطاحونہ بھئی اور اس مسئلے کی اصل کیا ہے؟ مسئله طاحونہ ہے، فإن المالک اس لیے کہ اس کے اندر مالک اذا قال جب وہ یہ کہے، ما الطاحونة کان جارياً في اول المدَّة، مالک کہتا ہے کہ بھئی یہ پنچکی کا پانی اولِ مدت میں جاری تھا، وقال المستاجر لم يكن جارياً کہ اولِ مدت میں پانی جاری نہیں تھا، تو يحکم الحال، تو یہاں پر بھی کس کو فیصل بنایا جائے گا؟ حال کو، حال کو فیصلہ کرنے والا بنایا جائے گا۔ وصدق رب الثوب في أمرتك أن تعمله قباءً أو تصبغه أحمراً، فلا أجْر وقال أمرتني بما عملت، صُورَتِ مَسْئَلَةٍ یہ بھئی، میں ایک درزی کے پاس بھئی کپڑا لے گیا کہ اس سے سی دو، اس نے کپڑا سی کر دیا تو قباء دے دی۔ کیا سی کر دی؟ مطلب ایک، مثلاً بھئی کرتا سی دیا۔ میں نے کہا بھئی آپ کو تو میں نے قمیص سینے کا کہا تھا، آپ نے کرتا سیا، لہذا آپ نے میرے جس کام کا میں نے کہا تھا اس کی مخالفت کی، اب آپ کو اجرت نہیں دوں گا میں بھئی، اب اجرت نہیں دوں گا۔ وہ کہتا ہے نہیں بھئی، مجھے آپ نے اسی کرتے بنانے کا ہی کہا تھا۔ تو کہتے ہیں کس کی تصدیق کی جائے گی اس مسئلے میں؟ کہتے ہیں کپڑے کے مالک کی تصدیق کی جائے گی۔ اس لیے کہ یہ بنانے کی اجازت درزی کو کس نے دی تھی؟ مالک نے۔ تو اجازت چونکہ مالک کی طرف سے ملی ہے تو یہ مالک ہی کو پتہ ہوگا کہ اس نے کس چیز کی اجازت دی تھی، کرتا بنانے کی یا قمیص بنانے کی۔ اور جب وہ کہہ رہا ہے میں نے قمیص بنانے کی اجازت دی تھی، معلوم ہوا درزی نے مخالفت کی ہے، تو اب مالک کی تصدیق کی جائے گی قسم کے ساتھ مولانا۔ کس کے ساتھ؟ قسم۔ ہاں۔ یا اسی طرح مولانا، میں کپڑا لے گیا تھا رنگریز کے پاس بھئی، اس نے جب مجھے رنگ کر دیا تو پیلے رنگ کا رنگ دیا۔ میں نے کہا بھئی میں نے تو آپ کو کہا تھا سرخ رنگ کر دینا، آپ نے پیلا رنگا ہے، میری بات کی مخالفت کی، لہذا آپ کو اجرت نہیں ملے گی۔ وہ کہتے ہیں نہیں، میں نے پیلا رنگا ہے تو آپ نے مجھے کہا بھی اسی کا تھا کہ پیلا رنگ ہی اس پر لگانا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو اس صورت میں کس کی تصدیق کی جائے گی؟ کپڑے کے مالک کی۔ یہ معنی ہے وَصُدِّقَ رَبُّ الثَّوْبِ اور تصدیق کی جائے گی کپڑے کے مالک کی فِي اس مسئلہ کے اندر، اس قول کے اندر بھئی۔ أَمَرْتُكَ مالک کیا کہتا ہے؟ اجیر کو کیا کہتا ہے؟ أَمَرْتُكَ میں نے تو تجھے حکم دیا تھا أَنْ تَعْمَلَهُ قَبَاءً کہ تو اس کو کیا بنا دے؟ قبا بنا دے۔ أَوْ تَصْبُغَهُ أَحْمَرَ یا میں نے تجھے کیا کہا تھا کہ تو اس کو سرخ رنگ دے۔ اچھا، تو تو نے نہیں رنگا، فَلَا أَجْرَ اب تجھے اجرت نہیں ملے گی۔ وَقَالَ اور اجیر کہتا ہے أَمَرْتَنِي بِمَا عَمِلْتُ تو نے مجھے اسی چیز کا حکم دیا تھا جو میں نے کیا ہے، جو عمل کیا ہے۔ تو کہتے ہیں بھئی مالک کی تصدیق کیوں کی جائے گی؟ کہتے ہیں لِأَنَّ الْإِذْنَ مُسْتَفَادٌ مِنْ رَبِّ الثَّوْبِ اس لیے کہ یہ اجازت جو ہے وہ حاصل ہو رہی ہے کپڑے کے مالک کی طرف سے، جی تو اس کی تصدیق کی جائے گی۔ وَالْمُرَادُ أَنْ يُصَدَّقَ بِالْيَمِينِ اور مراد یہ ہے کہ تصدیق کس کے ساتھ کی جائے گی؟ قسم کے ساتھ۔ وَفِي عَمِلْتَ لِي مَجَّانًا لَا صَانِعٌ قَالَ بَلْ بِأَجْرٍ صورت مسئلہ یہ ہے بھئی، میں درزی کے پاس کپڑے لے گیا، اس نے کپڑے سی دیے مولانا۔ اب جب میں کپڑے لینے گیا بھئی، اس نے کہا لاؤ بھئی کپڑوں کے پیسے دے دو۔ میں نے کہا پیسے کس بات کے؟ آپ نے مجھے کہا تھا میں مفت سی دوں گا۔ آپ نے مجھے کیا کہا تھا مفت سی دوں گا۔ کوئی پیسہ نہیں دوں گا میں آپ کو بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ جھگڑا ہوا، قاضی کے پاس گیا۔ اب کیا کریں؟ کس کی تصدیق کی جائے؟ کس کی تصدیق بھئی؟ کہتے ہیں اس صورت میں بھی مالک کے قول کی تصدیق کی جائے گی۔ کس کی تصدیق کی جائے گی؟ مالک کی۔ اچھا کیوں بھئی، تصدیق کیوں کی جائے گی؟ اس لیے کہ وہ کپڑے والا کیا کر رہا ہے؟ اس کا گویا یہ دعویٰ ہے کہ میرا عمل قیمتی ہے اور مالک اس کا انکار کر رہا ہے، اور قول کس کا معتبر ہوتا ہے؟ منکر کا۔ تو لہذا کپڑے والے کے، درزی کے ذمے ہے بینہ اور مالک کے ذمے ہے قسم بھئی۔ اور اس کے بعد بینہ نہیں تو قسم کس کی معتبر؟ مالک کی معتبر۔ صورت سمجھ میں آگئی؟ وَفِي اور اس قول کے اندر بھی کپڑے والے کی تصدیق کی جائے گی، کون سا قول؟ عَمِلْتَ لِي مَجَّانًا تو نے میرے لیے یہ کام کیا ہے مفت بھئی، مَجَّانًا مفت بھئی بِلَا عِوَضٍ مفت کام کیا ہے۔ لَا صَانِعٌ صانع کی تصدیق نہیں کی جائے گی، صانع نکرہ ہے، اس کے بعد کیا آرہا ہے؟ فعل۔ ترجمہ کیسے کریں گے؟ ایسے صانع، ایسا صانع قَالَ جو یہ کہتا ہے بَلْ بِأَجْرٍ بلکہ یہ تو عمل میں نے کس پر کیا ہے؟ اجرت کے بدلے کیا ہے۔ ایسے صانع کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔ لِأَنَّ الْمَالِكَ يُنْكِرُ تَقَوُّمَ عَمَلِ الصَّانِعِ اس لیے کہ مالک انکار کر رہا ہے صانع کے عمل کی قیمت، تقوم کے، یعنی اس کے قیمت والا ہونے کی۔ اور قسم منکر پر آتی ہے۔ وَعِنْدَ أَبِي يُوسُفَ امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں بھئی، امام ابو یوسف اسی طرح امام محمد رحمہ اللہ کی بھی آگے ان کا بھی قول آئے گا۔ وہ حال کو، ظاہر حال کو دلیل بناتے ہیں۔ کس کو بناتے ہیں؟ ظاہر حال کو دلیل بناتے ہیں۔ کیسے؟ وہ کہتے ہیں اس کاریگر کو دیکھ لو، اگر یہ عوض لے کر کام کیا کرتا ہے تو معلوم ہوا یہاں بھی اس نے یہ معاملہ کس طرح کیا ہوگا؟ عوض پر کیا ہوگا۔ جب عام لوگوں کے ساتھ یہ عوض لے کر کام کرتا ہے، تو ظاہر حال یہی ہے کہ اس کے ساتھ بھی اس نے کس قسم کا معاملہ کیا ہے؟ عوض کے بدلے کام کرنے والا، لہذا اس کو عوض دینا پڑے گا۔ امام محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں بھئی، اس کو، اس کاریگر کو دیکھ لو اگر وہ مشہور ہے، وہ کیا کرتا ہے، پیسے لے کر کام کیا کرتا ہے، تو ظاہر حال یہی ہے کہ یہاں پر بھی اس نے کیا لیا ہوگا؟ عوض۔ صورت سمجھ میں آگئی بھئی؟ یہاں بھی اجرت ہوگی۔ وَعِنْدَ أَبِي يُوسُفَ اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں إِنْ كَانَ الصَّانِعُ مُعَامِلًا لَهُ أَيْ لِلْأَجْرِ اگر کپڑا بنانے والا، وہ صانع کاریگر جو ہے مُعَامِلًا وہ معاملہ کرنے والا ہے لَهُ أَيْ لِلْأَجْرِ کس کے لیے؟ اجرت کے لیے وہ معاملہ کیا کرتا ہے اس قسم کا بھئی، کیا کرتا ہے؟ اجرت کے لیے یہ معاملہ یہ عقد کیا کرتا ہے، يَجِبُ الْأُجْرَةُ تو اس صورت میں کیا واجب ہوگی؟ اجرت واجب ہوگی۔ وَعِنْدَ مُحَمَّدٍ رَحِمَهُ اللَّهُ اور امام محمد رحمہ اللہ فرمانے کے نزدیک إِنْ كَانَ مَعْرُوفًا بِهَذِهِ الصِّنْعَةِ اگر وہ مشہور تھا اس صنعت کے ساتھ، اس کام کے ساتھ بھئی، اس کام میں مشہور تھا بھئی بِالْأَجْرِ کس کے عوض؟ اجرت کے عوض مشہور تھا، یہ کام کس طرح یہ کرتا ہے؟ اجرت کے عوض کرتا ہے، تو يَجِبُ الْأُجْرَةُ تو اجرت واجب ہوگی۔ سمجھ میں آیا؟ تو دونوں کس کو حجت بناتے ہیں صاحبین؟ ظاہر حال کو۔ کس کو؟ ظاہر حال کو۔ وَأَبُو حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ يَقُولُ اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں الظَّاهِرُ لَا يَصْلُحُ حُجَّةً لِاسْتِحْقَاقِ الْأُجْرَةِ بھئی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں، یہاں بھئی ظاہر حال کو حجت بنایا، کیا بنایا؟ ظاہر حال کو بنایا۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ظاہر حال دفع کی دلیل تو بن سکتا ہے، استحقاق اور الزام کی دلیل نہیں بن سکتا۔ آپ نے اصول فقہ میں پڑھا ہے کہ ظاہر مولانا کیا ہے؟ یا یوں کہو استصحاب حال جو ہے کیا؟ استصحاب حال دفع کی دلیل تو بن سکتا ہے، الزام کی دلیل کسی پر کوئی حق لازم ہو رہا تھا، اس حق کو استصحاب حال کو دلیل بنا کر اس سے دفع تو کیا جا سکتا ہے، لیکن استصحاب حال کے ذریعے کسی پر حق کو لازم نہیں کیا جا سکتا۔ تو یہاں پر بھی استصحاب حال کو آپ کس کی دلیل بنا رہے ہیں؟ الزام کی دلیل بنا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے مستاجر پر اجرت لازم ہو رہی ہے یا نہیں؟ تو یہاں پر آپ استصحاب حال کو الزام کی دلیل بنا رہے ہیں اور استصحاب حال الزام کی دلیل نہیں بن سکتا بلکہ دفع کی دلیل بن سکتا ہے۔ صورت سمجھ میں آگئی؟ تفصیل اصول فقہ کی کتابوں میں ہے مولانا۔ وَأَبُو حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ يَقُولُ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں الظَّاهِرُ لَا يَصْلُحُ حُجَّةً کہ ظاہر صلاحیت نہیں رکھتا دلیل بننے کی لِاسْتِحْقَاقِ الْأُجْرَةِ اجرت کے استحقاق کے لیے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ ظاہر حال کی وجہ سے کسی پر اجرت، کوئی اجرت کا مستحق نہیں ہوتا، ہاں اس سے کسی حق کو دفع کیا جا سکتا ہے۔ صورت سمجھ میں آگئی بھئی؟ بَابُ فَسْخِ الْإِجَارَةِ یہ باب ہے اجارے کے فسخ کرنے کے بارے میں۔ هِيَ تُفْسَخُ بِعَيْبِ فَوْتِ النَّفْعِ كَخَرَابِ الدَّارِ وَانْقِطَاعِ مَاءِ الْأَرْضِ وَالرَّحَى أَوْ أَخَلَّ بِهِ كَمَرَضِ الْعَبْدِ وَدَبَرِ الدَّابَّةِ بھئی اجارے کو فسخ کرنے، مستاجر کو اجارہ فسخ کرنے کا اختیار ہے بشرطیکہ نفع کے فوت ہونے کا عیب آ جائے وہاں۔ نفع فوت ہو جائے تو یہ ایسا عیب ہے جس کی وجہ سے وہ کیا کر سکتا ہے؟ میں نے آپ سے گھر کرائے پر لیا تھا ایک سال کے لیے لیکن تیسرے دن ہی اس گھر کی چھت گر پڑی۔ اب مولانا اس گھر سے میں منافع اٹھا سکتا ہوں؟ اب نہیں اٹھا سکتا، تو اب مجھے حق دے دیا شریعت نے، میں کیا کرنا چاہوں؟ اجارے کو فسخ کرنا چاہوں تو فسخ کر سکتا ہوں بھئی۔ صورت سمجھ میں آگئی؟ یا میں نے آپ سے زمین کرائے پر لی تھی کہ میں اس میں فصل کاشت کروں گا لیکن تیسرے دن ہی کیا ہوا؟ زمین کا پانی بند ہو گیا۔ اب پانی نہیں ہے تو میں کیا کاشت کروں گا وہاں پر؟ لہذا مجھے حق اختیار ہے کہ میں اجارے کو فسخ کرنا چاہوں تو فسخ کر سکتا ہوں۔ یا میں نے مولانا آپ سے پن چکی کرائے پر لی تھی، پانی سے چلتی ہے مولانا، اب دوسرے دن ہی چکی کا پانی بند ہو گیا، تو اب مولانا میں نفع اٹھا سکتا ہوں؟ نہ، تو نفع فوت ہو گیا، ایسا عیب آیا جس کی وجہ سے نفع ہی فوت ہوا تو لہذا مجھے شریعت نے حق دیا میں اجارے کو فسخ کرنا چاہوں تو فسخ کر سکتا ہوں۔ یا مولانا نفع فوت تو نہیں ہوتا اس میں خلل آ جاتا ہے۔ جیسے مولانا، میں نے غلام کو اجارے پر لیا، عقد اجارہ اس کے ساتھ کیا کہ وہ چھ ماہ تک میری خدمت کرے گا وہ درمیان میں بیمار ہو گیا بھئی، سمجھ میں آیا؟ زیادہ بیمار ہوا تو اب مولانا اب نفع میں کیا آ گیا؟ خلل آ گیا تو لہذا اب مجھے اجارے کو فسخ کرنے کا حق ہو گیا۔ وَدَبَرِ الدَّابَّةِ اسی طرح میں نے ایک جانور کو بھئی لیا تھا کہ میں اس پر سامان لے کر جاؤں گا بھئی، لیکن اس جانور کی پشت پر کیا نکل آیا بھئی؟ دوسرے دن ہی پھوڑا نکل آیا بھئی، ابھی سفر پر میں نکلا نہیں ہوں، تو اب مولانا اب خلل آ گیا نفع کے اندر، لہذا مجھے شریعت نے حق دیا، میں عقد اجارہ کو فسخ کرنا چاہوں تو فسخ کر سکتا ہوں۔ یہ معنی ہے هِيَ تُفْسَخُ اجارہ فسخ کیا جائے گا بِعَيْبِ فَوْتِ النَّفْعِ نفع کے فوت ہو جانے کے عیب کی وجہ سے، كَخَرَابِ الدَّارِ جیسے گھر کا برباد ہو جانا وَانْقِطَاعِ مَاءِ الْأَرْضِ اور زمین کے پانی کا منقطع ہو جانا وَالرَّحَى اور اسی طرح چکی کے پانی کا منقطع ہو جانا أَوْ أَخَلَّ بِهِ یا ایسے عیب کی وجہ سے اجارہ فسخ کیا جائے گا أَخَلَّ بِهِ أَيْ جس کی وجہ سے خلل پڑتا ہے نفع کے اندر، كَمَرَضِ الْعَبْدِ جیسے بیمار ہو جانا غلام کا وَدَبَرِ الدَّابَّةِ اور جانور کا زخمی ہونا یا اس کی تو زخم ہو جانا پشت وغیرہ پر اس کے۔ إِنَّمَا قَالَ تُفْسَخُ ماتن نے یہ نہیں کہا خود بخود فسخ ہو جائے گا، بلکہ کیا کیا جائے گا اس کو؟ فسخ کیا جائے گا۔ تو کہتے ہیں إِنَّمَا قَالَ تُفْسَخُ ماتن نے کہا فسخ کیا جائے گا لِأَنَّ الْعَقْدَ لَا يَنْفَسِخُ عقد خود فسخ نہیں ہوگا لِإِمْكَانِ الِانْتِفَاعِ بِوَجْهٍ آخَرَ اس لیے کہ نفع اٹھانے کا امکان ہے کسی دوسرے طریقے سے بھی۔ بھئی مکان تھا، مکان کے اندر گیا بھئی، اور مکان میں نے کرائے پر لیا ایک سال کے لیے بھئی، دوسرے دن اس کی چھت گر گئی بھئی، تو اب اجارے، خود بخود فسخ نہیں ہوگا بلکہ کیا کرنا پڑے گا؟ فسخ۔ اس لیے کہ یہاں اب بھی امکان ہے نفع اٹھا لیا جائے کسی دوسرے طریقے سے۔ مثلا بھئی پھر بھی میں گھر سے کیا اٹھا لیتا ہوں؟ نفع اٹھا لیتا ہوں بھئی، اور نفع کوئی، اس کی زمین تو ہے کم از کم گھر کی۔ زمین تو ہے اس سے نفع اٹھایا جا سکتا ہے، نفع اٹھایا جا سکتا ہے۔ تو ممکن ہے نفع اٹھانا بھئی دوسرے طریقے سے بھی۔ تو لہذا خود نہیں فسخ ہوگا لَكِنْ لِلْمُسْتَأْجِرِ حَقُّ الْفَسْخِ لیکن مستاجر کو فسخ کرنے کا حق ہوگا۔ فَلَوْ انْتَفَعَ بِالْمَعِيبِ اچھا بھئی، بھئی عیب آ جائے تو مجھے شریعت نے کیا اختیار دیا ہے؟ مستاجر کو شریعت نے اجارہ فسخ کرنے کا اختیار دیا۔ لیکن کمرے کی چھت گر گئی مستاجر پھر بھی اس میں رہائش رکھے ہوئے ہے۔ ایک ماہ مثلا اجارہ ہوا تھا اس نے ایک ماہ تک پوری رہائش رکھی۔ تو کیا اب اس پر اجرت لازم ہوگی یا اجرت لازم نہیں؟ کہتے ہیں بھئی جب اس نے عیب کے باوجود نفع اٹھا لیا تو گویا وہ عیب پر راضی ہے۔ جب عیب پر راضی ہے تو اب اجارے کے اس کو کیا دینے پڑیں گے؟ نفع اٹھا لیا تو اس کو عوض دینا پڑے گا۔ یا اسی طرح موجر نے کیا کیا؟ جلدی جلدی دوبارہ نئی چھت بنوا دی تو اس نے وہ عیب زائل کر دیا، تو ان دونوں صورتوں میں اب اس کا اختیار کیا ہو جائے گا؟ ساقط۔ یہ معنی ہے فَلَوْ انْتَفَعَ بِالْمَعِيبِ اگر نفع اٹھا لیا عیب دار چیز کے ساتھ أَوْ أَزَالَ الْمُوجِرُ الْعَيْبَ یا موجر کرائے پر دینے والے نے زائل کر دیا عیب کو، سَقَطَ خِيَارُهُ أَيْ خِيَارُ الْمُسْتَأْجِرِ تو مستاجر کا خیار ساقط ہو جائے گا۔ وَبِخِيَارِ شَرْطٍ وَرُؤْيَةٍ وَبِالْعُذْرِ اور اسی طرح فسخ کیا جائے گا اجارے کو، خیار شرط کی وجہ سے بھی اور خیار رویت کی وجہ سے بھی اور عذر کی وجہ سے بھی۔ میں نے آپ کو مکان کرائے پر دیا چھ ماہ کے لیے لیکن کہا مجھے تین دن کا اختیار ہے۔ اگر میں نے عقد کو فسخ کرنا چاہوں تو کیا کر سکتا ہوں؟ تو اس سے بھی مولانا اجارے کو فسخ کیا جا سکتا ہے۔ وَالرُّؤْيَةِ خیار رویت، میں نے آپ سے مکان کرائے پر لیا لیکن میں نے کہا بھئی اگر میں دیکھوں گا، اگر مجھے پسند آیا تو ٹھیک ورنہ نہیں، خیار رویت تو خود بخود حاصل ہوتا ہے۔ میں نے آپ سے کیا کیا؟ مکان کرائے پر لیا اور بعد میں جب جا کر میں نے دیکھا مجھے پسند نہیں آیا، تو خیار رویت کی وجہ سے کیا کر سکتا ہوں اجارے کو؟ فسخ کر سکتا ہوں۔ وَبِالْعُذْرِ یا اسی طرح کوئی عذر لاحق ہو گیا تو اس کی وجہ سے بھی اجارے کو کیا کیا جا سکتا ہے؟ فسخ۔ یہ معنی ہے اور اجارے کو فسخ کیا جائے گا خیار شرط کی وجہ سے بھی اور خیار رویت کی وجہ سے بھی اور عذر کی وجہ سے بھی۔ هَذَا عِنْدَنَا یہ ہمارے نزدیک ہے۔ وَعِنْدَ الشَّافِعِيِّ رَحِمَهُ اللَّهُ لَا تُفْسَخُ بِخِيَارِ شَرْطٍ وَلَا بِالْعُذْرِ امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک اجارے کو فسخ ہی نہیں کیا جائے گا خیار شرط کی وجہ سے بھی اور عذر کی وجہ سے بھی۔ وَهُوَ لُزُومُ ضَرَرٍ بھئی عذر کسے کہتے ہیں؟ کہتے ہیں وَهُوَ لُزُومُ ضَرَرٍ وہ لازم ہونا ہے ایسے ضرر کا لَمْ يُسْتَحَقَّ بِالْعَقْدِ جس کا استحقاق عقد کی وجہ سے نہیں تھا بھئی۔ عقد کی وجہ سے اس کا استحقاق نہیں تھا۔ یعنی جو عقد کی وجہ سے نہیں آیا تھا بھئی، ایسا نقصان۔ إِنْ بَقِيَ اگر وہ عقد باقی رہتا ہے۔ صورت مسئلہ دیکھو بھئی، ایک آدمی ہے اس نے ایک شخص سے عقد اجارہ کیا کہ بھئی میں آپ کو پانچ سو روپے دوں گا، آپ نے یہ میری داڑھ میں درد ہو رہا ہے اس داڑھ کو آپ نے نکالنا ہے، اس میں درد ہے۔ وہ گیا مولانا، اپنے اوزار و عقد اجارہ ہو گیا۔ اب اوزار وغیرہ تیار کر رہا ہے تو اس دوران درد ختم ہوا۔ داڑھ ٹھیک ہو گئی مولانا، تو اب یہ عذر ہے، اس عذر کی وجہ سے کیا کیا جائے گا؟ اجارے کو فسخ کرنے کا اختیار ہے کیوں؟ کہتے ہیں اس لیے کہ یہ عذر ہے، بھئی عذر کسے کہتے تھے؟ عذر کس ایسے ضرر کا نام تھا، کیا؟ ایسا ضرر لازم ہو جائے جو عقد اجارہ کی وجہ سے نہیں آتا۔ تو یہاں پر بھی دیکھو اب اگر عقد اجارہ ہم کہیں نہیں بھئی اجارے کا عقد ہو چکا ہے اب اس پر عمل کرنا پڑے گا، لہذا جب وہ آئے گا اور کیا کرے گا؟ مستاجر کے ٹھیک دانت کو نکالے گا۔ دانت کا درد تو ختم ہو چکا دانت تو ٹھیک ہو چکا تو کیا کرنا پڑے گا؟ مستاجر کا ٹھیک دانت کو نکالنا پڑے گا۔ تو دیکھو یہ اس کے ٹھیک دانت کو نکالنا یہ ضرر ہے اور کیا اجارے کی وجہ سے یہ ضرر اس پر لازم ہوا تھا کہ تمہارے ٹھیک دانت کو نکالا جائے گا؟ نہیں۔ تو یہ ایسا ضرر جو اجارے کی وجہ سے نہ آتا ہو۔ صورت سمجھ میں آگئی؟ دیکھیے آگے خوب مثالیں آ جائیں گی بات واضح ہو جائے گی۔ تو کہتے ہیں وَهُوَ لُزُومُ ضَرَرٍ وہ لازم ہونا ہے ایسے ضرر کا لَمْ يُسْتَحَقَّ بِالْعَقْدِ جس کا استحقاق عقد کی وجہ سے نہیں ہے۔ إِنْ بَقِيَ اگر وہ عقد باقی رہتا ہے۔ اگر وہ عقد باقی رہتا ہے تو ایسے ضرر کا لازم ہونا جو عقد کی وجہ سے مستحق نہیں ہے۔ كَمَا فِي سُكُونِ وَجَعِ ضِرْسٍ اُسْتُوجِرَ بِقَلْعِهِ جیسے کہ ایسی داڑھ کے درد کے سکون میں اُسْتُوجِرَ بِقَلْعِهِ کہ جس کے لیے اجارے پر، عقد اجارہ کیا گیا تھا اس کے اکھاڑنے کا۔ اس کے اکھاڑنے پر عقد اجارہ کیا گیا تھا۔ اس کے درد کے سکون کی صورت میں تو یہ بھی عذر ہے۔ یہ کیا ہے؟ اس صورت میں بھی اس مستاجر کو کیا حق ہے؟ عقد اجارہ کو فسخ کرنے کا۔ كَمَا فِيْ سُكُوْنِ وَجَعِ ضِرْسٍ اسْتُؤْجِرَ بِقَلْعِهِ جیسے کہ ایسی داڑھ کے درد کے سکون کے اندر جس کے اکھاڑنے پر عقد اجارہ کیا گیا تھا۔ فَإِنْ بَقِيَ الْعَقْدُ اگر عقد باقی رہتا ہے، يُقْلَعُ السِّنُّ الصَّحِيْحُ تو اکھاڑا جائے گا ایسے دانت کو جو صحیح ہے، وَهُوَ غَيْرُ مُسْتَحَقٍّ بِالْعَقْدِ اور یہ تو مستحق بالعقد نہیں ہے۔ عقد کی وجہ سے تو یہ استحقاق نہیں تھا کہ ٹھیک دانت کو اکھاڑا جائے۔ وَأَمَّا جی۔ كَمَا فِيْ سُكُوْنِ۔ وَكَمَا فِيْ مَوْتِ عُرْسٍ اسْتُؤْجِرَ مَنْ يَطْبُخُ وَلِيْمَتَهَا۔ صورت مسئلہ یہ ہے بھئی، ایک شخص نے نکاح کر لیا، نکاح کے بعد اب ولیمہ کرنا چاہتا ہے، ولیمے کے لیے اس نے بھئی کھانا بنانے والے کو بھئی بلوایا کہ بھئی تم نے آکر کیا کرنا ہے؟ کھانا، ولیمے کا کھانا آکر تیار کرنا ہے۔ وہ سامان لے کر بھئی پہنچا بھئی اس کھانا تیار کرنے کے لیے۔ پتہ چلا بھئی وہ نکاح کرنے والے کی بیگم کا انتقال ہو چکا ہے۔ کیا ہو چکا؟ انتقال ہو چکا۔ تو اب مولانا یہ عذر ہے، جس کی وجہ سے وہ اجارہ کیا کیا جائے گا؟ فسخ کیا جائے گا۔ کیوں؟ کہتے ہیں اس لیے کہ اگر عقد باقی رہتا ہے تو مستاجر کا نقصان لازم آئے گا، ایسا نقصان جو عقد کی وجہ سے اس پر نہیں آتا تھا۔ کیا نقصان؟ کہ بیوی تو گئی ہاتھ سے، اب ولیمے کے علاوہ کیا کرنا پڑے گا؟ کھانا تیار کروانا پڑے گا تو نقصان آئے گا۔ تو یہ نقصان عقد کی وجہ سے تھا اس پر؟ نہیں بھئی۔ تو عقد کو اگر باقی رکھا جائے تو یہ ضرر لازم آتا ہے تو معلوم ہوا یہ عذر ہے۔ صورت سمجھ میں آگئی؟ یہ معنی ہے۔ وَمَوْتِ عُرْ۔ جیسے کہ مولانا مَوْتِ عُرْسٍ کس میں؟ بیوی کی موت کی صورت میں، اسْتُؤْجِرَ کہ جس کے اجارے پر جس کے لیے عقد اجارہ کیا گیا تھا مَنْ اس شخص کے ساتھ يَطْبُخُ وَلِيْمَتَهَا جو کیا کرے گا؟ اس کے ولیمے کو تیار پکائے گا بھئی۔ فَإِنَّهُ إِنْ بَقِيَ الْعَقْدُ اس لیے کہ اگر عقد باقی رہتا ہے، يَتَضَرَّرُ الْمُسْتَأْجِرُ تو مستاجر کو ضرر پہنچے گا، بِطَبْخِ غَيْرِ الْوَلِيْمَةِ ولیمے کے علاوہ کے پکانے کا۔ وَلُحُوْقِ دَيْنٍ اور جیسے کہ مولانا دین کے لاحق ہو جانے کے مسئلے میں۔ صورت مسئلہ یہ بھئی، ایک آدمی نے دوسرے کو ایک دکان کرائے پر دے دی، کرائے پر دی کہ ایک سال کے لیے میں نے آپ کو بھئی یہ کرائے پر دے دی۔ درمیان میں وہ آدمی جا کر مقروض ہو گیا۔ اتنا مقروض ہو گیا کہ اب اس دکان کو بیچے بغیر کیا ہے وہ دکان کو بیچے بغیر بھئی وہ اس دین کو ادا نہیں کر سکتا۔ تو مولانا یہ عذر ہے بھئی۔ یہ کیا ہے؟ عذر ہے۔ اب وہ اجارے کو فسخ کر سکتا ہے اور فسخ کر کے دکان بیچ کر قرضے کو ادا کرے گا۔ کیوں بھئی؟ کیونکہ کہتے ہیں اگر دکان کو نہیں بیچے گا تو آپ نے پڑھا ہے دین کے اندر مدیون کیا داین کیا کر سکتا ہے؟ مدیون کو جیل میں بھی ڈلوا سکتا ہے۔ تو یہاں پر بھی اس کو ضرر لاحق آ رہا ہے کہ اس کو کیا کیا جا سکتا ہے؟ جیل میں ڈالا جا سکتا ہے بھئی۔ یہ معنی ہے وَلُحُوْقِ دَيْنٍ اور دین کے لاحق ہو جانے کے مسئلے میں۔ ایسا دین لَا يُقْضَى جسے ادا نہیں کیا جا سکتا إِلَّا بِثَمَنِ مَا آجَرَ مگر اس کے ثمن کے ساتھ جو اس نے کرائے پر دیا ہے۔ جو چیز کرائے پر دی ہے اس کے ثمن یعنی اس کو بیچے گا اور اس کے ثمن حاصل ہوں گے اسی کے ساتھ اس دین کو ادا کیا جا سکتا ہے۔ تو یہ بھی عذر ہے۔ فَإِنَّهُ إِنْ بَقِيَ يَلْزَمُ ضَرَرُ الْحَبْسِ اس لیے کہ اگر وہ عقد باقی رہتا ہے تو لازم آئے گا حبس یعنی جیل جانے کا ضرر لازم آئے گا اس پر بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ حبس بند ہونے کا قید ہونے کا ضرر اس پر لازم آئے گا قید ہونے کا۔ وَسَفَرُ مُسْتَأْجِرِ عَبْدٍ لِلْخِدْمَةِ مُطْلَقًا أَوْ فِي الْمِصْرِ۔ صورت مسئلہ یہ بھئی، ایک آدمی نے غلام کو کرائے پر رکھا ہے مطلقا۔ یہ نہیں کہا کہ میں تمہیں صرف شہر میں رکھوں گا اور سفر میں لے کر نہیں مطلقا کہا تم میری خدمت کرو گے چھ ماہ کے لیے اتنی اتنی اجرت میں تمہیں دوں گا بھئی۔ یا باقاعدہ صراحتا شہر کو ذکر کر دیا کہ تم کیا کرو گے شہر کے اندر رہ کر میری خدمت کرو گے۔ اب مولانا اس مستاجر کو سفر پر جانا پڑ گیا، تو یہ عذر ہے۔ اس عذر کی وجہ سے وہ عقد اجارہ کو کیا کر سکتا ہے؟ منسوخ کر سکتا ہے۔ اچھا صورت سمجھ میں آگئی بھئی؟ اس لیے کہ اگر بھئی اگر عقد اجارہ کو باقی رکھا جائے، مالک کہے نہیں بھئی نہیں تم سفر پر نہیں جا سکتے بلکہ کیا کرنا پڑے گا؟ تمہیں عقد اجارہ کو اسی طرح باقی رکھنا پڑے گا تو اس میں اس مستاجر کا ضرر ہے۔ اور اگر غلام کو لے کر جانا چاہتا ہے اور مالک اس کی اجازت دے دیتا ہے کہ ہاں لے جا سکتے ہو سفر پر، پھر تو پھر اجارے کو فسخ کرنے کی اجازت نہیں ہے مولانا۔ جی۔ وَسَفَرُ مُسْتَأْجِرِ عَبْدٍ لِلْخِدْمَةِ اور خدمت کے لیے غلام کو کرائے پر لینے والے کا سفر جو ہے مُطْلَقًا۔ یہ خدمت کیا ہو؟ مطلق ہو یعنی اس میں شہر یا سفر کی قید نہیں تھی۔ أَوْ فِي الْمِصْرِ یا یہ خدمت کس میں کس کی قید لگائی تھی اس میں؟ شہر کے اندر کرنے کی۔ تو جی تو یہ بھی عذر ہے۔ فَإِنَّ الِاسْتِئْجَارَ لِلْخِدْمَةِ مُطْلَقًا اس لیے کہ وہ استیجار للخدمت وہ مطلق ہو تو يَتَقَيَّدُ بِالْخِدْمَةِ فِي الْمِصْرِ وہ بھی مقید ہوتا ہے کس چیز کے ساتھ؟ شہر میں خدمت کے ساتھ بھئی۔ فَإِنْ قَالَ مَالِكُ الْعَبْدِ پس اگر غلام کے مالک نے کہا لَا تُسَافِرْ سفر نہ کر وَامْضِ عَلَى الْإِجَارَةِ اور تو چلتا رہ اجارے پر یعنی اجارے کو جاری رکھ فَلِلْمُسْتَأْجِرِ أَنْ يَفْسَخَ تو مستاجر کو حق ہے کہ کیا کر دے؟ اجارے کو فسخ کر دے۔ فَإِنْ أَرَادَ الْمُسْتَأْجِرُ أَنْ يُخْرِجَ الْعَبْدَ پس اگر ارادہ کیا مستاجر نے کہ وہ غلام کو بھی لے کر نکلے، غلام کو بھی لے ک غلام کو بھی نکالے اپنے ساتھ سفر پر، فَلِمَالِكِهِ الْفَسْخُ تو مالک کو حق ہے اس کو فسخ کرنے کا۔ سم صورت سمجھ میں آگئی بھئی؟ کیونکہ آپ جانتے ہیں سفر میں کیا ہوتی ہے؟ مشقت زیادہ ہے۔ أَمَّا إِنْ رَضِيَ الْمَالِكُ بِخُرُوْجِ الْعَبْدِ باقی اگر مالک راضی ہو گیا غلام کے نکلنے پر کہ وہ بھی اس کے ساتھ سفر پر نکلے فَلَيْسَ لِلْمُسْتَأْجِرِ حَقُّ الْفَسْخِ تو اس صورت میں مستاجر کو فسخ کرنے کا حق نہیں ہے۔ اسی طرح وَإِفْلَاسُ مُسْتَأْجِرِ دُكَّانٍ مولانا وکان نہیں ہے، دکان ہے دکان لفظ۔ وَإِفْلَاسُ مُسْتَأْجِرِ دُكَّانٍ لِيَتَّجِرَ فِيْهِ۔ اچھا صورت مسئلہ یہ بھئی، ایک آدمی نے کرائے پر ایک دکان لی بھئی کہ اس میں کیا کرے گا؟ تجارت کرے گا بھئی۔ لیکن بھئی مثلا چھ ماہ کے لیے عقد اجارہ ہو گیا لیکن وہ دوسرے دن ہی مفلس ہو گیا اس کا سارا مال ختم ہوا۔ سارا مال کیا ہوا؟ تو اس کا مفلس ہو جانا یہ عذر ہے۔ یہ کیونکہ اب پیسے نہیں ہیں تو سامان کہاں سے لائے گا دکان میں رکھے گا بیچے گا لہذا اب اسے اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہے؟ فسخ کرنا چاہے۔ یہ معنی ہے وَإِفْلَاسُ مُسْتَأْجِرِ دُكَّانٍ لِيَتَّجِرَ فِيْهِ اور مفلس ہو جانا دکان کو کرائے پر لینے والے مستاجر کا دکان کو کرائے پر لینے والے شخص کا لِيَتَّجِرَ فِيْهِ تاکہ اس میں کیا کرے؟ جی تو دکان میں تجارت کے لیے اسے کرائے پر لینے والے کا مفلس ہو جانا۔ ترجمہ آخر سے ہوگا۔ دکان کو دکان میں دکان اچھا یہ آخر سے بالکل کریں۔ دکان میں تجارت کرنے کے لیے اسے کرائے پر لینے والے کا مفلس ہو جانا۔ یہ بھی کیا ہے؟ عذر ہے۔ وَخَيَّاطٍ اسْتَأْجَرَ عَبْدًا لِيَخِيْطَ مَعَهُ فَتَرَكَ عَمَلَهُ۔ صورت مسئلہ یہ بھئی۔ درزی بھئی درزی دو قسم پر ہیں۔ ایک وہ درزی ہے جو اپنا مال لگاتا ہے، ایک وہ ہے جو اپنا مال نہیں لگاتا۔ ایک درزی مثلا وہ جو اپنا مال لگاتا ہے کیا کرتا ہے بھئی کپڑا خریدتا ہے، دھاگا خریدتا ہے، اور اس کپڑے سے سوٹ تیار کرتا ہے اور لٹکا دیتا ہے اور لوگ آکر خریدتے ہیں۔ تو یہ درزی کیا کر رہا ہے؟ اپنا راس المال اپنا مال لگا رہا ہے بھئی۔ اور ایک وہ درزی ہے مولانا جو اپنا مال نہیں لگاتا، اس کے پاس صرف مولانا آلہ آلہ ہے، سوئی ہے قینچی وغیرہ ہے، لوگوں سے کپڑا لیتا ہے اور سی کر ان کو دیتا ہے۔ تو اس درزی کا راس المال نہیں بھئی اس کام کے اندر نہیں لگایا اس نے، جبکہ دوسرا راس المال لگاتا ہے اپنا۔ تو اب بھئی اس درزی نے جو اپنا راس المال لگاتا ہے، اپنا خرچہ کرتا ہے، اس نے ایک آدمی کو ایک غلام کو اجارے پر رکھا تھا کہ بھئی ایک سال تک تم میرے پاس کام کرو گے اور ہر مہینے کی میں تمہیں اتنی اجرت دوں گا بھئی۔ درمیان میں وہ مفلس ہو گیا۔ کیا ہوا؟ اس کا سارا راس المال ختم ہوا تو کہتے ہیں اب اسے اختیار ہے عقد اجارہ کو فسخ کرنا چاہے تو فسخ کر سکتا ہے کیونکہ یہ عذر ہے، کیونکہ اس کے پاس راس المال ہی نہیں ہے تو اب کیسے کام اپنا جاری رکھے گا؟ بخلاف اس کے وہ درزی جس کے جو راس المال اپنا نہیں لگاتا بھئی، بلکہ لوگوں صرف اس کے پاس آلہ ہے بھئی سوئی وغیرہ قینچی ہے مشین ہے، اس درزی کا مفلس ہو جانا یہ عذر نہیں۔ اس کا مفلس ہو جانا عذر نہیں بھئی، اس لیے کہ اس یہ تو اپنا مال لگاتا ہی نہیں ہے تو یہ مفلس بھی ہو جائے تو اس عمل کے اندر کوئی خلل نہیں آیا بھئی۔ تو اب اس نے اگر اسی غلام کو رکھا ہوا تھا تو اب یہ اس کے ساتھ عقد اجارہ کو فسخ نہیں کر سکتا۔ یہ معنی ہے وخیاط استاجر مستاجر پر ہے وَإِفْلَاسُ خَيَّاطٍ اور مفلس ہو جانا ایسے درزی کا اسْتَأْجَرَ عَبْدًا جس نے اجرت پر رکھا ہے ایک غلام کو لِيَخِيْطَ مَعَهُ تاکہ یہ اس کے ساتھ سلائی کرے فَتَرَكَ عَمَلَهُ تو پھر اس نے کیا کیا؟ اپنے عمل کو چھوڑ دیا۔ مفلس ہو گیا تو اپنے عمل کو چھوڑ دیا تو اب اجارہ عقد اجارہ تو سال بھر کا کیا ہوا ہے کہتے ہیں بس یہ عذر ہے اب اسے کیا کر سکتا ہے؟ فسخ کر سکتا ہے۔ قِيْلَ تَأْوِيْلُهُ کہتے ہیں اس کی تاویل مسئلے کی یہ ہے خَيَّاطٌ يَعْمَلُ بِرَأْسِ مَالِهِ ویسا درزی ہے جو اپنے راس المال پر آپ کے ساتھ عمل کرتا ہو فَذَهَبَ رَأْسُ مَالِهِ پھر اس کا راس المال چلا گیا۔ وَأَمَّا الَّذِيْ باقی وہ درزی لَيْسَ لَهُ مَالٌ جس کے پاس مال ہی نہیں ہے وَيَعْمَلُ بِالْأُجْرَةِ اور عمل کس کے ذریعے کرتا ہے؟ اجرت پر کرتا ہے فَرَأْسُ مَالِهِ إِبْرَةٌ وَمِقْرَاضٌ تو اس کا راس المال تو صرف سوئی ہے اور قینچی ہے فَلَا يَتَحَقَّقُ الْعُذْرُ تو لہذا اب اس کے لیے عذر ثابت نہیں ہوا۔ صورت سمجھ میں آگئی؟ تو اس نے وہ اگر ایسا درزی جس کے پاس راس المال نہیں ہے وہ صرف کیا کرتا ہے؟ سوئی اور قینچی کے ذریعے کام کرتا ہے، وہ مفلس ہو جائے اور اس نے غلام کے ساتھ عقد اجارہ سال بھر کا کیا ہوا ہے، تو اس کا مفلس ہونا عذر نہیں ہے بھئی۔ اب یہ عقد اجارہ کو فاثق فسخ نہیں کر سکتا۔ وَبَدَاءُ مُكْتَرِي الدَّابَّةِ مِنْ سَفَرِهِ بِخِلَافِ بَدَاءِ الْمُكَارِيْ۔ بَدَا يَبْدُوْ کے معنی مولانا عربی میں کہتے ہیں بَدَا لَهُ فِيْ أَمْرٍ۔ محاورہ ہے۔ بَدَا کا معنی ہے ظاہر ہونا۔ بَدَا لَهُ فِيْ أَمْرٍ یعنی اس معاملے میں اس کی رائے بن گئی۔ کوئی رائے بن جائے تو اس کے لیے عربی میں کیا لفظ استعمال ہوتا ہے؟ بَدَا لَهُ رائے بننا رائے بننا۔ اب صورت مسئلہ یہ بھئی، میں نے ایک جانور کرائے پر لیا تھا کہ میں اس پر سفر کروں گا بھئی، کرائے پر لیا، لیکن بعد میں می مولانا میری رائے بدل گئی تو کیا یہ عذر ہے یا عذر نہیں؟ سفر پر جانے کا ارادہ میں نے ترک کر دیا کہتے ہیں یہ عذر ہے، اس کی وجہ سے کیا کر سکتا ہے؟ اجارے کو فسخ کر سکتا ہے اس لیے کہ بسا اوقات بھئی سفر تو کیا جاتا ہے نفع کے لیے، لیکن بعض اوقات وہ سفر میں پھر نفع باقی نہیں رہتا تو اس کو ترک کرنا پڑتا ہے تو اگر ہم اب بھی اجارے کو برقرار رکھیں تو اس صورت میں اس پر کیا لازم آئے گا؟ ضرر لازم آئے گا۔ صورت سمجھ میں آئی؟ مثلا بھئی میں نے جو سفر پہ جانا تھا اس لیے کہ میں قرضہ وصول کرنے جا رہا تھا وہاں پر میرے مدیون وہاں رہتا تھا، لیکن وہ مدیون خود ہی میرے پاس آگیا تو اس دوران تو اب مجھے کیا کرنا پڑے گا؟ عقد اجارہ کو لازما فسخ کرنا پڑے گا۔ صورت سمجھ میں آگئی؟ تو لہذا جانور کو جو کرائے پر لینے والا ہے اگر اس کی رائے بدل جائے یہ تو عذر ہے وہ اجارے کو کیا کر سکتا ہے؟ فسخ۔ لیکن جس نے جانور کرائے پر دیا ہے، اس کی رائے اگر بدل گئی تو کہتے ہیں یہ عذر نہیں ہے، وہ اجارے کو فسخ نہیں کر سکتا۔ صورت سمجھ میں آگئی بھئی؟ اس نے پہلے جانور دیا تھا سفر کے لیے، پھر رائے بدل گئی کہ میں نہیں دیتا، نہیں بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ یہ عذر نہیں ہے۔ یہ معنی ہے وَبَدَاءُ مُكْتَرِي الدَّابَّةِ مِنْ سَفَرِهِ۔ اور رائے کا بھو رائے کا ظاہر ہونا مکتری کرائے پر لینے والا، مُكْتَرِي الدَّابَّةِ دابہ کو کرائے پر لینے والے کی رائے کا ظاہر ہونا مِنْ سَفَرِهِ کس سے؟ سفر سے، یعنی یوں کر لو من آگیا تو رائے بدلنا کر لے ترجمہ۔ کیا کر لیں؟ بَدَا کا بَدَا لَهُ فِيْ أَمْرٍ ہو تو معنی رائے اس معاملے میں بننا، اور بَدَا لَهُ مِنْ أَمْرٍ تو اس سے کیا معنی ہو گا؟ اس امر سے رائے کا بدلنا۔ تو یہاں بھی کر لیں یہی ترجمہ۔ وَبَدَاءُ مُكْتَرِي الدَّابَّةِ مِنْ سَفَرِهِ اور جانور کو کرائے پر لینے والے کا سفر سے رائے بدلنا۔ یہ عذر ہے، بِخِلَافِ بَدَاءِ الْمُكَارِيْ بخلاف کرائے پر دینے والے کی رائے کے رائے بننے کے خلاف یعنی کرائے پر دینے والے کی رائے بدلے تو یہ عذر ہے یا عذر نہیں؟ عذر نہیں تو اسی طرح اگلا مسئلہ ہے وہ بھی اس میں بھی جو مسئلہ پیش آیا وہ عذر نہیں ہے بھئی۔ کیا مسئلہ؟ مسئلہ ہے صورت مسئلہ یہ بھئی ایک آدمی تھا وہ ایک دکان کے اندر درزی والا کام کرتا تھا، اس نے ایک غلام کے ساتھ بھی اجارے کا عقد کر لیا کہ تم سارا سال میرے پاس یہ کام کرو گے اور میں تمہیں اتنا عوض دوں گا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اس غلام نے وہ کام شروع کر دیا بھئی۔ ایک دو ماہ کے بعد مالک کا ارادہ بدل گیا اس نے کہا نہیں بھئی میں درزی والا کام چھوڑ رہا ہوں، آج کے بعد میں دوسرا کام شروع کروں گا صراف والا مثلا کام کروں گا، وہ جو پیسے تبدیل کرتے ہیں بھئی۔ صراف، تو وہ کام میں شروع کرنے لگا ہوں، تو کیا یہ جو نیا کام کر رہا ہے اور اس پچھلے کام کو چھوڑ رہا ہے یہ عذر ہے یا عذر نہیں؟ کہتے ہیں یہ عذر نہیں، یہ کوئی عذر نہیں بھئی اس لیے کہ دونوں کام ممکن ہیں کہ دکان کا مالک دکان کے ایک طرف بیٹھ دکان میں ایک طرف بیٹھ کر بیٹھ کر صرافہ والا کام کرتا رہے اور وہ غلام دوسرے کنارے میں بیٹھ کر کون سا کام کرتا رہے؟ درزی والا کام کرتا رہے۔ تو دونوں کام چل سکتے ہیں لہٰذا یہ کوئی عذر نہیں۔ بھئی صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یہ معنی ہے وَتَرْكِ یہ بدائع مکاری پر عطف ہے۔ بِخِلَافِ بَدَائِعِ مُكَارِي وَبِخِلَافِ تَرْكِ خِيَاطَةِ مُسْتَأْجِرِ عَبْدٍ لَهُ أُخِيطَ لَهُ لِيَعْمَلَ فِي الصَّرْفِ اور اسی طرح بھئی، چھوڑ دینا خِيَاطَةِ مُسْتَأْجِرِ عَبْدٍ غلام کو کرائے پر لینے اجرت پر رکھنے والے کی سلائی کو چھوڑ دینے کی کی وجہ سے، چھوڑ دینا بھئی۔ غلام کو جی، غلام کو کرائے پر لینے والے کا سلائی کو چھوڑ دینا۔ تو غلام کو سلائی پر رکھنے والا تاکہ وہ اس کے ساتھ سلائی کرے، اس کے مستاجر کا سلائی کو چھوڑ دینا، یہ بھی اسی طرح ہے۔ یعنی یہ بھی عذر نہیں جیسے بدا مکتری مکاری کی رائے کا بدلنا وہ عذر نہیں تھا یہ بھی عذر نہیں۔ اچھا، چھوڑ دینا سلائی کا چھوڑ دینا لِيَعْمَلَ فِي الصَّرْفِ تاکہ وہ کس میں عمل کرے؟ صرف کے اندر عمل کرے یعنی صراف والا کام کرے۔ إِذْ يُمْكِنُهُ اس لیے کہ ممکن ہے اس کے لیے أَنْ يُقْعِدَ الْخَيَّاطَ ہونا چاہیے نَاحِيَتِهِ نہیں۔ أَنْ يُقْعِدَ الْخَيَّاطَ کہ وہ سلائی کرنے والا یعنی درزی جو ہے، وہ جو غلام ہے، اس کو بٹھا دے فِي نَاحِيَةٍ مِنَ الدُّكَّانِ دکان کے ایک کنارے میں وَيَعْمَلَ بِالصَّرْفِ فِي نَاحِيَةٍ اور صرف والا کام کرے دوسرے کنارے میں۔ وَبَيْعُ مَا آجَرَهُ اور اسی طرح بیچنا اس چیز کا جس کو اس نے اجارے پر کرائے پر دیا ہے مولانا، یہ بھی عذر نہیں ہے بھئی۔ ایک آدمی نے دوسرے کو گھر کرائے پر دیا اور سال بھر کے لیے اور دو ماہ بعد پتا چلا وہ اس کو بیچ رہا ہے۔ اس نے بیچ دیا۔ کہتے ہیں بھئی اس کی بیع موقوف رہے گی۔ یہ عذر نہیں ہے مولانا۔ بیچنا عذر نہیں ہے۔ تو لہٰذا وہ بیع موقوف رہے گی جب تک اجارہ تام نہ ہو جائے۔ تو کہتے ہیں وَبَيْعُ مَا آجَرَهُ اور اسی طرح بیچنا اس چیز کا جس کو اس نے اجرت پر دیا ہے۔ وَتَنْفَسِخُ بِمَوْتِ أَحَدِ الْعَاقِدَيْنِ اور عقد اجارہ اسی طرح فسخ ہو جائے گا دونوں عقد کرنے والوں میں سے کسی ایک کی موت کے ساتھ وجہ سے بھی۔ إِنْ عَقَدَهَا لِنَفْسِهِ اگر انہوں نے یہ عقد کیا تھا اپنے لیے اگر کیا تھا اور دونوں میں سے کوئی اجیر یا مستاجر مر گیا یا مستاجر یا موجر میں سے کوئی مر گیا تو یہ عقد اجارہ کیا ہو جائے گا؟ فسخ بشرطیکہ یہ عقد انہوں نے کس کے لیے کیا ہو؟ اپنے لیے۔ اگر اپنے لیے نہیں کیا کسی اور کے لیے کیا ہے مثلاً وکیل تھا۔ تو وکیل عقد کرنے والا ہے اور وہ مر جائے تو اس سے عقد اجارہ پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس نے وہ عقد اپنے لیے نہیں کیا بلکہ اپنے موکل کے لیے کیا۔ یہ معنی ہے وَتَنْفَسِخُ بِمَوْتِ أَحَدِ الْعَاقِدَيْنِ اور اجارہ فسخ ہو جائے گا عقد کرنے والوں دونوں میں سے کسی ایک کی موت کی وجہ سے بھی۔ إِنْ عَقَدَهَا لِنَفْسِهِ اگر انہوں نے وہ وہ عقد کیا ہو اپنے لیے۔ فَإِنْ عَقَدَهَا لِغَيْرِهِ فَلَا اگر اس نے وہ عقد کیا تھا اجارے کا کسی اور کے لیے فَلَا تو اس صورت میں اجارہ فسخ كَالْوَكِيلِ جیسے وکیل ہے مولانا یہ بھی غیر کے لیے کرتا ہے۔ وَالْوَصِيِّ یہ بھی کس کے لیے کرتا ہے؟ غیر کے لیے۔ وَمُتَوَلِّي الْوَقْفِ اور وقف کا جو متولی ہوتا ہے، وہ بھی جو عقد اجارہ کرے گا، اپنی ذات کے لیے نہیں ہے مولانا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو ان صورتوں میں اجارہ ان میں سے کوئی مر جائے تو اجارہ فسخ نہیں ہو گا۔ مَسَائِلُ شَتَّى جی، کچھ متفرق مسائل اجارے سے متعلق۔ وَمَنْ أَحْرَقَ حَصَائِدَ أَرْضٍ مُسْتَأْجَرَةٍ أَوْ مُسْتَعَارَةٍ صورت مسئلہ یہ ہے بھئی۔ ایک آدمی ہے اس نے ایک کھیت کرائے پر لیا بھئی۔ کیا کیا؟ ایک کھیت اس نے کرائے پر لیا اور اس کھیت کے اندر اچھا، اس نے کرائے پر لے لیا، یا عاریتاً لے لیا مولانا، کیا کیا؟ عاریتاً لیا۔ اور اس کھیت کے اندر بھئی، پہلے سے کٹی ہوئی فصل کی جڑیں ابھی بھی ہیں۔ فصل جب کٹ جاتی ہے مولانا، جڑیں زمین میں باقی رہتی ہیں یا نہیں بھئی؟ وہ جڑیں ہیں ابھی بھی، یا کانٹے وغیرہ اس میں فصل اس کھیت میں ہیں، ان کو جلانے کے لیے وہ آگ جلاتا ہے۔ ان کو جلاتا ہے، انہیں آگ لگا دیتا ہے۔ وہ آگ پھیل گئی اور ساتھ والے کھیت میں بھی چلی گئی اور وہاں فصل جل گئی تو کیا اس پر ضمان آئے گا یا ضمان نہیں؟ کہتے ہیں اس پر ضمان نہیں آئے گا۔ اس پر ضمان لیکن تفصیل بتلائیں گے شرح کے اندر جا کے کہ بھئی یہاں دو صورتیں ہیں۔ جب اس نے آگ لگائی تھی ان کانٹوں کو یا اس کٹی ہوئی فصل کو، تو اس وقت دیکھا جائے گا ہوا رکی ہوئی تھی یا ہوا چل رہی تھی۔ اگر ہوا رکی ہوئی تھی، تو پھر تو اس پر ضمان نہیں۔ اور اگر ہوا چل رہی تھی، پھر اس صورت میں ضمان آئے گا، کیونکہ اب اسے پتا ہے ہوا چل رہی ہے، یہ آگ میرے قابو میں نہیں رہے گی، یہ ہوا کی وجہ سے پھیل کر کہاں جا سکتی ہے؟ ساتھ والے کھیت میں بھی جا سکتی ہے۔ تو لہٰذا اب اس نے تعدی کی ہے تو اس پر کیا آئے گا؟ ضمان، جتنی فصل دوسرے کی جلی ہے اس کی قیمت دینی پڑے گی۔ یہ معنی ہے وَمَنْ أَحْرَقَ حَصَائِدَ أَرْضٍ مُسْتَأْجَرَةٍ أَوْ مُسْتَعَارَةٍ اور جس نے جلا دیا حصائد، جمع ہے حصید یا اور حصیدة کی۔ یہ کھیتی کو کہتے ہیں، کٹی ہوئی۔ یا اس کی جو جڑیں یہاں مراد وہ جڑیں ہیں باقی بھئی۔ اور جس نے جلایا ایسی زمین کی کھیتیوں کو مُسْتَأْجَرَةٍ جو اجرت پر لی گئی ہے أَوْ مُسْتَعَارَةٍ یا عاریتاً لی گئی ہے۔ فَاحْتَرَقَ شَيْءٌ فِي أَرْضِ جَارِهِ پس جل گئی کچھ چیز اس کے پڑوسی کی زمین کے اندر لَمْ يَضْمَنْ تو یہ ضامن نہیں ہوگا۔ قِيلَ کہا گیا ہے هَذَا إِذَا كَانَ الرِّيَاحُ هَادِنَةً یہ اس وقت ہے جبکہ ہوائیں ساکن ہوں، ٹھہری رکی ہوئی ہوں۔ هَادِنَةً، هدن کا معنی رکنا، ساکن ہونا۔ جب ہوائیں ساکن ہوں، رکی ہوئی ہوں۔ أَمَّا إِذَا كَانَتْ مُضْطَرِبَةً يَضْمَنُ اور اگر ہوائیں مضطرب تھیں یعنی چل رہی تھیں يَضْمَنُ تو اس صورت میں ضامن ہوگا۔ فَإِنْ عَقَدَ خَيَّاطٌ أَوْ صَبَّاغٌ فِي دُكَّانِهِ مَنْ يُطْرَحُ عَلَيْهِ الْعَمَلُ بِالنِّصْفِ صَحَّ۔ صورت مسئلہ یہ ہے بھئی۔ ایک آدمی ہے، اس کی دکان ہے درزی ہے یا رنگریز ہے۔ مثلاً درزی ہے یا رنگ مثال کے طور پر۔ تو اس کی دکان ہے بھئی، اس کو لوگ جانتے ہیں، لوگوں کے اندر اس کا مرتبہ ہے، اس کے لوگوں کے ساتھ تعلقات وغیرہ ہیں، لیکن اس کام کے اندر وہ اتنا ماہر نہیں۔ کام کے اندر اتنا ماہر نہیں۔ دکان اس کی ہے، وہ اس دکان کے اندر ایک ماہر درزی کو یا ماہر رنگریز کو رکھ لیتا ہے۔ اور کیا کہتا ہے؟ جتنا جو عمل آئے گا، جو کام بھی تم کرو گے، بھئی دکان میری ہے، میں لوگوں سے کام لوں گا، آپ کو دوں گا، آپ نے کام کرنا ہے اور جتنا نفع آئے گا تمہارے اس کام کی وجہ سے، نصف تمہارا ہو گا اور نصف میرا ہو گا۔ تو کیا یہ جائز ہے، صحیح ہے یا صحیح نہیں؟ کہتے ہیں یہ صحیح ہے۔ یہ کیا ہے؟ بھئی قیاس کے اعتبار سے یہ جائز نہیں ہونا چاہیے لیکن استحساناً یہ صحیح ہے۔ قیاس کے اعتبار سے جائز کیوں نہیں؟ کہتے ہیں اس لیے کہ یہاں پر اس طرح صورت بن گئی ہے گویا جس کی دکان ہے، یہ لوگوں سے عمل قبول کرتا ہے کہ لاؤ بھئی میں آپ کے کپڑے سی دوں گا، میں آپ کے کپڑے کو رنگ دوں گا، پھر دوسرے کو اجرت پر رکھ دوسرے سے عقد اجارہ کر لیتا ہے، اس کو اجیر کے طور پر پیسے دے گا، دوسرا اس کا کام کرے گا بھئی، تو وہ اس کا کیا بن گیا؟ اجیر بن گیا۔ اب اسے اجرت کیا دیں گے بھئی؟ اسی اجیر کے عمل سے جو آمدن ہو گی اسی کا نصف اس کو دیں گے۔ تو یہ تو قَفِيزُ الطَّحَّانِ کی قبیل سے ہوا، جو چیز اس کے عمل سے حاصل ہو رہی ہے اسی کو کیا بنایا جا رہا ہے؟ اجرت۔ اور جو چیز اجیر کے عمل سے حاصل ہو اسی کو اجرت بنانا جائز نہیں۔ یہ تو قَفِيزُ الطَّحَّانِ کے مماثل ہوئی۔ نیز مولانا وہ اجرت اتنی ہوگی وہ بھی مجہول ہے۔ تو اجرت میں بھی جہالت آئی اور قَفِيزُ الطَّحَّانِ کے ساتھ بھی مشابہت آئی۔ اجرت جہالت اجرت میں جہالت کس طرح ہے؟ بھئی کتنی اجرت ہوگی؟ بھئی کوئی سوٹ لائے گا وہ کہے گا میں آپ کو اتنے کا سی کر دیتا ہوں، کوئی سوٹ فلاں چیز لایا وہ اتنے کا سی تو اجرت پہلے سے طے ہر ایک کے ساتھ طے ہوتی چلی جائے گی۔ جب ہر ایک کے ساتھ طے ہو گی تو ابھی سے تو اجرت مجہول ہے۔ اجرت کیا ہے؟ پتا نہیں کتنا کام کرے گا، کتنا اس کو اجرت ملے گی نصف نصف، تو وہ مجہول ہے مولانا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اور نیز مولانا تو یہاں یہ کہتے ہیں یہ یاد رکھو بھئی۔ چلیے مولانا هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔