”وَإِمَّا إِضَافِيَّةٌ“ عَطْفٌ عَلَى قَوْلِهِ ”إِمَّا حَقِيقِيَّةٌ“۔ یا وجہِ تشبیہ جو ہے وہ اضافی ہوگی بھئی۔ کیا ہوگی؟ اضافی۔ ”عَطْفٌ عَلَى“ یہ اس کا عطف ہو رہا ماتن کے قول بھئی ”إِمَّا حَقِيقِيَّةٌ“ پر بھئی۔ تو یہ صفحہ نمبر 323 کے آخر میں آیا تھا بھئی، ”إِمَّا حَقِيقِيَّةٌ“ اس پر عطف ہے اس کا، یہ اس کے مقابلے میں ہے۔ تو وجہِ تشبیہ یا حقیقی ہوگی یا اضافی۔ حقیقی کی تفصیل گزر چکی، اب اضافی کے بارے میں بتلائیں گے وہ کسے کہتے ہیں بھئی۔ ”وَيَعْنِي بِالْإِضَافِيَّةِ مَا لَا يَكُونُ هَيْئَةً مُتَقَرِّرَةً فِي الذَّاتِ“ اور ارادہ کیا اضافی کے ذریعے ماتن نے اس صفت کا ”مَا لَا يَكُونُ هَيْئَةً مُتَقَرِّرَةً فِي الذَّاتِ“ وہ ہیئت جو ذات یعنی مشبہ اور مشبہ بہ کی ذات کے اندر موجود ثابت نہیں ہوتی بھئی۔ بھئی حقیقی وہ تھی جو مشبہ اور مشبہ بہ کی ذات کے اندر وہ صفت موجود تھی، یعنی اس کا خارجی ایک وجود تھا، کیا تھا؟ خارجی وجود تھا۔ معتبر کے اعتبار پر وہ موقوف نہیں ہے، معتبر اعتبار کرے یا نہ کرے اس چیز کے اندر وہ صفت موجود ہے۔ جبکہ اعتباری میں آپ کو بتلا رہے ہیں وہ جو اس کی ذات کے اندر موجود نہیں ہوتی بلکہ معتبر کے اعتبار پر موقوف ہوتی ہے، معتبر اس کا اعتبار کرتا ہے تو موجود ہے۔ یعنی دراصل اس کا وجود موقوف ہوتا ہے یوں کہیں دو چیزوں پر بھئی، کتنی چیزوں پر؟ دو چیزوں پر موقوف ہوتا ہے بھئی۔ تو اگر وہ دوسری چیز کی نسبت سے دیکھا جائے تو وہ صفت اس کے اندر ہے، اگر وہ دوسری چیز کا اعتبار نہ کیا جائے تو یہ صفت بھی موجود نہیں، جیسے بیٹا ہونا یا باپ ہونا بھئی۔ باپ اسے کہیں گے جس کا بیٹا ہو بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ اگر بیٹے کی نسبت کا خیال نہیں رکھتے تو پھر اس شخص کی ذات کے اندر باپ ہونے کی صفت موجود نہیں بھئی، اور بیٹا اسے کہیں گے جس کا باپ ہو بھئی۔ یہاں پر بھی دیکھو یہاں پر اس صفت کا وجود کس پر موقوف ہوا؟ باپ کے ہونے پر بھئی۔ جی بات سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ تو کہتے ہیں ”وَيَعْنِي بِالْإِضَافِيَّةِ مَا لَا يَكُونُ هَيْئَةً مُتَقَرِّرَةً فِي الذَّاتِ“ اضافی سے مراد وہ ہیئت ہے جو ثابت نہ ہو ذات کے اندر یعنی مشبہ اور مشبہ بہ کی ذات کے اندر، ”بَلْ يَكُونُ مَعْنًى مُتَعَلِّقًا بِشَيْئَيْنِ“ بلکہ ایسا معنی ہو جو متعلق ہو دو چیزوں کے ساتھ بھئی۔ مثلاً ”كَإِزَالَةِ الْحِجَابِ فِي تَشْبِيهِ الْحُجَّةِ بِالشَّمْسِ“، جی بھئی دلیل، حجت کہتے ہیں دلیل کو، ”اَلْحُجَّةُ كَالشَّمْسِ“ میں تشبیہ دیتا ہوں، ”اَلْحُجَّةُ كَالشَّمْسِ“ دلیل کس کی طرح ہے؟ شمس کی طرح ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تو وجہِ تشبیہ کیا ہے یہاں پر؟ ازالۂ حجاب، پردہ دور کرنا بھئی۔ وجہِ تشبیہ کیا ہے؟ ازالۂ حجاب، پردہ دور کرنا۔ جیسے سورج جو ہے پردوں کو دور کر دیتا ہے اور چیزوں کو نمایاں کر دیتا ہے، تاریکی ختم ہو جاتی ہے، روشنی آ جاتی ہے، ہر چیز نمایاں ہو جاتی ہے۔ اسی طرح دلیل سے بھی دعویٰ نمایاں ہو جاتا ہے اور واضح ہو جاتا ہے بھئی۔ وجہِ تشبیہ سمجھ میں آئی بھئی؟ کیا وجہِ تشبیہ ہے ”اَلْحُجَّةُ كَالشَّمْسِ“ کے اندر؟ ازالۂ حجاب یعنی پردے کو دور کرنا، کہ دلیل سورج کی طرح ہے کس چیز کے اندر؟ پردے کو دور کرنے کے اندر۔ جیسے سورج کی وجہ سے پردے تاریکی کے دور ہو جاتے ہیں، چیز واضح ہو جاتی ہے، اسی طرح دلیل کی وجہ سے بھی دعویٰ کیا ہو جاتا ہے؟ روشن اور واضح ہو جاتا ہے۔ تو دیکھو یہ ”كَإِزَالَةِ الْحِجَابِ“ جیسے ازالۂ حجاب یہ وجہِ تشبیہ ہے ”فِي تَشْبِيهِ الْحُجَّةِ بِالشَّمْسِ“ کس کے اندر؟ حجت کی شمس کے ساتھ تشبیہ کے اندر۔ اس میں یہ جو وجہِ تشبیہ ہے ازالۂ حجاب یہ اضافی ہے بھئی، یہ حقیقی نہیں ہے بھئی۔ سورج کے اندر ازالۂ حجاب ثابت ہو، متقرر ہو، ایسا نہیں ہے بلکہ یہاں اس کا وجود موقوف ہوا بھئی ازالۂ حجاب کا، اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ایک مزیل کو سمجھا جائے ایک مزال کو بھئی۔ مزیل وہ جو دور کرنے والا ہے اور مزال جس کو دور کیا جائے بھئی۔ مزیل کسے کہتے ہیں؟ دور کرنے والا، زائل کرنے والا، اور مزال وہ چیز جس کو کیا کیا جائے؟ زائل کیا جائے۔ سمجھ میں آیا؟ تو سورج تبھی مزیل کہلائے گا جب اس کے لیے کوئی مزال بھی ہو، اگر مزال ہے تو وہ بھی مزیل ہے، اگر مزال ہی نہیں تو وہ مزیل بھی نہیں ہے۔ اسی طرح حجت بھی اسی طرح بھئی۔ تو یہاں مزیل اور مزال کا سمجھنا ضروری بھئی، اس کے بغیر یہ ازالۂ حجاب والی صفت نہ سورج کے اندر ہے اور نہ دلیل کے اندر ہے۔ سمجھ میں آیا؟ یہ خود تو ہیں مزیل، جب تک مزال کو نہیں سمجھیں گے تو مزیل سمجھ میں آئے گا بھئی؟ نہیں۔ تو معلوم ہوا یہ اس کی ذات کے اندر صفت نہیں ہے بھئی، اگر اس کی ذات میں ہوتی تو پھر اس کا وجود مزال پر موقوف نہ ہوتا بھئی۔ جبکہ اس کے مقابلے میں دوسری صفات ہیں مثلاً شجاعت ہے، علم ہے، رنگ ہے، بھئی وہ کسی اور چیز پر موقوف نہیں ہوتیں کہ اس کا تعقل کرو گے تو یہ چیز سمجھ میں آئے گی، اس کا تعقل نہیں کرو گے تو یہ چیز سمجھ میں نہیں، یہاں ایسا نہیں تھا بلکہ اس کی ذات میں ہی وہ صفات ثابت تھیں، وہاں پر اعتبارِ عقل کا کوئی تعلق نہیں تھا جبکہ یہاں پر عقل کے اعتبار کا تعلق ہے۔ سورج کو مزیل ہم اسی وقت کہیں گے جب اس کے لیے کیا ہو؟ کوئی مزال ہو بھئی، مزال ہو۔ تو دیکھا یہ وجہِ تشبیہ ایسا معنی ہے جو دو چیزوں سے متعلق ہے بھئی، مزیل اور مزال سے، ”كَإِزَالَةِ الْحِجَابِ“ جیسے ازالۂ حجاب جو ہے وجہِ تشبیہ ہے ”فِي تَشْبِيهِ الْحُجَّةِ بِالشَّمْسِ“ حجت کو سورج کے ساتھ تشبیہ دینے کے اندر، ”فَإِنَّهَا لَيْسَتْ هَيْئَةً مُتَقَرِّرَةً فِي ذَاتِ الْحُجَّةِ أَوِ الشَّمْسِ“ اس لیے کہ یہ ایسی ہیئت نہیں ہے جو ثابت ہو کس کے اندر؟ ذاتِ حجت کے اندر یا ذاتِ شمس کے اندر ثابت ہو ایسا نہیں ہے بھئی، ان کی ذات میں موجود ہو ایسا نہیں ہے بھئی۔ ”وَلَا فِي ذَاتِ الْحِجَابِ“ اور نہ ہی کس کے اندر ہے بھئی؟ ذاتِ حجاب کے اندر بھئی۔ بھئی یہ عبارت علامہ تفتازانی لائے، یہ زائد ہے، زائد ہے۔ سمجھ میں آیا؟ کیونکہ ہماری بحث چل رہی ہے ایسی وجہِ تشبیہ میں بھئی جو مشبہ اور مشبہ بہ کی ذات میں موجود نہیں ہوتی بلکہ موقوف ہوتی ہے ایک اور چیز پر۔ کس وجہِ تشبیہ میں ہماری بحث چل رہی ہے؟ جو مشبہ اور مشبہ بہ کی ذات میں موجود نہیں ہوتی بلکہ اس کا وجود موقوف ہوتا ہے کسی اور چیز پر۔ تو یہاں پر مشبہ ہے حجت، مشبہ بہ ہے شمس، ان دونوں کا ذکر تو ٹھیک ہے کہ یہ دیکھو یہ ازالۂ حجاب والی صفت نہ تو دلیل کے اندر ہے اور نہ شمس کے اندر ہے، ”وَلَا فِي ذَاتِ الْحِجَابِ“ اس کی حاجت نہیں تھی بھئی۔ ٹھیک ہے۔ تو کہتے ہیں ذاتِ حجاب کے اندر بھی یہ صفت نہیں یعنی کون سی صفت بھئی، مزال والی صفت، مزال والی۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی سب کو بھئی؟ ”وَقَدْ يُقَالُ الْحَقِيقِيُّ“ بولا کریں بھئی، جواب دیا کریں، مجھے پتہ چلے آپ کو بات سمجھ میں آئی ہے یا نہیں آئی بھئی۔ ”وَقَدْ يُقَالُ الْحَقِيقِيُّ عَلَى مَا يُقَابِلُ الِاعْتِبَارِيَّ الَّذِي لَا تَحَقُّقَ لَهُ إِلَّا بِحَسَبِ اعْتِبَارِ الْعَقْلِ“ اور کبھی کبھار بولا جاتا ہے بھئی حقیقی کو اس چیز پر جو مقابل ہے اعتباری کے، ”الَّذِي لَا تَحَقُّقَ لَهُ“ وہ جس کا کوئی تحقق نہیں ہے ”إِلَّا بِحَسَبِ اعْتِبَارِ الْعَقْلِ“ مگر کس اعتبار سے؟ عقل کے اعتبار سے بھئی۔ یہاں سے علامہ تفتازانی دراصل بتلانا چاہتے ہیں کہ مصنف کی عبارت کے اندر کمی ہے بھئی، اس لیے کہ مصنف نے صفات کتنی قسم پر ذکر کر دیں بھئی؟ دو قسم پر ذکر کر دیں، یا حقیقی ہوگی یا اضافی ہوگی، ہاں پھر اس حقیقی کے آگے تقسیم کی کہ وہ صفت حسی ہوگی یا عقلی ہوگی، تو اولاً دو قسمیں بنائیں، یا صفت حقیقی ہوگی یا اضافی ہوگی بھئی، اضافی۔ ایک قسم رہ گئی بھئی اور وہ صفت ہے وہمی، کون سی صفت ہے؟ وہمی۔ تو وہ ایک صفت رہ گئی، اس کا احاطہ نہیں کیا، مصنف کی عبارت میں کمی ہے، اسے بھی مصنف کو ذکر کرنا چاہیے تھا۔ تو سمجھ لیجیے پہلے یہ بھئی کہ صفت دو قسم پر ہے بھئی، کتنی قسم پر؟ ابتداءً دو قسم پر، یا صفت حقیقی ہوگی یعنی اس کا وجودِ خارجی ہوگا، یعنی اس کا وجودِ خارجی ہوگا، یا صفت اعتباری ہوگی جو معتبر کے اعتبار پر موقوف ہے، معتبر اس کا اعتبار کرتا ہے تو وہ موجود ہے، معتبر اعتبار نہیں کرتا تو وہ بھی موجود نہیں۔ تو کتنی قسم پر ہوئی صفت؟ دو قسم پر، ایک حقیقی اور دوسری اعتباری۔ حقیقی کون سی ہے؟ جو موصوف کی ذات میں موجود ہو بھئی، حقیقتاً موجود ہو بھئی، یعنی اس کا وجودِ خارجی ہو۔ جبکہ دوسری کون سی ہے صفت؟ اعتباری ہے جس کا وجودِ خارجی نہیں بلکہ یہ معتبر کے اعتبار پر موقوف ہے، معتبر اس کا اعتبار کرتا ہے تو یہ صفت ہے، معتبر اعتبار نہیں کرتا تو یہ صفت بھی نہیں ہے۔ پھر یہ اعتباری دو قسم پر ہے بھئی، اعتباریِ وہمی اور اعتباریِ نسبی بھئی۔ اعتباریِ وہمی وہ ہے کہ جس کا نفس الامر میں ثبوت ہی نہیں ہے بھئی۔ وہمی کسے کہیں گے؟ ہے تو معتبر کے اعتبار پر موقوف لیکن نفس الامر میں اس کا ثبوت ہی نہیں ہے بھئی، ثبوت ہی نہیں ہے۔ مثلاً وہ بلاؤں کے دانت بھئی، یہ نفس الامر میں ثبوت تھا اس چیز کا؟ نہیں بھئی، یہ صرف ایک وہمی چیز ہے۔ یا مولانا ایک سخی آدمی کے بخل کو آپ فرض کریں بھئی۔ ایک سخی آدمی ہے بھئی، اس کے بخل کو فرض کریں، اب یہ بخل اس سخی آدمی کا بخل نفس الامر میں موجود نہیں بلکہ ایک وہمی چیز ہے۔ یا ایک بخیل آدمی ہے آپ کا ایک ساتھی ہے کبھی آپ کو چائے ہی نہیں پلاتا بھئی، اب اس کی سخاوت کو فرض کر لیں کہ دن رات آپ کو کبھی چائے پلا رہا ہے، کبھی کھانا کھلا رہا ہے، دعوتیں کر رہا ہے، تو اب دیکھیے اس بخیل کی سخاوت نفس الامر میں موجود نہیں بلکہ ایک وہمی چیز ہے بھئی، وہمی چیز۔ تو یہ ہوئی بھئی اعتباریِ وہمی۔ یہ ایسی صفت ہے یہ بخیل کا سخی ہونا یا سخی کا بخیل ہونا یا وہ بلاؤں کے دانت وغیرہ، یہ ساری ایسی چیزیں ہیں جو معتبر کے اعتبار پر موقوف ہیں۔ آپ اعتبار کر رہے ہیں اس بخیل کی سخاوت کا تو سخاوت ہے، آپ اعتبار نہ کریں تو سخاوت بھی نہیں، تو یہ ہے اعتباری۔ اور نفس الامر میں اس کا ثبوت بھی نہیں ہے بلکہ یہ ایک محض وہمی ہے۔ دوسری وہ ہے جو ہے تو اعتباری، معتبر کے اعتبار پر تو موقوف ہے لیکن نفس الامر میں اس کا ثبوت ہے بھئی۔ وجودِ خارجی تو نہیں ہے لیکن نفس الامر میں اس کا ثبوت ہے، مثلاً جیسے یہ ازالۂ حجاب تھا بھئی۔ تو یہاں یہ سورج کی ذات کے اندر نہیں ہے بھئی ازالۂ حجاب، اسی طرح حجت کے اندر بھی ازالۂ حجاب نہیں ہے بھئی، کیوں؟ کیونکہ یہاں پر بھئی آپ کو ایک دوسری چیز کا تعقل کرنا پڑتا ہے پھر جا کر یہ چیز سمجھ میں آتی ہے، اگر اس دوسری کا تعقل نہ کریں تو یہ چیز بھی سمجھ میں نہیں آئے گی۔ معلوم ہوا یہ سورج کی ذات میں موجود نہیں ہے، اگر یہ سورج کی ذات میں موجود ہوتی تو یہ کسی اور کی محتاج نہ ہوتی، خود بخود کیا ہوتی؟ آپ کو سمجھ میں آ جاتی، لیکن یہاں آپ کو سمجھنا پڑتا ہے دوسری چیز کو بھی اور پھر سمجھ جیسے استاد اور شاگرد بھئی، استاد کب سمجھ میں آئے گا؟ جب آپ کو کیا سمجھ میں آئے؟ شاگرد، اور شاگرد تب سمجھ میں آئے گا جب آپ کو استاد۔ تو یہ بھی اعتباری ہیں بھئی۔ جی، تو یعنی صفت دو قسم پر ہوئی بھئی، ایک کون سی ہوئی؟ حقیقی جس کا وجودِ خارجی ہو اور موصوف کی ذات میں یہ موجود ہو، اور دوسری صفت ہے اعتباری جس کا وجودِ خارجی نہیں ہوتا بلکہ معتبر کے اعتبار پر موقوف ہوتی ہے، پھر یہ دو قسم پر ہے، یا تو وہمیِ محض ہوگی یا یہ نسبی ہوگی بھئی۔ وہمیِ محض جس کا ثبوت نفس الامر میں ہے ہی نہیں، جو میں نے کچھ مثالیں ذکر کر دیں بھئی جیسے بلاؤں کے دانت وغیرہ۔ اور دوسری اعتباریِ نسبی ہے بھئی، نسبی وہ جس کا نفس الامر میں ثبوت ہے بھئی، جیسے ازالۂ حجاب، اس کا وجودِ خارجی تو نہیں، سورج کی ذات میں تو یہ صفت موجود نہیں لیکن ثبوت ہے یا نہیں اس صفت کا خارج میں بھئی؟ ثبوت ہے کہ سورج جب بھی آتا ہے تاریکی کو کیا کر دیتا ہے؟ دور کر دیتا ہے۔ حجت جب بھی آتی ہے پردوں کو کیا کر دیتی ہے؟ دور کر دیتی ہے اور دعوے کو واضح کر دیتی ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ تو وہ بلاؤں کے دانت وہ بھی اعتباری، یہ ازالۂ حجاب بھی اعتباری، لیکن وہ تھا وہمی کہ اس کا ثبوت ہی نہیں ہے، اور یہ جو ہے اس کا ثبوت ہے بھئی۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو بتلانا چاہتے ہیں علامہ تفتازانی بھئی کہ یہ جو اعتباریِ محض اعتباریِ وہمی ہے یہ مصنف نے ذکر نہیں کی بھئی۔ حقیقی بھی ذکر کر دی، اضافی یہ جو نسبی ہے یہ بھی ذکر کر دی، لیکن وہ جو وہمی ہے اس کو ذکر نہیں کیا۔ چنانچہ کہتے ہیں ”وَقَدْ يُقَالُ الْحَقِيقِيُّ“ اور تحقیق بولا جاتا ہے یا اطلاق کیا جاتا ہے حقیقی کا ”عَلَى مَا يُقَابِلُ الِاعْتِبَارِيَّ“ اس صفت پر بھئی جو مقابل ہوتی ہے اعتباری کے، ”الَّذِي لَا تَحَقُّقَ لَهُ“ وہ جس کا کوئی تحقق نہیں ہوتا ثبوت نہیں ہوتا ”إِلَّا بِحَسَبِ اعْتِبَارِ الْعَقْلِ“ مگر کس اعتبار سے؟ عقل کے اعتبار سے بھئی۔ ”وَفِي الْمِفْتَاحِ“ بھئی حوالہ بھی پیش کر رہے ہیں، ”وَفِي الْمِفْتَاحِ إِشَارَةٌ إِلَى أَنَّهُ مُرَادٌ هَاهُنَا“ اور مفتاح العلوم جس سے مصنف نے اپنی یہ تلخیص اخذ کی تھی، اس میں علامہ سکاکی نے ذکر کیا ہے، اس کے اندر اشارہ ہے ”إِلَى أَنَّهُ مُرَادٌ هَاهُنَا“ کہ وہی مراد ہے یہاں پر بھئی۔ کون سی حقیقی مراد ہے بھئی؟ مصنف نے تو جو ذکر کی حقیقی وہ کس کے مقابلے میں ہے؟ اضافی کے مقابلے میں، اور وہاں پر انہوں نے جو ذکر کی تھی وہ کس کے مقابلے میں ذکر کی تھی؟ اعتباری کے مقابلے میں، یعنی وہ مراد ہے، وہ حقیقی مراد ہے جو اعتباری کے مقابلے میں ہے۔ ”حَيْثُ قَالَ“ اس طور پر کہ مفتاح کے مصنف علامہ سکاکی فرماتے ہیں وہاں: ”اَلْوَصْفُ الْعَقْلِيُّ مُنْحَصِرٌ بَيْنَ حَقِيقِيٍّ“ کہ وصفِ عقلی جو ہے وہ منحصر ہے حقیقی کے درمیان بھئی ”كَالْكَيْفِيَّاتِ النَّفْسَانِيَّةِ“ جیسے کیفیاتِ نفسانیہ ہیں، ”وَبَيْنَ اعْتِبَارِيٍّ وَنِسْبِيٍّ“ اور اعتباری اور نسبی کے درمیان، یعنی وصفِ عقلی بند ہے ان کے درمیان۔ تو دیکھو تقسیم کر دی حقیقی کی طرف اور اعتباری کی طرف بھئی، اور پھر اعتباری بتلایا بھئی دو قسم پر ہے، ایک اعتباریِ محض ہے اور دوسرا اعتباریِ نسبی ہے بھئی، تو کتنی قسمیں ہوئیں ابتداءً بھئی؟ دو قسمیں۔ پھر آگے اعتباری کی تقسیم ہوئی ہے، ایک اعتباریِ محض ہے اور ایک نسبی ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ جو نسبی کا عطف ہو رہا ہے اعتباری پر یہ عطفِ خاص ہے علی العام بھئی، یہ پہلے ہی اس کے اندر داخل ہے۔ ”كَاتِّصَافِ الشَّيْءِ بِكَوْنِهِ مَطْلُوبَ الْوُجُودِ أَوِ الْعَدَمِ عِنْدَ النَّفْسِ“ جی یہ نسبی کی مثال ذکر کر رہے ہیں بھئی۔ نسبی کس کو کہتے ہیں؟ جس میں ایک کا سمجھنا دوسرے پر موقوف ہوتا تھا۔ جیسے متصف ہونا ایک چیز کا ”بِكَوْنِهِ مَطْلُوبَ الْوُجُودِ“ اس کے مطلوب الوجود ہونے کے ساتھ، ایک چیز متصف ہو رہی ہے کس چیز کے ساتھ؟ کہ وہ مطلوب الوجود ہے۔ مطلوب الوجود ہے، ”أَوِ الْعَدَمِ“ یا کوئی چیز مطلوب العدم ہے بھئی، کیا ہے؟ مطلوب العدم ہے ”عِنْدَ النَّفْسِ“ نفس کے نزدیک۔ بھئی دیکھو بہت سی چیزیں ہوتی ہیں، بعض چیزیں پسند ہوتی ہیں انسان کو، انسان چاہتا ہے وہ چیز ہو، بعض چیزیں ناپسند ہوتی ہیں انسان چاہتا ہے کہ وہ نہ ہو بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ نہ ہو۔ مثلاً بھئی مطلوب الوجود، مثلاً چھٹی آپ کے لیے مطلوب الوجود ہے، کیا ہے؟ مطلوب الوجود ہے، پسندیدہ ہے۔ اور بعض کے نزدیک بھئی سبق جو ہے بڑا ہی ناپسندیدہ ہوگا بھئی، تو ان کے نزدیک سبق مطلوب العدم ہے۔ بعض کے لیے وہی سبق مطلوب الوجود ہے اور بعض کے لیے وہی مطلوب العدم ہے، ناپسندیدہ ہے بھئی۔ اب دیکھو مطلوب الوجود ہونا یا مطلوب العدم ہونا یہ مطلوب ہوئی، وہ چیز کیا ہوئی؟ مطلوب ہوئی بھئی۔ اب مطلوب ہونے کے لیے پہلے طالب کو بھی سمجھنا پڑے گا، طالب اور مطلوب یہ دونوں سمجھ میں آئیں گے تو پھر پتہ چلے گا کہ یہ چیز مطلوب الوجود ہے یا مطلوب الوجود نہیں ہے بھئی، تو یہ بھی نسبی ہوئی بھئی نسبی وہ۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یہ مثال ذکر کر دی بھئی نسبی کی اعتباریِ نسبی کی، ”أَوْ كَاتِّصَافِهِ بِشَيْءٍ تَصَوُّرِيٍّ وَهْمِيٍّ مَحْضٍ“ بھئی، یا کہ جیسے کہ متصف ہونا ایک چیز کا ایسی چیز کے ساتھ جو تصوری ہے، وہمیِ محض ہے بھئی، تصوری اور وہمیِ محض۔ بھئی جیسے میں نے بتلایا بخیل آدمی کی سخاوت، اب یہ ایک وہمی چیز ہے، وہ بخیل ہے اس کی سخاوت ہے ہی نہیں اس کے اندر پھر آپ اس کو کیا کر رہے ہیں؟ فرض کر رہے ہیں، یا موت کے پنجے وغیرہ بھئی، تو یہ مثال ہے نسبی کی بھئی۔ یہاں تک بحث سمجھ میں آئی بھئی؟ تو خلاصۂ بحث یہ ہوا کہ علامہ تفتازانی مصنف پر یہاں دراصل اعتراض کر رہے ہیں کہ مصنف کی عبارت کے اندر کمی ہے، کہ انہوں نے دو قسمیں ذکر کر دیں حقیقی اور اضافی، اور ایک تیسری قسم بھی تھی وہمی اس کو ذکر نہیں کیا، چنانچہ مفتاح العلوم کا حوالہ دیا کہ وہاں پر تینوں قسمیں ذکر ہیں، اور وہاں حقیقی کا اطلاق کس کے مقابلے میں آیا ہے بھئی؟ اعتباری کے مقابلے میں۔ مصنف نے اضافی کے مقابلے میں ذکر کر دیا، وہاں اعتباری کے مقابلے میں آیا ہے بھئی، جی اور وہ شامل ہوا اس کو بھئی۔ ”وَأَيْضًا لِوَجْهِ التَّشْبِيهِ تَقْسِيمٌ آخَرُ“ اور وجہِ تشبیہ کی ایک اور تقسیم بھی ہے بھئی، ”لِوَجْهِ التَّشْبِيهِ تَقْسِيمٌ آخَرُ“ وجہِ تشبیہ کی ایک اور تقسیم بھی ہے، ”وَهُوَ أَنَّهُ إِمَّا وَاحِدٌ وَإِمَّا بِمَنْزِلَةِ الْوَاحِدِ“ اور وہ یہ کہ وہ یا تو ایک ہوگی، جی بھئی پہلے سمجھ لیجیے بھئی۔ اب لمبی تفصیل ذکر کریں گے بھئی کہ وجہِ تشبیہ یا ایک ہوگی یا مرکب ہوگی یا متعدد ہوں گی بھئی۔ وجہِ تشبیہ کیا ہوگی بھئی؟ وجہِ تشبیہ ہم نے 16 قسمیں بنانی ہیں توجہ سے سننا بھئی۔ وجہِ تشبیہ یا ایک ہوگی یا واحد یوں کہیں، واحد ہوگی یا مرکب ہوگی یا متعدد ہوں گی۔ کتنی قسمیں ہوئیں؟ واحد یا مرکب یا متعدد ہوں گی بھئی، تین قسمیں ہوئیں بھئی۔ واحد ہے مثلاً بھئی آپ تشبیہ دیتے ہیں زید کی شیر کے ساتھ بھئی، کس چیز کے اندر؟ شجاعت کے اندر، تو دیکھو وجہِ تشبیہ کتنی ہے؟ ایک ہے بھئی، وجہِ تشبیہ واحد ہے۔ کبھی بھئی وجہِ تشبیہ واحد تو نہیں ہوتی بمنزلۂ واحد کے ہوتی ہے یعنی مرکب ہوتی ہے، کیا ہوتی ہے؟ مرکب ہوتی ہے بھئی۔ جیسے بھئی وہ تشبیہ گزری آپ نے پڑھی تھی سنتیں کن کے درمیان میں؟ بدعتوں کے درمیان میں، بدعتوں کے درمیان میں، اس کو ان کو اس کو تشبیہ دی تھی کس کے ساتھ؟ جیسے ستارے کس کے درمیان ہوں؟ تاریکی کے اندر۔ یہاں اب ایک وجہِ تشبیہ کیا ہوئی تھی بھئی؟ کیا وجہِ تشبیہ تھی دونوں میں؟ کہ چمکتی ہوئی چیزیں کن چیزوں کے بیچ میں ہوں؟ تاریک چیزوں کے بیچ میں ہو، تو وجہِ تشبیہ تھی ایسی چمکتی ہوئی چیزیں جو کن کے بیچ میں ہوں؟ تاریک چیزوں کے اندر۔ تو یہاں وجہِ تشبیہ ایک نہیں ہے بلکہ یہاں یہ دو چیزیں آ گئیں بھئی، ایک چمکتی ہوئی چیز ہو اور اس کے ساتھ کیا ہو؟ تاریک چیز ہو، اور ان دونوں سے مل کر ایک ہیئت حاصل ہو رہی ہے وہ وجہِ تشبیہ ہے، تو وہ واحد نہیں ہے بلکہ مرکب ہے۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ آگے اور مزید بھئی مثالیں بھی آ جائیں گی بات خوب واضح ہو جائے گی کہ یہاں وجہِ تشبیہ ایک نہیں ہوتی بلکہ ایک ایسی ہیئت ہوتی ہے جو کئی چیزوں سے مل کر حاصل ہوتی ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو وجہِ تشبیہ واحد ہوگی یا مرکب ہوگی یعنی کئی چیزوں سے مل کر حاصل ہوگی، یا وجہِ تشبیہ متعدد ہوں گی بھئی۔ کیا معنی؟ وجہِ تشبیہ متعدد ہوں گی، مثلاً بھئی میں زید کی شیر کے ساتھ تشبیہ دیتا ہوں لیکن ایک چیز میں تشبیہ نہیں دیتا، تین چار چیزوں میں تشبیہ دے دیتا ہوں، تو یہ وجہِ تشبیہ کیا بن گئی؟ متعدد بن گئیں بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو وجہِ تشبیہ یا ایک ہوگی یا کیا ہوگی؟ مرکب ہوگی یا کیا ہوگی؟ متعدد ہوں گی بھئی، متعدد ہوں گی۔ پھر یہ دیکھو بھئی جو ایک ہے بھئی وجہِ تشبیہ وہ حسی ہوگی یا عقلی ہوگی۔ وہ وجہِ تشبیہ جو واحد ہے اس کی تقسیم کر رہا ہوں، کتنی قسم پر ہو گئی؟ وہ واحد ہوگی یا حسی ہوگی یا عقلی، جی وہ وجہِ تشبیہ جو مرکب ہے وہ بھی یا حسی ہوگی یا عقلی ہوگی بھئی۔ اور وہ وجہِ تشبیہ جو متعدد ہیں وہ ساری کی ساری وہ مثلاً دو ہیں یا تین ہیں یا چار ہیں وجہِ تشبیہ، وہ ساری کی ساری حسی ہوں گی، یا ساری کی ساری عقلی ہوں گی، یا بعض حسی ہوں گی اور بعض عقلی ہوں گی۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو یہ سات قسمیں بن گئیں، کیسے؟ دوبارہ سنو۔ وجہِ تشبیہ یا واحد ہوگی یا مرکب ہوگی یا متعدد ہوگی، کتنی قسمیں ہو گئیں؟ تین۔ پھر بھئی پہلی دو جو ہیں واحد اور مرکب ان کی دو دو قسمیں ہیں، یا یہ حسی ہوں گی یا عقلی، یہ چار ہو گئیں، اور وہ جو متعدد ہے وہ یا ساری کی ساری حسی ہوں گی یا ساری عقلی ہوں گی یا بعض حسی اور بعض عقلی، یہ کتنی قسمیں ہو گئیں؟ تین۔ تین اور چار کتنی قسمیں ہوئیں؟ سات قسمیں ہو گئیں بھئی، کتنی؟ سات قسمیں۔ اچھا یہ بات اب یاد رکھنا بھئی، سات قسمیں یاد رکھنا۔ اچھا ایک بات اور مزید یاد رکھیں کہ جو حسی ہوتی ہے وہ حسی ہی سے حاصل ہوگی، اور جو عقلی ہے وہ حسی سے بھی حاصل ہو سکتی ہے اور عقلی سے، یعنی یوں کہیں اس کا ادراک حسی سے بھی ہو سکتا ہے اور عقلی سے بھی ہو سکتا ہے۔ کیا بات ہوئی؟ کہ حسی کا ادراک صرف حسی سے ہی ہو سکتا ہے جبکہ عقلی کا ادراک حسی سے بھی ہو سکتا ہے اور عقلی سے بھی ہو سکتا ہے۔ یعنی کیا معنی بھئی؟ مطلب یہ، بھئی وجہِ تشبیہ کی بات کر رہا ہوں، وجہِ تشبیہ کس قسم کی ہے؟ حسی ہے، یعنی اس کا ادراک میں کس کے ذریعے کر رہا ہوں؟ حس کے ذریعے کر رہا ہوں، آنکھوں سے کر رہا ہوں، کانوں سے کر رہا ہوں، زبان سے کر رہا ہوں، سونگھنے کے ذریعے کر رہا ہوں یا لمس کے ذریعے کر رہا ہوں بھئی۔ تو جب میں حس کے ذریعے اس کا ادراک کر رہا ہوں تو جس ذات کے ساتھ یہ معنی یہ صفت قائم ہے وہ ذات بھی کس قسم کی ہوگی؟ وہ حسی چیز ہوگی، کیا ہوگی؟ حسی ہوگی۔ کیونکہ مثلاً میں دیکھتا ہوں بھئی رنگ۔ رنگ ہمیشہ کس کے ساتھ قائم ہوگا؟ کسی جسم کے ساتھ ہی قائم ہوگا ہمیشہ بھئی۔ تو رنگ ہے حسی، تو یہ حسی صفت قائم بھی کس کے ساتھ ہوتی ہے؟ حسی کے ساتھ۔ کیا حسی کا قیام عقلی کے ساتھ ہو سکتا ہے بھئی؟ نہیں۔ ایک چیز ہے اس کا ادراک تو میں عقل سے کرتا ہوں لیکن اس کی صفت کا ادراک مجھے آنکھوں سے ہو رہا ہے بھئی، ایسا ہو سکتا ہے؟ نہیں، وہ چیز خود تو آنکھوں سے نہیں نظر آ رہی لیکن اس کا جو رنگ ہے اس پر وہ آنکھوں سے، نہیں ایسا نہیں۔ بھئی جب اس کا رنگ نظر آ رہا ہے تو یقیناً وہ خود بھی نظر آ رہی ہے بھئی۔ سمجھ میں آئی بات بھئی؟ تو حسی جو صفت ہے وہ صرف ایسی ذات کے ساتھ قائم ہو سکتی ہے جو ہمیشہ کیا ہوگی؟ خود بھی حسی ہوگی۔ لیکن عقلی جو ہے وہ ایسی چیز کے ساتھ بھی قائم ہو سکتی ہے جو حسی ہو، مثلاً زید کے ساتھ شجاعت قائم ہے، یہ شجاعت اور بہادری کبھی آپ نے آنکھوں سے دیکھی بھئی؟ نظر آتی ہے شجاعت کس قسم کی ہوتی ہے؟ نہیں، کانوں سے سنائی دیتی ہے یہ؟ نہیں بھئی۔ تو شجاعت ایسی چیز ہے جس کا ادراک حس سے نہیں ہوتا بلکہ کس سے ہوتا ہے اس کا ادراک؟ عقل سے ہوتا ہے اس کا ادراک۔ لیکن یہ شجاعت قائم کس کے ساتھ ہے؟ زید کے ساتھ، اور زید خود حسی ہے یا عقلی ہے بھئی؟ وہ حسی ہے، تو دیکھو عقلی کس کے ساتھ قائم ہو گئی؟ حسی کے ساتھ۔ اور عقلی صفت عقلی چیز کے ساتھ بھی قائم ہو سکتی ہے بھئی اسی طرح۔ تو جی تو تقسیم کی تھی میں نے، میں نے بتلایا تھا سات قسمیں بنیں، کہ وجہِ تشبیہ یا واحد ہوگی یا مرکب ہوگی یا متعدد ہوں گی، پھر بھئی واحد اور مرکب جو ہیں یہ دو دو قسم پر ہیں، یا وہ کیا ہوگی؟ حسی ہوگی یا عقلی، اور جو متعدد ہیں اس میں ساری حسی ہوں گی یا ساری عقلی ہوں گی یا بعض حسی اور بعض عقلی ہوں گی، بعض عقلی ہوں گی بھئی۔ اب پھر میں نے یہ آپ کو یہ بتلایا کہ حسی کا ادراک ہمیشہ کس سے ہوگا؟ حسی ہی سے ہوگا، یعنی وہ حسی ہی کے ساتھ قائم ہوگی وہ صفت، عقلی کے ساتھ قائم نہیں۔ جبکہ عقلی جو صفت ہے وہ حسی کے ساتھ بھی قائم ہو سکتی ہے اور عقلی کے ساتھ بھی۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟ اچھا تو دیکھو بھئی، ہمارے پاس عقلی تین آ گئیں، کتنی آ گئیں؟ تین آ گئیں۔ ابھی تک کل کتنی قسمیں بنائی ہیں؟ سات قسمیں بنائی ہیں، اس میں سے تین عقلی ہیں بھئی، کتنی عقلی ہیں؟ تین عقلی ہیں، دیکھو بھئی۔ واحد کے اندر ایک حسی اور ایک عقلی، یہ ایک عقلی ہو گئی واحدِ عقلی۔ ایک ہے مرکب، اس میں پھر کتنی قسمیں تھیں؟ حسی یا عقلی، تو ایک مرکبِ عقلی بھی ہمیں حاصل ہو گئی۔ اور تیسری کیا تھیں؟ متعدد، اس کے اندر یا ساری حسی ہوں گی یا ساری عقلی یا بعض حسی اور بعض عقلی، جب ساری عقلی ہوں تو یہ تیسری قسم آ گئی بھئی، متعدد ہیں لیکن ساری کی ساری کیا ہیں؟ عقلی ہیں۔ تو ہمارے پاس کتنی عقلی آئیں؟ تین آ گئیں، تین آ گئیں بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ تین آ گئیں۔ اچھا یہ تین آپ اپنی جیب میں ذرا رکھیں بھئی، ابھی میں آپ سے واپس لیتا ہوں۔ کتنی عقلی ہیں ہمارے پاس؟ تین عقلی ہیں۔ اچھا اور باقی چار جو ہیں اس میں کیا تھے؟ واحدِ حسی، مرکبِ حسی، اور متعدد کے اندر ساری حسی ہوں گی یا بعض حسی ہوں گی یا بعض عقلی ہوں گی بھئی۔ یہ چار قسمیں ہیں بھئی جن کے اندر حسی آ رہا ہے۔ بھئی یاد رکھو حسی کا ادراک ہمیشہ کس سے ہوگا؟ حس سے، یعنی کس ذات کے ساتھ وہ قائم ہوگی؟ وہ بھی ہمیشہ حسی ہوگی۔ معلوم ہوا واحدِ حسی بھئی، اس وجہِ تشبیہ جب واحدِ حسی ہو تو مشبہ بھی یقیناً حسی ہوگا اور مشبہ بہ بھی حسی، کیونکہ وجہِ تشبیہ ایسا معنی ہوتا ہے جو دونوں کے اندر پایا جاتا ہے۔ جب دونوں کے اندر اس صفت کا ادراک کس کے ذریعے ہم کر رہے ہیں؟ حس سے، تو معلوم ہوا وہ ذات دونوں کی بھی کس قسم کی ہے؟ حسی ہے، یعنی اس کا ادراک کس سے ہوتا ہے؟ حس سے ہوتا ہے۔ دوسری قسم مرکبِ حسی تھی بھئی، وہاں پر بھی بھئی صفت کس قسم کی ہے جو دونوں کے ساتھ قائم ہے مشبہ اور مشبہ بہ کے ساتھ؟ حسی، تو ان دونوں کی ذات بھی کس قسم کی ہوگی؟ حسی ہوگی یعنی اس کا ادراک بھی کس سے ہوگا بھئی؟ حس سے ہوگا۔ تیسری بھئی وجہِ تشبیہ متعدد تھی لیکن ساری کی ساری کیا ہیں؟ حسی ہیں، تو معلوم ہوا جن دو ذاتوں کے ساتھ یہ قائم ہیں وہ بھی کس قسم کی ہیں؟ حسی ہیں۔ چوتھی قسم وہ تھی جس میں وجہِ تشبیہ متعدد تھیں لیکن اور بعض حسی تھیں اور بعض عقلی، میں دو چیزوں کے درمیان وجہِ تشبیہ ذکر کرتا ہوں، تین وجہِ تشبیہ ذکر کرتا ہوں، دو عقلی ہیں ایک حسی ہے۔ دو ذاتیں ہیں یہ مشبہ ہے مولانا یہ مشبہ بہ، ان دونوں میں سے میں نے کتنی وجہِ تشبیہ ذکر کر دیں؟ تین ذکر کر دیں، ایک کس قسم کی ہے؟ عقلی، دوسری بھی کس قسم کی ہے؟ عقلی، تیسری کس قسم کی ہے؟ حسی۔ فرض کرو دو عقلی ہیں یا تین عقلی وجہِ تشبیہ ذکر کرتا ہوں اور ایک حسی ذکر کرتا ہوں، جب ایک میں نے حسی ذکر کر دی معلوم ہوا یہ دونوں ذاتیں بھی حسی ہیں، یہ دونوں ذاتیں بھی حسی ہیں۔ کیونکہ اگر یہ حسی نہ ہوتیں تو ان سے یہ حسی صفت کا ادراک ہو سکتا تھا؟ نہیں۔ جب ایک حسی کا ان سے ادراک ہو رہا ہے معلوم ہوا یہ دونوں بھی کیا ہیں؟ حسی ہیں، اور باقی تین عقلی جو ہیں وہ انہی حسی کے ساتھ کیا ہیں؟ قائم۔ تو معلوم ہوا یہ جو چار صورتیں ہیں کہ جن کے اندر صفت یا تو حسی ہو یا اس میں بعض صفات حسی ہوں اور بعض عقلی، ان میں ان چاروں قسموں کے اندر بھئی واحدِ حسی، مرکبِ حسی، اور متعددِ حسی اور متعددِ مختلف، ان چاروں کے اندر مشبہ اور مشبہ بہ ہمیشہ حسی ہوں گے بھئی۔ ان چاروں میں مشبہ اور مشبہ بہ کیا ہوں گے ہمیشہ؟ حسی ہوں گے۔ تو یہ تو چار قسمیں ہو گئیں۔ اور بھئی کیا چیز میں نے آپ کو امانتاً دی تھی، جیب میں کیا رکھا تھا بھئی؟ عقلی۔ کتنی عقلی تھیں ہمارے پاس؟ تین عقلی تھیں۔ ان تین عقلی کے اندر یاد رکھو بھئی، عقلی کا آپ نے پڑھا وہ حسی سے بھی قائم ہو سکتی ہے اور عقلی سے بھی قائم ہو سکتی ہے، تو وہاں پر بھئی مشبہ اور مشبہ بہ دونوں حسی بھی ہو سکتے ہیں، دونوں عقلی بھی ہو سکتے ہیں، مشبہ حسی اور مشبہ بہ عقلی ہو یہ بھی ہو سکتا ہے، اور یا مشبہ عقلی ہو اور مشبہ بہ حسی ہو، کتنی صورتیں بن گئیں؟ چار بھئی، کتنی؟ چار۔ اور عقلی ہمارے پاس کتنی تھیں؟ تین، تو ہر ایک کے اندر یہ چار چار صورتیں بنیں گی، یہ کتنی بن گئیں؟ چار تیا بارہ قسمیں بن گئیں بھئی۔ دیکھو ہمارے پاس کتنی عقلی تھیں؟ تین عقلی تھیں، اور عقلی کا ادراک عقلی سے بھی ہو سکتا ہے اور حسی سے بھی ہو سکتا ہے، یعنی عقلی صفت حسی شے کے ساتھ بھی قائم ہو سکتی ہے اور عقلی کے ساتھ بھی قائم ہو سکتی ہے، تو جب عقلی کہا تو اب مشبہ اور مشبہ بہ ممکن ہے دونوں کیا ہوں؟ حسی ہوں، ہو سکتا ہے دونوں کیا ہوں؟ عقلی ہوں، ہو سکتا ہے مشبہ حسی ہو اور مشبہ بہ عقلی ہو، یا اس کا عکس ہو جائے مشبہ عقلی ہو اور مشبہ بہ حسی ہو جائے، تو چار صورتیں ہر ایک کے اندر آ گئیں چار چار، تو یہ کتنی قسمیں ہوئیں؟ بارہ۔ اور وہ پہلے والی چار ساتھ ملا دو، کتنی ہو گئیں؟ 16 قسمیں کل بنیں گی بھئی۔ یہاں تک بحث سمجھ میں آ گئی بھئی؟ ”وَأَيْضًا لِوَجْهِ التَّشْبِيهِ تَقْسِيمٌ آخَرُ“ جی اور وجہِ تشبیہ کی ایک اور تقسیم بھی ہے، ”وَهُوَ أَنَّهُ إِمَّا وَاحِدٌ“ کہ وہ وجہِ تشبیہ جو ہے یا تو ایک ہوگی، ”وَإِمَّا بِمَنْزِلَةِ الْوَاحِدِ“ یا کس کے درجے میں ہوگی؟ واحد کے درجے میں ہوگی یعنی مرکب میں نے جو آپ کو بتلایا، ”لِكَوْنِهِ مُرَكَّبًا مِنْ مُتَعَدِّدٍ“ بوجہ اس کے مرکب ہونے کے متعدد سے، جی پھر یہ مرکب ہونا بھئی۔ جی آخر سے ماقبل ایک متن آ رہا ہے ”وَإِمَّا مُتَعَدِّدٌ“ یا وجہِ تشبیہ کیا ہوگی؟ تقسیم سمجھ میں آئی بھئی؟ واحد ہوگی یا بمنزلۂ واحد ہوگی یا متعدد ہوں گی، یہ تین قسمیں ابتداءً بن رہی ہیں بھئی۔ اب بتلایا کہ بمنزلۂ واحد جو ہے اس لیے کہ وہ مرکب ہوتی ہے متعدد سے تو وہاں ترکیب ہوتی ہے، ایک ہیئت بنتی ہے کئی چیزوں سے مل کر، اب وہ ترکیب یا حقیقی ہوگی یا اعتباری ہوگی بھئی، کیا ہوگی؟ وہ ترکیب یا حقیقی ہوگی یا اعتباری ہوگی بھئی۔ ”بِأَنْ يَكُونَ وَجْهُ الشَّبَهِ حَقِيقَةً مُلْتَئِمَةً مِنْ أُمُورٍ مُخْتَلِفَةٍ“، بھئی یہاں سے یہ بتلانے لگے ہیں، کیا بتلایا انہوں نے اوپر بمنزلۂ واحد کیوں ہے؟ کیونکہ وہ مرکب ہے متعدد سے، پھر وہ معلوم ہوا اس کے اندر ترکیب ہوگی، البتہ پھر وہ ترکیب یا حقیقی ہوگی یا اعتباری ہوگی۔ ”بِأَنْ يَكُونَ وَجْهُ الشَّبَهِ“ بایں طور کہ وجہِ تشبیہ جو ہے ”حَقِيقَةً“ وہ ایسی حقیقت ہوگی ”مُلْتَئِمَةً“ جو مرکب ہوگی، ملی ہوئی ہوگی بھئی، ”مُلْتَئِمَةً“ کا معنی ملنا، جڑنا، مرکب ہونا۔ وجہِ تشبیہ جو ہے ایسی حقیقت ہوگی جو مرکب ہوگی ”مِنْ أُمُورٍ مُخْتَلِفَةٍ“ بھئی، جو ملی ہوئی ہوگی امورِ مختلفہ سے، کئی امور سے مل کر بنی ہوگی۔ سمجھ میں آیا؟ بھئی دیکھو میں زید کی تشبیہ دیتا ہوں عمرو کے ساتھ انسان ہونے میں، کہ یہ زید یا یوں کہو میں امیر کی تشبیہ دیتا ہوں غریب کے ساتھ بھئی کس چیز کے اندر؟ انسان، جیسے یہ انسان ہے وہ بھی انسان ہے، تو تشبیہ دی میں نے انسان ہونے میں۔ اب یہ وجہِ تشبیہ مرکب ہے، یہ انسان کیا ہے؟ مرکب ہے بھئی۔ انسان کی حقیقت کیا ہے؟ حیوانِ ناطق، دو جز ہو گئے اس کے، ایک حیوان اور ایک ناطق، یہ دو جز ملیں گے تو انسان حاصل ہوگا، یہ دو جز نہیں ملتے تو انسان بھی حاصل نہیں، لیکن یہ دو جز اس طور پر ملے کہ ایک ہی حقیقت بن گئے، کیا بن گئے؟ ایک ہی حقیقت بن گئے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ ترکیبِ حقیقی ہے بھئی۔ تو مجموعہ ان کا حقیقتِ واحدہ بن جاتا ہے، سمجھ میں آیا؟ ترکیبِ حقیقی کے اندر کیا ہوتا ہے؟ مجموعہ کیا بن جاتا ہے؟ متعدد امور سے تو حاصل ہو رہا ہے لیکن وہ متعدد امور مل کر کیا بن جاتے ہیں؟ حقیقتِ واحدہ بن جاتے ہیں بھئی، جیسے میں نے مثال ذکر کر دی۔ ”بِأَنْ يَكُونَ وَجْهُ الشَّبَهِ حَقِيقَةً مُلْتَئِمَةً مِنْ أُمُورٍ مُخْتَلِفَةٍ“ بایں طور کہ وجہِ تشبیہ وہ ایسی حقیقت ہوتی ہے جو مرکب ہوتی ہے مختلف امور سے، یعنی وہ مختلف امور مل کر کیا بنا لیتے ہیں؟ حقیقتِ واحدہ بنا لیتے ہیں۔ ”أَوْ اعْتِبَارِيًّا“ یا وجہِ تشبیہ کیا ہوگی؟ یا ترکیبِ اعتباری ہوگی بھئی، ”بِأَنْ يَكُونَ هَيْئَةً انْتَزَعَهَا الْعَقْلُ مِنْ عِدَّةِ أُمُورٍ“ بایں طور کہ وہ ایسی ہیئت ہوگی ”انْتَزَعَهَا الْعَقْلُ“ کہ نکالتی ہے اس کو یعنی ادراک کرتی ہے اس کا عقل ”مِنْ عِدَّةِ أُمُورٍ“ کئی امور سے بھئی۔ کئی امور سے عقل ان کا ادراک کرتی ہے جیسے وہ مثال میں نے ذکر کی تھی بھئی جو سنتیں کس کے درمیان میں؟ بدعتوں کے درمیان، جیسے کس طرح ستارے کس کے بیچ میں ہیں؟ تاریکی، تو یہاں دو چیزیں آ گئیں، ارد گرد تاریک چیز ہو اور درمیان میں چمکتی ہوئی چیز ہو، تو کیا ایک حقیقت بن گئی یا اب بھی متعدد ہی ہیں بھئی؟ اب ایک حقیقت نہیں بنی بھئی، وہاں حیوانِ ناطق حیوان اور ناطق مل کر ایک ہی حقیقت بن گئے تھے بھئی، لیکن یہاں پر تاریکی ارد گرد ہو اور درمیان میں چمکتی ہوئی چیزیں ہوں یہ مل کر ایک نہیں بنی، ہاں ان سے ایک ہیئتِ اعتباری ہم نے اخذ کی بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ ایک ہیئت حاصل ہوئی لیکن یہ حقیقتاً یہاں پر ایک نہیں بنے بھئی۔ ”أَوْ اعْتِبَارِيًّا بِأَنْ يَكُونَ هَيْئَةً انْتَزَعَهَا الْعَقْلُ مِنْ عِدَّةِ أُمُورٍ“ کہ انتزاع کیا ہو اس کا ادراک کیا ہو اس کا عقل نے کئی امور سے۔ سمجھ میں آیا؟ تو دونوں میں کیا فرق آیا بھئی؟ کیا بتلایا بمنزلۂ واحد کیوں ہوگا؟ کیونکہ وہ مرکب ہوگا کئی امور سے، یعنی اس کے اندر ترکیب ہوگی، پھر ترکیب دو قسم پر ہے، یا ترکیبِ حقیقی ہوگی یا ترکیبِ اعتباری۔ ترکیبِ حقیقی کیا ہے؟ جس میں وہ امورِ متعددہ مل کر ایک ہی حقیقت بنا لیتے ہیں، جبکہ ترکیبِ اعتباری کے اندر وہ امورِ مختلفہ مل کر ایک حقیقت نہیں بناتے۔ یہ فرق ہوا۔ ”وَكُلٌّ مِنْهُمَا“ ”أَيْ مِنَ الْوَاحِدِ وَمَا هُوَ بِمَنْزِلَتِهِ“ ”حِسِّيٌّ أَوْ عَقْلِيٌّ“ اور ہر ایک ان دونوں میں سے، یعنی واحد اور ما ہو بمنزلۃ الواحد، بھئی میں نے کتنی قسمیں واحد اور مرکب کی کتنی قسمیں بنائی تھیں؟ دو دو بھئی، حسی اور عقلی۔ تو یہی بات کر رہے ہیں، ان دونوں میں سے ہر ایک یعنی واحد اور جو مرکب ہے ان میں سے ہر ایک ”حِسِّيٌّ أَوْ عَقْلِيٌّ“ یا حسی ہوگا یا عقلی ہوگا، تو یہ چار قسمیں ان کی بن گئیں، ”وَإِمَّا مُتَعَدِّدٌ“ یا وجہِ تشبیہ کیا ہوگی؟ متعدد ہوگی بھئی۔ ”عَطْفٌ عَلَى قَوْلِهِ إِمَّا وَاحِدٌ وَإِمَّا بِمَنْزِلَةِ الْوَاحِدِ“، اس کا عطف کس پر ہو رہا ہے؟ اوپر جو متن گزرا ”إِمَّا وَاحِدٌ وَإِمَّا بِمَنْزِلَةِ الْوَاحِدِ“ پر۔ ”وَالْمُرَادُ بِالْمُتَعَدِّدِ“ اور متعدد سے مراد یہ ہے ”أَنْ يُنْظَرَ إِلَى عِدَّةِ أُمُورٍ“ کہ نظر کی جائے کئی امور کی طرف ”وَيُقْصَدَ اشْتِرَاكُ الطَّرَفَيْنِ فِي كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهَا“ اور ارادہ کیا جائے طرفین کے اشتراک کا ان میں سے ہر ایک کے اندر۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ کئی وجہِ تشبیہ ہوتی ہیں بھئی، کئی صفات کی طرف ہماری نظر جاتی ہے، اور ساری صفات کے اندر شرکت بتلانا مقصود ہوتا ہے، کسی ایک صفت کے اندر شرکت بتلانا مقصود نہیں ہوتا، ”لِيَكُونَ كُلٌّ مِنْهَا وَجْهَ الشَّبَهِ“ تاکہ ان میں سے ہر ایک کیا بن جائے بھئی؟ وجہِ تشبیہ بن جائے، یعنی ان میں اشتراک مقصود ہوتا ہے ان سب کے اندر، تو ان میں سے ہر ایک کیا بن جائے گی؟ وجہِ تشبیہ۔ ”بِخِلَافِ الْمُرَكَّبِ الْمُنَزَّلِ مَنْزِلَةَ الْوَاحِدِ“ بخلاف اس مرکب کے جس کو اتارا گیا تھا کس کے درجے میں؟ واحد کے درجے میں، بھئی پیچھے گزرا بمنزلۃ الواحد، وہاں بھی متعدد چیزیں تھیں لیکن متعدد کے اندر تشبیہ مقصود تھی یا ان متعدد سے ایک ہی ہیئت حاصل ہو رہی تھی؟ ایک ہی ہیئت حاصل ہو رہی تھی، جبکہ یہاں پر مثلاً میں امیر کی تشبیہ دیتا ہوں غریب کے ساتھ بھئی، یا زید کی تشبیہ دیتا ہوں شیر کے ساتھ کس چیز کے اندر؟ شجاعت میں بھی دیتا ہوں، حیوان ہونے میں بھی دیتا ہوں، سمجھ میں آیا؟ تو دو چیزوں میں تشبیہ دے دی بھئی، تو دونوں الگ الگ ہیں، ان دونوں سے مل کر کوئی ایک ہیئت حاصل نہیں ہو رہی۔ ”بِخِلَافِ الْمُرَكَّبِ“ وہ مرکب جو اتارا گیا ہو واحد کے درجے میں ”فَإِنَّهُ لَمْ يُقْصَدِ اشْتِرَاكُ الطَّرَفَيْنِ فِي كُلٍّ مِنْ تِلْكَ الْأُمُورِ بَلْ فِي الْهَيْئَةِ الْمُنْتَزَعَةِ“ اس لیے کہ وہاں پر ارادہ نہیں کیا گیا طرفین کے اشتراک کا ان تمام امور کے اندر ”بَلْ فِي الْهَيْئَةِ الْمُنْتَزَعَةِ“ بلکہ اس ہیئت کے اندر اشتراک کا ارادہ کیا گیا ہے ”الْمُنْتَزَعَةِ“ جس کا کیا کیا گیا ہے؟ انتزاع کیا گیا ہے یعنی جس کا اعتبار کیا گیا ہے جس کا ادراک کیا ہم نے اس سے۔ ”أَوْ فِي الْحَقِيقَةِ الْمُلْتَئِمَةِ مِنْهَا“ بھئی کتابت کی غلطی ہے، ”أَوْ فِي الْحَقِيقَةِ الْمُلْتَئِمَةِ مِنْهَا“ بھئی یا کس کے اندر بھئی اشتراک کا ارادہ کیا گیا ہے بھئی؟ اس حقیقت کے اندر ”الْمُلْتَئِمَةِ مِنْهَا“ جو ان امور سے مرکب ہو بھئی۔ بتلایا نا بھئی مرکب کتنی قسم پر ہے؟ اس میں یا ترکیبِ اعتباری ہوگی یا ترکیبِ حقیقی۔ ترکیبِ حقیقی ہے تو متعدد امور کیا بن گئے؟ حقیقتِ واحدہ۔ سمجھ میں آیا؟ تو اس حقیقت کے اندر اشتراک کا ارادہ کیا گیا ہے کئی چیزوں کے اندر اشتراک کا ارادہ نہیں، اور اگر وہ ہیئت ہے حاصل ہو رہی ہے کئی چیزوں سے تو اس ہیئت کے اندر اشتراک کا ارادہ کیا گیا ہے، کئی چیزوں میں اشتراک کا ارادہ نہیں کیا گیا۔ متن پیچھے کیا آیا تھا؟ ”وَإِمَّا مُتَعَدِّدٌ“ یا وجہِ تشبیہ کیا ہوگی؟ متعدد۔ ”كَذَلِكَ“ اسی طرح، وجہِ تشبیہ متعدد ہوگی، کیا معنی؟ مختصر دیکھو کتنا مختصر متن ہے بھئی، یا وجہِ تشبیہ متعدد ہوگی اسی طرح، کیا معنی اسی طرح؟ بھئی جیسے واحد اور بمنزلۃ الواحد دونوں کی کتنی کتنی دونوں کیا تھے؟ ان میں سے ہر ایک یا حسی ہوگا یا عقلی، متعدد بھی ”كَذَلِكَ“ اسی طرح ہے، یعنی وہ بھی یا حسی ہوں گی ساری کی ساری یا عقلی۔ دیکھا ”أَيِ الْمُتَعَدِّدُ أَيْضًا إِمَّا حِسِّيٌّ أَوْ عَقْلِيٌّ“ وہ بھی یا حسی ہوگا یا عقلی ہوگا، ”أَوْ مُخْتَلِفٌ“ یا کیا ہوگا بھئی؟ متعدد سارے کے سارے حسی ہوں گے یا سارے عقلی ہوں گے، ”أَوْ مُخْتَلِفٌ“ یا کیا ہوں گے؟ مختلف ہوں گے، یعنی ”بَعْضُهُ حِسِّيٌّ وَبَعْضُهُ عَقْلِيٌّ“ اور یعنی بعض حسی ہوں گے اور بعض عقلی ہوں گے۔ ”وَالْحِسِّيُّ مِنْ وَجْهِ التَّشْبِيهِ“ اور حسی جو وجہِ تشبیہ ہے ”سَوَاءٌ كَانَ بِتَمَامِهِ حِسِّيًّا أَوْ بِبَعْضِهِ“ چاہے کہ وہ سارے کے سارے حسی ہو، جی، یا بعض اس کے حسی ہو، تو یہ مختلف والی صورت بھی اس میں آ گئی مولانا۔ اور بھئی وجہِ تشبیہ متعدد تھی، بعض حسی تھے بعض کیا تھے؟ عقلی، اور ایک وہ صورت تھی جس میں سارے حسی تھے۔ تو حسی چاہے بعض ہوں چاہے سارے ہوں، دونوں صورتوں کے اندر اس کا قیام حسی ہی کے ساتھ ہو سکتا ہے غیر حسی کے ساتھ نہیں، یہی بات کرنے لگے ہیں۔ ”وَالْحِسِّيُّ مِنْ وَجْهِ التَّشْبِيهِ سَوَاءٌ كَانَ بِتَمَامِهِ حِسِّيًّا أَوْ بِبَعْضِهِ“ چاہے وہ ساری کی ساری حسی ہو ”أَوْ بِبَعْضِهِ“ یا بعض کیا ہوں؟ دونوں صورتوں کے اندر ”طَرَفَاهُ حِسِّيَّانِ لَا غَيْرُ“ اس کے دونوں طرفین یعنی مشبہ اور مشبہ بہ حسی ہوں گے ”لَا غَيْرُ“ اس کے علاوہ نہیں۔ ”أَيْ لَا يَجُوزُ أَنْ يَكُونَ كِلَاهُمَا أَوْ أَحَدُهُمَا عَقْلِيًّا“ یہ ممکن نہیں ہے کہ دونوں میں سے ہر ایک یا کوئی ایک عقلی ہو، ”لِامْتِنَاعِ أَنْ يُدْرَكَ بِالْحِسِّ مِنْ غَيْرِ الْحِسِّيِّ شَيْءٌ“ اس لیے کہ یہ بات ممکن نہیں ہے کہ ادراک کیا جائے حس کس کا؟ حس کے ساتھ حس کے ساتھ ادراک کیا جائے ”مِنْ غَيْرِ الْحِسِّيِّ شَيْءٌ“ کس سے؟ غیر حسی یعنی عقلی سے حسی کا ادراک کیا جائے حس کے ساتھ یہ ممکن نہیں۔ ”فَإِنَّ وَجْهَ التَّشْبِيهِ أَمْرٌ مَأْخُوذٌ مِنَ الطَّرَفَيْنِ“ اس لیے کہ وجہِ تشبیہ ایسی صفت ہے جو لی گئی ہے کس سے؟ دونوں طرفین سے، ”مَوْجُودٌ فِيهِمَا“ اور ان دونوں میں موجود ہے، ”وَالْمَوْجُودُ فِي الْعَقْلِيِّ إِنَّمَا يُدْرَكُ بِالْعَقْلِ دُونَ الْحِسِّ“ اور وہ جو صفت جو کس کے اندر موجود ہو؟ عقلی میں موجود ہو، ”إِنَّمَا يُدْرَكُ بِالْعَقْلِ دُونَ الْحِسِّ“ اس کا ادراک عقل ہی سے ہو سکتا ہے حس سے نہیں ہو سکتا، ”إِذِ الْمُدْرَكُ بِالْحِسِّ لَا يَكُونُ إِلَّا جِسْمًا أَوْ قَائِمًا بِالْجِسْمِ“ اس لیے کہ حس کے ساتھ اسی چیز کا ادراک ہوگا جو جسم ہو یا قائم بالجسَم ہو۔ ”وَالْعَقْلِيُّ مِنْ وَجْهِ الشَّبَهِ أَعَمُّ مِنَ الْحِسِّيِّ“ اور عقلی وجہِ تشبیہ میں سے جو ہے وہ حسی سے عام ہے، ”أَيْ يَجُوزُ أَنْ يَكُونَ طَرَفَاهُ حِسِّيَّيْنِ“ یعنی اس کی دونوں طرفین حسی بھی ہو سکتے ہیں ”أَوْ عَقْلِيَّيْنِ“ دونوں عقلی بھی ہو سکتے ہیں ”أَوْ أَحَدُهُمَا حِسِّيًّا وَالْآخَرُ عَقْلِيًّا“ ایک حسی اور ایک عقلی بھی ہو سکتا ہے، ”لِجَوَازِ أَنْ يُدْرَكَ بِالْعَقْلِ مِنَ الْحِسِّيِّ شَيْءٌ“ اس لیے کہ ممکن ہے کہ ادراک کر لے عقل حسی میں سے کسی چیز کا۔ بھئی یہ تو ممکن نہیں ہے کہ ایک چیز عقلی ہے اور حس اس میں سے کسی حسی کا ادراک کر لے، ایک چیز خود عقلی ہے آنکھوں سے نظر نہیں آ رہی، کانوں سے سنائی نہیں دے رہی مولانا، اور آپ اس میں سے کسی چیز کو دیکھ لیں آنکھوں سے یا کانوں سے سن لیں یہ ہو سکتا ہے؟ نہیں۔ حسی سے عقلی سے حسی کا ادراک ہو سکتا ہے؟ نہیں ہو سکتا، لیکن عقلی کا ادراک حسی سے ہو سکتا ہے۔ ”لِجَوَازِ أَنْ يُدْرَكَ بِالْعَقْلِ مِنَ الْحِسِّيِّ شَيْءٌ“ اس لیے کہ ممکن ہے ادراک کیا جائے عقل کے ساتھ حسی سے کسی چیز کا یعنی عقلی کا، ”إِذْ لَا امْتِنَاعَ فِي قِيَامِ الْمَعْقُولِ بِالْمَحْسُوسِ“ اس لیے اس بات میں کوئی امتناع نہیں ہے کہ معقول چیز قائم ہو کس کے ساتھ؟ ہاں کوئی عقلی قائم ہو حسی کے ساتھ اس میں کوئی رکاوٹ نہیں، ”وَإِدْرَاكِ الْعَقْلِ مِنَ الْمَحْسُوسِ شَيْئًا“ اور اس بات کے اندر کوئی رکاوٹ کوئی امتناع نہیں کہ ادراک کر لے عقل مولانا کس سے؟ محسوس میں سے کسی چیز کا، اور عقل ادراک کرے گی تو وہ کیا ہوگی؟ عقلی ہی ہوگا، تو عقل عقلی میں سے بھی ادراک کر سکتی ہے اور حسی میں سے بھی۔ بھئی سمجھ بھی آ رہی ہے بات کہ نہیں؟ وہی بات جو میں نے مختصراً سمجھائی تھی اب تفصیل سے بتلا رہے ہیں۔ ”وَلِذَلِكَ يُقَالُ“ اور اسی وجہ سے کہا جاتا ہے: ”اَلتَّشْبِيهُ بِالْوَجْهِ الْعَقْلِيِّ أَعَمُّ مِنَ التَّشْبِيهِ بِالْوَجْهِ الْحِسِّيِّ“ کہ وجہِ تشبیہ جو عقلی ہے وہ عام ہے کس سے؟ وجہِ تشبیہ حسی سے، ”بِأَنْ كُلَّمَا يَصِحُّ فِيهِ التَّشْبِيهُ بِالْوَجْهِ الْحِسِّيِّ يَصِحُّ بِالْوَجْهِ الْعَقْلِيِّ“ بایں معنی کہ ہر وہ چیز کہ جس کے اندر تشبیہ وجہِ حسی کے ساتھ ہو سکے وہاں تشبیہ وجہِ عقلی کے ساتھ بھی کرنا بھی صحیح ہے ”مِنْ غَيْرِ عَكْسٍ“ لیکن اس کا عکس نہیں۔ بھئی جن دو چیزوں کے درمیان وجہِ تشبیہ حسی ممکن ہے تو معلوم ہوا طرفین کیا ہیں؟ حسی ہیں، تو درمیان میں وجہِ تشبیہ عقلی بھی آ سکتی ہے، لیکن اگر طرفین عقلی ہوں پھر ممکن نہیں۔ ”فَإِنْ قِيلَ“ اگر یہ اعتراض کیا جائے، آپ نے کیا کہا؟ وجہِ تشبیہ کیا ہے؟ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟ اب ایک اعتراض کریں گے، آپ نے کہا وجہِ تشبیہ کا ادراک کبھی حس سے ہوتا ہے کبھی عقل سے ہوتا ہے، یہ آپ نے کہا؟ اور جو حس سے ادراک ہوگا وہ حسی ہے، جس کا عقل سے ادراک ہوگا وہ عقلی ہے۔ بھئی بعض اوقات آپ نے یہ کیسے کہہ دیا؟ وجہِ تشبیہ کا ادراک کبھی بھی حس سے ممکن ہی نہیں ہے، کیوں؟ حس کے ساتھ کلیات کا ادراک ہوتا ہے یا جزئیات کا ادراک ہوتا ہے؟ حس کے ساتھ یاد رکھو ہمیشہ جزئیات کا ادراک ہوتا ہے اور کلیات کا ادراک عقل کرتی ہے، کیا کرتی ہے؟ عقل کرتی ہے۔ تو حس کے ساتھ، تو آپ نے کیا کہا وجہِ تشبیہ کبھی حسی ہوگی، وجہِ تشبیہ حسی ہونے کا معنی یہ ہے وہ مشبہ میں بھی پائی جا رہی ہے اور مشبہ بہ میں بھی۔ جب دو چیزوں میں پائی جا رہی ہے تو شرکت آ گئی اور شرکت کلی میں ہوتی ہے جزئی میں نہیں۔ معلوم ہوا وجہِ تشبیہ کیا ہے؟ کلی ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ وجہِ تشبیہ کس میں پائی جا رہی ہے؟ مشبہ میں بھی اور مشبہ بہ کے اندر بھی مولانا، اور شرکت جو ہوتی ہے وہ کلی کے اندر ہوتی ہے مولانا، کلی کئی افراد پر صادق آ سکتی ہے، جزئی کے اندر شرکت نہیں ہو سکتی۔ تو معلوم ہوا وجہِ تشبیہ ہمیشہ کلی ہوگی، وجہِ تشبیہ ہمیشہ کیا ہوگی؟ کلی۔ کیونکہ اس میں دونوں افراد مشبہ اور مشبہ بہ نے شریک ہونا ہے مولانا۔ اور جب یہ کلی ہے تو کلی کا ادراک تو ہمیشہ عقل کرتی ہے، کبھی بھی حس نہیں کر سکتی، تو آپ کا حسی اس کو قرار دینا صحیح نہیں۔ دیکھیے اعتراض: ”فَإِنْ قِيلَ هُوَ“ ”أَيْ وَجْهُ التَّشْبِيهِ“ ”مُشْتَرَكٌ فِيهِ“ وجہِ تشبیہ تو مشترک فیہ ہے مولانا، ”ضَرُورَةَ اشْتِرَاكِ الطَّرَفَيْنِ فِيهِ“ اس لیے کہ یقینی ہے طرفین کا اشتراک اس کے اندر، ”فَهُوَ كُلِّيٌّ“ تو لہٰذا وہ کیا ہوگی؟ کلی ہوگی، ”ضَرُورَةَ أَنَّ الْجُزْئِيَّ يَمْتَنِعُ وُقُوعُ الشِّرْكَةِ فِيهِ“ اس لیے کہ یہ بات یقینی ہے کہ جزئی کے اندر شرکت کیا ہے؟ ممتنع ہوتی ہے، ”وَالْحِسِّيُّ لَيْسَ بِكُلِّيٍّ قَطْعًا“ اور یہ بات بھی طے شدہ ہے کہ حسی کبھی بھی کلی نہیں ہو سکتی، کیوں؟ ”ضَرُورَةَ أَنَّ كُلَّ حِسِّيٍّ فَهُوَ مَوْجُودٌ فِي الْمَادَّةِ حَاضِرٌ عِنْدَ الْمُدْرِكِ“ ”وَمِثْلُ هَذَا لَا يَكُونُ إِلَّا جُزْئِيًّا ضَرُورَةً“ اس لیے کہ یقینی ہے یہ بات کہ ہر حسی وہ موجود ہوتی ہے مادہ اور جسم کے اندر اور مدرک کے نزدیک اس کے سامنے حاضر، بھئی آپ یہ ادراک کر رہے ہیں سفید رنگ کی دیوار کا، آپ کے نزدیک کیا ہے یہ؟ حاضر ہے مولانا، آپ اس میں سے کیا کر رہے ہیں؟ جسم کے ساتھ قائم ہے مولانا، ”وَمِثْلُ هَذَا لَا يَكُونُ إِلَّا جُزْئِيًّا“ اور اس قسم کی چیز جزئی ہی ہو سکتی ہے کلی نہیں ہو سکتی ”ضَرُورَةً“ یقینی طور پر، ”فَوَجْهُ التَّشْبِيهِ لَا يَكُونُ حِسِّيًّا قَطْعِيًّا“ لہٰذا وجہِ تشبیہ کبھی بھی حسی نہیں ہو سکتی قطعی طور پر۔ اعتراض سمجھ میں آ گیا؟ ”قُلْنَا“ ہم جواب دیتے ہیں ”اَلْمُرَادُ بِكَوْنِ وَجْهِ التَّشْبِيهِ حِسِّيًّا أَنَّ أَفْرَادَهُ“ ”أَيْ جُزْئِيَّاتِهِ“ ”مُدْرَكَةٌ بِالْحِسِّ“ جواب یہ کہ مولانا ہمیں تسلیم ہے آپ کی بات، وجہِ تشبیہ کبھی بھی حسی نہیں ہو سکتی، ہمیشہ کیا ہوگی؟ عقلی ہوگی۔ البتہ اس عقلی کے افراد جو ہیں ان کا ادراک کس سے ہوگا؟ حس سے ہوگا۔ جیسے زید عمرو کی طرح ہے کس چیز کے اندر؟ انسان ہونے کے اندر، اب یہ انسان ہونا زید میں بھی انسان ہے عمرو بھی کون ہے؟ انسان ہے۔ تو معلوم ہوا انسان کلی ہے کیونکہ اس کے اندر کیا آ گئی؟ شرکت۔ شرکت ہمیشہ کس میں آتی ہے؟ کلی میں آتی ہے، تو پھر معلوم ہوا یہ حسی نہیں بھئی۔ کہتے ہیں بھئی حسی ہونے یہ تو ہمیں تسلیم ہے کہ انسان کیا ہے؟ کلی ہے اور کلی کا ادراک کبھی بھی حس کے ساتھ نہیں، تو پھر آپ نے حسی اس کو کیوں قرار دیا؟ کہتے ہیں بھئی ہم نے اس کو حسی اس اعتبار سے قرار دیا کہ اس کلی کے جو افراد ہیں ان کا ادراک کس سے ہو رہا ہے؟ حس سے ہو رہا ہے۔ ”اَلْمُرَادُ بِكَوْنِ وَجْهِ التَّشْبِيهِ حِسِّيًّا“ کہ وجہِ تشبیہ حسی ہونے سے مراد یہ ہے ”أَنَّ أَفْرَادَهُ أَيْ جُزْئِيَّاتِهِ مُدْرَكَةٌ بِالْحِسِّ“ کہ اس کے افراد یعنی جزئیات جو ہیں ان کا ادراک کس سے ہوتا ہے؟ حس سے ہوتا ہے، ”كَالْحُمْرَةِ الَّتِي تُدْرَكُ بِالْبَصَرِ“ جیسے وہ سرخی جس کا ادراک بصر سے ہوتا ہے، ”جُزْئِيَّاتُهَا الْحَاصِلَةُ فِي الْمَوَادِّ“ وہ مولانا کیا ہے؟ وہ اس کی جزئیات ہیں جو حاصل ہو رہی ہیں ”فِي الْمَوَادِّ“ ”أَيْ فِي الْأَجْسَامِ الْمَادِّيَّةِ“ کس کے اندر؟ اجسامِ مادیہ کے اندر حاصل ہو رہی ہے۔ تو سرخی اصل میں تو مولانا سرخی یہ کلی ہے، لیکن جو خارج میں ہمیں کوئی چیز سرخ نظر آتی ہے وہ جزئی ہے، وہ کیا ہے؟ جزئی ہے۔ تو اس جزئی کا ادراک بصر سے ہو رہا ہے کلی کا ادراک نہیں۔ ”فَالْحَاصِلُ“ خلاصۂ کلام، یہ 16 قسمیں اب علامہ تفتازانی آپ کو بتلائیں گے مولانا دو سطروں کے اندر، دیکھیے تین میں۔ ”فَالْحَاصِلُ أَنَّ وَجْهَ التَّشْبِيهِ إِمَّا وَاحِدٌ أَوْ مُرَكَّبٌ أَوْ مُتَعَدِّدٌ“ حاصل خلاصۂ کلام یہ کہ وجہِ تشبیہ واحد ہوگی یا مرکب ہوگی یا متعدد، ”فَكُلٌّ مِنَ الْأَوَّلَيْنِ“ تو اولَین میں سے ہر ایک ”إِمَّا حِسِّيٌّ أَوْ عَقْلِيٌّ“ یا واحد ہو یا حسی ہوگی یا عقلی، کتنی ہو گئیں؟ چار۔ ”وَالْأَخِيرُ“ اور آخری جو متعدد ہے ”إِمَّا حِسِّيٌّ أَوْ عَقْلِيٌّ أَوْ مُخْتَلِفٌ“ یا وہ ساری کی ساری حسی یا عقلی یا مختلف، کتنی ہو گئیں؟ سات، ”فَيَصِيرُ سَبْعَةً“ سات قسمیں ہو گئیں، ”وَالثَّلَاثَةُ الْعَقْلِيَّةُ“ اور تین عقلی جو ہیں، سات ہو گئیں نا؟ واحد بھی حسی اور عقلی ہوئی، مرکب بھی حسی اور عقلی ہوئی، اور متعدد کی کتنی قسمیں بن گئیں؟ تین۔ تو تینوں کے اندر ایک ایک عقلی آ گئی، تینوں میں کیا آ گئی؟ ایک ایک عقلی آ گئی۔ تو یہی بات کر رہے ہیں تین عقلی، ”وَالثَّلَاثَةُ الْعَقْلِيَّةُ“ تین عقلی جو ہیں ”طَرَفَاهُ“ اس کی دونوں طرفین یعنی مشبہ اور مشبہ بہ ”إِمَّا حِسِّيَّانِ“ یا یہ دونوں حسی ہوں گی یا دونوں عقلی ہوں گی یا مشبہ حسی ہوگا اور مشبہ بہ عقلی ہوگا ”أَوْ بِالْعَكْسِ“ یا اس کا عکس ہوگا، ”صَارَ سِتَّةَ عَشَرَ قِسْمًا“ کتنی قسمیں بن گئیں؟ 16 قسمیں بن گئیں۔ اب ساروں کی مثالیں مصنف ذکر کریں گے دیکھتے جائیے بھئی۔ ”اَلْوَاحِدُ الْحِسِّيُّ“ واحدِ حسی مثال مولانا، ”كَالْحُمْرَةِ“ جیسے کہ سرخی ہے ”مِنَ الْمُبْصَرَاتِ“ یہ کس میں سے ہے؟ مبصرات میں سے ہے، ”وَالْخِفَاءِ“ یعنی خفاءِ الصوت، آواز کا پوشیدہ ہونا، ہلکا ہونا، یہ کس میں سے ہے؟ یہ بھی حسی میں سے ہے، حس کی پانچ قسمیں تھیں نا حسی کی وہ مصنف ذکر کر رہے ہیں۔ ”وَطِيبِ الرَّائِحَةِ“ اور خوشبو بو کا اچھا ہونا ”مِنَ الْمَشْمُومَاتِ“ یہ کس میں سے ہے؟ مشمومات میں سے ہے، ”وَلَذَّةِ الطَّعْمِ مِنَ الْمَذُوقَاتِ“ اور ذائقے کی لذت یہ کس میں سے ہے؟ مذوقات میں سے، ”وَلِينِ الْمَلْمَسِ“ مولانا، ملمس اسمِ ظرف کا صیغہ ہے جائے لمس جائے لمس، جائے لمس کا نرم ہونا مولانا ”مِنَ الْمَلْمُوسَاتِ“ یہ ملموسات میں سے ہے، ”فِيمَا مَرَّ“ اس کے وہ جو اس میں جو وہ جو گزری مثالیں مولانا، گزری نہیں تھیں بھئی ہر ایک کی؟ دیکھو خود بتلا رہے ہیں: ”فِي تَشْبِيهِ الْخَدِّ بِالْوَرْدِ“ کہ رخسار کی تشبیہ کس سے دی گئی تھی؟ گلاب سے، ”وَالصَّوْتِ الضَّعِيفِ بِالْهَمْسِ“ صوتِ ضعیف کی ہمْس کے ساتھ، ”وَالنَّكْهَةِ بِالْعَنْبَرِ“ اور منہ کی بو کی تشبیہ دی گئی تھی عنبر کے ساتھ، ”وَالرِّيقِ بِالْخَمْرِ“ اور لعاب کی تشبیہ دی گئی تھی شراب کے ساتھ، ”وَالْجِلْدِ النَّاعِمِ بِالْحَرِيرِ“ اور نرم جلد کی تشبیہ دی گئی تھی ریشم کے ساتھ۔ پھر کہہ رہے ہیں علامہ تفتازانی: ”وَفِي كَوْنِ الْخِفَاءِ مِنَ الْمَسْمُوعَاتِ، وَالطِّيبِ مِنَ الْمَشْمُومَاتِ، وَاللَّذَّةِ مِنَ الْمَذُوقَاتِ تَسَامُحٌ“ ان کے اندر تسامح ہے مولانا، کس کس کے اندر؟ خفاء میں۔ خفاء کا معنی خفی ہونا، کیا ہونا؟ اور خفی ہونا تو عقلی چیز ہے، اس کا تعلق حس سے نہیں۔ تو پھر کہتے ہیں خفی ہونے سے کیا مراد ہے؟ خفی آواز مراد ہے، کیا مراد ہے؟ خفی آواز۔ تو آواز جو خفی ہوگی اس کے ساتھ خفی ہونا لازم ہے، تو لازم بول کر کیا مراد ہے؟ ملزوم مراد ہے۔ ”وَالطِّيبِ مِنَ الْمَشْمُومَاتِ“ خوشبو جو ہے مشمومات میں سے ہے، بھئی وہ جو عطر ہے وہ مشمومات میں سے ہے کہ اس کی بو مشمومات میں سے ہے؟ عطر کی بو مشمومات میں سے ہے، عطر خود وہ تو جی، تو لہٰذا تو یہاں اچھا ہونا، طیب کا کیا معنی؟ اچھا ہونا۔ اچھا اچھا ہونا بو کا اچھا ہونا مولانا، اور یہ اچھا ہونا یا برا ہونا یہ تو ہمیں وجدان بتلائے گا مولانا کہ یہ چیز اچھی ہے یا یہ چیز کیا ہے؟ بری ہے، اس میں لذت ہے یا اس میں تکلیف ہے مولانا۔ تو یہ معلوم ہوا یہ عقلیات میں سے ہے۔ ”وَلَذَّةِ مِنَ الْمَذُوقَاتِ“ اور اسی طرح لذت کا کس میں سے ہونا؟ مذوقات میں سے ہونا، اس میں بھی تسامح ہے، اس لیے کہ مذوقات کے ساتھ ہمیں ذائقے کا پتہ چلتا ہے، لذت کا تو ہمیں کون بتلائے گا؟ وجدان بتلائے گا، تو لہٰذا ان کے اندر تسامح ہے۔ ”وَالْوَاحِدُ الْعَقْلِيُّ كَالْعَرَاءِ عَنِ الْفَائِدَةِ، وَالْجُرْأَةِ“ جی پہلی کس کی مثال گزری؟ بھئی 16 قسموں کی مثالیں آئیں گی، پہلے کیا واحدِ حسی گزر گیا؟ اب واحدِ عقلی۔ واحدِ عقلی میں کتنی صورتیں تھیں؟ چار صورتیں مولانا۔ طرفین کیا ہوں گے؟ حسی ہوں گے یا طرفین کیا ہوں گے؟ عقلی، یا مشبہ حسی مشبہ بہ عقلی، یا مشبہ عقلی اور مشبہ بہ حسی۔ چاروں کی مثالیں آ رہی ہیں، دیکھیے: ”كَالْعَرَاءِ عَنِ الْفَائِدَةِ“ جیسے فائدے سے خالی ہونا ایک، ”وَالْجُرْأَةِ“ دو، تیسرا آگے آ رہا ہے ”وَالْهِدَايَةِ“ تین، ”وَاسْتِطَابَةِ النَّفْسِ“ اور نفس کا کسی چیز کو اچھا پانا، اچھا سمجھنا بھئی، استطابت کہتے ہیں کسی چیز کو اچھا پانا نفس کا۔ چار مثالیں آ گئیں بھئی؟ دیکھیے اب۔ ”وَالْجُرْأَةُ عَلَى وَزْنِ الْجُرْعَةِ“ جرأت بر وزنِ جرعۃ کے ہے، ”أَيِ الشَّجَاعَةُ“ بہادری کو کہتے ہیں، ”وَقَدْ يُقَالُ جَرُؤَ الرَّجُلُ جَرَاءَةً بِالْمَدِّ“ جری ہوا آدمی بھئی، تو جراءت بھی کہا جاتا ہے مصدر اور جرأت بھی کہا جاتا ہے۔ ”وَالْهِدَايَةُ“ ہدایت سے کیا مراد ہے مولانا؟ ”أَيِ الدَّلَالَةُ عَلَى طَرِيقٍ يُوصِلُ إِلَى الْمَطْلُوبِ“ دلالت کرنا اس راستے پر جو پہنچانے والا ہو کہاں تک بھئی؟ مطلوب تک۔ بھئی دلالت کے دو معنی آپ نے پڑھے ہیں، ایک ایصال الی المطلوب اور ایک اراءۃ الطریق، انہوں نے اراءۃ الطریق آپ کو بتلایا بھئی۔ دلالت کرنا اس راستے پر جو پہنچانے والا ہو کہاں تک؟ مطلوب تک۔ ”وَاسْتِطَابَةُ النَّفْسِ“ اور چوتھا کیا ہے؟ نفس کا اچھا ہونا۔ بھئی یہ دیکھو کتنی وجہِ تشبیہ آئیں؟ فائدے سے خالی ہونا ایک، جرأت دو، ہدایت تین، نفس کا اچھا ہونا۔ اب بتائیے مولانا فائدے سے خالی ہونا عقلی ہے یا حسی ہے؟ فائدے سے خالی ہونا کبھی خارج میں نظر آیا آپ کو؟ جرأت نظر آئی ہے خارج میں الگ؟ ہدایت؟ اور نفس کا اچھا پانا آنکھوں سے، کانوں سے، نہیں بھئی۔ ان کا ادراک کیا جاتا ہے۔ اچھا اب مشبہ اور مشبہ بہ ذکر کر رہے ہیں مولانا: ”فِي تَشْبِيهِ وُجُودِ الشَّيْءِ الْعَدِيمِ النَّفْعِ بِعَدَمِهِ“ کس کے اندر ہے مولانا تشبیہ دینے میں؟ ایسی چیز کے وجود کو ”الْعَدِيمِ النَّفْعِ“ جو کیا ہے؟ جو جس کا نفع کچھ نہ ہو، اس کو تشبیہ دینا عدم کے ساتھ۔ بھئی کبھی کبھار ایک چیز کا نفع نہیں ہوتا تو کیا کہتے ہیں؟ یہ چیز تو اسی طرح ہے، اس کا ہونا اور نہ ہونا برابر ہے، تو اس کو تشبیہ دے دی جاتی ہے عدم کے ساتھ، یہ چیز اسی طرح ہے جیسے نہ ہو۔ اور عدم مولانا آپ نے تشبیہ دی وجودِ شے کو کس کے ساتھ؟ عدمِ شے کے ساتھ، اور عدم کیا ہے؟ عقلی ہے یا حسی ہے؟ عدم، نہ ہونا، عقلی ہے۔ جب عدم عقلی ہے تو اس کا مقابل وجود بھی کیا ہوا؟ عقلی ہوا، دونوں مولانا یہ عقلی میں ہیں، تو یہ وجہِ تشبیہ ہے اور دونوں طرفین عقلی ہیں۔ ”فِي تَشْبِيهِ وُجُودِ الشَّيْءِ الْعَدِيمِ النَّفْعِ بِعَدَمِهِ“ مولانا ایسی چیز جس کا نفع نہ ہو اس کے وجود کو تشبیہ دینا ”بِعَدَمِهِ“ اس چیز کے عدم کے ساتھ، ”فِيمَا طَرَفَاهُ عَقْلِيَّانِ“ یہ اس کے اندر ہے اس صورت میں ہے مولانا جب طرفین دونوں کیا ہیں؟ عقلی ہیں، ”إِذِ الْوُجُودُ وَالْعَدَمُ مِنَ الْأُمُورِ الْعَقْلِيَّةِ“ اس لیے کہ وجود اور عدم جو ہیں وہ امورِ عقلیہ میں سے ہیں، ”وَتَشْبِيهِ الرَّجُلِ الشُّجَاعِ بِالْأَسَدِ“ بہادر آدمی کی تشبیہ دینا کس کے ساتھ؟ شیر کے ساتھ، جی بہادر آدمی حسی ہے یا عقلی ہے؟ حسی ہے۔ شیر؟ تو دونوں طرفین کیا ہوئے؟ حسی ہوئے۔ ”طَرَفَاهُ حِسِّيَّانِ“ دونوں طرفین کیا ہیں؟ حسی۔ ”وَتَشْبِيهِ الْعِلْمِ بِالنُّورِ“ تشبیہ دینا علم کی نور روشنی کے ساتھ، علم حسی ہے یا عقلی ہے؟ اور نور؟ حسی ہے، تو دیکھو مشبہ عقلی اور مشبہ بہ حسی۔ ”فِيمَا الْمُشَبَّهُ عَقْلِيٌّ وَالْمُشَبَّهُ بِهِ حِسِّيٌّ“ جس کے اندر مشبہ عقلی ہے مشبہ بہ حسی ہے۔ ”فَبِالْعِلْمِ يُوصَلُ إِلَى الْمَطْلُوبِ“ علم کے ساتھ مطلوب تک پہنچا جاتا ہے، ”وَيُفْرَقُ بَيْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ“ اور فرق کیا جاتا ہے حق اور باطل کے بیچ میں، ”كَمَا أَنَّ بِالنُّورِ يُدْرَكُ الْمَطْلُوبُ“ جیسے کہ نور کے ساتھ روشنی کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے؟ مطلوب پایا جاتا ہے، ”وَيُفْصَلُ بَيْنَ الْأَشْيَاءِ“ اور تمیز کی جاتی ہے چیزوں کے درمیان، ”فَوَجْهُ التَّشْبِيهِ بَيْنَهُمَا الْهِدَايَةُ“ ان دونوں میں وجہِ تشبیہ کیا ہے؟ ہدایت ہے۔ ”وَتَشْبِيهِ الْعِطْرِ“ اور تشبیہ دینا عطر کی ”بِخُلُقِ شَخْصٍ كَرِيمٍ“ ایسے شخص کے اخلاق کے ساتھ جو سخی ہو۔ دیکھیے مولانا تشبیہ دی عطر کو کس کے ساتھ؟ اخلاق کے ساتھ۔ عطر مشبہ کیا ہے؟ حسی ہے یا عقلی ہے؟ حسی، اور اخلاق؟ عقلی۔ تو مشبہ حسی اور مشبہ بہ عقلی۔ ”فِيمَا الْمُشَبَّهُ حِسِّيٌّ وَالْمُشَبَّهُ بِهِ عَقْلِيٌّ“ مشبہ حسی ہے مشبہ بہ عقلی ہے۔ ”وَلَا يَخْفَى مَا فِي الْكَلَامِ مِنَ اللَّفِّ وَالنَّشْرِ“ اور مخفی نہیں ہے کلام کے اندر جو لف و نشر ہے۔ لف و نشر جانتے ہو بھئی؟ لف و نشر کہتے ہیں دو چار پانچ چیزیں یا دو چیزیں، تین چیزیں ذکر کر دینا مولانا اور اس کے بعد چار پانچ اکٹھی ذکر کر دیں اور پھر ہر ایک سے متعلقہ بات الگ الگ ذکر کر دیتے ہیں، لیکن یہ نہیں بتاتے اس بات کا تعلق اس سے ہے، اس کا تعلق اس سے ہے، اس کا تعلق عقل یا قرائن وغیرہ خود بتلا دیتے ہیں، پہلی کا تعلق پہلی سے ہے، دوسری کا دوسری سے، تیسری کا تیسری سے۔ تو اس کو کہتے ہیں لف و نشرِ مرتب۔ جس طرح وہ تین چیزیں ترتیب سے تھیں، آگے وہ تین متعلقات بھی اسی ترتیب سے ہیں، پہلے کا تعلق پہلے سے، دوسرے کا دوسرے سے، تیسرے کا تیسرے سے۔ اور کبھی کبھار اس کا عکس ہوتا ہے مولانا، یہاں تین چیزیں ترتیب سے ہیں آگے ان کے تین متعلقات ذکر ہو رہے ہیں لیکن پہلے والے کا دوسرے نمبر پر ہے، دوسرے والے کا پہلے پر ہے، تو ترتیب کیا کر دی جاتی ہے؟ الٹ، اس کو کہتے ہیں لف و نشرِ غیر مرتب بھئی۔ تو یہاں لف و نشرِ مرتب ہے مولانا، کس طرح؟ چار انہوں نے وجہِ تشبیہ ذکر کیں: فائدے سے خالی ہونا، جرأت، ہدایت، اور نفس کا اچھا پانا۔ آگے بالترتیب ہر ایک سے متعلقہ چیزیں بیان کر رہے ہیں۔ فائدے سے خالی ہونا کس تشبیہ کے اندر ہے؟ وجودِ شے کو تشبیہ دینا کس کے ساتھ؟ عدمِ شے کے ساتھ۔ دوسری چیز کیا تھی؟ جرأت۔ جرأت مولانا کس کے اندر ہے؟ رجلِ شجاع کی تشبیہ کس کے ساتھ؟ اسد کے ساتھ۔ تیسرا کیا تھا؟ ہدایت رہنمائی کرنا، وہ کس کے اندر ہے؟ علم اور نور، جیسے علم بھی اسی طرح رہنمائی کرتا ہے جس طرح کیا رہنمائی کرتی ہے؟ روشنی۔ اور اسی طرح آخری کیا تھا؟ نفس کا اچھا پانا، یہ وجہِ تشبیہ ہے کس کے اندر؟ عطر کے اندر اور اچھے اخلاق کے اندر مولانا، تو چاروں علی الترتیب آ گئے مشبہ اور مشبہ بہ چاروں کے۔ ”وَمَا فِي وَحْدَةِ بَعْضِ الْأَمْثِلَةِ مِنَ التَّسَامُحِ كَالْعَرَاءِ عَنِ الْفَائِدَةِ مَثَلًا“ اور یہ بھی مخفی نہیں ہے کہ بعض مثالوں کے اندر تسامح ہے، چشم پوشی کی گئی ہے مولانا ”كَالْعَرَاءِ عَنِ الْفَائِدَةِ مَثَلًا“ جیسے کہ فائدے سے خالی ہونا مثال کے طور پر۔ یہاں سے ایک اعتراض کر رہے ہیں علامہ تفتازانی کہتے ہیں یہاں مولانا ترکیب کا شبہ پڑتا ہے، کس کا؟ ترکیب کا شبہ پڑتا ہے اس لیے کہ عراء کے ساتھ قید آ رہی ہے، خالی ہونا کس سے خالی ہونا؟ فائدے سے۔ اسی طرح مولانا ”اِسْتِطَابَةُ النَّفْسِ“ اس کے اندر بھی استطابہ اچھا پانا، کس کا اچھا پانا؟ نفس کا اچھا پانا، تو آگے مضاف الیہ آ رہا ہے ترکیب کا شبہ پڑتا ہے یہاں پر، تو تسامح ہے مولانا۔ آپ بات کر رہے ہیں واحد کی اور ذکر ایسی چیز کر رہے ہیں جس میں کس کا شبہ آ رہا ہے؟ ترکیب کا شبہ آ رہا ہے۔ بس مولانا ”هَذَا هُوَ الْمَرَامُ، وَاللهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ“۔